2025-11-19@06:44:43 GMT
تلاش کی گنتی: 6329
«کی معطلی کے بعد»:
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے جزوی اپیلیں منظور کر لیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے 12 صفحات پر مشتمل اپنا فیصلہ جاری کیا۔ وی نیوز کے مطابق جسٹس مندوخیل نے 39 نشستوں پر اپنا اصل فیصلہ برقرار رکھا جبکہ 41 نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 41 امیدواروں کو آزاد قرار دینے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں تھا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے واضح کیا کہ 41 نشستوں سے متعلق فیصلہ آئین اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا، لہٰذا ان نشستوں کو واپس سلیکٹڈ امیڈ ایگزیکٹو کمیٹی (SIC) کے حق میں قرار دیا گیا۔ کراچی، ای چالان سے بچنے...
’وفاق کے خلاف سخت مؤقف، تھانوں اور اسپتالوں پر چھاپے‘ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا پہلا مہینہ کیسا گزرا؟
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو منصب سنبھالے ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے، جس میں انہوں نے وفاق کے حوالے سے سخت مؤقف اپنایا، عوامی رابطہ مہم تیز کی اور سیاسی طور پر بھی خاصے سرگرم رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تو وفاق کی جانب سے اس فیصلے کی سخت مخالفت سامنے آئی۔ تاہم طویل تاخیر اور رکاوٹوں کے بعد سہیل آفریدی نے 15 اکتوبر کو گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، ہمیں پورا حق دیا جائے، سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کی کوشش اور کابینہ کی تشکیل وزیراعلیٰ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب اْن کی بہنوں نے دھرنا دے دیا۔ پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔مذاکرات میں ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا یک خلاف کریک ڈائون شروع کیا اور مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا۔پولیس نے اڈیالہ جیل جانے والا راستہ بند کر دیا اور عمران خان سے کسی رہنما یا فیملی ممبر کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر علیمہ خان نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے...
ملتان کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ثانیہ زہرا قتل کیس میں مقتولہ کے شوہر علی رضا کو سزائے موت سنادی۔ثانیہ زہرا قتل کیس میں شوہر علی رضا، ساس عذرا پروین، دیور علی حیدر سمیت 6 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شوہر علی رضا کو دفعہ 302 کے تحت سزائے موت سنائی جبکہ ساس عذرا پروین اور دیور علی حیدر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا جبکہ 3 ملزمان کو رہا کردیا گیا۔فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ ثانیہ زہرا کے والد اسد عباس شاہ نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کے لیے اکیلا لڑتا رہا، آج انصاف اور عدلیہ کی...
مقتولہ ثانیہ زہرا کی پھندا لگی لاش گھر کے کمرے سے برامد ہوئی تھی، تھانہ نیو ملتان میں ثانیہ کے شوہر علی رضا، دیور حیدر رضا، ساس عذرا پروین سمیت چھ افراد کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا، ثانیہ زہرا قتل کیس ایک سال چار ماہ اور نو دن عدالت میں زیر سماعت رہا۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان کی ثانیہ زہرا قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محسن علی خان نے فیصلہ سنایا، ثانیہ زہرا قتل کیس میں مرکزی ملزم علی رضا کو سزائے موت جبکہ علی رضا کے بھائی اور والدہ کو عمر قید کی سزادی گئی، مقتولہ ثانیہ زہرا کی پھندا لگی لاش گھر کے کمرے سے برآمد ہوئی تھی، مدعی پارٹی...
محمد سہیل آفریدی نے پیر کے روز خصوصی افراد، بیمار شہریوں اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بلا کر انکے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو انکے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلیے علاج کی بروقت فراہمی کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پیر کے روز خصوصی افراد، بیمار شہریوں اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بلا کر انکے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو انکے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیراعلیٰ نے علاج کے منتظر آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں اور شہریوں کو فوری...
اسلام آباد :27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں وکلا سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے،اس سلسلے میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاج کیا گیا۔ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے لیے بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسی سلسلے میں اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ ہائوس کے باہر جمع ہوئے جہاں انہوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرآمریت مردہ باد، جمہوریت زندہ باد،27ویں ترمیم مسترد اورعدلیہ کی غلامی عوام کی غلامی ہے جیسے نعرے درج تھے۔ بتایا گیا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف ملک کے مختلف شہروں میں وکلا سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے،اس سلسلے میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاج کیا گیا۔تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے لیے بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسی سلسلے میں اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ ہائوس کے باہر جمع ہوئے جہاں انہوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرآمریت مردہ باد، جمہوریت زندہ باد،27ویں ترمیم مسترد اورعدلیہ کی غلامی عوام کی غلامی ہے جیسے نعرے درج تھے۔بتایا گیا ہے کہ...
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نےبینائی سے محروم اور عارضہ قلب کے مریضوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کردی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلیے علاج کی بروقت فراہمی کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پیر کے روز خصوصی افراد، بیمار شہریوں اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بلا کر انکے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو انکے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیر اعلیٰ نے علاج کے منتظر آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں اور شہریوں کو فوری مدد کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو خصوصی افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ مزید برآں ، محمد سہیل آفریدی نے پناہ گاہ سے...
عدالت نے انجینیئر رشید کو 24 جولائی سے 4 اگست تک پارلیمنٹ کے اجلاس میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ٹیرر فنڈنگ کیس کے ملزم ایم پی انجینیئر رشید کو پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بھارتی کی تحقیقاتی ایجنسی "این آئی اے" کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ نے اگلی سماعت 21 نومبر کو مقرر کی۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس دسمبر میں شروع ہو رہا ہے۔ اس سے قبل عدالت نے انجینیئر رشید کو ستمبر میں ہونے والے نائب صدر کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی تھی۔ عدالت نے انجینیئر رشید کو 24 جولائی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ برازیل سے واپسی کے ساتھ ہی صوبے میں امن و امان کے لیے مزید ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ پنجاب حکومت نے انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا مالیاتی اور جنگی انفراسٹرکچر اکھاڑ پھینکا ہے۔ کالعدم انتہا پسند جماعت کے ٹھکانوں سے غیر قانونی جدید ترین اسلحہ، ہزاروں گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر جنگی ساز و سامان برآمد ہوا ہے۔ مزید پڑھیں: ٹی ایل پی کے مزید سابق ٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے علیحدگی کا اعلان حکومت نے احتجاج کے نام پر نفرت اور فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ کو بھی روک دیا ہے۔ کالعدم جماعت کے عہدیداروں کے 23 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں جبکہ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کی شاہراہ دستور سے منتقلی کے معاملے پر بارز آمنے سامنے آگئیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سیکریٹری نے عدالت کی سیکٹر جی 10 منتقلی کرنے کی مخالفت کردی جبکہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے ہائیکورٹ کی سیکٹر جی 10 منتقلی کی حمایت کر دی۔ڈسٹرکٹ بار کے صدر اور سیکریٹری نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے نام خط لکھ دیا۔صدر اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے نعیم گجر اور جنرل سیکریٹری عبد الحلیم بوٹو کا خط بھجوایا گیا، جس میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کو جی 10 منتقل کریں ہم مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔خط میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جی 10 منتقلی سے وکلاء سائلین کی مشکلات کم ہوں گی۔
عالمی فوجداری عدالت میں استغاثہ نے مشرقی افریقہ کے ملک سوڈان کی دو دہائیوں پُرانی خانہ جنگی کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ایک ملیشیا رہنما کے لیے عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ منگل کے روز عالمی فوجداری عدالت نے علی محمد علی عبدالرحمٰن، المعروف علی کوشائب، کے لیے سزاؤں سے متعلق سماعت کا آغاز کیا، ایک روز قبل پروسیکیوٹر جولیئن نکولز نے دارفور کے مغربی علاقے میں ہونے والی قتل و غارتگری میں اُن کے کردار کے پیشِ نظر زیادہ سے زیادہ سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں خانہ جنگی، سینکڑوں خواتین جنسی تشدد کا نشانہ استغاثہ کے مطابق عبدالرحمٰن جن جرائم میں ملوث ہیں، ان میں کلہاڑی سے 2...
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر ملزم علی حسن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فیک ویڈیو کیس میں ملزم 25 پیشیوں کے باوجود ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہو رہا، جس کے باعث ٹرائل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے، لہٰذا عدالت ملزم اسد علی کی درخواست ضمانت منسوخ کرے۔ ملزم علی حسن کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالتی نوٹس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: 27ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے ساتھ ہی ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے اہم ترین فورمز سپریم جوڈیشل کونسل، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ازسرِنو تشکیل کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی، سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو ہوتے ہی عدالتی ڈھانچے کے اندر کئی بنیادی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ تمام نامزدگیاں دونوں متعلقہ چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت کے بعد کی گئی ہیں تاکہ نئے آئینی ڈھانچے کا عملی نفاذ فوری طور پر ممکن بنایا جا سکے۔اعلامیے کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل...
لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کی جانب سے ملزم کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم کے باوجود ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا، ملزم علی حسن کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جعلی ویڈیو کیس میں ملزم 25 پیشیوں کے باوجود ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہو رہا، جس کے باعث ٹرائل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے، لہٰذا عدالت ملزم کی درخواست ضمانت منسوخ کرے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی نوٹس کے...
پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کر دی۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔پشاور ہائی کورٹ میں وکلاء کی ہڑتال کے باعث کارروائی نہ ہوسکی، جس پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کردی۔عدالت نے متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیل دوبارہ طلب کرلی، وزیراعلیٰ کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔دورانِ سماعت وزیراعلیٰ کے وکیل نے استدعا کی کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مقدمات درج ہیں، وزیراعلیٰ کو تفصیل...
ایک مربوط سرکاری اور بین الاقوامی کوشش کے تحت لیبیا سے وطن واپسی کے خواہشمند 170 بنگلہ دیشی شہری منگل کو ڈھاکا پہنچ گئے۔ ان کی واپسی میں لیبیا میں قائم بنگلہ دیشی سفارتخانے، وزارتِ خارجہ، وزارتِ اوورسیز ویلفیئر و محنت کش، لیبیا کی حکومت اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فارمائیگریشن نے مشترکہ کردارادا کیا۔ یہ افراد صبح 6 بج کر 10 منٹ پر بوراک ایئر کی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ یہ بھی پڑھیں: حکام کے مطابق زیادہ تر واپس آنے والے شہری غیر قانونی طور پر لیبیا پہنچے تھے، جہاں انہیں انسانی اسمگلروں نے یورپ پہنچانے کا جھانسہ دیا تھا۔ لیبیا میں قیام کے دوران متعدد افراد کو اغوا، تشدد اور دیگر بدسلوکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251118-02-5 کراچی (اسٹاف رپورٹر)27 آئینی ترمیم کے خلاف کراچی بار کی ہڑتال جیلوں سے قیدیوں کو پیش نہیں کیاگیا‘سائلین پریشان ہیں۔ 27 آئینی ترمیم کے خلاف کراچی بار کی جانب سے ٹوکن ہڑتال کی گئی گیارہ بجے کے بعد وکلا کی جانب سے ہڑتال کی گئی۔ وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جبکہ جیلوں سے قیدیوں سے بھی نہیں لایا گیا۔ سٹی کورٹ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی تالے لگا کر بند کردیا گیا وکلا کاکہنا ہے کہ ٹوکن ہڑتال کا سلسلہ22 نومبر تک جاری رہے گا۔ سیف اللہ
27 ویں ترمیم، 4 ہائی کورٹ ججز کے مستعفی ہونے کا امکان، اکاؤنٹ ڈپارٹمنٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کی تفصیلات مانگ لیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہائی کورٹ کے ججوں کو ان کی مرضی کے بغیر صوبوں کے درمیان ٹرانسفر کرنے کا اختیار جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو دینے والی متنازع 27ویں ترمیم کے بعد ایسی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ ہائی کورٹ کے کم از کم چار ججز استعفے پر غور کر رہے ہیں۔ موقر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ ان چار ججوں نے حال ہی میں اپنی ہائی کورٹ کے اکائونٹس ڈپارٹمنٹ سے رابطہ کرکے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی مراعات کی مفصل معلومات طلب کی ہیں۔ زبانی طلب کی گئی یہ معلومات پنشن کے فوائد اور جن تاریخوں پر یہ فوائد مل سکتے ہیں ان کی تفصیلات، اپنی باقی رہ جانے والی رخصت (ایکومولیٹڈ لیو بیلنس)، اور...
سلامتی کونسل نے ٹرمپ کے غزہ پلان کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ منصوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ قرارداد کے حق میں 14 ووٹ ڈالے گئے اور کسی بھی ملک نے مخالفت نہیں کی جبکہ چین اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اجلاس سے خطاب میں امریکی مندوب نے پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور انڈونیشیا کا ’غزہ کے لیے مشترکہ کوششوں پر تعاون‘ پر شکریہ ادا کیا۔ امریکی مندوب نے کہا کہ آج سلامتی کونسل نے...
28ویں آئینی ترمیم جلد پیش کی جائے گی، مقامی حکومت، این ایف سی اور صحت کے امور شامل ہوں گے: رانا ثناء اللہ
اسلام آباد/چنیوٹ: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ 28 ویں آئینی ترمیم جلد پیش کی جائے گی اور اسے منظور کر لیا جائے گا۔ چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ 28 ویں آئینی ترمیم جلد پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی اور امکان ہے کہ یہ منظور بھی ہو جائے گی، اٹھائیسویں ترمیم لوکل باڈیز، نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) اور صحت کے شعبے سے متعلق ہوگی۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ترمیم پاس کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے، اٹھائیسویں آئینی ترمیم عوامی مسائل پر مبنی ہے اور اسے پارلیمنٹ کے ذریعے پاس کیا...
نیوزی لینڈ کے اعلیٰ ترین ادبی ایوارڈ اوکھم بک ایوارڈز 2026 میں 2 نمایاں مصنفین کی کتابوں کو مقابلے سے خارج کر دیا گیا ہے کیونکہ ان کے سرورق کی ڈیزائننگ میں مصنوعی ذہانت یعنی اے آئیکا استعمال کیا گیا تھا۔ اسٹیفنی جانسن کی مختصر کہانیوں کی کتاب ‘Obligate Carnivore’ اور الزبتھ اسمتھر کی ناولاؤں پر مشتمل ‘Angel Train’ کو گزشتہ ماہ فکشن کی کیٹیگری میں جمع کرایا گیا تھا، تاہم بعد ازاں ایوارڈ کمیٹی نے نئی اے آئی گائیڈ لائنز کی روشنی میں انہیں نااہل قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ریاض میں چوتھی گلوبل اے آئی سمٹ 2026 میں منعقد ہوگی اسٹیفنی جانسن نے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہی نہیں تھا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے نام موجود جائداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئیں۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں بھی علیمہ خان اور ان کے وکلا پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیرحاضری پردسویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اس کے علاوہ پنجاب ریونیو بورڈ نے علیمہ خان کی جائیداد سے متعلق 38 اضلاع کے ڈی سیز کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق علیمہ خان کے نام پر ضلع بھکر میں 51 کنال 16 مرلے اراضی ہے، ضلع لاہور میاں موضع...
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ منصوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ قرارداد کے حق میں 14 ووٹ ڈالے گئے جبکہ کسی بھی ملک نے مخالفت نہیں کی۔ اجلاس سے خطاب میں امریکی مندوب نے پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور انڈونیشیا کا ’غزہ کے لیے مشترکہ کوششوں پر تعاون‘ پر شکریہ ادا کیا۔ امریکی مندوب نے کہا کہ آج سلامتی کونسل نے ایک تاریخی، تعمیری اور فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے۔ یہ قرارداد غزہ میں استحکام کے راستے کھولنے کی کوشش ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے غزہ پلان کی قرارداد میں فلسطین میں بین...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے عالمی پارلیمانی اور کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی جس دوران علاقائی و عالمی امن، معاشی راہداریوں اور پاکستان کے جغرافیائی کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری طرف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےگورنرپنجاب سردارسلیم حیدر نے بھی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو سے ملاقات کرنے والے عالمی وفد میں برطانیہ، ناروے اور آسٹریا کے پارلیمنٹرینز سمیت دیگر افراد شامل تھے۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں متعلقہ ممالک و اداروں میں باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان دنیا کے لئے ایک قابل اعتماد دوست ملک ہے۔ پاکستان انفراسٹرکچر،توانائی، زراعت، ٹیکنالوجی ،آئی ٹی کے شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کیساتھ...
بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم ضلع حب کے انتخابات میں سید قربان علی رضوی کو بھاری اکثریت سے ایک مرتبہ پھر ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین حب کے ضلعی انتخابات مسجد و مرکزی امام بارگاہ حسینی، جام یوسف کالونی حب میں منعقد ہوئے۔ جس کی نگرانی پارٹی کے الیکشن کمشنر اور صوبائی ورکنگ کمیٹی بلوچستان کے ممبر مولانا برکت علی مطہری نے کی، جبکہ کمیشن کے دیگر ممبران گل محمد سیلرو اور حضور بخش جاموٹ اور ایم ڈبلیو ایم کے تحصیل صدر سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم حب کے جاری بیان میں کہا گیا کہ دستوری اصولوں کے مطابق ضلع بھر کے پانچ یونٹس اور ضلعی کابینہ کے اراکین...
صحافی بینظیر شاہ کی ’جعلی‘ ویڈیو کا معاملہ: عطا اللہ تارڑ کی ذمے داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ’مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی‘ بینظیر شاہ کی جعلی ویڈیو کے شیئر کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے اس عمل شدید قابل مذمت قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ، اب تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، عطااللہ تارڑ بینظیر شاہ نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا تھا کہ عطا تارڑ کی جانب سے فالو کیے جانے والے ایک اکاؤنٹ نے ان کی ایک جعلی ویڈیو (رقص سے متعلق) تیار کی۔ ویڈیو کے ساتھ دیا گیا بیان دعویٰ کرتا ہے کہ یہ بینظیر شاہ کی لندن میں ایک کلب میں رقص کرتی ہوئی لیک شدہ ویڈیو‘ ہے۔ بینظیر شاہ...
ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے گنے کی بمپر پیداوار کے باوجود چینی کی قیمتوں کے بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے. ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رؤف ابراہیم کے مطابق شوگر ملوں کی جانب سے 100 فیصد کرشنگ شروع نہ کیے جانے سے منظم انداز میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایکسپریس نیوز کے استفسار پر بتایا کہ فی الوقت صرف 10فیصد شوگر ملیں گنے کی کرشنگ کررہی ہیں اور باقی ماندہ 90 فیصد ملوں نے سیزن کے باوجود گنے کی کرشنگ کا آغاز نہیں کیا ہے۔ روف ابراہیم کے مطابق گنے کی تیار فصل کی 100فیصد کرشنگ سے فی کلوگرام چینی کی...
علیمہ خان کے نام موجودجائیداد کی تفصیل عدالت میں پیش، 11ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)26نومبر احتجاج پر علیمہ خانم کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، ملزمہ علیمہ خانم آج بھی عدالت پیش نہ ہوئی، دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔علیمہ خانم کی پنجاب میں جائیدادوں سے متعلق بورڈ آف ریونیو کی رپورٹ عدالت پیش کر دی گئی، ،عدالت میں پیش رپورٹ کے مطابق علیمہ خانم بھکر میں 51کنال،16مرلے پراپرٹی کی مالک ہیں، علیمہ خانم ضلع لاہور کے موضع میاں میر 1کنال 4مرلے،موضع نور پور کنوہق میں1کنال 1مرلہ پراپرٹی کی مالکہ ہیں۔علیمہ خانم موضع سلطان رائے ونڈ میں بھی 64کنال 14مرلے کی مالکہ ہیں، علیمہ...
فائل فوٹو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے منجمد بینک اکاونٹس کی رپورٹ جمع نہ کروانے پر کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ کی تعمیل کا حکم دے دیا۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عدالتی حکم پر علیمہ خان کے مختلف بینکوں میں 37 اکاؤنٹ فریز کردیے گئے ہیں۔عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر دسویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔عدالت میں پیش پنجاب ریونیو بورڈ کی رپورٹ کے مطابق لاہور، بھکر، میانوالی اور شیخوپورہ میں علیمہ خان کے نام پر 338 کنال اراضی ہے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید سماعت 29 نومبر تک...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے نام موجود جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش کردی گئی.راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی جہاں آج بھی علیمہ خان اور ان کے وکلا پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیرحاضری پردسویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اس کے علاوہ پنجاب ریونیو بورڈ نے علیمہ خان کی جائیداد سے متعلق 38 اضلاع کے ڈی سیز کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ رپورٹ کے مطابق علیمہ خان کے نام پر ضلع بھکر میں 51 کنال 16 مرلے اراضی ہے، ضلع لاہور میاں موضع میر میں علیمہ خان کے نام پر...
سی ڈی اے کے پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ اور بار بار ٹرانسفر پر سینیٹ کمیٹی برہم؛ ایک پلاٹ پانچ بار کیسے منتقل ہوا؟ جواب نہ مل سکا
سی ڈی اے کے پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ اور بار بار ٹرانسفر پر سینیٹ کمیٹی برہم؛ ایک پلاٹ پانچ بار کیسے منتقل ہوا؟ جواب نہ مل سکا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا اجلاس چیئرمین سینیٹر وقار مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے کے لینڈ ریکارڈ، پلاٹوں کی ٹرانسفر، کرپشن اور متاثرین کے معاملات پر اہم نکات زیرِ بحث آئے۔ اجلاس کے دوران چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ سی ڈی اے نے پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی کے ذریعے اپنا ریکارڈ اسکین کرایا ہے اور زیرِ سماعت عدالتی مقدمات میں پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی جاری ہے۔ ان کا...
معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی معطلی کے باوجود پرتگال نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے پرتگال نے شاندار انداز میں کوالیفائی کرلیا اور یوں کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر عالمی کپ میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔ پرتگال نے اتوار کو پورٹو میں کھیلے گئے میچ میں آرمینیا کو 1-9 کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ رونالڈو معطلی کے باعث میچ میں شریک نہیں تھے، تاہم ٹیم نے ان کی غیر موجودگی میں بھی فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔ اکتالیس سالہ رونالڈو اگلے سال امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ممکنہ طور پر اپنے چھٹے اور کیریئر کے آخری ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے...
وفاقی آئینی عدالت نے پنچاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو وکیل کرنے کی مہلت دے دی۔آئینی عدالت کے جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل بینچ نے پنچاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی مستقلی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار ملازمین ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔ آئینی عدالت نے بغیر وکیل کیس میں حکم امتناع کی فوری استدعا مسترد کر دی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ہمیں تحفظ دے، ڈیپارٹمنٹ میں ہماری گیٹ انٹری بند ہو جائے گی۔ پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے باقاعدہ مقدمات کی سماعت کا آغاز کردیاوفاقی آئینی عدالت کے بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر دو میں سماعت کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
مزدور رہنما پاشا احمد گل مرحوم کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر EPWA کے چیئرمین اظفر شمیم، جنرل سیکرٹری علمدار رضا، متین خان، سینئر نائب صدر، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی محمد اخلاق، احتشام الحسن، حسین زیدی، سلیم بھائی اور ایپوہ کے ممبران خصوصاً محمد جعفر، شہباز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
حافظ حفیظ الرحمن نے سوئی ناردرن کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دو سے تین سال کے اندر یہ منصوبہ مکمل ہو کر گلگت بلتستان کے عوام کو گیس کی سہولت فراہم کرے گا اور مقامی کمیونٹی کے لیے معاشی اور ماحولیاتی فوائد کا باعث بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اسلام آباد میں سوئی ناردرن گیس کے افسران سے اہم ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان میں ایل پی جی ایئر مکس منصوبے کی موجودہ صورتحال، کنکشنز کی فراہمی اور مستقبل کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد عوام کو ماحول دوست اور سستی گیس کی فراہمی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم سے انتقام لینے والوں سے قدرت نے انتقام لیا، حلفاً کہتی ہوں کہ میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا، جادو ٹونے کے ذریعے چلائی جانے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کلائمٹ چینج واریئر قرار لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز ہے، میرے دل میں محترمہ بینظیر بھٹو کے لیے احترام موجود ہے، میری پہچان پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹیز اور بینک کے مسائل ہفتوں میں...
صدر مملکت آصف علی زرداری اور شاہ عبدالّلہ دوم کے درمیان ایوان صدر میں ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیا گیا۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں خاتون اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر شیری رحمان شریک تھے۔ مزید پڑھیں: شاہ عبداللہ دوم کا ’گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز‘ کا دورہ فیلڈ مارشل کا عسکری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور اردن کے دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو نئے شعبوں تک توسیع دینے پر اتفاق کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت جہلم میں کسانوں میں جدید ٹریکٹر تقسیم کر دیے گئے۔ وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے تحصیل جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے 39 کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کیے۔ ان میں سے 10 کسان جہلم، 10 دینہ اور 19 کسان سوہاوہ کے رہائشی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت کے تحت ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے تاکہ کسان سستے داموں جدید زرعی مشینری حاصل کر سکیں۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی کاوشوں سے پنجاب میں زراعت کو فروغ مل رہا ہے اور کسانوں کو...
محکمہ موسمیات نے اتوار کی صبح دھند پڑنے کی پیشگوئی کی ہے، جس میں درجہ حرارت کم سے کم 11 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے دارالحکومت دہلی کے باشندوں کو اتوار کو بھی زہریلی ہوا سے راحت نہیں ملے گی۔ آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق AQI آج صبح 551 ریکارڈ کی گئی، جو خطرے کے زمرے میں برقرار ہے۔ اس کی بڑی وجہ ہوا میں PM2.5 اور PM10 ذرات میں زہریلے ذرات کی موجودگی ہے۔ انتہائی سست ہوا کی رفتار صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہ 12 سگریٹ پینے کے برابر ہے، جو پھیپھڑوں کے لئے انتہائی نقصاندہ ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق...
لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کو حادثہ، 4 تارکین وطن ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز لیبیا کے ساحل کے قریب درجنوں تارکیں وطن کو لے جانے والی 2 کشتیاں اُلٹ گئیں جس میں چار تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کشتی میں 26 بنگلا دیشی تارکین وطن سوار تھے جب کہ دوسری کشتی میں 69 افراد سوار تھے جن میں دو مصری اور درجنوں سوڈانی شہری شامل تھے۔ یہ سانحہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بحیرہ روم میں اسی طرح کے مہلک واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین ہلاکتوں سے رواں ماہ بحیرہ ایجیئن کے یونانی کنارے پر تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثات میں مرنے...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ استعفوں کا سلسلہ ابھی رکے گا نہیں، مزید ججز کے استعفیٰ متوقع ہیں، یہ ججز ایسے تھے جیسے پارٹیز تھی، ان ججز کا انصاف صرف ایک پارٹی کیلے تھا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ ججز ایسے تھے جیسے پارٹیز تھی، ان ججز کا انصاف صرف ایک پارٹی کیلے تھا، ان ججز کی سزا صرف ایک پارٹی کیلئے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لائن لمبی ہے، عمر عطا بندیال کے فیصلے بائسڈ تھے استعفوں کا سلسلہ ابھی رکے گا نہیں، مزید ججز کے استعفیٰ متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی کا حق پارلیمنٹ کا ہے، ججز کی تعیناتی پارلیمنٹ کا حق ہے کیا نواز شریف کو حکومت...
لیبیا کے ساحلی شہر الخمس کے قریب جمعرات کو 2 کشتیوں کے الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ مجموعی طور پر 95 غیر قانونی تارکین وطن حادثے کا شکار ہوئے۔ ریڈ کریسنٹ کے مطابق پہلی کشتی میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 26 تارکین وطن سوار تھے، جن میں سے 4 ہلاک ہوگئے۔ دوسری کشتی میں 69 افراد موجود تھے جن میں 2 مصری اور درجنوں سوڈانی شامل تھے، تاہم ان کی حالت کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: پوپ لیو کی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید، تارکین وطن سے سلوک کو غیرانسانی قرار دیدیا الخمس لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے تقریباً 118 کلومیٹر مشرق میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251116-01-13 لاہور (صباح نیوز) لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو طلب کر لیا۔ ہفتہ کو لاہور کی سیشن عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اُن کے وکیل محمد حسین کچھ دیر میں پہنچیں گے لہٰذا جرح کے لیے مہلت دی جائے جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ بعد ازاں سماعت دوبارہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(آ ئی این پی)شیر پر مہر لگاؤ رانا احمد شہریار کو کامیاب بناؤ کا نعرہ عوامی پذیرائی حاصل کر چکا ہے 23 نومبر کو پی پی 116 میں آزاد امیدوار ذلت امیز ناکامی سے دوچار ہوں گے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پی پی 116 رانا احمد شہریار خاں کی ان شاء اللہ شاندار فتح سے مخالفین بوکلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں 23 نومبر کی صبح کا سورج رانا احمد شہریار خان کی شاندار کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا آزاد امیدوار ضمنی انتخاب میں رانا احمد شہریار کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے چاہے پی ٹی آئی کا سہارا لیں یا پیپلز پارٹی کا دامن تھامے ان شاء اللہ فتح رانا ثنا اللہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک تکمیل پاکستان کے قائم مقام صدر خواجہ سلمان اور محب قومی سماجی کونسل کے چیئرمین اسلم خان فاروقی کی جانب سے تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما و سابق وفاقی وزیر محمود علی مرحوم کی 19ویں برسی کے موقع پر ان کی یاد میں (کل)پیر شام ٹھیک 4بجے بندو خان ریسٹورنٹ مصطفی بینکوئٹ نزد نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ میں ایک ریفرنس منعقد ہو گا اعلامئے کے مطابق ریفرنس کی صدارت معروف سیاسی و سماجی شخصیت محفوظ النبی خان کریں گے اور نظامت کے فرائض سید عبد الباسط انجام دیں گے جبکہ کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ محمد اسلم خان خصوصی شرکت کریں گے مقررین میں ماہر تعلیم محمد راشد سینئر صحافی محمد انور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کے الیکٹرک نے کے تھری پمپ ہاؤس دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 36 گھنٹوں کے بعد مکمل طور پر بحال کردی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کی بحالی کے بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام پمپس دوبارہ فعال ہوگئے ہیں اور شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کے تھری پمپ ہاؤس دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 13 نومبر بروز جمعرات زیرِ زمین کیبل فالٹ کے باعث معطل ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے دو پمپس بند ہوگئے تھے۔ اس تعطل کے باعث شہر کو مجموعی طور پر 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پہلی بار امریکا نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی، چین کا سخت ردعمل آگیا۔چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی اسلحہ کی فروخت چین کی خودمختاری اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے، تائیوان 330 ملین ڈالر کے معاہدے کے تحت ایف16، سی130 کے پُرزے خریدےگا۔چین کی جانب سے امریکی اسلحے کی فروخت کی سخت مخالفت سامنے آئی ہے جبکہ چین نے واشنگٹن کو بھی خبردار کردیا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا باضابطہ طور پر ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے، امریکا تائیوان کی فوجی تیاری کو مضبوط کرنے کا وعدہ بھی کرتا ہے۔خیال رہے کہ ستمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن...
اداکار فیروز خان کے بچوں کی کفالت کو لے کر نیا تنازع سامنے آیا ہے۔ سابق اہلیہ علیزے سلطان نے سوشل میڈیا پر بچوں کے سردیوں کے کپڑوں اور اسکول یونیفارم کے حوالے سے پوسٹ کی، جس کے بعد فیروز خان کی موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب نے بھی ردعمل دیا۔ اب فیروز خان کی بہن تابندہ ملک نے اس معاملے پر تفصیلات سامنے رکھیں اور بتایا کہ سلطان اور فاطمہ کی کفالت کے لیے علیزے سلطان کو ہر ماہ دو لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں، جس میں بچوں کی اسکول فیس اور دیگر ضروری اخراجات شامل ہیں۔ تابندہ کے مطابق یہ رقم عدالت میں ریکارڈ بھی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے تابندہ ملک کی اس وضاحت پر تنقید کی،...
سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک ہو رہا ہے، 4.5 کروڑ عوام کے منتخب وزیر اعلیٰ کو اپنے بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان انہوں ںے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج، جمع کر کے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ...
پنجاب حکومت نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خانم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پنجاب بھر میں علیمہ خانم کی جائیدادوں کی تفصیلی چھان بین کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ علیمہ خانم کے نام تمام منقولہ، غیر منقولہ اور زرعی زمینوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ بورڈ کی جانب سے حاصل ہونے والے تمام ریکارڈ اور معلومات بعد ازاں اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کو فراہم کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد جائیدادوں کی ملکیت اور ان کے قانونی پہلوؤں کی مکمل چھان بین کرنا بتایا گیا...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کے خلاف پنجاب حکومت متحرک ہوگئی جب کہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے علیمہ خانم کی پنجاب بھر سے جائیدادوں کی چھان بین شروع کردی گئی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کردیئے۔ علیمہ خانم کی پنجاب بھر سے جائیدادوں کی چھان بین کی ہدایت کی گئی، پنجاب بھر سے علیمہ خانم کے نام منقولہ ،غیر منقولہ ،زرعی رقبوں کی تفصیلات طلب کی گئیں۔ علیمہ خانم کی جائیدادوں کا تمام ریکارڈ اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کو ارسال کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر ریلوے و سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مایوسی میں گھرا ہوا ایک مرید پیرنی کے اشاروں پر چلتا تھا، عمران خان نے اقتدار میں رہنے کے لیے سازشیں کیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو باتیں ہم سنتے تھے وہ آج بین الاقوامی جریدے میں چھپی ہوئی ہیں، عمران خان کے چاہنے والے اس آرٹیکل کو بار بار پڑھیں۔ مزید پڑھیں: سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ انہوں نے کہاکہ 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد عمران خان کی ایک ہی کوشش رہی کہ کسی طرح اقتدار تک پہنچ جائیں، تاہم یہ اپنے دور حکومت...
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے صدر عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر نے کہا کہ کشمیر میں 14 سیٹوں والی جماعت کا حکومت بنانا بیس کیمپ سے مذاق ہے، پی ٹی آئی کے 14 لوٹوں سے حکومت بنانا پیپلز پارٹی کی کیسی جمہوریت ہے۔دوسری جانب سردار عتیق نے اعلان کیا کہ مسلم کانفرنس اِن ہاؤس تبدیلی کے کھیل کا حصہ نہیں بنے گی۔جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے بھی غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری...
---فائل فوٹو سیشن کورٹ لاہور میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان پر شہباز شریف کے ہرجانے کے دعوے پر وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کی جانب سے دیے گئے بیان پر جرح مکمل کر لی گئی۔وفاقی وزیر عطا تارڑ نے بطور گواہ عدالت میں پیش ہو کر ریکارڈ کروائے گئے بیان پر جرح کی۔پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل نے کہا کہ جو دستاویزات آپ نے بطور گواہ پیش کیں وہ آپ کے خلاف ہیں نہ آپ کے حق میں، دستاویزات آپ نے لکھی ہیں نہ آپ کے ان پر دستخط ہیں۔اس پر عطار تارڑ نے کہا کہ یہ تمام دستاویزات پبلک ڈاکومنٹ ہیں اور ہتکِ عزت کو ثابت کرتی ہیں۔اس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار منوج باجپائی نے کانو بیہل کی نئی فلم ’آگرہ‘ کی بھرپور حمایت کی ہے، جو ریلیز کے باوجود سینما اسکرینز حاصل کرنے میں مسلسل مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ انڈی فلم میکرز کو ملٹی پلیکسز میں جگہ پانے کے لیے ہمیشہ طویل جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ ’آگرہ‘، جو 2023 کے کانز فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹرز فورٹ نائٹ سیکشن میں نمائش کے لیے منتخب ہوئی تھی، شہر کے اس رخ کی کہانی بیان کرتی ہے جسے کبھی نہیں دیکھا گیا—خواہشات، جنون اور ایک ایسے گھر کی تلاش جس میں جی کر سانس گھٹنے لگے۔ فلم کے ڈائریکٹر کانو بیہل نے حال ہی میں ایکس پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے...
جنید ریاض :نوکری پر مستقلی، نئے روزگار کے حصول اور بیرون ملک جانے کے خواہشمند امیدوار لاہور بورڈ سے ڈگریوں کی تصدیق میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سائلین کا کہنا ہے کہ لاہور بورڈ میں ڈگریوں کی تصدیق کا عمل سست روی کا شکار ہے، جس کے باعث انہیں خوار ہونا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف اداروں کی جانب سے تصدیق کے لیے بھیجی گئی ڈگریاں ایک، ایک ماہ سے بورڈ کی جانب سے متعلقہ اداروں کو پارسل نہیں کی جا سکیں۔ امیدواروں کا کہنا ہے کہ ہزاروں روپے فیس جمع کروانے کے باوجود سفارش کی بنیاد پر ڈگریوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ان ججز کا ضمیر دہائیوں سے سویا ہوا تھا کل پارلیمنٹ کی ترمیم کے بعد 2 ججز کی غیرت جاگی، لیکن جب کینگرو کورٹس بنے اور نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا، اس وقت کسی جج کی غیرت نہیں جاگی۔ جس دن نواز شریف کیخلاف کیس ہوتا تھا یہ ججز اپنے گھر والوں کو بھی بلالیتے تھے کہ کیسے ہم نواز شریف کیخلاف فیصلہ دیتے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج ایوان میں بیٹھے ہوئے لوگ اپنا ماضی بھول گئے اور جمہوریت کے علمبرادار بنے بیٹھے ہیں۔ ماضی میں...
گفتگو کے اختتام پر عراقی وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آنے والے دور میں بھی ہم ایرانی برادران کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ اور علاقائی تعلقات مضبوط تر بنانے کے خواہاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں پارلیمانی انتخابات کا شاندار انعقاد اس عظیم ملت کی شان و بلند مرتبہ حیثیت میں اضافہ ہے۔ تسنیم نیوز کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے عراق کے وزیراعظم سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے عراق میں حال ہی میں ہونے والے شکوہ مند اور پُرسکون پارلیمانی انتخابات کو ایک عظیم کامیابی اور عراق کی برادر، عزیز اور...
بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل نے لیجنڈری قوالی گائیک استاد نصرت فتح علی خان کے لیے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ ریئلٹی شو ’’بگ باس‘ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شہناز گل کا کہنا ہے کہ نصرت فتح علی خان کی آواز انہیں خدا کے قریب کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ نصرت فتح علی خان کی قوالیاں سنتی ہیں تو ان کے دل کو بے حد سکون اور روحانی توانائی ملتی ہے۔ یہ موسیقی انسان کو عشقِ الہٰی اور خدا سے جڑنے کا احساس دلاتی ہے۔ عام طور پر اپنی شوخ اور خوش مزاج شخصیت کے باعث پہچانی جانے والی شہناز گل نے اس بار موسیقی کے روحانی پہلو...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اصل میں یہ اصلاحات خود سپریم کورٹ کو کرنی چاہیے تھیں تاکہ اندرونی نظام منصفانہ رہتا، مگر چونکہ ایسا نہیں ہوا، اس لیے پارلیمنٹ کو یہ قدم اٹھانا پڑا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ ہے، اس لیے عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور متوازن بنانے کے لیے قانون سازی کی گئی۔ اصل میں یہ اصلاحات خود سپریم کورٹ کو کرنی چاہیے تھیں تاکہ اندرونی نظام منصفانہ رہتا، مگر چونکہ ایسا نہیں ہوا، اس لیے پارلیمنٹ، جو عوام کی نمائندہ ہے، نے یہ قدم اٹھایا تاکہ عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور متوازن بنایا جا سکے۔ عدلیہ کی حقیقی آزادی کا مطلب...
مولانا عبدالواسع کا موقف ہے کہ کم عمر کی شادی سے روکتھام کا قانون نہ صرف قرآن و سنت اور پاکستان کی اسلامی اساس کے منافی ہے، بلکہ عوامی مذہبی جذبات کی کھلی توہین بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے بلوچستان اسمبلی میں کم عمر شادی کی روک تھام سے متعلق چائلڈ میرج بل کو شریعت کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ یہ قانون نہ صرف قرآن و سنت اور پاکستان کی اسلامی اساس کے منافی ہے، بلکہ عوامی مذہبی جذبات کی کھلی توہین بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی سے متعلق بل کی متعدد دفعات واضح طور پر شریعت کے خلاف...
اسلام آباد: ملک میں تمباکو سے سالانہ 700 ارب روپے کے معاشی نقصان کا انکشاف ہوا ہے، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے تمباکو کنٹرول کیلئے فوری اصلاحات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پائیڈ کے مطابق قوانین کے کمزور نفاذ اور پرانے قوانین کے باعث تمباکو وبا سنگین ہوگئی، تمباکو ہر سال ایک لاکھ 64 ہزار پاکستانیوں کی جان لیتا ہے، تمباکو کے شعبے میں مالی نقصانات جی ڈی پی کے ایک فیصد کے برابر ہیں گزشتہ دس برس میں تمباکو سے معاشی نقصان میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سستا سگریٹ دستیاب رہنے سے نوجوان بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، اسموک لیس تمباکو پر مؤثر نگرانی نہ ہونے سے استعمال میں اضافہ ہواہے۔ پائیڈ نے اسموک...
بلوچستان اسمبلی نے کم عمر لڑکیوں کی شادیوں کے خلاف بل کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، تاہم اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے ہنگامہ برپا کر دیا، جس سے ایوان کا ماحول انتہائی ہنگامہ خیز ہوگیا۔ مزید پڑھیں: کم عمری کی شادی کیخلاف دارالحکومت میں نافذالعمل قانون وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیرصدارت اجلاس میں حکومتی بینچ سے رکن اسمبلی بخت محمد کاکڑ نے بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے اسے غیر شرعی اور جلد بازی میں تیار شدہ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ اپوزیشن ارکان نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی اور احتجاج کے طور پر بل کی کاپیاں...
سربراہ سنی تحریک نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کو مضبوط بنانے کیلئے ملک کے عوام کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ملک میں معاشی استحکام و پائیدار امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکجا ہے، دہشتگرد ملک کے دشمن اور انسانیت کے قاتل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنانا ہے تو سودی نظام ختم اور عوام کو سہولیات مہیا کی جائیں، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر کام کیا جائے، وفاقی و صوبائی اور شہری حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کریں، ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے...
وزارتِ خارجہ کے مطابق ہاشمیہ مملکتِ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین 15 سے 16 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’اسرائیلی بیانیہ نازی پروپیگنڈا جیسا ہے‘، جرمنی میں اردن کی ملکہ رانیہ کا خطاب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے اور دونوں ملکوں کے سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو نئی سمت اور مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے...
اسلام آباد: 27ویں ترمیم کی منظوری کے بعد آئندہ کا لائحہ مرتب کرنے کے لیے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی۔ اجلاس سینیٹر علامہ ناصر عباس کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، بی این پی کے سربراہ اختر جان مینگل، سابق اسپیکر اسد قیصر، زین علی شاہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، علی اصغر خان، حسین اخوانزدہ، شوکت بسرا اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور، 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اہم فیصلوں پر مشاورت کی، ترمیم...
مقبول مختصر ویڈیوز کی سروس وائن ایک نئے انداز میں دوبارہ سامنے آ رہی ہے۔ اس منصوبے کی سرپرستی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے شریک بانی جیک ڈورسی کر رہے ہیں، جن کی مالی معاونت سے نئی ویڈیو ایپ دی وائن متعارف کروائی گئی ہے۔ اس کا مقصد پرانی وائن کی یادوں کو تازہ کرنا ہے، جبکہ اس بار ایپ پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کی مکمل پابندی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ایکس پر نئی سہولت، تصویر کو ویڈیو میں بدلیں صرف ایک کلک سے منصوبے کی قیادت وہی ماہرین کررہے ہیں جو ابتدائی وائن ٹیم میں شامل تھے، یہ منصوبہ جیک ڈورسی کی قائم کردہ غیر منافع بخش تنظیم کے تحت چل رہا ہے۔ کوئی...
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں شاہین آفریدی طبیعت خرابی کے باعث میچ نہیں کھیل سکے ، سلمان علی آغا نے ٹیم کی قیادت کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی فلو کے باعث دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لے سکے، جس میں پاکستان نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کو ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین آفریدی کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیاجبکہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو آرام دیا...
روس کی سکیورٹی سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ایک اعلیٰ روسی حکومتی عہدیدار کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم اس منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔ ایف ایس بی کے مطابق یوکرینی ایجنٹس مبینہ طور پر اس وقت حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جب مذکورہ روسی اہلکار ماسکو کے قریب اپنے رشتے داروں کی قبروں پر حاضری دے رہا تھا۔ ایف ایس بی نے مزید دعویٰ کیا کہ یوکرین روس کے اندر اسی نوعیت کے مزید حملوں کی تیاری کر رہا ہے۔ تاہم یوکرین کی سکیورٹی سروس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس “مسلسل جھوٹی خبریں” گھڑ رہا ہے۔ یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیاسی، قانونی اور انتظامی معاملات پر اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے آغاز میں وزیرِاعلیٰ نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی کے حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، خصوصاً سی سی ٹی وی فوٹیج جمع کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے گا اور اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز امن جرگے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے...
غزہ میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات کے نتائج کے دوران 11 فلسطینی طالبات نے 99 فیصد نمبر حاصل کرکے نمایاں کامیابی اپنے نام کرلی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری اسرائیلی حملوں اور تباہ کن حالات کے باوجود غزہ کے نوجوان بہتر مستقبل کی امید کے ساتھ تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مسلسل مشکلات، نقل مکانی اور بمباری کے ماحول میں بھی طلبہ کا تعلیمی سفر رکا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق 11 طالبات نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے امتحانات میں ٹاپ کیا، جس کے بعد علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تباہ شدہ محلوں اور برباد گھروں میں بھی ان طالبات کے خاندانوں نے اپنی محدود گنجائش کے مطابق خوشی کا اظہار کیا۔ رپورٹ میں یہ افسوسناک انکشاف بھی...
--کولاج فوٹو: فائل سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق دونوں ججز نے گزشتہ رات ساتھی ججز سے ان کے چیمبرز میں جا کر الوداعی ملاقاتیں کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ججز کو استعفیٰ نہ دینے کا ساتھی ججز نے مشورہ دیا، ساتھی ججز آخری وقت تک دونوں ججز کو مستعفی نہ ہونے پر قائل کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ججز نے ملاقاتیں کر کے استعفیٰ دیا اور سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بطور جج سپریم کورٹ استعفیٰ دیا تھا۔
علمائے کرام کا کہنا ہے کہ ختم نبوت کے عقیدے کے بغیر سارے اعمال فارغ ہیں، اپنے عقیدوں کو درست کرلو۔ نبی اکرم ؐ کے طریقے اور سنت کے بغیر کیا جانیوالا عمل غارت ہے، نبی کریم ؐکے ادب کے بغیر کوئی کامیابی نہیں مل سکتی، عقیدہ ختم نبوت کو عام کرو، گھروں میں بازاروں میں دوستوں میں محافل میں عام کرو، اسی میں کامیابی ہے، اللہ تک پہنچنے کا واحد ذریعہ آقائے کائنات ؐ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں عالمی اجتماع کا دوسرا مرحلہ تبلیغی اکابرین کے بیانات سے جاری ہے۔ مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا احمد بٹلہ، مولانا محمد ابراہیم دیولہ آف انڈیا نے کہا کہ دنیا کی محبت نے دین کو بھلا دیا، مصائب اور آلام...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی کی جانب سے پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلا کر دہشت گردی پر بات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں دہشت گردی پر بحث کروالی جائے، داخلہ اور دفاع کے ادارے بریفنگ دیں، بے شک اِن کیمرا اجلاس کروالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ طالبان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں ساڑھے 6 سو فیصد اضافہ ہوا ہے، انِ کی قیادت کہتی ہے انہوں نے ٹی ٹی پی کے لوگوں اور حمایتیوں کو اندر کیا ہوا ہے، دہشت گردی پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ ایوان...
ایف آئی اے لاہور کا بینکنگ فراڈ اور مالیاتی جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاکھوں روپے کے مالیاتی فراڈ میں ملوث کمرشل بینک کے 2 ملازمین سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ یہ ملزمان 39 لاکھ روپے کا جعلی لون پاس کرنے کے جرم میں گرفتار کیے گئے جو کمرشل بینک کے ملازمین تھے۔ گرفتار ملزمان میں محمود الحسن، ذیشان اسحاق، ارشد علی تبسم اور بشیر احمد شامل ہیں۔ ملزمان محمود الحسن اور ذیشان اسحاق بینک میں بطور ایگریکلچر فنانس آفیسر کے طور پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔ مذکورہ ملزمان نے ملی بھگت سے جعلی دستاویزات تیار کر کے شہری کے نام پر جعلی لون پاس کیا۔ لون کی رقم ملزمان نے بشیر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں منشیات تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہیروئن اور آئس جیسی خطرناک منشیات کا مکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منشیات کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کے خلاف بھرپور آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سہیل آفریدی نے اجلاس میں کہا کہ منشیات کا پھیلاؤ افسوسناک طور پر جامعات تک پہنچ گیا ہے، اور اب مزید کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منشیات کی تیاری اور ترسیل کے خاتمے کے...