2025-04-25@12:30:20 GMT
تلاش کی گنتی: 83
«کی دستاویزی»:
کلیم اختر: جعلی ویب سائٹ کے ذریعے شہریوں کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کا معاملہ، نادرا کی جانب سے جعلساز عناصر کیخلاف مستقل اقدامات اٹھانے کا عمل شروع، نادرا نے ابتدائی طور پر شناختی دستاویزات سے متعلق سہولیات کو محدود کر دیا۔شہریوں کےڈیٹا کو محفوظ بنانے کے پیش نظر پاک آئی ڈی ویب پورٹل سے ختم، پاک آئی ڈی موبائل ایپ پرتمام ترشناختی دستاویزات کی سہولیات کومنتقل کر دیا گیا۔ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں ،بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا تھا، جعلسازوں کی جانب سے جعلی ویب سائٹ بنا کر شہریوں کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جارہی تھی۔شناختی دستاویزات بنوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں کو معاشی طور پر بھی لوٹا جارہا تھا،...
امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے بھائی رابرٹ ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق 10 ہزار صفحات منظر عام پر آگئے ہیں۔ سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی کو 1968 میں اپنے بھائی جان ایف کینیڈی کے قتل سے 5 سال بعد گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا آج جان ایف کینیڈی فائل کے 80 ہزار صفحات جاری کرنے کا اعلان قاتل کی گرفتاری اور عمر قید کی سزا کے باوجود سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق کئی افواہوں اور تبصروں نے جنم لیا، ان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ان کے والد پر فائرنگ کرنے والا ایک شخص نہیں تھا بلکہ متعدد لوگ اس میں ملوث تھے تاہم یہ رائے سرکاری...
—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف درخواست میں اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔تحریکِ انصاف کی جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات میں اخباری تراشے شامل ہیں۔ عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارجسپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔ اضافی دستاویزات میں سپریم کورٹ کا اکتوبر 2016ء کا فیصلہ بھی شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کی تھی۔
چائنا میڈیا گروپ کے ملائیشیا کے متعدد اداروں کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستحط WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کوالالمپور میں وزیر اعظم ہاؤس میں دو طرفہ تعاون کی دستاویزات کے تبادلے کا مشاہدہ کیا۔ دونوں رہنماوں کی موجودگی میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے ملائیشیا کے وزیر برائے امور سیروسیاحت، فن و ثقافت اور وزیر تعلیم کے ساتھ تعاون کی چار دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ دستحط شدہ دستاویزات کے مطابق چائنا میڈیا گروپ ملائیشیائی شراکت دار کے ساتھ معمول کے تعاون کا...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردیے، قانونی دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس سوشل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت حاصل فوائد نہیں لے سکیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کے مطابق بعض ایسے ورکر جن کے پاس دستاویز نہیں وہ جعلی سوشل سیکیورٹی نمبر کے زریعے نوکریاں حاصل کرلیتے ہیں۔
چائنا میڈیا گروپ کے ویتنام کے متعدد اداروں کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستحط WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ کے ویتنام کے سرکاری دورے کے دوران سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدرشن ہائی شونگ نے ویتنام ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ “2025-2026 کے لئےچائنا میڈیا گروپ اور ویتنام ٹیلی ویژن کے درمیان تعاون کی یادداشت”، وائس آف ویتنام ریڈیو اسٹیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ “چائنا میڈیا گروپ اور وائس آف ویتنام ریڈیو اسٹیشن کے درمیان تعاون کا معاہدہ”، اور ویتنام انسٹی ٹیوٹ برائے نشریات و صحافت کے ڈین کے ساتھ “چائنا میڈیا گروپ اور ویتنام...
بیجنگ :ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر ، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور ہسپانوی وزیر خارجہ الواریز نے بیجنگ میں “عوامی جمہوریہ چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور اسپین کے فلم اور آڈیو ویژول آرٹس بیورو کے مابین فلم تعاون پر مفاہمت کی یادداشت” پر دستخط کیے۔ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی فلم مارکیٹ ہے۔ حالیہ برسوں میں ، فلم اور ٹیلی ویژن میں چین اور مغرب کے مابین تبادلے اور تعاون گہرا ہوا ہے اور اہم نتائج حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رہا ہے۔ یادداشت کے مطابق چین اور اسپین فلم کے شعبے میں...
لاہور ایئرپورٹ پرجعلی ویزوں اور دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی میں جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش کرنے والے 5 مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار مسافروں کی شناخت ساجد علی، جواد احمد، تحسین علی، اویس خان اور فاروق احمد کے نام سے ہوئی۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کا تعلق مردان، نوشہرہ، صوابی اور ننکانہ صاحب سے ہے۔ ملزمان لاہور سے ازبکستان جا رہے تھے۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ ملزمان کے پاکستانی پاسپورٹس پر ازبکستان کے جعلی ویزے لگے تھے۔ ملزمان نے...
وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق ملکی و غیر ملکی قرض کا حجم 75 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت خزانہ نے ملکی قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔ وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق ملکی و غیر ملکی قرض کا حجم 75 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق ملکی قرض 51 ہزار، بیرونی قرض 24 ہزار ارب تک پہنچ گیا، دسمبر تا فروری 3 ماہ میں قرضوں میں ایک ہزار 338 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
امریکا کی جانب سے 29فیصد ٹیرف؛ پاکستان کو کتنا نقصان ہوگا؟ دستاویز سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:امریکا کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے بعد ملکی تجارت کو ممکنہ نقصان سے متعلق دستاویز سامنے آگئی۔ وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق امریکا کے 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوگا اور ٹیرف کے نفاذ کے باوجود امریکا کو 2 ارب ڈالرز کے تجارتی خسارے کا سامنا رہے گا۔ دستاویز کے مطابق پاک امریکا تجارت کا حجم گزشتہ مالی سال 7.3 ارب ڈالرز رہا، امریکا کی جانب سے پاکستان کو 2.1 ارب ڈالرز کی مصنوعات برآمد کی گئی۔ امریکی مصنوعات کی برآمدات میں...
چئیرمین نیپرا سرکار سے کتنی تنخواہ وصول کرتے ہیں؟ تنخواہوں اور الاؤنسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ دستاویز کے مطابق چئیرمین نیپرا اور ممبران معاوضے اور الاؤنس کا تعین خود کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا ریگولیٹر کی مینجمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی تفصیلات سامنے آ گئیں، دستاویزات کے مطابق چئیرمین نیپرا سرکار سے ماہانہ 32 لاکھ 47 ہزار 606 روپے وصول کرتے ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ممبران کی ماہانہ تنخواہ 29 لاکھ 43 ہزار 64 روپے ہے، مجموعی طور پر 4 ممبران ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ دستاویز کے مطابق ایک سال مکمل ہونے پر تنخواہ کے برابر گریجویٹی بھی ملتی ہے، گریجویٹی کی مد میں چیئرمین و ممبران سب کو ادائیگی کی جاتی۔دستاویز میں...

کینال پر صدر زرداری کی دستاویزی منظوری موجود، ن لیگ، آئین میں کہاں ہے، صدر ایسا منصوبہ منظور کریں گے، پیپلز پارٹی
کراچی، لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے دعویٰ کیا ہے کہ چولستان کینالز کے منصوبے پر سندھ میں صرف سیاست ہورہی ہے، منصوبے کی صدر سے دستاویزی منظوری موجود ہے، اس پر انکے دستخط ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بلاول کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتی، کینال منصوبے کا حل جلسوں یا میڈیا پر بیان بازی سے نہیں نکل سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوئی لڑائی نہیں لیکن وہ گولا باری کرتے رہتے ہیں۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کینالز کی منظوری سے متعلق میٹنگ کے منٹس کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ منٹس میں اپروول کا لفظ کہیں نہیں ہے۔انہوں نے...

سی ڈی اے میں تقرر و تبادلے ،، من پسند آفیسران کو ایک سے زائد عہدوں پر نوازنے کی روش برقرار ، کس کس کو کون کونسے مزید عہدے مل گئے ، دستاویز سب نیوز پر ۔۔۔۔
سی ڈی اے میں تقرر و تبادلے ،، من پسند آفیسران کو ایک سے زائد عہدوں پر نوازنے کی روش برقرار ، کس کس کو کون کونسے مزید عہدے مل گئے ، دستاویز سب نیوز پر ۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے ،، من پسند آفیسران کو ایک سے زائد عہدوں پر نوازنے کی روش برقرار رکھی گئی ہے۔سب نیوز کو دستیاب تقرر و تبادلوں کے تحریری احکامات کے مطابق گریڈ 19کے ڈائریکٹر آصف مجید کو ڈائریکٹر ایونٹ اربن تھری تعینات کر دیا گیا ہے وہ اس سے قبل تعیناتی کے منتظر تھے۔گریڈ 18کے فہد جاوید کو ڈائریکٹر میگا پارکس اوپی ایس ،ڈپٹی ڈائریکٹر اختر رسول کو ڈائریکٹر انوائرمنٹ...
برطانوی حکومت نے ہنگامی سفری دستاویزات اور ایمرجنسی پاسپورٹس کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا جو کہ 9 اپریل سے نافذ العمل ہوں گی۔ ہنگامی سفری دستاویزات ETD، یہ ان ہنگامی حالات میں جاری کی جاتی ہے جب عام برطانوی پاسپورٹ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ رپورٹس کے مطابق یہ عام طور پر صرف ایک سنگل یا واپسی کے سفر کے لیے ویلڈ ہوتا ہے۔ ایمرجنسی پاسپورٹ صرف انتہائی خاص حالات میں جاری کیا جاتا ہے جب ETD بنانا ممکن نہ ہو۔ Post Views: 1
فائل فوٹو۔ وارداتوں میں استعمال شدہ لائسنس یافتہ اسلحے کی تفصیلات محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی۔ پشاور سے دستاویز کے مطابق سی پی او نے محکمہ داخلہ کو 1980 جرائم پیشہ افراد کی فہرست ارسال کی ہے۔ دستاویز کے مطابق فہرست میں شناختی دستاویز پر اسلحہ لائسنس حاصل کرنے والوں کے نام شامل ہیں۔ دستاویز کے مطابق کیپیٹل سٹی پولیس نے جرائم میں ملوث افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔ سی سی پی او آفس کے مطابق ایک ہی شناختی کارڈ پر متعدد اسلحہ لائسنس بھی جاری ہوچکے ہیں۔ اسٹریٹ کرائم، قتل، اسلحہ نمائش و دیگر جرائم میں گرفتار افراد سے اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے میں وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحریری بریفنگ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے میں وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحریری بریفنگ پیش کردی ہے نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزارت داخلہ اور آئی جی ریلوے کی ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا.(جاری ہے) سرکاری دستاویز کے مطابق جعفر ایکسپریس 11 مارچ کو کوئٹہ سے دن 9 بجے 380 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تھی، پانیر اور مشکاف اسٹیشن کے درمیان دن ایک بجے آئی ای ڈی دھماکے کے ذریعے ٹرین کو روکا گیا دہشت گردوں نے ٹرین پر حملہ کرکے مسافروں...
سٹی 42 : دنیا کے اہم ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات اور سہولتیں فراہم کرنے کیلئے نادرا دفاتر قائم کر دیئے گئے۔ دنیا کے جن ممالک میں پاکستانی شہری خاطرخواہ تعداد میں موجود ہیں انہیں شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے لئے نادرا نے متعلقہ پاکستانی سفارت خانوں کے ساتھ مل کر وہاں نادرا مراکز یا کاؤنٹر قائم کئے ہیں۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلوکے پاکستانی سفارتخانے میں نادرا کاؤنٹر نے کام شروع کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات سے متعلق تمام خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ بحرین کے شہرماناما، کینیڈامیں مانٹریال اوروینکوور ، جنوبی افریقہ کےشہرپریٹوریا،اٹلی کے شہر میلان میں نادرا کاؤنٹرز قائم کئے...
یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی دستاویزی فلم جاریوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی دستاویزی فلم ’’پاکستان کہانی‘‘ جاری کردی گئی ہے۔یہ دستاویزی فلم پاکستان کے قیام کے بعد درپیش مسائل، قائداعظم کی قیادت اور ملک کی ترقی کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہے۔قائداعظم اور لیاقت علی خان کی قیادت میں پاکستان نے سیاسی، زرعی اور صنعتی میدان میں استحکام حاصل کیا۔1950 اور 1960 کی دہائی میں زرعی اصلاحات، ڈیموں کی تعمیر اور صنعتی ترقی نے ملک کو ترقی اور خود کفالت کی راہ پر ڈالا۔اس دستاویزی فلم میں 1965 کی جنگ میں پاکستان کی بحیثیت قوم شجاعت اور دشمن کے خلاف شاندار دفاع کا ذکر شامل ہے. جہاں فوج، فضائیہ اور قوم نے یکجہتی کی مثال قائم کی۔پاکستان...
واشنگٹن: امریکی حکومت نے صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق آخری خفیہ دستاویزات جاری کر دی ہیں، جو اس کیس سے جڑی سازشی نظریات کو مزید ہوا دے سکتی ہیں۔ نیشنل آرکائیوز کے مطابق، یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری 2025 کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت کیا گیا، جس میں کینیڈی، ان کے بھائی رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل سے متعلق تمام فائلز کو بغیر ترمیم کے جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ یہ کیس 60 سال بعد بھی دنیا بھر میں بحث کا موضوع ہے۔ وارن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق، لی ہاروی اوسوالڈ نے اکیلے کینیڈی کو قتل کیا تھا، لیکن کئی لوگ اس نتیجے سے متفق نہیں۔ سی آئی...
امریکی صدر جان ایف کینیڈی قتل کیس کے آخری خفیہ دستاویزات 60 برس بعد جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی حکومت نے صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق آخری خفیہ دستاویزات جاری کر دی ہیں، جو اس کیس سے جڑی سازشی نظریات کو مزید ہوا دے سکتی ہیں۔ نیشنل آرکائیوز کے مطابق، یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری 2025 کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت کیا گیا، جس میں کینیڈی، ان کے بھائی رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل سے متعلق تمام فائلز کو بغیر ترمیم کے جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ یہ کیس 60 سال بعد بھی دنیا بھر میں بحث کا موضوع ہے۔ وارن...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مارچ 2025ء) ٹرمپ انتظامیہ نے منگل کو سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق ہزاروں خفیہ دستاویزات جاری کیں۔ یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ایک ایگزیکٹو آرڈر کے بعد کیا گیا ہے، جس میں کینیڈی کے قتل کے بارے میں غیر شائع شدہ سرکاری فائلوں کو جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی سیاسی رہنماؤں پر قاتلانہ حملوں کی تاریخ کینیڈی کو نومبر 1963 میں ڈیلاس، ٹیکساس کے دورے کے دوران گولی مار دی گئی تھی، لیکن ان کی موت کے حوالے سے سازشی نظریات چھ دہائی بعد بھی موضوع بحث ہیں۔ منگل کی شام نیشنل آرکائیوز کی ویب سائٹ پر 31,000...
امریکا کی نیشنل آرکائیوز نے صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق ایک ہزار 123 نئے ڈی کلاسیفائیڈ ریکارڈز جاری کردیے ہیں۔ یہ ریلیز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر 14176 کے تحت کی گئی ہے، جس کا مقصد جے ایف کے اسیسینیشن ریکارڈز کلیکشن تک سب کو رسائی دینا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فائلز جو پہلے قومی سلامتی کی وجوہات کی بنا پر روکی گئی تھیں، اب آن لائن اور نیشنل آرکائیوز، کالج پارک، میری لینڈ میں فزیکل فارمیٹس میں دستیاب ہیں۔ دستاویزات میں ایف بی آئی اور سی آئی اے کی رپورٹس، انٹیلی جنس میموز اور گواہوں کے بیانات شامل ہیں جو کیس کے اہم پہلوؤں پر نئی روشنی ڈالتے ہیں۔ مزید پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ...
ٹرمپ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ کے شہزادہ ہیری کی امریکا نقل مکانی کے موقع پر ان کے ساتھ خصوصی برتاؤ نہیں کیا گیا تھا۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وکیل نے کہا کہ شہزادہ ہیری کی درخواست کو تمام تر قوانین اور ضوابط کے تحت دیکھا گیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس ضمن میں بعض دستاویز جاری کی ہیں تاہم ان میں بعض معلومات ظاہر نہیں کی گئیں۔ ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے مقدمہ کیا تھا کہ جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شہزادہ ہیری نے ویزا کی دستاویز میں منشیات کے استعمال سے متعلق جھوٹ بولا تھا۔ جج نے شہزادہ ہیری کی زیادہ سے زیادہ دستاویز جاری کرنے کا کہا تاہم شہزادہ ہیری کی اصل امیگریشن فائل...
اسلام آباد: پاکستان نے صنعتی کاروبار کو دستاویزی شکل دینے کے لیے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی ہے۔ آئی ایم ایف شرط کے تحت پاکستان میں صنعتی شعبے کی پیداوار مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ویڈیو نگرانی کے لیے ڈیجیٹل آئی کے نام سے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی اشیاء کی پیداوار کی الیکٹرانک ویڈیو نگرانی ہوگی، اس کے لیے سافٹ ویئر نصب کیا جائے گا۔ سینٹرل کنٹرول یونٹ قائم ہوگا۔ ایف بی آر کو پیداوار کے بارے میں رئیل ٹائم ڈیٹا فراہم...
امریکا میں ایک تھرڈ پارٹی کمپنی کی سنجیدہ نوعیت کی غلطی نے ایک بڑے امریکی بینک کے نامعلوم تعداد میں صارفین کے سوشل سیکیورٹی نمبر اور دیگر نجی معلومات افشا کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بینک آف امیریکا نے اپنے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ خفیہ دستاویزات ایک کھلے کنٹینر میں رہ جانے کی وجہ سے ان کے نام، اکاؤنٹ تفصیلات، پتے، رابطے کی معلومات، تاریخِ پیدائش، سوشل سیکیورٹی نمبر اور دیگر حکومتی شناختیں افشا ہوگئی ہیں۔ بینک کا کہنا ہے کہ اس خلاف ورزی کی ذمہ داری ’ڈیٹا کو تلف‘ کرنے والے تھرڈ پارٹی ادارے پر عائد ہوتی ہے۔ بینک حکام کے مطابق 30 دسمبر 2024 کو ایک بے نام فنانشل سینٹر سے دستاویزات...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ان کے مار لاگو میں واقع گھر سے لی گئی خفیہ دستاویزات واپس کر دی ہیں۔ یہ دستاویزات ماضی میں ممکنہ بدسلوکی کی تحقیقات کے دوران ضبط کی گئی تھیں۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ وہ یہ دستاویزات اپنی صدارتی لائبریری میں رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انصاف نے وہ تمام ڈبے واپس کر دیے ہیں جن پر تحقیقات جاری تھیں۔ ٹرمپ پر الزام تھا کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات کو اپنے فلوریڈا گالف کلب میں غیر قانونی طور پر محفوظ رکھا۔ اس معاملے پر...
رواں مالی سال فروری تک بجلی چوری کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ اس حوالے سے پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق جولائی 2024 سے فروری 2025 تک 7 ارب 61 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ دستاویز کے مطابق یکم جولائی سے 13 فروری تک بجلی چوروں کے خلاف 1 لاکھ 26 ہزار 452 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ بجلی چوری میں ملوث 23 ہزار 119 افراد گرفتار ہوئے۔ پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق بجلی چوری میں ملوث افراد پر 18 کروڑ 53 لاکھ یونٹ ڈالے گئے، بجلی چوری میں ملوث افراد سے 3 ارب 27 کروڑ روپے وصول کر لیے گئے۔ پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق لیسکو میں بجلی چوری میں ملوث 7 ہزار 415 افراد گرفتار ہوئے، گیپکو میں...
سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے پی ٹی آئی کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دے دی۔سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل حامد خان نے دلائل دیے۔دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ نے درخواست میں لکھا ہے 9 مئی واقعے میں درجنوں شہری ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والے کسی شہری کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ لگایا ہے؟ کوئی ایک سرٹیفکیٹ تو ہمیں دکھا دیتے۔جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سانحہ 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر تحریک انصاف کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کی، عمران خان کے وکیل حامد خان نے 9 مئی واقعے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق دلائل دیئے۔ دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ آپ کی اس درخواست میں استدعا کیا ہے؟ جس پر وکیل حامد خان نے کہا کہ 9 مئی واقعے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز...
— فائل فوٹو 9 مئی واقعے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے تحریکِ انصاف کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دے دی۔سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے 9 مئی کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق دلائل دیے۔اس موقع پر جسٹس امین الدین خان نے حامد خان سے سوال کیا کہ آپ کی اس درخواست میں استدعا کیا ہے؟حامد خان نے جواب دیا کہ 9 مئی کے واقعے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کی...
سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی کی وکیل ایڈووکیٹ حامد خان نے استدعا کی کہ 9 مئی کے ملزمان کیخلاف کس انداز سے مقدمہ چلایا جارہا ہے اس سمیت دیگر حقائق جاننے کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: نگراں حکومت کی سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ میں پرویز الہیٰ اور شاہ محمود قریشی بری الذمہ قرار؟ جسٹس جمال خان مندوخیل نے حامد خان سے دریافت کیا کہ کس قانون کے تحت جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، آپ نے درخواست میں لکھا ہے 9 مئی کو درجنوں...
کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل کراچی نے جعلی امریکی دستاویزات فراہم کرنےمیں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران شہریوں کوجعلی دستاویزات فراہم کرنے میں ملوث ملزم کوگرفتارکیا، جس کی شناخت عمیر اسلم کے نام سےہوئی ہے۔ اعلامیے کو مطابق ملزم کو چھاپہ مارکارروائی میں کراچی سےگرفتارکیا گیا، جس کے خلاف کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پرعمل میں لائی گئی۔ ابتدائی تفتیش کےمطابق ملزم نے 2 خواتین کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرجاری کیا اور خواتین کو ویزاپراسس فیس کی جعلی بینک ٹرانزیکشنز سلپ بھی جاری کی۔ گرفتارملزم نارتھ ناظم آباد میں واقع العمران ایویشن نامی ٹریول ایجنسی میں ملازمت کر رہا تھا، ملزم نےخواتین سےمجموعی طور پر...
پاک بحریہ نے مشق سی گارڈ 2025 کے موقع پر خصوصی دستاویزی فلم نگہ دار جاری کردی۔ دستاویزی فلم میں میری ٹائم سیکٹر سے متعلقہ قومی اداروں میں ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ میری ٹائم سے متعلقہ قومی اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور معلومات کے تبادلے کا آغاز 2013 میں قائم ہونے والے جے ایم آئی سی سی سے ہوا۔ سمندر میں روایتی اور غیر روایتی خطرات کا تدارک کرنے والی مختلف ایجنسیوں کے درمیان معلومات کی ترسیل جے ایم آئی سی سی کی ذمہ داری ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی مشق سی گارڈز 2025 کا آغاز 24 فروری سے ہوگا ریسرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کے لیے جے ایم آئی سی سی، پاک...
درنایاب: پاک بحریہ نےمشق سی گارڈ کے موقع پر خصوصی دستاویزی فلم "نگہ دار" جاری کردی۔دستاویزی فلم میں میری ٹائم سیکٹر سےمتعلقہ قومی اداروں میں ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا، میری ٹائم سے متعلقہ قومی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کا آغاز 2013 میں جے ایم آئی سی سی سے ہوا۔جے ایم آئی سی سی سمندر میں روایتی و غیر روایتی خطرات کا تدارک کرنیوالی ایجنسیوں میں معلومات کی ترسیل کا ذریعہ، قومی اداروں میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کیلئے پاک بحریہ نے 2024 میں مشق سی گارڈ کا آغاز کیامشق سرکاری و پرائیویٹ سیکٹر میں شامل اداروں کی جے ایم آئی سی سی پر بڑھتے اعتماد کی گواہی ہے۔ سونے اور چاندی کے...
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کا تعلق کرک، اپردیر اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافروں کی شناخت محمد ابراہیم، محمد شیراز اور حماد افراہیم کے نام سے ہوئی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کا تعلق کرک، اپردیر اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق محمد ابراہیم نامی مسافر موٹر سائیکل بائیک رائیڈر ویزہ پر سعودی عرب جا...
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ مسافروں کی شناخت محمد ابراہیم، محمد شیراز اور حماد افراہیم کے نام سے ہوئی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کا تعلق کرک، اپردیر اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق محمد ابراہیم نامی مسافر موٹر سائیکل بائیک رائیڈر ویزہ پر سعودی عرب جا رہا تھا۔ مسافر کے پاس موجود ڈرائیونگ لائسنس جعلی تھا۔ مسافر نے مذکورہ لائسنس کراچی میں مقیم...
ایف آئی اے امیگریشن نےکراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کی غیرقانونی اور مشکوک دستاویزات پر برازیل جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق افغان شہری امر الدین حاکمی نامی شہری کو آف لوڈ کیا گیا۔ افغان شہری قازقستان کے پاسپورٹ پر برازیل جا رہا تھا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔ مسافر کے پاسپورٹ پر امیگریشن کی انٹری اسٹیمپ موجود نہیں تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے طورخم بارڈر کے راستے غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف کیا۔ آئی بی ایم ایس ریکارڈ کے مطابق بھی مسافر کی پاکستان آمد کے حوالے سے کوئی ہسٹری نہیں پائی گئی۔ سکینڈ لائن آفس کے...

میرپورماتھیلو ،ریجنل ڈائریکٹر محتسب گھوٹکی فضل محمد شیخ 2 ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے واجبات کی دستاویزات ان کے حوالے کررہے ہیں
میرپورماتھیلو ،ریجنل ڈائریکٹر محتسب گھوٹکی فضل محمد شیخ 2 ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے واجبات کی دستاویزات ان کے حوالے کررہے ہیں
موجودہ حکومت کے پہلے پارلیمانی سال کے دوران 29 فروری 2024 سے 28 فروری 2025 تک کی کارروائی کی تفصیل سامنے آگئی۔ اسلام آباد سے جاری دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں پہلے پارلیمانی سال کے دوران ارکان اسمبلی نے کل 1677 سوالات پوچھے، 1341 سوالات کے جواب دیے گئے، جبکہ 336 سوالات کے جوابات نہیں دیے گئے۔ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں داخلہ ڈویژن سے سب سے زیادہ 248 سوالات پوچھے گئے، پاور ڈویژن سے 164 اور خزانہ سے 103 سوالات کیے گئے۔ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں نیشنل سیکیورٹی ڈویژن سے سب سے کم 2 سوالات پوچھے گئے، قومی اسمبلی میں پہلے پارلیمانی سال 29 حکومتی بلز پیش کیے گئے۔ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی میں پہلے پارلیمانی سال 54...
اسلام آباد(کامرس ڈیسک)چھ ماہ کے دوران پاکستان نے 31 ملین ڈالر کے کینو اور دیگر کھٹے پھل ایکسپورٹ کیے، سب سے زیادہ 16 ملین ڈالر سے زائد کے کینو افغانستان کو بھیجے گئے۔ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ترش پھل بالخصوص کینو کی برآمدات سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔وزیر تجارت جام کمال نے دستاویز پیش کیں جن میں بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر 2024ء پاکستان نے 1 لاکھ 5 ہزار 690 میٹرک ٹن کھٹے پھل برآمد کیے جن کی مالیت 30 اعشاریہ 9 ملین ڈالر بنتی ہے۔دستاویز میں بتایا گیا کہ 16 اشاریہ 72 ملین ڈالر کے کھٹے پھل افغانستان بھیجے گئے۔
ملک بھر میں میٹرک و انٹرمیڈیٹ کی اسناد کی تصدیق کرنے والے ادارے آئی بی ای سی (انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن) نے مذکورہ اسناد کی تصدیق کے عمل میں سربمہر لفافوں کے ذریعے بھجوائی گئی اسناد کے عمل کو ختم کردیا ہے اور اس کی جگہ ڈیجیٹلائز سسٹم متعارف کروادیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت ملک بھر کے 29 تعلیمی بورڈ سے میٹرک و انٹرمیڈیٹ کی اسناد کی تصدیق اب دستیاب آن لائن ڈیٹا اور پورٹل شیئرنگ کی بنیاد پر کی جائے گی اور اسی تصدیق کی بنیاد پر طلبہ کے میٹرک و انٹر کی دستاویزات کی کردی جائے گی، یہ نظام 16 فروری سے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز اور یہاں سے میٹرک و انٹر کرنے والے طلبہ...
ترک صدر پاکستان کا دورہ کرکے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔ انہوں نے صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان سے ملاقاتیں کیں۔ دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جاری تعلقات کو سٹرٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اسی دورے کے دوران پاکستان ترکیہ 24معاہدوں، ایم او یوز پر دستخط بھی کئے گئے، سب سے اہم بات، تجارتی حجم 5ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ 169سے زائد دنیا کے ممالک میں ترکیہ واحد ملک ہے جہاں پاکستانی پاسپورٹ اور پاکستانیوں کی تھوڑی بہت عزت کی جاتی ہے۔ پاکستان اور ترکیہ مشہور زمانہ آر سی ڈی معاہدے کے تحت بھی جڑے رہے ہیں۔ ترکیہ حقیقت میں پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے۔...

سی ڈی اے ایڈمن کا بڑا فیصلہ ، سات آفیسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کون کونسے آفیسران شامل ؟ دستاویز سب نیوز
سی ڈی اے ایڈمن کا بڑا فیصلہ ، سات آفیسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات جاری کون کونسے آفیسران شامل ؟ دستاویز سب نیوز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز سالام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تحریری احکامات میں سی ڈی اے کے سات آفیسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لیکر ایڈمن کے دینے کا کہا گیا ہے ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ عبدالرحیم کی جانب سے جاری مراسلے میں ایاز خان سے گاڑی ڈبل کیبن ، آصف مجید ڈبل کیبن ، عامر شہزاد ٹیوٹا کرولا کار ، عرفان خان مروت ڈبل کیبن ، آفتاب سلیم سوزوکی وین ، ڈاکٹر قدیر سوزوکی کلٹس اور مہربان خان سے سوزوکی وین واپس لیکر ایڈمن پول کو...
الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک تعمیر پاکستان پارٹی کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔ الیکشن کمیشن ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پاکستان پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے وکیل ساجد تنولی پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا میں ہیں ہمیں ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔ ممبر سندھ نے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو پارٹی الیکشن کروائے گئے۔ پیپلز پارٹی کے انتخابات 4 سال کے لیے ہوتے ہیں۔ وکیل ساجد تنولی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو 6 فروری کو نوٹس دیا گیا جس کے بعد وہ حاضر ہوگئے۔ ممبر...
سندھ ہائی کورٹ نے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔سندھ ہائی کورٹ کراچی میں دستاویزات میں رد و بدل اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمہ میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت وکیل صفائی عامر منصوب قریشی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق یہ معاملہ 2019 کا ہے، ایف آئی اے کی جانب سے ایف آئی آر 2024 میں درج کی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ جن دفعات پر مقدمہ درج کیا گیا، الزام کے تحت وہ مقدمے میں نہیں ہونے چاہیے۔ ملزم کی جانب سے دستاویزات میں کوئی جعل سازی نہیں کی گئی۔ انھوں نے کہا استغاثہ کے مطابق بچیوں کے نام تبدیل کیے گئے۔ عامر منصوب قریشی ایڈووکیٹ نے کہا ٹرسٹ کے...
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ جبکہ سینیگال سے واپس آنے والے انسانی اسمگلنگ کا شکار مسافر سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے ملزم کی شناخت حسن امجد خان کے نام سے ہوئی ہے، جو بو ٹسوانا سے ایتھوپیا کے راستے فلائٹ نمبر ET 694 سے کراچی پہنچا تھا۔ یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے امیگریشن، جعلی ویزے پر جنوبی افریقہ جانے والا ملزم گرفتار ترجمان نے بتایا کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران ملزم کو مشکوک پایا گیا جس پر پوچھ گچھ کی گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے سال 2015 میں لاہور سے تنزانیہ...
مِشعل پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کا کنٹری پارٹنر ادارہ ہے۔ اس کی ’پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025‘ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ ہے۔ جس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے کی منظم دستاویز بندی اور گزشتہ 11 مہینوں میں 120 سے زائد اصلاحات کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں گورننس، اقتصادی پالیسی، قانونی فریم ورک اور ادارہ جاتی کارکردگی کے احاطے سمیت معاشی عدم استحکام، افراطِ زر، زرمبادلہ ذخائر اور قرضوں کے دباؤ پر حکومتی اقدامات کی تفصیل بھی شامل ہے۔ مزید پڑھیں: ’پتن‘ رپورٹ بے بنیاد اور اداروں کے خلاف سازش ہے، الیکشن کمیشن پاکستان ریفارمز رپورٹ میں گورننس، احتساب اور شفافیت پر جامع تجزیے، پالیسی تبدیلیوں کے حقیقی اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی رپورٹس...
فوٹو فائل ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران ملک بھر میں ہر قسم کی صحت کی سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں۔ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ایک ماہ کے دوران میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں مزید 5.36 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر میڈیکل ٹیسٹ 15.16 فیصد تک مہنگے ہوئے۔دستاویز میں کہا گیا کہ جنوری میں کلینک مزید 4.28 فیصد تک مہنگے ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے محکمہ صحت سندھ کی ویب سائٹ ڈیڑھ سال سے غیر فعال صحت عامہ کی سہولیات فراہمی میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے:سپیشل سیکرٹری ہیلتھ صحت کی سہولیات کے معیارات میں مسلسل بہتری کی کوشش کررہے ہیں،ڈائریکٹر ائی کے ڈی اس میں بتایا گیا کہ ایک ماہ میں ڈینٹل سروسز مزید 2.22 فیصد...
ملزم کاشف امین نے شہری کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض امریکی کمپنی اور پاکستانی کمپنی میں ملازمت کی دستاویزات فراہم کی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ویزا حصول میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی میں گرفتار ملزم کی شناخت کاشف امین کے نام سے ہوئی۔ ملزم فراڈ اور جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث ہے۔ ملزم پر سال 2024ء میں جعلی سفری دستاویزات فراہم کرنے کا الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کاشف امین نے شہری کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض امریکی کمپنی...
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے معصوم شہریوں کو سمندری راستے سے یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر سے پوچھ گچھ کی، مسافر کی شناخت محمد عثمان عمر کے نام سے ہوئی جو ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز ET-694 کے ذریعے سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے کراچی پہنچا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا نیا سربراہ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہورائرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا،مسافر یورپ جانے کے لیے چوہدری تیمور نامی انسانی سمگلر سے رابطے میں تھا، مذکورہ ایجنٹ نے مسافر کو 25...
کراچی ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ویزا حصول میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی میں گرفتار ملزم کی شناخت کاشف امین کے نام سے ہوئی۔ ملزم فراڈ اور جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث ہے۔ ملزم پر سال 2024 میں جعلی سفری دستاویزات فراہم کرنے کا الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ترجمان کے مطابق ملزم کاشف امین نے شہری کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض امریکی کمپنی اور پاکستانی کمپنی میں ملازمت کی دستاویزات فراہم کی تھیں۔ امریکی قونصیلٹ کراچی نے مذکورہ جعلسازی کی نشان دہی کی تھی۔ ملزم کے خلاف...
فائل فوٹو تعمیراتی شعبے کےلیے وزیراعظم کی ٹاسک فورس کا تیار کردہ مجوزہ پیکیج سامنے آگیا۔جیو نیوز کو حاصل دستاویز کے مطابق ہاؤسنگ کے شعبے میں خریداروں کو ریلیف دینے کی سفارش کی تجاویز شامل کی گئی ہیں، نان فائلر کو 1 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد خریدنے کی اجازت کی تجویز دی کئی ہے۔پراپرٹی کی فروخت میں ٹیکس کی شرح نصف کرنے کی تجویز شامل ہے، پراپرٹی کی خرید و فروخت پر مجموعی ٹیکس ساڑھے چار فیصد تک کرنے کی تجویز ہے جبکہ اس وقت یہ ٹیکس 11 سے 14 فیصد تک ہے۔مجوزہ پیکیج میں فائلرز کےلیے 5 کروڑ کی پراپرٹی کو ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں شامل کرنے کی سہولت کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت ہاؤسنگ نے تعمیراتی...
بیجنگ : صدر آصف علی زرداری کے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے بیجنگ میں “چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات کے درمیان تعاون کی یادداشت” اور “چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے درمیان تعاون کی یادداشت” پر دستخط کیے۔ بدھ کے روزچینی صدر شی جن پھنگ اور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دونوں فریقوں کے درمیان مذکورہ بالا تعاون کی دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔ چین اور پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے چائنا میڈیا گروپ اور پاکستانی فریق نے جوائنٹ پروڈکشن تکنیکی...

سی ڈی اے ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء باری نے تمام پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ، کون کون سے آفیسرز پولنگ کے عمل کو مکمل کروائیں گے ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر
سی ڈی اے ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل،ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء باری نے تمام پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ، کون کون سے آفیسرز پولنگ کے عمل کو مکمل کروائیں گے ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سی ڈی اے میں ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کر لیں گئیں ،، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ریلیشن عطاء باری ارشد نے تمام 34 پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ، ہر پولنگ اسٹیشن پر سی ڈی اے کی جانب سے آفیسر اور باقی عملے کی تعیناتی اور انتظامات کا جائزہ لیا ،، اس موقعہ پر عطاء باری نے پولنگ کے عمل کو شفاف اور پر امن بنانے کے...
لاہور(نیوز ڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں، ٹیکسز میں اضافہ، کرنسی ایڈجسٹمنٹ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں۔ حکومتی دستاویز کے مطابق ٹیکسز میں اضافہ اور کرنسی ایڈجسٹمنٹ مصنوعات مہنگی ہونے کی وجہ بنی۔ دستاویز میں بتایا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر 2 روپے 47 پیسے ڈیوٹی عائد کی گئی، پیٹرول پر 23 پیسے فی لیٹر ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹ کیا گیا۔ دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فریٹ مارجن کو ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کم کیا گیا۔ پیٹرول پر فریٹ مارجن 6 روپے 7 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 37پیسے کیا گیا۔ دستاویز میں بتایا ہے کہ ڈیزل پر 4 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافی ڈیوٹی عائد کی گئی، ڈیزل...
کراچی ( پ ر)معروف سینئر صحافی نادر شاہ عادل (شاہ جی) کی پہلی برسی کے موقع پر اْن کی شخصیت اور فن سے متعلق تیار کردہ دستاویزی فلم کی نمائش کراچی پریس کلب میں ہوئی۔ 35 منٹ کے دورانیے کی یہ فلم فائن ٹی وی نے تیار کی جس کے پروڈیوسر ڈائریکٹر معروف صحافی ریاض عاجز ہیں۔ فلم کی تیاری میں سینئر صحافی الطاف مجاہد نے کلیدی کردار ادا کیا۔ فلم کی اسکریننگ کے موقع پر نظامت کے فرائض الطاف مجاہد نے انجام دیے۔ تقریب کی صدارت سینئر صحافی سید صفدر علی نے کی جبکہ روزنامہ نئی بات کے مدیر مقصود یوسفی اور سینئر صحافی عامر لطیف مہمانانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر روزنامہ ایکسپریس کے حسن عباس، رمضان بلوچ،...
مدراس ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکار دھنوش کے حق میں فیصلہ سنایا ہے، جو اداکارہ نینتھارا اور ان کی نیٹ فلکس دستاویزی فلم "نینتھارا: بیونڈ دی فیری ٹیل" کے حوالے سے ایک کاپی رائٹ تنازعہ میں شامل تھے۔ عدالت نے نیٹ فلکس انڈیا کی درخواست کو مسترد کر دیا، جس میں دھنوش کی سول درخواست کو رد کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب نومبر 2024 میں دھنوش نے دعویٰ کیا کہ فلم "نانوم راوڈی دھان" کا تین سیکنڈ کا کلپ ان کی اجازت کے بغیر دستاویزی فلم میں شامل کیا گیا۔ یہ فلم دھنوش کی پروڈکشن میں بنائی گئی تھی۔ دھنوش نے عدالت سے اس کلپ کو فوری طور پر ہٹانے اور 10...
لاہور: پاکستان ریلوے کی 13 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی غیر قانونی طور پر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے قبضے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلوے کی 13 ہزار 381 ایکڑ سے زائد اراضی غیر قانونی طور پر آج بھی قابضین کے قبضے میں ہے۔ سرکاری دستاویزات میں انکشافات سامنے آنے کے بعد بھی بااثر لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ ریلویز کی اراضی پر قبضہ کرکے قبضہ مافیا ماہانہ کروڑوں روپے کما رہا ہے اور بہت ساری اراضی پر کمرشل کاروبار ہو رہا ہے جبکہ سیکڑوں ایکڑ اراضی پر مکانات بن چکے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق 24 ہزار ایکڑ سے زائد لینڈ پنجاب حکومت کے...
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: خفیہ دستاویز سامنے آگئی، عمران حکومت پر سوالیہ نشان لگ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کے سربراہ مرزا شہزاد اکبر کے دستخط شدہ معاہدہ رازداری (ڈِیڈ آف کانفیڈنشلٹی) کے مطابق عمران خان حکومت کی پراپرٹی ٹائیکون اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان 190 ملین پاؤنڈز کے معاملے میں حکومت کی براہِ راست مدد کی نشاندہی ہوتی ہے۔ انگریزی روزنامہ ’دی نیوز‘ کے رپورٹر فخر درانی نے رپورٹ کیا ہے کہ معاہدے میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ کا ذکر ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ معاہدہ اس وقت تک خفیہ رہے گا جب تک...
اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کے سربراہ مرزا شہزاد اکبر کے دستخط شدہ معاہدہ رازداری (ڈِیڈ آف کانفیڈنشلٹی) کے مطابق عمران خان حکومت کی پراپرٹی ٹائیکون اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان 190 ملین پاؤنڈز کے معاملے میں حکومت کی براہِ راست مدد کی نشاندہی ہوتی ہے۔ انگریزی روزنامہ ’دی نیوز‘ کے رپورٹر فخر درانی نے رپورٹ کیا ہے کہ معاہدے میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ کا ذکر ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ معاہدہ اس وقت تک خفیہ رہے گا جب تک کہ قانوناً اسے افشا کرنے کی ضرورت نہ پیش آئے۔ اس صورتحال کے تناظر میں ٹائیکون کے ساتھ حکومت کے تعاون پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔ جس وقت...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کیا عمران خان کی حکومت نے پراپرٹی ٹائیکون اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان 190؍ ملین پاؤنڈز کی وطن واپسی کے معاملے میں کوئی مدد فراہم کی تھی؟ اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کے سربراہ مرزا شہزاد اکبر کے دستخط شدہ ’’معاہدہ رازداری‘‘ (ڈِیڈ آف کانفیڈنشلٹی) کو دیکھیں تو اس میں حکومت کی براہِ راست مدد کی نشاندہی ہوتی ہے۔ معاہدے میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ کا ذکر ہے اور معاہدے میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ اس وقت تک خفیہ رہے گا جب تک کہ قانوناً اسے افشاء کرنے کی ضرورت نہ پیش آئے۔ اس صورتحال کے تناظر میں ٹائیکون کے ساتھ حکومت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کیا عمران خان کی حکومت نے پراپرٹی ٹائیکون اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان 190 ملین پاؤنڈز کی وطن واپسی کے معاملے میں کوئی مدد فراہم کی تھی؟اثاثہ ریکوری یونٹ (اے آر یو) کے سربراہ مرزا شہزاد اکبر کے دستخط شدہ ’’معاہدہ رازداری‘‘ (ڈِیڈ آف کانفیڈنشلٹی) کو دیکھیں تو اس میں حکومت کی براہِ راست مدد کی نشاندہی ہوتی ہے۔ معاہدے میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ کا ذکر ہے اور معاہدے میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ یہ معاہدہ اس وقت تک خفیہ رہے گا جب تک کہ قانوناً اسے افشاء کرنے کی ضرورت نہ پیش آئے۔ اس صورتحال کے تناظر میں ٹائیکون کے ساتھ حکومت کے تعاون پر...
دوسری مرتبہ امریکی صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ چار سال آرام نہیں کروں گا بلکہ کام کر کے امریکا کو پھر ایک عظیم ملک بناؤں گا۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ جرائم پیشہ تارکین وطن کو امریکا تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام اب غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے رہے ہیں۔ جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر نے سرحدیں کھولیں جس کی وجہ سے کئی امریکی شہری قتل ہوئے۔ وہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ سعودی عرب سے امریکا میں مزید سرمایہ کاری کرنے کو کہیں گے، عالمی ادارہ صحت میں دوبارہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی، رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل کی تحقیقات کی باقی رہ جانے والی تمام خفیہ دستاویزات کو عام کرنے سے متعلق حکمنامے پر دستخط کردیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے جمعرات کو مذکورہ ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا، ’یہ ایک بڑا فیصلہ ہے، لوگوں کی بڑی تعداد دہائیوں سے اس انتظار میں تھی، اب سب کچھ سامنے آجائے گا‘۔ یہ بھی پڑھیں: ابراہم لنکن اور جان ایف کینیڈی کا بُھوت؟ صدر ٹرمپ کے حکمنامے کے تحت نیشنل انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر کو 15 دن کے اندر سابق صدر جان ایف کینیڈی جبکہ 45 دن کے اندر رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران جعل سازی اور جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ میڈیاذرائع کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحٰق جہانگیر کی ہدایت پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ کی جارہی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار ملزمان میں عرفان قاسم، مطیع اللہ باجوہ اور ایشور ڈار شامل ہیں، عرفان قاسم نامی مسافر نے یونان سفر کرنے کی کوشش کی، ملزم کے پاسپورٹ پر موجود یونان کا ویزہ جعلی تھا جب کہ ملزم نے کراچی کے رہائشی فیصل نامی ایجنٹ کے ذریعے سفری دستاویزات...

سی ڈی اے میں ایک بار پھر تبدیلی کی ہوا چل پڑی ،متعدد ڈی جیز تبدیل ،شہباز حسین کو واپس بھیج دیا گیا ، دستاویز سب نیوز پر
سی ڈی اے میں ایک بار پھر تبدیلی کی ہوا چل پڑی ،متعدد ڈی جیز تبدیل ،شہباز حسین کو واپس بھیج دیا گیا ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز سی ڈی اے میں ایک بار پھر تبدیلی کی ہوا چل پڑی ،متعدد ڈی جیز تبدیل ،شہباز حسین کو واپس بھیج دیا گیا ، دستاویز سب نیوز پر
تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں اور خبردار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی دستاویزات پر تھائی لینڈ کا سفر کرنے والوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تھائی لینڈ قونصلیٹ کراچی نے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں، جس میں کہا ہے کہ ای ویزا درخواست دینے والے مسافر اصل دستاویزات جمع کرائیں۔ تھائی قونصلیٹ نے تمام دستاویزات خاص طور پر ایئر لائن ٹکٹ اور ہوٹل کی اصل بکنگ ہونا لازمی قرار دی ہے۔قونصلیٹ کا کہنا تھا کہ جانچ پڑتال میں جعلی دستاویز پائے جانے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا، جعلی دستاویزات پر درخواست گزار اور ٹریول ایجنٹس کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر سیٹیلمنٹ سروے ریونیو نے عدالت عظمی اور عدالت عالیہ کے اضافی، عارضی، دوہرے چارج ختم کرنے کے احکامات کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مختار کار سٹی کے دفتر میں تعینات سروئیر کو 3 وارڈز کا اضافی چارج سونپ دیا، کئی ماہ گزرنے کے باوجود تینوں وارڈز میں سروئیر کی تعیناتیاں نہیںکی گئی ہیں، منظور نظر سروئیرمرتضی ملاح نے شہریوں اورسرکاری املاک کی کروڑوں روپے مالیت کی اصل دستاویزات میں جعل سازی کرنے کے بعدغائب کر دی، ریونیو ریکارڈ کے نگراں ڈپٹی کمشنرنے بھی صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود معاملے پر خاموشی اختیارکررکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مختار کار سٹی (ریونیو) کے دفتر میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری املاک ونجی پراپرٹیوں کے اصل ریکارڈ...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات عوام کے سامنے آشکار کریں گے۔ ٹرمپ کا کہناتھا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد وہ جو کام کریں گے ان میں سے ایک یہ ہے کہ کینیڈی کے قتل سے متعلق تمام دستاویزات کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ کینیڈی کے علاوہ ان کے بھائی رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ کے قتل سے متعلق تمام دستاویزات کو سامنے لانے کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ ہم عوامی دلچسپی کی حامل دیگر متعلقہ دستاویزات بھی منظر عام پر لائیں گے۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) آل حیدرآباد بیٹری ایسوسی ایشن کے صدر احمد ادریس چوہان، نائب صدر عبدالصمد قریشی، جنرل سیکرٹری عظیم احمد اور دیگر نے کہا ہے کہ ہر سال سندھ کے محکمہ آبپاشی کی جانب سے صفائی کے نام پر پانی کی فراہمی بند کر دی جاتی ہے، جبکہ صفائی کا کچھ پتا نہیں ہوتا، لگتا ہے یہ عمل صرف دستاویزی حد تک محدود ہوتا ہے۔ نہ تو کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ ہی متعلقہ افسران اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی بند ہونے سے حیدرآباد کے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں، پینے کے پانی کی قلت نے زندگی اجیرن بنا دی، جبکہ معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو...
کراچی: فیڈرل انویسٹی ایجنسی سے امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے کینسر کا مریض ہونے کی جعلی دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ کی تحریری شکایت پر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے کینسر کا مریض ہونے کے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس و دستاویزات پر امریکی ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں سیالکوٹ کا رہائشی رضا عباس اور سہولت کار مبینہ ٹریول ایجنٹ امیر حمزہ شامل ہیں، رضا عباس نے ایک کروڑ روپے کے مساوی جعلی بینک اسٹیٹمنٹس قونصلیٹ میں پیش کیں، جبکہ ملزم نے ٹریول ایجنسی کا جعلی مالک ہونے...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2025ء) 190 ملین پاونڈ کیس کے دوران اہم دستاویزات اور شواہد پیش نہ کیے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و اینکر شہزاد اقبال نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے 190 ملین پاونڈ کیس کے فیصلے سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے بتایا کہ ایسے کیسز میں پراسیکیوشن پر ذمے داری ہوتی ہے کہ وہ شواہد اور دستاویزات عدالت میں پیش کرے۔ تاہم 190 ملین پاونڈ کیس کے فیصلے میں جج کی جانب سے بھی بتایا گیا کہ کیس کے ٹرائل کے دوران پراسیکیوشن اہم دستاویزات اور شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔ دوسری جانب 190 ملین پاونڈ کیس کے فیصلے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی...
محراب پور (جسارت نیوز) چوری کی واردات، 3 موٹر سائیکل اور دستاویز چوری، نوشہرو فیروز تھانے کی حدود قاسمی آٹو ایکسچینج شاپ کی نقب زنی کے بعد چور 3 موٹر سائیکل بمعہ کاغذات چرا کر لے گئے، دکان مالک عابد سولنگی کے مطابق چور الماری کا تالا توڑ کر گاڑیوں کے اصل کاغذات، بچوں کے ڈومیسائل اور دوسرا قیمتی سامان چرا کر لے گئے، واقعہ پولیس کی نااہلی ہے۔ ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار ملک چوروں کو پکڑ چوری واپس کرائیں بصورت دیگر تاجر برادری احتجاج کرے گی۔
اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے خیبر پختونخوا کی 19 سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی عدم تعیناتیوں کے کیس میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو 6 فروری تک تیاری کے ساتھ پیش ہونے کاحکم دیاہے،دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے استدعاکی تھی کہ کیس میں اضافی دستاویزات جمع ہوئی جن کو پڑھنے کے لیے وقت درکار ہے، جسٹس محمدعلی مظہرنے کہاکہ ایک مہینے سے مقدمے کی دستاویزات جمع ہیں جائزہ لینا آپ کا کام ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دستاویزات میں رد و بدل اور انسانی اسمگلنگ کیس میں 3 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران ملزم صارم برنی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے اور ضمانت پر رہا ملزمہ عالیہ ناہید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت کیس کے 3 مفرور ملزمان بسالت خان، حمیرا ناز اور مدیحہ اسلام سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی۔عدالت نے تینوں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر ملزم صارم برنی کے وکیل نے اپنے موکل سے ملاقات کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کردیے اور کیس...

قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، وفاقی وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو واضح کردیا
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے۔ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی دستاویزات...
---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی۔اس دوران محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی قوم اورسیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاکستان کی بہادر قوم نے دہشت گردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔محسن نقوی نے یہ...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ محسن نقوی کا...