2025-11-04@02:37:37 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 3973				 
                «ٹیسٹ کروانے سے انکار»:
(نئی خبر)
	 پشاور:  انسداد دہشتگردی فورس (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت راشدین عرف ملنگ یار اور خالد عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد راشدین سی ٹی ڈی کے چار اہلکاروں کی شہادت کے ذمہ دار حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ دونوں دہشتگرد پولیس پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین وارداتوں میں سی ٹی ڈی کو انتہائی مطلوب تھے۔ آپریشن کے دوران چند...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی میڈیکل جامعات میں طلبہ یونین انتخابات سے متعلق درخواست پر سماعت،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے اپنا جواب عدالت میں جمع کرادیا عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کاکہنا تھا کہ اسٹوڈنٹ کونسل جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں کام کررہی ہے،اسٹوڈنٹ یونین کے الیکشن کے طریقہ کار سے متعلق کام جاری ہے ،یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ اور سینیٹ میں طلبہ یونین کے نمائندگی سے متعلق قانون جے ایس ایم یو ایکٹ میں ترمیم کے لیے محکمہ قانون کو لکھا ہے،درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ سندھ اسمبلی نے طلبہ یونین انتخابات سے متعلق فروری 2022 میں قانون منظور کیا تھا، ساڑھے تین سال کا عرصہ گزر گیا، اب تک...
	سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے اورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اورکزئی حملے میں ملوث بڑی تشکیل کے تمام 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچا دیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز ملک  بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل اورکزئی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے دوران 11 جوان شہید ہوئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں فورسز نے 19 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔ پاک فوج کے...
	پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بیرون جانے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کو فوری وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلٰی کے انتخاب کے روز غیر ارکان کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا یے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلٰی ہاوس پشاور میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری دی گئی اور سہیل آفریدی کی کامیابی کے لیے تمام اسمبلی ارکان کے پشاور سے  باہر جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام ارکان اسمبلی کو پشاورچل میں ہی موجود رہنے کی ہدایت...
	سی ٹی ڈی کی بنوں میں کارروائی، چار اہلکاروں کی شہادت میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد ساتھی سمیت ہلاک
	محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے ضلع بنوں میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جن میں سی ٹی ڈی کے چار اہلکاروں کی شہادت کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم (فتنہ الخوارج) سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع کمپنی روڈ پر موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ایک کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، اطلاع پر سی ٹی ڈی کی خصوصی (SWAT) ٹیم نے ضلعی پولیس کے ہمراہ فوری طور پر علاقے کا گھیراؤ کیا۔ آپریشن ٹیم کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے فرار ہونے کی...
	ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لینے پر اسلحہ لہرانے والے ANP کےدرجنوں کارکنوں پرمقدمہ درج، میئر بھی نامزد
	اسلحہ لہرا کر خوف و ہراس پھیلانے پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے میئر سمیت درجنوں کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لینے پر اسلحے سے لیس ہوکر کارکنوں نے اجلاس کیا اور قیادت کی حفاظت کا اعلان کیا تھا۔ کارکنوں نے احتجاج ریکارڈ کرانے کیلیے اسلحہ بھی لہرایا تھا جس پر پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی کے میئر سمیت درجنوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ ہوتی میں درج ایف آئی آر میں پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے سے خوف وہراس پھیل گیا تھا، مقدمے میں مئیر حمایت مایار سمیت اے این...
	الیکشن کمیشن کاحکمنامہ؛خیبر پختونخوا اسمبلی کے 91 ارکان آزاد ہوگئے، تمام اسمبلیوں اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کا مکمل صفایا
	سٹی42:  الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ پر عملدارآمد کرتے ہوئے  قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں  پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو آزاد امیدوار قرار دے دیا جس کے بعد خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا ایک بھی رکن نہیں رہا۔  الیکشن کمیشن نے یہ اقدام 6 اکتوبر کو کیا ہے جس کے بعد کل 8 اکتوبر کو اڈیالہ جیل سے پی ٹی آئی کے بانی نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو استعفیٰ دینے کا حکم دے دیا۔ اب یہ کسی کو نہیں معلوم کہ بانی "اپنے بندے" کو خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ کس طرح بنوائیں گے۔  کیا نئے ججز کسی اور...
	نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے کےالیکٹرک پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا، 15 روز میں جرمانہ بینک میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔نیپرا نے جرمانہ جنوری 2023 میں پاور بریک ڈاؤن کے بعد بحالی میں ناکامی پر لگایا۔فیصلے میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک اپنی آپریشنز ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا، بار بار ٹریپنگ سے ظاہر ہوا بلیک اسٹارٹ فیسلیٹی کی موک ٹیسٹنگ کا فقدان تھا۔دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ جنوری 2023 میں این ٹی ڈی سی سسٹم میں خرابی کے باعث پاور بریک ڈاؤن پر کےالیکٹرک کو جرمانہ باعث حیرت ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نیپرا اتھارٹی کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں، نیپرا کے فیصلے کے جائزے کے...
	وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی کو اراکین کی وفاداریاں بدلنے کا خدشہ، صوبائی صدر کی ہدایات جاری
	 خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنے ہی ارکان اسمبلی کی جانب سے وفاداریوں میں ممکنہ تبدیلی کا سامنا ہے۔ اس سیاسی صورتحال کے پیش نظر پارٹی کی جانب سے فوری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔  پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے تمام ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کے اندر موجود رہیں اور کسی بھی ادارے یا سیاسی جماعت کی جانب سے رابطے کی صورت میں قیادت کو فوری طور پر آگاہ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی رکن پارٹی قیادت کو اطلاع دیے بغیر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا، تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے...
	وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
	پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑھتے بیانات، پیپلز پارٹی پنجاب کا صوبائی حکومت کے ساتھ مزید چلنے سے انکار جمعرات کو جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے نہ صرف سیاسی معاملات بلکہ خارجہ پالیسی اور حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں پر بھی گفتگو کی۔ یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ سیلابی صورتحال پر امدادی...
	مجھے امید ہے سہیل آفریدی میری سوچ کو لیکر عوام کی بہتری اور صوبے میں امن کے لیے کام کریں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان
	تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے تازہ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نئی صوبائی حکومت ان کے ویژن کے مطابق پائیدار امن، قبائلی روایات اور عوامی امنگوں کے تحت وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے میں دائمی استحکام کا مؤثر فریم ورک تشکیل دے گی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں عمران خان آخر میں عمران خان نے امید ظاہر کی کہ خیبر پختونخوا میں قیادت کی تبدیلی ایک نئے باب کا آغاز ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: علی امین کے استعفیٰ کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ، پشاور میں کیا ہو رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں،...
	اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے تقریباً 35 ارکان اپوزیشن امیدوار کو دے سکتے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اپوزیشن اپنے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کو اس وقت تک میدان میں نہیں لائے گی۔ جب تک نمبر گیم پوری طرح سے واضح نہ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت 3 دھڑوں میں تقسیم ہے۔ جن میں سے ایک ایفیڈیویٹ گروپ، ایک عمران خان گروپ اور ایک علی امین گنڈاپور گروپ ہے۔ اب اگر یہ تینوں گروپ متحد رہے...
	ایشیا کپ 2025 میں ناقص کارکردگی کے باوجود سلیکشن کمیٹی نے کپتان سلمان علی آغا پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا جنوبی افریقا کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ کپتان اور کوچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے کمبی نیشن کو مظبوط اور مستحکم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ اور کپتان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک قیادت اور کمبی نیشن میں تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں سلمان علی آغا ہی ٹی ٹوئنٹی ٹیم...
	شبلی فراز کی خالی سینیٹ نشست پر انتخاب، رہنما پی ٹی آئی عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025  سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی، سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے، نئے وزیراعلی کی نامزدگی بانی چیرمین کا فیصلہ ہے،  علی امین گنڈاپور نے بانی چیرمین...
	بلوچستان کے علاقے مچھ میں رضا کوئلہ کان پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے تین کان کنوں کو اغوا کر لیا۔لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر کانکنوں محبوب احمد، حبیب اللہ خان اور میر ہزار خان کو یرغمال بنا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی بازیابی کے  لئے  وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا  ۔لیویز حکام نے میڈیا کو بتایا کہ اغوا کا واقعہ رات گئے اس وقت پیش آیا جب تینوں کانکن رضا کوئلہ کان نمبر 172 میں اپنے معمول...
	اسلام آباد  ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوگا۔ صدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر تحسین کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے میجر سبطین حیدر کی بہادری، قیادت اور قربانی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر سبطین حیدر نے وطن کے دفاع میں جان نچھاور کر کے عظیم مثال قائم کی۔ صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں قومی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہیں۔  26 نومبر احتجاج کیس: سینیٹر اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع  یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان کے...
	کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن کی حلقہ این اے 247 سے کامیابی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سید عباس حسنین نے 2024 میں خواجہ اظہار کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا تاہم ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے اپنے وکیل کے توسط سے مذکورہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات جمع کرائے تھے۔طرفین وکلا کو سننے کے بعد الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر درخواست مسترد کر دی۔الیکشن ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ...
	پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے لیے  پی ٹی آئی کے عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی، سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے،  نئے وزیراعلی کی نامزدگی بانی چیرمین کا فیصلہ ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی چیرمین کے فیصلے کے مطابق استعفی دیا۔ عرفان سلیم  نے کہا کہ اگر انتقال اقتدار کو بدلنے کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلے گی، عوام کے فیصلے کو روندنے...
	ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 7بھارتی پراکسی خوارج ہلاک، پاک فوج کے بہادر میجر شہید
	پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب آپریشن کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ ”فتنۃ الخوارج“ کے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن 8 اکتوبر کی شب علاقے میں بھارتی پراکسی خوارج کی موجودگی کی تصدیق پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کی۔ اس دوران دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی، تاہم پاکستانی جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن کے دوران کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی...
	 فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر سبطین حیدر نے جامِ شہادت نوش کیا۔ وہ بہادری سے اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے۔  میجر سبطین حیدر بہادری سے اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر ہلاک ہونے والے خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر...
	 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دارابان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آپریشن کے دوران سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جنہیں وزیرِ اعظم نے ملک دشمن عناصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر پوری قوم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔  وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میجر سبطین حیدر اور ان جیسے بہادر سپوتوں کی قربانیاں پاکستان کے امن، استحکام اور بقا کی...
	 پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب آپریشن کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ ”فتنۃ الخوارج“ کے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن 8 اکتوبر کی شب علاقے میں بھارتی پراکسی خوارج کی موجودگی کی تصدیق پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کی۔ اس دوران دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی، تاہم پاکستانی جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن کے دوران کوئٹہ سے تعلق...
	 لاہور:  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں اپنی مقبولیت کا قلعہ خود ہی کمزور کر لیا ہے۔  اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی کو عوامی سطح پر بیک برنر پر ڈال دیا گیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے سیلاب متاثرین کی حالتِ زار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتیں متاثرین کی بحالی کے اقدامات کو نظر انداز کر رہی ہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اس کی گندم خریداری پالیسی سے کاشتکار مطمئن نہیں ہیں، جس سے شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ بھارتی سازشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے...
	 کوئٹہ:  بلوچستان کے علاقے مچھ میں رضا کوئلہ کان پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے تین کانکنوں کو اغوا کر لیا۔  لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر کانکنوں محبوب احمد، حبیب اللہ خان اور میر ہزار خان کو یرغمال بنا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی بازیابی کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ لیویز حکام نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ اغوا کا واقعہ رات گئے اس وقت پیش آیا جب تینوں کانکن رضا...
	میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کا اتحاد برقرار رہے گا، وزارتیں نہ لینے کے باوجود پیپلز پارٹی کا تعاون انکی جمہوریت پسندی ہے، اس اتحاد میں دیگر جماعتیں بھی شامل ہیں، اتحاد ملک کیلئے اچھی خبریں لایا، اتحاد برقرار رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر انوارلحق کو فوری طور پر ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی تذکرہ نہیں ہوا، استعفے یا ان کو ہٹائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کا اتحاد برقرار...
	ویب ڈیسک : پنجاب حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کا وفد صدر آصف علی زرداری سے ملنے نوابشاہ پہنچ گیا۔ صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے نوابشاہ پہنچنے والے وفد میں  وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، اسحاق ڈار اور ایاز صادق شامل ہیں۔ حکومتی وفد صدر آصف علی زرداری کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچائے گا۔مسلم لیگ ن کےذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات کے بعد سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان لفظی گولہ باری بند ہو جائے گی۔  پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج...
	وزیراعظم شہباز شریف پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم کروانے کیلیے متحرک ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان کئی روز سے جاری سیاسی کشیدگی میں کمی کیلیے وزیراعظم وطن واپس آنے کے بعد متحرک ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے دونوں جماعتوں کے درمیان کشیدگی ختم کروانے کیلیے اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دے دیا، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اعظم نظیر تارڑ،رانا ثناء اللہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق شامل ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی وفد اسلام آباد سے کراچی پہنچا جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کیلیے نواب شاہ روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومتی وفد کی جانب...
	—فائل فوٹو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 کارندوں کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرموں کو 2، 2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ مجرموں پر 2، 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے کالعدم تنظیم کے3 کارندوں کو 24،24 سال قید کی سزا دورانِ سماعت پراسیکیویشن نے عدالت کو بتایا کہ تینوں ملزمان کو خفیہ اطلاع پر قائد آباد روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان کے قبضے سے دستی بم برآمد ہوئے تھے۔پراسکیویشن نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے دہشت گردی کو...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد چوہدری انوار الحق کی کارکردگی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کریں گی، جب کہ شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری انوار الحق نے حالیہ آزاد کشمیر کے کشیدہ حالات میں سستی...
	مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کے لیے نامزد محمد سہیل آفریدی کا بیان
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے اور انہیں وزیراعلیٰ کا امیدوار قرار دینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق محمد سہیل آفریدی  نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے حوالےسےکوئی  پتہ نہیں، وزیر اعلی کی قیادت میں صوبہ بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہےکہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے تصدیق کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ان کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے اور ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پارٹی قیادت نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے اور سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے متفقہ امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔خیال رہےکہ  سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور وہ پی کے 70 سے پہلی بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) خیبر پختونخوا...
	گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا اورکزئی میں 19دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
	کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 19دہشتگردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔(جاری ہے) جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرسندھ نے شہداءکے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔انہوں نے کہا کہ شہداءکی قربانیاں اس قوم پر قرض ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا، شہداءکی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں۔ 
	 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے داخلوں کی منسوخی کیخلاف داؤد یونیورسٹی کے طلبا کی درخواست پر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ ہائیکورٹ میں داؤد یونیورسٹی کے طلبا کے داخلے کی منسوخی سے متعلق متاثرہ طلبا کی یونیورسٹی فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ طلبا کے امتحانات ہونے والے ہیں، اگر طلبا کو امتحانات کی اجازت نہ ملی تو تعلیمی نقصان ہوگا۔ طلبا کے داخلے منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور طلبا کو امتحانات میں شرکت کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ امتحانات سے قبل فریقین سے جواب طلب کرلیتے ہیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کمیٹی کی سفارشات پر سنڈیکیٹ کے فیصلے سے...
	فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا لگائے جانے کا امکان ہے۔پارٹی ذمہ داران نے تاحال ان دعوؤں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔
	 ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات پارٹی کو جاری کر دیئے ہیں۔  عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا گیا ہے۔  پی ٹی آئی کے فوکل پرسن رائے سلمان نے بتایا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو احکامات دیے۔  پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش 
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات پارٹی کو جاری کر دیئے ہیں۔  عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آءی کے فوکل پرسن رائے سلمان نے بتایا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو احکامات دیے۔
	چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 19 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بدھ کو یہاں سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں اس بہادرانہ کارروائی میں جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل جنیدطارق، میجر طیب اور 9 جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں، قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) صدرمملکت آصف علی زرداری نےضلع اورکزئی میں جرأت مندانہ کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ خوارج کے 19 دہشتگردوں کے خاتمے پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر لازوال مثال قائم کی ہے۔(جاری ہے)  انہوں نے لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق شہید، میجر طیب راحت اور دیگر شہداکو قوم کے ہیرو قرار دیتے ہوئے شہداکے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے صبر و حوصلے کےلئے دعا کی۔ صدر...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اورکزئی آپریشن میں 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت پاک فوج کے جرأت مند جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع اورکزئی میں سکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت پاک فوج کے جرأت مند جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔(جاری ہے)  بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی،بھارتی حمایت...
	سپیکر قومی اسمبلی کا ضلع اورکزئی میں فتنہ الخوارج کے 19دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، شہدا کو خراج عقیدت
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضلع اورکزئی میں فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےآپریشن میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت سمیت شہید ہونے والے11 افسران و جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف نے لیڈنگ فرام فرنٹ کی عظیم مثال قائم کی جو پاک فوج کی روایت ہے ۔(جاری ہے)  پاک افواج اور سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں...
	گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا اورکزئی میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج عقیدت
	پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع اورکزئی میں فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت سکیورٹی فورسز کے 11 کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے سکیورٹی فورسز کے شہید افسرا ن اور جوانوں کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار اور شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔(جاری ہے) گورنر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کےافسران اور جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں ملک و قوم کیلئے قربان کر دیں۔ بہادر سکیورٹی فورسز کے شہدا کی عظیم قربانی...
	وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا کا اورکزئی میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج عقیدت
	پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضلع اورکزئی میں فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت سکیورٹی فورسز کے 11 ارکان کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔وزیر اعلیٰ ہائوس کے تر جمان کے مطابق وزیر اعلی ٰ نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار اور شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔وزیر اعلیٰ نے حملے میں زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 19 دہشتگردوں کو ٹھکانے لگانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا...
	پاک فوج کا اورکزئی میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 19دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل و میجر سمیت 11 جوان شہید
	 راولپنڈی:  ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج کو ہلاک کر دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور میجز سمیت 11 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 اکتوبر 2025 کی شب، سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، جہاں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور بروقت کارروائی سے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج واصلِ جہنم ہوئے۔ تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور ان کے نائب میجر طیب راحت نے جرأت و بہادری سے...
	راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء ) سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 19 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر 7 اور 8 اکتوبر 2025ء کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے پاکستان کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ہمارے فوجیوں کی مؤثر کارروائی کی وجہ سے 19 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔ ملٹری ترجمان نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف جن کی عمر 39 سال، ساکن ڈسٹرکٹ راولپنڈی نے سیکنڈ ان کمانڈ...
	سکیورٹی فورسز کا اورکزئی میں آپریشن، مقابلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 جوان شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025  سب نیوز سکیورٹی فورسز کی جانب سے اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، مقابلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب کیا گیا، آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ کارروائی بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ٹھکانے پر کی گئی، سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک کیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے...
	اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،19بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت سمیت 11جوان شہید
	راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 19بھارتی سپانسرڈخوارج جہنم واصل ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت سمیت 11جوان وطن پر قربان ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 19بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت شہید ہو گئے، خوارجیوں سے مقابلے کے دوران 9جوان بھی وطن پر قربان ہوئے،نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عادل حسین، گل امیر شہدا میں شامل ہیں۔  مالی سال 2022-26 پاکستان کی تاریخ کے بدترین معاشی...
	ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی ضلع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا جبکہ آپریشن کے دوران 9 جوان بھی وطن پر قربان ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف، میجر طیّب راحت سمیت 9 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔  پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش  آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ...
	 سکیورٹی فورسز کی جانب سے اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، مقابلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 جوان شہید ہو گئے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب کیا گیا، آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ کارروائی بھارتی پراکسی فتنة الخوارج کے ٹھکانے پر کی گئی، سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک کیے گئے۔
	 کراچی (نیوز ڈیسک) حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو دو سال مکمل ہو چکے ہیں اور اس تباہ کن واقعے نے اسرائیل کے داخلی اور خارجی محاذوں پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ غیر ملکی امور کے تجزیہ کاروں کا متفقہ خیال ہے کہ ان حملوں نے اسرائیل کو دو بنیادی طریقوں سے بدل ڈالا ہے، مگر ایک کلیدی مسئلہ وہیں کا وہیں کھڑا ہے۔ سب سے پہلی اور سب سے بڑی تبدیلی اسرائیل کے سلامتی کے پرانے تصور کی مکمل تباہی ہے۔ یہ نظریہ برسوں سے قائم تھا کہ حماس کو معاشی ترغیبات اور محاصرے کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے، لیکن سرحد پر موجود جدید ترین ٹیکنالوجی، مضبوط باڑ اور انٹیلی جنس سسٹم کی...
	عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، ریٹائر ہو کر گھر جائیں گے، صدر یا وزیراعظم ہاؤس نہیں ، راناثناء اللہ
	 وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، فیلڈ مارشل اپنی مدت پوری کرکے سیدھےگھرجائیں گے، فیلڈ مارشل وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر نہیں جائیں گے، نوازشریف وزیراعظم بننا چاہیں تو انہیں کسی سفارش کی ضرورت نہیں، وزیراعظم شہبازشریف نوازشریف کے قدموں میں وزارت عظمیٰ رکھ دیں گے۔  سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کےساتھ کوئی مسئلہ نہیں،پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اکثر مواقع پر تعاون بھی کیا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ دشمن سیاسی جماعتیں نہیں،ایک جماعت دشمنی کاجذبہ رکھتی ہے جبکہ ہم نہیں رکھنا چاہتے۔ راناثنااللہ کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو کی...
	پشاور(آئی این پی )تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔  مقدمہ صنم جاوید کی دوست خاتون وکیل کی مدعیت میں تھانہ شرقی پشاورمیں درج کیاگیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر روکا گیا اور 5 افراد انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔متن میں کہا گیا ہے کہ اس سنگین واقعہ سے قانون کی عملداری پر سوالیہ نشان ہے لہذا واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ترجمان وزیراعلی خیبرپی کے نے بتایا کہ مقدمہ ایڈووکیٹ حرا بابر کی مدعیت میں تھانہ شرقی میں درج کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے واقعے کا سخت...
	وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہباز شریف خود وزارت عظمیٰ مریم نواز کے حوالے کریں گے، لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ شہباز شریف کارکردگی کے بنیاد پر آئندہ بھی وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغ کی صفائی کررہی ہوں، مریم نواز کی مخالفین پر پھر تنقید انہوں نے کہاکہ مریم نواز کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ اس وقت ہوگا جب مسلم لیگ ن سمجھے گی کہ اب پارٹی کی اگلی نسل کو آگے آنا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ہائیکورٹ نے موبائل فون سمز کی غیر قانونی فروخت سے متعلق کیس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے جمع کرائے گئے جواب کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور چیئرمین پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر جامع جواب جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کی، جنہوں نے غیر قانونی سمز فروخت کے مقدمے میں گرفتار ملزم شہباز کی ضمانت پر سماعت کے دوران متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سخت اظہارِ برہمی کیا۔دورانِ سماعت ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے عدالت کو بتایا کہ اب تک 58 ہزار سے زائد غیر قانونی سمز برآمد کی...
	صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے، پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کامطالبہ
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک  انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر  جنید  اکبر  نے  مطالبہ کیا ہےکہ صنم  جاوید کی گرفتاری  پر  خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت  اپنی  پوزیشن  واضح کرے۔ایک بیان میں جیند اکبر کا کہنا تھا کہ صوبے میں پی ٹی آئی ورکرز محفوظ کیوں نہیں ہیں؟ صنم جاوید کی گرفتاری پر صوبائی حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔جنید اکبر نے مطالبہ کیا کہ واقعے پر آئی جی خیبر پختونخوا کو  اسمبلی بلا کر  وضاحت طلب کرنی چاہیے۔ واضح رہےکہ خاتون وکیل نے پشاور میں  آفیسر میس کے سامنے سے  پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔مقدمے کے متن کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر...
	باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون کارکن کے مبینہ اغواء سے متعلق تفتیش شروع کردی، تفتیشی ٹیم نے واقعے کی جگہ کا معائنہ کیا، ٹیم نے سول آفیسرز میس کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا کے معاملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پولیس نے صنم جاوید کے مبینہ اغواء سے متعلق تفتیش شروع کردی، تفتیشی ٹیم نے واقعے کی جگہ کا معائنہ کیا، ٹیم نے سول آفیسرز میس کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے۔  ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول...
	وزیراعلیٰ مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو راشن کارڈ دینے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منصوبے پر کام کرنے والے ملازمین کو زبردست کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلیے ستھرا پنجاب کی جیکٹ پہن کر آئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ستھرا پنجاب کے ڈیڑھ لاکھ ورکرز کیلئے راشن کارڈ لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیربلدیات نے اس پر کام شروع کردیا ہے اور انشاء اللہ اگلے مہینے لاہور میں آپ سے ملاقات کر کے سب کو راشن کارڈ دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس راشن کارڈ کی مدد سے ہر ملازم...
	 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے ٹی ایم سی گڈاپ اور ابراہیم حیدری کے درمیان ٹیکس وصولی کے تنازع سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ٹی ایم سی ابراہیم حیدری سمیت 6 افسران کو معطل کر دیا۔ ہائیکورٹ میں ٹی ایم سی گڈاپ اور ابراہیم حیدری کے درمیان ٹیکس وصولی کے تنازع سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل احمد مسعود ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ عدالت نے ٹاؤن کے درمیان ٹیکس وصولی کا تنازع حل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ ٹی ایم سی ابراہیم حیدری نے ٹیکس وصولی کے لیے جامشورو پر غیر قانونی چنگی بنا دی ہے۔ وکیل درخواست گزار نے...
	آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹاپ آرڈر بلے باز مارنس لبوشین کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز کو بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مچل مارش ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی کریں گے۔ ون ڈے اسکواڈ میں میتھیو شارٹ، مچل اوون اور میتھیو رینشا کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل...
	---علامتی فوٹو  کمپیٹیشن کمیشن کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی گمراہ کُن تشہیر کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سی سی پی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف انکوائری کی جائے گی، کمپیٹیشن کمیشن کے مارکیٹنگ انٹیلیجنس یونٹ نے ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔سی سی پی کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹیز کے غلط، جھوٹے دعوؤں پر قانونی کارروائی کی جائے گی، کمپیٹیشن کمیشن نے عوام سے شواہد اور شکایات جمع کروانے کی اپیل کی ہے۔سی سی پی کا کہنا ہے کہ کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز گمراہ کُن تشہیر کے لیے اسلام آباد کا نام استعمال کرتی ہیں، این او سی اور سی ڈی اے وابستگی کے جھوٹے...
	اسٹاف سے جھگڑا ہوا تو’پائے‘ میں نشہ آور ادویات ملا کر کھلادیں: فضا علی کو وائرل ویڈیو پر تنقید کا سامنا
	پاکستانی ماڈل و میزبان فضا علی اپنے پرانے بیان کی ویڈیو وائرل ہونے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ اداکارہ کا 2 سال قبل دیا گیا ایک انٹرویو کلپ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا چلا گیا، اس انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے فلمی کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔دوران گفتگو اداکارہ نے بتایا تھا کہ’ ایک شو کے دوران مجھے ٹاک بیک پر کوئی بات بری لگی اور میرا ٹیم کے ساتھ جھگڑا ہوگیا، اسی دوران میری ٹیم مجھ سے پائے کھلانے کی ضد کررہی تھی کیوں کہ میں کھانا اچھا بناتی ہوں لہٰذا میں نے غصے میں ہی اپنی ٹیم کو پائے کھلانے کا فیصلہ کیا، گھر جاکر میں نے پائے بناتے ہوئے گھر میں...
	—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے موبائل فون سمز کی غیرقانونی فروحت سے متعلق کیس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا جواب مسترد کر دیا۔ موبائل فون سمز کی غیرقانونی فروحت سے متعلق کیس  کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر حشمت کمال کو آئندہ مزید تفصیلات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حشمت کمال آپ کا یہ اسپیشل سبجیکٹ ہے۔
	پنجاب میں سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے بیانات پر معافی مانگیں، تاہم مریم نواز واضح کر چکی ہیں کہ وہ معافی نہیں مانگیں گی۔ اس مؤقف سے ن لیگ کے صدر نواز شریف نے بھی اتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ مریم نواز سے معافی کا مطالبہ پیپلز پارٹی کی جانب سے غلط ہے۔ اس سیاسی تنازع کے ردِعمل میں پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ مزید پڑھیں: عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر...
	 ---فائل فوٹو  وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسد قیصر کو عدم اعتماد کی بات کرنے سے پہلے اپنا گھر درست کرنا چاہیے۔خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی پی پی کو عدم اعتماد کی تحریک لانے کی پیشکش پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور علیمہ خان ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز پارٹی کی مسقبل کی قیادت ہیں، آصف زرداری کشیدگی کم کرنے کے ماہر ہیں، طویل تجربہ ہے وہ تصادم میں یقین نہیں رکھتے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نہروں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے جو مل کر طے کیے گئے، پیپلز پارٹی اور ن...
	 ڈیرہ غازی خان میں دل کے سرکاری اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ مریضوں کا علاج کرنے لگا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر حکام نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا۔  رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایمرجنسی وارڈ میں سینے میں تکلیف کی شکایت پر مریض کو لایا گیا تھا جہاں پر ایک سیکیورٹی گارڈ نے مریض کا چیک اپ کیا اور پھر ای سی جی بھی کی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان نے نوٹس لےکر ایڈیشنل ایم ایس کارڈیالوجی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، جس کی رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کے ٹرائل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ پر عوامی اعتماد کم ہو رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پیر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو سکی، تاہم امید ہے کہ منگل کو ہو جائے گی۔ انہوں نے عدالتی نظام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2023ء اور 2024ء کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 24 لاکھ مقدمات التوا کا شکار ہیں، جن میں بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست ہے کہ بانی پی ٹی آئی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جامشورو(نمائندہ جسارت) ڈاکٹر فتح مری نے سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، بعد اَزاں سابق وائس چانسلر خلیل احمد کنبھٹی سے چارج لینے کے بعد باقاعدہ کام شروع کر دیا۔ نئے تعینات ہونے والے وی سی فتح مری مختلف محکموں کے سربراہان اور افسران سے تعارفی ملاقاتیں کیں۔ سندھ یونیورسٹی کے نئے تعینات ہونے والے وی سی سے، اْساتذہ، افسر ان، ملازمین، عام شہریوں، سیاسی و سماجی لوگوں نے بھی ان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کا اِستقبال کیا اور انہیں پھولوں، لونگیوں اورَجرکوں کے تحائف پیش کیے۔ نئے تعینات ہونے والے وی سی ڈاکٹر فتح مری نے چارج سنبھالنے کے بعد سابق وائس چانسلر ڈاکٹر...
	 ڈیرہ غازی خان میں دل کے سرکاری اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ مریضوں کا علاج کرنے لگا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر حکام نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایمرجنسی وارڈ میں سینے میں تکلیف کی شکایت پر مریض کو لایا گیا تھا جہاں پر ایک سیکیورٹی گارڈ نے مریض کا چیک اپ کیا اور پھر ای سی جی بھی کی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان نے نوٹس لےکر ایڈیشنل ایم ایس کارڈیالوجی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، جس کی رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف کارروائی...
	تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے درمیان شدید تناؤ پیدا ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اسپیکر بابر سلیم سواتی کو وزیر اعلیٰ ہاؤس بلا کر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا، تاہم اسپیکر نے دوٹوک انداز میں انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ یہ عہدہ صرف عمران خان کے کہنے پر چھوڑیں گے، کیونکہ یہ منصب انہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سونپا تھا۔ اسپیکر نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے پر خود عمران خان سے براہ راست ملاقات کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کابینہ میں رد و بدل اور بعض وزراء کو فارغ کرنے...
	پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ایک بار پھر سینیٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا۔پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان لفظی گولہ باری کا سلسلہ نہ رک سکا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر سینیٹ اور قومی اسمبلی میں آج بھی پیپلزپارٹی نے احتجاج کیا اور دونوں ایوانوں سے واک آؤٹ کیا، ساتھ ہی معافی مانگنے کا مطالبہ دہرایا۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کی حمایت مجبوری نہیں، معافی مانگنے سے کسی کی عزت نفس میں کمی نہیں آتی، کوئی صوبہ کسی کی جاگیر نہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ سیاست میں نرمی گرمی چلتی رہتی ہے،...
	کراچی کے نوجوان شفیز نے میدان مارلیا، ٹیم ضیفان نامی گروپ نے کونٹینٹل اور دیسی امتزاج سے تیار کھانوں کی ڈش سے پہلی پوزیشن نام کرلی۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل منجمنٹ کےتحت ایکسپوسینٹرکراچی میں دوسرے سالانہ کھانوں کے ایونٹ کے دوران 300 سے زائد نوجوان شیفس کے درمیان پاکستانی، کانٹی نینٹل، چینی ڈشزکے مقابلے ہوئے۔ اس دوران شہر قائد کے مختلف ہوٹلز وریسٹورنٹس سے تعلق رکھنے والے نوجوان شیفزنے ذائقہ دار کھانے تیار کر کے انتہائی پیشہ ورانہ اندازمیں سجا کرجیوری میں شامل ججزکےسامنے پیش کیا۔ ٹیم ضیفان ہوٹل کے گروپ میں شامل محمود سعید سمیت دیگردونوجوانوں نے انفرادی طورپر میڈلز اپنے نام کرلیے، 3 رکنی ٹیم کی جانب سے ڈریگن فروٹ، سیمبل اولیک پراون جبکہ مین کورس کے...
	 پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا ہے کہ ن لیگ ہر بار پیپلزپارٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بات کو پنجاب پر حملہ قرار دیتی ہے، جو افسوسناک رویہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری کے حالیہ بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا کہ جب بھی پیپلزپارٹی سیلاب متاثرین کی بات کرتی ہے، ن لیگ اسے پنجاب پر حملہ کیوں سمجھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ان کے مطابق پنجاب اس وقت سیلاب سے دوچار ہے لیکن عظمیٰ بخاری کو ’سندھ فوبیا‘ لاحق ہوگیا ہے۔ Whenever PPP talks about flood victims, why does PML-N call it an attack on Punjab? Uzma Bukhari became a Maasi Musibati while making her...
	’ہم پاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے لوگ ہیں‘: پیپلز پارٹی کا سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی واک آؤٹ
	پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی کشیدگی برقرار ہے، اور پیپلز پارٹی کے ارکان سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے بھی واک آؤٹ کرگئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہاکہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے پھر واک آؤٹ انہوں نے کہاکہ کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگا دے گا، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ متنازعہ بیانات دینے کی آخر وجہ کیا ہے۔ راجا پرویز اشرف نے کہاکہ ایسا نہ ہو کہ پھر صوبائیت...
	 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات پر پیپلز پارٹی نے سینیٹ سے واک آؤٹ کرتے ہوئے ایک بار پھر معافی مانگنےکا مطالبہ کردیا۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہماری حمایت کو مجبور ی نہ سمجھیں، بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو کو کہا گیا وہ کیا کر رہے ہیں؟ ہم نے لوگوں کی تذلیل کرکے اتحاد نہیں چلانے، معافی مانگنے سے کسی کی عزت نفس میں کمی نہیں آتی، کوئی صوبہ کسی کی جاگیر نہیں، صوبائی کارڈ نہ کھیلیں۔شیری رحمان نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) غریبوں کو امداد پہنچانے کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ منصوبہ ہے، جنوبی پنجاب میں سیلاب کے بعد...
	پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کشیدگی میں کمی نہ ہو سکی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر سینیٹ اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیپلز پارٹی سیاسی کشیدگی سینیٹ سے واک آؤٹ مریم نواز بیان وی نیوز
	 راولپنڈی:  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کے ٹرائل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ پر عوامی اعتماد کم ہو رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو سکی، تاہم امید ہے کہ کل ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سلمان اکرم راجا، بیرسٹر سیف اور بیرسٹر علی ظفر کی بانی سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ شام 4 بجے ایک پریس کانفرنس کریں گے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے عدالتی نظام میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2023 اور 2024 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں...
	پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے 2 روز قبل جاتی امرا لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبائی سطح پر پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مزید پڑھیں: سندھ اور پنجاب کشیدگی، صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری کراچی طلب کرلیا ملاقات کے دوران وزیراعظم نے تجویز دی کہ اگر مریم نواز اپنے بیانات میں نرمی اختیار کریں تو پیپلز پارٹی بھی محاذ آرائی سے گریز کرے گی۔ تاہم نواز شریف نے اپنی بیٹی...
	’’ یہ نوٹیفکیشن 2020 کا ہے اور اس پر مریم نواز کا ذکر تک بھی نہیں ہے ‘‘ صارف کا ندیم افضل چن کو کرارا جواب
	لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے سوشل میڈیا پر پرانا نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے مریم نواز پر تنقید کی لیکن سوشل میڈیا صارف نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن ہی 2020 کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ندیم افضل چن ایکس پر پوسٹ شیئر کی جس پر تحریر درج تھی کہ ’’ مریم نواز نے اپنی بلٹ پروف مرسیڈیز گاڑی کے نئے ٹائرز کیلئے وزارت خزانہ سے 2 کروڑ 73 لاکھ روپے نکلوائے تھے‘‘۔ ندیم افضل کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں نوٹیفکیشن بھی جوڑا گیا تھا جسے شائد انہوں نے غور سے دیکھا نہیں اور ساتھ کپشن میں لکھا کہ ’ سیلاب متاثرین انصاف مانگیں‘۔  توشہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ’’حکومت تو مجبور ہے، لیکن پی ٹی آئی امریکا کی مذمت اور حماس کی حمایت کیوں نہیں کرتی؟‘‘۔انہوں نے کہا کہ  فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف قوم کا مؤقف واضح ہے، لیکن سیاسی جماعتوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے عوام نے جس ولولے کے ساتھ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا، وہ قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے امریکا کے نام نہاد  ٹرمپ امن منصوبے کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ وہ ہمیشہ فلسطین اور حماس کے مؤقف کے ساتھ کھڑے...
	ضلع بارہمولہ کے اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے سے گریز کریں ورنہ انہیں ملازمت سے برطرفی سمیت سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے لوگوں کے جمہوری حقوق کو سلب کرنے کا ایک اور اقدام کرتے ہوئے ضلع بارہمولہ کے اساتذہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے سے گریز کریں ورنہ انہیں ملازمت سے برطرفی سمیت سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ کی طرف سے...
	یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پشتون طلبا بغیر اجازت ہاسٹل سائیڈ پر میوزک پروگرام کرنا چاہتے تھے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی گارڈز نے ساؤنڈ سسٹم ہاسٹل لے جانے سے پشتون طلبہ اور غیرمتعلقہ افراد کو روکا، پشتون کونسل چند روز قبل میوزک پروگرام یونیورسٹی اجازت سے کر چکی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے گارڈز پر حملے کے واقعہ میں پولیس نے 10 پشتون طلباء کو گرفتار کر لیا، باقی طلبہ کی تلاش جاری ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر مسلم ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ گزشتہ روز 19 طلباء اور نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پشتون کونسل کے حملے سے یونیورسٹی کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا۔ پشتون طلبا بغیر اجازت ہاسٹل سائیڈ پر...
	  اسلام آباد:   سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پسنی پورٹ کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، نہ ہی اس نوعیت کی کوئی تجویز کسی سرکاری یا حکمتِ عملی سطح پر زیرِ غور آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس یا کسی امریکی ادارے کے ساتھ پسنی پورٹ سے متعلق کسی بھی قسم کی گفتگو نہیں ہوئی۔ نجی شعبے میں ہونے والی بات چیت، بشمول غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ رابطے، محض ابتدائی نوعیت کی کاروباری گفت و شنید ہیں۔ یہ سرکاری اقدامات نہیں اور نہ ہی یہ پاکستان کی ریاستی پالیسی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ متعلقہ خبر میں ایک نجی اور غیر مصدقہ خیال کو ریاستی تجویز کے طور پر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-18 اسلام آباد(صباح نیوز) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے الجزیرہ ٹی وی کو قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے ۔ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ نے کہا ہے کہ پارٹی کے چیئرمین یاسین ملک نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی نے اپنی سائٹ پر نا معلوم مصنف کا مضمون شائع کیا ہے جس میں یاسین ملک کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ یاسین ملک کے بیان حلفی کو بنیاد بنا کر ان کی کردار کشی کی گئی ہے ۔ ترجمان فرنٹ رفیق ڈار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی کی سائٹ پر نامعلوم رپورٹر کے مضمون کے پوشیدہ بدنیتی کے ارادے ہیں کہ وہ جموں کشمیر...
	ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔  جنید اکبر کی جانب سے مطالبہ پی ٹی آئی کے مرکزی واٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے ایک آڈیو پیغام میں سامنے آیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ کی تشکیل کردہ ٹیم مسائل کو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ سینیٹر ایمل ولی کی سکیورٹی سے متعلق میری ٹوئٹ پر فراز مغل نے تنقید کی جبکہ اس سے قبل بھی وہ فیک اکاؤنٹس کے ذریعے ایسی حرکات کر چکا ہے۔  کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے   جنید اکبر...
	اپنے ایک بیان میں ترجمان اسد عثمانی نے کہا کہ سندھ کے وزراء کوئی ایک ایسا کام بتائیں، جس سے عوام کو ریلیف ملا ہو، وفاقی حکومت جب سندھ میں کام کرنا شروع کرتی ہے تو اس کو بھی رکوا دیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے کہا ہے کہ سندھ کے باشعور عوام صوبائی حکومت کی نااہلی سے تنگ آ چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں اسد عثمانی نے کہا ہے کہ پوری سندھ حکومت مریم نواز سے خوفزدہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اپنے صوبے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزراء کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے تو مریم نواز پر جھوٹی تنقید کر...
	خیبر پختونخوا کے مشیر انسداد رشوت ستانی مصدق عباسی نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے فارم 45 کے نتائج رکھنے والوں سے درخواستیں مانگ لی ہیں کیونکہ عدالتی فیصلے کے بعد انتخابی نتائج کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اینٹی کرپشن نے صوبائی حلقوں میں انتخانی نتائج کی چھان بین کا فیصلہ کرتے ہوئے نتائج رکھنے والوں سےدرخواستیں طلب کرلیں۔ خیبر پختونخوا کے مشیر انسداد رشوت ستانی مصدق عباسی نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے فارم 45 کے نتائج رکھنے والوں سے درخواستیں مانگ لی ہیں کیونکہ عدالتی فیصلے کے بعد انتخابی نتائج کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس فارم 45 کے نتائج ہیں وہ امیدوار درخواستیں...
	مریم نواز سیاسی محاذ پر جس انداز سے کھیلتی نظر آرہی ہیں وہ دیکھ کر نواز شریف کی یاد آگئی، پیپلز پارٹی اور پنجاب حکومت کےسیاسی تناؤپر سلمان غنی کا تبصرہ
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار سلمان غنی نے ئے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے صوبےکے مفادات اور ترجیحات کے حوالے سےبہت کلیئر ہیں، اس لیے انہوں نے کہا کہ میں کسی سے معافی مانگنے کے لیے تیار نہیں ۔  مریم نواز سیاسی محاذ پر جس انداز سے کھیلتی نظر آرہی ہیں وہ دیکھ کر ہمیں نواز شریف کی یاد آگئی، نواز شریف بھی اسی انداز سے فیصلے کرتے تھے اور انہوں نے کبھی دفاعی انداز نہیں اپنا یا۔ نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام 'تھنک ٹینک، میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں پیپلز پارٹی سے معاملات بہتر کرنے کاایجنڈہ نہیں تھا ، اس سے بڑے...
	چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سینیٹ نے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روک دی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے فی الحال منظور نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔  حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو فی الحال استعفے منظوری سے متعلق کارروائی نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز کے مستعفی چیئرمین اور ارکان کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ استعفوں کی...
	 چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی فی الحال روک دی  ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اس معاملے پر فوری طور پر کوئی قدم نہ اٹھایا جائے۔ اس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے ابھی منظور نہیں کیے جائیں گے۔  اسمبلی و سینیٹ میں یکساں پالیسی اپنانے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق، قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں میں قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ارکان کے معاملے پر مشترکہ اور یکساں پالیسی اپنانے کا اصول طے کیا گیا ہے۔...
	خیبرپختونخوا، صوبائی حلقوں میں انتخابی نتائج کی چھان بین کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025  سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا اینٹی کرپشن نے صوبائی حلقوں میں انتخانی نتائج کی چھان بین کا فیصلہ کرتے ہوئے نتائج رکھنے والوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ خیبرپختونخوا کے مشیر انسداد رشوت ستانی مصدق عباسی نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے فارم 45 کے نتائج رکھنے والوں سے درخواستیں مانگ لی ہیں کیونکہ عدالتی فیصلے کے بعد انتخابی نتائج کی چھان بین کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن کے پاس فارم 45 کے نتائج ہیں وہ امیدوار درخواستیں جمع کرائیں، پشاور کے حلقے پی کے-79 اور پی کے-82 کی درخواستوں پر چھان بین شروع کردی گئی ہے۔مصدق عباسی نے بتایا کہ اینٹی...
	 کراچی (نیوز ڈیسک)نفرت کا وائرس بھارتی ویمن کرکٹرز میں سرایت کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کو اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں 7 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، دوسری جانب بھارتی سائیڈ نے اپنے ابتدائی معرکے میں سری لنکا کو 59 رنز سے زیرکیا۔  پہلے سے طے شدہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں ہی کھیلے گی، اس لیے بھارتی سائیڈ کو اس میچ کیلیے آئی لینڈ کا سفر کرنا پڑا،روایتی حریف ٹیموں کا سامنا آج ہوگا۔ حالیہ کشیدگی کی وجہ سے یہ ویمنز میچ بھی زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے، بھارت نے اپنی تنگ نظر سوچ کی وجہ سے حال...
	راولپنڈی؍ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبرنگار خصوصی) پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے بھارتی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ ترین سطح سے آنے والے حقائق سے عاری، اشتعال انگیز اور جنونی بیانات کا انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹس لیا گیا ہے۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات بلا اشتعال جارحیت کے لئے توجیہات گھڑنے کی نہ صرف ایک نئی کوشش ہے بلکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کئی دہائیوں سے، ہندوستان نے مظلومیت  کارڈ کھیلنے اور پاکستان بارے منفی پروپیگنڈے کا سہارا لے کر جنوبی ایشیا اوردنیا کے  دیگر خطّوں میں تشدد اور دہشت گردی کو پروان چڑھایا۔ ہندوستان کے اس بیانیہ کودنیا...
	انتخابی قوانین میں اہم ترمیم کی سفارش: الیکشن کمشن نے انٹرا پارٹی انتخابات میں نگرانی کا اختیار مانگ لیا
	اسلام آباد (نیٹ نیوز) الیکشن کمشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی قوانین میں اہم ترامیم کی سفارش کرتے ہوئے جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات میں نگرانی کا اختیار مانگ لیا۔ الیکشن کمشن نے سفارشات کا مسودہ وزارت قانون کو بھجوا دیا جس میں کہا گیا ہے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کے لیے انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی ناگزیر ہے۔ذرائع الیکشن کمشن کے مطابق مجوزہ ترامیم کا مقصد سیاسی جماعتوں کے اندراج ، انتخابی نشانات اور خواتین نمائندگی کے مسائل حل کرنا ہے جبکہ ترامیم سے انتخابی عمل زیادہ شفاف اور منظم ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری ڈھانچہ مضبوط اور خواتین کی شمولیت یقینی بنے گی، سیاسی جماعتوں کے اندرونی انتخابات کی شفافیت جانچنے کے لیے...
	ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے متعلق ہماری سوچ سب کو معلوم ہے، بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی صورتحال کے حل کا کریڈٹ سیاسی قیادت کو جاتا ہے۔ آزاد کشمیر کے معاملے کو سیاسی طور پر ہی حل کیا جانا چاہے، اسرائیل سے متعلق پاکستان کا موقف تبدیل نہیں ہو سکتا، ابراہم معاہدے سے متعلق باتیں صرف پروپیگنڈا ہیں، پاکستان کے لوگوں کی خواہش کے خلاف نہیں جایا جا سکتا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے متعلق ہماری سوچ سب کو معلوم ہے، بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے، معرکہ حق کے بعد بھارت نے اپنے دفاعی...