2025-07-26@00:25:13 GMT
تلاش کی گنتی: 210

«ان ہسپتالوں میں»:

    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال لاہور کا اچانک دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے او پی ڈی، فارمیسی و دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے میو ہسپتال میں کیو مینجمنٹ سسٹم کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ٹوکن نمبر سسٹم میں بہتری لانے، مریضوں کی آسانی کیلئے بینچز بڑھانے اورایئر کنڈیشنرز کو مکمل فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صحت نے ایمرجنسی میں موبائل فون استعمال کرنے پر ایک پی جی آر کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔صوبائی وزیر نے گھڑی وارڈ سرجیکل ٹاور کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت بھی کی۔اس موقع پر سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد اور ایم ایس میو ہسپتال...
    تصویر سوشل میڈیا۔ خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے جمعرات کو سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کراچی کے اسپتالوں کا دورہ کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے ادارہ برائے صحتِ اطفال و نومولود کےدو مرکزی اسپتالوں کادورہ کیا۔ اس موقع پر سندھ کی وزیرِ صحت عذرا فضل پیچوہو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر بھی موجود تھے۔ اعلامیہ کے مطابق آصفہ بھٹو نے کورنگی نمبر 5 میں چلڈرن اسپتال کا بھی دورہ کیا، آصفہ بھٹو نے اسپتالوں کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبر رومز اور او پی ڈیز کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انکا کہناتھا کہ سندھ حکومت کا صحت کے شعبے پر فوکس قابلِ فخر ہے۔ بچوں اور ماؤں کے لیے بلا تفریق، مفت علاج کی فراہمی ایک فلاحی ریاست کی...
    سٹی 42 : خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے زیر انتظام کورنگی اور اعظم بستی میں واقع بچوں کے اسپتالوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کے علاج کی غرض سے آئی خواتین اور ننھے بچوں سے ملاقات کی۔  وزیر صحت اور میئر کراچی بھی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔ آصفہ بھٹو نے دونوں اسپتالوں میں علاج کی فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے اسپتال میں بچوں کے علاج کی غرض سے آئی خواتین سے بھی ملاقات کی۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز اور عوام آصفہ بھٹو کو دیکھ کر بے حد...
    کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ہسپتالوں میں اے آئی کیمرے نصب کئے ہیں، ڈاکٹر جتنے دن ڈیوٹی کریگا اسے اتنے ہی دن کی تنخواہ ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ ماضی میں محکمہ صحت میں جو کام ہونے چاہئے تھے وہ نہیں ہوئے، لیکن اب جو ڈاکٹر جتنا کام کرے گا اسے اتنی ہی تنخواہ ملے گی۔ اب محکمہ صحت کے کسی ملازم کو بھی گھر بیٹھ کر تنخواہ کا مزہ نہیں لینے دیں گے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں ادوایات کی سپلائی کے حوالے سے چین بنانے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ،واشنگٹن،دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں)غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 60 فلسطینی شہید‘اسپتالوں میں ایندھن ختم۔تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید60 فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ کے دو بڑے اسپتالوں نے ایندھن کی شدید قلت سے آگاہ کرتے ہوئے اسپتالوں کے ’خاموش قبرستانوں‘ میں بدلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ عربی سے وابستہ صحافیوں کواسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ صبح سے محصور فلسطینی علاقے پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 24 افراد میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔یہ شہادتیں زیادہ تر وسطی اور جنوبی غزہ کے علاقوں میں ریکارڈ کی گئی ہیں، الاقصیٰ اسپتال کے طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وسطی غزہ کے...
    غزہ کے 2 بڑے اسپتالوں نے مدد کے لیے اپیل کی ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے محاصرے کی وجہ سے ایندھن کی قلت جلد ہی طبی مراکز کو خاموش قبرستانوں میں تبدیل کر سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں : کھانا اور ادویات لینے آئے بیمار بچوں و خواتین پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 15 افراد شہید شمالی غزہ سٹی کے الشفاء اسپتال اور جنوبی خان یونس کے ناصر اسپتال کی جانب سے یہ وارننگ اس وقت سامنے آئی جب اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے انکلیو پر بمباری جاری رکھی جس میں کم از کم 74 افراد شہید ہوئے۔ غزہ کی سب سے بڑی سہولت الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ نے صحافیوں کو بتایا...
    غزہ : اسرائیلی فوج کی تازہ ترین بمباری میں مزید 24 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔  ادھر غزہ کے دو بڑے ہسپتالوں نے ایندھن ختم ہونے کے خدشے کے پیش نظر دنیا سے مدد کی اپیل کی ہے۔ الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ کے مطابق: “ہسپتال میں 100 سے زائد نوزائیدہ بچے اور 350 ڈائیلاسز مریض خطرے میں ہیں۔ آکسیجن، بلڈ بینک، اور لیبارٹریز بند ہونے والی ہیں۔ یہ جگہ جلد ہی قبرستان بن سکتی ہے۔” الاقصیٰ ہسپتال اور البریج پناہ گزین کیمپ بھی شدید متاثر ہوئے۔
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے کی وجہ سے ہیں، اگر پانی صاف کردیں تو بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے لیکن ہماری توجہ اسپتال بنانے اور دوا دینے پر ہے لیکن بیماری سے بچاؤ پر نہیں ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کریں گے، اسپتال کے فضلہ کو ٹھکانے لگانے سے ہم بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں، اسپتالوں کا فضلہ مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے کی وجہ سے ہزاروں لوگ روزانہ بیمار ہو...
    وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اسپتال سے فضلہ منتقل کرنے کیلئے گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی کمال نے یلو ویسٹ ویہکلز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج انڈس اسپتال کے تعاون سے انسانوں کو بیماری سے بچانے کا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اگر احتیاط نہیں کریں گے تو بیماریاں گھیر لیں گے۔ ہمارا کام بیماری سے بچانا پہلی ترجیح ہے،علاج دوسری ترجیح ہوگی۔ ہماری ترجیح الٹ تھی،ہم علاج پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گلی کوچوں اور گھروں سے بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ 68 فیصد بیماریاں صرف آلودہ پانی پینے سے لاحق...
    لاہور(اوصاف نیوز)پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں گریڈ18 سے کم تمام عملے پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ صحت پنجاب کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی،انتہائی نگہداشت یونٹس اور آپریشن تھیٹرز میں گریڈ18 سے کم تمام عملہ موبائل فون استعمال نہیں کر سکے گا۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے مراسلے میں سرکاری اسپتالوں میں موبائل فون کی جگہ پیجر کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں جامع اور مؤثر ایمرجنسی کیئر سسٹم یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی اور کہا گیا کہ نرسنگ اسٹوڈنٹس آئی وی انجیکشنز کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ مراسلےمیں مزید کہا گیاکہ اسپتالوں کے اسٹاف کو...
    ---فائل فوٹو  پنجاب کے وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ صحت کی سہولتوں میں روڑے اٹکانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، غفلت، کام چوری اور کرپشن میں ملوث افسران اور اہلکار سخت سزا کے لیے تیار رہیں۔ وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے لاہور میں پاک پتن ڈسٹرکٹ اسپتال کے معاملے پر اجلاس کی صدارت کی جس میں محکمۂ صحت میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں صحت کی سہولتوں میں روڑے اٹکانے والوں کے ساتھ بھی سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ مریضوں کی فلاح اولین ترجیح ہے، بلا معاوضہ ادویات کی فراہمی میں تعطل، کمی یا کوتاہی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیرِ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ میں بہتری کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کاحکم دیا۔
    لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی  مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ میں بہتری کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلی  نے ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا اور ہسپتالوں میں 2روز کے ا ندر ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے اور ڈاکٹر وں کو ریڈ اور بلیو کوڈ سسٹم کی ریہرسل اور ٹریننگ کرانے کی ہدایت کی۔ سی ایم ہیلتھ ویجیلنس سکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ سی ایم ہیلتھ ویجیلنس سکواڈ ہسپتال کا وزٹ کر کے وزیراعلی کے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔ وزیراعلی  نے ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچوں اور بالغ مریضوں کے لئے وینٹی لیٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے اسپتالوں میں دوران ڈیوٹی نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں سی ایم ہیلتھ ویجی لینس اسکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ڈیوٹی کے دوران نرسز اورپیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے اسپتالوں میں موبائل فون کے بجائے رابطے کے لیے پیجر سسٹم نافذ کرنےکا حکم بھی دیا۔مریم نواز نے 2 روز کے اندر اسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنےکا حکم دے دیا۔انہوں نے ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ اسپتال میں وینٹی لیٹر مہیا...
    پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سی ایم ہیلتھ ویجی لینس ا سکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ڈیوٹی کے دوران نرسز اورپیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے ہسپتالوں میں موبائل فون کے بجائے رابطے کے لیے پیجر سسٹم نافذ کرنےکا حکم بھی دیا۔ مریم نواز نے 2 روز کے اندر اسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنےکا حکم دے دیا۔ انہوں نے ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ اسپتال میں وینٹی...
    پنجاب حکومت نے صوبے کے اسپتالوں میں دورانِ ڈیوٹی نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں صحت عامہ کے نظام کی بہتری کے لیے اہم اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سی ایم ہیلتھ ویجیلینس اسکواڈ کے قیام کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کی میو اسپتال آمد، مریضوں کی شکایات پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ برطرف وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت جاری کی کہ اسپتالوں میں عملے کے باہمی رابطے کے لیے موبائل فون کے بجائے پیجر سسٹم نافذ کیا جائے تاکہ کام کی رفتار...
    فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت لاہور میں اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے 2 روز کے اندر اسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا۔اجلاس میں سی ایم ہیلتھ ویجیلنس اسکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ دوران ڈیوٹی نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے موبائل فون استعمال پر پابندی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس نے اسپتالوں میں موبائل فون کی بجائے رابطے کےلیے پیجر سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ اسپتال میں وینٹیلیٹر مہیا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہارٹ کنسلٹنٹ اور سرجنز ہفتے میں 2 مرتبہ ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں ڈیوٹی دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ کوئی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کاحکم جاری کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے شعبے میں بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔وزیراعلی مریم نواز نے سرکاری ہسپتالو ں میں 2 روز کے ا ندر ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹروں کو ریڈ اور بلیو کوڈ سسٹم کی ریہرسل او رٹریننگ کرانے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں سی ایم ہیلتھ ویجیلنس سکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ نے ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچوں اور بالغ مریضوں کے لیے وینٹی لیٹر مہیا کرنے کی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)سندھ میں ادویات کی خریداری اور کم معیاد والی دواں کی خریداری کے حوالے سے موجود قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری اسپتالوں میں کم مدت معیاد والی دواں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ کم معیاد والی دواں کی قیمتیں زیادہ معیاد والی ادویات کے مقابلے میں بہت سستی ملتی ہیں۔سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں مبینہ گھپلوں کی اطلاعات ہر سال موصول ہوتی رہتی ہے، اربوں روپے کی ادویات کی خریداری کا معاملہ ہمیشہ سے متنازع بنتا ہے، سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی خریداری اور کم میعاد کی ادویات کے حوالے سے متعلق قواعد و ضوابط موجود ہیں لیکن اس کے باوجود سندھ...
    محکمہ زکوٰۃ پنجاب نے زکوۃ فنڈز کے طریقہ استعمال پر لاہور کے 4 بڑے اسپتالوں کو خط لکھ دیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر محکمہ زکوٰۃ پنجاب نے 4 ٹرسٹ اسپتالوں کو خطوط لکھ دیے ہیں، جس میں زکوۃ فنڈ استعمال کے طریقہ کار پر بات کی گئی ہے۔خط کے متن کے مطابق زکوٰۃ فنڈز سے علاج کےلیے علیحدہ اکاؤنٹس کھولے جائیں، محکمے کا افسر تعینات ہوگا، جس کے دستخط بھی ضروری ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک مریض کی پمز میں ڈیتھ ہو چکی تھی شفا انٹرنیشنل نے 7روزرکھا اور ہر روز ایک لاکھ روپے وصول کرتے رہے۔قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صحت نے آئندہ میٹنگ میں پرائیویٹ اسپتالوں کی انتظامیہ کوطلب کرلیا۔کمیٹی کا اجلاس کنوئینر ڈاکٹر امجد کی زیر صدارت ہوا، جس میں سی ڈی اے کی زمین پر بننے والے اسپتالوں کو زمین دینے اور این او سی ریوائز پربریفنگ دیتے ہوئے وزارت قانون حکام نے بتایاکہ ہم نے ابھی اس پر کام نہیں کیا۔15دن گزرنے کے بعد بھی کام نہ کرنے پر کمیٹی نے برہمی کااظہارکیا،ڈی جی لا سی ڈی اے نے بتایاکہ بنیادی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء) مریم نواز حکومت نے نجی ہسپتالوں میں بھی صحت کارڈ سے علاج کی سہولت محدود کر دی، نئے مالی سال کے آغاز سے پنجاب کے نجی ہسپتالوں سے علاج کروانے والے مریضوں کو علاج کیلئے 50 فیصد رقم خود ادا کرنا ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی پنجاب حکومت نے یکم جولائی سے پنجاب میں صحت کارڈ پر نجی ہسپتالوں سے علاج کروانے والے شہریوں کیلئے مفت علاج کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی سے نجی ہسپتالوں میں علاج کیلئے مریضوں کو 50 فیصد بل خود ادا کرنے کے بعد ہی صحت کارڈ کی سہولت میسر ہوگی۔ حکام کے مطابق آئندہ مالی...
    ویب ڈیسک: لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ سے علاج کروانے کی سہولت ختم کر دی گئی جس کی وجہ سے شہری پریشان  ہیں۔ وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کر دیا گیا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کئے جانے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔  وزیر صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پہلے کی طرح چل رہا ہے ، سرکاری ہسپتالوں میں پہلے ہی عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم ہیں۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی انہوں نے بتایا کہ نئے بجٹ میں دواؤں کی مد میں 33 ارب روپے کی رقم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ کی بندش کے بعد مریض بےحال ہوگئے، لاہور کے 3 بڑے اسپتالوں پی آئی سی، سروسز، جناح میں زیر علاج مریض پریشان ہیں۔مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ ایک سہولت تھی اس کو بند نہ کیا جائے، ہمارے اتنے وسائل نہیں کہ ہم پیسوں سے علاج کرواسکیں، اسپتالوں میں کچھ بھی فری نہیں مل رہا ہے۔ایک مریضہ کے والد نے کہا کہ میری بیٹی کا آپریشن ہے دوائیاں بہت مہنگی ہیں، اب تک میری بیٹی کے علاج پر 2 لاکھ تک لگ چکے ہیں، ملتان سے جناح اسپتال آئے، یہاں آکر پتا چلا صحت کارڈ بند ہوچکا ہے۔ایک مریض نے کہا کہ غریب آدمی کے لیے پریشانی...
    لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہیلتھ کارڈ کی بندش کے بعد مریض بےحال ہوگئے، لاہور کے 3 بڑے اسپتالوں پی آئی سی، سروسز، جناح میں زیر علاج مریض پریشان ہیں۔مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ  صحت کارڈ ایک سہولت تھی اس کو بند نہ کیا جائے، ہمارے اتنے وسائل نہیں کہ ہم پیسوں سے علاج کرواسکیں،  اسپتالوں میں کچھ بھی فری نہیں مل رہا ہے۔ ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن میں 20 بچوں کی موت کیسے ہوئی؟ انکوائری مکملٹیچنگ اسپتال ساہیوال اور محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم نے انکوائری کی، انکوائری کمیٹی 2 جولائی کو اپنی رپورٹ کمشنر کو پیش کرے گی۔ ایک مریضہ کے والد نے کہا کہ میری بیٹی کا آپریشن ہے دوائیاں بہت مہنگی ہیں، اب تک...
    ---فائل فوٹو  پنجاب کے وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کر دیا گیا ہے تاہم سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند کیے جانے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی تقریب کے بعد ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پہلے کی طرح چل رہا ہے۔یاد رہے کہ حکومتِ  پنجاب کی جانب سے گزشتہ ہفتے سرکاری اسپتالوں میں ’صحت کارڈ‘ کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس فیصلے کا اطلاق 30 جون 2025ء کے بعد سے ہو گا۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کر دی گئی۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹیو افسر لاہور نے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔مراسلے میں کہا کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس بند کی جا رہی ہے، تمام سرکاری اسپتال30جون تک اپنے بقایاجات کی تفصیلات جمع کروا دیں ، 30جون کے بعد اسٹیٹ لائف انشورنس بقایاجات ادا نہیں کرے گا۔مراسلے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا اسپیشل انیشیٹیو موجودہ پالیسی کے مطابق جاری رہے گا۔ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کرنے سے متعلق پنجاب ہیلتھ انسٹیٹیوٹ منیجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈاکٹر علی رزاق نے کہا کہ حکومت سرکاری اسپتالوں میں پہلے ہی مفت طبی سہولیات فراہم کر...
    لاہور: پنجاب بھر میں سوشل سکیورٹی اسپتالوں میں یکم جولائی سے شام کی شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد محنت کش طبقے کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔ صوبائی حکومت کے اس اقدام کے تحت لاہور میں واقع نواز شریف سوشل سکیورٹی اسپتال سمیت دیگر اہم شہروں کے اسپتال شام کے اوقات میں بھی مکمل طور پر فعال رہیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، شاہدرہ اور گجرانوالہ کے سوشل سکیورٹی اسپتالوں میں شام کی او پی ڈی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ شام کی شفٹ میں مریضوں کو میڈیسن، سرجری، گائنی، ریڈیالوجی، ڈینٹل اور فزیو تھراپی جیسی بنیادی اور اہم طبی سہولیات میسر ہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں سرکاری اسپتالوں میں زیرِ علاج مریضوں کے لیے اچانک ایک بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے، جس کے تحت یونیورسل ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت دی جانے والی ہیلتھ کارڈ کی سہولت بند کر دی گئی ہے۔یہ اقدام محکمہ صحت پنجاب کی نئی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) لاہور کی جانب سے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں کیا گیا۔مراسلے کے مطابق تمام سرکاری اسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 30 جون 2025 تک اپنے ہیلتھ انشورنس سے متعلق تمام بقایاجات کی تفصیلات فوری طور پر متعلقہ اداروں کو فراہم کر دیں، کیونکہ اس تاریخ کے بعد اسٹیٹ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)حکومت پنجاب نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کے لیے استعمال ہونے والے ”صحت کارڈ“ کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے تمام سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 30 جون 2025 کے بعد صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی۔ مراسلے کے مطابق تمام ہسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 30 جون سے قبل صحت کارڈ کے تحت کیے گئے علاج کے تمام واجبات کلیئر کر لیں، کیونکہ اس تاریخ کے بعد صحت کارڈ کی سہولت...
    لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت ختم کر دی گئی ہے تاہم یہ سہولت پرائیوٹ اسپتالوں میں جاری رہے گی۔ چیف ایگزیکٹیو افسر لاہور نے تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس بند کی جا رہی ہے البتہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا اسپیشل انیشیٹیو موجودہ پالیسی کے مطابق جاری رہے گا۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ بقایاجات رکھنے والے سرکاری اسپتال 30 جون تک تفصیلات جمع کروا دیں، اس کے بعد اسٹیٹ لائف انشورنس بقایاجات ادا نہیں کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، صحت کارڈ اسکیم میں مفت او پی ڈی سروسز بھی شامل میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب ہیلتھ انسٹیٹیوٹ منیجمنٹ کمپنی کے...
    غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، تازہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید 78 فلسطینی شہید ہوگئے۔(جاری ہے) عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے مختلف اسپتالوں سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق بدھ کی صبح سے اب تک اسرائیلی فوج کی کارروائی میں کم از کم 78 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 14بے گھر افراد وہ تھے جو امداد حاصل کرنے کیلئے جمع ہوئے تھے۔ غزہ کے اسپتالوں کے ذرائع کے مطابق وسطی غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے شہادتیں ہوئیں۔
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا میڈیا ہال میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھی بجٹ کا سیشن چل رہا ہے اور ان کی حرکات سامنے آرہی ہیں، پنجاب کے صحت کے معاملے میں یہ غیر سنجیدہ ہیں، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے یہ ہسپتال بنایا اس لیے بند کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ عمران خان ڈیل نہیں کریں گے، ان کے کیسز میں کچھ بھی نہیں۔ پنجاب اسمبلی کے میڈیا ہال میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ ابھی بجٹ کا سیشن چل رہا ہے اور ان کی حرکات...
    کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے  ڈاکٹروں کے کلینکس اور پرائیویٹ اسپتالوں کی رجسٹریشن اور لائسنس حاصل کرنے کے لیے آن لائن سہولتیں متعارف کرا دیں۔  اس ضمن میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے والے کلک ( CLICK ) پروجیکٹ کے تحت سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ (SBOSS) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت سندھ بھر میں صحت کی دیکھ بھال کے اداروں کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے عمل کو مکمل طور پر آن لائن کردیا گیا ہے۔  اس حوالے سے ہیتلھ کیئر کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خالد حسین شیخ نے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا کہ اب ڈاکٹروں کے کلینکس اور اسپتالوں کی رجسٹریشن کو آساں...
    تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں یہ اب بھی موجود ہے، جو ہماری کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، شہریوں میں بیماریوں کی روک تھام حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عوام کا اسپتالوں میں گھنٹوں انتظار معمول بن چکا ہے کیونکہ یہ ادارے صرف چند ہزار افراد کے لیے بنائے گئے تھے جبکہ صرف او پی ڈی میں روزانہ 9 ہزار مریضوں کا دبا ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا کراچی میں کاٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہ...
    ہلال احمر کے صدر نے کہا کہ یہ تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں اور ہم ان نئے ثبوتوں کو بین الاقوامی فورمز جیسے بین الاقوامی عدالت انصاف اور عالمی ریڈ کراس کو بھیجیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں صیہونی رجیم کی جارحیت کے نتیجے میں پانچ ہسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایرانی ہلال احمر کے صدر نے کہا کہ صیہونی رژیم کی جارحیت کے آغاز سے اب تک پانچ ہسپتالوں اور ان کے اردگرد کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکوں کی وجہ سے کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ اس کے علاوہ، مریضوں کو دھوئیں سے مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس وقت ان پر طاری خوف اور اضطراب کو نظر...
    سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ریاست میں محکمہ صحت کے انچارج وزیر محکمہ کو سنبھالنے کے بجائے معاشرے میں لڑائی جھگڑوں کو ہوا دینے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر ریاست کی طبی سہولیات کو برباد کرنے کا الزام دہرایا ہے۔ اکھلیش یادو نے ایک بیان میں کہا کہ اسپتالوں میں لاپرواہی کی وجہ کئی جگہ مریضوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں میعار کے مطابق پروفیسر، ڈاکٹر، تکنیکی اسٹاف اور بنیادی ڈھانچہ نہیں ہے۔ میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس طلبہ کی پڑھائی کے لئے سہولیات اور وسائل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیکل کالجوں اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ریلوے کو جدید، محفوظ اور فعال بنانے کے اقدامات پر تفصیلی گفتگوکی گئی ۔ وزیر ریلوے نے 9 ٹرینیں آٹ سورس کرنے اور مزید 11 کی تیاری سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ریلوے اسکولز و اسپتالوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر معلوماتی ڈیسک قائم کر دیا گیا۔مسافروں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ معاہدے کے بعد اسٹیشنز کی صفائی میں نمایاں بہتریصفائی کے جدید نظام سے مسافروں کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (SHCC) نے صوبے بھر میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں اور ماہرین کے لیے رجسٹریشن اور لائسنسنگ کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے ایک اہم پیش رفت کی ہے، اب ڈاکٹرز، کلنکس، اسپتال اور دیگر ہیلتھ کیئر ادارے گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن اور لائسنس حاصل کر سکیں گے۔تفصیلا ت کےمطابق اس اقدام کا باضابطہ آغاز ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے جاری “کلک” (CLICK) پروجیکٹ کے تحت سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ (SBOSS) اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کے ساتھ کیا گیا۔ اس معاہدے کا مقصد صوبے بھر میں ہیلتھ کیئر سسٹم کو مؤثر، شفاف اور...
    بچوں کے وارڈ کی تعمیر کیلیے 10 کروڑ روپے ، سول ہسپتال آپریشن تھیڑ کیلیے 5 کروڑ رکھے گئے ٹراما سنٹر میں ویسکیولر اینڈو ویسکیولر ڈپارٹمنٹ کی تعمیر کیلیے 37 کروڑ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ محکمہ صحت سندھ نے بجٹ میں سول اسپتال کراچی میں ایمرجنسی وارڈ، ٹراما سینٹر اور لانڈھی اسپتال میں برنس سینٹر، سعود آباد اسپتال میں ایمرجنسی وارڈ کے لئے کروڑوں روپے مختص کئے ہیں۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے این آئی سی وی ڈی میں بچوں کے وارڈ کا تعمیر کرنے کے لئے 10 کروڑ روپے مختص کئے ہیں، سول اسپتال میں آپریشن تھیٹر بنانے کے لئے 5 کروڑ خرچ ہونگے، ٹراما سنٹر میں ویسکیولر اینڈو ویسکیولر ڈپارٹمنٹ کی تعمیر کے لئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران /تل ابیب /واشنگٹن /ماسکو /لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے اسرائیل پر سب سے بڑا حملہ کردیا جس میں 8 اسرائیلی جہنم واصل اور 300 زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران ایران نے اسرائیل پر 370 میزائل اور سیکڑوں ڈرونز داغے جو اسرائیل بھر میں 30 مقامات پر گرے۔ ایرانی حملوں میں مجموعی طور پر 24 اسرائیلی ہلاک جبکہ 590 سے زاید زخمی ہوئے۔ ایرانی میزائل حملوں کے بعد حیفہ پاور پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی، وسطی اسرائیل کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا، تل ابیب میں متعدد اہداف کو براہ راست نشانہ بنایا۔ اسرائیل کی جانب سے دن بھر تہران پر حملوں کے بعد ایران نے پورے اسرائیل پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ محنت سندھ کے ادارے سیسی کے اسپتالوں کے لیے غیر معیاری ادویات اور مشینری کی خریداری میں اربوں روپے کی بیضابطگیوں کی شکایات پر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے 7 اسپتالوں اور 42 ڈسپینسریز کے لیے سالانہ 9 ارب روپے کے ادویات کی خریداری کی آڈٹ کا حکم دے دیا گذشتہ ہفتہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ایک اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہوا جس میں سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) کی سال 2018 اور 2019 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ محنت سندھ، رفیق قریشی، کمشنر سیسی میانداد راہوجو سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔ جس میں سوال کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے ہنگامی حالات میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت سے بچاو کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے میڈیکل ڈیوائسز رولز 2017 میں ترمیم کرلی گئی۔میڈیکل ڈیوائسز رولز میں ترمیم ڈریپ ایکٹ 2012 سیکشن 23 کے تحت ہوئی کمپنیز کو ہنگامی حالات میں اسپتالوں کو میڈیکل ڈیوائسز فراہمی کا پابند کر دیا گیا، جنگ اور ہنگامی حالات میں سول، فوجی اسپتالوں کو میڈیکل ڈیوائسزکی سپلائی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ترمیم کے مطابق کمپنیز سول، فوجی اسپتالوں کو میڈیکل ڈیوائسز کی ترجیحی فراہمی کی پابند ہونگی، وزارت صحت نے میڈیکل ڈیوائسز رولز میں ترمیم کی ہدایت دی تھی۔حکومت نے ہنگامی حالات میں میڈیکل ڈیوائسز کی قلت سے بچنے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے، میڈیکل ڈیوائسز...
    سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی، ادویات کی خریداری کے عمل میں ناکامی اور فنڈز کے استعمال میں کوتاہی کے الزام پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر محمد اسماعیل میروانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری صحت نے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی کو عہدے سے ہٹا دیا۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سیکرٹری صحت مجیب الرحمان پانیزئی کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی ادویات کی خریداری کے عمل میں ناکامی اور فنڈز کے استعمال میں کوتاہی کے الزام پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر محمد اسماعیل میروانی کو عہدے سے ہٹا کر محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی...
    کراچی: سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے محکمہ محنت سندھ کے ادارے سیسی کے اسپتالوں کے لیے غیر معیاری ادویات اور مشینری کی خریداری میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کی شکایات پر سیسی کے 7 اسپتالوں اور 42 ڈسپنسریز کے لئے سالانہ 9 ارب روپے کے ادویات کی خریداری کی آڈٹ کا حکم دے دیا۔ بدھ کو پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن (سیسی) کے سال 2018ء اور 2019ء کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری محکمہ محنت رفیق قریشی، کمشنر سیسی میانداد راہوجو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے سیسی...
    ایک حالیہ سرکاری سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کینسر کے 80 فیصد مریضوں کا علاج پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے کینسر اسپتالوں میں ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے کینسر اسپتالوں میں کینسر کے مریضوں میں مرض کا اسٹیج اور مریض کی مالی حیثئت کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر بلا تفریق علاج کیا جاتا ہے۔ اٹامک انرجی کینسر اسپتالوں میں سالانہ دس لاکھ مریضوں کا پروسیجر کیا جاتا ہے جبکہ 40 ہزار کینسر کے نئے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ اس وقت اٹامک انرجی کینسر اسپتالوں میں 2600 کے لگ بھگ عملہ ہے جن میں اڑھائی سو ڈاکٹر،76 میڈیکل فزیشن ،47 بائیو میڈیکل...
    سول اسپتال کراچی اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کی ایمرجنسی وارڈز میں ایک ہی بستر پر دو مریضوں کو رکھنا معمول بن چکا ہے، جبکہ بعض اوقات این آئی سی ایچ میں ایک بستر پر تین سے چار بچے لٹائے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سے آنے والے مریضوں کے دباؤ اور سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی شدید کمی نے انفیکشن کنٹرول کے بنیادی اصولوں کو روند ڈالا ہے۔ سول اسپتال کراچی اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کی ایمرجنسی وارڈز میں ایک ہی بستر پر دو مریضوں کو رکھنا معمول بن چکا ہے، جبکہ بعض اوقات این آئی سی ایچ میں ایک بستر پر تین سے چار بچے لٹائے جاتے...
    وفاقی حکومت کابجٹ میں صوبوں کو اسپتالوں کا تحفہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ 2025-26 میں صوبوں کو اسپتالوں تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاق کو صوبوں میں اسپتالوں کی تعمیر کی ہدایات دی ہیں حکومت کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر، گلگت بلتستان، چاروں صوبوں میں اسپتال تعمیر ہونگے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی صوبوں میں اسپتالوں کی تعمیر جذبہ خیر سگالی کا اظہار ہے، صوبوں میں اسپتالوں کیلئے فنڈز وزارت قومی صحت فراہم کرے گی۔اسپتالوں کی تعمیر کیلئے آئندہ بجٹ میں پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی)میں 40 ارب مختص کرنے کی تجویز دی...
    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی EZ Shifa کے جیف ٹیکنالوجی آفیسر سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیلی میڈیسن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر صحت نے ڈیجیٹل کلینک کا معائنہ کیا جہاں انہیں مشین کے فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سیکٹر میں ٹیلی میڈیسن کا نفاذ ایک انقلابی قدم ہے ثابت ہو گا۔ عوام کو ڈاکٹروں اور ادویات کی سہولت ان کے دروازے تک پہنچائیں گے کیونکہ ملک کی بڑی آبادی اسپتالوں تک رسائی کی سکت نہیں رکھتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو فعال بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ 70 فیصد مریض بی ایچ یو کے بجائے بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔ ٹیلی...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے پیش نظر اسپتالوں کو لوڈ شیڈنگ سے استثنیٰ کے لیے کے-الیکٹر سے بات چیت جاری ہے۔ سوبھراج اسپتال کراچی میں نیونیٹل آئی سی یو کے افتتاح کے موقع میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اسپتالوں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دلوانے کے لیے کے-الیکٹرک سے بات چیت جاری ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مستقبل میں بجلی کے بحران سے بچنے کے لیے سولرائزیشن منصوبے پر بھی کام تیز کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں جاری طویل دورانیے کی بجلی کی بندش نہ صرف شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے بلکہ اسپتالوں میں داخل مریضوں کے لیے بھی...
    سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے میں سیزیرین ڈیلیوری کے تناسب میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے اسے نجی اسپتالوں کی غیر ضروری منافع کمانے کی پالیسی قراردیا ہے. سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سی ای او ڈاکٹر احسن قوی نے کہاہے کہ اگر کسی مریضہ کو محسوس ہو کہ اس کا آپریشن غیر ضروری تھا تو وہ کمیشن میں شکایت درج کر سکتی ہے. سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنے نظام کو 80 فیصد ڈیجیٹلائز کر لیا ہے جو اگلے 6 ماہ سے ایک سال میں مکمل ہو جائے گا۔ اس کے بعد کمیشن تمام ریگیولر لائسنس والے اسپتالوں سے سرور کے ذریعے نیٹ ورک قائم کرے گا اور ڈینگی، ملیریا، ایچ آئی وی و دیگر انفیکشنز کا ڈیٹا حاصل...
    جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ کے تمام ہسپتالوں میں سے 94 فیصد کو نقصان پہنچا یا وہ تباہ ہوچکے ہیں اور غزہ کے شمالی حصے میں زخمیوں ، بیماروں اور بھوک سے متاثرہ افراد کو کسی بھی قسم کی طبی امداد کی فراہمی بند ہو چکی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے 36 ہسپتالوں میں سے صرف 19 کام کر رہے ہیں، جن میں وہ ہسپتال بھی شامل ہے جو ہسپتال کے اندر موجود باقی مریضوں کو بنیادی دیکھ بھال فراہم کر رہا ہے۔ باقی ماندہ ہسپتال سپلائی کی شدید...
    مریضوں کے علاج کے لئے مکمل بجٹ استعمال نہیں کیا جاسکا ، بہتر انتظامات سے عدم توجہی برقرار ہے سوبھراج میٹرنٹی، اسپینسر آئی اور سرفراز رفیقی ہسپتال میں ایم ایس کو آگاہی ،ذمہ داران کا تعین کریں، حکم کے ایم سی اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کے باوجود 37 کروڑ روپے کی بجٹ استعمال نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ایم ایس نے کے ایم سی کے فنانشل ایڈوائزر کو ذمیدار قرار دے دیا۔ جرات کو موصول دستاویز کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کے ماتحت سوبھراج میٹرنٹی اسپتال، اسپینسر آئی اسپتال اور سرفراز رفیقی شہید اسپتال کے لئے مالی سال 20-2019، 22-2021 کے دوران 53 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کئے گئے، کراچی کی اسپتالوں کو کروڑوں روپے کی بجٹ...
    خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر بچوں کے لئے کڈنی لیزر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کے لئے کڈنی لیزر ٹریٹمنٹ کی سہولت انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز حیات آباد میں شروع کی گئی ہے۔  سہولت کا افتتاح مشیر صحت احتشام علی نے کیا۔ انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے دورے کے موقع پر مشیر صحت نے نئی ایمرجنسی سہولت، پیڈریاٹریک لیتھوٹریپسی, مائیکرو بیالوجی لیب اور نئے ایڈمسنٹریشن بلاک کا بھی افتتاح کیا۔ مشیر صحت نے اس موقع پر بغیر آپریشن  کے بچوں کے گردے کی پتھری کا لیزر کے ذریعے ہونے والے کامیاب علاج کا جائزہ بھی لیا۔ مشیر صحت کا کہنا تھا کہ نئی سہولیات سے انسٹیٹیوٹ بہتر طریقے سے عوام کی خدمت کرسکے گا...
    پنجاب میں سرکاری درسی کتب کے بعد اب اسپتالوں میں استعمال ہونے والے ٹیسٹ فارم پر بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کی تصویر چھاپی جانے لگی ہے۔ حالیہ واقعہ میں لاہور کے ایک سرکاری اسپتال میں سی ٹی اسکین کے فارم کی بیک گراؤنڈ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تصویری عکس واضح طور پر دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ فارم اسپتال میں نصب سی ٹی اسکین مشین سے متعلق ہے جسے حالیہ عرصے میں نجی کمپنی کو آؤٹ سورس کیا گیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فارم اسی نجی کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا اور مریم نواز کا تصویری عکس بھی کمپنی نے شامل کیا ہے۔ انتظامیہ نے مزید وضاحت دی کہ...
    ہمارے اسپتالوں سے مریض شفایاب ہوکر بھی گھروں کو واپس آتے ہیں اور ’’مر‘‘ کر بھی۔ اسپتال میں کسی کی موت کا واقع ہوجانا کوئی اچنبھے والی بات نہیں، یہ بھی ضروری نہیں کہ جو مریض وہاں جائے وہ زندہ سلامت گھر واپس بھی آجائے، یہ تو منحصر ہے بیماری کی نوعیت اور مریض کی کنڈیشن پر، بروقت معیاری علاج اور اچھے شفاخانوں میں ہوتی بہترین دیکھ بھال پر۔  اب بات یہ ہے کہ ہمارے یہاں اچھے شفا خانے کون سے ہیں؟ یہ فیصلہ کرنا ایک کٹھن اور مشکل ترین کام معلوم ہوتا ہے، عام طور پراسپتال یا تو سرکاری ہوتے ہیں یا پھر پرائیویٹ۔ نجی اسپتال اچھی خاصی رقم لے رہے ہوتے ہیں اور اس کے بدلے وہ اپنی...
    ڈھائی کروڑ کی آبادی رکھنے والے شہر کے سرکاری اسپتالوں میں سے سول اسپتال اور جناح اسپتال میں دو دو، جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی میں صرف ایک ویسکیولر سرجن موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے سرکاری اسپتالوں میں ویکسیولر سرجنز کی شدید قلت کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈھائی کروڑ کی آبادی رکھنے والے شہر کے سرکاری اسپتالوں میں سے سول اسپتال اور جناح اسپتال میں دو دو، جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی میں صرف ایک ویسکیولر سرجن موجود ہے۔ حیرت انگیز طور پر شہر کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں حادثات سے متاثرہ افراد کا مکمل ڈیٹا بھی موجود نہیں۔ عباسی شہید اسپتال میں تاحال ویسکیولر سرجری کا شعبہ قائم نہیں کیا جا سکا ہے۔ عباسی شہید اسپتال میں سہولت نہ ہونے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومتِ پاکستان کے ’اُڑان پاکستان‘ پروگرام کے تحت الیکٹرانک اور ڈیجیٹل ویژن کو فروغ دیتے ہوئے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے ملک بھر کے ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں پیدائش اور وفات کی اطلاع کے لیے ڈیجیٹل نظام کی فراہمی پر کام شروع کر دیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نادرا، نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کے تحت، سول رجسٹریشن اور زندگی کے اہم واقعات (سی آر وی ایس) کے اندراج کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔ اس نظام کے تحت ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں فراہم کیے جانے والے ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے پیدائش اور وفات جیسے اہم واقعات کی معلومات براہِ راست...
    نادرا نے اسپتالوں اور مراکزصحت میں پیدائش اور وفات کی اطلاع کے ڈیجیٹل نظام کی فراہمی کا آغاز کر دیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق سول رجسٹریشن  نظام کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومتوں اور نادرا کے درمیان اشتراک کے معاہدے ہوئے،کراچی میں منعقدہ تقریب میں معاہدے پر سندھ کے سیکرٹری صحت وسیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ احتشام شاہد نے دستخط کیے۔ ترجمان کے مطابق نادرا سول رجسٹریشن اور زندگی کے اہم واقعات کے اندراج کے نظام کوجدید خطوط پر استوار کر رہا ہے، اسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈیجیٹل نظام کی بدولت پیدائش اور وفات کی معلومات براہِ راست حاصل ہوں گی۔ شہریوں کے ڈیٹابیس میں درست اور مکمل معلومات کا بروقت اندراج ممکن ہوگا، یہ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے فی ایکڑ 5ہزار روپے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراکی منظوری دے دی۔کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار سبسڈی دی جائے گی۔ مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس میں بتایاکہ کاشتکاروں کو اگلی فصل کے لئے بھی اربوں روپے سبسڈی دی جائے گی۔ کاشتکاروں نے 36ارب روپے زرعی مداخل خریدنے کیلئے استعمال کرلئے، کسان کارڈ سے زرعی مداخل کیلئے جاری قرض کی 60فیصد واپسی مکمل ہوگئی۔ کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے زریعے لئے گئے 22- ارب کے قرض واپس کردئیے۔کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے نئی فصل کے لئے دوسری قسط کا اجرا کر لیا۔ اجلاس میں بتایا گیاکہ ویٹ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ اجلاس کے آغاز میں شرکا کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد دی۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے قوم کو نیا اعتماد دیا اور قومی یکجہتی کے جذبہ کی نئی روح پھونک دی۔ محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ دنیا میں پاکستان کی عزت واحترام بڑھا۔وزیراعلی مریم نواز نے ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے اجلاس میں پنجاب بھر میں مریضوں کیلئے عالمی معیار کے مطابق بلڈ کی فراہمی کے لئے پلان طلب کر لیا۔وزیراعلی مریم نواز نے ہرڈویژن میں تھیلی سیمیا سینٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دی۔21...
    لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کا آغاز شرکاء کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد سے کیا گیا مریم نواز نے کہا کہ اس آپریشن کی کامیابی نے قوم کو نیا اعتماد دیا اور قومی جذبے میں نئی روح پھونکی انہوں نے اس موقع پر کہا کہ محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا اور دنیا میں ملک کا وقار بڑھایا اجلاس میں مریضوں کے لیے عالمی معیار کے مطابق بلڈ کی فراہمی کا پلان طلب کیا گیا جبکہ ہر ڈویژن میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دی گئی مزید برآں اکیس اضلاع اور پندرہ تحصیل ہیڈکوارٹر...
    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کہا ہے کہ شہر کے 19 اسپتالوں میں 2 ہزار 389 اضافی بیڈز مختض کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے بتایا ہے کہ اسپتالوں میں ادویات، خون اور آکسیجن سپلائی کےلیے بھی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کےلیے 46 شیلٹر ہاؤسز بھی قائم کردیے گئے عرفان میمن نے کہا کہ سول ڈیفینس کے 446 والنٹیرز بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، جبکہ شہر بھر کی 48 بلند عمارات پر ایمرجنسی سائرن نصب کر دیے گئے۔
    محکمہ صحت سندھ نے ہدایت دی ہے کہ ممکنہ ایمرجنسی میں ہونے والے زخمیوں کو کراچی کے پرائیویٹ اسپتالوں  میں بھی طبی امداد فراہم کی جائے گی، اس ضمن میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ممکنہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر سندھ کے نجی اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ صوبائی سیکریٹری صحت ریحان بلوچ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں پرائیویٹ اسپتال طبی امداد فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، سندھ بلڈ ٹرانسفیوزن اتھارٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں  بھارتی جارحیت اور ممکنہ ڈرون حملے کے پیش نظر تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا ہے اور ہدایت دی ہے...
    سٹی 42 : دارالحکومت میں ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ۔   ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہر کے 19 ہسپتالوں میں 2 ہزار 389 اضافی بیڈز مختض کر دئیے گئے ہیں،شہر بھر میں ہنگامی صورتحال کے لیے 69 ایمبولینسزبھی میسر ہونگیں۔  ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں ادویات، خون اور آکسیجن سپلائی کے لیے بھی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں 26 اور ریسکیو  1122 میں 12 ایمبولینسز سٹینڈ بائے رہیں گی،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے لیے 46 شیلٹر ہاؤسز بھی قائم کر دئیے گئے ہیں۔ انہون نے...
    سکینہ ایتو کا کہنا ہے کہ موجودہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلٰی عمر عبداللہ بذات خود محکمہ صحت کی نگرانی کر رہے ہیں، 8 اضلاع سرحد کے متصل ہیں جن میں 3 کشمیر میں اور 5 جموں صوبے میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر گولہ باری کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال کے بیچ جموں و کشمیر کی وزیر صحت سکینہ ایتو نے عوام سے خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اسپتال کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ صحت و طبی تعلیم کی وزیر سکینہ...
    کراچی: بھارت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کیے جانے اور کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے کراچی سمیت صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔  آکسیجن سمیت جان بجانے والی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اسپتالوں میں کیے جانے والے اقدامات کی میڈیکل فورسز کے ماہرین اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران براہ راست نگرانی کر رہے ہیں اور اب تک کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ہفتے کو متعلقہ حکام اسپتالوں کے دورے بھی کریں گے۔  ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے بتایا کہ سول اسپتال کراچی کے...
    سٹی 42 : پاک بھارت جنگ کے باعث پرائیویٹ ہسپتال بھی ہائی الرٹ ہوگئے ۔  پرائیویٹ ہسپتالوں کو 35 فیصد بیڈز ہنگامی صورتحال کیلئے مختص کرنے کی ہدایت کردی گئی۔  پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے پرائیویٹ ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کردیا، جس کے مطابق پرائیویٹ ہسپتال ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا پلان مرتب کریں ، پرائیویٹ ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹرز و طبی آلات و مشینری کو فعال رکھا جائے، پرائیویٹ ہسپتال ایمرجنسی میڈیسن و ڈسپوزایبلز کا وافر سٹاک رکھیں۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان مراسلہ کے مطابق پرائیوٹ ہسپتالوں میں جنریٹر درست حالت میں ہونے چاہئیں ، پرائیویٹ ہسپتالوں میں پانی و دیگر ضروریات دستیابی یقینی بنائی جائے ، پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و طبی...
    کراچی: صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے قانون سازی کے ذریعے صوبے کے تمام اسپتالوں کو پابند کیا ہے کہ سڑکوں پر حادثات کا شکار زخمیوں کی جانیں بچانے اور فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور  زخمیوں کو لانے والوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پانچویں روڈ سیفٹی کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے  خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتوانائی اور منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور روڈ ایکسیڈنٹ میں کمی اور لاپرواہی سے اور تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے والوں کی حوصلہ شکنی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے تینوں الائیڈ اسپتالوں میں ایمرجنسی ہائی الرٹ جاری کیا گیا جبکہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ ریہرسل بھی کی گئی۔ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے تمام ڈاکٹرز کو فوری طلب کر لیا گیا ہے۔ ایمرجنسی الرٹ کسی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔ ہولی فیملی، ڈی ایچ کیو اور بینظیر بھٹو اسپتالوں میں ڈاکٹر اور معاون عملے کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے جبکہ کوئی فون بند نہیں کرے گا۔ ایمرجنسی میں میڈیسن، بلڈ، سرجیکل آئٹمز اور آکسیجن کی موجودگی کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔ مریضوں کی بروقت نگہداشت یقینی بنانے کے لیے اضافی طبی عملہ بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر اسپتالوں میں الرٹ نافذ...
    سٹی 42 : موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر  جہاں سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں چھٹی کا اعلان ہوا ہے، وہیں پروفیسرز سمیت فیکلٹی ممبران کی ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں۔   سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں 9 اور 10 مئی کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے سرکاری میڈیکل کالجز و یونیورسٹیز میں 2 روزہ تعطل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیچنگ ہسپتالوں کے پروفیسرز سمیت تمام فیکلٹی ممبران کی چھٹی بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز و کالجز کے صرف طلبا کو چھٹی دی...
    سٹی 42 : پاک بھارت جنگ کے پیش نظر ہسپتالوں میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کو ادویات کیلئے مزید 7 ارب روپے دے دیئے گئے ۔ سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ادویات کا اسٹاک کر لیا گیا ۔ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و طبی عملے کے ڈیوٹی روسٹرز تیار کردیے گئے، سرکاری ہسپتالوں میں  سینئر ڈاکٹرز کی قیادت میں ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل کردی گئیں۔ اس کے علاوہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بیڈز مختص کردیے گئے ۔  ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
    اجلاس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہمہ وقت ہائی الرٹ رہیں اور حکومتی مشینری کو مکمل فعال رکھیں۔ مواصلاتی نظام کی بلا تعطل فعالیت کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ خطے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس گلگت میں منعقد ہوا۔ اس اہم اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بشمول صوبائی سیکرٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے نے شرکت کی، جس میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سکریٹری داخلہ نے حالیہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت کے تناظر میں ممکنہ خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس...
    محکمہ صحت نے ایمرجنسی ریسپانس یونٹس کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے ایمبولینس، آکسیجن، IV فلوئڈز، اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد سندھ بھر کے تمام اسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے، تمام میڈیکل عملے کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ تمام اسپتالوں میں عملے کی 24 گھنٹے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ سندھ کے محکمہ صحت نے ایمرجنسی ریسپانس یونٹس کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے ایمبولینس، آکسیجن، IV فلوئڈز، اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قریبی رابطے اور تمام ایمرجنسی...
    کراچی: بھارتی فضائی حملوں کے خدشے کے پیش نظر وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے وفاق کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں میری ترجیح عوام کی صحت کا تحفظ ہے۔ تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور انتظامی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، تمام طبی عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاقی وزیرِ صحت نے جنیوا اور قطر کے طے شدہ سرکاری دورے منسوخ کر دیے جبکہ وفاقی ادارہ صحت میں 24/7 ایمرجنسی کوئیک ریسپانس سینٹر قائم کر دیا ہے۔ ایمرجنسی سینٹر جنگی حالات سے متعلق فوری ردعمل کے...
    (بابر شہزاد)وفاقی وزارتِ قومی صحت نے ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور انتظامی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔  وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے وفاق کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ صورتحال میں میری ترجیح عوام کی صحت کا تحفظ ہے،تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور انتظامی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا  وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے تمام طبی عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے جنیوا اور قطر کے اپنے طے شدہ سرکاری دورے بھی منسوخ کر دیئے۔ مصطفیٰ...
    پاک بھارت کشیدگی: اسپتالوں میں ہنگامی حالت، ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں کی گئی بزدلانہ کارروائیوں کے بعد ملک بھر میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔ شہری دفاع سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران اور عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ تمام اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر...
    بھارت کے میزائل حملوں کے بعد مظفر آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ مظفرآباد کے علاقہ شنوائی نالہ سے 2 بچیاں زخمی حالت میں سی ایم ایچ منتقل کی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ Post Views: 2
    وفاقی وزیر صحت کے مطابق پمز، پولی کلینک سمیت تمام اسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ  کر دی گئی ہیں۔  وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ شہر سے باہر طبی عملے کو فوری واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان محدود پیمانے پر جنگ چھڑ جانے کے بعد پنجاب اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ وفاقی وزیر صحت کے مطابق پمز، پولی کلینک سمیت تمام اسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ  کر دی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ شہر سے باہر طبی عملے کو فوری واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی...
    طیب سیف: پاک بھارت کشیدگی کے باعث وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق ہائی الرٹ کا فیصلہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ڈی سی کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے پولی کلینک، پمز، سی ڈی اے ہسپتال سمیت مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی سی اسلام آباد نے بتایا کہ شہر بھر کے تمام نجی ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی انتظامات کو چیک کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد اسلام آباد کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیر صحت کے مطابق پمز، پولی کلینک سمیت تمام اسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ شہر سے باہرطبی عملے کو فوری واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور ڈاکٹرز، نرسزاور پیر امیڈیکل اسٹاف کو اسپتالوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں تمام ضلعی و صوبائی مانیٹرنگ اداروں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ دوسری جانب پاکستان پر بھارت کے حملے کے بعد پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند...
    پی ایم اے اسلام آبادکا ہنگامی اجلاس، اسپتالوں کی نجکاری کا منصوبہ مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اسلام آبادکا ہنگامی اجلاس صدر پی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر اختر علی بندیشہ کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اجمل، سنیر نائب صدر ڈاکٹر مبشر ڈاہا، نائب صدر ڈاکٹر عابد شاہ، نائب صدر ڈاکٹر رانا جاوید، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر خرم شہزاد اکرام گھمن، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عابد سعید، ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹر رانا عباس، ڈاکٹر سرتاج علی خان، پیٹرن انچیف عبدالرشد میاں و دیگر ارکان شریک ہوئے اجلاس کے شرکا نے پنجاب میں محکمہ صحت کی پالیسیوں اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر شدید تشویش...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں اور مساجد سمیت ہر جگہ بمباری کی ہے۔اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ میں ڈیڑھ سال میں صحافیوں کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، غزہ میں اب تک 211 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ صورتحال کو دنیا کے سامنے لانے کےلیے صحافیوں کا کردار قابل تحسین ہے۔ غزہ میں امداد پہچانے والے فریڈم فلوٹیلا کی کشتی پر اسرائیلی ڈرون حملہ غزہ کی ناکہ بندی توڑ کر تین ماہ سے امداد پہنچانے کی کوشش کرنے والے فریڈم فلوٹیلا کے کارکنان کی کشتی پر اسرائیل نے...
    کراچی: بلوچستان کے علاقے نوشکی میں آئل ٹینکر کے اندر دھماکے سے جھلس کر جاں  بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈا کے قریب آگ لگنے کے بعد تیل سے بھرے ٹرک میں دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد علاج کے لیے کراچی منتقل کیے گئے زخمیوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔  مجموعی طور پر 40 سے زائد زخمیوں میں سے 2 پہلے ہی انتقال کر چکے تھے جب کہ مزید 4 افراد گزشتہ شب دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ سلمان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے تمام ہسپتالوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ پنجاب میں تیز آندھی اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے تمام ہسپتالوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 4 مئی تک تیز بارشوں اور ژالہ باری کی پیش گوئی ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر ہسپتال مکمل تیاری رکھیں۔ مراسلے کے مطابق تمام ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کو تیاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ تمام طبی عملہ کو ایمرجنسی میں ہروقت موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادویات، طبی آلات کو ہنگامی...
    سٹی 42 : گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے کے متعلق وزیر صحت خواجہ عمران نے کہا ہے کہ دھرنا اور ٹیچنگ ہسپتالوں کی ہڑتال بلا جواز ہے ، کسی ہیلتھ ورکر کو بے روز گار نہیں کر رہے ۔  گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے پر وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اپنے بیان میں بتایا کہ حکومت شعبہ صحت میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ہم 20 ہزار کمیونٹی انسپکٹرز بھرتی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی کو شرپسندی پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔  دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مظاہرین کا سرنجز اور قینچیوں سے پولیس پر حملہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران ہسپتالوں کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کا دھرنا بلا جواز ہے،وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق2500 بنیادی مراکز صحت اور300 دیہی مراکز صحت کے حالات بہتر کر رہے ہیں،ریفارمز کے بعد بڑے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا دباو کم ہوگا۔اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ کسی سرکاری ہسپتال کو پرائیوٹائز نہیں کرنے جا رہے،ٹیچنگ ہسپتالوں کے او پی ڈی کی بندش کسی صورت قبول نہیں ہے،مریضوں کے علاج و معالجہ میں کسی...