معرکہ حق میں ناکامی چھپانے کیلئے بھارت کا پاکستان میں پراکیسز کا بے دریغ استعمال
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
ذرائع کے مطابق معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا، بلوچستان میں بھارتی سرکردہ " فتنہ الہندوستان " معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی۔ بھارت منظم منصوبے کے ساتھ سپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ " فتنہ الہندوستان " کے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا، بلوچستان میں بھارتی سرکردہ " فتنہ الہندوستان " معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی۔ بھارت منظم منصوبے کے ساتھ سپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا رہا ہے، مزدوروں کا ناحق قتل، جعفر ایکسپریس ٹرین، اے پی ایس بس خصدار اور سوراب حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے، " فتنہ الہندوستان " کے حملے کے بعد بھارتی میڈیا پر وار فیئر چلنا شروع ہو جاتی ہے۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ " فتنہ الہندوستان " کے بلوچستان میں ہر حملے کے بعد بھارتی میڈیا اسے خوب اچھالتا ہے، ہر حملے سے پہلے اور بعد میں بھارتی سوشل میڈیا ان خبروں کو پھیلاتا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی " را " سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پوری طرح متحرک نظر آتے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے جعلی اور اے آئی ویڈیوز تک چلائیں، یہ تمام شواہد " فتنہ الہندوستان " کے ہر حملے کی منظم بھارتی منصوبہ بندی کی طرف نشاندہی کرتے ہیں، " فتنہ الہندوستان " کے ہر حملے پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا دہشت گردوں کے بیانیے کو سپورٹ کرتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان بلوچستان میں بھارتی میڈیا میں بھارت ہر حملے
پڑھیں:
لائن لاسز چھپانے کیلئے کی گئی اوور بلنگ کی رقم عوام کو واپس کی جائے، حافظ نعیم
لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے لائن لاسز اور نااہلی چھپانے کے لیے کی گئی اوور بلنگ کی رقم عوام کو واپس کردی جائے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ لائن لاسز اور نااہلی چھپانے کے لیے اوور بلنگ کے ذریعے عوام پر 244 ارب کا بوجھ ڈالنا انتہائی شرم ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ کی رقم عوام کو واپس کرنی چاہیے، بجلی کے بلوں میں اووربلنگ کرپشن اور بدانتطامی کی بدترین شکل ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نااہلی حکمرانوں اور اداروں کی ہے مگر سزا عوام کو مل رہی ہے۔