بھارتی فضائی کی نااہلی سمیت آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کے پسِ پردہ حقائق آشکار
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
آئی ایس پی آر کی جانب سے اس دن دشمن کے ونگ کمانڈر پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری کی یادگار کے سلسلے میں ایک گانا دشمنا سن بھی ریلیز کیا گیا ہے۔ 26 فروری 2019 کو بھارتی فضائیہ نے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پلوامہ ڈرامہ بھارتی حکومت اور فضائیہ کی نااہلی اور بزدلانہ حرکت کا ثبوت تھا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے پسِ پردہ حقائق آشکار ہوگئے۔ 27 فروری 2019 کو بھارتی دراندازی کا پاک فضائیہ نے تاریخ ساز دفاع کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے اس دن دشمن کے ونگ کمانڈر پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری کی یادگار کے سلسلے میں ایک گانا دشمنا سن بھی ریلیز کیا گیا ہے۔ 26 فروری 2019 کو بھارتی فضائیہ نے جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا تھا، بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کے نام پر رات میں پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، مودی نے طیاروں کے بادلوں میں چھپ کر کارروائی کرنے کا مضحکہ خیز بیان دیا تھا۔
پاک فضائیہ نے ایک بھارتی طیارہ مار گرایا اور وِنگ کمانڈر ابھی نندن کو قیدی بنالیا تھا، حقیقت کے اعتراف کے بجائے بھارت نے پاکستانی ایف 16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ بھارتی دعوے کو امریکی حکام، دفاعی تجزیہ کار اور غیرجانبدار بھارتی صحافیوں نے بھی مُسترد کر دیا، سینئر بھارتی صحافی اشوک سوائن نے 11 ستمبر 2018 کو ٹوئٹر پر دعویٰ کیا تھا کہ مُودی پاکستان سے جنگ کا ڈرامہ رچا کر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتا تھا۔ امریکی صحافی کرسٹن فیئر نے واضح طورپر کہا تھا کہ وہ 100 فیصد کہہ سکتی ہیں کہ کوئی ایف 16 طیارے تباہ نہیں کیے گئے۔
نیویارک ٹائمز نے کہا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فضائیہ کے پائلٹ نے جلد بازی میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر گرا دیا۔ بھارتی ماہرین نے بھی بھارت کا من گھڑت دعویٰ مسترد کردیا تھا۔ سابق بھارتی جنرل سید عطا حسنین نے کہا کہ اگر کسی نے ہمیں انفارمیشن آپریشنز چلانے کا طریقہ سکھایا ہے، تو وہ آئی ایس پی آر ہے۔ 16 جنوری 2021 کو دی وائر کی رپورٹ میں ارنب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملہ مُودی سرکار کا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کا ڈرامہ تھا۔ جنوری 2022 میں کانگریس رہنما اُدت راج نے انکشاف کیا کہ پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی مُودی سرکار نے خود کی تھی، 14 فروری 2023 کو بھی پاکستانی ایجنسیوں نے بھارت کا پلوامہ طرز پر حملہ کرنے کا منصوبہ بے نقاب کیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فضائیہ نے کا ڈرامہ کیا تھا
پڑھیں:
مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔
پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔