چین کا ٹرمپ حکومت کو جواب، امریکی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
چین کا ٹرمپ حکومت کو جواب، امریکی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ: امریکا کی جانب سے ٹیرف نافذ کیے جانے کے بعد چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکا سے درآمد اشیاء پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔
گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے چینی درآمدات پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد آج چین نے بھی امریکا سے درآمد ہونے والے تیل، گیس اور دیگر مصنوعات پر ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔
چینی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکا سے درآمد کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائیگا جب کہ امریکی درآمد شدہ تیل (Crude Oil) اور آٹوز مصنوعات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جائیگا۔
چینی وزارت خزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر ٹیرف کے نفاذ کا آغاز 10 فروری سے شروع ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ دنوں چین، کینیڈا اور میکسیکو سے امریکا بھیجی جانے والی اشیاء پر ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں کینیڈا اور میکسیکو نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
بعد ازاں صدر ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف نفاذ کا فیصلہ ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا تھا جس پر کینیڈا اور میکسیکو نے بھی اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹیرف عائد
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔