2025-09-19@00:45:38 GMT
تلاش کی گنتی: 859
«تجارتی منڈی میں»:
(نئی خبر)
‘ہولاڑ (نامہ نگار) ہولاڑ پل بندسیمنٹ سے بھرا ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث کنارےپر کھڑے دو افراد پر چڑھ دوڑا جس سے سڑک کنارے کھڑے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث تیز رفتاری نے دو افراد کو کچل دیا ۔ عوام کا میت سڑک پررکھ کر احتجاج جار ی ۔مظاہرین کا موقف ہے کہ ڈیم انتظامیہ نے پل بند کروایا ہوا تھا حادثہ ہونے کے ایک گھنٹے بعد دونوں افراد کی موت ہوئی ڈیم انتظامیہ نے ریسکیو سروس مہیا نہ کی ۔ ۔مظاہرین کا کہنا ہے موت کی ذمہ دار ڈیم انتظامیہ ہے جنہوں نے پل بند کروایا جسکے باعث حادثہ پیش آیا ۔ کانگو، باغیوں کا گوما پر قبضہ...
حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا جواب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حوالے کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسپیکر کی سربراہی میں موجودہ مذاکراتی کمیٹی کو ہی خصوصی یا پارلیمانی کمیٹی کا درجہ دینے کی تجویز دی گئی، حکومت نے اپنے جواب میں ان حالات کا بھی ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن بن سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں کرےگی، رانا ثنااللہ حکومتی کمیٹی کے جواب میں عدالت میں زیر سماعت 9 مئی کے آئینی و قانونی معاملات کا ذکر موجود ہے اور...
سہون (نمائندہ جسارت) پیکا آرڈیننس آمریتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے میڈیا پر کالا قانون تھوپ کر عوامی حقوق غضب کرنے کی مذموم حرکت ہے صحافی برادری صحافت پر قد غن لگنے نہیںدے گی۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب سہون کے صدر ذوالفقار علی سولنگی نے صحافیون کی طرف سے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی صحافتی تنظیمون کی طرف سے پیکا آرڈیننس کے خلاف مقامی صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ نیشنل پریس کلب سہون کے صحافیوں نے پریس کلب سے دھمال چوک تک احتجاجی ریلی نکالی، جس میں شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر صحافی دشمن کالے قانون کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ریلی کی قیادت نیشنل پریس...
اسلام آباد(آن لائن)حکومتی کمیٹی نے تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب اسپیکر قومی اسمبلی کے حوالے کردیا، جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، عدالتی کمیشن بنانے یا نہ بنانے سے متعلق حالات اورقانونی وجوہات کا ذکر، حکومت نے اسپیکر کی سربراہی میں موجودہ کمیٹی کو ہی پارلیمانی کمیٹی کا درجہ دینے کی تجویز دی ہے قومی اسمبلی اسپیکر آفس کےذرائع نے بتایا کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا معاملہ، حکومت نے تحریک انصاف کے مطالبات پر تحریری جواب اسپیکر ایاز صادق کے حوالے کردیا، حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، ذرائع کے مطابق حکومت نے ان حالات کا ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن بن سکتا...
ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری کو ڈی جی ایف آئی اے لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سلمان چوہدری کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ سلمان چوہدری ایڈشنل سیکرٹری داخلہ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، اس سے قبل آئی جی موٹروے پولیس رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے نئے ڈی جی ایف آئی اے کے نام کی منظوری لی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ سلمان چوہدری حالیہ کشتی حادثے کی تحقیقات کیلیے 4 رکنی ٹیم کیساتھ مراکش گئیتھیاور سلمان چوہدری نے مراکش کشتی حادثے پر رپورٹ وزیر اعظم کو...
بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر کا ماننا ہے کہ فلم اور اداکاری سیف علی خان کے خاندان کے خون میں شامل ہے۔ کرن جوہر نے سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے ساتھ اپنے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Karan Johar (@karanjohar) بھارتی ہدایت کار نے اس حوالے سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں تاہم ان کی اس حوالے سے کی گئی پوسٹ پر اداکارہ بپاشا باسو اور دیگر...
ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں120 رنز سے شکست ہوئی۔ پاکستان نے اس ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں546 بالوںپر بیس وکٹوں کے نقصان پر287رنز بنائے جو ایک ٹیسٹ میں اسکے تیسرے سب سے کم رنز ہیں۔ ان میں وہ ٹیسٹ شامل ہیں جس میں پاکستان کے کھلاڑی دونوں اننگز میں آئوٹ ہوئے۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں47 اوور میں154 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں اسکے سبھی کھلاڑی44 اوورمیں133 رنز ہی بناسکے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے 644 بالوں پربیس وکٹوں کے نقصان پر407رنز بنائے تھے۔ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سب سے کم رنز پاکستان نے شارجہ میں آسڑیلیا کے خلاف اکتوبر 2002میں ہوئے ٹیسٹ میں بنائے تھے۔ اس ٹیسٹ میں پاکستان نے340...
لاہور: بھارتی پنجاب کی حکومت دو سال سے تین کروڑ آبادی میں سے ’’نوّے فیصد ‘‘ کو مفت بجلی دے رہی ہے کہ وہ تین سو واٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں جو بغیر بل کے ملتے ہیں. اس سرکاری مدد سے لوگوں کو مہنگائی کا مقابلہ کرنے میں بہت مدد ملی، ان کا معیار زندگی بلند ہوا اور وہ حکومت کی بڑی تعریف کرتے ہیں. ریاست میں بجلی کا انتظام سرکاری کمپنی، پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ سنبھالتی ہے، پچھلے سال حکومت نے کمپنی کو 7233 کروڑ روپے سبسڈی دی تاکہ عوام مفت بجلی پا سکیں. سبسڈی ملنے سے کمپنی کو بھی 804.94 کروڑ روپے کا منافع ہوا. حکومت نے سرکاری اخراجات گھٹا کر اور اپنی...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں مشاورتی اجلاس غیر جمہوری ہے۔پشاور سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے عوام کے مسائل پر اسلام آباد میں اجلاس بےمقصد ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی کی میزبانی میں مشاورتی اجلاس غیر جمہوری ہے۔انہوں نے کہا کہ مخصوص جماعتوں کو مدعو کرنا قوم کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش ہے، ہم نےدہشت گردی کےمسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلایا تھا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جنوری 2025ء) دنیا کے بہت سے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی نہ صرف ڈیجیٹل تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے بلکہ پوری طرح اس عمل کا حصہ بھی ہے۔ اس جنوبی ایشیائی ملک میں آنے والی ڈیجیٹل تبدیلیاں کیسی، کس رفتار کی حامل اور کتنی پائیدار ہیں، اس بارے میں ایک مربوط جائزہ پاکستان میں حال ہی میں تیارکردہ پہلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن رپورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ اپنی نوعیت کی یہ پہلی رپورٹ سماجی ترقی میں ٹیکنالوجی کی ترویج پر کام کرنے والی تنظیم 'ادراک‘ اور فریڈم نیٹ ورک کے اشتراک سے جاری کی گئی اور اس میں پاکستان میں ہونے والی ڈیجیٹل ترقی اور تنزلی کا جائزہ لیا...
لاہور: چینی حکومت نے پچھلے ماہ تبت کے دریائے یارلنگ زنگبو پر ’’میدوگ ہائیڈروپاور اسٹیشن ‘‘نامی ڈیم بنانے کی منظوری دی یہ تکمیل کے بعد دنیا کا سب سے بڑا ڈیم ہو گا جس پہ 137ارب ڈالرلاگت آئیگی اور یہ ’’60 ہزار میگاواٹ‘‘ بجلی پیدا کرے گا۔ یعنی پاکستان میں بجلی کی ضرورت سے بھی دوگنا زیادہ تاہم ڈیم بنانے کی خبر نے بھارتی حکومت کے ایوانوں میں ہلچل پیدا کر دی، وجہ یہ ہے کہ تبتی دریا بھارت میں داخل ہو کر ارونا چل پردیش میں ’’سیانگ‘‘ اور آسام میں ’’برہم پترا ‘‘کہلاتا ہے۔ یہ دونوں ریاستوں میں لاکھوں ایکڑ کھیت اور چائے کے باغات سیراب کرتا ہے، نیز بھارت دریا پر دو ڈیم بنا رہا...
ملتان :ملتان میں جاری پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے ٹیسٹ میں ساجد خان کی شاندار اسپن بولنگ نے ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو الجھن میں ڈال دیا۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 244 رنز بنائے، جس میں ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا، تاہم 76 کے اسکور پر پاکستان کے چار اہم بیٹرز آؤٹ ہوچکے ہیں۔ شان مسعود، محمد ہریرہ صرف 2، 2 رنز بنا سکے، جبکہ کامران غلام نے 19 اور بابر اعظم نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کے بیٹر ویریکن ساجد خان کی ایک شاندار اسپن گیند پر بے بس نظر آئے، گیند کی...
ترجمان نے بھارتی حکمرانوں کے دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بھارتی قیادت سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے تو دوسری طرف کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے بھی محروم کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی سمیت حریت پسند تنظیموں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے والے بھارت کے پاس اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں علاقے پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں کے سیاسی اور انسانی حقوق کی...
مہران یونیورسٹی جامشورو کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم تیز ترین ڈیجیٹل دور میں موجود ہیں، ڈیجیٹل دور میں مس انفارمیشن کا پھیلا بھی تیزی سے ہوتا ہے، دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے، ہمیں ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، سائبر کرائمز کے حوالے سے کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وادی سندھ کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، ہمارے آباؤ اجداد یہاں ہزاروں سال سے آباد ہیں، سندھ خوبصورت ثقافت کی حامل دھرتی ہے، ڈیجیٹل دور میں سائبر کرائمز بڑا مسئلہ ہیں، ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش ہے۔ مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو کے کانووکیشن سے خطاب کرتے...
مہران یونیورسٹی جامشورو کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم تیز ترین ڈیجیٹل دور میں موجود ہیں، ڈیجیٹل دور میں مس انفارمیشن کا پھیلا بھی تیزی سے ہوتا ہے، دنیا میں ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کررہی ہے، ہمیں ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، سائبر کرائمز کے حوالے سے کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وادی سندھ کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، ہمارے آباؤ اجداد یہاں ہزاروں سال سے آباد ہیں، سندھ خوبصورت ثقافت کی حامل دھرتی ہے، ڈیجیٹل دور میں سائبر کرائمز بڑا مسئلہ ہیں، ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج درپیش ہے۔ مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو کے کانووکیشن سے خطاب کرتے...
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک آرڈیننس فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جبکہ متعدد ملبے تلے دب گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز تقریباً 5 کلو میٹر دور تک سنی گئی ریسکیو ٹیموں نے فیکٹری کے ملبے تلے پھنسے 2 افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اور عمارت کی چھت گری اس وقت 14 کارکن فیکٹری کی چھت پر موجود تھے، خوش قسمتی سے ریسکیو ٹیموں نے اب تک کم از کم دو افراد کو بچا لیا ہے۔ آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے سے ہتھیاروں...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024 کی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ۔ اس منتخب ٹیم میں پاکستان کے تین کھلاڑی شامل ہیں، جب کہ سری لنکا کے چار، افغانستان کے تین اور ویسٹ انڈیز کا ایک کرکٹر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پاکستان کے صائم ایوب، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو اس اعزازی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ افغانستان کی جانب سے عظمت اللّٰہ عمرزئی، رحمان اللّٰہ گرباز اور اے ایم غضنفر ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔ سری لنکا کے پاتھم نسانکا، کوشال مینڈس، چارتھ اسالنکا، ونندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفورڈ کو اس...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( ڈیموکریٹس) کی اپیل پر صحافیوں نے ایک روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے اور پارلیمنٹ کے اجلاسوں کی کوریج کے علاوہ حکومتی عہدیداروں کی پریس کانفرنس کا بھی علامتی بائیکاٹ کیا جائے گا‘ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس( ڈیموکریٹس) کی اپیل پر اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس یہاں ہوا‘ اور اجلاس کی صدارت محسن خان جنجوعہ نے کی۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میرے ڈیرے پر میری گرفتاری کی کوشش کی گئی، بانی نے میرے ڈیرے پر پولیس چھاپے کی مذمت کی، حکومت کا رویہ مناسب نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی و سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مذاکرات سے انکار کی وجہ حکومتی رویہ ہے، حکومت نے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تیسری میٹنگ کے بعد رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس میں اعتدال نہیں تھا۔ انہوں...
بنگلہ دیش کے ممتاز اسٹوڈنٹ رہنما سرجیس عالم فلاحی تنظیم جولائی شہید اسمرتی فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن کے کوآرڈینیٹر سرجیس عالم نے اپنے فیس بک پیج پر جولائی شہید اسمرتی فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن کے اندر ساختی اور آئینی تبدیلیاں جنرل سیکریٹری کے عہدے کو ختم کرنے کا باعث بنی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی آئین میں اہم ترمیم کا فیصلہ انہوں نے انکشاف کیا کہ سی ای او میر محبوب الرحمن سنیگدھو کی سربراہی میں ایک ایگزیکٹو کمیٹی اب فاؤنڈیشن کو آپریٹ کرے گی، جس کی معاونت صحت، سماجی بہبود، لوکل گورنمنٹ اور آئی سی ٹی کے مشیروں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا معاملہ، پی ٹی آئی نے بانی تحریک انصاف نے ڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا،جوڈیشل کمیشن کے لیے دیا گیا وقت 27 جنوری کو ختم ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو جو ڈیشل کمیشن بنانے کےلیے 27 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے27 جنوری تک جواب کا انتظار کرے گی،28 جنوری تک حکومتی کمیٹی کا رابطہ نہ ہونے پر مذاکرات ختم تصور ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق اس سے پہلےبانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے 31کی ڈیڈ لائن دی تھی،حکومتی کمیٹی نے گزشتہ روز پی...
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنویئر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں اپنا موقف تیا ر کرلیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرجاری اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ خبر اور اس میں بیان کی گئی تمام تفصیلات بے بنیاد ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت اور اپنی اپنی قیادت سے راہنمائی حاصل کرنے کے عمل میں ہیں انہوں نے کہا کہ حتمی جواب تیار کرنے میں ایک ہفتہ مزید لگ سکتا ہے۔ یاد...

پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں مؤقف تیاری کی خبر میں صداقت نہیں، سینیٹر عرفان صدیقی کی تردید
پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں مؤقف تیاری کی خبر میں صداقت نہیں، سینیٹر عرفان صدیقی کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنوینئر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں اپنا موقف تیا ر کرلیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرجاری اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ خبر اور اس میں بیان کی گئی تمام تفصیلات بے بنیاد ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے ‘ایکس’ پر جاری اپنے بیان میں حکومتی کمیٹی کے حوالے سے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی یہ خبر کہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں اپنا موقف تیار کر لیا ہے، قطعی طور پر غلط ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس خبر میں بیان کی گئی تمام تفصیلات حقیقت سے عاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت حکومتی کمیٹی میں شامل سات جماعتیں باہمی مشاورت...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )ری پبلکن پارٹی کے نو منتخب نائب صدر جے ڈی وینس امریکی تاریخ کے تیسرے کم عمرترین نائب صدورمیں سے ہیں انہوںنے ایک عام سے شخص کے طور پر زندگی کا آغاز کیا لیکن بعد میں وہ کامیابیاں حاصل کرتے رہے ان کی پرورش امریکی ریاست اوہائیو کے ایک پسماندہ صنعتی قصبے میں ہوئی.(جاری ہے) انہوں نے آئی وی لیگ کہلانے والے امریکہ کے بہترین تعلیمی اداروں میں سے ایک میں تعلیم حاصل کی اب وہ تاریخ کے سب سے کم عمر نائب صدور میں سے ایک ہوں گے وہ ریاست کینٹکی کا شہر جیکسن میں رہائش پذیرہیں جسے وہ اپنا گھر کہتے ہیں ان کی ابتدائی زندگی مڈل ٹاﺅن میں گزری...
دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے
راولپنڈی: تھانہ نیو ٹاون کے علاقے ڈبل روڈ پر ملازمت دلانے کے جھانسہ دیکر تین بچوں کی ماں سے دو افراد نے مبینہ زیادتی کی جبکہ ملزمان خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بناتے رہے۔ متاثرہ خاتون انصاف حاصل کرنے تھانہ نیو ٹاون پہنچی تو پولیس نے روایتی حربے استعمال کرتے ہوئے مدعیہ کے سامنے بٹھا کر صلح کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے نوٹس لینے پر ملزمان کی خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کا وڈیو بیان بھی منظر پر آگیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی رہائشی ہوں، تین بچے ہیں اور خاوند...
ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز پر آؤٹ ہوئی جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز میں 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے اور دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 157 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز پر کا ہدف ملا ہے۔ پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر پہلی اننگز کے نمایاں اسکورر سعود شکیل اپنے انفرادی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیزکیخلاف دوسری اننگز میں پاکستان نے 202 رنز...
قومی ٹیم کے بیٹر محمدرضوان نے کہاہے کہ اگر پورے دن کا کھیل ہوتو میچ تین دن سے زیادہ چلنے والا نہیں ،مشکل پچ بنائی ہے تو سامنا کرنا پڑے گا۔اسپنرز کارول ابھی شروع ہوگا ،ملتان اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ٹیسٹ 3دن سے زیادہ نہیں چلنے والا لیکن ساتھ ہی ایسی اسپن پچزکے دفاع میں بات کرتے ہوئے کہاکہ یہی طریقہ ہے ہمارے جیتنے کا، باہر والے ہمارے ساتھ کیا سلوک کرتے ،دکھائی نہیں دیتا، محمد رضوان نے مزید کہا کہ ابھی جنوبی افریقہ میں گئے ،پہلے ٹیسٹ میں ان لوگوں نے ہمارے ساتھ کیا کیا ہے ، سب کے سامنے ہے ۔ چار پیسر کے ساتھ ہم بھی گئے ۔...
ملتان: پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے ، دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے تین وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنا کر مجموعی طور پر 202 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلی اننگز میں پاکستانی اسپنرز نے 137رنز پر پویلین بھیج دیا۔ 93 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کرنے والی پاکستانی ٹیم نے دوسرے روز کے کھیل کے خاتمے تک تین وکٹ پر 109رنز بنالیے ہیں اور اسے مہمان ٹیم پر 202 رنز کی برتری حاصل ہے۔کامران غلام 9 اورسعود شکیل دو رنز پر ناقابل شکست ہیں۔ کپتان شان مسعود 52رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہریرہ نے 29 رنز...
تاریخ کے اُس حصے کا ذکر کرتے ہیں جس میں قدرتی آفات کے باعث انسانی اموات کا ریکارڈ موجود ہے۔ اس اعتبار سے سائنس دانوں نے دس بڑی قدرتی آفات کا ڈےٹا اکٹھا کیا ہے جن مےں اےک کروڑ سے زائد انسان دےکھتے ہی دیکھتے لاشوں میں بدل گئے۔ یہ افسوسناک ڈےٹا پڑھنے کے بعد ایک اور لرزہ بھی طاری ہو جاتا ہے۔ ان دس بڑی مصیبتوں میں سے تین بھارت اور پاکستان میں آئیں جبکہ پانچ کا تعلق چےن سے ہے۔ گوےا ماڈرن ہسٹری کی آٹھ بڑی قدرتی آفات جنوبی ایشیا اور چین میں آئیں۔ آندھرا پردیش کے ساحلی علاقے ”کورنگا“ مےں 25 نومبر 1839ءکو سمندری لہرےں اچانک 40 فٹ سے زےادہ بلند ہوگئےں۔ اس سمندری طوفان کو ”انڈیا...
لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے مطابق، سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس پروگرام کے داخلوں کے لیے درخواستوں کی وصولی مکمل ہو گئی ہے۔ اس سال 17 سرکاری میڈیکل کالجز میں دستیاب 3476 نشستوں کے لیے 16 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سرکاری میڈیکل کالجز کے لیے پہلی میرٹ لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی، جبکہ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک جمع کی جائیں گی۔ یہ داخلے ملک بھر کے طلبہ کے لیے میڈیکل کے شعبے میں اپنی جگہ بنانے کا اہم موقع فراہم کرتے ہیں، جہاں میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا۔
اسلام آ باد: الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر تین سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے پر پاکستان نیشنل پارٹی، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی اور پاکستان تحریک نظام کو ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔ Tagsپاکستان
اسلام آ باد: الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر تین سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے پر پاکستان نیشنل پارٹی، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی اور پاکستان تحریک نظام کو ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں صاف ستھرا ماحول یقینی بنانے کی وکالت کرنے والا امریکا خود اپنا صنعتی فضلہ دوسرے ملکوں میں پھینکنے کی روش پر گامزن ہے۔ میکسیکو اور کینیڈا نے اس حوالے سے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ امریکی صنعتی ادارے اپنا انتہائی زہریلا فضلہ میکسیکو اور کینیڈا میں ڈمپ کر رہے ہیں۔ امریکی صنعتی اداروں کا فضلہ پھینکے جانے سے میکسیکو میں صحتِ عامہ کے لیے انتہائی نوعیت کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ امریکی صنعتی ادارے ہر 10 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ انتہائی زہریلا فضلہ کینیڈا، میکسیکو اور دیگر ممالک میں پھینکتے ہیں۔ امریکی ریکارڈ کے مطابق 2018 کے بعد سے امریکا سے نکالے جانے والے صنعتی فضلے میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ریسائیکلنگ کے بعد...
سانگھڑ(نمائندہ جسارت)گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھڈرو کے طلبہ میں فری شوز تقسیم کرنے کی تقریب ،طلبہ کی مدد کرنے پر ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں ، اسکول اور طلبہ کی بھلائی کے کاموں میں مدد کیلیے سول سوسائٹی کو آگے آنا چاہیے، ہیڈ مسٹریس نگہت ناز پٹھان ، قوم کو تعلیم دوست مخیر حضرات پر فخر ہے، رفیق منصوری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کھڈرو میں مستحق طلبہ میں شوز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی ،جس میں 60 سے زائد طلبہ کو سردی سے بچاؤ کے لیے نئے شوز فراہم کیے۔اس موقع پر طلبہ کے چہروں پر بکھری مسکراہٹ دل خوش کرنے کے لیے کافی تھی ، اس سرگرمی...
کراچی: این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی شراکت داری سے تجارتی سامان لے کر پہلا قافلہ کراچی سے وسطی ایشیا کے لیے روانہ ہوگیا۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) اور ڈی پی ورلڈ کی جوائنٹ وینچر کمپنی کے توسط سے متعدد تجارتی سامان پر مشتمل کنٹینرز کا پہلاقافلہ کراچی سے وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے روانہ ہوگیا۔ یہ تاریخی سنگ میل لاجسٹکس کے دونوں بڑے اداروں کی باہمی شراکت داری کے نتیجے میں طے ہوا ہے۔ تجارتی قافلے کی روانگی کے موقع پر کراچی میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سولیم نے وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے کارگو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 جنوری 2025)اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرلی،عدالت نے 5،5 لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ڈی چوک میں پی ٹی آئی احتجاج کے کیس کی ملزمہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتیں 7 فروری تک منظور کرلیں، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،بشریٰ بی بی اپنے وکلاءکے ہمراہ عدالت پہنچیں ۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے ڈی چوک احتجاج کیس میں ضمانت منسوخی کو چیلنج کیا تھا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا...
پشاور (صباح نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا، ان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات صرف سنجیدہ لوگوں کے ساتھ کیے ہیں، مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے، میں پیپلز پارٹی سے ہوں جو ہمیشہ مذاکرات پر ہی یقین رکھتی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو بڑے بول پسند نہیں، پہلے یہ کسی پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہ تھے آج بیٹھ رہے ہیں۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2025ء) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیلئے تیار ہو جائیں، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بے قابو ہو گئیں، برطانوی خام تیل کی قیمت 80 ڈالرز کی سطح سے اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کرُوڈ کے سودے 3.50 ڈالر یعنی 4.6 فیصد، بڑھ کر 80.42 ڈالر فی بیرل پرطے پائے جو 7 اکتوبر کے بعد پہلی بار 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچے ہیں۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے سودے 3.57 ڈالر،...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان نوجوان کھلاڑی ابھیشیک شرما نے خراب سروس پر بھارتی ایئر انڈی گو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ابھیشیک شرما نے ایئرلائن پر بے جا دوسرے کاؤنٹرز پر بھیجنے کا الزام عائد کیا اور بتایا کہ اس وجہ سے ان کی فلائٹ چھوٹ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئر لائن کی خراب سروس نے ان کی چھٹی برباد کردی۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے لکھا کہ دہلی ایئر پورٹ پر انڈی گو کے ساتھ بدترین تجربہ رہا۔ اسٹاف کا رویہ بالخصوص کاؤنٹر منیجر سشمیتا متل کا قطعی طور پر نا قابلِ قبول تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ وقت پر آئے، درست کاؤنٹر پر گئے لیکن انہوں نے ان کو دوسرے کاؤنٹر پر بھیج...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جنوری 2025ء) بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے پندرہ جنوری کو انڈین آرمی ڈے سے قبل روایتی سالانہ پریس کانفرنس سے پیر 13 جنوری کے روز خطاب کرتے ہوئے ملک کی شمالی سرحدوں کے حوالے سے بتایا کہ صورت حال 'حساس‘ لیکن مستحکم ہے۔ کارگل جنگ کے 25 برس: ’پاکستان نے اپنی تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا‘ جنرل دویدی نے کہا، ''جموں کشمیر میں ایک ایسے وقت پر جب ہم دہشت گردی سے سیاحت کی طرف بڑھ رہے ہیں، وہاں مارے گئے دہشت گردوں میں سے 60 فیصد پاکستانی ہیں جب کہ ریاست میں سرگرم 80 فیصد دہشت گرد بھی پاکستانی ہیں۔‘‘ جموں و کشمیر کی صورتحال سے متعلق بھارتی فوج...

پہلے یہ کسی پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہ تھے آج سپیکر کو مذاکرات کے لئے منتیں کی جا رہی ہیں:فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا، ان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات صرف سنجیدہ لوگوں کے ساتھ کئے ہیں، مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے، میں پیپلز پارٹی سے ہوں جو ہمیشہ مذاکرات پر ہی یقین رکھتی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو بڑے بول پسند نہیں، پہلے یہ کسی پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہ تھے آج بیٹھ رہے ہیں ،سپیکر کو مذاکرات کے لئے منتیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور چانسلر سنڈیکیٹ، سلیکشن بورڈ کمیٹی...
سرینگر سے جاری ایک بیان میں ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے کہا کہ مودی حکومت خطے میں نام نہاد ترقی کے جھوٹے بیانیے کو فروغ دے رہی ہے جبکہ حقیقت میں بھارتی فوج کے ذریعے وسیع پیمانے پر جبر اور ظلم کا بازار گرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے دورے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے زمینی حقائق پر پردہ ڈالنے کی مذموم کوشش قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرینگر سے جاری ایک بیان میں ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے کہا کہ مودی حکومت خطے میں نام نہاد...
اسلام آباد(صباح نیوز) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)کی جانب سے اتوار کو ملک کے مختلف آبی ذخائر سے30ہزار کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا جبکہ پانی کی آمد 40 ہزار کیوسک رہی۔ ارسا کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1476.47 فٹ ہے جو ڈیم کے ڈیڈ لیول 1398 فٹ سے78.47 فٹ زیادہ ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 15,900 کیوسک اور 10,000 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح دریائے جہلم پر منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1133.70 فٹ تھی جو ڈیم کی انتہائی کم سطح 1050 فٹ سے 83.70 فٹ زیادہ ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج بالترتیب 4200 کیوسک اور...
لاہور، سرگودھا (ویب ڈیسک) سٹیج اداکارہ ماہ نور نےڈی پی او سرگودہا اسد اعجاز ملہی پر مبینہ گن پوائنٹ پر زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے آئی جی پنجاب کو درخواست دی ہے کہ ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے میرے ساتھ ڈی پی او ہاؤس سرگودھا میں گن پوائنٹ پر زیادتی کی اور پھر درخواست واپس لینے کے لیے ایک اور تحریری بیان دیدیا ، اس سلسلے میں ڈی پی او سرگودھا نے موقف دینے سے گریز کیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق الزامات کے حوالے سے جب ڈی پی او سرگودھا سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے وٹس ایپ پر اس بیان کی کاپی بھیج دی جو ماہ نور نے دیا کہ وہ غلط فہمی پر...
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز نے پاکستان شاہینز کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز346رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی ۔ جینگو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 63 رنز بنائے ، کیون سنکلیئر28رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے آئوٹ ہونے والے واحد کھلاڑی جوشوا دا سلوا تھے جو 22 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے ۔ پہلے دن مہمان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے تھے ۔ شاہینز کی طرف سے رمیض جونیئر نے تین اور احمد صفی عبداللہ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ پاکستان شاہینز نے کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے...
— فائل فوٹو بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال جاری ہے۔ کوئٹہ: سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی علامتی ہڑتال ڈیڑھ ماہ سے جاریبلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔ اسپتالوں کی او پی ڈیز میں یہ علامتی ہڑتال صبح 8 بجے سے11 بجے تک کی جا رہی ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اس ضمن میں مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
وائلڈ لائف پارک کے توسیعی پراجیکٹ سے خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ،فیصل امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) رکن قومی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ڈیرہ سردار فیصل امین خان گنڈا پور ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری عابد مجید ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سارہ رحمان نے وائلڈ لائف پارک ڈیرہ کا دورہ کیا۔ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیرہ خان ملوک خان اور وائلڈ لائف ڈیرہ ڈویژن کے دیگر انتظامی عملے نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا ، اس موقع پر معزز مہمانوں نے وائلڈ لائف پارک کا معائنہ کیا ،جہاں پر ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیرہ خان ملوک خان نے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ڈیرہ سردار...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 153 کارکنوں کی ضمانتیں منظور جبکہ 24 کی مسترد کر دیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ڈی چوک کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 177 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ 24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کر دی گئیں۔اے ٹی سی نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی ضمانتیں منظور جبکہ 5 کی خارج کر دی، تھانہ...
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگل میں لگنے والی آگ پر دو روز گزر جانے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق جنگل میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکت خیزی کو دیکھتے ہوئے نیشنل گارڈ کو بھی طلب کریا گیا۔ صرف پیسیفک پیلیسیڈس میں آگ نے تقریباً 20 ہزار ایکڑ جنگلات کو جلا کر بھسم کردیا جب کہ الٹاڈینا کے آس پاس ایک اور آگ نے 13 ہزار 700 ایکڑ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گزشتہ شب کلاباساس اور امیر پوشیدہ ہلز انکلیو کے قریب بھی آگ بھڑک اٹھی تھی جو دنیا کی سب سے مہنگی پراپرٹی کا علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ ان علاقوں میں کم کارڈیشین، پیرس ہلٹن، انتھونی ہاپکنز اور بلی کرسٹل جیسی مشہور شخصیات کے...
— فائل فوٹو بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔ہڑتال کے باعث صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بلوچستان: اسپتالوں کی او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال کو 4 ہفتے مکملبلوچستان کے اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال 4 ہفتوں سے جاری ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اس ضمن میں مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک اوپی ڈیز میں علامتی ہڑتال جاری رہےگی۔
اسلام آباد: ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں منظور جبکہ 24 کارکنان کی مسترد کر دی گئیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے 177 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کیں۔ تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی ضمانت کی درخواستیں منظور ہوئیں اور 5 کی خارج کی گئیں۔ تھانہ ترنول کے 7 ملزمان میں سے 2 کی ضمانت کی درخواستیں منظور اور 5 کی خارج کر دی گئیں۔ مزید پڑھیں؛ 26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 150 سے زائد کارکنان کی ضمانتیں منظور تھانہ آئی 9 کے 10 ملزمان...
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پائیدار اقتصادی شرح نمو کے لئے دنیا بھر کی حکومتوں کو آئندہ دس سال کے دوران 30 کھرب ڈالر کے اضافی وسائل پیدا کرنا ہوں گے، پراپرٹی ٹیکسز کم آمدنی والے ممالک کو ترقیاتی ایجنڈا کی تکمیل میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق یہ وسائل تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 4 فیصد جبکہ کم آمدنی والے ممالک کی جی ڈی پی کے 16 فیصد کے مساوی ہیں۔آئی ایم ایف نے تجویز پیش کی ہے کہ اضافی وسائل کی دستیابی کے لئے مقامی سطح پر پراپرٹی ٹیکس کے موثر نفاذ کے اقدامات کی ضرورت ہے۔دوسری جانب آئی ایم...
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلیننس بیسڈ آپریشن تھانہ گمبیلا کے حدود بمقام تجوڑی روڈ نہر بحد ملنگ اڈا پر کیا گیا، کاروائی کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے لکی مروت میں پولیس کے ہمراہ مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے تین مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلیننس بیسڈ آپریشن تھانہ گمبیلا کے حدود بمقام تجوڑی روڈ نہر بحد ملنگ اڈا پر کیا گیا، کاروائی کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ فائرنگ روک جانے کے بعد پولیس نفری...