2025-06-11@05:35:20 GMT
تلاش کی گنتی: 95

«بھول کر»:

    سٹی42:  پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف  نے  عید الاضحی پر پاکستانیوں کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی کہا آج عید قربان ہے لیکن آپریشن بنیان مرصوص اور فتنہ الہندوستان کے حملوں کے دوران جان کی قربانی پیش کرنے والوں کو  ہم کیسے بھول سکتے ہیں، دہشت گردی کا شکار ہونے والے معصوم بچوں کو کیسے بھول سکتے ہیں، انسانیت کے پہلے جامع منشور خطبہ حجتہ الوداع کو یاد کرنے کادن ہے-عید الاضحی کے موقع پر اپنے ارد گردغریب او رنادار لوگو ں کو شامل کرنا ایثار و قربانی کا تقاضا ہے.   یکجہتی، قربانی اور ایثار کے جذبے کو اپنانا ہو گا، شہباز شریف کا عید پر قوم کے نام پیغام پنجاب کی وزیراعلی  مریم نوازشریف نے عید...
    حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کی اصل روح محض جانور کے ذبح کرنے کے عمل میں نہیں بلکہ روحانی اطاعت، اخلاقی جرات، اور اللہ کی رضا میں مکمل سرتسلیم خم ہونے میں پوشیدہ ہے۔ اصل فلسفہ اُس مکالمے میں ہے جو ایک باپ اور بیٹے کے درمیان ہوا۔ قرآن مجید سورہ الصافات میں اس مکالمے کو نہایت خوبصورتی سے بیان کرتا ہے:’’پھر جب وہ (اسماعیل) ان کے ساتھ دوڑ دھوپ کرنے کے قابل ہو گیا، تو (ابراہیم نے) کہا: اے میرے بیٹے! میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں، سو دیکھو تمہاری کیا رائے ہے؟ اس نے کہا: اے ابا جان! آپ وہی کیجیے جو آپ...
    خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ مقدمہ سے بری ہونے والے ملزم حسن رضا پر منشیات کے مقدمہ میں 2 ایس پیز لاہور ہائیکورٹ کو مطمئن نہ کرسکے ،عدالت نے ایس پی اورسی سی ڈی لاہور کوطلب کر لیا۔ خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ مقدمہ سے بری ہونے والے ملزم حسن رضا پر منشیات کے مقدمہ کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس فاروق حیدر نے نا مکمل ریکارڈ پیش کرنے پر ایس پیز پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ پولیس والے سمجھتے ہیں کہ وہ عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونک دیں گے ایسا نہیں ہوسکتا ،پولیس کا کام لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے مسائل نہیں ۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان، ایس پی انویسٹیگیشن صدر معظم...
    کراچی: سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا۔ شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگ میں عبرتناک شکست دی، بھارت کو اپنے رافیل طیارے پر غرور تھا جو خاک میں مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگ کی شروعات کی تھی، اختتام پاکستان نے کیا، پاکستان پُرامن ملک ہے، ہم جنگ کے خلاف ہیں، بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن بھول نہیں سکتا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ 25 کروڑ عوام نے اتحاد کے ساتھ یہ لڑائی لڑی، پوری قوم مبارکباد کی مستحق...
    پاکستان نے ایک اور بڑا معرکہ مارلیا جس میں نوجوان باکسر بانو بٹ کی بھارتی حریف پر تاریخی فتح حاصل کرلے اسے دھول چٹادی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوان بانو بٹ نے ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست دی، 9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپین شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کو تاریخی فتح ملی۔ ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بانو بٹ نے رِچا شرما کو شکست سے دو چار کر کے طلائی تمغہ جیت لیا، یہ کامیابی نہ صرف کھیل میں بلکہ خطے میں پاکستان کی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں ایک سونا اور متعدد کانسی کے تمغے اپنے نام کیے، بانو بٹ جیسے پُرعزم...
    بڑے اسنوکر ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دے کر پاکستان نے تاریخی فتح اپنے نام کرلی۔ پاکستان کے کیوئسٹ بابر مسیح نے کیو اسکول ایشئین اوشیانا ٹورنامنٹ میں بھارتی سابق عالمی چیمپئن پنکج ایڈوانی کو شکست دی۔ پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح نے پنکج ایڈوانی کو 4-1 فریم اسکور سے شکست دی، بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی تین بار آئی بی ایس ایف عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں، پاکستان کے بابر مسیح کا تعلق پنجاب کے شہر راولپنڈی سے ہے۔ سنوکر پروفیشنل سرکٹ میں ٹورنامنٹ کے پہلی دوسری پوزیشن والے کھلاڑی کو انٹری ملے گی ، بیسٹ آف سیون کے فائنل میں بابر میسح کا سامنا چین کیوئسٹ سے ہوگا۔ Post Views: 4
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے اسنوکر ٹورنامنٹ میں بھارت کو دھول چٹا کر تاریخی فتح اپنے نام کرلی۔ پاکستان کے کیوئسٹ بابر مسیح نے کیو اسکول ایشئین اوشیانا ٹورنامنٹ میں بھارت کے سابق عالمی چیمپیئن پنکج ایڈوانی کو شکست سے دوچار کیا۔ پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح نے پنکج ایڈوانی کو 4-1 فریم اسکور سے ہرایا، پاکستان کے بابر مسیح کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی 3 بار انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) کے عالمی چیمپیئن رہ چکے ہیں، جسے بابر مسیح نے دھول چٹائی۔ یاد رہے کہ اسنوکر پروفیشنل سرکٹ میں ٹورنامنٹ کے پہلی اور دوسری پوزیشن والے کھلاڑی کو انٹری ملے گی ، بیسٹ آف سیون کے فائنل میں بابر میسح کا...
    پاکستان نے اسنوکر ٹورنامنٹ میں بھارت کو دھول چٹاکر تاریخی فتح  اپنے نام کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: تیسری سارک اسنوکر چیمپیئن شپ: پاکستان کے محمد آصف نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا پاکستان کے کیوئسٹ بابر مسیح نے کیو اسکول ایشئین اوشیانا ٹورنامنٹ میں بھارت کے سابق عالمی چیمپیئن پنکج ایڈوانی کو شکست سے دوچار کیا۔ پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح نے پنکج ایڈوانی کو 4-1 فریم اسکور سے ہرایا، پاکستان کے بابر مسیح کا تعلق  راولپنڈی سے ہے۔  بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی 3 بار انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) کے عالمی چیمپیئن رہ چکے ہیں، جسے بابر مسیح نے دھول چٹائی۔ یہ بھی پڑھیں: محمد آصف تیسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپیئن بن گئے، بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ برابر یاد رہے کہ...
    ایران کے شہر تہران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف 13 رنز سے برتری ثابت کی۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم صرف ایک رنز بناسکی۔ بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران اورفلسطین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
    کراچی: شہر قائد میں نیٹی جیٹی کے قریب واقع آئی سی آئی پل پر تیز رفتاری کے باعث ایک ٹریلر بے قابو ہو کر ریلنگ توڑتا ہوا پل کے کنارے سے لٹک گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ ہفتہ کی صبح اس وقت پیش آیا جب ایک بھاری بھرکم ٹریلر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا اور پل کی حفاظتی ریلنگ توڑ کر آدھا حصہ نیچے کی جانب لٹک گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اور چھیپا کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ مزید پڑھیں: کراچی: سرجانی ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے 12 سالہ بچی جاں بحق، 8...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پیسوں کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو ادھورا چھوڑ کر جانیوالے سری لنکن کرکٹر کوشل مینڈس کِٹ بھول گئے۔ پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنیوالے کوشل مینڈس کو آئی پی ایل کی فرنچائز گجرات ٹائٹنز نے اپنے انگلش کرکٹ جوز بٹلر کی جگہ بقیہ میچز کیلئے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے نامور کرکٹرز نے سیکورٹی کو جواز بناکر بھارت جانے سے انکار کردیا تھا جس پر آئی پی ایل انتظامیہ نے پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کو زیادہ پیسوں کے عوض بلانے کی کوشش کی تاہم وہ محض کوشل مینڈس کو اپنی طرف راغب کرسکے۔...
    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ دشمن نے ہمیں ڈرانے کے لیے 9 اور 10 مئی کی شب مزید میزائل داغے لیکن بھارت بھول گیا کہ پاکستان کی قوم، اس کی افواج نہ کبھی جھکتی ہیں اور نہ جھکائی جا سکتی ہیں۔ آر ٹی عریبیہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاک بھارت تناؤ کو سمجھنے کے لیے اس کے پس منظر میں جانا ضروری ہے۔ بھارت اس خطے میں، خاص طور پر پاکستان میں، دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے اور بھارت حقیقت چھپانے کے لیے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہا ہے۔ ترجمان...
    کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے بیٹے بلال مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے آخری دنوں میں والد سے معافی مانگی تو انہوں نے کہا کوئی بات نہیں، بھول جاؤ۔ بلال مشرف نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پہلی بار اپنے والد کے آخری ایام، ان کے ساتھ اپنے تعلق اور اُن جذباتی لمحات کا ذکر کیا جو اُن کے دل میں آج بھی تازہ ہیں۔بلال مشرف نے گفتگو کے دوران اپنے والد کے ساتھ تعلق کو کٹھن مگر مقصد پر مبنی قرار دیا۔  انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی باپ بیٹے کا رشتہ سخت ہو جاتا ہے، خاص طور پر اردو...
      جنگ میں فتح کے بعد اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو آج وہ مقام عطا کیا ہے اب کوئی بڑی سے بڑی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی شاہینوں نے ایسا ڈراؤنا خواب دکھایا کہ قیامت تک وہ اس سے نکل نہیں سکے گا ، وزیراعظم کایوم تشکر کی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ میں فتح کے بعد اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو آج وہ مقام عطا کیا ہے اب کوئی بڑی سے بڑی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی، دشمن کو ایسا تھپڑ رسید کیا جسے وہ بھول نہیں سکے گا، ہم نے جنگ جیت لی مگر ہم امن چاہتے ہیں تاکہ یہ خطہ بھی باقی دنیا کی طرح ترقی اور خوشحالی کا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار فتح پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب جاری ہے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد شہدائے وطن کے درجات کی بلندی، وطن عزیز کی ترقی،سلامتی اوراستحکام کیلئے دعا کی گئی۔ خصوصی تقریب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد ترانے اور ملی نغمے پیش کیے جارہے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہیں جبکہ تقریب میں وفاقی وزرا ، اراکین کابینہ چیئرمین جے سی ایس سی، سروسز چیفس، مختلف ممالک کے سفارتکار، سول اور عسکری حکام تقریب میں شریک ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وطن...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے ایک کمزور بنیاد پر غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ جارحیت کا مظاہرہ کیا تاہم بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمیشہ ایک قدم آگے رہا۔یہ حقیقت کہ ہندوستان نے پہلگام حملے میں مبینہ طور پر پاکستانی ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پیش کرنے یا غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کو قبول کرنے کا انتخاب نہیں کیا ہے، بھارت کا یہ عمل اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ یہ اس کا پہلے سے سوچی سمجھی جارحیت کا جنون ہے۔ مزید برآں بھارت کی جانب سے پاکستان میں حملے شہری اہداف پر کیے گئے، پاکستان نے اپنے دفاع میں ذمہ داری اور جارحانہ انداز میں...
    لاہور (نیوز رپورٹر) بھارت سے حالیہ جنگ اللہ کا انعام تھا، پاکستان کے عزت و وقار میں بہت اضافہ ہوا۔ پاکستان عالمی سطح پر بہت اوپر جائے گا، معیشت بہتر ہو گی۔ دوست ممالک کا اعتماد بڑھے گا۔ کچھ عرصہ کچھ مسلم ممالک کا رخ بھارت کی طرف تھا وہ اب واپس آئیں گے۔ حالیہ جنگ میں دنیا نے بھارت کی بات نہیں مانی۔ اس سے پہلے بھارت جھوٹ کا لبادہ اوڑھتا تھا اور جھوٹ کے سہارے سے ہی دنیا کو خود سے جوڑتا تھا اور پھر ہمیں پریشرائز کرتے تھے۔ لیکن اس بار اللہ کے فضل سے دنیا نے صرف پاکستان کی بات مانی کہ پاکستان سے زیادتی ہوئی ہے۔ پاک افواج نے جس طرح جوابی کارروائی کی دراصل...
    فاران یامین: بھارت کے خلاف پاکستان کی بڑی فتح، جنگ کے میدان میں بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا دی، بڑی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور کے بی ایکس اسٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی،  پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے نعرہ تکبیر فضا میں بلند کیا گیا، پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ یوم ِ تشکر پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کے پیغامات، صدر...
    پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور ڈائریکٹر نبیل قریشی سے مداحوں نے بھارت کے خلاف پاک فوج کی جانب سے کیے گئے کامیاب آپریشن’ بنیان مرصوص‘ پر فلم بنانے کی اپیل کر دی۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں بھارتی جارحیت اور مودی حکومت کے جنگی جنون کے خاتمے کیلئے پاکستانی فوج کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص کے چرچے ہیں۔ حتیٰ کہ اب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈائریکٹر نبیل قریشی سے اس آپریشن پر فلم بنانے اور ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد کے کردار کو مرکزی حیثیت دیے جانے کا مطالبہ بھی سامنے آگیا ہے۔ نبیل قریشی سے ایکس پر ایک صارف کی جانب سے آپریشن ‘بنیان مرصوص‘ کے حقیقی واقعات پر مبنی فلم بنانے کا...
    اسلام آباد: ’’آپریشن بُنیان مرصوص‘‘کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹادی، پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے، یہ طیارے کہاں تباہ ہوئے اور پائلٹ کہاں گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ  پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر اسپتال...
     راولپنڈی ( طیبہ بخاری سے ) ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو  دھول چٹا دی۔ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے۔ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے۔ "پراعتماد رہیں، متجسس رہیں کیونکہ عظیم چیزیں آپ کا انتظار کر رہی ہیں" مودی کی بھارت کے مایوس عوام کو حوصلہ دینے کی کوشش سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ  ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے  پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ...
    آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی ،پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے،ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی، بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) افواج پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب میں شروع کیا گیا ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی تکمیل کا اعلان کر دیا گیا جب کہ بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 10 مئی تک کارروائیوں  کو ’معرکہ حق‘ کا نام دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص کی تکمیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے 10 مئی 2025ء کو آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے ردعمل میں کیا گیا، جو...
    جنگی میدان میں پاکستان سے شکست کا مزہ چکھنے کے بعد بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے پورے ملک میں دس دن کے لیے ‘ترنگانہ یاترا، کا اعلان کردیا ہے ۔ بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق 13مئی سے 23مئی تک جاری رہنے والی اس یاترا میں بھارتی لوگ اپنے ملک کے کونے کونے سے نکل کر آپریشن سندور میں حاصل کی گئی نام نہاد کامیابیوں کے قصے لوگوں کو سنائیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاکستان نے جب بھر پور جواب دیتے ہوئے بھارت پر حملہ کیا تو دشمن چند گھنٹوں بعد ہی اپنے گھٹنوں پر آگیا اور بھارت...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سول اور فوجی قیادت کی اعلیٰ ترین سطح پر منظور شدہ ایک محتاط لیکن مربوط فوجی آپریشن کے دوران پاکستان نے ہفتے کے روز علی الصباح ایک فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں بھارت کا جدید ترین دفاعی نظام تباہ ہوگیا۔ اس بنائی گئی حکمت عملی کے پیچھے غیر معمولی پلاننگ کے علاوہ قیادت اور فوج کے جذبہ ایمانی کا امتزاج شامل تھا جس کا آغاز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس ہائی لیول میٹنگ کے اختتام پر ایک طویل دعا کرکے کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شب وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کی منظوری دی گئی،...
    بھارت کی جانب سے حملے کے لیے بھیجے گئے اسرائیلی ساختہ ڈرونز نے کس طرح  پاکستان کی دھول چاٹی، اس حوالے سے دلچسپ ویڈیو سامنے آ گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے مزید 3 شہروں میں بھارت کے اسرائیلی ساختہ 6 ڈرونز تباہ کردیے ہیں۔ تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان تباہ ہونے ہونے والے 6 ڈرونز میں سے ایک کو وہاڑی، ایک پاکپتن اور 4 کو اوکاڑہ میں زمیں بوس کیا گیا۔ اب تک بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ یہ  تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کیے جا رہےتھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جب بھی کوئی ڈرون آتا ہےتو وہ مسلسل ریڈار پردیکھاجارہاہوتا...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک) معروف چینی ماہرِ امور خارجہ اور سابق چینی رہنما ڈینگ شیاوپنگ کے مترجم پروفیسر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ چھڑتی ہے تو چین پاکستان کا مکمل دفاع کرے گا۔پاک بھارت کشیدگی سے چند دن قبل بھارتی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے اتحادی اور آہنی بھائی ہیں۔ کوئی بھی اس اتحاد کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھے۔ اگر پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو چین ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں چینی شہریوں پر حملوں کے بعد بھی مکمل اور...
    پاک فضائیہ نے بھارت کے بزدلانہ حملے پر دشمن کی فوج کو کس طرح دھول چٹائی، اس کی ویڈیوز سامنے آ گئیں۔ بھارتی فضایہ کا تباہ تباہ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ایک تباہ شدہ طیارے کی فوٹیج منظر ِ عام  پر آگئی،  جس سے پاک فضائیہ کا بھارتی جارحیت  پر تاریخ ساز دفاع  ثابت ہوگیا۔ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا  بھرپور جواب  دیتے ہوئے دشمن ملک کی فضائیہ  کا طیارہ مار گرایا ۔ بھارتی فضائیہ کے طیارے   کو اکھنور سیکٹر میں مار گرایا گیا  ۔فوٹیج میں بھارتی فضائیہ کا تباہ شدہ طیارہ بخوبی دیکھا جا سکتا ہے، جو جل کر راکھ ہوگیا۔ بھارتی 6 مہار کا بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ دشمن کے رات کی تاریکی...
    وفاقی وزیر اطلاعات---عطا تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم دنیا اور دہشت گردی کے درمیان ایک دیوار ہیں، بھارت کو ہم پر الزام لگاتے ہوئے شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، ایسی مار ماریں گے کہ یہ ابھی نندن کو بھی بھول جائیں گے۔قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گجرات کے قصائی کی تمام پالیسیاں ناکام ہوچکیں، اختلافی معاملات کا دفاعی اور خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں، یہ جو آپس کے اختلاف ہیں یہ سیاسی ہیں، لیڈر آف دی اپوزیشن کو اپنے دادا کی بات یاد رکھنا چاہیے تھی۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ذاتی انا سے نکلنا پڑے گا، آج بات صرف پاکستان کی ہے، بھارت سے متعلق بانی پی...
    لاہور: پہلگام واقعہ کے بعد بھارت انسانیت بھول گیا، واہگہ بارڈر پر پیر کے روز ایک ایسا منظر پیش آیا جس نے ہر حساس دل کو لرزا کر رکھ دیا۔ بھارتی حکام نے ایک بھارتی ماں ثناء بلال سے اس کے دو معصوم بچوں کو جدا کر کے پاکستان کے حوالے کر دیا جبکہ ماں بچوں کی جدائی پر تڑپتی رہی اور انسانی ہمدردی کی اپیل کرتی رہی۔ ثناء بلال، جو بھارتی شہر میرٹھ کی رہائشی اور بھارتی پاسپورٹ ہولڈر ہیں، نے چند سال قبل پاکستانی شہری بلال گجر سے شادی کی تھی اور وہ کراچی میں مقیم تھیں۔ وہ 45 دن کے ویزے پر اپنے والدین سے ملنے بھارت آئی تھیں، مگر ان کا یہ دورہ ایک...
    کراچی: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہےجو 26 نومبر کے بعد پی ٹی آئی کوئی جلسہ نہیں کرسکی اور نہ کوئی جدوجہد نظر آرہی ہے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ شیر افضل مروت نےکہا کہ تحریک انصاف اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہے، 9 مئی پھر سے آرہی ہے تحریک انصاف بتائے کیا تیاری کی ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کے بعد پی ٹی آئی کوئی جلسہ نہیں کرسکی اور نہ کوئی جدوجہد نظر آ رہی ہے، ملک میں انقلاب کی باتیں کرنے والے امریکا اور...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہے۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ بھارت کا رویہ بہت زیادہ جارحانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اختلافات بھلا کر متحد ہونا پڑے گا، تحریک انصاف اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہے۔رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ بہنوں اور وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے دینا غلط روایت ہے، حکومت پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کے معاملات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔اُن کا کہنا تھا کہ 9 مئی پھر سے آرہی ہے تحریک انصاف...
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزی---فائل فوٹو  پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی سرحد پار کی تو یہ اس کی تاریخی بھول ہوگی۔پنجاب کی سینئر وزیر اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پورا پاکستان اپنی بہادر افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جس طرح کی جارحیت ہوگی، اسی طرح کا منہ توڑ جواب ملے گا۔ مریم اورنگزیب کا اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل پر ردعملسینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب نے اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اور...
    لاہور: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستانی سرحد پار کرنا بھارت کی تاریخی بھول ثابت ہوگی۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ سرحد پار کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش اس کی ’’تاریخی بھول‘‘ ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔مریم اورنگزیب نے خبردار کیا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان بھرپور دفاعی صلاحیت رکھتا ہے اور ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم پہلگام واقعے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور...
    پاک فوج دشمن کو دھول چٹانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اس سلسلے میں جنگی مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور  سے جاری ہیں اور جنگی حکمت عملی کے پیش نظر  ان مشقوں میں جدید ہتھیاروں  کا عملی  مظاہرہ  کیا جا رہا ہے۔ جنگی مشقوں میں پاک فوج کے افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کا بھرپور طریقے سے اظہار کررہے ہیں۔  جنگی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بروقت، بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا ہے۔ سکویرٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج دُشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینےکے لیے...
    پاک فضائیہ نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کی خاطر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انتہائی پروفیشنل اور مؤثر انداز میں ادا کی ہیں۔ پاکستان ایئر فورس پوری دنیا میں اپنی تکنیکی مہارت اور دلیرانہ شہرت سے جانی جاتی ہے۔ جدید ترین لڑاکا طیاروں سے لیس پاکستان ایئر فورس کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار اور پُر عزم ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اپنی 16 ویں پروفیشنل فائٹ میں بھارتی حریف کو شکست دے کر ناقابل شکست رہنے والے عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر اتوار کی شب واپس وطن پہنچ رہے ہیں۔ سندھ پولیس کےاسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو ) کے خیر سگالی کے سفیر عثمان وزیر کا کراچی ائیرپورٹ پر پرتپاک خیرمقدم کیا جائے گا۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جمعرات کو منعقدہ فائٹ میں 25 سالہ پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی کو ایک منٹ 25 سیکنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا تھا۔ عثمان وزیر اب تک اپنے تمام 16 پروفیشنل مقابلے جیت کر ناقابل شکست ہیں۔11 فائٹس میں عثمان وزیر  نے ناک آوٹ کی بنیاد پر  کامیابیاں حاصل کیں۔ گزشتہ  ستمبر میں  بنکاک ہی میں عثمان وزیر  نے بھارتی...
    بھارتی اولمپئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا ہی بھول گئے۔ نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا اور عوام سے ڈر کر ارشد ندیم کو دعوت دینے کی وضاحت کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو بنگلورو کے جیولین تھرو ایونٹ کے لیے خود ہی مدعو کیا جس پر 2 روز قبل پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کی تھی۔ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی وجہ سے بھارت جانے سے معذرت کی تھی۔ اب پہلگام کے واقعے کے بعد نیرج چوپڑا سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کو دعوت دینے کے معاملے کی وضاحت کر...
    باکسنگ رنگ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز منیلا(سب نیوز)تھائی لینڈ کے باکسنگ ایرینا میں پاکستانی پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہوئے بھارتی باکسر ایسوارن ساہیتا دورتھی کو پہلے ہی راونڈ میں صرف ایک منٹ 56 سیکنڈز میں ناک آوٹ کر دیا۔یہ عثمان وزیر کے شاندار باکسنگ کیریئر کی 16ویں فتح ہے جس میں سے 10 مقابلے انہوں نے ناک آوٹ کے ذریعے جیتے ہیں۔ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے سے قبل بدھ کو دونوں باکسرز کے وزن کی تقریب منعقد ہوئی جہاں عثمان وزیر کو فیوریٹ قرار دیا گیا تھا۔عثمان نے رنگ میں داخل ہوتے ہی اپنی جارحانہ حکمت...
    علامہ اقبال کو رُخصت ہوئے ستاسی برس ہوچلے۔ لیکن کیا دِلوں میں چراغِ آرزو جلانے، جہد مسلسل کا عزم عطا کرنے، خودی، خود آگاہی اور خودشناسی کا درس دینے، حاضرو موجود کی قید سے آزاد ہوکر نئے جہانوں کی تلاش وجستجو کی لگن ابھارنے، غلامی کی شبِ سیاہ میں سحرتراشی کا جنوں بخشنے اور ’’لاہور سے تاخاکِ بخارا وسمرقند‘‘ اِک ولولہ تازہ دینے والی زندہ وجاوداں شاعری کے نقوش بھی گردوغبارِ وقت کی نذر ہوجائیں گے؟ بظاہر ایسا ہی لگتا ہے۔ امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا کی عالی مرتبت درس گاہوں سے فیض یاب ہونے والے ’اَبنائے اشرافیہ‘، اور پٹرول بموں سے کھیلنے والے ’طفلانِ خود معاملہ‘ سے صرفِ نظر کرلیجے، پاکستان کے اداروں سے کسبِ علم کرنے والے، مشرقی تہذیب...
      مڈوک فلمز کی نئی رومانوی کامیڈی ’بھول چوک معاف‘ کا ٹریلر جاری کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ حالیہ کامیاب فلموں ’اسکائی فورس‘ اور ’چھاوا‘ کے بعد مڈوک فلمز کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’بھول چوک معاف‘ کے ٹریلر نے فلمی شائقین کی توجہ سمیٹ لی ہے۔  راج کمار راؤ اور وامیکا گبی اس فلم کے ذریعے پہلی مرتبہ ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے  یہ فلم ایک انوکھے اور دلچسپ رومانوی سفر کی عکاسی کرتی ہے جہاں راج کمار راؤ اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کیلئے بےقرار ہوتے ہیں مگر مہندی کے دن 29 تاریخ میں پھنس جاتے ہیں۔ شادی سے ایک دن پہلے حالات عجیب رخ اختیار کر لیتے ہیں اور راج کمار راؤ ایک ہی دن میں...
    فائل فوٹو۔ فیصل آباد میں موٹر وے پر موبائل فون بھول جانے والے شخص کو تلاش کرکے اسے فون واپس کردیا گیا۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق شہری موٹروے ایم فور پر گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے سڑک کنارے رکا تھا، شہری اپنا موبائل فون ایک طرف رکھ کر جاتے ہوئے لے جانا بھول گیا۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق مسافر نے موٹروے پولیس سے موبائل فون تلاش کرنے میں مدد طلب کی تھی۔
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکہ سے چین جانے والی یونائیٹڈ ایئرلائنز کی ایک پرواز کو اس وقت غیر متوقع طور پر راستہ بدلنا پڑا جب دورانِ پرواز پائلٹ کو احساس ہوا کہ وہ اپنا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے ہیں۔ یہ واقعہ 22 مارچ کو پیش آیا جب یونائیٹڈ فلائٹ 198 دوپہر 2 بجے لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شنگھائی کے لیے روانہ ہوئی۔ تاہم، پرواز کے دو گھنٹے بعد، طیارے نے اچانک یوٹرن لیا اور شام 5 بجے سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔ یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ پرواز کو سان فرانسسکو موڑنے کی وجہ پائلٹ کا پاسپورٹ نہ ہونا تھا۔ ایئرلائن نے فوری طور پر نیا عملہ ترتیب دیا، جس کے بعد سان فرانسسکو...
    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے بارے میں بھول جائیں گے۔ اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان ’انڈسٹری کے آخری سُپر اسٹارز‘ ہیں اور نئے زمانے کے اداکاروں کو ان کے جیسی کامیابی کو دہرانا مشکل ہوگا۔ تاہم عامر خان اس خیال پر یقین نہیں رکھتے ان کے مطابق ہر چیز تخلیق اور تباہی کے عمل میں ہے اور اسی طرح ایک دن لوگ بالی ووڈ کے تینوں ’خانز‘ کو بھول جائیں گے۔ عامر خان نے ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے بعد کوئی سُپر اسٹار نہیں ہوگا۔...
    ممبئی (شوبز ڈیسک) ہولی نہ صرف خوشیوں بلکہ خوشی بانٹنے کا تہوار بھی ہے، اور انڈسٹری میں بھی اس کی مقبولیت دیکھی جا سکتی ہے۔ کئی مشہور شخصیات مذہب کی حد بندیوں کو توڑتے ہوئے اس تہوار کی مثبتیت میں رنگ جاتی ہیں۔ اس بار بھی کچھ معروف مسلم اداکاراؤں نے ہولی کا تہوار بھرپور جوش و خروش سے منایا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ جنت زبیر، جو سوشل میڈیا سے ٹی وی انڈسٹری تک اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو چکی ہیں، ہولی کے رنگوں میں رنگی نظر آئیں۔ سنبل توقیر خان، جو “املی” کے نام سے مشہور ہیں، ہر سال ہولی کو دھوم دھام سے مناتی ہیں۔ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی...
    بھارتی کپتان روہت شرما کے بھولنے کی عادت دن بدن پختہ ہونے لگی۔ ماضی میں آئی فون اور کبھی پاسپورٹ بھول جانیوالے شرما اب چیمپئینز ٹرافی ہی بھول گئے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں روہت شرما پریس کانفرنس میں شرکت کے بعد چیمپئنز ٹرافی کو بھول کر جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اپنی بھولنے کی عادت کے سبب پہلے ہی بدنام ہیں، کبھی مناسب وقت پر مناسب الفاظ کا استعمال بھول جاتے ہیں تو کبھی اپنا آئی فون اور پاسپورٹ تک بھول جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ 2 برس قبل ایشیاکپ کی جیت کے بعد بھارتی کپتان سری لنکا سے واپس بھارت جانے کے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے درخشاں میں پولیس کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایس ایچ او شاہد تاج پر عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ خاتون حوریہ نے دعویٰ کیا کہ وہ 10 بجے کے قریب کلفٹن سے اپنی گاڑی میں گھر جا رہی تھی کہ پولیس نے اس کی گاڑی کو روکا اور پولیس کی گاڑی کو اس کے سامنے لگا دیا۔ حوریہ کے مطابق ایک شخص جو بلیک شلوار قمیض میں ملبوس تھا، گاڑی کے اندر گھس آیا اور بدتمیزی کرنے لگا۔ خاتون نے بتایا کہ اسی دوران ایس ایچ او شاہد تاج موجود تھے، اور ان کی موجودگی میں اُسے...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بہاولپور کا دورہ کیا اور انسٹیٹیوٹ آف میڈکل سائنسز کا بھی افتتاح کیا۔ بہاولپور میں طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے اور دہشتگردی کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ریاست دہشتگردوں پر ہاتھ ڈالتی ہے تو آپ کو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جوانوں کو اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہییں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا کہ بلاوجہ تنقید کے بجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی...
    دبا کو بھول کر کچھ کرکے دکھائیں، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ کا قومی ٹیم کو پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اہم ہوتا ہے، اس سے اگر دبا کو نکال دیں تو پھر پیچھے کیا بچتا ہے، کھلاڑی دبا کو بھول جائیں، میدان میں جائیں اور اپنا کھیل پیش کرتے ہوئے کچھ کرکے دکھائیں۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم متوازن ہے، امید ہے کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے، پاکستان اور بھارت کے میچ کا نام ہی دبا ہے، اگر اسٹیڈیم سے سارے تماشائیوں کو باہر...
    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اہم ہوتا ہے، اس سے اگر دباؤ کو نکال دیں تو پھر پیچھے کیا بچتا ہے، کھلاڑی دباؤ کو بھول جائیں، میدان میں جائیں اور اپنا کھیل پیش کرتے ہوئے کچھ کرکے دکھائیں۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر اسٹیڈیم سے سارے تماشائیوں کو باہر نکال دیا جائے پھر بھی دباؤ برقرار رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ نے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ سے ہار گئے تو کیا ہوا کل کا میچ ہمارے لیے بالکل نیا ہوگا، فخر زمان ہمارے میچ وننگ کھلاڑی تھے ان کی...
    ہیرلڈ لیم نے اپنی کتاب میں لکھا ہے ’’امیر تیمور نے دنیا کو درہم بر ہم کیا‘‘۔ صدر ٹرمپ کے بیانات نے اب تک دنیا کو درہم کم اور برہم زیادہ کیا ہے، خاص طور پر غزہ کو امریکی ملکیت میں لینے کے دعوے نے، جس نے بین الاقوامی اور عالمی سطح پر تنقید اور اعتراضات کے الائو بھڑکا دیے۔ وائٹ ہائوس اور اس کے ترجمان جن کی حدت اور شدت کو کم کرنے کے لیے آئے دن جنہیں نئے معانی پہنا رہے ہیں کہ ٹرمپ کے منصوبے کا مطلب غزہ پر امریکا کا قبضہ یا اس کی تعمیر نو نہیں ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے بدھ کے روز ایک پریس بریفنگ میں کہا: ’’صدر نے غزہ...
    پاکستان کیلئے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف فائنل کبھی نہیں بھول سکتے۔لاہور کے شاہی قلعے میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں آئی سی سی، پی سی بی کے آفیشلز کے ساتھ 2017ء میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے ارکان نے شرکت کی۔ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سرفراز احمد نے کہا کہ میگا ایونٹ کےلیے آنے والی ٹیموں اور آئی سی سی عہدیداران کو خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جیت ہمارے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہے، اس چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف فائنل کبھی نہیں بھول سکتے، جیت...
    لاہور (صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اخلاقیات بھول گئے‘ پاکستانی حدود استعمال کرکے خیرسگالی کا پیغام بھی نہ دیا،دورہ پیرس کے لیے جاتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستان سے گزرا مگر نریندر مودی نے حکومت یا عوام کا شکریہ ادا نہیں کیا ادھر امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال انگیز واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سفارتی اخلاقیات بھی بھول گئے۔ انہوں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، مگر کوئی خیر سگالی کا پیغام نہیں دیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس جاتے...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر سفارتی روایات کو پامال کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود سے جذبہ خیرسگالی کا پیغام دیے بغیر گزر گئے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 3 روزہ دورے کے لیے پیرس جاتے ہوئے ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود سے سفر کیا، تاہم انہوں نے پاکستانی حکومت یا پاکستانی عوام کے لیے کوئی پیغام خیرسگالی نہیں چھوڑا۔ یہ بھی پڑھیں:نریندر مودی کا ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال، وجہ کیا بنی؟ نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ’انڈیا ون‘ نئی دہلی سے روانہ ہوا اور لاہور کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، طیارے نے 34 ہزار فٹ کی اونچائی پر شیخوپورا، حافظ آباد ، چکوال  اور کوہاٹ کا سفر کیا۔...
    فرانس کا دورہ ،مودی اخلاقیات بھول گئے، پاکستانی حدود استعمال کرکے خیرسگالی کا پیغام بھی نہ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سفارتی اخلاقیات بھی بھول گئے۔ انہوں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، مگر کوئی خیر سگالی کا پیغام نہیں دیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔ بھارتی وزیر اعظم کے جہاز نے دہلی سے پیرس جاتے ہوئے فضائی حدود کا استعمال کیا۔ انٹرنیشنل ایوی ایشن قوانین کے تحت کوئی بھی ملک فضائی حدود استعمال کر سکتا ہے۔ اس سفر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جہاز لاہور کی فضائی حدود سے بھی گزرا۔...
    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ سہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی کے لیے بہت پر امید ہیں، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کو بھول کر اگلے میچ میں فتح کے لیے میدان میں اتریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیشنل اسٹیڈیم میں مشقوں سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ہر میچ سے سیکھنے کو ملتا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جو ہوا برا ہوا تاہم اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، کھیل میں کارکردگی دکھانے پر ہی خامیاں سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کا کام پرفارم...
    پاکستانی طلبا نے مصر میں سبز ہلالی پرچم بلند کردیا، الازہر یونیورسٹی کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو چاروں شانے چت کردیا اور ٹرافی اپنے نام کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی ایرواسپیس مقابلے، برونز ایوارڈ پاکستانی طلبا کے نام مصر میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جامعہ الازہر کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اسلامک مشن سٹی اسٹیڈیم قاہرہ میں کھیلا گیا، فائنل مقابلے میں پاکستانی اسٹوڈنٹس یونین کرکٹ ٹیم نے بھارتی اسٹوڈنٹس یونین کرکٹ ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ جامعہ الازہر کے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مختلف ممالک کے طلبا کی 8 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا تھا، جن میں سے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں پہنچیں۔ 10 اوورز...
    طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ اکستان میں 20 سال سے ایک ڈالر فارن ایکسچینج نہیں آیا ہے، بیرونی سرمایہ کار پاکستانیوں کو مال فروخت کرنے کے لیے آتا ہے، ایسا بیرونی سرمایہ کار ہو جو یہاں مال بنا کر ایکسپورٹ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کسان کو براہِ راست سبسڈی دی جائے۔ سابق وزیرِ خزانہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے یہاں کسان کو مدد دینے کے لیے فرٹیلائزر فیکٹریز کو مدد دی جاتی ہے، پھر ہماری اجناس سستی ہونے کے سبب افغانستان، ترکمانستان چلی جاتی ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فارن انویسٹمنٹ کو بھول جائیں، پہلے یہاں کے مقامی...
    اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ لوگ دوران سفر احتیاط نہیں کرتے جہاز میں ہوں یا ٹرین میں اجنبی مسافروں سے علیک سلیک بڑھا کر مختلف موضوعات پر گفتگو کرنے لگتے ہیں۔ ایسا کرنا بظاہر کوئی بری بات تو نہیں لیکن یہ کسی کیلیے خطرناک یا نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے، کیونکہ جرائم پیشہ عناصر اس طرح باتوں میں لگا کر آپ کو اپنے سامان اور جمع پونجی سے محروم کردیتے ہیں۔گزشتہ دنوں لاہور کے ایک خاندان کے ساتھ پیش آنے والے دھوکہ دہی کے واقعے کے پیش نظر انہوں نے بتایا کہ ہمیشہ فضائی سفر پر جانے سے پہلے اپنے سامان کو پلاسٹک سے اچھی طرح لپیٹ دیں۔ ایئر پورٹ پر جاکر پہلے ہمارا سامان اسکین ہوتا...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کینسر سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام جاری کیا ہے۔مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں عوامی شعور و آگاہی ضروری ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں کینسر کے باعث ہونے والی شرحِ اموات تشویش ناک ہے، کینسر سے بچاؤ کے لیے ہر سطح پر ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کینسر کا سستا علاج یقینی بنانے کا اعادہوزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کینسر کی جلد تشخیص اور سستے علاج کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اُنہوں نے...
    ---فائل فوٹو موٹر وے پولیس نے 12 لاکھ سے زائد مالیت کی اشیاء مالکان کو واپس کردیں۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ملائیشیا سے آیا شہری لیب ٹاپ اور دیگر سامان سکھیکی سروس ایریا میں بھول گیا تھا، اسی طرح منڈی بہاء الدین کا شہری بھی اپنا فون سروس ایریا میں بھول گیا تھا۔ موٹروے پولیس کی کارروائی، بہاولپور سے اغواء ہوا شخص لاہور سے باریابلاہور میں موٹر وے پولیس نے کارروائی کر کے بہاولپور سے اغواء کیے گئے شخص کو بازیاب کرا لیا۔ ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی اور ڈی آئی جی نے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔
     پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے 14 بچوں میں سے ایک کا نام بھول گئے۔  شوکت یوسفزئی نے ایک نجی پروگرام میں شرکت کی جس میں میزبان ان سے کہتی ہیں کہ وہ نئی آئی ہیں اور سب نے انہیں بتایا ہے کہ آپ کے 12 بچے ہیں تو کیا آپ آرڈر میں ان کے نام بتا سکتے ہیں، جس پر شوکت یوسفزئی کہتے ہیں کہ یہ زیادتی مت کریں میرے 12 نہیں بلکہ 14 بچے ہیں۔ ساتھی مہمان نے پی ٹی آئی رہنما سے سوال کیا کہ ان کی بیویاں کتنی ہیں؟ جس پر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ان کی صرف 2 بیویاں...
    فاران یامین: موٹروے پولیس ایم 2 نے ایمانداری کی ایک اور شاندار مثال قائم کرتے ہوئے 12 لاکھ سے زائد مالیت کی قیمتی اشیاء مالکان کے حوالے کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک ملائیشیا سے آنے والے شہری نے سکھیکی سروس ایریا میں اپنا قیمتی ایپل لیب ٹاپ اور دیگر آلات بھول دیا تھا جبکہ دوسرے واقعہ میں منڈی بہاؤالدین کا ایک شہری اپنا آئی فون سروس ایریا میں بھول آیا تھا۔ موٹروے پولیس نے ایمانداری کے ساتھ دونوں واقعات میں کھوئی ہوئی قیمتی اشیاء تلاش کیں اور انہیں متعلقہ مالکان کے حوالے کر دیا۔     گداگری کے روپ میں وارداتیں کرنے والا نوسر باز گداگر گرفتار
    نادر گبول : فوٹو فائل ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے کہا ہے کہ خالد مقبول بھول رہے ہیں کراچی کو کس نے یرغمال بنایا ہوا تھا۔خالد مقبول صدیقی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نادر گبول  نے کہا کہ حد تو یہ تھی کہ ہندو اور مسیحی برادری سے فطرے کے نام پر بھتہ طلب کیا جاتا تھا۔ تاجروں سے گفتگو میں بلاول کا لہجہ دھمکی آمیز تھا، خالد مقبول ایک طرف لوگ صوبے کو چلانے کےلیے 100 فیصد وسائل فراہم کرتے ہیں، دوسری طرف لوگ ایک فیصد بھی اپنا حصہ نہیں ڈالتے ہیں، چیئرمین ایم کیو ایم نادر گبول کا کہنا تھا کہ خالد مقبول کیوں بھول گئے اپنے مفادات کیلئے حکومتوں...
    حیدرآباد: لطیف آباد میں بچے جھولا جھول کر تفریح کر رہے ہیں
    ٹیکنالوجی کے شعبے میں ان دنوں چین کی ایک کمپنی کے بنائے گئے ’ڈیپ سیک‘ نامی چیٹ بوٹ کی دھوم مچی ہے جس نے اپنی لانچنگ کے پہلے 10 دنوں میں ہی امریکا سمیت دنیا کے 50 سے زائد ممالک میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے۔ مگر ڈیپ سیک کے بانی کون ہے اور کیسے انہوں نے چیٹ جی پی ٹی جیسے بڑے چیٹ بوٹس کا متبادل ماڈل تیار کیا؟ ڈیپ سیک کے بانی لیانگ وین فینگ ایک چینی انٹرپرینیور اور تاجر  ہیں۔ وہ ایک انویسٹمنٹ گروپ ’ہائی فلائیر‘ کے شریک بانی ہیں اور ’ڈیپ سیک‘ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر ہیں۔ لیانگ وین فینگ 1985 میں چین کے ژانگ جیانگ شہر...
    پاکستانی اداکار خوشحال خان نے اداکاری کے ساتھ ساتھ باکسنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔لاہور میں باکسنگ کا ایک  عالمی مقابلہ ہوا جس میں اداکار خوشحال خان بھی رِنگ میں اترے اور انہوں نے اپنے حریف بشر خان کو دھول چٹائی۔خوشحال خان کی باکسنگ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں  انہیں کامیابی پر خوشی مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔خوشحال خان کو بھرپور سپورٹ کرنے ان کے دوست اداکار علی رضا اور سحر حیات بھی موجود تھیں جنہوں نے اداکار کی کامیابی کا جشن منایا۔اداکار کی اس کامیابی پر ان کے مداحوں کی جانب سے انہیں سراہا جا رہا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری میچ ویسٹ انڈیز نے تیسرے دن 120 رنز سے جیت لیا۔ یہ ویسٹ انڈیز کی سنہ 1990 کے بعد سے پاکستان میں ٹیسٹ میچوں میں پہلی فتح ہے۔ پاکستان کی شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ صحافی وجیہہ ثانی لکھتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز سے ہوم گراؤنڈ میں اپنی بنائی ہوئی پچ پر ہار گئی ہے۔ کوئی عاقب جاوید کو سمجھائے کہ اسپننگ ٹریک ضرور بنائیں لیکن بلے بازوں اور فاسٹ بالرز کے لیے بھی پچ میں کچھ چھوڑ دیں۔ ورنہ اپنے کھودے ہوئے گڑھے میں ایسے ہی گرتے رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2025ء)دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پر موجود امریکی صدور کی فہرست میں جب صارفین کو جو بائیڈن کا نام نظر نہیں آیا تو وہ حیران رہ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل نے اپنی اس غلطی کو کچھ دیر میں ہی ٹھیک کر لیا لیکن پھر بھی یہ غلطی صرف چند لمحوں میں ہی بین الاقوامی میڈیا پر ایک بڑی خبر بن گئی۔جب صارفین نے یہ بات نوٹ کی کہ گوگل پر امریکی صدور کی فہرست میں جو بائیڈن کا نام نہیں ہے تو اس وقت فہرست میں باقی تمام امریکی صدور کے نام ترتیب سے موجود تھے صرف جو بائیڈن کا نام غائب تھا۔گوگل کی اس غلطی...
    واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ “(جو) بائیڈن نے سب میں معافی بانٹی مگر یہ بات مضحکہ خیز یا شاید افسوسناک ہے کہ انھوں نے خود کو معافی نہیں دی ‘ ہر چیز بائیڈن ہی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے”۔امریکی چینل Fox News کو انٹرویو میں ٹرمپ نے واضح کیا کہ اپنی پہلی مدت صدارت (2017-2021) کے اختتام پر ان کے پاسموقع تھا کہ وہ اپنے حامیوں کو معافی دے دیں مگر انھوں نے ایسا نہیں کیا۔ اس لیے کہ ان کے حامیوں نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا جس پر معافی دی جائے۔ سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے خاندان کے پانچ افراد کو پیشگی صدارتی معافی سے نوازا تھا۔ ان...
    بالی ووڈ کے اسٹار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم بھول بھلیاں کے سیکوئل سے نکالا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے، جہاں انہوں نے کامیڈی فلموں میں کم کام کرنے اور فلم ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں نظر نہ آنے کی حیران کُن وجہ بھی بتائی۔ ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ گزشتہ 10 سال میں کامیڈی فلموں میں کم کیوں نظر آئے؟ اس پر اکشے نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ انہوں نے حالیہ برسوں میں زیادہ تر سماجی مسائل پر مبنی فلموں پر توجہ دی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کامیڈی...
    کراچی: شہر قائد میں غربت سے پریشان 27 سالہ نوجوان نے پھندے سے جھول کر اپنی جان دے دی۔ پولیس کے مطابق کورنگی زمان ٹاؤن کے علاقے میں مدینہ کالونی سونا چاندی لان کے قریب ایک گھرسے نوجوان کی گلےمیں پھندا لگی لاش ملی،جس  کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ متوفی نوجوان کی شناخت 27 سالہ دیان ولد اطہرکے نام سےکی گئی ۔ ایس ایچ او زمان ٹاؤن عتیق الرحمٰن نے بتایا کہ متوفی نوجوان اپنے نانا نانی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ نوجوان کی نانی کسی کام سے باہر گئیں  تو اس نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔ ابتدائی...
    بالی ووڈ کے اسٹار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم بھول بھولیاں کے سیکوئل سے نکالا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے، جہاں انہوں نے کامیڈی فلموں میں کم کام کرنے اور فلم ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں نظر نہ آنے کی حیران کُن وجہ بھی بتائی۔ ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ گزشتہ 10 سال میں کامیڈی فلموں میں کم کیوں نظر آئے؟ اس پر اکشے نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ انہوں نے حالیہ برسوں میں زیادہ تر سماجی مسائل پر مبنی فلموں پر توجہ دی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کامیڈی میں...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے فلم ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں اس فلم سے نکال دیا گیا تھا۔ حال ہی میں اکشے کمار نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جواب دیے، ایک مداح نے سوال پوچھا کہ  انہوں نے بھول بھلیاں فلم کے دوسرے اور تیسرے حصے میں کام کیوں نہیں کیا؟ جس پر اکشے کمار نے انہیں وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’بیٹا! مجھے اس فلم سے نکال دیا گیا تھا‘۔ یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار کب تک فلم انڈسٹری میں رہیں گے؟ بالی ووڈ اسٹار نے بتادیا ایک مداح نے اکشے کمار سے سوال...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے فلم ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ اکشے کمار نے حال ہی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔ اس دوران ایک مداح نے ان سے سوال پوچھا کہ ’آپ نے پچھلے 10 سال کے دوران کامیڈی فلموں میں بہت کم کام کیا ہے؟ ایسا کیوں ہے؟ اداکار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی، آپ نے بالکل ٹھیک کہا، میں نے پچھلے کچھ سال کامیڈی فلموں میں بہت کم کام کیا ہے اور سماجی مسائل پر مبنی فلموں میں زیادہ کام کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ...
    کراچی (سٹاف رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قومیں ہمیشہ اتحاد و یکجہتی سے بنتی ہیں۔ جو ممالک اپنی ثقافت بھول جاتے ہیں وہ کہیں گم ہو جاتے ہیں۔ ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہے۔ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے ایک آدمی یا سوچ قوم نہیں بناتی۔ طاقت کسی بندوق میں نہیں سیاست اور کلچر میں ہے۔ ہمیں متحد ہو کر نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ اپنی ثقافت کو بھولنے والی قومیں ترقی نہیں کر سکتیں۔ ثقافت کو اجاگر کرنے میں میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے۔ تاریخ اور ثقافت کو اپنا کر نئے دور کا مقابلہ کریں گے تو پاکستان ترقی کرے گا۔ نئی نسل کو اپنی ثقافت کے بارے میں آگاہی فراہم...
    اسلام آباد: رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ فیصلے میں پیسوں کو جرم قرار دیا گیا مگر جج صاحب بھول گئے عطیات جرم نہیں ہوتے۔فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نیب کو ثابت کرنا تھا مگر انہوں نے کوئی دستاویزات نہیں دیں،عدالت مان رہی ہے کہ یہ جرم کے پیسے نہیں تو یہ کیس ہی نہیں بنتا پھرتو سزا ہی نہیں ہوسکتی۔ زرائع کے مطابق علی ظفر نے کہا کہ جج صاحب کے مطابق کابینہ کے فیصلے کا فائدہ بانی پی ٹی آثی کو ہوا،ڈونیشن پر ٹرسٹیز کا کوئی اختیار نہیں ہے،یہ ججمنٹ مفروضے پر پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کابینہ کی ممبر...
    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعلی ظفر نے القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے پر کا ردعمل میں کہاہے کہ فیصلے میں پیسوں کو جرم قرار دیا گیا لیکن جج صاحب بھول گئے عطیات جرم نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے میں پیسوں کو جرم قرار دیا گیا لیکن جج صاحب بھول گئے عطیات جرم نہیں ہوتے۔ ان کاکہناتھاکہ یہ نیب کو ثابت کرنا تھا لیکن انہوں نے کوئی دستاویزات نہیں دیں،عدالت مان رہی ہے کہ یہ جرم کے پیسے نہیں تو یہ کیس ہی نہیں بنتا پھرتو سزا ہی نہیں ہوسکتی۔ بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ جج صاحب کے مطابق کابینہ کے فیصلے کا فائدہ بانی پی ٹی آ ئی  کو ہوا،ڈونیشن پر ٹرسٹیز کا کوئی اختیار نہیں ،یہ...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ کارکردگی اور بیانیہ دو الگ الگ چیزیں ہیں، بیانیہ وہ بناتے ہیں جن کے پاس کارکردگی دکھانے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔ معروف اور تجربہ کار سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والی خاتون وزیر اعلیٰ کی اس بات کا حقیقت سے کتنا تعلق ہے؟ اس حوالے سے ایک بڑی مثال چودھری پرویز الٰہی کی ہے جو حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ہر خاص و عام کے لیے دستیاب رہتے ہیں۔ جنرل مشرف کے دور میں انہوں نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، سیاسی میدان میں بھی پوری طرح سے سرگرم رہے لیکن 2008 ء کے انتخابات میں کھیل سے باہر ہو گئے پھر...
    بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو سزا اس لئے دی جارہی ہے کہ انہوں نے وہ ادارہ کیوں بنایا جس میں سیرت النبی پڑھائی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں علیمہ خان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ پریشان ہیں کہ فلاحی ادارہ ہے جس سے بانی کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا لہٰذا ان کو سزا دینے میں بڑی مشکل پیش آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سزا اس لئے دی جارہی ہے کہ انہوں نے وہ ادارہ کیوں بنایا جس میں سیرت النبی پڑھائی جارہی ہے۔علیمہ خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ موخر ہونے سے متعلق کہا...
    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے تعلیمی کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے وزرائے تعلیم نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مالدیپ کے وزیر تعلیم اور وزیر اعظم میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ وزیر تعلیم مالدیپ نے بتایاکہ پاکستان سے میرے اچھی یادیں ہیں، میں نے لاہور میں پڑھائی کی تھی تب شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے اور آج وزیر اعظم پاکستان ہیں۔ وزیر اعظم نے وزیر تعلیم مالدیپ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ پنجابی میں بات کریں۔ اس پر مالدیپ وزیر تعلیم نے مسکراتے ہوئے کہاکہ ابھی بھول گیا ہوں۔
    ابھی بھول گیا ہوں، وزیراعظم کی پنجابی میں بات کی فرمائش پر مالدیپ کے وزیرتعلیم کا جواب،دلچسپ گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف سے تعلیمی کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے وزرائے تعلیم نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مالدیپ کے وزیر تعلیم اور وزیر اعظم میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ وزیر تعلیم مالدیپ نے بتایاکہ پاکستان سے میرے اچھی یادیں ہیں، میں نے لاہور میں پڑھائی کی تھی تب شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب تھے اور آج وزیر اعظم پاکستان ہیں۔ وزیر اعظم نے وزیر تعلیم مالدیپ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ پنجابی میں بات کریں۔ اس پر مالدیپ وزیر تعلیم نے مسکراتے ہوئے کہاکہ ابھی بھول گیا...
۱