2025-09-18@16:51:14 GMT
تلاش کی گنتی: 5338
«ھیئت تحریر الشام»:
(نئی خبر)
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار آشیش ورنگ 55 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا انتقال جمعہ کو ہوا۔ موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ آشیش ورنگ نے اپنے کیریئر میں کئی یادگار فلموں میں معاون کردار ادا کیے۔ ان کی مشہور فلموں میں سوریا ونشی، مردانی، سمبا، سرکس اور ایک ولن ریٹرنز شامل ہیں۔ خاص طور پر پولیس افسر کے کردار میں ان کی پرفارمنس کو فلم بینوں نے بہت پسند کیا۔ فلموں کے ساتھ ساتھ وہ مراٹھی ٹی وی ڈراموں اور مختلف اشتہارات میں بھی دکھائی دیے، جہاں ان کی موجودگی نے ناظرین پر گہرا...

سیلاب، صورتحال مزید سنگین، پنجاب میں گنڈا سنگھ والا، ہیڈ سلیمانکی، ہیڈ قادر آباد، خانکی، محمد والا میں پانی کی سطح انتہائی اونچے درجے پر
لاہور،دادو (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی سے سیلابی صورتحال مزید سنگین ہوگئی، سیلابی ریلے نے پنجاب کے جنوبی علاقوں میں تباہی مچا دی، سندھ کے گڈو بیراج میں 3لاکھ 57ہزار،سکھر بیراج پر 3لاکھ 27ہزار کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا، پنجاب میں گنڈاسنگھ والا، ہیڈسلیمانکی، ہیڈقادرآباد، خانکی، محمد والا میں پانی کی سطح انتہائی اونچے درجے پرہے، دریائے ستلج، راوی اور چناب میں شدید طغیانی کے باعث کئی بند ٹوٹ گئے اور مزید درجنوں دیہات زیر آب آ گئے، سیلابی ریلے سے بھارت کی طرف سے بارڈر پر لگائی گئی باڑ کو بھی نقصان پہنچا ہے،بھارتی حدود میں تقریباً 110 کلو میٹر لمبی بارڈ فینس سیلاب کی زد میں آئی ہے جبکہ...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو 9 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔ یہ کارروائی ان الزامات کی بنیاد پر کی جا رہی ہے کہ وہ جوئے اور آن لائن ٹریڈنگ ایپس کی تشہیر میں ملوث رہے ہیں۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو آن لائن جوئے کی ایپس میں سرمایہ کاری کے لیے اکسانے کی کوشش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ انہوں نے ایک منظم اسکیم کے تحت معصوم شہریوں کی محنت سے کمائی کو لوٹنے...
بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے پہچان بنانے والے اداکار آشیش ورنگ دنیا سے رخصت ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آشیش کا انتقال جمعہ کو ہوا، ان کی عمر 55 برس تھی۔ موت کی وجہ تاحال واضح نہیں ہوسکی، تاہم بتایا جارہا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ آشیش ورنگ نے متعدد یادگار فلموں میں معاون کردار نبھائے۔ ان کی فلموں کی فہرست میں سوریا ونشی، مردانی، سمبا، سرکس اور ایک ولن ریٹرنز جیسی مقبول فلمیں شامل ہیں۔ خاص طور پر پولیس افسر کے کردار میں ان کی اداکاری کو فلم بینوں نے بے حد سراہا۔ فلموں کے علاوہ وہ مراٹھی ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات میں بھی نظر آتے رہے، جہاں ان...
لاہور: جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبہ پنجاب کے تاریخی و ثقافتی مقامات کو محکمہ آثارِ قدیمہ و میوزیم کی جانب سے برقی قمقموں اور دلکش روشنیوں سے سجا دیا گیا، جس سے یہ مقامات روحانی و ثقافتی منظر پیش کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ہڑپہ میوزیم ساہیوال، کلر کہار میوزیم، شیخوپورہ کا تاریخی ہرن مینار، قصور میوزیم اور علامہ اقبال میوزیم (جاوید منزل لاہور) کو روشنیوں سے مزین کیا گیا۔ اس کے علاوہ سلطان شہاب الدین غوری کے مزار پر بھی چراغاں کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آثارِ قدیمہ و میوزیم ظہیر عباس ملک نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کا دن ہمارے لیے نہ صرف روحانی عقیدت کا پیغام لاتا...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ ابھی تک معمول پر ہے اور صورتحال بھی واضح نہیں لیکن سپر فلڈ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔ سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب کے پانی کو روکنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کہیں کٹ لگانے کی ضرورت ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں ٹھیک نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ مانیٹرنگ سیل وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر قائم کیا گیا تھا جو 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، محکمہ صحت، ماحولیات اور 1122 کے نمائندے یہاں موجود ہیں۔ شرجیل...

کیا بار بار اعضا کی پیوندکاری سے انسان امر ہو سکتا ہے؟ شی جن پنگ اور پیوٹن کے درمیان غیر متوقع گفتگو
بیجنگ میں ایک عسکری پریڈ کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایک غیر متوقع موضوع زیر بحث آیا کہ کیا اعضا کی پیوندکاری کے ذریعے موت کو ہمیشہ کے لیے ٹالا جا سکتا ہے؟ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں دنیا کی پہلی روبوٹک دل کی پیوندکاری، 16 سالہ مریض پر کامیاب آپریشن بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق پیوٹن کے مترجم، جو چینی زبان میں بات کر رہے تھے، نے شی جن پنگ کو بتایا کہ ’انسانی اعضا کی بار بار پیوندکاری کے ذریعے انسان عمر کے اثرات کو کم کر سکتا ہے اور ممکن ہے کہ بڑھاپے کو غیر معینہ مدت تک روکا جا سکے۔...
بے شمار و اَن گنت درود و سلام خاتم النبیین رحمت اللعالمینؐ کی بابرکت اور باکمال ذات اقدس پر کہ جن کے دنیا میں تشریف لانے سے انسان اور انسانیت کو بام عروج ملا۔ آپؐ کی ذات باکمال کو اللہ تعالیٰ نے صرف انسانوں کے لیے نہیں بلکہ تمام مخلوقات کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا اور ایسے اخلاق سے سنوار کربھیجا کہ آپؐ کی ساری زندگی قرآن مجید کی عملی تفسیر ہے جس میں انسان کی ہر عمر اور ہر رشتے کے لیے عملی نمونہ موجود ہے جس کے تحت زندگی گزارنے والا ہر انسان نہ صرف دنیا میں کامیاب ہو سکتا ہے بلکہ آخرت میں کامیابی کے لیے درکار اعمال کا ذخیرہ بھی آسانی سے کرسکتا ہے۔...
ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے آئندہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے حوالے سے غیر یقینی کا اظہار کیا ہے۔ 38 سالہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ آیا وہ اپنی جسمانی فٹنس اور کارکردگی کے لحاظ سے اگلے ورلڈ کپ میں شرکت کے قابل ہوں گے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کا معاملہ، لیونل میسی کی جانب سے بڑی خبر آگئی حال ہی میں وینزویلا کے خلاف ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گول اسکور کرنے کے بعد لیونل میسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی تک...
حکومت پنجاب نے انسانی استعمال کے لیے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر کی فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا برائلر چکن واقعی قوت مدافعت کم کرتا ہے؟ سیکرٹری داخلہ پنجاب کے حکمنامے کے مطابق گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے یہ اقدام گندم کی ممکنہ قلت کے خدشات کے پیش نظر اٹھایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس اس وقت ایک لاکھ چار ہزار ایک سو چوراسی میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فیڈ ملز...
انڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان کو اس وقت سخت سوالات اور الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔جب ایک صحافی نے ان پر اور ان کے خاندان پر دھمکیوں کے سنگین الزامات عائد کیے۔ علیمہ خان صورتحال پر کوئی جواب دیے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔ قوم نے ظلم قبول نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوام کے موڈ اور غصے سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کس سمت جا رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر سنسنی خیز مناظر!صحافی طیب بلوچ کے علیمہ خان سے سوال پر خاتون رہنما تحریک انصاف برہم "آپ اوپر...
محکمہ داخلہ بلوچستان نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو باضابطہ مراسلہ بھیج کر صوبے بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ حکومتی حکم کے مطابق 5 ستمبر کی شام 6 بجے سے 6 ستمبر کی رات 9 بجے تک موبائل فون اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ بند رہے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار یا غیر قانونی واقعے سے بچا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے انٹرنیٹ سروسز کو بلوچستان کے حالات کے مطابق ریگولیٹ کرنا ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئٹہ، مستونگ، سبی، نوشکی اور خضدار میں پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی سروس بھی معطل رہے گی، تاہم وائٹ لسٹ شدہ نمبرز...
پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں مکمل خاموشی ہے۔ نہ کہیں مزدور دکھائی دے رہے ہیں، نہ آواز اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی تعمیراتی کام جاری ہے۔ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم، جس کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا گیا ہے، پر تعمیراتی کام سال 2018 میں شروع ہوا تھا لیکن اب تک مکمل نہیں ہو سکا۔ پشاور میں عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچز کے انعقادکا انتظار آخر کب ختم ہوگا؟ شائقین کرکٹ نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا pic.twitter.com/UQPeRwp5nk — WE News (@WENewsPk) September 5, 2025 صوبے کے واحد بین الاقوامی معیار کے اسٹیڈیم پر کام مکمل نہ ہونے کے باعث خیبر پختونخوا کے شائقین کرکٹ ہوم گراؤنڈ میں میچز دیکھنے سے...
برطانوی ملکہ کامیلا نے اپنی کم عمری میں خود پر ہونے والے ایک جنسی حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کردیا تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف نئی کتاب "Power and the Palace" میں کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اُس وقت رونما ہوا تھا جب نو عمر کامیلا ٹرین میں سفر کر رہی تھیں اور ایک شخص جنسی ہراسانی کی کوشش کی تھی۔ کامیلا نے اپنی جوتی اتار کو مذکورہ شخص کو مارا اور لاتوں سے بھی اس کی تواضع کی۔ اچھی طرح درگت بنانے کے بعد ریلوے اسٹیشن پر اسے پولیس کے حوالے بھی کردیا۔ یہ واقعہ دراصل برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر گٹو ہیری نے صحافی ویلینٹائن لو کو بتایا تھا۔ گٹو ہیری کے بقول ملکہ...
وزیراعظم شہبازشریف کا چین کا اہم اور مصروف دورہ مکمل ہوگیا۔ بیجنگ کے کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کے موقع پر پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس کی بیجنگ میونسپل کمیٹی کی رکن محترمہ ہین زیرونگ، پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔ وزیراعظم نے اپنے دورۂ چین کے دوران تیانجن میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے 25ویں اجلاس اور ایس سی او پلس اجلاس میں شرکت کی، جہاں علاقائی تعاون، اقتصادی ترقی اور سلامتی سے متعلق امور پر اہم تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے اپنے قیام کے دوران فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کی، جو خطے کی تاریخ اور عالمی امن کے...
وسطی اور جنوبی امریکا کے بارانی جنگلات سے لے کر شمالی آسٹریلیا کے میدانوں تک، دنیا کے استوائی خطے ہزاروں منفرد پرندوں کی اقسام کا گھر ہیں، جن میں رنگ برنگے مکاؤ، ٹوکن اور ننھے ہمِنگ برڈ شامل ہیں۔ یہ پرندے عام طور پر گرم اور مرطوب ماحول میں پروان چڑھتے ہیں، لیکن اب موسمیاتی تبدیلی کے باعث ان کی بقا کو شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جانوروں اور پرندوں کو کون سے 2 سنگین خطرات لاحق ہیں؟ نئی تحقیق کے مطابق استوائی علاقوں میں اب خطرناک حد تک گرم دنوں کی تعداد گزشتہ 40 برسوں کے مقابلے میں 10 گنا بڑھ چکی ہے۔ ان شدید گرمیوں نے ان پرندوں کی زندگیوں کو براہِ راست متاثر کیا ہے...
عام طور پر ہم کیلے کے چھلکوں کو ضائع کر دیتے ہیں لیکن تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ نہ صرف کھانے بلکہ بیکنگ میں بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں، اور ان کے حیران کن فوائد ہیں: کیلے کے چھلکے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو آنتوں کی صحت بہتر بناتا ہے اور قبض سے بچاتا ہے۔ چھلکوں میں polyphenols اور carotenoids پائے جاتے ہیں جو جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں۔ علاوہ ازیں پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن B6 اور وٹامن C موجود ہوتے ہیں جو دل، اعصاب اور قوتِ مدافعت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ زیادہ فائبر ہونے کی وجہ سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق کیلے کے چھلکوں میں موجود اجزا کولیسٹرول کو بھی متوازن رکھنے...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی طرح کے بندوں کو اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں استعمال کر کے چھوڑ دیتی ہیں پھر ان کو کوئی پوچھتا نہیں تو ان کا یہ حال ہو جاتا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے بچوں کی ضمانت منظور کی یہ خوشی کی بات ہے لیکن جس طرح انھوں نے ان کو اٹھایا یہ افسوسناک ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ آپ چاہے میری پوری فیملی کو اٹھالیں لیکن میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، ہم بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، کلبھوشن کے ملٹری ٹرائل کا کیا...
گلگت بلتستان کے ضلع داریل میں شدید سیلاب نے تباہی مچا دی۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں درجنوں گھر پانی میں بہہ گئے جبکہ متعدد مال مویشی بھی سیلاب کی نذر ہوگئے۔ کھڑی فصلیں اور زرعی اراضی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گاؤں کے لوگوں نے سیلاب کی بروقت اطلاع روایتی انداز میں دی، جس کے باعث درجنوں افراد محفوظ رہے۔ اگر یہ اطلاع بروقت نہ ملتی تو جانی نقصان بہت زیادہ ہو سکتا تھا۔ فیض اللہ فراق کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر فوری طور پر امدادی ٹیمیں داریل روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ کو بھی متاثرین کی بحالی میں کردار...
انٹارکٹیکا سے الگ ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ "اے 23 اے" آخرکار اپنے اختتام کے قریب ہے۔ یہ تودہ 1986 میں ٹوٹ کر بحیرہ ودل میں رک گیا تھا اور تقریباً چار دہائیوں تک ایک برفانی جزیرے کی صورت میں موجود رہا۔ اس کا رقبہ 1500 اسکوائر میل اور وزن ایک ہزار ارب ٹن تھا، جو کراچی (1360 اسکوائر میل) سے بھی بڑا ہے۔ تاہم اب گرم پانیوں میں تیزی سے پگھلنے کے باعث اس کا حجم نصف سے زیادہ کم ہو کر 683 اسکوائر میل رہ گیا ہے۔ 2020 میں اپنی جگہ سے حرکت شروع کرنے کے بعد یہ تودہ طویل سفر طے کرتا ہوا مارچ 2025 میں ساؤتھ جارجیا کے قریب پہنچ گیا...
لزبن (نیوز ڈیسک) پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں بدھ کی شام ایک ہولناک حادثے نے شہر کو سوگوار کر دیا۔ شہر کی تاریخی گلوریا فنیکیولر کیبل ٹرین پٹری سے اتر کر ایک عمارت سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ پرتگالی ایمرجنسی سروس کے مطابق 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر 13 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 5 منٹ پر ایوینیڈا دا لیبرداد کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ٹریک پر نصب کیبل اچانک ٹوٹ گئی، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر قریبی عمارت...
پچاسویں عالمی سیرت النبیﷺ کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی مندوبین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اور قاضی القضا فلسطین کی سربراہی میں فلسطینی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ماہ ربیع الاول میں 50ویں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا شایانِ شان انعقاد کیا جائے گا، سردار محمد یوسف اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی، سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاالرحمان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 12 ربیع الاوّل کو بین الاقوامی سیرت کانفرنس میں متعدد غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔ برادر ملک بنگلہ دیش سے وفد بھی جمعرات کو اسلام آباد پہنچے گا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں...
بیجنگ: ایس سی او اجلاس کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے تیانجن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سی پیک 2.0 کے تحت پاکستان–چین تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی پیک 2.0 پاکستان کی بندرگاہوں، قابلِ تجدید توانائی اور لائیو اسٹاک سیکٹر کو مضبوط بنانے کے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے ہوان شینگ نیو انرجی سولر پلانٹ کا معائنہ بھی کیا اور اسے چوتھی صنعتی انقلاب کی سطح کا خودکار منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی جدید توانائی منصوبوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا...
اقوام متحدہ کے موسمیاتی ماہرین نے بتایا ہے کہ نومبر تک سرد موسمیاتی کیفیت ‘لانینا’ کی واپسی ہو سکتی ہے لیکن اس سے انسانی سرگرمی کے نتیجے میں بڑھتی عالمی حدت میں کمی واقع نہیں ہو گی۔ یہ بھی پڑھیں: مون سون 2025: بارشیں، اموات اور بڑھتے خطرات، حل کیا ہے؟ عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) کی جاری کردہ تازہ ترین معلومات کے مطابق، ستمبر سے نومبر کے درمیان خط استوا کے قریب بحرالکاہل میں سمندری سطح کا درجہ حرارت ‘لانینا’ کی سطح تک ٹھنڈا ہونے کا 55 فیصد امکان ہے۔ عالمی حدت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی 90 فیصد گرمی سمندر میں جذب ہوتی ہے جس کے باعث سمندری حدت کو موسمیاتی تبدیلی کا ایک اہم اشاریہ سمجھا...
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے کچے کے علاقے “کچہ رونتی” میں پولیس نے مغوی افراد کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف بڑا ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا، جس میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، آپریشن کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا اور ڈرونز کے ذریعے سرپرائز حملے کیے گئے۔ یہ حملے ایسے جزیرہ نما علاقوں میں کیے گئے جہاں ڈاکوؤں نے محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی تھیں۔ ڈرونز کی مدد سے ان پناہ گاہوں کو ہدف بنا کر کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے بتایا کہ آپریشن اب بھی جاری ہے اور ڈاکوؤں...
سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال 2025-26 کا آغاز 8 ستمبر سے ہو رہا ہے۔ اس موقع پر افتتاحی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے مختلف قانونی شخصیات کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا کو بھی باضابطہ دعوت نامہ موصول ہو چکا ہے۔ دعوت نامے کے مطابق، یہ کانفرنس سپریم کورٹ آڈیٹوریم میں صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگی۔ اس افتتاحی تقریب کا مقصد نئے عدالتی سال کے لیے ترجیحات کا تعین اور عدالتی اصلاحات کی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لینا ہے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اس موقع پر اپنے...
انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کک اور مائیکل وان نے ٹیسٹ کرکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نئی تجاویز پیش کی ہیں، جن میں نئی گیند کے استعمال میں لچک اور متبادل کھلاڑیوں کے قوانین میں توسیع شامل ہے تاکہ بیٹ اور بال کے درمیان مقابلہ مزید متوازن بنایا جا سکے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایلسٹر کک نے تجویز دی کہ کپتانوں کو یہ اختیار ہونا چاہیے کہ وہ ایک مقررہ اوورز کے اندر کسی بھی وقت نیا گیند لے سکیں، بجائے اس کے کہ موجودہ اصول کے مطابق 80 اوورز تک انتظار کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں نئے قوانین متعارف، آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں کیا تبدیلیاں کی ہیں؟ ایلسٹر...
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیے گئے ملزم احسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں سماعت کے دوران خیبر پختونخوا سے گرفتار ملزم احسن کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم نے مرکزی ملزم کو فرار کرانے کے لیے اپنی گاڑی فراہم کی اور اس کی معاونت کی، لہٰذا اسے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں کارروائی جزوی طور پر معطل تاہم وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ اور اسامہ علی نے...
ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ یوکرین اور غزہ کے معاملے پر مغرب کے دہرے معیار اس کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ دیگر یورپی ممالک بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے سلسلے میں اسپین کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی وزیراعظم کا نیتن یاہو پر غزہ کے انسانی بحران کا الزام اور شدید تنقید ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ یورپی یونین کے اندر ممالک اس بات پر منقسم ہیں کہ اسرائیل پر کس طرح اثر انداز ہونا ہے۔ ’میرے نزدیک یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے، اور اگر ہم یوکرین جیسے دوسرے...
سپریم کورٹ بار کا تمام سیاسی جماعتوں سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رف عطا نے گذشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کے ضاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں ر ئوف عطا نے سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کل بلوچستان میں ایک بہت ہی درد ناک واقعہ ہے، گزشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کا ضیا ہوا،...
بھارت کے زیر انتظام جموں کے علاقے اکھنور سے دوسرا بڑا سیلابی ریلا پاکستان کے دریائے چناب میں داخل ہوگیا ہے۔ ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہونے کی وجہ سے چناب پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، اور انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے ٹینٹ سٹی اور ریلیف کیمپ قائم حکام کے مطابق بھارت سے آنے والا سیلابی ریلا ہیڈ خانکی کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے پیش نظر متعدد دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں۔ دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب،، سیلاب سے وزیر آباد، سیالکوٹ اور منڈی بہاوالدین کے قریبی دیہات ایک بار پھر متاثر ہونا...
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقدہ امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی تفصیلات اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحالی امن کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور عوام و میڈیا کو حکومتی اقدامات اور حقائق سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، کیونکہ موجودہ تھریٹس الرٹ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
پشاور: پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش اور طغیانی کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہوگیا۔ پشاور کے بدھنی نالہ کے آس پاس علاقوں میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے پانی گھروں کے اندر داخل ہوا جس کے باعث لوگوں کے لاکھوں روپے کے نقصانات بھی ہوئے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ بڈھنی نالے کی عدم صفائی کی وجہ سے جب بھی پانی زیادہ ہوتا ہے تو پانی گھروں کے اندر داخل ہوتا ہے جس سے ان کے لاکھوں روپے کے نقصانات ہوتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اگر بدھنی نالے کی صفائی اچھی کی جائے اور اسکے اردگرد پشتے ڈالے جائیں تو علاقہ پانی سے محفوظ...
کبھی جکارتہ انڈونیشیا کا سیاسی دارالحکومت تھا، تاہم آج یہ شہر خود کو ایک نئے انداز میں متعارف کرا رہا ہے، طاقت کی کرسی کے بجائے ایک ایسا عالمی شہر جو رابطوں، تعاون اور بین الاقوامی اثرات کے ساتھ اپنی پہچان بنا رہا ہے۔ 2027 میں اپنے 500 سال مکمل کرنے کی تیاری کرتے ہوئے جکارتہ ماضی اور مستقبل کے سنگم پر کھڑا ہے۔ تبادلۂ ثقافت کی سرزمین 17ویں اور 18ویں صدی میں جب اسے ’باتاویا‘ کہا جاتا تھا، جکارتہ ایشیا کی سب سے بڑی تجارتی گزرگاہ تھا۔ یورپ، بھارت، مشرقِ وسطیٰ اور چین سے آنے والے تاجر اور مسافر یہاں اترتے اور یہ شہر ایک عالمی مرکز کی صورت اختیار کرتا۔ انہی میل جول نے وقت کے ساتھ...
لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اس وقت سیلاب سے صورتحال انتہائی سنگین ہیں لہٰذا سوشل میڈیا کی خبروں پر مت جائیں، سرکاری طور پر کوئی مستقل خبر نہ ہو اسے نہ پھیلایا جائے۔ لاہور ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک مخلوق میں نہ کوئی خدا کا خوف ہے اور نہ کوئی پاکستانیت ہے جو پروپیگنڈا کرکے افراتفری پیدا کرتے ہیں، کھانا دینے سے منع نہیں کیا فساد پارٹی کا کوئی ریلیف کا کام نہیں وہ تو ہر وقت چندہ گلی محلوں سے لیتے ہیں، انہیں نہیں پتہ لوگ ڈوب گئے ہیں بس پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا...
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کی حمایت اور پرامن ایٹمی توانائی تک مساوی رسائی پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشنز پر مکمل عمل درآمد کی حمایت کرتے ہیں۔ مشترکہ اعلامیے میں جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی سخت مذمت کی گئی جب کہ فلسطین میں فوری اور پائیدار جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی پر بھی زور دیا گیا۔ رکن ممالک نے ریاستوں کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور عدم مداخلت بنیادی اصول قرار دیا گیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ مشترکہ اعلامیے نے عالمی منظر نامے میں ایک نیا رنگ بھر دیا ہے۔ اس اعلامیے میں، دہشت گردی کی مذمت سے لے...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے اسپیکٹرم کی نیلامی میں تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ٹیرف میں اضافے اور سائبر فراڈز پر فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 5G اسپیکٹرم نیلامی کی پالیسی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے ڈیجیٹل اور ٹیلی کام سیکٹرز کو درپیش سنگین چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ’اسپیکٹرم نیلامی میں تاخیر ڈیجیٹل ترقی کے لیے خطرہ ہے‘ فریکوئنسی الاٹمنٹ بورڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ سنہ 2021 سے پاکستان نے عالمی فائیو جی تقاضوں کے مطابق...
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی تصویر مسجد پر آویزاں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسجد پر اپنی تصویر لگائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور معاملے پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت مانگی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو سرزنش بھی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ سٹی قائم وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ انتظامیہ اور سرکاری ادارے ان کی تصاویر کے حوالے سے مرتب کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ دوسری جانب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا حکم دیا ہے۔ ان...
کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ہوگیا جس سے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 480ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3300 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 70ہزار 700روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 2829روپے بڑھ کر 3لاکھ 17ہزار 815روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ Tagsپاکستان
وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ؐ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ستمبر بروز ہفتہ کو تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے، اسکولز، کالجز اور دفاتر بند رہیں گے۔ اعلان کے بعد سرکاری و نجی شعبے میں کام کرنے والے لاکھوں ملازمین کوایک ساتھ دو چھٹیاں (ہفتہ ، اتوار) ہونگی۔ شہری مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ عید میلاد النبی ؐ کی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں جلوسوں اور محافل میلاد کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ گلیوں، بازاروں اور عمارتوں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کی...
کراچی: مالی سال 2026 میں 3.25 تا 4.25 فیصد کی معاشی نمو، افراط زر کی شرح گھٹنے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے متعلق مرکزی بینک کی پیشگوئی جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو اٹھارویں دن بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ مرکزی بینک کی مالی سال 2026 میں ترسیلات زر کی آمد بڑھ کر 40ارب ڈالر تک پہنچنے اور رواں مالی سال 1ارب 80کروڑ کی ادائیگیوں کی صلاحیت حاصل ہونے، چائنیز مالیاتی اداروں کے ساتھ شراکت داری، عالمی بینک کی پاکستان کے لیے رعایتی قرضوں کے پیکیج، ایشیائی ترقیاتی بینک کی سرمایہ کاری کے عندیے زرمبادلہ کی مارکیٹوں پر اثرانداز رہے جس سے منگل کو کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مواصلات کے نظام اور بجلی کی ترسیل کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے بیجنگ سے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے اپنی مصروفیات کچھ دیر کے لیے ترک کر کے این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی تیاری و کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ لی۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی ریلے جنوبی پنجاب میں داخل، صوبے میں 24 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر وزیراعظم نے این ایچ اے اور وزارتِ توانائی کو ہدایت دی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں...
افغانستان میں طالبان حکومت نے شاعری اور ادبی محافل کے سخت ضابطہ اخلاق کو نافذ کردیا جس کی خلاف ورزی پر سزا بھی ہوسکتی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیرِ طالبان ہبتہ اللہ اخوندزادہ کے حکم پر شعبہ امر بالمعروف و نہی المنکر نے نئے قانون "شاعری و مشاعروں کا ضابطہ اخلاق" کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ اس قانو کے تحت شاعروں پر محبت، دوستی اور آزادیٔ اظہار رائے جیسے موضوعات پر لکھنے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ ہر شاعر کو طالبان قیادت کی تعریف اور مخصوص ہدایات پر عمل کرنے کا پابند بھی بنایا گیا ہے۔ وزارتِ انصاف کا کہنا ہے کہ یہ قانون طالبان کے امیر ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے دستخط کے بعد نافذ کیا گیا ہے جو 13 دفعات پر مشتمل ہے۔ وزارتِ انصاف کی پریس...
کراچی: ایس آئی یو پولیس نے جمشید کوارٹر میں کارروائی کرتے ہوئے بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گروہ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشلائزڈ انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) پولیس نے جمشید کوارٹر کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گروہ کے سرغنہ شہباز کو اس کے دو کارندوں شہزاد اورہدایت اللہ سمیت گرفتارکرلیا۔ ایس آئی یو پولیس کے مطابق ملزمان کا گروہ دکانوں پر بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نکلا، گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ تین پستول، 7 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان نے کچھ روز قبل شاہ لطیف...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، جن سے نشیبی اور پہلے سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور قریبی علاقوں میں بھی تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک اور ملتان کے علاوہ خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی وقفے وقفے سے...
کراچی (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں 27 ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ہے، جس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز سہراب گوٹھ سے کیا گیا، جہاں وفاقی وزیر صحت نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ والدین کی ضد اور لاعلمی بچوں کے مستقبل کے لیے خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے واضح کیا کہ پولیو ایک ایسی بیماری ہے جس کا کوئی علاج موجود نہیں، اس کے برعکس کینسر جیسے مہلک مرض کا بھی علاج...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی، جسے منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بہن بھائی مشکل میں ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ آج ہم نے فیصلہ کیا کہ احتجاجاً واک آؤٹ کریں گے۔ نظام کا ظلم جبر کی بنیاد پر چل رہا ہے۔ ہم نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان ایوان...
واٹس ایپ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اپنی آئی فون آپریٹنگ سسٹم اور میک ایپلی کیشنز میں پائی جانے والی ایک سنگین سیکیورٹی خامی کو درست کر دیا ہے۔ یہ خامی ایک جدید اسپائی ویئر مہم کے دوران سامنے آئی جس میں 3 ماہ کے دوران درجنوں صارفین کو نشانہ بنایا گیا، ماہرین نے اس حملے کو ’انتہائی پیچیدہ‘ قرار دیا ہے اور آئی فون صارفین کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے میک صارفین کے لیے نئے فلٹرز متعارف کرا دیے ماہرین کے مطابق یہ خامی (CVE-2025-55177) ایک ’زیرو کلک‘ بگ تھی، جس کا مطلب ہے کہ متاثرہ افراد کو کسی لنک پر کلک کرنے یا کسی ایکشن...
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شادی کے بعد لاپتا ہونے والا شخص انسٹاگرام ریلز کے ذریعے دوسری خاتون کے ساتھ پکڑا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جتیندر کمار کی 2017 میں مران نگر کی رہائشی شیلو سے شادی ہوئی تھی اور کچھ عرصے بعد ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی۔ تاہم شادی کے بعد جتیندر اور اس کے اہلخانہ شیلو کو جہیز کے لیے ہراساں کرنے لگے اور سونے کی چین سمیت دیگر سامان کا مطالبہ کرتے رہے۔ اسی دوران جتیندر اچانک لاپتا ہوگیا۔ اپریل 2018 میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی لیکن طویل عرصے تک اس کا کوئی سراغ نہ ملا۔...
بالی ووڈ اداکارہ اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول کی ذاتی زندگی ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ ایشا دیول اور صنعتکار بھارت تختانی کی شادی 2011 میں ہوئی جو اُس وقت سال کی سب سے بڑی شادی سمجھی گئی۔ تاہم 12 برس بعد 2024 میں یہ رشتہ ٹوٹ گیا اور دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔ اب ایشا اپنی 2 بیٹیوں رادھیا اور میرایا کی پرورش اکیلے کر رہی ہیں۔ ایشا نے اپنی کتاب اما میا (2020) میں انکشاف کیا تھا کہ شادی کے بعد جب وہ بھارت کے جوائنٹ فیملی سسٹم میں گئیں تو انہیں ثقافتی جھٹکا لگا۔ انہوں نے لکھا کہ شادی کے بعد میں شارٹس میں گھر میں نہیں گھوم سکتی تھی جیسے پہلے عادی تھی۔ یہ...
بیجنگ: عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں رچانے والی مودی سرکار اس بار نہ صرف خود بے نقاب ہوئی بلکہ اپنی پاکستان دشمنی میں اپنے قریبی اتحادی آرمینیا کو بھی عالمی سطح پر شرمندگی سے دوچار کر دیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی حالیہ پیش رفت میں بھارت نے آذربائیجان کی مکمل رکنیت کو ویٹو کرتے ہوئے آرمینیا کا راستہ بھی بند کر دیا، حالانکہ غیر رسمی اتفاق رائے یہ تھا کہ دونوں ممالک کو بیک وقت رکن بنایا جائے گا۔ صدر آذربائیجان الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران واضح کیا کہ بھارت پاکستان کی حمایت پر آذربائیجان سے انتقام لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے...
پاکستان اس وقت قدرتی آفات،سیلاب کی تباہ کاریوں،شدید بارشوں کے ایک بڑے بحران سے گزر رہا ہے۔آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد یا پنڈی اور پنجاب میں شدید بارشوں سمیت سیلاب کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے دنوں کراچی میں شدید بارش نے بھی شہر کی عملی تباہی کا منظر پیش کیا ۔ سیلاب پنجاب کے بعد سندھ میں داخل ہوگا ہے۔ بارش، سیلاب ، قدرتی آفات کا آنا فطری امر ہوتا ہے اور اسے روکنا ممکن نہیں ہوتا۔لیکن ریاست، حکومت اور ادارہ جاتی نظام کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنی مختلف سطح کی حکمت عملیوں کی مدد سے ان سے نمٹنے کی نہ صرف صلاحیت پیدا کرتی ہے بلکہ عملی طور پر اپنے نظام...
دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اور ان جرائم کے ذمے داروں و سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25 ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دوسری جانب ایس سی او کانفرنس میں جعفر ایکسپریس اور خضدار میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی گئی، اس سے عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی تائید ہوئی ہے۔ وزیر...
میں چوںکہ موٹر سائیکل چلا رہا تھا، اس لیے میں نے بھی تھوڑی دیر کو گلوز پہن لیے اور جب موٹر سائیکل نے چلنا شروع کیا تو واقعی اس عمل نے بہت سکون دیا۔ سورج ہمارے سروں پر اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا تھا کہ جلال پور شریف آگیا۔ ہم جہلم سے چلنا شروع ہوئے تھے اور جلال پور شریف پہنچ چکے تھے مگر سڑک کو نہ ٹھیک ہونا تھا نہ ٹھیک ہوئی۔ جلال پور شریف کی سیاحت کے بارے میں کچھ بھی چیز ہماری فہرست میں شامل نہیں تھی سڑک پر چلتے چلتے ہی ہمیں جلالپور شریف کے کچھ تاریخی دروازے نظر آئے جنہیں اب جدید ٹائلوں سے بنا دیا گیا ہے۔ ہم سڑک پر...
بانی پی ٹی آئی سے وکلاء رہنماؤں اور فیملی کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جیل حکام بھیجی گئی 6 وکلا رہنماؤں کی فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، احمد اویس اور نیازاللہ نیازی کا نام شامل ہے۔ نعیم پنجوتھہ، ظہیر عباس اور عاقل خان کا نام بھی فہرست میں شامل ہے، وکلا رہنما منگل کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔ منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی کی ملاقات کا بھی دن ہے، علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خانم بھی اڈیالہ جیل آئیں گی۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی بھی کل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئے گی۔...
دریائے ستلج میں وہاڑی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں مسلسل تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے کے بعد سیلابی پانی نے مزید مکانات کو زمین بوس کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور ہزاروں افراد ابھی بھی سیلابی علاقوں میں محصور ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 13 ریلیف کیمپ قائم کر دیے ہیں، جہاں محکمہ صحت، لائیو سٹاک، ریسکیو 1122، ریونیو اور دیگر محکموں کی جانب سے تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈی سی عمرانہ توقیر کے مطابق جن علاقوں میں مزید سیلابی پانی...
بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے ممبئی کے پوش علاقے اوشیوارہ کے اوبرائے اسپرنگز میں موجود اپنے دو قیمتی اپارٹمنٹس بیچ دیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دونوں اپارٹمنٹس اگست 2025 میں رجسٹر ہوئے تھے جن کی کل مالیت 12.50 کروڑ روپے ہے۔ ہر اپارٹمنٹ تقریباً 847 اسکوائر فٹ کارپٹ ایریا اور 1017 اسکوائر فٹ بلٹ اپ ایریا پر مشتمل ہے۔ دونوں ڈیلز میں ہیما جی کو فی اپارٹمنٹ 6.25 کروڑ روپے ملے اور ہر ایک کے ساتھ ایک کار پارکنگ بھی شامل رہی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر اپارٹمنٹ پر 31.25 لاکھ روپے اسٹامپ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس بھی ادا کی گئی۔ ہیما مالنی، جو 1970 اور 80 کی دہائی میں بالی ووڈ کی صفِ اول کی...
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث بلوچستان کے اضلاع جعفرآباد، روجھان، اوستہ محمد اور صحبت پور میں 2 اور 3 ستمبر کو سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔ حکومتی اداروں کے ہنگامی انتظامات صوبائی وزیر آب پاشی صادق عمرانی کے مطابق حکومت سندھ سے مسلسل رابطے میں ہے اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، محکمہ آب پاشی نے 16 مختلف مقامات پر فلڈ کنٹرول سینٹرز قائم کرکے ضروری مشینری منتقل کردی ہے۔ اسی دوران ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے بتایا کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ان کا کیمپ آفس نصیر آباد میں قائم کر دیا گیا ہے اور متاثرین کے لیے محفوظ مقامات مختص کیے جا چکے ہیں۔ یہ...
احتساب نہ ہوا تو بارش کے بعد تباہی کا تماشہ ہر سال ہوگا،خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ احتساب نہ ہوا تو بارش کے بعد تباہی کا تماشہ ہر سال ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں بارش سے تباہی کی وجہ 2019 میں شروع ہونے والا منصوبہ ہے۔ پی ٹی آئی دور کے منصوبے میں ایک سینیٹر سمیت سیاستدان ٹھیکیدار ہیں۔ حکومت ان کے گریبان بھی پکڑے گی، احتساب بھی کرے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ کا سیشن شروع ہورہا ہے،وہاں معاملہ اٹھاؤں گا، پراجیکٹ ڈائریکٹر سے رابطہ کیا،ڈیڑھ سال میں خاطرخواہ رسپانس نہیں ملا، گورکھ...
مشہور ہندی اور مراٹھی ٹی وی اداکارہ پریا مراٹھے کینسر سے طویل جدوجہد کے بعد 31 اگست کو 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ ممبئی کے میرا روڈ پر واقع اپنے گھر میں صبح 4 بجے دنیا سے رخصت ہوئیں۔ آنجہانی اداکارہ اپنے شوہر اور ساتھی اداکار شانتا نو موگھے کے ساتھ رہتی تھیں، جو مراٹھی ڈرامہ سوراجیارکشک سنبھاجی میں چھترپتی شیواجی کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ’اے اللہ! شکریہ مجھے اپنے در پر بلانے کا‘، کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان کا عمرہ، تصاویر وائرل پریا نے 2005 میں زی مراٹھی کے ڈرامہ یا سُکھانو یا سے اداکاری کا آغاز کیا۔ 2008 میں مراٹھی ناول شالہ پر مبنی فلم...
معرکہ حق میں کامیابی نے پاکستان کو نہ صرف عسکری بلکہ سفارتی میدان میں بھی ایک باوقار اور ذمہ دار ریاست کے طور پر منوایا۔ دشمن کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف جُرأت مندانہ اور مؤثر جواب نے پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر قوت بنایا، معرکہ حق کے دوران پاکستان کا کردار خطے کے امن کے لیے نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر سامنے آ چکا ہے۔ اس کامیابی کے بعد حکومت و عسکری قیادت نے مل کر عالمی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو اجاگر کیا، اہم ممالک کے دوروں کے ذریعے دفاعی، معاشی اور تزویراتی شراکت داریوں کو نئی جہت دی گئی۔ امریکہ نے پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو ایک امن پسند...
ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کے ذریعے سیلابی پانی میں محصور افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے جس میں ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ہوائی کے جزیروں میں ڈرونز کے ذریعے ہزاروں مچھروں کی کیوں برسائی جارہی ہے؟ سرکاری ذرائع کے مطابق مختلف شہروں میں تھرمل امیجنگ ڈرونز کی مدد سے دشوار گزار اور دورافتادہ علاقوں میں متاثرین کو کامیابی سے تلاش کیا گیا جس کے بعد ریسکیو آپریشن انجام دیا گیا۔ جھنگ کے علاقے سیمی پل بائی پاس، سرگودھا روڈ اور قریبی...

جہاں جہاں آبی گزرگاہوں پر تجاوزات قائم ہوئیں انہیں ختم کیا جانا ناگزیر، خواجہ آصف کا اپنی حکومت سے مطالبہ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی ہی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی نشان کردہ آبی گزر گاہوں پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اللہ جب کسی آزمائش میں ڈالتا ہے تو اس کے راستے بھی متعین کرتا ہے لیکن ہم نے تو راستے ہی بند کردیے ہیں، لوگوں نے بے دردی اور بے شرمی کے ساتھ آبی گزرگاہوں میں گھر بنالیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب، راوی اور ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، سیالکوٹ میں بارش کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا خواجہ آصف کے مطابق ایک عام آدمی سے لے کر فیکٹری مالک تک کوئی قانون پر عملداری کے لیے تیار نہیں ہے،...
ہر سال مون سون کے موسم میں بارشیں جب غیر معمولی طور پر شدت اختیار کر لیں تو دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نہ صرف حد سے تجاوز کر جاتا ہے بلکہ رفتار کی تیزی کے باعث کناروں اور بندوں کو توڑتا ہوا باہر نکل کر آبادیوں کو بھی ڈبو دیتا ہے۔ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب اور سندھ میں شدید بارشوں اور گلیشیئر کے پگھلنے کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی تھی۔ سیکڑوں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے، گھر سے بازار، اسکول یہاں تک کہ پورے پورے دیہات پانیوں میں ڈوب گئے، ان کا نام و نشان تک مٹ گیا۔ جانی نقصان کے ساتھ ساتھ لوگوں کو مالی نقصانات بھی...
شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 August, 2025 سب نیوز تیانجن(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 4 ستمبر تک قیام کریں گے۔اس دوران وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وزیراعظم کی بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی۔ ان ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، سی پیک فیز ٹو سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دورے کے دوران وزیراعظم فوجی پریڈ میں بھی شریک ہوں گے جو کہ عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ...
بھارت کی جانب سے پاکستان کے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے اور موسلادھار بارشوں کے باعث پنجاب کے تین بڑے دریاؤں راوی، چناب اور ستلج میں سیلاب سے صورتحال سنگین ہوگئی، جس کے سبب ہزاروں دیہات زیر آب آنے سے سیکڑوں مویشی ہلاک اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جب کہ مختلف حادثات میں 38 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ پنجاب کے مختلف دریاؤں اور شہروں میں شدید سیلابی صورتحال کے بعد سندھ حکومت نے صوبے میں ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ بھارت کی آبی جارحیت کوئی نئی بات نہیں رہی۔ ماضی میں بھی کئی مواقعے پر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے حصے کے...
ملک اس وقت سیلاب کی مشکل صورتحال سے دوچار ہے جس کا جائزہ لینے کیلئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میںایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا۔ فورم میں حکومت اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے سیلاب کی صورتحال، وجوہات اور اس سے نمٹنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے بتائے گئے اعداد و شمار فورم کے روز ریکارڈ کیے گئے لہٰذاجب یہ فورم شائع ہوگا تو اس وقت کی صورتحال میں تبدیلی ممکن ہے۔ فورم کی رپورٹ نذر قارئین ہے۔ عرفان علی کاٹھیا (ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب) مون سون بارشوں کے 9 ویں اسپیل کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر...
سندھ کےضلع ٹنڈو محمد خان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر آبادی کے انخلاء کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومتِ سندھ کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ اب تک 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ مزید 4500 افراد کو منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سب سے زیادہ خطرہ گاؤں جمو ملاح کو لاحق ہے جس کا کچھ حصہ پہلے ہی خالی کرا لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ حکومت سندھ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مقبروں شریف کے علاقے میں ٹینٹ سٹی کے نام سے ایک بڑا کیمپ قائم کیا...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں یکم سے 3 ستمبر تک شدید موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں متوقع بارش سے سیلابی صورتحال میں شدت آ سکتی ہے، جس سے شمال مشرقی، وسطی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے اچانک دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، ہیڈ مرالہ پر شدید طغیانی کا خدشہ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ مری، راولپنڈی، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل...
چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کاؤنسل اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور خاتون اول نے بھی شہباز شریف کا انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: چینی صدر نے ایس ای او اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا وزیراعظم نے اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، ملائیشیا کے صدر انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان، تاجک صدر امام علی رحمان، ترکمانستان کے صدر بردی محمدیوو، کرغستان کے صدر سیدر...
سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے اسیر میں شدید بارشوں نے لمحوں میں معمولاتِ زندگی کو درہم برہم کر دیا۔ اچانک آنے والے سیلابی ریلوں نے نہ صرف سڑکوں کو دریا میں بدل دیا، بلکہ کئی گاڑیوں کو اپنے ساتھ بہا لے گئے۔ مقامی افراد نے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں گاڑیاں پانی میں تیرتی دکھائی دیتی ہیں اور لوگ خوف و ہراس میں بھاگتے نظر آتے ہیں۔ موسم کی شدت اور وارننگ سعودی نیشنل سینٹر برائے موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مملکت کے کم از کم 10 علاقوں میں آئندہ دنوں میں بھی شدید بارشیں، تیز آندھیاں، ژالہ باری اور ممکنہ سیلاب کا خطرہ برقرار ہے۔ متاثرہ علاقوں میں نجران، جازان، اسیر، الباحہ،...
چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہ اجلاس باضابطہ طور پر شروع ہوگیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہیں۔ اجلاس کے آغاز پر چینی صدر شی جن پنگ نے وزیرِاعظم پاکستان کا استقبال کیا۔ افتتاحی سیشن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر رکن ممالک کے رہنما بھی شریک ہوئے، جبکہ اجلاس سے قبل تمام سربراہانِ مملکت نے اجتماعی فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایس سی او اجلاس: دہشت گردی کے خلاف جامع طریقہ کار اپنانے کی ضرورت استقبالیہ تقریب سے خطاب میں صدر شی جن پنگ نے کہاکہ اس اجلاس کا بنیادی مقصد رکن ممالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا اور باہمی تعاون...
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پورا ملک متحد ہو چکا ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دونوں ذاتی طور پر حالات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سیلابی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور سفر کے باوجود ہدایات جاری کرتے ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل کو روزانہ اس حوالے سے رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کے ہمراہ پریس بریفنگ میں مصدق ملک نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے، درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اور...
غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری، تباہی اور روز افزوں انسانی جانوں کے ضیاع کے تناظر میں اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے (OHCHR) کے سینکڑوں ملازمین نے ادارے کے سربراہ وولکر ٹرک سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جنگ کو کھلے الفاظ میں نسل کُشی قرار دیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق، اقوام متحدہ کے 500 سے زائد اہلکاروں نے ایک مشترکہ خط میں لکھا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جس سطح اور شدت تک پہنچ چکی ہیں، وہ “نسل کُشی” کی تمام قانونی تعریفات پر پوری اُترتی ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ اس وقت بھی خاموش رہا، تو یہ ادارے کی ساکھ اور انسانی حقوق کے...
خیبرپختونخوا کابینہ کی قانون ساز کمیٹی نے تاریخی کیلاش میرج بل کے مسودے کی منظوری دے دی، جس کے بعد اب یہ بل صوبائی اسمبلی میں پیش ہو کر قانون بننے کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلاش ایک نایاب، قدیم اور مقامی قبیلہ ہے جو شمالی پاکستان کے ضلع چترال کی پہاڑی وادیوں میں صدیوں سے آباد ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیا کیلاش سروے منظر عام پر: ’مستقبل میں کیلاش لڑکوں کو شادی کے لیے لڑکی نہیں ملے گی‘ یہ برادری اپنی جداگانہ آریائی تہذیب، کثیر خدائی مذہب، مخصوص زبان اور رنگا رنگ تہواروں کے باعث دنیا بھر میں نمایاں پہچان رکھتی ہے۔ بلو وینز پروگرام کے مینیجر اور اس قانونی مسودے کے شریک مصنف قمر...
وزیرِاعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ چین پہنچنے پر وزیرِاعظم کا پُرتپاک استقبال کیا گیا، جسے بھارتی میڈیا نے ہضم نہ کیا اور اپنی پروپیگنڈا مشینری کے ذریعے شہباز شریف اور نریندر مودی کے دوروں کا تقابلی جائزہ پیش کرنے کی کوشش کی۔ وزیرِاعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں۔ یہ دورہ دراصل چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر ایک دوطرفہ سرکاری دورہ بھی ہے، جس میں پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی شاہراہ ریشم کی طرح دیرینہ اور مستحکم ہے،...
بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وشال نے اپنی ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال مئی میں وشال نے سائی دھنشیکا کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا تھا، اور اب اپنی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے مداحوں کو منگنی کی خوشخبری دی ہے۔ اداکار وشال نے منگنی کی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں، جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وشال کی شادی بھی ان کی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر ہی طے تھی، تاہم گھر کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے باعث شادی کی تاریخ آگے بڑھا...
لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے متوقع اضلاع میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور اس وقت سب سے بڑی ترجیح لوگوں کی جانیں بچانا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، ساڑھے 7 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے۔ سینئر وزیر کے مطابق 5 لاکھ مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 400 سے زائد ویٹنری کیمپس قائم کیے گئے اور چارے کا بندوبست بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی...
ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کی جنوبی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وشال نے ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا سے منگنی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 48 سالہ اداکار نے رواں سال مئی میں اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے شادی کا اعلان بھی کیا تھا۔ وشال نے اپنی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر منگی کی خبر مداحوں سے شیئر کی اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔ View this post on Instagram A post shared by Vishal (@actorvishalofficial) رپورٹس کے مطابق وشال کی شادی بھی سالگرہ کے موقع پر ہونا تھی لیکن گھر کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے باعث شادی کی تاریخ کو مؤخر کردیا گیا ہے۔ Post Views: 7
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے لگی ہے اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جبکہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران دریائے چناب میں ہیڈ تریموں اور پنجند پر بھی تباہ کن ریلے آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں طوفانی بارشوں کے بعد پاکستانی دریاؤں میں مزید طغیانی کا خدشہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ اگلے دو دن انتہائی...
ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق شہر میں یکم ستمبر سے تمام اسکول دوبارہ کھل جائیں گے، تاہم سیلاب سے متاثرہ 45 اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہوں گی۔ ان اسکولوں کو ریلیف کیمپس میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو عارضی پناہ فراہم کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:متاثرین سیلاب کے لیے مفت وائس منٹس کا اعلان نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے 33 سرکاری اور 12 نجی اسکول بند رہیں گے۔ ان میں سنٹرل ماڈل اسکول ریٹی گن روڈ، مراکہ، مانگا، چوہنگ، شاداب کالونی اور سگیاں کے اسکول شامل ہیں۔ اسی طرح تار گڑھ شاہدرہ، بند روڈ شفیق آباد اور پری محل شاہدرہ کے اسکول بھی بند رہیں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹھوکر...
سچ بولنا، اس پر قائم رہنا آسان نہیں، ماضی میں ایسے بہت سے کردار نظر آتے ہیں جنھوں نے حق کی راہ میں بہت اذیتوں کو برداشت کیا، انھوں نے کانٹوں کی راہ منتخب کر لی لیکن کلمہ حق پر قائم رہے، دست بردار نہیں ہوئے۔ حضور اکرم ﷺ کے دور سے لے کر خلفائے راشدین کے بعد بھی یہ ایک جہد مسلسل تھا اور تکلیفوں، اذیتوں آزمائشوں کے بعد وہ لوگ تو گزر گئے، پر ان کے نام تاریخ میں ثبت ہو گئے۔ وہ عظیم لوگ جو بعد میں آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنے تھے، آج بھی نیکی اور بدی کے درمیان فرق کو واضح سمجھانے میں مددگار ہیں۔ حالیہ بارشوں نے جو ملک بھر میں...
افغانستان کی طالبان حکومت نے ایک ایسا قانون منظور کیا ہے، جس کی زد میں شعرا بھی آگئے ہیں۔ اب حکومت کے سربراہ کے احکامات یا فیصلوں پر تنقیدی شعر پڑھنے پر پابندی کے ساتھ ساتھ رومانوی شاعری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ افغانستان انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ نئی قانون سازی ہفتے کے روز سرکاری گزٹ میں شائع ہوئی اور اس میں شاعری کی محافل کے لیے 13 شقیں وضع کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان حکومت نے کھڑکیوں پر پابندی کیوں لگائی؟ قانون کے تحت طالبان حکومت کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کے احکامات یا فیصلوں پر کوئی تنقید ممنوع ہے، نیز لڑکوں اور لڑکیوں کی تعریف یا ان...
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 411ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔ مقامی سطح پر 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے بڑھ کر 3لاکھ 11ہزار 814روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4121روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی...
یمن میں اسرائیلی حملوں کے دوران حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ نے اپنے وزیراعظم کی شہادت کی تصدیق کردی۔ یمنی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز دارالحکومت صنعا پر اسرائیل کی جانب سے متعدد فضائی حملے کیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: یمن نے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ پر ہائپر سونک میزائل داغ دیا اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ حملوں میں انصار اللہ کے کئی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم حوثیوں کی وزارت دفاع نے اس دعوے کی تردید کی اور کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ان کی قیادت کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ وہ غزہ میں نسل کشی اور فلسطینی عوام کو فاقہ کشی سے مارنے والوں کے خلاف...
پشاور: بارشوں کے باعث بڈنی نالہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بڈنی نالہ میں درمنگی کے مقام پر پانی کا اخراج 11900 جبکہ پیر بالا کے مقام پر 9000 کیوسک سے تجاوز کرگیا۔ بڈنی نالہ کے مختلف مقامات پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس میں درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی الرٹ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نالہ کے قریب رہنے والے شہری آبادی کی فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے۔ بڈنی نالہ میں شدید اخراج کے باعث نشیبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔...
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں صارفین کے پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک کرنے کا انتباہ ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی صارف ایک ماہ کے دوران پانچ سے زیادہ سمز ایک ہی موبائل فون میں استعمال کرے گا تو اس کا آئی ایم ای آئی بلاک کردیا جائے گا۔ یہ افواہ ایک مبینہ پریس ریلیز کے ذریعے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی اے...
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دریائے سندھ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سیلاب سے 30 ہلاکتیں اور لاکھوں متاثرین ہیں، مریم اورنگزیب انہوں نے کہا کہ دریا کے اطراف بند، نہروں اور بیراجوں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیر آبپاشی جام خان شورو نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 83 ہزار اور اخراج 3 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 13 ہزار...
دبئی کی مشہور شہزادی شیخہ مہرہ اور مشہور امریکی مراکش ریپر فرنچ مونٹانا نے ڈیٹنگ کی خبروں کے بعد منگنی کی تصدیق کردی۔ شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق لینے کا اعلان کرنے والی دبئی کے حکمران کی بیٹی شیخہ ماہرہ نے اپنے بوائے فرینڈ مشہور ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی ہے۔ یہ اعلان پیرس فیشن ویک کے دوران سامنے آیا، جہاں نئے جوڑے کو قریبی دوستوں اور خاندان کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس سے قبل شیخہ ماہرہ کی ڈیتنگ کی افواہیں خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی تھیں اور انہیں کئی مرتبہ ریپر فرنچ مونٹانا کیساتھ تصاویر میں دیکھا گیا تھا۔ یاد رہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کاروباری دنیا میں بھی اپنا...
ٹریفک پولیس نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بھاری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہلاکتوں پہ گہرا دکھ، 15 روز میں ڈمپرز پر کیمرے اور لائسنس نہ ہوئے تو سخت کارروائی ہوگی، وزیر اعلیٰ سندھ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اور 12 ربیع الاول 1447 ہجری، یعنی 5 اور 6 ستمبر (جمعہ اور ہفتہ) کو شہر بھر میں کسی بھی قسم کی بھاری ٹریفک داخل نہیں ہو سکے گی۔ نوٹیفکیشن کا عکس حکام کے مطابق ربیع الاول کی مناسبت سے کراچی میں مختلف مذہبی اجتماعات اور...