2025-04-25@10:22:06 GMT
تلاش کی گنتی: 1008

«کیلئے استعمال کر»:

(نئی خبر)
    پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے کوئی بیک ڈور چینلز استعمال نہیں کیا جا رہا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ابھی وفاقی حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، تحریکِ انصاف نے حکومت کو مذاکرات کا موقع دیا تھا، لیکن اس نے سنجیدگی نہیں دکھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کے معاملے پر پارٹی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھا جائے گا۔ ...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب اور پہلے میچ کیلئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہوں گے۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی بھی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں اور جہاں وہ تقریب کیلئے صدر مملکت کا استقبال کریں گے۔ اسٹیڈیم آمد کیساتھ ہی چیئرمین پی سی بی نے میچ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ مزید پڑھیں: "ہم تمہاری طرح گھٹیا نہیں" جھنڈے تنازع پر پاکستان کا ردعمل وائرل افتتاحی تقریب کا آغاز کچھ دیر میں ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں...
    کراچی(نیوز ڈیسک) شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی، کھلاڑیوں نے آستینیں چڑھا لیں، طبل جنگ بج گیا، کون کس پر بھاری ہوگا؟ سب نے بہترین تیاری کر لی، چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن کون بنے گا؟ معرکہ آرائی کا آج سے آغاز ہوگا۔ پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے مکمل تیار ہے، اپ گریڈیشن کے بعد تینوں اہم سٹیڈیمز کی حالت بدل چکی ہے، اب فیلڈ میں بہترین کھیل سے گرین شرٹس کو نہ صرف چیمپئنز ٹرافی کے اعزاز کا دفاع کرنا ہے بلکہ ہوم گراؤنڈ پر شائقین کی توقعات کو بھی پورا کرنا ہو گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں آج پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہے، میچ دوپہر...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق اقتصادی راہداری کے تحت مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بھی گفتگو کی گئی۔ احسن اقبال نے سی پیک منصوبوں کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ چینی سفیر نے پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ احسن اقبال نے چین کے نئے سال پر چینی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور عوامی سطح پر تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
    کراچی(کامرس رپورٹر)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے اپنے عالمی نیٹ ورک میںنمایاں توسیع کا اعلان کیا ہے ،جس کے تحت سال2025کے دوران فضائی کمپنی کے عالمی نیٹ ورک میں10سے زائد نئی منازل کا اضافہ کیا جائیگا۔گزشتہ برس فضائی کمپنی کے بین الاقوامی مسافروں کی تعداد میں16فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ،جو دنیا کو جوڑنے اور بڑھتی ہوئی عالمی سفر کی طلب پوری کرنے کے حوالے سے فضائی کمپنی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔نئی منازل میں یورپ ،ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے مختلف مقامات شامل ہوں گے۔سعودیہ طویل عرصے سے پاکستان کو سعودی عرب سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے۔ یومیہ بنیادوں پر پروازیں اور حج/عمرہ خدمات دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرتی...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما نجمی عالم نے حکومت سندھ اور کراچی جنوبی کی انتظامیہ کو ڈیفنس اور کلفٹن میں چائے کے ہوٹل رات 12 بجے بند کرنے کی سفارش کردی۔ پی پی رہنما  نجمی عالم نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ڈی سی ساؤتھ کراچی کو خط میں کہا کہ چائے کے ہوٹل جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہیں بن چکے ہیں۔ انہوں نے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے  خط میں کلفٹن بلاک 2 میں چائے کے ہوٹلوں پر منشیات فروشی کی بھی شکایات کی ہے اور کہا ہے کہ رات بھر کھلے چائے کے ہوٹلوں سے شہری شدید پریشان ہیں۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈیفنس...
    نیویارک: نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے بڑا چیلنج ہے جب کہ پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردی کا سامنا ہے اور عالمی امن وسلامتی کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان افغانستان کی معاشی ترقی میں تعاون کرتا رہے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کثیرالجہتی پر عمل اور گلوبل گورننس میں بہتری کے عنوان سے اجلاس میں خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے کہاکہ چین کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس کی صدارت کرنا خوش آئند ہے، پاکستان اور چین کو اجلاس کی صدارت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے جب عالمی سطح پر شدید بحران ہیں، ان بحرانوں...
    کولاج فوٹو: فائل پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ایئرلائنز کی جاپان کیلئے پروازیں فوری طور پر بحال کی جائیں تاکہ جاپان میں مقیم 35 ہزار پاکستانیوں کو اپنے وطن آنے جانے میں سہولت حاصل ہو۔اس حوالے سے ملک نور اعوان نے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ایک باضابطہ خط تحریر کیا جس میں انہوں نے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازیں بند ہونے کے باعث پاکستانیوں کو مہنگی اور طویل غیرملکی پروازوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے، جو ان کےلیے سخت پریشانی کا باعث ہے۔ملک نور اعوان...
    گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) میں جمع 350 ارب روپے انفرااسٹرکچر کےلیے استعمال نہیں کیے جاسکے۔اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا، جس میں پیٹرولیم ڈویژن کے مالی سال 24-2023ء کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، ساؤنڈ سسٹم بیٹھ گیااسلام آباد میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں ساؤنڈ سسٹم بیٹھ گیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ جی آئی ڈی سی میں جمع 350 ارب روپے کو انفرااسٹرکچر کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکا، پیٹرولیم ڈویژن نے 3 ارب 70 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔اس پر چیئرمین پی اے سی نے استفسار کیا کہ کیا یہ اخراجات...
    جی میل صارفین کو ایک نئے خطرناک سکیم سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے جو جدید طریقے استعمال کرکے ذاتی معلومات اور اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ حملے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے کیے جا رہے ہیں اور اس قدر پیچیدہ ہیں کہ کئی لوگ آسانی سے دھوکہ کھا چکے ہیں۔ برطانوی اخبار مرر کے مطابق امریکی ایف بی آئی نے سب سے پہلے گزشتہ سال مئی میں اس وقت اس خطرے کے بارے میں خبردار کیا تھا جب سائبر جرائم میں اے آئی کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ ان میں کچھ حملے اتنے شدید تھے کہ متاثرہ افراد نہ صرف اپنی رقم بلکہ اپنی شناخت بھی گنوا بیٹھے۔ ایف...
    جدہ (نیوزڈیسک)سربراہ دینی امور سعودی ادارہ حرمین شریفین شیخ عبدالرحمان السدیس نے ماہ رمضان المبارک میں ترویح اور تہجد کی نمازوں کیلئے آئمہ کے ناموں کی منظوری دیدی ۔ رپورٹ کے مطابق مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں تراویح اور تہجد کی نمازوں کی امامت کیلئے شیخ ڈاکٹر عبدالمحسن القاسم، شیخ ڈاکٹر احمد بن طالب حمید، شیخ ڈاکٹر خالد المھنا، شیخ ڈاکٹر احمد الحذیفی، شیخ ڈاکٹر صالح البدیر، شیخ ڈاکٹر عبداللہ البیعجان، شیخ ڈاکٹر محمد البرھجی اور شیخ ڈاکٹرعبداللہ القرافی کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔ مسجد الحرام کے لیے ترویح و آخری عشرے میں تہجد کی نمازوں کے لیے جن اماموں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں شیخ عبداللہ الجھنی، شیخ...
    ویب ڈیسک:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو پیروں پر کھڑا ہونے میں 12 سے 15 سال لگیں گے، ملک کیلئے سیاست کو داؤ پر لگانا پڑے تو لگائیں گے۔  نیویارک میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پوری دنیا گلوبل چیلنجز سے گزر رہی ہے، عالمی مسائل پر بات چیت اور غوروفکر کیلئے جمع ہوئے ہیں، جب بھی امریکا کا دورہ کیا تو پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کو ترجیح دی، جو ملک 2017 میں 3 سال بعد دنیا کی 24 ویں معیشت بن گیا تھا اور دیوالیہ ہونے جا رہا تھا، وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں اتحادی حکومت بنی، ہم نے فیصلہ کیا ملک...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی  میں وفاقی وزیر قانون نذیر اعظم تارڑ نے بل پیش کیا، اس کے تحت سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے اندر ترمیم کو تجویز کیا گیا ہے جس کی منظوری کے بعد سرکاری افسروں، اور ان کے تمام زیر کفالت افراد کو اپنے ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے اور یہ پبلک  کئے جائیں گے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پانچ بلز  کی  یکے  بعد  دیگر ے چند منٹس کے اندر منظوری دی گئی۔ اس دوران اپوزیشن کے ارکان اپنی نشتوں پر کھڑے ہو کر نعرہ بازی کرتے رہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان اور پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے...
    کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے اپنے ممبران اورکمیونٹی کی وسیع تر خدمت کے لیے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر، المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ، خادم انسانیت اور پاکستان آئی بینک سوسائٹی کے اشتراک سے کے سی سی آئی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔اس ایونٹ میں کے سی سی آئی کے ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جو اس اقدام کے مثبت اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔کیمپ میں بلڈ شوگر، کولیسٹرول، ہڈیوں سے متعلق ٹیسٹ اور سی بی سی ٹیسٹ سمیت بنیادی صحت کی خدمات فراہم کی گئیں نیز ماہر جنرل فزیشنز اورڈرمیٹالوجسٹ نے مفت مشاورت بھی فراہم کی۔کے سی سی آئی...
    محکمہ داخلہ پنجاب نے 125 سالہ پرانے پریزن رولز میں ترامیم کر دیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 138 جیل رولز تبدیل کر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیے گئے ہیں، جیل رولز میں ترامیم انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی قوانین کی پاسداری کیلئے کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رولز میں جدت اور تبدیلی سے قیدیوں، انکے اہل خانہ اور انتظامیہ کو سہولت ہوگی ، جیل رولز میں ترامیم کی منظوری کیلئے سمری بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترامیم میں خواتین قیدیوں اور بچوں کے حقوق پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ذہنی امراض کے شکار قیدیوں کیلئے علاج معالجے کی سہولت فراہم کی...
    عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد پاکستان پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان کیلئے 40 ارب ڈالر کے معاشی ترقیاتی فریم ورک پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، وفد کی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن، وزیر منصوبہ بندی اور وزیر توانائی سے بھی ملاقات ہوگی۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اس دورے کے دوران عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان 40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے لیے مثر عملدرآمد پر بات ہوگی، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت فنڈنگ...
    سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پلاسٹک کے بے جا استعمال پر قابو پانے کےلیے سخت قانون سازی کی جاسکتی ہے۔لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب میں 22 نان زگ زیگ بھٹے گرادیے گئے، انسداد پلاسٹک بیگ مہم کے دوران 18ٹن پلاسٹک ضبط کی۔ وزیراعظم نے مشکل ترین وقت میں معیشت ٹھیک کرنے کا بیڑہ اٹھایا، مریم اورنگزیبپنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل ترین وقت میں معیشت ٹھیک کرنا کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ پنجاب کی سینئر وزیرنے مزید کہا کہ انسداد پلاسٹک بیگ مہم میں 4 ہزار 254 مقامات کا معائنہ کیا جبکہ 383 نوٹس جاری کیے گئے۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا...
    ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں محمد عبدالسلام کا کہنا تھا کہ مستقبل میں فلسطینی عوام کی حمایت میں یمن کے اقدامات کا دارومدار دوسرے فریق کیجانب سے جنگبندی پر عمل درآمد سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج مسقط میں یمن کی قومی نجات حکومت کے ترجمان اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ "محمد عبدالسلام" نے ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے غزہ میں صیہونی قبضے اور 16 مہینوں سے جاری نسل کشی خلاف مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں یمنی حکومت و عوام کے موقف کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے اس متاثر کن کردار کی وجہ سے مقاومت کو عظیم کامیابی حاصل ہوئی اور صیہونی رژیم جنگ...
    ویب ڈیسک: کوٹ ادو میں رمضان المبارک کے لیے ذخیرہ کی گئی چینی کی 8 ہزار بوریاں برآمد کر لی گئیں۔   اسسٹنٹ کمشنر اصغر لغاری کے مطابق کوٹ ادو میں گودام پر چھاپہ مارا گیا، گودام میں چینی کی 8 ہزار بوریاں ذخیرہ کی گئی تھیں۔  کروڑوں روپے مالیت کی چینی کی بوریاں برآمد کر کے گودام کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔  اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی چینی مبینہ طور پر رمضان المبارک میں شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کے لیے ذخیرہ کی گئی تھی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ  
     محکمہ داخلہ پنجاب نے 125 سال پرانے پریزن رولز میں ترامیم کر دیں، رولز میں جدت اورتبدیلی سے قیدیوں، ان کے اہلخانہ اور انتظامیہ کو سہولت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز وژن کے تحت محکمہ داخلہ کا اہم اقدام سامنے آیا ، ترجمان نے بتایا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے 125 سال پرانے پریزن رولز میں ترامیم کر دیں، پہلے مرحلے میں 138 جیل رولز تبدیل کر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کئے گئے۔جیل رولز میں ترامیم انسانی حقوق کے تحفظ ،عالمی قوانین کی پاسداری کیلئے کی گئیں ، رولز میں جدت اورتبدیلی سے قیدیوں، انکے اہلخانہ اور انتظامیہ کوسہولت ہوگی۔محکمہ داخلہ نے جیل رولز میں ترامیم کی منظوری کے لئے سمری بھجوانے کا فیصلہ کیا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب نے 125 سالہ پرانے پریزن رولز میں ترامیم کر دیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 138 جیل رولز تبدیل کر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیے گئے ہیں، جیل رولز میں ترامیم انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی قوانین کی پاسداری کیلئے کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ رولز میں جدت اور تبدیلی سے قیدیوں، انکے اہل خانہ اور انتظامیہ کو سہولت ہوگی ، جیل رولز میں ترامیم کی منظوری کیلئے سمری بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترامیم میں خواتین قیدیوں اور بچوں کے حقوق پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ماورا حسین کو 3 بھارتی فلمیں...
    عالمی بینک کے 9 ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی 20 سال بعد آج پاکستان آمد WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ورلڈ بینک گروپ کے 9؍ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد تقریباً 20؍ سال بعد پیر کے روز پاکستان پہنچ رہا ہے تاکہ اقتصادی ترقی کے منصوبوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور حال ہی میں منظور کیے جانے والے 40؍ ارب ڈالرز کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کو آئندہ دہائی کیلئے موثر انداز سے نافذ کرنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا وفد (جو ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں 88؍ رکن ممالک کی نمائندگی کرتا ہے)...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت 16 سالوں سے حکمرانی کی آڑ میں کرپشن کر رہی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا سندھ حکومت کا ظلم اور نا انصافی کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں پہلے ٹرانسپورٹ مافیا ہوتا تھا، اب ڈمپر مافیا گھوم رہا ہے، سازش کے تحت ڈمپر مافیا کو آزادی دی گئی ہے۔ فاروق ستار نے کہا آج پھر مہاجر اور پختونوں کو لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے، ایم کیو ایم صبر کرنے کی تلقین نہیں کرتی تو شہر میں آگ لگ چکی ہوتی۔ فاروق ستار نے کہا کہ ڈمپر جلانے کے پیچھے...
     کوٹ ڈیجی(این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینئررہنمااور سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے کہاہے کہ پی پی نے ہمیشہ صحافیوں کے حق میں بات کی، پیکا ایکٹ پر بات ہونی چاہئے، 2025 ملک کیلئے بہتر لیکن پی ٹی آئی کیلئے اچھا سال نہیں ہوگا۔پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ 2025 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)میں اختلافات بڑھ جائیں گے اور اب ان کے رہنما ایک دوسرے کو تھپڑ مار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے امکانات نہیں ہوں گے۔ تو یہ آپس میں لڑیں گے اور انٹرنیشنل قوتوں کا جس طرح انتظار کیا جا رہا تھا...
     اسلام آباد‘راولپنڈی‘پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے‘نمائندہ خصوصی ‘نوائے وقت رپورٹ ) خیبر پی کے میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے ۔ سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاسکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ کارروائی میں 9 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جن میں خارجی گروہ کا انتہائی مطلوب سرغنہ فرمان عرف ثاقب، خارجی امان اللہ عرف طوری، خارجی سعید عرف لیاقت اور خارجی بلال واصل جہنم ہوگئے ۔ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ سکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی ضلع شمالی وزیرستان میران شاہ...
    سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں آئندہ ہفتے کی سماعت کےلیے 9 بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔عدالت عظمیٰ میں نئے ججز کی تعیناتی کے بعد آئندہ ہفتے کا روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی گئی۔ایس سی پی کے بینچ نمبر 1 میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔عدالت عظمیٰ کا بینچ نمبر 2 جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عقیل عباسی جبکہ بینچ نمبر 3 جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہوگا۔سپریم کورٹ میں بینچ نمبر 4 میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس عامر فاروق اور بینچ نمبر 5 میں جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد شامل ہیں۔عدالت عظمیٰ کے بینچ نمبر 6...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی جانب...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی دنیا نیوزکانجکاری کمیشن ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزرا، مشیر اور سیکرٹریز شریک ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔ اس سے قبل گورنر سندھ نے بل پر اعتراضات لگاکر اسے واپس اسمبلی کو بھیج دیا تھا جبکہ گورنر نے جامعات اور بورڈز میں سربراہان کی تعیناتیوں پر بھی اعتراض لگایا تھا۔ اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے پہلے عمر میں 15 سال کی رعایت تھی...
    پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم مدثر اور اسماعیل کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے لیے چندہ اکھٹا کر رہے تھے۔ دونوں ملزمان کو جمیل چوک پشاور میں چندہ اکھٹا کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کیلئے چندہ اکھٹا کرنے کے مجرموں کو 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے لئے چندہ اکھٹا کرنے کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے کی۔ جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو 5، 5 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا...
    رہنماوں نے کہا کہ دکھ اورغم کی اس گھڑی میں علامہ امین شہیدی کیساتھ دلی ہمدری کا اظہار اور سوگوار خاندان کیلئے صبر وجمیل کیلئے دعا کرتے ہیں۔ دریں اثناء ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، ناظم اعلیٰ نظام المدارس علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، مفتی غلام اصغر صدیقی سمیت دیگر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین اور امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی کی والدہ انتقال کر گئیں۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جوادن نقوی نے معروف مذہبی سکالر علامہ محمد امین شہیدی کی والدہ کے انتقال...
    —فائل فوٹو سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیر اور سیکریٹریز نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے سندھ، سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد میں 15 سال تک چھوٹ کالعدم ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 5 سال کی رعایت کی بھی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ک سرکاری ملازمت کے لیے پہلے عمر میں 15سال رعایت تھی جسے ختم کیا گیا تھا۔
    ویب ڈیسک: سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دیدی۔  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزرا، مشیر اور سیکرٹریز شریک ہوئے،ذرائع نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ترمیمی بل2025کی منظوری دےدی۔  اس سے قبل گورنر سندھ نے بل پر اعتراضات لگاکر اسے واپس اسمبلی کوبھیج دیا تھا جب کہ گورنر نے جامعات اوربورڈز میں سربراہان کی تعیناتیوں پر بھی اعتراض لگایا تھا۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے  ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے پہلے عمر میں 15 سال کی رعایت تھی جسے ختم کردیا گیا تھا۔
    کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزرا، مشیر اور سیکرٹریز شریک ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ترمیمی بل2025کی منظوری دےدی۔ اس سے قبل گورنر سندھ نے بل پر اعتراضات لگاکر اسے واپس اسمبلی کوبھیج دیا تھا جب کہ گورنر نے جامعات اوربورڈز میں سربراہان کی تعیناتیوں پر بھی اعتراض لگایا تھا۔اس کے علاوہ سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے پہلے عمر میں 15 سال کی رعایت تھی جسے ختم کردیا گیا تھا۔ سابق وزیر...
    ترجمان آئی ایس او کے مطابق باڈی آف لٹریسی ڈویلپمنٹ مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کرکے ان کی حصولِ تعلیم میں مدد کرتا ہے، طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں کیلئے قرض حسنہ فراہم کرتا ہے، جبکہ امتحانات کی تیاری کیلئے بھی طلبہ و طالبات کی رہنمائی کی جاتی ہے۔ اس کیلئے ’’امتحان سے پہلے امتحان‘‘ کے عنوان سے امتحانات منعقد کروائے جاتے ہیں، جن سے طلبہ و طالبات کو اپنے سالانہ امتحانات کی تیاری کیلئے مدد ملتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر طاہر علی جعفری کو امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پاکستان کے ذیلی ادارے ’’باڈی آف لٹریسی ڈویلپمنٹ‘‘ کا مرکزی ڈائریکٹر لگا دیا گیا ہے۔ ترجمان آئی ایس او کے مطابق باڈی آف لٹریسی ڈویلپمنٹ مستحق طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم...
    عوام کیلئے اچھی خبر! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے، پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیر اثر 16 فروری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہونے جارہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹرکمی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 3 روپے 45...
    بھارت میں تندور استعمال کرنے والے ریسٹورنٹ، ہوٹلوں اور ڈھابوں کو بھی نوٹس کرکے کوئلہ اور لکڑیوں کا استعمال بند کرکے گیس یا الیکٹرک چولہے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بی ایم سی نے جو نوٹس جاری کئے ہیں، ان کے مطابق ریسٹورنٹ میں 8 جولائی تک تندور، کوئلہ اور لکڑی وغیرہ پر کھانا بنانا بند کرکے ایل پی جی، سی این جی، پی این جی یا پھر الیکٹرک چولہوں پر کھانا بنانا شروع کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مذکورہ تاریخ تک اس حکم پر عمل نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ، قانونی کارروائی اور لائسنس کی منسوخی جیسے نتائج کا سامنا کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔...
    شرکاء سے خطاب مولانا ہادی ولایتی اور مولانا سید عروج زیدی نے کیا اور ظہور امام مہدی (عج) کی تیاری، مظلومین جہان کی حمایت اور ظلم کے خلاف قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام ولادت باسعادت حضرت امام مہدی علیہ السلام اور شبِ برأت کے موقع پر مرکزی شبِ دعا کا اجتماع بعنوان یوم مستضعفین جہاں نیٹی جیٹی پل (نزد PNSC بلڈنگ) پر ہوا۔ تلاوت کلام پاک سے مرکزی دعائیہ اجتماع کا آغاز کیا۔ شرکاء سے خطاب مولانا ہادی ولایتی اور مولانا سید عروج زیدی نے کیا اور ظہور امام مہدی (عج) کی تیاری، مظلومین جہان کی حمایت اور ظلم کے خلاف قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ مرکزی شبد کے دوران شاعرِ...
    پندرہ شعبان کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ تمام انبیاء کرام نے انسانیت کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا ہے کہ ظلم اور جبر کا خاتمہ ہوگا اور زمین پر نیک اور صالح بندوں کی حکومت قائم ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عالم بشریت کے نجات دہندہ، حضرت امام مہدی علیہ السلام کے عالمی اسلامی انقلاب اور صالحین کی عالمی حکومت کا تذکرہ تمام الہامی کتب تورات، زبور، انجیل اور قرآن مجید میں موجود ہے۔ جہاں زمین پر صالحین کی حکومت کے وعدے کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پندرہ شعبان المعظم کو جشن میلاد حضرت امام زمانہ علیہ السلام کی...
    ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2025ء) وہ ملک جہاں سب سے پہلے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب ، دنیا کے بیشتر ممالک میں 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی، کئی ممالک میں یکم مارچ کو پہلا روزہ ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق شب برات کی آمد کے بعد دنیا بھر میں رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ شب برات کی آمد کے بعد دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز اب صرف 2 ہفتوں کی دوری پر ہے۔ جاپان میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے سب سے پہلے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا...
    کلونجی کا استعمال عام ہوتا ہے اور مانا جاتا ہے کہ یہ صحت کے لیے بھی مفید ہے۔عموماً اسے کھانے پکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ صدیوں سے اسے متعدد امراض جیسے سینے کے انفیکشن سے لے کر ہیضے کے علاج کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ کلونجی سے صحت کو کیا فائدے ہو سکتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں گردش کرنے والے مضر مواد اور تکسیدی تناؤ سے خلیات کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اینٹی آکسائیڈنٹس کو صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے ۔تحقیقی رپورٹس کے مطابق اینٹی آکسائیڈنٹس دائمی امراض جیسے کینسر، ذیابیطس، موٹاپے اور امراض قلب سے...
    پاک ترک صدور نے عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، دورہ پاکستان پر آئے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق دونوں صدور نے عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گيا۔ اردوان کا شہباز شریف اور آصف زرداری کو ترک ساختہ الیکٹرک کار کا تحفہوزیر اعظم شہباز شریف نے الیکٹرک کار خود ڈرائیو کی، ترک صدر اُن کے برابر والی نشست پر بیٹھے۔ ملاقات میں علاقائی...
    حج بکنگ کیلیے جعلی دستاویز استعمال کیے جانے کے انکشاف پر وزارت مذہبی امور نے 2 نجی ٹریول ایجنسیز کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایف آئی اے اور پولیس کو کارروائی کیلیے خط لکھ دیا ہے، عوام کوائف کی پڑتال وزارت کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے لازمی کریں۔ جنوری 2025 میں پرائیوٹ حج اسکیم کے تحت مہنگے پیکج پر جانے والے عازمین کی چھان بین کیلیے سرکلر جاری کیا گیا تھا۔ 30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کیا گیا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق ان عازمین کے نام فیڈرل بورڈ آف...
    اپنے ایک خطاب میں سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ و اسرائیل نے مذکورہ منصوبے کو طاقت کے بل بوتے یا عرب ممالک کے ساتھ ساز باز کے ذریعے نافذ کرنے کی کوشش کی تو ہم فوجی مداخلت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی" نے کہا کہ اگر امریکہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین اور مقدس مقامات سے جبری طور پر بے دخل کرتا ہے تو یمن اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گا اور خدا کی راہ میں جہاد کرے گا۔ انہوں نے اپنی آج کی تقریر میں علاقائی صورت حال اور غزہ سے فلسطینیوں کی اپنے ہمسایہ ممالک میں جبری نقل مکانی کے ٹرامپ منصوبے پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)(ویب ڈیسک ) پیٹرول کی قیمتوں سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر۔ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے سبب ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے سے 8 روپے فی لیٹر تک کمی کے امکانات بڑھ گئے ہیں. معروف تحقیقاتی ادارے نے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ میں اہم پیشگوئی کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کی کمی متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 79 پیسے کمی کی امید ہے۔ رپورٹ کے مطابق 16 فروری کو پیٹرول کی قیمت 254 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے، 16 فروری کو ڈیزل کی قیمت...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2025ء)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی قانون کی بالادستی کیلئے۔ بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے ساتھ ہے،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں راؤف عطاء نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطائاللہ لانگو، انجینئر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے جے یوآئی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے...
    رکنیت کی بحالی کیلئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا غیر معمولی اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )فیفا کی جانب سے رکنیت معطل کرنے پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن سر جوڑ کر بیٹھے گی، قومی فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27 فروری کو لاہور میں منعقد ہوگا.پاکستان کی اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں شرکت بین الاقوامی رکنیت کی بحالی سے مشروط ہے، بحالی کی صورت میں پاکستان اپنا پہلا آوے میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلے گا۔ گروپ ای میں پاکستان کے ساتھ شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں۔واضح رہے کہ پی ایف ایف کانگریس ممبرز کا فیفا کی تجویز کردہ ترامیم سے اختلاف عالمی...
    میر سرفراز بگٹی—فائل فوٹو بلوچستان حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے طلبہ و طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کے لیے اسکوٹیز اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز  بگٹی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں اسکیم کو قابلِ عمل بنانے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ بلوچستان اسمبلی، ن لیگ 18 نشستوں کیساتھ سب سے بڑی جماعتکراچی بلوچستان اسمبلی کے 65اراکین کے ایوان میں دو... اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طلباء کے لیے الیکٹرانک بائیکس اور طالبات کے لیے اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسکیم کو آسان شرائط پر عام آدمی کے لیے بھی کھولا جائے۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئینز ٹرافی میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسین شنتو چیمپئنز ٹرافی میں حیران کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چیمپئن بننے کے لیے چیمپئز ٹرافی میں شرکت کر رہے ہیں۔ نجم الحسین شنتو کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں تمام 8 ٹیمیں چیمپئن بننے کا حق رکھتی ہیں، میرا یقین ہے کہ ہماری ٹیم میں چیمپئن بننے کی صلاحیت ہے، کسی پر دباؤ نہیں۔ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ ہر کھلاڑی چیمپئن بننا چاہتا ہے، انہیں اپنی صلاحیتیوں پر یقین ہے، ہمیں نہیں...
    ترک صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، والہانہ استقبال کیلئے خصوصی نغمہ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)گزشتہ رات دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچنے والے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی شاہراہ دستور ترک اور پاکستانی پرچموں سے سجی ہوئی ہے، جہاں ترک صدر کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ ترک اور پاکستانی...
    وزارت اطلاعات و نشریات نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے والہانہ استقبال کے لئے معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں نغمہ جاری کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صدر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ وزارت اطلاعات نے معروف گلوکار شیراز اپل کی آواز میں نغمہ ترکیہ کے صدر کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار کیا ہے۔ نغمے میں پاکستان اور ترکیہ کی ثقافت اور بھائی چارے کے رشتے کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے جوکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت اور احترام کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ نغمے کی دھن اور بول انتہائی جذباتی ہیں جو سننے والوں کی سماعتوں میں رس گھولیں گے...
    حکومت نے  ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 6 کھرب 28 ارب 89 کروڑکے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، جن میں سے اب تک 2 کھرب20ارب19کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے 9 کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات  کے  اعداد و شمار کے مطابق این ٹی ڈی سی پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 56 ارب 75کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے96 ارب 75 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کیلئے ایک کھرب ایک ارب، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے 3 ارب 98کروڑ، ریونیو ڈویژن کیلئے 5 ارب...
    پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کی درخواست کر دی۔ پاکستان کی درخواست پر امکان ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 24 فروری کو پاکستان پہنچے گا۔ آئی ایم ایف مشن پاکستانی حکام کے ساتھ موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے قرض پر مذاکرات کرے گا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان مشن بھیجنے سے آگاہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا خصوصی مشن ایک ہفتے تک پاکستان میں موجود رہےگا، وفد کو پاکستان کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور خطرات سے...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے یقین دلایا کہ سندھ سے نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کرنے اور ان کی معاونت کیلئے باضابطہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع  کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد باصلاحیت کرکٹرز کو منظم تربیت اور مناسب مواقع فراہم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے نوجوان کرکٹرز موقع ملنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور خصوصاً صوبے میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کو بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی میزبانی کیلئے...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ممبران صوبائی اسمبلی پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کیلئے خط ارسال کر دیا گیا۔اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ممبران صوبائی اسمبلی پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کیلئے خط ارسال کیا ہے۔بابر سلیم سواتی کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق سابق سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے مانسہرہ کے عوامی نمائندگان پر کرپشن کے الزامات کی غیر جانبدار تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کی جائے۔
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے معیشت، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے ابوظہبی میں یو اے ای کے صدر محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے لئے قصر الشاطی  پہنچنے پر ان کا استقبال متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے  کیا۔ ملاقات میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔  وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر  نے پاک  امارات باہمی...
    پریس کانفرنس میں سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا کہ انٹر بورڈ میں صرف 30 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں، داخلہ پالیسی میں ہمارے بچوں کو ڈومیسائل کی مار ماری جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیکل کالجز و جامعات میں داخلوں کیلئے ڈومیسائل ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ منگل کو مرکز بہادرآباد کراچی میں پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے کہا کہ انٹر بورڈ میں صرف 30 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں، داخلہ پالیسی میں ہمارے بچوں کو ڈومیسائل کی مار ماری جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ 50 فیصد سیٹیں اندرونِ سندھ اور دیگر علاقوں کے طلبا کو دی جا رہی...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں حکام نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحان میں کسی امیدوار کا سوالنامہ دوسرے امیدوار سے میچ نہیں کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا سینیٹر عامرولی الدین کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں حکام نے بتایا کہ پی ایم ڈی سی نئےایکٹ کے تحت ایم ڈی کیٹ امتحان کا اسٹرکچر تبدیل کر رہا ہے نئے اسٹرکچر کے تحت کسی امیدوار کا سوالنامہ دوسرے امیدوار سے میچ نہیں کرے گا۔پی ایم ڈی سی حکام کے مطابق 22 ستمبر کو ہونے والا ایم ڈی کیٹ امتحان اندرون سندھ سے لیک ہوا، ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے کچھ ڈاکٹرز پیپر لیک کرنے میں ملوث تھے۔ صدر پی ایم ڈی سی...
    — فائل فوٹو  اسلام آباد ہائی کورٹ نے دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر کی اجازت سے مشروط کرنے کے پیمرا کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔پیمرا نے اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا اور اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیا۔ دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت آئی ایس پی آر سے مشروط کرنے کا نوٹیفکیشن معطلاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا کے نوٹیفکیشن واپس لینے پر پٹیشنر مطمئن ہیں اس لیے درخواست نمٹا...
    کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ پہلے ہمارا یہ رونا تھا کہ کوٹہ سسٹم سندھ کے شہری علاقوں میں رہنے والوں پر روزگار کے دروازے بند کرتا ہے، تاہم اب سندھ حکومت کی پالیسیوں کے سبب پروفیشنل تعلیمی اداروں میں داخلہ لینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پروفیشنل تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے ڈومیسائل کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے بچوں کے مستقبل اور میرٹ کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ ان کا کوٹہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے لیبیا میں پاکستانیوں سمیت تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہونا قابل مذمت ہے ہر سال سینکڑوں نوجوان غیر قانونی راستوں سے یورپ جاتے ہوئے لقمہ اجل بن جاتے ہیں جبکہ حکومت اور اس کے تمام متعلقہ ادارے ڈنگی روکنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ہر سال تقریباً 15 ہزار افراد غیر قانونی راستوں سے ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پہلے اس سفر میں کامیابی سے منزل پر پہنچنے کی...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے اپنی بیٹیوں کو آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن برائے سائنس پر خصوصی پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار محض ضروری نہیں بلکہ ناگزیر ہے،ترقی کےلئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت خواتین اور لڑکیوں کو سائنسی و تکنیکی میدان میں آگے لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،ہونہار سکالرشپ پروگرام سے ہزاروں طالبات کو بالخصوص سائنسی شعبوں میں مکمل ٹیوشن فیس دی جا رہی ہے،اب پنجاب میں...
    اسلام آباد (خبرنگار)قائم مقام صدر، سید یوسف رضا گیلانی کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے پرعزم رہا ہے، اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات اس عزم کا واضح ثبوت ہیں۔ان خیالات کا اظہار قائم مقام صدر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے ملکی وغیر ملکی افسران پر مشتمل وفد سے ایوان صدر میں خطاب کرتے ہوئے کیا قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے ملکی وغیر ملکی افسران کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ ان بہادر اور پیشہ ورانہ افسران سے مل کر فخر محسوس کر رہے ہیں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے خاص طور پر برطانیہ، نائیجیریا،...
    لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نئی اڑان بھرنے کو تیار ہے۔ دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے گڈ گورننس بہت ضروری ہے، پاکستان میں قابلیت اور وسائل کی کوئی کمی نہیں، ملکی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔ بھرپور محنت کر کے 77 سالوں کا نقصان پورا کرنا ہو گا۔ اداروں میں بہتری کیلئے اصلاحات ناگزیر، جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں جلد ملک کو عالمی معاشی قوت بنائیں گے۔ ہمیں اپنی رفتار کو ماضی کی نسبت تیز کر کے77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر...
      ایک لاکھ 35ہزار سے زائد پاکستانیوں سمیت 62.2ملین سیاحوں کی آمد سال 2024 کے دوران ترکیہ میں عالمی سطح پر سیاحت کے لئے آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 9.8 فیصد اضافے سے 6 کروڑ 22 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کورنا دور سے قبل سال2019 کی سطح کے مقابلے میں سیاحوں کی ترکیہ آمد 20.3 فیصد بڑھ گئی ہے ۔ ان میں ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانی سیاح بھی شامل ہیں۔ سیاحوں کی آمد و رفت ، قیام و طعام اور سیر و تفریح سے ترکیہ کو 61.1 ارب ڈالر کا ریونیو حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.3 فیصد زیادہ ہے ۔ مجموعی طور پر سال 2024 ترکیہ میں سیاحت کے...
    شانگلہ( صباح نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پختونوں کی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جا ر ہا ہے ہم بحثیت قوم مزید بدامنی،دہشت گردی اور مظالم برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ ہم اپنے سرزمین پر امن چاہتے ہیں ہمیں امن چاہیے ہم بحیثیت پختون قوم پر امن لوگ ہے ہم دہشت گرد نہیں ہیں۔
    اسلام آباد : سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وفاقی حکومت سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) تکنیکی مشن کے ویزے منسوخ کرکے اسے واپس بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ کوئی خود مختار ملک غیر ملکی کو اپنے عدالتی نظام کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر خزانہ کو ایسی شرائط پر دستخط کرنے پر مستعفی ہو جانا چاہیے، واضح ہو چکا ہے آئی ایم ایف معاہدہ پارلیمنٹ اور عوام سے کیوں چھپایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا 3 رکنی مشن پاکستان کے 6 شعبوں میں ناقص گورننس اور کرپشن کا...
    ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام عمران خان اور ثاقب نثار کے گٹھ جوڑ کو آج تک نہیں بھولے ہیں، ثاقب نثار نے جس طرح پانی پی ٹی آئی کے لئے بطور کارکن کام کیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات احتساب سے بچنے اور سیاسی عدم استحکام کو ہوا دینے کی مہم کا حصہ ہیں۔ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان  کے آرمی چیف کو کھلے خط پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود 2018ء میں الیکٹورل انجینئرنگ کے الزامات کے درمیان برسر...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلا دیش کے نیول چیف ایڈمرل نظم الحسن نے کہا ہے کہ سمندری تحفظ کیلئے مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاک بحریہ کی کثیرالقومی امن مشق کا چوتھا روز، امن ڈائیلاگ کی پروقار اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بنگلادیش کے نیول چیف ایڈمرل نظم الحسن نے کہا کہ خطے میں امن وامان یقینی بنانا ہوگا، میری ٹائم سکیورٹی سے متعلق دوطرفہ تعاون اہم ہے۔نیول چیف بنگلادیش نے کہا کہ درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہوگا، امن مشق خطے کے امن و استحکام کے لئے اہم کردارادا کرے گی۔ایڈمرل نظم الحسن نے کہا کہ میری ٹائم سکیورٹی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنانا ہوگا۔ ...
    سٹی42 : ہر سال دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں،رمضان المبارک کا مقدس مہینہ محض چند دنوں کی دوری پرہے۔  محکمہ موسمیات  کی جانب سےرمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ ملک بھر میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا،پاکستان میں رمضان کا چاند 28 فروری کو نظر آنے کا امکان نہیں، چاند کی پیدائش 28 فروری کو 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ ہوگی، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال  محکمہ موسمیات...
    اسلا م آباد(ںیوزڈیسک)سال 2024 کے دوران ترکیہ میں عالمی سطح پر سیاحت کے لئے آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 9.8 فیصد اضافے سے 6 کروڑ 22 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کورنا دور سے قبل سال2019 کی سطح کے مقابلے میں سیاحوں کی ترکیہ آمد 20.3 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ان میں ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد پاکستانی سیاح بھی شامل ہیں۔ سیاحوں کی آمد و رفت، قیام و طعام اور سیر و تفریح سے ترکیہ کو 61.1 ارب ڈالر کا ریونیو حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.3 فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر سال 2024 ترکیہ میں سیاحت کے لئے سب سے کامیاب سال رہا۔ یورپ، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا...
    مدینہ منورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری 2025ء ) سعودی عرب نے مسجدِ نبوی ﷺ میں رمضان المبارک کے دوران افطار فراہم کرنے والوں کے لیے نئے قوانین متعارف کروا دیئے جن کے تحت پیشگی اجازت نامہ لینا لازمی ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے افطار فراہم کرنے کے خواہش مند افراد اور اداروں کے لیے ایک آن لائن پورٹل متعارف کرایا ہے، اس پورٹل کے ذریعے روزہ داروں کو افطاری کرانے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کا اندراج کیا جائے گا، اتھارٹی کی منظور شدہ کمپنیوں اور افراد کو ہی افطاری کرانے کے اجازت ہوگی، جن کی باضابطہ فہرست بھی شائع کی جائے گی۔ نئے قوانین میں کہا گیا ہے...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر اڑان بھرنے کو تیار ہے، ملکی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ لاہور میں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جو اکنامک زونز ہم نے 2020میں تیار کرنے تھے ہم 2022میں آئے تو ایک بھی تیار نہیں ہوا تھا ، جب ہم حکومت میں آئے تو دنیا میں شرطیں لگ رہی تھیں کہ پاکستان 6ہفتوں میں سری لنکا بن جائے گا۔ نواز شریف نے آج مسلم لیگ ن لاہور کا اجلاس بلا لیا احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے دلیرانہ طریقے سے...
    برسلز/مظفر آباد (صباح نیوز) شہید کشمیر مقبول بٹ اور محمد افضل گرو کی یاد میں (آج) پیر کو برسلز میں کشمیرکونسل ای یو کے تحت ای یو سیکرٹریٹ میں شام 7 بجے کانفرنس ہوگی۔ چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد مقبول بٹ اور افضل گورو کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے‘ مقبول بٹ اور افضل گورو کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کانفرنس میں کشمیر کی آزادی کے لیے ان کی جدوجہد اور بے مثال خدمات کو سراہا جائے گا‘ ہم مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کے لیے شہدا کی قربانیوں کو دنیا میں اجاگر کرتے رہیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم مقبول بٹ اور افضل...
    ذرائع کے مطابق صدر مملکت آج پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے جہاں وہ پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے جانشین پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری آج پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے جہاں وہ پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے جانشین پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دورے کے دوران صدر مملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔
    پنجاب اسمبلی : فوٹو فائل پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مالی سال 21-2020 کی آڈٹ رپورٹ پیش کردی گئی جس کے مطابق  مالی سال 21-2020 میں ڈی جی خان کیلئے جاری بجٹ کا 77 فیصد استعمال ہی نہ ہو سکا۔رپورٹ کے مطابق  بجٹ جاری ہونے کے باوجود ڈی جی خان میں معمولی نوعیت کے کام بھی نہ ہو سکے، ترقیاتی اسکیموں کے جاری بجٹ کا  98 فیصد بھی خرچ نہ ہوا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ناقص منصوبہ بندی سے کئی جاری ترقیاتی اسکیمیں بھی التواء کا شکار ہوگئیں۔ میونسپل کارپوریشن کو 234 ملین روپے جاری ہوئے، 77 فیصد بجٹ خرچ نہیں ہوا۔رپورٹ کے مطابق مین ہول بند کرنے اور مشینری خریدنے کا بجٹ بھی مکمل استعمال نہ...
    موجودہ صدی کا ایک تہائی حصہ مکمل ہونے کو ہے ۔ اِن 25 سالوں میں پاکستان نے ماضی کے مقابلے میں زیادہ تواتر کے ساتھ کسی نہ کسی موسمیاتی تغیر کا سامنا کیا ہے ۔ جن میں مختصر دورانیہ کی شدید بارشیں ، شدید گرمی کی لہریں ، خشک سالی ، شدید سردی ، سموگ ، دھند وغیرہ شامل ہیں ۔ ان تغیرات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال (آفات ) نے اکثر انسانی بحرانوں کو جنم دیا جن کے نتیجے میں جانوں کا ضیاع ، گھروں اور انفراسٹرکچر کی تباہی اور معاشی زندگیوں میں خلل پڑا ۔ کوئی زیادہ پرانی بات نہیں ، 2022 میں پاکستان نے ریکارڈ توڑ بارشیں دیکھیں جو جرمن واچ نامی تھینک ٹینک کی...
    صدر آصف علی زرداری - فوٹو: فائل صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے پرتگال روانہ ہوگئے۔ صدر آصف علی زرداری پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کریں گے۔اپنے اس دورے کے دوران صدر مملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا سے بھی ملاقات کریں گے۔ پرنس کریم آغا خان کا انتقال، شہزادہ رحیم اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امامپیرس / کراچی اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس... خیال رہے کہ چند روز قبل فروری کو اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں 4 فروری...
    صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے لزبن روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(آئی پی ایس )صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری آج پرتگال کے شہر لزبن روانہ ہوگئے جہاں وہ پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر ان کے جانشین پرنس رحیم آغا خان سے تعزیت کریں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دورے کے دوران صدر مملکت پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو ڈی سوسا سے بھی ملاقات کریں گے۔
    سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنے کا اعلان islamabad teachers protest WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس پاکستان نے مختلف الاونسز ڈبل کرنے سمیت دیگر مطالبات منوانے کیلئے پیر کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کردیا۔ الائنس کے چیف کوآرڈینییٹر رحمان علی باجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے دھرنے میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے ہزاروں سرکاری ملازمین شرکت کریں گے۔ ملازمین اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے پرعزم اور ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔رحمان علی باجوہ نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں میڈیکل،کنوینس اور ہاوس الانس میں سو فیصد اضافہ شامل ہے۔ پنشن...
    لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 2 سال سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ اور ملک میں سیاسی تعطل کے بعد ہفتے کے روز نئی حکومت کی تشکیل کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ نو منتخب صدر جوزف عون نے سابقہ حکومت پر بدعنوانی اور بد انتظامی کے الزام اور کئی سالوں کے معاشی جمود کے بعد نواف سلام کو بطور وزیراعظم حکومت کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔ لبنان کے صدارتی دفتر سے وزیراعظم نواف سلام کی سربراہی میں ایک نئی حکومت کا اعلان کیا گیا ہے، اس طرح لبنان میں حزب اللہ کے کمزور ہونے کے ساتھ ہی نگران حکومت کے 2 سالہ اقتدار کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے۔...
    قومی ٹیم کے سابق کپتانوں انضمام الحق اور مصباح الحق کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا۔سابق کپتانوں کو یہ اعزاز لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں جاری سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے دوران دیا گیا۔اس موقع پر پی سی بی سربراہ محسن نقوی  بھی موجود تھے۔
    لبنان کے نئے وزیر اعظم نے ہفتہ کو 2022 کے بعد ملک کی پہلی مکمل حکومت تشکیل دے دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوزف خلیل عون نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ انہوں نے سابق نگراں حکومت کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے نئی حکومت کی تشکیل کے لیے نئے وزیراعظم نواف سلام کے ساتھ حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ وزیراعظم نواف سلام کی 24 وزرا پر مشتمل کابینہ میں مسیحوں اور مسلمانوں کو یکساں نمائندگی دی گئی ہے۔ انہوں ںے یہ کابینہ اپنے تقرر کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں تشکیل دی ہے۔
    نجی ٹی وی سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے کہا کہ خالد مقبول پر مکمل عدم اعتماد اختیار کرنے کی ضرورت نہیں اور اس کی گنجائش بھی نہیں ہے، ہمیں ایک دوسرے پر بھی بھروسہ کرنا ہے اور کسی کی نیت پر بھی شک نہیں کرنا۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پارٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول کچھ ذمے داریوں سے دستبرداری کےلیے تیار تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی میں اختلافات کے معاملے پر کھل کر بات کی اور کہا کہ خالد مقبول نے مرکزی اراکین کے کہنے پر اپنی طرف سے ذمے داریوں کی تقسیم کا سرکلر...
    سیاسی جماعتوں کا ملک کیلئے کوئی ویژن ہی نہیں، نہ ہی آئین سازی میں کوئی کردار ہے ، عبدالغفور حیدری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز ملتان(آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ جماعتوں کا ملک کیلئے کوئی ویژن ہی نہیں، نہ ہی آئین سازی میں کوئی کردار ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام اپوزیشن کا حصہ ہے، ہم اپوزیشن کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، بلوچستان میں ریاست کی کوئی رٹ نہیں ہے۔ عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ کیا سندھ میں کچے کے ڈاکو زیادہ طاقتور ہیں؟ ریاست...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پارٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول کچھ ذمے داریوں سے دستبرداری کےلیے تیار تھے۔جیو نیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے پارٹی میں اختلافات کے معاملے پر کھل کر بات کی اور کہا کہ خالد مقبول نے مرکزی اراکین کے کہنے پر اپنی طرف سے ذمے داریوں کی تقسیم کا سرکلر جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ جب سرکلر جاری ہوا تو بیشتر ارکان نے مرکزی کمیٹی کے وٹس ایپ گروپ میں اس سے اتفاق کیا اور کچھ اراکین نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔ میری خالد مقبول سے کوئی لڑائی نہیں، مصطفیٰ کمالمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ...
    اسلام ٹائمز: اگرچہ یورپ، امریکہ اور ان کے اتحادی ممالک جیسے کینیڈا وغیرہ لبرل حکومتیں جانی جاتی ہیں اور سرمایہ دارانہ اقتصاد کی حامل ہیں لیکن ان کے تجارتی ڈھانچے قدرے ایکدوسرے سے مختلف ہیں جس کے باعث امریکہ کی جانب سے ان ممالک کی درآمدات پر ٹیکس عائد کیا جانا ممکن ہے۔ اس سوال کے کئی جواب ممکن ہیں کہ امریکہ نے ایسا کیوں کیا ہے؟ کیونکہ اس کے مدنظر مختلف اہداف ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ پروٹیکشن ازم کا حامی ہے اور یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ ملکی مصنوعات کی حمایت ضروری ہے اور گلوبلائزیشن کے عمل نے امریکہ کے مزدور طبقے اور ملکی مصنوعات کو نقصان پہنچایا ہے۔ اسی طرح ڈونلڈ ٹرمپ اس نتیجے پر پہنچ چکا ہے کہ...
    علامتی فوٹو لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس اے میں چور ایک گھر سے 3 کروڑ روپے کے زیوارت اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے، اہل خانہ عزیز کے انتقال پر تعزیت کیلئے گئے ہوئے تھے۔ڈیفنس اے کے علاقے میں نامعلوم چور شہری انوارالحق کے گھر سے 3 کروڑ روپے، زیورات اور دیگر سامان لے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر میں شہری انوار الحق نے کہا کہ اس کی بیوی کسی عزیز کے انتقال پر تعزیت کیلئے گئی ہوئی تھی، اس دوران چور تالے توڑ کر 3 کروڑ روپے  قیمتی ہار، انگوٹھیاں، چوڑیاں اور دیگر سامان لے گئے۔ اہل خانہ کےمطابق پولیس چوروں کا سراغ نہیں لگا سکی۔