2025-11-04@19:33:50 GMT
تلاش کی گنتی: 6707

«ھیئت تحریر الشام»:

(نئی خبر)
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںہفتہ وار تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع:   طوفان الاقصیٰ کے دو سال تجزیہ نگار:  آغائے شیخ علی قمی (ایران) میزبان: سید انجم رضا پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو موضوعات و سوالات: کیا اسرائیل اپنے اہداف تک پہنچ سکا؟ غزہ کی دو سالہ جنگ ، امت اسلامی اور اسلامی حکومتوں کا کیا کردار رہا ؟ مستقبل میں اسرائیل کے خلاف موجودہ عالمی رائے عامہ کے کیا اثرات مرتب ہو...
    اترپردیش کے ضلع سیتاپور کے ایک شخص نے اپنی بیوی پر حیران کن الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رات کے وقت ’ناگن‘ میں تبدیل ہو جاتی ہے اور اسے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے۔ مذکورہ شخص، معراج جس کا تعلق تحصیل محمود آباد کے گاؤں لوڈھاسا سے ہے، اس نے یہ شکایت سرکاری سطح پر منعقدہ عوامی شکایتی پروگرام کے دوران رپورٹ کی۔ معراج کا کہنا ہے کہ اُس کی بیوی نسیمن، ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہے اور رات کے وقت سانپ کی مانند حرکتیں کرتی ہے۔ اُس نے مزید دعویٰ کیا کہ بیوی اسے مارنے کی کوشش کر چکی ہے، اور ایک موقع پر اُسے کاٹ بھی چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اشتہار دیکھو پھر...
    ویب ڈیسک:پاک افغان کشیدگی کے بعد چمن بارڈر آج دوسرے روز بھی مکمل بند ہے۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث آمدورفت بند ہے، سرحد پر سکیورٹی کے انتظامات بدستور سخت ہے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق مطابق 11 اور 12اکتوبر کی رات پاک افغان سرحد کے قریب افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی جانب سے حملہ کیا گیا۔  آئی ایس پی آر کے پاک فوج کی جانب سے سرحد پر بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ فلپائن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس   پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 21افغان پوزیشنز پر عارضی طور پر قبضہ کرلیا گیا اور دہشت...
    مشہور کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی (KBC) سیزن 17 میں حالیہ دنوں بچوں کے خصوصی ایڈیشن کا آغاز کیا گیا ہے، جہاں کمسن اور ذہین بچے اپنی معلومات اور حاضر جوابی سے ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔ تاہم، ایک تازہ قسط میں نشر ہونے والا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس میں ایک کم عمر امیدوار نے نہ صرف میزبان امیتابھ بچن سے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنی غیر ضروری خود اعتمادی (اوور کانفیڈنس) کے باعث کوئی انعام جیتے بغیر مقابلے سے باہر ہو گیا۔ حالیہ قسط میں شامل ہونے والا بچہ اشیت بھٹ، جو کہ گاندھی نگر (گجرات) سے تعلق رکھتا ہے اور پانچویں جماعت کا طالب علم ہے، ابتدا سے ہی...
    —فائل فوٹو راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے کھل گئے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کی تمام رابطہ سڑکیں بھی کھول دی گئی ہیں۔راولپنڈی مری روڈ پر دکانیں اور تجارتی مراکز بھی کھل گئے ہیں جبکہ مری روڈ سے فیض آباد جانے والا راستہ تاحال بند ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی بند ہے جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں موبائل فون اور ڈیٹا سروسز بحال ہو گئی ہے۔آئی جی پی روڈ، ڈبل روڈ، ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔ راولپنڈی سے ڈبل روڈ نائنتھ ایونیو راستہ کھول دیا گیا۔
    پاکستان حال ہی میں بھارتی جارحیت کا ایسا منہ توڑ جواب دے چکا ہے کہ انڈیا چاہے بھی تو یہ ہزیمت نہیں بھول سکتا۔ بھارت کو شکست دیے زیادہ وقت نہیں گزرا کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں نے پاکستان کی چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا۔ ان کو بھی عبرت ناک شکست ہوئی۔ وہ بھی بھارت کی طرح سیز فائر کی بھیک مانگتے رہے۔ مگر اس دفعہ جارح کو گھر تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔ افغان دہشتگردوں کی چیک پوسٹوں پر جب تک پاکستانی پرچم ایستادہ نہیں ہوا، ادھر کے جوانوں کی تشفی نہیں ہوئی۔ یہ بات درست ہے کہ پاکستانی افواج بہت دلیری سے لڑیں۔ ہم نے ہر دو معرکوں میں دشمن کی طبیعت ٹھیک ٹھاک صاف کر...
    سندھ کے دیہی علاقے پکا چنگ کے عبدالکریم آرائیں نے گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں سوشل میڈیا کے درست استعمال کو اپنی پہچان بنا لیا ہے۔ وہ روزانہ 2 سے 3 موٹیویشنل اور اصلاحی ویڈیوز بنا کر نہ صرف لاکھوں نوجوانوں کو خود اعتمادی اور مثبت سوچ کی راہ دکھاتا ہے بلکہ آن لائن کونسلنگ کے ذریعے دنیا کے 50 سے زیادہ ملکوں میں ہزاروں افراد کی زندگیوں میں تعمیری تبدیلی بھی لا رہا ہے۔ ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالکریم آرائیں نے کہاکہ ان کا مقصد انسان کو اپنی شخصیت پہچاننے اور اپنی اہمیت کا احساس دلانے پر زور دینا ہے۔ ان کے مطابق جب آپ کو اپنی قدر و قیمت کا اندازہ ہو جائے، تب ہی آپ...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے وسیع ترحکمت عملی بنانا ہو گی۔ پشاور میں غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اْنہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے دو سال سے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کیا، آج بھی پورا فلسطین حماس کے ساتھ کھڑا ہے۔ طاقت کے ذریعے اسرائیل اپنا ایک قیدی بھی رہا نہیں کروا سکا، غزہ میں سیزفائر حماس، اہل غزہ کی کامیابی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکا دنیا میں انسانی حقوق کا چیمپئن بنتا ہے، ٹرمپ نے دوسال میں اسرائیل کو21 بلین ڈالر کا اسلحہ فراہم کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر مسلم حکمران اکٹھے ہوکر نیتن یاہو کو پیغام...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے موجودہ صورتحال سے متعلق میم شیئر کردی۔ خواجہ آصف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ موبائل فون پر کسی سے بات کررہے ہیں۔ خواجہ آصف نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’’انہوں نے تمہیں بھی پھینٹ ڈالا‘‘۔ خیال رہےکہ گزشتہ شب افغان طالبان کی جانب سے سرحد پار پاکستانی علاقوں پر شدید حملے کیے گئے جس کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا۔ افغان طالبان کی جانب سے یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا جب طالبان حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق...
    پشاور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔افغان حکومت سمجھ لے بھارت کبھی بھی آپ کا دوست نہیں ہوسکتا۔ پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت سیاست دانوں کے لیے چھوڑ دے۔ سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، دونوں ممالک کی پالیسی کی وجہ سے...
    افتخار گیلانی فلسطین کے محصور خطہ غزہ پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ نے دو سال مکمل کرلیے ہیں۔ 730دنوں میں دو لاکھ ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد اس خطہ پر برسایا گیا، جس سے 77ہزار سے زاید افراد ہلاک ہوئے ہیں۔گوکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اس چھوٹے سے خطہ میں ہلاکتوں کی تعداد 67,000ہے ، مگر چونکہ دس ہزار کے قریب افراد لاپتہ بھی ہیں، بتایا جا تا ہے کہ ان کی لاشیں عمارتوں کے ملبہ کے نیچے دبی ہوں گی۔ان میں بیس ہزار بچے اور 12,500کے قریب خواتین ہیں۔ میڈیکل اسٹاف و صحافیوں کو بھی بخشا نہیں گیا۔ 1,670 میڈیکل اسٹاف کے علاوہ 245 صحافی بھی بمباری سے ہلاک ہوئے ۔ نیز 460افراد جن میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے افغانستان کی جانب سے پاکستان پر حملے کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ علاقائی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آرمی چیف، صدرِ مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے جراتمندانہ، مدبرانہ اور قومی مفاد میں کیے گئے فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ارضِ پاک کا دفاع ایمان کا تقاضا اور ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان ملک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اے ابن آدم میرا کام تو بس معاشرے کی اخلاقی، سماجی تربیت کرنا ہے۔ بعض دفعہ ایک چھوٹی سی اخبار کی خبر نظر سے گزرتی ہے تو دل کرتا ہے آپ سے اس پر بات کروں، اسراف کے حوالے سے اخبار کی ایک خبر نظر سے گزری خبر یہ تھی کہ سرکاری افسر کی بیٹی کی شادی پر 24 کروڑ خرچ ہوئے۔ اقتصادی بحران کے شکار پاکستان کے ایک سینئر سرکاری افسر کی بیٹی کی پرتعیش شادی پر 24 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اس صورت حال نے امیروں کی طرز زندگی اور ملک کے ٹیکس نظام میں ان کے معمولی حصے کے درمیان ہوشربا فرق کو بے نقاب کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایف بی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ذرا اِنہیں عاد کے بھائی (ہودؑ) کا قصہ سناؤ جبکہ اْس نے احقاف میں اپنی قوم کو خبردار کیا تھا اور ایسے خبردار کرنے والے اْس سے پہلے بھی گزر چکے تھے اور اس کے بعد بھی آتے رہے کہ ’’اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو، مجھے تمہارے حق میں ایک بڑے ہولناک دن کے عذاب کا اندیشہ ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’کیا تو اِس لیے آیا ہے کہ ہمیں بہکا کر ہمارے معبودوں سے برگشتہ کر دے؟ اچھا تو لے آ اپنا وہ عذاب جس سے تو ہمیں ڈراتا ہے اگر واقعی تو سچا ہے‘‘۔ اْس نے کہا کہ ’’اِس کا علم تو اللہ کو ہے، میں صرف وہ پیغام تمہیں پہنچا رہا ہوں جسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اب کی دفعہ گرمی بھی خوب پڑی جیسا کہ ہر سال پڑتی ہے اس کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی قیامت ڈھاتی رہی۔ اس سے بڑھ کر بجلی کے بل عوام کے ہوش اُڑاتے رہے۔ جماعت اسلامی نے ان بلوں کے خلاف نہایت کامیاب احتجاجی مہم چلائی اور عوام کے لیے کسی حد تک ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ گرمی کا زور ٹوٹا تو بارشوں نے آدبوچا۔ موسم برسات ہر سال آتا ہے لیکن اس سال اس نے جو قیامت ڈھائی اس کی مثال نہیں ملتی۔ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں خیبر پختون خوا کے پہاڑی علاقوں اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں وہ تباہی ہوئی جس کے اثرات مدتوں باقی رہیں گے۔ خیبر پختون خوا کے...
    6اکتوبر2025کو رُوسی دارالحکومت، ماسکو، میں افغانستان بارے ایک اہم کانفرنس (Moscow Formate Consultation)کا انعقاد ہُوا۔ اِس میں پاکستان ، بھارت ، افغانستان، رُوس، چین، ایران،قازقستان، کرغستان ،تاجکستان اور ازبکستان شریک ہُوئے ۔ شرکت کنندہ اِن ممالک نے اپنے مشترکہ اعلامئے میں کہا:’’افغانستان اور ہمسایہ ممالک میں کسی بھی بیرونی انفرااسٹرکچر اوراڈوں کا قیام ناقابلِ قبول ہے ۔‘‘مذکورہ اعلامئے میں امریکا کا نام تو نہیں لیا گیا تھا، لیکن اشارہ افغانستان کے بگرام ہوائی فوجی اڈّے ہی کی طرف تھا۔ بگرام ایئر بیس بارے امریکی صدر بالاصرار کہہ چکے ہیں: ہم اِسے واپس لیں گے۔ ستمبر2025کے دوسرے ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ صاحب برطانیہ کے سرکاری دَورے پر تھے ۔ جب وہ 16ستمبر کو برطانوی وزیر اعظم، کیئر اسٹارمر، کے ساتھ برطانوی شہر،...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے ہونے والے حالیہ حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی جانب سے کی جانے والی بلاجواز جارحیت علاقائی امن کے لیے خطرہ اور پاک افغان سرحد کو غیر مستحکم کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات دونوں برادر ممالک کے درمیان امن و تعاون کی فضا کے سراسر منافی ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ترجمان کے مطابق پاکستان نے حقِ دفاع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال جارحیت پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا ڈٹ کر اور مؤثر جواب دیا جائے گا، طالبان حکومت کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 11 اور 12 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کی جانب سے کی جانے والی بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش ہے۔ ایسے اشتعال انگیز اقدامات، جو پاک افغان سرحد کو...
    وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ طالبان رات کے اندھیرے میں یہ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، پاک فوج نے مذموم سازش کو ناکام بنایا، رات کے اندھیرے میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے طالبان کو رات کی تاریکی میں حملہ کرنے پر منہ توڑ جواب دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ طالبان رات کے اندھیرے میں پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، پاک فوج نے مذموم سازش کو ناکام بنایا، رات کے اندھیرے میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ اُنہوں نے...
    طالبان کو کہتا ہوں بھارت کبھی آپ کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا، بھارت پر یقین نہ کریں، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت سیاست دانوں کے لیے چھوڑ دے۔سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا جہاں سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کی طرف سے سپین بولدک سیکٹر میں واقع افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ کو  دوسری اسٹرائیک میں مکمل  طور پر تباہ کر دیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا جہاں سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھیں۔ ویڈیو میں افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ کی دوسری انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد مکمل تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ میں تباہی سے...
    آپ چاہے بیرونی دنیا کو اپنی نام نہاد بہادریاں دکھا کر متاثر کر لیں، مگر ہم آپ کی حقیقت اندر سے باہر تک جانتے ہیں۔ اگر امریکہ کا ساتھ نہ ہوتا تو تم سوویت یونین کو ہرگز شکست نہ دے پاتے۔ کیا تم نے تورا بورا کو بھلّا دیا جہاں سے تم دم دبا کر بھاگے تھے؟ہم تمام افغان مہاجرین کو نکال باہر کریں گے اور افغان حکومت انہیں  بے شک اب بھارت بھیج سکتی ہے (جس کے ساتھ طالبان کے بظاہر شاندار تعلقات ہیں)خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں طالبان کی طرف سے کسی بھی جگہ کسی بھی دہشت گردانہ حملے کی صورت میں، ہم افغانستان میں موجود ان طالبان پوسٹوں / اڈوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیں گے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے موجودہ صورتحال سے متعلق میم شیئر کردی۔خواجہ آصف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ موبائل فون پر کسی سے بات کررہے ہیں۔خواجہ آصف نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ’انہوں نے تمہیں بھی پھینٹ ڈالا‘۔خیال رہےکہ گزشتہ شب افغان طالبان کی جانب سے سرحد پار پاکستانی علاقوں پر شدید حملے کیے گئے جس کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا۔افغان طالبان کی جانب سے یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا گیا جب طالبان حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان اور بھارت کی...
    جنگی بندی معاہدہ، مصر اور امریکی صدر کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ کا دورہ کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 13 اکتوبر کو مصر کے شہر شرم الشیخ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ غزہ میں جاری سنگین انسانی بحران کے خاتمے اور امن معاہدے کے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سمیت اعلی حکومتی وزرا بھی ہوں گے۔ پی ایم ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرم الشیخ امن کانفرنس ان سفارتی کوششوں کا تسلسل ہے جو گزشتہ ماہ اقوام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اکتوبر 2025ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی وزارت زراعت نے بتایا کہ اس سال ملک میں وائن کی مجموعی پیداوار سے متعلق جو گزشتہ اندازے موسم بہار میں لگائے گئے تھے، ان کے تحت یہ پیداوار تقریباﹰ 37.4 ملین ہیکٹو لٹر رہنا تھی۔ تاہم رواں برس اگست میں کئی دیگر مغربی یورپی ممالک کی طرح فرانس کو بھی شدید گرمی کی جس لہر کا سامنا کرنا پڑا، اس نے ملکی زرعی شعبے اور وائن کی تیاری میں استعمال ہونے والے انگوروں کی فصل کو بھی متاثر کیا۔ تازہ اندازوں کے مطابق ان موسمی اثرات کے نتیجے میں دنیا بھر میں پسند کی جانے والی فرانسیسی وائن کی...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت سیاست دانوں کے لیے چھوڑ دے۔ سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، دونوں ممالک کی پالیسی کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ہیں، دونوں ممالک کو مذکرات کے ذریعے مسائل...
    مفتی عبدالرحیم صاحب پاکستان کےممتاز عالم دین، استاد اور ایک بہت اہم دینی مدرسہ جامعتہ الرشید کے سربراہ ہیں۔ مفتی صاحب کا تعلق دیوبند مکتب فکر کے بڑے اور کلیدی اسکالرز میں ہوتا ہے۔ میری خوش قسمتی ہے کہ ان کی شفقت حاصل ہے اور ہر ملاقات میں وہ خاصا وقت دیتے اور تفصیل سے گفتگو کرتے ہیں۔ چند ماہ قبل ان سے لاہور میں ملاقات ہوئی تو باتوں میں انہوں نے اچانک کہا، پاکستان کو بھارت سے بھی بڑا خطرہ افغانستان سے ہے۔ (یہ مئی کی پاک بھارت جنگ سے پہلے کی بات ہے۔) یہ بات سن کر میں چونک اٹھا۔ اس لیے بھی مفتی عبدالرحیم صاحب کا افغانستان سے بڑا گہرا تعلق رہا ہے۔ ان کی زندگی کا...
    اسلام آباد:  پاک فوج کی طرف سے سپین بولدک سیکٹر میں واقع افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ کو  دوسری اسٹرائیک میں مکمل  طور پر تباہ کر دیا گیا۔  سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا جہاں سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھیں۔ ویڈیو میں افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ کی دوسری انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد مکمل تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔  سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ میں تباہی سے افغان طالبان  اور کیمپ میں چھپے خارجیوں کے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔  
    عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ سونا پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے جبکہ اب چاندی کی قیمتوں نے بھی تیزی سے نئی حد عبور کر لی ہے۔ ماہرین اس رجحان کو عالمی منڈی میں غیریقینی حالات روپے کی گرتی ہوئی قدر، صنعتی طلب اور مقامی سرمایہ کاری کے رجحان کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔ اردونیوزکی رپور ٹ کےمطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق اکتوبر 2025 کے دوسرے ہفتے سے 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت چار لاکھ روپے سے زائد ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ عالمی سطح پر بھی سونا مضبوط پوزیشن میں ہے جہاں فی...
    لاہور (عثمان شامی) افغانستان کو دشمن ملک نہیں سمجھتے، وہ ہمارے بھائی ہیں، ان سے دوستانہ تعلقات چاہتےہیں،لیکن دہشتگردوں کو کھلی چھٹی نہیں دے سکتے، ان خیالات کا اظہاروزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں سینئرصحافی مجیب الرحمٰن شامی، سلمان غنی اور عمرشامی سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعظم کا کہناتھاکہ خلوص نیت سے فوجی لیڈر شپ کے ساتھ مل کر کوشش اور محنت کی جس کے نتیجے میں اللہ پاک نے کرم کیااور پاکستان کے دنیا میں قدمیں اضافہ ہوا ہے، اس وقت امریکہ اور چین دونوں سے بے حد اچھے تعلقات ہیں، عرب ممالک بھی پاکستان کے ساتھ ہیں اور علاقائی اتحادی اہم بین الاقوامی معاملات میں ہم سے مشاورت کرکے فیصلے لے رہے ہیں۔افغانستان کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ افغانستان...
    سربراہ میری پہچان پاکستان نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی سمیت کہیں بھی ملک دشمن پاکستان کے خلاف سازش کرے گا منہ کی کھائے گا، اس کی حمایت کرنے والے بھی ملک دشمن کہلائیں گے، قوم اپنے شہید فوجی افسروں اور جوانوں کو سلام تحسین پیش کرتی ہے جو ملک پر نچھاور ہوگئے، انکی وطن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی افواج نے بھارت اور افغانستان گٹھ جوڑ اور فتنہ الہندوستان خوارجیوں کو سبق سکھا کر طالبان اور...
    ویب ڈیسک:  راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیسرے روز بھی متعدد سڑکیں بند ہیں تاہم موبائل فون اور سیلولر انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوگئی جبکہ لاہور سے اسلام آباد موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے۔ جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث تیسرے روز بھی معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں، مختلف شاہراہوں اور داخلی راستوں کی بندش کے سبب شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ میٹرو بس سروس بدستور تاحکم ثانی معطل ہے۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا راولپنڈی کے اندرون شہر رہائشی علاقوں کو جانے والے راستے ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے...
    پاک افغان سرحد پر افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاکستان نے افغان بارڈر پر 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا، منوجیا بٹالین ہیڈ کوارٹرز، غرنالی ہیڈکوارٹر، درانی کیمپ سمیت کئی مورچے ملیامیٹ کر دیئے، کئی افغان اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیئے۔افغان فورسز نے  انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی اور خوارجی دہشت گردوں نے کئی مقامات پر سرحد پار کرنے کی بھی کوشش کی جسے پاک فوج نے ناکام بنا دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے افغانستان کی بلا اشتعال فائرنگ پر رات گئے سے بھرپور اور مؤثر جوابی حملہ کیا، اور افغانستان کی ان 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا...
    پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں واقع ارندو وادی کے قریب سرحد پار افغانستان کی چیک پوسٹ تباہ کردی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چترال کے قریب سرحد پار افغانستان کی پوسٹ تباہ کی گئی جس میں آگ لگ گئی۔ویڈیو میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ افغان فوجی پوسٹ پر لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، ویڈیو میں پوسٹ پر آگ بھی لگی دیکھی جا سکتی ہے۔ قبضے میں لی گئی افغان پوسٹ پر طالبان سپاہی کی پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئیسیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ پر رات گئے سے بھرپور اور مؤثر جوابی حملہ جاری...
    فائل فوٹو جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیسرے روز بھی متعدد سڑکیں بند ہیں، جبکہ کچھ راستے کھول دیے گئے ہیں، تاہم موبائل فون اور سیلولر انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث تیسرے روز بھی معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں، مختلف شاہراہوں اور داخلی راستوں کی بندش کے سبب شہریوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ میٹرو بس سروس بدستور تاحکم ثانی معطل ہے۔راولپنڈی کے اندرون شہر رہائشی علاقوں کو جانے والے راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں جبکہ مری روڈ سے ملحقہ علاقوں کی گلیوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، تاہم راولپنڈی اسلام آباد کی اہم شاہراہیں...
    مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے حالیہ بلا اشتعال جارحیت کے بعد بلوچستان کے غیور قبائل نے پاک فوج سے مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان کے قبائل نے بھی سرحدی دفاع کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ برابچہ اور دلبندین کے قبائل نے پاک فوج کے ساتھ بارڈر پر جانے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا افغانستان کی جارحیت پر سخت ردِعمل، پاک فوج کو خراج تحسین قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہتے ہیں اور اپنے وطن کے دفاع میں کسی قربانی سے دریغ...
    11 اکتوبر کی شب پاکستان اور افغانستان کی حالیہ تاریخ کی شدید ترین جھڑپیں ہوئیں۔پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان جھڑپوں کا آغاز افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کی کئی بارڈر چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ سے ہوا جس کے جواب میں پاکستانی فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف افغان طالبان کی 19 چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا بلکہ افغانستان کے اندر کئی ایسے ٹھکانوں کو تباہ کیا جہاں سے دہشتگرد پاکستان بھیجے جا رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب، 19 افغان چوکیوں پر پاک فوج کا قبضہ پاکستان کی جانب سے ان حملوں کا مسلسل جواب دیا جا رہا ہے اور ہر اس...
    مذہبی جماعت کا احتجاج اسلام آباد، راولپنڈی کے کچھ راستے کھل گئے، موبائل انٹرنیٹ جزوی بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث کئی روز سے بند جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکوں میں سے کچھ اہم شاہراہوں کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے جاری مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ متعدد مرکزی شاہراہوں پر کنٹینرز رکھ کر راستے بند کیے گئے تھے، جس سے...
    اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر راملہ میں الجزیرہ کے دفتر کی بندش ایک بار پھر بڑھا دی ہے۔ الجزیرہ عربی کی رپورٹ کے مطابق، یہ 7ویں مرتبہ ہے کہ دفتر کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ نئی پابندی 60 دن کے لیے ہفتے کی صبح سے نافذ العمل ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فوجی کمانڈر کے حکم نامے پر مشتمل ایک نوٹس سٹی سینٹر بلڈنگ کے دروازے پر چسپاں کیا گیا جہاں الجزیرہ کا دفتر واقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں جنگ بندی برقرار، اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تیاری اسرائیل نے قطری نیوز نیٹ ورک پر دہشت گردوں کی مدد کا الزام عائد کیا ہے کیونکہ الجزیرہ نے غزہ...
    ٹی ایل پی کے فلسطین احتجاج  کے تیسرے روز اسلام آباد اور راولپنڈی میں راستوں کی بندش میں نرمی کردی گئی۔ پشاور روڈ، مری روڈ مری چوک پر بند راستوں کو جزوی طور پر کھولنا شروع کردیا گیا،  موبائل نیٹ سروس بھی بحال کردی گئی، میٹرو بس سروس تیسرے روز بھی بند ہے۔ شہر اور کینٹ میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں قدرے اضافہ دیکھا جا رہا ہے،  اتوار کی چھٹی اور گزشتہ 2 روز سے راستوں کی مکمل بندش سے شہر میں خاموشی ہے، سڑکوں پر ٹریفک میں واضح کمی ہے۔ مری روڈ پر شمس آباد اور فیض آباد ٹریفک کے لیے بند ہے، مریڑ چوک جزوی اور ڈبل روڈ بھی  کھول دیا گیا۔ راولپنڈی سے اسلام آباد کے لیے راستہ ڈبل روڈ ٹریفک روٹ...
    جرمنی میں جرائم میں ملوث افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری کے لیے طالبان حکومت کے ساتھ معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق جرمن وزیرِ داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ نے ہفتے کو ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کابل کے ساتھ مذاکرات انتہائی پیش رفت کے مرحلے” میں ہیں اور جلد باضابطہ معاہدہ طے پانے کی امید ہے۔ A German man was fined 3600€ after being attacked and stabbed with a knife by Afghan MusIim for criticising lslam. The lslamist also stabbed and killed a 29 year old German police officer in the attack few months ago in the same crime scene. pic.twitter.com/Z9TmSKDoqV — Azat (@AzatAlsalim) November 29, 2024 ڈوبرنڈٹ نے بتایا کہ حکومت...
    جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیسرے روز بھی متعدد سڑکیں بند ہیں، تاہم موبائل فون اور سیلولر انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث تیسرے روز بھی معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہیں، مختلف شاہراہوں اور داخلی راستوں کی بندش کے سبب شہریوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ میٹرو بس سروس بدستور تاحکم ثانی معطل ہے۔ راولپنڈی کے اندرون شہر رہائشی علاقوں کو جانے والے راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں جبکہ مری روڈ سے ملحقہ علاقوں کی گلیوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، تاہم راولپنڈی اسلام آباد کی اہم شاہراہیں تاحال بند ہیں، مری روڈ،...
    پاکستان فوج کی طرف سے افغان طالبان فورسز کے خلاف منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کُرم کے مخالف علاقے میں افغانستان سائیڈ پر چوٹی پر موجود ٹینک پوزیشن کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ پاکستان کی کامیاب اسٹرائیک میں افغان طالبان کے متعدد ٹینک تباہ ہوگئے۔ دوسری جانب، پاکستان نے طالبان فورسز کی ژوب سیکٹر میں اہم پوسٹ پر قبضہ کر کے پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔ قبضہ کی جانے والی طالبان پوسٹ پر موجود افغان طالبان کی ہم وی بکتر بند کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ پاکستان فوج کی جوابی کاروائی میں انگور اڈا کے سامنے طالبان فورسز کی پوسٹ بھی مکمل تباہ کر دی گئی۔
    افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے بلااشتعال حملوں کے بعد پاک فضائیہ حرکت میں آ گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے افغانستان کے مختلف علاقوں خصوصاً کابل، پکتیا اور سرحدی پٹیوں پر مسلسل گشت شروع کر دیا ہے، جبکہ ڈرون حملوں کے ذریعے ٹی ٹی پی کے خفیہ ٹھکانوں اور تربیتی مراکز کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان ٹارگیٹڈ آپریشنز کا مقصد پاکستان میں بدامنی پھیلانے والے خوارجی گروہوں کی پشت پناہی کو توڑنا اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی کارروائیوں کے دوران متعدد اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا...
    چین نے اتوار کے روز امریکا پر دوہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا ہے، یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی دوسری بڑی معیشت پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔ چینی وزارتِ تجارت کے ایک ترجمان نے اپنے آن لائن بیان میں کہا، امریکی حکام کا حالیہ بیان دوہرے معیار کی ایک مثال ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین پر 100 فیصد نئے ٹیرف اور سافٹ ویئر برآمدات پر پابندی، ’امریکا دنیا کو چین کو غلام نہیں بننے دے گا‘، صدر ٹرمپ صدر ٹرمپ نے جمعے کے روز کہا تھا کہ وہ یکم نومبر سے چین پر اضافی محصولات نافذ کریں گے۔ ان کے بقول، یہ اقدام چین کی جانب...
    گزشتہ شب افغان طالبان کی جانب سے مغربی سرحد پر موجود پاکستان کی متعدد چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال حملہ کیا گیا جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے حملہ ناکام بنادیا اور افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے پاکستانی چیک پوسٹس پر اس وقت حملہ کردیا جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان کو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر داخلہ کا سخت ردعمل رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے بدینی، کھرکاچی، انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال کی سرحدی پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے بعد پاک فوج نے نہ صرف ٹینکوں اور بھاری توپوں سے افغان طالبان کی چوکیوں کو تباہ کیا...
    چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے حالیہ بیان پر سخت ردِعمل دیا اور کہا کہ ہندوستان میں بیٹھ کر ہمیں دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے۔ ان الفاظ میں انہوں نے واضح کیا کہ ’نہ ہم سوویت یونین ہیں، نہ امریکا یا برطانیہ اور نہ ہی نیٹو، ہم پاکستان ہیں‘۔ مداخلت سے انکار، امن کی شرط اشرفی نے مزید کہا کہ پاکستان کسی دوسرے ملک میں مداخلت یا قبضہ کا متحمل نہیں بنے گا۔ ہمارا واحد تقاضا یہ ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی اور مداخلت بند ہو۔ یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سعودی عرب اور قطر کی تشویش انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ملک میں داخل...
    پاکستان میں بڑی تعداد میں خواتین گھروں سے کاروبار چلا رہی ہیں، چاہے وہ کپڑوں کی سلائی ہو، کھانے پکانے کا کام، دستکاری یا آن لائن مصنوعات فروخت کرنا۔ ان سب خواتین کے لیے اب ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ایسے مواقع موجود ہیں جن کے ذریعے وہ اپنے کاروبار کو بڑھا سکتی ہیں، تربیت حاصل کر سکتی ہیں اور مالی معاونت (گرانٹ یا قرض) بھی حاصل کر سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پروگرامز نہ صرف سرمایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ کاروباری منصوبہ بندی، مارکیٹنگ اور جدید کاروباری طریقوں کی تربیت بھی دیتے ہیں تاکہ یہ خواتین اپنا کاروبار پائیدار بنیادوں پر آگے بڑھا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغان دستکاری کے شاہکار خواتین کو کاروبار کے نئے مواقع فراہم...
    افغانستان کی جانب سے بارڈر پر بلااشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ اس دوران فضائی  وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے خارجیوں کی سہولت کار افغان پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی پاکستان میں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے، اور درجنوں افغان فوجی اور خارجی ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک...
    پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے کئی چیک پوسٹوں کو تباہ جبکہ متعدد افغان فوجیوں اور خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان سرحد پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا جو اب بھی جاری ہے، پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے...
    شمالی کوریا نے اپنے نئے بین البرعظمی میزائل کی شاندار نمائش کے ساتھ ایک عظیم فوجی پریڈ کا انعقاد کیا ہے، جس کی قیادت کم جونگ اُن نے کی۔ پریڈ میں بین الاقوامی شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ، روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور سابق صدر دمتری میدوی ایدف اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری تو لام شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: یوکرائن کیخلاف روس کا ساتھ دینے والے شمالی کوریائی فوجیوں کے لیے اعزازات یہ فوجی پریڈ جو حکمراں جماعت ورکرز پارٹی کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی، پریڈ کے دوران شمالی کوریا نے اپنا جدید ترین بین البرعظمی میزائل ہواسونگ 20 پیش کیا، جسے ریاستی میڈیا...
    افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے حالیہ دورہ بھارت کے دوران اس وقت تنازع کھڑا ہوگیا جب پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں کی شرکت پر پابندی عائد کی گئی۔ نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، افغان وزیر خارجہ کی شرط تھی کہ پریس کانفرنس میں کوئی خاتون شریک نہ ہو۔ بھارتی حکومت نے یہ شرط قبول کرتے ہوئے کسی بھی خاتون رپورٹر یا صحافی کو شرکت کی اجازت نہیں دی۔ اس فیصلے پر بھارت میں سخت سیاسی اور صحافتی ردعمل سامنے آیا۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ عوامی فورم سے خواتین کو روکنا مودی حکومت کی کمزوری کی نشانی ہے۔ پرینکا گاندھی نے سوال اٹھایا کہ مودی بتائیں کہ خواتین کی توہین کی...
    عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے4016ڈالر فی اونس ہے۔ ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرحچاندی کی قیمت تاریخی بلندیوں کو چھو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1800روپے اضافے سے 3لاکھ 62 ہزار 397 روپے ہوگئی ہے۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے4016ڈالر فی اونس ہے۔
    لاہور: وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صاف ہوا لاہور ہی نہیں بلکہ کراچی، فیصل آباد اور پشاور کا بھی مسئلہ ہے، ہسپتالوں میں سانس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو صحت کےلیے خطرناک صورتحال ہے۔ لاہور میں ماحولیات آلودگی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ حکومت اکیلے اسموگ اور انوائرمنٹ کا مسئلے کو حل نہیں کر سکتی،  ماحولیاتی تبدیلیوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے صنعت سمت شہریوں کو بھی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، ہر سال تقریباً ایک لاکھ لوگ ماحولیاتی آلودگی کے باعث قبل از وقت وفات پا جاتے ہیں، آج تک ترقی یافتہ ممالک ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے...
    وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک (ڈبلیو بی) کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔ سرکاری ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب آئی ایم ایف کے مشن نے پاکستانی حکام کے ساتھ 8 ارب 40 کروڑ ڈالر کے 2 قرضہ جاتی پروگراموں کے جائزے پر بات چیت مکمل کر لی ہے، تاہم عملے کی سطح پر معاہدے (اسٹاف لیول ایگریمنٹ) کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ایک روز قبل وزیرِ خزانہ نے امید ظاہر کی تھی کہ واشنگٹن کے دورے کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ یہ معاہدہ آئندہ ہفتے طے پا جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے...
    پی ٹی آئی کےرہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کل کی پریس کانفرنس کا لفظ بہ لفظ جواب نہیں دے سکتے، ہم آپ سے مقابلہ نہیں کرنا چاہتے، ہمارے لیے جو الفاظ استعمال کیے گئے اس سے نقصانات ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم ہر اس طاقت کے خلاف ہیں جو پاکستان کے خلاف ہے، صرف عسکری طاقت سے دہشتگردی ختم نہیں ہو سکتی، بانی پی آئی بھی یہی کہہ رہے ہیں، بلوچستان ، کے پی لہو لہان ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ  دہشتگردی کا الزام کسی ایک جماعت کو نہیں دیا جاسکتا، ہم تیراہ کے شہدا کیساتھ ہیں، پی ٹی آئی دور میں سب سے کم دہشتگری ہوئی اشرف...
    لاہور میں پیدا ہونے والی اور سعودی عرب میں پلی بڑھی عرشیہ اختر نے بچپن میں ریاض میں کارٹنگ سے آغاز کیا اور اب وہ عالمی سطح پر فارمولا ریسنگ میں حصہ لینے والی پاکستان کی پہلی خاتون ڈرائیور بن چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پشاور کی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹی گیشن عائشہ بانو: اب تفتیش کے مسائل جلد حل ہوں گے عرب نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق عرشیہ نے فیا (FIA) یعنی فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی آٹوموبائل کی جانب سے پروفیشنل ریسنگ لائسنس حاصل کرلیا ہے، یہ وہ ادارہ ہے جو عالمی موٹر اسپورٹس کی نگران تنظیم ہے۔ ریسر اور محقق،  2 کیریئر ایک ساتھ عرشیہ اس وقت امریکا میں مقیم ہیں، جہاں وہ کلینیکل ریسرچ کے شعبے...
    شمالی کوریا نے اپنے "سب سے طاقتور" بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی رونمائی کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے یہ رونمائی ایک فوجی پریڈ کے دوران کی جس میں روس اور چین کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ پریڈ کی یہ تقریب حکومتی جماعت ورکرز پارٹی کے تحت 80 سال مکمل ہونے پر منعقد کی گئی۔ یہ ایسے وقت میں بھی سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن یوکرین کی جنگ میں ماسکو کی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تقریب میں کم جونگ اُن کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی ساتھی دمتری میدویدیف، چینی وزیر اعظم لی کیانگ اور ویتنام کے رہنما ٹو لام موجود تھے۔ اس پریڈ میں ملک کے کچھ جدید ترین ہتھیار دکھائے گئے جن...
    سعودی عرب نے عالمی سطح پر باصلاحیت شخصیات کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کی پالیسی کے تحت امریکی بزنس مین ٹراوس کالانک اور جون باگانو کو سعودی شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے اہداف کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد تخلیقی ذہنوں کو بااختیار بنانا، عالمی ماہرین کو راغب کرنا اور مختلف شعبوں میں نمایاں تجربات کو قومی ترقی کے عمل کا حصہ بنانا ہے تاکہ علم و جدت پر مبنی معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئی ٹی اور کھیلوں میں تعاون کے معاہدے ٹراوس کالانک، جو اوبر کے شریک بانی ہیں، نے اس کمپنی کو ایک...
    طالبان حکومت ہر لمحہ افغانستان کو ہزاروں سال پیچھے لے جانے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔ طالبان کی شوریٰ نے گزشتہ ہفتے اس بات کا ادراک کر لیا کہ جدید ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی شیطان کی ایجاد ہے، اس بناء پر شوریٰ نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے پورے افغانستان میں انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن کی تمام سہولتوں کو معطل کردیا۔ افغان حکومت کے فیصلے پر فوری عمل درآمد ہوا اور پورے افغانستان میں انٹرنیٹ سروس بند ہوگئی۔ انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے موبائل فون اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم تو بند ہوئے ہی اس کے ساتھ ہی لینڈ لائن ٹیلی فون کی سروس بھی معطل ہوگئی۔ یوں بینکنگ سروس سے لے کر ہوائی سفر بھی معطل ہوا۔ اس سے پہلے 16...
    دہائیوں تک بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ ریکھا 71 سال کی ہوگئیں لیکن اب بھی وہ مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور ان کے کردار زندہ و جاوید ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ ریکھا کے لیے جنم دن کی مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھ گیا۔ ساتھی فنکار بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے اپنی دیرینہ سہیلی اور حسن کی ملکہ ریکھا کے جنم دن پر ایسا جذباتی پیغام لکھا کہ مداحوں کے دل پگھل گئے۔ ان دونوں کی دوستی کی مثال ویسے ہی دی جاتی ہے، مگر اس بار ہیما مالنی نے سوشل میڈیا پر ریکھا کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے کھل کر "ریکھا سے عشق" کا اظہار کر...
     وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ  اگردہشت گردافغانستان سے آئے تو ان کے پیچھے جائیں گے ،کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ حساب برابرکریں گے،پھردیکھیں گے کہ افغان طالبان کیاکہتے ہیں؟بھارت جنگ میں شکست کی خفت افغان سرزمین استعمال کررہاہے۔  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ  میں خود سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کابل گیاتھا، ہم نے افغان طالبان سے درخواست کی تھی کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پناہ نہ دیں ، افغان حکومت کاکہناتھاکہ اتنے پیسے دیں ہم انہیں دوسری جگہ بسادیں گے، تاہم طالبان حکومت ضمانت دینے کو تیارنہیں تھی اور اب بھی نہیں ہے،ہمیں خدشہ تھاکہ یہ پیسے لے لیں گے اور دہشت گردواپس آجائیں گے۔  انہوں نے کہاکہ بھارت جنگ میں اپنی...
    سعودی عرب کی معروف سماجی رہنما اور زیڈ اے ڈی کے کلینری اکیڈمی کی بانی و چیئرپرسن رانیہ معلیٰ کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں خدمات پر فیئر سیٹرڈے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ اسپین کے شہر بلباو میں گوگن ہائم میوزیم میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا گیا، جس میں رانیہ معلیٰ کی سماجی خدمت، قیادت، پائیداری کے فروغ، اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جمانا الراشد ٹائم میگزین کی ’ٹائم 100 نیکسٹ‘ فہرست میں شامل ہونے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں رانیہ معلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ زادک محض ایک نان پرافٹ کلینری اکیڈمی نہیں بلکہ ایک سماجی تبدیلی کا ذریعہ ہے۔ ان کے...
    فلپائن کے جنوبی علاقے میں آج صبح 7.4 اور شام میں 6.9 شدت کے زلزلوں اور پھر متعدد آفٹر شاکس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 7.4 شدت کے زلزلے کا مرکز سمندر میں تقریباً 20 کلومیٹر دور تھا اور 20 سے 30 سیکنڈ تک جزیرہ لرزتا رہا تھا۔ زلزلوں اور آفٹر شاکس کے بعد صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ سرکاری دفاتر میں بھی صرف بے حد ضروری عملے کو ملازمت پر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بقیہ اسٹاف کو گھر سے کام کرنے کا کہا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے میں کم از کم 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن میں 3 کان کن...
    کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث لیاری گینگ وار کے سرغنہ وصی اللہ لاکھو اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی ایران میں موجود ہیں اور حکومت انہیں ایران سے یہاں لے کر آئے گی اور انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے کراچی پولیس آفس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی۔ وزیر داخلہ سندھ نے بتایاکہ کراچی میں بھتہ خوری کا مسئلہ کافی سنجیدہ نوعیت کا ہے اور سندھ حکومت نے ہمیشہ یہ چاہا ہے کہ کراچی میں تاجر برادری کو محفوظ ماحول فراہم کریں، تاجروں کو بھتہ خوروں کی ملی دھمکیوں پر اسپیشل...
    سٹی 42:  پاکستان بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے سابق صدر اصغر ولیکا کراچی میں انتقال کرگئے  اصغر ولیکا کئی عرصے سے علیل تھے ان کی عمر 78 سال تھی ،اصغر ولیکا آئی بی ایس ایف کے سینئر نائب صدر بھی رہے ۔ ایشین کنفرڈیشن آف بلیرڈ  کے صدر بھی رہے ،اصغر ولیکا نے پاکستان میں پانچ بار ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کرائی ۔ پاکستان نے 1994 میں اصغر ولیکا کے دور میں پہلی بار اسنوکر کا عالمی ٹائٹل جیتا تھا ۔ آن لائن جاب اور ٹریننگ کے نام پر کروڑوں کا فراڈ ، بڑی گرفتاریاں
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری سے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیاکہ وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خارجیوں سے رابطے کاکہا،کیا یہ سچ ہے؟  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ کون ہے جو کہہ رہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن نہیں ہونا چاہئے،کہاں سے یہ آواز آ رہی ہے، کون کہہ رہا ہے کہ آپریشن نہ کریں بات چیت کریں،وہ شخص کون ہے جوپوری اس کارروائی کو چلا رہا ہے کہ خارجیوں سے بات چیت کرلیں آپریشن بند کریں۔ یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ رات کابل میں4جگہوں پر سٹرائیک کی  ہے؟صحافی کے...
    فائل فوٹو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ بھتہ خوری کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے، کسی کو بھی شہریوں یا تاجروں کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بھتا خوری میں ملوث 4 ملزمان مقابلے میں مارے گئے، جبکہ 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، یہ اہم معاملہ تھا اس لیا آج کی پریس کانفرنس میں شریک ہوا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں کاروبار پھلے پھولے، ہمارا بزنس کمیونیٹی سے ہمیشہ تعاون رہا ہے، تاجروں سے مل کر ان کے مسائل حل کرتے ہیں، کچھ تاجروں کو بھتہ نہ دینے پر دھمکیاں آئی ہیں، تاجروں کی شکایات کے...
    سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے ایک حالیہ انٹرویو میں کامیڈین کپل شرما کے کیرئیر کے ابتدائی دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں کپل بڑھے ہوئے پیٹ کے ساتھ 45 سال کے لگتے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو نے کپل شرما کی جدوجہد اور ان کے مقامی تھیٹر سے ٹی وی کے بڑے اسٹیج تک پہنچنے کے سفر کو خوب سراہا اور کہا کہ کپل ایک ٹیلنٹڈ اور محنتی انسان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کپل پہلے بھولر کی تھیٹر سوسائٹی میں صرف 100 روپے کے لیے پرفارم کرتے تھے، اور جب 2006 میں پہلی بار ٹی وی پر آئے تو ان کے سر پر بال کم...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کابل میں سٹرائیک کے حوالے سے صحافی کے سوال پر جواب دیدیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سوال وجواب کے سلسلے میں صحافی نے سوال کیا کہ یہ الزام عائد کیا جارہا ہے اورمختلف جگہوں سے خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان نے کابل میں 4جگہوں پر سٹرائیک کی ہے،جس میں ایک خارجی بھی مارا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان پاکستان کیخلاف دہشتگردی کرنے کیلئے بیس آف آپریشن کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،اس کے ثبوت بھی موجود ہیں شواہد بھی موجود ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کے جان ومال کی...
    بھارت کے نامور باڈی بلڈر اور اداکار ورندر سنگھ گھمن 42 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی وفات امرتسر کے فورٹیس اسپتال میں ہوئی، جہاں وہ ایک معمولی بائسپس سرجری کے لیے داخل ہوئے تھے۔ گھمن کے اہل خانہ اور منیجر نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ابتدائی طور پر کندھے میں درد کی شکایت تھی، جس کے بعد وہ اسپتال لائے گئے تھے۔ ورندر سنگھ گھمن کا شمار بھارت کے مایہ ناز باڈی بلڈرز میں ہوتا تھا۔ ان کا تعلق پنجاب کے ضلع گرداسپور سے تھا۔ انہوں نے 2009 میں ’مسٹر انڈیا‘ کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ ’مسٹر ایشیا‘ مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل نے فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کا نام غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہائی پانے والے قیدیوں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔فتح موومنٹ سے تعلق رکھنے والے مروان البرغوثی 2003 سے اسرائیلی قید میں ہیں، تاہم 22 سال جیل میں گزارنے کے باوجود وہ آج بھی مغربی کنارے اور غزہ کے مقبول ترین فلسطینی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے جو قیدیوں کی فہرست اسرائیلی حکام کو دی گئی، اس میں مبینہ طور پر البرغوثی کا نام بھی شامل تھا، اور یہ بھی قیاس کیا جا رہا تھا کہ وہ مستقبل میں فلسطینی اتھارٹی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔تاہم عرب میڈیا کے مطابق...
    پنجاب میں  انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں نابینا خاتون کے ساتھ مدد کے بہانے کئی ماہ تک جنسی زیادتی کیے جانے کے ساتھ ساتھ اس سے بھیک بھی منگوائی گئی جب کہ ملزم تاحال آزاد ہے۔ خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم نے اس کی مدد کے بہانے کئی ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزم اسے بہلا پھسلا کر لاہور لے گیا، جہاں نہ صرف جنسی زیادتی کرتا رہا بلکہ زبردستی بھیک منگواتا اور اس کی کمائی بھی ہڑپ کرتا رہا۔ خاتون نے بتایا کہ ملزم نے نکاح کا جھانسہ دے کر اس سے سابق شوہر سے طلاق بھی دلوائی، بعدازاں طلائی زیورات اور نقدی چھین لی۔ مسلسل ظلم و جبر کے بعد نابینا...
    معروف پنجابی اداکار اور بین الاقوامی باڈی بلڈر ورندر سنگھ گھمن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 41 برس تھی۔ گھمن کے بھتیجے امن جوت سنگھ گھمن نے جالندھر میں صحافیوں کو بتایا کہ اداکار کو جمعرات کی شام امرتسر کے ایک نجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑا، جہاں وہ انتقال کر گئے۔ ان کے مینیجر یادوندر سنگھ کے مطابق، گھمن کو چند روز سے کندھے میں درد محسوس ہو رہا تھا اور وہ معائنے کے لیے اسپتال گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے موٹر سائیکل حادثے میں زخمی معروف بھارتی گلوکار چل بسے ورندر گھمن کا شمار بھارت کے معروف باڈی بلڈرز میں ہوتا تھا۔ وہ 2009 میں مسٹر انڈیا کا اعزاز جیت چکے...
    فلوریڈا کے ایک 13 سالہ طالبعلم کو اسکول کے جاری کردہ لیپ ٹاپ پر چیٹ جی پی ٹی سے ’کلاس کے دوران اپنے دوست کو قتل کرنے‘ کے طریقے کے متعلق سوال پوچھنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ یہ کارروائی اُس وقت عمل میں آئی جب اسکول کی نگرانی کے لیے نصب گیگل (Gaggle) نامی سافٹ ویئر نے طالبعلم کی مشتبہ آن لائن سرگرمی کو فوری طور پر شناخت کر کے حکام کو خبردار کیا۔ پولیس کے مطابق، طالبعلم نے چیٹ جی پی ٹی پر لکھا کہ ’میں اپنے دوست کو کلاس کے دوران کیسے مار سکتا ہوں‘؟ گیگل نے اس جملے کو خطرناک مواد کے زمرے میں شامل کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کو اطلاع دی، جس کے بعد قانون...
    وفاقی کابینہ نے ایک اہم پالیسی فیصلے کے تحت پاکستانی خواتین کے لیے بیرون ملک گھریلو ملازمت کے مواقع بڑھانے کی غرض سے کم از کم عمر کی حد 35 سال سے کم کر کے 25 سال کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 60 فیصد ڈاکٹرز بیرونِ ملک جا رہے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد پاکستان کو بین الاقوامی لیبر مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہے جہاں دیگر ممالک میں کم از کم عمر کی حد عمومی طور پر 23 سے 25 سال کے درمیان ہوتی ہے۔ حکومت کو توقع ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف خواتین کو روزگار کے مزید مواقع ملیں گے بلکہ ترسیلات زر میں سالانہ ایک ارب...
    خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ معاہدے میں رفح کراسنگ سے آمد اور خروج کا راستہ کھولنا شامل ہے، معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل میں بند تمام فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی شامل ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسکے علاوہ اسرائیل 250 ایسے فلسطینیوں کو رہا کرے گا، جو طویل سزائیں کاٹ رہے تھے، نیز ان 1700 افراد کو بھی رہا کیا جائے گا، جنہیں 7 اکتوبر 2023ء کو جنگ شروع ہونے کے بعد غزہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ حماس مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ کا کہنا ہے کہ حماس کو  ثالثوں اور امریکی انتظامیہ سے ضمانتیں موصول ہوئی ہیں، یہ ضمانتیں اس بات کی تصدیق کر رہی ہیں کہ جنگ مکمل طور پر ختم...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق سینیٹر مشتاق احمد بحرین سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ استقبال کے لئے سینکڑوں شہری ایئرپورٹ پہنچے جہاں لوگ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور فلسطینی جھنڈے لہرائے۔ دریں اثناء ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم کو فون کیا اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کی عمان واپسی میں اردن کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔ مشتاق احمد خان نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ تیونس سے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہ تک 20 دن  کا سمندری سفر کیا۔ سفر اور پھر جیل میں 3 دن بھوک ہڑتال کی۔ ملائیشیا کے...
    لاہور(نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان کا سب سے بڑا  آبی ذخیرہ  منگلا ڈیم مکمل بھر گیا۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1242 فٹ  ہے۔ اس وقت ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 72 لاکھ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے ملک کے دیگر دو بڑے آبی ذخائر یعنی تربیلا اور چشمہ پہلے ہی اپنی مکمل صلاحیت کے مطابق بھر چکے ہیں۔ اس وقت ملک کے تینوں آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ 
    اسلام آباد: پاکستان فٹبال ٹیم کی مسلسل شکستوں کا سلسلہ تھم گیا، افغانستان کے خلاف ایشین کپ کوالیفائرز کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا،اوٹس خان نے پنالٹی ضائع کر کے فتح کی امیدیں بھی گنوا دیں۔ تفصیلات کے مطابق جناح اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان میں دلچسپ مقابلہ ہوا، میزبان ٹیم مسلسل 8 شکستوں کا بوجھ لیے میدان میں اتری، البتہ  حریف نے اسے ٹف ٹائم دیا.  پاکستان کو مہمان ٹیم کے خلاف گول کرنے کے کئی مواقع ملے مگر فائدہ نہ اٹھایا جا سکا، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی.  65 ویں منٹ میں اوٹس خان ٹیم کو برتری دلانے کے نادر چانس سے فائدہ نہ اٹھا سکے، ان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )سندھ فوڈ اتھارٹی آپریشن ونگ کا حیدرآباد کی ٹھنڈی سڑک پر واقع معروف تھری اسٹار ہوٹل(انڈس ہوٹل) پر چھاپا،ہوٹل کے کچن کی حالت انتہائی خراب اور حفظان صحت قوانین کی سنگین خلاف ورزی پائی گئی۔ کچن سے کھانے پینے کی زائد المیعاد اشیاءبرآمد، دوران کارروائی ٹیم کو زدکوب بھی کیا گیا کچن میں بلیاں بھی گھومتی ہوئی پائی گئیں زائد المیعاد اور فنگس لگی اشیاءکو فوری طورتلف کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر اسد جہانگیر کی قیادت میں کی گئی اس کارروائی میں حفظان صحت قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر ہوٹل پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسٹاف رپورٹر
    محمد آصف پاکستان میں انسانی حقوق کا تصور آئینِ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے میں شامل ہے ۔ آئین کے مطابق ہر شہری کو برابری، عزت، تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے زمینی حقیقت اس آئینی وعدے سے بہت مختلف ہے۔ ملک میں مختلف طبقے ، مذہبی اقلیتیں، خواتین اور خاص طور پر خواجہ سرا برادری (Transgender Community) وہ گروہ ہیں جو معاشرتی، معاشی اور نفسیاتی استحصال کا سامنا کرتے ہیں۔ یہ مضمون پاکستان میں انسانی حقوق کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے خاص طور پر خواجہ سرا برادری کے حقوق، ان کے چیلنجز، ریاستی اقدامات، اور سماجی رویّوں کا تجزیہ پیش کرتا ہے ۔ انسانی حقوق کا قانونی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آج مساواتِ مردوزن، آزادیٔ نسواں اور روشن خیالی نے کیا کیا گل نہیں کھلائے ہیں۔ عورتیں گھر سے باہر ہوکر کال سنٹروں، آفسوں، دکانوں وغیرہ کے کاموں میں شریک ہوکر مردوں کو دعوت نظارہ دے رہی ہیں، وہ ان پر حریصانہ نگاہیں ڈالتے ہوئے ان کی عصمت وعفت پر حملہ آور ہوتے ہیں جس کا مشاہدہ آئے دن کیا جارہا ہے۔ انہیں سیدہ فاطمۃ الزہرا کا آئینہ پیش نظر رکھنا چاہیے جنہیں لسانِ رسالت مآبؐ نے جنتی عورتوں کی سردار کی سند عطا کی ہے۔ اس پاک دامن اور قابلِ رشک خاتون نے نہ کبھی گھر سے باہر قدم نکالا اور نہ ہی کسی کھیل کود میں حصہ لیا۔ آج اپنے جسموں کی نمائش کرنے والی تو بہت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">السلام علیکم کے معنی ہیں تم پر سلامتی ہو۔ ایک مسلمان جب دوسرے مسلمان کو سلام کرتا ہے اور السلام علیکم کہتا ہے تو یہ صرف اظہارِمحبت ہی نہیں دعا بھی ہے۔ دُعا کے معنوں میں یہ ایک بہترین دُعا ہے کہ تم میری طرف سے ہر طرح محفوظ رہو۔ ’السلام‘ ہر طرح کی سلامتی، ظاہری سلامتی بھی اور باطنی سلامتی بھی، یعنی تمھاری زندگی، صحت، جان و مال، اولاد، ایمان اور اخلاق ہر چیز سلامتی میں رہیں، کیوںکہ صرف سلام نہیں السلام ہے۔ ’ال‘ استغراق کے لیے ہے، یعنی مکمل سلامتی۔ پھر دنیا کی نہیں آخرت کی بھی۔ اس اعتبار سے السلام علیکم بہت جامع الفاظ ہیں۔ہمارے معاشرے میں اس کے مقابلے میں جو الفاظ رواج پارہے...
    خبر رساں ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ امیر خان متقی اپنے دورے کے دوران دارالعلوم دیوبند جو کہ ہندوستان کے سب سے باوقار مذہبی مراکز میں سے ایک ہے اور تاج محل بھی جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی اخبار نے طالبان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ کے نئی دہلی کے سرکاری دورے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ طالبان وزیر خارجہ کا مکمل سفارتی رسم و آداب کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے ہیں۔ یہ دورہ، جس کی خصوصی علامتی اور سفارتی اہمیت ہے، طالبان حکومت کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات میں ایک نئے قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) پاکستان کسٹمز نے تجارت میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے ازا خیل ڈرائی پورٹ پر ایک نئی کسٹمز لیبارٹری قائم کر دی ہے۔ یہ لیبارٹری کپڑوں، پلاسٹک اور پلاسٹک سے بنی مصنوعات، خوردنی اشیاء اور رنگوں کو جانچنے کے لیے بنیادی آلات سے لیس ہے۔اس سے پہلے ان اشیا کے نمونے جانچنے کے لئے کراچی، لاہور اور فیصل آباد کی لیبارٹریوں کو بھیجے جاتے تھے جس میں کئی دن لگ جاتے تھے اور اخراجات میں اضافہ ہو جاتا تھا۔اب تقریباً 80 فیصد نمونوں کی جانچ مقامی لیبارٹری میں ہی کی جائیگی۔ازاخیل میں کسٹمز لیبارٹری کے قیام سے درآمد کنندگان کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔ انہوں نے لیبارٹری کے فعال...
    اکتوبر2025 کا یہ رواں ہفتہ آتش فشانی اور بھونچالی یوں کہا جا سکتا ہے :(۱)آٹھ اکتوبر کو وزیر اعلیٰ کے پی کے ، علی امین گنڈا پور، نے مبینہ طور پر اپنے قائد ، بانی پی ٹی آئی ، کے حکم پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔اطلاعات ہیں کہ اُن کی جگہ اب محمد سہیل آفریدی کو اگلا وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا گیا ہے (۲)آٹھ اکتوبر ہی کو خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں ہماری سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے 19دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کر دیا۔ اِس آپریشن میں ہماری سیکیورٹی فورسز کے بھی 11افسران اور جوان شہید ہو گئے ۔شہید ہونے والوں میں ایک لیفٹیننٹ کرنل(39سالہ جنید طارق)...
    پاکستان ہمیشہ سے علاقائی اور عالمی امن کا خواہاں رہا ہے۔ اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ دوطرفہ مسائل اور تنازعات کے حل کے حوالے سے پاکستان نے سیاسی و سفارتی ہر دو سطح پر افہام و تفہیم، صبر و تحمل اور بات چیت کے ذریعے آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آج بھی پاکستان کا یہی موقف ہے کہ پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔ پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اپنے اس موقف کا بارہا اعادہ کیا ہے اور امریکا سمیت کسی بھی ملک کی ثالثی میں بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی...
    ادب انسان کے جذبات،احساسات،فکر اور تجربات کا خوبصورت اور بامعنی اظہار ہے۔ادب محض الفاظ کا موزوں کرنا اور مجموعہ نہیں بلکہ زندگی کا عکاس ہے جو انسان کی داخلی کیفیت اور خارجی حالات دونوں کو منعکس کرتا ہے۔ادب میں تخیل اور حقیقت کا حسین امتزاج پایا جاتا ہے۔ یہ کبھی شاعری کی صورت میں حسن و جمال کو اجاگر کرتا ہے تو کبھی نثر اور فکشن میں فکر و دانش کو سامنے لاتا ہے۔ادب قوموں کی تہذیب، ثقافت اور ان کے سماجی رویوں کا آئینہ بھی ہوتا ہے اور فرد کو اپنی ذات اور کائنات کو سمجھنے کا ذریعہ بھی فراہم کرتا ہے۔اس طرح ادب انسان اور زندگی کے درمیان ایک گہرے تعلق کو سامنے لاتا ہے۔ ادب کی تاریخ...