2025-07-26@06:09:03 GMT
تلاش کی گنتی: 70

«پھنسے ہوئے پاکستانی»:

    کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے حالیہ اجلاس میں ایک بار پھر بھارت کو سفارتی محاذ پر اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے پاکستان کے خلاف گھسے پٹے الزامات دہرائے، تاہم پاکستانی وفد نے بروقت، مدلل اور سخت جواب دے کر بھارتی پراپیگنڈے کا پول کھول دیا۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نے بھارتی وفد کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے پیش کردہ کہانی آدھے سچ اور فلمی مظلومیت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود دہشت گردی کی سرپرستی کرتا رہا ہے، جس کا زندہ ثبوت کلبھوشن یادیو ہے...
    آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے حالیہ اجلاس میں ایک بار پھر بھارت کو سفارتی محاذ پر اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے پاکستان کے خلاف گھسے پٹے الزامات دہرائے، تاہم پاکستانی وفد نے بروقت، مدلل اور سخت جواب دے کر بھارتی پراپیگنڈے کا پول کھول دیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نے بھارتی وفد کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے پیش کردہ کہانی آدھے سچ اور فلمی مظلومیت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود دہشت گردی کی سرپرستی کرتا رہا ہے، جس کا زندہ ثبوت کلبھوشن یادیو ہے — ایک بھارتی نیوی افسر جو پاکستان میں ریاستی دہشت...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹرمپ انتظامیہ کی جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے پوائنٹ پرسن میری بِشوپنگ نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے اہم معدنیات کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے، پاکستان اور  امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق رواں سال یونیورسٹی آف ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں منعقد ہونے والے سالانہ پاکستانی مینگو فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے میری بِشوپنگ نے کہا کہ ’آگے دیکھتے ہوئے، ہم مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں میں اپنے تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، اقتصادی محاذ پر ہم باہمی طور پر فائدہ مند تجارت اور خاص طور پر پاکستان کے ترقی کرتے ہوئے اہم معدنیات کے شعبے میں تجارتی مواقع کو بڑھانے...
    کراچی(نیوزڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے کیساتھ 3325 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 54 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 926 روپے ہوگئی۔ مزیدپڑھیں:آزاد کشمیر : سکول وین کھائی میں جاگری، 29 طلبہ اور ڈرائیور زخمی
    پاکستان کا پانی روکا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز باکو(سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا خطرناک ہے، کسی قیمت پر اس طرح کی جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ای سی او سمٹ کی کامیاب میزبانی پر صدرالہام علیوف کومبارکباد دیتا ہوں۔ خانکندی کے تاریخی اور خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پرمشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطورچیئرمین ای سی اوقازقستان کے صدر قاسم جومارت نیاہم خدمات انجام دیں۔ عالمی منظرنامیمیں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھی جارہی ہے، آج ملک میں فی تولہ سونے کے نرخ 1600 روپے کم ہوگئے۔ آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونا 1371 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 16 ڈالر فی اونس کمی ہوئی جس کے بعد قیمت3274 ڈالرہوگئی ۔ واضح رہے گزشتہ روزملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کو سبق سکھا دیا ہے، اس نے دوبارہ حملہ کیا تو اسے پھر قیمت چکانی پڑے گی۔پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح اور پرعزم انداز میں خبردار کیا ہے کہ اگر کسی دشمن خصوصاً بھارت نے دوبارہ کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان اس کا جواب بھرپور انداز میں دے گا اور اس بار کسی قسم کی جھجک یا نرمی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی ذلت آمیز شکست کو کبھی فراموش نہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست سب سے پہلے فلسطین کی طرف بڑھی، دنیا نے آواز نہیں اٹھائی، اس کے بعد وہ لبنان کی جانب گئے، ہم نے آواز نہیں اٹھائی کیونکہ ہم لبنانی نہیں ہیں، اس کے بعد اسرائیل نے یمن پر حملے کیے ہم نہیں بولے کیونکہ ہم یمنی نہیں ہیں،اب اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کر دیئے ہیں، اگر ہم نے اب بھی آواز نہیں اٹھائی تو اس وقت کچھ بھی نہیں بچے گا ،اسرائیلی رجیم کی خطے میں بڑھتی ہوئی جارحیت کو روکنا ہوگا، دنیا میں اٴْس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک نیتن یاہو...
    اسلام آباد: ایران میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو لے کر پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز ترکمانستان کے دارالحکومت اشگ آباد سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 9552 کے ذریعے 107 مسافر آج صبح 3 بجے وطن واپس لائے گئے۔ ایران کی فضائی حدود کی بندش کے باعث یہ تمام مسافر زمینی راستے کے ذریعے ایران سے ترکمانستان منتقل کیے گئے جہاں سے ان کی فضائی واپسی ممکن بنائی گئی۔ اس اہم انسانی و سفارتی مشن میں تہران اور اشک آباد میں موجود پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا، جن کی مدد سے پھنسے ہوئے شہریوں کی بروقت نقل و حمل ممکن ہو سکی۔ پی آئی اے کی یہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)دنیا ہائیپر سونِک میزائلوں سے بھی زیادہ رفتار سے ترقی کر رہی ہے لیکن پاکستان کے لوگ اسی رفتار سے جہالت کی دلدل میں غرق ہوتے جا رہے ہیں۔ اس جہالت کا ایک اذیت ناک مظہر پاکستان کے ترقی یافتہ ترین علاقہ میں بار بار سامنے آ رہا ہے۔ ہر ہاتھ میں موبائل فون ہے جس میں انفارمیشن کا سمندر ٹھاٹھیں مارتا ہے لیکن بیشتر پاکستانی اس موبائل فون سے بھی صرف خالص جہالت کشید کر کے صبح شام، دن رات پی رہے ہیں؛ اس جہالت کا اظہار کراچی میں ہو رہا ہے جہاں لوگ اپنے بچوں کو پولیو کی ویکسین نہیں پلا رہے، ہزاروں بچوں کے باپ اور مائیں پولیو سے بچانے والی ویکسین پلانے سے انکار کر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جون ۔2025 )سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے موجودہ حکومت، بجٹ اور ملکی سیاسی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک خطرناک سیاسی دلدل میں پھنسا ہوا ہے جس سے نکلنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کرنا ہو گا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کا یہ دعوی بے بنیاد ہے کہ انہوں نے ریاست بچانے کے لیے سیاست قربان کی، ریاست پہلے ہی مضبوط تھی، مسلم لیگ نون کو اپنی سیاست کا جائزہ لینا ہو گا اور اسے بدلنے کی ضرورت ہے.(جاری ہے) انہوں نے معاشی میدان میں بھی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی ایک بار پھر پیشکش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میں کوئی بھی مسئلہ حل کر سکتا ہوں۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں آپ (پاکستان اور بھارت) کا ثالث بنوں گا، میں کچھ بھی حل کر سکتا ہوں۔ یہ بات امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں بل پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کو فون کالز اور تجارتی دباؤ کے ذریعے روکا۔ امریکی صدر نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ رکوائی۔ میں نے دونوں رہنماؤں...
    فائل فوٹو پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج پھر ہوں گے۔مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے پر بات ہوگی۔مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ اہداف اور ممکنہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وفاقی سیکریٹری خزانہ کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ دس جون کو ہی پیش کیا جائے گا، قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔
    اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا پہلے کی طرح منہ توڑ جواب ملے گا۔ انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ اگر نئی دہلی نے کوئی بھی اشتعال انگیزی کی تو اسلام آباد اس کا منہ توڑ جواب دے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات محض اشتعال انگیزی نہیں بلکہ علاقائی سلامتی کے لیے سنجیدہ...
    اسلام آباد، مظفرآباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی بھارت کو بھاری قیمت چکانا پڑی ہے اور اب ایک بار پھر بھارتی سیاسی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے لیکن پاکستان میں اس جیت کا جشن بھرپور طریقے سے منایا جارہاہے ، اب ایک سوشل میڈیا صارف نے بھارتی میڈیا کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بیان جاری کردیا۔ یوسف سعید نے لکھا کہ ” مکار دشمن بھارت پھر پاکستان پر حملہ کرنے کی تیاری میں مصروف ہے، بھارتی بارڈر سائیڈ پر بڑی تعداد میں فوجی موومنٹ کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ ہم ریلیاں نکالنے میں مصروف ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے مزید 12 ٹارگٹ سیٹ کر رکھے ہیں جن پر حملہ کیا جا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا تیسری مرتبہ ہاٹ لائن پر رابطہ ہواہے جس دوران جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایم اوز کے رابطے کے دوران اعتماد سازی کی بحالی کے لیے اقدامات اور جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیاہے ۔دوسری جانب سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 10مئی کو سیز فائر کی 12تک بات ہوئی،پھر 12 سے 14 تک ہوئی، آج پھر 18مئی تک سیز فائر بڑھا دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری،آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ...
    اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ دنیا پر واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان کبھی بھی اپنی سلامتی پر سمجھوتا نہیں کرے گا، پاکستان کی افواج ایمان کی طاقت سے لبریز ہو کر اپنے ملک کا دفاع کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا، بھارتی جارحیت سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کا وقار بلند کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ پیر...
     سٹی42: برنالہ آزادکشمیر میں انڈین آرمی نے خود اپنی درخواست پر ہونے والی سیزفائر  کی چند ہی گھنٹے میں سنگین وائلیشن کر دی۔ دشمن فورسز نے بلا اشتعال  برنالہ اور چھمب سیکٹر  میں پاکستانی علاقوں پر  شدید گولہ باری کی ہے۔  انڈین آرمی کی  بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ  سے آزاد کشمیر کے متعدد دیہات متاثر ہوئے ہیں اور دو ہفتوں کی بھارتی جارحیت کے بعد آج شام 4 بجے سیز فائر ہونے سے سکھ کا سانس لینے والے  عوام میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔  پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر پاکستان آرمی بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کا معاہدہ توڑنے کے بعد  بھرپور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا کے لیے بھارت کو جواب دینا بہت ضروری تھا، بھارت کو جواب ملنے کے بعد ان کیلئے صلح کی طرف آنا مشکل ہوگیا، بھارت معاملے کو طول دے گا تو اس کا مزید نقصان ہوگا، اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں، بڑی جنگ ہوئی تو پھر اس خطے تک محدود نہیں رہے گی، تاہم ایٹمی جنگ کا امکان نہیں ہے۔ایک انٹرویوم یں خواجہ آصف نے کہا کہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے آپشن اس وقت زیر غور نہیں ہے، بھارت کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے لیکن اگر صورت حال اس طرف بڑھتی ہے تو تماش بین بھی...
      بھارت کا بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے حملہ،پاک فوج نے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے ایک ڈرون لاہور میں فوجی ہدف پر گرا جس میں پاک فوج کے 4جوان زخمی ہوئے ، آلات کو معمولی نقصان بھی ہوا ، میانو میں ایک عام شہری کے شہید اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے دشمن ملک بھارت نے ایک مرتبہ پھر اپنے مذموم عزائم کے ساتھ پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق 7اور 8مئی کی درمیانی رات بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کراتے ہوئے پاکستان کے مختلف مقامات پر 29 ڈرونز بھیجے جسے پاک فوج نے نہایت مہارت سے مختلف مقامات پر گرادیے۔بھارت...
    —فائل فوٹو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا۔اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ لاہور، گوجرانوالا، چکوال، بہاولپور، کراچی، اٹک اور چھور میں ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں 4 افسران زخمی ہوئے ہیں جبکہ میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہو ا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی جس دوران کئی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں اور 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 7 اور8 مئی کی درمیانی رات بھارت نے دوبارہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی،  لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک ، بہاولپور، چھور ، میانواور کراچی کے قریب  ڈرون سے حملے کی کوشش کی ،انہوں نے بتایاکہ لاہور میں چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں  جبکہ اکوئپمنٹ کو جزوی نقصان پہنچا، میانو میں ایک سویلین شہید اور...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے، ملک کے لیے پاکستان کی سیاسی قیادت اکھٹی ہے اور اب حکومت کو عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس ایوان میں سیاست غائب ہے اور پاکستان غالب ہے، بھارت نے جارحیت کر کے ایک بہت بڑی غلطی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کو مبارک باد دیتے ہیں کہ اس نے چند گھنٹوں میں بھرپور جواب دیا اور بھارت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگردی کے واقعہ اوربھارتی الزام تراشی کے بعد دونوں ممالک میں سخت کشیدگی ہے اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔  نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں نے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں اور ایسے میں اتوار کی سہ پہر 2 امریکی ہیلی کاپٹرز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بھارتی شہر احمد آباد کا سفر کیا۔  ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکی رجسٹریشن کے حامل 2 ہیلی کاپٹرز اتوار کی دوپہر ایک بجے بحیرہ عرب پر نچلی پرواز کرتے ہوئے شارجہ سے پہنچے، ویسٹ اسٹار ایوی ایشن اور پرائیویٹ ملکیت کے دونوں لیونارڈو اے ڈبلیو 139ہیلی کاپٹرز لگ بھگ 2...
    پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق میڈیا کے سوالات کے پر  ترجمان دفتر نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیاحوں پر حملہ، دفتر خارجہ کا اظہار افسوس ترجمان ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق کئی مریض، جن کی صحت نازک تھی، اپنا علاج مکمل کیے بغیر پاکستان واپس آنے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے ایک والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ شفقت علی خان کے مطابق واہگہ-اٹاری بارڈر سے عبور کرنے...
    سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی جارحیت پر سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھو ہمارا ہے اور سندھو ہمارا رہے گا یا تو اس سندھو میں پانی بہہ گا یا پھر ان کا خون۔ سکھر میں پی پی پی کے جلسے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگایا ہے، اپنی کمزوریاں چھپانے اور اپنے عوام کو بے وقوف بنانے کے لیےمودی نے جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے یک طرفہ فیصلہ کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا ہے جس کے تحت بھارت تسلیم...
    اٹاری (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند ہونے کے بعد پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اٹاری بارڈر بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور پاکستان واپس آنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔بھارتی حکام نے انڈین پاسپورٹ رکھنے والی ایک خاتون کو بھی پاکستان جانے سے روک دیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام نے بھارتی پاسپورٹ ہونے کی وجہ سے روکا ، ان کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے اور وہ گھر واپس جانا چاہتی ہیں۔ادھر کراچی میں موجود بھارتی خاتون جو 40 برس بعد پاکستان اپنے بھائی سے ملنے آئی تھیں اب حالات کے پیشِ نظر وطن واپس جارہی...
    لاہور(اوصاف نیوز)بھارت کے اٹاری بارڈر بند کرنے سے پاکستان آنے والے شہریوں کو پریشانی کا سامنا، سرحد پر پھنس گئے۔ بارڈر بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور بھارتی حکام نے بھارت کا پاسپورٹ رکھنے والی خاتون کو بھی پاکستان جانے سے روک دیا۔ اس موقع پر خاتون نے کہا کہ بھارت کا پاسپورٹ ہونے کی بدولت امیگریشن حکام نے روکا، خاتون نے کہا کہ ان کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے اور وہ گھر واپس جانا چاہتی ہیں۔ نجی ٹی وی نے بھارت سے آئی ہوئی ایک خاتون سے بات کی تو اس نے کہنا تھا کہ وہ بھائی سے ملنے چالیس برس بعد پاکستان آئی ہے، حالات کی وجہ سے واپس جانا پڑ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل 2025)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پھر کھلی جنگ ہوگی، دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے، خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کر دیا،برطانوی ٹی وی سکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان نہ صرف تیار ہے بلکہ دو سو فیصد تیار ہے کہ اگر بھارت نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو اسے اس کا سخت جواب ہی ملے گا۔پاک فوج کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہے۔ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے۔ بھارت خبردار رہے...
    سابق وزیراعظم پاکستان و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں موجودہ حالات کا سامنا غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے، ہم نے جب ملک کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا۔ لندن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک اس مقام پر پہنچا، ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے بچایا۔ یہ بھی پڑھیں طبی معائنے کے لیے لندن میں موجود نواز شریف نے اپنی صحت سے متعلق کیا کہا؟ نواز شریف نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہورہا ہے، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کردیا، ملکی ترقی کے لیے سب کو کردار...
    سونا ایک بار پھر سب کی پہنچ سے باہر؟ تازہ قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے! WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 8600 روپے اضافے کے بعد 348000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 7373 روپے اضافے کے بعد 298353 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 273500 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 86 ڈالر اضافے کے بعد 3310 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
    کراچی (کامرس رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہو گا۔ کراچی میں پاکستان لیٹریسی ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ 2022ء میں ہم مشکل حالات میں تھے اور افراطِ زر تیزی سے بڑھ رہی تھی، ان مسائل کے باعث زرمبادلہ ذخائر 2 ہفتوں کی درآمدات کے برابر رہ گئے تھے، ہم نے انٹربنک اور اوپن مارکیٹ میں ایک وسیع خلیج بھی دیکھا مگر اس کے بعد ہم نے کئی اقدامات کیے۔ ہم نے سخت پالیسی اقدامات کیے، درآمدات پر پابندی لگائی جس وجہ سے شرحِ سود بڑھانا پڑی، مارچ 2025ء میں ہم نے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے 90 کی دہائی کے کرکٹرز پر تنقید کرنے پر محمد حفیظ کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محمد حفیظ وسیم اکرم اور وقار یونس پر تنقید کررہے ہیں کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا، تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ نے کیا کِیا۔ “Wo Wasim Akram & Waqar Younis ko keh ra hai sir apny koi legacy ni chori. Fer kinny chori a, tu?” ???? Shoaib Akhtar on Mohammad Hafeez ( @MHafeez22 )’s comments about 90s players ⤵️ pic.twitter.com/cBgoUkatsP — Abu Bakar Tarar (@abubakartarar_) April 14, 2025 ان کا مزید کہنا تھا کہ...
    سٹی42:  پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر اپنا چئیرمین منتخب کر لیا۔ پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات  اسلام آباد میں ہوئے ۔ ان انتخابات میں بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے دوبارہ چیئرمین منتخب  ہو گئے۔ ہمایوں خان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب  ہوئے۔  ندیم افضل چن  کو سیکریٹری اطلاعات منتخب  کیا گیا۔  لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح آمنہ پراچہ کو سیکریٹری خزانہ منتخب کیا گیا۔ Waseem Azmet
    گزشتہ چند ماہ سے وطن عزیز پاکستان میں دہشت گردی خطرناک حد تک روز افزوں ہے۔ صوبہ بلوچستان اور کے پی کے میں سکیورٹی فورسز پر حملے تو آئے دن معمول تھے ہی، بیگناہ لوگوں کو بسوں سے اتار کر شناختی کارڈ دیکھ کر شہید کرنے کے دلسوز واقعات بھی آئے روز ہو رہے تھے لیکن 11مارچ کو پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے بڑا واقعہ ہوا جس میں کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس کو بولان مچھ کے علاقے میں دہشت گردوں نے ہائی جیک کر لیا۔ دہشت گردوں نے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنا لیا اور 24 مسافروں کو شہید کر دیا جن میں کئی مسافر سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔ یہ تو اللہ کا...
    امریکی خاتون اونیجا روبنسن کے ساتھ وائرل ہونے والی سندھ پولیس کی خاتون افسر شبانہ جیلانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔شبانہ جیلانی نے خوبرو اداکارہ حرا مانی کے ساتھ مقامی سیلون کی ویڈیو شیئر کردی۔ پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کو دبئی میں تحویل میں لے لیا گیااونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی، اس سے قبل پاکستانی نوجوان سے شادی کی خواہش لیے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا نے خیال رکھنے پر شبانہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستانی لڑکے سے مبینہ محبت میں اکتوبر 2024 میں امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن 120 دن...
     دوسرے ٹی20 میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔  ڈنیڈن میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے بارش سے متاثرہ 15 اوورز کے گیم میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، پاکستانی اوپنرز ایک مرتبہ پھر ناکامی تصویر بنے نظر آئے، حسن نواز آج پھر کھاتہ کھولے بغیر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔ محمد حارث 11، خوشدل شاہ 2، جہانداد خان صفر، عرفان خان نیازی 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں کپتان سلمان آغا نے 46 اور شاداب خان نے 26 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ میچز کے اختتامی لمحات میں شاہین آفریدی نے 22 رنز کا اضافہ کیا تاہم...
    ویب ڈیسک : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ماضی میں جس طرح دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان بنا اور اس پر عملدرآمد ہوا، اب بھی ایسا ہی نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا، ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ انہوں نےکہا کہ اس معاملے پر پرائم منسٹر صاحب نے پرسوں تمام پارلیمنٹینٹر کی میٹنگ طلب کر لی ہے، ہم ہر گز پاکستان کی سرحد کے اندار آکر نہتے پاکستانیوں...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ماضی میں جس طرح دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان بنا، بنا اور اس پر عملدرآمد ہوا، اب بھی ایسا ہی نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے۔ گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا، ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کو مارتے ہیں، ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، ہم ہر گز پاکستان کی سرحد کے اندار آکر نہتے پاکستانیوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیں گے- انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پرائم...
    جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا بزدلانہ کاروائی ہے، جس کو جتنا کنڈم کیا جائے کم ہے، دہشت گردی کو روکنے اور عوام کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل ایڈووکیٹ نے جعفر ایکسپریس میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس میں کامیاب آپریشن اور لوگوں کو با حفاظت بچانے پر اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان میں ایک بار پھر بڑھتی ہوئی دہشت گردی امن کے لئے...
    کراچی: طورخم سرحد کی بندش اور ٹرانزٹ ٹریڈ پر ٹیکس کا نفاذ پاکستان اور افغانستان کو تجارت و معاشی نقصان کا باعث بن گیا ہے۔ افغان سرحدی چوکی کی تعمیر کے تنازع کے باعث طورخم سرحد 21فروری 2025 سے بند ہے، جس کی بندش سے ٹرانزٹ کا سامان لے جانے والے 5ہزار سے زائد ٹرک بشمول خراب ہونے والی اشیاء سمیت پھنسے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان ہو چکا ہے۔ پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے صدر جنید ماکڈا نے کہا ہے کہ تجارتی رکاوٹوں کو دور نہ کیا گیا تو پاکستان خطے میں ایک اہم تجارتی راہداری بننے اور وسیع تر معاشی ترقی کے مواقع کھو دے گا۔ ضرورت اس امر کی...
    اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان کے مطابق 800 سے زائد زائرین گزشتہ پندرہ دنوں سے تفتان بارڈر پر پاکستان ہاؤس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی مختلف شاہراہوں کی بندش کے باعث سینکڑوں زائرین پاکستان ہاؤس تفتان بارڈر میں پھنس گئے۔ اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان کے مطابق 800 سے زائد زائرین گزشتہ پندرہ دنوں سے تفتان بارڈر پر پاکستان ہاؤس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ نوشکی میں پاک ایران شاہراہ این اے 40 کئی دنوں سے لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے احتجاج کے باعث بند ہے، جبکہ حکومت مذاکرات میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اکثر زائرین کے پاس موجود رقم بھی ختم ہو چکی ہے۔ اربعین فاؤنڈیشن انہیں ادویات و دیگر...
    پاکستان میں دہشتگردی کی وارداتوں میں ایک بار پھر پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس)پاکستان میں دہشت گردی اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زیبو نے پڑوسی ملک سے مدد ملنے کا انکشاف کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ملزم زبیر 2016 میں کالعدم تنظیم میں شامل ہوا اور بلوچستان کے شہر تمپ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے۔ تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ کالعدم تنظیم کا کمانڈر زرین عرف کرنٹ ملک میں تخریب کاری کے لیے پڑوسی ملک سے اسلحہ لاتا رہا ہے، جس کے لیے بارڈر کے قریب علاقے پابلوچی کے مقام کا انتخاب...
    ذرائع کے مطابق افغان جانب سے فائرنگ کا سہارا لینے کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔ یاد رہے طور خم بارڈر کراسنگ 21 فروری سے بند ہے۔ طورخم بارڈر کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کیلیے ہونے والی بات چیت کے ناکام ہونے کے چند گھنٹے بعد فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی اور افغان طالبان کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان طور خم بارڈر کی مرکزی سرحدی کراسنگ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس میں کم از کم ایک افغان سرحدی محافظ ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق افغان جانب سے فائرنگ کا سہارا لینے کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔ یاد رہے طور خم بارڈر کراسنگ 21 فروری سے بند ہے۔ طورخم بارڈر کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کیلیے...
    نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ اگر 2017 میں ان کی بات پر عمل کر لیا جاتا تو 5برس تک کشکول لے کر نہ پھرنا پڑتا۔   نیویارک میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ 2017ء  میں پاکستان دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بن چکا تھا، لیکن اس کے بعد ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر جا پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی حالات کی پیچیدگیوں کے باوجود پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا گیا۔ انہوں نے معیشت کی بہتری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے، پالیسی ریٹ کم ہوا ہے اور معاشی استحکام کے آثار نمایاں ہیں۔ 2013...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں جواب جمع کروانے کیلئے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔روز نامہ امت کے مطابق الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخاب کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی، پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ اکبر ایس بابر بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔دوران سماعت بیرسٹر گوہر علی خان نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن ہمیں کچھ مہلت دے دے، درخواست گزار پہلے دلائل دیدیں بعد میں ہم بھی تفصیل سے دلائل دیں گے، تب تک ہمیں دستاویزات بھی مل جائیں...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت وارننگ جاری کردی۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، اس سے متعلق کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے لیبیا کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے بلندیٔ درجات کی دعا کی۔ لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیقلیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گزشتہ روز لیبیا میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کی مزمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی جبکہ متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ  طلب کرلی۔ شہباز شریف نے اپنے بیان میں وزارت خارجہ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ واقعے میں جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔ مزید پڑھیں: لیبیا میں 65 مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، پاکستانی بھی سوار تھے، ترجمان دفتر خارجہ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت جاری کی کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ کام میں ملوث افراد کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس جواب جمع کروانے کیلئے ایک بار پھر مہلت مانگ لی۔ الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخاب کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی، پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ اکبر ایس بابر بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت بیرسٹر گوہر علی خان نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن ہمیں کچھ مہلت دے دے، درخواست گزار پہلے دلائل دیدیں بعد میں ہم بھی تفصیل سے دلائل دیں گے، تب تک ہمیں دستاویزات بھی مل جائیں گی۔ بعدازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان...
    پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 18 سال بعد کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق 2006 کے بعد پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ لوٹ آنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی ایس ایل) کے 2 میچز پشاور میں کرانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ 18 سال قبل 2006 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلا گیا تھا۔پشاور کا ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونے جارہی ہیں، پشاور زلمی اور حکومت خیبرپختونخوا کے اصرار پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 2 میچز پشاور میں کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے لیکن مصنوعی روشنیوں کا انتظام...
    پاکستانی اداکار اور بزنس مین دودی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔  یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب راکھی نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں پاکستان سے شادی کی پیشکش ہوئی ہے، اور انہوں نے دودی خان کا نام لیا تھا۔ چند روز قبل راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں پاکستان سے بہت سے رشتے آئے ہیں، لیکن انہوں نے دودی خان کو چنا ہے کیونکہ وہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ پولیس افسر بھی ہیں۔ تاہم، اب دودی خان نے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ راکھی سے شادی نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا، "میں نے راکھی کو اس لیے...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کانگو میں تنازعات کے حالیہ اضافے کے بعد گوما شہر میں 150 کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے تھے، روانڈا نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگو میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے حوالے سے دفتر خارجہ نے اپنا پہلا ردعمل دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کانگو میں تنازعات کے حالیہ اضافے کے بعد گوما شہر میں 150 کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے تھے، روانڈا نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق اب تک 75 کے قریب پاکستانی روانڈا منتقل ہو چکے ہیں، کیگالی نے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے رہائش اور کھانے...
    اسلام آباد: دفترخارجہ کے ترجمان نے بیان میں جمہوریہ کانگو میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہائی کمیشن نے متاثرہ شہریوں کے لیے کھانے اور رہائش کا انتظام کرلیا ہے۔ ترجمان وزرت خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جمہوری کانگو میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں سے متعلق جاری بیان میں کہا گیا کہ کانگو میں حالیہ تنازعات میں اضافے کے بعد گوما شہر میں 150 کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کیگالی میں پاکستان کے ہائی کمشنر نعیم اللہ خان کی کاوشوں سے روانڈا کے حکام نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو روانڈا میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اب تک 75 کے قریب پاکستانی روانڈا منتقل...
    اسلام آباد: ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) میں جاری تنازع میں اضافہ کے بعد وہاں پھنسے 75 پاکستانیوں کو روانڈا منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ صوبائی دارالحکومت گوما میں کشیدگی میں اضافے کے دوران تقریباً 150 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ کیگالی میں ہائی کمیشن پاکستانی شہریوں سے رابطے میں ہے، اور متاثرہ پاکستانیوں کے لیے رہائش اور خوراک کاانتظام کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کیگالی میں پاکستان کے ہائی کمشنر نعیم اللہ خان کی کاوشوں سے روانڈا کے حکام نے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو روانڈا میں داخلے کی اجازت دے دی ہے...
    عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ہے جبکہ اضافہ 6 روپے فی لیٹر تک ہوسکتا ہے۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا خدشہ ہے جبکہ یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول ایک روپے 24 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں...
    کانگو ک(نیوزڈیسک) صوبائی دارالحکومت گوما میں باغیوں کا قبضہ، 50 سے زائد پاکستانی پھنس گئے….پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں..غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوما پر باغیوں کے قبضہ کے بعد پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ان کی زندگیاں خطرے سے دو چار ہیں، پھنسے ہوئے پاکستانیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی کانگو میں سڑکوں پر باغیوں کا گشت جاری ہے۔ باغی فورسز نے گوما کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس سے طویل قبضے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ کانگو میں پاکستانی سفارتخانہ بھی موجود نہیں ہے۔ اور اس ملک کے سفارتی معاملات تنزانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن ہی دیکھ...
    پاکستانی اداکار شہود علوی کی بیٹی اریجہ علوی کی ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ 51 سالہ شہود علوی پاکستانی ٹی وی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں، سینئر اداکار 1994 سے پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹی وی انڈسٹری میں ساؤنڈ مکسر کے معاون کے طور پر کام کرنا شروع کیا تھا۔ ڈراما ‘بول میری مچھلی’ ، ‘ خوشی ایک روگ’ ، ‘ڈنگ’ ، ‘ مجھے پیار ہوا تھا’ اور ‘کیسی تیری خودغرضی’ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے شہود علوی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو زیادہ توجہ اپنے کام پر مرکوز رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا کی چکا چوند سے دور رہتے ہیں۔...
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جنوری 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں،اس حکومت نے سوائے جمہوری اقدار کی پامالی کے کچھ نہیں کیا، ان کو ترسیلات زر بھیجنا ان کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے جو آپ کی ہی گردن دبوچ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے ہفتے کے روز اڈیالہ جیل میں وکلاء اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردلی حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے مسلسل اس لیے بھاگ رہی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ نو مئی کا واقعہ خود اسٹیبلشمنٹ نے کروایا تھا، اسٹیبلشمنٹ نے خود آگ لگا...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے حکومت کو مذاکرات میں تعطل کا ذمہ داری ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو ترقی کرنا ہے تو بات کرنی پڑے گی۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی جگہ کھڑے ہیں، مذاکرات پاکستان کی بہتری کے لیے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم پر ظلم ہوا، ان کی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کو اتنا کمزور کر دیا جائے، کہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکے، اپنی مہم نہ چلا...
    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا نے حکومت کو مذاکرات میں تعطل کا ذمہ داری ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کو ترقی کرنا ہے تو بات کرنی پڑے گی۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی جگہ کھڑے ہیں، مذاکرات پاکستان کی بہتری کے لیے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم پر ظلم ہوا، ان کی کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کو اتنا کمزور کر دیا جائے، کہ وہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکے، اپنی مہم نہ چلا سکے لیکن پھر...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس ایک شخص ہو بہو امریکی ڈالر پر بنے امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کی طرح نظر آ رہا ہے، ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے گئے۔ فیصل خان لکھتے ہیں کہ بندہ تو مل گیا ہے اب کاغذ اور مشین ڈھونڈو ہم اپنے ڈالر بنا کر پاکستان کا قرضہ ختم کرتے ہیں۔ بندہ تو مل گیا ہے اب کاغذ اور مشین ڈھونڈو ہم اپنے ڈالر بنا کر پاکستان کا قرضہ ختم کرتے ہیں ???? pic.twitter.com/UFpnccIlAr — Faisal Khan (@KaliwalYam) January 21, 2025 یمن خان نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ڈالر بنانے کا یہ مشورہ سنتے ہی اسٹیٹ بینک...
    بھارتی آرمی چیف نے جھوٹ کا پلندہ کھول دیا، ناکامیوں کا ملبہ پھر پاکستان پر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی آرمی چیف نے ایک بار پھر جھوٹ کا پلندہ کھول دیا اور اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالتے ہوئے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق دنیا بھر میں دہشت گردی ایکسپورٹ کرنے والے بھارت کے آرمی چیف نے جھوٹ سے بھری پریس کانفرنس کی ہے، جس میں انہوں نے ایک بار پھر ریاستی اور عسکری ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندرا دویدی...
    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہو گی یا بری؟ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل بروز سوموار 13 جنوری کو اڈیالہ جیل میں محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل اڈیالہ جیل میں سنائیں گے۔ احتساب عدالت نے 18 دسمبر 2024 کو فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پہلے 23 دسمبر 2024 کو فیصلہ سنانے کی تاریخ دی گئی جو بعد میں 6 جنوری 2025 تک مؤخر کردی گئی تھی۔ بعد ازاں 13 جنوری کو فیصلہ سنانے کا دن مقرر کیا گیا تھا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ریفرنس...
    پاکستان کے مقبول ترین اور نمبر ون نیوز چینل ”جیو نیوز“ نے ایک بار پھر پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ گزشتہ برس 2024 میں ٹی وی کے کسی بھی ایک سال کے سب سے زیادہ یعنی 27341 جی آر پیز اور 12 ارب ڈیجیٹل ویوز کے ساتھ ”جیو نیوز“ نے ملک کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ”نیوز نیٹ ورک“ کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے اپنا گزشتہ ریکارڈ مزید بہتر کر لیا ہے۔خبریں پڑھنے کا انداز ہو، یا منفرد مارننگ شو، اسپورٹس کی خبریں ہوں یا سیاسی تجزیے، الیکشن کی ٹرانسمیشن ہو بین الاقوامی خبریں، پارلیمنٹ کے اندر ہونے والی گرما گرم بحث ہو یا، سڑک پر ہونے والے دھرنے، معیشت کی صورتحال...
۱