2025-09-18@01:54:33 GMT
تلاش کی گنتی: 714
«عدالت میں پیش ہوئے»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (صباح نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت میںجی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک پر شریک ہوں گے۔حکومت پنجاب نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ہوم ڈپارٹمنٹ کا جی ایچ کیو جیل ٹرائل منسوخی کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کر دیا گیاجی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک پر شریک ہوں گے سانحہ 9 مئی کے تمام 12 مقدمات کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے یکم اکتوبر کو جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی شرکت کیلئے وڈیو لنک انتظامات کا...
سانحہ 9 مئی کے تمام 12 مقدمات کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے یکم اکتوبر کو جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی شرکت کیلئے وڈیو لنک انتظامات کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک پر شریک ہوں گے۔ سانحہ 9 مئی کے تمام 12 مقدمات کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے یکم اکتوبر کو جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی شرکت کیلئے ویڈیو لنک انتظامات کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پنجاب حکومت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کروانے کا فیصلہ دراصل عمران خان کو تنہائی کا شکار بنانے کی کوشش ہے، اور ہم اسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے واضح کیا کہ عمران خان کو اس وقت براہ راست عدالت میں پیش نہ کرنا ایک منظم منصوبہ بندی کا حصہ ہے، جس کا مقصد ان کی آواز کو دبانا ہے۔ عمران خان کو گولیاں لگیں، تب بھی وہ عدالت آنے پر مصر تھے انہوں نے یاد دلایا کہ...
حکومت پنجاب نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک پر شریک ہوں گے۔ سانحہ 9 مئی کے تمام 12 مقدمات کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے یکم اکتوبر کو جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی شرکت کیلئے وڈیو لنک انتظامات کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں یکم اکتوبر کیلئے 3 گواہان کی طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے، عدالت نے کہا کہ تینوں گواہان کی عدالت میں پیشی یقینی بنائی جائے۔ عدالت نے کہا...
راولپنڈی: راولپنڈی میں 9 مئی کے سانحہ سے متعلق اہم مقدمات کی سماعت آج ضلع کچہری میں انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی۔ عدالت نے جی ایچ کیو حملہ سمیت 12 مقدمات کی سماعت مقرر کی ہے، تاہم آج بھی جیل ٹرائل نہیں کیا جائے گا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ ان مقدمات کی سماعت کریں گے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس گزشتہ تین ماہ سے جیل ٹرائل میں التواء کا شکار ہے۔ اس مقدمے میں 119 گواہان نامزد ہیں جن میں سے اب تک 27 کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جب کہ آج مزید 3 گواہوں کو طلب کیا گیا ہے۔ 9 مئی کے دیگر 11 مقدمات میں چالان کی نقول...
سابق ناظم صدیق قریش کیجانب سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے متعلق عدالت عالیہ بلوچستان میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ جسکی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات نہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت عدالت عالیہ بلوچستان میں جاری ہے۔ سماجی رہنماء اور سابق ناظم صدیق قریش نے دفعہ 110 کے تحت درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس اقبال کاسی اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، جبکہ درخواست گزار صدیق قریش کی جانب سے ایڈووکیٹ اکرم شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔
اے پی پی میگا کرپشن کیس میں 13 ملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہوگئی، ایف آئی اے نے 7 ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگل کو اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے مقدمے کے نامزد ملزمان فرقان راؤ، معظم جاوید کھوکھر، ارشد مجید چوہدری، محمد غواث، اظہر فاروق، اعجاز مقبول، ثاقب کلیم، خرم شہزاد، ادریس احمد، شاہد لطیف، غلام مرتضیٰ، طاہر گھمن، ساجد علی، عمران منیر اور عدنان اکرم باجوہ کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ شفاف تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تمام ملزمان کے خلاف ٹھوس...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ملزم کو معاف کرنے پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے ڈیل کی باتوں پر خاموشی توڑتے ہوئے حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتادی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں مبینہ اغواء اور دھمکیاں دینے کے کیس میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی جانب سے اللّٰہ کی رضا کے لیے معاف کرنے کے بیان کے بعد عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی، تاہم سماعت کے لیے عدالت پیشی پر سامعہ حجاب سے ملزم کو معاف کرنے پر سخت کیے گئے، تاہم انہوں نے صلح کے حوالے سے...
اسلام آباد: ہائیکورٹ میں بلوچ یکجہتی کونسل کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی جگہ معاون وکیل ایمل خان مندوخیل عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ چونکہ ایمان مزاری نے عدالت کے حوالے سے ایک شکایت دائر کر رکھی ہے، اس لیے یہ کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا جائے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ کیس ٹرانسفر کیا جائے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ پچھلی سماعت میں اس عدالت میں کچھ معاملات ہوئے تھے، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہوا...
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف کی عدالت نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق 2021 کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملہ پر کمیشن تشکیل دینے کی درخواست عدم پیروی پرخارج کردی۔گذشتہ روز سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر صلاح الدین کی درخواست پر سماعت کیدوران عدالت کی جانب سے کیس کال ہونے پر درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا، جس پر عدالت نیعدم پیروی کی بنا پر درخواست خارج کردی۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی 2021 میں مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی،مبینہ آڈیو میں سابق چیف جسٹس پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق ہدایات دے رہے تھے،سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دلائل کے...
اے ٹی سی کے جج نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 3 ایم این ایز کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی ایم این ایز آصف خان، فضل محمود اور ساجد مہمند کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کر دیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز تھانہ کوہسار میں درج...
MADRID: اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے علاقے ویلیکاس میں گزشتہ رات ایک بار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ میڈرڈ کی ایمرجنسی سروسز کے مطابق دھماکے سے متاثرہ عمارت کی چھت کا ایک حصہ گر گیا، جبکہ موقع پر موجود فائر فائٹرز ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خلیجی میڈیا کے مطابق عمارت کی جزوی طور پر منہدم چھت، زمین پر بکھری اینٹیں، اکھڑے ہوئے دروازے اور سڑک پر شیشے کے ٹکڑے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایمرجنسی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسٹریچرز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔ موقع پر فائر بریگیڈ،...
لاہور: ہنجروال کے علاقے میں زہریلے دہی بھلے کھانے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنجروال پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی ایس پی عبداللہ جان اور ایس ایچ او عدیل انجم خود موقع پر موجود رہے اور حالات کا جائزہ لیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 56 سالہ محمد اشرف اور 30 سالہ محمد سجاد شامل ہیں، جب کہ 24 سالہ علی شیر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ اس...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ ایمان مزاری میری بیٹیوں کی طرح ہے، میں تو بطور چیف جسٹس اور بڑا ہونے کے ناطے انہیں سمجھا رہا تھا، میری بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر کے طوفان کھڑا کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے ایک کیس کی سماعت کے دوران گزشتہ روز کمرہ عدالت میں ایمان مزاری ایڈوکیٹ کے ساتھ تلخ کلامی والے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایمان مزاری میری بیٹیوں کی طرح ہے، میں کل اسے سمجھا رہا تھا۔ ان کا کہناتھاکہ میں نے کہا آپ میرے فیصلوں سے اختلاف کر سکتی ہیں، ذات پر بات...
26 نومبر ڈی چوک احتجاج پر درج دو مقدمات میں پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی گئی، سات کارکنوں کو اعتراف جرم پر عدالت نے گرفتاری کا عرصہ سزا قرار دے کر مقدمات سے بری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں احتجاج پر درج دو مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جوکہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی۔ دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر 28 ستمبر کو گواہان کو طلب کرلیا گیا۔ اسی عدالت نے سات پی ٹی آئی کارکنوں کو اعتراف جرم پر تین تین ماہ کا گرفتاری کا عرصہ ان کی سزائیں قرار دے دیا اور سات...
جنوبی کوریا کی عدالت نے 61 برس بعد ایک خاتون کو اس الزام سے باعزت بری کر دیا جس کے تحت انہیں محض 18 برس کی عمر میں جیل جانا پڑا تھا۔ یہ مقدمہ اس وقت دنیا بھر میں جنسی تشدد کے متاثرین کی جدوجہد اور خود دفاع کے حق کی علامت بن چکا ہے۔ 1963 میں، جنوبی قصبے گِمہے میں 18 سالہ چوئے مال-جا پر ایک نوجوان نے حملہ کیا۔ عدالت کے ریکارڈ کے مطابق، حملہ آور نے انہیں دبوچ کر زمین پر گرا لیا۔ جان بچانے کے لیے چوئے نے اس کی زبان کا تقریباً ڈیڑھ سینٹی میٹر حصہ کاٹ کر خود کو آزاد کرایا۔ اُس وقت کے سماجی اور عدالتی رویوں نے متاثرہ خاتون ہی کو مجرم...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی بھی کیس ایسا نہیں جس میں شواہد ہوں، جب یہ مقدمات ہائیکورٹ میں جائیں گے، سب نظر آجائے گا۔ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج ہم توشہ خانہ کیس میں اڈیالہ جیل جارہے ہیں، کل اسلام آباد ہائیکورٹ جا کر بیٹھ جائینگے، کل ہم اسلام آباد ہائی کورٹ میں جج ڈوگر صاحب کو بولیں گے کہ القادر کیس لگایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ ہوگئے ہیں القادر کیس کو جج صاحب سننے کو تیار نہیں، ان کو معلوم ہے جیسے ہی کیس لگے گا، ان کی مجبوری ضمانت دینا ہے۔ علیمہ خان نے کہا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف دائر کسی بھی مقدمے میں شواہد موجود نہیں، اور جب یہ کیسز ہائیکورٹ میں لگیں گے تو سب سامنے آ جائے گا۔ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ آج ہم توشہ خانہ کیس میں اڈیالہ جیل جا رہے ہیں اور کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں جج کو درخواست کریں گے کہ القادر ٹرسٹ کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ سے یہ کیس زیر التوا ہے اور جیسے ہی لگے گا، عدالت کو ضمانت دینا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران وارنٹ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ گنڈا پور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ سماعت کے آغاز میں ان کی جانب سے کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ بعد ازاں ان کے وکیل راجا ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور وارنٹ معطل کرنے کی استدعا کی۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اگر ملزم عدالت میں پیش ہو تو وارنٹ منسوخ کر دیے جائیں۔ جج نے ریمارکس دیے کہ آپ ملزم کو پیش کریں،...
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پشاور سینٹرل جیل پر حملے کے مقدمے نامزد پی ٹی آئی کے رہنماعرفان سلیم سمیت 6ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پرمقدمے سے بری کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور سینٹرل جیل پر حملے کے مقدمے کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد نے کی۔ استغاثہ نے ایک بار پھر ملزمان عرفان سلیم ،سجاد بنگش، علامہ اقبال ، صدیق ، محمد جلال اور عصمت اللہ پر سینٹرل جیل پشاور پر مبینہ حملے کا الزام دہراتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے اس دوران اندر داخل ہونے کی بھی کوشش کی تھی۔ عدالت کو استغاثہ نے بتایا کہ واقعہ 24 فروری 2024 کو پیش آیا تھا جس پر مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب ملزمان کے...

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ،سی ڈی اے کو شاہ اللہ دتہ اور( C-13 )کے متاثرین کی رپورٹ ایک ماہ میں جمع کرانے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ،سی ڈی اے کو شاہ اللہ دتہ اور( C-13 )کے متاثرین کی رپورٹ ایک ماہ میں جمع کرانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے حکام سے شاہ اللہ دتہ اور سیکٹر(C-13 )کے متاثرین سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے ایک ماہ میں مکمل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے دوران سی ڈی اے کے مجسٹریٹ سردار آصف سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس کیانی نے ریمارکس دیے کہ “آپ نیب کے کہنے پر اگر کارروائیاں کریں گے تو پھر قانون کہاں ہے؟” انہوں نے مزید کہا...
اسلام آباد: ہائی کورٹ میں تعلیمی اداروں میں منشیات کیس کی سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ بچوں کے لنچ باکس چیک کرنے ہوں گے کہ باہر سے کوئی چیز تو نہیں آ رہی؟۔ تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وزارت داخلہ، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور اسلام آباد پولیس کو ہدایت دی کہ وہ جنوری سے ستمبر 2025 تک کی پیش رفت رپورٹ دو ہفتوں میں پیش کریں۔ سماعت جسٹس راجا انعام امین منہاس نے نجی تنظیم لکی فاؤنڈیشن کی درخواست پر کی۔ پولیس نے عدالت میں جنوری سے 22 اپریل 2025 تک کی رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق اسلام آباد کے...
سڈنی(انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی عدالت نے ایک خاتون کو اپنے ساس سسر سمیت تین افراد کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق 50 سالہ ایرن پیٹرسن نے 2023 میں اپنے سابق شوہر کے قریبی رشتہ داروں کو ایک دعوت پر مدعو کیا اور انہیں زہریلے مشروم والا کھانا کھلایا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ان کے ساس اور سسر بھی شامل تھے۔ یہ واقعہ “مشروم مرڈر” کے نام سے پوری دنیا میں مشہور ہوا اور آسٹریلیا بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ جولائی 2025 میں جیوری نے ایرن پیٹرسن کو قصور وار قرار دیا، اور آج عدالت نے عمر قید...
ججز کیخلاف 64 شکایات کا فیصلہ ہو چکا ہے، نئے عدالتی سال کی تقریب میں چیف جسٹس کا خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں سالانہ چھٹیوں کے بعد نئے عدالتی سال کے موقع پر جوڈیشل کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کے ساتھ ساتھ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے شرکت کی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس روایت کا آغاز 1970 کی دہائی میں ہوا تھا جبکہ 2004 سے اسے باقاعدگی سے منایا جا رہا...
ایک امریکی وفاقی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سےہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز میں کی گئی کٹوتی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئےفیصلہ کالعدم کر دیا ہے۔ یہ کٹوتی یونیورسٹی پریہود دشمنی اور جانبداری کے الزامات کی بنیاد پر کی گئی تھی۔ 2 ارب ڈالر سے زائد کی رقم منجمد کی گئی تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے رواں سال اپریل میں غزہ جنگ کے خلاف ہارورڈ کیمپس میں ہونے والے مظاہروں کے دوران مبینہ طور پریہودی اور اسرائیلی طلبہ کے تحفظ میں ناکامی کو جواز بنا کر ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے مختص دو ارب ڈالر سے زائد کی رقم روک لی تھی۔ ہارورڈ کی جانب سے الزامات کی تردید ہارورڈ یونیورسٹی نے ان الزامات کو مسترد کرتے...
کراچی: ڈیفنس میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دھت خاتون سے بدسلوکی و تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایس ایس پی ساؤتھ نے نوٹس لیتے ہوئے درخشان تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق درخشان تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 6 صبا ایونیو میں مبینہ طور پر نشے کی حالت میں دھت خاتون سے بدسلوکی و تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے نوٹس لیتے ہوئے درخشان تھانے میں تعینات پولیس اہلکار نعیم کو معطل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی شب ڈیفنس فیز 6 صبا ایونیو میں خاتون مبینہ طور پر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے تمام ٹیرف برقرار رہیں گے اور اگر انہیں ختم کیا گیا تو اس کے نتائج امریکا کے لیے تباہ کن ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت پر 50 فیصد ٹرمپ ٹیرف آج سے نافذ، سب سے زیادہ کون سے شعبے متاثر ہوں گے اور فائدہ کس ملک کو ہوگا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک امریکی عدالت نے زیادہ تر ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا۔ تاہم عدالت نے انہیں فی الحال برقرار رکھنے کی اجازت دے دی تاکہ ٹرمپ سپریم کورٹ میں اپیل کرسکیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر اپنے...
راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ قبرستان میں 7 سالہ بچی علینہ کی قبر سے مبینہ طور پر لاش غائب ہونے کے معاملے پر تحقیقات کے بعد حقیقت سامنے آگئی۔ یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کی قبر کشائی، عدالتی حکم پر کارروائی مکمل ابتدائی طور پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قبر سے بچی کی لاش غائب ہے، جس پر والد کی درخواست پر عدالت نے معاملے کا نوٹس لیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی کی سربراہی میں قبر کشائی کے احکامات جاری کیے۔ عدالت کی ہدایت پر پولیس، میڈیکل بورڈ، قبرستان انتظامیہ اور عدالتی عملہ موقع پر موجود رہا، جبکہ قبرستان کے اطراف میں اضافی سیکیورٹی...
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بہن علیمہ خان نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ ان کے بھائی کے لیے ایک آزاد اور مکمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔ یہ درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں معروف وکلا فیصل ملک ایڈووکیٹ، خالد یوسف چوہدری اور تابش فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے جمع کرائی گئی۔ آنکھوں میں دباؤ اور دھندلا پن، طبی معائنے کی ضرورت درخواست میں بتایا گیا کہ جیل میں ملاقات کے دوران عمران خان نے آنکھوں میں شدید دباؤ، دھندلا دیکھنے اور دیگر طبی مسائل کی شکایت کی۔ یاد رہے کہ 73 سالہ عمران خان گزشتہ دو سال سے...
پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال کے تناظر میں، پاک فوج، حکومت اور امدادی ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک اہم بریفنگ میں بتایا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں فوری اور مؤثر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیلابی خطرات کی شدت وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت ملک کے تین بڑے دریا شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ دریائے ستلج میں گندھارا سے ہیڈ خانکی تک پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، اور 10 لاکھ کیوسک کا ریلا موجود ہے۔ قادر آباد کی طرف بھی پانی کی شدت میں اضافہ متوقع...
اسلام آ باد: پاکستانی شہریوں سے شادی شدہ تین افغان خواتین نے افغانستان واپس بھجوانے سے روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے تین افغان خواتین کی افغانستان واپس نہ بھجوانے کی درخواستوں پر سماعت کی جو پاکستانی شہریوں سے شادی کے بعد یہاں مقیم ہیں۔ درخواست گزاوں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے والی غیرملکی خواتین شہریت کی حق دار ہیں، درخواست گزار خواتین کے بچے پاکستانی ہیں، ان کے فارم بی بنے ہوئے ہیں لیکن پاکستانی بچوں کی ماؤں اور پاکستانی شہریوں کی بیویوں کو ملک بدر...
نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا معاملہ چالان کی اسکروٹنی مکمل ہونے پر چالان عدالت کو بھیج دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 16 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس پر سماعت ہوئی۔ پراسکیوشن نے مقدمہ کے چالان کی اسکروٹنی مکمل ہونے پر چالان عدالت میں پیش کردیا۔ پراسکیوشن کیجانب سے مقدمہ میں 31 گواہان شامل ہیں۔ ثناء یوسف کی فیملی، ڈاکٹر، پولیس اہلکار و دیگر گواہان کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ پراسکیوشن کی سکروٹنی ٹیم نے 1 ماہ سے زائد عرصہ تک چالان کی سکروٹنی کی۔ پولیس چالان میں عمر حیات کو ہی ثناء یوسف کا قاتل قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم عمر حیات مجسٹریٹ کے سامنے قتل کا اعتراف بھی کر چکا ہے۔ عدالت نے ریمارکس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ میں 9 مئی کیسز کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ ہائیکورٹ میں ہمارے کیسز مقرر ہوں.(جاری ہے) علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے حقیقی آزادی تک تحریک کا کہا ہے، ضمنی انتخابات کیلئے سابق وزیراعظم نے واضح کہا کہ اس میں حصہ نہیں لینا دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی مقدمے کی سماعت اے ٹی سی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین مذہب کے مقدمے میں 21 ماہ سے قید ملزم عاصم اللہ کی ضمانت منظور کرلی ہے نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کیے، ملزم عاصم اللہ کی جانب سے وکیل آصف علی تمبولی عدالت میں پیش ہوئے. وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ 30 اکتوبر 2023 سے موکل گرفتار ہے، ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہو ئی جسٹس بابر ستار نے کہا کہ تقریباً 2 سال سے ایک شہری قید ہے، ابھی تک تفتیش مکمل کیوں نہیں ہوئی؟ .(جاری ہے) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)...
اسلام آباد:نومبر احتجاج کے مقدمے میں انسداد دہشتگری عدالت نے مزید چار ملزمان کو سزا سنا دی۔ سزا تھانہ انجرا ضلع اٹک کے مقدمہ نمبر 212 میں سنائی گئی۔ ملزمان جاوید اقبال، خان محمد، سردار خان اور عامر خان کو چار چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو چار ملزمان نے اقبال جرم کیا، جج نے ملزمان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے استغاثہ کی جانب سے ملزمان پر الزامات عدالت کو بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر پولیس اور ریاستی املاک پر حملہ کیا، ملزمان ریاست کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نقص امن کا باعث بنے۔ ملزمان نے الزامات کا دفاع نہیں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ایم پی اے احمد خان بھچر کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت22اگست تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے وکلا سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرلئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ درخواستگزار عدالت پیش ہو سکتے ہیں؟وکیل نے کہاکہ درخواست گزار سرنڈر کرنے کو تیار ہیں، سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا۔ وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ اگر سزایافتہ اور مفرور سرنڈر نہیں کرتا تو وہ الیکشن لڑنےکا اہل نہیں،درخواستگزارنے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا، درخواست گزار پہلے متعلقہ عدالت کے فیصلے کو تسلیم...
فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ میں 9 مئی کیسز کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ ہائیکورٹ میں ہمارے کیسز مقرر ہوں۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حقیقی آزادی تک تحریک کا کہا ہے، ضمنی انتخابات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا کہ اس میں حصہ نہیں لینا۔ 26 نومبر احتجاج کیس: 4 ملزمان کو 4 ،4 ماہ قید کی سزادوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی...

صحیح وقت پر سرمایہ کاری کریں، خالد انعم کا کسمپرسی کی حالت میں دنیا سے گزرجانے والے اداکاروں پر تبصرہ
سینئر اداکار و گلوکار خالد انعم نے کسمپرسی کی حالت میں دنیا سے گزر جانے والے اداکاروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صحیح وقت پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ حال ہی میں خالد انعم احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں زندگی میں کئی بار عشق ہوا ہے اور یہ اب بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عشق ایک چڑیا ہے اور حسن ایک درخت ہے، اسی لیے چڑیا کبھی کسی ڈال پر اور کبھی کسی اور ڈال پر بیٹھتی ہے اور انسان کے لیے عشق کرنا بہت ضروری ہے۔ اداکار نے کہا کہ ان کی اہلیہ ان کی...
ملزم کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد ظفر خان کے سامنے پیش کیا گیا تو اس دوران عدالت کو بتایا کہ ملزم رادی اللہ اکاؤنٹ جنرل آفس میں سینیٹر آڈیٹر ہے جس کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بھی نکل آئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ملزم کے اکاونٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن بھی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی خصوصی احتساب عدالت نے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار اکاؤنٹ جنرل آفس کے سینئر آڈیٹر رادی اللہ کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزم کو ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد ظفر خان کے سامنے پیش کیا گیا تو اس دوران عدالت کو...
اسلام آباد: 14 اگست پر دھرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 14 اگست دھرنے کی سازش اور بغیر اجازت کانفرنس کے کیس میں عدالت نے 12 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ۔ پی ٹی آئی کارکنان کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عمران امیر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہہمارے تمام کارکنان کیخلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ یہی تمام دفعات اٹھا کر پہلے تھانہ لوہی...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نیپئر روڈ پر دکانیں سیل کرنے کیخلاف درخواست پر دکانوں کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں نیپئر روڈ پر دکانیں سیل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ دکانیں پاکستان کی آزادی سے قبل کی بنی ہوئی ہیں۔ اب جاکر ایس بی سی اے والے کہہ ہیں کہ غیر قانونی ہے۔ برابر میں عمارت کو بھی 50 سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے۔ عدالت نے ایس بی سی اے سے استفسار کیا کہ اتنے سالوں سے عمارت بنی ہوئی ہے اب آپ کو خیال آیا کہ غیر قانونی ہے۔ عدالت نے درخواستگزار سے استفسار کیا کہ آپ نے اپنی دکان بھی آگے سڑک پر بھڑا...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے 4 سینئر راہنماؤں کو 10، 10 سال قید اور 6، 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، عدالت نے سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کرتے ہوئے ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ سے متعلق 2 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے 4 سینئر راہنماؤں یاسمین راشد، عمر سرفراز، محمود الرشید اور اعجاز چودھری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق 2 مقدمات میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے 4 سینئر راہنماؤں کو سخت سزائیں سنا دیں۔ عدالت نے...

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کا تحریری فیصلہ جاری، صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماؤں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے خلاف تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں دونوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے فوری طور پر جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کے جج منظر علی گل کی جانب سے تحریر کردہ 93 صفحات پر مشتمل فیصلے کے مطابق، دونوں خواتین پر سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیزی پھیلانے، عوام کو اکسانے اور اشتعال انگیز پوسٹوں و ویڈیوز کے ذریعے عوامی املاک پر حملوں کی ترغیب دینے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ دونوں خواتین کے موبائل فونز سے اہم مواد...
سٹی42: پی ٹی آئی کی دو سزا یافتہ خواتین رہنماؤں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت لاہور نے 9 مئی تھانہ شادمان کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے، 93 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں عدالت نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔ ان دونوں خواتین کو عدالت نے 9 مئی 2023 کو لاہور میں سنگین نوعیت کے تشدد کے مقدمہ میں پانچ پانچ سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ یہ دولوں خواتین اس وقت ضمانت پر رہا ہیں۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ انسداد دہشت گردی عدالت...
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو لوگوں نے جناح ہاؤس کو جلتے ہوئے دیکھا، مناظر ٹی وی پر چلے، عدالتی فیصلہ جب تک معطل نہ ہو نااہلی ختم نہیں ہوتی۔سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ملک میں کوئی قانون بھی ہے، جرم ہوگا تو قانون حرکت میں آئے گا، سزا صحیح ہوئی ہے یا غلط ہوئی ہے یہ ایک علیحدہ بحث ہے۔ ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیدیاڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق دو مقدمات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بری کر کے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ جج منظر علی گل نے ہدایت دی کہ اگر قریشی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب حال ہی میں انہی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید اور 6، 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، ساتھ ہی ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری ہوئے تھے۔ شاہ...
پاکستان نے ہیگ میں قائم مستقل ثالثی عدالت (PCA) کے اُس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں سندھ طاس معاہدے کی تشریح سے متعلق اہم نکات واضح کرتے ہوئے بھارت کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے بہنے دے۔ عدالت نے 8 اگست کو سنایا گیا فیصلہ اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ بھارت کو صرف محدود استثنیٰ حاصل ہے، جیسا کہ بجلی پیدا کرنے کے لیے مخصوص نوعیت کے ہائیڈرو پاور منصوبے، مگر ان کی تعمیر اور آپریشن سندھ طاس معاہدے کی شرائط کے عین مطابق ہونا چاہیے، نہ کہ بھارت کے اپنے “مثالی” بھارت کے اعتراضات مسترد، پاکستان کا موقف تسلیم...
عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہے اور وہ بھی 2016 میں ایکسپائر ہو چکا ہے جبکہ ڈمپر کے مالک کے حوالے سے معلومات کرنی ہے۔ تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ...
اسلام آباد:انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر کو سنایا جائے گا۔ مقدمے کے سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے کی۔ فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد جیل کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی جبکہ ملزمان کو جیل سے باہر جانے سے بھی روک دیا گیا تھا۔ مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال...
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر کو سنایا جائے گا۔ مقدمے کے سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے کی۔ فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد جیل کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی جبکہ ملزمان کو جیل سے باہر جانے سے بھی روک دیا گیا تھا۔ مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔

’’ سی سی ڈی نے 10 لاکھ مانگے ، جتنے ہوئے دیئے لیکن پھر بھی بیٹے کو انکاونٹر میں قتل کر دیا گیا ، بوڑھی ماں عدالت پہنچ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حال ہی میں کیئے جانے والے کئی انکاونٹرز پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں اور اب ایک بوڑھی ماں بھی اپنے بیٹے کو پولیس مقابلے میں قتل کیئے جانے کے خلاف عدالت پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سریا بی بی نے انکشاف کیا کہ رات 2 سے 3 بجے پولیس ان کے گھر پر آئی اور بیٹے کو لے گئی ، جب ہماری ان سے بات چیت ہوئی تو اہلکاروں نے بیٹے کو چھوڑنے کیلئے 10 لاکھ روپے رشوت مانگی، پولیس والوں سے جب بات چیت طے ہو گئی تو کہنے لگے کہ تمہارے بیٹے کی ضمانت ہو جائے گی لیکن جب عدالت پہنچے تو بتایا گیا...
ایران میں اپنے 11 شوہروں کو زہریلی دوا دے کر قتل کرنے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ یہ خاتون جائیداد ہتھیانے کے لیے اپنے شوہر کو قتل کرتی اور پھر نئی شادی کرلیتی تھی۔ ریکارڈ کے مطابق ملزمہ کی عمر قریباً 50 برس بتائی گئی ہے، تاہم متاثرہ خاندانوں کا دعویٰ ہے کہ وہ اس سے کہیں بڑی ہیں۔ خاتون پر 11 افراد کے قتل اور ایک اقدامِ قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر 2001 سے 2023 تک مختلف شوہروں کو زہر دے کر مارا، تاکہ ان کے ترکے یا شادی کے مالی معاہدوں سے فائدہ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور اسلام آباد پولیس کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے فریقین سے پیر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفرازعلی ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، جس میں سلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ ذاتی حیثیت میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے، انہوں نے مؤقف اپنایا کہ انہوں نے پہلے ہی مقدمات کی تفصیلات کے لیے باقاعدہ درخواست دی تھی، جس کے جواب میں اسلام آباد پولیس نے رپورٹ پیش کی کہ ان کے خلاف 10 مقدمات درج ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر راجپوت نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ پولیس کا بس چلے تو گھروں کا سامان بھی اٹھا کر لے جائے، تفتیش کریں لوٹ مار نہیں شاہ لطیف ٹاﺅن سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی. جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو شاہ لطیف ٹاﺅن سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساتھ علی حسن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر آصف عدالت میں پیش...
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج عدالت نمبر 2 نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عامر کیانی، و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، استغاثہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو سکے۔ کیس کی اگلی سماعت پر گواہان پر جرح اور مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی نااہلی کے خلاف فیض آباد کے مقام پر احتجاج کرنے کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا اشتہاری کا سٹیٹس ختم نہ ہو سکا۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج عدالت نمبر 2 ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عامر کیانی، و دیگر ملزمان عدالت میں پیش...
فیض آباد احتجاج کیس، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا اشتہاری کا سٹیٹس ختم نہ ہو سکا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی نااہلی کے خلاف فیض آباد کے مقام پر احتجاج کرنے کے مقدمے میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا اشتہاری کا سٹیٹس ختم نہ ہو سکا۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے ڈیوٹی جج عدالت نمبر 2 ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عامر کیانی، و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، استغاثہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں ہو سکے۔عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ کیس میں سینیٹر فیصل جاوید...
آزاد کشمیر کے ضلع نیلم میں فاریسٹ مجسٹریٹ کی عدالت نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک قابلِ تقلید فیصلہ سنایا ہے۔ سبز درخت کاٹنے کے جرم میں ملوث شخص کو جرمانے کے ساتھ ساتھ اپنی زمین پر نئے درخت لگانے اور ایک دہائی تک ان کی دیکھ بھال کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔ فاریسٹ مجسٹریٹ ثاقب محمود نے 10 جولائی کو دیے گئے فیصلے میں گاؤں شیخ بیلہ کے رہائشی محی الدین کو دیودار کا درخت کاٹنے پر نہ صرف 15 ہزار 280 روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا، بلکہ اسے اپنی زمین پر 30 نئے درخت لگانے اور آئندہ 10 برس تک ان کی حفاظت یقینی بنانے کا پابند بھی بنایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ:...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ہمارا کونسا جج کرپٹ ہے میں اچھے طریقے سے جانتا ہوں، ان کا بس نہیں چلتا نہیں تو یہ رشوت کو قانونی طور پر لاگو کر دیں۔ اسلام آباد میں پٹواریوں کی خالی نشستوں پر بھرتیوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ پٹوار خانوں میں کرپشن اور رشوت ستانیوں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ آپ کی رپورٹ آ گئی ہے، میں نے دیکھ لی ہے، یہ حال ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ کے متن میں کہا گیا...
خیبرپختونخوا کے پسماندہ اور دورافتادہ ضلع کوہستان کے پہاڑی علاقے میں پگھلتے ہوئے گلیشیئر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، جو قریباً 28 سال قبل اسی علاقے میں لاپتا ہوا تھا۔ مقامی نوجوان سیر و تفریح کے لیے پہاڑوں کا رخ کیے ہوئے تھے جب انہوں نے گلیشیئر کے اندر ایک انسانی لاش دیکھی، جو حیرت انگیز طور پر درست حالت میں موجود تھی، نوجوانوں نے فوری طور پر قریبی پولیس کو اطلاع دی۔ یہ بھی پڑھیں: تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز گلگت بلتستان کو کس طرح نقصان پہنچا رہے ہیں؟ کوہستان پولیس نے گلیشیئر سے لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاش کے ساتھ ایک شناختی کارڈ بھی ملا، جس کی مدد سے متوفی کی شناخت نصیرالدین کے...
—فائل فوٹو گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کا کہنا ہے کہ فری اور فیئر الیکشن ہوئے تو پیپلز پارٹی 30 سیٹیں بھی نہیں جیت پائے گی۔نوشہرو فیروز کی عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں حزب اختلاف کی پارٹیوں کو اکٹھا ہونا چاہیے۔ غلام مرتضیٰ جتوئی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو جونیئر کی نئی پارٹی کو ویلکم کرتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالت نے دادو کے تھانہ میانی میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کر لی ہے۔
رحیم یار خان(نیوز ڈیسک) رحیم یار خان کے شہر ظاہر پیر میں مبینہ طور پر خراب چائے پینے سے 3 خواتین بے ہوش ہوگئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ بستی کھوکھراں میں پیش آیا، تینوں خواتین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق موقع سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اسپتال میں ڈاکٹرز نے بتایا کہ چائے کے سیمپل حاصل کر لیے گئے ہیں معائنہ کر رہے ہیں۔ چند روز قبل ڈسکہ کے ایک گاؤں میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئی تھیں، دونوں کو طبیعت بگڑنے پر سول اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں...
—فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ جاری کر دیے۔پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیسز کی سماعت ڈیوٹی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ ملزمان کے وکلاء زاہد بشیر اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے وارنٹ جاری کر دیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مقدمہ میں کوئی ملزم پیش نہ ہونے کی وجہ سے سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی۔تھانہ کھنہ کے مقدمہ میں 22 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کی...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے نااہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمشن کو این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن سے روک دیا۔جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے چترال این اے 1 سے سابق ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ این اے ون چترال کی سیٹ درخواست پر فیصلے تک فل نہ کیا جائے۔ دوران سماعت، وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ درخواست گزار این اے 1 چترال سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے، سپیکر قومی اسمبلی نے بغیر کسی نوٹس الیکشن کمشن کو نااہلی کے...

پاک چین دوستی منفرد، ہر آزمائش میں کامیاب اور دگرگوں عالمی حالت کے باوجود بدستور مضبوط ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
پاک چین دوستی باہمی اعتماد کی عمدہ مثال اور نامساعد عالمی حالات میں بھی غیر متزلزل ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں، آرمی چیف سید عاصم منیر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی اور اس کی تزویراتی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی عمدہ مثال ہے۔ جی ایچ کیو میں جمعے کے روز چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان اور چین...
سٹی 42 : لاہور ہائیکورٹ نے سیلمان شہباز شریف کے خلاف باؤنس چیک کے متعلق سیشن کورٹ کے اندراج مقدمہ کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا ۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے سلیمان شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔ سلیمان شہباز کے خلاف اندراج مقدمہ کا آرڈر حاصل کرنے والے قتیل انوارِ الحسن کے وکیل سید فراز حیدر شیرازی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سلیمان شہباز شریف کی جانب سے ادائیگی کرنے کے لیے مہلت لی گئی ہے عدالت سے بھی مہلت کی استدعا ہے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ چیف جسٹس نے ،سید فراز حیدر شیرازی ایڈوکیٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اگر کیس بنتا...
فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ غلام محمد آباد کے مقدمہ نمبر 1277 کے فیصلہ میں 66 ملزمان میں سے 60 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی جبکہ 6 ملزمان کو بری کر دیا۔ اس موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی راہنماؤں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 100 سے زائد راہنماؤں اور کارکنوں کو قید کی سزائیں سنا دیں جبکہ فواد چودھری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے حساس ادارے...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آج جمہوریت کے لیے افسوس ناک دن ہے، ہم عمران خان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے کہ ایوان میں رہیں یا ایوان کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج جمہوریت کے لیے ایک افسوسناک دن ہے، پی ٹی آئی نے ہر ممکن کوشش کی کہ جمہوریت چلے، ایوان چلے، لوگوں کے حقوق کا تحفظ ہو اور عدلیہ آزاد ہو۔ انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے کہ ہمارے لیڈر عمران خان کو جیل میں رکھا گیا، ان کی قید کو 2...
عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرے، تاہم اگر پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے کوئی حکم موجود ہے تو اس پر بھی عمل درآمد کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کی اشتہاری حیثیت ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرے، تاہم اگر پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے کوئی حکم موجود ہے تو اس پر بھی...

عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت درجنوں رہنما سزا یافتہ؛ پی ٹی آئی کےکتنے ایم این اے اور سینیٹرز نااہل ہوں گے؟تفصیلات سب نیوز پر
عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت درجنوں رہنما سزا یافتہ؛ پی ٹی آئی کےکتنے ایم این اے اور سینیٹرز نااہل ہوں گے؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات سے متعلق تین مختلف مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ہے۔عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 185 کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کا فیصلہ سنایا۔ جس کے مطابق، مرکزی قیادت کو 10 سال قید کی سزا جبکہ چند رہنماؤں سمیت 77 ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔تھانہ غلام محمد آباد پر حملہ کیس میں عدالتی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے 9 مئی 2023 کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہوچکا ہے، قائد حزب اختلاف کی ذمہ داری ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجام دے رہے ہیں آئندہ اجلاس کے دوران حزب اختلاف کو اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کرنا ہوگا.(جاری ہے) یاد رہے کہ 22 جولائی کو انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی 2023 کو میانوالی...
قائداعظم یونیورسٹی کے ہاسٹلز سے گرفتار کیے گئے طلبا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں 30 سے زائد طلبہ کو اشتعال دلانے، یونیورسٹی انتظامیہ پر حملے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق طلبا نے آہنی راڈ، لاٹھی اور ڈنڈوں سے سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کیا اور کارِ سرکار میں مداخلت کی۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 8 جولائی کو سمر سمسٹر کی منسوخی کے بعد ہاسٹلز خالی کرنے کے احکامات دیے گئے تھے، جنہیں طلبا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ تاہم، 18 جولائی کو عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق 4 ہاسٹلز میں 160 غیر قانونی طلبا مقیم تھے،...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی مقدمات سے متعلق ضمانت کی اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ عمران خان کی 9 مئی مقدمات سے متعلق ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کے لیے موجود تھا۔ اس موقع پر عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت پیش ہوئے اور ججز سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ بعد ازاں عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان کی اپیلوں کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔ Post Views: 1
ذرائع کے مطابق التجا مفتی نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 26ویں یوم تاسیس کے موقع پر سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل کے بارے میں پارٹی کے موقف کی وضاحت کی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما التجا مفتی نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد ریاستی حیثیت کے لیے نہیں بلکہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت، آئین اور پرچم کے لیے ہے۔ ذرائع کے مطابق التجا مفتی نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے 26ویں یوم تاسیس کے موقع پر سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے سیاسی مستقبل کے بارے میں پارٹی کے موقف کی وضاحت کی۔ انہوں...
سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اس کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی راہنماؤں سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ سرگودھا کی عدالت نے پی ٹی آئی راہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اس کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔درخواست میں وفاقی حکومت اور تھانہ گلبرگ کے انسپکٹر عمران صادق کو فریق بنایا گیا ہے۔عمران خان نے عدالت عظمیٰ سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے ریلیف دینے اور ضمانت منظور کرنے کی درخواست کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی...
---فائل فوٹو اسلام آباد کی عدالت نے تحریکِ انصاف کے 8 کارکنوں کی سزا معطل کرتے ہوئے دو مقدمات میں ان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف امن و عامہ ایکٹ کے تحت 6، 6 ماہ سزاؤں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد نے پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں کی سزا معطل کرتے ہوئے دو 2 مقدمات میں ان کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔عدالت نے پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں سیکشن 382 اے کے...
اسلام آباد: اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹ کے کیسز میں اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیسز پر سینیٹر اعظم سواتی پر 2 مقدمات میں فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہو گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کے روبرو سماعت کے دوران اعظم سواتی کی بریت کی درخواست پر آج دلائل نہیں ہوسکے۔ اس موقع پر اعظم سواتی نے کہا کہ میں آج عدالت میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ میں 2003 سے سینیٹ میں ہوں۔ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ہم عدلیہ کو مضبوط کریں۔ مجھے افسوس ہے کہ ہم آپ کے...
قصور: بچھر اسٹاپ کے قریب ایک لرزہ خیز واقعے میں نامعلوم افراد نے 14 سالہ لڑکی پر حملہ کرکے اس کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹ دیا۔ زخمی لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں سڑک کے قریب کھیتوں میں پھینک دیا گیا جہاں سے اسے ریسکیو ٹیم نے بازیاب کر کے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کی حالت انتہائی نازک ہے، تاہم فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن کی نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو قانون...
برطانوی اداکار مائیکل وارڈ پر پولیس کی جانب سے جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات عائد کردیے گئے۔ میٹروپولیٹن پولیس فورس کے مطابق 27 سالہ اداکار کو زیادتی کے دو اور جنسی تشدد کے تین الزامات کا سامنا ہے۔ ان الزامات تعلق ایک ہی خاتون سے ہے۔ ملزم کی جانب سے ان مبینہ جرائم کا ارتکاب جنوری 2023 میں کیا گیا تھا۔ مائیکل وارڈ نے خود پر عائد ہونے والے الزامات کی تردید کی اور ایک بیان میں کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ وہ عدالت میں بے گناہ ثابت ہوں گے۔ وہ 28 اگست کو لندن کی ٹیمز مجسٹریٹ عدالت میں پیش ہوں گے۔ واضح رہے مائیکل وارڈ بلیو اسٹوری، بُک آف کلیرینس اور ایڈنگٹن جیسی فلموں میں اداکاری...
اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 4 اکتوبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے غیر حاضر کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ تھانہ شہزاد ٹاون کا مقدمہ 4 اکتوبر احتجاج پر درج ہے، جس پر آج سماعت...
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اپنے خلاف درج مقدمات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ میں اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے ان ہزاروں ساتھیوں کا شکر گزار ہوں. جنہوں نے میرے والد کے جنازے میں اور قرآن خوانی میں شرکت کی ۔ ان لاکھوں افراد کا بھی، جنہوں نے افسوس کے پیغامات بھجوائے اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین، جنہوں نے ان کی یاد میں بہترین الفاظ کہے اور میرے والد میاں اظہر مرحوم کے لیے دعا کی ہم ان...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قبل از گرفتاری ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں سنائے گئے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے گرفتاری نہیں روکی جا سکتی، عبوری تحفظ کوئی خودکار عمل نہیں بلکہ اس کے لیے عدالت سے باقاعدہ اجازت لینا ضروری ہے۔ فیصلے کے مطابق ملزم زاہد خان اور دیگر کی ضمانت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ سے مسترد ہوئی، اس کے باوجود پولیس نے 6 ماہ تک گرفتاری کے لیے کوئی عملی قدم...
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے والد کے انتقال کے بعد اپنی والدہ کے ساتھ رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال کے بعد لاہور میں ان کی نمازِ جنازہ میں ان کے اکلوتے صاحبزادے حماد اظہر نے بھی شرکت کی تھی۔ رواں ماہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے حماد اظہر کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی تھی کہ ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری تاہم اب سماجی...
— فائل فوٹو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کر دی۔عدالت کے جج منظر علی گل نے اسد عمر کی 9 مئی جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شاد مان کو جلانے کے مقدمے میں جبکہ اعظم خان سواتی کی 5 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔اسد عمر اور اعظم خان سواتی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ سیاستدانوں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر بیٹھنا ہوگا، اسد عمراسد عمر کا کہنا تھا کہ نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ آج جتنی بے توقیر ہے شاید ہی کبھی ماضی میں رہی ہو۔ عدالت نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور کے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخ ہونے کے معاملے پر انہوں نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست ایڈووکیٹ فیصل ملک کی جانب سے اے ٹی سی میں دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے دستخط کرانے ہیں جس میں جیل انتظامیہ رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، اگست سے پہلے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کرنا چاہتے ہیں۔ اس معاملے پر عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیل حکام...
سپریم کورٹ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قبل از گرفتاری ضمانت مسترد ہونے کے بعد فوری گرفتاری ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: بانجھ پن کی بنیاد پر مہر یا نان نفقہ دینے سے انکار غیر قانونی قرار چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں سنائے گئے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صرف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے گرفتاری نہیں روکی جا سکتی۔ عدالت نے واضح کیا کہ عبوری تحفظ کوئی خودکار عمل نہیں بلکہ اس کے لیے عدالت سے باقاعدہ اجازت لینا ضروری ہے۔ فیصلے کے مطابق ملزم زاہد خان اور دیگر کی...
معروف بھارتی فلمساز راکیش روشن کی گردن کی اینجیو پلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش روشن نے حال ہی میں گردن کی اینجیو پلاسٹی کروائی ہے کیونکہ ان کی دماغ تک جانے والی دو شریانیں (کیروٹڈ آرٹریز) 75 فیصد سے زائد بلاک تھیں۔ انہوں نے گردن کی اینجیو پلاسٹی ڈاکٹرز کے مشورے پر احتیاطی تدبیر کے طور پر کروایا تاکہ کسی بڑے طبی مسئلے سے بچا جا سکے۔ A post common by Rakesh Roshan (@rakesh_roshan9) سرجری کے بعد بھارتی فلمساز کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پہلی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ فُل باڈی چیک اپ کے دوران...
اسلام آباد: توہینِ مذہب الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل قابل سماعت ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے وکلا کو ہدایت کی کہ ابتدائی آرڈر ریڈر سے معلوم کر لیجئے گا ۔ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی ، جس میں راؤ عبد الرحیم کی جانب سے وکیل کامران مرتضیٰ و دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ اس فیصلے سے آپ متاثرہ کیسے ہیں ؟، جس پر وکیل نے بتایا کہ ہمیں مکمل حق سماعت نہیں دیا گیا ۔ 400 کیسز ہیں اور کچھ کیسز اس کورٹ کے دائرہ...
چھبیس نومبر بغیر اجازت احتجاج کیس کا پہلا فیصلہ: عدالت نے 12 پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں سنا دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بغیر اجازت احتجاج کے مقدمے میں پہلا عدالتی فیصلہ سامنے آگیا ہے، جہاں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 12 کارکنان کو چھ چھ ماہ قید کی سزا سنا دی ہے، جبکہ ایک کارکن کو بری کر دیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ 26 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد درج کیا گیا تھا، جس میں متعدد کارکنان کو حراست میں لیا گیا تھا۔ عدالت نے شواہد اور دلائل کی روشنی میں 12 افراد کو قصوروار...