2025-10-05@01:38:05 GMT
تلاش کی گنتی: 1491

«جیل حکام سے جواب»:

    اسرائیلی ریڈیو نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حکومت کی سیاسی سطحوں نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ میں کارروائیاں بند کر دیں اور اپنی سرگرمیوں کو "کم سے کم" کر دیں اور صرف پٹی میں دفاعی کارروائیاں کریں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیراعظم کے دفتر نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کو رہا کروانے کے لئے ٹرمپ کے منصوبے کے پہلے مرحلے پر "فوری طور پر عمل درآمد" کی تیاری کر رہا ہے۔بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیاہے کہ ہم ٹرمپ اور ان کی ٹیم کے ساتھ جنگ ​​کے خاتمے کے لیے "اسرائیل کے طے کردہ اصولوں کی بنیاد پر" مکمل تعاون کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ اسرائیلی ریڈیو نے یہ بھی دعویٰ کیا...
    غزہ پر قابض اسرائیل کی سخت ناکابندی اور انسانی بحران کے باوجود عالمی ضمیر ایک بار پھر جاگ اٹھا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ہفتے 43 امدادی کشتیوں کو روک کر ان میں سوار 500 رضاکاروں کو گرفتار کرنے کے باوجود فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کی کوششیں رُکیں نہیں۔ اب بین الاقوامی تنظیم فریڈم فلوٹیلا کولیشن (FFC) نے ایک نیا قافلہ روانہ کر دیا ہے، جس میں 11 کشتیوں پر مشتمل امدادی مشن شامل ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق یہ بحری قافلہ اٹلی کے بندرگاہی شہر اوترانتو سے روانہ ہوا، جہاں سے  25 ستمبر کو اٹلی اور فرانس کے جھنڈے تھامے 2 کشتیاں روانہ ہوئی تھیں۔ یہ کشتیاں بعد ازاں 30 ستمبر کو ایک اور کشتی...
    اسرائیل نے 43 امدادی کشتیوں کو تو غزہ جانے سے روک کر یرغمال بنا کر 500 رضاکاروں کو گرفتار کرلیا لیکن حوصلوں کو قید نہ کرسکا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی تنظیم فریڈم فلوٹیلا کولیشن (FFC) نے اعلان کیا ہے کہ 11 کشتیوں پر مشتمل ایک نیا بحری قافلہ فلسطینی عوام تک امداد پہنچانے کی کوشش میں روانہ ہو چکا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق اٹلی کے شہر اوترانتو سے 25 ستمبر کو دو کشتیاں، جو اٹلی اور فرانس کے جھنڈے تھامے ہوئے تھیں، روانہ ہوئیں۔ یہ کشتیاں 30 ستمبر کو ایک اور کشتی "کنشینس" سے ملیں اور اب یہ قافلہ جلد ہی 8 کشتیوں کے دوسرے گروپ "تھاؤزنڈ میڈلینز ٹو غزہ" سے جا ملے گا اور...
    شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کا دھاوا‘ انسانی حقوق کے کارکنوں کی گرفتاریاں قزاقی ہے۔ اسرائیل نے عالمی قوانین کو روندتے ہوئے اقوام عالم کے منہ پر طمانچہ مارا۔ اخترڈار نے کہا ایک چھوٹے سے ملک کا پوری مسلم دنیا کو آگے لگا دینا ہماری نا اہلی اور دین سے دوری کا نتیجہ ہے۔ اسرائیل کو روکنے کیلئے قلندرانہ کردار کی ضرورت ہے‘ اسی میں عالم اسلام کی بقا ہے۔ اختراقبال ڈار نے کہا سلامتی کونسل میں 6مرتبہ غزہ جنگ بندی پر ویٹو کرنے والا امریکی صدر ٹرمپ امن کے نوبل پرائز کا حقدار کیسے ہوسکتا ہے۔
    امریکی صدر نے زور دیا کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ پر بمباری روک دینی چاہئے تاکہ یرغمالیوں کو فوری اور محفوظ طریقے سے نکالا جا سکے کیونکہ موجودہ صورتحال میں ایسا کرنا انتہائی خطرناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کے امن منصوبے پر ردعمل سامنے آنے کے بعد اسرائیل سے غزہ میں حملے روکنے کا مطالبہ کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دیا کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ پر بمباری روک دینی چاہئے تاکہ یرغمالیوں کو فوری اور محفوظ طریقے سے نکالا جا سکے کیونکہ موجودہ صورتحال میں ایسا کرنا انتہائی خطرناک ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت مذاکرات کی تفصیلات پر بات چیت جاری ہے، انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    فائل فوٹو۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس کا نظام نافذ کیا گیا ہے۔ کراچی سے جاری اپنے بیان میں انھوں نے کہا موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کے تحت بارہویں شیڈول میں ترمیم کے بعد نظام نافذ کر دیا گیا، اوور اسپیڈنگ، سگنل توڑنے، غلط سمت میں گاڑی چلانے پر بھاری جرمانہ ہوگا۔ شرجیل میمن نے کہا بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر بھی سخت کارروائی ہوگی، نئی فہرست میں گاڑیوں کی اقسام کے حساب سے جرمانے بڑھائے گئے۔  سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اوور اسپیڈنگ پر موٹر سائیکل کا 5 ہزار اور کار کیلئے 15ہزار روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ ہیوی ٹرانسپورٹ پر 20 ہزار روپے جرمانہ...
    پشاور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صابر حسین اعوان کا کہنا تھا کہ غزہ اور فلسطین میں 80 ہزار انسانوں کے قتل عام میں امریکی صدر ٹرمپ نینتن یاہو کا اصل سہولت کار ہے۔ بحر اللہ خان کا کہنا تھا کہ اسرائیل و فلسطین کے حوالے سے دو قومی نظریہ قائداعظم محمد علی جناح رح کے ویژن اور ہماری قومی پالیسی سے متصادم ہے۔ اسلام ٹائمز۔  ماعت اسلامی پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت صمود فلوٹیلا کے دیگر شرکاء کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر جماعت اسلامی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور صوبائی جنرل سیکرٹری صابر حسین اعوان اور ضلعی امیر بحراللہ خان ایڈوکیٹ کی قیادت...
    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت نے مشرق وسطیٰ اور دنیا کے امن کو تباہ کر دیا ہے، اور اگر پاکستان نے کسی بھی شکل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کی حمایت دراصل فلسطین اور کشمیر کے عوام کی قربانیوں سے انحراف ہوگا۔ حافظ نعیم نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتیں کرپشن اور مراعات کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں لیکن عوامی مسائل کے حل کے...
    اپنی ایک رپورٹ میں ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ کیا امریکہ، حماس کی تجویز کردہ ترامیم پر بات چیت کیلئے تیار ہے یا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس"، امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے تجویز کردہ، غزہ جنگ بندی کے منصوبے میں ترمیم کر رہی ہے اور اس پیش كش كا مثبت جواب دے گی۔ ٹائمز آف اسرائیل نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مصر، قطر اور ترکیہ کی ثالثی ٹیم، حماس رہنماؤں کے ساتھ دوحہ میں ٹرامپ کے منصوبے پر تعمیری مذاکرات کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم "بنجمن نیتن یاہو" نے ڈونلڈ ٹرامپ کے...
    گلوبل صمود فلوٹیلا کے خلاف اسرائیلی کارروائی اور وہاں گرفتار کیے گئے بین الاقوامی کارکنان کے معاملے پر پشاور میں 2 الگ الگ مگر ہم ذہن احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:گلوبل صمود فلوٹیلا: بلاول بھٹو زرداری کا گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ جماعتِ اسلامی نے امریکی قونصل خانے کے سامنے اور پاکستان مرکزِ مسلم لیگ نے فوارہ چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی، جن میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور اسرائیل کے خلاف زوردار نعرے لگائے۔ جماعتِ اسلامی کا احتجاج اور مشتاق احمد کی حمایت جماعتِ اسلامی کے جلوس میں جنرل سیکرٹری پی وی سطحی صابر حسین اعوان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے...
    اسرائیلی بحریہ نے انسانی ہمدردی پر مبنی ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے تمام جہاز روک لیے، جو محصور غزہ کے لیے امداد لے جا رہے تھے۔ جمعے کی صبح پولینڈ کے پرچم تلے چلنے والا ’ماری نیٹ‘ نامی آخری جہاز بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ اس جہاز پر 6 رکنی عملہ سوار تھا۔ گرفتاریاں اور بھوک ہڑتال بین الاقوامی کمیٹی برائے محاصرہ توڑنے کی تنظیم کے مطابق اسرائیلی فورسز نے 40 سے زائد ممالک کے تقریباً 500 کارکنان کو گرفتار کیا۔ بعض حراست میں لیے گئے کارکنوں نے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ Global Sumud Flotilla: Israel intercepts final boat, detains activists Israeli occupation forces on Friday morning intercepted the final boat, the Marinette, from...
    عمران خان  اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی۔  بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند آج اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم وکیل صفائی فیصل قوسین مفتی کی عدم حاضری کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی وقت پر جیل نہیں پہنچے، جس پر جج شاہ رخ ارجمند سماعت کے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے، جو آئندہ بھی اڈیالہ جیل...
    ویب ڈیسک: عمران خان  اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند آج اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم وکیل صفائی فیصل قوسین مفتی کی عدم حاضری کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی وقت پر جیل نہیں پہنچے، جس پر جج شاہ رخ...
    اسلام آباد: پاکستان نے صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امداد روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ اس فلوٹیلا میں 40 سے زائد شہری کشتیاں شامل تھیں، جن میں تقریباً 500 بین الاقوامی کارکن سوار تھے، جن کا مقصد محصور غزہ کے عوام تک انتہائی ضروری انسانی امداد پہنچانا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلوٹیلا پر سوار کارکنوں کی غیر قانونی حراست بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈبلن :آئرلینڈ کے وزیراعظم (تاؤسیخ) میہل مارٹن نے غزہ کی جانب امداد لے جانے والےگلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بین الاقوامی بحری قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے وزیراعظم نے کہا کہ اگر یہ حملہ بین الاقوامی پانیوں میں کیا گیا ہے تو یہ یقیناً عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم مارٹن کا کہنا تھا کہ یہ مشن خالصتاً انسانی بنیادوں پر تھا جس سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں تھا،  اس کا مقصد صرف غزہ کے عوام تک امداد پہنچانا اور دنیا کو ان کی حالتِ زار کی طرف متوجہ کرنا تھا، غزہ میں فوری طور پر انسانی...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔صوبائی وزیرِ ہائر ایجوکیشن مینا خان کا قلم دان تبدیل کرکے کمیونیکیشن اینڈ ورکس کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ، 10 وزراء، مشیروں کے محکمے تبدیل پشاور خیبر پختونخوا میں 2 وزراء کے استعفوں کے بعد 10... معاونِ خصوصی محمد سہیل آفریدی کو وزیر بناکر ہائر ایجوکیشن کا محکمہ ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل خیبر پختونخوا میں 2 وزراء کے استعفوں کے بعد 10 کابینہ ارکان کے محکمے تبدیل کر دیے گئے ہیں۔
    صمود فلوٹیلا کے قافلے میں 40 کشتیاں شامل ہیں جن میں دنیا بھر سے 500 سے زائد افراد سوار ہیں اور ان کی منزل غزہ میں محصور فلسطینیوں کو خوراک پہنچانا تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے ان کشتیوں کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا اور 200 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں جو بطور رضاکار کشتی میں سوار تھے۔ دیگر اسیروں میں معروف سماجی کارکن، وکلا اور خواتین بھی شامل ہیں۔ Already several vessels of the Hamas-Sumud flotilla have been safely stopped and their passengers are being transferred to an Israeli port. Greta and her friends...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے 1973ء کا آئین بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کا محور عوام ہیں۔ آئین کہتا ہے کہ اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہوگا۔ منتخب نمائندے منزل کا تعین کریں، پاک فوج پاکستان کی ترقی اور کامیابی کے سفر میں ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ حاکمیت اعلیٰ اللہ تعالیٰ کی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے اس حکم سے ہی آئین کو اختیار ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوامی رائے کے مظہر ہیں۔ عوام اپنی رائے آئین اور پارلیمنٹ کے ذریعے...
    استنبول: ترک شہریوں کی گرفتاری کے بعد استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر نے غزہ جانے والی "گلوبل صمود فلوٹیلا" پر اسرائیلی کارروائی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق، یہ تحقیقات اقوام متحدہ کے سمندری قوانین کے کنونشن کی روشنی میں کی جا رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی کرتے ہوئے 24 ترک شہریوں کو گرفتار کیا، جبکہ مجموعی طور پر 30 ترک شہریوں کو حراست میں لے کر یورپ ڈی پورٹ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ پراسیکیوٹر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ تحقیقات میں "آزادی سے محرومی، ٹرانسپورٹ کے ذرائع پر قبضہ یا حراست، لوٹ مار، مادی نقصان اور تشدد" جیسے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے ’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘روکنے کی شدیدمذمت کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دفتر خارجہ نے کہاکہ فلوٹیلا میں 40سے زائد جہاز اور500بین الاقوامی کارکن شامل تھے، کارکنان غزہ کے محصور عوام کیلئے انسانی امداد لے جارہے تھے،فلوٹیلا کارکنان کی گرفتاری بین الاقوامی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے،ترجمان کاکہناتھا کہ اسرائیلی کارروائی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے،اسرائیل کی جارحیت اور ناکہ بندی سے 20لاکھ فلسطینی متاثر ہوئے۔  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا 3فیصد کرائے بڑھانے کا اعلان  پاکستان نے فوری اورغیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ  کرتے ہوئے غزہ کی غیرقانونی ناکہ بندی کے خاتمے پر زور...
    خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد وبدل، معاون خصوصی ارباب عاصم کو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا قلمدان دے دیا گیا۔معاون خصوصی محمد اسرار کا قلمدان تبدیل، محکمہ آبپاشی دے دیا گیا، صوبائی وزیر ایکسائز خلیق الرحمان کو محکمہ صحت، مشیر صحت احتشام علی کو محکمہ ایکسائز کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر فضل شکور کا محکمہ بھی تبدیل، انہیں سیاحت کا قلمدان مل گیا، مشیر برائے سیاحت زاہد چن زیب کو محکمہ محنت دے دیا گیا۔صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ پختون یار وزیر کو کھیلوں کا قلمدان دے دیا گیا، صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں وزیر کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مل گئی۔حمید الرحمان وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی تعینات ہو گئے، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو...
    غزہ کیلئے امدادی سامان کے حامل صمود فلوٹیلا کے بحری بیڑے کیساتھ براہ رابطے میں موجود اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر برائے انسانی حقوق نے، غاصب صہیونیوں کیساتھ ملی بھگت پر مغربی حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہرایا اور تاکید کی ہے کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب دنیا بھر صمود فلوٹیلا کے اغوا کیساتھ نپٹ رہی ہے، اسرائیل نے غزہ میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر فرانسسکا البانی نے غزہ کے لئے امدادی سامان کے حامل، صمود فلوٹیلا کے بحری جہازوں پر غاصب صیہونی رژیم کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251002-08-35 جسارت نیوز سیف اللہ
    خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد وبدل، صوبائی وزیر فضل شکور کا محکمہ بھی تبدیل، انہیں سیاحت کا قلمدان مل گیا، مشیر برائے سیاحت زاہد چن زیب کو محکمہ محنت دے دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد وبدل، معاون خصوصی ارباب عاصم کو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا قلمدان دے دیا گیا۔ معاون خصوصی محمد اسرار کا قلمدان تبدیل، محکمہ آبپاشی دے دیا گیا، صوبائی وزیر ایکسائز خلیق الرحمان کو محکمہ صحت، مشیر صحت احتشام علی کو محکمہ ایکسائز کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر فضل شکور کا محکمہ بھی تبدیل، انہیں سیاحت کا قلمدان مل گیا، مشیر برائے سیاحت زاہد چن زیب کو محکمہ محنت دے دیا...
    غزہ کی جانب بڑھنے والے امدادی فلوٹیلا پر اسرائیل کا سائبر حملہ، مواصلاتی نظام مفلوج کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز تل ابیب (سب نیوز)غزہ کی جانب امداد لے کر بڑھنے والے بین الاقوامی بحری قافلے نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی جہازوں نے ان کی کشتیوں کو روکنے کی کوشش کی اور مواصلاتی نظام پر سائبر حملہ کیا۔ فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ تمام تر خطرات کے باوجود اپنا مشن جاری رکھیں گے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امدادی قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ جب ان کی کشتیوں نے غزہ کے قریب سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تو دو اسرائیلی جنگی...
    سبی میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل میدان جنگ میں شکست کھا کر عرب و مسلم حکمرانوں کی مدد سے مذاکرات کی میز پر اپنی ہاری ہوئی بازی جیتنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی رہنماء علامہ سید ظفر عباس شمسی اور علامہ سہیل اکبر شیرازی نے ضلع سبی کی تحصیل لہڑی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے گاؤں وزیرہ میں جنگ آزادی کے ہیرو میر بجار خان ڈومکی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قابض انگریز سامراج کے وطن کی آزادی کے لئے لڑنے والے...
    جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا فلسطین سے متعلق حالیہ یکطرفہ معاہدے کی حمایت قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن سے متصادم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے قائمقام امیر صابر حسین اعوان نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے غزہ اور فلسطین میں قیام امن کے لئے پیش کئے گئے 20 نکاتی امن فارمولے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ 65 ہزار سے زائد نہتے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام میں ملوث اسرائیل کے کسی بھی متنازعہ فیصلے یا تجویز کی قطعاً حمایت نہ کی جائے کیونکہ حالیہ معاہدے میں فلسطین کی اصل فریق حماس کو یکسر نظرانداز...
        گلوبل صُمود فلوٹیلا میں شامل سرگرم کارکنوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کی صبح ان کی کشتیوں کے بیڑے کو ایک نامعلوم بحری جہاز نے نشانہ بنایا جو بظاہر اسرائیلی فوجی جہاز تھا۔ اس واقعے میں فلوٹیلا کی بعض کشتیوں کا مواصلاتی نظام متاثر ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فلوٹیلا پر مبینہ بحری دباؤ کارکن تھییاگو آویلا کے مطابق نامعلوم جہاز نے بیڑے کی مرکزی کشتیوں ’الما‘ اور ’سیریئس‘ کے مواصلاتی آلات کو نقصان پہنچایا اور خطرناک چالیں چلیں۔ BREAKING : “They’re intercepting us right now.” Israeli warships are attacking the Global Sumud Flotilla in international waters. Peaceful civilians carrying baby formula to the starving people of Gaza are being targeted in the middle of...
    خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا غزہ سے متعلق امن منصوبہ یکطرفہ اور ناقابلِ عمل ہے اور یہ حماس کو اسرائیلی افواج کے سامنے سرنڈر کرنے پر مجبور کرنے کی سازش ہے۔ ایکس پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں صیہونی ریاست کے وحشیانہ حملوں کو روکنے کے لیے کوئی جامع میکانزم موجود نہیں، مسلم اور یورپی حکومتوں کو اس منصوبے میں بنیادی تبدیلیوں کی تجویز دینا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کی تشکیل اور اس کے عملدرآمد کا پلیٹ فارم امریکا کے بجائے اقوامِ متحدہ ہونا چاہیے، جنگ...
    —تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خوارج نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے عوامی رابطہ پل دھماکے سے اڑا دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کی تحصیل جانی خیل میں خوارج نے دھماکا خیز مواد سے رابطہ پل تباہ کیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مالی خیل تحصیل جانی خیل میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی کوشش کی۔ بنوں میں دھماکا، اے ایس آئی سمیت 5 اہلکار زخمیبنوں میں پولیس موبائل کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج نے رابطہ پل کے نیچے بارودی مواد لگایا، جس کے پھٹنے سے پل مکمل تباہ ہو گیا۔دوسری جانب جانی خیل کے عوام نے خوارج کی جانب سے پل...
    بنوں کی تحصیل جانی خیل میں خوارج نے دھماکا خیز مواد سے رابطہ پل تباہ کر دیا، جس پر عوام نے شدید ردعمل دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بنوں کی تحصیل جانی خیل کے علاقے مالی خیل میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، خوارج نے رابطہ پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا، جس کے پھٹنے سے پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے خوارج کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ اہلِ علاقہ نے اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی اور اسے علاقے کے امن و ترقی پر کھلا حملہ قرار دیا۔ اہلِ علاقہ نے کہا کہ تمام سڑکیں، مساجد اور مدارس عوامی سہولت کے...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کی تقریر نفرت انگیز اور تقسیم پیدا کرنے والے بیانات سے بھری ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے اس رویے کی توقع نہیں تھی، آج پریس کانفرنس میں اس معاملے پر تفصیلی بات کریں گے۔واضح رہے کہ مریم نواز نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں ایک بار پھر مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہوتا، این ایف سی کے پیسے سب کو یکساں ملتے ہیں، آپ اپنے پیسے کہاں لگاتے ہیں؟
    واشنگٹن: امریکا نے غزہ جنگ بندی کے لیے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیس نکات پر مشتمل قرار دیا ہے۔ اس منصوبے کو فلسطینی حلقوں سمیت دنیا بھر میں تحفظات کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اس میں قابض اسرائیل کو مرکزی حیثیت دینے اور فلسطینی عوام کی خودمختاری کو نظر انداز کرنے کے نکات نمایاں ہیں۔ منصوبے کے مطابق حماس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ 72 گھنٹوں کے اندر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے جبکہ اسرائیل صرف چند علاقوں سے فوج ہٹانے پر راضی ہوگا۔ اس فارمولے کے تحت غزہ میں ایک عبوری حکومت قائم کی جائے گی جسے ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کہا گیا ہے۔ حیران کن طور پر اس...
    اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرکو شرکت کی ہدایت، فارم 47 کے تحت قائم حکومت جعلی اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، مہنگائی، سیلاب، امن و امان سمیت عوامی مسائل کو عوامی اسمبلی میں اجاگر کیا جائے گا،بیرسٹر علی ظفر عمران خان کی پارٹی رہنماوں کو قوم کی اواز بننے کی ہدایت، پارلیمانی پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار ،پی ٹی آئی قبائل کے لیے ملکر آواز اٹھائے گی، مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،اجلاس کا اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف نے آج منگل اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بیرسٹر علی ظفر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔پی ٹی آئی کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: غزہ پر مسلط اسرائیل کی تباہ کن جنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ان کے پیش کردہ بیس نکاتی امن منصوبے کو قبول کرلیا ہے۔مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے اس دن کو  تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اگر حماس بھی اس پر راضی ہوجائے تو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہے اور جنگ بندی فوراً نافذ ہوجائے گی، لیکن ساتھ ہی انہوں نے فلسطینیوں کو دھمکی دی کہ اگر 3 دن کے اندر حماس نے ان کی شرائط نہ مانیں تو اسرائیل کو طاقت کے استعمال کا حق ہوگا اور امریکا اس میں بھرپور معاونت کرے گا۔ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ عرب اور...
    نئی دہلی : گزشتہ روز دہلی کے کئی اداروں کو بم دھمکیوں پر مشتمل ای میلز موصول ہوئیں۔ ان میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ، نوئیڈا سی آر پی ایف پبلک اسکول اور قطب مینار کے قریب سروودیا ودیالیہ شامل ہیں۔ ای میلز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان مقامات پر دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔ اس سے شہر میں ایک بار پھر خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں۔ متاثرہ مقامات پر وسیع پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی، تاہم سیکورٹی ایجنسیوں کو اب تک کی تحقیقات میں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔ یہ...
    سندھ کے سینئر وزیر کا سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر وزیراعلٰی پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آج پنجاب کی وزیرِاعلیٰ کی تقریر پر گہری مایوسی ہوئی، وزیراعلٰی پنجاب کی تقریر تفرقہ انگیز اور نفرت انگیز بیانات سے بھری ہوئی تھی، یہ بالکل توقع کے خلاف تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے مریم نواز کے بیان کو نفرت اور تفرقہ انگیز قرار دے دیا۔ شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب کی وزیرِاعلیٰ کی تقریر پر گہری مایوسی ہوئی، وزیراعلٰی پنجاب کی تقریر تفرقہ انگیز اور نفرت انگیز بیانات سے بھری ہوئی...
    سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ او آئی سی غزہ میں اسرائیلی بربریت کو روکنے اور مسلم نسل کشی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے، اقوام متحدہ کی طرز پر اسلامی ادارہ بنایا جائے جو عالمی سطح پر مسلم ممالک پر غاصبانہ قبضوں اور کسی بھی ناجائز جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کرسکے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطین و کشمیر کی آزادی مقدر بن چکی ہے، ناجائز ریاست اسرائیل نے غزہ پر حملے اور نہتے عوام کا قتل عام بند نہیں کیا...
    پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے بتایا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین اڈیالہ جیل کے باہر اسمبلی لگائیں گے۔پی ٹی آئی کی جانب یہ قدم اٹھانے کا مقصد احتجاج ریکارڈ کروانا ہے۔ ملک عامر ڈوگر نے یہ بھی بتایا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مزاحمت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ملک عامر ڈوگر نے اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم ذرائع کا کہنا ہے...
    علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے 2 گھنٹے طویل ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔ علی امین گنڈا پور نے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک عمران خان سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ...
    اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بلندیوں کی جانب سفر جاری ہے،کاروباری ہفتے کے آغاز پرپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران بلند ترین سطح ریکارڈ کی جارہی ہے، جہاں 100انڈیکس میں 718 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 62 ہزار975 پوائنٹس پرپہنچ گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے100انڈیکس1لاکھ62ہزار257پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔...
    روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا کہ روس کا یورپ یا نیٹو ممالک پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ہم پر ہونے والی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ نیٹو کے ساتھ تناؤ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب روس اور نیٹو ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، اور غیر مجاز پروازیں یورپی فضائی حدود میں داخل ہونے کے الزامات کے بعد خطرہ بڑھ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اور روس کا نئے جوہری بجلی گھروں کی تعمیر کا 25 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ روس نے ان الزامات کی تردید کی ہے، جبکہ نیٹو نے مزید خلاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرک، اسلام آباد (صباح نیوز) خیبر پختونخوا میں کرک کے علاقے درشہ خیل میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران17 دہشت گرد مارے گئے‘ جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، کرک کے تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں پاک آرمی، اسپیشل سروسز گروپ اور سی ٹی ڈی نے ملا نذیر گروپ کی علاقے میں موجودگی کی اطلاعات پرآپریشن کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ خفیہ معلومات پر22 دہشت گردوں پر مشتمل گروہ کو درشہ خیل میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گھیرے میں لیا گیا، پھر انتہائی مہارت سے گھیرا تنگ کر کے نشانہ بنایا گیا، اس آپریشن میں17 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 7 سے 10 دہشت گردوں کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹس...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ روس کے خلاف کسی بھی کارروائی کا فیصلہ کُن جواب دیا جائے گا، روس یوکرین تنازع کی دیانت دارانہ امن بات چیت کے لیے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنی جارحانہ کارروائیوں سے مشرق وسطیٰ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف غیر قانونی طاقت کا استعمال کر رہا ہے اور ایران، قطر، لبنان، شام، یمن اور عراق میں جارحیت کر رہا ہے۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کی جانب سے ایران...
    سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کرک کے تھانہ شاہ سلیم کے علاقے درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، یہ علاقہ لکی مروت اور کرک کی باؤنڈری پر واقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کرک کے علاقے درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے آپریشن کے دوران 17 خوارج مارے گئے جبکہ متعدد زخمی خوارج قریبی علاقوں میں چھپ گئے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، لوگ گھروں سے نہ نکلیں اور کسی کو اپنے گھر میں پناہ بھی نہ دیں، زخمی خوارج کی معلومات فوری طور پر پولیس کو دی جائیں۔ کرک کے علاقے درشہ خیل اور قریبی دیہات...
    کرک کے دورافتادہ سرحدی علاقہ درشہ خیل میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں18 عسکریت پسند ہلاک اور7 دیگر زخمی کرنے کا بڑا دعویٰ کیا گیاہے ،جبکہ سیکیورٹی فورسز کے3 اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کرک نے علاقہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے پیش نظر عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرتے ہوئے کرفیو نافذ کردی ہے۔ کرک پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ شام کرک کی تحصیل تخت نصرتی کی حدودمیں پولیس تھانہ شاہ سلیم کے سرحدی علاقہ درشہ خیل میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ملانذیرگروپ کے مسلح ارکان کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا...
    کرک: درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی میں 17 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز کرک : خیبر پختونخوا کے علاقے درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی اہم کارروائی میں 17 خوارج ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، یہ علاقہ لکی مروت اور کرک کی سرحد پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 22 خارجی دہشتگردوں پر مشتمل گروہ کو انتہائی مہارت سے گھیرا تنگ کر کے نشانہ بنایا گیا، آپریشن میں 17 خوارج مارے گئے جبکہ 7 سے 10 کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن فتنہ الخوارج کے...
    سینئر صحافی اجمل جامی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر شمع جونیجو سے میری گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سرکاری طور پر وفد کا حصہ ہوں، ان کے مطابق وزیراعظم نے انہیں تقریر لکھنے کی ذمہ داری دی ہے۔ ڈاکٹر شمع جونیجو کے بقول اپریل2025 سے وزیراعظم نے خود انہیں تقریر لکھنے والی ٹیم میں نامزد کیا ہے، یہ سب آفیشل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے، تاہم اب اس پر خواجہ آصف کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے، جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے حالیہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے دوران جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ایک بار پھر تنازع کا شکار ہوگئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ اس بارے میں فیصلہ نہیں کرتی، اس وقت تک سماعت آگے نہ بڑھائی جائے۔عدالت کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ واٹس ایپ کے ذریعے ٹرائل غیر منصفانہ ہے، کیونکہ نہ ملزم اپنے وکیل کو دیکھ سکتا ہے اور نہ ہی گواہوں کو۔ وکلائے صفائی کا کہنا تھا کہ یا تو عمران خان کو عدالت میں پیش کیا جائے یا پھر جیل کے اندر...
    خیبر پختونخوا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے جو صوبائی حکومت کے مطابق پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کی وجہ سے ہو رہا ہے اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں لے جایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب کی جانب سے گندم اور آٹے کی سپلائی پر مبینہ پابندی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ محکمہ خوراک کے 2 اعلیٰ افسران نے اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر ہزاروں افراد نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے انہیں ”غزہ کا قصائی“ قرار دیتے ہوئے ان کی آمد کو مسترد کیا اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء نے بلند آواز میں نعرے لگائے، جن میں شامل تھا ”نیتن یاہو خوش آمدید نہیں“، ”نیتن یاہو دہشتگرد ہے“، ”غزہ پر حملے بند کرو“، ”فلسطین آزاد ہو“۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نیتن یاہو کو غزہ میں جنگی جرائم اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام پر انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ کئی بینرز اور پلے کارڈز پر نیتن...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کھلے عام قتل اور جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے حماس، حزب اللہ، ایران اور یمن کے حوثیوں کو کھلی دھمکیاں دیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ڈھٹائی کے ساتھ کہا کہ اسرائیل نے اپنے مخالفین کو موت کے گھاٹ اتارا اور آئندہ بھی ایسا ہی کرے گا، حماس سے کہتا ہوں ہتھیار ڈال دو، یرغمالیوں کو رہا کرو، ورنہ مار دیے جاؤ گے۔  انہوں نے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کی ان رپورٹس کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ نیتن یاہو نے اپنے...
    اسرائیل 48 گھنٹے میں صمود فلوٹیلا پر بڑا حملہ کر سکتا ہے، گریٹا تھنبرگ کا ویڈیو پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز یروشلم(آئی پی ایس )ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل اگلے 48 گھنٹوں کے اندر صمود فلوٹیلا جو غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر جا رہا ہے پر بڑا فوجی حملہ کر سکتا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا: حملے ہمارا مشن نہیں روک سکتے۔ ہم مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔فلوٹیلا، جس میں مختلف ممالک کے امدادی جہاز شامل ہیں، غزہ پٹی کے لیے خوراک، طبی سامان اور دیگر ہنگامی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس بحری قافلے کو ذاتی اور بین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کھلے عام قتل اور جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے حماس، حزب اللہ، ایران اور یمن کے حوثیوں کو کھلی دھمکیاں دیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ڈھٹائی کے ساتھ کہا کہ اسرائیل نے اپنے مخالفین کو موت کے گھاٹ اتارا اور آئندہ بھی ایسا ہی کرے گا، حماس سے کہتا ہوں ہتھیار ڈال دو، یرغمالیوں کو رہا کرو، ورنہ مار دیے جاؤ گے۔ انہوں نے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کی ان رپورٹس کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔نیتن یاہو نے اپنے خطاب...
    جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو وہ دوسروں کے کاموں میں کیڑے نکالتے ہیں، عظمی بخاری کا شرجیل میمن کو جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کو لاہور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ پنجاب میں کیا ہو رہا ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی نے شرجیل میمن کو لاہور کے دورے کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ لاہور آئیں آپ کو دکھاتے پنجاب میں کیا کام ہورہا تاکہ آپ بھی سیکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ کل پنجاب کی...
    کراچی: ملیر میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کارروائی کے دوران 3 رائس ملز پر چھاپے مارے گئے جہاں سے ذخیرہ کی گئی 75 ہزار بوری گندم برآمد ہوئی، جس کے بعد تینوں ملز سیل کر دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر ملیر کے مطابق منافع خور عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے بجائے بڑی مقدار میں گندم چھپا کر ذخیرہ کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر مذکورہ ملوں پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ملیر نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور سنگِ میل عبور کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی خلائی ادارہ سپارکو اکتوبر 2025 میں ایک جدیدہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے جا رہا ہے، جو سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملک کی پیش رفت کو نئی سمت عطا کرے گا۔یہ جدید سیٹلائٹ زرعی ترقی، معدنی وسائل کی تلاش، فضائی آلودگی کی نگرانی، گلیشیئرز کے پگھلنے اور سیلابی صورتحال کے مؤثر تجزیے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس منصوبے سے نہ صرف قدرتی وسائل کے بہتر استعمال میں مدد ملے گی بلکہ ملکی معیشت اور پالیسی سازی کے عمل کو بھی جدید بنیادیں فراہم ہوں گی۔سپارکو کے...
    کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سندھ موٹر وہیکل رولز 1969 میں اہم ترامیم کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ترامیم کے تحت بھاری کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو نئی شرائط پر عمل کرنا لازم قرار دیا گیا۔ ترامیم میں فٹنس سرٹیفکیٹ، گاڑیوں کی مقررہ عمر کی حد اور جدید حفاظتی نظام کا لازمی نفاذ شامل ہے۔ سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ تمام بھاری کمرشل گاڑیاں اب محکمہ ٹرانسپورٹ کے قائم کردہ مراکز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں گی، خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے، جرمانے کی تمام رقوم آن لائن سندھ حکومت...
    ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے جون میں ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کو عالمی اعتماد اور خطے میں امن کے امکانات پر سنگین ضرب قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، قطر سے یکجہتی کا اظہار یہ ان کا عالمی فورم پر پہلی بار خطاب ہے جو اس سال گرمیوں میں 12 روزہ ایران اسرائیل جنگ اور اسلامی جمہوریہ کے اعلیٰ عسکری و سیاسی رہنماؤں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر پیزشکیان نیویارک میں موجود ہیں جہاں اقوام متحدہ کی جانب سے ایران پر شنیئر پابندیاں عائد کرنے کا خدشہ ہے اگر ایران نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جہاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جہاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔...
    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی بھارتی سپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور فورسز کے جوان ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کامیاب کارروائی کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن...
    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی ’فتنہ الخوارج‘ کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔   فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 ستمبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے ڈرابن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں بھارتی پراکسی ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔   آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 13 خارجیوں کو جہنم...
    ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جہاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک شدہ خوارج...
    سٹی 42 : ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔  ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، کارروائی کے نتیجے میں 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔  اسلامی نظریاتی کونسل نے مسیحی برادری کو بھی محمد علی مرزا کے بہتانوں کے تنازعہ میں گھسیٹ لیا ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔ یہ...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایران سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز (FDD) کے زیر اہتمام منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں صیہونی ماہرین نے برملاء اعتراف کیا ہے کہ سربراہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے ہی ایران کیخلاف امریکی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں موثر کردار ادا کرتے ہوئے ایران کی کمزوریوں کی نشاندہی میں امریکہ کو خصوصی مدد پہنچائی ہے اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے قریب آنے پر، دنیا کی سب سے بڑی صیہونی لابی فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز (FDD) نے واشنگٹن میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا ہے کہ جس کا مقصد اُن طریقوں کا جائزہ لینا تھا کہ جن کے...
    ترک صدر نے  مطالبہ کیا ہے اسرائیل کو عالمی قوانین کا پاس نہیں ہے اسے لگام دی جائے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جذباتی خطاب میں صدر طیب اردوان نے کہا غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر خاموش رہنے والے بھی اس گھنائوںے جرم میں برابر کے شریک ہیں،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے اسرائیل کی غزہ پر مسلط کردہ جنگ کو انسانیت کیلئے سیاہ ترین باب قرار دیاہے ،غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا اسرائیل بے قابو ہوچکا ہے، ہم اس کے جنون کو مزید برداشت نہیں کرسکتے،فلسطینی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے صدر اردوان نے مزید کہا ہے اسرائیل بمباری روک کر انسانی امداد...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک شہری کی درخواست پر دلچسپ پیش رفت ہوئی ہے جس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان جیل میں حق زوجیت کی ادائیگی کے لیے تنہائی میں ملاقات کا مطالبہ کیا گیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد، حکومت پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی ہے۔ درخواست گزار شاہد یعقوب نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کا فالوور ہے اور سمجھتا ہے کہ جیل میں قید میاں بیوی کو آپس میں ملاقات کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ اس کے مطابق جیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میںبحریہ ٹائون کراچی کی اراضی کی الاٹمنٹ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس‘سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر کی ریفرنس سے نام خارج کرنے کی درخواست‘ سندھ ہائیکورٹ نے معاملہ ٹرائل کورٹ بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریفرنس میں ملزمان کی 15 روز کے لیے حفاظتی ضمانت بھی دے دی۔ درخواست گزار کاکہنا تھا کہ تین رکنی آئینی بینچ نے قرار دیا تھا کہ معاملہ ریگولر بینچ سنے گا، ٹرائل کورٹ میں نقول فراہم ہو چکے ہیں، ہم اس ریفرنس میں ضمانت نے بریت چاہتے ہیں، عدالت کاکہنا تھا کہ یہ دائر اختیار ٹرائل کورٹ کا ہے کہ آپ ریفرنس سے خارج...
    کاٹز اس سلسلے میں اسرائیل اور امریکہ کے درمیان ہم آہنگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ امریکیوں نے اتوار کو مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیا، یہ [مذاکرات] کی دعوت نہیں تھی بلکہ ایرانیوں کو اسرائیلی حملوں سے غافل رکھنے اور دھوکا دینے کی ایک چال تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے فلسطین پر قابض صیہونی حکومت اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بارے میں ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے اور اسے حال ہی میں نشر کیا ہے۔ اس دستاویزی فلم میں اسرائیلی حکام اور ماہرین نے ایران کے ساتھ جنگ ​​میں صیہونی حکومت کے طریقہ کار اور صیہونی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی چند ملاقاتوں کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی خصوصی ایلچی برائے یوکرین کیتھ کیلاگ کو مشرقی ڈونیٹسک ریجن میں جاری جوابی کارروائی اور محاذِ جنگ کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے کیلاگ کو ڈوبروپیلیا اور پوکرووسک کے قریب یوکرینی افواج کی جوابی کارروائی کے نتائج اور محاذ پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں یوکرین اور امریکا کے درمیان تعاون کے فروغ پر بھی بات ہوئی، جس میں ڈرون ٹیکنالوجی اور امریکی ہتھیاروں کی خریداری سے متعلق دو طرفہ معاہدے شامل ہیں۔یوکرینی صدر نے کہا کہ میں کیتھ کیلاگ کی حمایت اور تعاون اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان کوششوں پر شکر گزار...
    اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے ڈینی ڈینان نے سکیورٹی کونسل کے صدر کے نام خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ "میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اسرائیلی وفد سکیورٹی کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔" اسلام ٹائمز۔ غزہ کے معاملے پر دنیا کے سامنے شرمندگی اٹھانے سے گریز کے طور پر اسرائیل اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں شرکت نہیں کی جائے گی۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے ڈینی ڈینان نے سکیورٹی کونسل کے صدر کے نام خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ "میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ...
    اسرائیل کیخلاف کارروائی: امریکا کا پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے رواں ہفتے پوری عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس سے عدالت کے روزمرہ امور بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں، یہ اقدام اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے ردعمل میں سامنے آ رہا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پہلے ہی عدالت کے متعدد ججوں اور پراسیکیوٹرز پر انفرادی پابندیاں لگا چکا ہے، لیکن ادارے کے طور پر آئی سی سی کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنا ایک بڑی پیش رفت تصور ہوگی۔ معاملے سے آگاہ 6 ذرائع...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست پر چیف کمشنر، اڈیالہ جیل حکام و دیگر کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ شہری شاہد یعقوب کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے نوٹس جاری کردیے، عدالت نے سماعت کا ایک صفحے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔ عدالت نے چیف کمشنر، اڈیالہ جیل حکام و دیگر کو 30 ستمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی...
    ---فائل فوٹو  حکومتِ سندھ نے رواں ہفتے خواتین کو پنک اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنک اسکوٹیز سے وقت کی بچت، سفری اخراجات میں کمی کے ساتھ خواتین کو محفوظ اور باوقار سفر ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ درخواست گزار خواتین اور طالبات کا ریکارڈ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعے مرتب کیا گیا ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
    سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ یہ اسکیم خاص طور پر ان خواتین کے لیے ہے جو روزانہ تعلیم، ملازمت یا دیگر ضروریات کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہیں، درخواست گزار خواتین اور طالبات کا ریکارڈ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ذریعے مرتب کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے حالیہ ہفتے کے دوران خواتین کو پنک اسکوٹیز دینے کا فیصلہ کرلیا، سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ خواتین کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی انقلابی قدم ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرصدارت اہم اجلاس میں پنک اسکوٹیز پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت رواں ہفتے خواتین اور طالبات کو مفت الیکٹرک اسکوٹیز...
    برطانیہ کی وزیر خارجہ نے بدھ کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی وزیر خارجہ نے بدھ کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، ایویٹ کوپر نے کہا کہ ہم برطانیہ کے تاریخی فیصلے کی تصدیق کرتے ہیں جس کے تحت فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا حق ہے۔ فلسطین کو تسلیم کرنا بہتر مستقبل کے حصول کا راستہ ہے۔ نیٹ ورک الجزیرہ کے مطابق، کوپر نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ بڑھ رہا ہے اور نیتن یاہو کی کابینہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق درخواست امجد علی ارباب، غلام احمد بلور، حاجی غلام علی، ارباب عالمگیر، کاشف اعظم اور ارباب خضرحیات نے علی گوہر درانی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے۔درخواست گزاروں کو موقف ہے کہ ارباب کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم شاہی باغ پشاور رکھا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا لوکل کونسل رولز 1994ء کے مطابق کسی جگہ کا نام رکھنے یا تبدیل کرنے کے بعد 50 سال تک اس کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا گائیڈ لائن کے مطابق عوامی اثاثوں...
    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان قبروں کی موجودگی نے مبینہ طور پر تہاڑ جیل کو انتہا پسندوں کیلئے ایک زیارتگاہ میں تبدیل کردیا ہے، اس سے دہلی جیل کے قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے جس میں تہاڑ جیل سے افضل گورو اور مقبول بھٹ کی قبروں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ عرضی "وشو ویدک سناتن سنگھ" نامی تنظیم نے دائر کی تھی۔ درخواست میں تہاڑ جیل سے افضل گورو اور مقبول بھٹ کی قبروں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل کے احاطے میں ان قبروں کی موجودگی اور دیکھ بھال غیر قانونی اور غیر...
    فائل فوٹو۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن تعصب اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، بلاول بھٹو، مریم نواز کی تعریف کر رہے ہیں، شرجیل میمن ان کو نہیں مانتے؟ لاہور سے جاری اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شرجیل میمن کوجتنی وفاق اور پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ کی ہوتی۔ ایک جماعت نے مسلسل حکومت کے بعد سندھ کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنا دیا ہےانھوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی کوئی کمی نہیں، وافر مقدار میں موجود ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی بروقت پلاننگ سے لاکھوں جانیں بچائی گئی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب اورکابینہ سیلاب متاثرین کے درمیان موجود ہیں۔
    اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں رکن ممالک کا سربراہی اجلاس آج فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہوگا جس میں 6 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی سربراہان کے اس اجلاس کا مقصد دو ریاستی حل کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنا ہے۔ جس میں فرانس، بیلجیئم، لکسمبرگ، مالٹا، سان میرینو اور آندورا باضابطہ طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، کینیڈا، پرتگال اور آسٹریلیا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ اسرائیل اور امریکا نے اس اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جب کہ فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وارنٹ گرفتاری کیے، عدالت نے عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ عمران اسماعیل تھانہ بارہ کہو کے مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، بانی پی ٹی آئی اور متعدد پی ٹی آئی رہنما متعلقہ مقدمے میں بری ہوچکے ہیں۔
    اقوام متحدہ؛ 6 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں گے؛ اسرائیل امریکا کا بائیکاٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں رکن ممالک کا سربراہی اجلاس آج فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہوگا جس میں 6 ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی سربراہان کے اس اجلاس کا مقصد دو ریاستی حل کے لیے عالمی حمایت حاصل کرنا ہے۔ جس میں فرانس، بیلجیئم، لکسمبرگ، مالٹا، سان میرینو اور آندورا باضابطہ طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، کینیڈا، پرتگال اور آسٹریلیا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے...