City 42:
2026-07-24@13:31:03 GMT

جاپان کے سفیر اکا اہلخانہ کے ساتھ لاہور قلعہ کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

کلیم اختر:جاپان کےسفیراکاماتسوشوئیچی اور ان کی اہلیہ کا لاہور قلعہ کا دورہ، جاپانی سفیر کے ہمراہ اعزازی قونصل جنرل جاپان لاہور امیر ایچ شیرازی بھی موجود، جاپانی سفیر کے اہلِ خانہ، بیٹے، بہو اور پوتی نے بھی لاہور قلعہ کا دورہ کیا۔

وفد کو والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے حکام نے لاہور قلعہ کا تفصیلی دورہ کرایا، وفد کو لاہور قلعہ میں جاری بحالی اور مرمتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ 

ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ سندھ بھر میں منانے کا اعلان

تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے ڈبلیو سی ایل اے کے اقدامات کو سراہا گیا، لاہور قلعہ کی ثقافتی، تاریخی اور فنّی اہمیت سے جاپانی وفد کو آگاہ کیا گیا۔ 

دورہ پاکستان اور جاپان کے درمیان ثقافتی تبادلے اور باہمی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جاپانی سفیر نے تاریخی ورثے کے تحفظ میں تعاون پر دلچسپی کا اظہار کیا، لاہور قلعہ کا دورہ دوطرفہ ثقافتی ہم آہنگی کی علامت قرار دیا گیا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لاہور قلعہ کا دورہ

پڑھیں:

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق

علی ساہی: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر مظہر اقبال سے ملاقات میں منشیات کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور آگاہی مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کی جنگ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علماء اور مساجد عوام میں آگاہی پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق منشیات سے پاک پنجاب کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اسلام ہر اس عمل سے روکتا ہے جو انسان اور معاشرے کے لیے نقصان دہ ہو۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ علماء کرام مساجد اور خطبات کے ذریعے نوجوانوں کو منشیات سے بچانے اور قرآن سے وابستگی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
  • ایشین گیمز کرکٹ : پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست کوارٹر فائنل میں رسائی مل گئی
  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
  • پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
  • ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا