دبئی : ڈیوڈ وارنر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت دبئی کیپٹلز نے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو 26 رنز سے شکست دیکر آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے پلے آف میں جگہ بنالی۔ اس فتح کے ساتھ ہی دبئی کیپٹلز پلے آف میں جگہ بنانے والی چوتھی اور آخری ٹیم بن گئی ہے۔
سیزن کا پہلا میچ کھیلنے والے وارنر نے شاندار ناقابل شکست 93 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر دبئی کیپیٹلز کو ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف 7 میچز میں چھٹی فتح دلائی۔
نائٹ رائیڈز کو 218 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقابلے میں رہنے کے لئے ایک بھرپور فتح درکار تھی ۔ اینڈریز گوس نے 11 گیندوں میں 6چوکے لگا کر اپنی ٹیم کو پاور پلے کے اختتام پر بغیر کسی نقصان 50 رنز پر پہنچایا ۔ ہدف کا تعاقب میں کائل میئرز نے بھی کچھ اچھے شاٹ کھیلے۔
گوس اور میئرز نے نائٹ رائیڈرز کے لئے ہدف کا تعاقب کرنے کی بنیاد رکھی کیونکہ وہ بغیر کسی نقصان 89 رنز بناچکے تھے تاہم باؤلنگ میں متاثر کن تبدیلی نے کیپیٹلز کو مقابلے میں واپسی کا موقع دیا ۔ جس کی وجہ سے میئرز 29 گیندوں پر 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور نصف سینچری بنانے سے رہ گئے۔
جو کلارک نے گوس کا ساتھ دیا وہ 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے احمد کی گیند پر لگاتار چھکے لگائے جس کی بدولت نائٹ رائیڈرز نے 13 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 122 رنز بنائے اور اسے آخری 42 گیندوں پر 96 رنز درکار تھے۔
ڈیوڈ ولی صرف ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے اور نائٹ رائیڈرز 18 گیندوں پر 65 رنز کی ضرورت تھی اور اس کے 5 وکٹیں باقی تھی تاہم ہدف کا تعاقب مشکل رہا اور دبئی کیپیٹلز نے 26 رنز سے فتح حاصل کرلی۔
اس سے قبل دبئی کیپیٹلز نے پہلے کھیلتے ہوئے مضبوط آغاز کیا اور اس کے دونوں اوپنرز شائی ہوپ اور وارنر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے نظر آئے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے باری باری چوکے لگائے اور کیپٹلز نے پاور پلے کے اختتام پر بغیر کسی نقصان 43 رنز بنائے۔
ہوپ نے اس کے بعد 2 چھکے لگائے جس کے بعد روسٹن چیس نے انہیں آؤٹ کرکے 82 رنز کی شراکت داری کا خاتمہ کردیا۔
وارنر نے 33 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی یہ ان کی ٹی 20 میں 116 ویں نصف سینچری تھی۔ اس کے بعد افغان اسٹار نے جیسن ہولڈر کی گیند پر 2 بڑے چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو بڑے اسکور کے قریب پہنچا دیا۔
نائب 25 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ روومین پاول صرف 2 گیندوں ہی کھیل سکے سے بچ سکے ۔ داسن شناکا نے کیپیٹلز کے اسکور کو مزید تیز کیا۔ سری لنکن بلے باز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 7 گیندوں پر 17 رنز بنائے جبکہ وارنر 93 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس کی بدولت کیپیٹلز نے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں دبئی میں سب سے بڑا اسکور 217 رنز بنایا۔
ڈیوڈ وارنر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے بعد دبئی نے سیاحت کو دوبارہ فروغ دینے کے لیے منفرد مہم شروع کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نئی اسکیم کے تحت متحدہ عرب امارات کے رہائشی اگر اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کو دبئی گھومنے کے لیے آمادہ کریں تو انھیں 3 ہزار اماراتی درہم مالیت تک کے انعامات اور سہولتیں دی جائیں گی۔

دبئی کے محکمۂ اقتصادیات و سیاحت کی جانب سے متعارف کرائی گئی اسکیم ’’دبئی اِنوائٹ‘‘ کے تحت یو اے ای میں مقیم افراد اپنے بیرونِ ملک رہنے والے دوستوں اور اہلِ خانہ کو نامزد کرسکتے ہیں۔

اگر کسی شہری کی دعوت پر ان کے دوست یا رشتہ دار سیاحتی ویزے پر دبئی آتے ہیں تو میزبان کو ہوٹل میں قیام، ریستورانوں میں خصوصی رعایت، تفریحی مقامات کے ٹکٹ اور دیگر مراعات پر مشتمل خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔

اس اسکیم کے تحت ہر رہائشی زیادہ سے زیادہ تین مہمانوں کے لیے فوائد حاصل کرسکتا ہے بشرطیکہ مہمان 31 اکتوبر سے پہلے دبئی پہنچ جائیں۔ تاہم ان مراعات سے دسمبر تک فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ آنے والا فرد یو اے ای کا رہائشی نہ ہو، وہ درست سیاحتی ویزے پر سفر کرے اور اسے صرف ایک مرتبہ ہی نامزد کیا جا سکے گا۔

دبئی حکومت کے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے اثرات خلیجی ممالک تک پہنچنے کے بعد سیاحت شدید متاثر ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور معروف فیئرمونٹ ہوٹل کو نقصان پہنچا جس سے دبئی کی محفوظ سیاحتی مقام کی ساکھ متاثر ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 2025 میں دبئی نے تقریباً 2 کروڑ بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا لیکن حالیہ جنگ کے بعد صورتحال یکسر بدل گئی ہے۔

ہوائی سفر پر سیکیورٹی خدشات بڑھنے کے باعث دبئی آنے والی کئی بین الاقوامی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل یا محدود کر دیں جبکہ متعدد طیاروں نے مشرقِ وسطیٰ کی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کیا۔

اس کے نتیجے میں دبئی ایئرپورٹس پر آپریٹ کرنے والی ایئرلائنز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی۔ دوسری جانب ہوٹلوں میں بکنگ کم ہونے سے خالی کمروں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور کئی کاروباری اداروں کی آمدنی میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دبئی کے بعض مشہور ہوٹلوں نے کم طلب کے باعث تزئین و آرائش کے منصوبے قبل از وقت شروع کر دیے ہیں۔ دنیا کے مشہور برج العرب ہوٹل کو بھی بڑے پیمانے پر مرمت اور بحالی کے لیے تقریباً 18 ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کئی ہوٹل اور سیاحتی ادارے حکومت کی نئی اسکیم کے تحت 45 فیصد تک رعایت اور مفت قیام جیسی خصوصی پیشکشیں بھی دے رہے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق دبئی اِنوائٹ اسکیم کے آغاز کے صرف 48 گھنٹوں میں 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو اس منصوبے سے سیاحت کی بحالی کی امیدیں وابستہ ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس