رہبر معظم کی حمایت میں سکردو میں عظیم الشان ریلی، ویڈیو رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2026 GMT
اسلام ٹائمز: ریلی کے شرکاء نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور بعد ازاں سکردو کی فضا لبیک خامنہ ای کے زوردار نعروں سے گونج اٹھی۔ سخت سردی اور برفباری کے باؤجود ہزاروں افراد نے ریلی میں شریک ہو کر رہبر معظم سے اپنی بھرپور حمایت و تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایل اے انجم
رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی حمایت اور ان سے بھرپور اظہار یکجہتی کیلئے سکردو میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔ ہزاروں افراد پر مشتمل ریلی مرکزی جامع مسجد سے شروع ہوئی جو یادگار شہداء پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ انجمن امامیہ بلتستان نے کل اس ریلی کا اعلان کیا تھا۔ ریلی کے شرکاء نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور بعد ازاں سکردو کی فضا لبیک خامنہ ای کے زوردار نعروں سے گونج اٹھی۔ سخت سردی اور برفباری کے باؤجود ہزاروں افراد نے ریلی میں شریک ہو کر رہبر معظم سے اپنی بھرپور حمایت و تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
شہر قائد کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹر ہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور5 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے کے علاقے صفورا چورنگی سندھ گرین ہوٹل واٹرہائیڈرنٹ کے قریب واقع ٹائر پنکچر اورگیس ویلڈنگ کی مشترکہ دکان میں دھماکےمیں 6 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال منتقلی کے بعد جھلس کر زخمی ہونے والا ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی شناخت 35 سالہ وقاص کے نام سے ہوئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد میں 10 سالہ سکندر، 40 سالہ اویس اور 30 سالہ عبدالحنان اورعابد شامل ہیں جبکہ ایک زخمی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والا وقاص پنکچرکی دکان کا مالک تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنکچر کی دکان سے متصل گاڑیوں کے سینسر گیس ویلڈنگ کے ذریعے مرمت کاکام بھی ہوتا تھا جہاں ایک چھوٹا سلنڈر موجود تھا جوروز داردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دکان مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔