Jasarat News:
2026-07-24@13:46:44 GMT

کراچی میں تیز ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

کراچی( اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں میں تیز ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔کراچی میں شمال مشرق سے چلنے والی
ہواؤں کی رفتار20 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔کراچی میں سردی کی لہر17 جنوری تک جاری رہے گی، چیف میٹرولوجسٹ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں سردی کی لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ چھ سات دن سے درجہ حرارت 9 سے 10 سینٹی گریڈ رہا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ کراچی میں دوپہرکے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں 20 جنوری کے بعد بارش کا امکان ہے۔انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری ہو گی، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی بارش اوربرف باری کا امکان ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہ کراچی میں کا امکان ہے سردی کی

پڑھیں:

پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.

(جاری ہے)

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے.

ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا.

شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا