2025-11-04@18:52:43 GMT
تلاش کی گنتی: 921
«کام کرنے والے ملازمین»:
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس ایکسپو(پائمیک)میں پاکستانی ساختہ ڈرون جیمرگن صفرا لانچ کر دیا گیا، جو انتہائی بلندی پر اڑنے والے ڈرونز کو مفلوج کرکے اسے زمین پر اتارنے کے جدید صلاحیت سے لیس ہے۔ کراچی ایکسپو میں جاری پاکستان نیوی کے دفاعی اور سائنسی آلات کی نمائش پائیمک میں پاکستانی ساختہ ڈرون جیمرگن صفراکی تقریب رونمائی ہوئی، جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ہزاروں فٹ کی بلندی پر اڑنے والے ڈرون کو جیمر گن سے ناکارہ بنانے کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا، صفرا نامی ڈرون جیمر کو نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس آف پاکستان نے تیار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس آف...
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم اجلاس
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں ماہر ماحولیات و فارسٹر رضوان محبوب، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے چیف کنزرویٹر اور انکی ٹیم نے بذریعہ زوم لنک بھی شرکت کی۔ اجلاس...
آغاخان میوزک ایوارڈ نے سال 2025-2023 کے لیے کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جس میں ایک پاکستانی فنکار بھی شامل ہے۔ آغاخان میوزک ایوارڈ کی جانب سے اعلان کردہ 11 حتمی امیدواروں کا فیصلہ جیوری کمیٹی نے کیا، ان امیدواروں میں دنیا بھر خصوصاً مسلم ممالک سے تعلق رکھنے فنکار شامل ہیں جن کا انتخاب دنیا بھر کے 400 نامزد امیداروں میں سے کیا گیا۔ اس ایوارڈ کے لیے منتخب امیدواروں میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے قوال استاد نصیر الدین سامی بھی شامل ہیں جن کا تعلق صوفی شاعر امیر خسرو سے منسوب ہندوستان کے کلاسیکی ‘دلی گھرانے’ سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کا اعزاز: ’ویژن پاکستان‘ نے آغا خان آرکیٹیکچر ایوارڈ 2025 جیت لیا...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں خصوصی اجلاس میں صوبے کے امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اراکین اسمبلی نے صوبے میں امن و استحکام کے قیام میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا متفقہ فیصلہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں شرکاء کو صوبے کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پراسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سواتی نے کہا کہ اسپیشل سیکیورٹی کمیٹی کا بنیادی مقصد صوبے میں پائیدار امن کے قیام, عوام کی جان و مال کے تحفظ اور تمام مسائل کا حل افہام و تفہیم و مشاورت کے ذریعے تلاش کرنا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251104-02-6 کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی ٹاؤن کی یوسی نمبر 3 کے تحت میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک پْروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں شیلڈز، سرٹیفکیٹس اور لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں طلبہ، والدین، اساتذہ اور علاقائی نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیف الدین ایڈووکیٹ نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی کا تعلیمی ویژن نہایت واضح اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے کہا:‘‘ہماری ترجیح نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھار کر انہیں ملکی ترقی کا مضبوط ستون بنانا ہے ہم سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ اداروں کے معیار کے...
انسداد دہشت گردی فورس اور پولیس نے کرک میں ہائی وے پر ناکہ بندی کرنے والے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کوہاٹ ریجن اور ڈسٹرکٹ پولیس کرک نے خفیہ اطلاع پر تخت نصرتی کے علاقے مدکی روڈ پر دہشت گردوں کے خلاف ایک کامیاب مشترکہ کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں مسلح دہشت گردوں نے ناکہ بندی کر رکھی ہے اور گزرنے والے مسافروں کی تلاشی لے رہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی سوات کی ٹیموں اور پولیس کی بھاری نفری نے فوری طور پر علاقے کا گھیراؤ کیا۔ پولیس کی موجودگی کا علم ہوتے...
حماس اس سے قبل 17 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرچکی ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 20 لاشیں اسرائیلی حکام کے سپرد کی جا چکی ہیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 8 قیدیوں کی لاشیں موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 3 قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں۔ اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس سے قیدیوں کی لاشیں موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاشوں کو شناخت کے عمل کے لیے تل ابیب کے ابوکبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا۔ حماس اس سے قبل 17 قیدیوں کی لاشیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر نو شہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ، کنٹرول اور آگاہی مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام قادر چانڈیو، ڈی ایم پی پی ایچ آئی محسن علی عباسی، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے ڈینگی وائرس ڈاکٹر عبدالستار، تمام میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے افسران، صحت، تعلیم، ریونیو، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت کے ساتھ دیگر متعلقہ افسران اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے اسپرے...
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار...
فرانس کے کائلان ایمباپے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے بعد گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے ریال میڈرڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ Kylian Mbappé receives the 2024/25 European Golden Shoe ???? He’s the first Real Madrid player to win it since Cristiano Ronaldo ???? pic.twitter.com/Sfzj2tlMT4 — Football on TNT Sports (@footballontnt) October 31, 2025 ریال میڈرڈ کے فارورڈ کائلان ایمباپے کو 2024/25 سیزن کے دوران شاندار کارکردگی کے لیے یورپی گولڈن شو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ فرانسیسی اسٹرائیکر نے گزشتہ سیزن میں 44 گول کیے تھے جس میں لا لیگا میں کیے گئے 31 گول بھی شامل ہیں۔ اس اعزاز کے ساتھ کائلان ایمباپے تین مختلف پوزیشنز پر کھیلتے ہوئے گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی...
وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کی ساخت اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ ممبران کی موجودگی میں ایکٹ تیار کرنے والے کنسلٹنٹ سے بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا جس میں اس ایکٹ اور محکمہ برقیات کے حوالے سے تفصیلی غور خوص کیا جائے گا اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے تشکیل پانے والے بورڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بورڈ کے قیام کا مقصد گورننس اور گلگت بلتستان میں موجود بجلی پیدا کرنے والے مواقع سے استفادہ حاصل...
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے سیٹلائٹ امیجز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے سیٹلائٹ امیجز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سیکٹورل اور اربن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے، ڈائریکٹر سیکٹر ڈویلپمنٹ سمیت دیگر متعلقہ سنئیر افسران اور سپارکو کی ٹیکنیکل ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں...
پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کردیا کہ پاکستان کو اب نیا فورم میسر ہوگا جہاں دہشت گردی کے ثبوت پیش کیے جائیں گے۔ قطر اور ترکیے کی مدد سے دوبارہ مذاکرات شروع ہوئے، دوست ممالک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشتگرد کارروائیاں بندہوں گی اور ہمیں امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی، عطا تارڑ نے واضح کردیا کہ جنگ بندی خلاف ورزی کرنے والے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ انفارمیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام ’’رائٹ ٹو انفارمیشن اینڈ ٹرانسپیرنسی ایکٹ‘‘ کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار آج پریس کلب حیدرآباد میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کے انعقاد میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس اور نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن کا تعاون بھی شامل تھا۔سیمینار میں سندھ انفارمیشن کمیشن کے اراکین محمد سلیم خان، نور محمد دایو سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن کے رکن اور سینئر صحافی جئے پرکاش نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے لیے لابنگ کرتے ہیں۔ ہمارے گروپ میں سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ ہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: حماس نے آج مزید 2 افراد کی لاشیں ریڈ کراس کے زریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے بعد حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں اسرائیل کے حوالے کی جانے والی دونوں لاشوں کی باقیات کو اسرائیل کے قومی فرانزک انسٹیٹیوٹ منتقل کیا جائے گا، ان لاشوں کی حوالگی کے بعد باقی رہ جانے والی مزید 11 افراد کی لاشیں اسرائیل کے سپرد کرنا ہوں گی۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے میں ایک ہزار 139 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے جبکہ تقریبا 200 شہریوں کو مزاحمتی تنظیم نے یرغمال بنا...
فائل فوٹو قومی ایئرلائن کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا غیر معمولی اجلاس ہوا، جس میں قومی ایئرلائن کے شعبہ پرسیشن انجینئرنگ کو باقاعدہ طور پاک فضائیہ کے ذیلی ادارے پی ای سی پی ایل کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی گئی۔اسکیم آف ارینج منٹ کے تحت پرسیشن انجینئرنگ شعبہ کو یکم مئی 2025 سے پاک فضائیہ کے ذیلی کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے۔پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے پرسیشن انجینئرنگ کو پاک پی ای سی پی ایل کے حوالے کرنے کی متفقہ طور پر منظوری دی۔پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا غیر معمولی اجلاس عام اسلام آباد میں 25 اکتوبر کو منعقد ہوا تھا۔
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والے اداروں، کمپنیوں اور افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات کرنے اور رپورٹ میں شناخت ہونے والے مجرمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو واشنگٹن میں منعقدہ سالانہ ورلڈ بینک کانفرنس میں ایف بی آر کی شمولیت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ سموگ کا تدارک; دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم وزیراعظم نے عالمی کانفرنس میں ایف بی آر اصلاحات کی کیس سٹڈی کی پزیرائی پر ایف بی ار کی ٹیم کی تعریف کی۔ وزیراعظم کو ایف بی آر...
فوٹو: فائل سندھ ہائی کورٹ نے منشیات کی رقم، 10 ہزار روپے نہ دینے پر بچے کے اغوا اور قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمان کی دو سزائیں برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں عمر قید اور جرمانے کی سزا کے خلاف ملزمان کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر سماعت ہوئی۔عدالت نے دورانِ سماعت ملزمان کی سزا میں ترمیم کرتے ہوئے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج اور ملزمان کے خلاف قتل اور اغوا کے جرم میں دو بار عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کو فی کس دو لاکھ روپے بھی مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے ایک جوہری صلاحیتوں والے بحری ڈرون کا تجربہ کیا ہے جسے “پوسائیڈن” کہا جاتا ہے۔ یہ بڑے پیمانے پر تابکار سمندری لہروں کو جنم دے کر ساحلی علاقوں کو تباہ کر سکتا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق یہ اعلان جوہری طاقت سے چلنے والے کروز میزائل کے کامیاب آخری تجربے کے چند دن بعد آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کل ہم نے ایک اور وعدہ انگیز نظام “پوسائیڈن” بحری ڈرون کا اضافی تجربہ کیا ہے۔ یہ ایسا ڈرون ہے جسے روکنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ ماسکو نے کہا ہے کہ یہ ہتھیار بھی جوہری طاقت سے چلتا ہے اور جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت...
جموں و کشمیر کی نام نہاد اسمبلی بے اختیار اور نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹننٹ گورنر کے تابع ہے، مبصرین
اپوزیشن ارکان نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ منتخب نمائندوں کو مقبوضہ علاقے میں گورننس کی بنیادی نگرانی سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ لیفٹیننٹ گورنر کے دائرہ اختیار میں آنے والے محکموں سے متعلق سوالات نہ اٹھائیں جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اہم انتظامی اختیارات لیفٹننٹ گورنر کے پاس ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرینگر میں منعقدہ اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر نے جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ کی دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے رولنگ دی کہ لنگیٹ سے رکن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت باصلاحیت اور ذہین طلبامیں ایک لاکھ لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز آج (جمعرات)سے ہوگا۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گی۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ اسکیم کیلیے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ سرکاری اور غیر سرکاری یونیورسٹیوں کی جانب سے میرٹ پر قابل اور ذہین نوجوانوں کی فہرستیں مرتب کی گئیں۔ میرٹ پر ایک لاکھ طلبا کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے۔اس حوالے سے افتتاحی تقریب جمعرات کو کنونشن سینٹر میں ہوگی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
بتایا جائے ٹی ایل پی کے پاس اتنا اسلحہ کیوں تھا؟ کارکنوں کو جلادو ماردو کا حکم دینا کون سا مذہب ہے، لاہور میںعلما کرام سے خطاب سیاست یا مذہب کی آڑ میں انتہا پسندی، ہتھیار اٹھانا، املاک جلانا قبول نہیں ،میرے پاس تشدد کی تصاویرآئی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سیاست یا مذہب کی آڑ میں انتہا پسندی، ہتھیار اٹھانا، املاک جلانا قبول نہیں ہے۔لاہور میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں سفارت خانوں کا احترام کیا جاتا ہے، فلسطینی جشن منارہے تھے اور انتشاری ٹولہ لوگوں پر تشدد کررہا تھا، سکیورٹی اہلکاروں کوغزہ کے نام پراحتجاج کے دوران گولی ماری گئی، میرے پاس جو...
کوئٹہ:۔ سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن کے پہاڑی سلسلوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کالعدم تنظیم کے کیمپوں کے خلاف کی گئی، مارے گئے تمام افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق اور پکنک کے لیے آنے والے 8 افراد بھی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز کے عملے نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن پہاڑی سلسلے میں مشتبہ مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضائی ڈرون کے ذریعے آپریشن کرکے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے 600 بندے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ذرا لاشیں تو دکھادیں، کسی نے تو ویڈیو بنائی ہوگی، معلوم تو ہو کہ لاشیں گئی کہاں؟ یہ بات انہوں ںے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے علما کو مخاطب کیا کہ ایک مذہبی جماعت کے خلاف کارروائی کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ مذہبی جماعتوں کو بھی سیاست کرنے کا حق ہے مگر مذہب کی آڑ میں تشدد کرنا، راستے بند کردینا، املاک جلانا، کسی کی جان لینا، ہتھیار اٹھالینا قابل قبول نہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پولیس افسران یہاں موجود ہیں، ہم سب علما کی...
پانی کا مسئلہ نیشنل کاز ہے، فوری اقدامات ناگزیر ہیں ،صدر ایف پی سی سی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی عاطف اکرام شیخ نے وزارت آبی وسائل میں منعقدہ نیشنل واٹر سیکیورٹی کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری مہر علی شاہ نے کی ،سینئر نائب صدر فیڈریشن ثاقب فیاض مگوں بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔اجلاس میں فیڈریشن کی طرف سے واٹر سیکیورٹی کے حوالے سے تیار کی گئی تجاویز اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،اس موقع پر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پانی کا مسئلہ نیشنل کاز کی حیثیت رکھتا ہے ،جس کیلئے باہمی، مربوط...
بھارت کے شہرچنئی میں پیر کے روز خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہوگئی جب سپر اسٹار رجنی کانتھ اور اداکار دھنش کو بم کی دھمکی دینے والے ای میلز موصول ہوئے۔ نا معلوم شخص کی جانب سے بھیجی گئی ای میلز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں اداکاروں کے گھروں میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔ دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو حفاظتی طور پر گھیرے میں لے لیا۔ تفصیلی تلاشی کے بعد کوئی مشکوک چیز برآمد نہ ہونے پر الرٹ ختم کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بم کی اطلاع پر ایئر انڈیا پرواز کی تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے...
ورکرز پارٹی کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب صدر پک جونگ چون اس تجربے کی نگرانی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ اقدام ہماری رعب دار جنگی صلاحیت (Deterrence Power) کو وسعت دینے کا حصہ ہے، یہ ایک ذمہ دارانہ عمل ہے جس کا مقصد اسٹریٹجک ہتھیاروں کی قابلِ اعتماد کارکردگی اور دشمن کے خلاف ان کی مؤثریت کا مسلسل جائزہ لینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا کے دورے سے صرف ایک روز قبل شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایٹمی وارہیڈ لے جانے کے قابل کروز میزائلوں کی ایک نئی سیریز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی KCNA نے بدھ کے روز بتایا کہ...
راولپنڈی: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کے مطابق اے ایس ایف نے دبئی جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 1.706 کلو گرام کرسٹل آئس ہیروئن اور 216 گرام نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزم نے منشیات آٹا گوندھنے والی مشین کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ تلاشی کے دوران جب سامان کی مشین کو کھولا گیا تو اندر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کارروائی فورس کے اہلکاروں کی غیر معمولی تفتیشی صلاحیت، پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت...
سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کو فروغ دینے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے، خواجہ سلمان رفیق
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ صوبہ بھر میں امن و امان کی بہتر صورتحال ہے۔ سوشل میڈیا پر انتہا پسندی کو فروغ دینے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب کا خصوصی سیل 24/7 ایکٹو ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو باعزت طریقے واپس بھجوانے کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 40 واں اجلاس چیئرمین و صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی صدارت میں ہوا، جس میں صوبائی وزراء چوہدری...
افغان طالبان کو دہلی کنٹرول کررہا ہے، اسلام آباد کی طرف نظر اٹھا کر دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو دہلی سے کنٹرول کیا جارہا ہے، ترکیہ میں ہونے والے مذاکرات میں جو پتلی تماشا لگایا گیا توہ دہلی سے کنٹرول ہورہا تھا، اگر کسی نے اسلام آباد کی طرف نظر اٹھا کر دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت نے کابل کے ذریعے پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ شروع کر رکھی ہے، ماضی کے جن حکمرانوں نے طالبان کی حمایت کی ان پر مقدمہ چلنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: استنبول مذاکرات کا چوتھا دور جاری، افغان وفد فیصلہ کرنے میں گومگو کی کیفیت کا شکار وزیر دفاع نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کابل کسی کا چمچمہ نہ...
تحریک انصاف نے مئیرکراچی مرتضیٰ وہاب کی حمایت کرنے والے اراکین سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں راجہ اظہر اور ارسلان خالد کے دستخط سے مرتضی وہاب کو خط بھیجا گیا ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ مئیر کراچی کے حمایت یافتہ 32 پی ٹی آئی ارکان سے تحریک انصاف لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 32 تحریک انصاف کےمنحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاچکی ہے، 10 ارکان میں اسد امان، صلاح الدین اسرار، امجد علی، عاصم حیدر، اسلم خان نیازی، صنوبر فرحان، زبیر موسی، عبد الغنی، عزیز اللّہ، فرحان خان سے بھی پی ٹی آئی کا اظہار لاتعلقی کرتی ہے۔ خط کے مطابق منحرف 32 ارکان سے پاکستان...
تحریک انصاف نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی حمایت کرنے والے 32 اراکین سے لاتعلقی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ اعلان پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر اور ارسلان خالد کے دستخط شدہ خط کے ذریعے کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ 32 منحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی ہے۔ اس میں 10 مخصوص ارکان—اسد امان، صلاح الدین اسرار، امجد علی، عاصم حیدر، اسلم خان نیازی، صنوبر فرحان، زبیر موسی، عبد الغنی، عزیزاللّہ اور فرحان خان—کا بھی ذکر شامل ہے۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ ارکان اب پاکستان تحریک انصاف سے تعلق نہیں رکھتے اور سرکاری خط و کتابت یا عوامی حلقوں میں انہیں پی ٹی آئی...
رحیم یارخان کے ایک نجی اسپتال میں دہشت گرد کا علاج کرنے کے الزام پر ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق اسپتال کے ڈاکٹرز نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد فاروق کمانڈر کو زخمی ہونے پر اس کا علاج کیا تھا، ڈاکٹروں نے دہشت گرد کے علاج معالجے اور اسپتال میں داخلے کا ریکارڈ ظاہر نہیں کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ طبی عملے نے معاملے کی چھان بین کے لیے اسپتال جانے والے پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی کی۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹرز و طبی عملے کے خلاف دہشت گرد کا ریکارڈ چھپانے کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی صادق آباد میں درج کر...
واپڈا کالونی تھور میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے آٹھ کے قریب ملازمین تھور گبر اخروٹ کی خریداری کے لئے گئے تھے جہاں اغواء کاروں نے دیگر ملازمین کو چھوڑ کر معراج الدین اور اسد الیاس نامی سینئر سپرٹینڈنٹ HR ایڈمن کو اغواء کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں تھور چلاس سے اغوا ہونے والے واپڈا کے دو ملازمین رہا ہو گئے۔ چند روز دہشتگردوں نے تھور چلاس سے واپڈا کے دو ملازمین کو اغوا کر لیا تھا۔ دہشتگردوں سے ملازمین کی بازیابی کیلئے مذاکرات جاری تھے اور اس کیلئے دیامر کے مقامی علماء کی بھی مدد حاصل کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ دونوں ملازمین کو25 اکتوبر کو تھور نالہ میں دہشتگردوں نے اغوا کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کے ڈگری کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو نے اس کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ہے، جس کے نتیجے میں کارروائی بغیر کسی فیصلے کے ملتوی کر دی گئی۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے فریق بننے کی متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر تھی۔عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ کیس کی سماعت کر رہا تھا۔ دورانِ سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے وجوہات...
ایم ڈبلیو ایم روندو کے صدر محمد اسحاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی میں حالیہ دنوں منعقد ہونے والے "کلچر شو" کے نام پر ہونے والے ناچ گانے، مخلوط اجتماعات اور بےپردگی پر مبنی پروگرام نہ صرف اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں بلکہ بلتستان کے روایتی، اخلاقی اور ثقافتی اقدار کی بھی صریح خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم روندو کے صدر محمد اسحاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی میں حالیہ دنوں منعقد ہونے والے "کلچر شو" کے نام پر ہونے والے ناچ گانے، مخلوط اجتماعات اور بےپردگی پر مبنی پروگرام نہ صرف اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں بلکہ بلتستان کے روایتی، اخلاقی اور ثقافتی اقدار کی بھی صریح خلاف...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے 29 اکتوبر کو آغا خان ڈویلپمنٹ نے نیٹ ورک کے اہم ذمہ دوراں کی ملاقات طے کی گئی ہے۔ جس میں تالی راشن، ھاکس اور ھاکس تھینگی کے متاثرین کے لئے نئے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کی مکمل آبادکاری کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت گلگت میں منقعد ہوا۔ جس میں سیکریٹری فدا حسین، سیکریٹری ٹو وزیر اعلیٰ رحیم گل اور متاثرین کمیٹی کے صدر صاحب جان اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر متاثرین کی آباد کاری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ گلگت...
ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے ایک طلاق معاہدے نے سب کی توجہ حاصل کرلی، جس میں ایک غیر معمولی شرط شامل کی گئی ہے کہ شوہر اپنی سابق بیوی کی بلیوں کے اخراجات برداشت کرتا رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اب تک کی مختصر ترین شادی، صرف 3 منٹ میں طلاق، وجہ کیا بنی؟ تفصیلات کے مطابق معاہدے میں طے پایا کہ بلیاں سابق بیوی کے پاس رہیں گی، جبکہ شوہر ہر 3 ماہ بعد تقریباً 10 ہزار تُرک لیرا اُن کی دیکھ بھال کے لیے ادا کرے گا۔ یہ ادائیگیاں 10 سال تک یا بلیوں کی زندگی تک جاری رہیں گی، جبکہ معاہدے میں یہ شق بھی شامل ہے کہ رقم ترکی کی سرکاری افراطِ زر کی شرح...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کے نئے علاقوں میں یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل مصر نے ماہرین کی ٹیم اور بھاری مشینری غزہ بھیجی تاکہ لاشوں کی تلاش میں مدد دی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں حملے کے لیے کسی سے اجازت نہیں چاہیے، نیتن یاہو کے بیان نے امن معاہدہ خطرے میں ڈال دیا امریکی ثالثی میں 10 اکتوبر کو طے پانے والی جنگ بندی کے تحت حماس پر لازم ہے کہ وہ تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات جلد از جلد واپس کرے۔ معاہدے کے مطابق اسرائیل ہر ایک یرغمالی کی لاش کے...
سعودی عرب میں قومی باز کلب کے زیرِ اہتمام بازوں کا سالانہ نیلامی میلہ 2025 کی 13ویں شب گزشتہ روز مَلہم (ریاض کے شمالی علاقے) میں منعقد ہوئی، جس میں 2 باز مجموعی طور پر 5 لاکھ 78 ہزار ریال میں فروخت ہوئے۔ پہلا باز، الحنو کے علاقے سے تعلق رکھنے والے شکاری یاسر الجہنی کا تھا، جس کی بولی 50 ہزار ریال سے شروع ہو کر 3 لاکھ ایک ہزار ریال تک پہنچی۔ دوسرا باز، الخبر کے علاقے سے تعلق رکھنے والے شکاری نایف، خالد السيحانی اور راشد الهاجری کا تھا، جو 2 لاکھ 77 ہزار ریال میں خریدا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:سعودیہ میں عربی ہرن کی پیدائش، جنگلی حیات کے تحفظ کی کامیابی کا جشن یہ نیلامی...
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنی خصوصی گفتگو کے دوران سابق سینیٹر نے کہا کہ اسرائیل پر دنیا کا کوئی قانون لاگو نہیں، کیونکہ اسے دنیا کی بااثر طاقتوں کی فل سپورٹ حاصل ہے۔ انکی شہہ پر وہ ہر قانون کو چیلنج کرتا ہے۔ چنانچہ جنگ بندی کے بعد جب انکے قیدی رہا ہوگئے تو اس نے بے گناہ شہریوں پر پھر سے بمباری شروع کی۔ حالانکہ عام شہریوں پر بمباری کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مگر اسرائیل کو اس قانون سے مکمل چھوٹ حاصل ہے۔ چنانچہ جب وہ دیکھتا ہے کہ اسے ڈانٹنے او روکنے والا کوئی نہیں تو وہ اپنی پالیسی کے تحت سو جرائم اور زیادتیاں کرے گا۔ علامہ سید عابد الحسینی کا شمار ملک...
اوقیانوس میں اٹھنے والے طوفان ’ملیسا‘ سے امریکا میں اربوں ڈالرز کی تباہی کا خدشہ، ہنگامہ حالات کا اعلان
امریکا کے نیشنل ہریکین سینٹر (NHC) نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان ملیسا (Hurricane Melissa) نے بحرِ اوقیانوس کے وسطی حصے میں اپنی شدت بڑھا لی ہے اور آئندہ دنوں میں یہ کئی ملکوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں آنے والے سمندری طوفان اور دل کی بیماریوں کے درمیان کیا تعلق ہے؟ تحقیق میں ہوشربا انکشاف طوفان کی موجودہ پوزیشن اور رفتار تازہ اطلاعات کے مطابق ملیسا کی ہوائیں 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جو اسے درجہ 2 کا طوفان بناتی ہیں۔ طوفان کا مرکز بحرِ اوقیانوس کے وسطی حصے میں ہے اور یہ شمال مغربی سمت میں پیش قدمی کر رہا ہے۔ ممکنہ متاثرہ علاقے ماہرین...
دنیا بھر میں مقبول ہونے والے فوڈ ٹرینڈز جیسے ’دبئی چاکلیٹ‘، ماچا ٹی اور کینوآ نہ صرف صارفین میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں بلکہ ماحولیاتی اور زرعی بحرانوں کو بھی جنم دے رہے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی چاکلیٹ میں استعمال ہونے والے پستے کی عالمی طلب میں 2023 کے بعد غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث یورپی یونین میں پستہ کی درآمدات ایک سال میں ایک تہائی بڑھ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:سویڈن کے جزیرے پر ڈرون سے فوڈ ڈیلیوری کا آغاز تاہم اس مانگ نے خشک علاقوں میں پانی کے شدید بحران کو جنم دیا ہے، کیونکہ ایک کلوگرام پسطا پیدا کرنے کے لیے 10 ہزار لیٹر سے زیادہ پانی درکار ہوتا ہے۔...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نوشکی، یوسف ریکی کی لاش آج صبح برآمد ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افسر کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے شہید کیا، یہ واقعہ صوبے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی ایک اور دلخراش مثال ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے جب مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، اغوا کے وقت وہ اپنی ذاتی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے آٹھ دہشتگرد وں کو ہلاک کر دیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ، شدید جھڑپ کے دوران پناہ گاہ میں موجود بھارتی حمایت یافتہ آٹھوں دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے ۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کیخلاف سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ علاقےمیں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرکلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام ،سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 3 مسافر آف...
بالی ووڈ کی سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے سے شادی کی خواہش رکھنے والے ہاٹ میل کے بانی صابر بھاٹیا اور اداکارسلمان خان کی ایک دلچسپ ملاقات کا قصہ ایک بار پھر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 2001 میں ایک ہائی پروفائل پارٹی کے دوران پیش آیا، جہاں صابر بھاٹیا اپنی دوست اور ٹی وی ہوسٹ سمی گریوال کے ہمراہ موجود تھے۔ اسی تقریب میں سلمان خان بھی شریک تھے، اور اس وقت ان کے اور ایشوریا کے تعلقات خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران سلمان خان نے مسکراتے ہوئے صابر بھاٹیا سے کہا، جس پر صابر نے بات ہنسی میں ٹالتے ہوئے کہا کہ یہ سب...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نوشکی، یوسف ریکی کی لاش آج صبح برآمد ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افسر کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے شہید کیا، یہ واقعہ صوبے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی ایک اور دلخراش مثال ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے جب مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، اغوا کے وقت وہ اپنی ذاتی گاڑی میں تنہا...
سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے پہلے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن جمعہ 31 اکتوبر 2025 کو جاری کی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم اور 2 نومبر کو ہفتہ اور اتوار کو سرکاری تعطیلات ہیں، اس لیے یہ فیصلہ بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔ سیکشن آفیسر (ایف آر) محمد یونس کے دستخط والے خط میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو 31...
وزیراعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر گفتگو کے ساتھ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت پر بات کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزرا امیر مقام، سردار یوسف، عطا تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِاعظم رانا ثناء اللّٰہ، ارکانِ پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی، اختیار ولی اور سردارمشتاق شامل تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ وزیر دفاع افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں ای سی سی، کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
بھارتی ریاست تلنگانہ کے 37 سالہ محمد احمد نے ایک ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ وہ روزگار کی تلاش میں روس پہنچے تھے مگر وہاں انہیں دھوکے سے روسی فوج میں شامل کر کے یوکرین کی جنگ میں بھیجنے کی کوشش کی گئی۔ احمد نے اپنی ویڈیو میں بھارتی حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ تربیت پانے والے 25 افراد میں سے 17 ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ایک بھارتی شہری بھی شامل ہے۔ روزگار کے بہانے روس بھیجا گیا، فوجی تربیت پر مجبور کیا گیا احمد کی اہلیہ افشاں بیگم نے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کو ایک خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا کہ ممبئی کی ایک کنسلٹنسی...
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ وزیر دفاع افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں ای سی سی، کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے مراسلہ جاری کر دیا جس میں حساس اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے جوڈیشل افسران کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے حساس اضلاع میں خدمات انجام دینے والے جوڈیشل افسران کو مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے مراسلہ جاری کر دیا جس میں حساس اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے جوڈیشل افسران کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ مراسلے میں بتایا گیا کہ 15 جولائی 2025 کو ہائیکورٹ کے انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں حساس اضلاع میں ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے جوڈیشل افسران کی حوصلہ کی منظوری ہوئی۔ ٹانک، جنوبی وزیرستان، کرم اور تحصیل میران شاہ میں جوڈیشل افسران...
ایک بیان میں رہنما متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ صوبائی و کراچی انتظامیہ شہر میں امن و امان کے قیام اور عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی و تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور کراچی کو عملا دہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ، فنکشنل لیگ علماء مشائخ ونگ سندھ کے صدر مولانا محمد امین انصاری نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کراچی میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے ذمے دار صوبہ سندھ کی تاریخ کے بدترین گورنر کامران خان ٹیسوری اور نااہل کرپٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی...
سعودی عرب میں اعضا عطیہ کرنے والے 200شہریوں کو خصوصی اعزازات دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز ریاض (سب نیوز)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اعضا عطیہ کرنے والے 200سعودی شہریوں کو (تیسرے درجے کا ) کنگ عبدالعزیز میڈل عطا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ اعلان انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہنے اور دیگر شہریوں کو بھی اعضا کے عطیات دینے کی ترغیب دینے کے لیے کیا جاتا ہے۔سعودی حکام کے مطابق، یہ ایوارڈ ان شہریوں کے لیے ہے جنہوں نے اعضا عطیہ کر کے انسانی خدمت کی اعلی مثال قائم کی ہے۔ عطیہ کردہ اعضا میں گردے، جگر، اور دیگر اعضا شامل ہوتے ہیں، جو مختلف مریضوں...
خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک اہم انسانی قدم اٹھاتے ہوئے 200 سعودی شہریوں کو ’’کنگ عبدالعزیز میڈل ‘‘(تھرڈ کلاس) سے نوازنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اعزاز ان افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے جذبۂ انسانیت کے تحت اپنے اعضا عطیہ کیے۔ سعودی میڈیا کے مطابق، یہ فیصلہ انسانی ہمدردی، ایثار اور معاشرتی شعور کو سراہنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ دیگر شہریوں کو بھی اعضا عطیہ کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ اعداد و شمار کے مطابق، سعودی عرب میں2024 کے دوران اعضا عطیہ کرنے کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب یہ شرح 4.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جو کہ ایک مثبت سماجی تبدیلی کی علامت...
فورسز سے جھڑپ میں گیس پائپ لائن پر حملے کا ارادہ رکھنے والے 8خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز ڈی آئی خان (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم کی نشاندہی پر فائرنگ کے تبادلے میں 8خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسمعیل خان میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم نے دہشت گردوں کی نشاندہی کی۔پائپ لائن بچھانے والے عملے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے قریبی جنگل میں فتن الخوارج کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج...
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم کی نشاندہی پر فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم نے دہشت گردوں کی نشاندہی کی۔ پائپ لائن بچھانےوالے عملے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے قریبی جنگل میں فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج کی یہ تشکیل پائپ پلائن بچھانے والی ٹیم پر حملے کا ارادہ رکھتی تھی۔
غوا ہونے والے این سی سی آئی اے افسر کی بیگم بھی لاپتا ہونے کا انکشاف، بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کی 3 دن کی مہلت
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا سے متعلق کیس میں پولیس کو 3 دن کے اندر افسر کی بازیابی کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی افسر کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر 3 دن میں مغوی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو سنٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت میں پیش ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سرفراز چوہدری تبدیل سماعت کے دوران وکیل راجہ رضوان...
راولپنڈی (آئی این پی )پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عا مہ ( آئی ایس پی آر )نے نیا نغمہ’’ قوم کے شہیدو تمہیں سلام ‘‘ ریلیز کر دیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کئے گئے اس نغمے میں وطن پر جان نچاور کرنے والے شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیاہے۔قومی نغمے کے ذریعے وطن عزیز کی بقا اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جان دینے والے شہدا کو پوری قوم کی جانب سے سلام پیش کرتے ہوئے پیغام دیاگیاہے کہ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔نغمے میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ بزدل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-11-17 لاہور ( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے سپریم کورٹ کی جانب سے رائٹ بنک آف فال ڈرین منصوبہ میں ہونے والی کرپشن کیس کی دوران سماعت ریمارکس کہ’’وفاقی حکومت رقم دے کر سوئی ہوئی ہے کیا وفاقی حکومت کا کوئی مانیٹر نگ کا کوئی نظام نہیں‘‘ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی بے بسی اور نا اہلی اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ملک میں کرپٹ مافیا کا راج ہے اور انسداد کرپشن کے تمام ادارے خواب خرگوش میں مصروف ہیں۔ہر ادارہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، ہر سال آنے والی آڈیٹر جنرل کی رپورٹس کا مشاہدہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ کرپشن تیزی کے ساتھ معاشرتی...
راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ قومی نغمہ کے ذریعے وطن عزیز کی بقاء اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہداء کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے۔ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں، نغمے میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے بہادروں کی قربانیاں پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔ نغمے میں خون...
ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام ‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے وطن پر جان نچاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، قومی نغمہ کے ذریعے وطن عزیز کی بقاء اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہداء کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیا ہے۔ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں، نغمہ میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں...
ویب ڈیسک : پی آئی اے نے نئے بین الاقوامی روٹس پر فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد اور لاہور سے مسقط کے لیے باقاعدہ پروازیں رواں ماہ کے اختتام پر شروع ہوں گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز لاہور سے 29 اکتوبر جبکہ اسلام آباد سے 30 اکتوبر کو روانہ ہوگی۔ دونوں روٹس پر پروازیں ایئربس 320 کے ذریعے چلائی جائیں گی۔ ترجمان نے بتایا کہ نئے روٹس کے آغاز سے قومی ایئرلائن کی آمدنی میں اضافہ اور مسافروں کو سفری سہولتوں میں بہتری حاصل ہوگی۔ دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق ترجمان کا کہنا...
حماس نے غزہ کی تباہ شدہ پٹی سے برآمد ہونے والے ایک اور قیدی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی ہے۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے بتایا کہ ان کے مجاہدین نے رات 11 بجے لاش حوالے کی، تاہم یہ نہیں بتایا کہ لاش کہاں سے برآمد ہوئی۔ فلسطینی تنظیم نے بین الاقوامی برادری اور ثالث ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ سرحدی گزرگاہیں کھولی جائیں اور امداد کو غزہ پہنچنے دیا جائے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے بعد ازاں تصدیق کی کہ لاش کو حماس سے حاصل کر کے ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کے نیشنل سینٹر فار فارنزک میڈیسن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-06-18 واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست الاسکا کی طرف بڑھنے والے طوفان کے پیش نظر ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں کے ہزار سے زائد افراد کو طیاروں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الاسکا کے دور افتادہ مقام یوکون کسکوکوم میں طوفان ہیلونگ کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جس کے باعث ریاست الاسکا میں ڈیڑھ ہزار سے زائد آبادی کو فضائی راستے سے محفوظ مقام پر پہچانے کے لیے فضائی آپریشن کیا گیا ۔ انٹرنیشنل ڈیسک
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام اور کامن ویلتھ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے درمیان آن لائن ملاقات ، نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں اورکامن ویلتھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پروفیسر لوئس فرانسشی کے درمیان آن لائن ملاقات ہوئی جس میں نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں اور کامن ویلتھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پروفیسر لوئس فرانسشی کے درمیان ایک اہم آن لائن ملاقات ہوئی جس میں نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام اور دولت مشترکہ یوتھ الائنس کے مابین جاری تعاون کو سراہا گیا۔(جاری ہے) دونوں...
ویب ڈیسک :سندھ حکومت نے 20 اور 21 اکتوبر کو تعطیل کا اعلان کردیا تاہم یہ تعطیلات صرف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کے لیے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر 20 اور 21 اکتوبر کو دو روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈی نیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیلات صرف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کے لیے ہوں گی۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اداروں...
اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یورپ جانے والے دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت فیاض احمد اور نعمان علی کے ناموں سے ہوئی، دونوں کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مسافر فلائٹ نمبر EY303 کے ذریعے اٹلی جا رہے تھے اور انہوں نے امیگریشن حکام کو جعلی اٹلی ریزیڈنٹ کارڈ پیش کیے۔ مزید بتایا گیا کہ مسافروں کے پاسپورٹ پر پاکستانی اور اٹلی امیگریشن کی جعلی مہر بھی ثبت تھی۔ ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافروں نے...
فوٹو: اسکرین گریب سندھ ہائی کورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کو ایئر کارگو کے ذریعے دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ریچھ کی منتقلی پر اعتراض کیا جسے عدالت نے برہمی کے ساتھ مسترد کر دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کے لیے ناکافی انتظامات سے متعلق جوڈ ایلن پریرا کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ رانو کو 7 برس سے ایک جگہ قید رکھا ہوا ہے، اس کے سر میں کیڑے پڑ چکے ہیں جس پر عدالت نے سوال کیا کہ زو میں رانو کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف مصر سے وطن واپس لوٹتے ہی سرکاری امور نمٹانے میں مصروف ہوگئے۔(جاری ہے) وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دورہ مصر کے بعد وطن واپس آتے ہی جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو اپنے دورہء مصر کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ شرکاء نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کو پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ امن سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان کو ایک اہم مقام حاصل رہا۔ وزیر اعظم نے اپنی انتھک محنت...
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اعلیٰ حکام کی ہدایت پر عملدرآمد عرصہ دراز سے غیر حاضر ملازمین کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت بلوچستان نے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 27 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔ ترجمان کے مطابق محکمہ صحت نے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ میں عرصہ دراز سے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں ضلع کوہلو سے 20، دکی سے دو، موسیٰ خیل سے ایک جبکہ آواران سے چار ملازمین کو سرکاری ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ برخاست ہونے والے ملازمین طویل عرصے...
حماس کا بڑا اقدام، 20 یرغمالیوں کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 20 زندہ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جن مغویوں کی لاشیں حماس نے حوالے کی ہیں ان میں گائے ایلوز، یوسی شارابی، بپن جوشی اور ڈینیئل پریز شامل ہیں۔ لاشوں کی حوالگی کا عمل مکمل بین الاقوامی نگرانی میں انجام پایا۔ حماس کا کہنا ہے کہ مزید 24 اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کی بازیابی میں وقت لگ سکتا ہے کیونکہ غزہ...
حماس کا کہنا ہے کہ مزید 24 اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کی بازیابی میں وقت لگ سکتا ہے، کیونکہ غزہ میں جاری بمباری کے باعث کئی تدفینی مقامات تباہ ہوچکے ہیں اور کچھ لاشیں ملبے تلے ہونے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 20 زندہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بعد 4 قیدیوں کی لاشیں بھی بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جن قیدیوں کی لاشیں حماس نے حوالے کی ہیں، ان میں گائے ایلوز، یوسی شارابی، بپن جوشی اور ڈینیئل پریز شامل ہیں۔ لاشوں کی حوالگی کا عمل مکمل بین الاقوامی نگرانی میں انجام پایا۔ حماس کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطینی اسلامی جہاد کے سربراہ زیادالنخالہ کا غزہ جنگ بندی معاہدے پر اہم بیان سامنے آگیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق سربراہ فلسطینی اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ آج جوحاصل ہوا وہ مزاحمت کاروں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے میدان میں لڑنے والے بہادر مجاہدین نے کامیابی ممکن بنائی ہم بہتر نتائج کی امید رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام طاقت کے توازن کو سمجھنے کے قریب ہیں غزہ کےعوام نے بےشمار مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہاری، ہمارے باقی بہادر قیدی مزاحمت کی پہلی ترجیح ہیں۔فلسطینی اسلامی جہاد کے سربراہ نے قیدیوں کی رہائی تک جدوجہدجاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری فلسطینی قیدیوں کی آزادی کےلیے کردار ادا کرے۔ادھر القاسم بریگیڈ کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سال 2025 کا نوبیل انعام برائے معاشیات 3 معاشی ماہرین کو کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے جوئیل موکیر، براؤن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پیٹر ہاؤاٹ اور فرانس کے کالج آف فرانس سے تعلق رکھنے والے فلپی اگیون کو رواں سال کا آخری نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔ان تینوں کو یہ اعزاز ٹیکنالوجیکل تنوع سے معاشی شرح نمو میں اضافے پر کیے جانے والے کام پر دیا گیا۔نوبیل انعام کے ساتھ دیے جانے والا 12 لاکھ ڈالرز کا نقد انعام تینوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ان تینوں کی پیدائش امریکا سے باہر ہوئی تھی مگر سب نے امریکی یونیورسٹیوں سے پی...
سندھ ہائیکورٹ نے شہری کی جانب سے رینجرز کو مقدمہ اندراج کا اختیار دینے سے متعلق دائر درخواست کو جرمانے کے ساتھ مسترد کردیا جبکہ جج نے بھارتی وزیر کے بیان کا حوالہ دینے پر بھی سخت ریمارکس دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کو مقدمے کے اندراج کے اختیارات سے متعلق درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کردی۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو رینجرز کو مقدمے کے اندراج کے اختیارات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کو کارروائی کا حکم دیا جائے اور شہریوں کا قتل عام روکا جائے۔ درخواستگزار کو جرائم کی روک تھام کی آفیشنل...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے ایکس پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ، " تحریک تحفظ آئین پاکستان" کا اعلامیہ، شرمناک حد تک افسوسناک ہے جس میں دہشت گردوں اور اس کے سرپرستوں کی مذمت میں ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ الٹا انتہائی ڈھٹائی سے الزام لگایا گیا کہ " قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ساکھ کھو چکے ہیں" اپنی سرزمین کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے عظیم سپوتوں کے بارے میں یہ الفاظ نہایت پست سوچ کا اظہار ہیں۔ جس صوبائی حکومت سے مشاورت کی نصیحت کی گئی ہے وہ گزشتہ 13...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: اورکزئی میں قبائل نے افغانستان سے دراندازی کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانےکا فیصلہ کرلیا۔ضلع اورکزئی کے قبائلی مشران اورعوام کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور جاری دہشت گردی لہر کے خلاف کلایہ لوئر اورکزئی کے مقام پر ریلی نکالی گئی۔ریلی میں ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس، قبائلی مشران اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قبائلی عمائدین نے افغانستان سےدراندازی کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانےکا فیصلہ کیا اور کہا کہ پاک فوج کےساتھ شانہ بشانہ کھڑےہیں اور وطن کا دفاع ہمارا فرض ہے، ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔عمائدین کا کہنا تھاکہ افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال دراندازی انتہائی افسوسناک ہے پہلے بھی وطن کے دفاع...
نائب وزیراعظم کا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ، مصر میں ہونے والے سربراہی اجلاس پر مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ٹیلی فونک رابطے میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ترجمان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی آج ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت خاص طور پر غزہ اور فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور...
برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دسمبر 2025 سے ایسے نئے پاسپورٹس جاری کرے گا جن پربادشاہ چارلس سوم کاشاہی نشان نمایاں ہوگا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، ان پاسپورٹس کے نئے ڈیزائن میں’’ٹیوڈر تاج‘‘ کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے، جو شاہ چارلس کے شاہی نشان کا اہم حصہ ہے۔ وزارت داخلہ نے ان نئے پاسپورٹس کا ڈیزائن باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے، جس میں صرف شاہی علامت ہی نہیں بلکہ برطانیہ کے قدرتی مناظر اور خوبصورتی کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔ نئے ڈیزائن کے تحت جاری ہونے والے پاسپورٹس بتدریج پرانے پاسپورٹس کی جگہ لیں گے، تاہم جن کے پاس اب بھی ملکہ الزبتھ دوم کے شاہی نشان والے پاسپورٹس موجود ہیں، وہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(صباح نیوز) جماعت اسلامی کے مرکزی الیکشن کمیشن کے صدر راشد نسیم نے نو منتخب الیکشن کمیشن کا افتتاحی اجلاس کل 10اکتوبر 25ء کو منصورہ میں طلب کرلیا۔ جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کا تقرر، کمیشن کی 3 سالہ کارکردگی کا جائزہ اور مستقبل میں ہونے والے کام کا جائزہ لیا جائے گا۔امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے زیرصدارت مرکزی مجلس شوریٰ کے حالیہ اجلاس میں مرکزی انتخابی کمیشن کی تشکیل نو ہوئی۔ نئی میقات 28-2025ء کے لیے کراچی سے تعلق رکھنے والے راشد نسیم الیکشن کمیشن کے صدر منتخب ہوئے جبکہ دیگر ممبران میں ڈاکٹر عطا الرحمن، ذکراللہ مجاہد، انجینئر ا خلاق احمد اور بلال قدرت بٹ شامل ہیں۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اکتوبر 2025ء) جرمن وزیر داخلہ الیکسانڈر ڈوبرنٹ نے ایک مسودہ قانون پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی، جن میں الیکٹرو میگنیٹک پلسز، جی پی ایس میں خلل اور سگنل جامنگ جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔ ڈوبرنڈٹ نے کہا، ''اس کا مطلب ہے کہ ڈرونز کو روکنے اور مار گرانے کا عمل اب وفاقی پولیس کے لیے باقاعدہ طور پر ممکن ہو گا۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہجرمنی اپنے اتحادی ممالک اسرائیل اور یوکرین سے جدید ڈرون دفاعی نظام سیکھ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جرمنی میں ایک مشترکہ ڈرون دفاعی مرکز قائم کیا جائے گا، جہاں ریاستی اور وفاقی...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ اب کی بار دشمن کی جغرافیائی برتری کے کسی بھی تصور کو نیست و نابود کردیں گے۔ آرمی چیف کی زیر صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردی اور بھارتی اشتعال انگیزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز حالیہ دہشتگرد حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا، جن حملوں میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں کا ہاتھ تھا۔ آرمی چیف نے غیر ملکی پشت پناہی سے سرگرم دہشتگردوں کے خلاف...
شکارپور کی پہچان سمجھے جانے والی قدیم اسپتال کی عمارت آج بھی اپنی مثال آپ ہے مگر بدقسمتی سے سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، شکارپور میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے معروف ادیب اور کالم نگار نسیم بخاری نے بتایا کہ اس اسپتال کی بنیاد ایک عظیم خدمتگار شخصیت، رائے بہادر اودھو داس تارا چند نے رکھی تھی جو شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سوشل ورکر بھی تھے اور اپنے شہر کے عوام کے لیے کچھ کرنے کا عزم رکھتے تھے۔ نسیم بخاری نے بتایا کہ ایک بار جب اودھو داس اپنی والدہ...