2025-10-28@01:03:14 GMT
تلاش کی گنتی: 42040

«دھمکیاں دیں»:

(نئی خبر)
    وزارت امور کشمیر کا 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسکردو(آئی پی ایس )وزارت امور کشمیر نے 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ امیر مقام نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں، بھارت کے مظالم آج بھی جاری ہزاروں کشمیری شہید و قید کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر اجاگر ہو رہا ہے۔اجلاس میں فیصلہ...
    ذرا اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں — سامنے ایک میز ہے، نیچے قالین بچھی ہوئی ہے، اور بظاہر کچھ خاص نہیں لگتا۔ لیکن درحقیقت، اس منظر میں ایک اور چیز بھی موجود ہے جو آنکھوں کے سامنے ہونے کے باوجود زیادہ تر لوگوں سے چھپی رہتی ہے۔ جی ہاں، اس تصویر میں ایک اسمارٹ فون موجود ہے — لیکن ایسا لگتا ہے جیسے وہ قالین کے اندر غائب ہو گیا ہو۔ یہ ایک بصری پہیلی ہے جسے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا، اور ہزاروں افراد نے اس میں چھپے موبائل فون کو ڈھونڈنے کی کوشش کی، مگر اکثر کو ناکامی کا سامنا ہوا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فون کا بیک کور بالکل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایم کیو ایم پاکستان کی رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق نوسربازوں نے ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرلیا اور ان کے رشتے داروں اور دوستوں سے رقم بھی بٹور لی۔ڈاکٹر نکہت شکیل کے مطابق فراڈ کرنے والے شخص نے خود کو پی ایم ڈی سی (PMDC) کا نمائندہ ظاہر کیا اور کہا کہ ایک اہم پارسل کی دستاویزات پہنچانے کے لیے ویریفکیشن کوڈ درکار ہے۔انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی کوڈ شیئر کیا گیا، ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔ڈاکٹر نکہت شکیل نے بتایا کہ جن لوگوں نے پیسے بھیجنے سے قبل ان سے تصدیق کی، وہ بچ گئے، تاہم کچھ افراد نے رقم منتقل کر...
    ریاست کیخلاف بندوق اٹھانے والوں، غیر قانونی رہائشیوں کیلئے پنجاب کی زمین تنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب کی حکومت نے صوبے میں ڈالا کلچر، بدمعاشی اور مافیا کلچر کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہاپسندوں، غیرقانونی رہائیشیوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان پر مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت کی ریاستی رٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں لاوڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کیا جائے گا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پی ٹی آئی نے ملک گیر عوامی رابطہ مہم کا آغاز اور نومبر کے دوران کراچی میں ’ بڑی عوامی ریلی’ نکالنے کا اعلان کردیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے کراچی کے دورے کے دوران کیا گیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، جن میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، پارلیمانی لیڈر شبیر قریشی اور جمال صدیقی شامل تھے۔ سلمان اکرم راجہ نے موجودہ سیاسی صورتحال، چیئرمین عمران خان کی رہائی کی حکمت عملی اور تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت کی۔میڈیا سے گفتگو میں راجہ نے اعلان کیا کہ نومبر میں ’ کراچی میں ایک بڑی عوامی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد اور اس کے نفاذ کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ’وِسل بلور سیل‘ قائم کیے جائیں گے، جبکہ انتہا پسند جماعتوں اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف فوری کارروائی کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 پر خصوصی سیل فعال کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا دھواں چھوڑنے والی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ عوام کسی بھی انتہا پسند تنظیم یا...
    حکومتِ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ برطانیہ کا معروف تعلیمی ادارہ امپیریل کالج لندن، لاہور کے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں نہ صرف اپنا کیمپس قائم کرے گا بلکہ اس کے ساتھ 300 بستروں پر مشتمل ایک جدید اسپتال بھی بنایا جائے گا۔ یہ دعویٰ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے 18 اکتوبر کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا، جسے بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی پارٹی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ری پوسٹ کیا۔ سوشل میڈیا پر یہ بیان ہزاروں مرتبہ دیکھا گیا، سینکڑوں بار شیئر کیا گیا اور وسیع سطح پر زیرِ بحث رہا۔ تاہم اب اس دعوے کی حقیقت سامنے...
    سندھ کے کچے کے علاقوں میں جرائم کے خلاف ایک بڑی کامیابی سامنے آئی ہے جہاں 72 خطرناک ڈاکوؤں نے سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی 2025 کے تحت ہتھیار ڈال دیے اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس لائن شکارپور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں یہ سرنڈر عمل میں آیا جہاں ہتھیار ڈالنے والے ڈاکو پیش ہوئے اور اپنے جدید اسلحے کو قانون کے حوالے کیا۔ اس تقریب میں جمع کیے گئے اسلحے میں کلاشنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ایئرکرافٹ گنز اور دیگر بھاری ہتھیار شامل تھے۔ ان ڈاکوؤں کے سروں کی مجموعی قیمت 6 کروڑ روپے سے زائد تھی، جس سے ان کے خطرناک ماضی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ان میں کئی بدنام ڈاکو شامل...
    حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وزارتِ داخلہ سے اجازت حاصل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی و اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی جبکہ اندرونی صفحات پر تاریخی عمارات کی تصاویر چھاپی جائیں گی۔ نئے پاسپورٹ کا اجراء نظام میں جدت اور ہم آہنگی کے لیے کیا گیا ہے۔
    اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، غزہ سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں حالیہ علاقائی صورتِ حال، بالخصوص غزہ اور فلسطین کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، خطے میں قیامِ امن اور استحکام کے لئے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق مسلسل تیسرے غیر معمولی اجلاس میں ریاستی رٹ قائم رکھنے اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے اہم اور سخت فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں واضح پیغام دیا گیا کہ پنجاب میں ڈالا کلچر، بدمعاشی اور مافیا نیٹ ورک کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ: ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہاپسند عناصر اورغیر قانونی رہائشیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں ہوں گی۔ لاوڈ اسپیکر ایکٹ پر عملدرآمد کو مزید سخت بنایا جائے گا تاکہ مذہبی اور فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کا خاتمہ ممکن ہو۔ ہر ضلعے میںوسل بلور سیل قائم کیا جائے گا، تاکہ شہری بلاخوف انتہا پسند تنظیموں...
    لاہور: پنجاب کی حکومت نے صوبے میں ڈالا کلچر، بدمعاشی اور مافیا کلچر کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہاپسندوں، غیرقانونی رہائیشیوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان پر مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت کی ریاستی رٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیرمعمولی اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کیا جائے گا، ہر ضلعے میں وسل بلور سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت پنجاب نے انتہا پسند جماعت اور...
    شمالی وزیرستان، فتنہ الخوارج کی درندگی، بھتہ نہ دینے پر 6افراد کو گاڑی میں جلا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز میر علی (سب نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھتہ نہ دینے پر فتنہ الخوارج نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے بعد گاڑی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔فتنہ الخوارج نے علاقے میں دہشت پھیلانے کے لیے سفاکیت کی انتہا کر دی، واقعے میں گاڑی میں سوار تمام چھ افراد زندہ جل کر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی فورا مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ انتہائی سفاکانہ انداز میں کیا...
    چھبیسویں ترمیم کیس، کان اور آنکھیں بند کرکے کسی کو ریلیف نہیں دے سکتے، جج سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں میں وکیل خواجہ احمد حسین نے معاملہ فل کورٹ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دینے کی استدعا کردی۔ کہا یہ بینچ چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں نہیں سن سکتا، جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کیا آپ اس بینچ پر اعتماد نہیں کررہے؟ اگر ہم کیس نہیں سن سکتے تو فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم کیسے دے سکتے ہیں؟۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آٹھ...
    سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی کے ضلع شرقی میں بیکری مینوفیکچرنگ یونٹس پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 1500 خراب انڈے اور 10 ہزار مضرِ صحت بیکری آئٹمز ضبط کر لیں۔ ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق، بیکری مصنوعات ایکسپائر اور خراب انڈوں سے تیار کی جا رہی تھیں، جو انسانی صحت کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر دو بیکری مینوفیکچرنگ یونٹس کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ خوراک کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے ناقص اجزاء استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: طالبان کے وزیرِ خارجہ کے حالیہ دورہ بھارت کے فوراً بعد نئی دہلی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کردیا، کابل میں موجود  تکنیکی مشن  کا درجہ بڑھا کر اب اسے باضابطہ طور پر سفارت خانہ قرار دیا گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی وزارتِ خارجہ نے کہاکہ کابل میں سفارت خانے کی بحالی کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا،  اس اقدام کا مقصد بھارت اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بحال شدہ بھارتی سفارت خانہ افغانستان کی جامع ترقی، انسانی امداد، تعلیم، صحت اور استعداد...
    بھارت اور طالبان کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہو گئے ہیں، اور بھارت نے افغانستان میں اپنا بند سفارت خانہ باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دیا ہے۔ یہ پیشرفت طالبان وزیرِ خارجہ کے حالیہ دورۂ بھارت کے فوراً بعد سامنے آئی ہے، جس میں دونوں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا تھا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق، کابل میں موجود تکنیکی مشن کا درجہ بڑھا کر اب اسےباضابطہ سفارت خانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ وزارت نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا ہے، خاص طور پر تجارت، انسانی امداد، اور ترقیاتی منصوبوں میں۔ بیان میں کہا گیا...
    پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا. جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل کی رومانیہ کی ایئر فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل سے ملاقات ہوئی. جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ اور تعاون کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق رومانیہ ایئر فورس ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایئر چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.  بعدازاں دونوں فضائی سربراہان کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں مشترکہ فضائی مشقوں، تربیتی تبادلوں اور فضائی و زمینی عملے کی استعداد کار میں اضافے جیسے...
    طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزرات خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں موجود بھارت کے تکنیکی مشن کا درجہ بڑھا کر اب باضابطہ طور پر سفارت خانہ کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سفارت خانے کی بحالی کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ جس سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق، بحال شدہ بھارتی سفارتخانہ افغانستان کی جامع ترقی، انسانی امداد اور استعداد کار میں اضافے کے منصوبوں میں بھرپور حصہ لے گا اور یہ سب کچھ افغان عوام کی...
    مطالعہ میں انکشاف ہوا کہ نمایاں اے آئی پلیٹ فارمز کی 80 فیصد سے زائد خبروں میں غلطیاں ہوتی ہیں یا وہ نامکمل معلومات پر مشتمل ہوتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مزاح نگاری مصنوعی ذہانت کے بس کی بات نہیں، مصنفین ایک تازہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق مشہور اے آئی اسسٹنٹس جن میں چیٹ جی پی ٹی، جیمینی، کوپیلوٹ اور پرپلیکسٹی شامل ہیں خبروں کی فراہمی میں درستی اور اعتبار کے معیار پر پورا نہیں اتر سکے۔ اس مطالعے میں 14 مختلف زبانوں میں ان اے آئی سسٹمز کی کارکردگی، درست معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت، رائے اور حقیقت میں فرق کرنے کی اہلیت کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 45 فیصد جوابات میں کم...
    سام سنگ نے مصنوعی ذہانت اور ورچوئل ریئلٹی کے امتزاج سے تیار کردہ اپنا نیا ہیڈسیٹ گیلیکسی ایکس آر متعارف کرا دیا، جو براہِ راست ایپل کے جدید ٹیکنالوجی پراڈکٹس کا مقابلہ کرے گا۔ یہ نیا آلہ گوگل، سام سنگ اور کوالکوم کے اشتراک سے تیار کردہ اینڈرائیڈ ایکس آر پلیٹ فارم پر مبنی پہلا پراڈکٹ ہے، جو مستقبل کی ٹیکنالوجی میں ایک بڑا قدم تصور کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایپل کے آئی فون 17 سیریز لانچ پر سام سنگ کا طنزیہ وار کوالکوم کے موبائل، کمپیوٹ اور ایکس آر گروپ کے جنرل منیجر الیکس کاتوزیان کے مطابق گیلیکسی ایکس آر سام سنگ کے اس وژن کی نمائندگی کرتا ہے جس میں مصنوعی ذہانت اور ایکس آر ٹیکنالوجی...
    وزارتِ امورِ کشمیر نے 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ اس حوالے سے وزیرِ امور کشمیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف وفاقی وزارتوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب، ریلیاں اور آگاہی مہمات منعقد کی جائیں گی، جبکہ بیرون ملک پاکستانی سفارت خانے بھی اس دن کو بھرپور طریقے سے منائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر...
    لندن: توشہ خانہ میں گھڑی کے معاملے پر پاکستانی نجی ٹی وی چینل نے برطانوی عدالت میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے برطانیہ میں گلیکسی براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک یو کے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ یہ کیس اُس پروگرام سے متعلق تھا جو 17 نومبر 2022 کو نشر ہوا، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے مبینہ طور پر بیوروکریٹس کے ساتھ ملی بھگت سے توشہ خانہ کی گھڑی حاصل کی۔ الزام کے مطابق 10 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی صرف 45 ہزار روپے میں خریدی گئی تھی۔ مریم نواز کا مقدمہ یو کے ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق ایک چھوٹا سیارچہ 2025 PN7 زمین کا نیا چاند بن چکا ہے۔یہ سیارچہ 18 سے 36 میٹر چوڑا ہے اور امریکا کی ہوائی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اسے دریافت کیا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ سیارچہ گزشتہ 60 برسوں سے زمین کے ساتھ موجود ہے اور اگر اس کا مدار برقرار رہا تو یہ 2083 تک زمین کے گرد چکر لگاتا رہے گا۔ماہرین اس طرح کے اجسام کو “منی مون” (Mini Moon) کہتے ہیں، یعنی یہ کوئی اصلی چاند نہیں بلکہ ایک چھوٹی خلائی چٹان ہے جو سورج کے گرد زمین کے ساتھ ساتھ گردش کر رہی ہے۔یہ سیارچہ زمین سے 10 گنا زیادہ دور ہے، اس لیے یہ نہ تو...
    جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام آباد پولیس نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزمان فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کا میڈیکل اور فرانزک چیک اپ کروانے کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو آئندہ سماعت پر...
    کلکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزرمنٹ (ویسٹ)کراچی نے بھارتی ساختہ اشیاء کی پاکستان میں غیر قانونی طور پر درآمد کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں جس میں امپورٹ پالیسی آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی ساختہ اشیاء کے ماخذ ملک کا غلط اندراج کیا گیا تھا۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلا کیس اس وقت سامنے آیا جب ایک درآمد کنندہ نے ٹیکسٹائل مشینری کی ایک کھیپ کا ماخذ ملک چین کوظاہر کر کے کلیئر کرانے کی کوشش کی جبکہ یہ اشیاء بھارتی ساختہ نکلیں۔ کسٹمز حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 24.22 ملین روپے مالیت کی ان اشیاء کی کلیئرنس روک دی۔ اس ابتدائی کارروائی کے بعد کلکٹوریٹ نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور...
    سربراہ پاک فضائیہ ظہیر بابر سدھو کا دورہ رومانیہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز بخارسٹ(آئی پی ایس )رومانیہ کے ایئر چیف لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھ سے ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کو بھارتی جارحیت کے خلاف شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کے تاریخی سرکاری دورے کے دوران رومانیہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی سے ملاقات کی۔اس دورے میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے پر...
    پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتقام نہیں لیتی، چیزوں کو بہتر کرنے کے لئے مہلت دیتی ہے۔صحافی نے حسن مرتضیٰ سے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اُن کی مبینہ بدتمیزی کے معاملے پر معافی کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے؟ کیا حسن مرتضیٰ پی پی قیادت کیخلاف سازش کر رہے ہیں؟ عظمیٰ بخاری وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ کیا حسن مرتضیٰ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف سازش کر رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ بدتمیزی تو بہت چھوٹی چیز ہے، شاید یہ ان کے  لاشعور میں ہے، ہم اسے محسوس بھی نہیں کرتے، پیپلز پارٹی انتقام نہیں...
    وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سید مصطفیٰ کمال نے صوبائی حکام اور جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ 26 اکتوبر کو ایم ڈی کیٹ (ایم ڈی کیٹ) کے امتحان کو آزادانہ، منصفانہ اور شفاف طریقے سے منعقد کریں۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے ہیڈ آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کل 1,40,129 امیدوار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں، جو ملک بھر کے سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز و یونیورسٹیوں میں 22,000 نشستوں کے لیے امتحان دیں گے۔ یہ امتحان پورے ملک میں 32 مقامات پر منعقد کیا جائے گا،...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ کیا حسن مرتضیٰ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف سازش کر رہے ہیں؟لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل دیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ کے بیان کو خود دیکھے گی یا ہم جواب دیں۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا حسن مرتضیٰ اپنی قیادت کےخلاف سازش کررہے ہیں؟ پیپلز پارٹی کی قیادت کو ان کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ معافی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مانگنی چاہیے، جن کے کنٹرول میں آپ جیسے ہارے ہوئے لوگ بھی نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پنجاب سے ہارے ہوئے کچھ لوگوں کو ان...
    وزارتِ امورِ کشمیر نے فیصلہ کیا ہے کہ 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیر امور کشمیر انجینیئر امیر مقام کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا ہے، پاکستان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینیئر امیر مقام نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور ان کی طویل جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز کے ظلم و ستم آج بھی جاری ہیں، ہزاروں کشمیری شہادت اور قید و بند کی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر علی پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ خاندانوں کو امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ متاثرین اب ATM کارڈ کے ذریعے 50 ہزار روپے نقد امدادحاصل کر سکیں گے۔ وزیراعلیٰ کی وزارتی ٹیم، سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں علی پور پہنچی، جہاں سیلاب سے متاثرہ افراد کی دادرسی کا عمل شروع کیا گیا۔ متاثرین کو جانی نقصان، گھروں کے گرنے یا مویشیوں کے ضیاع پر یہ رقم دی جا رہی ہے۔ امدادی پیکج کے تحت نہ صرف کیش فراہم کیا جا رہا ہے بلکہ ہر مستحق خاندان کوبینک اکاؤنٹ اور ATM کارڈ بھی جاری کیا جا رہا ہے، تاکہ امداد کی ترسیل شفاف، تیز اور...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات سے معذرت کرلی، جس پر شرکا اور بلوچستان کے حکام کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ورکشاپ میں شریک افراد کے مطابق، نہ صرف وزیراعلیٰ کے پی نے ملاقات سے گریز کیا بلکہ پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کسی رکن اسمبلی — نہ ایم پی اے اور نہ ایم این اے — نے بھی ورکشاپ کے شرکا کو خوش آمدید نہیں کہا۔ اس کے علاوہ، شرکا کو دیے جانے والے کھانے بھی صرف پیکٹس کی صورت میں پیش کیے گئے، جسے غیر روایتی اور بےرخی پر مبنی رویہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بلوچستان کے سینیئر وزیر سردار عبدالرحمان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے اور مستقبل میں روسی تیل کی درآمد مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے حالیہ گفتگو میں روس یوکرین جنگ، خطے کی صورتحال اور توانائی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے روس سے تیل کی درآمد میں واضح کمی کی ہے اور مستقبل میں مزید کمی کا عمل جاری رہے گا، امریکا اس بات کا خواہاں ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا جلد خاتمہ ہو...
    چیئرمین امور کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون نے بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے مظفرآباد کی بلال مسجد کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں بھارتی گولہ باری سے شہید خادمِ مسجد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے چیئرمین رانا قاسم نون نے اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ مظفرآباد میں پاک بھارت کشیدگی میں شہید ہونے والی بلال مسجد کا دورہ کیا۔ رانا قاسم نون نے کہا کہ ہم یہاں بھارتی جارحیت کی مذمت کے لیے آئے ہیں۔ رات کے اندھیرے میں بھارت نے عبادت گاہ پر حملہ کیا، جو انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کہیں بھی عبادت...
    پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے بیس بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری سید فخر شاہ پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ان پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ پی ایس بی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، سید فخر شاہ بارہا اسپورٹس بورڈ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، جس کی بناء پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بغیر این او سی (NOC) کے کوئی بھی کھلاڑی یا آفیشل ملک سے باہر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکتا، تاہم فخر شاہ نے اس قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹیموں کی بیرونِ ملک روانگی میں نہ صرف سہولت فراہم کی...
    انکوائری رپورٹ میں کئی سالوں سے کینٹین اور فوٹو اسٹیٹ کی مد میں خصوصی طلباء سے ہزاروں روپے وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امتحان ڈیوٹی لگانے کے لئے ڈیپارٹمنٹ کے لوئر اسٹاف کو ہائی اسکیل ظاہر کیا جاتا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ محکمہ سوشل ویلفیئر خیبر پختونخوا میں اندھیر نگری چوپٹ راج، اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس حیات آباد پشاور میں لاکھوں روپے کی کرپشن سامنے آگئی۔ محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کی ہدایت پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے انکوائری مکمل کرلی جس کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ انکوائری رپورٹ میں کئی سالوں سے کینٹین اور فوٹو اسٹیٹ کی مد میں خصوصی طلباء سے ہزاروں روپے وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امتحان ڈیوٹی لگانے کے لئے ڈیپارٹمنٹ...
    جنوبی وزیرستان لوئر کا سب سے بڑا طبی مرکز، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا، ایک سنگین مالی بحران میں مبتلا ہے۔ جدید عمارت، بہتر انفراسٹرکچر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے کے باوجود، یہ اسپتال گزشتہ 10 ماہ سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث مکمل طور پر مفلوج ہوتا جا رہا ہے۔ اسپتال کے 33 کروڑ روپے کے واجبات تاحال ادا نہیں کیے گئے، جبکہ ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملہ کئی ماہ سے تنخواہوں کے بغیر کام کرنے پر مجبور ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سرکاری اسپتال لیڈی ریڈنگ کے روم چارجز 10 ہزار روپے مقرر، اصل ماجرا کیا ہے؟ ہیلتھ منیجر ڈی ایچ کیو وانا جان محمد نے بتایا کہ ہماری تنخواہیں گزشتہ 10 ماہ سے بند ہیں۔ عملہ شدید...
    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران انہوں ںے چیف آف دی رومینین ایئر فورس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی سے ملاقات کی۔  ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ائیر چیف کے رومانیہ ایئر فورس ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر رومانیہ ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا بعدازاں دونوں فضائی سربراہان کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مشترکہ فضائی مشقوں، تربیتی تبادلوں اور...
    کینیڈا میں واقع ایک بھارتی نژاد گینگ نے معروف پنجابی گلوکار تیجی کاہلوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اس قتل کی ذمے داری بھی قبول کرلی ہے۔  روہت گودارا نامی بھارتی نژاد گینگ کے ارکان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرکے کھلم کھلا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ہی گلوکار کو نشانہ بناکر اس کا خاتمہ کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گینگ کے تین ارکان وکی پہلوان، مہندر سَرن اور راہول رِناؤ نے اپنے آن لائن پیغام میں نہ صرف قتل کا اعتراف کیا بلکہ دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ ’اگر اس نے سمجھ لیا ہے تو ٹھیک، ورنہ اگلی بار ہم اس کو بھی ختم کردیں گے‘۔ ان کے اس...
    قومی ٹیسٹ آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود بیٹی انتقال کرگئی۔ عامر جمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے نومولود بیٹی کے ہاتھ کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’بابا اور مما آپ کو مس کریں گے‘۔ “From Allah , to Allah” I couldn’t hold you longer my lil Angel ???? Baba&mama will miss you ???? May you stay on highest ranks in Heaven ???? pic.twitter.com/j367GOs8VQ — Aamir Jamal (@iaamirjamal) October 22, 2025 چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے عامر جمال کی نومولود بیٹی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے عامر جمال اور سوگوار خاندان سے دلی...
    ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مصنوعی ذہانت (AI) سے چلنے والے  (Likeness Detection Tool) کو زیادہ تخلیق کاروں کے لیے متعارف کرا رہا ہے، تاکہ وہ اپنی جعلی یا مصنوعی ویڈیوز کی نشاندہی اور ہٹانے کی درخواست کر سکیں۔ یہ فیچر اس وقت یوٹیوب اسٹوڈیو (YouTube Studio) میں دستیاب ہے، جہاں تخلیق کار اپنی شناخت کی تصدیق کے بعد Content Detection  ٹیب میں جا کر وہ ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں جن میں ان کا چہرہ بدلا گیا یا AI سے تیار کیا گیا ہو۔ اگر کوئی ویڈیو بغیر اجازت کے ان کے چہرے کا استعمال کرے تو وہ ریموول ریکویسٹ (Removal Request) جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں:یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایندھن کی ممکنہ قلت کے خطرے نے سنجیدہ صورت اختیار کر لی ہے اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے حکومت کو سخت خبردار کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔کونسل نے وزارتِ توانائی اور پیٹرولیم ڈویژن کو ایک ہنگامی خط ارسال کیا ہے، جس میں اس مسئلے کی سنگینی اور ممکنہ خطرات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے نئے ضابطے کے تحت آئل کمپنیوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے لازمی بینک گارنٹی طلب کی جا رہی ہے، جس پر او سی اے سی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خط میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر حکومت نے یہ شرط...
    قومی علماء و مشائخ کونسل پاکستان نے ہفتہ سیرت کی طرح ملک بھر میں ہفتہ نماز اور ہفتہ زکوٰۃ منانے کا اعلان کیا ہے۔ قومی علماء و مشائخ کونسل پاکستان کا اجلاس آج  وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ اندرونی و بیرونی صورتِ حال، قومی یکجہتی، مذہبی ہم آہنگی اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے منبر و محراب کے مثبت کردار پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاقِ رائے کیا گیا کہ اسلام نے منبر و محراب کو اصلاحِ معاشرہ، تعلیمِ دین اور فکری رہنمائی کا بنیادی ذریعہ قرار دیا ہے۔ علمائے کرام اور مشائخ عظام قوم کے فکری و روحانی رہنما ہیں، جو امن، اخوت...
    وفد نے اعلان کیا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے استاد محترم کو ’’اسلامی فلسفہ و علوم‘‘ میں اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا جائیگا، جو اُن کے علمی و فکری مقام کے شایانِ شان ہے۔ اس اعزازی ڈگری کا اجراء جلد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کی استاد محترم علامہ سید جواد نقوی سے جامعہ العروۃ الوثقیٰ میں ملاقات،، اتحادِ اُمت، علمی خدمات اور اعزازِ فضیلت کے حوالے سے خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد میں ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان، انجنیئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن، علامہ عین الحق بغدادی ناظم امتحانات نظام المدارس پاکستان، کرنل (ر) خالد جاوید ڈائریکٹر ایچ آر منہاج القرآن اور...
    واشنگٹن:(ویب ڈیسک)روس یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد بھارت نے مغربی دباؤ کے باوجود روس سے رعایتی نرخوں پر تیل خریدنا شروع کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے اور مستقبل میں مزید تیل نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے حالیہ بات چیت میں روس یوکرین جنگ، خطے کی صورتحال اور توانائی کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’بھارت نے روس سے تیل کی درآمد میں واضح کمی کی ہے اور مستقبل میں مزید کمی کا عمل جاری رہے گا۔‘‘...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ یہاں مفت میں کوئی لانچ نہیں کراتا، سب استعمال ہوتے ہیں۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں ٹیم بغیر گروہ بندی کے بن ہی نہیں سکتی، میں کپتان بنا تو مجھے اس وقت کے چیئرمین پی سی بی جنرل (ر) توقیر ضیا کو منانا پڑا کیوں دوسروں کو ڈرانا تھا، یہاں ہر کوئی استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب بھی تمام کھلاڑی استعمال ہورہے ہیں یہ بعد میں پتا چلے گا، کچھ کھلاڑیوں کو منع بھی کیا تھا کہ پاکستان کی کپتانی مت لیں آپ کو استعمال کیا جارہا ہے، آپ کو ایسے پھینکیں گے جس طرح کل رات...
    وفد نے اعلان کیا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے استاد محترم کو ’’اسلامی فلسفہ و علوم‘‘ میں اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا جائیگا، جو اُن کے علمی و فکری مقام کے شایانِ شان ہے۔ اس اعزازی ڈگری کا اجراء جلد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کی استاد محترم علامہ سید جواد نقوی سے جامعہ العروۃ الوثقیٰ میں ملاقات،، اتحادِ اُمت، علمی خدمات اور اعزازِ فضیلت کے حوالے سے خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد میں ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان، انجنیئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن، علامہ عین الحق بغدادی ناظم امتحانات نظام المدارس پاکستان، کرنل (ر) خالد جاوید ڈائریکٹر ایچ آر منہاج القرآن اور...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے اور مستقبل میں مزید تیل نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے حالیہ بات چیت میں روس یوکرین جنگ، خطے کی صورتحال اور توانائی کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’بھارت نے روس سے تیل کی درآمد میں واضح کمی کی ہے اور مستقبل میں مزید کمی کا عمل جاری رہے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں امن و استحکام کے لیے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے جلد خاتمے کا خواہاں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک بڑی کارروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے کر نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے تعاون سے انجام دی گئی۔ اس مشن میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یرموک نے مرکزی کردار ادا کیاـامریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کامیاب آپریشن پر پاکستان نیوی کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف تعاون کی ایک مثالی مثال ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ...
    اسلام آباد(نیوز رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس میں حکومتی اراکین نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ٹی کے میدان میں ترقی کے دعوے تو کرتی ہے، مگر عوام کو بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس چیئرمین امین الحق کی زیر صدارت وزارت آئی ٹی میں ہوا، جس میں حکومتی اراکین نے ملک بھر میں موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروسز کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران حکومتی رکن ذوالفقار بھٹی نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ...
    نئی دیلی (ویب ڈیسک )بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ فعال کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کابل میں اپنے مشن کے سربراہ کو چارج ڈی افیئرز (charge d’ affair ) مقرر کرے گا ، پھر سفیر تعینات کریگا جبکہ طالبان حکومت نومبر تک اپنے دو سفارتکار نئی دہلی بھیجے گی۔ بھارت نے اگست 2021ء میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سفارتخانہ بند کر دیا تھا تاہم جون 2022ء میں سکیورٹی یقین دہانیوں کے بعد کابل میں ایک تکنیکی مشن فعال کیا تھا۔بھارتی وزارتِ خارجہ نے وضاحت کی کہ سفارتخانہ افغانستان کی جامع ترقی، انسانی ہمدردی کی امداد اور استعداد کار بڑھانے کے منصوبوں میں بھارت کے کردار کو مزید فروغ دے گا،...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ محکمہ انصافکو انہیں پیشے دینے ہیں اور اگر انہیں یہ رقم ملی تو وہ اسے خیرات میں دے دیں گے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے محکمہ انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے ان تحقیقات کے اخراجات کی ادائیگی کی جائے جو ان کے بقول سیاسی مقاصد کے تحت کی گئیں، تاہم ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ 230 ملین ڈالر کے قانونی اخراجات کے دعوے میں وہ خود ملوث نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کو فون پر بتا دیا کہ پاکستان اور انڈیا کی جنگ نہیں ہونی چاہیے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ نے کہا، ’میں اپنے وکلا سے اس بارے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں محمد حسن معاویہ کی جانب سے علی چنگیز سندھو ایڈووکیٹ کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں جسٹس اعجاز اسحاق  کو عدالتی کارروائی سے روکنے اور نوکری سے برخاست کرنے کی استدعا کی گئی ہے، کہا گیا کہ جج کی طرف سے بلاسفیمی پٹیشنز میں متعصبانہ رویہ اپنایا گیا۔ ریفرنس کے مطابق سپیشل برانچ اور دیگر اداروں کی طرف سے جمع کروائی گئی رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، قانونی کارروائی سے روکنے کے لئے دائر درخواست پر ملتوی شدہ سماعت...
    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف عدالت نے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں جمعہ 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ چوتھی مرتبہ ہے کہ عدالت نے ان کی عدم پیشی پر سخت حکم نامہ جاری کیا ہے۔ عدالت نے اس بار سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ وہ علیمہ خان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں۔ سماعت کے دوران علیمہ خان کے ضامن محمد شریف عدالت میں موجود تھے، جنہوں نے ایک لاکھ روپے کی ضمانتی گارنٹی جمع کرا رکھی ہے۔ گزشتہ سماعت میں عدالت نے ضامن کے بھی وارنٹ گرفتاری...
    احتشام کیانی :اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے اور بعض نئے علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کامیونسپل کارپوریشن اسلام آباد کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا،جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے احکامات جاری کیے۔سنگل بنچ نے اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا ایم سی آئی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔  
    چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ترقی کے لیے ٹیک آف کرچکا، ان حالات میں سب کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے، قانون کے دائرہ میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے، آج پاکستان کے لیے سب کو یکجان ہونا ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر...
    اسلام آباد(نیوزرپورٹر): غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے معاملے پر جعلی شناختی کارڈ رکھنے والے غیر ملکیوں کے گرد شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے۔اگلے مرحلے میں جعلی شناختی کارڈ ہولڈرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ کی ہدایت پر نادرا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق جعلی شناختی کارڈ identity card رکھنے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، کارروائی کے دوران شناختی کارڈ منسوخ کرکے متعلقہ شخص کو جرمانہ اور گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔ حساس اداروں کی نشاندہی پر ان کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔ اب تک جعلی شناختی کارڈ کے اجرا...
    ملزم کے وکیل راج علی واحد نے عدالت کو بتایا کہ عبید کے ٹو کو بلاوجہ دوبارہ اسی کیس میں شامل کیا گیا حالانکہ وہ پہلے ہی دیگر مقدمات میں سزا کاٹ رہا تھا۔ پراسیکیوٹر اقبال اعوان کا موقف تھا کہ ملزم نے اعترافِ جرم کیا تھا اور سزا قانون کے مطابق دی گئی تھی، تاہم عدالت نے شواہد ناکافی قرار دیتے ہوئے بریت دے دی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم لندن کے کارکن عبید عرف کے ٹو کو رینجرز اہلکار کے قتل کے مقدمے میں بری کر دیا۔ عدالت نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کی اپیل منظور کر لی۔ ذرائع کے مطابق...
    ---فائل فوٹو  سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران غزہ اور فلسطین سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے میں امن و استحکام کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی امور پر رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
    اسلام ٹائمز: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنے حالیہ خطاب میں امریکی صدر کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، جنہوں نے ایران کی جوہری تنصیبات کو بمباری کا نشانہ بنانے پر گھمنڈ کرتے ہوئے، ان تنصیبات کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، فرمایا کہ "ٹھیک ہے، آپ اسی خام خیالی میں رہیں، لیکن آپ ہیں کیا کہ کوئی ملک جوہری صنعت کا حامل ہو تو آپ اس پر حکم چلائيں کہ یہ کرو اور یہ نہ کرو۔ رہبر انقلاب نے مزید کیا فرمایا، اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ ںظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنے حالیہ خطاب میں...
    اسلام آباد: کسانوں کو سہولیات دینے کے معاملے میں قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران پنجاب اور سندھ کی بحث شروع ہو گئی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کا اجلاس سید حسین طارق کی زیر صدارت  ہوا، جس میں بیجوں کی سرٹیفیکیشن اور انسپکشن کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں  وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم نے سندھ سے کہا تھا  کہ ایکٹ بنائیں اور ہم سے پاور لیں۔ ان کا یہی مسئلہ  ہے، ہر وقت کہتے ہیں وفاق ہمیں پاور نہیں دیتا اور جب ہم پاور خود دیتے ہیں تو یہ پاور لینے کو تیار نہیں ہوتے۔ انہوں نے سندھ کے حکام سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے سندھ میں...
    بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 22 اکتوبر 1993ء کو ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ سرینگر میں درگاہ حضرت بل کے بھارتی فوج کے محاصرے کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بجبہاڑہ قتل عام کے شہداء کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی...
    بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 22 اکتوبر 1993ء کو ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو اس وقت شہید کر دیا تھا جب وہ سرینگر میں درگاہ حضرت بل کے بھارتی فوج کے محاصرے کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بجبہاڑہ قتل عام کے شہداء کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی...
    رضوان کو ون ڈے کی کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟ راشد لطیف نے بڑا دعویٰ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پاکستان کے سابق کرکٹر راشد لطیف نے محمد رضوان کو ون ڈے کپتانی سے ہٹائے جانے سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شاہین آفریدی کو پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے اور اس سے قبل محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی کپتانی کررہے تھے۔ سوشل میڈیا پر سابق کپتان راشد لطیف کا ایک صحافی کو دیا گیا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں راشد لطیف محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن عبید عرف کے ٹو کی 27 سال پرانے کیس میں عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی اپیل منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق عبید کے ٹو پر الزام تھا کہ 1998 میں لیاقت آباد کے علاقے میں رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر کے ایک جوان کو شہید اور دوسرے کو زخمی کیا تھا۔پولیس کے مطابق اس وقت اہلکار رینجرز پکٹ پر موجود جوانوں کے لیے کھانا لے جا رہے تھے جب مسلح ملزمان نے ان پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی دلدار حسین موقع پر شہید اور حوالدار ممتاز علی زخمی ہوئے تھے۔کیس کا ٹرائل کئی سال جاری رہا اور عدالت نے...
    راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی پہلی اننگز جاری ہے اور مہمان ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنا لیے ہیں۔راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن آصف آفریدی نے بغیر کسی رن کے اضافے کے ڈیولڈ بریوس کو پویلین بھیج دیا۔اس کے بعد آصف آفریدی نے کائل ویرینے اور سیٹ بیٹر ٹریسٹان اسٹبس کو بھی آؤٹ کر کے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5 شکار مکمل کیے۔ مارکو جینسن کو نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔خیال رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 333 رنز اسکور کیے...
    پاکستان شوبز کے لیجنڈ مولا جٹ اسٹار سلطان راہی کے بیٹے حیدر راہی نے لالی ووڈ سنیما کے سپر اسٹار ہمایوں سعید پر تنقید کرتے ہوئے ان کی فلمیں فلاپ ہونے کی وجوہات بیان کی ہیں۔ ایک حالیہ پروگرام میں پاکستانی سنیما اور اداکاروں پر اظہار رائے کرتے ہوئے حیدر راہی کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید کو اگر فلم میں کالج کے لڑکے کا کردار دیا جائے تو کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔ لوگ انہیں صرف ایک اچھے اور موزوں کردار میں ہی قبول کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے کردار کے مطابق کاسٹنگ کرنا بےحد ضروری ہے اور کاسٹنگ صحیح ہو تو یہ فلم کی کامیابی کی وجہ بننے میں...
    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ (سی آئی ڈبلیو) نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے منو جان روڈ پر اسکول ٹیچر کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی گئی جس سے ملزمان کا سراغ لگانے میں مدد ملی۔ واقعے کی تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر کو منو جان روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ایک خاتون اسکول ٹیچر پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا تھا، خاتون جو ایک مقامی اسکول میں ٹیچر تھیں معمول کے مطابق گھر سے اسکول جا رہی تھیں جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ حملہ...
    علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر سپرنٹینڈنٹ پولیس سٹی کو توہین  عدالت کا نوٹس جاری  کردیا گیا۔ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ کرانے پر ڈی ایس پی وارث خان نعیم یاسین کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔  رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی نے تحریری جواب دیا علیمہ خان کہیں مل نہیں سکیں، عدالت کو بتایا گیا علیمہ خان کل دن بھر اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں۔ عدالت نے علیمہ خان کے گارنٹر محمد شریف کے ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کا نوٹس جاری کیا۔ سپرنٹینڈنٹ پولیس اور ڈی ایس پی کو علیمہ خان کے وارنٹ پر ہر صورت تعمیل کرانے کا حکم جاری کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بی ڈی ایس کے طلبہ کی پی ایم ڈی سی کیخلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو بی ڈی ایس کے طلبہ کی پی ایم ڈی سی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل شہاب امام ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے بلوچستان کے سیکڑوں ایسے بچوں کے داخلے ریگولرائز کردیے ہیں۔ صرف سندھ کے بچوں کا نقصان کیا جا رہا ہے۔ بچوں نے داخلہ اُس وقت لیا جب خود سندھ حکومت نے پاسنگ مارکس 50 مقرر کیے تھے۔ اب تو بچوں کی ڈگری بھی مکمل ہونے کو ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ...
    بھارت نے تاحال طالبان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔ بھارت نے اگست 2021ء میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ فعال کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اقدام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے حالیہ دورہ بھارت کے بعد کیا گیا جس میں طے پایا تھا کہ بھارت اپنے تکنیکی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دے گا۔رپورٹ کے مطابق بھارت کابل میں اپنے مشن کے سربراہ کو چارج ڈی افیرز (chargé d’affaires) مقرر کرے گا اور بعدازاں سفیر تعینات کرے گا جبکہ طالبان حکومت نومبر تک اپنے دو سفارت کار نئی دلی بھیجے...
     ڈاکٹر نوید محسن چوہان نے کہا کہ اس وقت تین تحصیلوں میں سیٹ اپ مکمل ہو چکا ہے اور تنظیم سازی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، حالیہ سیلاب کے دوران مجلس وحدت مسلمین نے دیگر اضلاح کی طرح بہاولپور میں بھی ریلیف سے لے کر لوگوں کی واپسی تک اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی نے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں ضلع بہاولپور کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین مولانا سید فرخ مہدی، سید جواد رضا جعفری، سید ثقلین نقوی، سید احسان حیدر نقوی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین نے بہاولپور کی ضلعی ورکنگ کمیٹی کے...
    ملزمان نے بیرون ملک جانے کیلئے جعلی پاسپورٹ پر میڈیکل کروانے کی کوشش کی، ملزمان کو فاطمہ ڈائیگناسٹک سینٹر ملتان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو میڈیکل چیک اپ کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 3 جعلی پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹس پر میڈیکل کروانے کی کوشش ناکام بنا دی، 2 ملزمان گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان میں محمد احمد اور ابتہہ رانا شامل ہیں، ملزمان نے بیرون ملک جانے کے لئے جعلی پاسپورٹ پر میڈیکل کروانے کی کوشش کی، ملزمان کو فاطمہ ڈائیگناسٹک سینٹر ملتان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو میڈیکل چیک اپ کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی جس دوران سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش، مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ پر زور دیا گیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حالیہ سیلابوں کے باعث رواں مالی سال کے دوران 4 فیصد معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ مجموعی معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور حکومت اب بھی پُرامید ہے کہ شرحِ نمو 3.5 فیصد کے قریب رہنے کا امکان ہے۔چینی میڈیا کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ایک سال کے دوران معاشی استحکام کے میدان میں قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، افراطِ زر کی شرح میں کمی آئی ہے اور مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ...
    پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی نے بدھ کے روز تاریخ رقم کر دی، جب وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے سب سے معمر بولر بن گئے۔ 38 سالہ آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن یہ کارنامہ انجام دیا۔اہم سنگِ میل عبور کرنے کے بعد آفریدی نے سجدۂ شکر ادا کیا، اور اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز کو یادگار بنا دیا۔ 92 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا آصف آفریدی نے انگلینڈ کے چارلس میریئٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 1933 میں 37 سال اور 332 دن کی عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے آصف آفریدی پاکستان کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ...
    سٹی42: ٹریفک وارڈنز کی وردی اب تبدیل نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے موجودہ یونیفارم جاری رکھنے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کا حکم جاری کر دیا ہے۔ 4ماہ قبل وزیر اعلیٰ نے ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کرنے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد ٹریفک حکام نے موٹروے پولیس طرز کا نیا یونیفارم تیار کروایا اور اسے گزشتہ روز پیش کیا  تاہم دونوں یونیفارمز کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ نے موجودہ وردی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ٹریفک حکام کے مطابق موجودہ یونیفارم کی خریداری کے لیے تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اور جلد ہی اس کے لیے اشتہار جاری کیا جائے گا۔ بالی ووڈ کے...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ اور فلسطین سمیت حالیہ علاقائی پیش رفتوں کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
    اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے منگل کے روز نیشنل سیکیورٹی کونسل (NSC) کے سربراہ تزاحی ہانیگبی کو برطرف کر دیا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر کے مطابق، کونسل کے ڈپٹی سربراہ گیل رائخ کو قائم مقام سربراہ کے طور پر مقرر کیا جائے گا۔ ہانیگبی نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ’آج وزیراعظم نیتن یاہو نے مجھے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا کہ وہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے لیے نیا سربراہ تعینات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں میرا بطور قومی سلامتی مشیر اور کونسل کے سربراہ کا دور آج ختم ہو گیا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو نےوزیر دفاع کو کیوں برطرف کیا؟ وزیراعظم...
    لاہور؛ گلے میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) نواں کوٹ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار کے گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ نعمان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جو دم توڑ گیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر...
    ---فائل فوٹو  پنجاب کے محکمہ پرائس کنٹرول کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبۂ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔محکمۂ پرائس کنٹرول کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 6 لاکھ 38 ہزار 278 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 14ہزار 522 گراں فروشوں کو جرمانے، 22 کے خلاف مقدمات درج جبکہ 245 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آٹا نِرخوں کے لیے59 ہزار 22 مقامات کی چیکنگ کی گئی، دوران چیکنگ1ہزار 915 گراں فروشوں کو جرمانہ اور 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسی طرح چکن کے گوشت کی قیمتوں پر1ہزار 359 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ،1 کے خلاف مقدمہ درج جبکہ 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پنجاب...
    مقبوضہ جموں و کشمیر اور ملک کی مختلف ریاستوں میں بھارتی حکومت کے خلاف مزاحمتی تحریکوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اس دعوے پر سوال اٹھنے لگے ہیں کہ بھارت میں شورش اور مزاحمت تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق، اگرچہ بھارتی حکومت ملک میں عسکریت پسندی کے خاتمے کے دعوے کر رہی ہے، لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ جموں و کشمیر کے زیرِ قبضہ علاقوں میں مسلح مزاحمت میں دوبارہ شدت آئی ہے، جبکہ بھارت کی کئی دیگر ریاستوں میں بھی مرکز سے زیادہ خودمختاری اور آزادی کے مطالبات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا مزاحمت کاروں...
    لندن میں میٹ پولیس نے شاپ لفٹنگ میں ملوث منظم گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ہزاروں پاؤنڈ کی مسروقہ اشیا برآمد کرلیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے شاہ لفٹنگ کے خلاف آپریشن کو تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میٹ پولیس کے افسران نے 120 ایسی دکانوں پر چھاپے مارے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ بڑے ریٹیلرز سے چرائی گئی مسروقہ اشیا خرید کر انھیں سستے داموں فروخت کر رہے ہیں۔ آپریشن کے دوران 32 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 9 دکانوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا، گرفتار افراد پر چوری، منشیات کے جرائم کے علاوہ امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک نے انہیں غزہ میں حماس کے خلاف فوجی کارروائی کی پیشکش کی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’مشرقی وسطیٰ میں ہمارے موجودہ عظیم اتحادیوں نے بڑی جوش و خروش کے ساتھ مجھے بتایا ہے کہ وہ میری خواہش پر بھاری فورس کے ساتھ غزہ میں داخل ہو کر حماس کو قابو میں لانے کے لیے تیار ہیں۔‘ صدر ٹرمپ نے کسی ملک کا نام ظاہر نہیں کیا کہ کن ممالک نے انہیں حماس کے خلاف جنگ لڑنے کی پیشکش کی ہے۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں حماس کو ایک بار پھر خبردار...
    پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوتے ہی پاکستان نے پہلے اوور میں کامیابی حاصل کرلی۔ جنوبی افریقا نے 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو آصف آفریدی کی چوتھی گیند پر کائل ویرین محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔ گزشتہ روز پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 22 کے مجموعی اسکور پر ریان ریکلٹن 14 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔ ٹونی ڈی زورزی 55، کپتان ایڈن مارکرم 32 اور ڈیوالڈ بریوس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔
    کراچی: شہرِ قائد میں پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں ڈکیت گروہوں کے کئی کارندے زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کی کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، نقدی، قیمتی گھڑیاں، موٹرسائیکلیں اور چوری شدہ سفید کرولا کار بھی برآمد کی گئی۔ پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار گڈاپ سٹی، فیروزآباد اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد پانچ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گڈاپ سٹی میں بقائی ٹول پلازہ کے قریب فضل واحد اور ذاکر اللہ گرفتار کیے گئے جن سے اسلحہ اور گلشن معمار سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد...
    ( اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات  کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔   سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے ۔  ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔  محسن نقوی نے کہا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا، دین اسلام  امن اور محبت کا درس دیتا ہے، یہاں تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سنی تحریک علامہ محمد ثروت اعجاز قادری کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی اور باہمی رواداری کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔اہم ملاقات میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے، جنہوں نے مذہبی طبقات کے مثبت کردار کو سراہا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ملک میں مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، دین اسلام امن، اخوت اور محبت کا...