2025-09-18@13:58:52 GMT
تلاش کی گنتی: 358

«کے گھروں کو مسمار کر»:

    پنجاب حکومت نے گندم کے معاملے پر کسانوں کے گھروں پر چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی کرادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن رانا شہباز نے ایوان میں کسانوں کے گھر چھاپوں کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے کسانوں کی گندم نہیں خریدی جس سے کسان کا نقصان ہوا، پھر حکومت نے کہا اپنی گندم اسٹور کر لیں اور اب جب کسان نے گندم جمع کرلی تو کسانوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اس پر اسپیکر اسمبلی ملک احمد خان نے معاملے کو انتہائی سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک کسان نے کسی جگہ گندم رکھی ہے وہاں ظاہر ہے کئی کسانوں نے...
    سٹی42: پنجاب حکومت نے گھریلو سطح پر پالے جانے والے طوطوں کے لیے نیا اور باقاعدہ قانون منظور کر لیا ہے جس کا مقصد ان پرندوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کو روکنا اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اب الیکزینڈرائن، روز رنگڈ، سلیٹی ہیڈڈ اور پلم ہیڈڈ طوطے رجسٹریشن کے دائرہ کار میں آئیں گے، اور انہیں دوسری شیڈول میں شامل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا رجسٹریشن کی تفصیلات کے مطابق  ہر طوطے کی رجسٹریشن فیس 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔گھروں میں طوطے پالنے والوں کو لائسنس یافتہ بریڈر یا ڈیلر کے طور پر رجسٹر ہونا...
    کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اصل روح کے منافی ہے، محسن نقوی کا بھارتی رویے پر سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے محسن نقوی نے لکھا کہ کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے منافی اور افسوسناک ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ امید ہے اگلے میچز میں جیت کو تمام ٹیمیں خوش اسلوبی اور وقار کے ساتھ منائیں گی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں میچ کے اختتام پر...
    سندھ حکومت کے ترجمان مصطفیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سات لاکھ کیوسک یا اس سے زائد پانی کا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، سندھ حکومت نے ممکنہ فلڈ کے پیش نظر بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور متعلقہ ادارے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے اب تک پانچ سو اٹھائیس ریلیف کیمپس قائم کیے جا چکے ہیں جہاں متاثرہ افراد کے لیے رہائش، کھانے پینے اور طبی سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلیف کیمپس اور مختلف میڈیکل کیمپس میں اب تک 77 ہزار پانچ سو بارہ افراد کو طبی امداد دی گئی ہے جبکہ گیارہ لاکھ اسی ہزار سے زائد...
    کھٹمنڈو: نیپال میں حکومت مخالف احتجاج شدت اختیار کر گیا، مظاہرین نے وزیرتوانائی کے گھر میں گھس کر تجوری توڑ ڈالی اور پیسے باہر لا کر لٹا دیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ احتجاج اس وقت بھی جاری ہے جب حکومت وزیراعظم شرما اولی کے استعفے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے پابندی ہٹانے کا اعلان کرچکی ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کرپشن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور موجودہ نظام میں شفافیت لائی جائے۔ دارالحکومت کٹھمنڈو میدانِ جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 21 افراد ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت 250 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ مشتعل افراد...
    نیپال میں حالیہ بدعنوانی مخالف مظاہروں کے پیش نظر کٹھمنڈو میں بنگلہ دیشی سفارت خانے نے تمام بنگلہ دیشی شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں یا ہوٹلوں میں ہی رہیں اور بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔ یہ بھی پڑھیں: نیپال میں احتجاج شدت اختیار کرگیا، صدر، وزیراعظم کی رہائش گاہیں، پارلیمان نذر آتش، وزیر خزانہ پر تشدد، وزیراعظم مستعفی بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق منگل کو جاری کردہ ایک ہنگامی اعلامیے میں سفارت خانے نے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر نہ صرف نیپال میں موجود شہریوں بلکہ نیپال آنے والے بنگلہ دیشی مسافروں کو بھی فی الحال سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی...
    کوئٹہ جیسا شہر جہاں سرکاری سطح پر نہ چڑیا گھر ہے، نہ ہی وائلڈ لائف پارک، وہاں ایک نوجوان نے اپنے گھر کی چھت کو ایک محفوظ جنگل میں بدل دیا ہے۔ اس چھوٹی سی جگہ نے نایاب پرندوں، خرگوشوں اور دیگر پالتو و نیم جنگلی جانوروں کے لیے ایک پناہ گاہ کا روپ اختیار کرلیا ہے۔ یہ نوجوان کا صرف ایک شوق نہیں، بلکہ فطرت سے محبت اور جنگلی حیات کے تحفظ کا عملی نمونہ ہے۔ اس نوجوان نے محدود وسائل میں کیسے یہ سب ممکن بنایا، اور وہ ان جانوروں کی دیکھ بھال کیسے کرتا ہے، اور کوئٹہ جیسے شہر میں اس کی یہ کوشش کیوں اہم ہے؟ مزید جانیے سلمہ بختیار کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور...
     بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ’ریوا‘ ضلع میں تعینات ایک خاتون جج کو تاوانی خط بھیجنے والے 74 سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ خط میں 500 کروڑ روپے مانگے گئے تھے اور اسے ایک ایسے شخص کے نام سے دستخط کیا گیا تھا جس سے بھیجنے والے کی ذاتی دشمنی تھی۔ واقعہ کیسے ہوا؟ 2 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ موہنی بھاڈوریا، جو ریوا کے ٹایونتھر کورٹ میں تعینات ہیں، کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔ خط میں لکھا تھا: ’اگر زندہ رہنا چاہتی ہو تو رقم ادا کرو‘۔ اس پر دستخط ’ سندپ سنگھ ‘ کے نام سے کیے گئے، جسے خوفناک ہنومان گینگ کا رکن بتایا گیا۔ پولیس جعلی خط لکھنے...
    نئی دہلی: بھارت نے امریکی درآمدی ٹیرف کے باعث ممکنہ معاشی دباؤ سے نمٹنے کے لیے گھریلو مصنوعات پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوامی سطح پر طلب میں اضافہ اور معاشی سست روی کے اثرات کو کم کرنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، صابن، چھوٹی گاڑیاں اور دیگر استعمال کی عام اشیاء پر جی ایس ٹی میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ نئے ٹیکس ریٹ 22 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گے۔ اہم تبدیلیاں  اب اشیائے ضروریہ پر صرف دو ٹیکس سلیب ہوں گی: 5 فیصد اور 18 فیصد پرانی 12 فیصد اور 28 فیصد والی ٹیکس سلیبز کو ختم کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ...
    گلگت بلتستان (نیوز ڈیسک) دیامر کی وادی داریل میں جمعرات کی صبح شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی۔ گماری کے علاقے میں 20 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں سے 5 مکانات مکمل طور پر منہدم ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر داریل وسیم عباس کے مطابق سیلاب سے کھڑی فصلیں، درخت اور واٹر چینل سسٹم بھی شدید متاثر ہوا جبکہ مویشی خانے اور مویشی بھی بہہ گئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیلاب آتے ہی لوگ جانیں بچانے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف بھاگے، درجنوں افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے دوران ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز...
    اسرائیل کے خود ساختہ دارالحکومت یروشلم میں وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں اور یرغمالیوں کی رہائی پر ناکامی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مظاہرے وسعت اور شدت پکڑتے جا رہے ہیں یہاں تک کہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی محفوظ نہیں رہی۔ عوام کی بڑی تعداد نے آج اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب شدید احتجاج کیا جس کے دوران وہاں ایک ٹینک کو بھی آگ لگادی گئی۔ ٹینک میں لگی آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس نے ساتھ کھڑی اسرائیلی فوجی اہلکار کی ایک کار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ٹینک اور گاڑی دونوں جل کر خاکستر ہوگئے۔ متاثرہ گاڑی کے مالک اسرائیلی فوجی اہلکار نے...
    قصور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع قصور میں مصطفی آباد ٹول پلازہ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معمولی تنازعے نے ایک گھر کا کفیل چھین لیا۔ اطلاعات کے مطابق بس ڈرائیور خلیل احمد بیمار والد کی عیادت کے لیے عجلت میں سفر کر رہے تھے۔ ٹول ٹیکس پر 250 روپے کی پرچی کے معاملے پر ان کی تلخ کلامی وہاں موجود نوجوانوں سے ہوگئی۔ بات بڑھتے ہی اوباش نوجوانوں نے ڈنڈوں سے خلیل احمد پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی پرویز اقبال نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔...
    اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے کہا ہے کہ حماس کی مکمل شکست کے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی جس کے لیے غزہ پر بڑے فوجی آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان اسرائیلی فوجی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے نخشونیم بیس پر بلائے گئے فوجی اہلکاروں سے خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ حماس کے مکمل خاتمے کے لیے اسرائیلی فوج پہلے سے زیادہ شدت اور وسعت کے ساتھ غزہ میں کارروائیاں کرے گی۔ اسرائیلی آرمی چیف نے مزید بتایا کہ برّی کارروائیوں میں اسرائیلی فوج ایسے علاقوں میں داخل ہورہی ہے جہاں وہ پہلے کبھی نہیں پہنچی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم دشمن کو ہر جگہ نشانہ بنا رہے ہیں، چاہے وہ...
    گزشتہ روز اسلام اباد میں گھر کے باہر سے ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس لڑکی جس کا نام سامعہ حجاب ہے۔ وہ ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر نمایاں ہے۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے سامعہ حجاب نے کہا کہ میری دوست کائنات کی سالگرہ پارٹی میں حسن زاہد نامی لڑکے سے ملاقات ہوئی۔ میں چونکہ سوشل میڈیا پر مشہور ہوں تو حسن زاہد نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جس پر میں نے اس کو منع کیا اور خود کو اس سے دور کر لیا۔ پہلے یہ میرے گھر کے باہر آ کر بیٹھا کرتا تھا، میرے والد صاحب حیات نہیں...
    لاہور کے علاقے تھیم پارک، موہلنوال اور چوہنگ کے لوگ پچھلے کئی دنوں سے سیلاب کے پانی میں گھِرے ہوئے ہیں۔ اگرچہ اب پانی کچھ کم ہوا ہے مگر سینکڑوں گھروں میں اب بھی پانی بھرا ہوا ہے۔ جہاں کبھی زندگی رواں دواں تھی وہاں آج مایوسی اور بے بسی کے سائے ہیں۔ موہلنوال کی گلیوں میں کھڑے پانی سے بدبو اٹھ رہی ہے۔ لوگ اپنے ٹوٹے دروازوں اور ڈوبے ہوئے فرنیچر کو دیکھ کر آنکھوں میں آنسو چھپا نہیں پا رہے۔ ایک مقامی خاتون، جن کے پاس اب صرف کپڑوں کا ایک جوڑا بچا ہے، لرزتی آواز میں کہتی ہیں کہ میری عمر بھر کی جمع پونجی تھی، سب بہہ گئی۔ قیمتی کاغذات اور زیورات پانی میں ضائع ہوگئے۔...
    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پرساد کے لیے انتظار کا کہنے پر نوجوانوں نے مندر کے خادم کو بے دردی سے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ کلکاجی مندر میں پیش آیا، جہاں 55 سالہ یوگیندر سنگھ، جو ریاست اترپردیش کا رہائشی تھا اور گزشتہ 15 برس سے مندر کی دیکھ بھال کر رہا تھا، پر حملہ کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق جمعے کی رات لڑکوں کے ایک گروپ نے مندر آکر پرساد مانگا۔ یوگیندر سنگھ نے انہیں کچھ دیر انتظار کا کہا جس پر تلخ کلامی ہوگئی۔ بحث بڑھنے پر نوجوانوں نے لوہے کی راڈ سے یوگیندر سنگھ پر شدید حملہ کیا۔ وہ زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں...
    مالی سال 2025-26 کے پہلے ماہ، جولائی میں، بینکوں کی جانب سے گھروں کی تعمیر اور خریداری کے لیے دیے جانے والے قرضوں میں سالانہ بنیاد پر 2.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، جولائی 2025 میں ہاؤسنگ فنانسنگ کا مجموعی حجم 208 ارب روپے تک جا پہنچا، جو کہ جولائی 2024 میں فراہم کردہ 203 ارب روپے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ ماہانہ بنیاد پر بھی بہتری دیکھی گئی، جون 2025 کے مقابلے میں جولائی میں بینکوں کی جانب سے گھروں کے لیے دیے گئے قرضوں میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔ جون میں یہ رقم 207 ارب روپے تھی، جو اگلے ہی ماہ بڑھ کر...
    انقرہ(ویب ڈیسک)ترک وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر یورالوغلو نے اپنی تیز رفتار ڈرائیونگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھی جانے کے بعد انہیں جرمانہ کردیا گیا، ویڈیو میں وہ 225 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے، جو قانونی حد سے تقریباً دوگنا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ وزیرعبدالقادر کی گاڑی اناطولیہ کی مشہور انقرہ موٹروے پر دیگر گاڑیوں کو تیزی سے پیچھے چھوڑتی ہوئی اسپیڈ میں آگے بڑھ رہی تھی، جب کہ پس منظر میں ترک لوک موسیقی اور صدر رجب طیب اردگان کی تقریر کے کچھ حصے چل رہے تھے، جن میں حکومت کے انفراسٹرکچر منصوبوں کی تعریف کی گئی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے...
    فیصل آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج جاوید اقبال نے 9 مئی کو سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملے کے کیس کا 73 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 109 ملزمان میں سے 75 کو سزائیں اور 34 کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے 59 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی، جن میں عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، فرح آغا، کنول شوذب، رائے حسن نواز، احمد چٹھہ، عنصر اقبال، بلال اعجاز، شیخ راشد شفیق، رائے مرتضیٰ اقبال، اشرف سوہنا، مہر جاوید اور شکیل نیازی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے 17 قائدین کو 2 دفعات کے تحت 10، 10 سال کی قید سنائی گئی۔ 42 ملزمان کو 7...
    ایک وقت تھا جب لاہور کے زمان پارک میں عمران خان کا گھر روشنیوں سے منور اور سیاسی اجتماعات سمیت کارکنوں کی بے پناہ ہلچل سے لبریز رہا کرتا تھا، یہ جگہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا دل بن کر رہ گئی تھی، جہاں رات کے وقت جلسوں کی گہماگہمی اور دن کی روشنی میں سیاست دانوں کا تانتا بندھا رہتا تھا۔ لیکن آج 2 سال سے زائد عرصے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کی یہی رہائش گاہ ایک ویران قلعہ بن چکی ہے، جہاں اب پرندوں کے چہچہاہٹ اور ہوا کی سرسراہٹ کے سوا کوئی آواز سنائی نہیں دیتی، عمران خان کی گرفتاری نے اس گھر کو نہ صرف خالی کر دیا بلکہ اس کی روح کو...
    فیصل آباد: 9 مئی رانا ثنااللہ کے گھر پر حملہ کیس، عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثنا کے گھر پر حملے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 59 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ Post Views: 7
    خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے مزید 5 دیہات کے ٹی ڈی پیز کو اپنے علاقوں میں واپس جانے کی اجازت دیدی گئی۔ آپریشن کی وجہ سے نقل مکانی کرنیوالوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے مزید 5 گاؤں کے لوگوں کو واپسی کی اجازت دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا۔ جس کے مطابق ریاستی عمل داری بحال ہونے کے بعد گاؤں سیرئے ملان، سیرئے میاں گان، لنڈئے کلان، بلال مسجد ترخو اور شمشیرگر قلعہ ترخو کے لوگ واپس جا سکتے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ درجہ بالا علاقوں کے باشندوں کے صبر و تحمل اور قربانیوں کو سراہتی ہے اور پر عزم ہیں کہ تمام متاثرہ خاندانوں کی جلد، باعزت اور محفوظ واپسی کو...
     بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے باہر بڑی تعداد میں سکھ مظاہرین جمع ہوئے اور عمارت کو گھیر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:کینیڈا کے گرودوارے میں ’جمہوریہ خالصتان‘ کا بورڈ نصب، انڈیا میں ہلچل مچ گئی یہ احتجاج خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے منظم کیا گیا، جس نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے خالصتان کے جھنڈے لہرائے، نعرے بازی کی اور بھارت مخالف شعار بلند کیے جن میں ’ڈاؤن وِد انڈیا‘ اور ’مودی قاتل ہے‘ شامل تھے۔ اس دوران مظاہرین نے بھارتی پرچم پھاڑ کر اس کے ٹکڑے سفارتخانے کے احاطے میں پھینک دیے۔ یہ بھی...
    آزاد کشمیر کے سرحدی علاقے میں رہائشی عوام نے ایک چیتا پکڑ لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی افراد نے چیتے کے گلے میں رسی ڈال کر اُسے دم سے پکڑا ہوا ہے اور سڑک پر گھسیٹ رہے ہیں۔ ایک شخص مذاقاً کہتا ہے ’اس سے پوچھو کتنی بکریاں کھا گیا ہے؟ حساب دے بکریوں کا‘۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: برفانی چیتے اور انسان کی لازوال دوستی کی سچی داستان ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مقامی افراد کے اس رویے پر شدید تنقید کی ہے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کوئی درست طریقہ نہیں کہ اگر...
     فلم شعلے جس میں امیتابھ بچن اور دھرمندر نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، اپنی ریلیز کے 50 سال مکمل کر چکی ہے۔ اس یادگار موقع پر فلم کے ہدایتکار رمیش سپی نے ماضی کی کچھ باتیں یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب امجد خان کو گبّر سنگھ کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا تو کئی لوگوں نے ان کی صلاحیت پر شک کیا۔ رمیش سپی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ناقدین کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے اداکاروں کے درمیان ایک ’چوہے‘ کو لا کھڑا کیا گیا ہے۔ تاہم، رمیش نے کہا کہ کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ امجد خان اپنی لاجواب اداکاری سے سب کو حیران کر دیں گے اور خود ایک بڑے اسٹار...
    جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر نیشنل گارڈ کے فوجی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی سڑکوں پر گشت کرتے اور بے گھر افراد کے کیمپ صاف کرتے دکھائی دیے۔ ٹرمپ نے شہر میں گارڈ کی تعیناتی کو ’قابو سے باہر جرائم‘ کو روکنے کے لیے ضروری قرار دیا ہے، حالانکہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ برسوں میں واشنگٹن میں جرائم کی شرح یا تو کم ہوئی ہے یا تقریباً برقرار رہی ہے۔ فوجی دستے، جو کیموفلاج وردی میں تھے، شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے باہر گشت کرتے اور بڑے وفاقی آپریشن سے پہلے بے گھر افراد کے عارضی ٹھکانوں کو ختم کرتے نظر آئے۔ یہ بھی پڑھیے لاس اینجلس مظاہرے، نیشنل گارڈز کے بعد 700...
      قومی اسمبلی میں خواتین کو بلاوجہ یا غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کے خلاف سخت اقدام اٹھاتے ہوئے تعزیراتِ پاکستان میں ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا ہے۔ بل کے مطابق، شوہر یا کسی بھی گھر کے فرد کی جانب سے خاتون کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔ یہ ترمیمی بل پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے منگل کے اجلاس میں ایوان کے سامنے پیش کیا۔ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ اگر کسی خاتون کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے نکالا گیا تو ذمہ دار شخص کو تین سے چھ ماہ تک قید اور 2 لاکھ روپے تک...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹروے پولیس نے گھر سے ناراض ہو کر کراچی سے اسلام آباد جانے والے لڑکے کو اطلاع ملنے پر راستے میں ہی اتار لیا اور گھر والوں سے واپس ملوا دیا ۔ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک لڑکا گھر سے ناراض ہو کر بس میں کراچی سے اسلام آباد جا رہا ہے۔ ڈیوٹی آفیسر نے بس روک کر لڑکے کو اپنی حفاظتی تحویل میں لیا اور والد سے رابطہ کیا، جنہوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا کل سے لاپتہ ہے۔ بعد ازاں تمام قانونی کارروائی مکمل کر کے لڑکے کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا۔  ویڈیو: ہونڈا ایچ آر وی کا نیا ماڈل لانچ کر...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں زیرگردش ہونے پر نیب کا ردعمل سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع نیب کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جارہی،بانی پی ٹی آئی 190ملین پاؤنڈ کیس میں سرنڈر کر چکے ہیں،190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی جائیدادوں کی نیلامی کے کوئی احکامات موجود نہیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی جائیداد 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں شامل نہیں،نیلامی کے احکامات اشتہاری ملزمان کی حد تک ہیں،عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ 3جائیدادوں کی نیلامی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو آج مبینہ طور پر نیلام کیا جارہاہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اشتہار گردش کر رہاہے جو کہ اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ بنی گالہ کی نیلامی آج 11 اگست 2025 کو صبح 11 بجے کی جائے گی ،نیلامی میں حصہ لینے والے  ہر خاص و عام کو ٹوکن کے اجراء کیلئے 50 لاکھ روپے کا چیک پے آرڈر چیئرمین نیب کے نام بنانا ہوگا، اتھارٹی 30-5-2025 اور 7-8-2025...
    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہما قریشی کے چچا زاد بھائی آصف قریشی کو ان کے گھر کے باہر قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات دہلی کے نظام الدین علاقے میں پارکنگ کے تنازع پر اداکارہ ہما قریشی کے چچا زاد بھائی آصف قریشی کو چاقو مار کر قتل کیا گیا۔ یہ واقعہ رات تقریباً 11 بجے کے قریب  پیش آیا جب آصف نے اپنے دو پڑوسی لڑکوں سے ان کے گھر کے سامنے کھڑی اسکوٹر ہٹانے کے لیے کہا۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ اُجوال اور 18 سالہ گوتم نامی ملزمان نے بدکلامی کے بعد واپس آ کر آصف پر تیز دھار ہتھیار، ممکنہ طور پر چاقو سے حملہ کیا۔ آصف کو فوری طور پر اسپتال لے جایا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور  عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سابق وزیراعظم کو ملنے والا سونے کا لوٹا انہوں نے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروایا اور اس لوٹے پر سونے کا پانی چڑھوا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔ ایک انٹرویو کے دوران فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا آپ نے بڑی بڑی کرپشن دیکھی ہوگی لیکن جنوری یا فروری 2019 میں کرتار پور راہداری کا افتتاح ہوا، تقریب میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان) بھی موجود تھے، اس موقع پر سکھوں نے اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان)...
    معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کو حال ہی میں ترکی کے شہر استنبول میں واقع معروف فیشن برانڈ کے اسٹور میں داخلے سے روک دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹور کے سیکیورٹی گارڈز نے جینیفر لوپیز سے کہا کہ اندر جگہ موجود نہیں اور گلوکارہ کو اندر جانے سے روک دیا جس پر لوپیز نے پرسکون انداز میں جواب دیا، "ٹھیک ہے، کوئی بات نہیں،” اور وہاں سے روانہ ہوگئیں۔ واقعے کی ویڈیو ایک مداح نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ بعد ازاں جب اسٹور کے عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے لوپیز کو واپس اسٹو وزٹ کرنے کی دعوت دی، لیکن گلوکارہ نے...
    برطانیہ کی وزیر برائے بے گھری نے اپنے زیرِ ملکیت مکان سے کرایہ داروں کو بے دخل کرنے اورکرایوں میں سینکڑوں پاؤنڈز کے اضافے کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ جمعرات کو برطانوی وزیرِاعظم کیئراسٹارمر کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں وزارتِ ہاؤسنگ کی جونیئر وزیر رُوشناراعلی نے کہا کہ بطور مالک مکان وہ ہمیشہ ’قانونی تقاضوں کی مکمل پابندی‘ کرتی رہی ہیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مشرقی لندن میں موجود روشناراعلی کا 4 بیڈ روم کا مکان گزشتہ سال فروخت کے لیے پیش کیا گیا، جس پروہاں مقیم 4 کرایہ داروں کو نکال دیا گیا۔ یہ مکان 3 ہزار 3سو پاؤنڈ ماہانہ کرائے پرتھا، تاہم خریدار نہ ملنے پر چند ہفتے بعد اسے دوبارہ کرائے پردیدیا گیا،...
    پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز—فائل فوٹو پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کو اپنی چھت، اپنا گھر مبارک ہو، اپنی چھت اپنا گھر پروجیکٹ میرے دل کے زیادہ قریب ہے۔لاہور میں اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7 ماہ میں 64 ہزار افراد کو قرضے دیے جا چکے ہیں، یہ قرض بغیر سود کے فراہم کیے گئے ہیں، 45 ہزار زیرِ تعمیر اور 9 ہزار گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی۔ مریم نواز نے کہا کہ امید ہے کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل ہو جائے گی، بہت سارے لوگ ہیں جن کے پاس گھر بنانے کے لیے وسائل...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت جون 2025 تک 50 ہزار افراد کو قرضے فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ اب تک تقریباً 64 ہزار درخواست دہندگان کو آسان اقساط یا بلا سود قرضے دیے جا چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اپنا گھر اپنی چھت اسکیم: کیا غیر شادی شدہ افراد بھی قرض لے سکتے ہیں؟ وزیراعلیٰ نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 ہزار سے زائد گھر مکمل ہو چکے ہیں اور خاندانوں کی رہائش کے لیے تیار ہیں، جبکہ 45 ہزار کے قریب گھر تعمیر کے مراحل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسروں نے صرف وعدے...
      بیجنگ : چین میں ایک کہاوت ہے کہ’’دور کے رشتہ دار کے مقابلے میں قریبی پڑوسی زیادہ قیمتی ہیں‘‘. چینی لوگ جانتے ہیں کہ اپنی ترقی اور خوشحالی کا ہمسایہ ممالک کے امن اور خوشحالی سے گہرا تعلق ہے۔ رواں سال کی ہمسایہ ممالک سے متعلق سینٹرل ورک کانفرنس میں چینی صدر شی جن پھنگ نے واضح طور پر امن، سکون، خوشحالی، خوبصورتی اور دوستی کے”گھر” کی تعمیر کی تجویز پیش کی۔اس تجویز کی بنیاد چین کے پرامن ترقی کے دیرینہ راستے پر قائم رہنا ہے،جو شی جن پھنگ کے پیش کردہ “بیلٹ اینڈ روڈ” اور گلوبل ڈویلپمنٹ، گلوبل سیکورٹی اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹوز کو مربوط کرتی ہے۔اس کا مقصد پورے خطے کے لوگوں کے لیے زیادہ...
    پونے(انٹرنیشنل ڈیسک) پونا بھارتی کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) کے ایک ملازم نے تنخواہ نہ ملنے پر دفتر کے باہر سڑک پرپڑاؤ ڈال دیا اور اس طرح اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا۔ اس شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مذکورہ ملازم کا نام سوربھ مور ہے، جو دعویٰ کرتا ہے کہ کئی ماہ سے اس کی تنخواہ جاری نہیں کی گئی، جس کے باعث اُسے فٹ پاتھ پر سونا پڑا۔ تصویر میں سوربھ مور کے ساتھ ہی ایک ہاتھ سے لکھی گئی تحریر بھی نظر آتی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’میں نے ایچ آر کو اطلاع دے دی ہے کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں، اس لیے مجھے فٹ پاتھ پر کمپنی کے باہر رہنا...
    فائل فوٹو  رحیم یار خان میں چولستان کے علاقے میں فصلوں میں گھسنے پر مبینہ طور پر مقامی زمیندار نے دو اونٹنیوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے مار دیا۔واقعہ 3 روز قبل پیش آیا، پولیس نے 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ یہ بھی پڑھیے سانگھڑ میں ٹانگ سے محروم کی جانے والی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگادی گئی اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر پولیس نے سانگھڑ کے وڈیرے کو کلین چٹ دے دی ہیڈ فرید چولستان کے رہائشی عبد الخالق نےالزام لگایا کہ علاقہ کے با اثر افراد نے اس کی دو اونٹنیوں کو کلہاڑی کے وار کرکے مار ڈالا ہے، ملزمان نے فصل اجاڑنے پر اونٹنیوں کو مارا۔دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تین...
    نوابشاہ: خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے سندھ حکومت کی طرز پر عوامی فلاحی منصوبوں کی ضرورت ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ کی یونین کونسل عبداللہ لونڈ کے گاؤں خادم حسین شر کا دورہ کیا ہے۔اس  موقع پر وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔ آصفہ بھٹو نے سیلاب متاثرین کیلیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ کیا اور ان کا جائزہ بھی لیا۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے گھروں کی مالکانہ اسناد کو متاثرہ خاندانوں کی خواتین ارکان میں تقسیم کیا اور کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 21 لاکھ گھروں...
    خاتون اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام اور خصوصاً دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے۔ انہوں نے نواب شاہ میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے لطیف ہال میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا جہاں پیپلز ہاؤسنگ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ خواتین میں گھروں کی ملکیتی دستاویزات تقسیم کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: ہر خاندان کی ترقی ہمارا قومی فرض ہے، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے فخر کا دن ہے کیونکہ خواتین کو جو اسناد دی جا رہی ہیں، وہ محض کاغذ کے ٹکڑے نہیں بلکہ ان کے اختیار، تحفظ اور...
    سٹی 42: خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا دن ہم سب کے لیے فخر کا دن ہے، گھر کے مالکانہ حقوق کی اسناد صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں، بلکہ آپ کے مستقبل کا تحفظ ہے۔نواب شاہ کے علاقے شہید بینظیر آباد میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز منصوبے کے تحت مالکانہ حقوق کی اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے تحت ایس پی ایچ ایف منصوبے کے تحت 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہر گھر کی زمین اس گھر کی خاتون کے نام کی جا رہی ہے۔ آصفہ بھٹو نے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے 9 مئی کے مقدمات کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کے نظام کی فتح کا دن ہے۔ آئندہ کوئی بھی 9 مئی جیسی گھنائونی سازش کرنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے حوالے سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کے اندر قانون کی حکمرانی اور قانونی دفعات پر عمل درآمد کی جیت کا دن ہے۔ 9 مئی کے حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود تھے، اس دن حملہ آوروں اور بلوائیوں نے دفاعی تنصیبات، شہداء کی یادگاروں کو مسمار کیا اور سرکاری املاک...
    اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے امریندر سنگھ کا لوک سبھا اجلاس میں کہنا تھا کہ پہلگام ہوا، کون معافی مانگے گا، کون ذمہ داری لے گا۔؟ یہ انٹیلی جنس کی ناکامی تھی، بھارتی حکومت نے فوج کو حملہ کرنے کے لیے بھیج تو دیا لیکن ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر طیاروں میں بٹھایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیارہ گرائے جانے کے شواہد لوک سبھا اجلاس میں پیش کردیے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے امریندر سنگھ کا لوک سبھا اجلاس میں کہنا تھا کہ پہلگام ہوا، کون معافی مانگے گا، کون ذمہ داری لے گا۔؟ یہ انٹیلی جنس کی ناکامی تھی، بھارتی حکومت نے فوج...
    گزشتہ کئی روز سے غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ نظر آرہا ہے، کسی کو مارنے کے بعد اس کی خبر بنی تو کوئی ایسا بھی ہے جو مرنے سے پہلے تحفظ مانگ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کا مقدمہ درج، مشتبہ شخص گرفتار کراچی سے تعلق رکھنے والی لڑکی جس نے پسند کی شادی کررکھی ہے، کی جان کو خطرہ لاحق ہے اور مسلسل غیرت کے نام پر قتل کی خبروں نے اس کو بھی خوفزدہ کردیا ہے۔ کراچی کے علاقے ڈالمیا شانتی نگر کی رہائشی 22 سال کی کومل اور 24 سال کے زبیر کو لڑکی کے خاندان سے خطرہ ہے، یہ الزام خود کومل...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سلمان صفدر ملک سے باہر ہیں تو 24 گھنٹے کے اندر کیس لگا دیا، یہ سوچ رہے تھے کہ وکیل پیش نہیں ہوسکیں گے لیکن سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے۔سپریم کورٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 سیکنڈ کے لیے کیس سنا، 12 تاریخ دے دی گئی کہ اس کے درمیان کوئی ٹائم نہیں ہے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی سے اہلخانہ کی ملاقات کا دن ہے اور ہم نے عدالت سے بھی حکم نامہ لیا ہوا ہے، آج توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی ہے۔ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوشن کے 12 وکلاء اور عملہ ملا کر...
    صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں اغوا ہونے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا، اور لاش مبینہ طور پر گھر کے باہر پھینک دی گئی۔ لڑکی کے والد کے مطابق، ملزم مقتولہ کی لاش گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹی سے رشتہ داروں نے اجتماعی زیادتی کی۔ جرگے کا فیصلہ آنے تک بیٹی کو وڈیرے کے پاس رکھا گیا تھا۔ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزم لعل ڈنو اور عبدالجبار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا...
    اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان کے کالے قوانین کے تحت کشمیریوں پر ظلم اب ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ کشمیریوں سے زندگی اور شناخت چھینی جا رہی ہے۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کو انصاف کا کوئی موقع دیئے بغیر ان کی چھت تک چھین لی گئی۔ اور حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبانے کے لیے زنجیروں اور بندوقوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہائیوں کی قربانیوں کے باوجود دنیا کشمیریوں کے درد پر خاموش ہے۔ جبکہ ہندوستان نے کشمیریوں کے کاروبار، زمینیں اور دریا تک ہتھیانے شروع کر دیئے ہیں۔ اقوام...
    سعودیہ میں 8گھنٹے طویل آپریشن کے بعد دھڑ جڑی دو شامی بچیوں کو الگ کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز) سعودی عرب میں 8 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد دھڑ جڑی دو شامی بچیوں کو الگ کردیا گیا۔سعودی عرب میں ایک خصوصی سرجیکل ٹیم نے 8گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد ڈیڑھ سالہ دھڑ جڑی شامی بچیوں سلین اور ایلین کو کامیابی کے ساتھ الگ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ آپریشن ریاض کے کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن اسپتال میں کیا گیا۔سرجیکل ٹیم کے سربراہ اور کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا کہ اس آپریشن میں 24 ماہرین اور اسپیشلسٹس پر مشتمل میڈیکل...
    جویریہ کے اچانک لاپتا ہونے پر اہل خانہ اور اہلِ محلہ نے فوری طور پر تلاش شروع کی اور تین گھنٹے تک قریبی کھیتوں اور جنگلات میں تلاش جاری رکھی، بالآخر بچی کی لاش گھر سے تقریباً نصف کلومیٹر دور ایک گھنے جھاڑیوں والے علاقے سے ملی۔پولیس اہلکار نے بتایا کہ چیتے نے مبینہ طور پر جاویریہ کی گردن پر کاٹا، اس کا خون چوسا اور پھر لاش کو جھاڑیوں میں چھوڑ کر قریبی جنگل کی طرف فرار ہو گیا۔اس واقعے نے پورے علاقے کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے اور خوف کے باعث کئی دیہاتی گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔آزاد جموں کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے سرحدی گاؤں میں خونخوار چیتے نے 8 سالہ بچی کی...
    یہ عجیب وغریب واقعہ امریکی ریاست وسکونسن میں پیش آیا جہاں ایک 60 سال سے لاپتہ رہنے والی خاتون آڈری بیکبرگ کو ڈھونڈ نکالا گیا۔ تاہم انہوں نے اپنی شناخت اور مقام راز میں رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ آڈری بیکبرگ 1962 میں ریڈزبرگ، وسکونسن سے 20 سال کی عمر میں گھر سے نکلی تھیں اور غائب ہو گئیں تھیں۔  مبینہ طور پر زبردستی شادی اور گھریلو تشدد کی وجہ سے انہوں نے خود فیصلہ کیا کہ وہ گھر چھوڑ دیں؛ پولیس میں ان کی ضرب و تشدد کی شکایات درج تھیں۔ جنوری 2025 میں تفتیش کار آئزک ہینسن نے کیس کو دوبارہ کھولا، دستاویزات ڈیجیٹل کیں اور متعلقہ افراد سے انٹرویو کیا۔ انہوں نے Ancestry.com سے حاصل خاندانی ڈیٹا کے ذریعے ممکنہ پتے کی شناخت کی۔...
    کانگریس کی قومی ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بی جے پی حکومت میں جرائم پیشہ افراد کو قانون سے زیادہ سیاست کی پناہ مل رہی ہے اور خواتین کے خلاف سنگین جرائم کرنے والے افراد کو سزا کے بجائے انعام مل رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید الزام عائد کیا ہے کہ اس کی حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم کرنے والوں کو نہ صرف تحفظ دیا جاتا ہے بلکہ انہیں اہم سرکاری عہدوں پر بھی فائز کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کی قومی ترجمان مہیما سنگھ نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت میں جرائم پیشہ افراد کو قانون...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ممبئی میں فلم ’سو لانگ ویلی‘ کے پریمیئر کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔ معروف ماڈل اور اداکارہ روچی گُجر نے اسٹیج پر آکر فلم کے پروڈیوسر کرن سنگھ کو سب کے سامنے چپل دے ماری۔ یہ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور فلمی حلقوں میں بحث چھڑ گئی۔ دھوکہ دہی کا الزام ، 23 لاکھ روپے کا تنازع ممبئی پولیس کے مطابق، ماڈل روچی گُجر نے کرن سنگھ پر 23 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرن سنگھ نے یہ رقم ایک ٹی وی فلم پروجیکٹ میں حصہ دینے، منافع کا شیئر اور...
    اسلام آباد: ایک بڑے سیاسی گھرانے کی شخصیت کے کرپٹو میں 10 کروڑ ( 100 ملین )ڈالر ڈوب جانے کاانکشاف ہواہے ،یہ انکشاف سینئر اینکرپرسن ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں کیا،پروگرام میں شریک عوام پاکستان پارٹی کے رہنمااور سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی اینکرکے دعوے کی تائیدکرتے ہوئے کہاکہ میں نے بھی یہ سنا ہے،اس انکشاف کے بعد ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سوالاٹ اٹھے ہیں جب کہ حکومت پاکستان ڈیجیٹل کرنسی میں سرمایہ کاری کاباضابطہ بنانے کے ایجنڈے پرعمل پیراہے جس کے لئے پاکستان کرپٹو کونسل کاقیام عمل میں لایاگیا ،بلاک چین ٹیکنالوجی کے ماہر بلال بن ثاقب کو کونسل کاسربراہ بنایاگیاہے، پاکستان کرپٹو کونسل نے کچھ عرصہ قبل کرپٹو کرنسی کمپنی ورلڈ لبرٹی...
    اسنیپ چیٹ نے صارفین کی حفاظت اور ذہنی سکون کے لیے ایک نیا فیچر ’ہوم سیف‘ متعارف کرادیا ہے، جس کے ذریعے صارف جب اپنے گھر بحفاظت پہنچے گا تو اس کے منتخب کردہ دوستوں کو خودکار طور پر اطلاع موصول ہوجائے گی۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو سب سے پہلے ’اسنیپ میپ‘ میں اپنے بٹ موجی (Bitmoji) پر کلک کرنا ہوگا اور وہاں سے ’مائی ہوم ‘ کے آپشن کے ذریعے اپنے گھر کی لوکیشن سیٹ کرنا ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: خودکشی اور نقصان دہ مواد کی روک تھام: میٹا کا ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ سے تعاون کا اعلان گھر سے باہر نکلنے کے بعد اگر صارف یہ چاہے کہ گھر واپسی پر کسی دوست...
    لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز گل کے الزامات کی تردید کی اور اپنے گھر کی فروخت کے معاملات کی تفصیل پیش کی جبکہ انکشاف کیا کہ شہباز گل نے سب سے پہلے عمران خان کو دھوکہ دیا اور اس نے ایجنسیوں کو ایسی ایسی باتیں بنا کر بتائیں جس کا عمران خان اور اس کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میر آج کا یہ ویڈیو پیغام میرے ایبٹ آباد کے گھر سے متعلق شہباز گل کے جھوٹے الزامات اور من گھڑت بیانات کی تردید اور حقائق سے منسوب ہے ، شہباز گل تو جان...
    قوال ماجد علی صابری نے سانحہ قلات کا ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود وفاق یا صوبائی حکومت کی جانب سے دادرسی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پریس کلب کے احتجاج اور علامتی دھرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماجد علی صابری نے وفاقی وصوبائی حکومتوں کی ایک ہفتے سےزائد عرصہ گزرنے کےباوجود دادرسی کے لیےامدادی اعلان نہ ہونے کے خلاف جمعے کوکراچی پریس کلب کےباہرآلات موسیقی اورسازندوں کے ہمراہ احتجاج،علامتی دھرنا دینے کی دھمکی دے دی۔ قوال ماجد علی صابری نے کہا کہ قوالی کی محفلوں میں پرفارمنس پرپذیرائی کے بعد ملنے والے سرٹیفکیٹس سے بھوک وافلاس نہیں مٹ سکتی۔ قوالی کے معروف گھرانے ماجد علی صابری قوال گروپ نے سانحہ قلات میں ایک ہفتے...
    بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کی اہلیہ کرینہ کپور کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا، معروف اداکار اور سیکیورٹی ایکسپرٹ رونت رائے نے انکشاف کر دیا ہے۔ رونت رائے، جنہوں نے ’مسٹر بجاج‘ کے کردار سے شوبز میں شہرت حاصل کی، اپنی سیکیورٹی ایجنسی کے ذریعے سیف علی خان اور ان کے خاندان کی حفاظت کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال 15 سے 16 جنوری کی درمیانی شب ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں سیف علی خان کے لگژری اپارٹمنٹ پر ایک مشتبہ شخص نے چھریوں کے وار کرکے ان پر قاتلانہ حملہ کیا تھا، جس سے سیف شدید زخمی ہوئے۔ اس واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ...
    گجرات( نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گرفتاریاں ہماری تحریک کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج تمام پارلیمنٹیرینز کا اجلاس ہوگا، آج سے تحریک انصاف کا بھرپور آغاز ہوگا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہیں، گرفتاریاں ہماری تحریک کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے الیکشن لڑنے نہیں بلکہ اپنے والد کو ملنے آرہے ہیں، حکومت گھبراہٹ کا شکار ہو چکی ہے، کسی فرد کو آئینی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ مزید پڑھیں‌:سونےاور چاندی کی قیمت میں اضافہ، مارکیٹ...
    گوئٹے مالا میں زلزلے کے بعد تباہ حال گھروں میں چوری کی نیت سے داخل ہونے والے مشتعل ہجوم کے ہتھے چڑھ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گوئٹے مالا کا علاقہ سانتا ماریا دی جیسس زلزلے میں سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں درجنوں خاندان اپنے گھروں کو چھوڑ کر پناہ گاہوں یا اپنے دیگر رشتہ داروں کے گھر منتقل ہوگئے تھے۔ ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کچھ افراد رات کے اندھیرے میں گھروں میں گھس آئے تھے۔ ان میں 5 افراد کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور ہجوم نے ان افراد کو ڈنڈوں اور پتھروں سے مارا اور بعد میں آگ لگا کر زندہ جلا دیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا تھا...
    حیدرآباد میں سفاک شوہر نے کدال کا وار کرکے بیوی کو قتل کر دیا جس کے بعد مقتولہ کے رشتے داروں نے اسے بھی قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد پولیس نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے گاؤں خداڈنو پنھور میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے کدال کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس نے بتانا کہ واقعے کے بعد خاتون کے رشتے داروں نے اپنی بیوی کو قتل کرنے والے شخص کو بھی قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی ریاست ورجینیا میں امریکی فضائیہ کے بیس میں گھسنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔امریکی حکام کے مطابق صبح سویرے گاڑی میں سوار ایک شخص نے ورجینیا میں فوجی تنصیب میں داخل ہونے کی کوشش کی، واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کسی قسم کے خطرے کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے اور مزید معلومات تفتیش کے بعد فراہم کی جائیں گی۔
    معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بتایا کہ ان کےدبئی کے گھر میں سب سے پسندیدہ کمرہ نماز کا کمرہ ہے۔ جہاں انہیں روحانی سکون ملتا ہے۔ ٹینس کی دنیا میں اپنا نام بنانے والی بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا اب اگرچہ پروفیشنل کورٹ سے ریٹائر ہو چکی ہیں، لیکن اُنہوں نے اپنی ذاتی زندگی میں دبئی کے پام جمیرا آئی لینڈ پر ایک ایسا گھر بسایا ہے جو سکون، محبت، خوبصورتی اور روحانیت کی جھلک پیش کرتا ہے۔ شعیب ملک کے بغیر بچہ پالنے میں کتنی مشکل ہو رہی ہے، ثانیہ مرزا کا انٹرویو اس شاندار دو منزلہ ولا میں وہ اپنی بہن انعم مرزا اور بیٹے اذہان کے ساتھ رہتی ہیں۔ یہ گھر مبینہ طور پر انہوں...
    بھارت کی مودی سرکار نے آسام میں بنگالی نژاد مسلم خاندانوں کے گھر بلڈوز کر دیے۔ بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار نے فسطائیت کا نیا وار کرتے ہوئے ایک بار پھر مسلمانوں کو نشانہ بنایا اور اڈانی منصوبے کے لیے آسام کے ہزاروں مظلوم مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر چلوا دیے ۔ مودی حکومت کا ریاستی ظلم جاری ہے، جہاں عوام بے گھر اور سرمایہ دار راتوں رات علاقے کےمالک بن بیٹھے  ہیں۔ مودی حکومت نے اڈانی کو زمین دینے کے لیے ہزاروں افراد سے زبردستی گھر چھین کر سڑکوں پر پھینک دیا۔  دکن کرونیکل کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے آسام میں بھارتی تاریخ کی سب سے بڑی بے دخلی مہم شروع کردی گئی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت میں مودی حکومت کی مسلم مخالف پالیسیوں نے ایک اور سنگین رخ اختیار کر لیا ہے۔ آسام میں بنگالی نژاد مسلمانوں کے ہزاروں گھر بلڈوز کر دیے گئے۔یہ ریاستی اقدام نہ صرف انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ بھارت میں فسطائیت کے بڑھتے ہوئے رجحان کی تازہ ترین مثال بھی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اطلاعات کے مطابق مودی سرکار نے اڈانی گروپ کے تھرمل پاور پروجیکٹ کے لیے زمین حاصل کرنے کی غرض سے مقامی مسلم آبادی کو ان کے گھروں سے جبراً بے دخل کر کے کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا ہے۔بھارتی اخبار “دکن کرونیکل” کی رپورٹ کے مطابق یہ مودی سرکار کی جانب سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی بے دخلی مہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں پی ٹی وی کی جانب سے سرکاری رہائش گاہیں استعمال کرنے والے 94 ملازمین کو ہائوس الائونس بھی دیے جانے کا انکشاف ہوا جس سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، کمیٹی نے رقم کی ریکوری کا حکم دیتے ہوئے پیسے دینے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں پر معطل ہونے والے 5 ملازمین میں سے ایک ملازم کو سابق وفاقی سیکرٹری شاہیرہ نے بحال کردیا ہے کمیٹی نے معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر معین عامر پیرزادہ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات...
    لاہور: کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مالک مکان کی بیٹی کو نشہ آو چیز پلا کر زیادتی کرنے والا کرایہ دار کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری موبائل فون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد نے محمد پورا کاہنہ میں واقع گھر کا پورشن کرائے پر دے رکھا تھا۔ بچی کی خالہ کی وفات کے باعث میاں بیوی شیخوپورہ گئے ہوئے تھے، کرایہ دار کی بیوی نے ورغلا کر 14 سالہ بچی کو اوپر بلایا اور ملزم نے بچی کو پانی میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی۔ ملزم کئی روز تک بچی کو بلیک میل کرکے رقم بھی ہتھیاتا رہا۔...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ٹریفک پولیس کی گاڑی سے گھسیٹے شہری کی ویڈیو وائرل ہونے پر غفلت برتنے والے اہلکار کو معطل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں ٹریفک پولیس کی گاڑی سے گھسیٹے جانے والے ایک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بارے میں پتا چلا ہے کہ شہری کو گھسیٹنے کا یہ واقعہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اس وقت پیش آیا، جب سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے پلوسی روڈ اور تہکال میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پورنیہ: بھارتی ریاست بہار کے علاقے پورنیہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ضلع میں 5 افراد کو چڑیل بتاکر زندہ جلا دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین اور2 مرد شامل ہیں۔ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس نے ایک تانترک سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔یہ واقعہ پورنیہ کے مفصل تھانہ کے ٹیٹگاما گاو ¿ں میں پیش آیا،کہا جا رہا ہے کہ چڑیل ہونے کے الزام میں پہلے 5 افراد کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا،اس کے بعد گھر کو آگ لگا دی گئی، اس آگ میں پانچوں افراد کی موت ہو گئی۔بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ  لیاری سانحے کے متاثرین کو 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کراچی پہنچا ہوں وقت ضائع کیے بغیر یہاں آیا ہوں، تمام تجاویز خط کے ذریعے سندھ حکومت کو بھیجوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹا سانحہ نہیں ہے سندھ حکومت چھ ماہ کا کرایہ ادا کرکے گھر فراہم کرے،  نبیل گبول اور سعید غنی نے اچھی بات کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معاملے پر خاموشی نہیں ہوگی، کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے،  گورنر ہاؤس ہر کام میں فعال رہتا ہے، متاثرین کو راشن اور روزگار بھی گورنر ہاؤس دے گا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہندو کمیونٹی اور متاثرین کے...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانحہ لیاری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ اور بے گھر افراد کو راشن فراہم کرنے کااعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ لیاری میں عمارت گرنے کا سانحہ انتہائی افسوسناک ہے،سندھ حکومت کی طرف سے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے،عمارت گرنے کے سانحہ پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے،اچانک پوری عمارت بیٹھ گئی، لوگوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا،ان کاکہناتھا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائےگی،لیاری کےعوام کو مایوس نہیں کروں گا، ایوان میں آواز اٹھاؤں گا، اپنے بھائیوں کو مشکل میں اکیلا نہیں...
    ماسکو: روس کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ رومان استاروویت نے اپنی برطرفی کے چند گھنٹوں بعد خودکشی کرلی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی تحقیقاتی کمیٹی ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ استاروویت جمعرات کے روز ماسکو ریجن میں مردہ حالت میں پائے گئے، ان کی گاڑی سے ان کی لاش برآمد ہوئی جس پر گولی لگنے کا زخم موجود تھا۔ کمیٹی کی ترجمان نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے، تاہم امکان یہی ہے کہ استاروویت نو خودکشی کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند گھنٹے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے استاروویت کو وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے برطرف کیا تھا۔...
    لندن: بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔ کرک انفو کے مطابق برمنگھم میں جاری انگلینڈ اور بھارت کے دوسرے ٹیسٹ میں شبمن گل کی ریکارڈ ساز کارکردگی نے دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا ہے اور انہیں موجودہ دور کا عظیم بلے باز ثابت کر دیا ہے۔  ایک ٹیسٹ میں دوسرا سب سے بڑا اسکور: شبمن گل نے برمنگھم ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 269 اور دوسری اننگز میں 161 رنز کا انفرادی اسکور بنایا۔ شبمن گل ایک ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ اسکور (430 رنز) بنانے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔ واضح رہے کہ ایک ٹیسٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اترپردیش: بھارت میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے کہ وہ اسے انسٹاگرام پر وقت گزارنے کے بجائے گھریلو کام کرنے پر مجبور کرتا ہے۔اس حوالے سے بھارتی پولیس نے حال ہی میں ایک دلچسپ واقعہ رپورٹ کیا، جس میں نیشا نامی ایک نوجوان خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی کہ اس کا شوہر اسے سوشل میڈیا پر کم وقت گزارنے کا کہتا ہے جس کی وجہ سے اس کے فالوورز کی تعداد کم ہوگئی ہے۔یہ عجیب و غریب ازدواجی تنازع اس وقت شروع ہوا جب خاتون کے شوہر، جسے صرف وجیندرا کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، نے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کے بجائے...
    باکو(نیوز ڈیسک)آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کی 17ویں سربراہی کانفرنس ہوئی جس کے سائیڈ لائن پر وزیر اعظم شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان کے ساتھ کافی خوشگوار ماحول میں ملاقاتیں ہوئیں ۔ ایک موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان اور ترک صدور کے ساتھ کھڑے تھے اور آذربائیجان کے صدر علییف اپنے ترک ہم منصب کو کچھ بتا رہے تھے کہ اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر کا ہاتھ پکڑ کر مذاق میں آذر بائیجان کے صدر سے کہا کہ آپ کو آذر بائیجان میں اپنے، میرے اور صدر اردوان کیلئے ایک ایک گھر بنانا چاہیے۔ یہ بات سن کر وہاں موجود تمام لوگ ہنسنا شروع ہو گئے PM Shehbaz Sharif is the...
    گیس بحران اور مقامی گیس کے ذخائر میں کمی کے باوجود، حکومت نے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (RLNG) کی بنیاد پر نئے 30 ہزار گھریلو کنکشنز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم مقامی قدرتی گیس (Indigenous Gas) پر عائد پابندی بدستور برقرار رہے گی۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل کے مطابق، حکومت کی نئی پالیسی کے تحت یہ کنکشنز جون 30، 2025 تک اُن صارفین کو فراہم کیے جائیں گے جو RLNG کی بنیاد پر کنکشن لینے کے خواہشمند ہیں۔ ہمیں حکومت نے RLNG پر مبنی نئے گھریلو صارفین کو کنکشن دینے کی اجازت دے دی ہے، تاہم مقامی گیس پر پابندی تاحال برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت کمپنی...
    پاکستان کے 5 کوہ پیماؤں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کی دوسری بلند چوٹی نانگا پربت کو سر کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: غیرملکی خاتون کوہ پیما نانگا پربت سر کرنے کی مہم میں ہلاک، لاش کی تلاش جاری ان میں سے 2 کوہ پیماؤں نے مصنوعی آکسیجن کی مدد کے بغیر دنیا کی 9ویں اور 8 ہزار 126 میٹر اونچی اس چوٹی کو سر کیا۔ کامیاب کوہ پیماؤں میں مرحوم کوہ پیما علی رضا صدپارہ کے بیٹے اشرف صدپارہ بھی شامل تھے۔ اشرف نے اب پاکستان میں موجود 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 5 چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ مزید پڑھیے: بنا آکسیجن دنیا کی تمام بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پہلا پاکستانی سرباز خان...
    بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی، جس پر بچی زور سے چیخی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو بروقت کارروائی کرکے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد ملزم کو ابراہیم حیدری میں واقع واٹر پمپ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی، جس پر بچی زور سے چیخی۔ پولیس ٹیم نے موقع...
    کراچی پولیس نے ابراہیم حیدری کے علاقے میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو بروقت کارروائی کر کے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ابراہیم حیدری میں واقع واٹر پمپ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی جس پر بچی زور سے چیخی۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی اور اسے علاقہ مکینوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے...
    سینئر پاکستانی اداکارہ اسما عباس نے بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی موت بہت تکلیف دہ تھی، کوئی کہیں بھی ہو اس طرح کی جوان موت بہت تکلیف دہ ہوتی ہے۔ اسما عباس نے حال ہی میں یوٹیوب پر ویلاگ اپلوڈ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ شیفالی کی ماں، شوہر اور بہن پر کیا گزری ہو گی جب وہ اچانک دنیا سے چلی گئی۔ اسما عباس کا کہنا تھا کہ وہ اینٹی ایجنگ اینجیکشن لگاتی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ آخر ان انجیکشنز کا کیا کریز ہے۔ بڑھاپے کو قبول کر لیں اس سے کچھ نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے سری دیوی بھی...
    حکومت نے گھریلو صارفین کیلیے بجلی کے بلوں میں شامل الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ توانائی اویس لغاری نے تمام وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال کر دیے جس میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2025 سے بجلی بلوں کے ذریعے صوبائی  "الیکٹریسٹی ڈیوٹی" کی وصولی بند ہو گی۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں، بلوں میں متعدد چارجز اور ڈیوٹیوں سے صارفین الجھن کا شکار ہیں۔ خط میں وفاقی وزیر نے بجلی کے نرخ کم کرنے کے حکومتی اقدامات بھی اجاگر کیے۔ وفاقی وزیر نے خط میں آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی، سرکاری پاور پلانٹس کا ROE کم کرنے پر کام جاری رکھنے کا زکر...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے کرکٹ کے بعد اب ہاکی کے میدان میں بھی پاکستان کی موثر سفارت کاری اہمیت اخیتار کرگئی۔ ہاکی ایشیا کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو شرکت سے محروم کرنے کے لیے بھارت سرگرم ہوگیا۔ بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو ان ایونٹس میں مدعو کرنے کو حکومتی اجازت سے مشروط کرنے کی چال چل دی جس کو پاکستان چین اور دوسرے ممالک کو ساتھ ملاکر ناکام بنا سکتا ہے۔ ایشیا کپ 28 اگست سے راج گیربیار میں کھیلاجانا ہے جو کہ ہاکی ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔ اس کی فاتح ٹیم اگلے برس ورلڈ کپ میں جگہ بنائے گی۔ ایشین ہاکی فیڈریشن نے بھارت...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی میچ کے دوران بلے باز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے میدان میں ہی دم توڑ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نامی کھلاڑی شاندار انداز میں چھکا لگاتا ہے لیکن اس کے فوراً بعد وہ پچ کے درمیان زمین پر گر جاتا ہے۔ یہ واقعہ فیروزپور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چھکا مارنے کے بعد ہرجیت سنگھ دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز کے ساتھ خوشی منانے کے لیے جاتا ہے مگر اچانک اس کی طبیعت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام میں حیسکو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی 78 گھنٹے گزرنے باوجود بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہو سکی عوام پریشان حیسکو انتظامیہ کی نا اہلی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے علاقے نیوتالپور کالونی اللہ والی مسجد گوٹھ بہادر خان چانڈیو میر کالونی میر پاڑا سمیت دیگر نواحی علاقوں میں جمعرات کو ہلکی برسات اور آندھی کی وجہ سے بجلی کی سپلائی معطل ہوئی تھی جو ابھی تک بحال نہیں ہو سکی ہے اور نہ جلے ہوئے ٹرنسفارمر تبدیل ہو سکے ہیں اس صورتحال کے خلاف ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں نے حیدرآباد میرپورخاص ہائے پر مظاہرہ کرتے ہوئے ہائے وے کو بلاک کردیا...
    معروف صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ غاصب صیہونی ٹھیکیدار، غزہ کی پٹی میں ہر ایک گھر کو مسمار کرنے کیلئے قابض اسرائیلی رژیم سے تقریباً 1 ہزار 500 امریکی ڈالر وصول کرتے ہیں! اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے معروف صیہونی اخبار ہآرٹز (Ha'aretz) نے انکشاف کیا ہے کہ ہر وہ نجی ٹھیکیدار کہ جسے قابض اسرائیلی فوج تعینات کرتی ہے؛ غزہ کی پٹی میں اپنی جانب سے تباہ کئے گئے ہر ایک مکان کے بدلے 5 ہزار شیکل (تقریباً 1 ہزار 474 امریکی ڈالر) وصول کرتا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہر وہ ٹھیکیدار کہ جو انجنیئرنگ آلات کے ذریعے کام کرتا ہے، مسمار کئے جانے والے فی مکان کے بدلے 5 ہزار شیکل حاصل...
    سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فوری طور پر معطل کردیا گیا، وجوہات ، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی روس کا یوکرین پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ، یوکرینی ایف 16 بھی تباہ کسان اتحاد کا آئندہ سال گندم اور کپاس کاشت نہ کرنے کا...
    امریکی ریاست کولوراڈو کی ایک عدالت نے ایک ‘جنازہ گھر’ کے مالک کو 191 لاشیں چھپا کر مرنے والوں کے لواحقین کو جعلی راکھ بھیجنے کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پروسیکیوٹرز نے ملزم کے لیے 15 سال کی سزا کی درخواست کی تھی مگر جج نے حالات اور جرم کی شدت کو دیکھتے ہوئے زیادہ سزا سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معمولی فراڈ کا کیس نہیں ہے بلکہ اس میں مرنے والوں کے خاندان کے افراد کے جذبات کو بھی شدید ٹھیس پپہنچا ہے۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق 2019 سے 2023 کے دوران آخری رسومات کی خدمات فراہم کرنے والے جون ہالفورڈ اور ان کی بیوی،کری ہالفورڈ نے لاشیں دفن...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ سندھ کے شہر مٹیاری سے 15 سالہ لڑکی کو 2 خواتین سمیت 5 افراد نے اسلحے کے زور پر گھر سے اغوا کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق مٹیاری کے علاقے ہالہ میں واقع طالب المولا کالونی سے پندرہ سالہ لڑکی کو اغوا کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق کار میں سوار 2 خواتین سمیت 5 مسلح ملزمان گھر پہ آئے، ملزمان نے تمام اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور بیٹی کو اغوا کر کے لے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کی مدد سے تلاش شروع کر دی۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) شاہدرہ پولیس نے کزن کو خنجر کے وار سے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔(جاری ہے) ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم ابو ہریرہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنے سگے کزن کے سینے میں خنجر گھونپ دیا جو سینے کو چیرتا ہوا سیدھا دل پر لگا۔ہسپتال منتقل کرنے پر آصف جانبر نہ ہو سکا، ملزم نے فرار ہوتے وقت دوسرے کزن پر بھی وار کیا جو خوش قسمتی سے بچ گیا۔شاہدرہ پولیس نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گوجرانولہ سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔
    لاہور: شاہدرہ پولیس نے کزن کو خنجر کے وار سے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم ابو ہریرہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنے سگے کزن کے سینے میں خنجر گھونپ دیا جو سینے کو چیرتا ہوا سیدھا دل پر لگا۔ اسپتال منتقل کرنے پر آصف جانبر نہ ہو سکا، ملزم نے فرار ہوتے وقت دوسرے کزن پر بھی وار کیا جو خوش قسمتی سے بچ گیا۔ شاہدرہ پولیس نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گوجرانولہ سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔