2025-07-26@15:16:47 GMT
تلاش کی گنتی: 4600
«مقدمات درج ہوئے»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوفی بزرگوں کی تعلیمات بھائی چارے، محبت اور خدمتِ خلق کا درس دیتی ہیں۔ انہوں نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی، چادر چڑھائی، دعا کی اور مستحقین میں کپڑے تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مزار ہر زائر کو سکون، عزت اور برکت عطا کرتا ہے۔ سندھ حکومت نے عرس میں شرکت کرنے والوں کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات ہماری رہنمائی کرتی ہیں، اپوزیشن تنقید کرے مگر تہذیب کا دامن نہ چھوڑے۔ ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کی۔ بھارت کی جارحیت پر کہا کہ پوری قوم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں دریا یا سمندر وغیرہ کے کنارے رونما ہونے والے حادثات کی تعداد گزشتہ سال ایک دہائی میں سب سے رہی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال پانی کے کنارے 1535 حادثات ہوئے۔ یہ 2023ء کے مقابلے میں 140 سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ ستمبر سے نومبر تک دریاؤں میں اس طرح کے حادثات کا شکار ہونے والوں کی تعداد گزشتہ 5سالوں کے اوسط سے زیادہ تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 794 افراد ہلاک اور 22 لاپتا ہوئے۔ 372 واقعات سمندر میں ، دریاؤں میں 288، آبپاشی گزرگاہوں میں 100، تالابوں یا جھیلوں میں 39 اور 3واقعات سوئِمنگ پولز میں ہوئے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی ،عاطف اکرام شیخ نے مطلع کیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی وفاقی بجٹ 2025-26 میں ٹیکس حکام کو دیے گئے حد سے زیادہ، غیر ضروری اور ہراساں کرنے والے اختیارات کو مسترد کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹیکس آفیسرز کو دیئے گئے اس اختیار کو بھی مسترد کرتے ہیں کہ جو انہیں بزنس بینک اکاؤنٹس سے کاروباری افراد کی رقم نکلوانے کا اہل بناتا ہے اور بغیر نوٹس کے کاروباری اداروں پر چھاپوں کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت ان سخت اقدامات کو واپس لیٍ؛ اس سے پہلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام چیمبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایف بی آر کو تاجروں کی گرفتاری سمیت دیگر صوابدیدی اختیارات پرکہا کہ ایسے اقدامات کاروباری ماحول کو متاثر کریں گے۔کنونشن کی صدارت ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کی۔ انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ ایف بی آر کو پہلے ہی وسیع اختیارات حاصل ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ٹیکس نظام کو سادہ اور دوستانہ بنائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پالیسی سازی میں...
TEHRAN/ WASHINGTON: اسرائیل کی جانب سے جنگ شروع کیے جانے کے بعد ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکوف کے درمیان کئی مرتبہ ٹیلی فون پر براہ راست رابطہ ہوا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تین سفارت کاروں نے بتایا کہ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکوف اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان کئی مرتبہ رابطہ ہوا تاکہ بحران کا سفارتی حل نکالا جائے۔ سفارت کاروں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عباس عراقچی نے کہا کہ تہران اس وقت تک مذاکرات کی میز پر واپس نہیں آئے گا جب تک اسرائیل حملے نہیں روکتا جو 13 جون کو شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رابطوں کے...
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کی دوسری کوشش میں پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد سے نجکاری کمیشن کے مطابق آج اظہار دلچسپی جمع کرانے کا آخری دن تھا، نجکاری کمیشن کو قومی ایئر لائن کیلئے 8 اداروں سے اظہار دلچسپی موصول ہوئی ہے۔ نجکاری کمیشن کے مطابق پانچ امیدواروں نے اہلیت کی دستاویزات بروقت جمع کرائیں، دستاویزات کا نجکاری کمیشن پیشگی معیار کے مطابق جائزہ لے گا۔ نجکاری کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق اہل امیدواروں کو ورچوئل ڈیٹا روم تک رسائی دی جائے گی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی آنے والے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں کو آج بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی اور ملاقات کا وقت ختم ہونے پر تمام رہنما فیکٹری ناکہ سے واپس روانہ ہو گئے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے کوآرڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتہ نے 6 رہنماوں کی لسٹ بدھ کے روز سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھجوائی تھی اور لسٹ کے مطابق ایم این اے شاہد خٹک، مشتاق غنی، محمد اقبال آفریدی، خالد نواز سدھریج، فردوس شمیم نقوی اور علی سرفراز جمعرات کی دوپہر اڈیالہ آئے۔ تاہم انہیں جیل سے تقریبا دو کلومیٹر دورداہگل اور گورکھپور ناکوں پر روک لیا گیا۔ اس دوران سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 20 کروڑ wenews پی ٹی اے شزہ فاطمہ خواجہ فری ڈیٹا فری موبائل فون موبائل فون صارفین وی نیوز
ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری کی خبر پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دماغ ٹھنڈا رکھنے کا مشورہ دے دیا۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے بارے میں نشریاتی اداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ متحارب فریق پیچھے ہٹیں، محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب، بشمول برطانیہ، ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بہت فکر مند ہیں اور اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو بھی تسلیم کرتے ہیں لیکن غزہ میں پھیلنے والے تنازعے سے بچنے اور معیشت پر پڑنے والے اثرات سے بچنے کے لیے کشیدگی...
یورپی وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ممکنہ ملاقات پر امریکا نے بھی اتفاق کیا، رپورٹ امریکی صدر کے سنسنی خیز بیانات کے بعد ایران معاملہ بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران سے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی بات چیت جمعہ کو ہو گی، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہوں گے۔ خبر ایجنسی کا کہناتھا کہ مذاکرات کیلئے امریکی رضامندی شامل ہے، مذاکرات جینیوا میں ہوں گے جس کے بعد ماہرین کی سطح پر اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ کیا جائے گا۔ خبرایجنسی کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ممکنہ ملاقات پر امریکا نے بھی اتفاق کیا ہے۔اسرائیل ایران جنگ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل...
وزیر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات یورپی ٹرائیکا کی درخواست پر ہو گی۔ 19 جون بروز جمعہ جنیوا میں ایرانی وفد کی برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کے نمائندوں کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مشاورت کے لیے ایک میٹنگ طے کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ کل جمعہ کے روز جنیوا میں یورپی وفد سے ملاقات کرینگے۔ عباس عراقچی نے ایرانی وزرائے خارجہ، یورپی ٹرائیکا کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کے درمیان مشترکہ اجلاس کے انعقاد کے بارے میں بعض ذرائع ابلاغ کی قیاس آرائیوں کے بارے میں ارنا کے سوال کے جواب میں اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ وزیر خارجہ کے مطابق یہ...
---فائل فوٹو خاتونِ اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے بجٹ 26-2025ء سے متعلق کہا ہے کہ درخواست ہے بجٹ آئی ایم ایف کی نہیں عوام، وفاق اور خواتین کی خواہشات کے مطابق بنایا جائے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ بجٹ میں خواتین کے لیے مزید فنڈز رکھے جانے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین کرتی ہوں جنہوں نے دشمن کو بھرپور جواب دیا، بلاول بھٹو زرداری کو بھی خراجِ تحسین جنہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ وفاقی بجٹ ملک کی 24 کروڑ عوام کی امیدوں کا آئینہ دار نہیں، وقار مہدی کراچی پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری...
—فائل فوٹو پاک ازبک وزرائے خارجہ کا او آئی سی اجلاس کے موقع پر ملاقات پر اتفاق ہوا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ پاک، ازبک وزرائے خارجہ کا ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب کے طریقہ کار اور افغان قیادت سے رابطوں پر گفتگو بھی کی گئی، جبکہ ریلوے منصوبہ علاقائی رابطے اور تجارتی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ اس موقع پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے...
امریکا(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے بارے میں کوئی واضح اعلان کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شاید میں حملہ کروں، شاید نہ کروں، کوئی نہیں جانتا کہ میں کیا کرنے والا ہوں‘۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ کے خواہاں نہیں، لیکن اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو وہ سخت اقدام اٹھا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہری خطرے کی موجودگی میں چپ بیٹھنا ممکن نہیں ہوتا، لیکن اگر ایران اپنی پالیسی تبدیل کرے اور مذاکرات کی طرف آئے، تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ایران تصادم کے بجائے...
کونسل کے رہنمائوں نے کہا کہ عالم اسلام کی جانب سے ایران نے ہمیشہ فلسطینی مسلمانوں کی نہ صرف کھل کر حمایت کی بلکہ مقاومت کی تحاریک کو اخلاقی، سفارتی سطح پر سپورٹ بھی دی اور اسلامی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اسرائیل کے قبلہ اول بیت المقدس پر ناجائز اور ناپاک قبضے کے خلاف ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے عالمی سطح پر کھل کر صدائے احتجاج بلند کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ وفد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ...
عرفان ملک: منی لانڈرنگ کیسز میں اہم پیشرفت، بینکوں کی جانب سے ایف آئی اے کو مطلوبہ ڈیٹا کی فراہمی نہ ہونے کا انکشاف، تحقیقات میں رکاوٹیں پیدا ہونے لگیں۔ منی لانڈرنگ ودیگر سنگین مقدمات میں ایف آئی اے کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،بینکوں نے متعدد کیسز میں اکاؤنٹ فریز کئے نہ ہی ڈیٹا فراہم کیا،ایف آئی اے کی جانب سے 8بینکوں کے صدور کو طلب کر لیا گیا،بینکوں کےصدور کی عدم پیشی پر یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔ ڈائریکٹرایف آئی اےلاہورسرفرازورک کاسندس فاؤنڈیشن کادورہ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ بینکوں سےڈیٹا نہ ملنے پرتحقیقات میں تاخیر ہوئی،منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات میں تاخیر سے معیشت کو نقصان ہوا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جون 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں پاکستان کے فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ظہرانے پر مدعو کیا اور دونوں کے درمیان مشرقی وسطیٰ کی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ وائٹ ہاؤس میں لنچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے دورہ کرنے کے لیے پاکستانی فوج کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا اور بھارت کے ساتھ مزید فوجی کشیدگی کو روکنے میں عاصم منیر کے کردار کا اعتراف بھی کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا،"عاصم منیر سے ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں نے جنگ روکنے کے لیے انہیں شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو...
لاہور: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوتے ہی پاکستان ریلویز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا۔ پاکستان ریلویز نے کرایوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ترجمان ریلویز کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 3 فیصد اور فریٹ وین کے کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مسافر ٹرین کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 20 جون جبکہ فریٹ ٹرین کے کرایوں میں اضافہ 23 جون سے ہوگ Tagsپاکستان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس، اوول آفس اور ظہرانے پر ملاقات ہوئی، جس میں کئی موضوعات پر اہم گفتگو ہوئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکا کی طرف سے ملاقات میں صدر ٹرمپ کے ساتھ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ سٹیو ویٹکوف بھی موجود تھے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اس ملاقات میں شریک تھے ۔ فیلڈ مارشل نے پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے بعد جنگ بندی میں مثبت اور نتیجہ خیز کردار ادا کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں...
یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کل بروز جمعہ جنیوا میں ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ جوہری معاملات پر اہم مذاکرات کریں گے، جن کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے پائیدار اور شفاف یقین دہانی حاصل کرنا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے جرمن سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ مذاکرات جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ اور ایران کے وزیر خارجہ کے درمیان ہوں گے، جن میں ایران پر زور دیا جائے گا کہ وہ یہ تحریری اور واضح ضمانت دے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پرامن اور شہری مقاصد تک محدود رہے گا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذاکرات جنیوا میں جرمن قونصلیٹ میں منعقد ہوں گے، جہاں...
پاکستان ایران کو بہت زیادہ جانتا ہے جب کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہورہی ہے ،جنرل عاصم پاک بھارت کشیدگی کو پاکستان کی طرف سے روکنے میں انتہائی مؤثر رہے آرمی چیف کی امریکی صدر سے ملاقات ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل کاکیبنٹ روم میںظہرانہ ، امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے بھی ملاقات متوقع واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی آرمی چیف سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے ، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے ۔ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے قومی بجٹ کو قومی امنگوں اور زمینی حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سنجیدگی سے اقتصادی بحرانوں کا حل تلاش کریں۔سیاسی بحرانوں کا حل مذاکرات میں ہے، معیشت کی بحالی کے لیے میثاق معیشت تشکیل دیا جائے۔مجلس شوریٰ نے پاک بھارت جنگ میں افواج پاکستان کی جرأت مندانہ کارروائی کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا غرور ،گھمنڈ اورتکبر خاک میں مل گیا،امریکا اور یورپ کی بھارت پر انحصار کی تمام بنیادیں مسمار ہوگئیں۔ چین ،ترکی ،سعودی عرب ،امارات ،بنگلا دیش ،ایران،آذر بائیجان کی جانب سے پاکستان کی سیاسی سفارتی اور اصولی مدد قابل فخر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن،اے پی پی) وزیر اعظم شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ہمارے برادر ملک ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی۔ پاکستان اس کی شدید مذمت کرتا ہے ، مشرق و سطی صورتحال تشویشناک ہے ۔ عالمی برادری جنگ بندی کے لیے فوری کردار ادا کرے ۔ سخت محنت کے بعد معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے ۔ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیل ایران کشیدگی پر گہری تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین کے بعد ایران کے خلاف بھی کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے...
سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات پر بھارت میں آج ماتم ہو گا۔’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے مودی کو ٹیلی فون پر ٹرخا دیا جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لنچ پر ملاقات کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تاریخی ملاقات، ظہرانے میں شرکتامریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات جاری ہے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ ٹرمپ نہیں چاہتا کہ پاکستان اور بھارت کی کشیدگی بڑھے، فیلڈ مارشل اور ٹرمپ ملاقات...
جسمانی تکالیف معمول کی بات ہو سکتی ہے، مگر کچھ علامات ایسی ہوتی ہیں جنہیں کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ سنگین بیماریوں کی علامت ہو سکتی ہیں۔ جیسے اگر چہرے، بازو یا ٹانگ میں اچانک سن ہونا یا کمزوری محسوس ہو تو یہ فالج کا اشارہ ہو سکتا ہے، جبکہ سینے میں دباؤ، جلن یا درد جو بازو، گردن یا جبڑے تک جائے، دل کے دورے کی علامت ہو سکتی ہے۔ پیشاب میں خون آنا گردوں کی پتھری یا انفیکشن کی نشانی ہو سکتا ہے، اور سانس لیتے وقت خرخراہٹ دمہ یا پھیپھڑوں کے مرض کا پتہ دے سکتی ہے۔ اسی طرح ٹانگ میں سوجن، درد اور گرمی محسوس ہونا بلڈ کلاٹ کا خطرہ ظاہر کرتا...
پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اسرائیل کو امریکا کی حمایت حاصل نہ ہو تو وہ ایک ماہ بھی سروائیو نہیں کرسکتا،یقین ہے کہ پاکستان ایران کے مفادات کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائےگا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں رضاامیری مقدم نے کہاکہ ایران نے مزاحمت کا راستہ چنا ہے، چاہے کامیابی ملے یا قربانی دینی پڑے۔ انہوں نے کہا اگر خطے میں امریکی اڈوں سے حملہ ہوا تو ایران جواب دینے کا حق رکھتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان ایران کے مفادات کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ امریکا کی اجازت اور مدد کے بغیر ممکن ہی نہیں تھا۔ انہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینسر کی ابتدائی تشخیص ہمیشہ سے سائنس اور طب کے بڑے چیلنجز میں سے ایک رہی ہے،مگر اب ایک نئی تحقیق نے اس شعبے میں ایسا انقلابی قدم اٹھایا ہے جو مستقبل میں لاکھوں جانیں بچا سکتا ہے۔امریکی سائنس دانوں نے ایک ایسا جدید بلڈ ٹیسٹ تیار کیا ہے جو کینسر کی علامات ظاہر ہونے سے بھی 3 سال پہلے اس موذی مرض کی موجودگی کا پتا دے سکتا ہے۔یہ ٹیسٹ امریکا کی مشہور جان ہوپکنز یونیورسٹی کے محققین نے تیار کیا ہے، جنہوں نے اپنی تحقیق کا دائرہ وسیع پیمانے پر پھیلائے گئے ایک بڑے مطالعے کے ذریعے کیا۔ اس تحقیق کے نتائج معروف سائنسی جریدے کینسر ڈسکوری میں شائع کیے گئے ہیں۔خون میں چھپی تبدیلیاں، کینسر...
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیراورماہرعالمی امورمشاہدحسین سیدنے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اور فیلڈمارشل عاصم منیرکی ملاقات پرتبصرہ کرتےہوئے کہاہےکہ یہ ملاقات تاریخی پیشرفت ہے، پاکستان کے حاضرسروس آرمی چیف جوحکمران بھی نہیں ہیںانہیں وائٹ ہاوس مدعوکیاجانا پاکستان اورخودسید عاصم منیرکے لئے بھی اعزازکی بات ہےاس پر بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے،ملاقات میں ’’تھری آئیز‘‘اسرائیل ،ایران اور انڈیازیربحث آئے ہوں گے،ٹرمپ پاکستان کے معترف اوراسے سنناچاہتےہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے مشاہدحسین سیدنے کہاکہ صدر ٹرمپ کا فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکو وائٹ ہاوس مدعوکرنا دراصل یہ اعتراف بھی ہے کہ یہی وہ سپہ سالار ہیں جنہوں نے بھارت کو شکست دی۔انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ طاقت اور طاقت ورکی قدر کرتےہیں،اس ملاقات پر دہلی میں صف ماتم ہے کیونکہ بھارت پاکستان کو سفارتی طورپر...
سائنس دانوں نے ایک انتہائی حساس خون کا ٹیسٹ تیار کیا ہے جو کینسر کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے سے برسوں قبل کینسر زدہ رسولیوں کی نشان دہی کر سکتا ہے۔ امریکا کی جان ہوپکنز یونیورسٹی کے محققین کو ایک مطالعے میں معلوم ہوا کہ کینسرزدہ رسولیوں کے چھوڑے ہوئے جینیاتی مواد کی خون میں ابتدائی علامات کے ظاہر ہونے سے کافی عرصہ پہلے نشاندہی کی جا سکتی ہے۔ جرنل کینسر ڈِسکوری میں شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ یہ جینیاتی تغیرات کینسر کے سبب ہوتے ہیں اور کچھ مریضوں میں ان کی نشاندہی تین برس پہلے تک کی جاسکتی ہے۔ تحقیق کی شریک مصنفہ یوشوان وینگ کا کہنا تھا کہ علامات ظاہر ہونے سے تین برس قبل...

پاکستان اہم ایٹمی ملک ہے، پسند کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سے قبل اہم بیان
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اہم ایٹمی ملک ہے اور میں پاکستان کو پسند کرتا ہوں۔ پاکستان اور بھارت کی جنگ میں نے رکوائی، پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران نے بات کرنے کا پیغام بھجوایا ہے مگر میں نے کہاکہ اب بہت دیر ہوگئی، ایران کے لیے اب بھی واضح پیغام یہی ہے کہ غیر مشروط سرینڈر کردے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان امریکا تعلقات میں اہم پیشرفت، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات طے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ہم نے ایران کی دفاعی صلاحیت ختم کردی ہے، مجھے نہیں معلوم کہ اسرائیل اور ایران کی جنگ کتنی دیر تک...
ریاست کسانوں کیلئے سوتیلی ماں بن چکی ہے، صدر کسان اتحاد WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )صدر کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کا گلا گھوٹ رہی ہے، ریاست نے کسانوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک رواں رکھا ہوا ہے، زرعی انکم ٹیکس 15 سے 45 فیصد تک ہے، حکومت پہلے ہمارے کاروبارکو منافع بخش بنائے اس کے بعد زرعی انکم ٹیکس لے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، آج زراعت زبوں حالی کا شکار ہے، وفاقی و صوبائی بجٹ میں کسانوں سے صرف جھوٹے وعدے کیے گئے۔انہوں نے کہا...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی اظہر قیوم نارا، شگفتہ جمانی، میاں خان بگٹی اور محمد خان جمالی کی ملاقات ہوئی ۔ ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اس کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ریپ کے مجرم کو 25 سال قید کی سزا ملاقات میں وزیر برائے تعلقاتِ عامہ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برقی بھی شامل تھے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا ایکس پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آج فیلڈ مارشل اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات ہوگی، یہ ملاقات پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی جانب مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہورہی ہے جب ٹرمپ نے جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات سے پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا ایکس پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوگی، یہ ملاقات پاک...
نیتن یاہو نے مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ترک صدر رجب طیب اردوان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز انقرہ (آئی پی ایس )ترک صدر ںے اپنی جماعت کے ارکان سے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو دفاع کا قانونی اور جائز حق حاصل ہے، نیتن یاہو نے مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، مذاکرات ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر ایران پراسرائیلی حملہ دہشت گردی ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے نے اپنی جماعت کے ارکان سے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اپنے دفاع کا قانونی، جائز اور فطری حق حاصل ہے اور اسرائیل کی جانب سے مذاکرات ختم ہونے سے پہلے ایران...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال تشویشناک ہے، پاکستان نے ایران پر اسرائیل کی کھلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے، عالمی برادری ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے برادر ملک کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، اس جارحیت کے نتیجے میں سینکڑوں لوگ شہید ہوگئے ہیں، جبکہ سینکڑوں ابھی بھی زخمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن یہ جنگ شروع ہوئی اسی روز ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بات ہوئی، ایرانی صدر کے ساتھ...
اسپنیش فٹبالر لامین یامل کیساتھ مبینہ چھٹیاں گزارنے کی تصاویر کے بعد تنقید کی زد میں آنیوالی 30 سالہ ائیرہوسٹس کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپینیش فٹبال کلب بارسلونا کے 17 سالہ نوجوان اسٹرائیکر کیساتھ تعلقات کی خبروں کی زینت بننے والی 30 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ایئر ہوسٹس فاٹی وازکوز کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ 17 سالہ فٹبالر کی 30 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر کیساتھ چھٹیاں گزارنے کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آئیں تھیں، جس نے ہنگامہ برپا کردیا تھا۔ مزید پڑھیں: 64 برس کے فٹبالر کی 26 سالہ ماڈل کیساتھ ڈیٹنگ مذکورہ خاتون کو نہ صرف شدید نفرت انگیز تبصروں کا سامنا ہے بلکہ قتل کی...
خالصتان نواز تنظیم ’سکھ فار جسٹس‘ کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واضح طور پر بتائیں کہ آیا انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کینیڈین شہری اور خالصتان ریفرنڈم کے کوآرڈینیٹر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا یا نہیں۔ یہ مطالبہ اس موقع پر سامنے آیا ہے جب 18 جون کو ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کو 2 سال مکمل ہو گئے۔ واضح رہے کہ نجر کو سری، برٹش کولمبیا میں دن دیہاڑے قتل کیا گیا تھا۔ مقتول ہردیپ سنگھ نجر قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور کینیڈین پولیس نے نجر کے قتل کا الزام بھارتی خفیہ ایجنسیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوشہرو فیروز (نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت مون سون 2025 اور ممکنہ بارشوں اور سیلاب کے انتظامات کے سلسلے میں ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفیس کے کامیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون صدام حسین میمن، ایکسین آبپاشی روہڑی ڈویزن افتخار احمد لانگاہ، ایکسین اسکارپ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو، ڈی ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر محسن علی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالجبار تگر،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، انفارمیشن آفیسر قمرالزمان بھنبھرو اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران مون سون 2025 کا کانٹی جنسی پلان تیار کر لیں۔ انہوں نے تمام محکموں پر...

فیلڈ مارشل کے اعزازمیں امریکی ظہرانے کی ٹائمنگ عالمی سیاست میں اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے،خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں دی جانے والی دعوت کی ٹائمنگ انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ بدھ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم عالمی مسائل پر گفتگو کریں گے، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان منصفانہ تنازعات کا حل، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں استصواب رائے، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی اقدامات کی عالمی حمایت، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، اور غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے خاتمے کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ...
خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 363 ارب روپے رکھنے کی تجویز دے کر صوبے کے اسکولوں سے باہر 48 لاکھ بچوں میں سے 24 لاکھ کو اسکولوں میں لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے کرائے کے اسکولوں کے ساتھ ساتھ کام نہ کرنے والے 15 ہزار تک اساتذہ کو ریٹائر کرنے اور 27 ہزار سے زیادہ نئے نوجوان اساتذہ بھرتی کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل ترکئی کے مطابق صوبائی حکومت نے تعلیم کا بجٹ 327 ارب سے بڑھا کر 363 ارب کرنے کی تجویز دی ہے، جو گزشتہ سال کی نسبت 11 فیصد زیادہ...
شہریوں کو ایندھن ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں میں جانے کے پیغامات موصول ہوئے یہ ایران کا ڈیجیٹل حملہ ہے اور شہری ان پیغامات پر توجہ نہ دیں،اسرائیلی حکام کی ہدایت ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی میں ایک نیا محاذ کھل گیا ہے جب ایران کی جانب سے اسرائیل پر سائبر حملہ کیا گیا جس میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہریوں کو ایسے پیغامات موصول ہوئے جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی گئیں۔اسرائیلی حکام نے فوری طور پر اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کا ڈیجیٹل حملہ ہے اور شہری ان پیغامات پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماہرین نے کراچی میں زلزلوں کی حیران کن وجہ بتاتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ شہر زمین بوس ہونے کے خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، فوری اقدامات نہ کیے گئے تو شہر کسی بڑے سانحے سے دوچار ہو سکتا ہے۔یکم جون سے اب تک شہر قائد میں زلزلوں کے بیالیس جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں، کراچی ایک ایسا شہر جو بیک وقت پانی کی شدید قلت کا شکارہے اور زمین بوس ہونے کے خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔جہاں ایک طرف شہری پیاس بجھانے کو ترس رہے ہیں، وہیں دوسری طرف زیر زمین پانی کے بے دریغ استعمال نے شہر کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔ماہرین ارضیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی...
بلدیہ سوات کالونی شیل پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی قمر زمان نے بتایا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ 35 سالہ صمد کو سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے نامعلوم شخص نے لفٹ لی تھی اور اس کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے تاہم پولیس مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میں نے بجٹ کے تعلیمی اخراجات پر تحریری اختلاف کیا ہے۔جیو نیوز سے گفتگو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اسد قیصر اور ان کی پارٹی کی خواہش ہے کہ ملک میں انتشار رہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی خواہش ہے کہ ملک میں انتشارائی بدامنی ہو اور سب تلپٹ ہو جائے، وہ چاہتے ہیں کہ اس افرا تفری میں ان کی کوئی بات بن جائے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک میچور جماعت ہے، اس نے بہت سختیاں اور تکالیف برداشت کیں۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ بچوں کا کھیل نہیں، بجٹ کے دوران اختلاف ہوتا ہے اور انہوں نے بھی کیا، بجٹ میں تعلیم...
بھارتی فاسٹ بولر نے جسپریت بمراہ کا کہنا ہے کہ وہ ورک لوڈ منیجمنٹ کی وجہ سے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نہیں بنے اور یہی بات وجہ انہوں نے بی سی سی آئی کو بھی بتائی ہے۔ گزشتہ ماہ مئی میں روہت شرما کی ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بی سی سی آئی نے شبھمن گِل کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے لیے بھارت کا نیا کپتان منتخب کیا تھا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے جسپریت بمراہ کا کہنا تھا کہ کپتانی کے پیچھے کوئی بڑی کہانی نہیں ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں کہ انہیں ہٹا دیا گیا یا ان کی دیکھ بھال نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کہ روہت شرما...
اسلام آباد: صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدراور وزیراعظم کی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے بجٹ پر تحفظات زیر غور آئے، ملاقات میں پیپلز پارٹی نے سکھر حیدر آباد موٹروے، کراچی، حیدر آباد کے الگ ترقیاتی منصوبوں کا معاملہ بھی رکھا۔ پیپلز پارٹی نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں سندھ کو نظر انداز کرنے کے معاملے پر تحفظات سے بھی آگاہ کیا، وزیراعظم نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ پیپلز پارٹی کے ارکان نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بجٹ میں ساتھ نہ دینے بارے تنبیہ بھی کی تھی، آج ہونے والی ملاقات میں تمام امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، پیپلز...
سٹی 42:ؒصدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی ملاقات میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بند ی اور خصوصی اقدامات ،احسن اقبال ،وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف ،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے وزیرِ اعظم نے صدرِ مملکت کو اپنے حالیہ سرکاری دورۂ متحدہ عرب امارات اور وفاقی بجٹ کے حوالے سے آگاہ کیا اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ صدرِ مملکت نے کہا وفاقی بجٹ میں عام آدمی، خصوصاً محنت کشوں اور کم آمدنی والے طبقات کی فلاح و بہبود...
بھارت سے دہشتگردی پر بات ہوگی، جلد دنیا دیکھے گی کہ کئی اہم چیزیں رونما ہونگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہیکہ بھارت سے دہشتگردی پر بات ہوگی اور جلد دنیا دیکھے گی کہ کئی اہم چیزیں رونما ہوں گی۔فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا جس میں انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص سیمتعلق کئی نئے پہلووں سے لوگوں کو روشناس کیا اور پاکستان میں دہشتگردی، اقتصادی صورتحال، امریکا سے تعلقات کی نوعیت اور ایران اسرائیل جنگ سمیت کئی اہم امور پر تفصیلی بات چیت بھی کی۔ ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آزادی صحافت جمہوری نظام کی روح ہے، پیکا قانون مستند صحافیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران میڈیا نے قومی سلامتی اور ریاستی موقف کے تحفظ میں بالغ نظری کا مظاہرہ کیا جو لائق تحسین ہے، جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن جلد کام شروع کر دے گا، باقاعدگی سے شائع نہ ہونے والے اخبارات کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان کی قیادت میں ملاقات کے لئے آئے سی پی این ای...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق مرکزی ترجمان فوزیہ وہاب کی برسی پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔(جاری ہے) منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ فوزیہ وہاب نے جمہوریت کے استحکام اور خواتین کے حقوق کے لئے بھی گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو اور بی بی شہید کے وژن اور مشن کے پرچار میں انہوں نے مشکل ترین حالات میں پارٹی کی ترجمانی بہترین انداز سے کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات پارٹی ورکر کبھی فراموش نہیں کر سکتے ہم ان کی برسی پر ان کی بخشش...
وزیراعظم نے خطے کے حالیہ منظرنامے پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی کے دوران پاکستان کی ایران اور اس کے عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کیساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل...
گزشتہ روز پنجاب اسمبلی نے عوامی آگاہی اور معلومات کی فراہمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ اس بل کے ذریعے پنجاب حکومت نے عوامی آگاہی اور سرکاری معلومات کی ترسیل کے لیے ایک مربوط قانونی ڈھانچہ متعارف کروایا ہے جس کا مقصد سرکاری فنڈز سے چلنے والی اشہتارات کو آئینی و قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ بل کے مطابق سرکاری منصوبوں، اقدامات اور عوامی مفاد کے حامل پالیسی فیصلوں کے بارے میں شہریوں تک بروقت اور درست معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جانے والا وراثتی بل کیا ہے؟ بل کے سیکشن 5 کے تحت حکومت کو سرکاری منصوبوں کے نام رکھنے یا تبدیل کرنے کے اختیارات...
مایاوتی نے بی جے پی کے گزشتہ گیارہ سالہ اقتدار پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ حکومت نے اپنے دور اقتدار کی جو بے شمار کامیابیاں گنوائی ہیں، انکا زمین پر کتنا اثر ہوا، یہ عوام خود وقت آنے پر بتائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے ایک بار پھر ذات پر مبنی مردم شماری کے مسئلے پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ یہ عمل ملک و عوامی مفاد سے جڑا ہوا ہے، اس لئے اسے وقت پر اور دیانتداری سے مکمل کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے یہ بات آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان کے ذریعے کہی۔ مایاوتی نے بی جے پی کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان محض جنگ بندی نہیں بلکہ ’’تنازع کا مکمل خاتمہ‘‘ چاہتے ہیں۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر ایران نے امریکی مفادات یا اہلکاروں کو نشانہ بنایا تو امریکا سخت ردعمل دے گا۔ انہوں نے کہا’’اگر انہوں نے ہمارے لوگوں کو کچھ کہا، تو ہم انتہائی سخت حملہ کریں گے... پھر دستانے اُتر جائیں گے،‘‘ ٹرمپ نے کہا ’’مجھے لگتا ہے وہ جانتے ہیں کہ ہمارے فوجیوں کو چھونا ان کے لیے خطرناک ہوگا۔‘‘ ایک سوال کے جواب میں کہ آیا وہ جنگ بندی چاہتے ہیں، ٹرمپ کا کہنا تھا: ’’ہم صرف جنگ بندی نہیں،...
واشنگٹن، بیجنگ : چین اور امریکہ کی قیادت کے نئے بیانات نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو مزید حساس بنا دیا، امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے سست نہیں ہوں گے، دو دن میں سب پتا چل جائے گا جبکہ چین نے اس بیان کو جلتی پر تیل ڈالنے کا مترادف قرار دے دیا۔ چینی وزیر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کو جلتی پر تیل قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملوں سے جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہوسکتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دھمکیوں سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا اور صورتحال کو پرسکون بنانے کے لیے سفارتی راستہ ہی واحد...
---فائل فوٹو صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں موبائل فون افغانستان اسمگل کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران چوری اور ڈکیتی کی دو بڑی وارداتیں ہوئی تھیں۔پولیس کے مطابق ایک واردات میں موبائل شاپ سے کروڑوں روپے مالیت کے 50 قیمتی موبائل چوری کیے گئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دوسری واردات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لاکھوں روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی۔
—فائل فوٹو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خطے کی صورتِ حال کے تناظر میں معاشی معاملات کا جائزہ لیا ہے، ہم ہر طرح کی صورتِ حال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی طور پر خطے میں بڑھتی کشیدگی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ شراکت داری کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، یو ایس ٹیرف پر امریکا سے بات ہوئی ہے، گزشتہ روز امریکی سیکریٹری کامرس سے بات ہوئی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری ایکسپورٹ انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے لیے صنعتوں کی ترقی...
امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں امریکہ کیخلاف کوئی بات نہیں کرتیں۔ انکا کہنا تھا کہ آج تک پی ٹی آئی نے ایران حملے پر امریکہ کی مذمت نہیں کی، تاہم خوش آئند بات ہے کہ سعودی عرب نے کھل کر ایران کی حمایت کی اور اس مسئلہ پر حل کی بھی بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر مسلمان ہونے کا فرض ادا کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دہشت گردی کی وجہ سے خطے کا امن خراب ہو رہا ہے، امریکہ منافقت کرتے ہوئے جنگ بندی کی بات بھی کرتا ہے اور اسرائیل کو...
کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مقصد تمام پسماندہ طبقات کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے تاکہ سماج میں سب کو یکساں ترقی کا موقع ملے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ ہر شہری کو اپنی ذات اور مذہب کی عزت کرنی چاہیئے، لیکن جب ہم سماج میں قدم رکھیں تو صرف اور صرف ہندوستانی ہونے کی حیثیت سے آگے بڑھیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام طبقات، ذات پات اور برادریوں کو مساوی درجہ دینا کانگریس پارٹی کا بنیادی اصول ہے۔ سدارامیا کوڈوا سماج کے زیر اہتمام منعقدہ ایک اعزازی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کوڈوا برادری کی حب الوطنی، نظم و ضبط، ثقافتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 7افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر کیدارناتھ سے ہمالیہ کے پہاڑوں میں ایک مشہور ہندو یاترا کے راستے پر پرواز کر رہا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئیں اور مقامی پولیس کے ساتھ مل کر لاشوں کو نکالنے کا آپریشن کیا گیا ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ اور ایک 2سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے واقعے کوانتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔شہری ہوا بازی کی وزارت نے اپنے بیان میں بتایاکہ آرین ایوی ایشن...
بیجنگ :چین نے مئی میں کے مہینےکے قومی اقتصادی اعداد و شمار جاری کیے ، جس کے مطابق مئی میں ، چین کی صارفی اشیاء کی کل خوردہ فروخت 4.1326 ٹریلین یوآن تھی ، جو سال بہ سال 6.4 فیصد کا اضافہ ہے۔ نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 5.8 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اشیاء کی مجموعی درآمدی و برآمدی حجم 3.8098 ٹریلین یوآن رہا جو سال بہ سال 2.7 فیصد کا اضافہ ہے، جس میں برآمدات 6.3 فیصد اضافے کے ساتھ 2.2767 ٹریلین یوآن رہی۔ وال اسٹریٹ جرنل جیسے غیر ملکی میڈیا نے بھی کہا ہے کہ امریکی ٹیرف رکاوٹوں سمیت دیگر سنگین چیلنجز کے باوجود چین کی معیشت...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا کے سرکاری دورہ کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سے ملاقات کی، انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، آرمی چیف سے ملاقات کیلئے بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی جمع ہوئے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے دوران مسلح افواج کی شاندار کارکردگی، ان کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے حقیقی سفیر...
متواتر فضائی حادثات نے بھارتی داخلی پروازوں کے نظام کی ناکامی اور بھارتی ایوی ایشن کی مجرمانہ لاپروائی کا پردہ چاک کر دیا۔ محض 39 دنوں میں پیش آنے والے پانچ ہیلی کاپٹر حادثات، بھارتی فضائی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ کیدارناتھ اور اترکاشی جیسے ہمالیائی علاقوں میں حادثات کا تناسب خطرناک حد تک بڑھ گیا۔ بھارت کے ہمالیائی علاقوں میں ہر سال ہزاروں یاتری ہیلی کاپٹر سروسز پر انحصار کرتے ہیں۔ مودی سرکار کی لاپروائی اور بھارت ایوی ایشن کی نااہلی کے باعث بھارتی مسافر مشکلات سے دو چار ہے۔ کیدارناتھ میں 15 جون کو آرین ایوی ایشن کا Bell 407 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا، جس میں پائلٹ سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے اسرائیل پر ایک سائبر حملہ کیا ہے جس میں موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق، ایران کے سائبر حملے کے نتیجے میں اسرائیلی شہریوں کو موبائل فونز پر پیغامات موصول ہوئے، جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔اسرائیلی حکام نے شہریوں کو مطلع کیا کہ یہ ایران کا سائبر حملہ ہے اور عوام کو اس پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔اس کے علاوہ، اسرائیلی ٹی وی چینل کا لائیو پروگرام بھی مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا، جس پر اینکرز حیرانی کا شکار ہو گئے۔واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا تھا، جس...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کو دیے گئے احتجاج کے سلسلے میں درج مختلف مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی۔ بانی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، سینیئر وکیل سلمان اکرم راجہ، شیر افضل مروت، عمیر نیازی، علی بخاری اور دیگر رہنماؤں کی مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں عبوری ضمانتیں زیر سماعت ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی جانب سے دلائل دیے جائیں گے اور تمام ضمانتوں پر ایک ساتھ سماعت کی جائے گی۔ آج کی سماعت میں شیر افضل مروت، عمیر نیازی اور...
نفرت انگیز بیانیے کی روک تھام: پاکستان کا اقوام متحدہ سے عملی اقدامات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز نیویارک: پاکستان نے دنیا کو نفرت انگیز تقریر، غلط معلومات اور پرتشدد انتہا پسندی کے خطرات سے خبردار کیا ہے، اور کہا ہے کہ ان رجحانات میں اضافہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں، خصوصاً مسلمانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ “نفرت کے خلاف بین الاقوامی دن” کے موقع پر ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں قومی بیان دیتے ہوئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اگر ان نفرت پر مبنی بیانیوں کو روکا نہ گیا تو یہ معاشروں کو تقسیم کر کے عالمی امن اور استحکام کے لیے خطرہ...
جی سیون اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو ہر حال میں مذاکرات کی طرف آنا ہوگا، امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا، ایرانی حکام کشیدگی میں کمی کے لیے بات چیت کرنا چاہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو کشیدگی کم کرنے پر بات کرنی چاہیے، اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے۔ جی سیون اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران کو ہر حال میں مذاکرات کی طرف آنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا، ایرانی حکام کشیدگی میں کمی کے لیے بات چیت کرنا چاہیں...
اسرائیل کے دفاعی نظام کی حملوں کو فضا میں ناکام بنانے کی کوشش، حیفا پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایران نے پیر کو صبح سویرے اسرائیل پر پھر بڑا میزائل حملہ کیا، اور 100 کے قریب میزائل داغ دیے، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکے سنے گئے۔حیفہ پاور پلانٹ پر میزائل حملے کے نتیجے میں وسطی اسرائیل میں بجلی بند ہوگئی۔ اسرائیل کے وسطی علاقوں میں نقصانات ہوئے۔ تل ابیب میں بھی کئی راکٹ گرے ہیں۔ جن سے نقصانات ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کے دفاعی نظام نے کئی حملوں کو فضا میں ناکام بنانے کی کوشش کی۔ حیفا میں ایران کے میزائل حملوں سے پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی۔حیفہ پاور پلانٹ پر میزائل حملے...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔16 جون 2025ء )سینئر سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں کوئی بات چیت نہیں ہورہی اور نہ ہی ہوگی، فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بھارت سے جنگ کے بعد فوج کا مورال بلند ہے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔بھارت سے جنگ کے بعد فوج کا مورال بلند ہے، اسٹیبلشمنٹ جس کو فوج کہتے اس کا مورال آسمان تک بلند ہے، پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے، قوم یوم تشکر منا رہی ہے۔ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پی ٹی آئی سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 جون 2025ء) جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل میریانو گروسی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران کی جنگ سے ایٹمی تنصیبات کی تباہی اور تابکاری کے اخراج کا خطرہ بڑھ گیا ہے جس کے لوگوں کی زندگی اور ماحول کے لیے سنگین نتائج ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے کا سفارتی حل نکالنے اور اسے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی کوششیں جنگ کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں اور کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں۔ Tweet URL 'آئی اے ای اے' کے...
طلباء کو سفارت خانے کیجانب سے سہولیات دیتے ہوئے ایران کے اندر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دیگر قابل عمل اختیارات پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے درمیان بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان دونوں ممالک میں اپنے شہریوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے تصدیق کی کہ تہران میں ہندوستانی سفارت خانہ سکیورٹی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ایران میں ہندوستانی طلباء کے ساتھ...
ایک بیان میں جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسائیہ ملک ہے جس کے ساتھ صدیوں سے تعلقات ہیں، ایران کے ساتھ تاریخی رشتہ ہے، آزمائش کی گھڑی میں ہر طریقے سے ایران کے ساتھ ہیں، عالم اسلام کا اتحاد ضروری ہے، اگر آج مسلم دنیا متحد نہ ہوئی اور ہم خاموش رہے تو سب کی باری آجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و نامور مذہبی اسکالر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی نے کہا کہ ہم ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ہم اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایران کے بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ...
ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بلاول بھٹو نے پاکستان کا سچا اور دلیرانہ مقف دنیا کے سامنے پیش کیا، جس کی وجہ سے سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست ہوئی، پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرتی آئی ہے اور قومی مفادات پر کبھی سودے بازی نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے اثرات صرف دو ممالک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ان کے براہِ راست اثرات پورے خطے کے امن، و استحکام اور معیشت پر پڑیں گے، اسرائیلی جارحیت پوری دنیا کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویانا :ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے (IAEA) کے سربراہ ماریانو گروسّی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی جوہری تنصیبات کے تحفظ کو خطرے میں ڈال رہی ہے، جس سے تابکاری کے اخراج اور ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کی عالمی کوششوں کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیل ایران کشیدگی پر ایجنسی کے ہنگامی اجلاس میں ابتدائی بیان دیتے ہوئے گروسّی نے رکن ممالک کو آگاہ کیا کہ اسرائیلی حملے کے بعد ایران میں قائم نطنز فیول انریچمنٹ پلانٹ پر کوئی نیا نقصان نہیں ہوا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نطنز تنصیب کے باہر ریڈیو ایکٹیویٹی کی سطح معمول کے مطابق ہے، تنصیب کے...
سٹی 42 : بجٹ سیشن کے دوران رولیکس گھڑی چوری ہونے کے واقعے نے زور پکڑ لیا ہے، ایم پی اے بلال یامین نے اپنی گھڑی چوری ہونے پر تحریری درخواست جمع کروادی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔ بلال یامین نے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج بجٹ سیشن کے دوران اعجاز شفیع ڈیسک پر کھڑے تھے، میں نے انہیں نیچے اترنے کی درخواست کی تو ان سے تلخ کلامی ہو گئی، تلخ کلامی ہاتھ پائی میں بدلی تو اسی دوران اعجاز شفیع کے ہاتھ سے میری گھڑی اتر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ میں اعجاز شفیع سے اپنی گھڑی مانگتا رہا لیکن وہ مذاق میں ٹالتے رہے۔ اسٹیٹ بینک کا شرح...
اسلام آبادـ:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے دوریاستی فارمولہ زیرغورہےلیکن اس پرپیشرفت اسی صورت ممکن ہے جب اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس سےاپناغیرقانونی قبضہ ختم کرے، ان کی ایسی کی تیسی جو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔ نجی ٹی وی کوانٹرویومیں اسحاق ڈارنے کہاکہ مشرق وسطی میں امن کے لئے دوریاستی فارمولے کے حوالے ایک کانفرنس سعودی عرب اور فرانس کے مشترکہ تعاون سے 17جون سے نیویارک میں ہونی تھی لیکن کئی ممالک کے وزرائے خارجہ نے موجودہ حالات میں اس کانفرنس کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے اسی لئے میں امریکہ کے دورے پر نہیں گیا۔انہوں نے کہاکہ دوریاستی حل کی تجویزپر اس وقت تک پیشرفت نہیں ہوسکتی جب تک اسرائیل...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو کشیدگی کم کرنے پر بات کرنی چاہیے، اس سے قبل کہ بہت دیر ہو جائے۔ جی سیون اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران کو ہر حال میں مذاکرات کی طرف آنا ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا، ایران کشیدگی میں کمی پر بات کرنا چاہتا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews امریکی صدر ایران اسرائیل کشیدگی ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات وی نیوز

پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو متحد ہونا ہوگا،وفاقی وزیر صحت
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو متحد ہونا ہوگا،پولیو کے قطرے ہی بچوں کو معذوری سے بچانے کا واحد راستہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ہاؤس کوئٹہ میں سیکرٹری ہیلتھ مجیب الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے کیسز پر دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے ،گزشتہ سال ملک بھر میں پولیو کے 61 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال اب تک 11 کیس سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس سے متاثرہ بچے کا علاج دنیا...
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی عمل کو اسرائیل نے جارحیت کے ذریعے سبوتاژ کیا ہے، اور اس سلسلے میں امریکہ کو واضح موقف اختیار کرنا چاہیے۔ تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بقائی نے کہا کہ "ہم مذاکرات کے عمل میں مصروف تھے کہ اچانک اسرائیلی جارحیت نے ہمیں حیران کر دیا۔ ہمیں یقین نہیں تھا کہ امریکہ کی حمایت سے ایسا حملہ کیا جائے گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ "یہ صیہونی ریاست ہے جس نے سفارتکاری کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے، اور اب یہ امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ جارحیت کے خلاف دوٹوک موقف اختیار کرے۔" بقائی نے امریکی پالیسی کو...
کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ وہ شادی کا ذکر اتنی بار کر چکی ہیں کہ اب شاید اسی وجہ سے شادی بھی نہیں ہو رہی۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ انہوں نے انڈسٹری میں کافی کام کرلیا اب نئی زندگی شروع کرنا چاہتی ہیں۔ اپنے ممکنہ جیون ساتھی سے متعلق بات کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ وہ شخص ایسا ہونا چاہیے جو ان کا احترام کرے، ان کا ساتھ دے اور انکی ہر بات سن سکے۔ میزبان نے سوال کیا کہ کون سا اداکار ہے جس کے ساتھ آپ کام کرنا چاہتی ہیں؟ جس پر لائبہ خان...
— فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ صرف اپنے مفادات کیلئے اپوزیشن سے ملاقات کرتے ہیں۔علی خورشیدی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں ہم پر الزام لگایا گیا، ایم کیو ایم کی لیڈر شپ کی ہدایت پر سی ایم ہاؤس گیا۔اُنہوں نے کہا کہ ناصر شاہ کی کال آئی تھی، 29 مئی 2024ء کو کہا تھا کہ ہم سے مل لیں اس وقت بجٹ آنے والا تھا، اپوزیشن پارلیمان کا اہم جزو ہے۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ 29 مئی کو وزیرِاعلیٰ سندھ کو واٹس ایپ پر پیغام بھیجا کہ بجٹ پر بات کر لیں، 15 اکتوبر 2024ء کو بھی پیغام بھیجا کہ مسائل ہیں، ساتھ مل بیٹھ کر...
روزانہ تربوز کھانے کے مختلف مثبت اور منفی اثرات ہو سکتے ہیں جو اس بات پر منحصر ہیں کہ آپ اسے کس مقدار میں کھاتے ہیں اور آپ کی عمومی صحت کیسی ہے۔ پہلے ہم روزانہ تربوز کھانے کے فوائد کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ فوائد 1. جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے: تربوز میں تقریباً 92٪ پانی ہوتا ہے جو جسم کو پانی کی کمی سے بچاتا ہے، خاص طور پر گرمیوں میں۔ 2. دل کے لیے مفید: تربوز میں لائکوپین (Lycopene) ہوتا ہے جو ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کرتا ہے۔ 3. جلد اور بالوں کی صحت: اس میں موجود وٹامن اے اور سی جلد کو تروتازہ رکھنے اور بالوں کی نشوونما میں مدد...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)بھارتی حکام نے ہندوستان کی بدترین ہوا بازی کی آفات میں سے ایک کے متاثرین کی باقیات کو ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کرکے حوالے کرنا شروع کردیا۔ ریاست گجرات میں ایئر انڈیا کے طیارے کے گرنے کے چار دن بعد یہ کام شروع کیا ،میڈیرپورٹس کے مطابق طیارے کے تباہ ہونے کے دوران واحد زندہ بچ جانے والے وشواتھ کمار رمیش نے حادثہ کی حیران کن تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔(جاری ہے) نئے انٹرویو میں وشواتھ کمار رمیش نے بتایا کہ وہ آگ کے گولے میں پھٹنے سے چند لمحوں پہلے ہی جہاز سے کیسے بچ گئے۔ رمین نے کہا کہ ان کا بچ جانا، صرف...
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ان خطرناک اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے یونان کشتی حادثہ 2023 میں ملوث بدنام زمانہ انسانی اسمگلرز مبشر علی اور شفاقت علی کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان ریڈ بک میں انتہائی مطلوب اور انسانی اسمگلنگ کے خطرناک نیٹ ورک کا حصہ تھے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، دونوں ملزمان کا تعلق کوٹ بیلہ، گجرات سے ہے اور ان کے خلاف مجموعی طور پر 39 مقدمات درج تھے۔ ملزم مبشر علی پر کمپوزٹ سرکل گجرات میں 22 سے زائد جبکہ گجرانوالہ میں 7 مقدمات درج تھے۔ شفاقت علی کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات...

افواجِ پاکستان نے ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا؛ امت مسلمہ کا اتحاد صہیونیت کے مظالم کے خلاف واحد ہتھیار ہے۔ چوہدری سالک حسین۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے اسرائیل کی ایران پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دہائیوں سے نہتے فلسطینیوں پر مظالم روا رکھے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے بے گُناہ مسلمانوں پر ظلم و ستم کے بعد ہمارے خطے میں اسرائیلی دراندازی قابلِ تشویش ہے۔(جاری ہے) ایران پر اسرائیلی افواج کے حملے قابل مذمت ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بطور ایٹمی ریاست بہترین دفاعی صلاحیتوں کی حامل ہے۔ محب وطن سوچوں کے انقلابی اقدام نے اسے ایٹمی پروگرام میں استقامت اپناتے ہوئے کامیاب بنایا جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان...
امریکا، ایران-اسرائیل جنگ میں شامل ہوسکتا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہونےکا عندیہ دے دیا۔امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب تک ایران اسرائیل تنازع سے دور ہیں، عین ممکن ہے اس تنازع میں شامل ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ روسی صدرولادی میر پیوٹن نے مجھے فون کیا، ہماری اس تنازع پر طویل بات ہوئی ، روسی صدر تنازع کے حل کیلئے ثالِثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، مجھے یقین ہے کہ یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) فلپائن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر محمد عمران یوسف نے فلپائن کے 127 ویں یوم آزادی اور پاکستان – فلپائن کے دو طرفہ تعلقات کے 76 سال مکمل ہونے کے موقع پر مقامی ہوٹل میں 16 جون کو ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں فلپائن کے سفیر Dr. Emmanuel. R. Fernandez اور ان کی بیگم Alicia Kalwa Fernandez ہوں گے جبکہ اس تقریب میں صوبائی وزراء جام اکرام اللہ دھاریجو ، شرجیل انعام میمن ، سید ناصر حسین شاہ ، سعید غنی کے علاوہ اعلی بیوروکریٹس اور عمائدین شہر کی شرکت متوقع ہے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی یا ممکنہ جنگ کی صورت میں پاکستان میں ایرانی مصنوعات کی درآمد پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ خاص طور پر وہ افراد جو ایرانی اشیا جیسا کہ پیٹرول، چاکلیٹس، کوکنگ آئل، بسکٹس، خشک میوہ جات، الیکٹرانکس وغیرہ کا کاروبار کرتے ہیں، وہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ ایرانی مصنوعات کا کاروبار کرنے والے پاکستانی کتنے متاثر ہو سکتے ہیں؟ اس حوالے سے جاننے کے لیے ’وی نیوز‘ نے چند ایسے افراد سے بات کی جو راولپنڈی باجوڑ پلازہ میں ایرانی مصنوعات فروخت کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی، ایران و اسرائیل کے درمیان بھی جلد معاہدہ ہوگا : ڈونلڈ ٹرمپ ’کشیدگی جاری رہی تو ہمارا کاروبار متاثر ہوگا‘...
آرٹیکل دس کے تحت این پی ٹی سے علیحدگی کا عمل شروع کردیا جائے گا برطانیہ، فرانس اور جرمنی بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں،ایرانی مندوب ایران نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری رہا تو وہ این پی ٹی سے الگ ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایراوانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خط جمع کرایا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔خط کے مطابق اگر یہ تینوں ممالک ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے تو ایران ایٹمی عدم پھیلاو کے معاہدے این پی ٹی سے دستبردار ہوجائے گا۔خط...
ایران نے قطر اور عمان کے ثالثوں کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں کے دوران کسی بھی قسم کی جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے قطری اور عمانی ثالثوں کو بتایا ہے کہ وہ صرف اس وقت سنجیدہ مذاکرات پر آمادہ ہوں گے جب اسرائیل کی پیشگی کارروائیوں کا مکمل جواب دے دیا جائے گا۔ ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے صاف اور واضح طور پر بتایا کہ جب تک حملے جاری ہیں، مذاکرات ممکن نہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر اچانک حملہ کیا، جس میں ایرانی فوجی کمان کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا اور ایرانی جوہری تنصیبات...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں شامل ہو سکتا ہے۔ امریکی ٹی وی کی سینئر صحافی ریچل اسکاٹ سے آف کیمرا گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "یہ ممکن ہے کہ ہم ایران اور اسرائیل کی اس لڑائی میں شامل ہو جائیں"، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال امریکا کسی فوجی کارروائی میں ملوث نہیں ہے۔ ٹرمپ نے ایران اسرائیل تنازعے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ممکنہ ثالثی کردار کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اگر پیوٹن ثالثی کریں تو وہ اس کے لیے کھلے دل سے تیار ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات جاری...
رپورٹ کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی ورکنگ کی تفصیلات سامنے آ گئیں، عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے کی بنا پر تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ 15 روز کے لیے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی ورکنگ کی تفصیلات سامنے آ گئیں، عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے کی بنا پر تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اوگرا اپنی سمری آج حکومت کو ارسال کرے گا، وزیر اعظم اوگرا کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دیں گے، وزیراعظم کی منظوری کے...
فرانس کے صدر ایما نیوئل میکرون نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی ”آنے والے چند گھنٹوں میں“ ختم ہو جائے گی اور خطے میں امن کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے ایران کے ساتھ نیوکلیئر مذاکرات کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ میکرون نے گرین لینڈ کے دورے کے دوران کہا ”مجھے امید ہے کہ آنے والے گھنٹوں میں سکون آئے گا اور ہم بات چیت کا آغاز کر سکیں گے تاکہ خطے میں جوہری صلاحیتوں کے اضافے اور کسی قسم کی کشیدگی سے بچا جاسکے۔“ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دن ایران کے صدر سے ان کی گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے جلد از جلد مذاکرات کی اپیل...
کراچی(شوبز ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ وہ شادی کا ذکر اتنی بار کر چکی ہیں کہ اب شاید اسی وجہ سے شادی بھی نہیں ہو رہی۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ انہوں نے انڈسٹری میں کافی کام کرلیا اب نئی زندگی شروع کرنا چاہتی ہیں۔اپنے ممکنہ جیون ساتھی سے متعلق بات کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ وہ شخص ایسا ہونا چاہیے جو ان کا احترام کرے، ان کا ساتھ دے اور انکی ہر بات سن سکے۔ میزبان نے سوال کیا کہ کون سا اداکار ہے جس کے ساتھ آپ کام کرنا چاہتی ہیں؟ جس پر لائبہ خان نے کہا کہ وہ...
ریاست اتراکھنڈ کے دارالحکومت دھرادون سے کیدارناتھ گپت کاشی جانے والا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت 7 افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے گھنے جنگل سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ڈھونڈ لیا ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا، ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق اتراکھنڈ، اترپردیش، مہاراشٹر اور گجرات سے تھا۔ ریاست اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر افسوسناک واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مقامی انتظامیہ کو حادثے میں ہلاک افراد کے اہلخانہ سے ہر ممکن تعاون کرنے کے احکامات جاری...