2025-09-19@00:46:58 GMT
تلاش کی گنتی: 655

«شخصیت پرستی کے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ریاستی دہشت گردی اور جبر کے سامنے کشمیری عوام کے عزم و استقلال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ مطابق صدر مملکت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام ہر سال 5 فروری کو اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کشمیری عوام کے ناقابل ِتنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کی تجدید کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں و...
    جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ قومی کشمیر کانفرنس کے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں منعقدہ قومی کشمیر کانفرنس کے مقررین نے بھارتی جارحیت کے شکار مظلوم کشمیریوں کو بین الاقوامی فوجداری عدالت اور عالمی عدالت انصاف کے ذریعے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ قومی کشمیر کانفرنس کے مقررین مین امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری، نائب امیر لیاقت بلوچ، سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید، سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان، سردار مسعود خان، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار...
    بدین(نمائندہ جسارت) سندھ کی تاریخ تعلیم و تربیت کے اعتبار سے ہمارے لیے روشنی کا منارہ ہے۔ سندھ خصوصاً ٹھٹھہ اور بدین کے تعلیمی اداروں پر حکومت کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے ضلع بدین کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول نندوشہر میں منعقدہ تعلیمی کانفرنسز میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ استاد تعلیم کی حقیقی اکائی ہے جس کے ذریعے ہم تعلیمی نظام کو بہتر کرسکتے ہیں۔صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری نے شرکائے تعلیمی کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اساتذہ واحد ملک کی منظم تنظیم ہے جو اساتذہ کو حکومت سے اپنے جائز حقوق...
      ٌٔ٭دوسری سہ ماہی کیلئے بجلی کی قیمت میں 2روپے فی یونٹ کمی ،مارچ سے بجلی کی قیمتوں میں عوام کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف متوقع، تقسیم کار کمپنیوں نے ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا کو جمع کروا دی ٭کیپسٹی چارجز میں زبردستی کمی مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں بجلی کے نرخوں پر اثرانداز ہوگی، کے الیکٹرک صارفین پر بھی ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگی جبکہ لائف لائن صارفین کو ریلیف نہیں دیا جائیگا،ذرئع (جرأت نیوز )کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کیپسٹی چارجز میں زبردستی کمی سے بجلی صارفین کو ریلیف ملنے کی راہ ہموار ہوگئی۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا...
    عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی یہ منصبی ذمہ داری ہے کہ وہ تقریبا 78سال پرانے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک دیرپا اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کریں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی یہ منصبی ذمہ داری ہے کہ وہ تقریبا 78سال پرانے تنازعہ کشمیر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )گلگت بلتستان میں ادویاتی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانا خطے میں غربت کے خاتمے کے لیے انتہائی اہم ہے پاکستان کے ادویاتی پودوں کا شعبہ غیر استعمال شدہ ہے ادویات کی صنعت کے لیے عرقوں یا قیمتی پودوں کے مختلف حصوں کی زیادہ مانگ کے باوجود پاکستان میں ان کی تجارتی کاشت کبھی نہیں کی جاتی.(جاری ہے) پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کے نیشنل میڈیسن ، آرومیٹک اور ہربل پروگرام کے پروگرام لیڈر ڈاکٹر رفعت طاہرہ نوٹ کرتی ہیں کہ زیادہ تر مناسب انفراسٹرکچر، آگاہی، بہترین تبلیغ کے طریقوں کا تعارف، تحقیق اور ترقی کی کمی کی وجہ سے دواوں کے پودوں کی پائیدار کاشت میں رکاوٹ ہے...
    ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا ہے کہ غفلت اور لاپروائی برتنے والے اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، ملوث اہلکاروں کیخلاف انضباطی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ یونان کشتی حادثےکی تحقیقات کے نتیجے میں ایف آئی اے کے 3 افسران سمیت 10 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹر، 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 8 کانسٹیبل نوکری سے برخاست کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے 3 کانسٹیبلز کی ترقی روکنے کے احکامات بھی دیے ہیں۔ سزا پانے والے اہلکار فیصل آباد ائیرپورٹ پر تعینات تھے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اس سے قبل...
    ویب ڈیسک :یونان کشتی حادثےکی تحقیقات کے نتیجے میں ایف آئی اے کے 3 افسران سمیت 10 اہلکاروں کو  نوکری  سے برخاست کردیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایک انسپکٹر، 2 سب انسپکٹر، 2 ہیڈکانسٹیبل اور 8 کانسٹیبل نوکری سے برخاست کیے گئے ہیں۔ڈی جی ایف آئی اے نے 3 کانسٹیبلز کی ترقی روکنے کے احکامات بھی دیے ہیں۔ سزا پانے والے اہلکار فیصل آباد ائیرپورٹ پر تعینات تھے۔ اس سے قبل بھی 37 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا جاچکا ہے۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ غفلت اور لاپروائی برتنے والے اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں، ملوث اہلکاروں کےخلاف انضباطی...
    بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک مذہبی تقریب کے دوران اسٹیج گرنے سے 5 افراد ہلاک اور خواتین اور بچوں سمیت  40 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثہ جین نروان میلے کے دوران پیش آیا جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق  یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تقریب کے دوران بانس اور لکڑی سے بنایا گیا عارضی اسٹیج گرا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ آج صبح سیکڑوں عقیدت مند جین مذہبی رہنماؤں کی موجودگی میں بھگوان آدتی ناتھ کو لڈو چڑھانے کے لیے موقع پر پہنچے، اس دوران عقیدت مندوں کے لیے تیار کیا گیا عارضی اسٹیج زیادہ وزن کے باعث گر گیا اوردرجنوں افراد پھنس گئے۔ ضلع مجسٹریٹ...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )بھارتی وزیر داخلہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ کہا ہے کہ اگر ان کی جماعت ریاستی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو دارالحکومت دہلی کو بنگالیوں سے پاک کر دیا جائے گا. بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے دہلی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اگلے ماہ ہونے والے ریاستی انتخابات میں کامیاب ہوتی ہے تو پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے ہر غیر قانونی تارکین وطن کو دو سال کے اندر نئی دہلی سے نکال دیا جائے گا.(جاری ہے) امیت شاہ نے کہا کہ موجودہ ریاستی حکومت غیر قانونی بنگلہ...
    دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے سب ایک پیج پر ہیں، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے معاملے پر سب ایک ہی پیج پر ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں سیاسی و دینی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آج کے اس اہم نشست میں شرکت پر ملی یکجہتی کونسل اور دیگر جماعتوں کے زعما کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں...
    لبنان کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں گھروں کو واپس جانے کی کوشش کرنے کی کوشش کرنے والے نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں گھروں کو واپس جانے کی کوشش کرنے کی کوشش کرنے والے نہتے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم پندرہ افراد شہید اور 80 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ شہری ان علاقوں کی طرف جا رہے تھے جہاں اسرائیلی فوج ان کے گھروں اور علاقوں پر قبضہ کیے ہوئے ہے۔ دوسری طرف اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اتوار کی ڈیڈ لائن کے بعد...
    ذرائع کے مطابق یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے دی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کے یوم جمہوریہ کو ” یوم سیاہ” کے طور پر منائیں گے جس کا مقصد بھارت کی طرف سے ان کے جمہوری حق ”حق خودارادیت” سے مسلسل انکار کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے دی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل مکمل ہڑتال کی جائے گی جبکہ آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے مختلف ممالک کے دارالحکومتوں میں بھارت...
    ذرائع کے مطابق یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے دی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل بھارت کے یوم جمہوریہ کو ” یوم سیاہ” کے طور پر منائیں گے جس کا مقصد بھارت کی طرف سے ان کے جمہوری حق ”حق خودارادیت” سے مسلسل انکار کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوم سیاہ منانے کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے دی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل مکمل ہڑتال کی جائے گی جبکہ آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے مختلف ممالک کے دارالحکومتوں میں...
    اس موقع پر عبدالقادر نے کہا کہ یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے جو بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے قربانیوں کی ایک لازول تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ایک وفد نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے کیلئے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے دفتر کا دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین عبدالقادر کی قیادت میں وفد نے حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر حریت رہنماوں سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری...
    گجرانوالہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے پنجاب کے ضلع گجرانوالہ میں انسانی اسمگلروں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے مراکش کشتی حساثے میں ملوث اسمگلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کی شناخت وقاص اشرف، رانا محمد فرحان اور محمد عدیل کے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم وقاص اشرف مراکش کشتی حادثے میں ملوث پایا گیا اور ان کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران سمبڑیال سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ عامرعلی...
    وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو پی آئی ڈی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانیت کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے۔غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر اجلاس  میں وزیراعظم کی سربراہی میں انسانی اسمگلنگ کے سدِباب کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے گروہوں کی نشاندہی کرکے انہیں عبرت ناک سزا دلوانے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں کے افراد کی گرفتاریوں میں تیزی لائی جائے۔ موریطانیہ کشتی حادثے میں جاں بحق گجرات کے 9 افراد کی شناخت ہوگئی سنہرے مسقبل کیلئے بیرون ملک جانے والے سفیان کے سر پر انسانی اسمگلرز نے ہتھوڑے مارے، چاقو...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے بری خبر سامنے آگئی، وفاقی جج نے شہریت کے پیدائشی حق کو منسوخ کرنے سے متعلق حکمنامہ عارضی طور پر معطل کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایری زونا، الی نوائے، اوریگن اور واشنگٹن ریاستوں نے عدالت کے سامنے معاملہ اٹھایا تھا۔ جج نے دوران سماعت انتظامیہ کے وکیل سے سوال کیا کہ وکلا کہاں تھے جب ٹرمپ کی ٹیم اس صدارتی حکمنامے کا مسودہ تیار کررہی تھی۔ جج کا کہنا تھا کہ اس حکمنامے کی آئینی حیثیت کی وکالت کے دعوے نے دماغ چکرا دیا، چودہویں آئینی ترمیم کے تحت امریکا میں پیدا ہونے والا تقریباً ہر بچہ خود بخود شہریت کا حقدار قرار پاتا ہے۔ جج کی...
    عبدالرشید منہاس کا کہنا ہے کہ یوم جمہوریہ سے قبل سخت پابندیوں کی وجہ سے کشمیریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 26جنوری بروز اتوار کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس دن مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور مختلف ممالک کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ بھارت جس نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں اور اسے مقبوضہ علاقے...
    کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاک یو اے ای دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے تجارت میں مزید اضافے کے خواہشمند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی سے ملاقات کی۔ گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے بخیت عتیق الرومیتی کو 25 سال کی سفارتی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ گورنر سندھ نے بخیت عتیق الرومیتی کی پاکستان میں تعیناتی کے 25 برس مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک یو اے ای دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )عمر کوٹ قلعہ کا مناسب تحفظ اور فروغ اس کے آثار قدیمہ کی سیاحت کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے بہت ضروری ہے سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید فیاض علی شاہ نے کہاکہ صحرا تھر سے گھرا، اور منفرد مغلیہ اور مقامی طرز تعمیر کے ساتھ گھل مل گیا، یہ قلعہ بہت زیادہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے صدیوں کے گزرنے کے باوجود، مضبوط گڑھوں، اونچی دیواروں اور مرکزی ڈھانچے کے ساتھ قلعہ کا فن تعمیر بڑی حد تک برقرار ہے ایک قدیم مسجد بھی موجود ہے جسے اب بھی مقامی لوگ استعمال کرتے ہیں. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ قلعہ دیکھنے والے ماحولیاتی...
    امریکا کی 18 ریاستوں نے پیدائش کی بنیاد پر دی جانے والی شہریت کے خلاف صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کو مسترد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کردیا ہے۔ پیدائشی شہریت کے حق میں کھڑی ہونے والی اِن امریکی ریاستوں میں ڈیموکریٹس کی حکومت ہے۔ جن ریاستوں نے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے اُن میں ڈسٹرکٹ آف کولمبیا اور سان فرانسسکو بھی شامل ہیں۔ یہ مقدمہ بوسٹن کی ایک وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے جاری کیا جانے والا ایگزیکٹیو آرڈر امریکی آئین کے منافی ہے۔ ڈیموکریٹس کی حکومت والی ریاستوں کے علاوہ شہری حقوق کی انجمنوں نے بھی پیدائش کی...
    کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 26جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر تنظیموں کی طرف سے لگائے گئے پوسٹروں میں ”بھارتی یوم جمہوریہ کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے”، ” اقوام متحدہ کو کشمیریوں کے ساتھ استصواب رائے کا اپنا وعدہ پورا کرنا چاہیے” اور ”بھارت کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں...
    بھارت میں ایک پلّے کو بچاتے ہوئے گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی پولیس کے مطابق حادثہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا۔ گاڑی سوار افراد پلّے کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑی میں سوار ایک شخص اپنی منگنی کی تقریب سے واپس آ رہا تھا کہ اچانک گاڑی کے سامنے کتے کا پِلّا آ گیا جسے بچانے کی کوشش کے دوران حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
    پاسبان حریت جموں کشمیر کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ان ہزاروں شہریوں کو قتل کر چکی ہے جو اپنے جمہوری، سیاسی اور سماجی حقوق کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستان نے نام نہاد جمہوریت کے مہینے میں مقبوضہ کشمیر کے اندر نو سے زائد بار نہتے شہریوں کا اجتماعی قتلِ عام کیا۔ دنیا بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے کردار ادا کرے۔ پاسبان حریت جموں کشمیر کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ان ہزاروں شہریوں کو قتل کر...
    ڈیموکریٹس امیگریشن پالیسی تبدیل کیے جانے کے خلاف ڈٹ گئے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی 18 ریاستوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے شہریت کا پیدائشی حق منسوخ کیے جانے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدارتی حکم نامے کے خلاف ڈیموکریٹس نے بھی محاذ بنا لیا ہے۔ ڈیموکریٹس امیگریشن پالیسی تبدیل کیے جانے کے خلاف ڈٹ گئے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق بھارت امریکا میں غیر قانونی رہائش پذیر 18 ہزار بھارتیوں کو واپس...
    اسلام آ باد: حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جائزہ لینے کے بعد ان کا باقاعدہ جواب تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا یا نہیں اس کا تعین حکومتی سب کمیٹی کرے گی، کمیٹی کا اجلاس کل بھی ہوگا۔ اس حوالے سے حکومتی مذکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن سمیت دیگر مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے تاہم جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر چیمبر میں منعقد ہوا جس میں نائب...
    ثانیہ مرزا کے اماراتی بزنس ٹائیکون سے قریبی تعلق کی خبریں، یہ شخصیت کون ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات بزنس ٹائیکون عدیل سجن کے تعلقات کی خبریں زیرِگردش ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں اور ان کا نام مشہور ارب پتی تاجر عدیل سجن کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تاجر عدیل سجن ان دنوں ثانیہ مرزا کے وِلا کو ڈیزائن کر رہے ہیں تاہم ان کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات اور...
    اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر کے مستعفی ہونے پر اتحادیوں پر کھڑی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت ڈما ڈول ہونے لگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وزیر قومی سلامتی بین گویر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ وزیر قومی سلامتی بین گویر نے کابینہ اجلاس جنگ بندی معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے اس کے حق میں ووٹ دینے سے انکار کردیا تھا۔ بین گویر نے اسرائیلی جیلوں سے سیکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے اور مصر کے ساتھ غزہ کی جنوبی سرحد سے فوجیں ہٹانے کی مخالفت کی تھی۔ استعفیٰ سے قبل انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدہ ایک ایسی لاپرواہی ہے جو اسرائیل کی تمام کامیابیوں کو...
    اسرائیل کے سخت گیر قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر اور ان کی قوم پرست مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے 2 دیگر وزرا نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے عرب نیوز کے مطابق ’اوٹزما یہودت‘ پارٹی اب حکمران اتحاد کا حصہ نہیں ہے، لیکن اس نے کہا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی حکومت کو گرانے کی کوشش نہیں کرے گی۔ ایک بیان میں اوٹزما یہودت نے جنگ بندی کے معاہدے کو ’حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے‘ کا نام دیا اور غزہ میں ’سیکڑوں قاتلوں کی رہائی‘ اور ’جنگ میں (اسرائیلی فوج کی) کامیابیوں کو ترک کرنے‘ کی مذمت کی۔ اسرائیلی وزیر...
    عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت جموں کشمیر پر گزشتہ 77برس سے کشمیریوں کی مرضی کے منافی محض فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے اور علاقے میں اس کی حیثیت ایک جارح کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے جموں و کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت جموں کشمیر پر گزشتہ 77برس سے کشمیریوں کی مرضی کے منافی محض فوجی طاقت کے بل پر قابض ہے اور علاقے میں اس کی حیثیت ایک جارح...
    متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کا چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کے ہمراہ سکھر بیراج کا دورہ کراچی (اسٹاف رپوٹر)متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیثی نے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کے ہمراہ روہڑی کی تاریخی لینس ڈاؤن برج کے قریب برج العرب کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا دیا اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ اور ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے لینس ڈاؤن پل کی تاریخی اہمیت اور اس کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے لینس ڈاؤن میوزیم کا بھی دورہ کیا علاقے کی ثقافتی ورثے...
    واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک، ایمیزون کے مالک جیف بیزوس اور میٹا کے سی ای او مارک زگر برگ کیساتھ ساتھ سابق صدور براک اوباما، جارج بش اور بل کلنٹن بھی شریک ہوں گے جبکہ تقریب میں نائب صدر کملا ہیرس اور ان کے شوہر ڈگلس ایمہوف کی شرکت بھی متوقع ہے۔ غیرمیڈیاکے مطابق جارج بش کے ساتھ ان کی اہلیہ لارا بش اور کلنٹن اپنی اہلیہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لئے کروڑوں ڈالر کے عطیات دیئے ہیں۔تقریب حلف برداری میں ایلون مسک کی نشست دیگر...
    سید زبیر راشد : متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کا دورہ سکھر مکمل،اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی ایک روزہ سکھر کا دورہ مکمل کرلیا،قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی کراچی واپس پہنچ گئے۔ تفصیلات کےمطابق اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نےدورے کے دوران تاریخی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کیا، اماراتی قونصل جنرل کراچی نے بیراج میوزیم لائیبریری اور لینس میوزیم اور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا،لینس ڈاؤن برج کے قریب برج العرب منصوبہ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز  اماراتی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات برسوں پر محیط ہیں،بخیت...
    صدر اور وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر اور وزیراعظم نے میڈرڈ میں کشتی حادثے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت آصف زرداری نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا، صدر مملکت نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مؤثر اور دور رس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔...
    فلسطین : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود جاری اسرائیلی جارحیت یرغمالیوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ زرائع کے مطابق  حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پاجانے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں آج  کم از کم 80 فلسطینی باشندے شہید اور  سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کے حملے جاری رہے تو یہ ان درجنوں اسرائیلی شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں جو  7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونےو الی جنگ کے بعد سے حماس کے پاس یرغمال ہیں۔ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے ٹیلی...
    اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر وکلا نے مقدمے کے تیز ٹرائل پر اعتراض اٹھا دیا۔ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ کی۔ سماعت میں درخواست گزاروں کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان صفدر پیش ہوئے جب کہ عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمی خان بھی سماعت کے موقع پر عدالت پہنچیں۔ سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست پر اعتراضات کیا ہیں؟، جس پر وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ مصدقہ کاپیز ساتھ منسلک نہ ہونے کا اعتراض عائد...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر وکلا نے مقدمے کے تیز ٹرائل پر اعتراض اٹھا دیا ہائی کورٹ میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ کی.(جاری ہے) سماعت میں درخواست گزاروں کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان صفدر پیش ہوئے جب کہ عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمی خان بھی سماعت کے موقع پر عدالت پہنچیں سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست پر اعتراضات کیا ہیں؟ جس پر وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ مصدقہ کاپیز ساتھ منسلک...
    ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی یوم جمہوریہ سے قبل پوری وادی کشمیر کو قلعے میں تبدیل کر دیا گیا ہے، سرینگر اور دیگر قصبوں میں بھارتی فورسز کے اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں، فورسز نے جگہ جگہ ناکے لگا رکھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور شہریوں کی جامہ تلاشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے نام نہاد جمہوری ملک بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ حریت کانفرنس نے 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو ”یوم سیاہ“...
    مشہور بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے ایک مرتبہ پھر نوجوان گلوکاروں کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 90 اور 2000 کی دہائی کے مقبول گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے ایک انٹرویو میں موجودہ کنسرٹس اور فنکاروں، خاص طور پر دلجیت دوسانجھ اور کرن اوجلہ کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا ادارے کے ساتھ گفتگو میں ابھیجیت نے کہا کہ وہ بچپن سے کنسرٹس کر رہے ہیں، جہاں لوگ بیٹھ کر ان کے گانے سنتے اور تالیاں بجاتے تھے۔  انہوں نے موجودہ کنسرٹس کلچر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دلجیت اور کرن جیسے فنکار زیادہ تر اسٹیج پر ڈانس کرتے ہیں، گاتے نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ’میرے کنسرٹس میں...
    عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں پروپیگنڈا اور اعلیٰ سطحی دوروں کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات کو معمول کے مطابق ظاہر کرنے کی بھارتی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ جموں و کشمیر کو اپنا اندرونی معاملہ قرار دینے اور اپنے غیر قانونی قبضے کے تلخ حقائق کو چھپانے کی بھارتی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں پروپیگنڈا اور اعلیٰ سطحی دوروں کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات کو معمول کے مطابق ظاہر کرنے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ/ آئینی بینچ میںریٹائرمنٹ کے تین سال بعد پینشن روکنے کے خلاف درخواست، عدالت نے ڈاکٹر پریتم داس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار کاکہنا تھا کہ محکمہ صحت سندھ نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹر پریتم داس کی پینشن روک دی ہے، ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد پنشن روکنا غیر قانونی ہے، محکمہ صحت کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر پریتم داس کے خلاف کرپشن کی انکوائری ہورہی ہے اس لیے 50 فیصد پینشن روکی ہے۔
    بھارت کے اہم کھلاڑی کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس )کمرکی تکلیف کا شکار بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بیڈ ریسٹ پر چلیگئے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ آسٹریلیا کے خلاف بورڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ اس سیریز میں بمراہ نے 5 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 151.2 اوورز کروائے اور 32 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہیکہ جسپریت بمراہ کی کمرکی تکلیف سے متعلق رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کرکٹ میں واپسی کیلیے...
    لیاری گینگ وار اور پولیس حملوں میں ملوث ملزم ملا نثار نے بریت کی 6 درخواستیں دائر کردیں۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت میں گینگ وار کے ملزم ملا نثار کی جانب سے بریت کی 6 درخواستیں دائر کی گئی۔ درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزم کو جھوٹے کیسز میں ملوث کیا ہے۔ مقدمات کے مدعی نے اپنے بیانات میں ملا نثار کا کردار واضح نہیں کیا۔ شریک  ملزم بری ہوچکے ہیں۔ مقدمات میں پولیس پر  فائرنگ کچھ نہیں بتایا گیا۔ ملا نثار کیخلاف نہ ہی کوئی ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔ ملا نثار کو مقدمات سے بری کیا جائے۔ ملا نثار اور اس کے ساتھیوں کیخلاف 2013 اور 2014 میں...
    اسلام آباد:نامعلوم شرپسندعناصر نے سدھنوتی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردارکامران ایوب کے مکان کورات کے اندھیرے میں آگ لگادی۔جس سے قیمتی سامان جل کرراکھ کا ڈھیر بن گیا۔ سدھنوتی انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔ سردارکامران ایوب نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرا قصوربس اتناہے کہ میںنے ہمیشہ حق سچ بات کی اور غریبوں کے مسائل کواجاگرکرتے ہوئے ان کی آواز کو ارباب اختیارتک پہنچایا۔چندعناصر نے سیاسی عنادمٹانے کیلئے میرے قیمتی مکان کو رات کے اندھیرے میں آگ لگا دی جس سے میرا70لاکھ روپے سے زائد کاقیمتی سامان جل گیا۔انہوںنے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ازجلد شرپسندعناصر کو گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔
    حریت ترجمان نے عمر عبداللہ کے بیان کو ان کشمیریوں کی توہین قرار دیا جنہوں نے انہیں ووٹ دیا تھا اور ان سے توقع رکھتے تھے کہ وہ کشمیری عوام کے سیاسی حقوق کیلئے آواز بلند کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنمائوں نے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت یا کوئی بھی عالمی طاقت جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ کشمیر کے دوران عمر عبداللہ کے...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کھلاڑی، وکیل اور عبوری بورڈ کے عبوری سیکریٹری دیوجیت ساکھیا کو بورڈ کا نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔ اتوارکو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دیوجیت ساکھیا کو بی سی سی آئی کا سیکریٹری کے عہدے سے صدرمنتخب کرلیا گیا ہے۔ 55 سالہ ساکھیا جے شاہ کی جگہ لیں گے جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا چیئرمین بننے کے بعد یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ بزنس مین اور ریاستی کرکٹ ایڈمنسٹریٹرپربھتیج سنگھ بھاٹیا کو بی سی سی آئی کا خزانچی مقررکیا گیا ہے۔ جے شاہ کے گزشتہ ماہ...
    بھارت کی حکمراں جماعت سے قریبی تعلقات رکھنے والے دیواجیت سائیکیا کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی سربراہی سونپ دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کھلاڑی اور ایڈوکیٹ دیواجیت سائیکیا کو اتوار کے روز بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ (بی سی سی آئی) کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ دیواجیت بی سی سی آئی سربراہ کیلیے واحد امیدوار تھے۔ اس کے علاوہ انہیں کرکٹ بورڈ کا سیکریٹری بھی منتخب کیا گیا ہے۔ 55 سالہ سائیکیا جے شاہ کے بعد بی سی سی آئی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائیکیا کے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ گہرے اور قریبی تعلقات ہیں اور وہ اس سے قبل ایک کلب کے جنرل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی20 اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے، محسن...
    لاس اینجلس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جنوری ۔2025 ) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے اب تک تقریباً 10 ہزار مکانات و عمارتیں جل کر خاک ہو گئی ہیں جب کہ ایک لاکھ 80 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں اور مزید دو لاکھ شہریوں کے علاقہ چھوڑنے کا خدشہ ہے. لاس اینجلس میں چار روزقبل شروع ہونے والی آگ پانچ مختلف مقامات پر بھڑک رہی ہے آگ سے سب سے زیادہ نقصان پیسیفک پیلیسیڈز کے رہائشی علاقے اور پیساڈینا کاﺅنٹی کے علاقوں میں ہوا ہے جسے شہر کی تاریخ کی سب سے تباہ کن آگ قرار دیا جا رہا ہے دونوں علاقوں میں آگ کی وجہ سے 34 ہزار ایکٹر رقبہ...
    چمگادڑوں کو عام طور پر زمین پر چلتے ہوئے نہیں دیکھا جاتا، حالانکہ ان کے پاؤں ہوتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ ان کا جسمانی ڈھانچہ ہے جو پرواز کے لیے موزوں بنایا گیا ہے، زمین پر چلنے کے لیے نہیں۔ چمگادڑوں کی ٹانگیں وقت کے ساتھ ساتھ کمزور اور چھوٹی ہوگئی ہیں، جو زمین پر چلنے کی صلاحیت میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ ان کی پچھلی ٹانگیں نہ صرف پتلی اور کمزور ہیں بلکہ ان کی ہڈیاں بھی اس حد تک مضبوط نہیں ہیں کہ وہ ان کے وزن کو سہارا دے سکیں۔ مزید یہ کہ ان کے گھٹنوں کے جوڑ پیچھے کی طرف مڑے ہوئے ہوتے ہیں، جس سے زمین پر حرکت کرنا مزید مشکل ہو جاتا ہے۔ چمگادڑوں...
    ساب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سستی بجلی کےلیے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بات غلامی کی دلیل ہے۔منصورہ لاہور میں تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ن لیگ، پی پی پی اور پی ٹی آئی کا مرکز و محور عالمی اور ملکی اسٹیبلشمنٹ ہے، حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے۔ حکومت معاملات سلجھائے ورنہ جمہوریت مہمان لگتی ہے، سراج الحقسابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت معاملات سلجھائے ورنہ جمہوریت مہمان لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی سستی کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانےکی بات غلامی کی دلیل ہے، حکمران قرضوں کا بوجھ عوام پر ڈال کر...