2025-06-02@18:35:44 GMT
تلاش کی گنتی: 49
«کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں»:
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرائے گئے تو الیکشن کمیشن وزیراعظم کو بھی طلب کرسکتا ہے۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے یہ بات پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کہی، جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر نے کی۔ 5 رکنی کمیشن کے روبرو سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتیں۔ان کے مطابق پنجاب میں 3 سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے حالانکہ وہاں 31 دسمبر 2021 کو بلدیاتی حکومتوں کی مدت ختم...
SINGAPORE: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کئی غیر حل شدہ تنازعات اب بھی متحرک ہیں جو کسی بھی وقت قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات سنگاپور میں جاری شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران ایک اہم خطاب میں کہی۔ جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ ایشیا پیسیفک اب اکیسویں صدی کا جیوپولیٹیکل کاک پٹ بن چکا ہے، جہاں اسٹریٹیجک کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں بحرانوں سے نمٹنے کے ادارہ جاتی نظام نہ صرف نازک ہیں بلکہ غیر مساوی بھی ہیں، جس کی وجہ سے تنازعات کی شدت کم کرنے کے...
ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جو کشیدگی کے خطرات میں کسی بھی ابہام کو ختم کرسکیں تنازع کشمیرموجود ہے ، علاقائی اختلافات دبانے سے حل نہیں کیے جاسکتے، خطاب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خبردارکیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں ایسے بہت سے تنازعات ہیں جو کبھی بھی قابو سے باہر ہوسکتے ہیں، جنوبی ایشیا میں غیر حل شدہ تنازع کشمیر موجود ہے ۔سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد دنیا کے رکھوالوں نے خود ہی ریاستی خودمختاری، علاقائی سالمیت، انسانی حقوق، عالمی قانون اور انصاف کی قدروں کو پامال کر دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ طاقت اور مفاد، اخلاقیات اور اصولوں سے بالاتر ہوگئے ہیں،...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں موجود تنازعات کسی بھی وقت قابو سے باہر ہوسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جنوبی ایشیاء میں تنازعات کے حل کے حوالے سے 8 اہم نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاء پیسفک کو مضبوط بنانے کے لیے جنوبی ایشیاء کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، جنوبی ایشیاء میں دو اہم جوہری طاقتیں پاکستان اور بھارت موجود ہیں جن کے درمیان مسئلہ کشمیر اب تک حل طلب ہے، تنازعات قابو سے باہر ہونے سے نا صرف علاقائی بلکہ عالمی سلامتی کو بھی...
سنگاپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کئی غیر حل شدہ تنازعات ہیں جو کسی بھی وقت قابو سے باہر ہو سکتے ہیں، جنوبی ایشیا میں نیوکلیئر تصادم کا خطرہ موجود ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے یہ بات سنگاپور میں جاری شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران ایک اہم خطاب میں کہی، انہوں نے فورم پر جنوبی ایشیا میں تنازعات کے حل کے حوالے سے 8 اہم نکات پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا پیسفک کو مضبوط بنانے کے لیے جنوبی ایشیا کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، جنوبی ایشیا میں دو اہم جوہری طاقتیں...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں ایسے تنازعات زندہ ہیں، جو کسی بھی وقت بے قابو ہوسکتے ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے واضح کیا کہ جنوبی ایشیا میں غیر حل شدہ تنازع کشمیر موجود ہے، ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جو کشیدگی کے خطرات میں ابہام ختم کر سکیں۔ ???????? Pakistan Reaffirms Peaceful Intent at Shangri-La Dialogue 2025 Speaking at the Shangri-La Dialogue 2025 in Singapore today, Pakistan’s Chairman Joint Chiefs of Staff Committee, General Sahir Shamshad Mirza, reaffirmed that Pakistan has consistently pursued diplomatic… pic.twitter.com/hVs8kGHm2a — Global Defense Insight (@Defense_Talks) May 31, 2025 ...
جنگ کے امکانات بڑھ گئے، جنوبی ایشیا میں تنازعات کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز سنگاپور (آئی پی ایس) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد جنگ کے امکانات خطرناک حد تک بڑھ گئے۔ جنوبی ایشیا میں تنازعات کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں۔ سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ کہ جنوبی ایشیا میں بہت سے تنازعات ہیں جو کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں کشمیر حل طلب تنازع ہے، نظریاتی یا علاقائی اختلافات کو دبانے سے انہیں حل نہیں کیا جاسکتا۔ جنرل...
فائل فوٹو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں ایسے بہت سے تنازعات ہیں جو کبھی بھی قابو سے باہر ہوسکتے ہیں، جنوبی ایشیا میں غیر حل شدہ تنازع کشمیر موجود ہے۔سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد دنیا کے رکھوالوں نے خود ہی ریاستی خودمختاری، علاقائی سالمیت، انسانی حقوق، عالمی قانون اور انصاف کی قدروں کو پامال کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طاقت اور مفاد، اخلاقیات اور اصولوں سے بالاتر ہوگئے ہیں، ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جو کشیدگی کے خطرات میں کسی بھی ابہام کو ختم کرسکیں۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ نظریاتی یا علاقائی اختلافات کو دبانے...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےپی ٹی آئی کی پاک بھارت کشیدگی پر حکومتی بریفنگ میں شرکت سے انکار پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے یہی کرسکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہر وقت ملک کا بائیکاٹ ہی کرسکتے ہے، اپنی حکومت میں کسی بریفنگ میں نہیں بیٹھے تھے اور رونا روتے تھے کیا کروں جنگ کرلوں؟ انہوں نے کہا کہ ان سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے، اپنے ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کئے ہوئے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا مزیدکا کہنا تھا کہ یہ یہی کرسکتے ہیں ہر وقت ملک کا بائیکاٹ،یہ کبھی...
واشنگٹن(انٹرنیشنلڈیسک)امریکی کانگریس کے دو ریپبلکن اراکین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اور امریکا کو ایسی کسی بھی صورتحال کو روکنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک کے ایک ہوٹل میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں امریکی رکنِ کانگریس لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جیک برگمین اور لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) کیتھ سیلف مہمانِ خصوصی تھے جبکہ پاکستانی امریکن تنویر احمد سمیت متعدد نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پیدا کی گئی کشیدگی، جنگی جنون اور پاکستان پر...
پاک بھارت جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتے، جنگ ہوئی تو کنٹرول سے باہر ہو جائیگی، امریکی کانگریس مین WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز نیویارک: امریکی کانگریس کے دو ریپبلکن اراکین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اور امریکا کو ایسی کسی بھی صورتحال کو روکنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک کے ایک ہوٹل میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں امریکی رکنِ کانگریس لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جیک برگمین اور لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) کیتھ سیلف مہمانِ خصوصی تھے جبکہ پاکستانی امریکن تنویر احمد سمیت متعدد...
اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں، بھارت کی حرکتیں انتہائی خطرناک ہیں، اس نے پانی روکا تو ایران کو بھی مسائل ہوں گے، وزیراعظم چاہیں تو کل جماعتی کانفرنس بلا سکتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نجی ٹی وی پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی روکے جانے سے ایران کو بھی پانی کے حوالے سے مسائل ہوں گے۔ پانی کا کیا تعلق ہے دہشتگردی سے، اس قسم کے فیصلے تو جنگ میں نہیں ہوتے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت جو حرکتیں کررہا ہے وہ انتہائی خطرناک ہیں، پوری دنیا کے سامنے آگیا کہ بھارت معصوم پاکستانیوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ وزیراعظم اگر چاہیں تو کل جماعتی...
سینیٹر ایمل ولی خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے بھارت کو دیے گئے مؤثر اور منہ توڑ جواب کی بھرپور حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی وطن کی بات ہوگی، ہم حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ پاکستان کے تمام شہری ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے متحد ہیں، اور ہمارے درمیان نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں، لیکن پاکستان کی سالمیت سب سے مقدم ہے۔ ایمل ولی خان نے بھارت کے حالیہ اقدامات اور بیانات کو ’شرمناک حرکت‘ قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے کسی بھی ڈرامے یا چال کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا...
پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد اب ایک ارب 39 کروڑ کیتھولک افراد کی توجہ اس بات پر مرکوز ہیں کہ ان کے اگلے پوپ کون اور کہاں سے ہوسکتے ہیں۔ اگلے پوپ کا انتخاب سینیئر کیتھولک پادریوں پر مشتمل کالج آف کارڈینلز کرے گا۔ اہل ہونے کے لیے امیدوار کا مرد رومن کیتھولک ہونا ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پوپ فرانسس چل بسے، ویٹیکن کا باضابطہ اعلان ووٹ ڈالنے کے اہل 138 کارڈینلز میں سے پوپ فرانسس کے ہاتھوں مجموعی طور پر 110 کارڈینلز مقرر کیے گئے تھے۔ یہ گروپ پچھلے انتخابی حلقوں کے مقابلے میں خاص طور پر زیادہ متنوع ہے جس میں ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکا کی نمائندگی ہے۔ ان میں سب سے کم عمر کارڈینل صرف...
اسلام آباد میں انسدادِ منشیات کانفرنس میں سیکریٹری داخلہ، خلیجی ممالک کے وفود اور ڈی جی اے این ایف نے بھی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان انسدادِ منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔ اسلام آباد میں انسدادِ منشیات کانفرنس میں سیکریٹری داخلہ، خلیجی ممالک کے وفود اور ڈی جی اے این ایف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آج ہم عالمی محاذ پر صفِ اوّل کے سپاہی بن کر منشیات کے خلاف یہاں اکٹھے ہیں، خلیجی ممالک کے وفود کی یہاں موجودگی ہمارے مشترکہ عزم کی مظہر ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہم تعاون کو مزید مستحکم،...
دنیا بھر سے وہ تمام باہنر افراد جو نیوزی لینڈ کی شہریت حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں ‘اسکِلڈ مائگرینٹ کیٹیگری ریزیڈنٹ ویزا’ کے ذریعے یہ موقع فراہم کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ 55 سال سے کم عمر کے ان تمام افراد کو اس ویزا اسکیم کے ذریعے نہ صرف اپنے ملک ملک میں خوش آمدید کرتا ہے بلکہ انہیں مستقل شہریت بھی دیتا ہے جو ہنرمند ہوں اور ملک کی معیشت میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: نیوزی لینڈ جانے اور شہریت اختیار کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے بڑی خبر یہ ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست گزاروں کو کوالیفکیشن، تجربہ اور سابقہ ملازمتوں پر مبنی تجزیے میں 6 نمبر اسکور کرنے ہوں گے، اس ویزا...

’ماں بننے والی ہوں!‘ شادی سے پہلے جب نینا گپتا نے سنائی خوشخبری تو کرکٹر نے دیا ایسا جواب، سکتے میں رہ گئی تھیں اداکارہ
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) جس عمر میں زیادہ تر لوگ گھر پر بیٹھ جاتے ہیں، نینا گپتا اپنی اداکاری کی مہارت سے ناظرین کو مسحور کر رہی ہیں۔ وہ سیریز ‘پنچایت’ کے سیزن 4 میں منجو دیوی کے طور پر واپس لوٹ رہی ہیں، جو 2 جولائی سے پرائم ویڈیو پر نشر ہوگی۔ ان کے فلمی سفر سے زیادہ، ان کی ذاتی زندگی ایک رولر کوسٹر رائیڈ کی طرح رہی۔ نینا گپتا نے 80 کی دہائی میں فلموں میں قدم رکھا تھا۔ پھر انہوں نے ٹی وی کا رخ کیا۔ وہ ہر گھر میں پہچانی جانے لگی۔ لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ ویوین رچرڈز کے ساتھ اپنے عشق کی وجہ سے خبروں میں رہیں۔ اس وقت بغیر...
سینئر وکیل اور میزبان نعیم بخاری نے بانی پی ٹی آئی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کی زمین کو تو انہیں ہاتھ بھی نہیں لگانا چاہیے تھا۔ وہ اگر بانی پی ٹی آئی کے مشیر ہوتے تو انہیں یہ مشورہ دیتے۔ نعیم بخاری نے کہا کہ ریاست کا ملکیتی کوئی ہار آپ کیسے لے سکتے ہیں؟ کوئی بال پین یا پینسل بھی تحفہ ملے تو وہ بھی ریاست کی ملکیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مردم شناس بھی نہیں۔ بانی پی ٹی آئی فواد چودھری کو کیسے منتخب کر سکتے ہیں؟ بابر اعوان مشیر کیسے ہو سکتے ہیں؟ سینئر وکیل کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی...

ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن، ہم لوگ متحد ہوکر بہتر پاکستان بنا سکتے ہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت مشکلات کا شکار تھی، لیکن اب بہتری کی طرف جارہی ہے، ہم لوگ ایک ہوکر بہتر پاکستان بنا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں جمہوری نظام کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے، وزیر قانون لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معیشت کے استحکام کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایس او ایس پاکستان پورے ملک میں پھیل گیا ہے، وزیراعظم کی طرف سے 10 کروڑ روپے ایس او ایس کو دیے جاتے ہیں۔ وزیر قانون نے کہاکہ خوشی ہے ایس او ایس کے بچے تعلیم کے ہر شعبے میں آگے جارہے ہیں، گولڈن جوبلی...
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 26 مارچ 2025ء ) عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام مسائل حقیقی عوامی نمائندوں کے ذریعے ہی حل ہو سکتے ہیں، ڈنڈے کے زور سے کبھی مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ بگڑتے جاتے ہیں، ریاست کا فرض ہے بلوچستان کے لوگوں کی آواز کو سنے ان کے مسائل کو حل کرے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ “پاکستان کے تمام مسائل حقیقی عوامی نمائندوں کے ذریعے ہی حل ہو سکتے ہیں۔ ملک کو 1971 کی طرح توڑنے کی بجائے جوڑئیے! بلوچستان پر بھی اس وقت ایک جعلی حکومت مسط ہے، وہ کیسے...

عمران خان کے بغیر کوئی مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے، ہم سب کو ذاتی انا سے نکل کر متحد ہونا پڑےگا، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم سب کو اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر وسیع تر ملکی مفاد کے لیے متحد ہونا پڑےگا، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے لیکن کوئی بھی مذاکرات عمران خان کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے۔ صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، جب تک عمران خان جیل میں ہیں ملک میں سیاسی استحکام ممکن نہیں، جبکہ ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال کی اصل وجہ غلط پالیسیاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں علی امین گنڈاپور نے کیا...
کراچی میں جماعت اسلامی عام و عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگر فارم 45 کے مطابق فیصلہ کیا جائے تو کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مسترد کردیا ہے، مافیا سے جان چھڑانے کے لیے ایک بڑی تحریک چلانے کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی عوام کے ساتھ مل کر ڈرگ مافیا کے خلاف تحریک چلائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلط کردہ لوگ کبھی بھی عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ کراچی میں جماعت اسلامی عام و عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ لیاری کے عوام کا محبت دینے پر...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدے پر پیشرفت ہوئی ہے موسمیاتی تبدیلیوں پر ممکنہ طور پر فنڈز بھی فراہم کیے جاسکتے ہیں پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ پہلے اقتصادی جائزہ بارے ہونیو الے مذاکرات سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سات ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی اور پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مارچ 2025ء) واشنگٹن میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، اسرائیلی وزیر اعظم بنجیمن نیتن یاہو کے بعد، ایسے دوسرے اہم رہنما تھے جنہوں نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ بھارتی میڈیا میں اس ملاقات کو دونوں رہنماؤں کے درمیان بہترین کیمسٹری اور دونوں ملکوں کے درمیان قربت کو اجاگر کرنے کے لیے خوب اچھالا گیا اور کہا گیا کہ ٹرمپ کی دوسری انتظامیہ کے دوران بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں "قوت رفتار" کا امکان ہے۔ تاہم خارجہ امور کے متعدد ماہرین نے ٹرمپ کی دوسری مدت کے دوران نئی دہلی کے لیے مشکلات کی پیش گوئی کی ہے...

مشال یوسفزئی کے جیل میں داخلے پر پابندی کا کیس: یہ سب جہاں سے ہو رہا ہے اس کا نام بھی ہم نہیں لے سکتے، جسٹس سردار اعجاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کی جیل میں داخلے پرپابندی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں ایڈووکیٹ جنرل اور مشال یوسفزئی کی نوک جھوک کے دوران جسٹس سردار اعجاز نے ریمارکس دیے کہ آپ دونوں آپس میں کیوں لڑرہے ہیں اور سمجھتے کیوں نہیں کہ یہ کسی اور جگہ سے ہورہا ہے، یہ سب جہاں سے ہو رہا ہے اس کا نام بھی ہم نہیں لے سکتے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کی جیل میں داخلے پرپابندی کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں مشال یوسفزئی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت قائم ہوئے ایک سال گزر چکا ہے۔ حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے کارکردگی رپورٹ بھی عوام کے سامنے رکھی گئی۔ اب اسی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ میں تو سیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ 16 رکنی ہے۔ 5 معاون خصوصی ہیں۔ کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف پنجاب کے ہر ڈویژن کے لیگی ایم پی ایز سے ملاقاتیں کیں، ان کے انٹرویوز کیے جس کے بعد پنجاب کی...
ویب ڈیسک—رمضان میں صحت مند اور توانا رہنے کے لیے درست غذا کا انتخاب بہت اہم ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی ایک آپشن کے بارے میں بتانے والے ہیں جسے ڈائٹ میں شامل کرنے کے بہت سے فوائد ہیں۔ چنا چاٹ ہم میں سے اکثر لوگوں کے افطار کے دستر خوان پر موجود ہوتی ہے۔ چنے ذائقے دار تو ہوتے ہی ہیں بلکہ یہ صحت کے لیے بھی بہت مفید ہوتے ہیں۔ چنے غذائیت سے بھرپور خوراک ہے جن میں وٹامن، فائبر اور پروٹین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ امریکہ کے ہارورڈ میڈیکل اسکول کے ایک مضمون کے مطابق ایک کپ پکے ہوئے چنوں میں 14.5 گرام پلانٹ بیسڈ...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمشن تشکیل دینے سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دے دے۔ آئینی بینچ نے کہا کہ درخواست میں لکھا ہے 9 مئی کو درجنوں لوگ مارے گئے لیکن کسی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ نہیں لگایا، ایک سرٹیفکیٹ یا ایف آئی آر کی کاپی تو لگا سکتے تھے۔ جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ آپ کی استدعا کیا ہے؟۔ جس پر وکیل حامد خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے پر جوڈیشل کمشن تشکیل دیا جائے، 9 مئی کے ملزموں کو کس انداز سے پراسیکیوٹ کیا جا رہا...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی بات ہے جو وزرا کی فوج لائی گئی ہے، ملک کے کیا حالات ہیں اور یہ اتنے وزرا کو لے کر اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے۔ انسدادِ دہشتگری عدالت میں شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب تک ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوں گے ملک میں کبھی بھی سیاسی استحکام نہیں آ سکتا۔ چاہے حکومت 10 وزیر لے یا 100 اس سے کوئی فرق نہیں پڑ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوٹے تھے انہوں نے اپنے ضمیر کا سودا کیا، وہ لوگ کابینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے ضمیر...
نئے کپڑے خریدنے کے بعد فوراً انہیں پہننے کی خوشی سب کو ہوتی ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کیا انہیں دھونا ضروری ہے؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے کپڑے پہننے سے پہلے انہیں دھونا ایک اچھا خیال ہے، خاص طور پر اگر وہ کپڑے آپ کی جلد کے قریب ہوں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ نئے کپڑوں میں پروڈکشن کے دوران استعمال ہونے والے کیمیکلز، اضافی رنگ، اور مختلف آلودگیاں ہو سکتی ہیں، جو آپ کی جلد کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔ نئے کپڑوں میں کیا ہوتا ہے؟ کیا آپ نے کبھی محسوس کیا کہ نئے کپڑے کچھ خاص بو رکھتے ہیں؟ یہ بو اکثر کپڑوں میں موجود کیمیکلز اور اسٹارچ...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بلاک بسٹر مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ پاکستانی شائقین ایونٹ کے آغاز سے ہی ٹیم سیلیکشن کو لے کر کافی تنقید کرتے نظر آرہے تھے اور آج کی کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ شائن اسٹائن نامی ایکس صارف نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی اننگز پر تنقید کرتے ہوئے ایک میم شیئر کر دیا اردو اور انگلس کا فرق#ChampionsTrophy2025 pic.twitter.com/zkY9VyNLBB — شائن سٹائن (@Shine_Stine) February 23, 2025 صحافی عامر سعید عباسی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یا تو جیتنا ہے یا سیکھنا ہے، ہم ہار نہیں سکتے‘ یا تو win ھے...
پشاور: وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا گیمز 2025ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں پشاور (صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان آئے گا سب ٹھیک کرے گا، ریاست کو بھی کہتا ہوں نظریات کو قید نہیں کر سکتے۔ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میں مناظرے کے لیے تیارہوں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اصول، اخلاقیات اور...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ انفرادی طور پر اگر کسی کے اختلاف ہیں تو وہ کسی بھی پارٹی میں ہو سکتے ہیں، اختلاف رائے بھی ہو سکتا ہے، میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ سب ایک پیج پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رہنماء پاکستان تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے، مقبول پارٹی ہے، لوگ زیادہ آ رہے ہیں، لیڈر بھی زیادہ ہیں، ایسا ہوتا رہتا ہے، میرے خیال سے اس کو پارٹی کی لڑائی نہیں کہہ سکتے، انفرادی طور پر اگر کسی کے اختلاف ہیں تو وہ کسی بھی پارٹی میں ہو سکتے ہیں، اختلاف رائے بھی ہو سکتا ہے،...
وی نیوز سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد بطور ڈپٹی کمشنر تعینات رہا اور بعد ازاں بلو چستان آیا، میرے لیے یہ ایک الگ تجربہ تھا کیونکہ نہ صرف اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان ہزار کلو سے زائد کا فاصلہ ہے بلکہ دونوں علاقوں کے درمیان نفسیا تی فاصلہ بھی کئی گنا زیادہ ہے۔ اسلام آبا د اور کوئٹہ کے مسائل میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ کوئٹہ ڈویژن میں گورننس کے مسائل بے پناہ ہیں۔ اسلام آباد میں حکومتی رٹ کو قائم کرنا آسان جبکہ یہاں نسبتاً مشکل ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی کی کوئٹہ میں رونمائی حمزہ شفقات نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی نظر...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے، مقبول پارٹی ہے، لوگ زیادہ آ رہے ہیں، لیڈر بھی زیادہ ہیں، ایسا ہوتا رہتا ہے، میرے خیال سے اس کو پارٹی کی لڑائی نہیں کہہ سکتے، انفرادی طور پر اگرکسی کے اختلاف ہیں تو وہ کسی بھی پارٹی میں ہو سکتے ہیں اختلاف رائے بھی ہو سکتا ہے،میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ سب ایک پیج پر ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارٹی کا صدر ، جنرل سیکریٹری، وزیراعلیٰ ، صوبائی صدر یہ سارے ایک پی پیج پر ہیں، باقی ورکروں کے اندر یا اس میں کوئی اختلاف یا ٹکراؤ...
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نمل عمر ایکٹ تمام اسپتالوں پر لاگو ہے، گن شاٹ یا ایکسیڈنٹ میں آپ پرائیویٹ اسپتال بھی جاسکتے ہیں اس کے پیسے سندھ حکومت بھرے گی اور کوئی پولیس سرٹیفکیٹ نہیں مانگا جائے گا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انفلونزیا بیماری پاکستان سمیت دیگر ممالک میں تیزی سے بڑھ رہی ہے، تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ سوشل ڈسٹنس رکھیں ہاتھ نہ ملائیں، اس بیماری سے لنگس بھی متاثر ہوسکتے ہیں، احتیاط کریں۔ انہوں ںے کہا کہ نمل عمر ایکٹ سندھ اسمبلی نے پاس کیا تھا، نمل عمر بل قانون ہے سب اسپتالوں پر لاگو ہے، کسی کو کوئی گن شاٹ ہوجائے یا ایکسیڈنٹ ہوجائے تو آپ پرائیویٹ...
اسلام آباد (رپورٹ: میاں منیر احمد) مسلمانوں میں اتحاد نہیں ٹرمپ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوسکتے ہیں‘ امریکا، یورپ میں سرمایہ کاری کی وجہ سے مسلم حکمران ٹرمپ منصوبے کے خلاف کچھ نہیںکرسکتے‘ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں مزید 110 فلسطینی شہید ہوئے‘ مسئلہ فلسطین مزید گمبھیر ہوگا‘ غزہ کی تباہی کے بڑے مجرم سعودی عرب، قطر ، یو اے ای اور ترکی ہیں۔ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان ،عدالت عظمیٰ کے سینئر قانون دان حسنین ابراہیم کاظمی، تجزیہ کار مظہر طفیل،ادیب دانشور، تجزیہ کار سید اظہر علی شہ بخاری، ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان، بزنس مین شیخ اظہر اقبال، تجزیہ کار اعجاز احمد، پیپلز پارٹی ورکرز کی مرکزی رہنما...

مودی ٹرمپ ملاقات میں تجارت کا پہلو نمایاں ہو گا‘امریکی صدر مزیدتیل خریدنے کا مطالبہ بھی کرسکتے ہیں.تجزیہ نگار
نئی دہلی/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )بھارتی وزیراعظم نریندرمودی آج وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے بھارتی تجزیہ نگاروں کے مطابق نئی دہلی درآمدی محصولات کو کم کرنے‘ غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو واپس لینے اور امریکی تیل خریدنے پر رضامندی کا اظہار کرچکا ہے اور دونوں راہنماﺅں کے درمیان ملاقات سے پہلے ہی بھارت کچھ مصنوعات پر ٹیکس کی شرح میں کمی کر چکا ہے اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے امریکہ سے ڈی پورٹ ہونے والے اپنے 104 غیر قانونی شہریوں کو واپس لے چکا ہے.(جاری ہے) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی کے دورہ امریکہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے باوجود لین دین یعنی تجارت کا...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی کے سیاسی مقصد کے لیے ایندھن نہ بننا، ملک کے خلاف قدم نہیں اٹھانا، ملک پر حملوں کی تعلیم دینے والے آپ کے دوست نہیں ہوسکتے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا، آپ کا کام ذاتی حملے نہیں، عوام کی خدمت کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جشن سٹیم میں شرکت کی اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے، اسکول کے بچوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپنے یونیفارمز پر دستخط کرائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مجھے آپ سب بچوں پر بہت فخر ہے، سرکاری اسکولوں میں تعلیم پرائیویٹ سے بہت پیچھے ہے، ان اسکولوں کے بچوں...
اسلام آباد : وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کی قلت کی وجہ سے نئے میٹرز لگانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں ، صوبوں کو آئین کے مطابق مختص کوٹہ کے مطابق گیس فراہم کی جارہی ہے اور کوئی بھی آئین سے مبرا نہیں ہے۔ ۔جمعرات کو رکن قومی اسمبلی مصطفی محمود کی صدارت میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک اور سیکرٹری پٹرولیم سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاکہ مجھ سمیت میری منسٹری میں سب آئین کے تابع ہیں اورآئین...
فیصل آباد (کامرس ڈیسک) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیراحمد فاروق نے کہا کہ حالیہ تبدیلیوں کے باعث پاکستان کیلئے سعودی عرب کو زراعت، ٹیکسٹائل، تعمیرات اور آئی ٹی کے شعبوں میں برآمدات بڑھانے کے نئے امکانات پیدا ہوئے ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کیلئے فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اپنے قوانین میں تبدیلی کردی ہے جس کے بعد اب پاکستانی سرمایہ کار کفیل کے بغیر بھی سو فیصد اپنی ذاتی کمپنی قائم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی کے شعبہ میں 90سے زائد پاکستانی کمپنیاں سعودی عرب میں کام...
شیو سینا کے سربراہ نے بی جے پی کی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپکو تھوڑی سی بھی شرم ہے تو "ای وی ایم" کو ایک طرف رکھیں اور بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات کرائیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والا ہندو نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی کا ہندوتوا واضح ہے۔ مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ نے بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کو بیلٹ پیپر پر انتخابات کرانے کا چیلنج بھی دیا۔ وہ شیوسینا کے بانی بالاصاحب ٹھاکرے کے یوم پیدائش کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کررہے...
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حکومت آج بھی سنجیدہ ہو جائے اور کمیشن بنانے کا اعلان کر دے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے ایک بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مذاکرات ختم کرنے کی ذمے دار خود حکومت اور حکمرانوں کا غیر سنجیدہ رویہ ہے، شہباز شریف پی ٹی آئی کو ملک دشمن اور وزرا انتشاری و دہشت گرد قرار دے رہے ہیں، ایسے ماحول میں مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے تکبر اور رعونت کا مظاہرہ کیا ہے ،حکومت کو ملک کی فکر ہے تو ہمارے مطالبات کو تسلیم کرے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی...
ادیبا عالیہ فیض آٹھ دس سال کی عمر سے لکھنے کی ابتداء اسکول میگزین سے ابتداء سے کیا تھا،تحاریر پر انعامات جب وصول ہوئے۔جس سے حوصلہ افزائی ہوئی۔بچوں کیرسائل میں باقائدگی سیکہانیاں لکھنا شروع کیںجس میں ہمدرد نونہال..تعلیم و تربیت اور بچوں کی دنیا سر فہرست ہیں۔اس کے ساتھ ہی اخبارات اور میگزینز میں وقفے وقفے سے مضامین..افسانے۔کہانیاں شائع ہوتی رہیںاس کے علاوہ سچی کہانیاں مختلف قلمی ناموں سے بھی لکھیں.میرا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے ۔جو میری جائے پیدائش ہےہے۔افسانہ نگاری میرا شوق ہے۔ پیشے کے لحاظ سے میں طب کے شعبے سے وابستہ ہوں۔حاد اور مذمن امراض کے علاج میں الحمد للہ مہارت رکھتی ہوں۔پاکستان سے باہر(آن لائن کنسلٹنگ فزیشن کے بطور بھی) علاج معالجہ کی...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) شیخ العالم کونسل کے اور اہلسنّت و الجماعت تعلقہ حیدرآباد کے صدر خلیفہ پروفیسر حافظ نذیر احمد نقشبندی نے کہا ہے کہ حضرت علی ؓ کی سیرت پر عمل کرکے ہم مسائل سے نجات پاسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سیرت علی مرتضیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس سے خلیفہ ڈاکٹر سعید الرحمن نقشبندی، علامہ خرم عطاری نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام صحابہ کرام ؓ کا ماننا ایمان کا حصہ ہے اور ان کے طریقے پر چل کر پوری دنیا کو امن و آتشی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا حضرت علیؓ کی اگر سیرت پر عمل کیا جائے تو ہم تمام مسائل سے نجات پا سکتے ہیں، حضرت...