پاک بھارت جنگ میں 7 سے زیادہ جہاز گرے، دوبارہ جنگ ہوئی تو پھر مداخلت کریں گے، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ہے کہ بھارت اور پاکستان کے حالیہ تنازع میں 7 سے زیادہ طیارے گرے، مگر وہ رپورٹ نہیں ہوئے۔ اگر میں مداخلت کرکے تنازع ختم نہ کراتا تو دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑ سکتی تھی۔ دوبارہ اگر دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ہوتی ہے تو ہم مداخلت کریں گے۔
وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت نفرت کی شدت بہت زیادہ تھی اور یہ تنازع کئی سو سال سے مختلف ناموں کے ساتھ جاری رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے تباہ ہوئے: ٹرمپ نے ایک بار پھر ذکر چھیڑ دیا
امریکی صدر نے بتایا کہ انہوں نے اس وقت بھارت اور پاکستان دونوں سے رابطہ کیا اور معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی۔
امریکی صدر کے مطابق انہوں نے ایک ملک (بغیر نام لیے) کو سخت پیغام دیا کہ اگر جنگ نہ رکی تو تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا بلکہ اتنے بھاری ٹیرف عائد کیے جائیں گے کہ ان کا سر گھوم جائے گا۔ ’میں نے کہا کل مجھے دوبارہ کال کرنا، لیکن ہم کوئی ڈیل نہیں کریں گے، پھر 5 گھنٹوں میں سب کچھ ختم ہوگیا۔‘
انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازع دوبارہ شروع ہوا تو وہ پھر مداخلت کریں گے۔ ’مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہوگا، لیکن اگر ہوا تو میں اسے روک دوں گا۔ ہم ایسی چیزوں کو ہونے نہیں دے سکتے۔‘
یہ بھی واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل بھی کئی بار بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا کریڈٹ لیتے رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بھارت پر روسی خام تیل کی خریداری پر 50 فیصد تک ٹیرف بڑھا دیا ہے جو آج سے نافذ ہوگیا ہے۔
بھارت نے امریکی صدر کے اس دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ جنگ بندی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا۔ نئی دہلی نے ٹرمپ انتظامیہ کی بار بار مداخلت پر ناراضی بھی ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے 27ویں بار پاک بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ کردیا
دوسری جانب پاکستان نے امریکی صدر کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن قائم کرنے میں ٹرمپ کی قیادت اور فعال کردار قابل تعریف ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں امن کے فروغ میں مددگار قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی صدر پاک بھارت تنازع پاکستان بھارت جنگ ڈونلڈ ٹرمپ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر پاک بھارت تنازع پاکستان بھارت جنگ ڈونلڈ ٹرمپ وی نیوز بھارت اور پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کے درمیان پاک بھارت بھارت جنگ انہوں نے کریں گے نے کہا
پڑھیں:
ٹرمپ کا انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم
ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔
امریکی وفاقی جج کا کہنا ہے کہ شہریوں سے ووٹ ڈالنے سے قبل شہریت کے ثبوت طلب نہیں کیے جاسکیں گے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو ووٹنگ کے لیے وفاقی سطح پر ایسی شرط عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مارچ میں جاری ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر میں شہری ہونے کا ثبوت لازمی قرار دیا گیا تھا۔