2025-10-22@00:24:34 GMT
تلاش کی گنتی: 836
«فلسطینی وزارت تعلیم نے»:
(نئی خبر)
میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں هانی قبیسی کا کہنا تھا کہ میں مکمل اعتماد کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ جنوبی لبنان کے ہر راستے اور ہر گھر میں ہماری عوام واپسی پہنچے گی کیونکہ یہ ہماری سرزمین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے رکن "هانی قبیسی" نے کہا کہ ہم دنیا بھر سے کہتے ہیں کہ ہم نے فلسطین کے لئے جو کچھ کیا اُس پر ہمیں فخر ہے۔ ھانی قبیسی نے ان خیالات کا اظہار المیادین چینل سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں مکمل اعتماد کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ جنوبی لبنان کے ہر راستے اور ہر گھر میں ہماری عوام واپسی پہنچے گی کیونکہ یہ ہماری سرزمین ہے۔ انہوں...
فلمی دنیا کے بڑے انعام آسکر کے لیے فلسطینی دستاویزی فلم ’’نو لینڈ‘‘ کو نامزد کردیا گیا۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق فلم کے ہدایت کاروں میں چار اسرائیلی باسل ادرا، ہمدان بالل، یوول ابراہم اور ریچل سزور شامل ہیں، دستاویزی فلم کی کہانی مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان عدرا کے گرد گھومتی ہے جو اسرائیلی فوج کے قبضے کے خلاف مزاحمت کر رہا ہے۔ فلم نے پری آسکر ایوارڈز میں بھی کامیابی حاصل کی ہے جبکہ سینما آئی آنرز کی طرف سے بہترین فلم ، آئی ڈی اے کی طرف سے بہترین فلم اور ہدایت کاری کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ نیز برلن میں بہترین دستاویزی فلم کا اعزاز بھی حاصل...
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ”اسکائی فورس“، جو 1965 کی جنگ کے دوران بھارت کے پہلے فضائی حملے پر مبنی ہے، نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس تنازعے کا تعلق فلم میں دکھائے گئے کردار ”اسکواڈرن لیڈر اجماد بوپایا دیویا“ کی نسلی شناخت سے ہے۔ دیوایا کو فلم میں تمل کے طور پر پیش کیا گیا ہے، حالانکہ وہ درحقیقت کرناٹک کے علاقے کوڈاگو کی کوڈاوا کمیونٹی سے تعلق رکھتے تھے۔ کوڈاوا کمیونٹی کے افراد نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے احتجاج کیا اور فلم سازوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے دیوایا کی اصل شناخت کو نظر انداز کر دیا۔ کمیونٹی کے مطابق، دیویا کا تعلق نہ...
بالی ووڈ کے اداکارہ سیف علی خان کے چہرے اور آنکھ پر زخموں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جن کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ حال ہی میں ان پر ہونے والے چاقو کے حملے کے بعد شدید زخمی ہونے کی ہیں۔ اداکار سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جب ان کے گھر پر ایک شخص نے چاقو سے حملہ کردیا تھا۔ بعد ازاں ممبئی پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا تھا، جس کی شناخت 30 سالہ بنگلادیشی باشندے محمد شریف الاسلام شہزار کے نام سے ہوئی ہے۔ ان تمام خبروں کے درمیان سیف علی خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس...
پاکستانی گلوکار فیصل کپاڈیا نے حال ہی میں بھارتی گلوکار لکی علی کے ساتھ دبئی میں ملاقات کی۔ فیصل نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکی علی کے فن کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ ان کے بڑے مداح ہیں۔ فیصل کپاڈیا نے کیپشن میں لکھا، ’’لکی علی کی موسیقی ہمیشہ جادو کی طرح محسوس ہوتی ہے! ہم پہلے بھی دو بار مختصر ملاقات کر چکے ہیں، لیکن اس بار ہمیں آرام دہ ماحول میں بیٹھ کر دل کی باتیں کرنے کا موقع ملا۔ بہت مزہ آیا!‘‘ اس ملاقات نے دونوں گلوکاروں کے مداحوں کو خوش کر دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’’ایک ساتھ گانا بنائیں، یہ ایک شاہکار ہوگا! آپ دونوں کے جیسی گہرائی آج کل...
فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سیکورٹی سروسز نے جنین بٹالین کے متعدد مزاحمت کاروں کو گرفتار کیا۔ ان کارکنوں کو اسرائیلی فوج بھی تلاش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عباس ملیشیا صیہونی فوج کی وفادار بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی وفادار سیکورٹی سروسز نے جنین بٹالین کے متعدد مزاحمت کاروں کو گرفتار کیا۔ ان کارکنوں کو اسرائیلی فوج بھی تلاش کر رہی ہے۔ دوسری طرف عباس ملیشیا نے گرفتار فلسطینی شہریوں پر تشدد کیا اور ان کے ساتھ منظم بدسلوکی کی گئی۔ عباس ملیشیا کی سکیورٹی فورسز کی طرف سے شائع کی گئی تصاویر میں مزاحمتی کارکنوں کو گرفتاری کے بعد دکھایا گیا ہے، ان کے جسموں پر مار پیٹ اور تشدد کے نشانات ہیں، جب کہ ان...
ایک بیان میں الجزیرہ نے کہا کہ فلسطینی سکیورٹی فورسز نے جو کچھ کیا اسے صرف میڈیا کوریج کو روکنے کی کوشش سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نیٹ ورک نے جمعرات کے روز اپنے نامہ نگار محمد الاطرش کے گھر پر عباس ملیشیا کے چھاپے اور آج صبح ان کی گرفتاری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے من مانی اقدامات قابض دشمن کے ساتھ ہم آہنگی کے مترادف ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نامہ نگار محمد الاطرش کی حراست اس وقت عمل میں آئی جب اسے مغربی کنارے میں جنین پر اسرائیلی حملے کی کوریج جاری رکھنے سے...
ججز کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر نظرانداز کیا، معاملہ فل کورٹ میں جاسکتا ہے، جسٹس منصور علی شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت شوکاز نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ بادی النظر میں 2 رکنی ججز کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا، اگر ججز کمیٹی جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کرے تو معاملہ فل کورٹ میں جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے ٹسپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت شوکاز نوٹس کیس کی سماعت جاری ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے جبکہ عدالتی معاون حامد...
معروف اداکار الو ارجن، جن کی فلم "پشپا 2: دی رول" باکس آفس پر ایک ماہ سے زائد عرصے سے چھائی ہوئی ہے، اپنی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ اس دوران ان کی اہلیہ اسنیہا ریڈی نے ایک خوبصورت خاندانی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ اس تصویر میں الو ارجن، ان کے بچے آیان اور ارہا، اور ان کا پالتو کتا نظر آ رہا ہے۔ پوری فیملی نے سفید ٹی شرٹس پہنی ہوئی ہیں، جبکہ بچے اور اسنیہا نے جینز پہنی اور الو ارجن آرام دہ پینٹ میں نظر آئے۔ اسنیہا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا، "Blessed with the best" اور کئی ایموجیز شامل کیں۔ مداحوں نے دل اور آگ والے...
دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں شامل ونود کامبلے کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ونود کامبلے کی 18 جنوری 2025 کو منائی جانے والی 53ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ونود کامبلے کی موجودہ زندگی، بیماری اور حالات کو فلم میں فوکس کیا جائے گا اس کے علاوہ اُن کے کرکٹ کیریئر کی جدوجہد پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ فلم کے پروڈیسر روی بھگ چاندکا ہیں جو پہلے ہی سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر فلم بنا چکے ہیں۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹس کے مطابق معروف مراٹھی اور ہندی فلمساز ابھیجیت دیشپانڈے فلم میں...
لاہو ر( نمائندہ جسارت ) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرکے اس کی قیادت دورہ پاکستان کی دعوت دے، اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کے اور غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں، دنیا میں کوئی اسلامی حکومت ہوتی تو غزہ میں اسرائیل کی سفاکیت سے پچاس ہزار معصوم شہید نہ ہوتے، مسجدوں کو جلایا نہ جاتا، اٹھاون اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا، حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، سیز فائر حماس کی فتح ہے۔ جامعہ عربیہ گوجرانوالہ میں تقریب تکمیل بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...

کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، قائد عوام کا وژن اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے، چیئرمین پیپلز پارٹی
کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، قائد عوام کا وژن اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے، چیئرمین پیپلز پارٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، اس حوالے سے وزیر اعلی سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کوئی فارمولا اپنائیں۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں ملک کی پہلی دستورساز اسمبلی کے انعقاد کی یاد میں خصوصی تختی کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم تاریخی جگہ پر موجود ہیں، متحد ہوکر قومیں بنتی ہیں۔ قوموں کو بنانے میں سیاست اور...
ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور ہدایتکار جسٹن بالڈونی نے اداکارہ بلیک لولی اور ان کے شوہر ریان رینالڈز کے خلاف قانونی مقدمہ دائر کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب بلیک لولی نے دسمبر 2024 میں جسٹن پر جنسی ہراسانی اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے الزامات عائد کیے۔ جسٹن نے بلیک کے خلاف 40 کروڑ ڈالرز (تقریباً 326 ملین پاؤنڈ) ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں بلیک میلنگ، ہتک عزت، اور پرائیویسی کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Hollywood Life (@hollywoodlife) جسٹن کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ذوالفقارعلی عطرے مرحوم نے اپنےفنی کیریئرکے دوران 50 سے زائد فلموں کے گانے ترتیب دیئے اور پاکستانی فلمی موسیقی کی دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ ذوالفقارعلی عطرے کی بطور میوزک ڈائریکٹر آخری فلم”ویلکم پنجاب” تھی، جس کی عکس بندی اس وقت جاری ہے۔ ذوالفقار علی عطرے کوان کی طویل فنی خدمات کے اعتراف میں 2024 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ پاکستان کی فلمی اورمیوزک انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے ذوالفقارعلی عطرے کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ موسیقی کی دنیا میں ان کی شاندار خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا...
پاکستان کے معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ مرحوم نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں موسیقی کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دیں اور اپنے کیریئر کے دوران 50 سے زائد فلموں کے گانوں کی موسیقی ترتیب دی۔ ذوالفقار علی عطرے نے پاکستانی موسیقی کی دنیا میں منفرد مقام حاصل کیا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے عوام کے دل جیتے۔ ان کی آخری فلم بطور میوزک ڈائریکٹر ’ویلکم پنجاب‘ ہے، جس کی عکسبندی اس وقت جاری ہے۔ ان کے کام کو ہمیشہ ان کے مداح اور فلم انڈسٹری یاد رکھے گی۔ مرحوم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں 2024 میں حکومت پاکستان کی جانب سے ’پرائڈ آف پرفارمنس‘ ایوارڈ سے بھی نوازا...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق کراچی میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال، حماس اسرائیلی جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 15ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے باوجود اہل غزہ و فلسطین کی مزاحمت اور حماس کے مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر جمعہ 17جنوری کو ملک گیر سطح پر ’’یوم عزم تشکر‘‘ منایا جائے گا، شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے، تمام آئمہ مساجد خطبات جمعہ میں امریکہ و اسرائیل کی مذمت، اہل غزہ و فلسطین کی حمایت کے حوالے سے عوام کی ذہن سازی کریں۔ معاہدے پر عملدرآمد کے بعد امریکہ و اسرائیل کی کوشش ہوگی کہ وہ...

اسرائیلی کابینہ سے جنگ بندی ڈیل کی منظوری نہ لی جاسکی،نیتن یاہو کے حماس پر الزامات ۔غزہ پر بڑے حملے،13 فلسطینی شہید
غزہ/ واشنگٹن/اسلام آباد (خبرایجنسیاں+ مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں گزشتہ روز ہونے والے جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیلی کابینہ کو جمعرات کے روز اس معاہدے کی منظوری دینی تھی مگر اب تک اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی منظوری نہیں دی۔رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے لیے ہونے والی اسرائیلی کابینہ کی میٹنگ بھی اب تک نہیں ہوسکی ہے اور اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے الزام عاید کیا ہے کہ حماس آخری وقت میں معاہدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔اس حوالے سے حماس کے ایک رہنما نے غیر ملکی میڈیا سے باتکرتے ہوئے کہا کہ حماس جنگ بندی سے متعلق اپنی باتوں پر قائم ہے۔اس سے قبل جنگ بندی اعلان کے بعد اسرائیلی حکومتی اتحاد میں...
جماعت اسلامی کے امیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہنیہ، یحیی سنوار سمیت اہل غزہ و فلسطین کے تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، غزہ و فلسطین میں حماس کے مجاہدین نے پوری دنیا کے باضمیر انسانوں کو اپنی جدوجہد اور قربانیوں سے اپنی جانب متوجہ کیا ہے، معاہدے پر عملدرآمد کے بعد امریکہ و اسرائیل کی کوشش ہوگی کہ وہ پاکستان، سعودی عرب اور انڈونیشیا سے مطالبہ کرے کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق کراچی میں جمعرات کو غزہ کی تازہ ترین صورتحال، حماس اسرائیلی جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 15ماہ سے...
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں لیکن جیل میں نہیں روئی،پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہے۔ طلبہ سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جتنا پیار مجھے طلبہ کی طرف سے مل رہا ہے وہ بیان نہیں کر سکتی، میرے مخالفین کہتے ہیں کہ یہ سب کچھ اسٹیجڈ ہوتا ہے، مخالفین یہاں آکر دیکھیں کہ کس طرح ایک ماں نے اپنے بچوں کے ساتھ اپنا رشتہ قائم کر لیا ہے‘۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بغیر کسی قصور کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتےہوئے کہا امید ہے معاہدہ مستقل جنگ بندی کا باعث بنے گا۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نےاپنے بیان میں کہا جنگ بندی معاہدےپرفوری اور مکمل عمل درآمد کیا جائے،جنگ بندی انسانی امداد بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگی،اسرائیلی فوج کےاندھادھند طاقت کے استعمال سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ مزیدکہا املاک کا نقصان اور لاکھوں بے گناہ فلسطینی شہری بےگھر ہوئے،اسرائیل کےتوسیع پسندانہ عزائم نےپورےخطےکوغیرمستحکم کر دیا،پاکستان مسئلہ فلسطین کےمنصفانہ،جامع اور پائیدارحل کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے،1967سےپہلے کی سرحدوں پرخودمختار فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے،اس خودمختار فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ پشاور ہائیکورٹ: علی امین کو 3ہفتوں تک کسی بھی مقدمے...
کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے نئی فلموں اور ڈراموں کے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ تخلیقی شعبوں خاص طور پر فلم، ڈرامہ اور دیگر فنون کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ شرجیل میمن کی زیرِ صدارت کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں وزیر نے کہا کہ اس بورڈ کا قیام تخلیقی کاموں کی ترقی اور معاشرتی بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے نئے لکھنے والوں اور تخلیقی پروڈکشن ہاؤسز کی حوصلہ افزائی کی اہمیت پر زور دیا تاکہ وہ اپنے منصوبوں پر کام جاری رکھ سکیں۔ وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بورڈ کی منظوری کے...
معروف بھارتی اداکار سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان اپنی نئی فلم ’اسکائی فورس‘ کی ریلیز سے قبل ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اس فلم میں انہوں نے ایک فوجی افسر کی اہلیہ کا کردار نبھایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ کا کہنا ہے کہ ان کیلئے یہ کردار ادا کرنا ایک ’چیلنجنگ‘ تجربہ تھا۔ شوٹنگ کے دوران وہ زیادہ تر سیٹ پر خاموش رہتی تھیں اور اپنے اسکرپٹ اور مکالموں پر مکمل توجہ دیتی تھیں کیونکہ انہیں ایک غمزدہ خاتون کا جذبات سے بھرا کردار ادا کرنا تھا۔ View this post on Instagram A post shared by Sara Ali Khan...
تعلیم انسان میں شعور پیدا کرتی ہے تاہم صرف ڈگری لینا کامیابی کی ضمانت نہیں ہے کیونکہ نوکری آپ کے تمام خوابوں کو نہیں بلکہ صرف ضروریات کو ہی پورا کر پاتی ہے۔ بالی ووڈ میں بھی ایسے کئی نامو اداکار موجود ہیں جنہوں نے غریبی کے دن دیکھے کسی نے تعلیم ادھوری چھوڑ کر اپنے خواب پورے کرنے کا فیصلہ کیا تو کسی نے اپنا شہر چھوڑ اور خاندان پیچھے چھوڑ دیا۔ سلمان خان بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان نے اپنی تعلیم کے دوران ہی اداکاری کا فیصلہ کیا۔ وہ ممبئی کے سینٹ زیویئر کالج کے طالبعلم تھے جب انہوں نے تعلیم چھوڑ کر فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم...
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم ‘میرے برادر کی دلہن’ کے ایک سین کے دوران ساتھی اداکار عمران خان کو تقریباً 20 تھپڑ مارے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کترینہ نے فلم کے سیٹ کا ایک یادگار واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران انہیں ایک منظر میں عمران خان کو تھپڑ مارنا تھا، لیکن وہ سین کو حقیقی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پارہی تھیں۔ کترینہ کے مطابق عمران نے خود مشورہ دیا کہ وہ حقیقت میں تھپڑ ماریں تاکہ منظر زیادہ قدرتی لگے۔ اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے کئی بار ری ٹیک کیے گئے اور انہوں نے عمران کو 15 سے...
اسلام ٹائمز: مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پاکستان میں اپنے اثر و نفوذ کے ذریعے ہمارے فیصلے جکڑ لیے ہیں اور ملک کی آزادی کو گروی رکھ دیا ہے۔ اگر ہم اسلام آباد میں اس دشمن کے تسلط کو توڑیں، اس کے ناپاک اثرات کا خاتمہ کریں، تو یہ غزہ اور فلسطین کی بہت بڑی مدد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس دشمن کیخلاف قیام ہماری قومی غیرت اور فلسطینیوں کے خون کا تقاضا ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور حسین شہزاد ولادتِ باسعادت امیرالمومنین حضرت علیؑ اور یومِ تأسیس جامعہ عروۃ الوثقی کی مناسبت سے عظیم المقاصد کانفرنس بعنوان ’’بڑھ کے خیبر سے ہے معرکۂ غزہ و فلسطین‘‘ منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے...
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم 'میرے برادر کی دلہن' کے ایک سین کے دوران ساتھی اداکار عمران خان کو تقریباً 20 تھپڑ مارے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کترینہ نے فلم کے سیٹ کا ایک یادگار واقعہ شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران انہیں ایک منظر میں عمران خان کو تھپڑ مارنا تھا، لیکن وہ سین کو حقیقی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پارہی تھیں۔ کترینہ کے مطابق عمران نے خود مشورہ دیا کہ وہ حقیقت میں تھپڑ ماریں تاکہ منظر زیادہ قدرتی لگے۔ اس مشورے پر عمل کرتے ہوئے کئی بار ری ٹیک کیے گئے اور انہوں نے عمران کو 15 سے 16...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرجسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ اگرکسی فوجی سے اس کی رائفل چوری کرلی جائے تو کیس کہاں چلے گا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہررضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال بنچ کاحصہ ہیں۔ انٹرنیٹ کے مساءل لیکن اب پی ٹی اے نے وی پی اینز کے بعد کس کو ذمہ دار ٹھہرادیا؟ حیران کن دعویٰ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہاکہ اگرکسی فوجی...
ماضی کی مقبول فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے والے سینئر اداکار راشد محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سعود قاسمی متاثر کن اداکار نہیں تھے، انہوں نے ڈیڈ فلاپ فلمیں دیں۔ راشد محمود حال ہی میں عنبرین فاطمہ کے یوٹیوب چینل پر نظر آئے۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے شان شاہد اور سید نور کے بارے میں سعود کے متنازعہ ریمارکس پر بات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک دوسرے پر تنقید کرنے والی مشہور شخصیات کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: شان اور معمر رانا نے وعدہ شکنی کی، اداکار سعود قاسمی کے انکشافات سعود کی سید نور اور شان شاہد پر تنقید کے حوالے سے بات...
بالآخر، بلی تھیلے سے باہر آہی گئی، صہیونی حکومت نے نام نہاد گریٹر اسرائیل کا متنازع نقشہ جاری کردیا، اسرائیل کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے نقشے میں فلسطین، شام، لبنان، اردن اور دیگر علاقوں کو اسرائیل کا حصہ قرار دیا گیا ہے، اسرائیل کے ان صہیونی عزائم پر فلسطین، سعودی عرب، قطر، اردن، اور متحدہ عرب امارات نے متنازع نقشے کی شدید مذمت کی ہے، سعودی عرب نے ان نقشوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ناقابل قبول ہے اس طرح کے انتہا پسندانہ اقدامات اسرائیل کے اپنے قبضے کو مستحکم کرنے، ریاستوں کی خودمختاری پر کھلم کھلا حملے جاری رکھنے اور عالمی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کے عزائم...
اسلام ٹائمز: تقریب میں پاکستان کی علمی، مذہبی، سیاسی اور ثقافتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی دانشوروں نے شہید قاسم سلیمانی اور ان کے انقلابی و اسلامی مکتبہ فکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی اہمیت اور جاہ و مقام پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ پاکستان کے معاشی حب کراچی میں خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے زیر اہتمام جنرل قاسم سلیمانیؒ اور انکے رفیق ابو مہدی المہندسؒ کی شہادت کی چوتھی برسی کے موقع پر خانہ فرہنگ میں پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کی علمی، مذہبی، سیاسی اور ثقافتی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی دانشوروں نے شہید قاسم سلیمانی اور ان کے انقلابی و اسلامی مکتبہ فکر...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ’ایمرجنسی‘ سے متعلق اپنے فیصلوں میں غلطی کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں کنگنا نے اس بات کا اعتراف کیا کہ فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کرنا ایک غلط فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کو آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز کرنا زیادہ بہتر ہوتا، کیونکہ موجودہ حالات میں وہ فلم کی سینما ریلیز میں تاخیر سے وہ خوفزدہ ہیں۔ ایمرجنسی میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے والی کنگنا نے انکشاف کیا کہ سنٹرل بیورو آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کئی ماہ سے فلم کی منظوری میں تاخیر کر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسلی کشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی سفاکیت کا نوٹس لے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ فلسطین کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔
نیٹ فلکس، جو کہ عالمی اسٹریمنگ انڈسٹری میں ایک بڑا نام ہے، نے اپنی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی پانچ اصل فلموں کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ فلمیں اپنی شاندار کہانی، شاندار اداکاروں، اور بہترین ہدایت کاری کی وجہ سے دنیا بھر میں بے پناہ مقبول ہوئیں۔ آئیے ان فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں جنہوں نے لاکھوں ناظرین کو اپنے جادو میں جکڑ لیا۔ 1. ریڈ نوٹس ناظرین: 230.9 ملین ڈوین جانسن، گال گڈوٹ، اور ریان رینالڈز کی اس ایکشن کامیڈی میں چوری، مزاح، اور ایڈونچر سے بھرپور کہانی پیش کی گئی ہے۔ فلم ایک ایف بی آئی ایجنٹ کی کہانی سناتی ہے جو ایک آرٹ چور کے ساتھ مل کر ایک مجرم کو...