2025-10-04@17:02:07 GMT
تلاش کی گنتی: 50274

«سیاسی حکمت»:

(نئی خبر)
    مری (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری کے علاقے ساملی میں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے والہانہ استقبال پر وہ مری کے عوام کی بے حد شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ایک مشکل اور کٹھن سفر ہے جس میں ذاتی زندگی اور آرام کو قربان کر کے عوام کی خدمت کرنی پڑتی ہے، لیکن ایسے منصوبوں کی تکمیل ہی خدمتِ خلق کے اصل معنی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر انتہائی کم عرصے میں تعمیر کیا گیا، جو مری، گلیات، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے امراضِ قلب کے علاج کی جدید سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا...
    مری: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیاست مشکل سفر اور کٹھن راستوں کا نام ہے، سیاست خدمت کا نام ہے۔ ساملی سنٹوریم اسپتال مری میں نواز شریف کارڈیک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور کے بعد مری ہمارا دوسرا گھر ہے، مری کے ساتھ رشتہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مری سمیت اطراف کے علاقوں میں دل کے علاج کے لیے کوئی سہولت موجود نہیں تھی، دل کی تکلیف ہو جائے تو مریض کے پاس زیادہ وقت نہیں ہوتا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مری سے پنڈی پہنچتے پہنچتے مریض بھی دم توڑ دیتا ہے، اس لیے میں نے سوچا کہ یہاں دل...
    بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور اسٹائل آئیکون ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں اپنی شاندار انٹری سے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ 51 سالہ اداکارہ، جو ایک عالمی بیوٹی برانڈ کی ایمبیسیڈر بھی ہیں، منیش ملہوترا کے تیار کردہ خصوصی لباس میں ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں اور اپنی منفرد شخصیت کے باعث توجہ کا مرکز بن گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشوریا نے اس موقع پر اِنڈِگو رنگ کی ری امیجڈ شیروانی زیب تن کی جو روایتی اور جدید فیشن کا حسین امتزاج تھی۔ ڈیزائنر منیش ملہوترا کے مطابق یہ تخلیق مردانہ ورثے سے متاثر ہے لیکن اس میں جدید نزاکت اور فیشن ایج شامل کیا گیا ہے جو اسے منفرد بناتا...
    سٹی42: پنجاب میں آبی پرندوں کے شکار کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ اجازت یکم اکتوبر 2025 سے 31 مارچ 2026 تک کے لیے ہو گی۔ شکار صرف ہفتہ اور اتوار کے دن مستند شوٹنگ پرمٹ کے ساتھ کیا جا سکے گا جبکہ شکاری کے لیے مستند اسلحہ لائسنس رکھنا بھی ضروری ہوگا۔ سیکرٹری جنگلی حیات مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر اس حوالے سے صدر اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پنجاب بھر کے پروٹیکٹڈ ایریاز میں ہر قسم کا شکار مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ شکار کی اجازت صرف وائلڈ لائف ایکٹ کے جدول اول کے مطابق مقررہ تعداد میں پرندوں تک محدود ہوگی۔ مقررہ حد سے تجاوز کرنا...
    قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے سینیٹر گردیپ سنگھ، سینیٹر اسد قاسم، سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج، سینیٹر فلک ناز چترالی اور سابق رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے ملاقات کی۔ قائم مقام صدر نے ملک میں اتحاد، مفاہمت اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم آہنگی اور مکالمہ ناگزیر ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر تنقید، بلاول اور یوسف رضا گیلانی کو معتبر قرار دے دیا یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے جمہوری اداروں کا استحکام اور جامع ترقی لازم ہے۔ قائم مقام صدر نے ملک میں جاری سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں ایک حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب 75 سالہ بزرگ اپنی 35 سالہ دلہن سے شادی کے اگلے ہی روز انتقال کر گیا۔ واقعے نے پورے علاقے کو سنسنی میں مبتلا کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بزرگ شخص سنگرو رام پیشے کے اعتبار سے کسان تھا۔ ایک برس قبل اس کی پہلی اہلیہ انتقال کر گئی تھی، جس کے بعد وہ تنہائی کی زندگی گزار رہا تھا۔ طویل تنہائی کے بعد سنگرو نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا لیکن گاؤں والوں نے اس عمر میں شادی کرنے پر اسے سختی سے روکا۔ تاہم اس نے سب کے اعتراضات کو نظر انداز کرتے ہوئے 35 سالہ منبھاوتی سے کورٹ...
    جیل میں ہونے کے باوجود ایکس اکاؤنٹ کیسے فعال ہے؟ عمران خان کو سوالنامہ دے دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ’ایکس‘ ہینڈل کے استعمال سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عمران خان سے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔این سی سی آئی اے نے 21 نکاتی سوال نامہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے کر دیا، ان سے تفتیش سوال نامے کے تحریری جواب کی روشنی میں کی جائے گی۔این سی سی آئی اے نے سوال کیا ہے کہ...
    فوٹو بشکریہ انسٹاگرام  وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران  عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اتحادی ڈھنگ کا مشورہ دیں تو کیوں نہیں لیں گے، آپ نے سیاست شروع کردی ہے، ہم بیرونی امداد نہیں لے رہے، زبردستی کیوں کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ انتظامی معاملات میں کسی صوبے کا گھسنا یا سیاست کرنا قطعی نامناسب ہے، ضروری نہیں کہ سیلاب کے متاثرین بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں سیلاب آیا تو ہم نے کوئی سیاسی بیان نہیں دیا۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے بعد اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کو بھی سیاست کی نذر کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں جو کچھ ہوا، وہی سلسلہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی دہرایا جائے گا، فرق صرف اتنا ہوگا کہ اب مردوں کے بجائے خواتین کھلاڑی میدان میں ہوں گی۔بوریا مجمدار نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ میں وہی رویہ اختیار کیا جائے گا جو ایشیا کپ کے دوران سامنے آیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ کھلاڑی آپس میں ہاتھ...
    پشاور: خیبر پختونخوا کے 2 وزرا نے  عہدوں سے استعفا دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر عاقب اللہ اور صوبائی  وزیر فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔ Tagsپاکستان
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی اظہر جاوید نے امریکا میں فیلڈمارشل عاصم منیر کیخلاف کمپئن چلانے والوں کو آئینہ دکھا دیا۔ یوٹیوب چینل آزاد پر ویلاگ کرتے ہوئے صحافی اظہر جاوید کاکہناتھا کہ ان لوگوں کیلئے ڈوب مرنے کا مقام تھاجنہوں امریکا میں ملین ڈالرز خرچ کرکے فیلڈمارشل عاصم منیرکیخلاف کمپئن چلائی،جس فیلڈمارشل کیخلاف کانگریس میں لابی کی گی،وہی فیلڈ مارشل اوول آفس میں امریکی صدر کا مہمان بنا۔ صحافی اظہر جاوید کاکہناتھا کہ امریکی ڈاکٹروں کو چونا لگایا گیا،ان سے فنڈز لئے گئے،ان میں  فنڈز خردبرد بھی ہوئی، اب وہ کیا جواب دیں گے،ان کاکہناتھا کہ اللہ تعالیٰ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اوروزیراعظم شہبازشریف کو عزت دی اورتمام منفی حربے ناکام ہوئے۔ بیوی اور بچوں کیلئے نان و...
    پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل بنیادوں پر درآمد کی اجازت دے دی گئی جس کے لیے وزارت تجارت نے گزشتہ روزجاری کیے گئے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ یہ (استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد)ماحولیاتی اور حفاظتی معیارات کی سخت تعمیل سے مشروط ہو گی۔ اس کی منظوری 24 ستمبر کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دی تھی جس کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی طور پر زیادہ سے زیادہ پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت ہو گی جبکہ جون 2026 کے بعد پانچ سال والی حد بھی ختم کر دی جائے گی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مطابق جون 2026 تک استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر موجودہ کسٹمز ڈیوٹیز کے علاوہ 40...
    سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزا بند میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع نے کہا کہ مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا، مصدقہ اطلاعات کے مطابق غزہ بند کے پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کی تشکیل موجود تھی، دہشتگردوں کی یہ تشکیل مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھی۔ ذرائع نے کہا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی زخمی ہو ئے۔ ذرائع کے مطابق کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزہ بند میں سیکورٹی فورسز نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچایا۔میڈیا ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا یہ مشترکہ آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے تاہم دہشت گردوں کی کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد گروہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں امن و امان خراب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور ماضی میں بھی کئی حملوں میں ملوث رہا ہے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے...
    لاہور: پنجاب کے موسمیاتی پیشگوئی کے جدید نظام نے بدھ کے دن کے لیے ڈیٹا جاری کر دیا جس کے مطابق فضائی معیار 170 رہنے کا امکان ہے۔ صوبے میں فضائی معیار معتدل رہے گا اور عوام روز مرہ کے کام انجام دے سکتے ہیں۔ جاری ڈیٹا کے مطابق آج دوپہر سے شام پانج بجے تک فضائی معیار 120 سے 145 جبکہ رات ساڑھے 11 بجے تک فضائی معیار 140 سے 165 رہنے کا امکان ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کی سطح رات اور صبح کے وقت درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے سب سے زیادہ دیکھنے میں آئی۔ ایئر کوالٹی انڈیکس دوپہر کے وقت سب سے کم ہوتا ہے۔ صبح 7 سے 9 بجے کے درمیان ٹریفک...
    ایشیا کپ کو متنازع بنانے کے بعد بھارتی میڈیا نے ویمنز ورلڈکپ کے خلاف ماحول بنانا شروع کردیا۔  ایونٹ کے آغاز سے قبل یہ سوال اٹھایا جانے لگا کہ اس میں بھارت اور پاکستان کی ویمنز ٹیمیں مصافحہ کریں گی یا نہیں۔ بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرمن پریت کور اور ان کی ٹیم کو اس حوالے سے ابھی کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے، دونوں ٹیموں کا مقابلہ قریب آنے پر اصل پوزیشن واضح ہوگی۔ ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ یہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے، جو پروٹوکول موجود ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ سے قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ایشین کرکٹ کونسل کے...
    ویب ڈیسک : سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزا بند میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا، مصدقہ اطلاعات کے مطابق غزہ بند کے پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کی تشکیل موجود تھی، دہشت گردوں کی یہ تشکیل مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھی۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے دوران سکیورٹی فورسز نے 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، فائرنگ کے دوران سکیورٹی...
    فخر زمان اورصائم ایوب ایشیا کپ کے بعد آئی ایل ٹی 20 میں بھی دھوم مچانے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 کے سیزن 4 کی تاریخ ساز نیلامی دبئی میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے تقریباً 300 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اس نیلامی میں پاکستان کے فخر زمان، بھارت کے روی چندرن ایشون، انگلینڈ کے جیسن رائے اور بنگلادیش کے شکیب الحسن نمایاں ناموں میں شامل ہیں۔ نیلامی میں 20 سے زائد ممالک کے کرکٹرز رجسٹرڈ ہیں جس میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئے خلیجی خطے کے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔کھلاڑیوں کو چار قیمتوں کے درجوں میں تقسیم کیا گیا...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی الزام تراشی نہ کرے بلکہ  اگر مقابلہ کرنا ہے تو پرفارمنس کی بنیاد پر کریں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شاندار کارکردگی سے خوف آتا ہے۔ اتحادی  اگر ڈھنگ کا مشورہ دیں تو ہم ضرور سنیں گے، لیکن پیپلز پارٹی نے مشورے کے بجائے سیاست شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیرونی امداد نہیں لے رہے تو زبردستی کیوں کی جارہی ہے؟ انتظامی معاملات میں کسی صوبے کا مداخلت کرنا یا سیاست چمکانا قطعی نامناسب ہے۔ ضروری نہیں کہ سیلاب متاثرین صرف بی آئی...
    ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں لگاتار دو شکستوں کے بعد تیسرے میچ میں نیپال کے خلاف 10 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز نے 123 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 46 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کے عامر جانگو 45 گیندوں پر 74 اور  اکیم آگسٹے 29 گیندوں پر 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور اس شراکت داری سے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروالیا۔ عامر جانگو اور اکیم آگسٹے کی 123 رنز کی پارٹنرشپ نیپال کے خلاف ٹی ٹوئںٹی انٹرنیشنل میچ میں سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے رتوراج گائیکواڈ اور یشسوی جیسوال کے پاس تھا جنہوں نے نیپال کے خلاف ہانگزو ایشین...
    ویب ڈیسک :بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی خالی نشستوں پر  ضمنی انتخابات کل منعقد ہوں گے، جس میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں کیلئے ووٹنگ کرائی جائے گی.  صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، خالی نشستوں میں سوراب یونین کونسل 22، انجیرا، مہرآباد اور سوراب کی میونسپل کمیٹی شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق شیرانی میونسپل کمیٹی، یونین کونسل 08، کیچ یونین کونسل 37، 38 اور ژوب کی ڈسٹرکٹ کونسل بھی الیکشن میں شامل ہیں۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے متعلقہ اضلاع کے اے سی، اے ڈی سی اور ڈی ای اوز کو ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ یکم...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق جبکہ لڑکا زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لڑکی موقع پر ہی جاں بحق اور لڑکا زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق لڑکے اور لڑکی نے آٹھ ماہ قبل کراچی میں پسند کی شادی کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا مقتولہ اور زخمی لڑکے سے تعلق کا پتہ لگایا جا رہا ہے، معاملے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
    کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 10 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزا بند میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا، مصدقہ اطلاعات کے مطابق غزہ بند کے پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کی تشکیل موجود تھی، دہشت گردوں کی یہ تشکیل مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے دوران سکیورٹی فورسز نے...
    کیتھولک چرچ کے رہنما پوپ لیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسیوں پر اب تک کی سب سے شدید تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آیا یہ پالیسی کیتھولک چرچ کی ‘حیات مقدس’ کی تعلیمات کے مطابق ہیں یا نہیں۔ پوپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ جو شخص یہ کہتا ہے کہ میں اسقاطِ حمل کے خلاف ہوں لیکن امریکا میں تارکینِ وطن کے غیر انسانی سلوک کے حق میں ہوں، میں نہیں جانتا کہ اسے کیسے ‘زندگی دوست’ کہا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: پوپ لیو کا اسرائیل سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور اجتماعی سزا روکنے کا مطالبہ کیتھولک چرچ کا موقف ہے کہ زندگی حمل کے آغاز سے لے کر فطری...
    اسلام آباد: پاکستان کی فارماسیوٹیکل صنعت نے عالمی سطح پر نئی کامیابیاں حاصل کر لیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی فارما سیکٹر نے ترقی کا نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے عالمی معیار کی ادویات کی تیاری اور برآمدات کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی آٹھ فارما کمپنیوں نے عالمی معیار کے مطابق ادویات تیار کرکے بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل کی۔ فیصل آباد، لاہور اور گجرانوالہ کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز معیار کی تیاری میں سر فہرست قرار پائیں۔ عالمی ادارہ صحت، بین الاقوامی انسپیکشن اسکیم اور برطانوی کمپنی کی سرٹیفیکیشن حاصل ہونے سے پاکستانی فارما انڈسٹری کی عالمی ساکھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔ اس اقدام سے...
    پاکستانی کرکٹ حلقوں میں بھارت کے حالیہ سیاسی رویے پر سخت ردعمل دیکھا جا رہا ہے، جو حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ میں واضح ہوا تھا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا رویہ اپنایا تھا، جبکہ ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کپتان نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اب عالمی کرکٹ کی ایک اور اہم تقریب آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے حوالے سے بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں شروع ہونے والا سیاسی اور غیر کھیلوں والا رویہ ویمن ورلڈ کپ میں...
    اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی نژاد پاکستانی خاتون کے چار ماہ سے لاپتہ کم عمر بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس میں راولپنڈی پولیس کو بچوں کی بازیابی کے لیے 16 اکتوبر تک مہلت دے دی۔جسٹس محمد آصف نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو پہلے بھی کافی وقت دیا جا چکا ہے، اب عدالت حکم جاری کرے گی۔سماعت کے دوران بچوں کی والدہ آبدیدہ ہوگئیں اور عدالت کو بتایا کہ چار ماہ گزرنے کے باوجود نہ تو بچوں سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی بچے بازیاب ہوئے۔خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ پولیس کو متعدد بار آگاہ کر چکی ہیں کہ بچے واہ کینٹ میں موجود ہیں اور ان کے آنے جانے...
    وزڈن نے ایشیا کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں فلاپ ہونے کے باوجود صائم ایوب کو شامل کرلیا۔اوپنرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما اور سری لنکا کے پاتھم نسانکا کو رکھا گیا ہےایونٹ میں 5.28 کی اوسط سے صرف 37 رنز اسکور کرنے والے صائم ایوب کو ون ڈاؤن پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔وزڈن کے مطابق یہ شاید متنازع ترین سلیکشن ہے، اس پر کئی سوالات اٹھ سکتے ہیں کہ کیا آپ ایک ایسے بیٹر کو منتخب کرسکتے ہیں جس نے رنز نہیں بنائے اور وکٹیں حاصل کیں۔صائم سات اننگز میں چار مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے، ان کے 37 میں سے 35 رنز سپر فور اور فائنل میں بھارت کے خلاف سامنے آئے مگر وہ بولنگ میں کافی شاندار...
     کلیم اختر:محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ہمت کارڈ کے تیسرے مرحلے کا آغاز  کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے ہمت کارڈ فیز 3 کا باضابطہ طور پرباقاعدہ افتتاح کر دیا ہے،تیسرے مرحلے میں 35,000 افراد کو ہمت کارڈ جاری کئےجائیں گے،پہلے مرحلے میں 40ہزار ،دوسرے مرحلے میں 25ہزار افراد کو ہمت کارڈ ملیں گے۔ دو مراحل میں مجموعی طور پر 65ہزار ہمت کارڈ جاری ہو چکے ہیں،اب 1 لاکھ سپیشل پرسنز کو سہ ماہی 10ہزار 500روپے دئیے جائیں گے۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر رواں سال 2لاکھ ہمت کارڈ تقسیم ہوں گے،ہمت کارڈ کے ذریعے معذور افراد کو معاشی و سماجی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ ہمت...
    پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے نام سے منسوب تصدیق شدہ فیس بُک پیچ کو جعلی قرار دے دیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے ثنا جاوید نے جعلی تصدیق شدہ فیس بک پیچ کے سکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے فالوورز کو خبردار کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اور انسٹا سٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے آفیشل فیس بک پیج کے بارے میں بھی بتایا کہ یہ ان کا آفیشل فیس بک پیج غیر تصدیق شدہ ہے۔ثنا جاوید کے نام سے منسوب جعلی تصدیق شدہ فیس بک پیج ان کا نام اور تصویر استعمال کررہا ہے جہاں فالوورز کی تعداد 17 لاکھ سے زائد ہے جو حقیقی...
    فاشسٹ مودی کا نام نہاد "فیصلہ" اب دھوکے اور فریب کے طور پر بے نقاب ہو چکا ہے، غاصب مودی کی جابرانہ پالیسیوں نے کشمیر کو کھلی جیل اور انسانی حقوق کے قبرستان میں بدل دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ہنگاموں نے آمر مودی کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ فاش کر دیا جب کہ نااہل اور فاشسٹ مودی کی  انتہا پسندی نے بھارت کے زیر تسلط علاقوں کو انتشار کی طرف دھکیل دیا۔ ظالم اور مکار مودی نے فریب دے کرآرٹیکل 370 منسوخ کر کے کشمیر میں اپنی آمریت قائم کی، فاشسٹ مودی کے 5 اگست کے دھوکے نے کشمیری عوام کے حقوق سلب کیے۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ایم پی آغا سید روح اللہ مہدی نے...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) دنیا کے بڑے دارالحکومتوں میں 1990 کی دہائی کے مقابلے میں اب ہر سال 25 فیصد زیادہ شدید گرمی کے دن ریکارڈ کیے جا رہے ہیں، یہ بات ایک تازہ تجزیاتی رپورٹ میں بتائی گئی ہے ۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق بین الاقوامی ادارہ برائے ماحولیات و ترقی (آئی آئی ای ڈی) نے 2024 میں دنیا کے 20 سب سے زیادہ آبادی والے دارالحکومتوں میں 30 برس (1994 تا 2023) کے دوران گرمی کی شدت کا جائزہ لیا جس میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ درجہ حرارت والے دنوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سامنے آیا۔اس سال کے تازہ اعداد و شمار اور مزید 40...
    وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن کے موقع پر چین کی قیادت اور برادر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مبارک دن پر میں چینی عوام کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ دن نہ صرف چین کے شاندار قومی سفر کی یاد دہانی ہے بلکہ ایک عظیم قوم کی ترقی، استحکام اور عالمی سطح پر امن کے قیام میں چین کے کردار کا بھی اعتراف ہے، صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز اور مثالی قیادت میں چین نے ترقی و خوشحالی کے ایسے سنگِ میل عبور کیے ہیں جو...
    انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (آئی ایم ڈی بی) کی تازہ رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون گزشتہ دہائی کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بالی ووڈ شخصیت کے طور پر سامنے آئی ہیں، جنہوں نے شاہ رخ خان، سلمان خان، پربھاس اور رجنی کانت جیسے سپر اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آئی ایم ڈی بی کی رپورٹ میں جنوری 2014 سے اپریل 2024 تک کی ہفتہ وار درجہ بندی کا تجزیہ کیا گیا، جو دنیا بھر میں ویب سائٹ کے 25 کروڑ ماہانہ وزٹرز کے اصل پیج ویوز پر مبنی ہے۔ اس فہرست میں دیپیکا پڈوکون پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ شاہ رخ خان دوسرے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ پانچ میں ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ بھی شامل...
    واشنگٹن: امریکا میں وفاقی حکومت باضابطہ طور پر بند ہوگئی ہے کیونکہ کانگریس فنڈنگ بل منظور کرنے میں ناکام رہی۔ یہ پہلا حکومتی شٹ ڈاؤن 2019 کے بعد ہوا ہے۔ آدھی رات کے بعد جیسے ہی وقت ختم ہوا، وفاقی اداروں کے ہزاروں ملازمین کو بغیر تنخواہ کے چھٹی پر بھیج دیا گیا جبکہ ضروری خدمات انجام دینے والے ملازمین کو تنخواہ کے بغیر کام جاری رکھنا پڑے گا۔ کچھ محکمے ایسے بھی ہیں جو کانگریس کی سالانہ فنڈنگ پر انحصار نہیں کرتے، اس لیے ان کے ملازمین پر اثر نہیں پڑے گا۔ ریپبلکنز کا موقف ہے کہ ڈیموکریٹس کو سات ہفتوں کے لیے موجودہ فنڈنگ بڑھانے پر رضامند ہونا چاہیے، جبکہ ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ وہ بڑی رعایتوں...
    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 4 اکتوبر کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی  کارکنان کے خلاف درج مقدمے میں ایک سال بعد گرفتار ہونے والے کارکن راجہ ظہیر کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ کیا یہ مقدمے میں اشتہاری تھے؟ تفتیشی افسر  نے جواب دیا کہ راجہ ظہیر ایف آئی ار میں نامزد ہے  ہمیں اس کا ریمانڈ چاہیے۔ جج طاہر عباس سپرا نے پوچھا کہ راجہ صاحب آپ اتنے عرصے سے کہاں تھے؟ کارکن پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ مجھے کوئی علم نہیں تھا میں تو تھانہ میں درخواست دینے گیا تھا تو مجھے بند کر دیا۔ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن کے 8روزہ جسمانی ریمانڈ کی...
    لاہور: محکمہ آثار قدیمہ نے قصور میوزیم کی بحالی کے کام کا آغاز کردیا۔ بحالی کا کام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے، سینئر وزیر مریم اورنگزیب تمام منصوبوں کی براہ راست نگرانی کر رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قصور میوزیم کو ری ماڈل کر کے نوادرات جدید تقاضوں کے مطابق نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ ترجمان محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق میوزیم کی اسٹرکچرل اسٹیبیلٹی بہتر بنا کر عمارت کو طویل عرصے تک محفوظ رکھا جائے گا، میوزیم ڈسپلے، شو کیسز اور گیلریز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وکیل خان کے مقبرے اور اردگرد کے علاقے کی بحالی و تحفظ کے...
    پی پی پی ترجمانوں نے بلاجواز تنقید کی تو جواب سننے کا حوصلہ بھی رکھیں، سینئر وزیر پنجاب ریکارڈ گواہ ہے سیلاب اور گندم پر سیاست پیپلز پارٹی کے ترجمانوں نے شروع کی،تنقید کا جواب پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دوست سیلاب کی شدت اور پنجاب کے سب سے بڑے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن سے اچھی طرح آگاہ ہیں لیکن جب ترجمان گندم اور سیلاب پر سیاست کریں گے تو جواب بھی ملے گا۔پنجاب کی سینیٔر وزیر مریم اورنگزیب نے پی پی پی کے رہنماؤں کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی پی ترجمان گندم اور سیلاب پر...
    اب بالی ووڈ کے سپر اسٹارز کے لیے کسی بھی فلم کی شوٹنگ ان کی وینیٹی وین کے بغیر ممکن نہیں رہی۔ چاہے شوٹنگ کسی جنگل میں ہو یا دور دراز صحرائی علاقے میں، یہ موبائل یونٹس نہ صرف ان کا ڈریسنگ روم ہوتے ہیں بلکہ آرام گاہ، میک اپ روم، اور ذاتی خلوت کے طور پر بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ وینیٹی وینز کا ابتدائی مقصد دورانِ شوٹنگ فنکاروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تھا، تاہم وقت کے ساتھ یہ سادہ گاڑیاں مکمل طور پر جدید، پُرتعیش اور ذاتی ضروریات سے ہم آہنگ موبائل اسپیس میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ہیرامنڈی میں سوناکشی کے ساتھ بولڈ سین، جیسن شاہ کو کیا کچھ جھیلنا پڑا؟ اب یہ وینز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی سے پاکستان پیپلز پارٹی خائف ہے اور اسی وجہ سے سیاسی بیانات دیے جا رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر  اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اتحادی کوئی معقول اور بامقصد مشورہ دیں تو ہم کیوں نہ سنیں، لیکن بدقسمتی سے یہاں سیاست کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بیرونی امداد پر انحصار نہیں کر رہی، اس لیے بلاوجہ تنقید درست نہیں، کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے انتظامی معاملات میں مداخلت یا سیاسی رنگ دینا قطعی طور پر نامناسب عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی...
        وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن کے موقع پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے اور چین کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین کا قومی دن نہ صرف اس کے شاندار قومی سفر کی یاد دہانی ہے بلکہ ایک عظیم قوم کی ترقی، استحکام اور عالمی امن میں کردار کا اعتراف بھی ہے۔ انہوں نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت کو دنیا کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی...
    محکمے بند ہونے پر 7 لاکھ 50 ہزار وفاقی ملازمین کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے جبکہ امریکی محکموں کے شٹ ڈاون ہونے سے روزانہ تقریباً 400 ملین ڈالر کا نقصان ہو گا۔ امریکا میں شٹ ڈاون سے فضائی سفر متاثر ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی کانگریس کی جانب سے فنڈنگ بِل منظور نہ ہونے پر اکثر امریکی محکمے بند ہونے لگے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاستی اداروں کی بندش سے روزگار سے متعلق اہم اعداد و شمار جاری نہیں ہوں گے، امریکا میں شٹ ڈاون سے فضائی سفر متاثر ہو گا اور سائنسی تحقیق معطل ہو جائے گی۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ محکمے بند ہونے سے امریکی فوجیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو...
    محکمے بند ہونے پر 7 لاکھ 50 ہزار وفاقی ملازمین کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے جبکہ امریکی محکموں کے شٹ ڈاون ہونے سے روزانہ تقریباً 400 ملین ڈالر کا نقصان ہو گا۔ امریکا میں شٹ ڈاون سے فضائی سفر متاثر ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی کانگریس کی جانب سے فنڈنگ بِل منظور نہ ہونے پر اکثر امریکی محکمے بند ہونے لگے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاستی اداروں کی بندش سے روزگار سے متعلق اہم اعداد و شمار جاری نہیں ہوں گے، امریکا میں شٹ ڈاون سے فضائی سفر متاثر ہو گا اور سائنسی تحقیق معطل ہو جائے گی۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ محکمے بند ہونے سے امریکی فوجیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو...
    بین الاقوامی تعلقات میں کسی ریاستی رہنما کا معافی مانگنا محض ایک اخلاقی عمل نہیں ہوتا بلکہ یہ سفارت کاری اور طاقت کے توازن کا عکاس سمجھا جاتا ہے۔ اسرائیل کے طویل عرصہ تک وزیرِاعظم رہنے والے بنیامین نیتن یاہو کی سیاست میں معافی کے چند اہم مواقع دیکھنے کو ملتے ہیں جو عالمی سطح پر نمایاں سفارتی بحرانوں کے بعد سامنے آئے۔ یہ معافیاں تعداد میں کم ضرور ہیں لیکن ان کے اثرات علاقائی سیاست اور عالمی تعلقات پر بہت گہرے ثابت ہوئے۔ ستمبر 1997 میں اس وقت بحران کھڑا ہوا جب اسرائیلی خفیہ ادارے موساد نے اردن کے دارالحکومت عَمَّان میں حماس کے رہنما خالد مشعل کو زہر دینے کی ناکام کوشش کی۔ اس واقعے نے اردن اور...
    ایشیا کپ 2025 میں متحدہ عرب امارات میں بھارت اور پاکستان نے تین بار مد مقابل آ کر سب کو محظوظ کیا، جس میں بھارت نے ہر میچ میں فتح حاصل کی۔ اگلی ملاقات ممکنہ طور پر 2026 کے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہوگی، جو بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہو گا۔ ایشیا کپ میں بھارت کی بالادستی متحدہ عرب امارات میں ہونے والے آخری ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں تین بار مد مقابل آئیں، اور بھارت نے تمام مقابلوں میں فتح حاصل کی، بشمول فائنل کے، جس کے بعد بھارت نے اپنا ایشیا کپ کا تاج برقرار رکھا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے...
    خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا غزہ سے متعلق امن منصوبہ یکطرفہ اور ناقابلِ عمل ہے اور یہ حماس کو اسرائیلی افواج کے سامنے سرنڈر کرنے پر مجبور کرنے کی سازش ہے۔ ایکس پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں صیہونی ریاست کے وحشیانہ حملوں کو روکنے کے لیے کوئی جامع میکانزم موجود نہیں، مسلم اور یورپی حکومتوں کو اس منصوبے میں بنیادی تبدیلیوں کی تجویز دینا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کی تشکیل اور اس کے عملدرآمد کا پلیٹ فارم امریکا کے بجائے اقوامِ متحدہ ہونا چاہیے، جنگ...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن پر  چینی قیادت، کیمونسٹ پارٹی اور عوام کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ چینی قیادت  نے مختصر مدت میں معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے خواب  کو عملی تعبیر دی ہے۔ اپنے ایک جاری بیان میں محسن  نقوی نے کہا کہ  چین استقامت،اصولوں کی پاسداری اور اجتماعی فلاح کے جذبے سے اقوام عالم میں بلند مقام پر  پہنچا ہے، چین کی معاشی۔ سماجی اور عسکری میدان میں  غیر معمولی کامیابیاں خطے کے لیے ترقی و استحکام کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی شاندار تاریخ، ثقافتی ورثے اور حیرت انگیز ترقی پر قومی  دن پر چینی قیادت اور عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاک چین تعلقات  تاریخی،...
    پنجاب کے موسمیاتی پیشگوئی کے جدید نظام کے مطابق یکم اکتوبر کو فضائی معیار معتدل رہنے کا امکان ہے، جس سے شہری روزمرہ کے کام انجام دے سکتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے سموگ سے بچاؤ کے لیے بڑے انتظامات اور پلانز نافذ کر دیے ہیں۔ یکم اکتوبر کو پنجاب میں فضائی معیار معتدل رہنے کا امکان  ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے مطابق بدھ کی دوپہر سے شام پانچ بجے تک ایئر کوالٹی انڈیکس 120 سے 145 کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ رات ساڑھے 11 بجے تک یہ سطح 140 سے 165 تک جا سکتی ہے۔ دن کے اوسط فضائی معیار کا انڈیکس تقریباً 170 رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فضائی...
    اوپن اے آئی نے اپنا نیا اور سب سے جدید ویڈیو جنریشن ماڈل ’سورا 2‘ متعارف کرا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ایک نئی سوشل میڈیا ایپ بھی لانچ کی گئی ہے، جو ٹک ٹاک اور یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس ایپ کے ذریعے صارفین محض ٹیکسٹ پرامپٹ کے ذریعے آڈیو کے ساتھ ہائی ڈیفینیشن ویڈیو کلپس بنا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی نے فری یوزرز کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا ’پروجیکٹس‘ فیچر متعارف کرا دیا اس میں ایک منفرد فیچر ’کیمیو‘ بھی شامل ہے، جو صارفین کو اپنی موجودگی کو براہِ راست اے آئی سے تیار کردہ مناظر میں شامل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اوپن اے...
    کراچی کی فضائی حدود میں غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کو اچانک لینڈنگ سے قبل جی پی ایس سگنل دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایمریٹس ایئر کی فلائٹ EK606 کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل جی پی ایس سگنل میں دشواری کا سامنا رہا، جس پر غیر ملکی ایئرلائن کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو فوری آگاہی دی۔ غیر ملکی ایئر لائن کا مسافر طیارہ جی پی ایس سگنل میں خرابی کے وقت تین ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔ کپتان نے طیارے سے جی پی ایس سگنل مسائل کو رپورٹ کیا، پرواز کے عملے نے اے ٹی سی کو صورتحال سے آگاہ کیا جس پر کراچی اے ٹی سی نے طیارے کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کے 76 ویں قومی دن پر چینی قیادت، کیمونسٹ پارٹی اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ پاک چین سٹریٹجک شراکت داری خطے میں توازن اور ترقی کی بنیاد ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی قیادت نے مختصر مدت میں معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے خواب کو عملی تعبیر دی ہے، چین استقامت، اصولوں کی پاسداری اور اجتماعی فلاح کے جذبے سے اقوام عالم میں بلند مقام پر پہنچا ہے، چین کی معاشی، سماجی اور عسکری میدان میں غیر معمولی کامیابیاں خطے کیلئے ترقی و استحکام کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے 30 ستمبر 2025 کو میچور ہونے والا پانچ سو ملین (50 کروڑ) ڈالر کا یورو بانڈ کامیابی سے واپس کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے بدھ کے روز اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادائیگی بروقت اور طے شدہ شیڈول کے مطابق کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’پاکستان نے 500 ملین ڈالر کا انٹرنیشنل بانڈ (یوروبانڈ) جو 30 ستمبر 2025 کو واجب الادا تھا، اپنی تمام ذمہ داریوں کے مطابق کامیابی سے ادا کر دیا ہے۔‘ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 سالہ لڑکی کو اپنے...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے حالیہ دنوں بھارتی حکومت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو موضوع بناتے ہوئے ٹیلی فلم ’بے گناہ‘ کا ٹیزر جاری کر دیا ہے، جسے سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ ٹیلی فلم ’بے گناہ‘ کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بھارت نے اپنے ہی سیاحوں کو ایک سازش کے تحت نشانہ بنایا اور اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کر کے حالات کو جنگ کی دہلیز تک پہنچایا۔ فلم کا مقصد عالمی برادری کے سامنے حقائق کو اجاگر کرنا اور فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت کو بے نقاب کرنا ہے۔ سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے ٹیزر کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ مونس نامی صارف نے...
    رمشا اسماعیل:  کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر میں صبح 9 بج کر 34 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں تھا۔ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی، تاہم شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مزید تفصیلات رمشا اسماعیل سے۔   ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘
    اسلام آباد: متنازع ٹوئٹ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو فرد جرم پڑھ کر سنا دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی تاہم ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے چارج سننے کے بعد اقرار یا انکار کا کوئی جواب نہ دیا گیا۔ ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ ہم اپنا وکیل کریں گے اسکے بعد اس حوالے سے عدالت کو جواب دیا جا سکتا، ہماری دستاویزات کے حوالے سے ایک نئی درخواست ہے، جب تک اس...
    زیورخ فلم فیسٹیول میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تخلیق کردہ اداکارہ کی رونمائی نے ہالی ووڈ میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اس ڈیجیٹل اداکارہ، جس کا نام ٹلی نورووڈ رکھا گیا ہے، کی پیشکش کے بعد فلمی صنعت کے اندر اور باہر مختلف قسم کے ردعمل سامنے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ اس نئی اے آئی اداکارہ کو متعارف کروانے والے نئے اے آئی ٹیلنٹ اسٹوڈیو زیکویا کے منصوبے کو ابتدا میں کافی شکوک و شبہات کا سامنا رہا، مگر جلد ہی اس میں دلچسپی بڑھ گئی۔ اس کی تصدیق اس بات سے ہوتی ہے کہ کئی ٹیلنٹ ایجنٹس اب اس ڈیجیٹل اداکارہ کو سائن کرنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ ٹلی نورووڈ...
    اپنے ایک جاری بیان میں ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کا دوٹوک مؤقف ہے کہ فلسطین ایک مکمل آزاد اور خود مختار ریاست ہو، جسکا دارالحکومت بیت المقدس ہو، کسی نام نہاد امن منصوبے یا دو ریاستی فارمولے کو ہم فریب، دھوکہ اور اپنے نظریاتی تشخص کے منافی سمجھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ نظریہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا ہے، ایسا کرنے والا ہر شخص نظریہ پاکستان اور بانی پاکستان کا مجرم تصور کیا جائے گا، بحر سے نہر تک فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات پورے خطے کو آگ لگا...
    وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرانسپورٹ رہنماء و پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان کا ردعمل آ گیا۔اپنے بیان میں ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے اضافے کو مسترد کرتے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نا قابلِ قبول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس اضافے کے ردعمل میں کرایوں میں 3 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہیں، حکومت مکمل کنفیوژن کا شکار ہے، اور فیصلے بغیر کسی واضح پالیسی کے کئے جا رہے ہیں، ٹول ٹیکس اور دیگر ٹیکس کی مد میں پہلے ہی ٹرانسپورٹرز کی چمڑی اتاری جا رہی ہے،...
    ویب ڈیسک :جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں 2 سال سے بند انگور اڈہ بارڈر کو کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا۔  ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج یکم اکتوبر سے پاکستان اور افغانستان دونوں جانب سے تجارتی گاڑیوں کی آمد و رفت شروع ہو جائے گی۔  بارڈر کے دوبارہ کھولے جانے کے موقع پر ایک پُروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر، رکن قومی اسمبلی، سول و عسکری حکام سمیت قبائلی عمائدین، علماء کرام اور اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘  اس موقع پر تاجر برادری کا کہنا تھا کہ انگور اڈہ بارڈر کے دوبارہ کھلنے سے معیشت بہتر ہو گی، لوگوں کے لیے روزگار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں گنیز ورلڈ ریکارڈز ایسے کارناموں کو محفوظ کرتا ہے جو غیرمعمولی محنت، صبر یا منفرد عادات کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ایسا ہی ایک دلچسپ اور حیرت انگیز ریکارڈ ویتنام کے ایک شہری نے اپنے نام کیا ہے۔ صوبہ نَم ڈِنھ سے تعلق رکھنے والے لو کانگ ہوین نے دنیا کے سب سے لمبے ناخن رکھنے والے مرد کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، جن کی مجموعی لمبائی تقریباً 594.45 سینٹی میٹر یعنی 19 فٹ 6 انچ ہے۔اس ریکارڈ نے انہیں نہ صرف عالمی شہرت دلائی بلکہ یہ بھی ثابت کردیا کہ لگن اور صبر کے ساتھ انسان اپنی پسندیدہ عادت کو ایک تاریخی اعزاز میں تبدیل کرسکتا ہے۔لو کانگ ہوین کے بائیں ہاتھ کے ناخن تقریباً 388.85...
    لڑائی فوری ختم ہونی چاہیے ساتھ ہی غزہ کے باشندوں کے لیے  انسانی امداد فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور تمام یرغمالیوں کو  رہا کیا جائے۔ عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر اورسولا فان ڈیئرلائن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس امن منصوبے کا خیرمقدم کیا جس کا مقصد غزہ کی پٹی میں تقریباً دو سال سے جاری جنگ کو ختم کرنا ہے۔ اورسولا فان ڈیئرلائن نے آج منگل کو “ایکس” پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ “دو ریاستی حل اسرائیل اور فلسطینیوں کے لیے منصفانہ اور دائمی امن حاصل کرنے کا واحد عملی راستہ ہے”۔ انھوں نے زور دیا کہ وہ “تمام فریقوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتی ہیں”۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں طاقت کے مظاہرے ہمیشہ سے انسانوں کی دلچسپی کا مرکز رہے ہیں، لیکن بعض کارنامے ایسے ہوتے ہیں جو دیکھنے والوں کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔مصر کے ایک مشہور ریسلر نے ایسا ہی ناقابلِ یقین کمال دکھایا ، جس میں اس نے صرف اپنے دانتوں کی مدد سے ایک بڑی سمندری کشتی کھینچ ڈالی۔ یہ کارنامہ ایک عوامی شو میں پیش آیا جہاں ہزاروں افراد کی موجودگی میں اس غیرمعمولی طاقت کے حامل پہلوان نے اپنی انوکھی صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا۔حاضرین لمحہ بہ لمحہ اس شاندار لمحے کو دیکھتے رہے اور جب کشتی حرکت میں آئی تو پورا مجمع حیرت اور تالیاں بجاتے شور میں ڈوب گیا۔ماہرین کے مطابق دانتوں کے ذریعے...
    رائع کے مطابق سیمینار میں اسکالرز، انسانی حقوق کے کارکنوں اور دیگر نے شرکت کی، جنہوں نے ثقافتی ہم آہنگی کی بھارت کی طویل مدتی پالیسیوں کو "بھارتی ثقافتی یلغار” قرار دیا جو 5 اگست 2019ء کے بعد سے شدت اختیار کر گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ مسلم کانگریس اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے زیراہتمام جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60ویں اجلاس کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیریوں کے ثقافتی اور مذہبی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیمینار میں اسکالرز، انسانی حقوق کے کارکنوں اور دیگر نے شرکت کی، جنہوں نے ثقافتی ہم آہنگی کی بھارت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سمندر کی پُراسرار اور خطرناک مگر دلچسپ مخلوقات میں سب سے نمایاں شارکس ہیں، جنہیں صدیوں سے انسان حیرت اور خوف کے ساتھ دیکھتا آیا ہے۔اب جدید ٹیکنالوجی نے ان سمندری دیووں کو پہلے سے کہیں زیادہ قریب کردیا ہے۔ ماہرین نے ایک ایسی موبائل اور ویب ایپ تیار کی ہے جو دنیا بھر میں شارکس کی لائیو لوکیشن فراہم کرتی ہے اور صارفین کو یہ موقع دیتی ہے کہ وہ سمندری حیات کے سفر اور حرکات کو نقشے پر حقیقی وقت کے قریب ترین انداز میں دیکھ سکیں۔اس ایپ کا نام OCEARCH ہے جو ایک غیر منافع بخش عالمی ادارہ ہے اور یہ خاص طور پر شارکس سمیت دیگر سمندری جانوروں کی تحقیق اور تحفظ کے لیے...
    ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے مالی سال 2026 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو کا تخمینہ 3 فیصد لگایا ہے، جو حکومت کے مقرر کردہ 4.2 فیصد ہدف سے کم ہے۔ بینک نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب، جن سے انفراسٹرکچر اور زرعی زمین کو شدید نقصان پہنچا، معاشی ترقی کو سست کر سکتے ہیں۔ مالی سال 2026 کے لیے افراطِ زر کا اندازہ 5.8 فیصد لگایا گیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ ‘ایشیائی ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ’ کے مطابق مالی سال 2026 کی شرح نمو کا تخمینہ برقرار رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کاروباری خواتین کو قرضوں کی فراہمی کے لیے اے ڈی بی کی ساڑھے 15 کروڑ ڈالر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے پیش کیے گئے امن منصوبے پر حماس کو تین سے چار دن کے اندر جواب دینے کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔  یہ منصوبہ اسرائیل کی حمایت سے پیش کیا گیا ہے اور اس میں جنگ بندی، حماس کی جانب سے 72 گھنٹوں میں یرغمالیوں کی رہائی، تنظیم کا مکمل غیر مسلح ہونا اور اسرائیلی افواج کا بتدریج غزہ سے انخلا شامل ہے۔ منصوبے کے مطابق جنگ کے بعد ایک عبوری اتھارٹی تشکیل دی جائے گی جس کی قیادت براہِ راست ڈونلڈ ٹرمپ خود کریں گے۔ عالمی طاقتوں سمیت عرب اور مسلم ممالک نے اس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے، تاہم حماس نے تاحال باضابطہ جواب نہیں دیا۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاعلیٰ فوجی قیادت سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر وہ ان کی پالیسیوں سے متفق نہیں تو کمرہ چھوڑ سکتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ان کے عہدے اور مستقبل بھی ختم ہو جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی تارکین وطن کی امریکا بدری، ڈونلڈ ٹرمپ کا فوج کی مدد لینے کا فیصلہ ورجینیا کے شہر کوانٹیکو میں اعلیٰ فوجی قیادت کے ایک غیرمعمولی اجلاس میں سینکڑوں جرنیلوں اور ایڈمرلز کو مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر فوجی قیادت ان کی باتوں کو پسند نہیں کرتی تو انہیں فوراً برطرف کر دیا جائے گا۔ اپنے 72 منٹ کے خطاب میں ٹرمپ نے اندرونی دشمن‘ سے نمٹنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرنے...
    یورپی ریسپیریٹری سوسائٹی کی کانفرنس میں پیش کیے گئے کلینیکل ٹرائل میں ایک جدید روبوٹک برونکو اسکوپی ڈیوائس نے گہرے اور چھوٹے ٹیومرز تک پہنچنے میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی، جس سے پھیپھڑوں کے کینسر کی بروقت تشخیص ممکن ہو سکے گی۔ یہ بھی پڑھیں:ذیابطیس نوجوانوں میں دل کی بیماریوں، اموات کی بڑی وجہ جدید ٹیکنالوجی کی خصوصیات یہ آلہ ایک خصوصی سی ٹی اسکینر کی مدد سے پھیپھڑوں کے دور دراز حصوں میں موجود گلٹیوں کو تلاش کرتا ہے۔ روبوٹک سسٹم برونکو اسکوپ کو ان مقامات تک لے جاتا ہے جہاں عام طور پر پہنچنا ممکن نہیں ہوتا، تاکہ بایوپسی کے ذریعے تشخیص ہو سکے۔ پرانے طریقے سے کئی گنا مؤثر تحقیق کے مطابق روبوٹک برونکو اسکوپ...
    تجارتی ٹیرف کے مسائل پر کشیدگی کے باوجود بھارت اور امریکا کی افواج باقاعدہ مشترکہ مشقیں کر رہی ہیں۔ بھارتی بحریہ کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آئی این ایس اِمفال نے بحیرۂ عرب میں امریکی بحریہ کے ارلے برک کلاس گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس گرڈلیکے ساتھ 29 ستمبر 2025 کو پاسیج ایکسرسائز میں حصہ لیا۔ یہ بھی پڑھیے: چین اور بھارت پر روسی تیل خریدنے پر 100 فیصد ٹیرف لگایا جائے، ٹرمپ کا یورپی یونین سے مطالبہ یہ مشق حال ہی میں امریکا کے الاسکا میں منعقدہ بھارت-امریکا مشترکہ فوجی مشق یُدھ ابھیاس 2025 کے بعد ہوئی۔ اس مشق میں بھارتی فوج کی مدراس رجمنٹ کی بٹالین نے حصہ لیا جبکہ امریکی فوج...
    ویب ڈیسک:حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز  نے بھی کرایوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا۔  حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4روپے7پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔  اس سلسلے میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں حالیہ اضافہ یکسر مسترد کردیا ہے۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘  صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ناقابلِ قبول ہے ہم اسے یکسر مسترد کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کا 3فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں، آئے دن پیٹرولیم مصنوعات...
    امریکا میں تقریباً 7 سال بعد پہلی بار وفاقی حکومت کے بند ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ سینیٹ میں ہنگامی فنڈنگ بل منظور نہ ہوسکا جس کے باعث وفاقی ادارے اپنی سرگرمیاں بند کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:چینی کمپنیوں کو امریکا سے باہر رکھ کر امریکی معیشت کو نقصان ہوگا، چین ریپبلکنز کی جانب سے پیش کیا گیا یہ بل 60 ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا اور صرف 55 ووٹ مل سکے۔ ڈیموکریٹس نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے صحت کے منصوبوں کے لیے سبسڈی بڑھانے اور مقامی پروگراموں پر کٹوتی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ اگر آج رات تک کوئی معاہدہ نہ ہوا تو وفاقی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ 2027ء کی میزبانی بنگلہ دیش کرے گا۔اجلاس میں تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہوئے، تاہم بھارت کا وفد موجود نہیں تھا۔ حالیہ ایشیا کپ کی کامیاب تکمیل اور ریکارڈ تعداد میں ناظرین کی شمولیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی وفد کے رویے نے دیگر رکن ممالک کو مایوس کیا۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے ٹاس کے وقت اور میچ کے بعد ہاتھ نہ ملانا اور اے سی سی کے صدر سید محسن رضا نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنا غیر مناسب قرار دیا گیا، جس پر نمائندوں نے سخت ناپسندیدگی ظاہر کی۔اگرچہ بی سی سی آئی...
    اسلام آباد‘ ریاض‘ نیویارک‘ برسلز  (آئی این پی+ این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو امن کیلئے نادر موقع قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ  اگرچہ غزہ میں امن کے امکانات تیزی سے معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں مگر اسی دوران نئی سفارتی راہیں بھی کھل رہی ہیں، پاکستان اس مشاورتی عمل میں فعال طور پر شریک رہے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا ای ون بستی منصوبہ دو ریاستی حل پر براہ راست حملہ ہے۔ مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کو...
    اسلام آباد +راولپنڈی (خبر نگار خصوصی +خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح-4 کی شمولیت سے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا۔جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹمز سے لیس یہ میزائل ٹیرین ہگنگ خصوصیات کے باعث دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکما دینے اور انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان آرمی کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔کامیاب تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینیئر افسران اور میزائل تیار کرنے والے سائنسدانوں و انجینئرز نے کیا۔صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ...
    چکوال‘ لاہور (شہزاد چودھری/ نمائندہ نوائے وقت + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ لیکر پھر طلباء کے درمیان پہنچ گئیں۔ وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی ڈویژن کے لئے ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹوکا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے تقریب میں آمد پر اظہار مسرت کیا۔ چکوال یونیورسٹی میں مریم نواز کی آمد پر طلباء نے شاندار خیرمقدم کیا اور نشستوں سے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز طلباء کے درمیان بیٹھ گئیں اور بات چیت کی۔ یونیورسٹی آف چکوال میں منعقدہ تقریب کے دوران طالبعلم وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ساتھ سیلفی بنانے کے لئے پرجوش تھے۔ یونیورسٹی کے سپیشل طالب علم نے پیانو پر قومی...
    اسلام آباد ( وقائع نگار+خبر نگار)  پاکستان پیپلز پارٹی نے بیانات پر سینٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔ سینٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ضمیر گھمرو نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے لوگوں کی امداد کی جائے۔ ایسے بیانات کی پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات وفاق کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ بیان ہمارا پانی ہماری مرضی وفاق کے خلاف بیان ہے۔ پھر کوئی صوبہ کہہ دے ہمارا پٹرول ہماری مرضی، ہماری گندم ہماری مرضی ۔پی پی سینیٹر نے اعلان کیا کہ جب تک بیانات پر معافی نہیں مانگی جاتی ہم کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے۔  منگل کے روز...
     اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے سیاست کے لیے غزہ معاہدے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ وہاں معصوم شہریوں کا خون بہتا رہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 8 مسلم ممالک کے سربراہان کی ملاقات کا مقصد غزہ میں امن واپس لانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات سے قبل 8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک میٹنگ شیڈول کی۔ اسحٰق ڈار نے مزید بتایا کہ اسلامی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوران ملاقات تفصیل کے ساتھ اپنا...
    لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دوست سیلاب کی شدت اور پنجاب کے سب سے بڑے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن سے اچھی طرح آگاہ ہیں لیکن جب ترجمان گندم اور سیلاب پر سیاست کریں گے تو جواب بھی ملے گا۔ مریم اورنگزیب نے پی پی پی کے رہنماؤں کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترجمانوں نے بلاجواز تنقید کی تو جواب سننے کا حوصلہ بھی رکھیں۔ ریکارڈ گواہ ہے کہ سیلاب اور گندم پر سیاست پی پی پی کے ترجمانوں نے شروع کی۔ مسلم لیگ (ن) کے کسی ترجمان نے کبھی کسی صوبے کی ترقی پر سیاسی بیان بازی نہیں کی۔ مریم...
    کراچی (نیٹ نیوز) گورنر سندھ نے میڈیا ٹاک میں چھ صفر کا اشارہ کر دیا اور کہا کہ بھارتی سمجھ تو گئے ہوں گے۔ گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ بھارت نے پاکستان سے ٹرافی وصول نہیں کی، اس پر آپ کیا کہیں گے؟ جواب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہاتھوں سے چھ صفر کا اشارہ کیا اور کہا کہ بھارتی سمجھ تو گئے ہوں گے، پاکستان نے جس طرح بھارت کو شکست دی اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ لہٰذا مودی کھیل کے میدان کو جنگ کا میدان نہ بنائے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی معلوم ہے کہ وہ اپنے ہر حربے میں بری طرح سے ناکام رہا...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ + سپورٹس رپورٹر) دبئی: ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کی ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان اے سی سی کے دفتر آ کر مجھ سے  وصول کر لے۔ محسن نقوی کی زیر صدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق صدر اے سی سی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق راجیو شکلا نے ٹرافی لینے کیلئے محسن نقوی سے مسلسل اصرار کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے حالیہ بیانات کو غیر سنجیدہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے وسائل، خزانے اور پانی پر سب سے پہلے پنجاب کے عوام کا حق ہے۔ اس کے بعد کسی اور کا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما پنجاب کے سیلاب پر سیاست کر رہے ہیں۔ کیا یہ مشورہ ان کو مودی نے دیا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اور لسانی سیاست کو ہوا دینے کی کوشش پیپلز پارٹی خود کر رہی ہے، وہ بھی ایک منظم مہم کے تحت۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اگر آپ کو سوال و جواب کرنا ہے تو اسمبلی کا فورم موجود ہے۔...
    لاہور‘ قلعہ دیدار سنگھ (خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب  تک دو ریاستی حل کے حوالے سے فلسطینی کوئی فیصلہ نہیں کرلیتے کوئی حل مسلط نہیں کیا جاسکتا۔ جامعہ اشرفیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا، ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ نیتن یاہو کو عالمی عدالت نے مجرم قرار دیا ہے۔ امریکا عالمی مجرم کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ حماس کے بغیر مسئلہ فلسطین حل نہیں ہو سکتا۔  جن ممالک نے جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتے...
    حیدرآباد: تھانہ نسیم نگر کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو بدنامِ زمانہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ مقابلہ ڈیتھا گوٹھ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او نسیم نگر عبدالمالک ابڑو پولیس ٹیم کے ہمراہ معمول کی گشت پر موجود تھے کہ اسی دوران نوید ماچھی اور حبیب اللہ ماچھی نامی ڈاکوؤں کے ساتھ آمنا سامنا ہوا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو...
    امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی جنگ کا خاتمہ کرنے کے بیان پر 8 مسلم ممالک کے مشترکہ بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔ بیان دینے والے 8 ممالک میں پاکستان، اردن، یواے ای، انڈونیشیا، ترکیے، سعودی عربیہ، مصر اور قطر شامل ہیں۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزرائے خارجہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور امن کی کوششوں کا خیرمقدم کیا، غزہ جنگ ختم کرنے اور فلسطینیوں کی بے دخلی روکنے کے امریکی اعلان کا خیرمقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوگی، وزیراعظم وزرائے خارجہ نے امریکا کے ساتھ امن کے لیے شراکت داری پر زور دیا اور خطے میں امن،...
    پارٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا اور گولان ہائٹس پر قبضے کو قانونی حیثیت دینا خطے کے امن کیلئے خطرناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ پارٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا اور گولان ہائٹس پر قبضے کو قانونی حیثیت دینا خطے کے امن کیلئے خطرناک ہے۔ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں امن صرف منصفانہ دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے، جو فلسطینی عوام کی امنگوں اور 1967ء سے پہلے...
    رہنمائوں نے کہا کہ آج دنیا کے بعض ممالک اور بعض حکمران دو ریاستی حل کی طرف بڑھ رہے ہیں، جو کہ اسلام اور فلسطینیوں کے ساتھ غداری کا ارتکاب ہے، پاکستانی قوم اس حوالے سے اپنا موقف واضح رکھتی ہے، دو ریاستی حل کا مطلب قائد اعظم کے نظریات سے انحراف کرنا ہے، حکمران کان کھول کر سن لیں، ہم کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہدائے مقاومت کی یاد میں شمعیں روشن  ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہدائے مقاومت کی یاد میں شمعیں روشن  ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہدائے مقاومت کی یاد میں شمعیں روشن  ملتان،...
    قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ منصوبے کے کئی نکات وضاحت اور مذاکرات کے متقاضی ہیں۔شیخ محمد بن عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج کے انخلا پر مزید بات چیت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا منصوبہ جنگ ختم کرنے کے بنیادی مقصد کو حاصل کرتا ہے، منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے اس کی تفصیلات پر بات چیت کی ضرورت ہے۔ قطری وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینی انتظامیہ پر امریکا کے ساتھ بات چیت کی جائے گی، اس کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں،حماس نے منصوبے کا جائزہ لینے کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج غزہ ثالثی اجلاس میں مصر اور ترکیے بھی شریک ہوں گے، یہ...
    راولپنڈی: تھانہ روات کی حدود میں واقع نیو پنجگرائیں کے علاقے میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر غیرت اور گھریلو چپقلش کے نام پر اپنے بڑے بھائی اور نوجوان بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی شب پیش آیا، جب عاشق حسین نامی شخص نے پہلے اپنے بڑے بھائی باز گل کو پانچ گولیاں مار کر موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔ باز گل غیر شادی شدہ تھا۔ اس کے بعد عاشق حسین نے اپنے بیٹے عبدال احد پر بھی فائرنگ کی، جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے تہران سے معاہدے کے بعد تقریباً 100 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کردیا ہے۔ ان افراد کی شناخت اور امریکا آنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ ایک امریکی چارٹرڈ فلائٹ امریکی ریاست لوزیانا سے روانہ ہوئی جو قطر کے راستے ایران پہنچی۔رپورٹ کے مطابق کچھ ایرانی شہریوں نے کئی ماہ حراستی مراکز میں رہنے کے بعد رضاکارانہ طور پر واپس جانے پر آمادگی ظاہر کی جبکہ کچھ کو زبردستی بھیجا گیا۔ ایران کی وزارتِ خارجہ ان افراد کی واپسی کے انتظامات کر رہی ہے اور یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انہیں وطن واپس آنے پر کسی مشکل کا سامنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی /اسلام آباد/کراچی (نمائندگان جسارت +اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانیکی صلاحیت رکھتا ہے، فتح-4 کی شمولیت سے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا۔جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹمز سے لیس یہ میزائل ٹیرین ہگنگ خصوصیات کے باعث دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکما دینے اور انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاک فوج کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔ کامیاب تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف نے معین ریاض قریشی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا۔ پنجاب اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کی نااہلی کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے نئے اپوزیشن لیڈر کیلیے معین ریاض قریشی کو نامزد کیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ احمدخان بھچر اپنا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور انہیں پوری پی ٹی آئی کی تائید حاصل ہے۔ واضح رہے 9 مئی کیس میں ملک احمدخان بھچر کی سزا اور نااہلی کے بعد سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا۔ نمائندہ جسارت گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ اورادویہ ساز کمپنی PharmEvo کے درمیان خصوصی میڈیکل کیمپس کے انعقاد کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت ہر ماہ دو کیمپس لگائے جائیں گے جن میں ماہرین نفسیات عوام کو علاج، مشاورت اور آگاہی فراہم کریں گے۔اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ ڈاکٹر سید تبسم جعفری اور PharmEvo کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ و سیلز کامران علی زمان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید تبسم جعفری کاکہناتھاکہ ذہنی تناؤ اور اضطراب آج کے دور کا ایک نہایت اہم مسئلہ ہے اور اس پر توجہ دینا معاشرے کی مجموعی صحت کے لیے ناگزیر ہے۔ ہم فارم ای وو کے تعاون سے عوام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (جسارت نیوز) جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلائے صفائی نے عمران خان کی موجودگی کے بغیر ریکارڈ کیے گئے 13 گواہوں کے بیان دوبارہ لینے کی درخواست دائر کردی۔ منگل کو جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے 7 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ عدالتی عملے نے بتایا کہ جج کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی انہوں نے چھٹی لے لی ہے، جس کے بعد وکلائے صفائی حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے جبکہ ملزمان کو بھی حاضری لگا کر واپس بھیج دیا گیا۔سماعت کے موقع پر آئے ہوئے تینوں سرکاری گواہان بھی حاضری لگوا کر واپس روانہ ہو گئے۔ بعد ازاں کیس میں وکلائے صفائی...