2025-11-02@23:16:44 GMT
تلاش کی گنتی: 20622
«سی ای او»:
(نئی خبر)
پیپلز پارٹی کے ایم این اے ذوالفقار علی کے گھر ڈکیتی، ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بناکر گھر کا صفایا کرگئے
سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی کے گھر ڈاکوؤں نے صفایا کردیا۔ایم این اے ذوالفقار علی کے مطابق 4 مسلح ڈاکو رات گئے دیوار توڑ کرگھرمیں داخل ہوئے اور رات ڈھائی سے 5 بجے تک اہلخانہ کو یرغمال بنائے رکھا۔ممبر قومی اسمبلی نے بتایا کہ ڈاکو زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کرلےگئے، اس دوران ڈاکو گاڑی بھی لےگئےجو بعد میں مورو بائی پاس پر چھوڑگئے جب کہ واردات کے دوران گھر کے باہر بھی ڈاکوؤں کے ساتھی موجود تھے۔ذوالفقار علی نے کہا کہ یہ ڈکیتی کی ورادات ہے،کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، وزیراعلیٰ سندھ، وزیرداخلہ اور ڈی آئی جی نے فون پرواقعےکی تفصیلات معلوم کی ہیں اور پولیس واقعے کی...
معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہمیشہ اُن کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کا دن برصغیر کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جب بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پچھلے سات دہائیوں سے بھارتی جبر و استبداد کے خلاف اپنی جدوجہدِ آزادی جاری...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور ان کی مبینہ نسل کشی کے کیس میں سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی فریم ورک رپورٹ جمع کروادی۔عدالت نے رپورٹ پر وکیلِ درخواست گزار سے تحریری تجاویز طلب کرلیں۔سماعت کے دوران سی ڈی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینیٹیشن کی گاڑی تھی، جو مختلف سیکٹرز سے مردہ کتوں کو اُٹھا رہی تھی، کچھ کتے حادثات میں مرے جبکہ کچھ کو شہریوں نے خود مار دیا۔وکیل نے مزید کہا کہ کوئی گاڑی مار جائے تو تب بھی کتوں کو اٹھانا سینیٹیشن والوں کا کام ہے، جنوری سے ستمبر تک صرف پمز اسپتال میں کتوں کے...
پولیس نے ایس پی عدیل اکبر کی موت کے حوالے سے انکوائری رپورٹ مرتب کر لی ہے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے خودکشی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے عدیل اکبر کے آپریٹر اور ڈرائیور سمیت ڈاکٹرز کے بیانات قلمبند کر لیے، ڈاکٹر کے بیان کے مطابق عدیل اکبر ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کا شکار تھے۔ ڈاکٹر کے مطابق ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کے لیے کوئی اچانک حادثے ضروری نہیں، رپورٹ کے مطابق اسٹریس کا متاثرہ شخص ماضی کے حادثات کا پریشر ساتھ لے کر چلتا ہے۔ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر 8 اکتوبر کو اپنے ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گئے تھے، ڈاکٹر نے دفتری امور سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور ٹریفک نظام میں شفافیت لانے کے لیے جدید ای چالان سسٹم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں ٹریفک نظم و ضبط کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ رکشے، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں سب ہی کسی نہ کسی طرح قانون شکنی میں ملوث ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، اور ای چالان سسٹم اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ ان کے مطابق اب ٹریفک قوانین کی...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائیٹیشن سسٹم (TRACS) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب TRACS اہم قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب TRACS اہم قدم ہے، یہ منصوبہ محض تکنیکی اپ گریڈ نہیں، بلکہ ڈجیٹل ترقی، شفافیت اور عوامی خدمت کی علامت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جواب دہ ہونا چاہیے، سندھ ایک بار پھر فخر سے سب سے آگے کھڑا ہے، TRACS کے ذریعے اپنے شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت...
سٹی 42 : شہرِ قائد میں ٹریفک خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا گیا ۔ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ رکشہ، گاڑی اور موٹرسائیکل سمیت ہر کوئی قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے، ٹریفک مینجمنٹ کے لیے جو چیزیں ضروری ہے اس پرکام کرنا چاہیے، ٹریفک مینجمنٹ بیورو کو مزید مضبوط کریں اور لوگوں کو آگاہی دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی اور جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین کے مابین جی ایس پی پلس تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوگیا۔وزارتِ تجارت میں ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت شراکت کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کی ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور انسانی حقوق کے فروغ پر جامع تبادلۂ خیال ہوا۔ملاقات کے دوران فریقین نے اتفاق کیا کہ جی ایس پی پلس فریم ورک نہ صرف پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرتا ہے بلکہ پائیدار ترقی اور شفاف شراکت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان نے آئندہ دو روز کے دوران مخصوص اوقات میں اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو باضابطہ نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے، جس میں انہیں فضائی حدود کی عارضی بندش کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے تاکہ پروازوں کا شیڈول مناسب طریقے سے ترتیب دیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ممکنہ طور پر پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی یا غیر متوقع صورتحال کے دوران حفاظتی اقدامات بروقت کیے جا سکیں۔نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے بنگلہ دیش کا سرکاری دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول سٹاف، ایئرچیف مارشل حسن محمود خان اور پرنسپل سٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن سے ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں میں علاقائی وعالمی سلامتی کی صورتحال، باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ کیا پاک افغان جنگ دوبارہ شروع ہوگی؟ ویڈیو تجزیہ ڈاکٹر نوید الٰہی آئی ایس پی آر کے...
—فائل فوٹو پاکستان نے اپنی فضائی حدود دو روز جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کر دیا۔نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے تک بند رہے گی، اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایات کر دی گئی ہے۔دو روز کے دوران تین تین گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی، فیصلہ ممکنہ طور پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔نوٹم کا گیا ہے کہ کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن میں مخصوص روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔
پاکستان کے دارالحکومت میں واقع اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ملک کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا ہے جہاں مکمل طور پر ڈیجیٹل کیش لیس آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اب ایئرپورٹ پر تمام مالی لین دین صرف ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے ہوں گے، اور نقد رقم کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس نظام کے تحت پارکنگ، فوڈ کورٹس، شاپنگ آؤٹ لیٹس، ٹکٹس اور دیگر سہولیات پر ادائیگی کارڈز، موبائل والیٹس (جیسے ایزی پیسہ، جاز کیش) یا کیو آر کوڈ اسکیننگ کے ذریعے ممکن ہوگی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) کے مطابق، یہ اقدام مالی شفافیت، بین الاقوامی معیار اور صارفین کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام...
پاکستان اور یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے وزارتِ تجارت میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات کی، جس میں دونوں جانب سے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری اور انسانی حقوق کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ جام کمال خان نے یورپی وفد کو پاکستان میں حالیہ اصلاحات، انسانی حقوق کے تحفظ اور موسمیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیرِ تجارت نے یورپی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور معاشی...
ایبٹ آباد یونیورسٹی میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے افتخار خان کے بیٹے نے مبینہ طور پر احتجاج کرنے والے طلبا پر گاڑی چڑھا دی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایبٹ آباد یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا کے کارکن وائس چانسلر کے پی اے کی جانب سے طلبا سے بدتمیزی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرائے پر لائی گئی ہے، فواد چوہدری اس اثنا پی ٹی آئی کے ایم پی اے افتخار خان کے بیٹے اور آئی ایس ایف کے کارکنوں نے مبینہ طور پر طلبا پر گاڑی چڑھا دی جس سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی...
پاکستان نے اپنی فضائی حدود دو روز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم جاری کر دیا۔ نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے تک بند رہے گی، اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایات کر دی گئی ہے۔ دو روز کے دوران تین تین گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی، فیصلہ ممکنہ طور پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ نوٹم کا گیا ہے کہ کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن میں مخصوص روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس افسر ایس پی عدیل اکبر کی موت سے متعلق انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں واقعے کو خودکشی قرار دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی خبر میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ رپورٹ کئی دنوں کی تفتیش، گواہوں کے بیانات اور ماہرینِ نفسیات کی آرا کی بنیاد پر تیار کی گئی۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر گزشتہ کئی ماہ سے گہرے ذہنی دباؤ یعنی ڈیپ روٹیڈ اسٹریس میں مبتلا تھے، جو ان کے ماضی کے پیشہ ورانہ اور ذاتی دباؤ کا نتیجہ تھا۔ انکوائری ٹیم نے عدیل اکبر کے ڈرائیور، آپریٹر اور معالج کے بیانات قلم بند کیے۔...
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے یورپی پارلیمنٹ کے وفد سے وزارتِ تجارت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں فریقوں نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری اور انسانی حقوق کے فروغ پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ جام کمال خان نے یورپی وفد کو پاکستان میں حالیہ اصلاحات، انسانی حقوق کے تحفظ اور موسمیاتی اقدامات پر آگاہ کیا۔ وزیرِ تجارت نے پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے یورپی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ دونوں فریقوں نے باہمی تجارت اور پائیدار ترقی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق...
پولیس نے ایس پی عدیل اکبر کی موت کے معاملے کی انکوائری رپورٹ مرتب کر لی۔ذرائع کا بتانا ہے انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے خود کشی کی، انکوائری کمیٹی نے عدیل اکبر کے آپریٹر اور ڈرائیور سمیت ڈاکٹرز کے بیانات قلمبند کر لیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے بیان کے مطابق عدیل اکبر ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کا شکار تھے، ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کے لیے کوئی اچانک حادثے ضروری نہیں ہوتے، ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کا متاثرہ شخص ماضی کے حادثات کا پریشر ساتھ لےکر چلتا ہے۔انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر 8 اکتوبر کو اپنے ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گئے، ڈاکٹر نے ان سے دفتری امور سے متعلق ذہنی دباؤ کا...
ایس پی کو آخری کال ایس پی صدر یاسر کی موصول ہوئی سبزی منڈی میں کسی واقعے سے متعلق گفتگو کی ایس پی عدیل اکبر اور اُن کی فیملی کو اسحلہ اور بلیڈز جیسی اشیاء سے دور رکھنے کا کہا تھا، انکوائری رپورٹ ۔۔۔۔۔۔۔ (رپورٹ) ایس پی عدیل اکبر کی موت کے معاملے پر پولیس نے انکوائری رپورٹ مرتب کر لی۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے خود کشی کی۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے عدیل اکبر کے آپریٹر اور ڈرائیور سمیت ڈاکٹرز کے بیانات قلمبند کر لیے، ڈاکٹر کے بیان کے مطابق عدیل اکبر ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کا شکار تھے۔ ڈاکٹر کے مطابق ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کے لیے کوئی اچانک حادثے ضروری نہیں، رپورٹ کے مطابق...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے سرکاری دورۂ بنگلہ دیش کے دوران بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹرمحمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نذم الحسن، چیف آف ایئر اسٹاف ائیر چیف مارشل حسن محمود خان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ایس۔ ایم۔ کامرول حسن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مختلف ملاقاتوں کے دوران دونوں فریقین نے بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی ماحول اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور دوطرفہ دفاعی و سلامتی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی سطح پر ہوابازی کے شعبے میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے ایئر پنجاب منصوبے کو جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد پنجاب کے شہریوں کو سستی، جدید اور آرام دہ فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے، جو صوبے کی معاشی ترقی اور سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبائی ایئرلائن کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ایئر پنجاب منصوبے پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (عسکری)، نشانِ امتیاز (ملٹری)، سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچے جہاں انہوں نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ناظم الحسن، چیف آف ایئر اسٹاف ائیر چیف مارشل حسن محمود خان، اور پرنسپل اسٹاف آفیسر آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کمرال حسن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی و عسکری تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: عمران خان کو ریلیف؟ اہم فیصلہ ہوگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی ملک دشمنوں کو آخری وارننگ فریقین نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک کی مرکزی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں مبینہ طور پر سائبر کرائم مافیا کے سرگرم ہونے کی اطلاعات کے بعد حکومت نے ادارے میں اعلیٰ سطح پر وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد ادارے کے اندر موجود کرپشن، اختیارات کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کی جامع جانچ کرنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جن کے تحت سینئر پولیس افسر سید خرم علی کو ایک اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایجنسی کے متعدد افسران کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کی جا رہی ہے، جن...
عوامی رائے کے مطابق ،پی ایس ایل کے حالیہ تنازع سے اصل نقصان لیگ اور پاکستان کرکٹ کو ہو رہا ہے۔ ملتان سلطانز کے معاملات کا آغاز 2018 میں ہوا جب ٹیم کی خریداری پر غیر معمولی فیس مقرر ہوئی، جس کی وجہ سے اونرز ابتدائی جوش میں بڑی رقم ادا کر بیٹھے۔ بعد میں اس کا احساس ہوا کہ یہ بڑا مالی نقصان ہے، اور اب وہ جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ معاملے میں بورڈ کی کوتاہیاں بھی سامنے آئیں۔ لیگ کے امور میں تاخیر، فرنچائزز کے معاہدوں میں پیچیدگیاں، اور شفافیت کی کمی نے صورتحال مزید پیچیدہ بنا دی۔ علی ترین کے بیانات اور عوامی پلیٹ فارمز پر تنازع نے لیگ کی ساکھ پر اثر ڈالا، جبکہ اس دوران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کے ساتھ نئے معاہدوں کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ہے۔ پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ نئے دس سالہ معاہدے کی تیاریوں کا عمل اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔پی ایس ایل کی چارٹرڈ ویلیوایشن فرم کے نمائندوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر سید بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ویلیوایشن فرم نے چیئرمین کو لیگ کی مالی قدر و قیمت سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔محسن نقوی نے رپورٹ کے...
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) پنجاب کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے کی۔ اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا اور تنظیمی سطح پر تیاریوں کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔ شرکاء نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمتِ عملی اور صوبے میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے امور پر تفصیلی غور کیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعلی پنجاب مریم نواز جنوبی پنجاب کے ایم پی ایز سے کیوں ناراض ہیں؟ اس موقع پر زاہد ملک نے کہا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوام کے مسائل...
’’تم کو ایک بریکنگ نیوز دے رہا ہوں، ملتان سلطانز نے فیس نہیں دی لہٰذا پی سی بی اس کا معاہدہ ختم کر رہا ہے۔‘‘ یہ 2018 کی بات ہے جب میرے ایک دوست نے مجھے یہ بتایا۔ میں نے دیگر سورسز سے رابطے کیے تو پتا چلا کہ اونرز بھاری فیس دیکھ کر چکرا گئے ہیں۔ انھوں نے جوش میں آکر 5.2 ملین ڈالر سالانہ پر ٹیم خرید تو لی مگر اب اندازہ ہوچکا کہ بہت بڑے گھاٹے کا سودا کیا ہے، اس لیے اب جان چھڑانا چاہ رہے ہیں۔ میں نے سلطانز کے ایک آفیشل سے رابطہ کیا تو جواب سے اندازہ ہوگیا کہ خبر درست ہے، البتہ شاید وہ اس موقع پر اشاعت نہیں چاہ رہے تھے...
مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں: صدر و وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں، اقوام متحدہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حق میں اپنا کردار ادا کرے۔ یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور...
ویب ڈیسک:برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں 5 سال بعد بحال ہوگئیں۔ قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز 284 مسافروں کو لے کر مانچسٹر پہنچ گئی، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی، اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر پہنچی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے فلائٹ کو الوداع کیا تھا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب ہوئی تھی، وزیر دفاع نے فلائٹ آپریشن بحالی کا افتتاح کیا تھا۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ قومی ایئر لائن پر پابندی سے ملک کی ساکھ متاثر ہوئی، کامیابی موجودہ حکومت کی ترجیحات کی درستگی کا نتیجہ ہے،...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کے ساتھ نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ 2 نئی ٹیموں کے اضافے کے بعد لیگ میں فرنچائزز کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہونے جا رہی ہے۔ چارٹرڈ فرم ای وائے مینا کے نمائندوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (محسن نقوی) سے ملاقات کی، جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور سی او او سمیر سید بھی شریک تھے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت، چیف ایگزیکٹو نے تصدیق کردی ملاقات کے دوران محسن اقبال اور ان کی ٹیم نے پی ایس ایل کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی...
پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے متعدد قوتیں کام کر رہی ہیں، جو سیاسی، معاشی، سیکیورٹی اور خارجی سطح پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ یہ قوتیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں اور ملک کے مجموعی استحکام کو کمزور کررہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں حکومت اور فوجی قیادت کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان اب ایک ہارڈ اسٹیٹ کی طرف جا رہا ہے جس کا مطلب صاف ہے کہ اب دہشتگردی اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کے لیے زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی جائے گی، اور ایسی قوتوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں: سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی پاکستان...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے سپیشل بچوں کے لئے سپیشل اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے طلبہ کی ہیلتھ سکریننگ کا جامع پروگرام شروع ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 35600 سے زائد سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کی گئی۔ صوبہ بھر کے سپیشل ایجوکیشن کے مراکز میں زیر تعلیم 34ہزار سے زائد طلبہ کا علاج معالجہ کیا گیا۔ آئی ٹیسٹنگ، دانتوں کا معائنہ اور دیگر امراض کا علاج کیا گیا ہے۔ سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں 20 ہزار طلبہ کا موقع پر ہی علاج معالجہ کیا گیا۔ مراکز صحت، تحصیل ہیڈ کوارٹر او رڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں 9ہزار سے زائد طلبہ جبکہ بڑے شہرو ں...
کراچی میں ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحانات میں شدید بدانتظامی کیوجہ سے نہ صرف طلبا کو بلکہ والدین کو بھی بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے جسمانی و ذہنی تکلیف کی صورت میں قیمت چکانی پڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امتحان ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ انتظامات پر والدین اور امیدواروں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں امیدواروں کیلئے صرف کراچی میں دو سینٹرز بنائے گئے۔ امیدواروں کو صبح ساڑھے چھ بجے بلایا گیا مگر امتحان 10 بجے شروع ہوا جس سے گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہنا پڑا جس سے شدید ذہنی اذیت کا سامنا رہا۔ بی آر ٹی منصوبے اور ٹریفک جام سے والدین و طلبہ کو...
پاک فوج کے شہدا میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عدیل، سپاہی شاہ جہان، سپاہی علی اصغر شامل،کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد سیکیورٹی فورسز نے پاک -افغان سرحد کے قریب خیبر پختونخوا دو اضلاع کرم اور شمالی وزیرستان میں دو بڑے گروہوں کی مشتبہ نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جو سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے،آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کی سرحد سے دراندازی کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب خیبر پختونخوا کے دو اضلاع کرم اور شمالی وزیرستان کے علاقوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد یونٹ نمبر8 صدیق پلازہ اور مختلف علاقوں کے رہائشی ایم کیوایم اور پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سو سے زائد افراد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر عبدالجبار خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر صوبائی مشیر عبدالجبار خان نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے کارکنان کو پارٹی کے پرچم کا بنا مفلر پہنایا اور انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالجبار خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی لسانی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ، یہ قومی جماعت ہے اور جس طرح جوق در جوق نوجوان پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں جن...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا جاتے ہوئے راستے میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اپنی ایشیائی دورے کے دوران ایئر فورس ون پر ایک مختصر مگر اہم ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات قطر میں ایندھن بھرنے کے دوران طے پائی ہے جب امریکی صدر ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ علاقائی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ العدید ایئر بیس پر مختصر وقت کے لیے قیام کرے گا جہاں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واضح رہے کہ ای او بی آئی کے قیام سے اب تک اس کے اثاثہ جات اور واجبات کی 12 مرتبہ ایکچوریل ویلیویشن کی جاچکی ہے۔ ای او بی آئی کے اثاثہ جات اور واجبات کی ہر تین برس کے وقفہ سے ایکچوریل ویلیویشن کے ذریعہ مستقبل میں ادارہ کی قانونی ذمہ داریوں (Liabilities) کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ بعد ازاں یہ رپورٹ ای او بی آئی کے سہ فریقی بورڈ ا?ف ٹرسٹیز کے سامنے پیش کی جاتی ہے۔ بورڈ اپنے اجلاس میں ایکچوریل ویلیویشن رپورٹ کا جائزہ لے کر اور پنشن فنڈ کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے پنشن میں اضافہ کی سفارش کرتا ہے اور ان سفارشات کو وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اسپیشل بچوں کے لئے اسپیشل اقدامات کئے ہیں۔پنجاب میں پہلی مرتبہ اسپیشل ایجوکیشن کے طلبہ کی ہیلتھ اسکریننگ کا جامع پروگرام شروع ہوچکاہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں 35600 سے زائد اسپیشل بچوں کی ہیلتھ اسکریننگ کی گئی۔صوبے بھر کے اسپیشل ایجوکیشن کے مراکز میں زیر تعلیم 34ہزار سے زائد طلبہ کا علاج معالجہ کیا گیا، آئی ٹیسٹنگ، دانتوں کا معائنہ اور دیگر امراض کا علاج کیاگیاہے۔اسپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں 20ہزار طلبہ کا موقع پر ہی علاج معالجہ کیاگیا- مراکز صحت، تحصیل ہیڈ کوارٹر او رڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتالو ں میں 9ہزارسے زائد طلبہ جبکہ بڑے شہرو ں کے اسپتالوں میں 5ہزار سے زائد طلبہ کا علاج معالجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے نے ٹرین ڈرائیورز، ڈپٹی ڈرائیورز اور اسسٹنٹ ڈرائیورز کے لیے دوران ڈیوٹی ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، لوکو موٹو کے اندر کسی بھی قسم کی ویڈیو یا ریکارڈنگ کرنا سختی سے منع ہے۔ دورانِ ڈیوٹی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر یا اپ لوڈ کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جو بھی ملازم ان ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ریلوے حکام کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی اور ڈسپلن برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) سول اسپتال کندھکوٹ میں لیڈی ڈاکٹروں کی غیر حاضری، ڈی ایچ او اور ایم ایس پر کرپشن کے سنگین الزامات۔ باخبر ذرائع کے مطابق سول اسپتال کندھکوٹ میں ڈی ایچ او اور ایم ایس کی مبینہ کرپشن اور منتھلی ڈیلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ہر لیڈی ڈاکٹر اور دیگر میڈیکل اسٹاف سے مبینہ طور پر ماہانہ 40 ہزار روپے جبکہ ایم ایس 30 ہزار روپے ماہانہ وصول کر کے اْن کی حاضری کمپلیٹ کروا رہے ہیں، چاہے وہ ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود ہوں یا بیرون ملک ویزے پر ہوں۔ دوسری جانب افسوسناک واقعہ میں آج ایک خاتون کی لاش سول اسپتال میں 4 گھنٹے تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت ) سندھ کے دیگر شہروں کی طرح میرپورخاص میں ایم ڈی کیٹ میڈیکل کے طلبہ و طالبات سے انٹری ٹیسٹ لیا گیا، انٹری ٹیسٹ آئی بی اے ٹیسٹنگ سروس کی نگرانی میں میر شیر محمد تالپور پبلک اسکول میں لیا گیا، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی اور دیگر نے امتحانی سینٹر کا دورہ کیا تفصیلات کے مطابق سندھ کے دیگر شہروں کی طرح میرپورخاص میں ایم ڈی کیٹ میڈیکل کے طلبہ و طالبات سے انٹری ٹیسٹ لیا گیا انٹری ٹیسٹ میں تھرپارکر، عمر کوٹ اور میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات صبح 6 بجے امتحانی سینٹر پہنچ گئے جن کی مکمل شناخت اور جانچ پرتال کے بعد انہیں بلاکس میں داخل ہونے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مصنوعی ذہانت (جنریٹیو اے آئی) کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ڈیجیٹلائزیشن کے پھیلاؤ سے مردوں اور عورتوں دونوں کو ملازمتوں سے محرومی کا سامنا ہوسکتا ہے، تاہم خواتین پر اس کے اثرات کہیں زیادہ شدید ہوں گے، جس سے کام کی جگہوں پر صنفی عدم مساوات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔اقوام متحدہ کے محکمہ برائے سماجی امور (ڈی ای ایس اے) کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں خواتین کی 27.6 فیصد ملازمتیں ایسی ہیں جو یا تو خودکار نظام کے ذریعے ختم ہو سکتی ہیں یا جن میں جنریٹیو اے آئی (جنریٹو اے آئی)کی وجہ سے بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں، جب کہ مردوں کی ایسی ملازمتوں کا تناسب 21.1 فیصد ہے۔یہ اثرات زیادہ شدت کے ساتھ ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مکہ المکرمہ ( سید مسرت خلیل) افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کوسعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور مکہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات اور مشترکہ منصوبوں کے قیام میں دونوں طرفہ تاجروں کی مدد کے لیے قونصل خانہ مکمل تعاون پر جاری رہیگا۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مشترکہ تعاون سے جاری پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح مکہ چیمبر کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل محمد الاحمری نے کیا۔اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید نے اس بات پر زور دیا کہ قونصلیٹ کا کمرشل سیکشن...
اپنے خصوصی انٹرویو میں انجینئر حمید حسین کا کہنا تھا کہ حالیہ دہشتگردی کی جنگ میں عوام کو اعتماد میں لیا جانا چاہیئے، سرحدی تناؤ نے عوام میں بےچینی بڑھا دی ہے۔ آئین پامال ہو رہا ہے، انصاف نہیں مل رہا، عوام جائیں تو کہاں جائیں۔؟ متعلقہ فائیلیںانجینئر حمید حسین کا تعلق کرم ایجنسی پاراچنار سے ہے، سول انجینئر ہیں، 1990ء میں انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی، 1993ء میں ہائی وے کو جوائن کیا، مختلف منصوبوں پر کام کیا، لواری ٹنل کا 90 فیصد سے زیادہ کام انہوں نے کیا۔ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے، پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے مشترکہ...
کرک میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میرے خلاف گھٹیا لہجہ استعمال ہوا، انتہائی بد تمیزی کی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور آکر پریس کانفرنس کی، وفاقی وزراء نے غلیظ اور گھٹیا الزامات لگائے، میں نے مہذب طریقے سے ان کے الزامت کا جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور آکر پریس کانفرنس کی، وفاقی وزراء نے غلیظ اور گھٹیا الزامات لگائے۔ کرک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سب کو سلام کہتا ہوں کرک والوں پشتونوں کی تاریخ بدلے گی انشاء اللہ، جس مقصد کے لیے جلسہ اور جرگے بلائے ہیں...
اسلام ٹائمز: آئیے، ہم اپنے دلوں کو دنیا کے لالچ سے پاک کریں اور اپنے نفس کو الہیٰ پناہ گاہوں میں لے آئیں۔ مسجد، امام بارگاہ، اور علماء کی مجالس۔ یہی وہ قلعے ہیں، جو انسان کو دنیا کے فریب اور آخرت کی رسوائی سے محفوظ رکھتے ہیں۔ "جس نے اپنے نفس کو مسجد، امام بارگاہ اور علماء کی صحبت میں پناہ دی، اللہ اسے دنیا کے دھوکے اور آخرت کی ذلت سے نجات عطا فرماتا ہے۔" رپورٹ: آغا زمانی، سکَردو بَلتستان موضوع: "اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ" ترجمہ: "اے اللہ۔۔ میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس نفس سے جو کبھی نہیں بھرتا۔" انسان کی سب سے بڑی جنگ انسان کی سب سے عظیم جنگ کسی بیرونی...
ISTANBUL: ترکیہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کے دوران پاکستانی وفد نے اپنا حتمی اور ٹھوس مؤقف پیش کردیا ہے تاہم سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ نظر آرہا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ استنبول میں ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے وفد کو حتمی مؤقف پیش کر دیا اور واضح کر دیا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردوں کی سر پرستی نا منظور ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے، اس...
امریکی فضائی کمپنی امریکن ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سال مارچ میں اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرےگی۔ یہ پروازیں نیو یارک کے جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے تل ابیب کے لیے ہوں گی۔ کمپنی نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے اور اس کے بعد شروع ہونے والی 2 سالہ جنگِ کے باعث یہ فضائی آپریشن معطل کر دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر حماس کا ردعمل آگیا امریکن ایئرلائنز کے مطابق تل ابیب کے لیے پروازوں کا دوبارہ آغاز 28 مارچ سے کیا جائے گا۔ حماس کے حملے کے بعد بیشتر غیر ملکی ایئرلائنز نے تل ابیب کے لیے پروازیں بند کر...
افغانستان سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 25دہشتگرد ہلاک، 5جوان شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام اور ضلع کرم کے علاقے گھاکی میں کارروائی کرتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم اور شمالی وزیرستان میں پاکستان افغانستان سرحد کے قریب خوارج کی دو بڑی دراندازی کی کوششیں ناکام بنا دی ہیں، آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 25 خوارج مارے گئے ہیں جن میں چار خودکش بمبار بھی شامل تھے جبکہ پاک افواج کے پانچ بہادر سپاہی جامِ شہادت نوش کرگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، 24...
ایس ایس پی عمران قریشی کے مطابق ہلاک ہونیوالے افراد کی شناخت کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں، جن سے انکشاف ہوا کہ تینوں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز فائرنگ میں ہلاک ہونے والے تین افراد اغواء کار تھے۔ پولیس کے مطابق بروری پولیس اسٹیشن کی حدود میں تین مشتبہ افراد فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک ہوئے۔ جائے وقوعہ سے اسلحہ اور وہ گاڑی بھی برآمد کی گئی، جو اغواء کی وارداتوں میں استعمال کی جاتی تھیں۔ ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ عمران قریشی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں، جن سے انکشاف ہوا...
مغربی مشینری ہمیشہ سے مسلمان ممالک میں دخل اندازی اور فوجی مداخلت کے ذریعے حکومت اور نظاموں کو تبدیل کرتی آئی ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکی حکومت نے دخل اندازی اور فوجی مداخلت کو اپنا بہترین ہتھیار قرار دے کر جہاں مسلمان ممالک کو کمزور اور محکوم کرنے کی کوشش کی ہے وہاں ساتھ ساتھ افریقی اور لاطینی امریکا کے ممالک بھی اس کا شکار رہے ہیں۔ مسلمان ممالک کی بات کی جائے تو پاکستان، ایران، عراق، افغانستان، لیبیا، یمن، شام اور دیگر کئی ممالک ہے جن کو امریکی حکومت نے دباؤ اور مختلف ہتھکنڈوں کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ کئی ایک مسلمان ممالک مغربی ہتھکنڈوں کے سامنے ڈھیر ہوئے ہیں۔ البتہ ان ممالک...
دراندازی کے واقعات افغان حکومت کے ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں،آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کی دراندازی کے واقعات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیے میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔ دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ اپنی سرحدی نگرانی کو...
ڈپٹی ڈائریکٹر چیئرمین سینیٹ چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم کے ایصال ثواب کیلئے ختم و قل خوانی کا انعقاد
ڈپٹی ڈائریکٹر چیئرمین سینیٹ چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم کے ایصال ثواب کیلئے ختم و قل خوانی کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینیٹ آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے چیئرمین سینیٹ، چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم چودھری محمد رفیق مرحوم کی ختم و قل خوانی اسلام آباد کے سیکٹر جی7میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ختم و قل خوانی میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری وزیرِاعظم آفس محیب علی، جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ ہاوسنگ عدنان دیار، سی ای او پی آئی ڈی سی ایل (وزارتِ ہاوسنگ)وسیم حیات باجوہ، ڈائریکٹر...
ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر سلمان عبداللہ مراد کا ردعمل میں کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دور میں کراچی کو لسانیت، بدمعاشی اور خوف کی سیاست کا نشانہ بنایا گیا، آج پیپلز پارٹی کے دور میں شہر میں امن، ترقی اور روشنی لوٹ رہی ہے، جو لوگ کل تباہی کے ذمہ دار تھے، آج خود کو مسیحا ظاہر کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کی تباہی کی کوئی اور نہیں بلکہ ایم کیو ایم خود ذمہ دار ہے، جنہوں نے تین دہائیوں تک شہر پر حکومت کی، آج وہی اس کی بدحالی پر مگرمچھ کے آنسو بہا...
پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر کا حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ممکن ہے میں مستقبل میں اپنا چہرہ مصنوعی ذہانت (AI) کو بیچ دوں۔ امریکا میں مداحوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران احد رضا میر نے ٹیکنالوجی، اداکاری اور مستقبل کے منصوبوں پر کھل کر گفتگو کی۔ اداکار نے کہا کہ میں مصنوعی ذہانت کو ایک ساتھ دلچسپ اور خوفناک تصور کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شاید چند سال بعد میں اپنا چہرہ اے آئی کو بیچ دوں، تاکہ وہ خودکار طور پر میری پرفارمنسز بنا دے۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ پھر ایک سال میں میرے دس ڈرامے ریلیز...
اپنی گفتگو میں ایرانی جنرل نے کہا کہ نے کہا ٹرمپ مستقبل میں استکباری نظام بلکہ خود امریکہ کی تباہی اور زوال کا باعث بنے گا، وہ کم فہم ترین صدور میں سے ایک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق معاون کوارڈینیٹر جنرل محمد رضا نقدی نے ملکی دفاعی صلاحیتوں میں مسلسل پیشرفت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمارے دفاعی آلات اور توانائیاں 12 جنگ روزہ کے زمانے کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط اور پیشرفتہ ہیں، اور یہ ترقی تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دفاعی ٹیکنالوجی مکمل طور پر مقامی اور خودانحصاریت کا نتیجہ ہے، اسی لیے اسے ہم مسلسل ترقی اور جدیدیّت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا...
ایران امریکا کیساتھ برابری کی سطح پر مذاکرات کیلئے تیار ہے، ایرانی وزیرِ خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس )ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا سے برابری کی سطح پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ہم نے سفارتکاری سے کبھی انکار نہیں کیا، ہم مذاکرات کے ذریعے امریکا کو مناسب حل دے سکتے ہیں۔عباس عراقچی نے مزید کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہونے والے آئندہ مذاکرات باہمی احترام کے ساتھ کیے جائیں گے، جس میں کوئی ملک کم یا زیادہ اہمیت پر نہیں شامل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایرانی قوم کے بنیادی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نےتیل کمپنیوں کے حصص کی بلااجازت فروخت روکنے کا حکم دے دیا۔میڈیاذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبےمیں قومی سلامتی سے متعلق ضابطہ جاتی نظم و ضبط نافذ کرنے میں ناکام ہو رہا ہے کیونکہ ایک کمپنی کے غیرقانونی شیئرز کی فروخت سامنے آئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فرنٹیئر ہولڈنگز لمیٹڈ (ایف ایچ ایل) اور سپڈ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ای پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تبدیلی اور ان کے شیئرز کسی غیر ملکی خریدار کو فروخت کرنے کے عمل پر پابندی لگا دی ہے، جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز (ڈی جی پی سی) فروخت سے حاصل...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغانستان سے دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کی دراندازی کے واقعات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیے میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔ دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہےکہ وہ اپنی سرحدی نگرانی کو مؤثر بنائے۔ افغانستان دوحہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ افغانستان اپنی سرزمین کو خوارج کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے...
کرک(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور آکر پریس کانفرنس کی، وفاقی وزراء نے غلیظ اور گھٹیا الزامات لگائے۔کرک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سب کو سلام کہتا ہوں کرک والوں پشتونوں کی تاریخ بدلے گی انشاء اللہ، جس مقصد کے لیے جلسہ اور جرگے بلائے ہیں اس پر بات کرینگے، بانی پی ٹی آئی نے میرا نام جب لیا تو کچھ لوگوں نے مجھ پر اعتراض کیا، پہلے ہمیں اس ایوان کا حصہ نہیں بننے نہیں دیا جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے جس کے ساتھ بھٹو اور شریف جیسے الفاظ تھے، وہ صرف ایوان تک آتے...
پٹرولیم ڈویژن تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبےمیں قومی سلامتی سے متعلق ضابطہ جاتی نظم و ضبط نافذ کرنے میں ناکام ہو رہا ہے کیونکہ ایک کمپنی کے غیرقانونی شیئرز کی فروخت سامنے آئی ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے فرنٹیئر ہولڈنگز لمیٹڈ (ایف ایچ ایل) اور سپڈ انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ای پی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تبدیلی اور ان کے شیئرز کسی غیر ملکی خریدار کو فروخت کرنے کے عمل پر پابندی لگا دی ہے، جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز (ڈی جی پی سی) فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کی جانچ پڑتال میں ناکام رہا ہے۔ عدالت نے دونوں کمپنیوں کی ملکیت یا...
اسلام ٹائمز: سیترینووِچ اس وقت صہیونی تحقیقی ادارے آبا اِیبان انسٹی ٹیوٹ میں سینئر ریسرچ افسر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بی بی سی فارسی (برطانوی حکومت کے زیرِ انتظام میڈیا) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قیادت نے ایران کے بارے میں غلط اندازے لگائے تھے اور یہ سمجھ لیا تھا کہ چند فضائی حملے ایرانی حکومت کو گرا سکتے ہیں، ہمیں حقیقت پسند ہونا چاہیے، لیکن بدقسمتی سے اسرائیل میں کوئی حقیقت پسند نہیں۔ خصوصی رپورٹ: ایران اور اسرائیل کی جنگ کے بعد اپنے تجزیئے میں خود سابقہ اعلیٰ اسرائیلی سیکورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل 12 روزہ جنگ میں شکست کھا چکا ہے اور ایران میں حکومت کی تبدیلی محض...
—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پردراندازی کی 2 بڑی کوششیں ناکام بنا دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 اور 25 اکتوبر کو 2 بڑے دہشت گرد گروہوں نے پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ضلع کرم میں مزید 10 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 بہادر سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہداء میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عدیل، سپاہی شاہجہاں اور سپاہی علی اصغر نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے...
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں فتنۃ الخوارج کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خوارج کے 2 بڑے گروہوں نے24-25 اکتوبرکو گھکی کرم اور اسپن وام کے علاقوں میں دراندازی کی کوشش کی، اسپن وام میں فورسز کی مئوثر کارروائی کے دوران 4 خود کش بمباروں سمیت 15 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کرم کے علاقے گھکی میں مزید 10 درانداز خوارج مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں گھکی کرم اور اسپن وام میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ پاک فوج کے 5 جوان مادرِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 اور 25 اکتوبر کی درمیانی شب فتنۃ الخوارج کے دو بڑے گروہوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسپن وام کے علاقے میں 4 خود کش حملہ آوروں سمیت 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کرم کے علاقے گھکی میں مزید 10 دہشت گرد مارے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایل این جی کے ذریعے عوام کو معیاری ایندھن کی فراہمی ممکن بنادی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اسلام آباد میں ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کے گھریلو کنکشنز کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ لاکھوں صارفین طویل عرصے سے گیس کنکشن کے منتظر تھے، تاہم اب حکومت نے اس اہم عوامی مطالبے کو پورا کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں حکومت سنبھالنے کے بعد گیس کی شدید قلت اور مانگ میں اضافے کی وجہ سے کنکشن فراہم کرنا ممکن نہیں تھا مگر اب صورتحال بہتر...
کراچی میں ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحانات میں شدید بدانتظامی کیوجہ سے نہ صرف طلبا کو بلکہ والدین کو بھی بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے جسمانی و ذہنی تکلیف کی صورت میں قیمت چکانی پڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امتحان ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔ انتظامات پر والدین اور امیدواروں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں امیدواروں کیلئے صرف کراچی میں دو سینٹرز بنائے گئے۔ امیدواروں کو صبح ساڑھے چھ بجے بلایا گیا مگر امتحان 10 بجے شروع ہوا جس سے گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہنا پڑا جس سے شدید ذہنی اذیت کا سامنا رہا۔ بی آر ٹی منصوبے اور ٹریفک جام سے والدین و طلبہ کو مشکلات...
سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری پرملازمین کے حقوق کا دفاع کرینگے،چوہدری محمد یسین WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ایف ای ایس ایشیا پیسیفک کے ڈیسک آفیسر برادر بینی ڈکٹ، ایف ای ایس پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر برادر فلیکس، پروگرام ڈائریکٹر عبداللہ دایو نے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انھوں نے سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری اور قائد مزدور چوہدری محمد یسین، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اسد محمود، چوہدری اسد الرحمن عاصی، واجد گجر، سلیم بھٹی، محمد سرفراز ملک، چوہدری بلال، ارشاد بی بی، چوہدری اظہر لطیف، زاہد کاٹھیا، شاہد ستی، گوہرالہی، حاجی جنید، فاروق نور سمیت عہدیداران سے...
واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ ویبیٹا انفو کے مطابق میٹا کی زیرِ ملکیت واٹس ایپ ایک ایسے نئے شارٹ کٹ پر کام کر رہی ہے جو صارفین کو چیٹ ونڈو ہی سے اسٹوریج اسپیس مانیٹر کرنے اور غیر ضروری فائلز حذف کرنے کی سہولت فراہم کرے گا، تاکہ سیٹنگز میں جانے کی ضرورت نہ پڑے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کو نوسربازوں سے بچانے کے لیے میٹا کی منصوبہ بندی یہ فیچر صارفین کو ان تازہ ترین فائلز کی نشاندہی اور صفائی میں مدد دے گا جو واٹس ایپ اسٹوریج پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔ یہ نیا فیچر واٹس ایپ بیٹا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: جنوب مشرقی ایشیائی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ امن منصوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام پر زور دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں امریکی صدر ٹرمپ اور آسیان (ASEAN) ممالک کے رہنماؤں کے مشترکہ اجلاس کے دوران ملائیشین وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ہم آپ کے جامع منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں جس نے دنیا کو یہ امید دلائی ہے کہ بظاہر ناقابلِ حل تنازعات میں بھی سفارتکاری اور عزم کے ذریعے امن قائم کیا جا سکتا ہے۔انور ابراہیم نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں...
ملزم سمیت مقدمے کا مکمل ریکارڈ پیر کو ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا، جس کے بعد پیر سے ایف آئی اے کیس کی تفتیش کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، تفتیش ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پولیس حکام نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس آئی یو کے اضافی چارج سنبھالنے والے ایس ایس پی اے وی ایل سی امجد شیخ کے مطابق کیس کی تفتیش ساؤتھ پولیس سے ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انکے مطابق منصفانہ تحقیقات کیلئے کیس ایف آئی اے کے سپرد کیا جائے گا۔ انکا...
( ملک حشمت خان)ہنگو میں پولیس اہلکاروں نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنادیا۔ ڈی پی او خان زیب مہمندکے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے1پولیس اہلکار زخمی ہوگیاجبکہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ ڈی پی او خان زیب مہمندکے مطابق زخمی اہلکار ظفر عدنان کو علاج کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیاہے، حملے کے بعد مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہنگو میں گزشتہ روز پولیس چیک پوسٹ پر بارودی مواد کے دھماکے میں ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے، ایس پی آپریشن اسدزبیر کے پہنچنے پر دوسرا دھماکا ہوا تھا۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہنگو میں...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی ہنگو دھماکے میں شہید ایس پی اسد زبیر کے گھر گئے اور شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات اور تعزیت کا اظہار کیا۔ کوہاٹ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سابق وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہنگو بم دھماکے میں شہید ہونے والے شہریار آفریدی کے کزن اور ایس ایس پی آپریشن ہنگو، شہید اسد زبیر آفریدی کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلاسہ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے قوم کو باور کرایا کہ وہ اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور اس واقعہ کی شدید مذمت کی۔...
پاکستان کی قومی والی بال ٹیم **ایشین یوتھ گیمز** کے مینز ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک پہنچ گئی ہے۔ بحرین میں جاری مقابلوں میں قومی ٹیم نے **کوارٹر فائنل** میں چین کو 3-0 سے شکست دی۔ اب سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا **افغانستان اور انڈونیشیا** کے درمیان کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ گروپ مرحلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھائی، پہلے میچ میں ازبکستان کو 3-0 سے ہرایا اور دوسرے میچ میں سعودی عرب کو 3-1 سے شکست دے کر **گروپ چیمپئن** کے طور پر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ پاکستان کی یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، تفتیش ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پولیس حکام نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس آئی یو کے اضافی چارج سنبھالنے والے ایس ایس پی اے وی ایل سی امجد شیخ کے مطابق کیس کی تفتیش ساؤتھ پولیس سے ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انکے مطابق منصفانہ تحقیقات کے لیے کیس ایف آئی اے کے سپرد کیا جائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ملزم سمیت مقدمے کا مکمل ریکارڈ پیر کو ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا جس کے بعد پیر سے ایف آئی اے...
پنجاب پولیس کے ایک اور سب انسپکٹر نے سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرلی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی ایس ایس کوالیفائی کرنے والے سب انسپکٹر بلال شاہد سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور اہلخانہ کو بھی مبارک باد دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بلال شاہد کا انتخاب ان لینڈ سروسز گروپ میں ہوا۔ بلال شاہد سی ٹی ڈی پنجاب میں خدمات انجام دے رہے ہیں، بلال شاہد نے 2018 میں بطور سب انسپکٹر محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سب انسپکٹر نے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کر کے محکمہ پولیس کا نام روشن کیا۔ انہوں نے بلال شاہد کو...
دم نکل گیا تو پولیس والوں نے لاش پر بھی ڈنڈے مارے ، پولیس حراست میں نوجوان کے قتل میں نئے انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی مبینہ حراست میں جاں بحق بہاولپور کے نوجوان عرفان بلوچ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مقدمے میں نامزد دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کے خلاف مقتول کے لواحقین نے سہراب گوٹھ پر تابوت اٹھا کر شدید احتجاج کیا جو سات گھنٹے بعد ختم ہوا۔ تفصیلات کے مطابق 22 اکتوبر کو کراچی میں ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان عرفان مبینہ تشدد سے جاں...
شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ انتقال کر گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آراء علوی انتقال کر گئیں جب کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ ایک بہادر اور عظیم ماں تھیں جنہوں نے سچائی کا علم بلند رکھنے والا بیٹا پروان چڑھایا، شہید ارشد شریف جیسے جری اور بااصول صحافی قوم کا فخر ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ...
کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا 2025 نمائش کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ ایس آئی ایف سی اور وزارتِ صحت کے اشتراک سے 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش 23 تا 25 اکتوبر 2025 کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی ۔ وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال اور بلوچستان کے صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کی اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت، ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ صحت لئیق احمد نے نمائش میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔ جدید ہیلتھ ٹیکنالوجی کے فروغ سے پاکستان کے صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت کی بنیاد رکھی گئی۔ وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کے مطابق نجی و سرکاری شعبے کے تعاون سے صحت کے میدان میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ وزارتِ صحت...
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنی خصوصی گفتگو کے دوران سابق سینیٹر نے کہا کہ اسرائیل پر دنیا کا کوئی قانون لاگو نہیں، کیونکہ اسے دنیا کی بااثر طاقتوں کی فل سپورٹ حاصل ہے۔ انکی شہہ پر وہ ہر قانون کو چیلنج کرتا ہے۔ چنانچہ جنگ بندی کے بعد جب انکے قیدی رہا ہوگئے تو اس نے بے گناہ شہریوں پر پھر سے بمباری شروع کی۔ حالانکہ عام شہریوں پر بمباری کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مگر اسرائیل کو اس قانون سے مکمل چھوٹ حاصل ہے۔ چنانچہ جب وہ دیکھتا ہے کہ اسے ڈانٹنے او روکنے والا کوئی نہیں تو وہ اپنی پالیسی کے تحت سو جرائم اور زیادتیاں کرے گا۔ علامہ سید عابد الحسینی کا شمار ملک...
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والے ایس پی اسد زبیر کے پاس حساس مقام پر جانے کے دوران بلٹ پروف گاڑی موجود نہیں تھی، جس کی وجہ سے ان کی گاڑی دھماکے کی زد میں آئی۔ ذرائع کے مطابق، اس مقام پر چند سال قبل ایک ایس ایچ او کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا اور کچھ عرصہ قبل ضلع ہنگو میں ڈی پی او پر بھی حملے کی کوشش کی گئی تھی۔ باوجود اس حساسیت کے، ضلع ہنگو کو صرف ایک بلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی تھی، جو ڈی پی او ہنگو کے زیر استعمال ہے، جبکہ ڈی ایس پی سطح تک پولیس کو بھی بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ واضح رہے...
آج ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ ہو رہا ہے، جس میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر امتحان کے پرچے لیک ہونے کے معاملے پر سی ای او سندھ ٹیسٹنگ سروس پروفیسر آصف احمد شیخ نے وضاحت دی ہے کہ جو پرچے سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، وہ جعلی ہیں اور ان کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ جو طلبہ جووینائل کارڈ کے بغیر امتحان دینے والے ہیں، وہ مایوس نہ ہوں اور اپنے میٹرک یا انٹر کی اوریجنل مارک شیٹ ساتھ لائیں۔ داخلہ ٹیسٹ کے لیے ملک بھر میں 32 مراکز قائم...
ترکیہ میں بحیرہ ایجیئن حادثہ، مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 17 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز ترکیہ کے سیاحتی مقام بودروم کے قریب بحیرہ ایجیئن میں ایک دلخراش حادثے میں مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 17 تارکینِ وطن جان کی بازی ہار گئے۔ حکام کے مطابق دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ صوبہ موغلا کے گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 17 میں سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ باقی لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ واقعے کے بعد چار کوسٹ گارڈ کشتیاں، ایک ہیلی کاپٹر اور ماہر غوطہ خوروں کی ٹیمیں امدادی...
ہنگو حملہ: شہید ایس پی اسد زبیر کے پاس حساس مقام پر جانے کیلئے بلٹ پروف گاڑی نہیں تھی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والے ایس پی اسد زبیر کے پاس حساس مقام پر جانے کیلئے بلٹ پروف گاڑی نہیں تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہنگو میں چوکی پر حمے کے بعد اس حساس مقام پر جانے والے ایس پی اسد زبیرکے پاس بلٹ پروف گاڑی نہیں تھی جس کے باعث ان کی گاڑی آئی ای ڈی دھماکے سے متاثر ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقام پر چند سال قبل ایک ایس ایچ او کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا...
مدینہ سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ سعودی سائنس کمیونیکیٹر ریام الاحمدی عرب دنیا میں فلکیات کو عام فہم بنانے کے مشن پر ہیں۔ انہوں نے ’ایسٹروفائل‘ (Astrophile) کے نام سے عربی زبان کا پہلا فلکیاتی میگزین متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد خلا اور سائنس کو درست، دلچسپ اور روزمرہ گفتگو کا حصہ بنانا ہے۔ ریام الاحمدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ سب میری ذاتی دلچسپی سے شروع ہوا، لیکن وقت کے ساتھ ایک تحریک میں بدل گیا جس کا مقصد عربوں کے سائنسی ورثے کو زندہ کرنا اور نئی نسل کو وہ زبان اور اوزار دینا ہے جن سے وہ اسے دوبارہ دریافت کر سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: سائنسدانوں کا 60 سالوں سے زمین کے...
پی ایس ایل فرنچائزز کے نئے معاہدوں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرنچائزز کو واضح اختیار دے دیا ہے: یا تو نئی بڑھائی گئی فیس قبول کریں یا اوپن بڈ میں حصہ لیں۔ گزشتہ روز لاہور میں سی ای او سلمان نصیر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں چارٹرڈ فرم ای وائے مینا نے لیگ کی تازہ ویلیوایشن رپورٹ پیش کی۔ اس رپورٹ کے مطابق، نئے 10 سالہ فرنچائز معاہدے نظر ثانی شدہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق ہوں گے، اور اس ویلیو کا تعین چارٹرڈ فرم ہی کرے گی۔ موجودہ فرنچائزز کی اہل ٹیمیں ہی نئی بولی میں حصہ لے سکیں گی۔ ویلیوایشن کے دوران نئی تجاویز...
کراچی: پی ایس ایل کی فرنچائزز کے نئے معاہدوں کی تیاریاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز لاہور میں سی ای او سلمان نصیر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چارٹرڈ فرم ای وائے مینا نے لیگ کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کردی، کمپنی کی نمائندگی محسن اقبال اور ٹیم نے کی۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر 10 سالہ نیا فرنچائز معاہدہ نظر ثانی شدہ مارکیٹ ویلیو پر ہوگا، ویلیو چارٹرڈ فرم ہی طے کرے گی، وہ اگلے چند روز میں اپنا کام مکمل کر لے گی، موجودہ میں سے صرف اہل ٹیمیں ہی نئی بولی کا حصہ بن پائیں گی۔ ویلیو ایشن کے دوران نئی تجاویز بھی سامنے آ ئی ہیں، فنانشل ماڈل کے تحت رقم کا تبادلہ...
سپارکو کی جانب سے "جیو-اے آئی برائے جنگلاتی معلومات/ ریموٹ سینسنگ اور جیو انفارمیشن سسٹمز کی جدید ایپلی کیشنز برائے جنگلات" کے موضوع پر بین الاقوامی تربیتی کورس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن، انٹر اسلامک نیٹ ورک آن اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے جیو اے آئی فاریسٹ انفارمیشن ایڈوانس آر ایس اینڈ جی آئی ایس ایپلیکیشنز اِن فاریسٹری کے عنوان سے ایک بین الاقوامی تربیتی کورس کا انعقاد کرنے جارہا ہے۔ کورس 27 تا 31 اکتوبر 2025 تک سپارکو کمپلیکس، کراچی میں منعقد ہوگا۔ یہ کورس ازنیٹ کے رکن ممالک کے ماہرین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ تاکہ وہ مصنوعی...