2025-08-07@22:44:46 GMT
تلاش کی گنتی: 679
«اور بیانیہ کی جنگ میں»:
قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کی 6 کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن کے خلاف ملک بھر میں کون سے مقدمات زیر سماعت ہیں؟ نیب ذرائع کے مطابق ان میں سے 3 جائیدادوں کی کامیاب نیلامی مکمل کر لی گئی جبکہ باقی 3 کے لیے موصول شدہ بولیوں کو ناقابل قبول قرار دے کر نیلامی مؤخر کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ نیلامی عدالتی پلی بارگین کے تحت باقی رہ جانے والی رقم کی وصولی کے لیے کی گئی۔ اسلام آباد کے معروف بزنس مین مصور عباسی نے نیلامی میں سب سے زیادہ بولیاں لگا کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ان کی طرف سے روبیش مارکی کی سب...
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد تک اپنے یادگار سفر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی۔ ویڈیو میں وہ ایئرپورٹ پر بتاتی ہیں کہ وہ کراچی سے اسلام آباد جا رہی ہیں، اور جلد ہی وہ پی آئی اے کے ذریعے براہِ راست برطانیہ کا سفر بھی کریں گی۔ ویڈیو کے دوران دیکھا جا سکتا ہے کہ پی آئی اے کے کپتان نے برطانوی ہائی کمشنر کو طیارے کے کاک پٹ کا خصوصی دورہ کروایا اور انہیں پرواز سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ Come fly with me! Enjoyed my PIA flight from Karachi to Islamabad. The UK has lifted its air safety ban,...
ملک ریاض کے ہسپتال پر چھاپا، ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، عملے کی ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش ایف آئی اے نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ، سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا حوالہ ہنڈی کے کئی کیس میں نامزد 2 ملزمان عمران اور قیصر سارا کاروبار چلاتے ہیں،چیف فنانس آفیسرعامر رشیداوراعلیٰ حکام ان سے رابطے میں تھے،عطااللہ تارڑ کاویڈیو بیان وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاون کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال...

ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
سٹی 42: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ایف آئی اے نے کامیابی کارروائی کے دوران بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلئے ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی ایف آئی اے کی جاری تفتیش کا حصہ تھی، گزشتہ روز ایف آئی اے کی کارروائی سے جو شواہد سامنے آئے وہ اس نیٹ ورک کو ایکسپوز کرنے کے لئے کافی ہیں، ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے شواہد سامنے آئے ہیں، بحریہ ٹاؤن نے ریکارڈ اور کیش کو چھپانے کے لئے سفاری ہسپتال کو فرنٹ آفس بنایا، ہسپتال کی ایمبولینس کو ریکارڈ اور کیش کی نقل و حرکت کے لئے استعمال...
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے انکشاف کیا ہے کہ ایف آئی اے کی حالیہ کارروائی میں بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید شواہد حاصل کر لیے گئے۔ سفاری ہسپتال کو منی لانڈرنگ کا فرنٹ آفس بنایا گیا وفاقی وزیر نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ بحریہ ٹاؤن نے ریکارڈ اور نقدی کو چھپانے کے لیے سفاری ہسپتال کو فرنٹ آفس کے طور پر استعمال کیا، جبکہ ایمبولینس کو حساس دستاویزات اور کیش کی منتقلی کے لیے استعمال کیا گیا۔ ریکارڈ جلانے کی کوشش، اہم شواہد ایف آئی اے کی تحویل میں عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کے کچھ ملازمین نے ریکارڈ جلانے کی کوشش بھی کی، تاہم زیادہ تر...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)ملک ریاض نے بحریہ ٹان کی بندش کا عندیہ دیتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی پیشکش کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے بیان میں اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں بند کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ چند ماہ میں حکومتی اداروں کی جانب سے دباؤ اور مختلف کارروائیوں کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن کا آپریشن شدید متاثر ہو چکا ہے۔ملک ریاض نے دعویٰ کیاکہ ان کے خلاف حکومتی اداروں کی جانب سے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں درجنوں...
پاکستان کے معروف پراپرٹی ٹائیکون اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان بھر میں بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں مکمل طور پر بند کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کو سنجیدہ مکالمے اور باوقار حل کی طرف واپسی کا موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی بھی ثالثی میں شریک ہونے اور اس کے فیصلے پر 100 فیصد عملدرآمد کا یقین دلاتے ہیں۔ اگر ثالثی میں فیصلہ ہماری جانب سے رقوم کی ادائیگی کا ہوگا تو ہم اس کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: مالی طور پر مفلوج ہوچکے، بحریہ ٹاؤن کی...
شارجہ حکام نے اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی سہ فریقی ٹی20 سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان متوقع سنسنی خیز مقابلے سے قبل امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ماضی میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کے دوران تماشائیوں میں کشیدگی اور جھگڑوں کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جس کے پیش نظر حکام نے ایسے واقعات کے اعادے سے بچنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی اور افغان شائقین کے لیے علیحدہ اسٹینڈز اور داخلے کے راستے مختص کیے جائیں گے تاکہ دونوں گروہوں کے درمیان فاصلہ رکھا جا سکے۔ یہ اقدام ان...
جائیدادوں کی نیلامی نیب راولپنڈی کے دفتر، جی سکس ون، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، راولپنڈی اور اسلام آباد کی کئی قیمتی اور معروف جائیدادیں شامل ہوں گی کارروائی کرپشن کیسوں کے تحت ضبط شدہ اثاثوں کی ریکوری کا حصہ ہے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مقدمات میں عوامی مفاد کا تحفظ یقینی بنانا ہے ،نیب اعلامیہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے باقاعدہ تاریخ مقرر کر دی ہے۔ نیب اعلامیے کے مطابق نیلامی 7 اگست 2025 کو نیب راولپنڈی کے دفتر، جی سکس ون، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔نیلامی میں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور اسلام آباد کی کئی قیمتی اور معروف جائیدادیں شامل ہوں...
بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے ملک بھر میں کمپنی کی سرگرمیاں معطل کرنے کا عندیہ دے دیا، ساتھ ہی حکومتی اداروں کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کی اپیل بھی کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے بیان میں ملک ریاض نے دعویٰ کیا کہ حکومتی اداروں کی جانب سے جاری دباؤ، گرفتاریوں، اثاثوں کے منجمد ہونے اور دیگر پابندیوں کے باعث بحریہ ٹاؤن کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق درجنوں ملازمین گرفتار کیے گئے، کمپنی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے، عملے کی گاڑیاں ضبط ہوئیں، روزمرہ سروسز بری طرح متاثر ہوئیں انہوں نے کہا کہ کمپنی اس وقت ملازمین کو تنخواہیں دینے کے قابل بھی نہیں، جبکہ ترقیاتی...
ملک ریاض کا بحریہ ٹاون کی بندش کا عندیہ، مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر اپنے بیان میں اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ملک بھر میں بحریہ ٹاون کی تمام سرگرمیاں بند کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حالیہ چند ماہ میں حکومتی اداروں کی جانب سے دباو اور مختلف کارروائیوں کی وجہ سے بحریہ ٹاون کا آپریشن شدید متاثر ہو چکا ہے۔ملک ریاض نے ایکس (سابق ٹویٹر)پر اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ ان کے خلاف حکومتی اداروں کی جانب سے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں،...
بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری حکومتی اقدامات، ادارہ جاتی دباؤ اور مالی رکاوٹوں کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن ملک بھر میں اپنے آپریشنز بند کرنے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں کو سنجیدہ مکالمے اور باوقار حل کی طرف واپسی کا موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی بھی ثالثی میں شریک ہونے اور اس کے فیصلے پر 100 فیصد عملدرآمد کا یقین دلاتے ہیں۔ اگر ثالثی میں فیصلہ ہماری جانب سے رقوم کی ادائیگی کا ہوگا تو ہم اس کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔ ملک ریاض نے ایک بیان میں کہاکہ میں اپنے...
ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب) نے معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے لیے باقاعدہ تاریخ مقرر کر دی ہے۔ نیب اعلامیے کے مطابق نیلامی 7 اگست 2025 کو نیب راولپنڈی کے دفتر، جی سکس/ون، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔ نیلامی میں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی اور اسلام آباد کی کئی قیمتی اور معروف جائیدادیں شامل ہوں گی، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں: بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس II، پلاٹ نمبر 7-D، پارک روڈ، فیز II، راولپنڈی ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس، پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، فیز II، راولپنڈی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 5 اگست کو ’تحریکِ آزادی‘ کے عنوان سے ملک گیر احتجاج کی کال کے بعد مختلف شہروں میں سیکیورٹی اداروں نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ لاہور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں اب تک 200 سے زیادہ کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ متعدد تھانوں میں ایف آئی آرز بھی درج کرلی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد، راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ آئی ایل ایف لاہور کے صدر ملک شجاعت جندران کے مطابق گرفتار کیے گئے کارکنان لاہور کے مختلف تھانوں میں موجود ہیں۔ تحریک انصاف کے مطابق آئی ایل ایف لاہور...
پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ہے۔ ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی میزبانی کو ایرانی قیادت نے تاریخی قرار دیا ہے۔ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سماجی رابطے کی وی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں تحریر کیا کہ ’میں برادر، دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے وفد کو نہایت گرمجوشی اور فراخدلی سے خوش آمدید کہا اور مہمان نوازی کی‘۔انہوں نے کہا کہ ’خصوصی طور پر میں وزیر...

برطانیہ اور فرانس میں فلسطینی ریاست بنانے کی صلاحیت نہیں ہے، یہ صرف اسرائیل کی منظوری سے ممکن ہے: مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے برطانیہ، فرانس اور دیگر مغربی ممالک کی کوششوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غیر متعلقہ اور نقصان دہ قرار دیا ہے۔ ”فاکس ریڈیو“ سے گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ ’فلسطینی ریاست صرف اسرائیل کی منظوری سے قائم ہو سکتی ہے، مغربی ممالک میں اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ فلسطین کو ایک ریاست بنا سکیں۔‘ مارکو روبیو نے کہا کہ یورپی اور شمالی امریکی حکومتیں جو فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر رہی ہیں، وہ حقیقت سے منہ موڑ رہی ہیں۔ مغربی ممالک فلسطینی ریاست کا نقشہ بھی نہیں دے سکتے۔ ’یہ ممالک نہ تو یہ بتا سکتے ہیں کہ فلسطینی ریاست کہاں ہوگی...

ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
نیروبی / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اگست2025ء) کینیا کی اپیل کورٹ نے معروف پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں اہم فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ارشد شریف کی ہلاکت میں ملوث کینیا کے پولیس افسران نے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کیا۔ عدالت نے آزاد پولیس نگرانی اتھارٹی (IPOA) کو حکم دیا ہے کہ وہ 30 دن کے اندر اندر ارشد شریف کے اہل خانہ کو اپنی تحقیقات، سفارشات، اور ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن (DPP) کے ردعمل سے آگاہ کرے۔(جاری ہے) ارشد شریف کی بیوہ نے عدالتی فیصلے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا: "کینیا میں میرے شوہر کے قتل میں ملوث پولیس افسران کے خلاف عدالت نے واضح...
لندن/ نیویارک: پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان اور وِیگن کونسل کی کابینہ کی رکن نازیہ رحمان نے اقوام متحدہ میں برطانیہ اور یورپی یونین کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔ نازیہ رحمان نے اقوام متحدہ کے ہائی لیول پولیٹیکل فورم برائے پائیدار ترقی میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کانگریس آف لوکل اینڈ ریجنل اتھارٹیز کے تحت سوشل انکلوژن کمیٹی کی چیئر کے طور پر خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتیں غربت کے خاتمے، معاشرتی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اقوام متحدہ میں وِیگن بورو، گریٹر مانچسٹر اور برطانیہ بھر کی مقامی حکومتوں کی نمائندگی کرنا میرے لیے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ بھوک سے بلکتے فلسطینی بچوں کی آہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا،، فرانس اور برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ خوش آئند اور بروقت ہے۔ فلسطین سے متعلق فرانس اور برطانیہ کے مؤقف پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہاکہ ظلم کی انتہا کے بعد بالآخر دنیا کو غزہ کا درد محسوس ہونے لگا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھوک سے بلکتے فلسطینی بچوں کی آہوں نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا، فرانس اور برطانیہ کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ خوش آئند اور بروقت ہے۔ انہوںنے کہاکہ برطانیہ اور فرانس کا یہ فیصلہ انصاف، انسانی ہمدردی اور عالمی امن کی سمت...
سوشل میڈیا پر بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کی ان کے باڈی گارڈ شیرا سے شادی کی خبر وائرل ہورہی ہے جس پر اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے بھی تبصرہ کیا ہے۔ حال ہی میں یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک طنزیہ خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے دیرینہ باڈی گارڈ شیرا سے ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ یاسر نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’امید ہے یہ خبر فیک ہو۔‘‘ یاسر حسین کی یہ انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید شروع کر دی۔ کئی صارفین نے اسے غیر ضروری اور نامناسب عمل قرار...
اوٹاوا: فرانس اور برطانیہ کے بعد اب کینیڈا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعظم مارک کارنی مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر کابینہ کا ورچوئل اجلاس بلائیں گے جس میں فلسطین کی ممکنہ ریاستی حیثیت پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر سے مارک کارنی کی حالیہ گفتگو کے بعد اس حوالے سے سنجیدگی بڑھی ہے۔ کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے پیر کے روز دو ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا حق خود ارادیت اور اسرائیل کی سلامتی دونوں کو یقینی...
تائیوان انتظامیہ کی “علیحدگی ” پر مبنی اشتعال انگیزی کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون سے یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ چونکہ لائی چھنگ ڈے کے دورہ لاطینی امریکہ کے لئے امریکہ نے نیویارک سے “ٹرانزٹ” کرنے کے منصوبےکو مسترد کر دیا ہے، اس لئے لائی چھنگ ڈے نے لاطینی امریکہ میں تائیوان کے ساتھ نام نہاد “سفارتی تعلقات والے ممالک” کے دورے کا اپنا منصوبہ ملتوی کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کیا تبصرہ ہے؟ ترجمان نے کہا کہ وہ ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ ایک چین...
اٹاوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کررہے ہیں‘ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ مشروط ہونا چاہیے یا نہیں یہ معاملہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے برطانوی نشریاتی ادارے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن وزیر اعظم مارک کارنی آج مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کے لیے کابینہ کے اہم ورچوئل اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں اس معاملے پر غور کیا جائے گا.(جاری ہے) واضح رہے کہ یہ رپورٹ اس کے فوراً بعد سامنے آئیں جب کارنی نے اپنے برطانوی ہم منصب کیئر اسٹارمر سے محصور غزہ کی صورت...
فرانس کے بعد برطانیہ نے بھی ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز)برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا، اگر اسرائیل کچھ شرائط پوری نہیں کرتا تو اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست تسلیم کی جائے گی۔کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اسرائیلی حکومت غزہ کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے اقدامات کرے، اسرائیل غزہ میں فوری جنگ بندی اور طویل مدتی امن کے عزم کا اظہار کرے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے غزہ میں طیاروں کے ذریعے امداد پہنچائی ہے، غزہ میں روزانہ 500 امدادی ٹرک کی ضرورت...
نیویارک ریاست میں جنوری سے جون 2025 کے دوران کم از کم 66 غیر شناخت شدہ اشیا دیکھے جانے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں جنہوں نے شہریوں اور ماہرین دونوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پراسرار سیارچہ خلائی مخلوق کا بھیجا گیا کوئی مشن ہوسکتا ہے، ہارورڈ کے سائنسدان کا دعویٰ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ رپورٹس وفاقی اداروں اور یوا ایف او تحقیقاتی مراکز کو موصول ہوئیں جن میں مختلف شکل و صورت کے اجسام شامل ہیں۔ کیا دیکھا گیا؟ عینی شاہدین نے تیز روشنی والے گولے، مثلث نما آلات اور کئی ایسے اجسام دیکھے جو عام ہوائی جہاز یا ڈرونز سے بالکل مختلف حرکت کرتے تھے۔ مزید پڑھیے: اڑن طشتری والی مخلوق کا تعلق کس...
تصویر بشکریہ جیو نیوز وکیل ایمان مزاری نے کہا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی سے 72 طلباء کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں تھانہ سیکریٹریٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور سندھ سے آئے طلباء گرفتار ہیں۔ایمان مزاری نے کہا کہ ہم وائس چانسلر کے پاس ملاقات کے لیے جارہے ہیں تاکہ معاملات حل ہوسکیں۔ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ہاسٹلز سے سیکڑوں طلباء گرفتارذرائع کے مطابق انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے 55 سے 60 طلباء کو گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کیا ہے۔ واضح رہے کہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی ہاسٹل انتظامیہ اور پولیس نے علی الصبح ہاسٹلز پر چھاپہ مار کر ہاسٹل...

نظریہ زور پکڑ رہاہے کہ صدر آصف زرداری اور شہبازشریف اعزاز نہیں بوجھ ہیں، فی الحال اس نظریے کی جیت ہوئی جو سویلین سیٹ اپ کو ریاست کیلئے بہترین سمجھتے ہیں: سہیل وڑائچ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں دبے لفظوں میں بڑا انکشاف کر دیاہے، ان کا کہناتھا کہ ایک نظریہ زور پکڑ لیاہے کہ صدر آصف زرداری اور شہباز حکومت ریاست کیلئے اعزاز نہیں بلکہ بوجھ ہیں ، کئی طاقتور لوگ سویلین حکومت کیخلاف نظریہ رکھتے ہیں لیکن ان کو فیصلہ کن پوزیشن حاصل نہیں، فیصلہ کن طاقتور بھی سویلین حکومت سے زیادہ خوش نہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں سویلین سیٹ اپ کو چلانا ریاست کیلئے بہترین راستہ ہے ، وقتی طور پر اس نظریے کی جیت ہوئی ہے جو نظام کو چلانے کا حامی ہے ۔ پی آئی اے کا چوبرجی چوک میں کھڑے جہاز کی تزین و آرائش کا فیصلہ ...
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سلمان صفدر ملک سے باہر ہیں تو 24 گھنٹے کے اندر کیس لگا دیا، یہ سوچ رہے تھے کہ وکیل پیش نہیں ہوسکیں گے لیکن سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے۔سپریم کورٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 سیکنڈ کے لیے کیس سنا، 12 تاریخ دے دی گئی کہ اس کے درمیان کوئی ٹائم نہیں ہے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی سے اہلخانہ کی ملاقات کا دن ہے اور ہم نے عدالت سے بھی حکم نامہ لیا ہوا ہے، آج توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی ہے۔ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوشن کے 12 وکلاء اور عملہ ملا کر...
فیشن کی دنیا میں ایک نئی ’ماڈل‘ نے دھوم مچا دی ہے۔ وہ حسین، پرکشش اور دلکش ہے لیکن حقیقت میں وجود نہیں رکھتی۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت اور ملازمتوں کا مستقبل: خطرہ، تبدیلی یا موقع؟ بی بی سی کے مطابق ماہ اگست کے ووگ میگزین میں شائع ہونے والے گیس (Guess) کے اشتہار میں ایک خوبصورت سنہری بالوں والی ماڈل کو کمپنی کے گرمیوں کے ملبوسات پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تاہم اشتہار کے ایک کونے میں چھوٹے سے الفاظ میں انکشاف کیا گیا کہ یہ ماڈل درحقیقت مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عالمی شہرت یافتہ فیشن میگزین میں ایک AI ماڈل کو شامل کیا گیا ہے خواہ...
بھارتی فضائیہ (IAF) کی تاریخ میں طویل ترین خدمات انجام دینے والا لڑاکا طیارہ مگ-21 ستمبر 2025 کو اپنی آخری پرواز کرے گا، یوں اس کا اہم لیکن متنازعہ دور اختتام پذیر ہونے کو ہے۔ جہاں ایک طرف مگ-21 کو 1971 کی جنگ سمیت کئی محاذوں پر اہم کامیابیوں کا سہرا دیا جاتا ہے، وہیں اسے اڑتا ہوا تابوت کہہ کر بدنام بھی کیا گیا —ایک خطاب جو اس کے حادثات کے سبب اس کے ریکارڈ سے جڑا ہے۔ بھارتی میڈیا ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کی ایک رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کے مورخ اور ماہر انچت گپتا نے مگ-21 کے کردار، کامیابیوں، چیلنجز اور اس کی بدنامی کی وجوہات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ ان کے مطابق، مگ-21 کو...
سعودی عرب نے اروق بنی معارض ریزرو میں عربی ہرن (Arabian Oryx) کے ایک نئے بچے کی پیدائش کا شاندار انداز میں خیرمقدم کیا ہے، جو مملکت کے جنگلی حیات کے تحفظ کی کوششوں میں ایک خوش کن اور اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ رصد المركز ولادة مها عربي في محمية عروق بني معارض خلال فصل الصيف، ما يعد مؤشر نجاح جديد لبرامج الحماية للنظم البيئية في المحمية جعل كفاءتها الرعوية ملائمة للتكاثر حتى في أشد مواسم الجفاف.#بحياتها_نحيا NCW has documented the birth of an Arabian oryx in the Uruq Bani Ma’arid… pic.twitter.com/lUAUEfvHsA — المركز الوطني لتنمية الحياة الفطرية (@NCW_center) July 26, 2025 نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ کے مطابق یہ کامیابی سخت گرمی اور...
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد ٹل سے پارا چنار کی مرکزی شاہراہ کو آمد و رفت کیلیے کھول دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی اتنظامیہ اور سیکیورٹی اداروں نے ٹل سے پارا چنار مرکزی شاہراہ کو آمد و رفت کیلیے کھول دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بحالی کے پہلے دن مجموعی طور پر 480 سے زائد گاڑیوں اور 2200 سے زائد دونوں برادریوں کے مسافروں نے بلا خوف و خطر سفر کیا۔ سیکیورٹی اور سہولت کے پیش نظر 79 ایمبولینسز و ایمرجنسی گاڑیوں میں 850 افراد نے سفر کیا جب کہ 117 گاڈیوں کے زیعے 468 مسافر منزل تک پہنچے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری سامان...

ن لیگ کی حکومت نے مفتاح اسماعیل کا اربوں روپے کا سکینڈل بنایا تو انہوں نے بھی اسحاق ڈار کے خاندان کو نشانے پر رکھ لیا، اِشارہ دیا کہ کرپٹو کرنسی میں 100ملین ڈالرکا نقصان ہوا ہے، اگر یہ لڑائی بڑھی تو اور کئی پول کھل سکتےہیں، عثمان شامی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیاپر اسحاق ڈار کےخاندان کے حوالے سےکرپٹوکرنسی میں 100ملین ڈالر کے نقصان کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا کہ یہ سارامعاملہ اس وقت شروع ہواجب طارق فضل چوہدری نےمفتاح اسماعیل پر بہت تابڑ توڑ حملے کیے،طارق فضل چوہدری نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت نشو و نما پروگرام کے تحت مفتاح اسماعیل کی انڈسٹری کواربو ں روپے دئیے گئے۔تو شام کومفتاح اسماعیل نےشرارت کرکے اسحاق ڈار کی طرف اشارہ کیا کرپٹو کرنسی میں 100ملین ڈالر ڈوب گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ لڑائی مزید بڑھی تو مزید کئی پول کھل سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی...

چین کی امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے کچھ سیاست دانوں کی جانب سے چین کے داخلی معاملات کو دانستہ طور پر بدنام کرنے کی سختی سے مخالفت
بیجنگ : ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں وزارت خارجہ کے دفتر کے ایک ترجمان نے امریکہ ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے کچھ سیاستدانوں کی جانب سے چین اور ہانگ کانگ مخالف عناصر کو قانون کے مطابق گرفتار کرنے پر ہانگ کانگ پولیس کے قانون نافذ کرنےکے اقدامات کی بے بنیاد بدنامی پر سخت عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ جان بوجھ کر ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کو بدنام کرنے اور ہانگ کانگ کے امور اور چین کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے۔ترجمان نے کہا کہ یوآن گونگ ای سمیت چین اور ہانگ کانگ مخالف 19 مطلوب افراد نے ریاستی طاقت کو ختم کرنے...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح بڑھ کر 4.07فیصد ہو گئی ، 14اشیائے ضروریہ مزید مہنگی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر4.07 فیصد ہو گئی، جس کی بنیادی وجہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔پاکستان ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 2.22 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق 24 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 14اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ حالیہ ہفتے میں 12 اشیا سستی اور 25 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے لیے گیس چارجز میں 590...
تصویر بشکریہ سرکاری میڈیا پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کی خصوصی پرواز سے سیاحوں اور مقامی افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔پاک فضائیہ نے گلگت بلتستان میں ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔ پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے کے ذریعے 125 مسافروں کو ریسکیو کر کے نور خان ایئربیس منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو کیے گئے افراد میں 82 شہری، پاک فوج کے 25 اہلکار اور پاک فضائیہ کے 18 اہلکار شامل ہیں۔سی 130 طیارہ صبح 7 بج کر 55 منٹ پر نورخان ایئربیس سے قادری بیس پہنچا تھا۔پاک فضائیہ کا طیارہ قادری بیس سے صبح 8 بج کر 52 منٹ پر واپس روانہ ہوا۔
ہندوستانی فضائیہ کے سابق افسر ہرجیت سنگھ نے ہندوستان کے فضائی دفاعی نظام کے بارے میں تشویشناک حقیقتوں کا انکشاف کیا ہے، جس سے اندرونی افراتفری، نفسیاتی دباؤ اور پرانے فوجی انفراسٹرکچر کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ دی وائر کے مطابق ہرجیت سنگھ نے بتایا کہ انڈین ایئر ڈیفنس میں بہت سے افسران ذہنی تناؤ اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔ انہوں نے پورے فضائی دفاعی نظام کو ایک “افسوسناک کہانی اور ایک برا مذاق” کے طور پر بیان کیا، تجویز کیا کہ فضائی دفاع میں شمولیت کو اکثر پرسکون، آسان زندگی کے راستے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی فوج کے اندر، ہر افسر ایک جنرل بننے کی...
بھارتی فضائیہ کے سابق آفیسر ہرجیت سنگھ نے بھارتی فوج کے اندر پھیلی افراتفری، ذہنی عدم توازن اور فیصلہ سازی کی ناکامی کو بے نقاب کردیا ہے۔ دی وائر کے مطابق ہرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی ایئر ڈیفنس میں شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کے حامل بہت سےافسران ہیں۔ بھارتی فوج کا ایئر ڈیفنس نظام دراصل ایک افسوسناک کہانی اور کھلا مذاق ہے۔ ایئر ڈیفنس جوائن کرلو، پرسکون زندگی گزارو۔ ہرجیت سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج میں ہر افسر جنرل کے منصب کے لیے کوشاں ہوتا ہے۔ یہی دباؤ بھارتی ایئر ڈیفنس میں شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کو جنم دیتا ہے۔ میں نے خود ایئر ڈیفنس آرٹلری میں کئی نفسیاتی مسائل کے حامل افسران...
فائل فوٹو دریائے چناب میں مسلسل پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث موضع ساہمل میں دریائی کٹاؤ میں شدت آچکی ہے۔ سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف، ریسکیو، میڈیکل اور لائیو سٹاک کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔ مون سون کا چوتھا سلسلہ پنجاب میں آج بھی بارش برسائے گامون سون کا چوتھا سلسلہ پنجاب میں آج بھی بارش برسائے گا، لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے کے زیادہ تر اضلاع میں آج بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ سیاستدان ووٹ لینے آتے ہیں لیکن مشکل وقت میں کوئی ان کی خبر لینے نہیں آیا، گاؤں کے گرد بند کو جلد از جلد پختہ کروایا جائے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ...
ویب ڈیسک : دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ تشویشناک صورت حال اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں موضع ساہمل کے علاقے میں شدید دریائی کٹاؤ جاری ہے۔ اس قدرتی آفت نے مقامی آبادی کو خطرے میں ڈال دیا ہےحکام نے الرٹ جاری کر دیا ہے. سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف، ریسکیو، میڈیکل اور لائیو سٹاک کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ سیاستدان ووٹ لینے آتے ہیں لیکن مشکل وقت میں کوئی ان کی خبر لینے نہیں آیا، گاؤں کے گرد بند کو جلد از جلد پختہ کروایا جائے۔ ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار انتظامیہ...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر ڈیزائن کردہ گن بوٹ پی این ایس ساہیوال کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (KS&EW) میں ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیف آف دی نیول سٹاف‘ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی مہمان خصوصی تھے۔ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ، پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن ونگ (PDW) نے مقامی طور پر ڈیزائن کی ہے اور کراچی شپ یارڈ میں زیرتعمیر ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، جو اسے میری ٹائم مشنز میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گی۔ مہمانِ خصوصی نے پاک بحریہ کے پلیٹ فارم...
امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے قانونی جنگ ختم کرنے اور وفاقی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(شاہ خالد)امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی نے قانونی جنگ ختم کرنے اور وفاقی فنڈنگ پر ٹرمپ انتظامیہ سے ڈیل کر لی۔رپورٹس کے مطابق ڈیل کے تحت کولمبیا یونیورسٹی تین سال کے دوران وفاقی حکومت کو 20 کروڑ ڈالر ادا کیےجائیں گے، گزشتہ روز کولمبیا یونیورسٹی کے جوڈیشل بورڈ نے فلسطین حامی مظاہروں میں شرکت کرنے والے طلبا کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے طلبا کی ڈگری منسوخ کرنے کا کہا تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارے کو اپنی کمیونٹی کے لیے تعلیمی مشن کی فراہمی پر توجہ دینی چاہئے اور ایسا ماحول...
بیجنگ: امریکا طویل عرصے سے اپنی بحری افواج کے ذریعے دنیا میں جدید ترین اسٹیلتھ لڑاکا طیارے رکھنے والا واحد ملک تھا، لیکن اب چین نے بھی پہلا اسٹیلتھ فائٹر جیٹ J-35 اپنی بحریہ میں شامل کر لیا ہے جو امریکی بحری طاقت کو براہِ راست چیلنج کرتا ہے۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی نیوی (PLAN) نے J-35 فائٹر جیٹس کے دو یونٹ حاصل کر لیے ہیں، جو طیارہ بردار جہازوں کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں طیارے پرواز کرتے دکھائی دیے، جن کے نمبر 0011 اور 0012 ہیں۔ یہ طیارے چینی نیوی کے موجودہ طیارے J-15B کے ساتھ پرواز کر رہے تھے، اور ان پر بھی...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر ڈیزائن کردہ گن بوٹ پی این ایس ساہیوال PNS SAHIWAL کی لائونچنگ تقریب کراچی شپ یارڈاینڈ انجینئرنگ ورکس(KS&EW) میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔پی این ایس ساہیوال گن بوٹ، پاک بحریہ کے پلیٹ فارم ڈیزائن ونگ(PDW) نے مقامی طور پر ڈیزائن کی ہے اور کراچی شپ یارڈ میں زیرِ تعمیر ہے۔جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، جو اسے میری ٹائم مشنز میں مثر کردار ادا کرنے کے قابل بنائیں گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، مشرق وسطیٰ سمیت علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اس سال کے اواخر میں برطانیہ کی قیادت کے ساتھ اپنی ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس مثبت پیش رفت سے برطانوی پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات دور کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے درمیان تبادلے بڑھانے...

پاکستان اور برطانیہ کے مابین حال ہی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات دونوں فریقین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے ، وزیراعظم شہبازشریف کی برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات دونوں فریقین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کنگ چارلس سوئم اور برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال کے اواخر میں برطانیہ کی قیادت کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت...
اسلام آباد/لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پر ابھی 8، 9 مقدمات باقی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ وہ باہر آرہے ہیں.(جاری ہے) سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ابھی دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، فیصلہ ساز منصوبہ ساز کیا کرنا چاہتے ہیں، پوری قوم کو بتایا جا رہا ہے نظام انصاف اب نظام انصاف نہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم لڑتے رہیں گے، ہم عدلیہ کی آزادی کے لیے بات کرتے رہیں...
سی ڈی اے افسران کو زرعی پلاٹ کی منتقلی کیلئے خلیجی ملک جانے سے روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی انتظامیہ نے اپنے افسران کو اسلام آباد میں ایک زرعی پلاٹ کی غیر معمولی منتقلی کے لیے خلیجی ملک کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کے 3 افسران اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) انتظامیہ کے ایک افسر نے سابق سفارت کار کی ملکیت 2.72 ایکڑ زمین کو خلیجی ملک کے ایک اور شہری کے نام منتقل کرنے کے لیے اس ملک کا دورہ کرنا تھا، تاہم انہیں اس سفر سے روک دیا...
پارلیمنٹ ہاوس کی چھتیں ٹپکنے لگیں، تارکول بھی کام نہ آیا، انتظامیہ کی بالٹیوں سے پانی روکنے کی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں جاری وقفے وقفے کی بارش نے پارلیمنٹ ہاوس کی چھتوں کی قلعی کھول دی، پارلیمنٹ ہاوس کی متعدد چھتیں ٹپکنے لگیں، جن سے ٹپکنے والا پانی فرش پر جمع ہونے لگا، انتظامیہ کی جانب سے پانی روکنے کے لیے عارضی طور پر ٹپکتے مقامات پر بالٹیاں رکھ دی گئیں۔ذرائع کے مطابق، گزشتہ ہفتے ہی سی ڈی اے نے چھتوں کو تارکول سے کور کیا تھا تاکہ ٹپکنے کی شکایات کا مستقل حل نکالا جا سکے، تاہم شدید بارش کے سامنے یہ بندوبست ناکام ثابت ہوا۔ پارلیمنٹ ہاوس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں اختلافات کی خبریں محض ایک منظم سازش ہیں جو فیصلہ سازوں کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ تحریک کو کمزور کیا جا سکے، پورے ملک سے پارٹی رہنماؤں کا لاہور میں اکٹھا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف بانی عمران خان کی رہائی کے لیے مکمل طور پر متحد ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی رہائی صرف ایک شخص کی آزادی نہیں بلکہ ریاست، عدلیہ اور پوری قوم کی آزادی ہے، 8 فروری کے...
مولانا نصرت عباس بخاری نے منتظمین کی کاوش کو سراہا اور اسے ملک کی موجودہ صورتحال کے لیے ضروری قرار دیا، منتظمین کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی موسمیاتی تبدیلی اور خاص طور پر ملتان کی گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے دوران امام بارگاہ حیدریہ گلگشت کے باہر ''سبیل اشجار'' کا اہتمام کیا گیا، مجلس عزا کے بعد سینکڑوں پودے عزاداروں میں تقسیم کیے گئے ہیں، معروف خطیب حجة الاسلام والمسلمین مولانا نصرت عباس بخاری نے بھی شرکاء میں پودے تقسیم کیے اور منتظمین کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر انجمن حیدریہ کے...

ایران کی اسلامی حکومت نے شاندار کارکردگی دکھا کر ثابت کر دیا نظریہ مضبوط ہو تو کامیابی یقینی ہوتی ہے، لیاقت بلوچ
نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امریکہ جس طرح یہودی لابی کے شکنجے میں ہے اس سے مشرق وسطیٰ کا مستقبل خطرے میں ہے۔ فلسطین کی حیثیت کو ختم کیا جا رہا ہے، دو ریاستی حل کا خاتمہ مشرق وسطیٰ کیلئے زہر قاتل ثابت ہوگا۔ ملت اسلامیہ کو اب اپنی ترجیحات میں امت کے مفادات کو مقدم رکھنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس پر اسرائیل کی بربریت اور امریکہ کی سرپرستی میں ہونیوالا ظلم پوری امت مسلمہ کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔ امریکہ اسرائیل کو تسلیم کرانے کیلئے دنیا بھر میں دباؤ ڈال رہا ہے، لیکن غزہ میں 60 ہزار شہادتیں امت کو بیدار اور متحد...
ہر ایک کو اظہار کی آزادی کا حق حاصل ہے لیکن ایک مخصوص طبقے کی جانب سے سوشل میڈیا پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا لوگوں کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے اور جاری تاریخ کو متنازع بنانے کی مذموم کوشش ہے جو ان کے بھونڈے نظریات کا عکاس ہے۔ یہی کچھ پاکستان پر بھارتی جنگ مسلط کرتے وقت اور پاکستان کی جیت کے وقت کیا گیا اور اسی طرح جب ایران پر اسرائیل نے جنگ مسلط کی تو ایران کی جیت پر بھی نامناسب تبصرے کیے۔ یعنی پاکستان اور ایران کی جیت ان کو ہضم نہیں ہورہی ہے، ان کے پیٹ میں شدید مروڑ ہو رہا ہے، جس کا علاج حکیم لقمان کے بھی پاس نہیں۔ ان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، افرادی قوت، قانونی تعاون، اور تعلیم کے شعبے میں اشتراک کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عشائیہ میں سلطنت عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروصی، سابق چیف جسٹس شیخ اسحاق البوسیدی، عمان حکومت کے قانونی مشیر شیخ عبدالعزیز البوسیدی، ممتاز کاروباری شخصیت شیخ عبدالمالک البوسیدی، اور پاکستان اسکول سسٹم عمان کے چیئرمین جناب امیر حمزہ نے شرکت کی۔ سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ندیم اسلم چوہدری اور شہباز ظہیر نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)...
لاہور(ویب ڈیسک) عمران خان کے بچوں قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر تبصروں اور قیاس آرائیوں کا نہ ختم ہونیوالا سلسلہ جاری ہے، اب سینئر صحافی رضوان رضی نے بھی دلچسپ قصہ شیئر کردیا۔ ایکس(ٹوئٹر) پر رضوان رضوی نے لکھا کہ "عمران خان کے دور وزارت عظمی میں وزیراعظم ہاوس میں متعین ایک بہت بڑے سرکاری افسر نے بتایا کہ خاتون اول( بشریٰ بی بی) نے اپنی شوہر نامدار، عمران احمد خان کو بتایا تھا کہ ان کا برطانیہ جا کر اپنے بچوں سے ملنا ان کے لئے نحس ثابت ہوگا وزارت عظمی چلی جائی گی۔ وہ جب تک وزیراعظم رہے، علیم خان اور جہانگیر ترین سے سپانسر کروا کے انہیں مل لیتا...

والد کی سیاست میں شمولیت سے نفرت تھی،چاہتے تھے کہ والد کرکٹ پرتجزیہ کریں اورلندن میں آسان زندگی گزاریں ،سلیمان خان
لندن(نیوز ڈیسک) پاکستان کی سیاست ہمیشہ حیرتوں اور جذبات سے بھری رہی ہے، اور جب بات عمران خان کی ہو تو یہ جذبات مزید گہرے ہو جاتے ہیں۔ حال ہی میں عمران خان کے بیٹے سلیمان خان نے ایک غیر رسمی انٹرویو میں اپنے والد کی سیاسی زندگی کے بارے میں جو خیالات ظاہر کیے، وہ ایک نئی بحث کا آغاز بن گئے ہیں۔ سلیمان خان کا کہنا ہے کہ جب وہ چھوٹے تھے، تو انہیں اپنے والد کی سیاست میں شمولیت پسند نہیں تھی۔ وہ چاہتے تھے کہ عمران خان ایک سادہ، پُرامن اور آرام دہ زندگی گزاریں ، جیسے لندن میں کرکٹ پر تجزیے کریں اور خود کو متنازعہ سیاست سے دور رکھیں۔ لیکن وقت کے ساتھ انہوں...
نائب وزیرعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر جاری ہے مگر بھارتی سیاسی قیادت سے یہ بات برداشت نہیں ہو رہی۔ کوالا لمپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت فوجی سطح پر سیزفائر مکمل طور پر مؤثر ہے، مگر نئی دہلی کی سیاسی قیادت اس حقیقت کو برداشت نہیں کر پا رہی۔ اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے دارالحکومت میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سخت اقتصادی حالات میں کامیابی سے ٹیک آف کیا ہے اور ہمارا اگلا ہدف دنیا کی بڑی معیشتوں کے گروپ "جی 20” میں شمولیت ہے۔ انہوں نے...
کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے جنگجوؤں نے شمالی عراق میں اپنے ہتھیار نذرِ آتش کر دیے، جو ترکی میں اپنی 4 دہائیوں پر محیط مسلح بغاوت کے خاتمے کا ایک علامتی اظہار تھا۔ یہ تقریب عراق کے صوبہ سلیمانیہ کے قصبے دکان میں منعقد ہوئی جس میں پی کے کے کے تقریباً 30 مسلح جنگجوؤں نے حصہ لیا، جن میں نصف تعداد خواتین کی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ کے خلاف سرگرم ’کردستان ورکرز پارٹی‘ کی تحلیل، پاکستان کا خیرمقدم جنگجوؤں نے اپنی رائفلز، گولہ بارود کی بیلٹیں اور دیگر ہتھیار ایک بڑے دیگ نما برتن میں رکھ کر نذرِ آتش کردیا۔ تقریب کے دوران پی کے کے کی سینیئر کمانڈر بیسے ہوزات نے کہا کہ ہم اپنی...
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے عندیہ دیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے لیے چین کا دورہ کر سکتے ہیں۔ یہ بیان انہوں نے ملائیشیا میں منعقدہ دو روزہ علاقائی سلامتی فورم کے اختتام پر دیا، جہاں ان کی چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے پہلی براہِ راست ملاقات ہوئی۔ روبیو نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکا اور چین دو بڑی طاقتیں ہیں، اور ان کے درمیان ہمیشہ کچھ معاملات پر اختلافات رہتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے ممکنہ تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ملاقات کو تعمیری اور مثبت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اختلافات موجود ہیں، مگر دونوں ممالک ان مسائل کا...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )امریکی ریاست نیو ہیمپشائرکے وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو پیدائشی شہریت سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر کو نافذ کرنے سے روک دیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سپریم کورٹ نے ججوں کے لیے ملک گیر حکم امتناعی کے ذریعے ان کی پالیسیوں کو روکنے کی صلاحیت کو محدود کر دیا تھا.(جاری ہے) ریاست نیو ہیمپشائر کے کانکورڈ میں امریکی ڈسٹرکٹ جج جوزف لاپلانٹے نے یہ فیصلہ اس وقت سنایا جب تارکین وطن کے حقوق کے حامیوں نے ان سے استدعا کی کہ وہ ایک مقدمے کو کلاس ایکشن کا درجہ دیں جو انہوں نے ان تمام بچوں کی نمائندگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (نمائندہ جسارت) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں حکومت نے واضح کیا ہے کہ ریاست اب مزید سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور سرکاری ادارے براہِ راست چلانے کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ابرار احمد کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ ہوا جس میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ’رائٹ سائزنگ‘ پالیسی کے تحت بیوروکریسی کے اختیارات محدود کیے جا رہے ہیں، جب کہ کئی حکومتی کمپنیاں جو کاروبار کر رہی ہیں، وہ منافع بخش ثابت نہیں ہو رہیں۔سیکرٹری کے مطابق ان کمپنیوں کو یا تو بند کیا جائے گا یا نجکاری...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں حکومت نے واضح کیا ہے کہ ریاست اب مزید سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ ریاست اب مزید سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں اور سرکاری ادارے براہِ راست چلانے کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ ابرار احمد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ’رائٹ سائزنگ‘ پالیسی کے تحت بیوروکریسی کے اختیارات محدود کیے جا رہے ہیں، جب کہ کئی حکومتی کمپنیاں جو کاروبار کر رہی ہیں، وہ منافع بخش ثابت نہیں...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف ومڈل ایسٹ میاں منیر ہانس نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اس ملک کے منتخب صدر ہیں قیاس آرائیاں کرنے والے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں آصف علی زرداری کی صدارت کو کوئی خطرہ نہیں پیپلزپارٹی کے بغیر یہ نظام نہیں چل سکتا ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے تاریخ گواہ ہے کہ صدر آصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے صدر آصف علی زرداری وہ واحد سیاستدان...
لندن : برطانیہ کے پوسٹ آفس کی تاریخ کا بدترین اسکینڈل، جس میں 900 سے زائد بے گناہ ملازمین کو مجرم بنا دیا گیا، آخر کار ایک سرکاری انکوائری کے ذریعے پوری شدت کے ساتھ بے نقاب ہو چکا ہے۔ اس اسکینڈل کو ’ہورائزن اسکینڈل‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کا تعلق پوسٹ آفس کے کمپیوٹر سسٹم میں موجود ایسی سنگین خرابیوں سے ہے جنہوں نے لاکھوں پاؤنڈ کے فرضی مالی خسارے ظاہر کیے۔ یہ خرابی جاپانی کمپنی فوجتسو کے بنائے گئے ہورائزن سافٹ ویئر میں تھی، جو 1999 سے برطانیہ بھر میں استعمال ہو رہا تھا۔ کئی پوسٹ ماسٹرز نے مالی عدم توازن کی شکایت کی تو بجائے ان کی بات سنی جائے، انہیں مجرم قرار دے کر...
پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل لڑاکا طیاروں کی تباہی پر بھارتی جھوٹ ایک بار پھربے نقاب ہوگیا۔ مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کی ایک اور ناکام کوشش سامنے آ گئی۔ آپریشن سندور میں رافیل نہ گرنے کا بی جے پی کا دعویٰ مکمل طور پر کھوکھلا ثابت ہوا۔ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی آئی ٹی سیل نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور میں کوئی رافیل طیارہ نہیں گرا مگر حقائق اس کے برعکس ثابت ہو چکے ہیں۔ بھارتی پروپیگنڈا فیکٹری ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی۔ رافیل پر بی جے پی آئی ٹی سیل نے سی ای او اور چیئرمین ڈسالٹ ایوی ایشن سے غلط بیان منسوب کیا۔ اس بیان میں رافیل کے گرنے کی...
مودی سرکار کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کی ایک اور ناکام کوشش سامنے آ گئی۔ آپریشن سندور میں رافیل نہ گرنے کا بی جے پی کا دعویٰ مکمل طور پر کھوکھلا ثابت ہوا۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی آئی ٹی سیل نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور میں کوئی رافیل طیارہ نہیں گرا مگر حقائق اس کے برعکس ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی پروپیگنڈہ فیکٹری ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، رافیل پر بی جے پی آئی ٹی سیل نے سی ای او اور چیئرمین ڈسالٹ ایوی ایشن سے غلط بیان منصوب کیا۔ اس بیان میں رافیل کے گرنے کی تردید کی گئی۔ فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے مودی حکومت کے رافیل سے متعلق دعوے...
پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ملک میں مسلسل اس قسم کے سانحات کا ہونا انتہائی تشویشناک ہے اور پبلک انفراسٹرکچر اور تحفظ کے نظام کی کمزوریوں کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ایک ہی دن میں راجستھان میں بھارتی فضائیہ کے طیارے کے کریش ہونے اور گجرات میں پل کے ٹوٹنے کی خبر انتہائی تکلیف دہ اور المناک ہے۔ راجستھان کے چورو ضلع میں ہندوستانی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ کریش ہوگیا جبکہ گجرات کے سریندر نگر ضلع میں بریج کے ٹوٹنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ہم سبھی متاثرین کے اہل خانہ اور متعلقین سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہورائزن اسکینڈل برطانیہ کے پوسٹ آفس کی تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے جس نے نہ صرف سینکڑوں معصوم ملازمین کی زندگیاں تباہ کیں بلکہ پورے نظام انصاف اور ٹیکنالوجی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔1999 میں جاپانی کمپنی فوجتسو کا تیار کردہ کمپیوٹر سسٹم ’ہورائزن‘ برطانیہ بھر کے پوسٹ آفسز میں متعارف کرایا گیا۔ اس سسٹم میں ایسی خامیاں تھیں جو پوسٹ ماسٹروں کے کھاتوں میں غلط طور پر مالی خسارے ظاہر کرتی تھیں۔ لیکن اس خرابی کو تکنیکی مسئلہ ماننے کے بجائے پوسٹ آفس نے ملازمین پر فراڈ، چوری اور بدعنوانی کے الزامات عائد کیے۔اس سسٹم کی وجہ سے 900 سے زائد افراد کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا، کئی افراد کو نوکری سے نکال دیا...
لندن ( نیوز ڈیسک) برطانیہ کی پوسٹ آفس کی تاریخ کا سب سے بڑا اور افسوس ناک اسکینڈل جسے ہورائزن اسکینڈل کہا جا رہا ہے، بالآخر سرکاری انکوائری کے بعد پوری شدت سے سامنے آ گیا۔ اس اسکینڈل میں 900 سے زائد پوسٹ ماسٹرز کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے ناصرف ان کی نوکریاں ختم کی گئیں، بلکہ درجنوں افراد کو جیل، مالی بربادی اور ذہنی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ تمام واقعات پوسٹ آفس کے کمپیوٹر سسٹم ہورائزن کی خرابی کی وجہ سے پیش آئے، جو جاپانی کمپنی فوجستو نے تیار کیا تھا۔ یہ سسٹم 1999ء میں متعارف کرایا گیا اور اس کے بعد برطانیہ بھر میں استعمال ہونے لگا لیکن اس سسٹم میں سنگین تکنیکی خامیاں موجود...
صدر ٹرمپ کی پیوٹن پر سخت تنقید، روس پر مزید پابندیوں کا عندیہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(شاہ خالد )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن پر سخت تنقید کرتے ہوئے یوکرین کے لیے امریکی دفاعی ہتھیاروں کی نئی کھیپ کی منظوری دے دی ہے۔ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ماسکو کے خلاف مزید سخت اقتصادی پابندیوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔وائٹ ہاوس میں کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے روس-یوکرین جنگ میں ہونے والے انسانی جانوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں پیوٹن سے خوش نہیں ہوں کیونکہ روسی اور یوکرینی فوجی ہزاروں کی تعداد میں مارے...

پاکستان کی ٹیکس پالیسوں کو جارحانہ اور غیرموثرہیں‘ موجودہ حکمت عملی ٹیکس دہندگان اور انتظامیہ پر غیر ضروری بوجھ ڈال سکتی ہے. ایشیائی ترقیاتی بینک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جولائی ۔2025 )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی ٹیکس پالیسوں کو جارحانہ اور غیرموثرقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ موثرحکمت عملی نہ اپنانے کی وجہ سے پاکستان آمدنی بڑھانے میں ناکام رہا ہے‘اے ڈی بی نے اپنی پالیسی گائیڈ میں کہا کہ پاکستان کا تجربہ یہ ثابت کرتا ہے کہ پہلے سے موجود ٹیکس دہندگان سے تعمیل کو یقینی بنائے بغیر ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کی کوششیں نہ صرف کم آمدنی کا باعث بنتی ہیں بلکہ انتظامی اخراجات میں بھی اضافہ کرتی ہیں.(جاری ہے) رپورٹ میں کہا گیا کہ پالیسی سازوں کو چاہیئے کہ وہ ٹیکس نیٹ کے پھیلاﺅ اور تعمیل میں بہتری کے درمیان سرمایہ کاری پر منافع کا باقاعدہ موازنہ کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان پیپلز پارٹی نے صدر آصف علی زرداری کے استعفے سے متعلق گردش کرتی افواہوں کو صریحاً بے بنیاد اور سیاسی شرارت قرار دے کر دو ٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے۔پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے ان خبروں کو منظم جھوٹ کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نہ صرف میدان چھوڑنے والے نہیں بلکہ وہ سیاسی تاریخ کے وہ کردار ہیں جنہوں نے بدترین حالات میں بھی جمہوریت کا علم بلند رکھا۔شازیہ مری کے مطابق حالیہ دنوں میں صدر زرداری کے استعفے سے متعلق سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں جو افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، ان کا حقیقت سے دُور کا بھی واسطہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت...
راولپنڈی: ترک وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک جمہوریہ کے وزیر دفاع یاشار گولر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال جاری دفاعی تعاون میں پیشرفت اور مستقبل میں ابھرتے ہوئے جنگی شعبوں میں شراکت داری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ایئر چیف نے پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر وضاحت جاری کی ہے، جس میں ان کے شوہروں کو "ماں بن کر سنبھالنے” سے متعلق بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا تھا۔ ایک وائرل ویڈیو میں نادیہ جمیل نے کہا تھا کہ "لڑکیوں کو اپنے شوہروں کی ماں نہیں بننا چاہیے اور شوہروں کو بیویوں سے ان کا خیال رکھنے کی اُمید نہیں کرنی چاہیے ان کا دل کرے گا تو وہ کریں”، جس کو کئی لوگوں نے بیوی کے شوہر کا خیال رکھنے اور دیکھ بھال کے کردار کو مسترد کرنے کے طور پر لیا۔ تاہم نادیہ نے اب اس پر وضاحت پیش کی ہے کہ ان کا مقصد ماں کے کردار...
جنگ بندی نہ ہوئی تو اسرائیل کو نتائج بھگتنا ہوں گے، برطانیہ کی سخت وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس) برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی سے پیچھے ہٹتا ہے تو اس کے خلاف مزید اقدامات کیے جائیں گے۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیردفاع کا بیان جنگ بندی کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔اسرائیلی وزیردفاع یوآف گیلنٹ نے حال ہی میں کہا تھا کہ غزہ کی 20 لاکھ آبادی کو جنوبی علاقے میں منتقل کیا جانا چاہیے، جس پر برطانوی وزیر خارجہ نے شدید ردعمل دیا۔ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ “اگر اسرائیل...
ٹرمپ کی پیوٹن پر سخت تنقید، روس پر مزید پابندیوں کا عندیہ دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن پر سخت تنقید کرتے ہوئے یوکرین کے لیے امریکی دفاعی ہتھیاروں کی نئی کھیپ کی منظوری دے دی ہے۔ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ماسکو کے خلاف مزید سخت اقتصادی پابندیوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے روس-یوکرین جنگ میں ہونے والے انسانی جانوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پیوٹن سے خوش نہیں ہوں کیونکہ روسی اور یوکرینی فوجی ہزاروں...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن پر سخت تنقید کرتے ہوئے یوکرین کے لیے امریکی دفاعی ہتھیاروں کی نئی کھیپ کی منظوری دے دی ہے۔ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ماسکو کے خلاف مزید سخت اقتصادی پابندیوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے روس-یوکرین جنگ میں ہونے والے انسانی جانوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں پیوٹن سے خوش نہیں ہوں کیونکہ روسی اور یوکرینی فوجی ہزاروں کی تعداد میں مارے جا رہے ہیں، اور روسی صدر کی جانب سے بہت خوش اخلاقی دکھائی جاتی ہے لیکن وہ صرف...
اسلام آباد: چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایئر چیف سے ملاقات ہوئی جس میں جنرل وانگ گینگ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور جدید ترین صلاحیتوں کو سراہا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ایئرچیف نے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جن کی جڑیں باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار دے دیا۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 صفحے پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اقلیت اور خواتین سے متعلق دوبارہ سیٹوں کی ایلوکیشن کریں، الیکشن کمیشن 10 دن کے اندر تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو سنے۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے تک مخصوص نشستوں پر حلف نہ لیا جائے۔واضح رہے کہ 2 جولائی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معطل شدہ 77 میں سے 74 ارکان کو بحال کر...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں اشیاء ضروریہ اور اشیاء خوردونوش کی ملکی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر تجارت، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری تجارت اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں طلب اور رسد کی صورتحال، قیمتوں کے تعین کے رجحانات اور بازار میں ضروری اشیاء خوردونوش کی مستحکم دستیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دریں اثناء محمد اسحاق ڈار سے اتصالات گروپ یو اے ای کے ایک وفد نے بھی ملاقات کی۔ دفتر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو کے آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی ملک کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ڈیجیٹل اثاثہ جاتی نظام کے لیے ایک جامع قانونی و ادارہ جاتی فریم ورک کے قیام کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تجویز کردہ اتھارٹی ایک خودمختار ریگولیٹر کے طور پر کام کرے گی جو ورچوئل اثاثہ جات سروس فراہم کنندگان کو لائسنس جاری کرنے، نگرانی کرنے اور مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ ایف اے ٹی ایف کے رہنما اصولوں اور بین الاقوامی بہترین روایات کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی۔اعلامیہ کے مطابق کابینہ...
ایجبسٹن(سپورٹس ڈیسک)ایجبسٹن میں 10 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر آکاش دیپ کی کہانی نے سب کو آبدیدہ کردیا۔ آکاش دیپ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں غیر معمولی بولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کی جارحانہ اور نپی تلی بولنگ نے نا صرف بھارت کو بڑے مارجن سے فتح دلائی بلکہ مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آکاش دیپ نے کہا کہ میرے لیے یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں تھا بلکہ ہر گیند میرے دل کی ایک دعا تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن کینسر سے لڑ رہی ہے اور میں اپنی پوری کارکردگی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اے سی میں ایک آپشن موجود ہوتا ہے جو ڈرائی موڈ “Dry Mode” کہلاتا ہے اور بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ یہ آپشن آپ کے بجلی کے بلوں میں کمی کرسکتا ہے۔ ڈرائی موڈ کا مقصد ہوا سے نمی (humidity) کو کم کرنا ہوتا ہے نہ کہ کمرے کو مکمل طور پر ٹھنڈا کرنا۔ یہ موڈ خاص طور پر ان علاقوں یا موسموں میں کارآمد ہوتا ہے جہاں زیادہ نمی ہوتی ہے. مگر درجہ حرارت بہت زیادہ نہیں ہوتا. اس ڈرائی موڈ میں اے سی کمپریسر تھوڑے تھوڑے وقفے سے چلتا ہے اور پنکھا کم رفتار سے چلتا ہے۔ ایئر کنڈیشنر کمرے کی نمی جذب کرتا ہے اور اسے پانی میں تبدیل کرکے باہر نکالتا ہے۔ اس...
مخصوص نشستوں پر بحال ارکان کو معطلی کے دورانیہ کی تنخواہیں دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کی چاندی ہوگئی، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی تمام مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کو معطلی کے عرصے کی تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ان 77 اراکین کو 13 مئی 2024 کو معطل کیا گیا تھا، معطلی کا نوٹیفکیشن ہوتے ہی ان کی تنخواہیں روک لی گئی تھیں۔ قومی اسمبلی کے مجموعی طور پر 22 اراکین معطل ہوئے تھے، ان میں 19 خواتین 3 اقلیتی اراکین شامل تھے، ان میں 22 میں سے 19 کی بحالی کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے، تین نشستوں...
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی پنجابی سینما کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’سردار جی 3‘‘ بیرونِ ملک باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریلیز کے بعد فلم نے صرف ایک ہفتے میں 33.6 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے، اور اب یہ 50 کروڑ روپے کے بڑے سنگِ میل تک پہنچنے سے محض 16.4 کروڑ روپے کی دوری پر ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہ ہو سکی۔ اس پابندی کی وجہ فلم میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی کاسٹنگ بنی، تاہم اس پابندی نے فلم کی کامیابی کے سفر کو...
پیرس(نیوز ڈیسک) فرانس کے فوجی اور انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کی جنگ کے بعد چین اپنے سفارتخانوں کے ذریعے فرانس کے مشہور رافیل لڑاکا طیاروں کے بارے میں عالمی طور پر شکوک پیدا کررہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس ( اے پی) نے فرانسیسی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چین دانستہ طور پر رافیل طیاروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا کر فرانس کے دفاعی ہتھیاروں کی مارکیٹ کو متاثر کرنا چاہتا ہے۔ خبر کے مطابق فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ چین کی کوشش ہے کہ وہ ان ممالک کو رافیل طیارے خریدنے سے روکے جنہوں نے پہلے ہی ان کا آرڈر دیا ہے اور انہیں چینی ساختہ...