پروفیشنل ایگزیکٹیو فورم کے زیراہتمام ممبرشپ کےلئے تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پروفیشنل ایگزیکٹیو فورم کے زیراہتمام غیرمعمولی اور تیزی سے بڑھتی ہوئی ممبرشپ کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبۂ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز کاروباری شخصیات،پروفیشنلز، انجینئرز، ڈاکٹرز، آئی ٹی ماہرین اور سماجی خدمات سے وابستہ مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جس کا شرف طلعت محمود کو حاصل ہوا۔ عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب کا مقصد پروفیشنل ایگزیکٹیو فورم کی سرگرمیوں، اہداف اور مستقبل کے منصوبوں کو اجاگر کرنا اور نئے شامل ہونے والے ممبران کو خوش آمدید کہنا تھا۔ شرکاء نے فورم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے اوورسیز پروفیشنلز کے لیے ایک مؤثر اور قابلِ اعتماد پلیٹ فارم قرار دیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیشنل ایگزیکٹیو فورم کے چیئرمین انجینئر رانا کاشف رضا نے کہا کہ نہایت مختصرعرصے میں سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے تیرہ ہزار سے زائد پروفیشنلز فورم کا حصہ بن چکے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ فورم اپنے مقاصد میں کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ پروفیشنل ایگزیکٹیو فورم کا مقصد صرف تقریبات یا ملاقاتوں کا انعقاد نہیں بلکہ کاروباری اور پروفیشنل افراد کو ایسا مضبوط اور منظم پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں وہ باہمی اعتماد کے ساتھ نیٹ ورکنگ کر سکیں، ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں اور مشترکہ طور پر ترقی کے نئے مواقع پیدا کریں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلعت محمود ، اعجاز چوہدری ، ڈاکٹر ضمیر ، محمد رضوان ، سید وقاص شاہ اور دیگر کا کہنا تھا کہ فورم مستقبل میں تربیتی سیشنز، بزنس نیٹ ورکنگ ایونٹس اور مختلف پروفیشنل ورکشاپس کے انعقاد کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں اور دیگر پروفیشنلز کو بااختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا تقریب کے شرکاء نے فورم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پروفیشنل ایگزیکٹیو فورم کے پلیٹ فارم سے جڑ کر اپنی ذاتی اور اجتماعی ترقی کے سفر کو مزید مستحکم بنائیں گے تقریب کے آخر میں اعلی کارکردگی کے حامل افراد کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تقریب کا
پڑھیں:
ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔
یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم
افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔
پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔
قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔
ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو