2025-08-16@04:33:40 GMT
تلاش کی گنتی: 103
«رات کے وقت کرکٹ»:
کراچی: بھارتی کرکٹر یش دیال پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے باعث پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر یش دیال کو یو پی ٹی 20 لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ یش دیال گورکھپور لائنز کی نمائندگی کرنے والے تھے تاہم اب لیگ جو 17 اگست سے شروع ہونی ہے میں حصہ نہیں لیں گے۔ یش دیال رواں سال آئی پی ایل جیتنے والی رائل چیلنجرز بنگلورو کا حصہ رہے ہیں۔ ان پر خاتون کی جانب سے الزامات کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ جے پور میں بھی ان کے خلاف ایک اور کیس چل رہا ہے۔ اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے ان...
قومی کرکٹر حیدر علی کی مانچسٹر میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہائی ہوگئی، ان پر خاتون سے مبینہ زیادتی کا الزام ہے۔ پولیس نےحیدر علی کو دو ہفتے بعد دوبارہ طلب کیا ہے، جبکہ ان کے برطانیہ چھوڑنے پر پابندی عائد ہے۔قومی کرکٹر حیدرعلی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات جاری ہیں۔ جس کے پیش نظر پی سی بی نے حیدرعلی کو عارضی طور پر معطل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی مانچسٹر میں تنازع کا شکار ہوگئے ہیں۔ پی سی بی کو پاکستان ٹیم کے کھلاڑی حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں فوجداری تحقیقات کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس حیدر علی کے خلاف تحقیقات کررہی ہے۔ واقعہ پاکستان...
پاکستانی کرکٹ تاریخ میں کئی نشیب و فراز آئے، مگر جب بات ہو بیرونِ ملک تنازعات، خاص طور پر برطانیہ میں ہونے والے قانونی یا اخلاقی مسائل کی، تو یہ کہانی خاصی طویل، پیچیدہ اور بعض اوقات شرمناک بھی رہی ہے۔ حالیہ واقعہ کرکٹر حیدر علی کا ہے، جنہیں گریٹر مانچسٹر پولیس کے ایک مبینہ مجرمانہ واقعے میں تحقیقات کا سامنا ہے۔ اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں عارضی طور پر معطل کردیا ہے مگر یہ پہلا موقع نہیں۔ یہاں ہم ان پاکستانی کرکٹرز کا جائزہ لیتے ہیں جنہیں برطانیہ میں ماضی میں تنازعات، قانونی کارروائی یا اخلاقی بحرانوں کا سامنا کرنا پڑا: دانش کنیریا لیگ اسپنر دانش کنیریا کا نام پہلی بار 2009 میں انگلینڈ میں...
کراچی: پاکستان میں ایشین کرکٹ کے میڈیا رائٹس 5.2 ملین ڈالرز (تقریبا ڈیڑھ ارب روپے ) میں سرکاری ٹی وی کو فروخت کر دیے گئے، ان میں 2 مینز ایشیا کپ شامل ہیں، 12ملین ڈالر کی ڈیمانڈ کرنے والا سونی انڈیا دیگر چینلز سے بھی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا انعقاد 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا،اس میں 19 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل میں رسائی کی صورت میں 3 پاک بھارت مقابلے متوقع ہیں، گزشتہ برس ایشین کرکٹ کونسل کے 2024 سے2031 تک 8 سالہ میڈیا رائٹس170 ملین ڈالر (تقریباً 47ارب26 کروڑ پاکستانی روپے) میں سونی انڈیا کو فروخت کیے گئے تھے۔ اس میں مینز،...
انگلینڈ کے کرکٹر کرس وُوکس کی بہادری کے باوجود بھارت نے ایک ناقابل شکست کارکردگی دکھاتے ہوئے انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے دی جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے ڈرامائی اور سنسنی خیز مقابلوں میں سے ایک تھا۔ یہ بھی پڑھیں: جو روٹ نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ میں کونسے 2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟ بی بی سی کے مطابق اوول کرکٹ گراؤنڈ میں ایک یادگار لمحے کے دوران جب انگلینڈ کو فتح کے لیے 17 رنز درکار تھے، وُوکس اپنے زخمی بازو کے ساتھ بلے باز کے طور پر میدان میں آئے تاکہ گس ایٹکنسن کی مدد کریں۔ وُوکس کو شاندار انداز میں خوش آمدید کہا گیا اور وہ نان اسٹرائیک اینڈ پر کھڑے ہو کر...
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں مستقبل میں کسی بھی قسم کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ پی سی بی کے 79 ویں بورڈ آف گورنرز اجلاس میں کیا گیا جو چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت ورچوئلی منعقد ہوا۔ پی سی بی نے اپنے اعلامیہ میں ڈبلیو سی ایل کے اس عمل پر سخت مایوسی کا اظہار کیا جس میں جان بوجھ کر میچ نہ کھیلنے والی ٹیم کو پوائنٹس دیئے گئے اور پاکستان بمقابلہ بھارت لیجنڈز میچز کی منسوخی کا اعلان ایسے الفاظ میں کیا گیا جو منافقت اور جانبداری پر مبنی تھے۔ کھیل کے میدان کو سیاسی مقاصد اور تجارتی مفادات کے تابع کرنا قابلِ مذمت...
امریکا کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فلوریڈا میں قومی کرکٹ ٹیم کے 3 اہم کھلاڑیوں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کرکٹ سے متعلقہ امور، ٹیم کی کارکردگی اور آئندہ اہم ٹورنامنٹس پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا، صدر اے سی سی محسن نقوی نے تاریخ کا اعلان کردیا محسن نقوی نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ کھلاڑی اب ایک ٹیم بن کر کھیل رہے ہیں اور ایک دوسرے کو بھرپور انداز میں سپورٹ کر رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، کپتان سلمان علی آغا اور کوچنگ اسٹاف کے ایک رکن سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ تربیتی یا پریکٹس سیشنز کے دوران ایسا کوئی واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ افواہیں مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت ہیں، جن کا مقصد قومی ٹیم کے اندر بداعتمادی پیدا کرنا اور ٹیم کے اتحاد و وقار کو نقصان پہنچانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی سے...
کراچی: انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھارپ کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ گراہم تھارپ گزشتہ برس ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے تھے بعد میں انکی فیملی نے انکشاف کیا تھا کہ تھارپ نے خودکشی کی ہے۔ ان کی موت کے حوالے سے شروع ہونے والی تحقیقات میں اہلیہ امینڈا نے انکشاف کیا کہ تھارپ نے اس سے قبل 20 اپریل 2022 کو بھی اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی جس کے بعد وہ کئی دن بے ہوش اور کئی ہفتے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل رہے۔ گراہم تھارپ نے 1993 سے 2005 کے دوران 100 ٹیسٹ اور 82 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ گراہم تھارپ...

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل آصف محمود سے ملاقات،کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق
ڈھاکہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیرکھیل، امور نوجوانان،لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ و ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا ۔ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے ایمپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت کی اور وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت کی ۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سپورٹس کے فروغ کے لیے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ملاقات میں نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور...
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سہ ملکی کرکٹ سیریز سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سہ ملکی سیریز کو یشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس کے موقع پر حتمی شکل دی جا سکتی ہے، جس کے بعد شیڈول اور وینیوز کے اعلان کا بھی امکان ہے۔ امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیریز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگی جو ایشیا کپ 2025 سے پہلے کروائی جائے گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے آئندہ ماہ اگست میں افغانستان کی میزبانی کرنی ہے تاہم پی سی بی نے سہ ملکی سیریز کرانے کی تجویز دی تھی۔ یو اے ای میں سیریز منعقد کرنے کا مقصد ایشیا...
وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیش کے وزیر کھیل، امور نوجوانان، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ و امپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلا دیش کے امپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی جبکہ وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ اسپورٹس کے فروغ کے لیے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ ملاقات میں نوجوانوں کی اسکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور...
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک نئی اور تاریخی شراکت داری کا اعلان باہی عجمان پیلس ہوٹل میں کیا گیا، جہاں چار اہم کرکٹ اکیڈمیز — کاروان اسپورٹس کلب، ایم ایس کرکٹ اکیڈمی، شارجہ کرکٹ اکیڈمی، ایمز وائی ٹی سی اے اور کرکٹا نے مل کر نوجوانوں کی کرکٹ کے فروغ کے لیے تعاون کا آغاز کیا۔(جاری ہے) اس شراکت داری کا مقصد یواے ای میں کرکٹ کو فروغ دینا، نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنا اور ان کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ کاروان اسپورٹس کلب عجمان کے بانی اور سابق کرکٹر بابر صاحب نے اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: >...
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کے ساتھ مبینہ افیئر کی افواہوں پر آخر کار سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ان قیاس آرائیوں کی دو ٹوک تردید کردی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلی تھیں کہ عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان ناچاقی کی وجہ عماد کا مبینہ افیئر ہے۔ کچھ صارفین نے لندن میں عماد وسیم کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اور دعویٰ کیا کہ یہ خاتون نائلہ راجہ ہیں۔ اس کے بعد عماد وسیم پر تنقید کی لہر دوڑ گئی، صارفین نے انہیں بے وفا قرار دیا اور حاملہ اہلیہ کے ساتھ بے وفائی کو...

اگر ہر 4 دن بعد داڑھی رنگنی پڑے تو سمجھ لو کہ وقت آ گیا ہے، ویرات کوہلی کا ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ردعمل
مئی کے مہینے میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ویرات کوہلی کا پہلا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ لندن میں سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کی جانب سے ‘یو وی کین فاؤنڈیشن’ کے لیے منعقدہ فنڈریزنگ ایونٹ کے دوران ویرات کوہلی نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر کھل کر بات کی۔ اس ایونٹ میں بھارتی ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں سمیت دنیا بھر کے معروف کرکٹرز نے شرکت کی جن میں یوراج سنگھ، روی شاستری، کیون پیٹرسن، کرس گیل اور ڈیرن گوف شامل تھے۔ اس موقع پر ویرات کوہلی نے کہا کہ میں نے 2 دن پہلے داڑھی رنگی تھی۔ اگر ہر 4 دن بعد داڑھی رنگنی پڑے تو سمجھ لو کہ وقت آ گیا ہے۔ انسٹاگرام پر ریٹائرمنٹ...
لندن: سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ومبلڈن ٹینس اور پاک بھارت کرکٹ میچ کے درمیان دلچسپ موازنہ کردیا۔ سابق بھارتی کپتان نے پیر کو ومبلڈن میں سربیا کے نوواک جوکووچ اور آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینورکے درمیان ہونے والا مینز راؤنڈ آف 16 کا میچ دیکھا۔ اس موقع پر ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ سینٹر کورٹ کا ماحول اور ہر پوائنٹ پر پڑنے والا دباؤ بعض اوقات بڑے کرکٹ میچز سے بھی زیادہ شدید محسوس ہوتا ہے۔ اسٹار اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ کرکٹ اسٹیڈیمز میں دباؤ ہوتا ہے لیکن وہ اتنا خوفناک محسوس نہیں ہوتا۔ جب آپ بیٹنگ کر رہے ہوتے ہیں تو شور، نعرے یا تنقید براہ راست سنائی نہیں دیتی۔ اصل دباؤ صرف فیلڈنگ کے...
لندن: انگلش کرکٹر جو روٹ نے 12 سالہ نابینا مداح روی سے ملاقات کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔ ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز سابق انگلش کپتان جو روٹ ننھے مداح روی سے خصوصی طور پر ملنے آئے جہاں انہوں نے اسے دستخط شدہ انگلینڈ کی شرٹ اور گلوز تحفے میں دیے اور ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ’’اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے رہو، اور سپورٹ کا شکریہ‘‘۔ روی پیدائشی طور پر بینائی سے محروم کرکٹ کے پرجوش مداح ہیں جو اسٹیڈیم میں باقاعدگی سے میچ دیکھنے آتے ہیں۔ اس موقع پر روی اور جو روٹ کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا، روی نے جو روٹ سے سوال پوچھا کہ "کیا آپ کو 400 سے زیادہ کا...
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اپنے کھلاڑی پر لگنے والے مبینہ جنسی حملے کے الزامات پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف ضرور ہونا چاہیے، لیکن اس کے لیے صحیح قانونی طریقہ کار اختیار کیا جانا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے گائے آنا کے اخبار ’کائیٹیور نیوز‘ میں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ ویسٹ انڈیز کے ایک کرکٹر کے خلاف کئی خواتین نے جنسی جرائم کے الزامات عائد کیے ہیں، جن میں سے بعض واقعات 2023 کے بتائے جارہے ہیں، تاہم تاحال اس کرکٹر پر کوئی فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔ گریناڈا میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ڈیرن سیمی...
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ایک اسٹار پر 11 خواتین نے جنسی زیادتی اور ہراسانی جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ اسٹار کرکٹر پر الزامات کیا ہیں؟ ویسٹ انڈیز کی معروف اسپورٹس ویب سائٹ اسپورٹس میکس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، گیانا سے تعلق رکھنے والے اور ویسٹ انڈیز کی قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ رکن کے خلاف 11 خواتین نے الزامات عائد کیے ہیں کہ اس نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متاثرین میں ایک کم عمر لڑکی بھی شامل ہے۔ تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ قانونی کارروائی یا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے کرکٹر بابراعظم پرمبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ، جج نے نیا حکم جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی / لندن / ممبئی:سعودی عرب کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کی ایک نئی اور پُرکشش ٹی20 لیگ متعارف کرانے کے منصوبے کو اس وقت بڑا دھچکا پہنچا جب بھارت اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈز نے نہ صرف حمایت واپس لے لی بلکہ اس کے خلاف باقاعدہ حکمت عملی پر بھی عمل شروع کر دیا ہے۔برطانوی اخبار دی گارڈین اور دیگر میڈیا ذرائع کی رپورٹس کے مطابق سعودی کرکٹ لیگ کا 400 ملین امریکی ڈالر کا منصوبہ اب خطرے میں پڑ چکا ہے۔سعودی عرب کی کرکٹ کے میدان میں سرمایہ کاری کی دلچسپی کسی سے پوشیدہ نہیں رہی اور اس نے ایک بین الاقوامی معیار کی لیگ متعارف کروانے کے لیے دنیا بھر سے اسٹار...
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں اپوزیشن نے سب سے زیادہ کٹوتی کی تحاریک توانائی ڈویژن کے لیے جمع کرائی ہیں، توانائی ڈویژن کے بجٹ میں کٹوتی کی 202 تحاریک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں نے وفاقی بجٹ 26-2025ء میں وزارتوں اور ڈویژنوں کے بجٹ پر کٹ لگانے کی سفارش کردی اور اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سیکڑوں تحاریک جمع کرادی گئی ہیں۔ اپوزیشن نے 8 وزارتوں اور ڈویژنوں کے بجٹ پر کٹ لگانے کی تحاریک جمع کرائی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 835 کٹوتی کی تحاریک قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہیں۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں اپوزیشن نے سب سے زیادہ کٹوتی کی تحاریک توانائی ڈویژن کے لیے جمع...

اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار، ایسوسی ایشنز تحلیل، تمام عہدیداران فارغ
اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار، ایسوسی ایشنز تحلیل، تمام عہدیداران فارغ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسلام آباد کی کرکٹ سیاست میں ہلچل مچا دینے والا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیے ہیں۔ پی سی بی نے یہ قدم مبینہ بے ضابطگیوں اور شکایات کی بنیاد پر اٹھایا ہے۔اس فیصلے کے تحت اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ کو ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ صرف شکیل شیخ ہی نہیں بلکہ اسلام آباد کی تمام زونل اور ریجنل کرکٹ ایسوسی...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کے اپنے 2 آنے والے عالمی مقابلوں کے مقامات اور تاریخوں کے حوالے سے اہم اعلانات کیے ہیں جن کی میزبانی بھارت اور انگلینڈ رواں سال اور اگلے برس کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کوشکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی تاریخوں اور مقامات کی تصدیق ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ اور ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 دونوں کے ابتدائی میچوں اور ناک آؤٹ راؤنڈز کے شیڈول کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا...
فائل فوٹو الیکشن کمشنر نے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے دوران پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے ویڈیو پیغام کے ذریعے لگائے گئے الزامات کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمشنر نے متعلقہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو حقائق دریافت کر کے رپورٹ جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیے۔ سیالکوٹ: پی پی 52 میں ضمنی انتخاب، پولنگ جاریصوبائی اسمبلی کی نشست پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار کی جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کروائی گئی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نے الزامات سے متعلق کوئی شواہد بھی پیش نہیں کیے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے مطابق امیدوار کی جانب سے...
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے وزارت داخلہ نے احکامات دے دیے ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 25 مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنا باعثِ اعزاز تھا، شاہد آفریدی وزیراعظم اور ہماری دلیر افواج کو یومِ تشکر کے موقع پر آپریشن بُنیانُ المرصوص کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،شاہد آفریدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ فوجی کشیدگی کے پس منظر میں معطل کی جانے والی دونوں ملکوں کی بڑی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگز — انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) — آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہونے جا رہی ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کے روز اعلان کیا کہ دنیا کی سب سے مہنگی ٹی ٹوئنٹی لیگ آئی پی ایل کا دوبارہ آغاز 18 مئی بروز ہفتہ ہوگا۔ پہلے مرحلے میں معطل کیا گیا پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کا میچ، جو دھرم شالہ میں 11ویں اوور میں روک دیا گیا تھا، دوبارہ کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب...
سابق بھارتی ہیڈکوچ اور کرکٹر روی شاستری نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ کے پیچھے انکی فیملی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر روی شاستری کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی نے اپنی خاندانی زندگی کو ترجیع دینے کیلئے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، وہ اپنی بیٹی وامیکا اور بیٹے اکائے کو وقت دینا چاہتے ہیں۔ سابق ہیڈکوچ نے کہا کہ ویرات کوہلی نے مجھے بتایا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش کیلئے کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: شکست خوردہ بھارتیوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو بھی نہ بخشا دوسری جانب رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوہلی محض بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے...
ویرات کوہلی نے اپنے 14 سالہ کیریئر کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے جس پر ان کے مداح اداس ہوگئے اور اہلیہ انوشکا شرما نے ایک جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ انوشکا شرما نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے شوہر ویرات کوہلی کے نام ایک حوصلہ افزا اور جذباتی پیغام لکھا۔ انوشکا شرما نے وہرات کوہلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ آنسو یاد رکھوں گی جو تم نے کبھی نہیں دکھائے۔ اداکارہ انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے ایک ٹیسٹ میچ کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ ریکارڈز اور اُن سنگ میلوں کو یاد رکھیں گے جو تم نے حاصل کیں۔ انوشکا شرما نے لکھا کہ لیکن مجھے وہ آنسو یاد رہیں گے...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب روہت شرما نے گزشتہ ہفتے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا حیران کن اعلان کیا تھا۔ ویرات کوہلی نے سماجی پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر اپنی پوسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار بیگی بلیو پہنتے ہوئے 14 سال ہوچکے ہیں۔ سچ میں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا، اس نے مجھے آزمایا، مجھے نکھارا اور...
موٹروے پر کلرکہار کے مقام پرشارٹ سرکٹ کی وجہ سے مساسر بس میں آگ لگ گئی۔ ترجمان موٹر وے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بس ساہنیا والا سے اسلام اباد کی طرف جارہی تھی۔ موٹر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 48 مسافروں کو بس سے باحفاظت باہر نکال لیا، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس شہریوں کا سفر محفوظ بنانے کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو کرکٹ کی جگہ کھلاڑیوں نے ریسنگ کا میدان سمجھ لیا، تھپڑ کے ایک اور کرکٹر نے ساتھی کھلاڑی کو لات دے ماری۔ گزشتہ روز احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں گجرات ٹائٹنز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، اس میچ میں پہلے ہوم ٹیم کے کپتان شبمن گل نے رن آؤٹ پر امپائرز کیساتھ تلخ کلامی کی بعدازاں حریف ٹیم کے پلئیر ابھیشیک شرما کو میچ کے دوران لات دے ماری۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو کی اپنے ساتھی کرکٹر رنکو سنگھ کو میچ کے اختتام پر تھپڑ مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل تھی اور انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ بھارتی کرکٹرز بھی پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے۔ رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے کے بعد سابق بھارتی کپتان نے بھارت کو پاکستان کے ساتھ تمام تعلقات ختم کردینے چاہئیں۔ یہ متنازع بیان سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا کو پاکستان کے ساتھ تمام تر کرکٹ ختم کردینی چاہئیے۔ بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کیخلاف بیان بازی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ 100 فیصد کرکٹ تعلقات کو ختم کردینا چاہیے۔ ادھر بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرین کے ساتھ ہیں، ہماری حکومت جو کہے گی، ہم وہی...
قومی ٹیم کے سابق کوچ گلیسپی نے واجبات کی عدم ادائی پر آئی سی سی کا در کھٹکھٹا دیا پی سی بی نے تاحال واجبات ادا نہیں کیے ، صورتحال کافی مایوس کن ہے، انٹرویو قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا در کھٹکھٹا دیا۔گزشتہ دنوں مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال انکے واجبات ادا نہیں کیے ، یہ صورتحال کافی مایوس کن ہے تاہم امید ہے کہ جلد از جلد یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔تاہم اب انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی...
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کا مرتکب پائے جانے پر چار برس کی جزوی معطل شدہ (پارٹلی سسپنڈڈ پرزن سزا) سزا سنادی گئی۔ تاہم، 2024 میں ضمانت مسترد ہو جانے کی وجہ سے ایک سال سے زیادہ عرصہ جیل میں گزارنے والے سابق کھلاڑی کو رہا کر دیا جائے گا۔ پارٹلی سسپنڈڈ سزا ایسی سزا ہوتی ہے جس میں مجرم کچھ عرصہ جیل میں گزارنے کے بعد کچھ شرائط پر رہا کر دیا جاتا ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے 74 ٹیسٹ کھیلنے والے مائیکل سلیٹر پر خاتون کا گلا دبانے کے دو الزامات سمیت سات الزامات ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔ان پر خاتون کو نازیبا پیغامات بھیجنے کے بھی الزامات تھے۔ جج گلین کیش نے...
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں، قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیاگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21 کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید احتشام علی کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردی گئیں،جج سید احتشام علی آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی اسلام آباد تعینات تھے، گریڈ20 کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کی خدمات بھی پشاور ہائیکورٹ کے حوالے کردی گئیں،جج حسینہ ثقلین بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات تھیں،رجسٹرار آفس نے ججز کی واپسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ، ماتحت عدلیہ کے 2ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ماتحت عدلیہ کے دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کر دی گئیں۔قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید احتشام علی کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کر دی گئیں، جج سید احتشام علی آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی اسلام آباد تعینات تھے۔اسی طرح گریڈ 20کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کی خدمات بھی پشاور ہائیکورٹ کے حوالے کی گئیں، جج حسینہ ثقلین بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات تھیں۔ ...
کراچی:آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل کو بھارتی بورڈ نے سلو اوور ریٹ پر 12 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔ شبمن گل کی ٹیم دہلی کیپٹیلز کت خلاف 7 وکٹ سے فتحیاب رہی تھی۔ اس کے علاوہ، 20 ویں اوور میں ان کی ٹیم کو سرکل سے باہر بھی 4 فیلڈرز کو رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ آئی پی ایل کوڈ کے آرٹیکل 2.22 شق کے تحت انھیں کم سے کم جرمانہ عائد کیا گیا۔ کامیابی کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے پوائنٹس ٹیبل پر رن ریٹ کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ اگرچہ دہلی اور پنجاب کنگز کے پوائنٹس ان کے برابر 10 ہی ہیں۔ Post Views: 3
شہر قائد کے ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات میں ملوث پورشن مافیا کے ٹھیکیداروں، سہولت کاروں اور بلڈرز کیخلاف مقدمہ درج کر کے متعدد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیرقانونی تعمیرات اور اس میں ملوث ٹھکیدار پورشن مافیا سمیت سہولت کاروں کے خلاف گھیراتنگ کردیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کئی ملزمان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی ہے، 18 سے زائد ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا جبکہ مزید گرفتاریوں کے لئے کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرقانونی...
نوشہرہ اور کوہاٹ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سینئر سول جج،سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز نوشہرہ (سب نیوز)دو مختلف واقعات میں نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینئر سول جج، وکیل سمیت جاں بحق ہو گئے جبکہ کوہاٹ میں سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوئے۔نوشہرہ میں رشکئی انٹرچینج کے قریب سینئر سول جج کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں رشکئی انٹرچینج کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سینئر سول جج ایڈمن مردان حیات سکنہ کالام اور وکیل خالد خان جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے گاڑی کو رشکئی انٹرچینج کے قریب...
لندن: انجری مسائل سے چھٹکارہ پانے کے بعد پاکستانی نژاد انگلش پیسر ثاقب محمود ایک بار پھر انگلش ٹیم میں شمولیت کے منتظر ہیں۔ فاسٹ بولر ثاقب محمود دو بار اسٹریس فریکچر کا شکار ہو کر کرکٹ سے دور رہے تاہم اب وہ دوبارہ انگلش فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔ ثاقب رواں برس بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف شیڈول میچز میں ٹیم کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں، جب کہ اس سے قبل وہ انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے میچوں میں شائقین کرکٹ کی اسٹیڈیمز میں تعداد بڑھانے کے لیے قیمتی انعامات اعلان کردیا۔ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے ہر میچ میں ایک موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی انعامات دیے جائیں گے۔ اعلان کے مطابق ہر میچ میں ایک خوش قسمت ٹکٹ ہولڈر کو موٹر سائیکل انعام میں دی جائےگی۔ قرعہ اندازی میں گولوٹ لو کی ایپ جو موبائل فون پر پلے اسٹور اور ایپل اسٹور کے ذریعے ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہے، کے ذریعے آن لائن شرکت کی جا سکے گی۔ شائقین کرکٹ کو میچ ٹکٹ کا کیوآرکوڈ گولوٹ لو کی ایپ پر اسکین کرنا ہوگا، اور وہ قرعہ...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ہیں جب کہ سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے۔ کھیلوں سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے، صحت مند سرگرمیوں کا مزید انعقاد ہونا چاہیے، کھیلوں کے فروغ کیلئے سبب کو کردار ادا کرنا ہوگا جب کہ اسلام آباد میں بھی عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم ہونا چاہیے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے،ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے جب کہ کھلاڑیوں...
وزیر قانون گلگت بلتستان نے کہا کہ اگلے دو مہینوں میں نئے قائم ہونے والے اضلاع میں ریکارڈ کی منتقلی ہو گی اور جولائی تک ایڈیشنل اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، بی اینڈ آر، واٹراینڈ پاور، ایل جی اینڈ آر ڈی کے دفاتر اپنی خدمات سرانجام دینا شروع کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون گلگت بلتستان غلام محمد نے کہا ہے کہ ایڈیشنل اضلاع کا قیام گلگت بلتستان میں نافذ قوانین کے تحت عمل میں لایا گیا ہے جو کہ مکمل طور پر قانونی ہے۔ صوبائی حکومت کے پاس قوانین کے تحت ایڈیشنل اضلاع بنانے کے اختیارات حاصل ہیں تاہم کسی بھی صوبے میں اضافی ضلع کے قیام کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا ہے 20...
بھارت اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے مداحوں نے محض ایک غلط فہمی کی بنیاد پر سرکٹ کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی کو نشانے پر رکھ لیا۔ گزشتہ روز چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ رائل چیلنجرز کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا منہ دیکھنا پڑا، یہ آر سی بی کی ایونٹ میں پہلی ہار تھی۔ پہلے کھیلتے ہوئے رائل جیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے، اس میچ میں ویرات کوہلی محض 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انہیں نوجوان بالر ارشد خان نے آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم 17.5 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان...
انڈیا کے مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے جاری کردہ ضابطوں پر شدید تنقید کی ہے جن میں کھلاڑیوں کی فیملیز کو ٹورز کے دوران ان کے ہمراہ ٹھہرنے کو محدود کیا گیا ہے۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ اگر آپ کسی بھی کھلاڑی سے پوچھیں گے کہ کیا وہ اپنے خاندان کو ٹورز کے دوران اپنے ساتھ رکھنا چاہتا ہے تو وہ ہاں میں جواب دے گا، میں نہیں چاہتا کہ (میچ کے بعد) اکیلے کمرے میں جاؤں اور افسردہ رہوں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے ان کی فیملیز کے ساتھ ہونے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نہیں بتا سکتا کہ باہر اگر کچھ شدید ہورہا ہے تو اس کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹرز کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر بڑی چوری کی واردار ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے تھانہ ہیر کے علاقے میں نامور کرکٹر اسٹار بیٹسمین کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات ہوئی ہے۔ چور دن دہاڑے سولر اتار کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاوس میں داخل ہوئے تھے۔ کامران اکمل کے والد نے بتایا کہ فارم ہاؤس میں سولر سسٹم کل لگوایا تھا اور آج چور لے گیے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کرنے کی کوشش کی جا...
لاہور کے تھانہ ہیر کے علاقے میں نامور کرکٹ اسٹار بیٹسمین کامران اکمل اور عمر اکمل کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات کرتے ہوئے چور دن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاوس میں داخل ہوئے، چور دن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے۔ والد کامران اکمل نے کہا کہ سولر سسٹم کل لگوایا آج چور لے گیے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ہئیر پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی، حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور...
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے جدید دور کی کرکٹ کے لیے پاکستان ٹیم کی ذہنیت پر شدید تنقید کر دی۔ گزشتہ برس آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہونے والے 36 سالہ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی پرانی سوچ کے متعلق ان کی بارہا تنبیہوں پر ان کے ساتھی کرکٹرز اور ٹیم منیجمنٹ نے ان کا مذاق بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ برسوں سے یہ بات کر رہے ہیں اور لوگ ان کی بات پر ہنستے تھے۔ یہاں تک کے ٹیم میٹنگزمیں انہوں نے نشاندہی کی کہ دنیا ایک مختلف راستے پر چل رہی ہے اور ہم اس ہی پُرانے راستے پر۔ عماد وسیم کی جانب سے یہ...
خیر پور(نیوز ڈیسک)خیرپور میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی لیاقت علی پھلپوٹو ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول لیاقت علی پھلپوٹو ایڈووکیٹ سانگھڑ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے عہدے پر تعینات تھے۔ پولیس نے بتایا کہ لیاقت علی پھلپوٹو چھٹی لے کر خیرپور میں اپنے گھر آئے ہوئے تھے جہاں نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ درج کرکے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ،پولیس لائنز کے باہر پولیس کمانڈوز کی اضافی نفری بھی تعینات
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اشارہ دے دیا۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ میں کچھ عرصے تک ہی ٹیم کے ساتھ رہوں گا، اب بھارت کے پاس ایک اچھا اسکواڈ آگیا ہے جو اگلے 8 سال تک تمام ٹیموں کا بہترین انداز سے مقابلہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے ناکام دورے کے بعد کرکٹ کے میدان میں اچھے انداز سے واپسی کے خواہش مند تھے اور ایک بڑا ایونٹ جیتنے کی چاہت تھی، اسی امید اور سوچ کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی میں آئے اور فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ ہمارے...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تزین و آرائش کے پہلے مرحلے کے بعد بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی حالت توقعات کے مطابق زیادہ بہتر نہیں ہوئی اور اب اسٹیڈیم کا آہنی جنگلہ جلد ختم کردیا جائے گا۔ کلفٹن میں باغ ابن قاسم کے ایم سی اسپورٹس ارینا کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی شکست پر بہت افسوس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصے کے بعد پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم سے بہترنتائج کی توقع تھی لیکن اس نے بہت مایوس کیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ کرکٹ کے...
پنجاب کی جیلوں میں تبادلے، سیکرٹری داخلہ نے 4 جیل افسروں کو تبدیل کر دیا۔ حسن نواز سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن تعینات، محمد علی خان سینئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال تعینات ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی جیلوں میں تبادلے، سیکرٹری داخلہ نے 4 جیل افسروں کو تبدیل کر دیا۔ حسن نواز سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن تعینات، محمد علی خان سینئر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال تعینات ہو گئے۔ محمد جہانگیر کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ جبکہ کاشف رسول ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے کھلاڑیوں کیساتھ سالانہ معاہدوں کی فہرست کا اعلان نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کو گریڈ اے پلس کنٹریکٹ سے محروم کیا جاسکتا ہے تاہم بورڈ تینوں کرکٹرز کی ریٹائرمنٹ سے متعلق غور کررہا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی معاہدوں کا اعلان عام طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے پہلے کیا جاتا ہے تاہم چیمپئینز ٹرافی کے اختتام تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: "دبئی بوائز" کے آگے پیسے پھینکیں کچھ بھی کریں گے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ تینوں کرکٹرز...
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے مُلاقات کی اور ملاقات کے بعد میڈیا کو چکما دے کر بات چیت کیے بغیر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے۔ رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف سے کرکٹر حارث رؤف کی مُلاقات وزیر دفاع کے چیمبر میں ہوئی، حارث رؤف کی خواجہ آصف سے مُلاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے بعد حارث رؤف میڈیا کو چکما دے کر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے، حارث رؤف میڈیا نمائندگان کو چیمبر کے باہر دیکھ کر واپس اندر لوٹ گے تھے۔ ذرائع کے مطابق بیک ڈور سے نکلنے سے قبل حارث رؤف کی جانب سے پوچھا گیا کہ میڈیا باہر موجود ہے یا چلا گیا...
کرکٹر حارث ر ئوف کی خواجہ آصف سے ملاقات، میڈیا کو چکما دے کر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حار ئو ث رف نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی اور ملاقات کے بعد میڈیا کو چکما دے کر بات چیت کیے بغیر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے۔رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف سے کرکٹر حارث رف کی ملاقات وزیر دفاع کے چیمبر میں ہوئی، حارث ر ئو ف کی خواجہ آصف سے ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے بعد حارث رف میڈیا کو چکما دے کر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل...
ملتان اور جھنگ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا، چیف جسٹس نے واضح کیا ہے کہ ہائی کورٹس خودمختار ادارے ہیں اور ان کے معاملات میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہو گا۔ سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز کے وفد نے پنجاب میں ہائی کورٹ اور بارز کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کے فقدان کے مسائل کو اجاگر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ترامیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا چیف جسٹس نے واضح کیا کہ ہائی کورٹس خودمختار ادارے ہیں اور ان کے معاملات میں مداخلت کرنا مناسب نہیں ہو گا، تاہم انہوں نے تجویز...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے۔ انڈین ٹیم حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستان نہیں آسکتی۔ چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے سے پہلے تمام معاملات طے پائے تھے۔ قذافی اسیڈیم لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے آئے بھارتی بورڈ کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا تو پاکستان اور بھارت کے میچز کروانے کی پیش کش کرے گی لیکن انڈین بورڈ کی پالیسی ہے کہ دو طرفہ سیریز اپنے اپنے ممالک میں کھیلیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے بی سی سی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ...
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کا عندیہ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی۔ بی سی بی کے صدر نے مدعو کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کرکٹ بہت آگے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بورڈز کے درمیان ایف ٹی پی کے علاوہ وائٹ بال سیریز کرانے پر بات ہوئی ہے، دونوں بورڈز سیریز شیڈول کرنے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ فاروق احمد کو لاہور میں سیمی فائنل کے موقع پر خوش آمدید کہتا ہوں اور چیمپئینز...
میرپور(نیوزڈیسک) کشمیری نژاد برطانوی شہری فرخندہ رحمنسے موبائل نمبر اور فوٹو مانگنا جج کو مہنگا پڑ گیا ، چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور راجہ شہزاد اکرم کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔دیگر ججز کو چارج تقویض کردیئے تفصیلات کے مطابق آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/جج فیملی کورٹ میرپور محمد فاروق رشید کو تبدیل کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور تعینات کر دیا جبکہ انکی جگہ عبدالخاق عتیق ضلع قاضی میرپور(جن کی تعلیمی قابلیت گریجویٹ و ایل ایل ایم شریعہ اینڈ لا ہے)کو تا حکم ثانی اپنے فرائض منصبی کے ساتھ ساتھ اضافی طور پر جج فیملی...
سابق بھارتی کرکٹر اور یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے پاکستان کے چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے پر بیان جاری کیا تھا کہ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ایک سال کے دورانیے میں بہترین ٹیم بنا کر دکھاؤں گا۔ انہوں نے پاکستان سابق کھلاڑیوں سے سوال کیا کہ وسیم اکرم اور شعیب اختر جیسے سابق پاکستانی کرکٹ اسٹارز موجودہ ٹیم کی کوچنگ کرکے ان کی مدد کیوں نہیں کررہی۔ بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق بھارت میں کرکٹ اکیڈمی چلانے والے یوگراج سنگھ نے اپنے ایک بیان میں ناصرف پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف داری کی ہے بلکہ ٹیم پر تنقید کرنے والے سابق پاکستانی کرکٹرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ انجریز کی وجہ سے ٹیم کا کمبینیشن متاثر ہوا، لیکن بطور کپتان تسلیم کرتے ہیں کہ شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اترے، ٹیم کی پرفارمینس نے قوم کو مایوسی ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر نے کپتان محمد رضوان کو ’ایب نارمل‘ کہہ دیا؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل راولپنڈی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے رمیز راجا نے سوال کیا کہ فخرزمان اور صائم ایوب کی انجریز کے بعد کیا آپ کو ٹیم سیلیکٹ کرنے میں مشکل پیش آئی؟ جواب میں محمد رضوان نے کہا کہ جو لڑکے اچھا پرفارم کررہے تھے، انہوں نے آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے خلاف اچھا پرفارم کیا، اچانک انجریز...
سابق بھارتی کرکٹر اور یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے وسیم اکرم کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ٹیم کی بہتری کے لیے کیمپس لگانے کا مشورہ دے دیا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوگراج سنگھ کا وسیم اکرم کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وسیم اکرم جیسے بڑے کھلاڑی ایسی مضحکہ خیز باتیں کر رہے ہیں اور ان کے اطراف موجود لوگ ہنس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعیب اختر جی اتنے بڑے کھلاڑی ہو کر آپ موازنہ کر رہے ہیں روہت شرما، ویرات کوہلی کے ساتھ۔ آپ بیٹھے کیا کر رہے ہیں، پیسے کما رہے ہیں۔ جائیے اور ان پلیئرز کا کیمپ لگائے۔ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ میں سے کون...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ’آوٗٔٹ آف کانٹیکسٹ کرکٹ‘ نامی پیج پر گزشتہ ماہ ایک پوسٹ کی گئی جس پر کرکٹ کے ایسے 12 کھلاڑیوں کی تصاویر لگائی گئیں جنہیں یا تو طلاق ہوچکی یا پھر انہیں ان کی بیگمات نے چھوڑ دیا، اور اس پوسٹ میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کی تصویر بھی شامل تھی۔ وسیم اکرم کا نام شیئر کیے جانے پر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اس پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ واضح طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کر رہے ہیں اور آپ کے پاس درست معلومات بھی نہیں ہیں۔ Hey @GemsOfCricket You guys are definitely "out of context" and from what I can see...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے 2014 میں دھرنوں کے کیس میں ڈاکٹر طاہر القادری کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے 2014 میں دھرنوں سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی۔دوران سماعت غیر حاضری پر عدالت نے ایم این اے خرم شہزاد، علامہ راجا ناصر عباس سمیت دیگر کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے ڈاکٹر طاہر القادری کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے کیسز کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔عمران خان متعلقہ مقدمات میں حاضری سے مستقل استثنیٰ پر ہیں. بانی پی ٹی آئی...
پاکستان کرکٹ ٹیم تو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف اہم میچ میں بری طرح ہار گئی لیکن پاکستانی شائقین کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان کے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وکٹری شاٹ پر ویرات کوہلی کی سنچری مکمل ہوئی تو پاکستانی شائقین کرکٹ نے کوہلی کو بھی جی بھر کے داد دی۔ اسلام آباد میں شائقین کرکٹ نے ویرات کوہلی کے حق میں نعرے بھی لگائے،اسٹار بلے باز کے ہر ہر شاٹ پر داد دی۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کا ردعمل بھارت کے لیے ایک مثال ہے کیوں کہ بھارت نے اپنے اسٹیڈیم میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والوں کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ کرکٹ میچ...
دبئی (نیوزڈیسک)سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک بار پھر سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کر کے سب کے دل جیت لئے ۔دبئی میں ہونے والے میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ بیٹنگ کیلئے آئے تو ایک موقع پر ان کے جوتے کے تسمے کھل گئے تھے۔ویرات کوہلی نے یہ دیکھا تو وہ نسیم شاہ کی مدد کو آگے بڑھے اور تسمے باندھ دیئے۔ اس لمحے کو کیمرے کی آنکھ نے قید کیا اور جیسے ہی تصویر سامنے آئی تو سب نے ویرات کوہلی کی ایک بار پھر تعریف کی۔اس سے پہلے میچ کے دوران گراؤنڈ میں ویرات کوہلی کی بابر اعظم کے ساتھ بھی گپ شپ اور ملاقات کی تصویر سامنے آئی تھی جو سوشل میڈیا پر تیزی...
لاہور: پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پنجاب کی تمام 44 جیلوں میں قیدی کرکٹ میچ سے محظوظ ہونگے، بچوں کی جیلوں میں بھی کرکٹ میچ کی لائیو نشریات کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے آئی جی جیل خانہ جات کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی پریزن ریفارمز پالیسی کے تحت اسیران کو بہتر شہری بنانے کیلئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے جیل ریفارمز پالیسی کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں چھوٹے اور بڑے انڈسٹریل یونٹس اور لائبریریز بھی قائم کی گئی ہیں۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ پولیس میں گریڈ 18اور گریڈ 19کے افسران کے تقرری و تبادلے کئے گئے ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا،نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے آفیسر قمر رضا جسکانی کا اسپیشل انٹیلیجنس برانچ سے تبادلہ کرکے ڈسٹرکٹ بدین تعینات کردیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ سجاول کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا،اسی طرح گریڈ 19 کے آفیسر شبیر احمد سیٹھار کو میرپورخاص سے تبادلہ کرکے ڈسٹرکٹ شہید بینظیرآباد تعینات کردیا گیا ۔گریڈ 19 کے آفیسر عادل میمن کو اے آئی جی لیگل سی پی او سندھ سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ تھرپارکر تعینات کردیا گیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) جاوید میانداد کا کرن مورے کو فیلڈ پر تنگ کرنا، ونکٹیش پرساد کا عامر سہیل کو پویلین واپس بھیجنا، یا پھر گوتم گھمبیر اور شاہد آفریدی کے درمیان تکرار - پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نہ صرف کھلاڑی بلکہ شائقین بھی گرم جوش رہتے ہیں۔ آئیے چیمپئنز ٹرافی کے دوران اتوار کے روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل ایسے ہی چند واقعات کو یاد کرتے ہیں۔ میانداد کی کرن مورے کی نقل پاکستان کے لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد اپنی بلے بازی کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ اسمارٹنیس کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ انہوں نے 1992ء کے ورلڈ کپ کے ایک میچ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس، ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی کوآرڈی نیشن میٹنگ کے ایم ڈی سی آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ اجلاس وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر بلایا گیا، جس میں ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں ٹریفک، انکروچمنٹ اور دیگر مسائل پر مشترکہ حکمت عملی مرتب کی گئی۔ایس ایس پی سینٹرل نے رات 10 سے صبح 6 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر سختی سے عمل درآمد کرانے اور خلاف ورزی پر فوری ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات دیے۔ انہوں نے انکروچمنٹ کیخلاف بھی بھرپور کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے تمام اداروں کے اشتراک سے بہترین نتائج حاصل کرنے...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر ینگ کرکٹرز نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی تصاویر اور سلفیاں بنائیں۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق نیا ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلنے والے 15 سے زائد ینگ پلیئرز کو پروٹوکول میں ہوٹل لایا گیا۔ ینگ کھلاڑیوں نے کپتان محمد رضوان، بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارا اور گپ شپ کی۔ مزید پڑھیں: سہ فریقی کرکٹ سیریز: جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستان نے کون سے 2 نئے ریکارڈ قائم کیے؟ ینگ کرکٹرز نے قومی کھلاڑیوں سے کرکٹ کے بارے سوالات کیے اور بیٹنگ و بؤلنگ کے بارے ٹپس لیں۔ قومی کرکٹ...
ویب ڈیسک : وزیر داخلہ محسن نقوی کی سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان سپر لیگ کرکٹ کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صوبہ میں امن کے قیام، کرکٹ کے فروغ، پاکستان سپر لیگ سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو ہوئی ۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر کہا کہ امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل ستائش ہے، نیشنل سٹیڈیم کی تعمیر نو سے کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ محدود وقت میں نیشنل سٹیڈیم کی شاندار تعمیر نو...
بنگلادیش کی ویمن کرکٹر شوہلی اختر کو کرپشن کے الزام میں 5 سال کیلئے کرکٹر سے معطل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی آف اسپنر شوہلی اختر کرپشن کی وجہ سے پابندی کا سامنا کرنے والی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات میں انھیں رشوت کی پیشکش، میچ فکسنگ کی کوشش، تفصیلات چھپانے اور تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کا مجرم پایا گیا۔ مزید پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم: افتتاحی تقریب میں بابر اعظم نے کراچی والوں سے کیا گلہ کیا؟ تحقیقات کے مطابق شوہلی اختر نے 2023 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ایک بنگلادیشی کرکٹر سے رابطہ کیا اور انھیں 20 لاکھ بنگلادیشی ٹکا تقریباً 16,400 امریکی ڈالر کی پیشکش...
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور کرکٹر صائم ایوب کا لندن میں ایک ساتھ نظر آنا سوشل میڈیا پر دھوم مچاگیا۔ View this post on Instagram A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) تاریخ گواہ ہے کہ شوبز اور کرکٹ کی دنیا جب بھی ٹکراؤ ہوا ہے ہر طرف اس ٹکراؤ کا شور ضرور اٹھا ہے جن میں کبھی وسیم اکرم اور سشمیتا سین شامل رہی ہیں تو کبھی شعیب ملک اور ثناء جاوید۔پاکستان کے بعد بھارت کو بھی اپنی محبت میں گرفتار کنے والی ہانیہ عامر کا نام گزشتہ ایک سال سے کرکٹر بابر اعظم کے ساتھ سوشل میڈیا پر دیکھا گیا لیکن کبھی کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ کرکٹ کی دنیا میں پاکستانی کرکٹ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتانوں انضمام الحق اور مصباح الحق کو باضابطہ طور پر ہال آف فیم میں شامل کرلیا۔ انضمام الحق اور مصباح الحق کو کرکٹ کے لیے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف کے طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ Legends meet glory! ???? Inzamam-ul-Haq & Misbah-ul-Haq officially inducted into the PCB Hall of Fame ????️ Honoured by PCB Chairman Mohsin Naqvi ???? alongside the grand ICC Champions Trophy 2025 ???? True icons of Pakistan cricket ???????? ????: PCB #HallOfFame #CricketLegends #Champions… pic.twitter.com/lNEyyLcoRL — SportsTiger (@The_SportsTiger) February 8, 2025 قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے...
خوبصورت ترین نئے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے میئر کراچی مرتضی وہاب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی میں سہ ملکی کرکٹ سیریز اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچز کے انعقاد اور شائقین کرکٹ کی سہولت کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے بھرپور تعاون پر میئر کراچی مرتضی وہاب کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور میئر کراچی مرتضی وہاب نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے...
لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی چین سے واپس پہنچنے کے بعد بغیر آرام کیے فوراً قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے اور وہاں ہونے والی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تقریب کے لیے شاندار انتظامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے معیار کے مطابق ہونا چاہیے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ آج پاکستان کے لیے فخر کا دن ہے، کیونکہ ریکارڈ وقت میں قذافی سٹیڈیم کی تعمیر نو مکمل ہوئی، جس کا سارا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کرکٹ کا دنیا کا ایک خوبصورت اور عالمی معیار کا سٹیڈیم ہے، جس کی تکمیل پر...
وسیم احمد: چیئرمین پی سی بی کی علی الصبح وطن واپسی،بغیر آرام کئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے،محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے لئے شاندار انتظامات کی ہدایت کی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے، آج پاکستان کے لئے فخر کا مقام ہے،ریکارڈ مدت میں سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے،دنیائے کرکٹ کا خوبصورت ترین قذافی سٹیڈیم ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ۔قوم سے کیا وعدہ پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں،شائقین کرکٹ ،کھلاڑی سٹیڈیم میں جدید سہولتوں سے محظوظ ہونگے،ورکرز،ایف ڈبلیو او،نیسپاک،کنٹریکٹر کا...

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹاکرمیرٹ بنیادپر پروفیشنل وقابل آفیسرزتعینات کرنے کی ہدایت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ میرٹ کی بنیاد پر پروفیشنل اور قابل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیر صدارت محکمہ صحت کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس میں دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مشیر صحت اختشام علی، سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اغراض و مقاصد ، ذمہ داریوں، کارکردگی، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔(جاری...
مکہ مکرمہ میں نکاح کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد وسیم جونیئر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کھلاڑی نے اپنی مہندی و ڈھولک کی خوبصورت تصاویر شیئر کر دی ہیں۔سوشل میڈیا پر کھلاڑی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں محمد وسیم جونیئر مہندی کے اعتبار سے سبز کرتے پاجامے میں نظر آ رہے ہیں۔مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ کھلاڑی کی دلہنیا کا نام اسما ہے۔ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پہلے قومی کرکٹر کی مہندی اور ڈھولک کی تقریب کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا ہے، جس میں ان کے...
بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج اور بالی ووڈ اداکارہ ماہرہ شرما کے درمیان ڈیٹ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ اور سراج کے درمیان بڑھتی قربتوں کی خبریں گزشتہ کئی ماہ سے وائرل ہیں، فاسٹ بولر کو سوشل میڈیا پرماہرہ کی تصاویر لائک کرتے دیکھا گیا تھا۔ دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو بھی کیا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے قریبی تعلقات ہیں لیکن دونوں نے اپنے تعلقات کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا اور وہ فی الحال اپنے رشتے کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: محمد سراج نے لنکا ڈھا دی، کیا میچ فکس تھا؟ اداکارہ ماہرہ شرما کی والدہ ثانیہ شرما نے ان تعلقات...
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ جیف ایلر ڈائس نے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایلر ڈائس نے 2012 میں آئی سی سی میں کرکٹ کے جنرل منیجر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ کرکٹ آسٹریلیا میں کرکٹ آپریشنز منیجر کے عہدے پر فائز تھے۔ جیف ایلر ڈائس کو نومبر 2021 میں آئی سی سی کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا ، اس سے قبل وہ 8 ماہ تک قائم مقام سی ای او کی...
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر جیف ایلر ڈائس عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان کے استعفے کی تصدیق کردی۔ جیف ایلر ڈائس نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر کے عہدے پر کام کرنا میرے لیے اعزازتھا،آئی سی سی کے تمام ممبران کا شکر گزارہوں۔ اس موقع پرچیئرمین آئی سی سی جے شاہ کا کہنا تھا کہ جیف ایلر ڈائس کی خدمات پر مشکور ہوں،انہوں نے کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم خدمات انجام دیں۔
واشنگٹن : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کے انعقاد پر بات چیت کی گئی اور اس سلسلے میں اہم اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات کے دوران، محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو یقین دہانی کرائی کہ پی سی بی امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔ مزید برآں، محسن نقوی نے جوناتھن اٹکیسن کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی، جس پر انہوں...
امریکہ(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے امریکی کرکٹ بورڈ (یو ایس اے کرکٹ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی۔نجی چینل کے مطابق محسن نقوی اور جوناتھن اٹکیسن کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے بورڈز کے مابین کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔انہوں نے جوناتھن اٹکیسن کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان...
بھارت کے اسٹار کرکٹرز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا بُرا وقت ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ دونوں کو قومی ٹیم میں جگہ بنائے رکھنے کے لیے انتہائی نوعیت کی مشکلات کا سامنا ہے۔ بُرے فارم کے باعث اُن کی کارکردگی کا گراف خطرناک حد تک نیچے آچکا ہے اور اب اُنہیں ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے اپنی پوزیشن بہتر بنانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ وراٹ کوہلی نے رنجی ٹرافی میں واپسی کے لیے علی باغ (اتر پردیش) میں خصوصی تربیت لینے کے بعد مشق کی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ سنجے بنگر کی نگرانی میں کوہلی نے اپنی بیٹنگ کی چند خامیاں دور کرنے کی کوشش کی ہے اور بیک فُٹ پر کھیلنے پر...
حیدرآباد،سندھ شیخ الائنس ڈسٹرکٹ کے تحت مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیاجارہاہے
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈز شاداب خان نے اداکاراؤں کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کے سوال کا حیران کن جواب دیا ہے۔ نجی ٹی وی شو میں ایک خاتون کے سوال ’اکثر اداکارائیں دعویٰ کرتی ہیں کہ انہیں کرکٹرز میسج کرتے ہیں، آپ نے کس کو میسج کیا؟‘ کا شاداب خان نے حیران کن جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کرکٹرز میسج کرتے بھی ہیں تو اس میں کیا بری بات ہے، کسی اداکارہ کو اگر ڈی ایم پسند نہیں آرہا تو آسان حل یہ ہے کہ اُسے نظر انداز کردیں۔ شاداب نے کہا کہ کچھ لوگ شہرت حاصل کرنے کیلیے یہ باتیں کرتے ہیں اور خاص طور پر ورلڈکپ یا بڑے ایونٹ کے وقت...
MUMBAI, INDIA: بھارت کی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے رپورٹس ہیں کہ آسٹریلیا میں بدترین کارکردگی کے بعد اندرونی اختلافات اور چیلنجز کا شکار ہے اور ایسے میں آئے روز سابق کھلاڑیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات بھی سامنے آرہے ہیں۔ کرکٹ بھارت میں سب سے مقبول کھیل ہے اور کرکٹ ٹیلنٹ بھی غیرمعمولی ہے، اسی لیے بعض اوقات کئی کھلاڑی اپنی صلاحیت کے مطابق موقع نہ ملنے پر اس کو خود کے ساتھ زیادتی گردانتے ہیں اور الزامات بھی عائد کردیتے ہیں۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق اسٹار اوپنر اور 07-2006 کے رانجی ٹرافی میں غیرمعمولی طور پر 99.50 کی اوسط سے رنز کے انبار لگانے والے منوج...
سکھر (نمائندہ جسارت) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرومیثی نے ڈسٹرکٹ کونسل کے تمام ممبران کو متحدہ عرب امارات کا مفت ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ضلع کونسل میں اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات محبت اور احترام پر مبنی ہیں، سکھر میں یو اے ای کے قومی دن کے شاندار چراغاں پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ہمارے ملک کے بزرگ لوگ پاکستان کا ذکر کرتے ہیں، فوراً ان کے زبان پر سکھر کا نام آتا ہے، جب سے یو اے ای وجود میں آیا، پاکستان نے ہمارا بہت ساتھ دیا...
ڈسٹرکٹ پریس کلب جامشورو ایٹ کوٹری کے سالانہ انتخابات کے کامیاب اراکین اپنے عہدوں کا حلف لے رہے ہیں