دشمن یاد رکھے اگلی بار اسکور 60 صفر ہوگا، ایئر وائس مارشل شہریار خان
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
دشمن یاد رکھے اگلی بار اسکور 60 صفر ہوگا، ایئر وائس مارشل شہریار خان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز
کراچی:(آئی پی ایس) یوم دفاع پر مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاکستان ایئرفورس اکیڈمی اصغر خان کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل شہریار خان تھے جنہوں نے مزار قائد پر پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے، انہوں نے پی اے ایف دستے کا معائنہ بھی کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل شہریار خان نے کہا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے، عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا، ہم ہر محاذ پر تیار کھڑے ہیں، دفاع وطن کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے، اگلی بار سکور 0-6 نہیں بلکہ 0-60 ہوگا۔
ایئر وائس مارشل نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی، آئندہ بھی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص نے 6 ستمبر کی یاد تازہ کی، 6ستمبرہمیں اس دن کی یاد دلاتا ہے جب ہم نےدشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
انہوں نے کہا کہ آج ائیر فورس کے لیے کمانڈ سنبھالنا اعزاز کی بات ہے، گارڈ کی تبدیلی کوئی رسم نہیں ہے، قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں اتحاد کا درس دیا، ہم قائداعظم کے نظریات کے امین ہیں، ہم دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کےلئے تیار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ قدرتی آفات اور ریسکیو آپریشن کے دوران بھی پاک فضائیہ پیش پیش رہی، پاکستان کے ہر شہر اور ہر محاز پر دفاع ہماری ذمہ داری ہے، پاک فضائیہ ہمہ وقت دفاع وطن کے لیے تیار رہتی ہے، ائیر چیف مارشل بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ مزید ماڈرن ہوئی ہے۔
ایئر وائس مارشل شہریار خان نے کہا کہ پوری قوم کو افواج پاکستان کی کامیابی پر فخر ہے، یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع پاک فضائیہ کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
کمانڈنگ آفیسر نے کہا کہ ہمارے شہداء نے جانوں کا نذرانہ دے کر وطن کو امن کا گہوارہ بنایا، ہم آج اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان کے لیے اپنے بچوں کو قربان کرنے والے والدین کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم پاکستان کی سرزمین کے خلاف اٹھنے والے ہر قدم کو ناکام بنائیں گے۔
مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب
ادھر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں پاک فوج اور رینجرز کے چاق و چوبند دستوں نے مزار پر سلامی دی۔
تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور سید فیاض حسین شاہ نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور پریڈ کا معائنہ کیا۔
مہمان خصوصی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔
نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگارِ شہدا پر تقریب
پاک بحریہ کے ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہدا پر خصوصی تقریب ہوئی جس میں امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے گئے، فاتحہ خوانی ہوئی اور دفاع وطن کے لیے قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
خیال رہے کہ آج ملک بھر میں یوم شہداء و دفاع قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، آج دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت سے 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں سے 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، مساجد میں نماز فجر کے بعد پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ رواں برس مئی میں ہونے والی جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے ناصرف جدید ترین رافیل طیاروں سمیت کئی جنگی جہازوں کو گرایا بلکہ کئی ائیر فیلڈز کو بھی تباہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروالد کے انتقال کے بعد کنسرٹ کرنے پر تنقید کرنے والوں کو عاطف اسلم کا دوٹوک جواب قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں، محنت اور عزم سے ہی ہم معاشی خود مختاری حاصل کر سکتے ہیں ، صدر ایف... امریکی صدر کا محکمہ دفاع کا نام بدل کر ’محکمہ جنگ‘ رکھنے کا اعلان اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ یومِ دفاع: وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سیلاب متاثرین کیلئے امریکا کی جانب سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا ڈریپ، ڈائریکٹوریٹ کوالٹی کنٹرول اور ایف آئی اے کراچی کا جوائنٹ آپریشن، بڑی تعداد میں نان رجسٹرڈ اور جعلی ادویات پکڑائی گئیں، تفصیلات و...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایئر وائس مارشل شہریار خان پاک فضائیہ تبدیلی کی نے کہا کہ پر گارڈز کے لیے
پڑھیں:
ایرانی صدر فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت
دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑھ گئے، جس کی نشاندہی پر ان کی جانب سے دلچسپ ردعمل سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ملاقات ہوئی جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ایران کے صدر پاکستانی وفد کا استقبال کر رہے تھے اور وزیراعظم شہبازشریف سے مصافحہ کرتے ہوئے فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، جس پر ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تو انہوں نے دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے اس پر معذرت کی اور پھر دو تین بار آرمی چیف سے بغلگیر ہوئے۔(جاری ہے)
ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑھ گئے، نشاندہی پر دلچسپ ردعمل اور معذرت !!#Pakistan #Iran #AsimMunir #DohaSummit pic.twitter.com/wTeCr9uYEq
— SAJID ALI (@SajidAli03) September 16, 2025 بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے 9 ستمبر کو قطر کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی پاکستان کی شدید مذمت کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے قطر کے لیے اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا اور اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں امت مسلمہ کی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا، وزیراعظم نے کہا کہ دوحہ عرب اسلامک سمٹ نے مسلم دنیا کی جانب سے ایک مضبوط اور متفقہ پیغام دیا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔ علاوہ ازیں گزشتہ ماہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کی ایران کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا، انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کیلئے تہہ دل سے تہنیتی اور احترام کا اظہار کیا جب کہ صدر پیزشکیان نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مضبوط مؤقف کو سراہا اور پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وزیراعظم کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے پیش نظر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔