2025-04-28@08:48:10 GMT
تلاش کی گنتی: 1474
«جوانوں اور افسران»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: غیر ملکیوں کی ملک بدری کے سلسلے میں حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں 60 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کی ملک بدری کے پلان کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، اس حوالے سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کی مدت ختم ہونے کے بعد ایکشن شروع کردیا گیا ہے۔ جڑواں شہروں (اسلام آباد راولپنڈی) میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیوں میں 60 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ کارروائیاں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر کی ہیں۔ اسلام آباد کے علاقوں ترنول، بہارہ کہو، غوری ٹاؤن اور میرآبادی میں سرچ آپریشن کیا گیا جہاں سے افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے...
سپریم کورٹ نے گلشن معمار سے 4 لڑکیوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور تفتیشی افسر کو فوری طور پر طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گلشن معمار سے 4 لڑکیوں کی گمشدگی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ میری تین بیٹیوں اور نواسی کو 2017 میں اغوا کیا گیا۔ تاحال بیٹیوں اور نواسی کی بازیابی کے لئے اقدامات نہیں کئے جارہے، میرے بیٹے اور داماد پر جھوٹے مقدمات درج کئے گئے۔ عدالت نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور تفتیشی افسر کو فوری طور پر طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی سندھ پیش...
حریت لیڈر کا کہنا ہے کہ اس وقت کروڑوں بھارتی مسلمان اپنے حقوق کی کھلم کھلا پامالی دیکھ رہے ہیں اور وہ خود کو انتہائی بے بس محسوس کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ وقف ترمیمی بل کے حوالے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مسلمانوں کے تحفظات کو دور کرنے میں کسی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے” ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ حکمران جماعت بی جے پی جس طرح پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل کا دفاع کر رہی ہے وہ انتہائی افسوسناک اور...
اسرائیل کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کیا گیا ہے جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد کا قتل عام کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیتِ حنون اور بیتِ لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلاء کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بم باری کر دی۔ اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہو گئے۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے رفح اور خان یونس کے علاقوں کو جدا کر کے موراج کوریڈور کا نام دے دیا۔ اسرائیلی فوج نے شام اور لبنان پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل امینہ محمد نے کہا ہے کہ دنیا جسمانی معذور لوگوں کو مایوس کر رہی ہے جنہیں طبی عدم مساوات، کمزور صحت، بیماریاں لاحق ہونے اور قبل از وقت اموات کے خدشات دیگر کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔انہوں نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جسمانی معذوری کے موضوع پر منعقدہ عالمی کانفرنس کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اگرچہ دنیا میں ایسے افراد کی تعداد 16 فیصد ہے تاہم بیشتر جگہوں پر انہیں زندگی کے ہر شعبے میں پیچھے رکھا جاتا ہے۔ انہیں صحت و ترقی کے مواقع کی فراہمی وقار، انسانیت اور انسانی حقوق کا معاملہ ہے اور یہ انسانوں...
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیتِ حنون اور بیتِ لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلاء کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بمباری کر دی۔ اسکے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کیا گیا ہے، جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد کا قتل عام کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیتِ حنون اور بیتِ لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلاء کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بمباری کر دی۔...
وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ عید تعطیلات ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی کے پیش نظر مقررہ کرایوں کی وصولی یقینی بنائی جائے، لاہور اور دیگر شہروں میں مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالفطر پر زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ عید تعطیلات ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی کے پیش نظر مقررہ کرایوں کی وصولی یقینی بنائی جائے، لاہور اور دیگر شہروں میں مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوور چارجنگ کی...
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام تینوں واقعات ڈکیتی کے دوران مزاحمت کے بتا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 35 سالہ زعفران کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کندھے پر گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے اس حوالے سے سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس واقعہ کو ذاتی جھگڑے کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔ ایوب گوٹھ میں...
GENEVA: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر بلال احمد کی جانب سے پیش کردہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی، جس کا عنوان ”مشرقی بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورتحال، احتساب اور انصاف کو یقینی بنانے کی ذمہ داری” ہے۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں پاکستانی مشن کی طرف سے سماجی رابطے کی وبی سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے او آئی سی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی یہ قرار داد پاکستانی سفیر ڈاکٹر بلال احمد کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔ بیان میں کہا...
پاکستان نے میانمار میں حالیہ زلزلوں سے متاثرہ افراد کے لیے 70 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سامان لے جانے والی پہلی پرواز کو رخصت کیا۔اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سے بات چیت میں میانمار کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا اور زلزلہ متاثرین کے لیے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی تھی۔ واضح رہے کہ میانمار میں 25 مارچ کو آنے والے7.7 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے تجاوز کر گئی ہے اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے. جس کے بعد فوجی حکومت نے عالمی سطح پر...
پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں عوامی تحفظ اور امن و امان کے پیش نظر کل 2 اپریل 2025 کو دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ٹانک ڈیرہ روڈ تا شیخ مارکیٹ بائی پاس، اور بائی پاس تا ڈبرہ ہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ہنگامی سروسز مستثنا ہوں گے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل ٹانک میں ڈی ایس پی سٹی کی وین پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا تاہم پولیس کی فوری...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی جیل خانہ جات کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی کے گھر میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ Post Views: 1
پشاور: افغان کمشنر اور دیگر نان کیڈر ملازمین کی تعیناتی کے اقدام کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست افغان رفیوجی آرگنائزیشن کے 18 افسران اور ملازمین نے دائر کی جس میں وفاقی حکومت، افغان رفیوجی آرگنائزیشن، کمشنر افغان رفیوجی اور ایڈیشنل اکاؤنٹ جنرل کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار افغان رفیوجی آرگنائزیشن (اے آر او) کے مستقل ملازمین اور مختلف عہدوں پر تعینات ہیں، اے آر او میں ملازمین کے بھرتی اور ترقی کے لیے 2018 میں فریقین کے رولز ہیں۔ رولز کے مطابق گریڈ 19 اور 18 کے افسران کی ترقی آرگنائزیشن کے ملازمین میں سے کی جائے گی جبکہ گریڈ 20 کمشنر کی اسامی کو پی...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ویزے کا حصول اب اب غیر ملکی طالبعلموں کے لیے زیادہ مشکل بننے والا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواستیں دینے والوں کی زیادہ سخت چھان بین کرنے کا حکم دیا ہے۔ مارکو روبیو نے بیرون ملک موجود امریکی سفارتکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواست دینے والے افراد کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان کی جانب...
اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ اور قانون شکن افراد کیخلاف کارروائی میں 36 کو گرفتار کرلیا، جب کہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق فیض آباد پل پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے واردات کی کوشش کی، تاہم پولیس کے بروقت اقدام پر واردات ناکام بنا دی گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو زخمی حالت میں موٹرسائیکل چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی پولیس جوانوں...
رائٹرز کے مطابق اماراتی حکام ترکی کی مدد سے یہ گرفتاریاں کرنے میں کامیاب رہے، جہاں مشتبہ افراد فرار ہو گئے تھے اور ترک انٹیلی جنس اور پولیس کے ایک خفیہ آپریشن کے دوران پکڑے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز ۔ متحدہ عرب امارات کی اسلامی خلیج نے نومبر 2024 میں مالدووین اسرائیلی شہری زوئی کوگن کے بہکانے اور قتل میں ملوث 4 افراد کو سزا سنائی ہے۔ خلیج ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق ابوظہبی کی فیڈرل کورٹ آف اپیل کے اسٹیٹ سیکیورٹی ڈویژن نے 3 ملزمان کو موت کی سزا سنائی جبکہ 4 ملزمان کو دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ 25 نومبر کو وزارت داخلہ نے تینوں مجرموں کی...
آسٹریلیا کے عظیم اسپن گیند باز شین وارن کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، ان کے کمرے سے طاقت کی ممنوعہ ادویات ملنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کے ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تھائی لینڈ میں شین وارن کے کمرے سے ممنوعہ ادویات ملی تھیں، جسے خاموشی سے کمرے سے ہٹانے کو کہا گیا تھا۔ پولیس افسر کے مطابق آسٹریلیا کے سینیئر حکام بھی اس فیصلے میں شریک تھے۔ شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 708 اور ون ڈے کرکٹ میں 293 وکٹیں حاصل کی تھیں۔...
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا، ملکی دفاع کے لیے فوجی جوانوں کا عزم قابل فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن اور قوم کے لیے مثالی خدمت کی تعریف کی اور مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخوا کے عوام کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے...
فوٹو: آئی ایس پی آر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔ آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن اور قوم کیلئے مثالی خدمت کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخوا کے عوام کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے...
سٹی42: پاکستان میں موجود غیر قانونی افغانوں کو واپس جانے کے لئے دی گئی آخری مہلت آج 31 مارچ کو ختم ہو گئی ہے۔ کل سے غیر قانونی افغانوں کو پاکستان سے باہر چھوڑ کر آنے کے لئے حکومتی ادارے کارروائی کریں گے۔ غیر قانونی افغانوں کی پاکستان میں موجودگی دہشتگردی اور دوسرے سنگین سکیورٹی مسائل کا سبب بنی ہوئی ہے۔ پاکستان کی موجودہ حکومت جب سے آئی ہے تبھی سے غیر قانونی افغانوں کو واپس ان کے ملک افغانستان بھیجنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ان میں سے بیشتر لوگ اب تک یہاں ہیں۔ گزشتہ دنوں بنوں کینٹ پر خودکش حملے میں شریک دہشتگردوں کی لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کر کے تحقیقات کی گئی تو پانچ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینیئر جنرل من آنگ ہلینگ، چیئرمین اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل و وزیر اعظم میانمار سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور میانمار میں 28 مارچ 2025 کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے میانمار کے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ پاکستان زلزلے سے متاثرہ افراد کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ مزید پڑھیں: میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک 732 زخمی انہوں نے میانمار کے وزیراعظم کو...
افغان مہاجرین امن کمیٹی کے فوکل پرسن محمد خان نے کہا ہماری خواہش ہے کہ جس طرح پاکستان نے 45 سال تک ہماری مہمان نوازی کی ہے۔ اب واپسی کا عمل بھی باعزت ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو دی گئی ڈیڈ لائن آج 31 مارچ کو ختم ہوجائیگی جس کے بعد ان کو افغانستان بھیجے جانے کاسلسلہ شروع ہوجائیگا۔ دوسری طرف لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ہونیوالے افغان مہاجرین امن کمیٹی کے جرگے میں لاہور میں مقیم افغان خاندانوں کے سربراہان اور بزرگ شریک ہوئے۔ جرگہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے افغان مہاجرین امن کمیٹی کے نائب صدر حاجی محمد نے کہا انہوں نے زندگی کے 45 سال پاکستان میں...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔کراچی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اللہ نے عوام کی خدمت پر مامور رکھا، اس بار 10 لاکھ افراد کے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، ایک حق پرست گورنر نے گورنر ہاؤس سے مختلف پروجیکٹس جاری رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خود وعدہ نہیں کیا، دوسروں کے وعدوں پر کام کر رہے ہیں، یہاں وہ گورنر نہیں جس کے وزیر اعظم نے بہت دعوے کیے جو وہ...
صوابی: نماز عید کے بعد مسجد کے باہر فریقین کی ایک دوسرے پر فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز صوابی: صوابی کے علاقے گدون اُتلہ میں نماز عید کے بعد مسجد کے سامنے دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چچا اور بھتیجا جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں فریق آپس میں رشتہ دار تھے اور واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ اللّٰہ امت مسلمہ کو اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی توفیق عطا فرمائے، عید ہمیں محبت، احساس، رواداری کے اصولوں کو اپنانے کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید پر ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو یاد رکھنا چاہیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن کو عید الفطر پر یاد رکھیں اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپ کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں جبکہ باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اللہ نے عوام کی خدمت پر مامور رکھا، اس بار 10 لاکھ افراد کے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، ایک حق پرست گورنر نے گورنر ہاؤس سے مختلف پروجیکٹس جاری رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خود وعدہ نہیں کیا، دوسروں کے وعدوں پر کام کررہے ہیں، یہاں وہ گورنر نہیں جس کے وزیر اعظم نے بہت دعوے کیے جو وہ پورے نہیں کرسکا، اب...

مریم نواز کے حکم پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف گرینڈ آپریشن، 33 لاکھ روپے واپسی پر مسافر حیران، وزیراعلیٰ کا شکریہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر صوبہ بھر میں انتظامیہ، پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ ان ایکشن۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر نگرانی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی مد میں اوور چارجنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ تمام اضلاع میں گرینڈ آپریشن، مختلف اضلاع میں مسافروں کو 33 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد واپس دلائے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 23لاکھ سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 1333 سے زائد گاڑیوں پر اوور چارجنگ ثابت ہونے پر چالان کئے گئے جبکہ 264گاڑیاں بند کر دی گئیں۔ کرایوں میں اوورچارجنگ کی مد میں ناجائز طور پر وصول کردہ رقم واپس ملنے پر مسافر حیران ہو گئے۔...

کاٹلنگ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے دوران شہریوں کی شہادت پر انکوائری کی جائیگی: علی امین گنڈاپور
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی شہادتوں کے افسوسناک واقعے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی تاکہ حقائق سامنے آئیں۔کاٹلنگ واقعے سے متعلق بیان دیتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد صوبائی حکومت واقعے سے متعلق اپنا واضح موقف دے گی۔ انہوں نے عام شہریوں کی شہادتوں کے واقعے کو قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی علاقے میں پہلے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں محسن باقر اور عباس جیسے بڑے دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق ہفتے کی...
RAJANPUR: پنجاب پولیس نے کچے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرکے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا اور دیگر علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ روجھان پولیس کی جانب سے راجن پور کچہ کے علاقے روجھان میں عمرانی گینگ اور لنڈ گینگ کے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چک عمرانی میں کارروائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن چک عمرانی میں لنڈ اور عمرانی گینگ ان کے سہولت کاروں کی کمین گاہوں پر کیا گیا، پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوئے تاہم پولیس نے تعاقب جاری رکھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہان تھا کہ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا...
چارسدہ روڈ افغان مہاجر خراسان کیمپ میں افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی جبکہ ضم قبائلی اضلاع میں بھی افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بسنے والے افغان مہاجر آج عید منا رہے ہیں۔ چارسدہ روڈ افغان مہاجر خراسان کیمپ میں افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی جبکہ ضم قبائلی اضلاع میں بھی افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی۔ باجوڑ میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے، ضلع کی مختلف مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ مساجد اور عید گاہوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔ باجوڑ میں نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک...
کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات اور ان میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے پیش نظر شہر قائد میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ کردیا گیا جن پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت آئی جی سندھ پولیس نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، کمشنر کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، تمام زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی آئی ٹی، ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس، ڈی آئی جی ٹریفک، اور تمام فیلڈ و ٹریفک ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق...
الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک خط میں مقبوضہ علاقے میں آزادی پسند رہنمائوں کے خلاف منظم کریک ڈائون، جائیدادوں پر غیر قانونی قبضے اور شہری آزادیوں کو سلب کرنے جیسی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (KIIR) نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی حکام کی طرف سے علاقے میں جاری ظلم و ستم کو روکنے کے لئے فوری مداخلت کرے۔ ذرائع کے مطابق کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک خط میں مقبوضہ علاقے میں آزادی پسند رہنمائوں کے خلاف منظم...
پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بسنے والے افغان مہاجر آج عید منا رہے ہیں۔ چارسدہ روڈ افغان مہاجر خراسان کیمپ میں افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی جبکہ ضم قبائلی اضلاع میں بھی افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی۔ باجوڑ میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے، ضلع کی مختلف مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ مساجد اور عید گاہوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔ باجوڑ میں نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور تحائف پیش کیے۔ واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عید الفظر کل منائے جانے کا امکان ہے جبکہ خلیجی ممالک اور بیشتر...
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بڑی کارروائی کرکے پشاور سے جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی اور اس مسافر کی شناخت اسفند یار کے نام سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ائیرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کے دوران منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو اے این ایف حکام کے حوالے کردیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بڑی کارروائی کرکے پشاور سے جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی اور اس مسافر کی شناخت اسفند یار کے نام سے ہوئی اور کارروائی کے دوران...
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بات چیت تو آپ کے سامنے ہوئی ہے اور کوشش کی ہے انھوں نے کہ بات چیت کریں لیکن بات یہ ہے کہ بات چیت کیلیے کوئی سازگار ماحول چاہیے ہوتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انھوں نے سانحہ اے اپی ایس کے بعد پوری قومی قیادت کو نیشنل ایکشن پلان پر اکٹھا کر دیا تھا، بلوچستان واقعہ کے بعد اور سیکڑوں شہادتوں کے بعد پاکستان میں فی الحال اس طرح کا انوائرمنٹ موجود نہیں ہے اور ہم ایک دوسرے سے ہی لڑتے جا رہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن)...
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ٹینکرز پانی فراہم کرتے ہیں تو پیپلز پارٹی بتائے کہ 17 سال سے سندھ پر حکومت کر رہی ہے، سارے اختیارات اور وسائل اپنے قبضے میں لیے ہوئے ہیں، 18ویں ترمیم کے نام پر وفاق سے تو صوبے کا حصہ لے لیتی ہے لیکن کراچی کے عوام کو ان کا حق نہیں دیتی، عوام کو نلکوں میں پانی کیوں نہیں ملتا، K-4 منصوبہ ابھی تک کیوں مکمل نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور کراچی کو لاوارث شہر بنا دیا گیا ہے جہاں مافیا کا راج ہے اور شہری روزانہ کی بنیاد پر خونی ڈمپرز...
افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے، 27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، جسے ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ نے اتحادِ رمضان کی افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ القدس مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پوری امت مسلمہ کو یک زبان ہو کر آواز بلند کرنی چاہیئے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ 27 رمضان المبارک کو قیام پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں...
اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جب تک ملک میں نفاق اور سیاسی انتشار ختم نہیں ہوگا آپ کسی چیلنج کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے اپنے وسائل اتنے ہیں کہ وہ اپنے مسائل خود حل کر سکتا ہے، اگر آپ بلوچستان کو صحیح طریقے سے چلائیں تو وہاں کے ہر شخص کی آمدن پاکستان کے تمام صوبوں کے لوگوں کی آمدن سے زیادہ ہوگی۔ ’صرف آئین کے مطابق صوبہ چلے، ان کے وسائل ان کے حقوق انہیں آئین کے مطابق ملیں‘۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’(بلوچستان...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اتحادِ رمضان کے 27ویں افطار ڈنر کے شرکاء کو گورنر ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے 27ویں رمضان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن قیامِ پاکستان کی یاد دلاتا ہے، جو ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، اور ہمیں اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے، اور گورنر ہاؤس کے دروازے بلا تفریق تمام شہریوں کے لیے کھلے ہیں۔ کامران خان ٹیسوری نے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے یومِ القدس کو فلسطینی عوام سے اظہارِ...

چینی فنکار لیو وانمنگ کی پینٹنگ “دی چارم آف انک پینٹنگ البم” نے امریکی اسکالر مارٹن جوزف پاورز کو متاثر کیا
بیجنگ:چینی فنکار لیو وانمنگ کی پینٹنگ سے امریکی اسکالر متاثر مشی گن یونیورسٹی کے ایمریٹس پروفیسر اور پیکنگ یونیورسٹی میں وزٹنگ پروفیسر مارٹن جوزف پاورز نے چائنا نیشنل اکیڈمی آف پینٹنگ کا دورہ کیا۔ اپنے قیام کے دوران وہ چینی فنکار لیو وانمنگ کے اسٹوڈیو بھی گئے اور ان کی پینٹنگ ” دی چارم آف انک پینٹنگ البم ” سے بہت متاثر ہوئے۔ Post Views: 1
حافظ طاہر محمود اشرفی— فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بعض پاکستانی زائرین کی طرف سے حرم کے احترام کو مدِنظر نہیں رکھا گیا وہ قابلِ افسوس ہے۔اپنے ایک بیان میں طاہراشرفی نے کہا کہ حج اور عمرہ زائرین پر لازم ہے کہ سعودی قوانین پر عمل کریں، سعودی اداروں کی کوشش ہوتی ہے کہ اللّٰہ کے مہمانوں کی بھرپورخدمت کریں، سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ مملکت سعودی عرب ایک وقت میں لاکھوں زائرین کی خدمت کر رہی ہوتی ہے، حرم شریف کی حدود میں جہاں بھی نماز ادا کی جائے اس کا ثواب ایک لاکھ نماز کے برابر ہو...
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وائس آف امریکا کے عملے کی جبری برطرفی کے معاملے پر ایک وفاقی جج نے حکم امتناعی جاری کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ایک وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی آٹھ دہائیوں پرانی امریکی حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والی بین الاقوامی نیوز سروس کو ختم کرنے کی کوششوں کو روک دیا، اور اس اقدام کو ’’من مانی اور غیر معقول فیصلہ سازی کا ایک کلاسیکی کیس‘‘ قرار دیا ہے۔ جج جیمز پال اوٹکن نے یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا کو، جو وائس آف امریکہ چلاتی ہے، 1,200 سے زائد صحافیوں، انجینئرز اور دیگر عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا، جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فنڈنگ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مارچ 2025ء) ایک امریکی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے امریکی فنڈز سے چلائے جانے والی بین الاقوامی خبر رساں ادارے وائس آف امریکہ (VOA) کو بند کرنے کی کوششوں کو روک دیا۔ جمعہ کے روز عدالت نے اس فیصلے کو منجمد کرتے ہوئے اس اقدام کو ''من مانی اور غیر منطقی فیصلہ سازی کی ایک غیر معمولی مثال‘‘ قرار دیا۔ اپنے حکم میں جج جیمز پال اوٹکن نے نشریات کی بحالی کا براہ راست حکم نہیں دیا لیکن انہوں نے واضح طور پر ٹرمپ انتظامیہ کو 1,200 سے زائد صحافیوں، انجینئرز اور دیگر عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا، جنہیں رواں ماہ اچانک معطل کر دیا...
پشاور: پاکستان سے جدہ جانے والی پرواز کے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 1.890 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ منشیات لے جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کی شناخت اسفند یار کے نام سے ہوئی، جس نے اپنے سامان میں منشیات چھپا رکھی تھی۔ ملزم نے آئس ہیروئن سلائی مشین میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے تفصیلی تلاشی پر 1.890 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے...
پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس بحفاظت کوئٹہ پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)پشاور سے نکلنے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ پہنچ گئی، سخت سیکیورٹی انتظامات کے باعث 300 مسافر پشاور سے کوئٹہ پہنچے جبکہ ڈی ایس ریلوے اور دیگر حکام نے مسافروں کا استقبال کیا۔گزشتہ روز پشاور سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس بحفاظت کوئٹہ پہنچ گئی ہے، ٹرین کی بروقت آمد سے مسافروں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کا سفر معمول کے مطابق جاری رہا اور دوران سفر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی، مسافروں نے سہولیات پر ملا جلا ردعمل دیا، کچھ نے بہتر سفری انتظامات کو سراہا، جبکہ بعض نے صفائی اور...
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں افطارڈنر دیا جس میں مختلف مسلم ممالک کے سفیروں اور امریکہ کی سرکردہ مسلم کمیونٹی کی بعض اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے افطار ڈنر سے مختصر سا خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میرے مسلمان دوستوں کو رمضان المبارک۔ افطار کی یہ روایت خوشیاں بانٹنے اور امن کا پیغام دیتی ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ رمضان کی بڑی افادیت اور اہمیت ہے اور اس کی گہری تعلیمات کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ روحانی بالیدگی اور عبادت کا موسم ہے۔ لاہور پولو کلب سپر لیگ میں ایکوسٹار نے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں افطار عشائیے کا اہتمام کیا جس میں مسلم کمیونیٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے افطار ڈنر سے مختصر سا خطاب بھی کیا جس میں انھوں نے کہا کہ میرے مسلمان دوستوں کو رمضان المبارک۔ افطار کی یہ روایت خوشیاں بانٹنے اور امن کا پیغام دیتی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ رمضان کی ہڑی افادیت اور اہمیت ہے اور اس کی گہری تعلیمات کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ روحانی بالیدگی اور عبادت کا موسم ہے۔ امریکی صدر نے صدارتی الیکشن میں حمایت کرنے پر مسلم ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ کیے گیے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں اپنی سفارتی کوششوں کا...
جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں سنہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں حمایت پر مسلم امریکی برادری کا شکریہ ادا کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مسلمان کرسٹوفر کولمبس سے پہلے امریکا پہنچ گئے تھے؟ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمان امریکیوں کی جانب سے ملنے والی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں ان لاکھوں مسلمان امریکیوں کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے سنہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریکارڈ تعداد میں ہماری حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی نومبر میں ہمارے ساتھ تھی اور جب تک میں صدر ہوں گا میں آپ کے ساتھ رہوں گا۔ عشائیے کے دوران ٹرمپ نے...

وائٹ ہاؤس میں سالانہ افطار ڈنر،پاکستانی سفیر کی شرکت،صدرٹرمپ کاالیکشن میں حمایت پرمسلم کمیونٹی سے اظہارتشکر
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے بھی امریکی صدر کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی۔افطار ڈنر کے موقع پر امریکی صدر نے اپنے خطاب میں رمضان کی مبارک باد دی اور اس مہینے کی اہمیت پر روشی بھی ڈالی، اس کے ساتھ ہی افطار ڈنر میں شرکت کرنے والے مسلم سفارتکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہافطار کی یہ روایت خوشیاں بانٹنے اور امن کا پیغام دیتی ہے انہوں نے حالیہ امریکی انتخابات میں اپنی پارٹی کی حمایت کرنے، ووٹ دینے پر لاکھوں امریکی مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ حکومت کمیونٹی سے کیے گئے اپنے وعدوں...
سٹی42: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں خصوصی افطارڈنر دیا جس میں مسلم ممالک کے سفیروں اور امریکہ کی مسلم کمیونٹی کی بعض اہم شخصیات نے شرکت کی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی وائٹ ہاؤس کی افطاری میں شریک ہوئے۔ صد ڈونلڈر ٹرمپ نے افطاری میں آنے والے مسلم زعما اور سفارتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم میں مسلم کمیونٹی کے مثبت کردار کی تعریف کی اور ان کی جانب سے اپنی توثیق کو اہم قراردیا۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کئی ملکوں کے سفارت کاروں کا وائٹ ہاؤس کے اس افطار ڈنر میں شرکت پر...
کوئٹہ: دہشتگردوں کے حملے کے بعد معطل جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال ہو کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوگئی۔ رکن قومی اسمبلی جمال شاہ نے ٹرین کا افتتاح کیا، ڈی ایس ریلوے سمیت ریلوے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ 10 بوگیوں پر مشتمل ٹرین 400 سے زائد مسافر لے کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی، مسافروں کی ریلوے سٹیشن پر سخت چیکنگ کی گئی، ٹرین میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بندش سے 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹرین سروس معطل کر...
ویب ڈیسک: دہشتگردوں کے حملے کے بعد معطل جعفر ایکسپریس 17 روز بعد بحال ہو کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوگئی۔رکن قومی اسمبلی جمال شاہ نے ٹرین کا افتتاح کیا، ڈی ایس ریلوے سمیت ریلوے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ 10 بوگیوں پر مشتمل ٹرین 400 سے زائد مسافر لے کر کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی، مسافروں کی سخت چیکنگ کی گئی، ٹرین میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ آئی سی سی ریونیو کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بندش سے 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا،یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کو 11 مارچ کو دہشت گردوں کے حملے کا سامنا...
’جیو نیوز‘ گریب بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس 400 سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ ہو گئی۔11 مارچ کو دہشت گرد حملے کے بعد سے اندرونِ ملک کے لیے کوئٹہ سے پہلی ٹرین روانہ ہوئی ہے۔جعفر ایکسپریس کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہوئی۔اس موقع پر قومی اسمبلی کے رکن جمال شاہ کاکڑ نے مسافروں کو رخصت کیا اور کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا بہت مشکور ہوں۔ وفاقی وزیرِ ریلوے کا دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کا معائنہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ہے۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ جعفر ایکسپریس آج دوبارہ روانہ ہو رہی ہے،...
بلوچستان میں دہشتگردوں کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس 17 روز بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔ جعفر ایکسپریس 10 بوگیوں پر مشتمل 400 سے زیادہ مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں 15 روز تک معطل رہنے کے بعد جعفر ایکسپریس مسافروں کو لے کر پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی جمال شاہ نے ٹرین روانگی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جمال شاہ نے کہاکہ ریلوے ٹریک پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، وفاقی حکومت نے بولان میل کو روزانہ کی بنیاد پر بحال کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بولان میل روانگی ایک کامیابی ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جلد...
پنجاب کابینہ نے اسپیشل افراد، بزرگ شہریوں اور طلبہ کیلئے مفت سفری سہولت کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب کابینہ نے اسپیشل افراد، بزرگ شہریوں اور طلبہ کے لیے مفت سفری سہولت کی منظوری دیدی۔کابینہ کے اجلاس میں جنسی جرائم سے متعلق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ٹریفک چالان اور جرمانے کی وصولی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔ مریم نواز نے لیگل ریفامز کے لیے پلان بھی طلب کر لیا،کہا لا آفیسرز کی 100فیصد میرٹ پر تعیناتی ہونی چاہیے، بھرتی پر انگلی نہیں اٹھنی چاہیے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جلد 15 لاکھ گھرانوں کو راشن کارڈ دینے...
خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے، جس میں بینک منیجر کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی نے اس حوالے سے نجی بینک کے حکام کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں 16 اسکیل کے کمپیوٹر آپریٹر کو غیر قانونی ٹرانزیکشن کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں اربوں روپے کی مالی بےضابطگیاں سامنے آگئیں کے پی کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بینک منیجر 53 کروڑ 90 لاکھ روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز پر جواب جمع کریں، جبکہ محکمہ کے ضم ہونے کے باوجود بینک نے اکاؤنٹ سیل نہیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وفاقی وزیر برائے قانون ، انصاف ، اور انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں نیدرلینڈ کی سفیر ہینی فوکل ڈی وریز نیملاقات کی۔ وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں قانون سازی، پالیسی اصلاحات ، اور انسانی حقوق کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے باہمی تعاون کی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔ سفیر نے انسانی حقوق کے ایجنڈے کو نافذ کرنے میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔(جاری ہے) وفا قی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذہبی برادریوں کو آئین کے تحت تحفظ حاصل ہے ،قومی کمیشن برائے اقلیت...
میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ رمضان شریف صرف بھوکا پیاسا رہنے کا مہینہ نہیں بلکہ قرآن کریم کے لافانی اور انسان ساز پیغام کو سمجھ کر اسکے مطابق اپنی عملی زندگی میں تبدیلی لانے کا مہینہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ مبارک رمضان کے آخری عشرے کی اہمیت پر میرواعظ کشمیر نے مسجد الفاروقیہ نوشہرہ سرینگر میں ایک باوقار دینی اجتماع سے خطاب کیا۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فارق نے ماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں جاری اپنے خطبات اور وعظ و تبلیغ کی مجالس کے دوران مسجد شریف الفاروقیہ لکھری پورہ نوشہرہ میں رمضان کے آخری عشرے کی روحانی اور دینی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ایام توبہ، استغفار، مغفرت اور خود احتسابی کے...
امریکی ایوان صدر ”وائٹ ہاؤس“ میں اس وقت حیران کن صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک کمسن بچہ سیکیورٹی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی لان کے گرد لگی دھاتی باڑ کے درمیان سے نکل کر اندر داخل ہوگیا۔ واقعے کے فوراً بعد خفیہ سروس (Secret Service) کے اہلکاروں نے فوری اور محتاط ردعمل دیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایک سیکرٹ سروس افسر کو بچے کو اٹھائے ہوئے چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بچہ تقریباً شام 6 بج کر 30 منٹ پر باڑ سے گزرا، جو کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اوول آفس میں نئی آٹو ٹیرف پالیسی کے اعلان کے تقریباً ایک گھنٹے بعد کا وقت تھا۔ سیکرٹ سروس...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے بیان میں کہا کہ کلمت مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کا واقعہ؛ نتیجے میں شہادتیں انتہائی افسوسناک عمل ہے بلوچستان میں صوبائیت پرستی کے نام پر نہتے سول و ملٹری پاکستانیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے دشمن کے ناپاک عزائم عیاں ہیں۔ مقصد گوادر پورٹ زون کو سبوتاژ کرنا، وقت آگیا خطے میں قیام امن کے لئے اتحادیوں کے ساتھ مکمل کوآرڈینینشن کے ساتھ انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کی طرف بڑھا جائے۔ چین ہمارا اتحادی اور گوادر میں اہم شراکت دار ہے۔ افغانستان اس وقت بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں خوارج کی کاروائیوں کی صورت انڈیا اور مغربی طاقتوں...
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے گوادر کے علاقے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے المناک واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بلوچستان کے امن اور ترقی پر حملہ قرار دیا ہے انہوں نے چھ قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں، ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے وزیرِاعظم نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر بزدل اور سفاک ہیں جو ملک میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ان ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین اور قرار واقعی سزا یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر بلوچستان کے امن و ترقی کے دشمن ہیں، شرپسند عناصر کی معصوم لوگوں کے خلاف بزدلانہ کارروائیاں ان کی حیوانیت کی واضح عکاسی کرتی ہیں لیکن شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کو کبھی کامیاب نہیں...
بلوچستان کے علاقے نصیر آباد ڈویژن کے ضلع صحبت پور میں ایک گھر پر حملہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق صحبت پور میں فائرنگ اور گھر کو آگ لگائے جانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 1 خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ گوادر، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحقفائرنگ کا واقعہ کلمت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں دہشتگردوں نے گوادر سے کراچی جانے والوں پر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے اور اس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش بھی جاری ہے۔
بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد 15 روز تک معطل رہنے والی جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگئی۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے مسافروں کو پشاور سے رخصت، اب یہ ٹرین کل جمعہ کو واپس پشاور جائے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ ٹرین سروس 27 مارچ سے بحال ہو جائےگی۔ مسافروں کو رخصت کرنے کے موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاکہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سروس معطل تھی، حنیف عباسی نے چارج سنبھال کر جعفر ایکسپریس کی سروس کو پشاور سے بحال کردیا۔ انہوں نے کہاکہ اس سوچ کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے کہ پاکستان میں زندگی مفلوج ہو...
گوادر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز گوادر:بلوچستان کے علاقے گوادر میں بس میں سوار 6 مسافر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گوادر کے علاقے کلمت میں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں سے ایک شخص کا تعلق ملتان سے بتایا جا رہا ہے، تمام افراد کراچی جا رہے تھے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بلوچستان میں فائرنگ کے...
گوادر کے علاقے کلمت میں کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد نے گاڑیوں کو روک لیا۔ مسافر بس سے شناخت کے بعد 5 مسافروں کو فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا، ایک مسافر زخمی بھی ہوا۔ اسپتال میں جاں بحق افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق مسافر بس گوادر سے کراچی جا رہی تھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت وزیرِ اعظم نے واقعے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ اوقیانوس کے پار غلاموں کی تجارت کو ختم ہوئے صدیاں بیت گئی ہیں لیکن افریقی النسل لوگوں کے خلاف منظم نسل پرستی، معاشی اخراج اور نسلی بنیاد پر تشدد کی صورت میں اس کی بھیانک میراث آج بھی موجود ہے۔ سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یہ مسائل ان لوگوں کے لیے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور رکن ممالک کی حکومتوں کو سچائی کا اعتراف کرتے ہوئے ان پر قابو پانے کے لیے موثر قدم اٹھانا ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: تنازع کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے، نگراں وزیراعظم کا انتونیو گوتریس سے مطالبہ انہوں نے تاریخ کو مٹانے، سچائی کو چھپانے کے...
امریکی خاتون اونیجا روبنسن کے ساتھ وائرل ہونے والی سندھ پولیس کی خاتون افسر شبانہ جیلانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔شبانہ جیلانی نے خوبرو اداکارہ حرا مانی کے ساتھ مقامی سیلون کی ویڈیو شیئر کردی۔ پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کو دبئی میں تحویل میں لے لیا گیااونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی، اس سے قبل پاکستانی نوجوان سے شادی کی خواہش لیے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا نے خیال رکھنے پر شبانہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستانی لڑکے سے مبینہ محبت میں اکتوبر 2024 میں امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن 120 دن...
خیبر پختونخوا میں صنعتوں کےلیے الاٹ اراضی دیگر مقاصد کےلیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پشاور میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے چیف سیکرٹری کے پی کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ مراسلے کے مطابق ماضی میں حکومت نے صنعتوں کے قیام کےلیے زمینیں خرید کر الاٹ کیں۔ مراسلے کے مطابق بعض زمینیں غیرفعال یا دیگر مقاصد کےلیے استعمال ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ زمینوں کا غیر صنعتی استعمال شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ مراسلے کے مطابق محکمہ صنعت، قانون اور ریونیو حکام پر مشتمل ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق زمینوں کی الاٹمنٹ اور قانونی حیثیت کا تفصیلی جائزہ لینے اور صوبے بھر میں صنعتی مقاصد کےلیے حاصل زمینوں کا مکمل آڈٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ مراسلے کے...
حافظ حسین احمد کی فاتحہ خوانی میں امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، ایم ڈبلیو ایم کے علامہ ولایت حسین جعفری اور شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ و دیگر نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کی سربراہی میں ایک وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء حافظ حسین احمد کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر شیخ ولایت حسین جعفری، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ، نائب صدر سید مہدی اور سکیورٹی انچارج کربلائی خادم حسین سمیت دیگر نے موجود تھے۔ وفد نے جے یو آئی رہنماء حافظ حسین احمد کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مارچ 2025ء) جرمنی کی آئینی عدالت نے بدھ کے روز سالیڈیریٹی سرچارج نامی اضافی ٹیکس ختم کرنے کی ایک درخواست مسترد کر دی۔ جرمنی میں یہ ٹیکس منقسم جرمنی کے اتحاد کے بعد نوے کی دہائی میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کا بنیادی مقصد سابقہ مشرقی جرمنی میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنا اور وہاں کی معاشی ترقی کو سابقہ مغربی جرمنی کے برابر لانا تھا۔ آج یہ ٹیکس کچھ مخصوص افراد اور کئی کمپنیوں کو دینا پڑتا ہے۔ اس ٹیکس کے خلاف درخواست کاروباری اشخاص اور کمپنیوں کی طرف جھکاؤ رکھنے والی سیاسی جماعت فری ڈیموکریٹک پارٹی کے چھ ممبران نے دائر کی تھی، جسے عدالت نے بے بنیاد قرار دیا۔...
سیئول: جنوبی کوریا کے جنگلات میں آگ لگنے سے 19 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ جنوبی کوریا کے مشرقی علاقوں کے 12 مقامات پر لگی جس کے نتیجے میں اب تک 19 افراد ہلاک جبکہ ہزاروں افراد بے گھر بھی ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جنگلات میں آگ 5 دن قبل لگی تھی جو مسلسل پھیلتی جا رہی ہے اور جنگل کی آگ نے اب تک 991 ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ آگ کی وجہ سے 27 ہزار افراد نکل مقانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر بھی گرگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوا جب...

جعفر ایکسپریس میں 380 مسافر سوار تھے، 354 کو بحفاظت نکالا گیا 26 مسافر شہید ہوئے ، قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مارچ 2025)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے نے ان کیمرہ بریفنگ کے دوران بتایا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین میں مجموعی طور پر 380 مسافر سوار تھے جن میں سے 354 مسافروں کوآپریشن کے دوران ٹرین سے بحفاظت نکالا گیا جبکہ 26 مسافر شہید ہوئے ،افسوسناک واقعہ میں ریلوے پولیس کا کانسٹیبل اور ریلوے کا ایک ملازم بھی شہید ہوا۔ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے کی ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میںوزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر دہشتگردوں کی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں ویزہ فراڈ کا بڑا اسکینڈل، 600 سے زائد افراد لُٹ گئے، دی ٹائم ایمیگریشن کا ویزہ اسکینڈل ، شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ بے نقاب ہوگیا. سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ، 600 سے زائد افراد سے بھاری رقوم اور دستاویزات بٹور لی گئیں،متاثرین سے ایڈوانس رقم، اصل پاسپورٹ، ڈگریاں، میڈیکل اور پروٹیکٹر فیس وصول کی گئی پہلے مرحلے میں 150 افراد سے فی کس 5 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیائی گئی،پہلے مرحلے میں فائنل 150 افراد کو عید سے قبل سعودی عرب بھیجا جانا تھا ، متاثرین کے کمپنی مالکان عثمان پرویز چوہدری (چیئرمین) اور سی ای او جنید بٹ پر سنگین الزامات آفس کے دروازے پر عید کی چھٹیوں کا نوٹس، متاثرین...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحریری بریفنگ پیش کردی۔ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے کی ان کیمرا بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔سرکاری دستاویز کے مطابق جعفر ایکسپریس 11 مارچ کو کوئٹہ سے دن 9 بجے 380 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تھی، پانیر اور مشکاف سٹیشن کے درمیان دن ایک بجے آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے ٹرین کو روکا گیا۔دہشت گردوں نے ٹرین پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنایا، دہشت گردوں نے ابتدائی طور پر...
کراچی کے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں گزشتہ ہفتے بہادر نامی شہری کی جانب سے ایک درخواست دی گئی جس میں اس شہری نے موقف اپنایا کہ وہ قائد آباد ضلع ملیر کے رہائشی ہیں اور ان کے گھر کے قریب ہی MA ٹیلر کے نام سے درزی کی دکان ہے۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عید کے باعث ان دنوں درزی کی دکان رات گئے کھلی رہتی ہے۔ گزشتہ ہفتے 19 مارچ کو کم و بیش صبح 4 بجکر 40 منٹ پر میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دکان پر کام میں مشغول تھا کہ 2 نامعلوم افراد دکان میں داخل ہوئے۔ دائر درخواست کے مطابق دکان میں داخل ہونے والے 2 افراد اسلحے کے زور پر...
سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں محکمہ جیل خانہ جات میں تاریخی ریفارمز کیے جن سے اسیران، اہلخانہ اور سوسائٹی سب کا فائدہ ہو رہا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پروفیشنل سروس کنڈکٹ بارے نوجوان افسران کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان افسران کیریئر کی ابتداء سے ہی اپنے کام پر توجہ دیں اور اپنی سمت درست رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل سے زیرتربیت اے ایس پیز کے وفد نے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا دورہ کرنیوالے 17 انڈر ٹریننگ اے ایس پیز ان دنوں تربیت کیلئے پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کیساتھ منسلک ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نوجوان افسران سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کی...
ارسطو نے کہا تھا: ’کسی بھی انسان کی حکمرانی سے بہتر قانون کی حکمرانی ہوتی ہے۔ ‘ایسا ہی ہوگا لیکن قانون کی حکمرانی کہتے کسے ہیں اور قانون کی حکمرانی کے تقاضے کیا ہیں؟ برطانیہ عظمیٰ کے دستوری نظام کے گن گانے والے ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ قانون کی حکمرانی سے مراد یہ ہے کہ ریاست کا نظام دستور کے مطابق چلتا ہو، برطانیہ کا دستور ایک طرح سے ’ام الدساتیر‘ مانا جاتا ہے کیونکہ کئی ریاستوں نے اپنے دستور میں اس کے دیے گئے نظام کی پیروی کی ہے۔ جب امریکا نے برطانیہ سے آزادی کا اعلان کیا اور کچھ عرصے بعد وفاق کی تشکیل کی تو اس وفاق کے دستور میں بھی کئی بنیادی نکات برطانیہ ہی...
ویب ڈیسک : 7 آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ اگر ان کے خلاف مبینہ غیر معمولی منافع کی جاری تحقیقات بند کردی جائیں اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات واپس لے لیے جائیں تو وہ بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 50 پیسے تک کمی اور تاخیر سے ادائیگی پر عائد شدہ 11ارب روپے سے زائد سرچارج معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سی پی پی اے نے کہا ہے کہ نیپرا سے منظوری چاہیے ہوگی اور نیپرا کے سامنے سی پی پی اے نے آئی پی پیز کی درخواست کی حمایت کی ہے۔نیپرا کے سامنے ایک مشترکہ ٹیرف نظرثانی کی درخواست میں، آئی پی پیز کے نمائندوں نے مؤقف اختیار کیا...
اسلام آ باد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات عطا کرنے کی منظوری دے دی۔ اعزازات حاصل کرنے والوں میں 2 ستارہ بسالت، 227 تمغہ بسالت، 82 امتیازی اسناد، 185 چیف آف آرمی اسٹاف کمنڈیشن کارڈز، 23 ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 112 ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 133 تمغہ امتیاز (ملٹری) شامل ہیں۔ یہ اعزازات ملک و قوم کے دفاع اور عسکری خدمات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران و جوانوں کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دیے گئے ہیں۔ Tagsپاکستان
چیف جسٹس آف سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ سائلین انصاف کے نظام کے بنیادی اسٹیک ہولڈرز ہیں، عدالتی اصلاحات کا مقصد صرف مقدمات کے بوجھ کو کم کرنا نہیں بلکہ سائلین کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام کو انصاف تک رسائی کو مزید وسعت دینے کی کوششوں کے تحت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے رجسٹرارسلیم خان،ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی،سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن سیدہ تنزیلہ نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایک ترقی پسند لبرل جمہوریت ہے، چیف جسٹس یحییٰ...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکہ سے چین جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ایک پرواز کو اس وقت غیر متوقع طور پر راستہ بدلنا پڑا جب دورانِ پرواز پائلٹ کو احساس ہوا کہ وہ اپنا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے ہیں۔ یہ واقعہ 22 مارچ کو پیش آیا جب یونائیٹڈ فلائٹ 198 دوپہر 2 بجے لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شنگھائی کے لیے روانہ ہوئی۔ تاہم، پرواز کے دو گھنٹے بعد، طیارے نے اچانک یوٹرن لیا اور شام 5 بجے سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔ یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ پرواز کو سان فرانسسکو موڑنے کی وجہ پائلٹ کا پاسپورٹ نہ ہونا تھا۔ ایئرلائن نے فوری طور پر نیا عملہ ترتیب دیا، جس کے بعد سان فرانسسکو...
وفاقی وزرات داخلہ نے خیبرپختونخوا میں افغان شہریوں کی موجودگی سے متعلق کے پی حکومت سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق کتنی تعداد میں کے پی سے افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا؟ اور افغان شہریوں کے انخلا سے متعلق اقدامات کی بھی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔اس کے علاوہ افغان باشندوں کی تعداد اور ان کے تازہ ترین اسٹیٹس سے متعلق بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ 31 مارچ سے افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز بھی غیرقانونی تصور کیے جائیں گے. 31 مارچ تک ان افغان باشندوں کو ان کے ملک واپس بھیجا جائے گا جن کے پاس افغان سیٹیزن کارڈ ہیں۔

چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت کیڈٹ کالج پلندری اور کیڈٹ کالج مظفر آباد کے 31 ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کیڈٹ کالجز کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کیڈٹ کالجز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت کیڈٹ کالج پلندری اور کیڈٹ کالج مظفر آباد کے 31 ویں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشحال خان، سیکرٹری مالیات اسلام زیب، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن چوہدری محمد طیب، پرنسپل کیڈٹ کالج مظفر آباد اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری...
پشاور/ اسلام آباد: وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ وزارت داخلہ کے سیکیورٹی سیل نے صوبائی سیکریٹری داخلہ کو خط ارسال کر دیا۔ خط کے مطابق نیشنل سیکیورٹی سیل غیر ملکیوں کا ڈیش بورڈ اَپ ڈیٹ کر رہا ہے، صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کی تفصیل 27 مارچ تک ارسال کی جائے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جن کے انخلا میں 07 دن باقی ہیں۔ پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8 لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ واپسی کا...