اسلام آباد (صغیر چوہدری )ایف آئی اے کی ملک بھر میں انسانی سمگلرز،حوالہ ہنڈی اور جعلی ویزوں کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون درجنوں ملزمان گرفتار،ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کروشیا سے گرفتار کر لیا۔ ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم افتخار احمد کو کروشیا سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کیا گیاایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔جبکہ ایف آئی اے فیصل آباد کمپوزٹ سرکل نے انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کا اہم رکن گرفتار کرلیا ملزم کی شناخت محمد ظہیر بٹ کے نام سے ہوئی ہے ملزم کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیاچنیوٹی گینگ سادہ لوح شہریوں کو یورپ بھجوانے کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیانے میں ملوث ہےاس سے قبل بھی چنیوٹی گینگ کے 7 کارندے گرفتار ہو چکے ہیں۔چنیوٹی گینگ 11 ارکان پر مشتمل ہے جس میں سے 8 سمگلرز گرفتار ہو چکے ہیں چنیوٹی گینگ کے 2 کارندے بیرون ملک سے گینگ کو آپریٹ کر رہے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطے کئے جا رہے ہیںملزمان نے مجموعی طور پر 31 متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر 4 کروڑ سے زائد وصول کئے۔ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئےملزمان بھاری رقوم وصول کر کے شہریوں کو جعلی دستاویزات بھی دیتے تھےڈائریکٹر فیصل آباد زون سرفراز علی ورک کا کہنا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔جبکہ بہاولپور سرکل نے *ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری ایجنٹ اور غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والا اشتہاری ملزم تنویر حسین کو گرفتار کرلیا ۔ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں ہارون آباد بہاولپور سے گرفتار کیا گیا ملزم نے شہریوں سے فراڈ کے ذریعے مجموعی طور پر 38 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کی تھی جبکہ ملزم انسانی سمگلروں کے نیٹ ورک سے رابطے میں تھاایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔ملزمان کی شناخت محمد دانیال صالح اور محمد امین کے نام سے ہوئی ہے ملزمان کو ہری پور اور ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ملزم سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا ملزم نے شہری کو قطر کا ورک ویزہ فراہم کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے سے زائد وصول کئے اور سال 2023 سے روپوش تھے جبکہ ایک اور کاروائی میں حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم محمد امین کو گرفتار کر لیا گیا ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں شیراں والا گیٹ مین بازار ہری پور سے گرفتار کیا گیا ۔چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرلیا گیا ۔*جبکہ ایک اور کاروائی میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی ملزم باسط حسین کو چھاپہ مار کاروائی میں طارق روڈ پر واقع جیولری شاپ سے گرفتار کیا گیا ۔چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 60 لاکھ روپے اور 35 ہزار امریکی ڈالر ۔ موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا جبکہ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان عدنان علی اور ناصر محمود کو گرفتار کرلیا ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں سیالکوٹ اور سرائے عالمگیر گجرات سے گرفتار کیا گیا ۔ملزم نے ترکی وزٹ ویزا حصول کے لئے جعلی بینک اسٹیٹمنٹ جمع کروائیملزم کے خلاف کاروائی ترکی ایمبیسی کی شکایت پر عمل میں لائی گئیجبکہ ملزم ناصر محمود نے شہری کو یونان بھجوانے کے نام پر 27 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزم نے شہری کو بھاری رقوم وصول کر کے یونان کے بجائے لیبیا بھجوا دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چھاپہ مار کاروائی میں سے گرفتار کیا گیا انسانی سمگلنگ کو چھاپہ مار کو گرفتار کر ایف ا ئی اے حوالہ ہنڈی شہریوں کو لاکھ روپے میں ملوث گیا ملزم ملزم کو کے نام

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ

برطانوی ایوانِ بالا کے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات نسل کُشی کی طرف جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لارڈ قربان حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق وہاں کے حالات نسل کشی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے جینوسائڈ واچ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی حکومت سے پوچھا کہ وہ ان انتباہات کو کس حد تک سنجیدگی سے لیتی ہے اور ممکنہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے کیا اقدامات کر رہی ہے۔

جواب میں برطانوی حکومت کی جانب سے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ کولنز نے کہا کہ برطانیہ انسانی حقوق سے متعلق اپنے دیرینہ مؤقف پر قائم ہے اور بھارتی پولیس یا سکیورٹی فورسز کے خلاف مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار