2025-07-03@23:56:48 GMT
تلاش کی گنتی: 56
«عالمی کپ»:
لاہور: دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ایونٹ ’ناروے کپ‘ 26 جولائی سے 2 اگست تک اوسلو میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 30 سے زائد ممالک کی 2,000 سے زیادہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کی نمائندگی اس بار بھی مسلم ہینڈز ایف سی کے نام سے کھیلنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کرے گی جو عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا چکی ہے۔ یہ ٹیم پاکستان کے محروم اور اسٹریٹ بچوں پر مشتمل ہے جو ’میدان‘ پروگرام کے تحت فٹبال کی باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد نہ صرف کھیل کے ذریعے بچوں کی شخصیت سازی اور تعلیم کو فروغ دینا ہے بلکہ ان کے لیے ایک روشن اور محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھنا بھی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے...
کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ انہوں نے فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کے بجائے آرام کو ترجیح دی ہے تاکہ وہ اپنے کلب اور قومی ٹیم کے لیے اپنے کھیل کے کیریئر کو طویل عرصے تک جاری رکھ سکیں۔ حال ہی میں اپنی قومی ٹیم کو یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل جتوانے والے پرتگالی اسٹار نے یہ بات سعودی پرو لیگ کے کلب النصر کے ساتھ اپنے معاہدے کی توسیع کی چند روز بعد کہی۔ یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کا بڑا فیصلہ، دنیا بھر میں مداح خوشی سے جھوم اٹھے النصر نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ رونالڈو نے مزید 2 سال کے لیے نیا معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت وہ اپنی 42ویں سالگرہ کے بعد...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ایونٹ ناروے کپ 2025 رواں سال 26 جولائی سے 2 اگست تک ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں 30 سے زائد ممالک کی 2,000 سے زیادہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کی نمائندگی اس بار بھی مسلم ہینڈز ایف سی کے نام سے کھیلنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کرے گی، جو عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا چکی ہے۔ یہ ٹیم پاکستان کے محروم اور اسٹریٹ بچوں پر مشتمل ہے، جو مسلم ہینڈز کے معروف ‘میدان’ پروگرام کے تحت فٹبال کی باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد نہ صرف کھیل کے ذریعے بچوں کی شخصیت سازی اور تعلیم کو فروغ دینا ہے...
عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔ رونالڈو نے سعودی کلب النصر کے ساتھ 2 سالہ نئے معاہدے پر دستخط کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے پاس کچھ پیشکشیں تھیں کہ میں کلب ورلڈ کپ میں کھیلوں، لیکن میں نے سوچا یہ کوئی معنی نہیں رکھتا، کیونکہ میرے لیے بہتر ہے کہ میں مکمل آرام کروں اور اچھی تیاری کروں۔ رونالڈو نے مزید کہا کہ میرا مقصد نا صرف النصر کے لیے بلکہ پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے بھی مکمل طور پر تیار رہنا ہے، اسی وجہ سے میں نے نیشنز لیگ کے آخری میچ تک خود کو محدود رکھا اور دیگر کسی پیشکش...
لاہور: پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے انٹرنیشنل ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل حاصل کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ضلع اوکاڑہ کے کانسٹیبل عمر فاروق نے انٹرنیشنل ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل جیتا، ٹورنامنٹ میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا، ایران، عراق، فلسطین سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ عمر فاروق نے سیمی فائنل میں انڈیا کے کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ پیٹرن پاکستان پولیس بیس بال ٹیم ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین نے فاتح کھلاڑی سے ملاقات کرکے شاندار پرفارمنس پر انکو شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی۔ ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتہ (اسپورٹس ڈیسک )اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرزقومی فٹبال ٹیم انڈونیشیا پہنچ گئی ۔قومی ٹیم نجی ایئرلائن کی پرواز سے براستہ کراچی، بنکاک، جکارتہ پہنچی۔ پاکستان گروپ ای میں چائنیز تائی پے، میزبان انڈونیشیا اور کرغزستان کے ساتھ موجود ہے ۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ کل 29 جون کو چائنیز تائی پے کے خلاف کھیلے گی ۔
پاکستان فٹسال ٹیم پہلی بار اے ایف سی فٹسال ایشین کپ انڈونیشیا 2026 کے کوالیفائرز میں شرکت کے لیے تیار ہے، جہاں اسے ایک مشکل گروپ اسٹیج کا سامنا ہوگا، کیونکہ حال ہی میں اعلان کردہ آفیشل قرعہ اندازی کے مطابق پاکستان کو گروپ ڈی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس گروپ میں پاکستان کا مقابلہ ایشیا کی مضبوط ٹیموں عراق، چائنیز تائپے اور میزبان سعودی عرب سے ہوگا، جو فٹسال کے میدان میں پہلے ہی نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ یہ کوالیفائرز 20 سے 24 ستمبر کے دوران کھیلے جائیں گے، جن میں مجموعی طور پر 31 ٹیمیں حصہ لیں گی، اور 16 ٹیمیں ٹورنامنٹ کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ AFC Futsal Asian Cup™ Indonesia 2026 Qualifiers...
لاہور: پاکستانی ویمنز فٹبال ٹیم اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے لیے جکارتہ پہنچ گئی۔ قومی ٹیم کی قیادت ماریہ خان کررہی ہیں۔ پاکستان ویمنز اسلام آباد سے براستہ کراچی، بنکاک جکارتہ پہنچی ہیں۔ اسلام آباد میں قومی کھلاڑیوں نے ٹریننگ کیمپ میں اپنی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی۔ اے ایف سی ایشین کوکپ کوالیفائر میں پاکستان کو گروپ ای میں چائِنز تائی پے، میزبان انڈونیشیا اور کرغزستان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز انتیس جون کو چائنیز تائی پے کے خلاف میچ سے کرے گی۔ دو جولائی کو انڈونیشیا اور پانچ جولائی کو کرغزستان سے مقابلہ طے ہے۔
نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل کر سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ٹیم جمعہ کی صبح واپس وطن پہنچ رہی ہے۔ ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں منعقدہ ایونٹ میں عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن کے حامل پاکستان کو عالمی رینکنگ میں 54 ویں پوزیشن پر موجود میزبان ٹیم نے1-3 سے قابو کرلیا تھا۔ دریں اثنا پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری چوہدری یعقوب کے مطابق جمعہ کی صبح لاہور ایئرپورٹ آمد پر قومی ٹیم کا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔
بحرین نے پاکستان کو1-3 سے شکست دے کر پہلا اے وی سی نیشنز کپ والی بال ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں منعقدہ نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن کے حامل پاکستان کو عالمی رینکنگ میں 54 ویں پوزیشن پر موجود میزبان ٹیم نے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ فائنل میں پاکستان ٹیم توقعات پر پورا نہ اترسکی۔ سخت جہدوجہد کے بعد پہلا سیٹ 23-25 سے جیتنے والی پاکستان ٹیم سخت دباؤ کا شکار نظر آئی اور اگلے تینوں سیٹ ہار کر رنر اپ ہونے پر اکتفا کرتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا۔ بحرین نے دوسرا سیٹ 16-25، تیسرا سیٹ 17-25 اور چوتھا سیٹ18-25 سے جیتا۔ سیمی فائنل...
پاکستان اے وی سی نیشنز کپ والی بال کے فائنل میں پہنچ گیا۔ قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطر کی مضبوط ٹیم کوسیمی فائنل میں حیرت انگیز طور پر 0-3 سے شکست دے دی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں جاری پہلی نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کےسیمی فائنل میں عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن پر موجود پاکستان کی ٹیم عالمی رینکنگ میں 23 ویں پوزیشن کے حامل قطر کو زیر کرکے سلور میڈل یقینی بنالیا۔ پاکستان نے مضبوط حریف قطر کے خلاف پہلا سیٹ 22-25 سے جیت کر فتح کی طرف قدم بڑھایا۔ قومی ٹیم نے دوسرا سیٹ اسی اسکور کے جیتا اور تیسرے سیٹ میں...
پاکستان اور بحرین کے درمیان اے وی سی نیشنز کپ والی بال کا فائنل منگل کو کھیلا جائے گا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں جاری پہلی نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کے پہلےسیمی فائنل میں عالمی رینکنگ میں 43 ویں پوزیشن پر موجود پاکستان کی ٹیم عالمی رینکنگ میں 23 ویں پوزیشن کے حامل قطر کو 0-3 سے ہرا کر سلور میڈل یقینی بنالیا۔ گولڈ میڈل کے لیے قومی ٹیم منگل کو میزبان بحرین سے ٹکرائے گی۔ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی رینکنگ میں 54 ویں پوزیشن کے حامل بحرین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد عالمی نمبر 25 کوریا کو 2-3 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے دونوں سیٹ جیتے لیکن کوریا نے اگلے دونوں سیٹ جیت کر مقابلہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منامہ: پاکستان نے انڈونیشیا کو شکست دے کر ایشین والی بال نیشنز کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے مسلسل 3 سیٹس جیت کر کامیابی اپنے نام کی۔بحرین میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا نے پاکستان کے خلاف پہلا سیٹ جیتا لیکن اس کے بعد پاکستان والی بال ٹیم نے میچ پر مکمل کنٹرول رکھا اور مسلسل تین سیٹس جیت کر کامیابی اپنے نام کرلی۔انڈونیشیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں پاکستان کی جیت کا اسکور 20-25، 25-21، 25-20 اور 25-17 رہا۔ میچ کے دوران انڈونیشن ٹیم کو اٹیک پر برتری رہی، اس نے اٹیک پر پاکستان کے 50 کے مقابلے میں...
پاکستان اے وی سی نیشنز کپ والی بال میں کے کوارٹر فائنل میں ہفتہ کو انڈونیشا سے مقابلہ کرے گا۔ کامیابی کی صورت میں پاکستان میڈل کاحقدار بن جائے گا۔ پاکستان ایشین والی بال کنفیڈریشن کے تحت بحرین میں جاری پہلی نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ کے گروپ سی میں فلپائن اور چائینیز تائپے کو شکست دے کرگروپ چیمپئن بنا تھا۔ دیگر کوارٹر فائنل مقابلوں میں آسٹریلیا کا جنوبی کوریا، قطر کا ویت نام اورمیزبان بحرین کا چائینیز تائپے سے ٹکراو طے ہے۔
قومی ٹیم نے نیشنز کپ والی بال میں اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا، پاکستان نے چائنیز تائپے کو 2-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی کامیاب پیش قدمی جاری رکھی۔ تفصیلات کے مطابق بحرین میں جاری ایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں چائنیز تائپے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2- 3سے شکست دی۔ قومی ٹیم نے میچ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے ابتدا میں ہی 2 گول داغ دیے تھے جس کے بعد مخالف ٹیم نے بھی 2 گول مار کر مقابلہ 2-2 سے برابر کیا۔ تاہم، فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے 5-8 کے خسارے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 16-18 سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کی چائینز...
اسپینش کلب ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے فرانس کے معروف فٹبالر کلیان ایمباپے کو فیفا کلب ورلڈکپ کے دوران معدے کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ ریال میڈرڈ نے بیان میں کہا کہ ایمباپے کو معدے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اور اسی لیے وہ فیفا کلب ورلڈ کپ میں اپنے کلب کے پہلے میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ بدھ کو میامی میں سعودی عرب کے فٹ بال کلب الہلال کے خلاف ریال میڈرڈ کے پہلے میچ میں ایمباپے بخار کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے۔ ریال میڈرڈ کے کوچ زیبی الینسو نے کہا کہ امید ہے کہ ایمباپے اتوار کو شیڈول میچ...
پاکستان نے نیشنز کپ والی بال میں اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا۔ قومی ٹیم نے چائنیز تائپے کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنی کامیاب پیش قدمی جاری رکھی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بحرین میں جاری نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں چائنیز تائپے کو سخت مقابلے کے بعد 2-3سے شکست دے دی۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں فلپائن کی مضبوط ٹیم کو شکست دی تھی۔
پاکستان نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں پہنچا،پاکستان کا سیمی فائنل میں جمعہ کو فرانس سے مقابلہ ہوگا،یاد رہے گرین شرٹس کو آج نیوزی لینڈ کے ہاتھوں3-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جنوبی افریقا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن بننے کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا،آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر موجودہے۔ دوسری جانب پاکستانی ہاکی ٹیم عالمی رینگنگ میں 2 درجہ ترقی کرکے 15 ویں سے 13 ویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر...
واشنگٹن: فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا میلہ امریکا میں سجنے کو ہے لیکن اس بار میدان میں صرف کھلاڑی نہیں بلکہ "میڈ اِن پاکستان" گیند بھی خوب جلوے دکھانے کو تیار ہے۔ ایڈیڈاس کی جانب سے تیار کردہ آفیشل میچ بال "Club World Cup 25 Pro Ball" اپنی دلکش stars and stripes ڈیزائن، جدید ٹیکنالوجی اور شاندار کارکردگی کی وجہ سے عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ پاکستان میں تیار ہونے والا یہ بال مکمل طور پر ماحول دوست مواد سے بنایا گیا ہے اور اس میں ایڈیڈاس کی PRECISIONSHELL ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو گیند کی رفتار، اسپن اور پرواز کو مزید بہتر بناتی ہے۔ بال میں موشن سینسر بھی نصب ہے جو فی سیکنڈ...
کراچی:اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کا میانمار سے مقابلہ منگل کو ہوگا، ٹیم نے تیاریاں شروع کر دی ہیں. گذشتہ روز غیر ملکی ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، قبل ازیں بنکاک کے راستے یانگون پہنچنے والی ٹیم نے اتوار کو آرام کیا تھا. میانمار کے خلاف یانگون کے تھوونا اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے شروع ہوگا،ایونٹ کیگروپ ای میں پاکستان سمیت شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں. ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں شام کے ہاتھوں 2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان کو میانمار کے خلاف میچ میں نوجوان اسٹرائیکر ریان محمد کا ساتھ حاصل نہ ہوگا. اسکاٹ...
پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تصدیق کی ہے کہ وہ امریکا میں 14 جون سے شروع ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 میں حصہ نہیں لیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے بتایا کہ انھیں کھیلنے کے لیے کئی کلبوں کی جانب سے آفرز موصول ہوئیں مگر سب کو مسترد کر دیا ہے۔ انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کلب ورلڈ کپ پر بات کرنا بے معنی ہے میری پوری توجہ قومی ٹیم پر ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے مزید کہا ہے کہ مجھے اپنی قریبی، درمیانی اور طویل المدتی بنیادوں پر صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ میں کلب ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لوں گا۔ ان کے اس فیصلے سے فیفا کے...
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے ایشیا کپ بھارت کی بجائے کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں یوم تکبیر کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایشیا ہاکی کپ بڑا ایونٹ ہے، تاہم پاک بھارت تنازعہ کے باعث بھارت میں کھیلنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل سیاست سے دور رکھتے ہیں مگر موجودہ حالات میں پاکستان کا وہاں جاکر کھیلنا بہت بڑا رسک ہے، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن جس مقام کا فیصلہ کرے گی، ہم ہاکی کھیلنے ضرور جائیں گے اور اس کے لیے حکومت کی منظوری بھی ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کا 12 واں ایڈیشن 27 اگست سے 17 ستمبر تک بھارت کے...
فلسطین نےایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو مات دے کر 16 واں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ جیت لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران کے شہر کرج میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں فلسطین نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 4-5 سے شکست دی۔ مقررہ 9 اننگز میں مقابلہ 4-4 سے برابر تھا،ٹرافی کا فیصلہ اضافی اننگ میں ہوا۔ پاکستان کو2018 کے بعد پہلی بار ایونٹ میں ناکامی رہی، پاکستان نے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو1-14 سے شکست دی تھی۔ قبل ازیں پاکستان نے بنگلا دیش کو 6-10 اور میزبان ایران کو 0-14 سے ہرایا تھا۔
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایران کے شہر تہران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کیخلاف 13 رنز سے برتری ثابت کی۔ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم صرف ایک رن بناسکی۔بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی کھلاڑیوں نے سٹیڈیم میں خوب جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران اورفلسطین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔پاکستان نے گروپ بی میں ناقابل شکست رہتے ہوئے بنگلہ دیش کو 10-6 اور ایران کو 14-0 سے ہرایا تھا جبکہ بھارت گروپ اے میں فلسطین کے...
تہران(نیوز ڈیسک)ایران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست سے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے 14 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف ایک رن ہی بناسکی۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں روایتی حریف کو شکست دینے کے بعد فائنل میں رسائی حاصل کرلی، فائنل میں پاکستان کا مقابلہ فلسطین سے ہوگا۔ دوسری جانب، پاکستان بیس بال ٹیم نے چین میں شیڈول ایشین چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 9 مزیدپڑھیں:مئی کیسز، بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار کردیا
ایران کے شہر تہران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف 13 رنز سے برتری ثابت کی۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم صرف ایک رنز بناسکی۔ بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران اورفلسطین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
کراچی: پاکستان اور بھارت منگل کو ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گے۔ دونوں روایتی حریف ایران کے شہر تہران میں ہونے والے سولہویں بی ایف اے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ فائنل میں رسائی کے لیے ہونے والے فیصلہ کن معرکہ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ متوقع ہے، پاکستان نے مذکورہ ایونٹ میں اب تک بنگلہ دیش اور ایران کو شکست دی ہے۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخرعلی شاہ کے مطابق پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کے لیے پرعزم اور پرجوش ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 6-10 اور میزبان...
بھارت(نیوز ڈیسک)پاکستان سے جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ، بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے رواں سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کو زبانی طور پر آگاہ کر دیا، ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی ہیں، ایسے ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں بن سکتے جس کے سربراہ پاکستانی وزیر ہیں۔ بی سی سی آئی اہلکار نے کہا کہ اے سی سی کے باقی شیڈول ایونٹس کو بھی ہولڈ کر دیا ہے ، دوسری جانب ذرائع...
لاہور: بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ بھارتی میڈیا چیمپئنز ٹرافی کے بعد اب ایشیا کپ کے پیچھے پڑ گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ مینز ایشیا کپ ستمبر میں کھیلا جانا ہے جبکہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون کے مہینے میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔ بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہیں، بھارتی ٹیم ایک ایسے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکتی جس کے سربراہ...
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایونٹ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 6-10 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق، عاشر عباس، محمد ریحان اور سعید اختر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے بعد گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید مضبوط ہوگئے ہیں۔ ایونٹ میں بنگلہ دیش کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے، جو پاکستان کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے۔ پاکستان اب اپنا دوسرا گروپ میچ کل میزبان ایران کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان کی زبردست کارکردگی نہ صرف ٹائٹل کے دفاع کی جانب مثبت...
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 10-6 سے ہرادیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ جیت لیا ایران میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے عبدالرازق، عاشر عباس، محمد ریحان اور سعید اختر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ مزید پڑھیں: زمانہ طالب علمی میں بیس بال ٹیم کی کپتان تھی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چوں کہ بنگلہ دیش گروپ میں اپنے 2 میچ ہار چکا ہے اس لیے اب پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی یقینی ہوگئی ہے۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ ہفتے کے روز ایران کے خلاف کھیلے گا۔ مزید پڑھیں:...
ویمن ایشیا کپ کوالیفائر 2025میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم جمعرات کو واپس وطن پہنچ گئی۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر نے کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
ویمنز ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم جمعرات کو واپس وطن پہنچ رہی ہے۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کریں گے۔ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
پاکستان ویمن بیس بال ٹیم نے ویمن ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں پہلی بار برانز میڈل جیت لیا۔ تھائی لینڈ میں منعقدہ کوالیفائرز میں پاکستان ویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تھائی لینڈ کو 1-5 سے شکست دے کر برانز میڈل جیت کر تاریخ ساز فتح حاصل کرلی۔ ٹیم لیڈر سید فخر علی شاہ کی سپر رائونڈ میں حکمت عملی کارگر ثابت ہوئی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا جو 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں کھیلی جائے گی۔ چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر شوکت جاوید، چیئرپرسن ویمن ونگ سعدیہ علوی، سیکریٹری عائشہ...
چوتھے ایشیا کپ ویمنز بیس بال کوالیفائرز 2025 میں پاکستان نے ایران کو 2-17 سے شکست دینے کے صرف 30 منٹ بعد دوسرے میچ میں سری لنکا کو 5-10 سے مات دے دی۔ تھائی لینڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ویزا کے مسائل کے باعث تاخیر سے آمد کے باوجود قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے غیر معمولی عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کامیابی کے صرف 30 منٹ بعد سری لنکا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف دوبارہ میدان میں اترنا ایک بڑا چیلنج تھا لیکن قومی ویمن ٹیم نے بھرپور جوش اور جزبہ کے ساتھ میچ میں فتح پائی۔
25 مارچ 1992 پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا یادگار ترین دن ہے۔ اس روز پاکستان ون ڈے کرکٹ کا فاتح عالم بنا تھا۔ آج 33 سال گزر جانے کے باوجود شاید ہی کوئی ایسا موقع ہو جب 1992 کے عالمی کپ کی جیت کو کسی نے یاد نہ کیا ہو۔ اس عالمی کپ کی جیت کو پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے یادگار لمحہ کہا جاتا ہے۔ آج پاکستان کو پہلی بار کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بنے 33 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ 1992 کے عالمی کپ میں کیا ہوا تھا؟ 1992 کا ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں ہوا تھا۔ پاکستانی ٹیم کا سفر میلبرن سے شروع ہوا تھا۔ پہلے راؤنڈ میں پاکستان نے...
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی لیاری چمپئن کپ ٹیپ بال نائٹ ٹورنامنٹ 2025 کے حوالےسے ایک تقریب منعقد کی گئی جبکہ فائنل کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی ڈسٹرک ساؤتھ کے صدر جاوید ناگوری تھے جبکہ دیگر مہمانان میں سابق ایم این اے شاہ جان بلوچ زین خان شامل تھے۔آل کراچی لیاری چمپئن کپ ٹیپ بال نائٹ ٹورنامنٹ میں 25ٹیمیں مدِ مقابل تھیں۔ فائنل میں ینگ فائٹر نے سخت مقابلے کے بعد ینگ طارق اسپورٹس کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی.شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد لیاری میں فائنل کا میچ دیکھنے آئی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ لیاری میں فٹبال اور دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ کے بھی گراؤنڈ ہونے چاہئیں۔فائنل کے مہمان خصوصی جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ...
جاپان نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اس طرح جاپانی ٹیم ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے فٹبال ورلڈ کپ 2034 کے سعودی عرب میں انعقاد کی بھرپور حمایت کردی جاپان نے اے ایف سی کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں بحرین کے خلاف میچ جیت کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔ مذکورہ میچ میں جاپان نے بحرین کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مزید پڑھیے: فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر کیوں معطل کردی؟ واضح رہے کہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو بطور میزبان ورلڈ کپ 2026 میں جگہ بنا...
نیشنل ٹی 20 کپ: ہمایوں الطاف ملتان ریجن ٹیم میں منتخب، محمد صداقت ریزرو کھلاڑی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز لودھراں : نیشنل ٹی 20کپ کے لئے ملتان ریجن کی ٹیم میں ترین کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑی ہمایوں الطاف کو سلیکٹ کر لیا گیا ہے جبکہ محمد صداقت کی بھی بطور ریزرو کھلاڑی سلیکشن ہوئی ہے۔ترین کرکٹ اکیڈمی کے اونر علی ترین اور اکیڈمی انتظامیہ نے دونوں کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ہمایوں الطاف اور محمد صداقت نے اکیڈمی میں بہترین سہولیات فراہم کرنے پر علی خان ترین اور ترین کرکٹ اکیڈمی کی منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ وہ نیشنل ٹی ٹوئینٹی کپ...
فیفا کی جانب سے معطلی ختم ہوتے ہی پاکستان فٹبال ٹیم رواں ماہ سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے لیے ایکشن میں نظر آئے گی۔ The Pakistan Football Federation (PFF) has confirmed the participation of the Pakistan men’s national team in the AFC Asian Cup 2027 qualifiers. The qualifiers will be played on a home-and-away basis, with Pakistan placed in Group E alongside Syria, Afghanistan and Myanmar. pic.twitter.com/tZL8R27ASs — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) March 3, 2025 پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق ایونٹ کے کوالیفائر ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ گروپ ای میں پاکستان، شام، افغانستان اور میانمار کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان 25 مارچ کو شام کے خلاف میچ...
لاہور: عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کی طرف سے معطلی ختم ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کو خوشخبری مل گئی، ٹیم رواں ماہ سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے دوران ایکشن میں نظر آئے گی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ ٹیم اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں حصہ لینے کیلیے سعودی عرب کا سفر کرے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر معطلی رواں سال 5 فروری کو اس وقت لگائی تھی جب پی ایف ایف کانگریس ممبران مقررہ معیار کے مطابق آئین میں ترامیم کرنے میں ناکام رہے تھے۔ 3 روز قبل لاہور میں منعقدہ پی ایف...
پاک بھارت کشیدگی:رواں سال شیڈول ایشیاء کپ نیوٹرل وینیو پر کرائے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ایشیا کپ 2025 بھارت کے بجایے کسی دوسرے ملک میں کروانے کی تجویز سامنے آگیی۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیا کپ مجوزہ طور پر ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں کروانے کا قوی امکان ہے جبکہ ایشیاکپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی تناو کے باعث ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کروایے جانے کا امکان ہے، ایشیاکپ کے وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔ایشیا کپ کے میچز کرانے کے لیے اس وقت سری لنکا اور متحدہ عرب امارات زیرِ غور ہیں،...
فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف (کو معطل کیے جانے کے سبب ایشین کپ کوالیفائرز 2027 میں پاکستان کی شرکت خطرے میں پڑ گئی۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی طرف سے جاری کردہ ایک خط کے مطابق پاکستان کی مردوں کی قومی ٹیم فی الحال 2027 کے ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت کے لیے نااہل ہے تاوقتیکہ منگل 4 مارچ 2025 تک مذکورہ معطلی اٹھا نہ لی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر کیوں معطل کردی؟ پی ایف ایف کی معطلی 6 فروری 2025 کو نافذ ہوئی تھی جس کا مطلب ہے کہ پی ایف ایف نے اپنی رکنیت کے حقوق کھو دیے ہیں اور اب...
پاکستان فٹبال ٹیم ایشین کپ 2027 کے کوالیفائرز سے باہر ہو گئی ۔پی ایف ایف کے مطابق فیفا کی پابندی کے باعث پاکستان ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت نہیں کر سکے گا، اے ایف سی نے پاکستان کی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز سے معطلی کی تصدیق کر دی ہے ، فیفا اور اے ایف سی قوانین کے تحت معطلی برقرار رہنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باہر ہوا۔پاکستان کا پہلا کوالیفائر میچ 25 مارچ کو شیڈول تھا، 4 مارچ تک فیفا معطلی نہ ہٹنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باضابطہ خارج کر دیا جائے گا، فیفا معطلی کے باعث پاکستان فٹبال ٹیم کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکتی۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔پی ایف ایف کا کہنا ہیکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہیکہ پاکستان ایشین کپ کوالیفائر کا فائنل رانڈ نہیں کھیل پائیگا۔خیال رہیکہ فیفا کی جانب سے پاکستان کی رکنیت معطل کیے جانے کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم کی 2027 ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) ایشین کپ کوالیفائرز کے تیسرے رانڈ میں شرکت خطرے میں پڑگئی تھی۔ پاکستان کوالیفائرز کے گروپ ای میں شام، میانمار اور افغانستان کے ساتھ شامل تھا اور قومی ٹیم کو اپنا پہلا میچ 25 مارچ...
پی ایف ایف کے مطابق فیفا کی پابندی کے باعث پاکستان ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت نہیں کر سکے گا میڈیا ذرائع کے مطابق اے ایف سی نے پاکستان کی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز سے معطلی کی تصدیق کر دی ہے ، فیفا اور اے ایف سی قوانین کے تحت معطلی برقرار رہنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باہر ہوا۔ پاکستان کا پہلا کوالیفائر میچ 25 مارچ کو شیڈول تھا، 4 مارچ تک فیفا معطلی نہ ہٹنے پر پاکستان کوالیفائرز سے باضابطہ خارج کر دیا جائے گا، فیفا معطلی کے باعث پاکستان فٹبال ٹیم کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکتی۔

لاہور: جناح پولو فیلڈز کے تحت میجر جنرل سعید الزمان میموریل پولو کپ میں کھلاڑی ایکشن میں نظرآرہے ہیں
لاہور: جناح پولو فیلڈز کے تحت میجر جنرل سعید الزمان میموریل پولو کپ میں کھلاڑی ایکشن میں نظرآرہے ہیں
ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ نے شکست دے دی۔ ملائیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم 18.5 اوورز میں 66 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ زوفشاں ایاز 15 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، کپتان کومل خان نے 12 اور قرۃ العین احسن نے 10 رنز بنائے۔ انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے 67 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 9.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔ پاکستان کی طرف سے ماہ نور زیب نے 2، فاطمہ خان اور قرۃ العین احسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا میچ امریکا کے ساتھ تھا جو بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ میں کراچی یونائٹیڈ اور اسماعیل میموریل نے سیمی فائنل جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل آج ککری گرائونڈ لیاری میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پہلا سیمی فائنل ککری گراؤنڈ میں کراچی یونائیٹڈ بمقابلہ کابل اسپورٹس کھیلا گیا، جس میں کراچی یونائیٹیڈ نے کابل اسپورٹس کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ دوسرا سیمی فائنل حیدری گرائونڈ میں اسماعیل میموریل بمقابلہ بلوچ محمدن کھیلا گیا جس میں اسماعیل میموریل حریف ٹیم کو 0-1 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گل زمین...
کراچی : گل زمین فٹبال کپ کے دوران کھیلے گئے میچ میں کھلاڑی فتح کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے کراچی (رپورٹ: عارف میمن) پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا سیمی فائنل آج ککری گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بڑے میچز میں شائقین کے لیے بھی بڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔ لیاری کے علاوہ حیدری اسپورٹس گرائونڈ ، محمدی اسپورٹس گرائونڈ ملیر کے کوالفائیڈ کھلاڑیوں بھی سیمی فائنل میں شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں آج ہونے والے میچز میں تمام ٹیموں نے مجموعی طور پر 21گول کیے جبکہ بلوچ مجاہد 8گول بناکر ایونٹ میں نمایاں رہی۔ ککری گرائونڈ لیاری میں میچز کے دوران...
حیدری اسپورٹس گرائونڈ میں کھیلے گئے گل زمین فٹبال کپ کے میچ کے دوران کھلاڑی ایکشن میں نظرآرہے ہیں