لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوا ز نے 2026ء نوجوانوں کا سال قرار دینے کا اعلان کیا اور2026ء میں عوام کی فلاح و بہبوٖد، خوشحالی اور ترقی کے اہداف پورے کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔  مریم نواز نے سال نو کے آغاز پر اپنے پیغام پر مبارکباد دی اور ملک و قوم کی خیر وعافیت کی دعاکرتے ہوئے کہا کہ دعاہے کہ سال نو پاکستان سمیت دنیا بھر کے لئے امن اور عافیت کا سال ثابت ہو۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان بالخصوص پنجاب کے عوام کو خوشیوں سے ہمکنار کرے اور2026ء پاکستان کے عوام کے لئے خوشحالی کا پیامبر ثابت ہو۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کے ہر نوجوان کو بلندیوں کی راہ پر گامزن کرے۔  سال نو گزشتہ سال سے بھی بہترثابت ہو اور ہر سوخوشیاں پھیل جائیں۔ الحمدللہ! 2025ء میں عوام سے کیے گئے تمام وعدے نبھائے، نئے سال میں بھی خوشحالی و ترقی کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔ 2025ء  میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد گھر بنانے کا وعدہ پورا کیا۔ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے دوکروڑ سے زائد مریضوں کو ان کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ سیلاب متاثرین سے بحالی کے لئے مالی معاونت کا وعدہ بھی نبھایا۔ پنجاب کے نوجوانوں کولیپ ٹاپ بھی دیئے اور ہونہار سکالرشپ بھی ملے۔ پنجاب کے کاشتکاروں کو20ہزار ٹریکٹرز کے دوفیز تقریباً مکمل ہوگئے، مزید10ہزار ٹریکٹربھی دیں گے۔  2026ء میں عوام کو نواز شریف کینسر ہسپتال، سرگودھا کارڈیالوجی اور جناح کارڈیالوجی سمیت بہت سے تحفے پیش کریں گے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب میں 2024ء سے شروع ہونے والا ترقی اور خوشحالی کا سفر 2026ء  میں تیز تر ہوگا۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرسی ایم انسپکشن ٹیم کے ہسپتالوں کے دورے جاری، سی ایم نسپکشن ٹیم نے ایک ہی دن میں چار ہسپتالوں کا اچانک معائنہ کیا، بدانتظامی پر جہلم ہسپتال کے ایم ایس کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔ سی ایم انسپکشن ٹیم نے رات گئے ضلعی اور تین تحصیل ہسپتالوں کے وزٹ کئے۔ صوبائی معاون خصوصی شعیب مرزا نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم،سوہاوہ،گوجر خان اورکھاریاں ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم بدانتظامی کا شکارنظر آیا۔ہسپتال میں ایکسرے مشینیں خراب اور فلمیں غائب تھیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں مریضوں نے انسپکشن ٹیم کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ کے ایم ایس اور دیگر کو انتظامات بہتر نہ ہونے پر کڑی وارننگ دی گئی۔ سی ایم انسپکشن ٹیم نے گوجر خان اور کھاریاں کے تحصیل ہسپتالوں کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی واہگہ بارڈر لاہور پر تعمیر کئے گئے ارینا کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ ارینا کا افتتاح کیا۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، کور کمانڈر لاہور، وزراء اور سینئر بیورکریسی بھی شامل تھی۔ نئے ایرینا میں شائقین کی نشستوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر دی گئی۔ ایرینا میں توسیع کے علاوہ جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر نئی تعمیرات بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔ نئی تعمیرات میں تقسیمِ ہند کی عکاسی کرنے کے لیے ریلوے سٹیشن کے ماڈل، سامانِ حرب اور یادگارِ شہداء پر مشتمل تھیم پارک شامل ہیں۔ ارینا میں تحریکِ آزادی سے اب تک پاکستان کی تاریخ و ثقافت سے متعلق پاکستان میوزیم بھی قائم کیا گیا۔ اضافی دفاتر، پنجاب رینجرز کے جوانوں کے لیے بیرکس، نمازیوں کے لیے پریئر ایریا اور فوڈ کورٹس بھی شامل ہیں۔ وسیع و عریض کار پارکنگ اور بابِ آزادی کے مقام پر شاہی قلعہ کی طرز پر عالمگیری دروازہ بھی نصب کیا گیا۔ جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر نصب قومی پرچم 115 میٹر بلند تھا، اب 139 میٹر کی بلندی پر لہرا رہا ہے۔ جوائنٹ چیک پوسٹ پر لہرانے والا پرچم ایشیا کا ساتواں اور جنوبی ایشیا کا بلند ترین پرچم ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انسپکشن ٹیم

پڑھیں:

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ

کراچی:

ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کے دوران ایک مسافر کمیل عباس کو مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق تفصیلی جانچ کے دوران مسافر کے پاسپورٹ پر مشتبہ جعلی مہریں پائی گئیں۔ مشتبہ مہروں کی تصدیق انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (IBMS) کے ذریعے کی گئی، تاہم متعلقہ آمد و روانگی کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر مہروں کے جعلی ہونے کا شبہ مزید مضبوط ہو گیا۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے بیان دیا کہ اس نے اپنا پاسپورٹ اپنے دوست نعیم کے حوالے کیا تھا، جو اس وقت ملائیشیا میں مقیم ہے اور مبینہ طور پر اسی شخص نے پاسپورٹ پر جعلی پاکستانی امیگریشن مہریں لگوائیں۔ مسافر نے مذکورہ شخص کے رابطہ نمبرز بھی فراہم کر دیے ہیں۔

مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کر کے مقدمہ مزید قانونی کارروائی، جامع تحقیقات اور جعلی امیگریشن مہروں کے استعمال میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل (AHTC) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشکوک سفری دستاویزات کی بنیاد پر مسافر آف لوڈ
  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • تیسرے آپریشن کے بعد آنے والی خواتین کا مانع حمل آپریشن کردینا چاہیے، وزیر صحت سندھ
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا