2025-10-28@00:50:25 GMT
تلاش کی گنتی: 42040

«دھمکیاں دیں»:

(نئی خبر)
    فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، اس موقع پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں علماء کرام کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کےفروغ پر زور دیا گیا۔محسن نقوی نے کہا کہ دینِ اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے، تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں، معرکہ حق میں...
    کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے، ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا، دین اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے، یہاں تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیئے ، امریکی صدر ٹرمپ کا مودی کو دو ٹوک پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح طور پر کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفونک بات چیت ہوئی، جس میں تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تجارت کے ذریعے تنازعات حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور اسی پالیسی کے تحت انہوں نے مودی کو کہا...
    کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات  کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ دین اسلام  امن اور محبت کا درس دیتا ہے۔ یہاں تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا...
    لاہور: پنجاب حکومت کے اقدامات اور ہوا کی کم رفتار کے نتیجے میں آج لاہور میں ہوا کا معیار نسبتاً بہتر رہنے کا امکان ہے۔ مشرق سے مغرب کی طرف چلنے والی ہواؤں سے لاہور میں اے کیو آئی کی اوسط سطح 220 سے 240 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ بھارت میں گزشتہ روز دیوالی پر آتش بازی اور پرالی جلانے سے پیدا ہونے والی اسموگ ہواؤں کے ذریعے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں آلودگی کا سبب بنی تھی۔ پنجاب حکومت کے اینٹی اسموگ آپریشن سے صورتحال کو کنٹرول کیا گیا جس کے اثرات آج لاہور میں بہتر ایئر کوالٹی کی صورت میں ظاہر ہوں گے، ہوا کی رفتار 3 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ایک بڑی تبدیلی کے تحت ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے، اور ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سابق کپتان کی برطرفی نے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ سابق کرکٹر راشد لطیف نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ فیصلہ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کی جانب سے کیا گیا، جنہیں مبینہ طور پر رضوان کا ’مذہبی ماحول‘ پسند نہیں تھا۔ مزید پڑھیں: ون ڈے کرکٹ میں کپتان تبدیل، اب محمد رضوان کو یہ ضرور پوچھنا چاہیے کہ ‘مجھے کیوں نکالا؟’ راشد لطیف نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ کیا صرف اس لیے کہ رضوان نے فلسطین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں، جس کی اسرائیلی فوج نے بھی تصدیق کر دی ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق، ان لاشوں کو بین الاقوامی انسانی تنظیم ریڈ کراس کے توسط سے وصول کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ریڈ کراس کے نمائندوں نے دونوں لاشوں کو اسرائیلی حکام کے حوالے کیا، جس کے بعد انہیں فرانزک میڈیسن کے نیشنل انسٹیٹیوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔ وہاں میڈیکل ماہرین کی ٹیم لاشوں کی شناخت اور فرانزک معائنہ کرے گی تاکہ موت کے حالات اور وقت سے متعلق مکمل رپورٹ تیار کی جا سکے۔ذرائع کے مطابق، حالیہ پیشرفت کے بعد اسرائیل...
    اسکاٹ لینڈ میں 22 سالہ کیرا کوزِنز نے اپنے علاقے میں حیرت اور غصے کی لہر دوڑا دی ہے، جب اس نے فرضی حمل کرکے ایک پلاسٹک کی گڑیا کو پیدا کرنے کا ڈرامہ کیا اور پھر دعویٰ کیا کہ بچہ فوت ہو گیا۔ کیرا نے مصنوعی حمل کا پیٹ (پروستھیٹک بَمپ) پہنا اور جعلی الٹرا ساؤنڈ اسکین، اسپتال کے دورے اور یہاں تک کہ جینڈر ریویل پارٹی تک کا ڈرامہ کیا۔ اس کے خاندان اور دوستوں نے حمل کو حقیقت سمجھا اور مہنگے تحائف بھی خریدے، جب تک کہ کیرا کی ماں نے اس کے کمرے میں گڑیا دیکھ کر حقیقت آشکار نہ کی۔ مزید پڑھیں: ’مجھے بھی گھر میں گڑیا کہہ کر بلاتے ہیں‘: مریم نواز کی سیلاب متاثرہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح طور پر کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ اوول آفس میں دیوالی کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفونک بات چیت ہوئی، جس میں تجارت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ تجارت کے ذریعے تنازعات حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور اسی پالیسی کے تحت انہوں نے مودی کو کہا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ امریکی صدر نے ایک اور بیان میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے تجارت کے ذریعے آٹھ جنگیں رکوا دیں، جن میں پاکستان...
        وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان رواں مالی سال میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باوجود 3.5 فیصد اقتصادی ترقی حاصل کرنے کی توقع رکھتا ہے۔ سی جی ٹی این امریکا کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے معاشی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے اور مرکزی بینک کی مالیاتی پالیسی میں نرمی دکھائی دے رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: معاشی استحکام کے حصول کے بعد ہمارا ہدف معاشی نمو ہے، وزیراعظم شہباز محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ایک نئے قرض پروگرام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو صاف طور پر بتادیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ دیوالی کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی نریندر مودی سے ٹیلیفون پر طویل بات چیت ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت، خطے کی صورتحال اور دیگر اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران انہوں نے بھارتی وزیراعظم پر واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی قسم کی جنگ دونوں ممالک کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی۔ ٹرمپ...
    اسلام آباد (وقائع  نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کے نیب کے فیصلے کے خلاف بہن سکینہ بخاری کی درخواست پر فریقین کو  نوٹس جاری کرتے ہوئے جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دے دیا اور جائیداد نیلامی کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ نیلامی ہو گئی ہے؟ ابھی کیا سٹیٹس ہے؟ جس پر بابر اعوان ایڈووکیٹ نے بتایاکہ جی عمل جاری ہے لیکن ہمیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا  کہ کیا جائیداد کی تقسیم ہو چکی ہے؟ جس پر بابر اعوان ایڈووکیٹ نے...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ سال 2024-25 میں پاکستان میں ترسیلات زر، کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری آئی۔ رپورٹ میں  پاکستان میں سال 2025-26 میں مہنگائی دوبارہ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پاکستان میں بجلی پر سبسڈی کے خاتمے، ٹیرف کے معمول پر آنے سے دبائو بڑھے گا۔ علاقائی کشیدگی بھی خطے کی معاشی ترقی کو متاثرکرسکتی ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ 2025ء...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹر کا شروع کیا جانے والا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ نوجوانوں کو مزید آگے لے کر جانا ہے‘ سیمی کنڈکٹر اور اے آئی پر عبور حاصل کرنے والی قومیں ہی دنیا پر حکمرانی کریں گی‘ یہی مستقبل ہے۔ اسلام آباد میں قومی سیمی کنڈکٹر پروگرام ’انسپائر انیشی ایٹیو‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی سیمی کنڈکٹر پروگرام کا اجرا تاریخی اقدام ہے‘ سیمی کنڈکٹر پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے‘ دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر سے متعلق بیانیے کی جنگ جاری ہے‘ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سیمی کنڈکٹرز کے میدان میں وسائل سے نوازا‘ ہماری ذمہ...
    کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) جیسے گروپس نوجوانوں کو مبینہ طور پر اپنے جال میں پھنسانے کے لیے نوکری، مالی امداد، تعلیم اور تحفظ کے فریب آمیز وعدے کرتے ہیں۔ یہ دعویٰ سی ٹی ڈی کی کارروائیوں، ضبط شدہ پیغامات اور گرفتاریوں سے سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچ عسکریت پسند گلزار امام عرف امام شنبے کی گرفتاری کا ایک سال، بلوچستان کے حالات پر کیا اثر پڑا؟ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ گروپس سماجی رابطوں، ذاتی روابط اور پروپیگنڈے کے ذریعے تعلیم یافتہ اور کمزور مالی پس منظر کے حامل نوجوانوں کو بھرتی کرتے ہیں جب کہ گرفتار شدہ رہنماؤں کی خودی وضاحتیں اور افسوس کے بیانات ان حکمت عملیوں کی تصدیق کرتے ہیں۔...
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو مراکش کے ہم منصب ناصر نے ٹیلی فون کیا ترجمان دفتر  خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور‘ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور مراکش نے تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے مراکش کے وزیر خارجہ کو پاکستان دورے کی دعوت دی۔ مراکش وزیر خارجہ نے پاکستان دورے کی دعوت قبول کر لی۔
    اسلام آباد(آئی این پی )نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘کی ایما پر نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کے بیرون ملک احتجاج کی حقیقت آشکار ہوگئی، بلوچستان کے علاقے زہری میں حقائق کے برعکس پروپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔پروپیگنڈا کرنے والوں سے خاتون صحافی کے سوالات پر مظاہرین زہری کے موجودہ حالات سے لاعلم پائے گئے، مظاہرے میں شریک افراد خاتون صحافی کے سوالات پر جواب دینے سے کتراتے رہے۔خاتون صحافی نے سوال کیا کہ مظاہرین اور غیر مقامی باشندوں کو اس مظاہرے کے لئے غیر ملکی لابیز کے ذریعے کرایے پر خریدا گیا؟ خاتون صحافی نے بتایا کہ مظاہرین نے جن افراد...
    صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پارٹیوں کے انعقاد کے لیے 250 ملین ڈالر کا نیا بال روم تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے تاہم اس کے لیے اس تاریخی عمارت کا ایک حصہ گرا دیا گیا ہے جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے تاریخی ایسٹ وِنگ کو پیر کے روز مسمار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا، جہاں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک نیا شاندار بال روم تعمیر کر رہے ہیں، اس بال روم کی تعمیر پر اٹھنے والے اخراجات کے بارے میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس کی مالی معاونت وہ خود اور ان کے چند ڈونرز کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: سرکاری اخراجات میں کمی کے فیصلے پر...
     گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ اسپتال کے سائبر نائف اینڈ روبوٹک ریڈیو سرجری ڈیپارٹمنٹ نے کینسر کے علاج میں ایک تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نوجوان پلاسٹک سرجری کی طرف کیوں مائل ہو رہے ہیں؟ ڈیپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ احمد کے مطابق اسپتال میں اب تک ایک ہزار سے زائد مریضوں کا کامیاب علاج جدید سائبر نائف مشین کے ذریعے کیا جا چکا ہے جو جدید روبوٹک ریڈیو سرجری ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور دماغ کے اندر موجود رسولیوں کو نہایت مؤثر طریقے سے ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ڈاکٹر عائشہ احمد نے بتایا کہ حال ہی میں ایک خاتون مریضہ جنہیں بریسٹ کینسر کے باعث دماغ میں 60 سے زائد چھوٹے چھوٹے نشانات (میٹس) ہو...
    لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا کہ ٹی ایل پی کی قیادت اپنے کارکنوں کو پولیس پر حملوں کے لیے اکساتی رہی، جبکہ اسلحے کے زور پر پولیس کی گاڑیاں چھیننے جیسے واقعات پیش آئے جنہیں کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنگے فساد کو اسلام اور فلسطین کے نام پر جواز دینا نہ صرف گمراہ کن بلکہ مذہب کے تقدس کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ عظمٰی بخاری نے انکشاف کیا  ٹی ایل پی کے احتجاج میں جھوٹی لاشوں کا پروپیگنڈا کیا گیا تاکہ عوامی ہمدردی حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست نے ٹی ایل پی سے متعلق...
    سال 2025 میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا کہ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے حصول کی اہل نہیں، سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہو سکتا ہے، صدرِ مملکت ہائیکورٹ کے جج صاحبان کو ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کو 9 مئی سے متعلق 8 مقدمات میں ضمانت دی گئی۔ پہلے علی امین گنڈاپور اور اب سہیل آفریدی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر چکے ہیں کہ ان کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔ اس کے علاوہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف کیس آئینی بینچ سنے گا یا فُل کورٹ؟ اس پر سماعت جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام صحافیوں کی عالمی تنظیم...
    لاہور: الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی الیکشنز پر کام روکتے ہوئے حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات پر غور کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بلدیاتی الیکشنز نئے قانون پر ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا اور گورنر پنجاب نے بھی نئے ایکٹ کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہوگیا۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ پرانے ایکٹ کے تحت جاری حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا اور نئے ایکٹ کے تحت ہی بلدیاتی انتخابات کروانے کا...
    دنیا بھر میں مقبول ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک خطرناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، بشمول یوٹیوب، فیس بک اور ایکس پر پوسٹ وائرل ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ کھابے لامے ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ کچھ جعلی پوسٹ میں تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جنہیں کھابے لامے سے منسوب کیا گیا تاہم اب ان جھوٹی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔ ریئلٹی چیک کے بعد رائٹرز اور اسنوپس سمیت متعدد فیکٹ چیکنگ اداروں نے واضح کیا کہ کھابے لامے کے کسی حادثے کی کوئی مصدقہ خبر موجود نہیں، یہ تمام دعوے کلک...
    اداکار و میزبان حارث وحید نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں نئے فنکاروں کو اکثر ایسے مشورے دیے جاتے ہیں جو نہ صرف غیر حقیقی ہوتے ہیں بلکہ اداکاروں کی خود اعتمادی کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران حارث وحید نے اپنے کیرئیر کے آغاز سے متعلق تجربات شیئر کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ انڈسٹری میں نئے تھے تو ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے انہیں مشورہ دیا کہ بہتر باڈی بنانے کے لیے انجکشن لگوائیں کیونکہ صرف جم کرنے سے مطلوبہ تبدیلی حاصل نہیں ہوگی۔ حارث نے بتایا کہ اسی شخص نے انہیں رنگ گورا کرنے والی کریمیں استعمال کرنے کا بھی کہا تاکہ وہ اسکرین پر...
    بالی وُوڈ کے لیجنڈری اداکار اسرانی، جو سپرہٹ فلم شعلے میں جیلر کے یادگار کردار کے باعث آج تک مداحوں کے دلوں میں زندہ تھے، 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ چند ماہ سے وہ علیل تھے اور ممبئی کے اسپتال میں علاج کے دوران دَم توڑ گئے۔ اسرانی کے انتقال کی خبر نے بھارتی فلم انڈسٹری سمیت دنیا بھر میں موجود اُن کے لاکھوں مداحوں کو افسردہ کر دیا۔ بالی ووڈ ستاروں اور ہدایتکاروں نے ان کی موت کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے ان کے فن، شخصیت اور مزاحیہ اداکاری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسرانی نے فلم شعلے (1975) میں ’’جیلر‘‘ کا کردار نبھایا تھا، وہ آج بھی فلمی تاریخ کا انوکھا...
    سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میںکچے کے علاقوں میں لاگو ہوگی،قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا تعلیم، صحت ،فلاحی سہولیات ، ہتھیار ڈالنے والوں کو فنی تربیت، روزگار فراہم کیا جائے گا،محکمہ داخلہ سندھ حکومت نے سرینڈر پالیسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے جو سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کے کچے کے علاقوں میں لاگو ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سرینڈر کرنے والے ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا، یہ پالیسی عام معافی نہیں بلکہ امن کے قیام کے لیے تیار کی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ اور بارود برآمد کیا جائے گا جبکہ ان کے اہلخانہ کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ کچے کے علاقوں میں...
    وہ نمک حراموںکے ووٹ لینا نہیں چاہتے، بھارتی وزیرکابیان سوشل میڈیا پر وائرل جو بی جے پی کو ووٹ نہیں دے گا اسے پاکستان بھیج دیا جائیگا،گری راج سنگھ کا خطاب بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کی جانب سے مسلمانوں کو نمک حرام کہنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔بی جے پی کے سینیٔر رہنما اور وفاقی وزیر گری راج سنگھ نے بہار کے ضلع ارول میں 18 اکتوبر کو ایک جلسے کے دوران اپنے خطاب میں مسلمانوں کے حوالے سے کہا کہ وہ ’نمک حراموں‘ کے ووٹ لینا نہیں چاہتے، ان کا یہ بیان اگلے ہی روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔وائرل ویڈیو میں گری راج سنگھ نے اقلیتی برادری کے افراد کو تنقید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اور پیپلز پارٹی کی انتظامیہ اگر یہ سمجھتی ہے کہ جماعت اسلامی کے چیئرمین اور کارکنان کو گرفتار کر کے تحریک کو دبایا جا سکتا ہے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ اگر کے الیکٹرک نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو جماعت اسلامی بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی، اور اگر کسی نے راستہ روکنے کی کوشش کی تو حالات کی تمام تر ذمے داری قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عاید ہوگی۔کے الیکٹرک انتظامیہ شہریوں سے پورا بل وصول کرتی ہے لیکن انہیں اندھیروں اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا رکھتی ہے۔ کے الیکٹرک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف ر پورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ کراچی شہر کی ترقی، توسیع اور منظم گروتھ کے لیے طویل المدتی ماسٹر پلان تیار کیا جائے جو یہ طے کرے کہ آئندہ 50 برس میں شہر کس سمت میں آگے بڑھے گا، تو یہ اقدام نہ صرف ترقی کی راہیں متعین کرے گا بلکہ موجودہ انتظامی، شہری اور ماحولیاتی مسائل کے حل میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی کنسلٹنسی فرم دارالحنداسہ کے وفد کی آباد ہاؤس دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفد کی قیادت پروجیکٹ مینیجر ڈیوڈ گنڈری کررہے تھے جبکہ ڈپٹی پروجیکٹ مینیجر سلیم عید اور جونیئر پلانر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-08-4 جنیوا (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر تحمل کا مظاہرہ کیا، مگر اپنی خودمختاری کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنیوا میں 151ویں بین الپارلیمانی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری کو انسانی ہمدردی، انصاف اور بین الاقوامی اصولوں کے استحکام کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کیا۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن میں مقیم منشیات فروش مارک ساویا کو عراق کے لیے اپنا خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ مارک ساوایا عراق کے لیے خصوصی ایلچی کے طور پر کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عراق امریکاتعلقات کے بارے میں مارک کی گہری سمجھ اور خطے میں ان کے روابط امریکی عوام کے مفادات کو آگے بڑھانے میں مدد کریں گے۔دوسری جانب اس تقررنے مارک ساوایا کے غیر روایتی پس منظر کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تنازع پیدا کردیا ہے۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق مشی گن میں چرس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-01-7 خیرپور (نمائندہ جسارت+مانیٹرنگ ڈیسک) خیر پور میں افسوسناک واقعے سے علاقے میں کہرام مچ گیا،گھر سے ایک خاندان کے 6افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں،تفصیلات کے مطابق اے سیکشن تھانے کی حدودمیں ایک گھر سے شوہر ، بیوی اور 4بچوں کی لاش برآمد ہوئی، لاشیںکجھور منڈی کے صدر بشیر احمد آرائیں کے بیٹے نوید آرائیں، بہو اقصیٰ اور4پوتے شامل ہیں واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال خیرپور روانہ کیا اس سلسلے میں ایس ایس پی خیرپور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں 5 افراد کو زہر دیکر بیوی نے خود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-01-4 اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے عوام کی آسانی کیلیے چیف جسٹس کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، پورٹل عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے پیر کو ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو اور واٹر کارپوریشن کے چیف انجینئر آفتاب عالم کے ہمراہ نہر خیام کا دورہ کر کے جاری کام کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹرترقیات کمشنر کراچی نسیم بھٹو اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز احمد مرتضی اور دیگر بھی موجود تھے۔ کمشنر کو بتایا گیا نہر خیام منصوبہ کے تحت 2 کلورٹ بنانے کے منصوبہ پر 32 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ منصوبہ کے تحت نہر خیام کو ایک معیار ی تفریح گاہ بنایا جائے گا۔ شجرکاری کی جائے گی، خوبصور ت پارک بنایا جائے گا اور فیملیز کیلیے تفریح کی سہولتیں ہوں گی اور فوڈ اسٹریٹ بھی بنائی جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر صحافی پریس کلب کے ممبر لیاقت عباسی کے بڑے بھائی، معروف لکھاری و شاعر ممتاز عباسی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرکے ان کی ٹویوٹا کرولا GLi (BRG-438) چھین لی۔ واقعہ گلستان جوہر بلاک 11، تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود میں پیش آیا۔ ممتاز عباسی کے مطابق وہ پیر اور منگل کی درمیانی شب بہادرآباد سے گروسری لے کر گھر پہنچے ہی تھے کہ ایک مشکوک گاڑی نے تعاقب کرتے ہوئے ان کی گاڑی کو آگے آ کر روکا۔ گاڑی میں سوار 3 اسلحہ بردار ملزمان میں سے 2 نے اتر کر انہیں یرغمال بنا لیا اور ان ہی کی گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ ملزمان تقریباً 20 منٹ...
    اسلام آباد: ملک میں تیل کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے کیونکہ سندھ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر سندھ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (SIDC) کی مد میں 180 ارب روپے کے دعوئوں کے باعث صنعت کے بیٹھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ منگل کے روز سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل کا ایک تیل بردار جہاز جو سیس کے تنازعے کی وجہ سے بندرگاہ پر رکا ہوا تھا جاری کردیا تاہم صوبائی حکومت نے اب پی ایس او اور دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے مزید کارگوز کی کلیئرنس کے لیے سیس ادائیگی کی ضمانتیں طلب کرلی ہیں۔سندھ حکومت اور آئل انڈسٹری کے درمیان 2021 سے انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کے نفاذ پر تنازع جاری ہے۔...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان چپقلش یا تنازعے کے تاریخی پسِ منظر میں ڈیورنڈ لائن کا بہت ذکر آتا ہے، تو قارئین کے ذہن میں رہے کہ جب پورے ہندوستان پرانگریزوں کی حکومت تھی اور عملی طور پر کابل کے حکمران بھی وہی تھے، اُس وقت انھوں نے افغانستان کو دوسری Princely states کی طرح خودمختاری دی ہوئی تھی مگر افغانستان کا حکمران امیر عبدالرحمن انگریز حکمرانوں سے وظیفہ لیتا تھا۔ افغانستان اور برٹش انڈیا کے درمیان سرحدی معاملات کو ہمیشہ کے لیے طے کرنے کے لیے 1893میں افغانستان اور ہندوستان کی برطانوی حکومت کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا جس پر افغانستان کے حکمران امیر عبدالرحمن نے اور انگریز حکومت کی طرف سے انڈین سول سروس کے ایک سفارتکار...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ میں پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا اعتراف کیا گیا ہے، آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2024-25 میں پاکستان میں ترسیلات زر،کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری آئی، البتہ رپورٹ میں  پاکستان میں سال 2025-26 میں مہنگائی دوبارہ بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی پرسبسڈی کے خاتمے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ پر جو قیامت ٹوٹی اور اسرائیل نے جس ظلم، تشدد اور سفاکی کا مظاہرہ کیا اس کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اسرائیل کے خلاف پوری دنیا ایک طرف تھی اور وہ پوری ڈھٹائی کے ساتھ عالمی برادری کا مذاق اُڑا رہا تھا۔ جنگ بندی اس وقت ممکن ہوئی جب امریکا نے چاہا ورنہ وہ جنگ جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کو ہلا شری دے رہا تھا۔ اسے اربوں ڈالر کا اسلحہ فراہم کررہا تھا اور بار بار جنگ بندی کی قرار دادوں کو ویٹو کررہا تھا۔ غزہ میں صورت حال بڑی حد تک معمول پر آرہی ہے فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں، ایک دوسرے کو تسلی دے رہے ہیں اور آنے والے حالات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نہ صرف ریاست کے آزاد خطوں کے عوام کے لیے امید کی کرن بن چکے ہیں بلکہ مقبوضہ کشمیرکے حریت پسندعوام کے لیے بھی آخری امید ہیں،ڈاکٹرمحمد مشتاق خا ن نے حق دو عوام کو بدلونظام کو کے عنوان سے بھرپور مہم چلانے کااعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر محمد مشتاق خان کا موقف ہے کہ ریاست کے آزاد خطوںکو جماعت اسلامی آزادکشمیر اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے جماعت اسلامی یہ چاہتی ہے کہ اللہ کا دیا ہوا نظام قائم اور غالب ہوجائے تاکہ عوام کو انصاف ملے ان کے مسائل حل ہوں ایسا نہ ہوکہ ان کو اپنے مسائل حل کرانے کے لیے احتجاج کرنا پڑے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی بدلتی ہوئی معاشی اور سیاسی سمتوں کے بیچ پاکستان کے لیے ایک نہایت اہم اور فیصلہ کن مرحلہ سامنے آیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت دوسرے جائزہ اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت پہلے جائزہ پر اسٹاف سطح کا معاہدہ (ایس ایل اے) ہوگیا ہے جس کے بعد پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط کی راہ ہموار ہوگئی۔ یہ معاہدہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔ معاہدے پر دستخط کے بعد فنڈ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مالیاتی اور زری پالیسیوں کو مزید سخت کرے اور اجناس کی منڈیوں میں...
    غزہ وہ زمین جو کبھی زیتون کے باغات اور بچوں کی ہنسی سے مہکتی تھی، آج بارود کی بُو اور بے گور و کفن لاشوں سے پہچانی جاتی ہے۔ برسوں سے اس دھرتی پر خون بہتا آ رہا ہے اور ہر بار امن کی بات ایک بوسیدہ وعدے کی طرح دیوارِ گریہ سے ٹکرا کر لوٹ آتی ہے۔ اب پھر ایک نئی جنگ بندی کی خبر ہے مگر کیا یہ صلح دیرپا ہوگی؟ یا یہ بھی ماضی کی طرح ایک عارضی توقف ہے جو پھر کسی فائرنگ کی آواز میں دفن ہو جائے گا؟ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ فلسطین کی سرزمین پر جتنی جنگ بندیاں ہوئیں اتنی ہی بار ان کا گلا گھونٹا گیا، سوال یہ نہیں ہے کہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ اس بات سے مشروط ہے کہ افغان طالبان، پاکستان پر اپنی سرزمین سے حملہ کرنیوالے دہشت گردوں کو قابو میں رکھیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹر کو انٹرویو میں انھوں نے کہا افغانستان کی طرف سے ہونے والا کوئی بھی حملہ اس معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی، ہر چیز اسی ایک شق پر منحصر ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ بندی معاہدہ اگرچہ بظاہر ایک سیاسی پیش رفت ہے، مگر اس کے مضمرات کہیں زیادہ گہرے، نازک اور دور رس ہیں۔ یہ معاہدہ خطے کے مستقبل پر بھی اثرانداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس معاہدے کی بنیاد ایک نہایت واضح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وارسا:پولینڈ کی جانب سے روس کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر روسی صدر نے ہنگری سمٹ میں شرکت کے لیے ان کی فضائی حدود استعمال کی تو اس صورت میں بین الاقوامی عدالت کے جاری کردہ وارنٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پولش وزیرِ خارجہ رادوسواف سکورسکی نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ اگر پیوٹن کا طیارہ پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوتا ہے، تو ان کی حکومت طیارے کو روکنے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حوالے کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔بین الاقوامی فوجداری عدالت نے پیوٹن کے خلاف وارنٹ جاری کر رکھا ہے، جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے...
    نشست کے شرکا نے حجت الاسلام شیخ اکمل طاہری کے علاوہ شنگوگلتری ویلفیئر آرگنائزیشن کے سرپرست اعلی اور آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے وکیل حجت الاسلام شیخ ذاکر مدبر کی بھی دلی قدردانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ شنگوگلتری ویلفیئر آرگنائزیشن، قم المقدسہ کی جانب سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست کے مہمانِ خاص شنگوگلتری ویلفیئر آرگنائزیشن کے نائب سرپرستِ اعلیٰ حجت الاسلام شیخ اکمل طاہری (حال مقیمِ تنزانیہ) تھے۔ نشست کا آغاز حافظ آصف نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔ اس کے بعد شیخ اکمل طاہری نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے درس میں طلبہ کی علمی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ ان کی معنوی اور اخلاقی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
    انقرہ میں پاکستان کے سفارتخانے نے پاکستان سے آنے والے اُن ہونہار طلباء کے اعزاز میں ایک خوبصورت ثقافتی شام کا اہتمام کیا جو وزیرِاعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے خصوصی اقدام کے تحت ترکیہ کے تعلیمی و ثقافتی دورے پر ہیں۔اس پروگرام کا مقصد تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور پاکستان و ترکیہ کے مابین تعلیمی و ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا تھا۔تقریب کی صدارت ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جُنید نے کی جبکہ ترکیہ کی وزارتِ قومی تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل ایوب تان یلدز، دیگر اعلیٰ حکام اور معزز مہمانانِ گرامی نے بھی شرکت کی۔پاکستان ایمبیسی انٹرنیشنل اسٹڈی گروپ (PEISG) کے طلباء نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش...
    ٹروتھ سوشل پر کی گئی اپنی پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ اور اسکے ارد گرد اب امریکا کے بہت عظیم اتحادی ممالک ہیں، جنھوں نے دوٹوک اور پُرجوش انداز میں مجھے بتایا کہ امن معاہدے کی خلاف کرنے پر اگر آپ کہیں گے تو غزہ میں گھس کر حماس کو سیدھا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر حماس نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو مشرق وسطیٰ کے ہمارے اتحادی ممالک اپنی پوری فوجی قوت کے ساتھ غزہ میں گھس کر اُنھیں سیدھا کر دیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دھمکی آمیز بیان ٹروتھ سوشل پر کی گئی اپنی پوسٹ میں کیا، جس میں پہلی بار حماس کے...
    ایک بیان میں رہنما متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ صوبائی و کراچی انتظامیہ شہر میں امن و امان کے قیام اور عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی و تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور کراچی کو عملا دہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ، فنکشنل لیگ علماء مشائخ ونگ سندھ کے صدر مولانا محمد امین انصاری نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کراچی میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے ذمے دار صوبہ سندھ کی تاریخ کے بدترین گورنر کامران خان ٹیسوری اور نااہل کرپٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی...
    امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر جو ان کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ بھی ہیں، نائب امریکی صدر کے ہمراہ اسرائیل اور غزہ کے دورے پر ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جیرڈ کشنر نے اسرائیل کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے ساتھ غزہ کے تباہ حال علاقے کا دورہ بھی کیا اور ملبے کے ٹنوں وزنی ڈھیر دیکھ کر ششدر رہ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں جیرڈ کشنر یہ اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئے کہ غزہ میں تباہی کے مناظر دیکھر کر ایسا لگتا ہے جیسے یہاں ایٹم بم گرایا گیا ہو۔ اس موقع پر انھوں نے نیتن یاہو حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر مشرق وسطیٰ کے عظیم اتحاد میں ضم ہونا چاہتا ہے تو اسرائیل کو چاہیے کہ فلسطینیوں...
    نیو دہلی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ چترانگدا سنگھ نے اپنے مداحوں کو پریشان کن خبرسناتے ہوئے اسپتال میں داخل ہونے کی اطلاع دی ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ چترانگدا سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر جاری کی اور بتایا کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے ہاتھ میں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔ چترانگدا سنگھ کی تصویر سامنے آتے ہیں مداحوں نے پریشانی کا اظہار کیا اور ان کے اچانک اسپتال میں داخلے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی۔ بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے میں جلد ہی پہلے کی طرح چلنے پھرنے لگوں گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں واضح نہیں کیا...
    سٹی42: بظاہر ایک مذہبی شخصیت کی تجوری میں سے مہنگے برانڈز کی  68 گھڑیاں نکلیں۔ ان گھڑیوں میں ہر اُس برانڈ کی گھڑیاں شامل ہیں جنہیں وہ مذہبی رہنما "یہود و نصاری کی کمپنیاں" کہتا ہے۔ یہ انکشاف وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آج اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے متعلق میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب میں کئے۔ ٹی ایل پی کے معاملے پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ غزہ کے لیے مارچ کرنے والوں کا ایک بھی مطالبہ غزہ کے لیے نہیں تھا۔ انہتر (69)مہنگے برانڈز کی قیمتی گھڑیاں  ان کی تجوری سے نکلی ہیں جو توشہ خانہ میں بھی نہیں ہیں، ہر اس برانڈ کی گھڑی نکلی ہے...
    سٹی 42: طلال چوہدری نے کہا ہم مولانا فضل الرحمان کو ناراض نہیں کرسکتے ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ہم مولانا صاحب کو ناراض نہیں کرسکتے وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں ان کی جب بھی تجویز آتی ہے ہم انہیں اور ان کی تجویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں چاہے ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ہوں ۔ واضح رہے  کہ مولانا فضل الرحمان نےحکومت کو تجویز دیتے ہوئے بتایا تھا کہ  علما اور مدارس کے خلاف پروپیگینڈا کیا جارہا ہے ۔قانون بن چکا ہے تو پھر مدارس کے اکاونٹ بن جانے چاہیے۔وزارت تعلیم کے تحت مدارس کی رجسٹریشن کیوں کروائی جارہی ہے۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے دینی...
    پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی جانب سے 380 ایکڑ قیمتی زمین محض 10 پیسے فی مربع گز سالانہ کے حساب سے دو ہاؤسنگ سوسائٹیز کو دیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ یہ انکشاف وزارت میری ٹائم افیئرز سے متعلق2010-11 اور 2013-14 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا گیا، جہاں آڈٹ حکام نے بتایا کہ یہ زمینیں 1996 اور 2006 میں الاٹ کی گئیں، جو دراصل شپنگ اور کارگو سرگرمیوں کے لیے مختص تھیں۔ کمیٹی کی رکن شاہدہ اختر علی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ اتنی بڑی زمین اتنے کم نرخ پر آخر کس...
    ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ واردات کے وقت وہ نشے کی حالت میں تھے اور انہوں نے اسی نشے کی حالت میں فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ 20 اور 21 ستمبر کی شب میمن گوٹھ تھانے کی حدود ناگوری سوسائٹی سروس روڈ کے قریب جھاڑیوں سے 3 خواجہ سرا کی لاشیں ملیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، تہرے قتل کا مقدمہ میمن گوٹھ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ 302 چونتیس کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ پولیس کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی معلومات اور...
    چولستان:    دھرمیندر کمار بالاچ، چولستان ([email protected])   مصور کی پہچان اس کے رنگوں سے ہوتی ہے کہ وہ کس طرح ان کے ساتھ کھیلتا ہے۔ یہ وہ خداداد صلاحیتیں ہوتی ہیں جو ہر کسی کی حصے میں نہیں آتیں ایک مصور اپنی لگن اور سوچ سے بکھرے رنگوں کو کینوس پر اس طرح سجاتا ہے کہ تصویر ہر اس شخص سے ہم کلام ہوتی جو صاحبِ قدردان ہو۔ رحیم یار خان محلہ کانجواں کا یہ نوجوان بچپن سے کاغذ پر پینسل کے ذریعے اپنی غیرمعمولی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کام میں عدم مساوات، غربت، ثقافت اور دیہی زندگی کی ایسی عکاسی کرتا ہیں اور دیکھنے والا کوئی بھی شخص دنگ رہ جاتا ہے۔ ابتدا...
    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر حماس نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو مشرق وسطیٰ کے ہمارے اتحادی ممالک اپنی پوری فوجی قوت کے ساتھ غزہ میں گھس کر اُنھیں سیدھا کردیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دھمکی آمیز بیان ٹروتھ سوشل پر کی گئی اپنی پوسٹ میں کیا جس میں پہلی بار حماس کے خاتمے کے لیے مشرق وسطیٰ کے اتحادی ممالک کا زکر کیا ہے۔  صدر ٹرمپ کے بقول  مشرقِ وسطیٰ اور اس کے ارد گرد اب امریکا کے بہت عظیم اتحادی ممالک ہیں جنھوں نے دوٹوک اور پُرجوش انداز میں مجھے بتایا کہ امن معاہدے کی خلاف کرنے پر اگر آپ کہیں گے تو غزہ میں گھس کر حماس کو سیدھا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/115412289768445562 امریکی صدر نے کہا کہ تو اگر میں نے...
    رن وے بندش کے دوران وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں دستیاب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کو روزانہ تین گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے 20 روز کیلئے روزانہ 3 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق رن وے 7 آر، 25 ایل طیاروں کے نئے ٹیکسی وے کی تعمیر کیلئے 5 تا 24 نومبر بند رہے گا۔ رن وے بندش کے دوران وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں دستیاب ہوگا۔
    کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک رن وے کو روزانہ 3 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد رن وے پر نئے ٹیکسی وے کی تعمیر ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم (NOTAM) کے مطابق، رن وے7R/25L کو5 نومبر سے 24 نومبر تک ہر روز دوپہر 1 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند رکھا جائے گا۔ رن وے کی یہ بندش باقاعدہ پروازوں کے لیے ہوگی، تاہم وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں اسے استعمال میں لایا جا سکے گا۔ اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ مسافروں کی سہولت اور پروازوں کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے،...
    ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا گیا ۔  سعودی میڈیا کے مطابق  کابینہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امن کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا ، سعودی ولی عہد نے کابینہ کو فرانسیسی صدر سے ہونیوالی ٹیلی فونک گفتگو سےآگاہ کیا ، دونوں رہنماؤں نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ امن کیلئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا۔سعودی ولی عہد  نے فلسطینیوں کی مشکلات کم کرنے اور اسرائیلی فوج کی  واپسی کیلئے اقدامات پر زوردیا۔ وطن عزیز میں سیاسی مفاہمت، شائستگی، امن، بھائی چارے اور آئین و قانون کی حکمرانی کا ماحول...
    ذرائع کے مطابق گفت و شنید میں شہری مسائل کے حل، سیاسی ہم آہنگی، اور مستقبل کے ممکنہ سیاسی لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کراچی کے عوام کو بہتر سہولیات، صاف و شفاف نظامِ بلدیات، اور پائیدار ترقی کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے سینئر سیاسی رہنما محمود مولوی سے کراچی میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال، سندھ کی مجموعی سیاست اور کراچی کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق گفت و شنید میں شہری مسائل...
    سید محسن نقوی نے یقین دلایا کہ مدارس و مساجدِ اہلسنّت کے امور میں حکومت قطعاً کوئی دخل نہیں دے گی اور متاثرین، مجروحین اور شہداء کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں گی، تاکہ متاثرہ خاندانوں کی پریشانیوں کا ازالہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے علمائے اہل سنت کو مدارس اور مساجدِ کے امور میں مداخلت نہ کرنے اور پاکستان بھر میں سیل کی گئی مساجد کھولنے کی یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی اسلام آباد سے کراچی پہنچے اور مفتی منیب الرحمٰن کی رہائش گاہ پر علمائے اہلسنّت سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ اور شرجیل انعام میمن بھی تھے۔ علماء...
    کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کو روزانہ تین گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے 20 روزکے لئے روزانہ 3 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق رن وے 7 آر،25 ایل طیاروں کے نئے ٹیکسی وے کی تعمیرکے لئے 5 تا 24 نومبر بند رہے گا، رن وے کی بندش کا دورانیہ روزانہ دوپہر1 تا سہ پہر3 تک کے لئے ہو گا۔ رن وے بندش کے دوران وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں دستیاب ہوگا،نوٹم
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر کیس کی سماعت کی تھی اور حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا تھا۔کمیشن کی جانب سے دسمبر کے آخری ہفتے میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے آج اجلاس کے بعد حلقہ بندیوں کا شیڈول واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی حلقہ بندیوں، ڈی مارکیشن رولز کیلئے 4 ہفتے دیدےالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں اور ڈی مارکیشن رولز کے لیے 4 ہفتے دینے کا فیصلہ کیا...
    کراچی : وفاقی حکومت نے مساجد اور مدارس کے امور میں دخل اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ممتاز علمائے اہلسنت سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ علمائے کرام نے مختلف مسائل پر وزیرداخلہ کواپنا مؤقف پیش کیا۔ وزیرداخلہ نے علما کا مؤقف سنا اور تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں بہت جلد اسلام آباد میں تفصیلی نشست کے اہتمام اور تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو زلفی بخاری کی جائیداد نیلام نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری کی جائیداد نیلام کرنے سے روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔  اس حوالے سے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے آرڈر جاری کیا جہاں زلفی بخاری کی بہن نے درخواست دائر کی تھی کہ جائیداد تقسیم نہیں ہوئی تو نیلامی کا آرڈر جاری نہیں کیا جا سکتا۔ بتایا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے القادر ٹرسٹ کیس میں اشتہاری قرار دیے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی 800 کنال سے...
    کراچی: میمن گوٹھ پولیس نے 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ 20 اور 21 ستمبر کی شب میمن گوٹھ تھانے کی حدود ناگوری سوسائٹی سروس روڈ کے قریب جھاڑیوں سے 3 خواجہ سرا کی لاشیں ملیں جنھیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، تہرے قتل کا مقدمہ میمن گوٹھ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ 302 چونتیس کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ پولیس کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی معلومات اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیاد پر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث 3 ملزمان سکندر جمالی، سہیل اور سکندر علی...
    سپریم کورٹ کے سینئر ججز، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے ایک تفصیلی خط میں عدالتی ضابطہ اخلاق میں مجوزہ ترامیم اور سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل پر سنجیدہ اعتراضات اٹھائے ہیں۔ خط چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور سپریم جوڈیشل کونسل کے تمام ارکان کو ارسال کیا گیا ہے۔ اہم نکات: دونوں ججز نے خط میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سپریم جوڈیشل کونسل میں شمولیت غیر موزوں ہے، کیونکہ ان کے خلاف ایک اپیل زیرِ التوا ہے۔ اسی طرح، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی تعیناتی کے خلاف بھی ایک مقدمہ عدالت میں زیر غور ہے، اس لیے وہ خود بھی ضابطہ اخلاق میں ترامیم...
    علامہ علی حسنین کی سربراہی میں وفد نے سردیوں میں گیس پریشر میں کمی اور دفتر کی بندش سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنیکا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء علامہ علی حسنین حسینی کی سربراہی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی جنرل مینجر محمد راحیل سے اہم ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے بیان کے مطابق یہ ملاقات شہریوں کو درپیش گیس سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف علاقوں میں عوام کو پیش آنے والی مشکلات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے بالخصوص مالی باغ...
    برطانیہ کے نجی ٹی وی چینل چینل 4نے اپنی معروف کرنٹ افیئرز سیریز ’ڈسپیچز‘ کی نئی قسط میں ایک مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ اینکر متعارف کرایا ہے۔ چینل کی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام ڈیجیٹل دور میں تخلیقیت اور اعتماد کے تصورات پر سوال اٹھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ The Channel 4 news special “Will AI Take My Job?” ended by revealing its host was created using AI. "I’m not real. In a British TV first, I’m an AI presenter. Some of you might have guessed: I don’t exist, I wasn’t on location reporting this story. My image and voice were… pic.twitter.com/OMiBMOUOwG — Variety (@Variety) October 20, 2025 یہ پہلا موقع ہے کہ برطانوی...
    محسن نقوی سے مفتی منیب کی ملاقات، علما کے جائز مطالبات حل کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ممتاز عالم دین، مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ علما کرام کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی، ملاقات میں دیگر علما اہلسنت کے علاوہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی بات چیت کی...
    ٹرمپ کیجانب سے مودی کیطرف سے روسی تیل کی خریداری بند کرنے کے دعوے اور بھارتی وزارت خارجہ کی تردید کے درمیان تضاد واضح ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں شفافیت اور معلومات کی درستگی پر سوال اٹھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے روسی تیل کے معاملے میں کسی یقین دہانی کی اطلاع دینے سے انکار کیا ہے اور صدر ٹرمپ نے وزارت کی اس تردید کو مسترد کر دیا ہے۔ جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں صدر ٹرمپ نے تین بار ہندوستان کے روس سے...
    پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جو شخص عدالت میں عمران خان جیسی جیل سہولیات مانگ رہا ہے، اگر اُسے وہ سہولیات دے دی جائیں تو وہ خود رو پڑے گا۔ اڈیالہ جیل میں بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان دو سال سے قیدِ تنہائی میں ہیں، جس کمرے میں وہ بند ہیں وہ صرف 8 بائی 10 فٹ کا ہے، نہ وہاں اے سی ہے، نہ اخبار، نہ ٹی وی، نہ ملاقات کی اجازت۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر آصف زرداری اور نواز شریف کو جیل میں مکمل سہولیات مل سکتی ہیں تو عمران خان کو کیوں نہیں؟...
    مرکزی انجمن امامیہ کے اجلاس میں متفقہ طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ حکومتِ گلگت بلتستان اور متعلقہ ادارے فی الفور ایسے تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر اہلِ بیت اطہار علیہم السلام، آئمہ معصومین علیہم السلام اور ملتِ تشیع کے مقدسات کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت صدر مرکزی انجمن امامیہ، سید شرف الدین کاظمی انجمن کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجودہ صورتِ حال اور حالیہ واقعات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اس امر پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا کہ حالیہ ناخوشگوار واقعے کے بعد پولیس...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے ونڈوز اور میک ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے میسنجر ایپلیکیشنز کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے 15 دسمبر 2025 کو یہ ایپ غیر فعال کر دی جائے گی جس کے بعد اس پلیٹ فارم کو لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ پی سی پر پیغامات، تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات اور دیگر کسی مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ البتہ، صارفین کی میسنجر تک رسائی مکمل طور پر ختم نہیں کی جائے گی۔ بلکہ ایپ کے بجائے صارفین فیس بک ڈاٹ کام یا میسنجر ڈاٹ کام پر جا کر سروس استعمال کر سکیں گے۔ کمپنی نے اس متعلق صارفین...
    —فائل فوٹو بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کو کیا ہدایات دیں؟ ان کے وکیل فیصل ملک نے بتا دیا۔راولپنڈی میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد وکیل فیصل ملک نے ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں آج صرف وکلاء میں سے مجھے جانے دیا گیا، باقی کسی کو اجازت نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کو آج ملاقات سے روکا گیا جبکہ باقی 2 بہنوں کی بانی سے ملاقات ہوئی ہے، نواز شریف کو جیل میں ملاقاتوں اور آرڈیننس پر دستخط کی اجازت تھی، نواز شریف کی فیملی باقاعدگی سے ملاقات کرتی تھی، دعوتیں تک ہوتی تھیں۔ توشہ خانہ کیس ٹو: تاخیر...
    نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ دوحہ معاہدہ خفیہ ہی رہے گا، لیکن اس میں ایسے طریقہ کار شامل ہیں جن کے ذریعے معاہدے کی پاسداری پر نظر رکھی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں ثالث ممالک کو آگاہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں تصدیق کی کہ طالبان حکومت کے ساتھ حالیہ معاہدہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی سے طے پایا ہے اور یہ بھی بتایا کہ مذاکرات کا اگلا دور 25 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگلا اجلاس امن عمل کی اصل سمت طے کرے گا، ہم اس جنگ بندی کے بارے میں محتاط انداز میں پُرامید...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح الفاظ میں یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت مدارس و مساجد کے معاملات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی۔ یہ بیان انہوں نے کراچی میں معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کی رہائش گاہ پر ممتاز علمائے اہلسنت سے ملاقات کے دوران دیا۔ اس ملاقات میں حالیہ پیش آنے والے واقعات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی، اور علمائے کرام نے مختلف مذہبی و سماجی امور پر اپنا موقف وزیر داخلہ کے سامنے رکھا۔ محسن نقوی نے علمائے کرام کی بات نہ صرف توجہ سے سنی بلکہ ان کے تحفظات اور مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ...
    نیپرا نے اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے مالی سال 2024ء تا 2030ء کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق نظرِثانی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے فی یونٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کے الیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس کے متعدد پہلوؤں پر محیط ہے۔ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے، جبکہ دیگر معاملات میں نیپرا کی جانب سے نمایاں تبدیلیاں کمپنی کیلئے غیر پائیدار ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ان تبدیلیوں سے...
    کمیٹی نے ہدایت دی کہ گلگت بلتستان حکومت جنگلات کے حوالے سے اقدامات، فیصلے، یا قانون سازی کرنے کی صورت میں کمیٹی اراکین کو لازماً مطلع کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر ،گلگت بلتستان اور سیفران نے گلگت بلتستان میں جنگلات کے تحفظ سے متعلق موسمی اثرات کو کم کرنے کے لئے جاری کوششوں کا براہ راست جائزہ لینے کے لیے بلتستان کا دورہ کیا، کمیٹی کا اجلاس سینیٹر اسد قاسم کی زیر صدارت کمشنر کانفرنس ہال سکردو میں منعقد ہوا۔سیکریٹری جنگلات گلگت بلتستان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان فاریسٹ ایکٹ 2019ء نافذ العمل ہے، جس کے تحت جنگلات کے انتظام و تحفظ کے لیے ایک جامع قانونی فریم ورک فراہم...
    مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی “غیر فطری حکومت سازی” کا حصہ نہیں بنے گی اور اگر پیپلز پارٹی تحریکِ عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ اس کا جمہوری حق ہے، تاہم مسلم لیگ ن اس عمل میں شریک نہیں ہوگی اور کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کے اندر ڈسپلن اولین ترجیح ہے، اور جو بھی رہنما پارٹی پالیسی سے انحراف کرے گا، اسے کارروائی...
    اسلام ٹائمز: اب وقت آچکا ہے کہ عالمی برادری انصاف، مساوات اور اصولوں پر مبنی عالمی نظام کی بحالی کے لیے متحد ہو۔ حقیقی امن اسی وقت ممکن ہے، جب طاقتور قومیں اپنے مفادات کے بجائے انسانیت کو ترجیح دیں۔ یہی بات ہمیں حالیہ دنوں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے تازہ ترین خطاب میں ملتی ہے کہ جس میں انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر کوئی قوم ترقی کے راستے پر گامزن ہے تو امریکہ اسے برداشت کیوں نہیں کرتا۔؟ امریکہ کو دوسری قوموں کی ترقی اور پیشرفت سے کیا مسئلہ ہے۔؟ امریکہ کو کس نے اختیار دیا ہے کہ وہ دوسری قوموں پر اپنے فیصلے صادر کرے اور انکے معاملات میں دخل اندازی کرے۔؟...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سعد رضوی کے نام پر رجسٹرڈ 95 بینک اکاونٹس کے علاوہ ان کی مسروقہ اور غیر مسروقہ جائیدادیں بھی سیل کر دی گئی ہیں۔ حکومت کی طرف سے اس مذہبی جماعت کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے۔ عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ کسی مسجد کو مسمار نہیں کیا جا رہا اور تمام مساجد کھلی ہیں جہاں نمازی آزادانہ طور پر عبادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ذہن میں جو انتہا پسند اور خرافاتی خیالات ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ مساجد اور مدارس کا انتظام محکمہ اوقاف کے کنٹرول میں ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت اپنے کارکنوں کو پولیس پر حملوں کے لیے اکساتی رہی جبکہ اسلحے کے زور پر پولیس کی گاڑیاں چھیننے جیسے واقعات پیش آئے جنہیں کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنگے فساد کو اسلام اور فلسطین کے نام پر جواز دینا نہ صرف گمراہ کن بلکہ مذہب کے تقدس کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ ٹی ایل پی کے احتجاج میں جھوٹی لاشوں...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی براہِ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں منعقدہ 17ویں نیشنل ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے آئے ہوئے شرکاء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی کاموں پر گفتگو کی اور اس صوبے کے بے پناہ اقتصادی امکانات کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نوجوانوں کو...
    ٹوئٹر، جو اب ایکس کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پرانے اور طویل عرصے سے غیر فعال رہنے والے یوزر نیمز کو مارکیٹ پلیس کے ذریعے فروخت کرے گا۔ یہ نیا فیچر صرف ایکس کے پریمیئم اور پریمیئم بزنس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔کمپنی کے مطابق کچھ یوزر نیمز جو کم مقبول یا طویل ہوں گے، pirorityکی کیٹیگری میں مفت دیے جائیں گے، جبکہ زیادہ منفرد اور مختصر یوزر نیمز لیبل کے تحت فروخت یا انوائیٹ اونلی موڈ میں پیش کیے جائیں گے۔ ان منفرد یوزر نیمز کی قیمتیں2500 ڈالرز سے شروع ہو کر لاکھوں ڈالرز تک جا سکتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ یوزر نیمز مکمل ملکیت کے ساتھ نہیں...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں عوامی جمہوریہ چین کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل چین مسٹر ژاؤ شی رین تھے۔ تقریب کا مقصد چائنیز قونصلیٹ اسکالرشپ 2025ء کی تقسیم تھا، جس میں لاہور میں مقیم چینی برادری کے 40 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز ڈین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ کے استقبالیہ کلمات سے ہوا جنہوں نے قونصل جنرل کا پُرتپاک خیر مقدم کیا اور مستحق طلبہ کو اسکالرشپس دینے پر شکریہ ادا کیا۔(جاری ہے) اس موقع پر چینی ثقافت، سائنسی ترقی اور باہمی تعاون پر مبنی مختصر دستاویزی فلمیں بھی پیش کی گئیں۔ قونصل جنرل...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اور سابق وزیر دفاع علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔  اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی شمخانی اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے، نچھاور ہوتے پھولوں کے درمیان شادی ہال میں داخل ہورہے ہیں۔ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ اسٹیج تک جاتے ہیں جہاں ان کے داماد اپنی فیملی کے ساتھ موجود ہیں اور پھر گروپ تصاویر کے بعد علی شمخانی واپس چلے جاتے ہیں۔ اس ویڈیو نے سب کو حیرانگی میں مبتلا کردیا گیا ہے۔ ایران جیسے ملک جہاں پردے کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے اور خواتین کو سر ڈھانپنے یا حجاب نہ لینے پر سزا دی جاتی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوئٹر (جو اب ایکس کے نام سے جانا جاتا ہے) نے ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت غیر فعال یا پرانے یوزر نیمز کو فروخت کیا جائے گا، اور یہ کمپنی کے لیے نیا مالی ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔ایکس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایسے تمام یوزر نیمز، جو طویل عرصے سے استعمال میں نہیں ہیں، کو اپنی نئی Handles Marketplace کے ذریعے فروخت کرے گا۔یہ مارکیٹ پلیس صرف پریمیئم اور پریمیئم بزنس صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔ کمپنی کے مطابق کچھ یوزر نیمز مفت فراہم کیے جائیں گے جن کے لیے “Priority” کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے، جبکہ دیگر یوزر نیمز فروخت کے لیے یا “Invite Only”...
    لیفٹیننٹ گورنر نے دہشتگرد نیٹ ورک کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس نے جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں برسوں سے جڑیں پکڑ لی ہیں۔ اسلامن ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ پچھلے پانچ برسوں کے محنت سے کمائے گئے امن کو برقرار رکھنے کے لئے دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنا ضروری ہے۔ سرینگر کے زیوان میں آرمڈ پولیس کمپلیکس میں یوم پولیس یادگاری تقریب میں منوج سنہا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور خطے کو محفوظ بنانے میں ان کے غیر متزلزل عزم اور حوصلے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر...