2025-07-26@10:09:26 GMT
تلاش کی گنتی: 5764

«کی حکومت کے»:

(نئی خبر)
    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اگر بجٹ منظور نہ ہوتا تو صوبے سے حکومت ختم ہوجاتی، ہماری حکومت کو آئینی طور پر نہیں ہٹایا جاسکتا اس لیے سازشیں کی جارہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بجٹ پیش کرنے اور منظوری کے بعد سے غدار اور مائنس ون کرنے کی بے بنیاد مہم چلائی جارہی ہے، اگر بجٹ منظور نہ ہوتا تو صوبے سے حکومت ختم ہوجاتی۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہماری حکومت کو آئینی طور پر نہیں ہٹایا جاسکتا اس لیے سازشیں کی جارہی ہیں، جس کے تحت ہمیں بجٹ سے روکنے کی کوشش کی گئی مگر ہم نے اس کو ناکام بنایا۔ انہوں...
    سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج 35 مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کے بعد تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، کیس کی مزید سماعت یکم جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور فوج کے درمیان لڑائی نہیں تلخیاں ہیں، فواد چودھری واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو پاکستان میں اُس وقت بڑے پیمانے پر پُرتشدد مظاہرے شروع ہوئے، جب سابق وزیر اعظم عمران خان کو نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا۔...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایوان نمائندگان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ صدر ٹرمپ پر ایران پر حملے میں اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگا کر مواخذے کی کوشش کی گئی تھی۔ صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک ڈیموکریٹ رکن کانگریس آل گرین نے پیش کی۔ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک پر ڈیموکریٹس بھی منقسم نظر آئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک 79 کے مقابلے میں 344 ووٹ سے مسترد ہو گئی۔ صدر ٹرمپ پر ایران پر حملے میں اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے اور یہ کہ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے لیے کانگریس سے منظوری نہیں لی تھی۔ اس حوالے سے رکن کانگریس آل گرین نے کہا...
    ایرانی ایٹمی سائنسدان ’مصطفیٰ ساداتی ارمکی‘ کی موت کی خبر — جو اپنی بیوی، دو بیٹیوں اور بیٹے کے ساتھ اسرائیلی حملے میں مارے گئے، کسی بھی سخت دل منصوبہ ساز کو بھی چونکا دینے کے لیے کافی ہونی چاہیے۔ یہ صرف ایک درست نشانہ نہیں تھا، بلکہ ایک پورے خاندان کو چن کر مارنے کی کارروائی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملے میں جاں بحق ایرانی سائنسدانوں میں کون کون شامل ہے؟ ساداتی ارمکی کوئی اعلیٰ عہدیدار نہیں تھے، وہ درمیانے درجے کے انجینئر تھے جو ایران کے جوہری منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ ممکن ہے اسی وجہ سے انہیں ہدف بنایا گیا ہو، لیکن کسی بھی منطق سے ان کے بچوں کو ان کے گھر میں قتل کرنا...
    امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر کانگریس کی منظوری کے بغیر فوجی حملے پر مواخذہ کرنے کی کوشش روک دی ہے۔ ٹیکساس سے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ال گرین کی جانب سے صدر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے مواخذے کی قرارداد پیش کی گئی تھی، لیکن ایوان نے 79 کے مقابلے میں 344 ووٹوں سے اسے مسترد کر دیا۔ ال گرین نے ووٹنگ سے قبل کہا، "مجھے اس کام سے خوشی نہیں، لیکن میں یہ اس لیے کر رہا ہوں کیونکہ کسی ایک شخص کو 30 کروڑ لوگوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔" انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ آئین کی ساکھ سے جڑا ہے، اگر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جون 2025ء) اقوام متحدہ نے ایران کے جوہری مسئلے کا سفارتی حل نکالنے کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مشترکہ جامعہ لائحہ عمل (جے سی پی او اے) اور اس کی مںظوری دینے والی قرارداد کے مقاصد حاصل نہیں ہو سکے۔سیاسی امور کے لیے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر کی جانب سے اسرائیل اور ایران کے مابین جنگ بندی کا اعلان تباہ کن کشیدگی کو روکنے اور ایران کے جوہری مسئلے کا پرامن حل نکالنے کا موقع ہے۔حالیہ تنازع نے اس مسئلے کے سفارتی حل کی کوششوں کو کمزور کیا ہے اور ایران کی جوہری تنصیبات پر...
    نیویارک سٹی کے میئر کے لیے ڈیموکریٹک پرائمری انتخاب میں اسمبلی ممبر ظہران ممدانی کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، سابق گورنر اینڈریو کومو نے ابتدائی راؤنڈ کے نتائج کے بعد منگل کی شب اپنی شکست اس وقت تسلیم کرلی جب 95 فیصد ووٹ گنے جا چکے تھے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق، 44 فیصد ووٹروں نے زوہران ممدانی کو پہلی ترجیح دی، جبکہ کومو کو 36 فیصد اور شہر کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر کو 11 فیصد ووٹ ملے۔ چونکہ بریڈ لینڈر نے ممدانی کو دوسرے نمبر پر ترجیح دینے کی تلقین کی تھی، اس لیے ان کے حامی ووٹ ممدانی کو مزید فائدہ دے سکتے ہیں۔  https://Twitter.com/ZohranKMamdani/status/1937667488625701128 اینڈریو کومو نے مین ہیٹن میں انتخابی اجتماع کے دوران اچانک اسٹیج پر...
    بنچ نے اس بات پر زور دیا کہ رخشندہ کے طویل مدتی ویزہ کیوجہ سے اسکو ملک بدری نہیں کیا جانا چاہیئے تھا اور اسکے منفرد کیس کی مناسب جانچ نہ ہونا ایک واضح غلطی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے بھارتی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سخت حفاظتی کریک ڈاؤن کے درمیان پاکستان ڈی پورٹ کی گئی خاتون رخشندہ راشد کو واپس لایا جائے۔ معاملے کی سماعت کے دوران عدالت نے اہم تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق انسانی زندگی کا سب سے مقدس جزو ہیں۔ اسی کے ساتھ ہائی کورٹ نے رخشندہ راشد کو واپس لا کر 10 دنوں کے اندر جموں میں ان کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250625-12-15 
    سیکورٹی کونسل کے اجلاس سے اپنے ایک خطاب میں ڈوروتھی شی کا کہنا تھا کہ تہران، یمن میں حوثیوں (انصار اللہ) اور لبنان میں "حزب اللہ" کو ہتھیار فراہم کرتا رہا ہے، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی جوہری مذاکرات اور قرارداد 2231 کے بارے میں سلامتی کونسل کا آخری اجلاس جاری ہے، جہاں اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ "ڈوروتھی شی" نے ایک بار پھر تہران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کے دعووں اور مبالغہ آرائیوں کو دُہرایا۔ انہوں نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کا نہایت ڈھٹائی سے دفاع کیا۔ ڈوروتھی شی نے امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق، منگل کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) اماراتی ریاست عجمان کی ایگزیکٹو کونسل نے جمعہ کے روز گھر سے کام ، جبکہ جمعرات سے پیر تک اوقات کار کو 7 گھنٹے کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عجمان گورنریٹ کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ولی عہد شیخ عمار بن حمید نعیمی کی زیر صدارت ہوا جس میں موسم گرما کے حوالے سے سماجی زندگی کو بہتر بنانے اور کارکنوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اہم فیصلوں پر اتفاق کیا گیا۔
    پنجابی بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں ہانیہ عامر کو دیکھ کر مداح حیران ہوگئے ہیں۔ پنجابی فلم "سردار جی 3” کا آفیشل ٹریلر یوٹیوب پر وائٹ ہِل میوزک کے چینل سے جاری کیا  گیا ہے۔ فلم میں دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوہ، ہانیہ عامر، ناصر چنیوٹی اور دیگر مشہور پنجابی اداکار شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ برطانیہ میں کی گئی ہے۔ ٹریلر میں ہانیہ عامر کے نمایاں مناظر نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ پہلے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ان کا کردار فلم سے نکال دیا گیا ہے اور اسے دوبارہ شوٹ کیا گیا ہے۔ تاہم ہانیہ عامر نہ صرف فلم کا...
    وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ اپنی گفتگو کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے تہہ دل سے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ انہوں نے رواں برس حج کی کامیاب تکمیل پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی چیئرمین کو صوبائی بجٹ پر بریفنگ دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایات کے مطابق بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو بجٹ پاس کرنے کے حوالے سے آگاہی دی۔بیرسٹر سیف نے بانی چیئرمین کو بجٹ سے متعلق قانونی اور آئینی پیچیدگیوں کے ساتھ راہ میں حائل اپوزیشن کی چالوں سے بھی آگاہ کیا۔مشیر اطلاعات نے عمران خان کو گورنر ہاؤس میں اپوزیشن کی سازشی بیٹھک اور بجٹ کی منظوری نہ دینے کی صورت میں اپوزیشن کے لائحہ سے متعلق بھی بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بجٹ پر آئینی ماہرین کی رائے لی، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھی بجٹ کی...
    پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ امریکہ کے نہ چاہتے ہوئے بھی، اسلامی ممالک میں ایران کا رتبہ بہت اوپر چلا گیا ہے اور عالم اسلام کو لیڈرشپ کا رول ماڈل مل گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ میں ایران کے لوگوں، فوجیوں اور لیڈرشپ کی جرات کو سلام کرتی ہوں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جس جذبے سے ایرانیوں نے لڑائی لڑی وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس نہ تو کوئی ہتھیار تھا، نہ کوئی جوہری ہتھیار ہے، ان کا سب سے بڑا ہتھیار ایمان اور شہادت کا جذبہ ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ...
    ڈی سی کوئٹہ نے محرم الحرام سے متعلق اجلاس میں متعلقہ محکموں کی ہدایات دیں کہ یکم محرم تا یوم عاشور صفائی، گیس، بجلی اور پانی فراہمی یقینی بنائی جائے۔  اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔ جس بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نمائندوں، انجمن تاجران، ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک، میٹروپولیٹن کارپوریشن، صفاء کوئٹہ، واسا، کیسکو، سوئی سدرن گیس کمپنی، ایف سی، ڈی ایچ او کوئٹہ، بی ایم سی ہسپتال، سول ہسپتال، بے نظیر ہسپتال اور شیخ زید ہسپتالوں کے نمائندگان،...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں ایران اسرائیل جنگ بندی سے پاکستان کی معیشت کو کیسے فائدہ پہنچے گا؟ وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہاکہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں تیزی سے ابھرتی ہوئی صورتحال پر مستقل طور پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔ شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی سمیت تمام سفارتی فورمز پر ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور تمام فریقوں سے بین الاقوامی...
    ملک سے کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ،وزیراعظم کی نیب کے زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے ملاقات کی ،چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو قومی احتساب بیورو کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2023- 2024 پیش کی۔ رپورٹ میں قومی احتساب بیورو کے ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی دفاتر کی ریکوریز اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات شامل ہیں ۔ وزیراعظم نے ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے حوالے سے قومی احتساب بیورو کے کردار کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت اور انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو تنبیہ کردی۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرےروز آئی سی سی نے بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تنبیہ جاری کی۔ آئی سی سی کے مطابق رشبھ پنت آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرارپائے جس کے سبب انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ رشبھ پنت نے کیا کیا تھا؟ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر رشبھ پنت نے بھارت اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرےروز فیلڈنگ کےدوران امپائر کےفیصلے کے خلاف ناراضگی کا اظہارکیا تھا۔ انگلینڈ کی بیٹنگ کےدوران رشبھ پنت نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  لاہور ہائی کورٹ نے  بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بانئ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانتوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا۔لاہور ہائی کورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 کیسز میں تمام ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔عمران خان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کے دوران کمرۂ عدالت میں تحریک انصاف کے وکلاء اور کارکنان موجود تھے،عدالت کے احاطے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس...
    —فائل فوٹو  لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظلاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز...
    عدالت نے عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر کیش لیس اکانومی کو ملک بھر میں فروغ دینے کے لیے 3 اسپیشل کمیٹیاں، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کمیٹی، ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ اڈاپشن کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی قائم کر دی گئی ہیں۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ان ذیلی کمیٹیوں کی ذمہ داری شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانے، ڈیجیٹل سسٹم کے بارے میں آگاہی بڑھانے، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو فعال کرنے، قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان تشکیل دینے اور سرکاری و نجی شعبے کے درمیان لین دین کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات پیش کرنا ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیش لیس اکانومی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات...
    وزیراعظم کی پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے میں چین کے تعاون کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے مالی اور اقتصادی مدد کرنے پر دل کی گہرائیوں سے دوست ملک چین کی تعریف کی جس سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملی۔رپورٹ کے مطابق چین کے سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ نے آج صبح وزیراعظم سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور چین کے وزیر اعظم لی کیانگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے آئندہ ایس سی او سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے سربراہی اجلاس میں...
    اسلام آباد،(نیوز ڈیسک)  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حالیہ تقریر میں انکشاف کیا ہے کہ ایران نے 2023 میں قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے سے پہلے پیشگی اطلاع دی تھی۔ ٹرمپ کے مطابق، ایرانی حکام نے امریکی حکام کو بتایا کہ وہ حملہ کریں گے، لیکن کوئی بھی میزائل نشانہ نہیں بنائے گا۔ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا، “وہ ہمیں فون کر کے بولے کہ ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں، ہمیں حملہ کرنا پڑے گا کیونکہ ہماری اپنی عزتِ نفس ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایرانیوں نے واضح کیا کہ “ہم تمہارے فوجی اڈے پر 18 میزائل داغیں گے، مگر ان میں سے کوئی بھی نشانہ نہیں بنائے گا۔”...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلہ کیخلاف نظرثانی درخواستیں کی کازلسٹ جاری کردی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ جمعرات کو صبح ساڑھے 9 بجے  نظرثانی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال کے باعث کازلسٹ کینسل کی گئی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    سپریم کورٹ: مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کی سماعت کیلئے نئی کازلسٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کے لیے نئی کازلسٹ جاری کر دی ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بینچ جمعرات کو صبح 9 بج کر 30 منٹ پر کیس کی سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ قبل ازیں جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال کے باعث کازلسٹ منسوخ کر دی گئی تھی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق وزیراعظم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گلشن معمار پولیس نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار پولیس نے افغان کیمپ میں لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے والد کو گرفتار کرلیا۔گلشن معمار پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ آرام بی بی کے قتل کی اطلاع ملی تھی، اطلاع تھی کہ شوہر، والد اور دیگر نے تشدد کر کے لڑکی کو قتل کیا ہے، مقتولہ کے ورثا خاموشی سے اس کی تدفین کرنے والے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا نے قبر تیار کروالی تھی تاہم تدفین سے پہلے لاش تحویل میں لے لی گئی، لڑکی کے والد یاسین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کے خلاف دائر درخواست پر پرنسپل سیکرٹری گورنر ہاؤس نے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پر اویس قادر شاہ کو گورنر ہاؤس میں تمام سہولتوں کے ساتھ رسائی دے دی ہے۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا عدالتی حکم پر عملدرآمد ہو گیا ہے؟وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد ہو گیا ہے، قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس میں رسائی دے دی گئی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے وکیل عابد زبیری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل نے کہا کہ میں...
    اگر ایران جنگ بندی کو مسترد کرتا ہے تو ٹرمپ امریکہ یا صیہونی حکومت کی جانب سے جاری جارحیت کو جائز قرار دینے کی کوشش کرے گا اور اسے "امن قائم کرنے کے لیے ایران کی عدم خواہش" کے جواب کے طور پر پیش کرے گا۔ ٹرمپ اور "جنگ بندی" کی خبر کے بارے میں 5 اہم نکات 1۔ جارح سے ثالث بننے کی کوشش حالانکہ صرف 48 گھنٹے قبل، امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا، ٹرمپ نے ایران اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کی بات کی ہے، وہ اس اقدام سے جارح ملک سے ثالث بننے کی کوشش کر رہا ہے، جس کا مقصد امریکہ میں اس پر ہونے والی تنقید کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مرتبہ صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اب امریکا کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، وہ عالمی تنازعات کو ختم کرانے کی کوشش کریں گے، اس ضمن میں انہوں نے روس- یوکرین جنگ اور اسرائیل – حماس تنازع کا خصوصی حوالہ دیا تھا لیکن صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کے اعلانات اور اقدامات کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ دنیا کے سب سے طاقتور ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر ایک انتہائی کمزور شخص بیٹھا ہے، جسے اپنے الفاظ کی حرمت و اہمیت کا کچھ پاس نہیں، جو کہتا کچھ ہے کرتا کچھ ہے، اسے بار بار دنیا کو دھوکا دینا پڑتا ہے، وہ دنیا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 23 جون 2025ء ) فپواسا اور آسا نے ٹیکس ریبیٹ بحال کرنے اور وزیر اعلی مریم نواز سے جامعات کا بجٹ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ۔ پریس کانفرنس میں پنجاب یونیورسٹی آسا کے صدر ڈاکٹر امجد مگسی، فپواسا پنجاب کے صدر ڈاکٹر محمد اسلام نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس میں فپواسا بلوچستان کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر امجد مگسی نے کہا کہ پنجاب میں 51 یونیورسٹیوں کے لئے 18 ارب کی ریکرنگ گرانٹ رکھی گئی۔ بسوں اور چھوٹے چھوٹے منصوبوں پر کئی سو ارب روپے خرچے جا رہے ہیں، سندھ میں 42 ارب روپے کی ریکرنگ گرانٹ 31 یونیورسٹیوں کودی جا رہی ہے، اسلام آباد...
    خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے ایران کی جانب سے قطر کی سرزمین پر کیے گئے میزائل حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو قطر کی خودمختاری پر کھلی جارحیت اور خلیجی ممالک کے اجتماعی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب کی ایران کے قطر پر حملے کی مذمت، مکمل یکجہتی کا اعلان انہوں نے زور دیا کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کا تحفظ ایک ناقابلِ تقسیم ذمہ داری ہے، اور کونسل قطر کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔ البدیوی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ جب قطر اور دیگر خلیجی ممالک ایران...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس معیشت کے حوالے سے اجلاس آج (پیر) اسلام آبادمیں ہوا۔وزیراعظم نے کیش لیس نظام کو فروغ دینے کیلئے ڈیجیٹل لین دین کو عوام کیلئے کیش کی نسبت آسان بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست کو وفاق سمیت تمام صوبوں میں قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے کہا کہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا نظام قائم کرنا انتہائی اہم ہے،پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک اور کامیاب معیشتوں میں کیش لیس نظام کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ لین دین اور ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام کے قیام کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جائے،...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی  نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سزایافتہ قیدی کی ہدایت پر حکومت چلا رہے ہیں،اسمبلی کسی فرد واحد کی جاگیر نہیں،جیل کی بیرک سے صوبے کا نظام نہیں چلایا جاسکتا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی آئین سے بغاوت کے مترادف ہے،صوبائی اسمبلی وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کی کرپشن کابڑا ذریعہ ہے۔ اپوزیشن ارکان نے بھی کہا ہے کہ صوبہ غیر آئینی طرز حکمرانی کاشکار ہے،صوبائی بجٹ پاس کرنا خیبرپختونخوا حکومت کی آئینی مجبوری ہے۔ صوبائی حکومت عوام کو بلیک میل کرنے کی کوشش نہ کرے،صوبے کو غیر جمہوری طریقے سے چلایا گیا تو ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔...
    شہر قائد کے علاقے افغان بستی میں پولیس نے خاتون کو قتل کے بعد خاموشی سے تدفین کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے متوفیہ کے باپ کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان بستی میں خاتون کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے اس کی تدفین کی جا رہی تھی کہ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورتدفین کےعمل کو ناکام بتاتے ہوئے خاتون کے والد کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ہمیں اطلاع ملی تھی کہ شوہر، والد یاسین اور دیگر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنا کرآرام بی بی کو قتل کیا اور پھر اپنا جرم چھپانے کیلیے اُسے دفنانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران والد کو گرفتار کرلیا جبکہ مقتولہ کا شوہراور دیگرملزمان فرارہیں جن...
    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، صحافی کے سوال پر خواجہ آصف کی کانوں کو ہاتھ لگاکر معذرت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرنے سے معذرت کر لی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر غور کیا گیا اور اسرائیل ایران جنگ کے خطے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد جب خواجہ آصف اپنی گاڑی میں واپس روانہ ہوئے تو صحافیوں کی جانب سے بات کرنے کی کوشش کی گئی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرنے سے گریز کیا اور سوالات سن کر کانوں کو ہاتھ لگا لیے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اور حساس اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ، اور اس کے نتیجے میں خطے پر پڑنے والے ممکنہ اثرات، بالخصوص امریکا کی جانب سے ایران پر حالیہ حملے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر جب وزیر دفاع خواجہ آصف واپس روانہ ہو رہے تھے تو صحافیوں نے ان سے گفتگو کی کوشش کی، تاہم انہوں نے بات کرنے...
    امریکی حملے کے بعد حکومت صدر ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش واپس لے،سینیٹ میں قرارداد جمع WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سینیٹ میں امریکی صدر ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کی سفارش کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں امریکی صدر ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کی سفارش کے خلاف تحریک اور قرارداد جمع کرادی گئی۔ قرارداد اور تحریک بلوچستان سے جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضی نے جمع کرائی۔جس میں کہا گیا کہ ایران پر امریکی حملے کے بعد حکومت صدر ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کیلئے کی گئی سفارش واپس لے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ امریکی صدر کے احکامات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ کو کہانیاں یا کتابیں پڑھنے کا شوق ہے تو یہ عادت صرف وقت گزارنے کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ آپ کی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔روزانہ مطالعہ کرنے کی عادت دماغی سکون سے لے کر لمبی زندگی تک کئی حوالوں سے انسان کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس سے نہ صرف ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے بلکہ نیند میں بہتری، دماغی تنزلی سے بچاؤ اور سماجی صلاحیتوں میں نکھار بھی آتا ہے۔مطالعہ کرنے سے انسانی عمر میں اضافہ ممکن ہے۔ یالے یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد روزانہ کم از کم 30 منٹ کتابیں پڑھتے ہیں، ان کی زندگی کی مدت میں دوسروں کے مقابلے میں دو سال تک...
    وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو  وزیر دفاع  خواجہ آصف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کے بعد روانہ ہوئے تو صحافیوں نے اجلاس سے متعلق ان سے استفسار کیا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق صحافیوں کے استفسار پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے بات کرنے سے معذرت کی۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمتوزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی... خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوا، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ذراِئع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر بھی...
    پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی نے کے پی حکومت کے بجٹ کی مشروط منظوری کے فیصلے کی توثیق کر دی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے وژن پر مکمل عملدرآمد کرے گی، کمیٹی نے بجٹ کی منظوری سے متعلق چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر مکمل عمل کا فیصلہ کیا گیا اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے کے پی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازش جاری ہے، خیبرپختونخوا میں مالی ایمرجنسی نافذ کر کے اسمبلی توڑنے کا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، بجٹ نہ منظور ہوا تو اسپتالوں، اسکولوں سمیت تمام اداروں کو فنڈز کی قلت ہو جائے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبے میں مالی بحران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبہ کے مالیاتی بجٹ پر بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رائے لینا چاہتے ہیں، مگر ہمیں اس کی اجازت نہیں دی جا رہی، یہ رکاوٹیں اس مقصد کے تحت کھڑی کی جا رہی ہیں کہ بجٹ منظور نہ ہو سکے اور صوبے میں مالیاتی ایمرجنسی نافذ کر کے حکومت کا خاتمہ کیا جائے۔صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ میں ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا، جس روز عمران خان نے حکم دیا، میں حکومت چھوڑ دوں گا، لیکن کسی کو سازش کے ذریعے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے دعویٰ...
    پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے اہم اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ منظوری کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی نے کے پی حکومت کے بجٹ کی مشروط منظوری کے فیصلے کی توثیق کر دی، جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے وژن پر مکمل عملدرآمد کرے گی، کمیٹی نے بجٹ کی منظوری سے متعلق چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر مکمل عمل کا فیصلہ کیا گیا خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی نے بجٹ کو عمران خان کے وژن کے عین مطابق مشروط طور پر منظور کیا، بانی پی ٹی آئی سے بجٹ مشاورت کی اجازت نہ دینا بدنیتی پر مبنی عمل ہے۔ اعلامیے میں...
    ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے پوری دنیا سمیت اپنے امریکن ووٹرز کو دھوکہ دیا ہے، ٹرمپ منافقانہ چال چلتے ہوئے ایک طرف امن کی بات کررہا ہے تو دوسری طرف دنیا کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ایران اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، اسرائیل نے ایران کی آزادی پر حملہ کیا جس کا جواب دینے کا ایران کو مکمل حق حاصل ہے، ایران پر حملے سے اسرائیل کے مقاصد مزید واضح ہو چکے ہیں، امریکہ نے ایران پر حملہ کر کے اپنی تباہی کا آغاز کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر صدر پاکستان سنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مکران: ایران سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کے بعد مکران ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی نیشنل گرڈ کے ذریعے بحال کردی گئی ہے۔ ترجمان کیسکو کے مطابق ایران سے بجلی کی فراہمی دن 12 بجے کے قریب معطل ہوئی تھی، جس کے بعد تربت، ہوشاب، پنجگور، گوادر، ڈور، پسنی اور اورماڑہ میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔بجلی کی بندش کے بعد گرڈ اسٹیشنز کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی گئی اور مرحلہ وار فیڈرز کو دوبارہ متحرک کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ فی الحال مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے بجلی بحال کر دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔ترجمان کیسکو کا کہنا تھا کہ...
    وزیراعظم کی سرکاری اور نجی شعبوں کے مابین لین دین کو کیش لیس بنانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے قیام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو فروغ دینے اور معیشت میں شفافیت لانے کے لیے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم نے سرکاری و نجی شعبوں کے درمیان مالی لین دین کو کیش لیس بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈوپشن کمیٹی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی بھی قائم کی جائے جو جلد اپنی سفارشات...
      اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے دائرہ کار میں آنے والی جوہری تنصیبات پر حملوں کی سخت مذمت کی۔پیر کے روزانہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال شدید کشیدہ ہو چکی ہے، چین کو شدید تشویش لاحق ہے کہ حالات بے قابو ہو سکتے ہیں۔ تنازع کے فریقین، خاص طور پر اسرائیل کو فوری طور پر جنگ بندی کرنی چاہیے، تاکہ صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکا جا سکے ۔ چین کو تنازع کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی اموات پر گہرا دکھ ہے۔تنازع کے...
    کراچی: افغان بستی میں خاتون کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن معمار تھانے کے علاقے افغان بستی افغان چوک کے قریب گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے جسے بدترین تشدد کانشانہ قتل کیا گیا، مقتولہ خاتون کوقتل کرنے کے بعد اس کی خاموشی سے تدفین کی جارہی تھی کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی تدفین کے عمل کو رکوادیا۔ ایس ایچ اوگلشن معمارانسپکٹرغفار کورائی کے مطابق مقتولہ خاتون کی شناخت 17 سالہ آرام بی بی زوجہ محمد افغانی کے نام سے کی گئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ خاتون کے والد یاسین کو گرفتار کرلیا۔  پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شوہر، والد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل کی جانب سے یوٹیوب پر موجود ویڈیوز کو اپنے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈلز جیمنائی اور ویو 3 کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہےاور حیران کن طور پر، یہ سب کچھ ویڈیوز تیار کرنے والے بیشتر صارفین کی لاعلمی میں ہو رہا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گوگل نے یوٹیوب کی 30 ارب سے زائد ویڈیوز میں سے مخصوص مواد کو چن کر اے آئی ٹولز کی تربیت میں استعمال کیا ہے۔یہ واضح نہیں کہ کن کن ویڈیوز کو اس مقصد کے لیے منتخب کیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ یوٹیوب صارفین سے کیے گئے معاہدوں اور...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،54 صفحات پر بجٹ کے نام پر جھوٹ کا پلندا چھاپا گیا ۔(جاری ہے) میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی 10 کھرب روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے،محکمہ صحت میں ڈینگی ڈیپارٹمنٹ میں 1.5 ارب کی کرپشن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اندر احتجاج کرنا ہمارا بنیادی حق ہے،سب دعا کریں،انصاف کا بول بالا ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوگی۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ کی حمایت کردی، قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے وفاقی بجٹ کی حمایت کرتا ہوں، پاکستان کو جنگ کی تیاری کرنا ہے اس لیے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم، وزیر خزانہ، وزیر خارجہ کا شکریہ کہ اس دفعہ انہوں نے بجٹ پر پیپلز پارٹی کو انگیج کیا، ہم چاہتے تھے کہ تنخواہ اور پنشن میں مزید اضافہ کیا جائے، یہ اچھا اقدام ہے کہ حکومت نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی...
    سپریم کورٹ نے اسکولوں میں لائف اسکلز ایجوکیشن کے حصول سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی سیکریٹری ایجوکیشن کو طلب کر لیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے مختلف مقدمات پر سماعت کی، اسکولوں میں لائف اسکلز ایجوکیشن کے حصول سے متعلق کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا تمام سیکریٹری یہاں ہوں گے تو ایک مشترکہ لائحہ عمل بن سکے گا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا اسلام آباد کے سکولوں میں تو بچوں کو لائف ایجوکیشن کی تربیت دی جا رہی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا تمام صوبوں کو وفاقی کے ساتھ مل کر اس پر حکمت عملی اپنانی ہو گی، ۔سلمان اکر م راجہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست کو وفاق سمیت تمام صوبوں میں قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا نظام قائم کرنا انتہائی اہم ہے،پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک اور کامیاب معیشتوں میں کیش لیس نظام کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈاپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی تشکیل دینے...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )پاکستان نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی، سلامتی کونسل کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے، ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں . ان خیالات کااظہار اقوا م متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا روس، چین اور پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی گئی جس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ اور عالمی قوانین کی پاسداری، شہریوں کے تحفظ اور مذاکرات سے حل پر زور دیا گیا.(جاری ہے) ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اسرائیل کے ایران میں ”رجیم چینج“ آپریشن میں بھی واشنگٹن کی شمولیت کا عندیہ دیا ہے ٹروتھ سوشل پر امریکی صدر نے پیغام میں کہا ہے کہ اگرچہ ”حکومت کی تبدیلی“ کی اصطلاح استعمال کرنا سیاسی طور پر درست نہیں لیکن اگر ایران کی موجودہ حکومت ایران کو دوبارہ عظیم نہیں بنا سکتی تو حکومت کیوں تبدیل نہ ہو؟ ایران کو دوبارہ عظیم بناﺅ“امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بیان امریکی صدر کی تہران میں اسرائیلی ”رجیم چینج“پالیسی کی کھل کر حمایت کرتا ہے.(جاری ہے) قبل ازیں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات بحال کرنے اور جنگ میں شدت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت، سفارتی اور بیانیہ کی جنگ میں اسے شکست دی ہے، پاکستان اور بھارت کو پائیدار مذاکرات کی طرف آنا ہو گا، اس کے بغیر دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کے خطرات مزید وسیع ہوں گے، دنیا نے پاکستان کے کشمیر، بھارتی جارحیت اور دہشت گردی کیخلاف جنگ کے بیانیہ کو پذیرائی بخشی ہے، پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان بجٹ پر ہونے والے مذاکرات کے بعد ہم خوشی خوشی اس کے حق میں ووٹ دیں گے، وزیراعظم اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جس نے ہمارے تحفظات دور کئے اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزرا اور حکومتی اتحادیوں نے قومی اسمبلی میں اپنا نکتہ نظر پیش کرنے اور کامیاب دورہ کے بعد پہلی بار قومی اسمبلی آمد پر ان کو مبارکباد دی۔(جاری ہے) پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلاول بھٹو کی تقریر کے بعد وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڑ، انجینئر امیر مقام، خالد مگسی سمیت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی و اتحادی جماعتوں کے اراکین نے بلاول بھٹو کی نشست پر جا کر انہیں بیرون ملک پاکستان کا بیانیہ موثر انداز میں پیش کرنے اور کامیاب سفارتکاری و ایوان میں بہترین انداز میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جون 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو علی الصبح ایران کی تین جوہری تنصیبات پر اچانک حملوں کے بعد اپنے ایک تازہ بیان میں ایران میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر موجودہ ایرانی قیادت ایران کودوبارہ عظیم نہیں بنا سکتی تو 'رجیم چینج‘ کیوں نہیں کی ہو سکتی؟ ایران-اسرائیل تنازعہ: مذاکرات بحال ہونا چاہییں، یورپی یونین صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا، ''اگرچہ 'حکومت کی تبدیلی‘ کی اصطلاح استعمال کرنا سیاسی طور پر درست نہیں، تاہم اگر ایران کی موجودہ حکومت ایران کو دوبارہ عظیم نہیں بنا سکتی تو حکومت کیوں تبدیل نہیں کی جا سکتی؟ ایران کو...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون 2025)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہماری شاندار فوجی کامیابی نے بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا، ٹرمپ نے ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا، ایرانی حکومت ملک کو دوبارہ عظیم بنانے میں ناکام ہے تو پھر نظام کی تبدیلی کیوں نہ ہو؟،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال سیاسی طور پر درست نہیں سمجھا جاتا۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی جوہری تنصیبات پر کئے گئے امریکی حملے کے بارے میں کہا کہ ہم نے ایک شاندار فوجی کامیابی حاصل کی اس کامیابی میں بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا اگر انہیں...
    اسلامی تعاون تنظیم(OIC) کے وزرائے خارجہ کونسل نے اپنے اعلامیہ میں بدلتی ہوئی عالمی صورت حال اور عالمی اداروں کی کمزوری کے پیش نظر او آئی سی کو موثر بنانے کے لیے داخلی اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 51ویں اجلاس کا انعقاد 21 تا 22 جون 2025 کو ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوا، جس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر ایک متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں OIC کے منشور، اصولوں، اور تنظیم کی تمام قراردادوں سے وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کے عزم کو دہرایا گیا۔ یہ بھی...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2025ء) سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ ایران پر امریکی حملے کے بعد خلیجی ممالک میں تابکاری میں اضافہ نوٹ نہیں کیا گیا۔ مملکت کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ملکوں میں تابکاری کے کوئی اثرات نہیں پائے گئے، اس حوالے سے سعودی نیوکلیئر اینڈ ریڈیالوجیکل ریگولیٹری کمیشن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد مملکت یا خلیجی خطے میں کوئی تابکار اثرات نہیں پائے گئے ہیں، کمیشن نے یہ بیان ایران کے تین اہم جوہری مقامات پر امریکی فضائی حملوں کے بعد جاری کیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور...
    پشاور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے صوبائی حکومت بچانے کے لئے بجٹ کی منظوری کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلی ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز نے بھی شرکت کی، پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم اور صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ بجٹ کی منظوری کے حوالے سے تمام اراکین کی رائے لی گئی، تمام اراکین نے بجٹ کی منظوری کے حق میں ووٹ دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ کا بہانہ بناکر صوبے میں معاشی ایمرجنسی کا نفاذ اور حکومت کا خاتمہ چاہتی ہے۔ علی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاق اور چاروں صوبوں نے 2025-26 کابجٹ وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں میں پیش کردیا۔جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے تمام اسمبلی ممبران، وزیروں، مشیروں، اسپیکر قومی اور سینیٹ کے چیئرمین کی تنخواہیں بغیربجٹ کے 5 سے 6 سوفیصد بڑھائی اورEOBI کے ضعیف پنشنرزکی پنشن میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیاجس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، اورنہ ہی EOBIکی گورننگ باڈی نے کبھی اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا۔جبکہ EOBIکے اپنے ملازمین کی پنشن مینمم ویج سے زیادہ ہے بلکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جو امدادملتی ہے وہ بھی پنشن سے زیادہ ہے۔ ہر ملک اپنے بزرگوںاورمعذوروں کی مدد کرتا ہے مگربدقسمتی سے ہمارے ملک میں بزرگ پنشنرز...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں ذات پات کے نظام کی سختیاں اور سماجی دباؤ ایک بار پھر دنیا کے سامنے آشکار ہو گیا، جب ریاست اڑیسہ کے ایک گاؤں میں ایک لڑکی کی دوسری ذات میں شادی کرنے پر اس کے خاندان کو ’پاکی‘ کے عمل سے گزرنا پڑا۔ حیران کن طور پر اس عمل میں خاندان کے 40 افراد نے اجتماعی طور پر اپنے سر منڈوا دیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بیگنا گوڈا نامی گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے اپنی مرضی سے قریبی گاؤں کے ایک شخص سے شادی کی، جو کہ مختلف ذات سے تعلق رکھتا ہے، اس شادی پر گاؤں والوں میں شدید غصے کی لہر دوڑ گئی۔ گاؤں والوں کی دھمکی...
    مودی سرکار کی جانب سے اڈانی گروپ کو نوازنے کے لیے قومی سلامتی کے اصولوں کی پامالی کی جا رہی ہے۔ اپریل 2023 میں مودی حکومت نے پاک بھارت سرحد کے قریبی علاقوں میں برسوں سے سیکیورٹی وجوہات کی پابندیوں میں اچانک نرمی کر دی۔ بین الاقوامی جریدے دی گارڈین کی ایک رپورٹ کی مطابق ’’مودی کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں میں نرمی اڈانی گروپ کے لیے مفید ثابت ہوئیں، جس کے بعد اڈانی گروپ کو 445 مربع کلو میٹر زمین پر بلا روک ٹوک قبضہ حاصل ہوگیا۔‘‘ رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاستی ادارے سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا کے زیر کنٹرول زمین خاموشی سے اڈانی گروپ کو نجی مفادات کے لیے منتقل کر دی گئی، مودی سرکار نے...
    برطانوی وزیرِ تجارت جوناتھن رینولڈز نے اتوار کے روز ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجود برطانوی شہریوں کے انخلاء کے لیے حکومت کی جانب سے ریسکیو پروازوں کا آغاز ’گھنٹوں میں ہو سکتا ہے، اس میں دن نہیں لگیں گے۔‘ انہوں نےبرطانوی خبررساں ادارے کے پروگرام ”سنڈے مارننگ وِد ٹریور فلپس“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کا ایران پر امریکی حملوں میں کوئی کردار نہیں تھا، لیکن اس کے باوجود حکومت نے ہر ممکنہ صورتحال کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں کر رکھی ہیں۔ رینولڈز نے کہا، ’ہم یہ یقینی بنانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ ہم برطانوی شہریوں کا تحفظ کیسے کریں، انہیں کیسے نکالیں، اور ہمارے پاس جو...
    بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی فضائی حملوں کے باوجود تابکاری کی سطح معمول کے مطابق ہے اور کسی اضافے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ایجنسی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ایران سے باہر کسی قسم کی تابکاری کے اخراج کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ IAEA کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے صورتحال کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی، ایران کی جوہری تنصیبات سے متعلق مکمل تجزیے فراہم کیے جائیں گے۔ ادھر ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے نائب سربراہ رضا کاردان نے بھی تصدیق کی کہ ان حملوں کے باوجود تابکاری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محرم الحرام میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا معاملہ،وزیر پاور اویس لغاری کا ڈسکوز کے چئرمین/ سی ای اوز کو خط لکھ دیاتفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اویس لغاری نے محرم الحرام کے تناظر میں فوری اقدامات کرنے کے احکامات کردیئے انہوں نے مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر پیشگی مرمت کے احکامات بھی جاری کئے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ محرم الحرام قریب آ رہا ہے اس حوالے سے محرم میں ملک بھر میں لاکھوں عزاداران مجالس اور جلوسوں میں شرکت کریں گے۔رواں سال محرم میں گرمی کی لہروں کے امکانات ہیںاس سلسلے میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔ وفاقی وزیرپاور نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےکہا ہے کہ ایس آئی یو ٹی کو کسی این جی او کے حوالے نہیں کیا گیا۔ڈاکٹر عذرہ پیوچوھو نے گزشستہ مالی سال میں محکمہ صحت کی پرفامنس کے متعلق ایوان میں پریزنٹیشن پیش کی اور کہا کہ لاکھڑا کول مائنز میں امبولینس سروس موجود ہے۔ ہر جگہ الگ الگ امبولینسز نہیں دی گئیں۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ سائوتھ میں کوئی اسپتال نان فنکشنل نہیں ہے۔ سجاول میں نرسنگ کالج نہیں دے سکتے، پہلے ہسپتال کو اچھا بنانا ہے۔کراچی میں ڈسپینسریز کے حوالے سے کہنا تھا کہ شہر قائد میں چودہ ڈسپینسریز فنکشنل کی ہیں۔ ہمارے پاس کراچی میں 19 چیسٹ پین یونٹس ہیں۔ سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی...
    بھارتی اسپنر یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی وجہ سمجھی جانیوالی آر جے مہوش نے ناقدین کو اپنی ویڈیو سے کرارا جواب دیدیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ آر جے مہوش نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بھارتی اسپنر یوزویندر چہل سے دوستی کے بَل پر کیرئیر بنانے سے متعلق تنقید پر کھل کر تصاویر شیئر کیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ 2019 سے وہ انڈسٹری کا حصہ ہیں، اس دوران انہوں نے نامور کھلاڑیوں، بالی ووڈ اداکاروں اور انکے ساتھ کام کیا، یہ سب انکی اپنی محنت تھی، انہوں نے کسی کا سہارا نہیں لیا۔ایک صارف نے سوال اٹھایا تھا کہ کرکٹ کا معلوم نہیں ہے اور پچ تک...
    امریکی ایوانِ نمائندگان کی معروف ترقی پسند رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز (ڈیموکریٹ، نیویارک) نے ہفتے کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے (Impeachment) کی تجویز پیش کی، جس کی وجہ ایران پر بغیر کانگریس کی منظوری کے حملہ کرنا ہے۔ ????NEW: Rep. Alexandria Ocasio-Cortez calls for impeaching Trump after bombing Iran: “The President’s disastrous decision to bomb Iran without authorization is a grave violation of the Constitution and Congressional War Powers.” RETWEET if you stand with @AOC against Trump! pic.twitter.com/U1jUdBwVwh — Protect Kamala Harris ✊ (@DisavowTrump20) June 22, 2025 اوکاسیو کورٹیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا: ’صدر کا ایران پر بمباری کا فیصلہ تباہ کن ہے جو آئین اور کانگریس کے جنگی...
    حکومتِ پاکستان نے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اُن کی فیصلہ کن سفارتی مداخلت اور حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران ان کی کلیدی قیادت کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی برادری نے بھارتی جارحیت کا مشاہدہ کیا جو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی۔ اس جارحیت کے نتیجے میں متعدد معصوم جانیں ضائع ہوئیں، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے۔ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کا استعمال کرتے ہوئے "آپریشن بنیان مرصوص” کے تحت ایک محدود، ٹھوس اور درست عسکری کارروائی کی، جس کا مقصد...
    سونیا گاندھی نے کہا کہ 13 جون 2025ء کو دنیا نے ایک بار پھر یکطرفہ فوجی طاقت کے استعمال کے خطرناک نتائج کا مشاہدہ کیا جب اسرائیل نے ایران اور اسکی خودمختاری کے خلاف شدید پریشان کن اور غیر قانونی حملہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی سینیئر خاتون لیڈر سونیا گاندھی نے غزہ اور ایران پر اسرائیل کے حملے پر ہندوستان کی خاموشی پر سخت تنقید کی۔ ایک مضمون میں کانگریس کی سابق صدر نے نریندر مودی کی حکومت پر اسرائیل ایران جنگ کے حوالے سے پُرامن دو ملکی حل کے لئے ہندوستان کے اصولی عزم کو ترک کرنے کا الزام لگایا۔ سونیا گاندھی نے اپنے مضمون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو کے ستائے گھروں سے نکل آئے، ایک ہفتے سے بجلی کی بندش کے خلاف کچا قلعہ کے مکینوں نے ٹائروں کو نذر آتش کرتے ہوئے پتھرا¶ کیااور لطیف آباد سے سٹی آنے اور جانے والی اہم شاہراہوں کو بلاک کردیا احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ،احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام شدیدمتاثر ہوگیالوگ کئی گھنٹے سخت گرمی میں ٹریفک میں پھنسے رہے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ سے کچا قلعہ کے گنجان علاقے میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث بجلی کی سپلائی بند ہے انہوںنے الزام عائد کیا کہ حیسکو افسران ٹرانسفارمر لگانے کے پیسے طلب کررہے ہیں علاقہ مکین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ایک جانب شدید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت کراچی میں ایم نائن موٹروے کے اطراف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی (بحریہ ٹاؤن ) کو سرکاری اراضی کی مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے متعدد افسران کی جایداد منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ نیب حکام کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت سے 16 ہزار 800 ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی، جس کے باعث قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب نے نیب آرڈننس کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 15روز کے لیے ملزمان کی جایداد...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد قوم سے خطاب میں ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اسے اب امن قائم کرنا ہوگا، ورنہ آئندہ حملے ایران کے لیے سانحہ ہوں گے۔ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ امریکہ نے ایران کی جوہری تنصیبات، بشمول فورڈو، نطنز اور اصفہان پرحملے کیے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا نے سالوں تک ان ناموں کو سنا، جب ایران نے اس تباہ کن منصوبے کو تیار کیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ آج رات میں یہ اطلاع دے سکتا ہوں کہ یہ حملے بے حد کامیاب رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب یا تو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن و وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (سٹیوٹا) کے گریڈ 19 کے افسر سلطان احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکومت سندھ کو ان کی تنخواہ بند کرنے سے روک دیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ سلطان احمد کو گزشتہ برس ترقی دی گئی تھی تاہم اب انہیں کندھکوٹ تبادلے کا سامنا ہے جبکہ کراچی میں گریڈ 19 کی تین خالی آسامیاں موجود ہیں جن میں سے کسی ایک پر تعیناتی ممکن ہے۔ وکیل نے مزید بتایا کہ درخواست گزار کی ریٹائرمنٹ میں صرف ڈیڑھ سال باقی ہے۔
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج پوری امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ گورنر ہاؤس میں معرکہ حق کی تاریخی فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خیبر پختون خوا کے عوام کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارت کی جارحیت کا 72 گھنٹوں میں جواب دے کر انڈیا کو شکست دی، آج امت مسلمہ کو پاکستان پر فخر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی شکل میں جا کر شکریہ ادا کیا۔ آج امریکی صدر کی طرف سے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو جو پروٹوکول دیا...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے وعدوں کو پس پشت ڈال کر حالیہ بجٹ میں پہلی بار مرج اضلاع میں بھی 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے جوکہ سراسرظلم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالواسع نے کہا ہے کہ نئے مالی سال 26- 2025ء کے بجٹ میں مرج اضلاع کے لئے فنڈز کی عدم فراہمی اور ضم اضلاع میں پہلی بار 10 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ قبائلی عوام کے ساتھ ظلم اور صوبے میں انضمام کے شرائط سے انخراف ہے۔ وفاقی حکومت نے سابقہ قبائلی اضلاع کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرتے وقت وعدہ کیا تھا کہ ہر سال وفاقی حکومت خیبر...
    یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ السریع نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا کوئی بھی مشترکہ حملہ امت مسلمہ پر براہ راست جارحیت ہو گا، جس کا مقصد خطے پر صیہونی تسلط مسلط کرنا اور اس کے عوام کی آزادی اور خودمختاری کو سلب کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اسرائیل کی حمایت میں ایران کے خلاف فوجی جارحیت کی تو وہ بحر احمر میں امریکی بحری جہازوں اور جنگی کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ السریع نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا کوئی بھی مشترکہ حملہ امت مسلمہ پر...
    اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کی درخواست پر اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازعات کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کا ایک بار پھر  انعقاد کیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مختلف فریقوں سے ” امن کو موقع دینے ” کی اپیل کی اور متعدد ممالک کے مندوبین نے فوری طور پر فائر بندی اور ایران کے ایٹمی مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب عامر سعید اروانی نے کہا کہ اسرائیل کی کارروائیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جوہری توانائی ایجنسی سے جلد ہی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اگر...
    تہران(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف ممکنہ فضائی کارروائی کے فیصلے کو 2 ہفتے تک مؤخر کرنے کے اعلان نے تیل کی عالمی منڈی میں فوری ردعمل پیدا کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس مہلت کا مقصد ایران کو مذاکرات کا ایک آخری موقع دینا قرار دیا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر بات چیت میں کوئی سنجیدہ پیشرفت نہ ہوئی تو وہ 2  ہفتوں سے پہلے بھی کارروائی کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اس سیاسی تذبذب نے توانائی کی منڈی میں غیر یقینی کی فضا پیدا کر دی ہے۔ قیمتوں میں کمی اور ممکنہ بحالی عرب نیوز کے مطابق ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.57 ڈالر (تقریباً...
    گوادر، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت ملک کے مزید 7اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک کے مزید 7 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، گوادر، کوئٹہ، وزیرستان، راولپنڈی، لاڑکانہ اور میرپورخاص شامل ہیں۔ملک کے مختلف علاقوں میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، مزید 7 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق گوادر، کوئٹہ، جنوبی وزیرستان لوئر، جنوبی وزیرستان اپر کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا جبکہ راولپنڈی، لاڑکانہ اور میرپورخاص کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور اور پشین...
    سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں جنگ بندی کے مطالبے اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے امن مذاکرات کے باوجود اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی ایران نے اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبہ پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی،متعدد گاڑیاں جل گئیں، مائیکروسافٹ آفس کے قریب آگ بھڑک اٹھی،70 سے زائد افراد زخمی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں جنگ بندی کے پُرزور مطالبے اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے امن مذاکرات کے باوجود اسرائیلی جارحیت تھم نہ سکی۔جس کے جواب میں ایران نے بھی اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبہ پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی، جس سے علاقے میں شدید مالی نقصان ہوا، کئی گاڑیاں جل گئیں،...
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے معاملے پر دائر نظرثانی درخواست کی سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال کے باعث  مؤخر کردی گئی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق یہ کیس اب پیر کو نہیں سنا جائے گا، اور منگل کو بھی سماعت کی توقع نہیں۔ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ: مخصوص نشستیں کیس، لائیو نشریات اور بینچ پر اعتراضات زیر بحث ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل کی بلوچستان سے واپسی پر طے کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ جسٹس مندوخیل اپنی والدہ کے انتقال کے باعث آج بلوچستان روانہ ہوگئے ہیں، جس کے باعث بینچ کی دستیابی متاثر ہوئی ہے۔ سنی اتحاد کونسل نے...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انکم ٹیکس میں رد و بدل کی تجاویز منظور کرلیں۔ یہ منظوری چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی، جس میں بجٹ 25-2024 کے تحت انکم ٹیکس سے متعلق شق وار تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑا ریلیف؟ حکومت نے ٹیکس کی شرح گھٹا دی ’6 لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ آمدن والوں کے لیے بڑی رعایت‘ کمیٹی نے اس بات کی منظوری دی کہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن رکھنے والے افراد پر انکم ٹیکس کی شرح کو موجودہ 2.5 فیصد سے کم کر کے ایک...
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ کے جج اور آئینی بینچ کے سینئر رکن جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ انتقال کر گئیں۔آئینی بینچ کے سینئر رکن جسٹس جمال مندوخیل کی والدہ کوئٹہ میں انتقال کر گئی ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل کی عدم دستیابی کی وجہ سے آئینی بینچ کے ججوں کا روسٹر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت پیر اور منگل کو نہیں ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ 23 اور 24 جون کو 5 رکنی آئینی بینچ دیگر مقدمات کی سماعت کرے گا۔
     وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سولر پینلز ٹیکس کے اطلاق سے پہلے قیمتوں میں اضافہ اور بلیک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ 2025-26 بحث میں حصہ لینے والے تمام سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، قائمہ کمیٹی خزانہ نے بجٹ پر بہت کام کیا اور بجٹ کا مکمل جائزہ لیا، بجٹ تجاویز کو بہتر بنانے میں سینیٹرز نے معاونت کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پچھلے مالی سال میں کوئی منی بجٹ نہیں لائے، مالی نظم میں رہے خسارہ میں کمی لائے زرمبادلہ بڑھایا، کم اور متوسط طبقہ کا اہم کردار ہے، تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسز میں کمی لائے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ...
    ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو ایک نڈر آواز تھیں جو بے زبانوں کی ترجمان بنیں۔  بلاول بھٹو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو ہمیشہ کیلئے حوصلے، جمہوریت اور امید کی علامت ہیں۔  بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیربھٹونے اپنی زندگی جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کیلئے وقف کر دی،وہ خواتین کے حقوق، اقلیتوں کے تحفظ، غریبوں کی فلاح کیلئے لڑتی رہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش   چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سیاست ہمدردی اور یقین محکم کی بنیاد پر استوار...