2025-09-18@21:56:10 GMT
تلاش کی گنتی: 809

«نہیں کرنی چاہیے»:

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن آختر کیانی نے سی ڈی اے سے متعلق کیس کے دوران اسلام آباد کے لوکل گورنمنٹ انتخابات نہ ہونے پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کوئی ایک ادارہ بتائیں جو اپنا کام ہینڈل کرنے کے قابل رہا ہو، مجھے عدالتوں سمیت کوئی ایک ادارہ بتا دیں کہ وہ کام کر رہا ہو جو ان کو کرنا چاہیے تھا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ قانون کے مطابق تمام اختیارات سی ڈی اے سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو منتقل ہونا تھے، جو کچھ سی ڈی اے بورڈ کر رہا ہے یہ لوکل گورنمنٹ کے ادارے کو کرنا تھا اور ایک ایک روپے کے استعمال کا اختیار لوکل...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )سپریم کورٹ کے جج جسٹس حسن اظہر رضوی نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں پتا ہونا چاہیے کہ عوامی مسائل کیا ہیں سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی.(جاری ہے) ٹیکس پیئر کے وکیل خالد جاوید نے دلائل کا آغاز کیا، جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ پارلیمنٹ میں بل لانے کا طریقہ کار کیا ہے وکیل ٹیکس پیئر نے موقف اپنایا کہ پالیسی میکنگ اور ٹیکس کلیکٹر دو مختلف چیزیں ہیں،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی ۔ آئینی بنچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں جمعرات کو ٹیکس پیئرز کے وکیل خالد جاوید نے دلائل کا آغاز کیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ٹیکس پیئرز کے وکیل خالد جاوید نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ پالیسی میکنگ اور ٹیکس کلیکٹر دو مختلف چیزیں ہیں۔ ٹیکس کلیکٹر ایف بی آر میں سے ہوتے ہیں جو ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں، پالیسی میکنگ پارلیمنٹ کا کام...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ٹرننگ پوائنٹ کے بانی چارلی کرک کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اگرچہ مقتول کے سیاسی نظریات سے ان کا گہرا اختلاف تھا، مگر امریکی عوام کو ان آرا پر کھل کر تنقید کا حق حاصل ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر کرک کو نہیں جانتے تھے، تاہم ان کے نقطہ نظر سے واقف تھے۔ اوباما نے مزید کہا: میرا خیال ہے کہ وہ نظریات غلط تھے، لیکن جو واقعہ پیش آیا وہ ایک افسوس ناک المیہ ہے، میں ان کے خاندان سے تعزیت کرتا ہوں۔اوباما نے کرک کے ان خیالات کو بھی مسترد...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ طاقتور حلقوں کو چاہیے کہ فارم 47 سے بنائی گئی حکومت کا بوجھ نہ اٹھائے، شہباز شریف خود بہت بڑا بوجھ ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک کے 90 فیصد عوام فارم 47 سے بنی حکومت سے نفرت کرتے ہیں اور اس وجہ سے عمران خان کے چاہنے والے بھی دور ہوتے جا رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے سوال پر اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات مجھ پر 7 ماہ سے پابندی ہے، آخری بار ملاقات...
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس حسن اظہر رضوی نے سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹ سے آتے ہیں، انہیں پتا ہونا چاہیے کہ عوامی مسائل کیا ہیں۔ سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ٹیکس پیئر کے وکیل خالد جاوید نے دلائل کا آغاز کیا، جسٹس جمال خان مندوخیل  نے استفسار کیا کہ پارلیمنٹ میں بل لانے کا طریقہ کار کیا ہے۔ وکیل ٹیکس پیئر نے مؤقف اپنایا کہ پالیسی میکنگ اور ٹیکس کلیکٹر دو مختلف چیزیں ہیں، ٹیکس کلیکٹر ایف بی آر میں سے ہوتے ہیں جو ٹیکس اکھٹا کرتے ہیں، پالیسی میکنگ پارلیمنٹ...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ملائیشیا سے واپسی پر سینئر صحافیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کی نشست میں گفتگو کرتے کہا کراچی کی ابتر حالت پر افسوس ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی کی 17سالہ حکمرانی کے باعث کراچی کے شہری بدترین حالات اور اذیت کا شکار ہیں۔ گزشتہ 15سالو ں میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے کھائے گئے۔ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے مقامی حکومتوں کو با اختیار بنایا جائے، سپریم کورٹ کے حکم اور آرٹیکل 140-Aکے مطابق اختیارات و وسائل نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں، آئندہ کراچی میں ووٹ کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں گے۔ ملک میں متناسب نمائندگی کی بنیاد پر انتخابات کا اصول اور طریقہ کار اپنانا...
    حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، ڈیم اور بیراج بننے چاہئیں۔مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دورے کا مقصد سیاسی لوگوں کو فیلڈ میں نکالنا ہے، جماعتوں سے بالاتر ہوکر سیاسی لوگوں کو متاثرین کی مدد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے ہیں، گنے کے کاشتکاروں کے 2 سال سے رکے واجبات دلوائے جائیں۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سیلاب سے فصلوں، فش فارمز اور باغات کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، ہر سیاستدان کی ذمے داری ہے کہ آفت میں لوگوں کے کام...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد کہا ہے کہ کئی لوگوں نے میچ ریفری کے معاملے میں تعاون کیا، مسلسل اس ایشو کو دیکھ رہے تھے، خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ کیا فیصلہ ہوگا۔ محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، مجھے امید ہے آئندہ ہم کرکٹ پر فوکس کریں گے سیاست پر نہیں، ہمارا وقت کرکٹ پر لگنا چاہیے سیاست پر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم سے امید ہے، وہ عمدہ پرفارمنس دکھائے گئی، قوم کو کہوں گا کہ ٹورنامنٹ کے آخر تک انہیں سپورٹ کریں، اگر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کی چیئر پرسن سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہو چکے ہیں،سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس پی کے ذریعے رقم کی فراہمی کرنی چاہئے، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس بدھ کو یہاں کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان کی صدارت میں ہوا۔ اس موقع پر چیئرپرسن نے بتایا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمیٹی...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا، مسلم ممالک کو نیٹو کے طرز پر اتحاد بنانا چاہیے، مجھے مسلم ممالک کے اجلاس میں مایوسی نہیں ہوئی۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں تو ہم نے ثابت کر دیا کہ بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی۔ قطر پر اسرائیلی حملہ: نیتن یاہو نے ٹرمپ کو پہلے سے آگاہ کیا یا نہیں؟ تضاد سامنے آ گیااسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں تضاد سامنے آ گیا ہے کہ آیا قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے سے متعلق واشنگٹن کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے جو قوم اخلاقی پستی کا شکار ہوتی ہے وہ کھیل میں سیاست لے آتی ہے، چھ جہاز گر گئے جنگ بھی ہار گئے اب کہتے کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ قومی پیغام امن کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  جن کی کوئی عزت نہیں ہوتی وہ خفت مٹانے کیلئے ایسا کرتے ہیں، جیسے بھی حالات ہوں اسپورٹس مین اسپرٹ زندہ رہنی چاہیے۔ صحافی نے سوال کیا کہ ریفری کو ہٹانے کا آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ پورا کردیا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ یہ تو محسن نقوی ہی بہتر بتا سکتے ہیں، میرا...
    —فائل فوٹو وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں ہاتھ نہ ملانے کا مقصد شرمندگی اور خفت مٹانے کا طریقہ ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو قومیں اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہوتی ہیں وہ اسپورٹس میں سیاست کو لے آتی ہیں۔عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ان کے 6 جہاز گر گئے، وہ جنگ بھی ہار گئے، یہ وہ لوگ کرتے ہیں جن کی کوئی اخلاقیات ہوتی ہیں نہ کوئی عزت ہوتی ہے۔ اینڈی پائی کرافٹ معاملہ، پی سی بی مؤقف پر قائم، درمیانی راستہ نکالنے کی کوششیںبھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل معاملہ سلجھانے کے لیے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کر رہا...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا صوبائی کابینہ کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کیلیے راولپنڈی پہنچے، جہاں پولیس نے انہیں گورکھپور ناکلے پر روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے ملاقات نہ کروا کے پارٹی میں تقسیم چاہتی ہے اور ہمارے کچھ لوگ اس ایجنڈے پر ہمارے کچھ لوگ بھی بے وقوف بن جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا صوبائی کابینہ کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کیلیے راولپنڈی پہنچے، جہاں پولیس نے انہیں گورکھپور ناکلے پر روک دیا۔ علی امین گنڈا پور نے پولیس سے بات چیت کی مگر انہیں آگے جانے کی اجازت نہ ملی اور پھر وہیں پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کابینہ کا...
    عرب اسلامی سربراہی اجلاس،قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، مسلم ممالک کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز دوحہ (سب نیوز)قطر میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امت مسلمہ متحد ہوگئی، دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں مسلم ممالک کے سربراہان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے تمام ریڈ لائنز کراس کرلی ہیں، قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، اسرائیلی جرائم پر مزید خاموش نہیں رہا جا سکتا، اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھیرانا ہوگا۔پیر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں عرب لیگ...
    دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے اسرائیل نے ثالث ہونے کے باوجود قطر پر حملہ کر کے خومختاری کی خلاف ورزی کی اور امن کی کوششوں کو سبوتاژ کیا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ عرب اتحاد ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نے قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، پاکستان دوحہ پر حملے کی کھلی مذمت کرتا ہے۔ یہ حملہ مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کےلئے کیا گیا، ہم قطر کے حکام اور اپنے قطری بہن بھائیوں، کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ جنگ کے دوران امن کی بات کرنے اور ثالث کا کردار ادا کرنے کے باوجود بھی اسرائیل نے حملہ کیا۔ غزہ...
    دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء ) امیر قطر کا کہنا ہے کہ سنگین جنگی جرائم پر اسرائیل سے بازپرس کی جانی چاہیے اور سخت ایکشن لیا جائے، ہم نے ہمیشہ ثالث کے طور پر خطے میں امن کے لیے اپنا بے لوث کردار ادا کیا ہے، اسرائیلی حملہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژکرنے کی کوشش تھی جس سے امن اور جنگ بندی کی کاوشوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔ تفصیلات کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی نے دوحا میں عرب اسلامی کے ہنگامی اجلاس میں مسلم ممالک کے سربراہوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ [حماس] کو امریکا کی طرف سے تجاویز پر توجہ مرکوز کرنی تھی لیکن کیا آپ نے کبھی ایسی جارحیت کے...
     قطر میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امت مسلمہ متحد ہوگئی، دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں مسلم ممالک کے سربراہان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے تمام ریڈ لائنز کراس کرلی ہیں، قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، اسرائیلی جرائم پر مزید خاموش نہیں رہا جا سکتا، اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھیرانا ہوگا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کے اجلاس  میں عرب لیگ اور او آئی سی رکن ممالک سمیت 50 سے زائد ملکوں کے رہنما شریک ہیں۔ اجلاس میں شریک رہنماؤں کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء ) علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آج تک جو آپریشن ہوئے انکا کیا نتیجہ نکلا؟ خیبرپختونخواہ میں یہ جنازے کس کی وجہ سے ہورہے ہیں ؟ یہ شہادتیں جس مسئلے کی وجہ ہورہی ہیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، جب تک عوام کا اعتماد نہ ہو کوئی جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے پیر کے روز اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات کی اجازت نہیں دیتے چار پانچ گھنٹے بٹھا دیتے ہیں، یہاں بیٹھنے کے بجائے سیلاب زدہ علاقوں میں کام کررہا تھا، سوشل میڈیا کو چھوڑیں ہر بندے کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا۔ علی امین...
    ہمارے کچھ لوگ اسٹیبلشمنٹ کے ایجنڈے پر بے وقوف بن جاتے ہیں، وزیراعلی علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے ملاقات نہ کروا کے پارٹی میں تقسیم چاہتی ہے اور ہمارے کچھ لوگ اس ایجنڈے پر ہمارے کچھ لوگ بھی بے وقوف بن جاتے ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا صوبائی کابینہ کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کیلئے راولپنڈی پہنچے، جہاں پولیس نے انہیں گورکھپور ناکلے پر روک دیا۔علی امین گنڈا پور نے پولیس سے بات چیت کی مگر انہیں آگے جانے کی اجازت نہ ملی اور پھر وہیں پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ کابینہ کا اجلاس یہاں...
    کامیاب حکومتیں اور ریاستیں‘ اپنے دوستوں کی تعداد میں ہر دم اضافہ کرتی ہیں۔ بین الاقوامی تعلقات میں امن‘ یگانگت اور ہم آہنگی پیدا کرتی ہیں۔ تمام تنازعات جو ان کے ملک کے لیے مسائل پیدا کر سکتے ہیں، ان سے دور رہتی ہیں۔ ان خوش بخت حکومتوں کی صرف ایک شعوری کوشش بلکہ جدوجہد ہوتی ہے کہ شہری‘ محفوظ ‘ خوشحال اور ترقی کی راہ پر گامزن رہیں۔ یہ عام سی باتیں ہیں جو ہر خاص و عام کو سمجھ آتی ہیں ۔ مگر معاملہ بالکل سادہ نہیں ہے۔ جس طرح کی ریاستوں اور ان کے حکمرانوں کا میں ذکر کر رہا ہوں، وہ محدود ہیں۔ مغرب اور امریکا کے سوا سمجھدار اور دانا ریاستوں کا شدید فقدان ہے۔...
    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والا خزانہ عوام کو لوٹایا جانا چاہیے اور حکمرانوں کے پاس یہ حق نہیں ہونا چاہیے کہ وہ عوام کے پیسے روک کر اپنی مرضی کی جگہوں پر خرچ کریں۔ آباد ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ این ایف سی کو پی ایف سی سے مشروط کرنا چاہیے، یہ جاگیردارانہ جمہوریت ہے، ابھی اصل جمہوری دور آنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی نے اپنا کام کر دکھایا، میں 5 بار رکن قومی اسمبلی بنا مگر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا،...
    اداکارہ و ماڈل عینی جعفری نے اپنے بچپن کا تلخ تجربہ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ کم عمری میں گھریلو ملازم کی جانب سے جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی تھیں۔ انسٹاگرام پر جاری پوڈکاسٹ ویڈیو میں عینی جعفری نے بتایا کہ جب وہ محض پانچ برس کی تھیں تو دادا دادی کے گھر باورچی نے لالی پاپ دینے کے بہانے انہیں سرونٹ کوارٹر بلایا اور وہاں نامناسب رویہ اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کم عمری کے باعث وہ فوراً ساتھ چلی گئی تھیں مگر واقعے کے بعد گھبرانے کے بجائے سیدھا والدہ کے پاس جا کر سب کچھ بتا دیا۔ عینی جعفری کا کہنا تھا کہ وہ یہ واقعہ ہمدردی یا شہرت کے لیے نہیں بلکہ اس پیغام کے...
    سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا ہدف صرف بھارت کو ہرانا نہیں، بلکہ ایشیا کپ جیتنا ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ہر میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے پر فوکس کرنا چاہیے، چاہے کسی بڑی ٹیم سے شکست کیوں نہ ہو۔ وسیم اکرم نے کہا ،میں نے ہمیشہ بھارت کے خلاف میچز سے لطف اٹھایا، اور ہمارے مخالفین نے بھی ایسا ہی کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کل ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں۔ Post Views: 4
    سندھ پبلک سروس کمیشن کے شفافیت کے معیار پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ سندھ کو ایک جدید خود مختار اور شفاف پبلک سروس کمیشن کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں میں پائی جانے والی مایوسی ختم ہوسکے۔ ایک غیر سرکاری تنظیم سندھ یونائیٹڈ تھنکر فورم کے زیرِ انتظام اساتذہ، دانشور، سیاسی کارکنوں، خواتین، صحافیوں اور طلبہ کے منتخب نمایندوں نے کمیشن کی کارکردگی کا تنقیدی جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو انسانی وسائل Human Resources فراہم کرنے والے اس اہم ادارے میں مکمل شفافیت ، امتحانی ریکارڈ تک رسائی اور آزادانہ نگرانی کے قیام اور کمیشن کی مکمل معاشی خود مختاری کے لیے حقیقی اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔ اس فورم کے روحِ رواں رمضان برڑو نے اپنی...
    نیپال کی سڑکوں پر گزشتہ دنوں میں نوجوانوں کا جو طوفان بپا ہوا، وہ کوئی وقتی احتجاج نہیں تھا بلکہ برسوں نہیں عشروں سے مایوسی اور بے بسی ایک پریشر ککر میں جمع ہورہی تھی۔ ’جنریشن زی‘ سے پہلے کی نسل ’جنریشن وائی‘ میں ظلم و استحصال سہنے کی برداشت ختم ہوگئی تھی۔ یہ وہ آخری نسل تھی جس نے ملکی نظام کو قائم و دائم رکھتے ہوئے ظلم و استحصال ختم کرنے کی کوشش کی۔ اس سے پہلے ’جنریشن ایکس‘ اور اس سے بھی پہلے ’بیبی بومرز‘ میں بہت برداشت تھی۔ آگے بڑھنے سے پہلے یہ بتانا ضروری ہے کہ جنریشن زی ان نوجوانوں کو کہتے ہیں جو 1997–2012 کے درمیان پیدا ہوئے۔ اور ’جنریشن وائی‘ ان لوگوں کو...
    مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہےکہ مسلم ممالک کو اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہمیشہ خود کو مسلم ممالک کی حفاظت کیلئے پیش کیا ہے، ہم کسی سے کم نہیں ہیں،لیکن اتحاد نہیں ہے، یکےبعد دیگرے مسلم ممالک کو نشانہ بنایا گیا،پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عابدشیر علی نے کہا کہ امریکا نے حماس کا نام لے کر اسرائیل کو غزہ پر حملے کا موقع دیا، یورپی یونین اپنے دفاع میں اکٹھے ہو کر اپنا دفاع کرتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ متحد ہونا چاہیے ۔ پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات سے متعلق ہم نے قائداعظم...
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک احتیاطی مشورہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے ججز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اندرونی تحفظات کو خطوط کے ذریعے عوام کے سامنے لانے کے بجائے چائے کے کمرے، چیف جسٹس کے چیمبر یا کمیٹی رومز جیسے نجی فورمز میں اجاگر کریں۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ’عدلیہ جیسے اعلیٰ ادارے کی حساسیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے میری عاجزانہ درخواست ہے کہ معزز جج صاحبان کے لیے اپنے خدشات کے اظہار کا بہترین فورم ان کے چائے خانے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیمبر یا کمیٹی رومز ہیں‘۔ یہ وزیر قانون کا سپریم کورٹ کے کئی ججوں کے حالیہ خطوط...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو سماعت کے دوران ڈکٹیٹر کہہ دیا۔ ماہرنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے ان کو پہلے کابینہ کی سب کمیٹی میں جانا چاہیے ، سماعت کے دوران ایمان مزاری کا چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے تلخ مکالمہ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر اب اس کیس میں کوئی آرڈر پاس کروں گا تو مس مزاری نیچے جا کر پروگرام کر دیں گی کہ ڈکٹیٹر بیٹھا ہے ،ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے کہا کہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جو قانون کے...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد فراہم کی جائے اس حوالے سے وزیراعظم سے درخواست کی کہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے مگر تاخیر ہورہی ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پورے ملک میں سیلاب سے نقصانات ہورہے ہیں، لوگوں کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہیں، ہم سب مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زراعت اور کسان پہلے ہی مشکل کا شکار تھے اور اب سیلاب سے ان کا مزید نقصان ہوا ہے، جو...
    سکھر: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد فراہم کی جائے اس حوالے سے وزیراعظم سے درخواست کی کہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے مگر تاخیر ہورہی ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پورے ملک میں سیلاب سے نقصانات ہورہے ہیں، لوگوں کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، سندھ میں سیلاب سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہیں، ہم سب مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زراعت اور کسان پہلے ہی مشکل کا شکار تھے اور اب سیلاب سے ان کا مزید نقصان ہوا...
    پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریے کے تناظر میں دیکھنا چاہیے، وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریے کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی تصنیف کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستان کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کو دو قومی نظریے کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔ پاکستان نے کبھی جارحیت کا راستہ نہیں اپنایا۔ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کو موجودہ ٹیم کی بھرپور سپورٹ کرنی چاہیے، کیونکہ مضبوط حریف کے خلاف یہی حوصلہ افزائی ٹیم کے لیے سب سے بڑا سہارا بن سکتی ہے۔ عمر گل کا کہنا تھا کہ بھارت کی ٹیم اس وقت کافی مضبوط نظر آرہی ہے، تاہم ٹی ٹوئنٹی میں آپ ایک اچھی بیٹنگ اور بولنگ سے بھی میچ جیت سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جتنے بھی بڑے ٹورنامنٹ جیتے گے وہ بولرز نے ہی جتوانے ہیں، ڈیتھ اوور میں ہمیں اپنے بولرز پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈیتھ اوورز میں پاکستانی بولرز کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہی مرحلہ میچ...
    وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کو اسمبلی میں خواجہ آصف سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے تھی، جو بھی غلط فہمی ہے آپس میں بیٹھ کر دور کریں۔ وی نیوز سے گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ سے سوال کیا گیا کہ آپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تسلسل کے حوالے سے بات کی تو یہ کتنا تسلسل ہوگا؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ تسلسل کسی شخصیت یا عہدے کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ موجودہ نظام اور حکومت کا تسلسل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہوئی ہے،...
    پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو کالاباغ ڈیم کے بیان پر وضاحت کرنی چاہیے کہ یہ ان کا اپنا مؤقف ہے یا پارٹی کا اور دہشت گردی کے معاملے پر بھی وزیراعلیٰ کو اسمبلی میں اپنا مؤقف واضح کرنا چاہیے۔ گورنر ہاؤس پزاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ وقت متنازع معاملات پر سیاست کا نہیں، یہ وقت سیلاب زدگان کی بحالی کا ہے لیکن وزیراعلیٰ نے سیلاب سے لوگوں کا دھیان ہٹا نے کے لیے کالاباغ کا ایشوز چھیڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی عہدوں پر براجمان شخصیات کا بیان ذاتی نہیں ہوتا بلکہ پارٹی...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، روس اور شمالی کوریا کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے بیجنگ میں چینی صدر کے جاپان کے خلاف دوسری جنگِ عظیم میں کامیابی کی 80 ویں سالگرہ پر ہونے والی شاندار فوجی پریڈ کے ردعمل میں کہا کہ چینی صدر کو بیرونی حملہ آوروں کو شکست دینے میں امریکی کردار کا اعتراف کرنا چاہیے۔ صدر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر چینی صدر تاریخ کے طالب علم ہیں تو انہیں تسلیم کرنا چاہیے کہ جاپان پر فتح امریکی مدد کے بغیر ممکن نہ تھی اور چین کو اپنی فتوحات کا سہرا امریکہ کو بھی دینا چاہیے۔ ٹرمپ نے مزید الزام لگایا کہ چینی صدر، روسی صدر...
    کیا عمران خان صاحب کو 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگ لینی چاہیے؟ یہ سوال ہتھیلی پر رکھے انگارے جیسا ہی سہی لیکن اس معاشرے، ملک اور خود تحریک انصاف سے خیر خواہی کا تقاضا ہے کہ اسے پوری سنجیدگی سے زیر بحث لایا جائے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا معاملہ یہ ہے کہ معاشرہ آگے بڑھ چکا ہے اور یہ پیچھے رہ گئی ہیں۔ اس باب میں کسی کو شک ہے تووہ  سیلاب کے دوران، وزرائے کرام کے بیانات اور تاویلات پڑھ کر عین الیقین کی منزل کو پہنچ سکتا ہے۔  یہ 90 کی دہائی سے نکل ہی نہیں پا رہے، سیلاب زدگان کے لیے خوراک کے پیکٹوں پر بھی یہ اپنی تصاویر لگواتے ہیں۔ ادھر...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ سیلاب کے باعث جلسوں کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے لیکن تیاریاں جاری ہیں، بانی پی...
    ملک میں صدارتی نظام اور نئے صوبے ہونے چاہیے، بانی سے ملاقات ہو تو کردار ادا کرسکتا ہوں ، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کالا باغ ڈیم کے بعد ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کر دی اور کہا کہ ضرورت کے تحت ملک میں صدارتی نظام ہو نا چاہیے، بانی پی ٹی آئی بھی صدارتی نظام حکومت کے حامی ہیں، بانی پی ٹی آئی صدارتی انتخاب کے امیدوار ہوں گے تو ملک بھر سے جیتیں گے۔وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نئے صوبوں کی حمایت کی اور کہا چھوٹے صوبے ہوں گے تو گورننس بہترین ہو گی،...
    تین سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، سیاسی مسائل کے حل کیلئے بات چیت ہونی چاہیے، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے...
    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ اگر جنات نے غائب کیا ہے تو آپ نے جنات کو پارٹی نہیں بنایا، انہیں پارٹی بنایا جائیے تھا۔ لاہور ہائیکورٹ  میں کاہنہ کے علاقہ سے 6 سال قبل اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی  سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،  وکیل نے  مغوی خاتون کو جنات کے ذریعے غائب کرنے  کا الزام لیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم  نے مغوی کی عدم بازیابی پر سی سی پی او  بلال صدیق کمیانہ کو کل طلب کرلیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے  مغوی فوزیہ بی بی کی عدم بازیابی کیس کی سماعت کی، ایس پی، سی سی ڈی آفتاب پھلروان، ناصر عباس پنجوتا پیش ہوئے۔  وکیل درخواست گزار نے کہا کہ چھ سال...
    وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اگلے مون سون سے قبل آبی گزرگاہوں پر موجود تمام تجاوزات ہٹا دی جائیں گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں ہر سال 7 ملین ایکڑ فٹ پانی لازمی طور پر سمندر میں چھوڑنا چاہیے تاکہ سمندر کا کھارا پانی اندر آکر سندھ کی زمینوں کو تباہ نہ کرے۔ ہم اب تک منگلا ڈیم میں موجود پانی سے 12 سے 14 گنا زیادہ پانی سمندر میں چھوڑ چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:پنجاب میں سیلاب کا خطرہ مکمل طور پر ٹل نہیں سکا، پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں...
    کراچی (اسپورٹس ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم نے فارم میں واپسی کے لیے بابر اعظم کو بڑا مشورہ دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے سپر اسٹار اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ انہیں تنقید کو نظر انداز کرکے اپنی کلاس پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ فارم وقتی ہوتی ہے لیکن کلاس ہمیشہ قائم رہتی ہے، بابر کو پُرسکون رہتے ہوئے اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے اور غیر ضروری پریس کانفرنسز سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کے پاس میچ ونر کی تمام صلاحیتیں ہیں۔ ان کے ٹیلنٹ اور تسلسل پر کوئی شک...
    لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ نتاشا علی نے ایک مارننگ شو میں گفتگو کے دوران معاشرتی رویوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ یا بیوہ نندوں کو ماں باپ کے گھر رہنے کا پورا حق ہے اور بھابھیوں کو انہیں بوجھ سمجھنے کے بجائے عزت دینی چاہیے۔ اداکارہ نے کہا کہ اکثر اوقات بھابھیاں نندوں کے ساتھ غیر مناسب رویہ رکھتی ہیں جو درست نہیں۔ ان کے مطابق ’’اگر لڑکی غیر شادی شدہ ہے تو اس کا حق ہے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ رہے۔ طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین کہاں جائیں گی، ماں باپ کا گھر ہی ان کا سہارا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی لڑکیاں معاشی طور پر...
    لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بدترین سیلاب کے دوران ڈپٹی کمشنرز، پولیس، ریسکیو سمیت دیگر تمام محکموں اور اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متاثرین کی جانب سے رابطہ کرنے سے پہلے خود ان تک پہنچیں اور ان کی مدد کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں ڈپٹی کمشنرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران اراکین صوبائی اسمبلی کومتعلقہ حلقوں میں جا کر عوام سے رابطے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریلیف کے کاموں کے دوران ثابت ہوا کہ پنجاب میں مختلف ڈپارٹمنٹ نہیں بلکہ ایک ٹیم ہے- انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں بعد سیلاب کی ا تنی خطرناک صورت حال کا سامنا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کا سامنا ہم نے کئی دہائیوں بعد کیا ہے اور مسلسل بارشوں کے سبب حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں۔ صوبے میں جاری سیلاب کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکام کو ہدایات دیں کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 ستمبر تک سیلابی صورت حال جاری رہنے کا خدشہ، سندھ اور بلوچستان میں بھی خطرات مریم نواز نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اسپیل ویز کھولنے سے دریاؤں کا پانی بپھر گیا۔ تاہم بروقت انخلا کے اقدامات کی وجہ سے ہزاروں جانیں بچائی جا سکیں۔ 6 لاکھ کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر...
    بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ بیجنگ کے تعلقات بڑے عالمی طاقتوں میں سب سے زیادہ مستحکم اور اسٹریٹجک طور پر اہم ہیں۔ یہ بات انہوں نے روسی پارلیمان (ڈوما) کے اسپیکر ویچسلاو وولودین سے ملاقات کے دوران کہی۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر شی نے دونوں ممالک کے تعلقات کو عالمی امن کا ایک مستحکم ذریعہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیجنگ اور ماسکو کو سیکیورٹی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، گلوبل ساؤتھ کو متحد کرنا چاہیے اور کثیرالجہتی کی حقیقی حمایت کرتے ہوئے عالمی نظام کو زیادہ انصاف اور مساوات کی طرف لے جانا چاہیے۔ شی جن...
    پاکستان کے ہاتھوں معرکہ حق میں شکست کے بعد  بھارتی فوجی قیادت میں اختلافات اور تقسیم کھل کر سامنے آ گئی۔ بھارت کی جنگی حکمت عملی پر پاکستان سے شکست کے بعد اندرونی اختلافات  شدید تر ہوتے جا رہے ہیں اور تھیٹرائزیشن کے نام پر تینوں بھارتی افواج کے درمیان طاقت کی کشمکش تیز ہو گئی    ہے۔ بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز کے مطابق ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ  نے تھیٹرائزیشن منصوبے کو جلد بازی میں  نافذ  کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ بھارتی ایئر چیف کا کہنا ہے کہ  اس وقت ہر چیز میں خلل ڈالتے ہوئے ایک نیا ڈھانچہ بنانا اچھا خیال نہیں ہے۔ بھارتی ایئرچیف کے مطابق بھارت کو تھیٹر ائزیشن کے لیے کسی دوسرے ملک...
    اس وقت پاکستان کے بالائی علاقے شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہیں لیکن اس بار ان بارشوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ شاید یہ غصہ قدرت کی طرف توجہ نہ دینے کی وجہ سے ہو۔ مگر جو بھی ہو ایک قیامت کا منظر ہے جو ہر لمحہ کو خوف و غم میں تبدیل کررہی ہے، یہ وقت گلے شکوؤں کا نہیں بلکہ ہمیشہ کی طرح قدرتی آفات میں ہاتھ سے ہاتھ ملانے کا ہے۔ پاکستان میں قدرتی آفات کی کہانیاں کم نہیں ہیں لیکن پاکستان کی تاریخ یہ بھی بتاتی ہے کہ کیسے اس قوم نے ایسے حالات میں ایک دوسرے کو سہارا دینے کی مثالیں قائم کیں جو آج بھی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سیلاب: پاک فوج...
    یہ امر قدیم و جدید طبی تحقیقات سے ثابت ہو چکا کہ ورزش ایسی زبردست سرگرمی ہے جسے اپنا کر انسان زندگی بھر تندرست و توانا رہ سکتا ہے۔یہ عمل اگر باقاعدگی سے ہفتے کے کم ازکم پانچ دن کیا جائے تو مجموعی فٹنس بہتر بناتا ہے ، پٹھے طاقتور کرتا ہے، ہڈیاں مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے ۔ساتھ ہی دائمی بیماریوں کے خطرے کم ، موڈ کو بہتر بناتا ہے اور جسمانی کمزوری کے خطرات دور کرتا ہے۔ ورزش ان بیماریوں کے خطروں کو بھی نمایاں طور پر کم کر سکتی ہے جو انسانی جسم کے ایک اہم عضو، دل کی صحت پر منفی اثر ڈالتے ہیں،جیسے ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول کا بڑھ جانا اور موٹاپا۔ مگر یاد...
    سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے ڈی آر ایس میں امپائرز کال ختم کیے جانے کا مطالبہ کردیا۔ سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ جب کھلاڑی امپائر کے فیصلے پر عدم اطمینان کی وجہ سے ریویو لیتے ہیں تو معاملہ مکمل طور پر ٹیکنالوجی کے حوالے ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ جیسے ٹینس میں فیصلہ صرف’ان یا آؤٹ ‘ ہوتا ہے ویسے ہی کرکٹ میں بھی ہونا چاہیے۔ ٹنڈولکر اس سے قبل ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کے ساتھ گفتگو میں بھی اسی رائے کا اظہار کرچکے ہیں کہ ایل بی ڈبلیو فیصلے ہمیشہ بولرز کے حق میں جانے چاہئیں تاکہ بیٹرز کے کھیل پر حاوی دور میں توازن قائم رہے۔
    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں قید تنہائی میں رکھو ڈرانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور میں نہیں جھکوں گا اور نہ ہی کوئی سودا کروں گا۔ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں علیمہ خان اور دیگردوبہنوں نے ملاقات کی جہاں انہوں نے کہا کہ میں نہیں جھکوں اور نہ ہی کوئی سودا کروں گا۔ علیمہ خان نے اپنی بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کارکنان کے شکر گزار ہیں وہ ہمارے ساتھ یہاں کئی مہینوں سے کھڑے رہے، تین ماہ سے ہم آرہے تھے ملاقات کا موقع نہیں دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے آج ہماری ملاقات ہوئی ہے، 4 مہینے بعد ہماری...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ جنوبی کوریا میں اپنے فوجی اڈوں کی زمین کا مالک ہو، بجائے اس کے کہ وہ اسے سیول سے کرایے پر لے۔ صدر ٹرمپ نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جے-میونگ کے ہمراہ گفتگو میں کہا کہ امریکا نے کوریا میں بنیادی ڈھانچے پر بھاری سرمایہ کاری کی ہے اور وہاں 40 ہزار سے زائد فوجی تعینات ہیں، مگر یہ اڈے اب بھی کرایے کی زمین پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاید میں ان سے درخواست کروں کہ ہمیں اس بڑی فوجی تنصیب کی زمین کی ملکیت دے دیں۔ میں دیکھنا چاہوں گا کہ کیا ہم کرایے کا سلسلہ ختم...
    چین کے صدر شی جن پنگ نے منگل کے روز دورۂ چین پر آئے ہوئے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین اور روس کو اپنی سلامتی اور ترقی کے مفادات کا مشترکہ طور پر دفاع کرنا چاہیے اور ایک زیادہ ’منصفانہ‘ بین الاقوامی نظام قائم کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانا چاہیے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی روایتی دوستی کو جاری رکھنا اور اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید گہرا کرنا ہوگا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے کہا کہ وہ روس پر اگلے 2 ہفتوں میں بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کر سکتے ہیں، اس بات پر منحصر ہے...
    دنیا بھر میں نوکری کے انٹرویوز کے دوران سب سے مشکل اور ناپسندیدہ سوال سمجھا جاتا ہے کہ ’آپ کی تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟‘۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اس سوال کا منفرد اور بہترین جواب بتا دیا ہے جسے ماہرین ’مذاکرات کی ماسٹر کلاس‘ قرار دے رہے ہیں۔ امریکی بزنس ویب سائٹ بزنس انسائیڈر کے مطابق ایک انٹرویو میں جب گیٹس سے پوچھا گیا کہ وہ اس سوال کا جواب کیسے دیں گے تو انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ کمپنی مجھے اچھا پیکیج دے گی تاکہ میں رسک لے سکوں۔ مجھے کمپنی کے مستقبل پر اعتماد ہے اس لیے میں فوری نقد رقم سے زیادہ اسٹاک آپشنز کو ترجیح دوں گا۔ مجھے معلوم...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں نامزد اور مطلوب افراد کو ہرصورت سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے۔ اپنےایک بیان میں عظمیٰ بخارینے کہا کہ جس کا دل چاہتا ہے 9 مئی کے ملزمان کے گناہ مریم نواز کے کھاتے میں ڈالنے لگ جاتا ہے۔ کیا مریم نواز کے پی حکومت کی طرح 9 مئی کے دہشتگردوں کو شیلٹر فراہم کریں؟ انہوں نے کہا کہ  یہ عمران خان کی حکومت نہیں، جس میں طے کیا جائے کس کو اٹھانا کس کو چھوڑنا ہے۔  یہ مریم نواز کی حکومت ہے جس میں تمام ادارے آزاد اور خود مختار ہیں۔  جو لوگ 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں اور مطلوب...
    27ویں ترمیم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم پر تاحال کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں ہوئی صرف میڈیا کے ذریعے 27ویں ترمیم کے حوالے قیاس آرائیاں سننے کو مل رہی ہیں۔ 26ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پوری قوم کے سامنے لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کی کوئی پیشرفت سامنے آئی تو قوم کے سامنے رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں بات چیت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں ممکنہ سیلابی صورتحال...
    اسلام آباد: وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں بات چیت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے۔ عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔ تاہم وزیر اعظم شہباز شریف ساری صورتحال کی خودنگرانی کر رہے ہیں اور وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ ان کاکہناتھا کہ ادویات، راشن، کیمپس اور دیگر ضروری اشیا امداد کے لیے بھیجی جا رہی ہیں۔ اور یہ ایک قومی ایشو ہے اس پر سیاست بالکل نہیں ہو گی۔ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ امیر...
    کراچی: متحدہ عرب امارات میں شیڈول سہ فریقی کرکٹ سیریز اور ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے انتخاب پر سابق کھلاڑیوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تاہم کامران اکمل نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت سے اہم میچ کو مدنظر رکھ کر ٹیم کا انتخاب کرنا چاہیے تھا لیکن چند برسوں میں پسند ناپسند کی بنیاد پر ٹیم منتخب کی جا رہی ہے۔ کراچی میں منعقدہ نجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ تین چار برس کے دوران پاکستان کی  نئی کرکٹ ٹیم ابھر کے سامنے آرہی ہے، حسن نواز، حسین طلعت، صائم ایوب سمیت  دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع...
    سینئر اداکار و گلوکار خالد انعم نے کسمپرسی کی حالت میں دنیا سے گزر جانے والے اداکاروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صحیح وقت پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ حال ہی میں خالد انعم احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں زندگی میں کئی بار عشق ہوا ہے اور یہ اب بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عشق ایک چڑیا ہے اور حسن ایک درخت ہے، اسی لیے چڑیا کبھی کسی ڈال پر اور کبھی کسی اور ڈال پر بیٹھتی ہے اور انسان کے لیے عشق کرنا بہت ضروری ہے۔ اداکار نے کہا کہ ان کی اہلیہ ان کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اگست 2025ء) جرمنی میں بچوں کو اوسطاً سات سال کی عمر میں اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ یہ بات ڈیجیٹل ایسوسی ایشن بٹ کوم کے ذریعے پیش کیے گئے والدین کے ایک سروے سے سامنے آئی۔ زیادہ تر والدین (38 فیصد) اپنے بچوں کو دس سے بارہ سال کی عمر کے درمیان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پروفائل بنانے کی اجازت دیتے ہیں، جبکہ 77 فیصد والدین چھوٹے بچوں کے لیے اسے ممنوع سمجھتے ہیں۔ بچوں کو اوسطاً نو سال کی عمر میں اپنا ذاتی اسمارٹ فون دیا جاتا ہے۔ بٹ کوم کے منیجنگ ڈائریکٹر بیرن ہارڈ روہلیڈر نے کہا کہ اتنی کم عمر میں اسمارٹ فون کا...
    عالمی منظر نامے پر بھارت کی ایک اور سبکی، پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی ہوئی ہے۔جنیوا میں پلاسٹک آلودگی پر اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس، چھیالیس ملکوں نے وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کو اگلے اجلاس کی صدارت سونپ دی۔ بھارتی وفد جل کر سیشن سے واک آؤٹ کرگیا، کسی رکن ملک نے بھارتی واک آؤٹ کی پرواہ نہیں کی۔خطاب میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ترقی پذیر ممالک بے آواز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک واضح اور جامع نکتہ نظر اپنانا چاہیے، جس میں جنگلات کی کٹائی کے معاملے کو بھی شامل کیا جائے۔ہم خیال ممالک نے پاکستان کے مضبوط موقف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اگست 2025ء) ہیٹی کے لیے اقوام متحدہ کی سبکدوش ہونے والی نمائندہ اور امدادی رابطہ کار الریکا رچرڈسن نے کہا ہے کہ ملک کو طویل اور بدترین ہوتے انسانی بحران کا سامنا ہے جہاں مسلح جتھوں کا تشدد پھیلتا جا رہا ہے اور اس سے شہریوں کی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔عہدہ چھوڑنے سے قبل اپنی آخری بریفنگ میں انہوں نے بتایا ہے کہ ہیٹی کے حالات کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ملتے۔ ملک کی صورتحال تشویش ناک ہے جو فوری اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔ ہیٹی کا شمار دنیا کے ان پانچ مالک میں ہوتا ہے جہاں لوگوں کو قحط جیسے حالات درپیش ہیں۔ Tweet URL ہولناک...
    ویب ڈیسک :چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں عوام کو نشانہ بناتی ہیں، کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ نے بھارت کا ساتھ دیا، کوشش ہوگی کہ اقوام متحدہ سے بھی ان دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگوائیں۔    حیدرآباد میں خان بہادر حسن علی آفندی پاک کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد قرار دے کر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے، جو بڑی کامیابی ہے، یہ تنظیمیں مزدوروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے حالیہ پاکستان-بھارت تنازع میں کھل...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کو حال ہی میں بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی پرانی ساڑھی اور اداکار امیتابھ بچن کی جراب مانگنے سے متعلق بیان پر تنقید کا سامنا ہے بشریٰ انصاری اپنی بہن اسماء عباس کے ساتھ حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر باتیں کی۔ پروگرام کے دوران بشریٰ انصاری نے بتایا کہ انہوں نے میڈم نور جہاں کی بیٹی سے ان کی والدہ کی ساڑھی مانگی تھی، جس پر انہوں نے کہا کہ اچھی اچھی ساڑھیاں تو سب نے بانٹ لی ہیں پھر جو باقی ساڑھیاں تھیں اس میں سے دو تحفے میں ملیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان میں لڈیاں ڈالتے ہیں اور...
    غزہ :حالیہ عرصے میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تناؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، جس نے پوری دنیا کے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔ پیر کے روز عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین-اسرائیل مسئلے پر ہنگامی اجلاس بلایا، جس میں چین کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے فو چھونگ نے اپنے بیان میں “چار ضروری اقدامات” پیش کیے۔ انہوں نے چین کے موقف کو واضح طور پر بیان کیا، فلسطین-اسرائیل مسئلے کے مناسب حل کے لیے اہم تجاویز پیش کیں، اور بین الاقوامی انصاف اور عدل کے تحفظ کے لیے چین کی دانشمندی کا اظہار کیا۔چین کے پیش کردہ “چار ضروری اقدامات” کی بہت زیادہ اہمیت ہے، ہر نقطہ موجودہ تنازعے کے...
    جرنلسٹ ڈے کے حوالے سے میڈیا کے عہدہ داران کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ آج دشمن رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ہر روز نئی پابندیاں لگا رہا ہے۔ اگر ہم اپنے اعتقاد، آزادی اور یقین پر قائم ہیں تو ہمیں مشکلات برداشت کرنا ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ایران نے دشمنوں کے دباؤ اور اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیار ڈالنا ہماری فطرت میں شامل نہیں ہے۔ 10 اگست 2025ء بروز اتوار، جرنلسٹ ڈے کے حوالے سے میڈیا کے عہدہ داران کے ساتھ ایک ملاقات میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ آج دشمن رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ہر روز نئی پابندیاں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جادید لطیف نے کہاہے کہ اگر سیالکوٹ میں بیورکریسی کی کرپشن نظر آئی ہے تو کسی بھی منتخب نمائندے کا فرض ہے کہ اس کی تحقیقات کروائے اور اس کے پیچھے کھڑا ہو۔ تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر شیخوپورہ میں اہم ضلع کے انچارج کا کوئی سکینڈل نکل آتا ہے تو یہاں پھر جو معتبر ہیں ، کل کو ان پر بات آئے گی یا نہیں آئے گی؟ کیسے نہیں آئے گی، شریف فیملی نے کبھی کمپرومائز نہیں کیا تھا  بدقسمتی سے جب ان کے پاس سادہ اکثریت نہیں ہو گی، تو انتظامی معاملات میں یہ کمزوریاں نظر آنا...
    پاکستان کا قیام محض ایک سیاسی جیت یا جغرافیائی تبدیلی نہیں تھی، بلکہ یہ ایک تہذیبی، فکری اور تاریخی موڑ تھا، جہاں ایک پوری قوم نے اپنی شناخت، آزادی اور وقار کے لیے قربانیاں دیں۔ اس ملک کے قیام میں جس طبقے نے سب سے زیادہ جذبہ، محنت اور قربانی پیش کی، وہ نوجوان تھے، اور آج بھی پاکستان کی بقا، ترقی اور استحکام کا سب سے بڑا سہارا یہی طبقہ ہے۔ تاریخ اس حقیقت کی گواہی دیتی ہے کہ قوموں کا عروج اور زوال براہِ راست نوجوان نسل کے کردار سے جڑا ہوتا ہے۔ اگر نوجوان علم، کردار اور محنت کے میدان میں آگے بڑھیں تو قوم ترقی کرتی ہے، لیکن اگر وہ بے عملی، بے راہ روی اور...
    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم  نواز کمپرومائز نہیں کریں گی اور بیوروکریسی میں جوبھی بدعنوانی میں ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہو گی جبکہ چینی بحران میں اپنی حکومت کو قصوروارقرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرا م سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اپنے ایجنڈے پر کمپرومائز نہیں کریں گے، شریف فیملی نے کبھی  کمپرومائز نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں جو ہوا اس پر چیف ایگزیکٹو کو نوٹس لینا چاہیے، سیالکوٹ کا بیورو  کریٹ ہو یا شیخوپورہ کا جو بھی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ 2018 کی حکومت ہمیں نہیں لینی چاہیے تھی، حکومت لے کر غلطی کی تھی۔ اسد قیصر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں ان کا کہنا تھا کہ عوام کو حق ہونا چاہیے کہ وہ اپنا نمائندہ چنیں اور میں سمجھتا ہوں کہ 2018 کی حکومت لے کر ہم نے غلطی کی کیونکہ اتحادی ہمارے ساتھ تھے۔ 2018 کی حکومت ہمیں نہیں لینی چاہیے تھی، غلطی کی، عمران خان نے بھی کہا 2018 کی حکومت نہیں لینی چاہیے تھی، اسد قیصر رہنما پی ٹی آئی#NadeemMalikLive #SamaaTv #Pakistan pic.twitter.com/v5GxW2WN8q — Nadeem Malik ???????? (@nadeemmalik) August 7, 2025 ان کا کہنا...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کو بیوروکریسی سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ تو ہمارا المیہ ہے کہ ہر جگہ کرپشن ہے، خواجہ آصف نے اگر تعداد زیادہ بتا دی ہے تو اسے کم کرلیں لیکن یہ حقیقت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کے وزارت سے مستعفی ہونے کی خبریں، وزیر دفاع خود بول پڑے رانا ثنااللہ نے کہاکہ اے ڈی سی آر سیالکوٹ پر کرپشن کا الزام ہے، جس پر کسی نے ثبوتوں کے ساتھ وزیراعلیٰ مریم نواز کو آگاہ کیا تو انہوں نے کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر مبینہ...
    سینیئر سیاستدان و پاکستان تحریک انصاف کے باغی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا کرانے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں۔ عمران خان اس وقت رہا ہوں گے جب 4 سے 5 لاکھ لوگ اسلام آباد کی سڑکوں پر ہوں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہاکہ 5 اگست کو اڈیالہ جانے سے کون سی احتجاجی تحریک کامیاب ہونی تھی، اڈیالہ جیل جانے کی باتیں فضول ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے‘، عمران خان نے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا انہوں نے کہاکہ اب 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی گئی ہے، لیکن ایک ہفتے...
    ’میں 3 گلاس پانی پیتا ہوں روزانہ‘… ’میں تو 5 سے 8 گلاس تک پیتا ہوں!‘ بلکہ کچھ لوگوں نے یہاں تک کہا کہ وہ روز 12 گلاس پانی پیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پانی پانی رے! وزیرِ اعظم نے اسلام آباد میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی یہ جوابات ہمیں عوام سے پوچھنے پر ملے جب ہم نے معلوم کیا کہ وہ روزانہ کتنا پانی پیتے ہیں۔ بظاہر یہ ایک سادہ سا سوال تھا مگر جوابات سے یہ بات واضح ہوئی کہ بہت سے لوگ پانی کے استعمال کے بارے میں درست معلومات سے محروم ہیں۔ ہم نے ان آرا کے حوالے سے ماہر صحت ڈاکٹر ذین شاہد مغل سے گفتگو کی جنہوں نے بتایا...
    ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا،ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار خیبر پختونخوامیں آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں روک سکتے تو انہیں سوچنا چاہیے کیا کیا جائے، بہنوں کی میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا۔ملک میں رول آف لاء ختم ہوچکا ہے 14 اگست کو سب لوگ نکلیں، بانی نے اپنی لیڈر شپ...
    ماہ اگست کا پہلا ہفتہ دنیا بھر میں بریسٹ فیڈنگ کی آگاہی کے طور پہ منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں نوزائیدہ بچوں میں اموات کی شرح mortality perinatal اور خوراک کی کمی یعنی malnutrition خطرناک حد تک زیادہ ہے۔ اسکی ایک بڑی وجہ ابتدائی عمر میں breastfeeding exclusive کا نہ ہونا ہے۔ ربِّ کائنات نے بچّے کے دنیا میں آنے سے پہلے ہی اْس کی خوراک کا جو انتظام کر رکھا ہے، وہ طبّی اور غذائی اعتبار سے قدرت کا ایک شاہکار نظام ہے۔ ماں کا دودھ اللہ تعالیٰ کا انعام اور بچّے کے لیے ایک متوازن اور چھے ماہ تک کے لیے ایک مکمل غذا ہے۔ سورہ البقرہ کی آیت 233 میں ماؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2025ء) جیلوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈریں، بانی تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو احتجاج کی نئی تاریخ دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد عمران خان کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہن عظمیٰ خان کی بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی، ہم تینوں بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں، بانی نے بچوں کے پاکستان آنے کے بارے میں پوچھا ہے بانی کل کے احتجاج پر بہت خوش ہوئے ہیں بانی نے ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی کو بتایا گیا کے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو ملک بھر میں احتجاج کا نیا لائحہ عمل پیش کردیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت صوبائی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ جاری آپریشن کو روکنے میں ناکام ہیں تو انہیں اپنے مستقبل پر دوبارہ سوچنا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف کارروائیاں پارٹی کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش ہیں، جنہیں جرگوں کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے جیل میں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی...
    —فائل فوٹو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئیں ہم سب توبہ کریں اور ایک دوسرے کو معاف کریں۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سے مخاطب ہوتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آپ نے کہا کہ ایک ممبر نے آئین کی پاسداری نہیں کی۔ آپ ایوان کے کسٹوڈین کی حیثیت کھو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کے ممبران کو یہاں سے کھینچ کر نکالا گیا، اگر آپ کسٹوڈین رہنا چاہتے ہیں تو آپ اس پر بحث کروائیں، جو اراکین کو ملاقات کی اجازت نہیں دیتا اس کو نکالیں۔محمود خان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے مقبول لیڈر ہے۔ ملک...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود ان کی حکومت اپنی بہادر پولیس فورس کے ساتھ پوری طرح کھڑی ہے۔ اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کو صرف خراجِ تحسین نہیں بلکہ ان کے اہلِ خانہ کے لیے عملی حمایت، عزت اور ایسی پالیسیاں دیتے ہیں جو ان کے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔ انہوں نے ان تمام پولیس اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔ یہ تقریب پاک فضائیہ آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن، سابق آئی...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وُڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا حال ہی میں اپنے شوہر اور سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں نظر آئیں۔ اس دوران پرینیتی نے شادی کے بعد کی رسم ’پہلی رسوئی‘ میں کیا پکایا، اور راگھو چڈھا کے ردِعمل کے بارے میں دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ پرینیتی نے انکشاف کیا کہ انہیں پہلے اس رسم کا پتہ ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا ’مجھے تو یہ بھی نہیں آتا تھا کہ ٹوسٹ کیسے بنایا جاتا ہے۔ مجھے حلوہ بنانے کے لیے گوگل کرنا پڑا، پھر اپنی ساس کی مدد لی اور بہت مزیدار حلوہ بنا تھا جس پر میں بہت خوش تھی کہ شام میں راگھو کو کھلاؤں گی۔ مجھے لگا یہ ایک رومانوی...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے پر پارٹی کے اندر سے اختلافی آواز سامنے آگئیں۔ پارٹی رہنما مونس الٰہی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ جس نے عمران خان کو یہ مشورہ دیا ہے کہ ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، اُس نے بہت غلط مشورہ دیا ، ہمیں ہر سیٹ پر لڑنا چاہیے، اگر کسی نے دھاندلی کرنی ہے تو کرے، ہمیں مقابلہ کرنا چاہیے۔ آخری گیند تک لڑنا ہے، پیچھے نہیں ہٹنا۔ یاد رہے کہ عمران خان نے حالیہ بیان میں ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے جو ممبران اسمبلی ناجائز...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے پر پارٹی کے اندر سے اختلافی آواز سامنے آگئی ہے۔ پارٹی رہنما مونس الٰہی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جس نے عمران خان کو یہ مشورہ دیا ہے کہ ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، اُس نے بہت غلط مشورہ دیا ہے۔ ہمیں ہر سیٹ پر لڑنا چاہیے۔ اگر کسی نے دھاندلی کرنی ہے تو کرے، ہمیں مقابلہ کرنا چاہیے۔ آخری گیند تک لڑنا ہے، پیچھے نہیں ہٹنا۔‘‘ افغانستان کےوزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی واضح رہے کہ عمران خان نے حالیہ بیان میں ضمنی انتخابات...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان کی جیل سہولیات بحال کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی کتابیں اور اخبار بھی بحال کر دیئے گئے۔ بانی پی ٹی آئی کی گزشتہ روز بچوں سے ایک گھنٹہ فون پر بات بھی کرائی گئی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ان کے بچے اگر ملاقات کیلئے آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا فون پر بات کرکے معلوم ہوا بچوں کا نائیکوپ ایکسپائر ہوا ہے، میں نے کبھی نہیں کہا میرے بچے احتجاجی تحریک کیلئے پاکستان آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے مشال یوسفزئی کے سینیٹر بننے پر علیمہ خان کے بیان کو غیر ضروری قرار دیا اور کہاکہ علیمہ خان...
    تاریخ کا مطالعہ کرنے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ ہمیشہ بڑے بڑے سانحات پر ایک طبقہ مذمت کرتا ہے اور اپنی ذمے داری سے فراغت حاصل کر لیتا ہے۔ یعنی اس طبقہ نے یہ احساس پیدا کر لیا ہے کہ شاید کسی بھی انسانی المیہ یا کسی حادثے پر مذمت کردی جائے توکافی ہے۔ یہاں تک کہ آج کل ماڈرن دنیا میں جہاں نیشن اسٹیٹ کا تصور پیش کیا گیا ہے، ان ریاستوں کے سربراہان بھی بڑے بڑے قومی اور بین الاقوامی سانحات پر صرف مذمت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جب کہ ایک نظریہ ہے کہ ان سربراہان مملکت کو عام آدمی سے الگ ہونا چاہیے، یعنی ان کو مذمت کرنے کی جگہ عملی اقدامات انجام دینے...
    —فائل فوٹوز ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں کہا کہ بچے احتجاج کے لیے پاکستان آئیں، علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہیے، علی امین گنڈا پور صوبے میں امن قائم نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دیں۔راولپنڈی کی اڈیالۂ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کی جیل کی سہولتیں بحال کر دی گئیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی گزشتہ روز ان کے بچوں سے 1گھنٹہ فون پر بات بھی کرائی گئی، بانیٔ پی ٹی آئی کی کتابیں اور اخبار بھی بحال کر دیے گئے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اگلی تحریک 14 اگست کو ہے: علیمہ خانبانیٔ تحریکِ انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے...
    برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)معروف امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے آئرلینڈ اور دیگر یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائیں۔ یورپی یونین یورپ میں جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے۔ایلون مسک نے یہ بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے دیا۔(جاری ہے) انہوں نے لکھا کہ آئرلینڈ کو یورپی یونین چھوڑ دینا چاہیے۔ میری رائے میں تمام ممالک کو چھوڑ دینا چاہیے۔یورپی یونین یورپ میں جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک خبر میں بتایا گیا کہ آئرلینڈ کو یورپی یونین کے قانون کے تحت پناہ گزینوں کو قبول کرنے کا پابند کیا گیا ہے،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں، 9 مئی نہیں ہونا چاہیے تھا اور آئندہ بھی کبھی نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ عمرایوب بڑی پارٹی کے اپوزیشن لیڈر ہیں، ان کو فون آجاتا ہے تو اس میں کوئی قباحت نہیں، چیف جسٹس کو خط ملا تھا وہ ان پٹ لینا چاہ رہے تھے،فوری سزائیں نہ ہوتی تو کچھ ہوبھی جاتا، عمرایوب آج بھی اپوزیشن لیڈر ہیں اور کل بھی ہوں گے، عمرایوب کو سزا بالکل غلط اور ناجائز ہوئی ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ ایسا انصاف نہیں ہوتا، انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے، یہ جمہوریت اور انصاف کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے،...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے گزشتہ روز 9 مئی کے عدالتی فیصلے کو ملک و قوم کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ریاستی اداروں کے خلاف منفی سوچ رکھنے والوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ایسی حرکات اب برداشت نہیں کی جائیں گی۔ لوگوں کو زبردستی اداروں کے خلاف اکسانا اور حملے کرانا ناقابلِ برداشت ہے۔ کسی سیاسی جماعت کے نام پر ایسی دہشت گردی کو ہمیشہ کے لیے بند ہونا چاہیے۔ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد ایسی حرکتیں کرنے والوں کو ایک بار نہیں‘کئی بار سوچنا پڑے گا۔ تشدد کے ذریعے غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کو مکمل شکست ہوئی ہے۔ اب...
    مچھلی کا گوشت ہیموگلوبن میں اضافے اور کولیسٹرول میں کمی کا اہم ذریعہ ہے لہٰذا لوگوں کو چاہیے کہ وہ توانائی کے خزانے کی حیثیت سے مچھلی کے گوشت کو ترجیح دیں۔ یہ بھی پڑھیں: سرخ گوشت اور چکنائی والی غذا حاملہ خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے: تحقیق اے پی پی کے مطابق فیصل آباد کی جامعیہ زرعیہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کا گوشت انسان کو ڈپریشن سے بھی نجات دلاتا ہے اور حالیہ تحقیق کے دوران خون میں ہیموگلوبن میں اضافے اور کولیسٹرول میں نمایاں کمی بھی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث مچھلی کے گوشت کی اہمیت و افادیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ماہی پروری کے ماہرین آبی حیات نے...
    سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ان کے کیے کی سزا مل رہی ہے، جو جو نو مئی میں ملوث تھا اس کو سزا ملنی چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی اراکین کو سزائیں سنائے جانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی ان کو دیر سے سزائیں دی جا رہی ہیں یہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کوئی آسمان سے اترا ہے جو اسے سزا نہیں ہونی چاہیے، ایوب خان کا پوتا جو ہمیں جمہوریت سکھاتا ہے اس پر کیا کہا جا سکتا ہے۔  پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ گورنر...