فلک جاوید کا اپنی بہن اور الہ دین کو لڑائی ختم کرنے کا مشورہ، الہ دین کا گنڈا پور کو عمران خان کا حکم ماننے کیلئے زور دینے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن فلک جاوید خان نے اپنی بہن اور الہ دین کے درمیان تصفیہ کروانے کی کوشش کی اور ٹویٹر پر پیغام جاری کیا۔ فلک نے لکھا کہ آپس کی لڑائی اور بحث کی وجہ سے سوشل میڈیا پر انتشار پیدا ہو گیا ہے، جبکہ عوام کا فوکس عمران خان پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے دونوں سے اپیل کی کہ اس لڑائی کو ختم کریں اور اپنی توانائی ایک مثبت اسپیس میں سوال و جواب کے لیے استعمال کریں۔ فلک نے کہا کہ یہ دو افراد کی لڑائی سوشل میڈیا کی لڑائی بن گئی اور مخالفین اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
الہ دین نے فلک کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صنم جاوید کے ساتھ ان کی کبھی کوئی ذاتی لڑائی نہیں رہی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مسئلہ عمران خان کے حکم کی خلاف ورزی سے پیدا ہوا ہے اور سب سے گزارش کی کہ گنڈاپور کے ذریعے خان کے حکم پر عمل کریں اور ملاقات کے لیے اڈیالہ پہنچیں۔ الہ دین نے مزید کہا کہ عوام کو ان رنگوں میں الجھنے یا گنڈاپور کو ایسے کور کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ یہ معاملہ ذاتی نہیں بلکہ پارٹی کے اندرونی فیصلوں سے متعلق ہے۔
یہ واقعہ پارٹی کے اندرونی اختلافات اور سوشل میڈیا پر پیدا ہونے والی بحث کی عکاسی کرتا ہے، جس میں قیادت کے احکامات کی پابندی اور عوامی تاثر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
میری صنم جاوید کے ساتھ نہ کوئ لڑائ پہلے تھی نہ اب ہے ، اس کی سپورٹ میں میری وڈیو آج بھی موجود ہیں ، مسلۂ سارا عمران خان کے حکم کی خلاف ورزی کا ہے ، آپ سمیت تمام لوگوں سے گزارش ہے گنڈاپور سے کہیں خان کے حکم مانے اور خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ پہنچے ۔۔ اگر خان عزیز ہے تو خدا کا… https://t.
— Aladeen (@Aladeen_Pro) September 7, 2025
Post Views: 7ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خان کے حکم الہ دین
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، علی امین گنڈا پور
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے اور کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کیا ریاست سے کوئی لڑ سکتا ہے؟ عمران خان نے کئی بار کہا مذاکرات کے لیے تیار ہوں تو بیٹھیں بات کریں، بات اسی سے ہوگی جس کے پاس اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو گرایا گیا، کیا اس کے ذمہ دار افغان مہاجرین تھے؟ ہم اپنے صوبے میں کوشش کر رہے ہیں افغان مہاجرین کو عزت اور روایات کے ساتھ واپس بھیجیں۔