2025-08-06@11:52:14 GMT
تلاش کی گنتی: 4781

«قومی ائر لائن کی پرواز»:

(نئی خبر)
    فوٹو: اے پی پی کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کے لواحقین پریشان ہیں، پیاروں کے زندہ ملنے کی آس ہے۔ملبے تلے زندگی کی تلاش کیلئے لائف ڈیٹیکٹرز کا استعمال کیا جارہا ہے، گزشتہ روز حادثے کے مقام پر شور کی وجہ سے ریسکیو ٹیم لائف ڈیٹیکٹرز استعمال نہیں کر سکی تھی، لائف ڈیٹیکٹرز کے سینسرز کو دل کی دھڑکن کا پتا چلانے کے لیے مکمل خاموشی کی ضرورت ہوتی ہے۔ کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیےکراچی میں غیر قانونی اور خستہ حال عمارتوں کے گرنے کے واقعات مسلسل انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہے ہیں۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ یہ واقعات...
    عالمی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان بڑھتی قربت کا یہ سفارتی انداز ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے جس میں سیاست کم، انسانیت اور خلوص زیادہ جھلکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ای سی او سربراہی اجلاس کے بعد خانکندی کی فضاؤں میں ایک دلکش منظر دیکھنے کو ملا جب وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایک ساتھ چہل قدمی کی، باتیں کیں اور دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا۔ آذربائیجان کے صدر علیوف نے مہمانوں کو نہ صرف خانکندی کی تاریخی عمارتوں سے متعارف کرایا بلکہ خود راہنمائی کرتے ہوئے شہر کی تاریخ کے دلکش اوراق بھی کھولے۔...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ کربلا ایثار، قربانی اور حق گوئی کی روشن مثال ہے ۔  محمد جنید انوار چوہدری نے واقعہ کربلا کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یہ درس کربلا کا ہے کہ خوف بس خدا کا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ کی قربانی ہمیں حق اور سچ پر ڈٹ جانے کا حوصلہ دیتی ہے۔ حق کی راہ میں دی جانے والی ہر قربانی باعثِ فخر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے ظلم کے سامنے جھکنے کے بجائے حق کا علم بلند کیا۔ باطل کے آگے سر جھکانے کے بجائے سچائی پر قربان ہونا حسینؓ کا درس ہے ۔ محرم...
    پشاور کے علاقے ہزار خوانی میں ندی سے بچی کی لاش ملی ہے، پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔پولیس حکام کے مطابق بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ والد نے 3 روز قبل بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔
    اسحاق ڈار : فائل فوٹو  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔لاہور میں داتا دربار پر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جا رہے ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں،  یہ ملاقات کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر کام کرنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحقٰ ڈار نے بھی نواز شریف کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں محض افواہ ہیں، سابق وزیراعظم کی اڈیالہ جیل جانے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی وزیر اعظم اسحقٰ ڈار نے داتا دربار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی مشکل وقت کی ساتھی ہے، اچھے وقت میں اُن کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، وہ ہمارے اتحادی ہیں اور رہیں گے، پیپلز پارٹی نے وزارتیں لینے کے لیے کوئی بات نہیں کی، ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سینیٹر...
    اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ اورسابق وزیر اعظم نواز شریف کی بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن حقیقت نہیں۔ ہفتہ کے روز حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا ایجنڈا ملک کی سلامتی کے ساتھ اقتصادی ترقی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دورہ...
    محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور بین المسالک رواداری، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اس سال بھی پاکستان علماء کونسل نے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے ہمراہ کوششوں کا آغاز کر دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بین المذاہب و بین المسالک رواداری کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات علماء و مشائخ کی طرف سے کیے جائیں گے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل محمد طاہر اشرفی نے جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد میں تمام مکاتب فکر کے اکابر علماء و مشائخ کا اجلاس بلایا جس میں تقریباً ملک کی 50 سے زائد تمام مکاتب فکر کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور ‘پیغام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور: نائب وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان اڈیالہ جیل میں ہونے والی مبینہ ملاقات کو محض افواہ قرار دے دیا۔حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر 982 ویں عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ خبر کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے دوٹوک کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کا ایجنڈا واضح ہے، جس کا محور ملک کی معاشی خوشحالی اور سلامتی ہے۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ حالیہ آذربائیجان کے دورے کے دوران پاکستان نے 2 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کیے ہیں، جو...
    — فائل فوٹو ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے ساتھ دہشت گردوں کے مقابلے کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔پولیس کے مطابق تونسہ میں پنجاب خیبر پختونخوا سرحدی پٹی جادے والی کے مقام پر مسلح دہشتگرد داخل ہوئے جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سی ٹی ڈی کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ ڈی جی خان: تونسہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں چیک پوسٹ لکھانی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس دوران دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 5 خوارجی دہشت ہلاک ہوگئے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے سرحدی...
    ڈی جی خان: تونسہ میں پولیس مقابلے کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ پنجاب خیبرپختونخوا سرحدی علاقے میں ہوا جہاں فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کو شاباش دی۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر تحسین کی مستحق ہیں، دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا اور دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ دوسری جانب ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں بھی سی ٹی ڈی اورپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔...
    اسلام آباد (اوصاف نیوز) پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختلافات کی نظر ہوگیا ۔سردارتنویرالیاس چودھری یٰسین، چودھری لطیف اکبر اور سردار یعقوب کے اختلافات کی وجہ سے پیپلزپارٹی وزیراعظم چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے میں ناکام ہوگئی۔ پیپلز پارٹی اگر عدم اعتماد لانے کا اعلان بھی کرتی تو انکے پاس مطلوبہ تعداد پوری نہیں تھی۔ پیپلز پارٹی کے اختلاف کے منفی اثرات پارٹی پر مرتب ہو نے لگے پارٹی میں اختلاف مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد عدم اعتماد کیلئے نمبر پورے نہیں کر سکی۔جسکی وجہ سے پارٹی عدم اعتماد نہیں لا سکی۔پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی اختلافات کا شکار ہے۔ چوہدری لطیف...
    محکمہ تحفظ جنگلی حیات گوجرانوالہ نے سٹی ہاؤسنگ گوجرانوالہ میں قائم ایک تھیم پارک پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 نایاب نسل کے چیتے (لیپرڈ) برآمد کر لیے ہیں، جو غیر قانونی طور پر رکھے گئے تھے۔ انچارج وائلڈ لائف گوجرانوالہ عاصم کامران کے مطابق، چیتے رکھنے کے لیے تھیم پارک انتظامیہ نے محکمہ وائلڈ لائف سے کوئی قانونی اجازت نامہ حاصل نہیں کیا تھا، جو وائلڈ لائف ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت تھیم پارک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے، جبکہ برآمد شدہ چیتوں کو محکمہ وائلڈ لائف کی حفاظتی تحویل میں لے کر ان کی صحت کا مکمل معائنہ کیا جا رہا ہے۔ مزید...
    ای سی او سربراہی اجلاس کے بعد خانکندی کی فضاؤں میں ایک دلکش منظر دیکھنے کو ملا، جب وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایک ساتھ چہل قدمی کی، باتیں کیں اور دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا۔ آذربائیجان کے صدر علیوف نے مہمانوں کو نہ صرف خانکندی کی تاریخی عمارتوں سے متعارف کرایا بلکہ خود رہنمائی کرتے ہوئے شہر کی تاریخ کے دلکش اوراق بھی کھولے۔ تینوں رہنما روایتی پروٹوکول سے ہٹ کر بےتکلف انداز میں ہنستے مسکراتے، گھومتے پھرتے نظر آئے۔ غیر رسمی انداز میں کی گئی گفتگو میں دوستی، اخوت اور علاقائی اتحاد کی جھلک نمایاں رہی۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ رات موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے.(جاری ہے) ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے کمیٹی چوک انڈر پاس اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی مشینری فوری پہنچا دی گئی تھی تاکہ نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سیدپور کے مقام پر سب سے زیادہ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری نے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف کی عمران خان سے جیل میں جا کر ملاقات کی بات ہو رہی تو یہ واضح ہے کہ جب سے فیلڈ مارشل امریکہ سے واپس آئے ہیں تب سے یہ سب کچھ ہو رہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل چوہدری نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے اگر عمران خان سے ملاقات کیلئے جیل جانے کی بات ہوئی تو اس سے ایک چیز تو واضح ہوتی ہے کہ اگر ڈاٹس کو جوڑا جائے تو جب سے فیلڈ مارشل امریکہ سے ہو کر آئے ہیں، تب سے یہ سلسلہ شروع ہواہے ، شہبازشریف بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سے بھی مذاکرات کیلئے ملے ہیں،...
    کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 5 منزلہ عمارت کے ملبے میں 6 سے 7 افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ 20 گھنٹے سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اس میں مزید 8 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے 3 زخمی زیرِ علاج ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی تھیں۔اس عمارت کے 5 فلور تھے اور چھت پر پینٹ ہاؤس قائم تھا۔
    جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی چوک انڈر پاس اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی مشینری فوری پہنچا دی گئی تھی تاکہ نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سیدپور کے مقام پر سب سے زیادہ 80...
    لاہور: شاہدرہ سے سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں کم پڑ گئیں اور مسافر چھت اور انجن پر سوار ہوگئے جبکہ زیادہ رش کی وجہ سے ریل کے اندر موجود کئی مسافر گرمی اور حبس کے باعث بے ہوش ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں کم اور مسافر زیادہ ہوگئےاور مسافروں نے جگہ نہ ملنے پر ٹرین کی چھت پر قبضہ کر لیا۔ ریل کے اندر موجود مسافروں میں ہاتھا پائی اور لڑائی جھگڑا ہوا اور ریلوے انتظامیہ مسافروں کے آگے بے بس نظر آئی۔ سیکڑوں مسافر جان خطرے میں ڈال کر ٹرین کی چھت پر سوار ہوئے، درجنوں مسافر ریل کے انجن پر بھی چڑھ گئے، متعدد گرمی اور حبس کی...
    سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے پارٹی قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے اڈیالہ جیل جا کر عمران خان سے ملاقات کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میاں صاحب اڈیالہ جیل جانے کو تیار نہیں، یہ ساری کہانی بے معنی، لغو اور اس میں کوئی وزن نہیں ہے‘۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ’ان فوکس‘ میں میزبان نادیہ نقی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ’نواز شریف بڑی دفعہ اڈیالہ جیل جا چکے ہیں، جرم بے گناہی میں بھی جا چکے ہیں اور اڈیالہ جیل کے اندر متعدد بار قید کاٹ چکے ہیں، ان کا اڈیالہ جیل جانے کا کوئی ارادہ...
    راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں جاری، رین ایمرجنسی نافذ (240729) -- RAWALPINDI (PAKISTAN), July 29, 2024 (Xinhua) -- Commuters are seen on a flooded road during heavy monsoon rain in Rawalpindi, Pakistan, on July 29, 2024. (Str/Xinhua) WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق واسا کا عملہ ہیوی مشینری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) شہادتِ سیدنا حسین ؓ داستانِ عزیمت اور فریضہ شہادتِ حق کی ادائیگی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ اسلام کے سیاسی نظام میں ایک دراڑ آنے پر عزیمت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی اور اپنے خاندان کی جان قربان کر دی۔ حقیقت میں آج مسلمانوں کی اکثریت نے اسلام کو محض عقائد، عبادات و رسومات کا ایک مجموعہ سمجھ رکھا ہے۔ حالانکہ اسلام تو ایک مکمل نظامِ حیات ہے جو زندگی کے تمام انفرادی اور اجتماعی گوشوں پر محیط ہے۔جس طرح انفرادی سطح پرعقائد، عبادات و رسومات کی دین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (آن لائن) بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی عمران خان کے ساتھ ملاقات نہیں ہو سکتی، انہیں تو ان کی فیملی نہیں پوچھتی۔کچہری میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا کام بانی کا پیغام درست انداز میں باہر دینا ہے‘ چور حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی فیلڈ مارشل سے بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے کہا کہ 10 محرم بعد تحریک شروع ہوگی، حقوق آزادی کے لیے نکلیں گے۔ بانی چیئرمین کو چھوٹے سے چکی نما کمرے میں رکھا گیا ہے جب کہ نواز شریف کی جیل میں ایک ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہدرہ سے سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں کم پڑ گئیں اور مسافر چھت اور انجن پر سوار ہوگئے جب کہ زیادہ رش کی وجہ سے ریل کے اندر موجود کئی مسافر گرمی اور حبس کے باعث بے ہوش ہوگئے۔ لاثانی ایکسپریس کی بوگیاں کم اور مسافر زیادہ ہوگئے اور مسافر جگہ نہ ملنے پر ٹرین کی چھت پر سوار ہوگئے۔ ریل کے اندر موجود مسافروں میں ہاتھا پائی اور لڑائی جھگڑا ہوا اور ریلوے انتظامیہ مسافروں کے آگے بے بس نظر آئی۔سیکڑوں مسافر جان خطرے میں ڈال کر ٹرین کی چھت پر سوار ہوئے، درجنوں مسافر ریل کے انجن پر بھی چڑھ گئے، متعدد گرمی اور حبس کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔خیال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لوئر دیر(جسارت نیوز )جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا شمالی کے امیر اور سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے تجاوزات کی آڑ میں غریبوں کے کاروبار کی تباہی اور تجاوزات کے نام جاری آپریشن پر شدید غم وغصے کا اظہا رکرتے ہوئے غریبوں کا کاروبار بند کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کااعلان کردیا جبکہ ہو ٹلز اور ریسٹورنٹس بند ہونے سے سیاحت کے فروغ بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ سانحہ سوات کے بعد صوبائی حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے دریائے پنجکوڑہ کے کنارے قائم کاروباری مراکز کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں غریب اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق و صداقت پر ڈٹ جانے کی عظیم داستان ہے۔ یومِ عاشور حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی کربلا کے میدان میں عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے ،یہ دن حق اور باطل، انصاف اور ظلم کے درمیان ابدی جدوجہد اور اصولوں پر ثابت قدمی کی علامت ہے۔ اس دن حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے کربلا کے میدان میں حق و صداقت، انصاف اور اسلام کی سربلندی کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔حضرت امام حسینؓ کا کردار رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے اہل بیت کے ساتھ بغض و عناد ارکھنے والا کبھی بھی مسلمان نہیں ہوسکتا۔ آپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف کی جانب سے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے جانے کی خبروں کو سراسر بے بنیاد، لغو اور بے وزن قرار دیتے ہوئے  کہا کہ نواز شریف کا جیل جانے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی پارٹی سطح پر ایسی کوئی بات زیر غور آئی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نواز شریف پہلے بھی کئی بار اڈیالہ جیل جا چکے ہیں، وہ وہاں بے گناہی کے جرم میں قید کاٹ چکے ہیں، ان کا اب دوبارہ جیل جانے کا کوئی مقصد نہیں بنتا۔انہوں نے میڈیا پر گردش کرنے والی...
    وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ ایسی باتیں بنانا کہ نوازشریف جیل جائیں گے،وہ وہاں پر لائن میں لگ کرملاقات کریں گےیہ طریقہ نہیں، نوازشریف سینئر سیاستدان ہیں،ان کے بارےمیں ایسا کہنا یہ کیا طریقہ ہے، ، پارلیمنٹرین کی تنخواہ 9سال تک نہیں بڑھائی گئی ،اب اپ ڈیٹ کی گئی ہے، مختلف اداروں کے افسران کی تنخواہوں کو دیکھیں تو ابھی بھی فرق ہے۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں اس وقت پاکستان اپنی بہترین پوزیشن میں ہے، ملک میں پولٹیکل لیڈرشپ کی ہمیشہ کشمکش رہی ہے، 2013سے 18 تک ہم نے حکومت کی مگر کرنے نہیں دی گئی ، ہم ملک کوکافی حدتک درست...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور سینٹ قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے دو ٹوک انداز میں ان افواہوں کی تردید کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے معاملات سے نواز شریف کا کچھ لینا دینا نہیں، ان پر ٹھوس مقدمات قائم ہیں اور عدالتیں اپنے فیصلے دے رہی ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ویسے بھی عمران خان کی وجہ سے ایسا کون سا بحران پیدا ہو گیا ہے کہ نواز شریف ان سے مدد لینے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2025ء) عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش، امپورٹڈ اسپورٹس ار لگژری گاڑیوں، گھڑیوں، پرفیوم، لگژری باتھ روم فٹنگز، لگژری شپس، کروز اور دیگر لگژری اشیاء پر 50 فیصد تک ٹیکس کم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اشرافیہ کے لیے امپورٹڈ اسپورٹس گاڑیاں، جیپ، گھڑیاں، پرفیوم اور لگژری باتھ روم فٹنگز پر ڈیوٹی کم کردی گئی۔ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں بتایا کہ اشرافیہ کے لیے امپورٹڈ جیپوں پر ڈیوٹی 15 سے کم کر کے 10 فیصد اور نئی امپورٹڈ اسپورٹس گاڑیوں پر ڈیوٹی 15 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردی گئی۔ امپورٹڈ نئی اسپورٹس جیپوں پر ڈیوٹی90 سے کم...
    BAKU: وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے آذربائیجان میں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بامعنی پیش رفت کے عزم کا اعادہ کیا اور اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے آذربائیجان کے شہر خانکندی میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ترکیہ پاکستان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا اور اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین تمام...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)ترجمان ریسکیو 1122 حسان الحسیب کا کہنا ہے کہ موبائل فون سگنل بند ہونے سے عمارت گرنے کے واقعے کی اطلاع تاخیر سے ملی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 حسان الحسیب کا کہنا ہے لیاری میں عمارت گرنیکے واقعے کی اطلاع جیمز کی وجہ سے دیر سے ملی کیونکہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے علاقے میں موبائل فون سگنل بند تھے۔(جاری ہے) ترجمان 1122 کے مطابق عمارت گرنے کے واقعے کے 15منٹ کیاندر ریسکیو ٹیمیں پہنچیں، 100سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور اب تک ملبے سے پانچ لاشیں اور آٹھ زخمی نکالے گئے ہیں۔حسان الحسیب نے کہا کہ بھاری مشینری کیلییانتظامیہ اور پی ڈی ایم اے سے...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے نوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی خواہش سے متعلق خبر پر فوری باضابطہ ردعمل نہ دینے کا فیصلہ  کیاہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نوازشریف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی خواہش زمینی سیاسی حقائق کے مطابقت نہیں رکھتی ، پی ٹی آئی سے مخصوص نشستیں چھین کر ہارس ٹریڈنگ کرنا اور صلح کی خواہش متصام ہے ۔پی ٹی آئی ذرائع کاکہناہے کہ نوازشریف ماضی میں بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرچکے ان کی ملاقات کی سوچ ہوسکتی ہے ، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نوازشریف یا کسی پارٹی رہنما کا براہ راست بیان آنے کے بعد اس پر غور ممکن ہے ، پی ٹی آئی ذرائع کاکہناہے...
    وزیراعظم شہبازشریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان آذربائیجان میں اہم ملاقات ہوئی جس دوران دونوں رہنماوں نے ترکیہ پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ، ملاقات میں اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنماوں نے تجارت ، دفاع ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ Post Views: 1
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر اور سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو پیغام دیا ہےکہ اُن سے کہاں بہتری درکار ہے، دونوں سینئر کھلاڑی ہیں، انہیں بتا دیا گیا ہے کہ اگر کوئی کمی ہے تو اُسے کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔  ڈائریکٹر پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کے لیے 3 اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپس کا انعقاد کیا گیا، 6 روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی تمام غلطیوں پر قابو پایا نہیں جاسکتا تاہم کوچز نے اس دوران کچھ چیزوں کو بہتر بنانےکی کوشش کی ہے۔انہوں نےکہا کہ پاکستان کے پاس...
    با کو (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف  اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان آذربائیجان میں اہم ملاقات ہوئی جس دوران دونوں رہنماوں نے ترکیہ پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا ۔نجی ٹی وی  سماءنے  تفصیلات کے حوالے سے بتایا کہ  ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ، ملاقات میں اہم علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں رہنماوں نے تجارت ، دفاع ، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا  جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ...
    جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن)  اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل (UNHRC) کے 59ویں اجلاس کے دوران پاکستان نے بھارت کی جانب سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مسلسل کوششوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اُسے ایک "روگ اسٹیٹ" یعنی سرکش ریاست قرار دے دیا۔ پاکستان کے مستقل مشن کے سیکنڈ سیکریٹری دانیال حسنین نے "رائٹ آف ریپلائی" استعمال کرتے ہوئے بھارت کے غیرقانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کیا۔ دانیال حسنین نے واضح کیا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، اور اختلافِ رائے کو دبانے کی مسلسل پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی درجنوں قراردادوں کو...
    ممبئی میں لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال پر پابندی کے بعد وہاں کی مساجد مشکل کا شکار ہیں تاہم اس کا انہوں نے ایک توڑ نکال لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا ’اذان‘ پر نیا وار، مساجد کے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال پر پولیس نے مساجد کو روکا تھا جس کے بعد مساجد کے منتظمین جدید ٹیکنالوجی سے مدد لینی شروع کردی ہے۔ ممبئی بھر کی نصف درجن مساجد نے اذان آن لائن نامی ایپلی کیشن کا استعمال کرنا شروع کردیا جو کہ نمازیوں کو ریئل ٹائم اذان سنانے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ مذکورہ ایپلی کیشن انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مسلمان ماہرین نے تیار کی ہے جن کا تعلق ریاست...
    پاکستان نے دفتر خارجہ پر زور دیا ہے کہ پاکستان بھارت پر زور دیتا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معمول کے طور پر بحال کیا جائے، عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کے بعد فیصلہ جاری کیا تھا، عدالت کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت اس حوالے سے یکطرفہ کارروائی کا اختیارنہیں رکھتا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: عالمی دورے پر جانے والے وفد کو دفتر خارجہ میں بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ سندھ طاس معاہدے کے ضمن میں پاکستان ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے، عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ...
    الیکشن کمیشن فائل فوٹو  الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا، خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن 21 جولائی کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین کی سینیٹ نشستوں پر الیکشن ہوگا، خیبر پختونخوا کی 2 ٹیکنوکریٹ سینیٹ نشستوں پر بھی الیکشن ہوگا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخاب کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا، ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک ایران پر بلاجواز، غیرقانونی اور بلاضرورت اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے امن کو خطرے میں ڈالا،پاک فوج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوےئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت میں ہونے والی اموات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور برادر ملک ایران سے شہادتوں پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، شہدا کے لیے جن کے حصول اور زخمیوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے غیرقانونی طور پر زیر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن اور صحافی کامران شاہد نے اُن تمام خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں ان سے منسوب کر کے کہا جا رہا تھا کہ میاں نواز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر رضامند ہو گئے ہیں۔ اینکر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے بیان کو مکمل طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے،  میں نے صرف اتنا کہا تھا کہ ایک خبر منظر عام پر آئی ہے کہ نواز شریف عمران خان سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور اس خبر کی صداقت جانچنے کے لیے ہم نے رانا ثناء اللہ کو اپنے شو میں مدعو کیا۔ بینک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف سے عمران خان کی ملاقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کیونکہ بانی چیئرمین کا فوکس صرف قانون کی بالادستی اور اپنی رہائی پر ہے۔کچہری میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ  ہمارا کام بانی چیئرمین کا پیغام درست اور واضح انداز میں عوام تک پہنچانا ہے، بانی پی ٹی آئی کی تمام جیل سہولیات ختم کر دی گئی ہیں، انہیں نہ بچوں سے بات کرنے دی جا رہی ہے اور نہ ہی کتابیں فراہم کی جا رہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف سے عمران خان کی ملاقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کیونکہ بانی چیئرمین کا فوکس صرف قانون کی بالادستی اور اپنی رہائی پر ہے۔کچہری میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ  ہمارا کام بانی چیئرمین کا پیغام درست اور واضح انداز میں عوام تک پہنچانا ہے، بانی پی ٹی آئی کی تمام جیل سہولیات ختم کر دی گئی ہیں، انہیں نہ بچوں سے بات کرنے دی جا رہی ہے اور نہ ہی کتابیں فراہم کی جا رہی...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے 9 ٹاؤنز کے چیئرمین نے لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے والے درخواست گزار چیئرمین کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست کے مطابق اعلیٰ عدالتیں قرار دے چکی ہیں کہ آئین کے تحت بجلی کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ناجائز لوڈشیڈنگ پر نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دیا جائے۔
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فرزانہ شیرین نے ملاقات کی،جس میں سیاسی صورتحال، پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) رکن صوبائی اسمبلی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما وجاحت اللہ خان بھی موجود تھے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کی ہے، جس میں ایران کی صورتحال اور خطے کے دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ امریکی ویب سائٹ ’ایگزی اوس‘ نے ملاقات سے باخبر ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ملاقات کی اہمیت اس لیے ہے کہ سعودی عرب خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد کشیدگی کو کم کرنا چاہتا ہے۔ یہ بات چیت اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں پیر کو متوقع ملاقات سے پہلے ہوئی ہے، ٹرمپ انتظامیہ آنے والے مہینوں میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان ایک تاریخی...
    راولپنڈی: جنوبی افریقا کی ایئر فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات ہوئی۔ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔  فریقین نے دونوں افواج کے درمیان روابط کو مزید وسعت دینے اور عملی تعاون بڑھانے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات پر غور کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کے علاقائی سلامتی سے متعلق مؤقف اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ مہمان  شخصیت نے پاکستان کی مسلح افواج...
    راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں معزز مہمان کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایئرچیف لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور فوجی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  دونوں معزز شخصیات نے افواج کے درمیان تعاون کو...
    وانا میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے زخمی ڈی ایس پی کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ ان کا گن مین لاپتا ہے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سینئر افسر زخمی اور ایک اہل کار لاپتا ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم وانا سے توئے خلہ جا رہی تھی۔ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جنوبی وزیرستان کے ڈی ایس پی رحمن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا گیا، جہاں اسپتال ذرائع نے ان کی حالت کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ایک اہلکار لاپتا ہے، جو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 جولائی 2025ء ) پنجاب یونیورسٹی مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی سفارشات کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد علی کی چیئرمین شپ میں سینڈیکیٹ کا 1758 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں سینڈیکیٹ نے سینیٹ کو 20.16  ارب روپے کے بجٹ کی منظوری کی سفارش کر دی۔ بجٹ میں طلباء و طالبات کا مالی بوجھ کم کرنے کے لئے سکالرشپس اور سبسڈی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر گزشتہ سال کے مقابلے میں سکالرشپ کی رقم 380 ملین روپے سے بڑھا کر406 ملین روپے کر دی گئی۔ علاوہ ازیں ہونہار سکالرشپ پروگرام، ایچ ای سی اور پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی طرف...
    جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت کا اضافہ بدترین ظلم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے جنرل سیکرٹری صابرحسین اعوان نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل گرنے کے باوجود حکومت پاکستان کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کی جیبوں پر بدترین ڈاکہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی عیاشیوں کے لئے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور دیگرعالمی مالیاتی اداروں سے شرمناک اور ذلت آمیز شرائط پر قرضے لیکر ہڑپ کرجاتی ہے اور پھر یہی قرضے سود سمیت واپس کرنے کے لئے ہر پندرہ روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی...
    پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ حملے کے محرکات کے حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سینئر افسر زخمی اور ایک اہل کار لاپتا ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم وانا سے توئے خلہ جا رہی تھی۔ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جنوبی وزیرستان کے ڈی ایس پی رحمن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا گیا، جہاں اسپتال ذرائع نے...
    فائل فوٹو  کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے کلفٹن میں گھر میں 5 کروڑ روپے کی چوری کے الزام میں گرفتار گھریلو ملازمہ شہناز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔کلفٹن میں گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا ملزمہ شہناز و دیگر کے خلاف پانچ کروڑ سے زائد کی چوری کا مقدمہ درج ہے، ملزمہ نے دوران تفتیش چوری کی رقم سے خریدی گئی 12 پراپرٹی، گاڑیاں اور موٹرسائیکلوں کی معلومات دی ہے۔ملزمہ شہناز نے چوری کی رقم سے پنجاب میں بھی گھر خریدا ہے، عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے...
    ماہ جون میں تہران میں ایک اسرائیلی حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دل دہلا دینے والے مناظر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایران کے حملوں سے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صیہونی اخبار کا اعتراف تہران ٹائمز و دیگر کی جانب سے نشر کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے 15 جون کو تہران کے قدس اسکوائر پر میزائل حملے کے بعد تباہی مچتی دیکھی جاسکتی ہے۔ اس میں بے گناہ شہری شہید ہوگئے تھے۔ #BREAKING Video of Israeli airstrikes directly targeting a densely populated neighborhood in northern Tehran, hurling cars with passengers inside into the air. pic.twitter.com/K0U52oIZG3 — Tehran Times (@TehranTimes79) July 3, 2025 ...
    کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے سرکاری طور پر اجرک کی تھیم والی نمبر پلیٹس متعارف کرائی ہے، جو اب صوبے میں تمام رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان کے لیے دستیاب ہیں۔ یہ پلیٹیں سندھ کے ثقافتی ورثے کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں اور ذاتی طور پر اور آن لائن دونوں طریقوں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اہلیت اور درخواست کا عمل جن گاڑیوں کے مالکان نے اپنا ٹیکس ادا کر دیا ہے اور ان کی گاڑیاں اپنے نام پر رجسٹرڈ ہیں وہ درخواست دینے کے اہل ہیں۔ اجرک کی نئی پلیٹیں حاصل کرنے کے دو طریقے ہیں آپشن 1: اپنے قریبی ایکسائز آفس میں جائیں۔ آپشن 2: سرکاری پورٹل excise.gos.pk یا موبائل ایپ کے ذریعے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:صوبہ خیبرپختونخوا ( کےپی کے )کے گورنر فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہےکہ صوبائی اسمبلی میں اس وقت اپوزیشن کے پاس 52 یا 54 ارکان ہو چکے ہیں اور جس دن ان کی تعداد حکومت سے زیادہ ہوئی، اسی دن تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے،یہ ہمارا آئینی حق ہے، ہم کوئی غیر قانونی راستہ نہیں اپنائیں گے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق خیبرپختونخوا کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل پیدا ہو گئی ہے، جب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر اپوزیشن کو اسمبلی میں عددی برتری حاصل ہوئی تو وہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کاآئینی حق استعمال کریں گے۔کے پی کے گورنر نے  کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ...
    آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایئر چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور فوجی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں معزز شخصیات نے افواج کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے عملی اقدامات پر گفتگو کی، جبکہ عالمی و علاقائی جغرافیائی سیاسی منظرنامے پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں معزز مہمان کو...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی متفقہ منظوری دے دی گئی۔ جمعرات کو محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 78 واں اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوا جس میں چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ نے بجٹ کے اہم خدوخال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ استعمال پر اطمینان کا اظہار اورگزشتہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ کرکٹ کے فروغ کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت عمدہ پرفارمنس والے ریجن کو انعام...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس ساحر شمشاد سے جنوبی افریقا کی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقا کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان روابط کو مزید وسعت دینے،تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے عملی اقدامات پر بات چیت کی گئی اور وسیع تر جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر بھی خیالات کا تبادلہ ہوا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر پاکستان...
    لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کےخلاف درخواست خارج کر دی۔ جسٹس جواد حسن نے درخواست خارج کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے خلاف درخواست خارج ہونے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کہ کیا عدالت آئینی دائرہ کار میں ایسی درخواست کو سماعت کے قابل قرار دے سکتی ہے؟ انکا مزید کہنا تھا کہ نجکاری کمیشن نے پہلے ہی نجکاری کے اشتہارات اور مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے پر اخراجات کر رکھے ہیں۔جسٹس جواد حسن نے سوال کیا کہ آیا یہ عمل مروجہ قوانین اور سابقہ عدالتی فیصلوں کے مطابق ہے۔ اس موقع پر نجکاری کمیشن کے وکیل...
    تیانجن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور رشین فیڈریشن کے ڈپٹی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈری سرجیوچ نکیتن کی ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان سے ریل و روڈ نیٹ ورک اور تجارتی راہداریوں کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں اور روس تک زمینی رابطوں کو فروغ دیا جائے جس کے لئے خطے میں مختلف ممالک کے مابین شاہرات کی تعمیر میں تیزی لائی جائے۔ اسی طرح سینٹرل ایشیا کو پاکستان کے راستے گرم پانیوں تک رسائی سے تجارتی سرگرمیوں کو بڑے پیمانے پر فروغ مل سکتا ہے۔ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کی تین روزہ وزارتی کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے...
    فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر فیس بُک اکاؤنٹ جنوبی افریقا کے چیف آف ایئر فورس نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جے ایس ہیڈ کوارٹرز آمد پر جنوبی افریقا کے ایئر چیف کو تینوں افواج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔جنوبی افریقا کے چیف آف ایئر فورس نے جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، دوطرفہ تعاون اور وسیع تر جیو اسٹریٹیجک صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کے عملی اقدامات پر بات چیت بھی ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل...
    چئیرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا  78 واں اجلاس ہوا جس میں مالی برس 26-2025 کے بجٹ تخمینہ جات کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ اجلاس میں رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی متفقہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا، بہترین پرفارمنس والے ریجن کو ہر سال انعام دیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  اسٹاف کی پرفارمنس کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا۔ اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ استعمال  پر اطمینان کا اظہار کیا گیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ایک طرف پی ٹی آئی والے مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو کبھی جارحیت، تحریک اور گولی کا جواب گولی سے دینے کی بات کی جاتی ہے۔ پی ٹی ائی کی جانب سے کل ہونے والی پریس کانفرنس میں ان کی تمام لیڈرشپ شامل تھی لیکن مذاکرات کے حوالے سے کوئی بھی ٹھوس چیز سامنے نہ آ سکی۔ پی ٹی ائی کے اسیر رہنماؤں کے خط کا ذکر تو کیا گیا لیکن آئندہ کے لائحہ عمل اور پارٹی کے رد عمل کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی۔ پی ٹی آئی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی تھی۔ اسلام آباد میں علمائے کرام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی، بھارت نے ایک بیس پر 11 میزائل فائرکیے، وہاں ہمارے 9 یا11 طیارے تھے مگر تمام میزائل بیس سے باہر گرے اور ہمارے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پرحملہ کریں مگر پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائرکرتے وقت فرق آگیا، ہمیں پریشانی ہوئی کہ یہ میزائل تو آبادی پر گرجائےگا لیکن اللہ...
    جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائزمین سیمو مبامبو نے آج چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ عسکری تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں فریقین نے دو طرفہ دفاعی روابط کو مزید وسعت دینے کے عملی اقدامات پر گفتگو کی اور موجودہ جیو اسٹریٹیجک حالات پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے 96 گھنٹے مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے خطے میں سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور علاقائی امن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہےکہ  بھارت سے جنگ کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی تھی۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں علمائے کرام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کو غیبی مدد ملی، بھارت نے ایک بیس پر 11 میزائل فائرکیے، وہاں ہمارے 9 یا11 طیارے تھے مگر تمام میزائل بیس سے باہر گرے اور ہمارے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے بھارت کی شہری آبادی پرحملہ کریں مگر   پاکستان نے جب بھارت کی طرف میزائل فائر کیے ان میں ایک میزائل میں فائرکرتے وقت فرق آگیا، ہمیں پریشانی...
    باہمی رابطے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے، وزیر ٹرانسپورٹ عبدالعلیم خان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز بیجنگ: شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ کا بارہواں اجلاس چین کے شہر تھیان جن میں منعقد ہوا۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق اجلاس میں متعدد دستاویزات پر دستخط کیے گئے جن سے علاقائی رابطوں کو مزید فروغ دینے کے لیے ٹھوس بنیاد رکھی گئی۔ بیلاروس ، پاکستان اور دیگر رکن ممالک کے ٹرانسپورٹ محکموں کے سربراہان نے بین الاقوامی ٹرانسپورٹ راہداریوں کی تعمیر کو فروغ دینے اور بین الاقوامی نقل و حمل کی سہولت کو بہتر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ...
    عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے عناصر کی مانیٹرنگ مسلسل کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر شرانگیز اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اور اس سلسلے میں سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سال25-2024ء میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ پر وزارت خزانہ اور آیف بی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کے لئے معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل کرنے بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ کیا جائے ، اس میں کسی قسم کی...
    اسلام آباد: جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمومبیمبو نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، سربراہان نے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں فضائی افواج کے مابین تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبیمبو کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی جدید عسکری صلاحیتوں اور خود انحصاری کے زریعے اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے اپنے ویژن سے آگاہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن( نمائندہ جسارت) قومی شاہراہ پر مورو کے قریب مسلح افراد نے مبینہ فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا،کلہوڑا اسٹیشن کے قریب حالات سے تنگ نوجوان نے مبینہ خودکشی کرلی،لاشیں گھروں میں پہنچنے کہرام۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ مورو ایڈمور پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو مبینہ قتل کردیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردیا جہاں مقتول کی شناخت سیٹھ احمد نواز بیہن کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی،لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،دوسرے واقع میں نواحی علاقہ کلہوڑا اسٹیشن کے قریب نوجوان ایم سجاد نے حالات سے تنگ آکر مبینہ خودکشی...
    شاہد خان آفریدی : فائل فوٹو  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنا ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے۔اپنے بیان میں شاہد خان آفریدی نے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور اس ذمہ داری کو بہترین انداز میں نبھانے کے لیے دعا بھی کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ پاکستان نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی، یہ کردار اگرچہ علامتی نوعیت رکھتا ہے تاہم موجودہ عالمی حالات میں اس کی اسٹریٹیجک اہمیت غیر معمولی ہے۔ دریائے سوات میں ڈوبے افراد کو بچانا جن کی ذمے داری تھی،...
    ایم ڈبلیو ایم کے وائس چئیرمین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ حالیہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے رحمانہ اضافہ، اشیائے خوردونوش کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں، اور مہنگائی کا طوفان اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ نظام صرف اور صرف اشرافیہ کے تحفظ اور غریب عوام کی بربادی کے لیے قائم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ حالیہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے رحمانہ اضافہ، اشیائے خوردونوش کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں، اور مہنگائی کا طوفان اس بات کا...
    وزیرٍ دفاع خواجہ محمد آصف—فائل فوٹو وزیرٍ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی صلاحیتیں چیک ہو چکی ہیں۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا جذبہ آج بھی جوان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان کے خلاف کوئی شواہد نہیں۔ مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں‘خواجہ آصفجیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو اپنی بات منوانے کا موقع نہیں ملا، پاکستان کا موقف درست تھا جسے تسلیم کیا گیا۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  افغانستان میں دہشت گردوں...
    وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اہم ملاقات کی، جس میں گورنر نے وزیراعظم کو سانحہ سوات سے متعلق بریفنگ دی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی اور دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لیے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں مجموعی ملکی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا...
    شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی۔گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لئے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کے دوران مجموعی ملکی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور...
    گورنر خیبرپختونخوا نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور سانحہ سوات سے متعلق بریفنگ دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں  گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی اور دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لئے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں مجموعی ملکی صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیراعظم کے مشیر برائے...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے  خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔   گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لئے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔  سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   علاوہ ازیں ملاقات میں مجموعی ملکی صورت حال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔  ملاقات میں وفاقی وزیر کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی امور انجینئر امیر مقام ، وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ کیا،محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق خواجہ سلمان رفیق نے کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا،سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے صوبہ بھر میں موجودہ صورتحال بارے بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ سائیبر پٹرولنگ سیل24/7 فرقہ واریت اور اشتعال انگیزی میں ملوث افراد کیخلاف ایکشن لے رہا ہے،سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے اکاونٹ بلاک اور گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں37087 مجالس اور9825 جلوسوں کی مانیٹرنگ...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے باجوڑ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصلیدار سمیت 4 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔وزیر اعلیٰ نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اورشہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔(جاری ہے) وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لئے باجوڑ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک کا 81 واں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں 14ویں جے سی سی اجلاس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلے کئے گئے کہ تمام مشترکہ ورکنگ گروپس اپنی میٹنگز جلد از جلد مکمل کریں ،تمام وزارتیں آئندہ ہفتے تک اپنے ایجنڈے کو حتمی تشکیل دیں۔(جاری ہے) سی پیک فیز 2 کا ہدف پاکستان کو علاقائی تجارت، جدید ٹیکنالوجی اور روابط کا مرکز بنانا ہے،بین الوزارتی ہم آہنگی اور چین کے ساتھ موثر مشاورت کو حکومتی ترجیح قرار دیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں خواتین کی تین مخصوص نشستیں تاحال خالی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے تین نشستیں تاحال خالی ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام کی نامزد امیدوار صدف احسان کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، جس کے باعث ان کی نشست پر پیش رفت نہیں ہو سکی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی دو مخصوص نشستوں پر پیش رفت ہوئی ہے۔ ثوبیہ شاہد اور شہلا بانو نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) ان دو نشستوں کے لیے جلد ہی الیکشن کمیشن کو باقاعدہ نام ارسال کرے گی۔ روزانہ مستند...
    ایک بیان میں سربراہ امتِ واحدہ پاکستان نے کہا کہ امریکی و اسرائیلی سربراہان کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پورے خطہ کو جنگ میں دھکیلنے کے مترادف ہیں، اگرچہ دینِ اسلام ہمیں تحمل اور بردباری کا سبق دیتا ہے لیکن اسلامی اقدار و قوانین کی روشنی میں توہین اور دھمکیوں کا بھرپور اور دندان شکن جواب دینا بھی لازمی امر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ہاتھوں اسرائیل، امریکہ اور یورپ کی ذلت آمیز شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی دنیائے اسلام کے عظیم رہنما...
    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پی سی بی کی جانب سے خلاف قواعد کروڑوں کے لائیو اسٹریمنگ حقوق دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک عامر ڈوگر کی جانب سے کابینہ ڈویژن سے متعلق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذیلی کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق تمام 7 آڈٹ پیراز کو ضم کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے غیر شفاف طریقے سے 6 کروڑ 10 لاکھ مالیت کے ٹھیکے دینے کا آڈٹ پیرا زیر غور آیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ پی سی بی نے غیر شفاف طریقے سے گریفک انٹرفیس اور ٹرک برینڈنگ کے ٹھیکے دیے۔ پی سی بی کی جانب سے 33 کروڑ...
    معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر نے ان کے گھر سے چوری کرنے والی غیر ملکی ملازمہ سے متعلق دلچسپ واقعہ سُنا دیا۔ ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے کا انکشاف کیا ہے۔ ندا کے مطابق بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے ایک فلپائنی ملازمہ کو بچے کی نگہداشت کے لیے رکھا، جس پر انہوں نے مکمل بھروسہ کیا کیونکہ وہ پیشہ ورانہ لگتی تھی اور غیر ملکی شہریت رکھتی تھی۔ ندا کے مطابق ان کے گھر سے قیمتی اشیاء کے غائب ہونے کا سلسلہ شروع ہوا، مگر انہیں کبھی ملازمہ پر شک نہ ہوا۔ ایک دن خریداری کے دوران انہوں نے ملازمہ کو اپنا پرس پکڑا  دیا اور بعد میں معلوم ہوا کہ اس میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )پاکستان نے رواں ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے” ایکس“ پر ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے صدارت ایسے وقت میں سنبھالی جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات اور انسانی بحران میں گھری ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کو مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی موثرلائحہ عمل کی طرف لے جانے کی کوشش کرے گا.(جاری ہے) اسحاق ڈار نے لکھا کہ پاکستان جامع ،متوازن اور عملی اقدامات کے لیے اقوام متحدہ کے تمام رکن ملکوں کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ کثیرالجہتی لائحہ عمل کے ذریعے...
    ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  سی ٹی او اسلام آباد ذیشان حیدر کااس حوالے سے  کہنا ہے کہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اب ٹریفک پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور  سی ٹی اواسلام آباد نے کہاہے  کہ اسلام آباد کی مصروف شاہراہوں پر جدید کیمروں سے لیس ڈرون اڑائے جائیں گے، ڈرونز کی مدد سے خلاف ورزی کی نشاندہی اور فی الفور چالان ہوگا۔...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ ساتھ ہی ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور اور گردونواح میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اس دوران شہر میں ہوائیں چلتی رہیں، جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مزید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دیر بالا، دیر زیریں، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان کے علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ تورغر، مانسہرہ،...