آئی ایل ٹی 20 ؛ شارجہ واریئرز نے ایم آئی ایمریٹس کو شکست دے کر سیزن 4 میں پہلی فتح حاصل کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 December, 2025 سب نیوز

ابوظہبی:ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 میں شارجہ واریئرز نے متوازن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم آئی ایمریٹس کو زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں چھ رنز سے شکست دے دی۔ یہ واریئرز کی رواں سیزن میں پہلی کامیابی ہے، جس میں جانسن چارلس کی شاندار بیٹنگ اور سکندر رضا کی آل راؤنڈ کارکردگی نمایاں رہی۔

شارجہ واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں ایم آئی ایمریٹس کی جانب سے محمد وسیم (44) اور جونی بیئر اسٹو (31) نے جارحانہ آغاز فراہم کیا اور پاور پلے میں ٹیم کا اسکور بغیر نقصان 54 رنز تک پہنچا دیا۔ تاہم مڈل اوورز میں سکندر رضا نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے پہلے بیئر اسٹو اور پھر محمد وسیم کو آؤٹ کر کے میچ کا رخ موڑ دیا۔
میچ کے آخری لمحات میں نکولس پورن نے 35 گیندوں پر ناقابلِ شکست 48 رنز بنا کر مقابلہ سنسنی خیز بنا دیا، تاہم آخری اوور میں جُنید صدیقی نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے صرف 18 رنز دیے اور شارجہ واریئرز کو چھ رنز کی یادگار فتح دلوا دی۔ سکندر رضا اور جُنید صدیقی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئی ایل ٹی 20 ؛ ڈیزرٹ وائپرز کی شاندار فتح، پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا آئی ایل ٹی 20 ؛ ڈیزرٹ وائپرز کی شاندار فتح، پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا شایان جہانگیر کی 99 رنز کی شاندار اننگز، دبئی کیپیٹلز کی نائٹ رائیڈرز کے خلاف سنسنی خیز فتح آئی ایل ٹی 20:ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی اینڈی فلاور نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کو ٹیلنٹ سے بھرپور اور انقلابی قرار دے دیا آئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی نیشنل گیمز: واپڈا اور نیوی کے کھلاڑیوں میں جھڑپ، معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شارجہ واریئرز نے ایم ا ئی ایمریٹس ا ئی ایل ٹی 20

پڑھیں:

10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان

پنجاب حکومت(Punjab government) کے اپنی چھت محفوظ چھت 2026 پروگرام کے تحت 5 اور 10 لاکھ روپے کے بِلا سود قرض فراہم کیے جا رہے ہیں۔

پنجاب حکومت نے لوگوں کو اپنے موجودہ گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے اپنی چھت، محفوظ چھت (میری چھت، محفوظ چھت) اسکیم 2026 کا آغاز کیا ہے جس کے تحت 5 سے 10 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

اس حکومتی منصوبے کے تحت قرض کے دو مختلف کٹیگریز میں دیے جائیں گے۔

وہ شہری جو اپنی موجودہ چھتوں کی مرمت یا گھر کے انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں 5 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا جو انہیں 9 سال میں صرف 4،700 روپے ماہانہ قسط کی صورت ادا کرنا ہوگا۔

وہ شہری جو اپنے گھروں کی توسیع (دوسری منزل) کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں، انہیں 10 لاکھ روپے بلاسود قرض دیا جائے گا اور اس کی مدت واپسی بھی 9 سال ہے۔ اس قرض کی ماہانہ قسط 9،300 روپے ہوگی۔

مزیدپڑھیں:ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج

آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ:

دلچسپی رکھنے والے شہری acag.punjab.gov.pk کے ذریعے اپنی چھت، محفوظ چھت لون سکیم کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ پروگرام کے لیے رجسٹر ہونے کے لیے انہیں اپنی اسناد داخل کرنے کی ضرورت ہے۔

درخواست دہندگان ہاتھ سے لکھی درخواست بھی جمع کرا سکتے ہیں۔

وہ لوگ کمپیوٹر استعمال نہیں کر سکتے وہ اپنی قرض کی درخواستیں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں جمع کرائیں۔

متعلقہ مضامین

  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہوگی؟
  • پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
  • پاکستانی نژاد سعدیہ زاہدی عالمی ایئرلائنز تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
  • لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ جانیے
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی