2025-07-31@18:32:31 GMT
تلاش کی گنتی: 4147

«کاری کا اعلان کیا»:

(نئی خبر)
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی معطلی سے حزب اختلاف نئی مشکل کا شکار ہوگئی ہے، معطلی کے بعد اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن دینے کا اختیار بھی ختم ہو گیا۔ نجی چینل کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کے معطل ہونے کے معاملے کے بعد حزب اختلاف کو نئی مشکل کا سامنا ہے، معطلی کے بعد اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی کے اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن دینے کا اختیار بھی ختم ہوگیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 105 ارکان ہیں، 26 اراکین کی معطلی کے بعد یہ تعداد 79 رہ گئی، جب کہ قواعد کے مطابق اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن پر کم از کم 93 اراکین کے دستخط ضروری ہوتے...
    چینی صدر شی جن پنگ آئندہ ماہ برازیل میں ہونے والے برکس اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، جو اگر درست ثابت ہوتا ہے تو ان کے 12 سالہ دورِ صدارت میں پہلی بار ہوگا کہ وہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے اس گروپ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ ہانگ کانگ سے شائع ہونیوالے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے متعدد ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق، شی جن پنگ کی جگہ چینی وزیرِ اعظم اور ان کے قریبی ساتھی لی چیانگ اجلاس میں شریک ہوں گے، جو 6 اور 7 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہوگا۔ امکان ہے کہ اس اجلاس میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران تقریباً 285 درآمدی مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹیز کے مکمل خاتمے یا کمی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے نئے سرے سے ڈیوٹیز عائد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔  نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے پانچ سالہ نئے ٹیرف پالیسی پلان کے تحت مقامی صنعتوں کے تحفظ میں52 فیصد کمی کا ہدف رکھتے ہوئے1984ٹیرف لائنز پر ریگولیٹری ڈیوٹیز ختم یا کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب ان میں سے285پر دوبارہ نظرثانی کے بعد نئی ڈیوٹیز پیر کو نوٹیفائی کی جائیں گی۔  معیشت میں بہتری پر مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کو خراج تحسین پالیسی بورڈ نے ریگولیٹری ڈیوٹیز...
    شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے بلااشتعال حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی اور انسانی حقوق کو نظر انداز کیا، مگر جمہوری اسلامی ایران نے جرأت مندانہ انداز میں اس کا منہ توڑ جواب دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام آباد کے مقامی افراد نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر رکھا تھا، اور اس جنگ بندی سے امن کی ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ ان کے مطابق خطے میں استحکام صرف اسی صورت ممکن ہے جب تمام فریقین تحمل اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں۔ شہریوں نے...
    چارسدہ: سُوٹ کیس سے برآمد ہونے والی قتل کی گئی لڑکی کی لاش کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا سگا بھائی اور شوہر ہی قاتل ہیں۔ 24 جون کو تھانہ سٹی چارسدہ کی حدود ارضیات میں ایک مشکوک سوٹ کیس کی موجودگی کی اطلاع پر سٹی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، جہاں حفاظتی اقدامات کے تحت بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی طلب کیا گیا، تاہم افسوسناک طور پر سوٹ کیس سے ایک نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی، جسے فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ...
    بیان میں کہا گیا کہ تمام ویزا درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں، بیانات، پوسٹس اور رابطوں کا مکمل تجزیہ کیا جائے گا۔ پالیسی کا مقصد ایسے افراد کی شناخت اور داخلے سے روک تھام ہے جو کسی بھی نوعیت کے سیکیورٹی خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے غیر ملکی طلبہ اور تبادلہ پروگرام کے ویزا درخواست گزاروں کے لیے سوشل میڈیا اور آن لائن سرگرمیوں کی مکمل جانچ پڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت F، M اور J کیٹیگری کے ویزا ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام سوشل میڈیا پروفائلز عوامی رکھیں تاکہ ان کی سرگرمیوں کی مؤثر جانچ ممکن بنائی جا سکے۔ محکمہ خارجہ نے واضح الفاظ میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی) اور روانڈا کے مابین امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے علاقائی کشیدگی کو ختم کرنے اور امن و استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ کی ثالثی میں گزشتہ روز امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں طے پانے والے اس معاہدے میں جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقوں اور گریٹ لیکس خطے میں میں کشیدگی کا خاتمہ کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔ Tweet URL سیکرٹری جنرل نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ معاہدہ تمام فریقین کے لیے امن و سلامتی کے طویل مدتی مقاصد کو حاصل کرنے میں مددگار ہو...
    کچھ دیر بعد ایک شخص تھانے میں پیش ہوا اور لاش کو اپنی بیوی قرار دیا، تاہم پولیس کو اس کے بیانات میں تضاد محسوس ہوا، جس پر اسے شاملِ تفتیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چارسدہ میں سُوٹ کیس سے برآمد ہونے والی قتل کی گئی لڑکی کی لاش کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا سگا بھائی اور شوہر ہی قاتل ہیں۔ 24 جون کو تھانہ سٹی چارسدہ کی حدود ارضیات میں ایک مشکوک سوٹ کیس کی موجودگی کی اطلاع پر سٹی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، جہاں حفاظتی اقدامات کے تحت بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی طلب کیا گیا، تاہم افسوسناک طور پر سوٹ کیس سے ایک نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی، جسے فائرنگ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فیلڈ مارشل نے بنوں گیریژن کے واقعے کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی۔فیلڈ مارشل نے سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل حوصلے اور...
    اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سوات میں پھنسنے والے 85 افراد میں سے 58 کو زندہ بچالیا گیا، غفلت برتنے پر انتظامیہ کی افسران اور ریسکیو کے ضلعی آفیسر کو معطل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے دورہ سوات کا دورہ کیا اور مینگورہ بائی پاس کے قریب سانحہ دریائے سوات سے متعلق ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سوات میں پھنسنے والے 85 افراد میں سے 58 کو زندہ بچالیا گیا، غفلت برتنے پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے متعدد علاقوں میں رہائشیوں کو جبری انخلا کے نئے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جن علاقوں کے رہائشیوں کو جبری انخلا کے نئے احکامات جاری کئے ہیں ان میں نصیرات، زہراء، مغرقہ کی میونسپلٹیز اور شمالی ساحلی پٹی سمیت النزعہ، البوادی، البسمہ، الزہراء، البساتین، بدر، ابو حریرہ، الروضہ اور الصفاء جیسے محلے شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان اویچائے ادرعی نے ایک پیغام میں کہا کہ آپ کی حفاظت کی خاطر، فوراً جنوب میں واقع علاقے ‘المواسی’ کی طرف نقل مکانی کریں اور ان علاقوں...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارت کی حمایت یافتہ پراکسی فتنتہ الخوارج کے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔  وزیراعظم نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے صوبیدار زاہد اقبال ، حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف ، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل ، سپاہی راحیل ، سپاہی محمد رمضان ، سپاہی زبیر ، سپاہی محمد ساحکی، سپاہی نواب ،سپاہی ہاشم عباسی ،سپاہی مدثر اعجاز اور سپاہی منظر علی کو خراج عقیدت پیش کیا۔  مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گرد حملے میں معصوم شہریوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں سرکاری اسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کے لیے اچانک ایک بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے، جس کے تحت یونیورسل ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت دی جانے والی ہیلتھ کارڈ کی سہولت بند کر دی گئی ہے۔یہ اقدام محکمہ صحت پنجاب کی نئی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) لاہور کی جانب سے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں کیا گیا۔مراسلے کے مطابق تمام سرکاری اسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 30 جون 2025 تک اپنے ہیلتھ انشورنس سے متعلق تمام بقایاجات کی تفصیلات فوری طور پر متعلقہ اداروں کو فراہم کر دیں، کیونکہ اس تاریخ کے بعد اسٹیٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے 29 جون تک ملک کے مختلف حصوں میں شدید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی، اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ پی ٹی وی نیوز رپورٹ کے مطابق مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب اور آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر سکتے ہیں، جس سے مقامی آبادی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی دریائے ہنزہ، خنجراب، کلک، چوپرسن، شمشال اور برالڈو کے قریب سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ لینڈ...
    ---فائل فوٹو  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحہ سوات کے پیشِ نظر اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے متعلقہ اداروں کو 3 دنوں میں تمام تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز احمد مغل کے مطابق وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری کی زیرِ صدارت  سوات میں اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزراء، ترجمان وزیرِاعلیٰ، ایم پی ایز اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری نے جائے حادثہ پر پولیس کی غیر موجودگی پر ایس پی سے وضاحت طلب کر لی۔ذرائع کا کہنا ہے...
     اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں قائم 24/7 نادرا میگا سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور وہاں شہریوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق محسن نقوی نے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کے حصول کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق دریافت کیا۔شہریوں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ اب انتظار کی زحمت نہیں ہوتی اور باری جلد آجاتی ہے جبکہ عملہ بھی بھرپور تعاون کرتا ہے، شہریوں نے سہولتوں کی فراہمی پر وزیر داخلہ اور نادرا انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان...
    لوگوں کا الزام ہے کہ انہدامی کارروائی بغیر کسی بیشگی اطلاع یا نوٹس کے انجام دی گئی اور سڑک کنارے عوامی استعمال کیلئے تعمیر کئے گئے متعدد ڈھانچوں، بشمول مسافر شیڈز کو منہدم کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بارہمولہ-کپوارہ فورلین سڑک منصوبے کی تعمیر و کشادگی کے تحت کپوارہ ضلع کے لنگیٹ علاقے میں کی گئی ایک انہدامی کارروائی پر مقامی آبادی نے شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اس کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا۔ لوگوں کا الزام ہے کہ انہدامی کارروائی بغیر کسی بیشگی اطلاع یا نوٹس کے انجام دی گئی اور سڑک کنارے عوامی استعمال کے لئے تعمیر کئے گئے متعدد ڈھانچوں، بشمول مسافر شیڈز، کو منہدم کر دیا گیا۔ اس انہدامی کارروائی کے خلاف...
    بیلارُس کے منسک میں یوریشین اکنامک یونین سمٹ کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ مغربی ممالک کے ساتھ یک طرفہ کھیل اب ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تبدیلی نیٹو کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات اور یوکرین میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روس کھل کر امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی مدد کرے، خامنہ ای کی پیوٹن سے اپیل پیوٹن نے نشاندہی کی کہ مغرب نے بارہا روس کی سیکیورٹی خدشات کو نظرانداز کیا، خاص طور پر یوکرین میں نیٹو کے مشرق کی جانب پھیلاؤ کے معاملے میں۔ ان کا کہنا تھا انہوں نے ہر چیز کو الٹ پلٹ کر پیش کیا، اور ہمیں غاصب بنادیا۔ انہوں نے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے ٹرانسفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس پر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔ معروف وکیل منیر اے ملک نے ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں یہ اپیل دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 19 جون کو سنایا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اپیل کے فیصلے تک اس فیصلے کو معطل رکھا جائے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 19 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلے اور سینیارٹی...
    ویب ڈیسک: نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنی نئی کتاب "Finding My Way" کے رواں برس اکتوبر میں اجراء کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان ملالہ یوسف زئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک جذباتی پوسٹ میں کیا۔  ملالہ نے کتاب کے حوالے سے بتایا کہ میری نئی کتاب ‘Finding My Way’ ایک بکھری ہوئی، سچائی اور بعض اوقات تکلیف دہ حد تک مزاحیہ یادداشت پر مبنی ہے۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ نے مزید بتایا کہ یہ کتاب دوستی، پہلی محبت، ذہنی صحت اور خود کو تلاش کرنے کی میری اپنی کہانی ہے۔ ملالہ نے مزید کہا کہ پندرہ سال کی...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے آسٹریلیا کا  دورہ کیا جہاں انہوں نے 14ویں سالانہ دفاعی و سلامتی مذاکرات میں شرکت کی۔ دورے کے دوران، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی  جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آسٹریلیا کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، جن میں چیف آف ڈیفنس فورسز ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن، ڈائریکٹر جنرل آفس آف نیشنل انٹیلی جنس اینڈریو شیئرر، چیف آف آسٹریلین آرمی لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹورٹ اور محکمہ خارجہ و تجارت کی سفیر برائے انسداد دہشت گردی جیمما ہیگنز شامل ہیں۔ ’کانٹا لگا‘گانے میں اپنی ڈانس پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالہ انتقال کر...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد میں نادرا میگا سینٹر بلیو ایریا کا اچانک دورہ،شہریوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کےمطابق وزیرداخلہ نے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے وقت کے بارے دریافت کیا ۔شہریوں نے نادرا میگا سینٹر میں مہیا کردہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا  شہریوں نے بتایا کہ عملہ بھی بہت تعاون کرتا ہے۔ آپ کے آنے سے حالات بہت بہتر ہوئے ہیں۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر کے شفٹ انچارج اور عملے کو شاباش دی اور مزید محنت سے کام کرنے کی...
    نیو یارک سٹی کے میئر کے امیدوار ظہران  ممدانی کو ڈیموکریٹک پرائمری میں غیر متوقع کامیابی کے بعد اسلام مخالف آن لائن حملوں کا سامنا ہے، جن میں جان سے مارنے کی دھمکیاں اور ان کی جیت کو 11 ستمبر 2001 کے حملوں سے تشبیہ دینے جیسے بیانات شامل ہیں۔ مسلم حقوق کی وکالت کرنے والی تنظیم کیر ایکشن کے مطابق، پول بند ہونے کے بعد صرف ایک دن میں ممدانی یا ان کی مہم سے متعلق نفرت پر مبنی کم از کم 127 پرتشدد رپورٹیں درج ہوئیں، جو کہ اس ماہ کے آغاز میں درج کی جانے والی روزانہ کی اوسط تعداد سے 5 گنا زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی دائیں بازو کی قوتیں ظہران ممدانی کی کامیابی پر...
    حال ہی میں مقامی فلائٹ آپریشن کا لائسنس حاصل کرنیوالی ایئر کراچی نے ملک کے مختلف اہم شہروں میں اسٹیشن مینیجرز کی بھرتی کے لیے نئی مہم کا آغاز کر دیا ہے، ان شہروں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سکھر اور کوئٹہ شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق، وہ متحرک اور تجربہ کار افراد کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہے جو ایئرپورٹ آپریشنز کو مڈ سے سینئر سطح کے انتظامی عہدوں پر سنبھال سکیں۔ ملازمت کے اس موقع کے لیے مرد و خواتین دونوں درخواست دے سکتے ہیں، تاہم خواتین کو خاص طور پر درخواست دینے کی ترغیب دی گئی ہے تاکہ ایئر کراچی کی بھرتی کی جامع پالیسی کو فروغ دیا جا سکے۔ آسامیوں کی نوعیت اس ضمن...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے فلسطین کے مسئلہ کا دو ریاستی حل طے ہونے تک اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم نے یہ بات جمعہ کو یہاں دفتر خارجہ میں میڈیا کو پاکستان کی کامیابیوں اور سفارتی مصروفیات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پرایک آزاد اورخودمختار قابل عمل فلسطینی ریاست کے قیام کے ساتھ فلسطین کے مسئلہ کے دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے جس کا...
    اسرائیلی فوج نے غزہ کے متعدد علاقوں میں رہائشیوں کو فوری انخلا کے نئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ الجزیرا کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں نصیرات، زہراء، مغرقہ کی میونسپلٹیز اور شمالی ساحلی پٹی سمیت النزعہ، البوادی، البسمہ، الزہراء، البساتین، بدر، ابو حریرہ، الروضہ اور الصفاء جیسے محلے شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان اویچائے ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں کہا کہ "آپ کی حفاظت کی خاطر، فوراً جنوب میں واقع علاقے 'المواسی' کی طرف نقل مکانی کریں اور ان علاقوں کی طرف واپس نہ آئیں جو لڑائی سے متاثر ہو چکے ہیں۔" ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج ان علاقوں میں شدید طاقت کے ساتھ کارروائیاں کر...
    این ڈی ایم اے نے کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ سمیت دیگراضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کردی۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرنے اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بڑے حصوں کو متاثر کرنے والے وسیع بارش اور گرج چمک کے لیے اثرات پر مبنی موسمی الرٹ جاری کیا ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع بشمول کراچی، جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، نواب شاہ، خیرپور، کشمور، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، جامشورو، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹھہ، بدین کےگردونواح میں بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ان علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ کبھی کبھار...
    ملک بھر میں فوت شدگان اور میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز کے خلاف 30 جون سے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نادرا نے اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو تمام ایسے شناختی کارڈز کا مکمل ریکارڈ فراہم کر دیا ہے جن پر موبائل سمز جاری ہیں۔ ریکارڈ ملنے کے بعد پی ٹی اے نے مرحلہ وار سمز کی بندش کے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، فوت شدگان اور میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر موبائل سموں کے استعمال کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرچکا تھا۔ آن لائن بینکنگ اور آن لائن کاروبار کرنے والے شہری روزانہ لاکھوں، کروڑوں روپے...
    عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران معروف عالم دین نے علماء و ذاکرین پر زور دیا کہ وہ نفرتوں کے خاتمے اور محبتوں کے جذبوں کو فروغ دینے کی بات کریں کیونکہ اسی مقصد کیلئے نواسہ رسول ﷺ نے عظیم قربانی دی اور اسلام کو رہتی دنیا تک کیلئے سربلند کیا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ محرم امن و محبت، اخوت، رواداری اور صبر و تحمل کا مہینہ ہے۔ یہ بات انہوں نے امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے علماء و ذاکرین پر زور دیا کہ وہ نفرتوں کے خاتمے اور محبتوں کے جذبوں کو فروغ...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور چین نے ایک تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ ہم نے حال ہی میں چین کے ساتھ دستخط کیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امریکی انتظامیہ اور چین نے جنیوا معاہدے کے نفاذ کے لیے ایک اضافی سمجھوتہ پر اتفاق کیا ہے، جو کہ گزشتہ ماہ سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت میں طے پایا تھا جہاں دونوں ممالک نے تجارتی جنگ بندی کے لیے اتفاق کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے؛ امریکا اور چین میں تجارتی تنازع پر پیشرفت، عبوری معاہدہ طے پا گیا امریکی عہدیدار کے مطابق یہ سمجھوتہ امریکی نایاب دھاتوں کی ترسیل کو تیز...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس کے دوران ملک بھر میں گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس اور صنعت کے لیے قیمتوں میں اوسطاً 10 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی ۔ گھریلو صارفین کے لیے صرف فکسڈ چارجز میں معمولی رد و بدل کیا جائے گا، وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے چینی درآمد سے متعلق تجویز پر غور کیا۔ ای سی سی نے اجلاس کے دوران چینی کی درآمد کی بھی منظوری دے دی ، چینی کی درآمد کے لیے 10 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی، کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ کریں گے۔
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی ارکان کو بجٹ منظوری کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت کردی گئی۔ پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے پارٹی ارکان کو ہدایت کی کہ وہ مالیاتی بل 2025-26 کے حق میں ووٹ دیں، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کی ٹیم سے مشاورت کی اور بجٹ سے متعلق ہمارے تحفظات کو دور کیا۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا، جسے 20 فیصد بڑھا دیا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سولر پینلز...
    نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنی نئی کتاب "Finding My Way" کے رواں برس اکتوبر میں اجراء کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان ملالہ یوسف زئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک جذباتی پوسٹ میں کیا۔  ملالہ نے کتاب کے حوالے سے بتایا کہ میری نئی کتاب ‘Finding My Way’ ایک بکھری ہوئی، سچائی اور بعض اوقات تکلیف دہ حد تک مزاحیہ یادداشت پر مبنی ہے۔ نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ نے مزید بتایا کہ یہ کتاب دوستی، پہلی محبت، ذہنی صحت اور خود کو تلاش کرنے کی میری اپنی کہانی ہے۔ ملالہ نے مزید کہا کہ پندرہ سال کی عمر میں دنیا میرا نام جانتی تھی لیکن حقیقت میں کوئی مجھے نہیں جانتا تھا۔ یہ وہ کہانی نہیں جو آپ سمجھتے...
    عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ تمام تر مشکلات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے محمدی سیرت اور حسینی جذبہ کی ضرورت ہے، اگر مسلم امہ ان دو خصوصیات کو اپنالے تو دنیا ایک نئے عہد کا آغاز کرنے کی صلاحیت حاصل کرلے گی۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین حجت الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے قرآن سینٹر ڈیفنس سوسائٹی میں دین محمدی کے عنوان سے منعقدہ عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین محمدی ایک ایسی تعبیر ہے جسے سبھی اپنا سکتے ہیں لیکن دین محمدی کی حقیقی تعبیر وہی ہوگی جو نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ...
    آئندہ برس حج کے خواہشمندوں کیلئے حکومت کا بڑا اعلان، آخری تاریخ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو آج سے ملک بھر میں شروع ہو چکی ہے اور 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی اور یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے۔ترجمان کے مطابق آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خواہ وہ سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کریں یا نجی اسکیم کا، تمام عازمین کے لیے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے خصوصی ملاقات کی، جس میں بجٹ منظوری پر اظہار تشکر کیا گیا۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام دوست بجٹ بنانے کے لیے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی، جس پر ہم تمام اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں جن کی مشاورت سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے والا بجٹ تشکیل دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اتحادی جماعتوں نے بجٹ کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اب ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے دن رات  محنت کرنی...
      اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو آج سے ملک بھر میں شروع ہو چکی ہے اور 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔ وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی اور یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے۔ ترجمان کے مطابق آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خواہ وہ سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کریں یا نجی اسکیم کا، تمام عازمین کے لیے ابتدائی رجسٹریشن لازمی ہے۔ حتیٰ کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی اپنی شرکت یقینی بنانے کے لیے رجسٹریشن...
    اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو آج سے ملک بھر میں شروع ہو چکی ہے اور 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔ وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی اور یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے۔ ترجمان کے مطابق آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خواہ وہ سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کریں یا نجی اسکیم کا، تمام عازمین کے لیے ابتدائی رجسٹریشن لازمی ہے۔ حتیٰ کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی اپنی شرکت یقینی بنانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد پر گھنے بادلوں کا راج برقرار ہے اور محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو موسلادھار بارشیں اربن فلڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی فضا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سمندری ہوائیں کم رفتار سے شہر کا رخ کر رہی ہیں، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ مون سون کا موجودہ اسپیل 29 جون تک وقفے وقفے سے بارش برساتا رہے گا، جس کے دوران نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا...
    اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن "آپریشنل موقع نہ ملنے" کی وجہ سے حملہ نہ ہو سکا۔ اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا کہ خامنہ ای کو اپنے اوپر حملے کا خدشہ تھا، جس کے باعث وہ روپوش ہو گئے اور پاسداران انقلاب کے کمانڈرز سے رابطہ منقطع کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو اسرائیل دوبارہ حملہ کر سکتا ہے اور اس کے لیے انہیں امریکا سے گرین سگنل بھی حاصل ہے۔ تاہم ان کے مطابق ایران کے...
    محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ اخلاقی اور آئینی فرض ہے کہ ہر شہری کی بھلائی کو یقینی بنایا جائے، خاص طور پر وہ لوگ جو زیر حراست اور مقدمے کے منتظر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری سیاسی رہنماؤں نے کالعدم جماعت اسلامی کشمیر کے سربراہ ڈاکٹر حمید فیاض کے علاج کا مطالبہ کیا ہے جو 2019ء سے جیل میں بند ہیں۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی اور حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سرینگر کی سینٹرل جیل میں بند فیاض کے علاج معالجے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینٹرل جیل سرینگر سے جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر حمید فیاض کی بگڑتی ہوئی صحت...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)جسٹس صلاح الدین پنہورکا بینچ کا حصہ بننے سے معذرت، مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کرنے والا گیارہ رکنی آئینی بینچ ٹوٹ گیا،عدالت عظمیٰ کے گیارہ رکنی بینچ میں شامل جسٹس صلاح الدین پنہور نے  مخصوص نشستیں کیس کے بینچ سے علیحدگی اختیار کرلی، کیس کی سماعت کو 10 منٹ کیلئے ملتوی کردیا گیا، جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ بینچ 10 منٹ بعد دوبارہ آ کر سماعت کرے گا۔ کیس کی آج ہونے والی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جاری تھی تاہم سماعت کے آغاز ہی پر جسٹس صلاح الدین پنہور نے بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت پر اعتراض کیا گیا ہے۔جسٹس...
    لاہور: مون سون سیزن میں لاہور ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ کے رن وے کو مخصوص اوقات میں بند کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں مون سون سیزن کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی موجودگی سے متعلق غور کیا گیا۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے 15 ستمبر تک صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، پرندوں کی بھرمار کی وجہ سے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رن وے بند رہے گا۔ تمام ائیر لائنز کو پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہدایت کر دی...
    دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیں27-06-2025 پروگرام دین و دُنیا عنوان: حق و باطل کی جنگ اور ایران کا تاریخی کردار مہمان: حجہ الاسلام والمسلمین سید احمد اقبال رضوی میزبان: محمد سبطین علوی اہم موضوعات: 1. عالمی استکبار اور صہیونیت کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کا مؤقف، دیگر مسلم ممالک سے کس طرح مختلف اور مؤثر ہے؟   2. ایران کی قیادت اور عوام نے غزہ اور فلسطین کے...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں انہوں نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق شواہد پیش کیے۔ ان انکشافات کے بعد بھارتی وزیر دفاع نے دوبارہ تقریر کی اجازت مانگی، مگر اسے اجازت نہیں دی گئی، جس پر سارا تنازع کھڑا ہوا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ اجلاس میں انہوں نے بھارتی وزیر دفاع کی تقریر کے بعد خطاب کیا، جس میں پاکستان میں بھارتی مداخلت، کلبھوشن یادیو اور جعفر ایکسپریس پر حملے جیسے واقعات کا تفصیل سے ذکر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف...
    پی ٹی آئی کا سابق فاٹا میں ٹیکس کے نفاذ کی صورت میں بھرپور مزاحمت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سابق فاٹا میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ٹیکس کے نفاذ سے قبل حکومت کو خطے میں امن و امان قائم کرنے اور کاروباری مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔انہوں نے زور دیا کہ قیام امن نہ صرف صوبائی بلکہ وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں امن دو، کاروبار کا موقع دو، پھر ہم ٹیکس دیں گے۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا...
    کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران رہنماؤں نے کہا کہ کیا آپ اپنے مدرسوں میں، کیا آپ اپنے اجتماعات کے اندر اپنے عقائد کو بیان نہیں کرتے؟ کیا ہم بھی وہی رویہ اختیار کریں کہ جب آپ اپنے عقائد کو بیان کریں اور وہ ہمارے عقائد کے خلاف ہو تو ہم بھی ایسے ہی ریلیاں نکالیں؟ ہم بھی ایسے ہی ایف آئی آر کی باتیں کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک محرم ہال کراچی میں شیعہ اکابرین ملت جعفریہ کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ محرم الحرام کے ایام تمام مسلمانوں کے مقدس ایام ہیں، تمام لوگوں کو مل کر سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السّلام کی عزاداری، ان کی سیرت، ان کے کارنامے اور ان...
    کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران رہنماؤں نے کہا کہ کیا آپ اپنے مدرسوں میں، کیا آپ اپنے اجتماعات کے اندر اپنے عقائد کو بیان نہیں کرتے؟ کیا ہم بھی وہی رویہ اختیار کریں کہ جب آپ اپنے عقائد کو بیان کریں اور وہ ہمارے عقائد کے خلاف ہو تو ہم بھی ایسے ہی ریلیاں نکالیں؟ ہم بھی ایسے ہی ایف آئی آر کی باتیں کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک محرم ہال کراچی میں شیعہ اکابرین ملت جعفریہ کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ محرم الحرام کے ایام تمام مسلمانوں کے مقدس ایام ہیں، تمام لوگوں کو مل کر سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السّلام کی عزاداری، ان کی سیرت، ان کے کارنامے اور ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔یہ اہم فیصلہ ملک میں توانائی کے شعبے میں پالیسی سازی اور قیمتوں کے تعین کو مزید مؤثر اور تیز تر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں قومی سلامتی، خطے کی صورت حال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم نکات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی کی حالیہ میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا اور اراکین کو ان اقدامات پر...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2025ء ) بجٹ کو عوام دشمن قرار دے کر ملک گیر احتجاج کا اعلان کرنے والے پیپلز پارٹی کا بڑا یوٹرن، بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا بجٹ منظوری کیلئے حکومت کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پی پی پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں خورشید شاہ، نوید قمر، راجہ پرویز اشرف، آغا رفیع اللہ، ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو اور ناز بلوچ نے شرکت کی، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وفاقی بجٹ 2025/26ء کو ووٹ دینے کی منظوری دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ پیپزلپارٹی نے حکومت کو پہلے ہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس اس وقت کشیدگی کا شکار ہو گیا جب بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارتی وزیر دفاع کی برہمی اس وقت سامنے آئی جب انہیں محسوس ہوا کہ اعلامیے میں بھارت کے لیے حساس سمجھے جانے والے معاملات کو نظرانداز کیا گیا ہے، جب کہ کچھ نکات بالواسطہ طور پر بھارت کے خلاف اشارہ کر رہے تھے۔اجلاس میں چین، روس، پاکستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے دفاع نے شرکت کی، جب کہ ہر ملک نے اپنی دفاعی...
    پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیر قانونی فوجی کارروائیوں کی مذمت کی جبکہ غزہ صہیونیوں کی پُرتشدد کارروائیوں اور انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد ایس سی او اجلاس میں شریک ہوا جہاں وزیر دفاع نے ایس سی او کے اصولوں اور مقاصد سے پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر مستقل جنگ بندی نافذ کی جائے، عالمی برادری دیرینہ حل طلب تنازعات مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا پُرامن حل یقینی بنائے، ایسے حل طلب تنازعات عالمی...
    پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ و وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شہر کے سنگین بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے خصوصی فنڈ جاری کریں گے، عشرہ محرم الحرام سے قبل مجالس و جلوس ہائے عزاء کے روٹس پر مکمل صفائی و ستھرائی، بجلی، سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کی صوبائی و شہری حکومت عزاداران امام حسینؑ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے، عزاداری ہماری آئینی، قانونی اور شہری حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، صدیوں سے نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کی یاد میں عزاداری جاری ہے، عزاداری کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے۔...
    پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ و وزیر بلدیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شہر کے سنگین بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے خصوصی فنڈ جاری کریں گے، عشرہ محرم الحرام سے قبل مجالس و جلوس ہائے عزاء کے روٹس پر مکمل صفائی و ستھرائی، بجلی، سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کی صوبائی و شہری حکومت عزاداران امام حسینؑ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے، عزاداری ہماری آئینی، قانونی اور شہری حق ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، صدیوں سے نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کی یاد میں عزاداری جاری ہے، عزاداری کو کوئی ختم نہیں کرسکتا ہے۔...
    بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کر دیا چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ ناراض ہوگئے.(جاری ہے) بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر دستخط سے انکار کیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہیں تھا جس پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دستخط سے انکار کیا ‘اس کے علاوہ ایس سی او مشترکہ...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )سوشل میڈیا مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایسے عناصر کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لیے پیمرا کو واضح سفارشات ارسال کی جائیں گی جبکہ محرم الحرام میں امن وامان یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتطامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ملک بھر میں محرم الحرام سکیورٹی پلان پراہم اجلاس وزارت داخلہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر، گلگت...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جمعرات کے روز برستی بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں پبلک پرائیویٹ شراکت سے 29 نئی سڑکیں، تعمیرات کا نیا ماڈل متعارف انہوں نے قذافی اسٹیڈیم، ظہور الٰہی روڈ، جیل روڈ، گلبرگ اور دیگر مقامات پر بارش کے پانی کی نکاسی اور دیگر صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کا بارش کے دوران قذافی اسٹیڈیم ، ظہور الٰہی روڈ،جیل روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ وزیراعلی مریم نواز شریف کا بارش کے پانی کی بروقت نکاسی پر اظہارِ اطمینان قذافی اسٹیڈیم کے علاقے میں آٹھ ماہ میں پانی کی نکاسی کا پائیدار سسٹم قابل تحسین ہے ۔ مریم نواز… pic.twitter.com/ZgZlBiss7i...
    بلوچستان میں سرکاری ملازمین کے اتحاد بلوچستان گرینڈ الائنس کی جانب سے 18 نکاتی مطالبات اور گرفتار قائدین و کارکنان کی رہائی کے لیے شروع کی گئی احتجاجی تحریک دوسرے روز بھی جاری ہے۔ اس احتجاج کے باعث صوبے بھر میں تمام سرکاری دفاتر، کالجز، یونیورسٹیاں اور اسکولز بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ سرکاری اسپتالوں میں صرف ایمرجنسی سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔ دیگر تمام شعبہ جات میں کام کا مکمل بائیکاٹ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:گرینڈ الائنس ملازمین اتحاد نے قلات پریس کلب کے باہر ہڑتالی کیمپ قائم کردیا گرینڈ الائنس کا کہنا ہے کہ یہ تحریک حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین پر کیے گئے لاٹھی چارج، شیلنگ اور گرفتاریوں کے خلاف بطور ردعمل شروع کی...
    اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام سالانہ ’علماء و مشائخ کانفرنس برائے محرم الحرام‘ کونسل کے دفتر، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کی، جبکہ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف تھے۔ یہ بھی پڑھیں:پیغامِ پاکستان کی روشنی میں علما کا متفقہ ضابطۂ اخلاق جاری کانفرنس میں ملک کے تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء و مشائخ نے شرکت کی اور ’پیغامِ پاکستان‘ کی روشنی میں محرم الحرام کے لیے ضابطۂ اخلاق کی توثیق کی۔ علمائے کرام نے مشترکہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ: آئین پاکستان کی بالادستی اور اسلامی تشخص کا تحفظ تمام شہریوں کی ذمہ داری...
    انسداد منشیات کے لیے جاری مہم ’نشہ اب نہیں‘ کے تحت آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر رواں سال کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ اس مہم کے دوران 1011 مقدمات درج کیے گئے اور 1043 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ون ویلنگ کرتے نوجوان کی ویڈیو وائرل، ’اسلام آباد پولیس انہیں نشان عبرت بنائے‘ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف جاری اس مہم میں متعدد ٹارگیٹڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران بڑی مقدار میں نشہ آور مواد برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ منشیات میں 399 کلوگرام ہیروئن، 178 کلوگرام سے زائد چرس، 52 کلوگرام سے زائد آئس، 6 کلوگرام...
    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان کیا۔ وفاقی کابینہ نے اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے اسرائیل ایران کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اظہار اطمینان کیا۔ دوران اجلاس وزیر خزانہ نے فنانس بل پر شرکاء کو بریفنگ دی، اراکین کو بجٹ بل ترامیم سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں...
    فوٹو: اسکرین گریب بشکریہ پیپلز پارٹی/ ایکس پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں بجٹ کی منظوری میں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم بجٹ میں ووٹ دینے جارہے ہیں۔خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے چند روز قبل اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے وفاقی بجٹ کی حمایت کرتا ہوں، پاکستان کو جنگ کی تیاری کرنا ہے اس لیے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم، وزیر خزانہ، وزیر خارجہ کا شکریہ کہ اس دفعہ انہوں نے بجٹ پر پیپلز پارٹی کو انگیج کیا،...
    حکومت نے خبردار کیا ہے کہ جو سرکاری ملازم گرینڈ الائنس کی ہڑتال کی آڑ میں اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا، اسکے خلاف "کار سرکار میں مداخلت" اور حکومتی ضوابط کی خلاف ورزی کے تحت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایات پر صوبائی حکومت نے تمام سرکاری محکموں کو سختی سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ گرینڈ الائنس کی جانب سے جاری ہڑتال کے تناظر میں اپنے ماتحت تمام ملازمین کو فوری طور پر اپنی جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کی ہدایت کریں۔ جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی کو بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے یا کسی بھی قسم کے سرکاری امور میں خلل ڈالنے کی اجازت...
    بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے دفاعی وزراء کے اجلاس میں جاری کردہ مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ اس اعلامیے میں دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کے نقطۂ نظر کو مناسب طور پر شامل نہ کرنے پر نئی دہلی نے اپنے اختلافات کا اظہار کیا ۔ دہشت گردی پر دبلے الفاظ نہ چلنے کی وجہ سے اختلافات کا اظہار بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اعلامیے میں دہشت گردی سے متعلق بیان کمزور تھا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان کے ساتھ مبینہ ڈبل اسٹینڈرڈ پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ’کچھ ممالک سرحد پار دہشت گردی کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں اور دہشت گردوں کا پناہ دیتے ہیں‘۔ پہلگام...
    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور فنانس بل پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج 10:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا اوراجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں کابینہ ارکان کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا اور فنانس بل بھی وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ فنانس بل پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے اور وفاقی کابینہ نئے مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے گی۔ Tagsپاکستان
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ملک بھر میں منشیات کی روک تھام، حکومت کی طبی و تعلیمی سرگرمیوں کی عوامی نگرانی اور معاشرتی اصلاح کی دیگر سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔ اصلاح معاشرہ کے اہداف کے حصول کے لیے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح تک عوامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ منصورہ میں ملک بھر کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ عوامی کمیٹیاں سرکاری محکموں، پولیس کے کاموں میں مداخلت کے بجائے تعاون کے جذبے کے تحت کام کریں گی اور محکموں میں کسی بھی خرابی کو پرامن عوامی ذرائع سے اجاگر کیا جائے گا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسپورٹس ڈیسک) سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز عبدالعلیم لاشاری نے کہا ہے کہ محکمہ کھیل سے ملنے والی عزت ان کی زندگی بھر کا سرمایہ ہے،سندھ کے کھلاڑیوں کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتا تھا لیکن اب ریٹائرہورہا ہوں،مکمل تیاری کے باوجود نیشنل گیمز کا اپنے دور میں انعقاد نہ کرنے کا افسوس رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں محکمہ کھیل کے اسٹاف کی جانب سے سے دی گئی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف انجینئر محمد اسلم مہر،ڈائرکٹر اسپورٹس اسد اسحاق،سید حبیب اللہ،سیکشن آفیسر علی ڈنو گوپانگ،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،عادل دایو،پی آر او محکمہ کھیل حامد علی خان،محمدشاہد خان،یار محمد،منصور احمد،سراج الاسلام،محمد علی،معظم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی فوج نے کہا کہ جنگ بندی کا فیصلہ قومی مفاد میں کیا، دشمن کو ذلت آمیز اور مثالی جواب دیاعالمی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کہا گیا کہ ایرانی افواج نے دشمن کو ذلت آمیز اور مثالی جواب دیا، جس نے دشمن کو پشیمانی اور شکست تسلیم کرنے پر مجبور کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج دشمن پر کوئی بھروسہ نہیں کرتیں اور ہر وقت کسی بھی خلاف ورزی پر فیصلہ کن ردعمل کے لیے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ ملکی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔جنگ بندی کے بعد ایران میں شہریوں کا جشن جاری رہا، مختلف شہروں میں ہزاروں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں مسائل اور نقصانات پر قابو پانے کے لیے بڑے اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اصلاحات نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعظم نے اسمارٹ میٹرز کی ملک گیر تنصیب، خسارے میں چلنے والی پاور جنریشن کمپنیوں کی نجکاری اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ انفرااسٹرکچر کے قیام جیسے اہم فیصلے کیے ہیں۔اہم اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیران، نیشنل کوآرڈینیٹر پاور ٹاسک فورس اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے، جس میں ملک کے توانائی ڈھانچے میں جاری اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ توانائی کے شعبے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، مشیر برائے جیل خانہ جات حکومت آزاد کشمیر سردار احمد صغیر، ایم ایل اے علی شان سونی اور سردار عمر تنویر پر مشتمل وفد نے کراچی میں ملاقات کی۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صدر مملکت نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔(جاری ہے) اس موقعے پر صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ، پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور ایم پی اے فریال تالپور،گورنر...
    قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی اعظم نذیر تارڑ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج شور شرابا کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ انسانی حقوق کی کٹ موشنز میں اچھی مثبت تجاویز ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جو قانون سازی ہم نے کی ہے ان کے بارے میں بات کی جاتی، معصوم سبجیکٹ کو سیاست کی نذر کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹیوں کی بات کی گئی، بجٹ کا قائمہ کمیٹیوں سے کیا تعلق ہے، قائمہ کمیٹیاں لوگوں کو ضمانتیں دلوانے کے لیے بالکل قائم نہیں کی گئیں، قائمہ کمیٹی کے پاس قائمہ پولیس تفتیش کا اختیار بھی نہیں ہے۔...
    کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شہر بھر میں پیپر ملبری کے درختوں کے خاتمے اور ان کی جگہ ماحول دوست پودے لگانے کا ایک جامع اور مرحلہ وار منصوبہ مرتب کیا ہے، یہ اقدام شہری صحت کے تحفظ، فضائی آلودگی میں کمی اور مقامی ماحولیاتی نظام کی بہتری کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ سی ڈی اے ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ عرفان نیازی کے مطابق پیپر ملبری کے درختوں کو ختم کرنے کا عمل 2 مرحلوں پر مشتمل ہے، پہلے مرحلے میں ان درختوں کو جڑوں سمیت اکھاڑا جا رہا ہے تاکہ دوبارہ اگنے کا امکان ختم ہو جائے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں الرجی پیدا کرنے والے پولن کی مقدار میں اضافہ ’اس مقصد کے تحت شہر کے مختلف...
    لاہور: پاکستان میں فارمی جانوروں کی دیکھ بھال اور ان کے حقوق سے متعلق پہلی فارم اینیمل ویلفیئر کانفرنس کے اعلامیہ میں جانوروں کے ساتھ نرمی اور رحم کا برتاؤ مذہبی، اخلاقی، قانونی اور ماحولیاتی ذمے داری قرار دیا گیا۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی ایک روزہ فارم اینیمل کانفرنس کا انعقاد پاکستان اینیمل رائٹس ایڈووکیسی گروپ نے کیا۔ اعلامیہ میں زور دیا گیا کہ قومی پالیسیاں اور قانون سازی ایسے نظام کے تحت کی جائیں جو اسلامی تعلیمات، سادہ سائنسی تحقیق اور بین الاقوامی اداروں کی سفارشات کے مطابق ہو۔ کانفرنس سے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان اور ڈاکٹر محمد...
    ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2025ء)پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کا بارہواں اجلاس 24 جون 2025 کو ابو ظبی میں منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کی۔ اجلاس سے قبل، خصوصی معاون وزیر اعظم پاکستان طارق باجوہ اور اماراتی وزیر مملکت احمد علی السیغ کی زیر قیادت ورکنگ گروپ کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اقدامات پر اتفاق ہوا، جن میں شامل ہیں: تجارت، بینکاری،...
      چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کا دورہ کیا جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ دورے کے دوران چیف جسٹس نے سپریم کورٹ لاہور برانچ رجسٹری میں آٹومیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، عدلیہ کے درمیان روابط بڑھانے کا عزم اعلامیہ کے مطابق، چیف جسٹس نے لاہور رجسٹری میں فیسلیٹیشن سینٹر کے قیام کا اعلان کیا جو وکلا اور سائلین کے لیے ون ونڈو سہولت فراہم کرے گا۔ چیف جسٹس نے وکلا کو ڈیجیٹل فائلنگ سسٹم اپنانے کی بھی ترغیب دی۔ مزید برآں چیف جسٹس نے مالی مشکلات کے شکار سائلین کو سرکاری...
    حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر ہونے والا سرینا چوک کے انڈر پاس کا ایک حصہ اسلام آباد میں صبح سویرے ہونے والی بارش میں بیٹھ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر ایک بڑا سا گڑھا بنا ہوا ہے اور اسے ٹھیک کرنے کے لیے مشینری منگوائی گئی ہے۔ صبح سویرے کی بارش سے اسلام آباد کے سرینا چوک کے پاس انتہائی قلیل وقتتعمیر کردہ میں ریکارڈ یافتہ انڈر پاس کا ایک حصہ بیٹھ گیا۔ pic.twitter.com/odUjlqaIit — Riaz ul Haq (@Riazhaq) June 25, 2025 ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر تنقید کرتے نظرآئے۔ ایک صارف نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے...
    مشیر قومی سلامتی نے اجلاس میں عالمی صورتحال اور امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر قومی سلامتی اور انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے چین کا دورہ کیا ہے جہاں قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے چین کا دورہ کیاہے جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے اجلاس میں شرکت کی۔   مشیر قومی سلامتی نے اجلاس میں عالمی صورتحال اور امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔ لیفٹیننٹ...
    (گزشتہ سے پیوستہ) ’’گزشتہ بیس برسوں کے دوران عیسائی بنیاد پرستوں نے یسوع مسیح کے اس فرمان کو کھلم کھلا چیلنج اور رد کیا کہ ’’قیصر کا کام قیصر پر چھوڑو اور خداوند کے کام کو خداوند پر‘‘۔ بیشتر امریکی اس بات کو درست سمجھتے ہیں کہ عوام سرکاری پالیسی پر اثر انداز ہوں، تاہم وہ اس امر کو درست نہیں سمجھتے کہ کوئی مذہبی گروہ کسی جمہوری حکومت کے کاموں پر کنٹرول پا لے، یا سرکاری اہل کار مذہبی معاملات میں دخل انداز ہوں، یا کچھ خاص مذہبی اداروں کے حق میں قوانین یا ٹیکس محاصل کو استعمال کریں۔‘‘ (ص ۶۲) ’’میں نے پوپ کی دوسرے عیسائیوں کے علاوہ یہودیوں اور مسلمانوں میں تبلیغ کی کوششوں کو سراہا، اور...
    اسلام آباد میں پہلی بار رومانوی بلاؤز کے بین الاقوامی دن کی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد میں رومانیہ سفارتخانے نے پاکستان میں پہلی مرتبہ رومانوی بلاؤز کے بین الاقوامی دن کی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں رومانوی کمیونٹی کے افراد، سفارتی عملہ کے نمائندگان اور معزز پاکستانی مہمانوں نے شرکت کی۔ یہ تقریب ثقافتی ہم آہنگی اور دوستی کے جذبے کے تحت منعقد ہوئی، جس میں رومانوی روایتی بلاؤز “آئیے” (ie) کی لازوال خوبصورتی کو اجاگر کیا گیا۔ یہ بلاؤز قومی شناخت اور فنی ورثے کی علامت ہے۔ شرکاء کو دعوت دی گئی کہ وہ نہ صرف رومانوی روایتی لباس بلکہ دنیا بھر کے مختلف ثقافتوں کے ملبوسات پہن کر...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر قومی سلامتی اور انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے چین کا دورہ کیا ہے جہاں قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔   مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے چین کا دورہ کیاہے جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے اجلاس میں شرکت کی۔ صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین  اجلاس کے دوران مشیر قومی سلامتی نے عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کے...
    کراچی: ملک کی نئی ابھرتی ہوئی ایئرلائن ’’ایئرکراچی‘‘نے اپنے فضائی آپریشن کے آغاز سے قبل بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ایئرلائن نے ملک بھر کے اہم ایئرپورٹس پر اسٹیشن مینیجرز کی اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے تجربہ کار امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایئرکراچی ابتدائی طور پر اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس پر اسٹیشن مینیجرز تعینات کرے گی۔ ان اسامیوں کے لیے ان افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے جنہیں ایوی ایشن انڈسٹری میں کام کرنے کا بھرپور تجربہ حاصل ہو۔ ایئرکراچی رواں سال 3 ایئر بس A320 طیاروں کے ذریعے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کرنے جا رہی ہے، جس کے لیے ابتدائی تیاریوں کا عمل مکمل کیا...
    مشیر اطلاعات کے پی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اور آگاہ کیا کہ عمران خان کو صوبے کی صورت حال اور اپوزیشن کی سازش کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان نے بریفنگ کے بعد صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلات بتائیں اور آگاہ کیا کہ عمران خان کو صوبے کی صورت حال اور اپوزیشن کی سازش کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان...
    خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین ایک بار پھر احتجاج کی راہ پر گامزن ہو گئے، صوبے بھر سے ملازمین پشاور کا رخ کر رہے ہیں۔ احتجاج کا مقصد پینشن میں ممکنہ کٹوتی اور ڈسپریٹی الاؤنس میں کمی کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) کے صدر وزیر زادہ کے مطابق تمام ملازمین سٹی نمبر ون اسکول میں جمع ہوں گے اور بعد ازاں اسمبلی چوک کی جانب مارچ کریں گے، جہاں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ اگیگا کےصدر نے مطالبہ کیا ہے کہ پینشن میں کسی قسم کی کٹوتی ہرگز قبول نہیں اورصوبائی بجٹ میں تجویز کردہ 15 فیصد ڈسپریٹی الاؤنس ناکافی ہے ہمیں وفاق کی طرز پر کم از کم 30 فیصد ڈسپریٹی الاؤنس...
    مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹریز کے اجلاس میں شرکت کی۔ Lt. Gen Muhammad Asim Malik, National Security Advisor of Pakistan addressing the 20th meeting of the secretaries of the Security Council of Shanghai Cooperation Organization (SCO) at Beijing, China pic.twitter.com/TFd1HEa2I0 — PTV News (@PTVNewsOfficial) June 25, 2025 اجلاس کے دوران لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے عالمی امن، استحکام اور سیکیورٹی کی اہمیت پر پاکستان کے واضح مؤقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کو فروغ دینے میں پاکستان کے تعمیری کردار کی مسلسل وابستگی کو بھی اجاگر کیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک چین میری...
    اسلام آباد: قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے دورہ چین کے دوران چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ محمد عاصم ملک شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل کے سیکریٹریز کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ انہوں نے عالمی صورتحال اور امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔ مشیر قومی سلامتی نے پاکستان کی جانب سے پر امن ہمسائیگی کے کردار کے لیے بھرپور خواہش کا اظہار بھی کیا۔
    یروشلم (اوصاف نیوز)ایران اسرائیل سیز فائر کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایران سے مزید حملوں کا خطرہ ٹل گیا،شہری اب پناہ گاہوں سے باہر نکل سکتے ہیں۔ ایران نے آخری حملے میں اسرائیل پر 10 سے 15 میزائل داغے،میزائل گرنے سے بیر سبع میں ایک عمارت تباہ ہوگئی،ایرانی حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا آج کی ڈیل بی ٹو پائلٹس کی جراتمندی کے بغیر نہیں کرسکتے تھے،اس آپریشن سے وابستہ تمام لوگوں کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا، ایک درست حملہ تمام لوگوں کو ڈیل کیلئے مل بیٹھنے پر مجبور کیا۔ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر تنقید کرنے...
    عمان (اوصاف نیوز)سلطنت عمان اور یواے ای حکومت کا نئے ہجری سال 1447ھ کے آغاز کے موقع پر 29 جون 2025 بروز جمعۃ المبارک کو سرکاری اور نجی شعبے کے تمام ملازمین کیلئے عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ یہ اعلان وزارت محنت کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ فیصلے کے ذریعے کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ تعطیل کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا تاکہ عوام اس مقدس موقع پر دینی جذبے کے ساتھ یکجہتی اور روحانی سکون حاصل کر سکیں۔ وزارت نے یہ بھی واضح کیاکہ اگر کوئی ادارہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے تعطیل کے دن ملازمین کی خدمات لینا چاہے، تو یہ عمل صرف باہمی رضامندی اور مناسب...
    پہلگام سے سندھ طاس معاہدے تک کے واقعات کوعالمی سطح پر شاندار انداز سے پیش کیا،شہباز شریف سفارتی وفد نے پاکستان کا مقدمہ قومی جذبے سے لڑا اور کامیاب ہوکر لوٹے، عشائیہ میں گفتگو وزیر اعظم کی بلاول بھٹو اور سفارتی وفد سے ملاقات ۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ کامیابی سے لڑنے پر بلاول بھٹو اور سفارتی وفد کی تعریف کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سفارتی وفد کے سربراہ اور چیٔرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے سفارتی وفد کی امریکہ اور یورپ میں ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کی جانب سے...