2025-07-26@12:20:52 GMT
تلاش کی گنتی: 2520

«جوانوں اور افسران»:

(نئی خبر)
    مردان میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے دو منزلہ مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق مردان کے علاقے ارم کالونی میں گھر میں گیس کے دھماکے کے باعث 2 منزلہ مکان منہدم ہو گیا۔ ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر، فائر فائٹرز اور میڈیکل کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئی۔جاں بحق افراد میں فواد ولد امجد، زوجہ فواد، ریان ولد فواد، عائزہ دختر فواد ، شاہ فہد ولد امجد، طوبیٰ دختر جواد شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں عائشہ دختر فواد اور دعا دختر جواد شامل ہیں۔ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکاروں نے کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے 7 گھنٹوں میں آپریشن مکمل ککے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر...
    90 فیصد  افراد کا ماننا ہے کہ  چین امریکہ تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے بات چیت اور تعاون ہی واحد درست  انتخاب ہے، سی جی ٹی این سروے بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق 74.7 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان  ٹیلیفونک بات چیت چین امریکہ تعلقات کو درست راستے پر واپس لانے کے لیے مثبت اشارہ  ہے۔ سروے میں  93.3 فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ چین اور امریکہ کے تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے بات چیت اور تعاون ہی واحد  درست  انتخاب...
    نوے فیصد  افراد کا ماننا ہے کہ  چین امریکہ تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے بات چیت اور تعاون ہی واحد درست  انتخاب ہے، سی جی ٹی این سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 June, 2025 سب نیوز بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کیے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق 74.7 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان  ٹیلیفونک بات چیت چین امریکہ تعلقات کو درست راستے پر واپس لانے کے لیے مثبت اشارہ  ہے۔ سروے میں  93.3 فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ چین اور امریکہ کے تجارتی تنازع کو حل کرنے کے لئے...
    برطانیہ میں تین ایرانی شہریوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ایران کی غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد کر رہے تھے اور برطانیہ میں مقیم صحافیوں کے خلاف پرتشدد کارروائی کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ ان تینوں افراد — مصطفی سپاہوند (39 سال)، فرہاد جوادی منش (44 سال) اور شاپور قله‌علی خانی نوری (55 سال) — پر برطانیہ کے نیشنل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت الزامات لگائے گئے ہیں، جو غیر ملکی ریاستوں سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے نافذ کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق، یہ کارروائی اگست 2024 سے فروری 2025 کے دوران انجام دی گئی، جس کا تعلق ایران سے ہے۔ مصطفی سپاہوند پر سنگین پرتشدد کارروائی کی تیاری کے لیے نگرانی کرنے...
    عیدالاضحیٰ پر مسافروں کی کمی کے باعث مختلف ایئرپورٹس کی آج کی 24 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔کراچی اور اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی اے207، پی اے 208 منسوخ کردی گئی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور لاہور کی 8 منسوخ پروازوں میں پی کے 302 اور 303 شامل ہیں۔ موسمی خرابی، 12 پروازیں منسوخکراچی اسلام اباد اور گرد و نواح کا موسم شدید خراب... لاہور اور کراچی کی نجی ایئر کی پروازیں پی اے 401، 402، 405 اور 406 منسوخ کردی گئیں۔لاہور اور کراچی کی نجی ایئر کی دو پروازیں 9P842 ،9P843 اور کراچی پشاور کی بھی 2 پروازیں ای آر 550، 551 منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام اباد سکھر کی...
    فیصل آباد: عید کے موقع پر افسوسناک واقعہ، دیرینہ دشمنی پر 3 افراد قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 June, 2025 سب نیوز فیصل آباد میں چک جھمرہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر 3 افراد قتل کردیے گئے۔ فیصل آباد کے تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں سابقہ دشمنی کی بنا پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین مویشی فروخت کرنے کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے لیں اور...
    ذیشان کاکاخیل ضلع خیبر پاک فوج کے جوان گھر سے دور سرحدوں کی حفاظت میں عید منا رہے ہیں۔ پاک افغان باڈر پر واقع بگ بینگ چیک پوسٹ پر جوانوں نے عید کی نماز ادا کی اور قربانی کا فریضہ ادا کرکے گھروں سے دور عید منائی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاک افغان بارڈر پاک فوج عید قربان عید کی خؤشیاں
    فیصل آباد: عیدالاضحیٰ کے روز  چک جھمرہ میں دیرینہ رنجش پر مبینہ طور پر تہرے قتل کی ہولناک واردات پیش آئی، جس میں تین افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے تھانہ جھمرہ کی حدود میں واقع 161 رب نیپالکہ میں صبح ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ مقتولین کی شناخت محمد خان، تقی احمد اور محمد ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے، مقتولین کو مخالفین نے صبح ساڑھے تین بجے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی مدینہ ڈویژن سعد ارشد، ڈی ایس پی نشاط آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے...
    دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے ایک حملے میں کمانڈو بریگیڈ اور یحلوم انجینئرنگ یونٹ کے ارکان سمیت اپنے چار فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا۔ قابض فوج کے ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق، میگلان یونٹ، یحلوم یونٹ کی انجینئرنگ ٹیموں کے ہمراہ آج صبح خان یونس میں ایک عمارت میں داخل ہوا۔ ان کے داخلے کے پانچ منٹ بعد عمارت کے اندر ایک دھماکہ خیز ڈیوائس پھٹ گئی۔ قابض فوج کے اعتراف کے...
    حافظ آباد: تاجروں اور عوام نے حافظ آباد میں گینگ ریپ کے ملزم کی ہلاکت پر سی سی ڈی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، جلوس نکالا، وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ٹی ڈی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گینگ ریپ کا ایک ملزم اپنے گرفتار ساتھیوں کی نشاندہی کے دوران پولیس پارٹی کے ہمراہ جاتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا۔ یہ پڑھیں : شوہر کے سامنے خاتون کے گینگ ریپ کا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ میں ہلاک ملزم کی ہلاکت پر شہریوں اور تاجروں نے خوش ہوکر جلوس نکالا، سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سی ٹی ڈی کے حق میں نعرے بازی...
    آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں: خیبر پختونخوا حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نافذ کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔صوبے میں ٹیکس محصولات کے حوالے سے اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی 11 ماہ کی ٹیکس آمدن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے اسی طرح ہماری نان ٹیکس آمدن میں بھی 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ٹیکس دہندگان کی تشویش کو بھی کم اور واضح کرتا ہوں، ہم آئندہ سال کے لیے...
    ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں کئی مقامات پر افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں، بوہری برادری بھی آج عید قرباں منا رہی ہے، کراچی میں بوہرہ برادری نے نماز عید ادا کی اور اس کے بعد جانوروں کی قربانی کی۔ دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر افغان مہاجرین بھی آج عید الاضحیٰ منا رہے ہیں، جہاں انہوں نے نماز عید ادا کی ہے، حیات آباد، بورڈ بازار، کارخانو مارکیٹ، شمشتو کیمپ، ناصر باغ میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔ کل کی سرکاری چھٹی منسوخ دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر جامع صفائی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،...
    خیبر پختونخوا حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک اہم اور دور رس فیصلہ کرنے جا رہی ہے، جس کا مقصد سرکاری ملازمین کے درمیان مالی مراعات کے غیر متوازن نظام کو درست کرنا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ خزانہ نے افسران کے بلند الاؤنسز میں کمی اور نچلے درجے کے ملازمین کے لیے الاؤنسز میں اضافے کی تجویز تیار کر لی ہے، جو بجٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ الاؤنسز میں طبقاتی فرق کا بحران سرکاری ذرائع کے مطابق اس وقت خیبر پختونخوا میں اعلیٰ افسران اور نچلے درجے کے ملازمین کو دی جانے والی مراعات میں نمایاں فرق موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ایس ایس، سیکریٹریٹ اور پولیس افسران کو ان کی بنیادی تنخواہ کے...
    پشاور (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں کئی مقامات پر افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، امارات سمیت کئی خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے جب کہ پاکستان میں بوہری برادری بھی آج عید قرباں منا رہی ہے۔ کراچی میں بوہرہ برادری نے نماز عید ادا کی اور اس کے بعد جانوروں کی قربانی کی۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر افغان مہاجرین بھی آج عید الاضحیٰ منا رہے ہیں، جہاں انہوں نے نماز عید ادا کی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حیات آباد، بورڈ بازار، کارخانو مارکیٹ، شمشتو کیمپ، ناصر باغ میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے...
    — فائل فوٹو عیدالاضحیٰ کےلیے کوئٹہ سے اندرون صوبے اور ملک کے مختلف شہروں میں پردیسیوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔عید کی خوشیوں میں شرکت کےلیے کوئٹہ سے صوبے کے دوردراز علاقوں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مسافروں کے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہعیدالضحیٰ کے لیے اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔ شہر کے بس، ویگن اڈوں اور ان کے بکنگ دفاتر میں دن بھر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔اپنوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کےلیے جانے والے پردیسی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
    پشاور: خیبر پختونخوا میں کئی مقامات پر افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب، امارات سمیت کئی خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے جب کہ پاکستان میں بوہری برادری بھی آج عید قرباں منا رہی ہے۔ کراچی میں بوہرہ برادری نے نماز عید ادا کی اور اس کے بعد جانوروں کی قربانی کی۔ دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر افغان مہاجرین بھی آج عید الاضحیٰ منا رہے ہیں، جہاں انہوں نے نماز عید ادا کی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حیات آباد، بورڈ بازار، کارخانو مارکیٹ، شمشتو کیمپ، ناصر باغ میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔ دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر...
    چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن حکام کی تعیناتی کے معاملے کا جواب دیا جائے گا۔’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران مجھ سے رابطہ کیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف پاکستانی افواج اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ بات چیت ہونی چاہیے اور بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، ہم نے اس کے جواب میں کہا...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران، افغانستان اور یمن سمیت 12 ممالک کے عوام پر امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ٹرمپ نے کہا کہ یہ اقدام کولوراڈو میں یہودی احتجاج پر کیے گئے حملے کے بعد اٹھایا گیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں کے ایک نئے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کا اطلاق ایران، افغانستان اور یمن سمیت12 ممالک پر ہوگا، یہ اقدام ان متنازع پالیسیوں میں سے ایک کی واپسی ہے جو ان کے پہلے دورصدارت میں بھی متعارف کی گئی تھیں.(جاری ہے) ٹرمپ نے کہا کہ یہ اقدام کولوراڈو میں یہودی احتجاج پر کیے گئے عارضی فلیم...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے خانیوال ریلوے سٹیشن پر مسافر پل کا حصہ گرنے کے افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئےاعلی سطحی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق انکوائری کمیٹی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے، انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور شامل ہیں۔(جاری ہے) کمیٹی واقعے کے تمام پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لے گی، ذمہ داران کا تعین کرے گی اور آئندہ ایسے حادثات سے بچائو کے لئے جامع تجاویز مرتب کرے گی۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ یہ انکوائری صرف خانہ پوری نہیں ہوگی بلکہ اصل ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے...
    (گزشتہ سےپیوستہ) اسرائیل کی غزہ پرمکمل قبضے کی کوشش بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس کےسنگین نتائج برآمدہوسکتے ہیں۔ اسرائیل کوحماس کی شکست اوریرغمالیوں کی واپسی میں توازن پیداکرنا ہوگاکیونکہ دونوں اہداف بیک وقت حاصل کرنا ممکن نہیں۔ اسرائیل کی موجودہ پالیسی نہ صرف سیاسی طورپرمتنازع ہے بلکہ قانونی اوراخلاقی لحاظ سے بھی خطرناک ہے۔حماس کوکمزور کرنےکی آڑمیں اگرعام شہریوں کونشانہ بنایاجائے،تویہ عالمی سطح پرناقابل قبول ہوگا۔ اقوام متحدہ،یورپی یونین،اورانسانی حقوق کی تنظیموں کوچاہیے کہ وہ صرف مذمت پر اکتفا نہ کریں بلکہ عملی اقدامات کریں جیسے اسلحے کی فراہمی پر پابندی،تحقیقات کیلئے خصوصی کمیشن ، آئی سی سی میں مقدمات کی شروعات سے آغاز ہونا چاہئے۔ عالمی برادری،خاص طورپرمغربی ممالک کو چاہیےکہ وہ صرف زبانی...
    کراچی میں تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان موٹر سائیکل سوار نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش ہو کر اپنے کیخلاف تشدد کے ذمہ دار دونوں گرفتار ملزمان کو شناخت کرلیا ہے۔ کراچی کے علاقے ڈیفینس میں خیابان اتحاد کمرشل میں موٹر سائیکل سوار کیخلاف تشدد کیس کی سماعت میں متاثرہ نوجوان سدھیر نے دونوں ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کو شناخت کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ان کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے‘، عدالت پیشی کے موقع سلمان فاروقی کی پٹائی ہو گئی سدھیر نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے علم میں نہیں تھا کہ عدالت نے اسے بلایا تھا، لیکن جب وکیل نے بتایا تو میں وہ فوراً عدالت میں پیش ہوگیا۔ عدالتی استفسار پر...
    ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز کراچی کی جوڈیشل میجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس کے علاقے میں نوجوان پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے نامزد ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کو عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت متاثرہ نوجوان نے ملزم کو معاف کردیا۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ سماعت کے دوران متاثرہ نوجوان سدھیر بھی عدالت میں پیش ہوا، جس نے عدالت کے روبرو ملزم کی شناخت کرتے ہوئے بیان...
    سابق گورنرسندھ اور نوازشریف کے سابق ترجمان محمد زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سے راہیں جُدا کرنے والے محمد زبیر کی تحریک انصاف میں جلد شمولیت متوقع ہے۔ محمد زبیر کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق مشاورت کر لی گئی ہے اور انہیں پارٹی میں شامل کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ محمد زبیر نے تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے اور بانی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اس حوالے سے مزید مشاورت کرے گی۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رؤف حسن نے دعویٰ...
    کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان کے پارلیمانی سفارتی وفد کی رکن حنا ربانی کھر نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وفد نے اقوام متحدہ کےساتھ انگیج ہی نہیں کیا۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کے دوران حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کی سفارت کاری کسی کو تنہا کرنے پر نہیں۔بھارتی وفد نے اقوام متحدہ کےساتھ انگیج ہی نہیں کیا۔دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت، امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشت گردی کررہا ہے، نئی دہلی تو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی مل کر چلنے کو تیار نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ فارغ ہوگیا اور ہم 1948 والی پوزیشن پر واپس آگئے ہیں۔ اب لائن آف کنٹرول لائن کو سیز فائر لائن سمجھا جائے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پہلے سے بڑھ کر جواب دیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں ’کشیدگی کے دوران بھارتی افواج پاکستانی شہریوں کیخلاف جنگی کی مرتکب ہوئیں‘ انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی پالیسی برقرار رہنی چاہیے، افغانوں کو اپنے ملک میں جاکر بسنا چاہیے، کیوں کہ افغانوں کی ہماری سرزمین سے کوئی وفاداری...
    نوجوانوں میں ذیابیطس (ٹائپ 1 اور ٹائپ 2) دل کی بیماریوں اور ’قبل از وقت‘ موت کی ایک بڑی وجہ بن رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بچے ذیابطیس کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں ذیبیطس کے باعث اموات کی وجوہات میں انسولین کی پیداوار میں کمی، غیر صحت مند طرز زندگی، تمباکو نوشی، فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال اور موٹاپا شامل ہیں۔ 40 سے زائد برس کی عمر کے افراد پر کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جوانی میں ذیابیطس کا شکار ہونا بعد کی زندگی میں دل کے امراض اور اموات کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ سنہ 2000 سے سنہ 2020 تک جاری رہنے والی ایک طویل مطالعاتی رپورٹ میں 5...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے کو حقوق ملنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے اجلاس اگست میں بلانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آج کے اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے غور کیا گیا، ہر صوبے نے اور وفاق نے اپنے مفادات کے مطابق بجٹ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو اپنے حقوق مل رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہا تو وفاق اور صوبے دونوں کو فائدہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں اگست میں این ایف سی ایوارڈ کے لئے اجلاس...
    تربت(نیوز ڈیسک)اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو بدھ کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔ واقعہ لیویز ذرائع کے مطابق صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے کوئٹہ روانہ ہو رہے تھے۔ لیویز کنٹرول تربت کے مطابق قریباً 10 سے 12 مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو تربت سے کوئٹہ جاتے ہوئے راستے میں تمپ کے علاقے سرینکن سے زبردستی اغوا کیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اغوا کی واردات انتہائی منظم تھی اور اس میں جدید اسلحے سے لیس افراد ملوث تھے۔...
    الفاشر : قحط زدہ مغربی سوڈان کے شہر الفاشر کی جانب جانے والے اقوام متحدہ کے امدادی قافلے پر ہولناک حملے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ برطانوی روزنامہ دی گارجیئن کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف اور ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) کے ٹرک الفاشر کے لیے روانہ تھے جب انہیں الکوما نامی علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ یہ علاقہ ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کا مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ الفاشر شہر ایک سال سے زائد عرصے سے آر ایس ایف کے محاصرے میں ہے، جس کی وجہ سے وہاں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ اقوام متحدہ نے قحط کا انتباہ جاری کر رکھا ہے۔ یونیسیف...
    انقرہ : ترکیہ کے جنوب مغربی علاقے مارمارس میں 5.8 شدت کے زلزلے نے خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی، جس کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، جن میں ایک 14 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔ ترکیہ کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ کچھ افراد نے جان بچانے کے لیے بلند عمارتوں سے چھلانگ لگا دی، جس کے باعث وہ زخمی ہوئے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی عمارت کے گرنے یا بڑے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ گھروں، دفاتر اور مارکیٹوں میں افراتفری مچ گئی۔ لوگ کھلی جگہوں...
    سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ حج سیکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر کارروائی کرتے ہوئے 15 غیر ملکی رہائشیوں اور 35 سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے، جن پر بغیر اجازت ناموں کے 205 افراد کو حج کے لیے لانے کا الزام ہے۔ یہ بھی پڑھیں:حج 2025: پاکستانی عازمین کی منیٰ آمد اور اہم ہدایات  سعوی پریس ایجنسی (SPA) وزارت نے موسمی انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ان افراد، ان کے معاونین، اور بغیر اجازت آنے والوں کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کیے۔ ان سزاؤں میں قید، ایک لاکھ سعودی ریال تک جرمانہ، مجرموں کے نام عوامی سطح پر جاری کرنا، اور غیر ملکیوں کو سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کرکے دوبارہ داخلے...
    تربت(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تُمپ میں افسوسناک اور سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں اسسٹنٹ کمشنر تُمپ محمد حنیف نورزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کی جانب روانہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر بڑیچ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سرینکن کے مقام پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو روکا، اور انہیں زبردستی گاڑی سے نکال کر اپنے ہمراہ نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ ذرائع انتظامیہ کے مطابق مسلح افراد نے واقعے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کے ڈرائیور اور گن مین کو چھوڑ دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے اور...
    کوئٹہ (نیوزڈیسک)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تُمپ میں افسوسناک اور سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں اسسٹنٹ کمشنر تُمپ محمد حنیف نورزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کی جانب روانہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر بڑیچ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سرینکن کے مقام پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو روکا، اور انہیں زبردستی گاڑی سے نکال کر اپنے ہمراہ نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ ذرائع انتظامیہ کے مطابق مسلح افراد نے واقعے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کے ڈرائیور اور گن مین کو چھوڑ دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے اور نہ ہی...
    دارالحکومت اسلام آباد کے لیے حال ہی میں متعارف کرائے گئے چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2025 کی آئینی حیثیت اور اسلامی جواز کو وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے، مذکورہ بل کے تحت لڑکیوں کی شادی کی قانونی عمر کم از کم 18 سال مقرر کی گئی ہے۔ مذکورہ بل کیخلاف درخواست شہری شہزادہ عدنان نے اپنے قانونی وکیل ایڈووکیٹ مدثر چوہدری کے توسط سے وفاقی شرعی عدالت میں دائر کی ہے، جس میں وزارت داخلہ اور سیکریٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیا قانون اسلامی تعلیمات سے متصادم ہے، اپنے موقف کی تائید میں متعدد قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ یہ قانون قرآن،...
    سرینگر سے جاری ایک بیان میں حریت رہنما نے کہا کہ یہ ظلم ہے اور منتخب حکومت کا فرض ہے کہ وہ وقتا فوقتا کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کے خلاف کھڑی ہو اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مزید تین کشمیری ملازمین کی سرکاری ملازمت سے غیر انسانی اور جبری برطرفی کی مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں اس اقدام کو ظالمانہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم ہے اور منتخب حکومت کا فرض ہے کہ وہ وقتا فوقتا...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی اور ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت کرنے والے بین الاقوامی گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پاکستان میں ایک انٹرنیشنل گینگ کام کر رہا تھا جس نے چھوٹے بچوں کے لئے ایک کلب بنایا تھا، جہاں بچوں سے زیادتی کر کے اُن کی ویڈیوز بناکر انہیں ڈارک ویب پر فروخت کیا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گینگ کی سر برائی جرمن شہری کر رہا تھا جو کارروائی سے قبل فرار ہوگیا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق پنجاب سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گروہ بچوں...
    کراچی:  شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر بے لگام ہو گئے، ناردرن بائی پاس کے قریب واقع مویشی منڈی کے باہر موٹر سائیکل سوار ڈاکو بڑی ڈکیتی کی واردات کے دوران دو گاڑیاں اور قیمتی گائے چھین کر فرار ہو گئے۔  واردات کے بعد متاثرہ افراد نے سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج شروع کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واردات اس وقت پیش آئی جب مویشی منڈی سے واپس جانے والی دو گاڑیوں کو موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکوؤں نے روکا اور اسلحے کے زور پر گاڑیوں سمیت گائے کو بھی لے اڑے۔ واقعہ کے فوری بعد متاثرین اور دیگر شہریوں نے احتجاجاً ناردرن بائی پاس کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس سے علاقے...
    چترال سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی۔ نوجوان ٹک ٹاکر کی والدہ نے بتایا کہ شام 5 بجے کے قریب نوجوان لڑکا اسلام آباد میں ان کے گھر میں داخل ہوا اور ان کی بیٹی کو سینے میں دو گولیاں مار کر فرار ہوگیا۔ اسلام آباد پولیس نے 20 گھنٹوں کے اندر ملزم کو فیصل آباد سے کرلیا۔  آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم ثنا یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نامی 22 سالہ نوجوان نے انتہائی سنگین قدم اُٹھایا۔ A post common by sana (@sanayousaf22) ثنا...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ 1لاکھ 35 ہزار پاکستانیوں نے یورپ اور امریکا میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اورسیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت سمندر پار پاکستانی کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کے ویزوں کی تعداد کمی کیساتھ ویزے کی اصول کیلئے کوائف سخت کر دیئے ہیں۔ اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2023 سے ڈی پورٹ والے پاکستانیوں کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہے جبکہ 5ہزار بھکاری سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے۔  دوران اجلاس ڈی جی پاسپورٹ نے...
    افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل ،صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں، علی امین گنڈا پور کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل کیا جائے اور صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں۔منگل کے روز پشاور میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دشمن کے خلاف قوم کو متحد کر...
    پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نے کشمیر کی روایتی مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگ صدیوں سے بلا تفریق مذہب و ملت، رنگ و نسل ہمیشہ ایک دوسرے کے تہواروں میں شریک ہوتے آرہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہندو تہوار "میلہ کھیر بھوانی" سے قبل کشمیری نوجوانوں کو ہراساں کرنے اور انہیں نظربند رکھے جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی نکتہ چینی کی۔ سرینگر میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے طارق حمید قرہ نے کہا کہ "کھیر بھوانی میلہ" کے پیش نظر درجنوں نوجوانوں کو پولیس اسٹیشن طلب...
    پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب سے آنے اور جانے والے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا۔ قومی ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے آئی اے کی جانب سے پاکستان سے سعودی شہر دمام، ریاض اور القسیم کی پروازوں کے ٹکٹوں پر 50 فیصد کی بڑی رعایت کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان سے دمام،ریاض ،القسیم کے ٹکٹس پر پچاس فیصد رعایت ہوگی،مسافر نو جون تک رعایت سے فائدہ اُٹھاسکیں گے،سعودی عرب کی پروازوں پر رعایت پر فوری طور پر عمل درآمد ہو گا۔ Post Views: 4
    کوئٹہ: عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے 450 سے زائد مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔ ڈی ایس ریلوے عمران حیات کے مطابق یہ اسپیشل ٹرین اہم شہروں سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی اور مختلف اسٹیشنز پر مقررہ توقف کرے گی تاکہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ عید کے موقع پر عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان ریلوے کی جانب سے اس خصوصی ٹرین کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 650 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔ تاہم روانگی سے قبل ہی 450 سے زائد مسافروں کی بکنگ مکمل ہو چکی تھی۔ ٹرین کی روانگی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات...
    محکمہ داخلہ پنجاب نے ائیرپورٹس اور پاک فضائیہ کی ائیربیسز کو محفوظ بنانے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گردونواح میں 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ کردی۔ دفعہ 144 کے تحت علاقے میں کبوتر بازی، آتش بازی، ڈرون/لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبہ بھر میں پابندیوں کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک ہوگا، پابندی کا اطلاق پنجاب بھر میں پاک فضائیہ کی ایئربیسز اور تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح 15 کلومیٹر تک ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: ملک کے تمام ہوائی اڈے مکمل فعال ہیں، ایئرپورٹس اتھارٹی محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ آفس، چیف سیکرٹری آفس اور آئی جی آفس میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت پنجاب کے فوکل پرسن، بیرون ملک مقیم بھائیوں کے معاملات اور مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانی کمشن پنجاب کو فعال اور متحرک بنانے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیا اور تمام سرکاری محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کی مسائل جلد حل کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے ایم ڈی...
    راولپنڈی: اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے کوکین اور مختلف دیگر آپریشنز میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 232.478 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں نے ریاض جانے والے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا، جس کے بعد...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم  دے دیا۔ مریم نواز سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ آفس، چیف سیکریٹری آفس اور آئی جی آفس میں فوکل پرسن مقرر کردیا۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو فعال کرنے کےلیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ فوکل پرسن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کروائیں گے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔ افضال بھٹی...
    کراچی: پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو دوران پرواز بین الاقوامی معیار کی سہولتیں دینے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیاروں میں نئی جدید نشستیں لگائی جائیں گی۔ بوئنگ طیاروں میں اکانومی اور بزنس کلاس کی تمام نشستوں کو تبدیل کرکے جدید نشستیں لگانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بوئنگ طیاروں میں نیا ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بوئنگ طیاروں کو یورپ اور برطانیہ میں ٹریول کرنے والے مسافروں کو پی آئی اے طیاروں میں دوران سفر جدید آرام دہ سہولت مل سکے گی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے بین الاقوامی سطح پر بڈز طلب کرلیں۔ پی آئی اے انتظامیہ...
    کیف (اوصاف نیوز) عالمی خبر رساں ادارے روئٹر کے مطابق علاقائی حکام کا کہنا ہے کہ روسی حملوں میں شہر زاپوریزہیا میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق روس کی گولہ باری اور فضائی حملوں میں جنوب مشرقی یوکرین کے شہر زاپوریزہیا کے باہر پانچ افراد ہلاک ہوئے جبکہ سومی کے شمال مشرقی علاقے پر ڈرون حملے میں پیر کی صبح کم از کم چھ زخمی ہوئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ ، علاقائی حکام کے مطابق ایوان فیدوروف نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر لکھا کہ اتوار کو دیر گئے زاپوریزہیا کے مشرق میں ترنوویٹ گاؤں کو نشانہ بنانے والے روسی گولہ باری کے واقعات میں 6 خواتین ہلاک ہوگئیں۔ ایک...
    امریکی ریاست کولوراڈو میں اسرائیل کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر حملہ، 6 افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز امریکا کی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں اسرائیل کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد پر ایک شخص نے پیٹرول بم پھینک دیا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ ایف بی آئی نے اس واقعے کو منظم دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم حملے کے محرکات کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گواہوں نے بتایا کہ یہ حملہ ایک یہودی کمیونٹی کے اجتماع پر کیا گیا۔ حملہ آور نے...
    ہوسٹن (اوصاف نیوز)امریکا کی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں اسرائیل کے حق میں مظاہرہ کرنے والے افراد پر ایک شخص نے پیٹرول بم پھینک دیا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ ایف بی آئی نے اس واقعے کو منظم دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم حملے کے محرکات کے بارے میں ابھی تک کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گواہوں نے بتایا کہ یہ حملہ ایک یہودی کمیونٹی کے اجتماع پر کیا گیا۔ حملہ آور نے مظاہرین پر حملہ کرنے سے قبل فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔ ایف بی آئی کے چیف کاشف پٹیل نے کہا ہے کہ...
    پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں 27 مئی سے 31 مئی تک ہونے والی بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور تیز آندھی کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 10 افراد جاں بحق اور 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں 27 مئی سے 31 مئی تک ہونے والی بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ بارش کے نتیجے...
    واشنگٹن : امریکی ریاست واشنگٹن میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ایک ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد ہوگئیں، جس سے مقامی افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ واٹ کام کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں شہد کی مکھیوں کے 30 ہزار کلوگرام سے زائد چھتے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیے جا رہے تھے۔ ٹرک کے الٹنے کے بعد یہ تمام مکھیاں فضا میں پھیل گئیں۔ انتظامیہ نے فوری طور پر علاقے کے مکینوں کو ٹرک کے مقام سے دور رہنے اور شہد کی مکھیوں سے بچنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ پولیس اور ہنگامی ادارے موقع پر پہنچ گئے جبکہ ماہرین اور شہد...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں موجود تنازعات کسی بھی وقت قابو سے باہر ہوسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جنوبی ایشیاء میں تنازعات کے حل کے حوالے سے 8 اہم نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاء پیسفک کو مضبوط بنانے کے لیے جنوبی ایشیاء کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، جنوبی ایشیاء میں دو اہم جوہری طاقتیں پاکستان اور بھارت موجود ہیں جن کے درمیان مسئلہ کشمیر اب تک حل طلب ہے، تنازعات قابو سے باہر ہونے سے نا صرف علاقائی بلکہ عالمی سلامتی کو بھی...
    بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی 236 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 474 افراد کو گرفتار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ ماہ مئی میں ایک خاتون سمیت 17 کشمیریوں کو شہید کیا۔ ذرائع کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 8 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی 236 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 474 افراد کو گرفتار کیا جبکہ مظاہرین پر طاقت...
    جہانگیر عالم:  ڈہرکی میں نرلی پل کے قریب افسوسناک حادثے میں دو موٹرسائیکل سوار نہر میں جا گرے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پل کا ایک حصہ اچانک ٹوٹ گیا جس کے باعث موٹرسائیکل سوار توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نہر میں جا گرے۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد معمول کے مطابق پل سے گزر رہے تھے کہ اچانک پل کی خستہ حالی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد قریبی علاقہ مکینوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو نہر سے نکالا اور سول ہسپتال منتقل کیا۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں ہونے والی بارش اور تیز آندھی کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 10 افراد جاں بحق اور  30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں 27 مئی سے 31 مئی تک ہونے والی بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ بارش کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں ہونے والے زخمیوں میں 13 مرد،  10 خاتون اور 7 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارش اور آندھی کے باعث مجموعی طور پر 34 گھروں کو نقصان پہنچا، جس میں 32 کو جزوی اور...
    افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی اور پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو بشکریہ اے ایف پی کابل اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں بہتری کی علامت کے طور پر دونوں ہمسایہ ممالک نے ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں سفاتخانوں کو سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ بیجنگ میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتکاروں کی ملاقات کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے بیان کہا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان کے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق کے اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کی حیثیت کو سفیر کے درجے تک بڑھایا جائے گا۔افغان وزارتِ خارجہ نے سوشل میڈیا...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگل میں قبائلی رہنما پر ہونے والے حملے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہنہ اور ڑک کے علاقے کلی منگل میں قبائلی رہنما پر نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، جس میں قبائلی رہنما بھی زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔ دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم پولیس اور لیویز نے شواہد اکھٹے کر کے اطراف میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
    —فائل فوٹو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا نواں کلی کے علاقے سرہ غڑگئی میں ہوا، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سامنے نہیں آئی ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ادارے کے اہلکار جائے دھماکا پر پہنچ گئے ہیں۔نصیر آباد: فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحقادھر نصیر آباد کے سوئی بازار میں فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
    کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگلا میں دھماکے  سے 2 افراد شہید، 6زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگلا بم دھماکا ہوا ہے، دھماکا قبائلی رہنما عبدالسلام بازنی پر ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہیدا اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے، شہدا میں قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی اور ان کے بھائی عبدالنافع بازئی شامل ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں دھماکا کلی منگلا کوئٹہ
    نئی دہلی(اوصاف نیوز)بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے آخرکار اعتراف کر لیا ہے کہ مئی میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی فضائی جھڑپوں میں بھارت کے کئی لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔ یہ انکشاف بلومبرگ کی خاتون صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا . بھارتی افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے سنگاپور میں جاری شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران اعتراف کیا کہ بھارتی فضائیہ نے لڑاکا طیارے کھوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح طور پر تعداد بتانے سے گریز کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ’طیارے گرنا اہم نہیں، یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ کیوں گرے۔‘ بھارت کے اس اعتراف نے بین الاقوامی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی ہے اور...
    خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 30 افراد زخمی ہوئے۔صوبے میں حالیہ بارشوں اور آندھی کی وجہ سے 34 گھروں کو نقصان پہنچا، 32 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 2 مکان منہدم ہو گئے۔پی ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثات پشاور، مردان، صوابی، شانگلہ سمیت دیگر بالائی اضلاع میں پیش آئے۔
    کراچی: شہر قائد میں تیز رفتار گاڑیوں نے مزید 2 گھرانوں کے چراغ گل کردیے اور فوڈ ڈلیوری بوائے سمیت 2 افراد سے زندگی کا حق چھین لیا۔ پوش علاقے ڈیفنس اور تین تلوار کے قریب 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ دونوں واقعات میں ملوث ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈیفنس خیابانِ نشاط پر ڈبل کیبن گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان مرتضیٰ آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کا رائیڈر تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور عثمان شاہ راشدی کو گرفتار کر کے گاڑی سمیت درخشاں تھانے منتقل کر دیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 31 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ افریقہ کے لوگوں کو غلامی اور استعمار سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کریں اور انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں 'افریقن ڈائیلاگ سیریز' کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ براعظم افریقہ لامحدود اور امکانات کا حامل براعظم ہے۔ لیکن طویل عرصہ تک غلامی، اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت اور استعمار سے ان پر مسلط کی جانے والی ناانصافیوں کا نہ تو اعتراف کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کا ازالہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ نے تواتر سے کہا ہے کہ غلامی اور...
    ہانگ کانگ‘ کابل‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) پاکستان نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کی کنونشن پر دستخط کر دیئے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی ثالثی تنظیم کے کنونشن پر دستخط کئے۔ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں چین کے وژن کو سراہا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین  عالمی ثالثی تنظیم کو اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے ہم پلہ ادارہ بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہانگ کانگ کی بین الاقوامی ساکھ کو مضبوط کرنا اور اسے عالمی تنازعات کے حل کے لیے ایک مرکز کے...
    اپنے ایک بیان میں فرانچسکا آلبانیز کا کہنا تھا کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کا مقصد اپنے جرائم کی پردہ پوشی، لوگوں کو بے گھر کرنا، وحشیانہ بمباری، فلسطینیوں کو زندہ جلانا اور زندہ بچ جانے والے افراد کو معذور کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین میں UN ہیومن رائٹس کی نمائندہ "فرانچسکا آلبانیز" نے کہا کہ صیہونی رژیم جان بوجھ کر غزہ میں انسانیت سوز وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل, انسانی ہمدردی کے حل کو فروغ دینے کا ڈرامہ کر رہا ہے تا کہ غزہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھ سکے۔ صیہونی رژیم غذائی بحران کا شکار غزہ کی آبادی کو منظم انداز میں انسانی امداد سے محروم کر...
    کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی عوام کو حقوق و سہولیات دینے کیلئے تحریک چلا رہی ہے۔ حقوق کے حصول کیلئے اسلام آباد کی طرف مارچ اور کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کا دھرنا دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کا کہنا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولایت فراہم کرنے اور حقوق دلانے کے لئے کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کا دھرنا دیں گے، جبکہ اسلام آباد تک لانگ مارچ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ اہل بلوچستان کو سی پیک، سیندک، ریکوڈک کے...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )بھارت حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر سبرامنیم سوامی نے مودی سرکاری کے جھوٹ کا پول کھولتے ہوئے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے 5 طیارے گرائے جانے کا اعتراف کیا ہے بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے انٹرویو کے دوران ایک سوال پر کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، کارروائی میں چین کے کردار سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ طیارے تو چین کے ہی تھے لیکن چین کے لوگوں نے نہیں کیا.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے دیے گئے طیارے عمدہ تھے مگر فرانس کے طیارے اتنے عمدہ نہیں...
    پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے، بی جے پی رہنما نے بھی اعتراف کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز بھارتی طیارے گرنے سے متعلق سوالات پورے بھارتی میں اٹھائے جانے لگے۔ تاہم مودی حکومت کے پاس اس حوالے سے کوئی جواب موجود نہیں۔وہیں اب مودی کی جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما نے بھی بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رہنما بی جے پی سبرامنیئن سوامی نے ایک انٹڑویو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے۔سبرامنیئن سوامی کا کہنا تھا کہ چینی طیارے بہترین ہیں، جبکہ انہوں نے فرانس کے طیاروں کو ناقص قرار دیا۔بھارتی ائیر چیف کے سنسنی خیز انکشافات،...
    وزارت داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں کو شہریوں کی بائیومیٹرک معلومات کے علیحدہ علیحدہ ریکارڈ رکھنے سے روکتے ہوئے ایک متحدہ چہرہ شناسائی نظام یعنی فیشل ریکگنیشن سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، جسے 31 دسمبر 2025 تک مکمل طور پر نافذ کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا، جس میں نادرا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیکیورٹی اور ڈیٹا مینجمنٹ سے متعلق اہم چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نادرا نے اجلاس میں اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کئی سرکاری...
    بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔ یہ اعتراف ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب بھارتی حکومت مسلسل ان دعوؤں سے گریز کرتی آئی ہے۔ سوامی نے واضح طور پر کہا کہ پاک فضائیہ نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے طیارے بہترین جبکہ فرانس کے طیارے اتنے مؤثر نہیں تھے، یہ ممکنہ طور پر رافیل طیاروں کی جانب اشارہ تھا جنہیں مودی حکومت نے فرانس سے خریدا تھا۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے جب پوچھا کہ اپوزیشن نے بھی سوال اٹھایا ہے کہ آخر...
    خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک آندھی، طوفان اور بارش سے 8 افراد جاں بحق  پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک آندھی، طوفان اور بارش سے 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں کے باعث اب تک 21 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد میں 5 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق زخمیوں میں 10 مرد، 5 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں، بارشوں سے مجموعی طور پر 25 گھروں کو نقصان پہنچا۔24 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ ایک گھر مکمل طور پر منہدم ہو گیا، حادثات پشاور، مردان، صوابی، شانگلہ، سوات، تورغر، مہمند، مانسہرہ،...
    پی ڈی ایم اے نے بارش،آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث صوبہ خیبرپختونخوا میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے 3 خواتین جاں بحق، مسجد شہید پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک ہونے والی بارشوں اور تیز آندھی کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 8 افراد جان بحق، جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق جانبحق افراد میں 5 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ جبکہ زخمیوں میں 10 مرد، 5 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارش اور آندھی کے باعث مجموعی...
    اسلام آباد(خبرنگار)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے موجودہ معاشی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے بجٹ  سے عوام کو مزید ٹیکسز اور مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا، جس سے تنخواہ دار طبقہ اور مڈل کلاس شدید متاثر ہوں گے حکومت کی نااہلی کو عوام کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے قرضوں کی واپسی کے لیے انڈسٹری اور تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں پری بجٹ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس نظام کو تبدیل کرنا ضروری ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر 80...
    خیبر پختونخوا میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے متعدد شاہراہوں پر درختوں گرنے سے معاصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ابیٹ آباد، نتھیا گلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں بھی گرج چمک کیساتھ تیز بارش ہوئی جبکہ سوات کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی، ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں طوفان اور موسلادھار بارش نے تباہی مچادی دی، آسمانی بجلی گرنے، دیوار اور چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مردان کے علاقے تخت بھائی میں کمرے کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں جبکہ دیگر مقامات میں دیوار اور چھتیں گرنے سے...
    کراچی: سپر ہائی وے دمبا گوٹھ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں کنٹینر لدے ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق، جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جائے حادثہ پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، جب کہ امدادی کارکنوں نے لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی موٹرسائیکل پر ایک ہی خاندان کے 5 افراد سوار تھے، جن میں میاں، بیوی، سالی اور دو کم سن بچے شامل تھے۔ مزید پڑھیں: کراچی ٹریفک حادثے میں باپ شیرخوار بیٹے سمیت جاں بحق اہلیہ شدید زخمی جاں بحق خواتین کی شناخت 35 سالہ رحمت بی بی اور 30 سالہ تبسم...
    پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سہ پہر کے بعد اچانک تیز اندھی اور طوفانی بارش شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ صوبائی حکومت کے مطابق متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔ مردان میں طوفانی بارش سے حادثات ضلع مردان کے مختلف علاقوں بشمول کاٹلنگ قاسمی، اخون بابا، بخشالی، اسلام آباد کلے، تخت بھائی، منگاہ، رستم پیشکنڈو اور جبل مدرسہ میں طوفانی بارش کے باعث دیواریں، گیٹ اور کمرے کی چھتیں گرنے کے واقعات پیش آئے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی ریسکیو 1122 کے مطابق دیوار گرنے کے مختلف واقعات میں زخمی...
    پا کستانی نژاد امریکی سرجن ڈاکٹر فیروز سدھوا کی اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بچوں کے سروں میں گولی مارنے اور حاملہ خواتین کے ٹکڑے کردینے کے انکشافات نے اقوام متحدہ کو سکتے میں ڈال کر رکھ دیا۔ پاکستانی نژاد امریکی ٹراما سرجن ڈاکٹر فیروز سدھوا جنہوں نے اس سال کے شروع میں غزہ کی پٹی کے یورپی اسپتال میں رضاکارانہ خدمات انجام دیں، انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران غزہ کی صورتحال کو آگ اور موت کی بارش سے تعبیر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے والدین کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں، پوپ لیو نے جنگ بندی کی اپیل کردی ڈاکٹر فیروز سدھوا نے کہا کہ بڑے...
    سٹی 42 :نوابشاہ کی تحصیل سکرنڈ کے قریب مسافر کوچ اُلٹ گئی، حادثے میں ایک بچی جاں بحق، جبکہ 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے ۔   قومی شاہراہ پانچ میل اسٹاپ پر کراچی سے پنجاب جانے والی مسافر کوچ اُلٹ گئی ، جس کی وجہ سے 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے میں ایک معصوم بچی جاں بحق ہوگئی، جس جاں بحق بچی کی شناخت سحرش دختر ابرار کے نام سے ہوئی، جس کی عمر 7 ماہ بتائی گئی ہے، اور تعلق لاہور سے ہے ۔  یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی زخمی مسافروں میں ملتان سے تعلق رکھنے والے حبیب اللہ، اسد، سلیم اللہ, سحرش، انعم, محمد طاہر  اور ظہیر...
    بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی—فائل فوٹو بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس 5 جون کو سماعت کےلیے مقرر کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، کسی بھی رہنما کو اجازت نہ ملیراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے۔ عدالتِ عالیہ کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کےلیے مقرر کی گئی ہیں۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف درخواستوں کی...
    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی وزارت مواصلات میں 2022 اور 2023 میں 5 ہزار سے زائد غیرقانونی بھرتیاں کی گئی ہیں۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں وزارت مواصلات میں ہزاروں غیرقانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا اور آڈٹ اعتراض سے آگاہ کیا گیا کہ وزارت مواصلات میں بھرتیاں مولانا اسعد محمود کے دور میں گریڈ 1 سے گریڈ 15 میں کی گئیں۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ ایسے لوگوں کو بھی بھرتی کیا گیا جنہوں نے ان بھرتیوں کے لیے اپلائی بھی نہیں کیا تھا، جس پر جنید اکبر نے کہا کہ اکثریت کے دستاویزات بھی جعلی تھے اور...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عوام کو پانچ لاکھ روپے کا انعام جیتنے کا موقع فراہم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان میں انسداد اسمگلنگ کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے کسٹمز کمانڈ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام عوام اور کسٹم افسران دونوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں فعال طور پر حصہ ڈالیں۔ایف بی آر نے اعلان کیا وہ افراد کے لئے جو اسمگلنگ کی سرگرمیوں کے بارے میں معتبر معلومات فراہم کرے گا ، اس کو 500,000 روپے کا انعام دیا جائے گا۔عوام کی شرکت کے علاوہ اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشنز میں...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے امن دستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کی تاریخ 7 دہائیوں پر محیط ہے، دو لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانی امن دستوں نے 48 یو این مشنز میں امتیازی...
    شوپیاں سانحہ کو 15 برس بیت گئے اور بھارتی اہل کاروں کی درندگی کا شکار خواتین آسیہ اور نیلوفر آج بھی انصاف کی منتظر ہیں۔ 29 مئی 2009ء  کو کشمیری خواتین  آسیہ اور نیلوفر کی عصمت دری اور قتل  سفاک بھارتی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوا۔ آسیہ و نیلوفر کی قربانی کشمیری جدوجہدِ آزادی کی علامت بن چکی ہے۔ پوری دنیا کے سامنے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ بھارتی فوج کی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ایک سنگین جنگی جرم ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  کشمیری خواتین کے خلاف جنسی تشدد بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حصہ ہے۔ 1989 سے اب تک 11,266 کشمیری خواتین بھارتی فورسز کے ہاتھوں جنسی تشدد کا شکار ہو چکی ہیں۔ شوپیاں...
    29 مئی 2009 کو کشمیری خواتین آسیہ اور نیلوفر کی عصمت دری اور قتل  سفاک بھارتی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:یوم تکبیر: مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز آویزاں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر بھی چسپاں آسیہ و نیلوفر کی قربانی کشمیری جدوجہد آزادی کی علامت بن چکی ہے۔ بھارتی فوج کی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ایک سنگین جنگی جرم ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق: کشمیری خواتین کے خلاف جنسی تشدد بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حصہ ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق 1989  سے اب تک 11,266 کشمیری خواتین بھارتی فورسز کے ہاتھوں جنسی تشدد کا شکار ہو چکی ہیں۔ شوپیاں کے مظلوم خاندان آج بھی انصاف کے منتظر، بھارت...
    بنگلادیش اے اور جنوبی افریقا اے کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھا پائی پر اُتر آئے۔ میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا اے نے بنگلادیش اے کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔ واقعہ اسوقت پیش آیا جب بنگلادیش کے رپن مونڈول نے جنوبی افریقی کرکٹر کو چھکا لگایا جس کے بعد بولر اور بیٹر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ مزید پڑھیں: حسن علی 5 وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی بولر بن گئے وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنوبی افریقی بالر شیپو اینٹولی نے بنگلادیشی بیٹر کو...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کو گزشتہ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں اور اسمبلرز 200 بین الاقوامی حفاظتی معیارات میں سے صرف 18 کی تعمیل کر رہے ہیں۔ باقی 182 معیارات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے، اس حقیقت کے باوجود کہ پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں عالمی معیارات سے کافی زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس اب تک 18 فیصد کا اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟ کمیٹی کے ارکان نے ملک میں غیر محفوظ گاڑیوں کی پیداوار پر سنگین خطرے کا اظہار کیا اور عالمی حفاظتی پروٹوکول پر پورا اترنے میں ناکام کار ساز اداروں کے خلاف فوری اور سخت عمل درآمد...
    خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بجٹ 2025-26 کو حتمی شکل دے رہی ہے، جو عیدالاضحیٰ کے بعد جون کے وسط میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بجٹ سے قبل تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری، پینشنرز کے لیے بُری خبر بجٹ کی تیاری میں مشیر خزانہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کی سربراہی میں محکمہ خزانہ کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے، جس میں وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق ایسے منصوبے شامل کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جن سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو گا اور ایسے منصوبوں کو جلد اور بروقت مکمل کرنا ممکن ہو سکے گا۔ محکمہ خزانہ کے ایک افسر نے بتایا کہ...
    بھارت میں منعقدہ مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں شرکت کرنے والی برطانوی حسینہ، ملا میگی نے بھارتی معاشرے میں پیش آئے شرمناک سلوک پر خاموشی توڑ دی۔ برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں 24 سالہ ملا میگی کا کہنا تھا کہ ’’میرے ساتھ طوائفوں جیسا سلوک کیا گیا، مجھے امیر اور ادھیڑ عمر مردوں کے ساتھ زبردستی پورا دن گزارنے پر مجبور کیا گیا، جیسے میں ان کی تفریح کا سامان ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’میں ایک عزت دار مقابلے میں حصہ لینے آئی تھی، کسی کی دل لگی یا وقت گزاری کے لیے نہیں۔ مس ورلڈ جیسے مقابلے میں بھی کچھ اخلاقی حدود ہونی چاہئیں۔‘‘ میلا میگی نے انکشاف کیا کہ وہ ان حالات میں...
    پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور تحریک شروع کرنے کا عندیہ د ، تاہم قیادت کی جانب سے تاحال حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے ایک طرف کارکنوں کو تحریک کے لیے بھرپور تیاری کی ہدایات دی جا رہی ہیں تو دوسری جانب رہنماؤں کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے ورکرز ناراض نظر آرہے ہیں۔ اردونیوز کے مطابق پشاور میں 26 مئی کو ہونے والے احتجاجی جلسے میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی قیادت غیر حاضر رہی، ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج میں وزیراعلیٰ  خیبر پختونخوا سمیت بیشتر ارکان اسمبلی شریک نہ ہوئے۔ پارٹی رہنماؤں کے اس رویے کی وجہ سے کارکنوں...
    افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کو انتباہ کیا کہ پاکستان میں لڑنا جائز نہیں۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں. مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں۔افغان کمانڈر نے کہا کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرنے والے افراد کو مجاہد کہنا غلط ہے، جہاد کا اعلان یا اجازت دینا صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے، کسی گروہ یا فرد کا نہیں۔افغان طالبان نے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنہ خوارج کو انتباہ جاری کردیا۔طالبان پولیس کمانڈر سعیداللہ سعید نے پولیس...