تین مارچ 2016کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز کی بڑی کامیابی kulbhushan jadhav WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)بھارت ہمیشہ سے دوسرے ممالک میں دہشت گردی کی سرپرستی میں پیش پیش رہتا ہے اور اس گھناونے جرم کا منہ بولتا ثبوت کلبھوشن یادیو کی شکل میں دنیا کے سامنے 3 مارچ 2016 کو آشکار ہو چکا ہے۔ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ کلبھوشن کو دہشتگردی میں ملوث رنگے ہاتھوں پکڑا۔اس سے پہلے تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جہاں دہشتگردی میں کسی انٹیلی جنس ایجنسی کا حاضر سروس آفیسر کسی اور ملک میں رنگے ہاتھ پکڑا گیا ہو۔

یہ سب کچھ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس نے سر عام دنیا کے سامنے بھارت کے ناپاک عزائم عیاں کئے اور اس کی انٹیلی جنس ایجنسی را کے افسروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان چھوڑ دیئے۔ بھارتی جاسوسوں کی پیش ورانہ مہارت صرف بالی وڈ کی فلموں تک ہی محدود ہے۔کلبھوشن یادیو کو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی نے پاکستانی سر زمین پر رنگے ہاتھوں پکڑا اور اسکا دہشت گردی کا تمام نیٹ ورک ایکسپوز کیا جو معصوم پاکستانیوں کی جانوں کے درپے میں تھا اور اس کے تمام گھناونے عزائم اس کے سامنے رکھے جو اس نے من و عن تسلیم کر لئے۔ یہ کامیابی جو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے حاصل کی ہے اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی اور اس کاونٹر ٹیرارزم آپریشن کو تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

بھارت کے مذموم عزائم آشکار کرنے پر پاکستان اور بلخصوص پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز کو دنیا بھر میں پزیرائی ملی۔ بھارت تاحیات اس بدنما داغ کو اپنے ساتھ لے کر جیے گا لہذا امید کی جا سکتی ہے کہ بھارت کسی دوسرے ملک میں دہشت گردی سے پہلے ہزار مرتبہ ضرور سوچے گا۔ اس کے برعکس پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو اسکی ماں اور اسکی بیوی سے انسانی ہمدردی کی بنا پر ملوانے کا اہتمام کیا جبکہ کلبھوشن ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی مستقل ممبرشپ تو چاہتا ہے مگر وہ خود دوسرے ممالک میں دہشت گردی کا مرتکب ہے لہذا ایسے میں وہ کسی بھی قسم کے عہدے کے قابل ہر گز نہیں ہے۔ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز اپنے ملک کے ذرے ذرے کی حفاظت کریں گی اور کسی بھی منفی طاقت کو اپنی سرزمین پر میلی نگاہ نہیں ڈالنے دیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز

پڑھیں:

پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد میں آئی آر ایس کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا میں قیام امن سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پہلگام واقعہ کا ہم پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا، ہم نے دنیا سے کہا کہ پہلگام واقعہ پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ہم نے سفارتی سطح پر دنیا کے سامنے اپنا بیانیہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے، بھارت خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ اسلام آباد میں آئی آر ایس کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا میں قیام امن سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، بھارت میں ہندوتوا نظریہ امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، بھارت نے جنوبی ایشیا کا امن سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کی ہے، جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو ایک مختلف نظریے سے دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پہلگام واقعہ کا ہم پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا، ہم نے دنیا سے کہا کہ پہلگام واقعہ پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ہم نے سفارتی سطح پر دنیا کے سامنے اپنا بیانیہ پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ملک ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے مقابلے میں 90 ہزار جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، پانی ہماری بقا ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ناقابل قبول ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، معرکہ حق کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر دوبارہ زندہ ہوگیا، کشمیر کا تنازع سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • دہشت گردی سے نجات کے لیے پاک ایران تعاون ناگزیر
  • پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے، عطاء اللہ تارڑ
  • چین نے پاکستانی ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ PRSS-1 کو کامیابی سے لانچ کر دیا
  • پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے: عطااللہ تارڑ
  • بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے: عطا تارڑ
  • انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا حکم
  • بھارت کیخلاف کامیابی پر دنیا دنگ رہ گئی، وزیراعظم کابینہ نے حج اور اے آئی پالیسی کی منظوری دیدی
  • روایتی جنگ میں بھارت کو شکست، آج تک ہماری کامیابی کے تذکرے ہو رہے ہیں؛ وزیراعظم
  • 26 نومبر اور 4 اکتوبر احتجاج کیس: غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • وفاقی کابینہ اجلاس آج، امریکی ٹیرف پر بریفنگ  آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کی منظوری شامل