2025-10-09@13:06:16 GMT
تلاش کی گنتی: 37967

«پر کہا»:

    تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے تازہ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نئی صوبائی حکومت ان کے ویژن کے مطابق پائیدار امن، قبائلی روایات اور عوامی امنگوں کے تحت وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے میں دائمی استحکام کا مؤثر فریم ورک تشکیل دے گی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں عمران خان آخر میں عمران خان نے امید ظاہر کی کہ خیبر پختونخوا میں قیادت کی تبدیلی ایک نئے باب کا آغاز ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: علی امین کے استعفیٰ کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ، پشاور میں کیا ہو رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں،...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورِ حکومت میں دہشتگردوں کو لا کر پاکستان میں بسایا، آج بھی یہی جیل میں بیٹھا ہوا شخص دہشتگردوں کا چیف اسپانسر ہے۔ علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کی سہولت کاری نہ کرنے پر ہٹایا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ تحریکِ انصاف کا پورا انتشاری ٹولہ دہشتگردوں کا سہولت کار ہے۔ عمران خان کے پرانے بیانات دیکھیں تو وہ کہتے نظر آتے ہیں کہ یہ بڑے اچھے لوگ ہیں، ان سے بات چیت کرنی چاہیے اور انہیں واپس لا کر بسانا چاہیے۔ عطاتارڑ نے کہا کہ جب دہشتگرد مسجدوں، بازاروں اور اسکولوں...
    اسلام آباد:  وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور کووزیراعلیٰ کے عہدے سے اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ دہشت گردوں کی مکمل سہولت کاری پر تیار نہیں تھے، اور پی ٹی آئی نے بھگوڑے مراد سعید کے قریبی ساتھی کو وزارتِ اعلیٰ سونپنے کا فیصلہ کیا ہے، جیل میں بیٹھے شخص کے دور میں دہشت گردوں کو واپس لایا گیا، جس سے ملک کو نقصان پہنچا۔ تحریک انصاف کا انتشاری ٹولہ دہشت گردوں کا سہولت کار ہے۔ عطاء تارڑنے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ریاست دشمن عناصر کو واضح پیغام دیا کہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا پاکستان مخالف من گھڑت بیانیہ لندن کے کورٹ میں پِٹ گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ہر ریاست مخالف سازش کو بین الاقوامی عدالتوں اور فورمز پر شکست ہوئی ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ آج کا لندن کی عدالت کا فیصلہ درحقیقت پاکستان کے حق میں آیا ہے۔ پاکستان کے دشمنوں اور اُس کے آلہ کاروں کا ہر میدان میں شکست مقدر ہے۔ پی ٹی آئی کا پاکستان مخالف من گھڑت بیانیہ لندن کے کورٹ میں پِٹ گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی ہر ریاست مخالف سازش کو بین الاقوامی عدالتوں...
    جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ میں وصیت لکھ کر غزہ گیا تھا، میرا واپسی کا ادارہ نہیں تھا، واپس کیسے آیا معلوم نہیں، میری زندگی موت عزہ کے لئے ہے۔ اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر  ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔ مشتاق اسرائیلی قید سے رہائی پانے کے بعد نجی ائیرلائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے جہاں ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  دو سال سے عزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے، 25 ہزار بچے معذور ہوچکے ہیں، گلوبل صمود و ٹیلا عزہ کو بچانے کے لئے گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکاء میں...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے تقریباً 35 ارکان اپوزیشن امیدوار کو دے سکتے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اپوزیشن اپنے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کو اس وقت تک میدان میں نہیں لائے گی۔ جب تک نمبر گیم پوری طرح سے واضح نہ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت 3 دھڑوں میں تقسیم ہے۔ جن میں سے ایک ایفیڈیویٹ گروپ، ایک عمران خان گروپ اور ایک علی امین گنڈاپور گروپ ہے۔ اب اگر یہ تینوں گروپ متحد رہے...
    تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ بنانا بھی عمران خان کا فیصلہ تھا اور انہیں ہٹانے کا فیصلہ بھی بانی چیئرمین نے خود کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ایک مڈل کلاس پس منظر رکھنے والے متحرک نوجوان ہیں جنہوں نے انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن سے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا۔ ’یہ ایک نئی شروعات ہے، ہم ان سے اچھی اُمید رکھتے ہیں۔ پارٹی عہدے آتے جاتے رہتے ہیں، اصل چیز مقصد ہوتا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: اس سوال پر کہ نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نوجوان ہونے کے ناطے کیا بہتر کارکردگی دکھاسکیں گے، اسد قیصر کا کہنا...
    کالعدم تنظیم کے سابق کمانڈر سرفراز بنگلزئی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے اور دہشتگرد عناصر نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے انہیں گمراہ کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان جاکر کالعدم تنظیمیں چلانے والوں کی حقیقت سامنے آئی، سرفراز بنگلزئی سرفراز بنگلزئی کے مطابق تنظیم بیرون ملک سے فنڈنگ حاصل کرتی ہے، اس کے رہنما اور حمایتی افغانستان میں روپوش ہیں اور تنظیم کا روزانہ کا گزارا بیرونی ذرائع سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کا دعویٔ آزادی بھی جھوٹ پر مبنی ہے کیونکہ عملی کام ان کے پاس موجود نہیں بلکہ بیرونی فنڈز پر انحصار ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوانوں کو ذہن...
    رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے مضبوط گروپس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے سہیل آفریدی کی نامزدگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔شیر افضل مروت نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آنکھیں بند کرکے بانی پی ٹی آئی کی بات مانتے ہیں اور پارٹی کے مضبوط گروپس یہ نام زدگی تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آپریشن پر علی امین گنڈا پور کی رائے بانی پی ٹی آئی کی خواہش سے مختلف تھی۔انہوں نے کہا کہ  بشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی علی امین پر لگایا گیا۔ جنید اکبر، اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے ساتھ علی امین کے اختلافات تھے  اور آخر میں...
     پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے علی امین خان گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا کر سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا ہے۔ سہیل آفریدی کی بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اگر سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے تو وہ پوری قوم سے معافی مانگیں گے۔ وجاہت کاظمی نے لکھا کہ سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے۔ وہ دہشت گردوں کا ایک سہولت کار اور ہمدرد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنانا...
    حماس کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے مصر اور دیگر ثالث فریقوں کے ساتھ طے پانے والے غزہ امن معاہدے کی شقوں کی مفصل تصویر پیش کردی ہے۔ العربی ٹی وی کو دیے گئے اپنے تازہ انٹرویو میں حمدان نے کہا کہ اس معاہدے کا بنیادی مقصد غزہ پر جاری جارحیت کا مکمل خاتمہ ہے اور اسی کے بعد قیدیوں کا تبادلہ عمل میں آئے گا، جبکہ معاہدے کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ حمدان نے واضح طور پر کہا کہ معاہدے کے ایک اہم حصے کے تحت اسرائیلی فوج کو غزہ شہر، شمالی علاقوں، رفح اور خان یونس سے انخلا کرنا ہوگا اور یہ اقدام جنگ بندی کے باضابطہ اعلان...
    اسرائیل، حماس امن معاہد ہ طے ، اسرائیل کی دو سالہ بربریت کا خاتمہ، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز قاہرہ(آئی پی ایس ) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج نافذ العمل ہو گیا ہے، اسرائیلی حکومت بھی آج شام تک تصدیق کر دے گی۔ مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ اہم لمحہ ہے، شرم الشیخ میں ہونے والی مثبت پیش رفت غزہ جنگ میں ایک اہم موڑ کی نمائندگی کرتی ہے، مصری وزیر خارجہ بدرعبدالعاطی آج پیرس روانہ ہوں گے، وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مصری صدر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی قائم...
    سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کے ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے  ۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، جس میں کمپنیوں نے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو ڈائریکشن سپریم کورٹ دے، پارلیمنٹ اس کی پابند ہوتی ہے۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے ،کیا کافی ہے کیا ناکافی، یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے،...
    وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنے قومی اور صوبائی سفر میں انتہائی اہم موڑ سے گزر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان(MAP) کے 25ویں سالانہ کنونشن سے خطاب میں کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب اور سندھ کے ماتھے کا جھومر ہے، اس تقریب کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے، آج ملک کی بہترین ذہانت یہاں موجود ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں معاشی، ماحولیاتی اور انفرااسٹرکچر جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں سیاسی مفادات سے بڑھ کر کامیابی اور اور بلندی کی جانب بڑھنا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی تجویزوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی...
    ---فائل فوٹو  جماعتِ اسلامی کے امیر، حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حماس کی پُشت پر کھڑے ہیں، جو فیصلہ حماس کا ہوگا وہ ہمارا فیصلہ ہوگا، حماس کا دفتر اسلام آباد میں بنانا چاہیے۔حافظ نعیم نے اسلام آباد میں غزہ ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ جماعت اسلامی مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، فلسطینیوں کے لیے سب کچھ کر سکتے ہیں، حماس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، فلسطین کے شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سب کی نظریں ہیں، کسی مغربی ملک کے پریشر کو قبول نہ کریں، ہم نے انہونی کو ہونی کر دکھایا تھا، شیروں کی حکومت ہوگی تو پوری قوم شیر بن...
    سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں 30 رکنی وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی کا دورہ کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے اراکین شرجیل میمن، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، اکرم دھاریجو اور چیف سیکریٹری کے ہمراہ وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور 30 سے زائد ممتاز کاروباری شخصیات و سرمایہ کار بھی وفد میں شامل تھے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وفد میں توانائی، انفراسٹریکچر، زراعت، لائیواسٹاک، کان کنی، تعمیرات، لاجسٹکس اور سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات شامل تھیں، اجلاس میں پاکستان بزنس کونسل، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس...
    مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سالانہ کنونشن سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں سیلاب میں کچے کے علاقے ڈوبے، باقی سب محفوظ رہے، پنجاب میں سیلاب پر بلاول نے زرعی ایمرجنسی لگانے کی تجویز دی تھی، تجویز پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت عمل کر رہی ہیں، بلاول کی تجویز پر ناراض ہونے کی ضرورت نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اپنے قومی اور صوبائی سفر میں انتہائی اہم موڑ سے گزر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (MAP) کے 25ویں سالانہ کنونشن سے خطاب میں کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب اور سندھ کے ماتھے کا جھومر ہے، اس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے26ویںآئینی ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ سپریم کورٹ ججز نے چاہتے نہ چاہتے چھبیسویں آئینی ترمیم کو تسلیم کرلیاہے.(جاری ہے) سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل تھے سماعت کے دوران بلوچستان بار کے وکیل منیر اے ملک روسٹرم پر آئے جسٹس امین الدین نے منیر اے ملک سے کہا کہ...
    محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹامی پگٹ نے کہا کہ وزارت نے باقاعدہ طور پر فارن سروس کے افسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے، جنہوں نے تسلیم کیا کہ کمیونسٹ پارٹی کیساتھ روابط رکھنے والی چینی شہری کے ساتھ انہوں اپنے رومانوی تعلق کو چھپائے رکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار کو چینی خاتون کے ساتھ رومانوی تعلق کی بنیاد پر ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹامی پگٹ نے کہا کہ وزارت نے باقاعدہ طور پر فارن سروس کے افسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے، جنہوں نے تسلیم کیا کہ کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ روابط رکھنے والی چینی شہری کے ساتھ انہوں اپنے رومانوی...
    غزہ امن معاہدے کے اعلان کے بعد بھی اسرائیلی حکومت کے بعض وزرا سخت مؤقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے واضح طور پر کہا ہے کہ یرغمالیوں کی واپسی کے بعد حماس کو مکمل طور پر تباہ کردینا چاہیے۔ عرب میڈیا کے مطابق سموٹریچ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ اسرائیل کو حماس کے حقیقی خاتمے اور غزہ کے مکمل تخفیفِ اسلحہ کےلیے اپنی تمام تر طاقت استعمال کرنا ہوگی تاکہ آئندہ یہ تنظیم اسرائیل کے لیے کسی بھی خطرے کا باعث نہ بن سکے۔ سموٹریچ نے کہا کہ ’’یرغمالیوں کی رہائی کے بعد ہم آرام نہیں کریں گے، بلکہ پورے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے تاکہ حماس کا وجود ہمیشہ...
    فارس نیوز سے اپنی ایک گفتگو میں حسین کنعانی مقدم کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کو اس جنگ میں کوئی سیاسی و عسکری کامیابی حاصل نہیں ہوئی، بلکہ اس کے برعکس انہوں نے صرف جنگی جرائم کا ایک طویل ریکارڈ چھوڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے حماس کی شرائط کو تسلیم کرنے کے حوالے سے علاقائی امور کے ایرانی ماہر "حسین کنعانی‌ مقدم" نے کہا کہ "ڈونلڈ ٹرامپ" کا 20 نکاتی منصوبہ، درحقیقت مقبوضہ علاقوں کے اندر ایک نرم بغاوت تھا، جس کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کے مستقبل کو ٹیکنوکریٹس کے حوالے کرنا تھا۔ لیکن حماس نے ذہانت سے کام لیتے ہوئے اور اس پلان کی کچھ شقوں میں ترمیم کر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل خان نے ریمارکس دیئے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے، کسی قانون کی افادیت یا ناکافی ہونے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرتی ہے .(جاری ہے) سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی 5 نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں سماعت کی، سماعت کے دوران بنچ اور وکلا کے درمیان آئینی، قانونی اور معاشی پہلوﺅ ں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا معروف قانون دان فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو ڈائریکشن سپریم کورٹ دے، پارلیمنٹ اس کی پابند...
    مصری نشریاتی ادارے القاہرہ ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ معاہدے کے نفاذ کے بعد غزہ میں فائر بندی اور فوجی کارروائیوں کا سلسلہ رک گیا ہے۔ مصر کی وزارتِ خارجہ نے اس پیشرفت کو ’’اہم اور نازک لمحہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شرم الشیخ میں ہونیوالے مذاکرات نے غزہ جنگ میں ایک فیصلہ کن موڑ فراہم کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں برسوں سے جاری خونریزی کے بعد بالآخر جنگ بندی معاہدہ نافذالعمل ہوگیا۔ مصری میڈیا کے مطابق یہ تاریخی پیش رفت پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ہوئی، جب فریقین کے درمیان طے پانے والا غزہ امن معاہدہ عملی طور پر مؤثر ہوگیا۔ مصری نشریاتی ادارے القاہرہ ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب پر عالمی برادری سے بات نہ کرنا سمجھ سے بالا ہے،سیلاب کے معاملے پر صرف بات ہونی چاہیے تھی، جو بدمزگی ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی، کراچی پاکستان کی معیشت کا دل ہے جب کہ ہمیں موجودہ معاشی و ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے.(جاری ہے) ان خیالات کا اظہارانہوں نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے تحت لیڈرشپ کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا وزیراعلی سندھ نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (میپ) کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میپ نے مینجمنٹ اسکلز کے میدان میں اہم کردار ادا کیا ہے، پروفیشنلز پیدا کیے ہیں اور...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان اسٹاف لیول ایگریمنٹ تک پہنچنے میں ناکام رہے قرض دہندہ کا 11 روزہ دورہ بدھ کو اختتام پذیر ہو گیا تھااس سے 37 ماہ کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) اور 28 ماہ کی ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت تقریباً 1.25 ارب ڈالر کے قرض کی اگلی قسط کے اجرا میں تاخیر ہوگی.(جاری ہے) تاہم مالی ماہرین کا توقع ہے کہ دونوں فریقین مسائل طے کریں گے اور آنے والے ہفتوں میں اسٹاف لیول ایگریمنٹ تک پہنچ جائیں گے”بزنس ریکارڈر“کے مطابق اسماعیل اقبال سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ریسرچ اسعد حنیف نے پیش گوئی کی کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اکتوبر 2025ء) برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر، وزیر اعظم کے طور پر 125 رکنی وفد کے ہمراہ پہلی بار بھارت آئے ہیں۔ اسٹارمر نے جمعرات کو ممبئی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس کے بعد دونوں رہنماؤں کی طرف سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔ نریندر مودی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں ''اہم پیش رفت‘‘ ہوئی ہے، اور دونوں نے ''بے مثال‘‘ اقتصادی مواقع کے دروازے کھولنے کا عہد کیا ہے۔ مودی نے کہا، موجودہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے دوران بھارت اور برطانیہ کے درمیان یہ بڑھتی ہوئی شراکت عالمی استحکام اور اقتصادی ترقی کی ایک اہم بنیاد بنی ہوئی ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا، ''اقتصادی اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات اور صنعتکار پاکستانی معیشت کا اہم ستون ہیں جو لوگوں کو روزگار فراہم کر کے ملکی معیشت کا پہیہ چلانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں صنعت و تجارت کے نمایاں کردار کے پیش نظر کاروباری برادری کے مسائل کے فوری حل پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔وہ گزشتہ روز گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں صنعت و تجارت سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وفاقی محتسب نے...
    وزیراعظم پاکستان نے ہمارے دل جیت لیے، بھرپور حمایت پر شکرگزار ہیں، فلسطینی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زہیر محمد حمداللہ زید نے غزہ میں امن معاہدے پر وزیراعظم پاکستان شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ہمارے دل جیت لیے۔پاکستان ٹی وی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں پاکستان میں فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر محمد حمداللہ زید نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہر سطح پر بھرپور حمایت پر ان کے شکر گزار ہیں۔ڈاکٹر زہیر محمد نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ہمیں الفاظ نہیں مل رہے۔ انہوں نے ہر سطح پر جو مضبوط حمایت فراہم کی، وہ ہمارے...
    اسرائیل اور حماس امن منصوبے کے ’پہلے مرحلے‘ پر متفق، ٹرمپ غزہ میں امن معاہدے کا ’پہلا مرحلہ‘ اور عالمی رہنماؤں کا ردعمل تحریک لبیک پاکستان کے فلسطینی مارچ سے پہلے تشدد اسرائیل اور حماس امن منصوبے کے ’پہلے مرحلے‘ پر متفق، ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ اسرائیل اور حماس نے ایک بڑی پیش رفت کے طور پر فائر بندی اور کم از کم کچھ یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی کے لیے ان کے امن منصوبے کے ’پہلے مرحلے‘ پر اتفاق کر لیا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’اس کا مطلب ہے کہ تمام یرغمالی جلد ہی رہا ہو جائیں گے اور اسرائیل اپنی فوج کو ایک متفقہ لائن تک واپس...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر کسی بھی شہری کے خلاف فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے، شہری کو لائسنس نہ دکھانے پر پہلے انتباہ اور جرمانہ کیا جائے۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے لیے گرفتاری اور گاڑیاں ضبط کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی، سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں عدالتی نوٹس پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار شہری نے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر نے ڈیڈ لائن دی کہ اس کے بعد گاڑی ضبط، مقدمات درج اور گرفتاریاں کی جائیں گی، ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کی گرفتاری کی ہدایات غیر...
    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں بننے والی پچ سے متعلق وضاحت پیش کردی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ پچ پر گیند اسپن ضرور ہوگی مگر اتنی نہیں جتنی انگلینڈ کے خلاف ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اب دیکھنا ہے کہ ہم 20 وکٹیں کیسے لیں گے۔ ابھی تک پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا، پچ کو دیکھ کر ٹیم کا فیصلہ کریں گے۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ محمد رضوان ہمارے مین وکٹ کیپر ہیں ان کے بعد ہم روحیل نذیر کو دیکھتے ہیں۔ اظہر محمود نے کہا کہ جنوبی افریقا کی ٹیم ٹیسٹ...
    اسلام آباد  ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوگا۔ صدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر تحسین کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے میجر سبطین حیدر کی بہادری، قیادت اور قربانی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر سبطین حیدر نے وطن کے دفاع میں جان نچھاور کر کے عظیم مثال قائم کی۔ صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں قومی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہیں۔ 26 نومبر احتجاج کیس: سینیٹر اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان کے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) حکومتی وفد کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، نوابشاہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات میں موجود تھے، حکومتی وفد خصوصی جہاز پر نوابشاہ پہنچا تھا، حکومتی وفد نے صدر آصف زرداری کی خیریت دریافت کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات تعمیری اور خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات میں ملک میں سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا، علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو بھی ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں مجوزہ سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 24 میں سے 15 اداروں کی نجکاری کے عمل پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد اور اداروں کی پیشہ ورانہ استعداد میں بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے نجکاری کا عمل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ نجکاری کے عمل میں عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ یہ عمل شفاف، موثر اور قومی مفادات سے ہم آہنگ ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسے سرکاری ادارے جو قومی خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں یا غیرفعال ہیں،...
    ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں آج چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا پر دلائل دیے گئے۔  بلوچستان ہائیکورٹ بار کے وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا موجودہ بینچ ریگولر ہے یا آئینی، موجودہ بینچ فیصلہ کرسکتا ہے کہ کیس کون سنے گا؟  عدالت میں جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں آئینی بینچ جوڈیشل اختیارات کا استعمال کر کے فل کورٹ تشکیل دے۔ سعودی عرب نے پاکستانی ڈاکٹرز اور نرسز کیلئے ملازمتوں کا اعلان کر دیا، جانئے درخواست کیسے دیں  اس پر منیر اے ملک نے جواب دیا کہ جوڈیشل اختیارات موجود ہیں، آئینی بینچ دائرہ اختیار پر فیصلہ کرسکتا ہے۔...
    ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جولیا رابرٹس نے اپنی زندگی اور کیریئر کے ابتدائی دور کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں شروعات میں لوگوں کی ’ظالمانہ رویے‘ اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس نے اُن میں اعتماد کی کمی اور عدم تحفظ پیدا کر دی۔ 57 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے ’پیپل میگزین‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا تو اُن کے اندر زیادہ خوداعتمادی نہیں تھی۔ ’یہ زیادہ اس بارے میں تھا کہ میں کس طرح کی انسان بننا چاہتی ہوں، نہ کہ میرے کیریئر کی سمت کیا ہوگی‘۔ ’مجھے اپنے ابتدائی دنوں میں کچھ ایسے لوگ ملے جو واقعی بہت...
    غزہ کے اس لڑکے کا نام عمر یاغی تھا۔ پیدا ہوا تو آس پاس سب کچھ عارضی تھا۔ گھر بھی، پانی بھی، بجلی بھی، امید بھی۔ کیمپ کے خیموں میں رہنے والے بچے عموماً بڑے نہیں ہوتے، بس پرانے ہو جاتے ہیں۔ لیکن یہ لڑکا ضدی تھا۔ اس نے کہا ’اگر میرے حصے میں زمین نہیں آئی، تو میں آسمان میں جگہ بناؤں گا۔‘ ماں پانی کے لیے قطار میں لگتی، باپ مزدوری کے لیے۔ اور عمر کسی ٹوٹی بوتل میں بارش کا پانی جمع کرتا، جیسے کوئی خزانہ ہو۔ پھر کہتا، ’ایک دن میں ہوا سے پانی نکالوں گا۔‘ لوگ ہنستے۔ کہ مہاجر کیمپ میں خواب دیکھنا بھی جرم سمجھا جاتا تھا۔ پھر ایک دن وہ چلا گیا ۔...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن قائم کرنے کا ایک تاریخی موقع ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہوں،امریکی صدر ٹرمپ کی قیادت، بات چیت اور مذاکرات کے پورے عمل کے دوران عالمی امن کیلئے اُن کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے،نہوں نے کہا کہ قطر، مصر اور ترکیہ کے رہنماؤں کو بھی معاہدہ طے کرنے کی مسلسل کوششوں پر خراجِ تحسین پیش کیا جانا چاہیے، سب سے بڑھ کر ہمیں فلسطینی قوم کو سلام پیش کرنا چاہیے،وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مسجد الاقصیٰ پر حالیہ اشتعال...
    دوحہ/قاہرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے میں حماس کے زیرقبضہ تمام یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیلی فوجیوں کا ایک متفقہ حد یا لائن تک واپسی شامل ہے قطری وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کچھ فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا اور دوسری جانب سے انسانی امداد غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان مذکرات مصرکے شہر شرم الشیخ میں ہوئے معاہدے کی تفصیل کے مطابق اسرائیلی حکومت اس منصوبے کی منظوری کے لیے ایک اہم اجلاس بلائے گی جس میں اس پر ووٹنگ ہوگی اگر اسے باضابطہ منظوری...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا پر دلائل جاری ہیں بلوچستان ہائیکورٹ بار کے وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا موجودہ بینچ ریگولر ہے یا آئینی، موجودہ بینچ فیصلہ کرسکتا ہے کہ کیس کون سنے گا؟دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں آئینی بینچ جوڈیشل اختیارات کا استعمال کر کے فل کورٹ تشکیل دے اس پر منیر اے ملک نے جواب دیا کہ جوڈیشل اختیارات موجود ہیں، آئینی بینچ دائرہ اختیار پر فیصلہ کرسکتا ہے.(جاری ہے) جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ان ججز کو بینچ میں نہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اکتوبر 2025ء) یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حماس اور اسرائیلی حکام مصر میں بالواسطہ بات چیت کر رہے ہیں۔ یہ بات چیت ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی امن منصوبے کے بارے میں ہو رہی ہے، جس کا مقصد دو سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس امن منصوبے سے متفق ہونے کا مطلب ہے کہ تمام یرغمالی بہت جلد رہا ہو جائیں گے اور اسرائیل ابتدائی طور پر فوجیں ایک متفقہ لائن تک واپس بلا لے گا، تاکہ ایک مضبوط، پائیدار اور دائمی امن کی بنیاد رکھی جا سکے۔ ٹرمپ نے کہا، ''تمام فریقین کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر نے بہادری سے سات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور اپنی جان دے کر دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر نے اپنے خون سے شجاعت اور جرأت کی نئی تاریخ رقم کی، ایسے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس مقامات کا محافظ رہے گا۔ سعودی وفد کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر مسلمان ان مقدس مقامات کے دفاع کے لیے جان دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کا عملی اظہار ہے، اور پاکستان ان مقدس مقامات کا تحفظ ہمیشہ اپنی ذمہ داری سمجھے گا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو باہمی تعاون سے مشترکہ کاروباری خوابوں کو حقیقت میں بدلنا ہوگا، اور تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں مل...
    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے بہادر افسر نے وطن عزیز کے دفاع میں جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے بہادر افسر سبطین حیدر نے وطن عزیز کے دفاع میں جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن کے دوران شہید ہونے والے فوجی افسر میجر سبطین حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ...
    تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب سپریم کورٹ میں آج چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا پر دلائل دیے گئے۔بلوچستان ہائیکورٹ بار کے وکیل منیر اے ملک نے کہا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا موجودہ بینچ ریگولر ہے یا آئینی، موجودہ بینچ فیصلہ کرسکتا ہے کہ کیس کون سنے گا؟عدالت میں جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں آئینی بینچ جوڈیشل اختیارات کا استعمال کر کے فل کورٹ تشکیل دے۔اس پر منیر اے ملک نے جواب دیا کہ جوڈیشل اختیارات موجود ہیں، آئینی بینچ دائرہ اختیار پر فیصلہ کرسکتا ہے۔جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ان ججز کو بینچ میں نہیں بیٹھنا چاہیے جن کی 26 ویں آئینی...
    — فائل فوٹو  نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پوری قوم بھارت کے ہر جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دے گی۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ انڈیا کے معمول کے اقدام کا مقابلہ غیر معمولی اندرونی استحکام سے دیا جائے۔ حکومت مافیاز کی سرپرست بن گئی ہے: لیاقت بلوچ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کا سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے  اُنہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی صوبائی حکومتیں نظر انداز کر رہی ہے، پی ٹی آئی نے مقبولیت کا قلعہ کے پی خود کمزور کرلیا ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی گندم خریداری پالیسی پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں پر جاری مظالم کے خاتمے کے لیے ہونے والے معاہدے کو مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی جانب ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ موقع خطے کے عوام کے لیے امید کی نئی کرن ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ اس امن عمل کو کامیاب بنانے کے لیے متحد ہو۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ہونے والے مذاکراتی عمل کو سراہا اور کہا کہ ان کا عالمی امن کے لیے غیر متزلزل عزم قابلِ تعریف ہے۔شہباز شریف نے قطر، مصر اور ترکی کے قائدین...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے کراچی والوں کو سہانے خواب تو دکھائے مگر وفا نہیں کی۔ ضلع وسطی کے علاقے ناگن چورنگی صدیق اکبر روڈ پر مختلف ترقیاتی اسکیموں کے سنگِ بنیاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ وہ اس وقت ضلعی قیادت کے ہمراہ جماعت اسلامی کے زیرانتظام ٹاؤن میں موجود ہیں جہاں سڑکوں کی خستہ حالی عوام کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ پیپلز پارٹی کا نہیں بلکہ جماعت اسلامی کے باوضو احتجاجی کارکنوں کا ہے، جو کام کرنے کے بجائے لوگوں کی مشکلات بڑھاتے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلا تفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی...
    کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی تاریخ میں تین بار ترقی کی ’’اڑان‘‘ بھرنے کی کوشش کی، جو مختلف وجوہات کی بنا پر کامیاب نہ ہو سکی، تاہم اب پاکستان چوتھی اڑان بھر چکا ہے اور ہمیں استحکام و وژن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے پہلی مرتبہ 1960 کی دہائی میں ترقی کی پرواز شروع کی، لیکن 1965 کی جنگ نے اس کا راستہ روک دیا۔ اُس وقت پاکستان ایشیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری بار 1993 میں نواز...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ تاحال اُن کے دفتر کو موصول نہیں ہوا، اور اگر اس میں کوئی قانونی یا آئینی ابہام پایا گیا تو اسے واپس بھیجا جا سکتا ہے۔ انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی استعفیٰ موصول ہوگا، وہ اس کا جائزہ لیں گے تاکہ گنڈا پور کے فیصلے کی وجوہات کو سمجھا جا سکے۔ ’اگر کسی بھی قسم کا قانونی یا آئینی ابہام ہوا تو استعفیٰ واپس کیا جا سکتا ہے۔‘ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تمام قانونی تقاضے آئین کے مطابق پورے کیے جائیں گے۔ گنڈا پور کا استعفیٰ اور پس منظر گورنر کا یہ بیان وزیراعلیٰ...
    اسلام آباد: سپر ٹیکس کیس میں کمپنیوں کے وکیل فروغ نسم نے اپنے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کی دی گئی  ڈائریکشن کی پابند ہوتی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، جس میں کمپنیوں نے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو ڈائریکشن سپریم کورٹ دے، پارلیمنٹ اس کی پابند ہوتی ہےْ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے۔ کیا کافی ہے کیا ناکافی، یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔ حکومت...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے کے تحت اسرائیل اور حماس کے درمیان تاریخی معاہدے پر دنیا بھر کے رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ مختلف ممالک کے سربراہان نے جنگ بندی اور مغویوں کی رہائی کے اس اقدام کو ’’بڑی کامیابی‘‘ اور ’’پائیدار امن کی طرف پہلا قدم‘‘ قرار دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے ہمارے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ تمام مغوی جلد رہا ہوں گے اور اسرائیل اپنی افواج کو متفقہ لائن تک واپس لے جائے گا۔ یہ امن کی طرف پہلا مضبوط قدم...
    ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبے کی خدمت مکمل دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ کی۔  علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شیئر کیا، جس کے ساتھ ایک پیغام بھی شامل تھا جس میں انہوں نے عمران خان کے لیے اپنی وفاداری کا اظہار کیا۔  انہوں نے لکھا کہ اپنے قائد پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے، میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ پیش کر رہا ہوں۔ چترال این اے ون میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری  اپنے الوداعی پیغام میں...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے مضبوط گروپس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے سہیل آفریدی کی نامزدگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آنکھیں بند کرکے بانی پی ٹی آئی کی بات مانتے ہیں اور پارٹی کے مضبوط گروپس یہ نام زدگی تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔(جاری ہے) شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آپریشن پر علی امین گنڈا پور کی رائے بانی پی ٹی آئی کی خواہش سے مختلف تھی۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی علی امین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے سفارتخانہ ایران اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران ثقافتی، معاشرتی، تجارتی اور سیاحتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ایران کی حالیہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عوام اور ریاست کی خصوصی حمایت پر ایرانی قوم پاکستان کی مشکور ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس موقع پر خواجہ رمیض حسن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سلانو نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے بہت محنت کی ہے، آج کا دن بہت اہم ہے۔ کھلاڑی افغانستان کیخلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریںگے، بھرپور امید ہے کہ پاکستانی ٹیم کی رینکنگ بہتر کر سکوں۔ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے نولبرٹو سلانو نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہت محنت کر رہی ہے، ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہیے۔ کھلاڑیوں کو مشکل پریکٹس کرنی پڑی، سارے کھلاڑی بہت اچھا کھیلتے ہیں،ہماری ٹیم کی مکمل تیاری ہے، اچھے مقابلے کی امید رکھیں۔ آج میچ سے قبل فیصلہ کرینگے کہ کس کھلاڑی کو کھلانا ہے، ہمارے کھلاڑی اچھی ٹریننگ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امید ہے غزہ معاہدہ مستقل جنگ بندی اور دیرپا امن کا باعث بنے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لکھا کہ پاکستان نے منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں فوری طور پر جنگ بندی، یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی اور غزہ تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدر ٹرمپ، قطر، مصر اور ترکی کی اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ سونےکی بالیوں کی لالچ میں 7 سالہ بچی کو قتل کرنیوالا ملزم ہلاک Pakistan...
    اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی اور نسل کشی کے خاتمے کے لیے ہونے والے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کا ایک تاریخی موقع قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکراتی عمل میں قیادت اور ان کا عالمی امن کے لیے غیر متزلزل عزم قابلِ تعریف ہے۔ وزیراعظم نے قطر، مصر اور ترکی کی قیادت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے معاہدے کے لیے انتھک محنت کی۔ شہباز شریف نے فلسطینیوں کو بھی زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بے مثال مصائب برداشت...
    برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی جس میں صوبے کی توانائی پالیسی، جاری منصوبوں اور بین الاقوامی شراکت داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ توانائی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے، تھر کول، سولر، ونڈ ہائبرڈ اور گھروں کی سولرائزیشن منصوبے جاری ہیں، عالمی بینک کے تعاون سے نئے سولر اور ونڈ ہائبرڈ منصوبے جلد شروع ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور برطانیہ کے درمیان توانائی کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ہے جب کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، مقامی وسائل کے مؤثر استعمال پر توجہ ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے...
    ملتان سے پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا کی تبدیلی وقت کے لحاظ سے ٹھیک نہیں ہے۔ یہ بات انہو ں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ تحریکِ انصاف میں اندرونی اور انا کے مسائل زیادہ ہیں، یہ جو ڈپلومیٹک سطح پر بات کرنا چاہ رہے ہیں اس سے مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں دہشت گردی عروج پر ہے، ہمارے جوانوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں۔ پروگرام میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ایک شخص جو سزا یافتہ ہو کیا وہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا...
    غزہ امن معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) شہباز شریف نے اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے غزہ امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے طے پانے والے معاہدے کا اعلان مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا ایک تاریخی موقع ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر اور ثالثی کرنے والے ممالک کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکالمے اور مذاکرات کے پورے عمل کے دوران صدر ٹرمپ کی قیادت...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہمیشہ محافظ رہے گا، ہر مسلمان ان مقدس ترین مقامات کی حفاظت کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے کو تیار ہے۔ سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں آنے والے اعلیٰ سطحی سعودی تجارتی وفد کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حفاظت میں سعودی بھائیوں کے ساتھ شرکت پر فخر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ کاروباری منصوبوں، تجارت و صنعت کے فروغ اور تحقیق و ترقی کے میدان میں تعاون...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا ہمیشہ محافظ رہے گا۔  سعودی وفد کے اعزاز میں ظہرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ ہر مسلمان مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے جان قربان کرنے کو تیار ہے۔   انہوں نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے، مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہمیشہ محافظ رہیں گے۔  ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 7 فتنہ الخوارج واصلِ جہنم، میجر سبطین حیدر شہید  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ کاروباری خواب حقیقت بنانے کے لیے تعاون کریں، تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق...
    فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کیخلاف دو سال سے جاری سفاکیت اور وحشت ختم ہونے کی طرف جارہی ہے۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ابتدائی معاہدہ طے پاگیا ہے جس کا امریکی صدر نے اعلان کیا ہے، یہ وقت ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو اور فلسطینیوں کی امداد کے لیے سب آگے بڑھیں۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جو معاہدہ طے پارہا ہے اس پر تمام فریق عملدرآمد کریں، اس معاہدے کے لیے امریکی صدر، سعودی ولی عہد، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ترک صدر، امیر قطر، مصر کے صدر ان تمام لوگوں اور عالمی قیادت کی بڑی محنت اور جدوجہد ہے۔...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر کسی بھی شہری کے خلاف فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے، شہری کو لائسنس نہ دکھانے پر پہلے انتباہ اور جرمانہ کیا جائے۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے لیے گرفتاری اور گاڑیاں ضبط کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی، سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں عدالتی نوٹس پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار شہری نے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر نے ڈیڈ لائن دی کہ اس کے بعد گاڑی ضبط، مقدمات درج اور گرفتاریاں کی جائیں گی، ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے دارابان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر افسران اور اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آپریشن کے دوران سات دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جنہیں وزیرِ اعظم نے ملک دشمن عناصر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر پوری قوم اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میجر سبطین حیدر اور ان جیسے بہادر سپوتوں کی قربانیاں پاکستان کے امن، استحکام اور بقا کی...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے معاہدے کو تاریخی موقع قرار دیا۔   شہباز شریف نے کہا کہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی عالمی امن کے لیے قیادت اور عزم کو سراہا۔  وزیراعظم نے کہا قطر، مصر اور ترکی کی قیادت نے امن معاہدے کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ سونا مہنگا ہونے سے زیورات بننا بند، جیولرز کا کاروبار ٹھپ ہوگیا  شہباز  شریف نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام نے ناقابلِ بیان مظالم سہے، ایسا ظلم دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے مسجد...
    ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے کراچی اور لاڑکانہ میٹرک بورڈ کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر جامعات اور تعلیمی بورڈز سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ بجلی بحران کے باعث لاڑکانہ اور کراچی میٹرک بورڈز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سولر سسٹم سے  تعلیمی بورڈز کو  امتحانی اور دفتری امور بلا تعطل جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔ ایم پی اے و وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی اہلیہ انتقال کر گئیں اسماعیل راہو کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ جامعات و بورڈز سندھ میں قانونی اور  پالیسی اصلاحات کی گئی ہیں۔ 
    الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ گیدون سارنے پیرس میں جمعرات کو ہونے والی میٹنگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ’غیر ضروری اور نقصان دہ‘ قرار دیا ہے۔ یہ سمٹ فرانس کی قیادت میں 9 اکتوبر کو منعقد ہو رہی ہے، جس میں یورپی، عرب اور دیگر سفارتکار شریک ہو کر غزہ کے بعد کے انتظامات اور مستقل جنگ بندی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی اس اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو ہیں۔ سار نے کہا کہ یہ اقدام شرم الشیخ میں جاری اسرائیل–حماس مذاکرات کے حساس مرحلے میں اسرائیل کی نظراندازی کرتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے اور اسے فرانس کی جانب سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی کوشش...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ اس نے پاکستانی حکام کے ساتھ اپنی بات چیت میں عملے کی سطح کے معاہدے (ایس ایل اے) تک پہنچنے کی طرف ’اہم پیش رفت‘ کی ہے اور حل طلب معاملات پر اتفاق رائے تک پالیسی مذاکرات جاری رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف مشن چیف ایوا پیٹرو وا کی جانب سے مذاکرات کے اختتام پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف وفد نے 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک کراچی اور اسلام آباد کا دورہ کیا، جس میں پاکستانی حکام کے ساتھ 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے دوسرے جائزے اور ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے کلائمٹ...
    پاکستان اور ایران کی سرحد ماشکیل میں چار سال بعد دوبارہ کھل گئی، جس سے سرحد پار آمد و رفت اور تجارت بحال ہو گئی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے بدھ کے روز واشک کے ضلع ماشکیل میں واقع کٹاگر زیرو پوائنٹ سرحدی گزرگاہ ایران کے ساتھ باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دی، جس سے چار سالہ بندش کا خاتمہ ہوا جو سرحد پار آمد و رفت اور تجارت کو روک رہی تھی۔ طویل بندش نے سرحد کے دونوں جانب رہنے والے لوگوں کی زندگیوں اور روزگار پر شدید اثر ڈالا، خاص طور پر ماشکیل کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد پر۔ اس دوبارہ کھولنے کا عمل مقامی قیادت کی مستقل...
    اسرائیل اور حماس کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے پر معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد فریقین نے معاہدے کے پہلے مرحلے میں باصابطہ طور پرر دستخط بھی کر دیے ہیں۔ اس تاریخی معاہدے پر دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے رد عمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اسرائیل اور حماس نے غزہ میں جاری دو سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے ان کے مجوزہ امن منصوبے کے تحت ایک طویل عرصے سے مطلوب جنگ بندی اور مغویوں کی رہائی کے معاہدے پر دستخط کر...
    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے طے پانے والا معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں دائمی امن کے قیام کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا، قطر نے تصدیق کر دی وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور مذاکراتی عمل میں اُن کا کردار عالمی امن کے لیے ان کی غیر متزلزل وابستگی کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر، مصر اور ترکیہ کی دانا اور ثابت قدم قیادت کو بھی اس تاریخی معاہدے کے حصول کے لیے ان کی انتھک اور قابلِ ستائش کوششوں پر خراجِ تحسین...
    امریکا میں اسرائیل کے سفیر یحیئیل لیٹر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی فہرست کی منظوری دی جائے گی۔ اس منظوری کے بعد 72 گھنٹوں کے اندر حماس کی جانب سے غزہ میں موجود باقی تمام زندہ اسرائیلی مغویوں کو رہا کیے جانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق یحیئیل لیٹر نے کہا ہے کہ اگر یہ ٹائم لائن برقرار رہی تو دیگر اسرائیلی مغوی اتوار یا پیر تک رہا کیے جا سکتے ہیں۔ سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی سفیر یحیئیل لیٹر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اُمید ہے کہ جنگ بندی مستقل طور پر...
    معروف اداکار سیف علی خان نے آخرکار اپنے بنگلے میں ہونے والے چاقو حملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد جب وہ اسپتال سے باہر نکلے تو وہیل چیئر استعمال کرنے کے بجائے خود چل کر جانے کا فیصلہ کیا تاکہ مداحوں کو یہ یقین دلایا جا سکے کہ وہ خیریت سے ہیں۔ سیف علی خان کو اس حملے میں ریڑھ کی ہڈی کے قریب متعدد زخم آئے تھے، جس کے باعث انہیں تقریباً ایک ہفتہ اسپتال میں زیرعلاج رہنا پڑا۔ لیکن جب وہ اسپتال سے باہر آئے تو ان کی پُر اعتماد چال نے سب کو حیران کر دیا۔ سفید شرٹ اور جینز میں ملبوس اداکار کے پرسکون انداز نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا اعلان سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی سمت اٹھایا گیا ایک بڑا قدم ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے گی اور فریقین کے ساتھ منصفانہ سلوک کو یقینی بنایا جائے گا۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے تاریخی امن معاہدے میں مستقل جنگ بندی، یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے، غزہ کی تعمیرِ نو اور انسانی و تجارتی امداد کی فراہمی جیسے اہم نکات شامل ہیں۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی معاہدے کو اپنی ’’سیاسی، اخلاقی اور...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں اپنی مقبولیت کا قلعہ خود ہی کمزور کر لیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی کو عوامی سطح پر بیک برنر پر ڈال دیا گیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے سیلاب متاثرین کی حالتِ زار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتیں متاثرین کی بحالی کے اقدامات کو نظر انداز کر رہی ہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اس کی گندم خریداری پالیسی سے کاشتکار مطمئن نہیں ہیں، جس سے شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ بھارتی سازشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے...
    فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان کی بینائی سے محروم واحد سفارتکار خاتون صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ میں بھارتی الزامات کے خلاف اپنا حق جواب دہی استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت اب عدم برداشت کےایک تھیٹرمیں تبدیل ہوچکی ہے، اس تھیٹر میں اسلاموفوبیا اور نفرت کو ادارہ جاتی شکل دے دی گئی ہے.انہوں نے کہا کہ میرا وفد بھارتی نمائندے کے بیان کے جواب میں اپنا حقِ جواب استعمال کر رہا ہے، پروپیگنڈا ظلم وستم کو نہیں چھپا سکتا، انکار سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا، میں ناقابلِ تردید حقائق پیش کرنا چاہتی ہوں، مقبوضہ جمو وکشمیر بھارت کا نام نہاد’اٹوٹ انگ‘ کبھی نہیں رہا، سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حقیقت کی گواہ...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام نے ناقابلِ بیان مصائب برداشت کیے ہیں، غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے معاہدے کا اعلان تاریخی موقع ہے۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کی امید ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مذاکرات کے عمل میں عالمی امن کے لیے غیر متزلزل عزم دکھایا۔وزیراعظم نے قطر، مصر اور ترکیہ کے رہنماؤں کی کوششوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان رہنماؤں نے معاہدے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی...
    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی اور امن معاہدے کے اعلان کو ’مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے ایک تاریخی موقع‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ وہ لمحہ ہے جب عالمی برادری کو انسانیت، انصاف اور امن کے مشترکہ مقاصد کے لیے متحد ہو جانا چاہیے۔‘ وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’صدر ٹرمپ کی قیادت، ان کی ثابت قدمی اور امن کے لیے غیر متزلزل عزم نے اس تاریخی پیشرفت کو ممکن بنایا۔‘ شہباز شریف نے کہا کہ ’ٹرمپ کی سربراہی میں ہونے والے مذاکرات نے اس بات کو یقینی بنایا کہ غزہ کی زمین پر دو سال سے...
    رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے مضبوط گروپس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے سہیل آفریدی کی نامزدگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آنکھیں بند کرکے بانی پی ٹی آئی کی بات مانتے ہیں اور پارٹی کے مضبوط گروپس یہ نام زدگی تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آپریشن پر علی امین گنڈا پور کی رائے بانی پی ٹی آئی کی خواہش سے مختلف تھی۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی علی امین پر لگایا گیا۔ جنید اکبر، اسد قیصر اور شہرام ترکئی کے ساتھ علی امین کے اختلافات تھے اور آخر میں...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ علی امین گنڈاپور میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرعباد اللہ نے ملاقات کی جس دوران صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اورمشاورت کی گئی۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نالائق اور کرپٹ تھے، وہ میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے، کبھی کہتے تھے ریاست کے ساتھ ہیں ، کبھی کہتے تھے دہشتگردوں کے ساتھ ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ نئے نامزد وزیر اعلیٰ بھی اتنے قابل نہیں لہٰذا صوبہ ان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کی سیاست میں ہلچل پراپوزیشن کا اجلاس...
    معروف صحافی اور اینکر اقرار الحسن نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں چوتھی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں کو رد کر دیا۔ پروگرام کی میزبان کی جانب سے چوتھی شادی سے متعلق سوال پر اقرار الحسن نے واضح الفاظ میں کہا کہ اب ان کا مزید شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اقرار الحسن نے گفتگو کے دوران کہا کہ ان کی پہلی تین شادیاں بھی کسی منصوبہ بندی کے تحت نہیں ہوئیں بلکہ وہ زندگی کے ایسے فیصلے تھے جو قدرت کی طرف سے طے کیے گئے اور مثبت ثابت ہوئے۔ ان کا کہنا تھا میں نے کبھی سوچ کر یا پلاننگ کے ساتھ شادیاں نہیں کیں۔ یہ وہ فیصلے تھے جو اللہ نے میرے...
    تقریباً 2 ہفتے پہلے کی بات ہے کہ صبح کے مصروف وقت میں مجھے ایک کال آئی جس کے ذریعے مجھے اطلاع دی گئی کہ ’میرا پارسل آیا ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں سائبر کرائم ایجنسی کی کارروائی، بلیک میلنگ اسکینڈل بے نقاب میں آن لائن خریداری کرتی رہتی ہوں اس لیے ایک پل کے لیے مجھے لگا شاید میں نے واقعی کچھ آرڈر کیا ہوا تھا اور اب بھول گئی ہوں۔ مگر جب کال کرنے والے نے کہا کہ پارسل ’دراز‘ سے آیا ہے تو میری حیرت بڑھی۔ مجھے اپنے کسی بھی حالیہ آرڈر میں ایسی کوئی چیز یاد نہیں آئی جو میں نے دراز سے منگوانے کے لیے آرڈر کی ہو۔ یہ روداد وی نیوز کو سدرہ اسلم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا کی ثالثی میں کئی ماہ سے جاری غزہ امن مذاکرات آخرکار ایک اہم موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اعلان میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے مجوزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جو خطے میں ایک نئی امید کی کرن سمجھی جا رہی ہے۔اس معاہدے کا بنیادی مقصد غزہ میں جاری جنگ کو ختم کرنا، انسانی بحران کو کم کرنا اور ایک پائیدار جنگ بندی کے لیے راستہ ہموار کرنا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی ممکن بنائی جائے گی، جب کہ اسرائیلی افواج طے شدہ حدود کے مطابق مرحلہ وار...
    پشاور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) علی امین گنڈا پور نے وزارت اعلیٰ خیبر پی کے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہوا۔ سہیل آفریدی کو میری پوری حمایت حاصل رہے گی۔ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لئے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لئے...
    اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائی، عظیم دوست اور اتحادی صدر ٹرمپ کی کوششوں کے ذریعے ہم اس اہم موڑ پر پہنچے ہیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ کی قیادت، انکی شراکت داری، اسرائیل کی حفاظت اور ہمارے قیدیوں کی آزادی کیلئے انکے غیر متزلزل عزم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر دستخط کے بعد  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور  دونوں رہنماؤں نے معاہدے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ نیتن یاہو نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ یہ ایک سفارتی کامیابی ہے اور اسرائیل کی ریاست کی قومی اور  اخلاقی فتح بھی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی + نوائے وقت) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے کی بنیاد باہمی بھائی چارہ ہے۔ مل کر کام کریں تو عالمی برادری میں مضبوط مقام پیدا کر سکتے ہیں۔ وقت ہمارے لیے سنہری مواقع لے کر آیا ہے۔ وہ گزشتہ روز یہاں وزیراعظم ہائوس میں سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد بن سعد آل سعود کی زیر قیادت سعودی وفد کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور اہم کاروباری شخصیات کے علاوہ اعلی سرکاری حکام بھی موجود...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیرِ صدارت 14ویں جے سی سی اجلاس کے بعد پہلا سی پیک جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی پیک فیز ٹو کے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ وزارتوں کو سی پیک فیز ٹو کے تحت نئے منصوبے تیار کرنے اور خصوصی اقتصادی زونز  میں سہولتوں کی فراہمی میں تیز رفتاری لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر شروع کیے جائیں جو عوامی زندگی پر دیرپا اور مثبت اثرات مرتب کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک فیز ٹو پاکستان اور چین کے تعلقات کو نئی مضبوط بنیاد فراہم کرے...
    اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن  نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، صوبے میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے، الیکشن کمشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔ تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے 2 ماہ میں حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا۔...
    پشاور (بیورو رپورٹ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے دوست آئینی ترمیم سے کیسے پیچھے ہٹ گئے؟ پی ٹی آئی ترمیم میں شریک تھی۔ پوائنٹ سکورنگ نہ کرے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس منعقد ہوگی، غزہ میں 70 ہزار بے گناہ لوگ شہید ہوچکے ہیں۔امن مارچ کے ساتھ اسرائیل مردہ باد بھی مارچ کا حصہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف جو بھی عدالت گیا وہ اس کا حق ہے، پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ ہم ججوں کے ساتھ اظہار...
     اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین  نے 26 ویں آئینی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران کہا ہے کہ ہم آئین پر انحصار کرتے ہیں، جب تک آئین میں ترمیم نہیں ہوتی موجودہ آئین پر ہی انحصار کرنا ہوگا۔ سماعت سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کی گئی۔ حامد خان ایڈووکیٹ نے  مؤقف اپنایا کہ چھبیسیویں ترمیم رات کے وقت پارلیمنٹ میں لائی گئی۔جسٹس امین الدین نے ریمارکس دئیے کہ پہلے بیچ کی تشکیل پر معاونت کریں، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اچھا ہوا یا برا، ان میرٹس کو ابھی رہنے دیں۔حامد خان نے مؤقف اپنایا کہ میں میرٹس پر نہیں جارہا، صرف کچھ حقائق بتارہا ہوں، ہم اس...
    اپنے ایک انٹرویو میں فادی عبدالله کا کہنا تھا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا، نیتن یاہو اور یوآف گیلنٹ کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی ایک اہم وجہ تھی۔ اسلام ٹائمز۔ رواں شب انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے ترجمان "فادی عبدالله" نے کہا كہ صیہونی وزیراعظم "بنیامین نیتن یاہو" اور سابق اسرائیلی وزیر جنگ "یوآف گیلنٹ" کے وارنٹ گرفتاری اب بھی قابل اجراء ہیں جب کہ اُن کے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فادی عبدالله نے واضح کیا کہ فلسطین نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی اپنی سرزمین پر یا دوسرے ممالک میں...