باصلاحیت اداکارہ ثروت گیلانی کے ایک حالیہ انٹرویو نے سوشل میڈیا پر خوب ہلچل مچا دی۔

ثروت گیلانی نے اپنی پُراثر اداکاری کے باعث جلد ہی ڈراما انڈسٹری میں اپنی الگ شناخت بنائی اور خود کو صف اوّل کی بہترین اداکاراؤں میں کھڑا کیا۔

ثروت گیلانی جہاں اپنی اداکاری اور کردار پر خصوصی توجہ دیتی ہیں وہیں اپنی جلد اور فٹنس کا بھی بہت خیال رکھتی ہیں۔

ان کے مداح بھی سوشل میڈیا پر ان سے جڑے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے ان کے چہرے کی شباہت میں آنے والی تبدیلی کو بھانپ گئے۔

ثروت گیلانی اپنے ایک وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں بھی اسی تبدیلی پر بغیر لگی لپٹی تبادلہ خیال کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

ادکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کافی عرصہ پہلے ناک کی سرجری کروائی تھی لیکن اس کی وجہ محض خوبصورتی نہیں بلکہ ایک حادثہ تھا۔

ثروت گیلانی کے بقول کالج کے زمانے میں انھیں اکثر بے ہوشی طاری ہو جاتی تھی اور ایک روز وہ باتھ روم میں بے ہوش ہو کر سنک سے ٹکرا گئی تھیں۔

اداکارہ ثروت نے ہولناک حادثے کو یاد کرتے ہوئے مزید بتایا کہ اس چوٹ لگنے کی وجہ سے ان کی ناک کی ہڈی شدید متاثر ہوئی اور وہ زخمی ہوگئی تھیں۔

ثروت گیلانی مزید تفصیل بتائی کہ جب انھیں ہوش آیا، تو ناک سے خون بہہ رہا تھا اور پورے کپڑوں پر پھیل گیا تھا۔ 

اداکارہ نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مشورے اور والدہ کے اصرار پر میں نے ہنگامی بنیادوں پر ناک کی سرجری کروائی تھی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس کے بعد سے نہ صرف میرے اعتماد میں اضافہ ہوا بلکہ بار بار بے ہوش کا معاملہ بھی ختم ہوگیا۔

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ جب ثروت گیلانی نے اپنی ذاتی زندگی کے مشکل پہلوؤں پر کھل کر بات کی ہو۔

اس سے قبل وہ ذہنی صحت اور اپنی نجی جدوجہد کے حوالے سے بھی اعترافات کرچکی ہیں جس پر انہیں کافی توجہ ملی تھی۔

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ثروت گیلانی بتایا کہ ناک کی

پڑھیں:

میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا

ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کے بارے میں ایک حیران کن پیشگوئی ہوئی ہے کہ وہ آئندہ پانچ برس کے اندر ارجنٹائن کے صدر بن سکتے ہیں۔

چینی ماہر تعلیم اور تجزیہ کار جیانگ شوئیکن نے یہ دعویٰ متنازع آن لائن کانٹنٹ کریئٹر سنیکو کے کِک پلیٹ فارم پر ایک گفتگو کے دوران کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ لیونل میسی ارجنٹائن کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور آسانی سے کامیاب ہو جائیں گے۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ فٹبالر 20 برس تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں کیونکہ لوگ انہیں پسند کریں گے اور غلط فیصلے کرنے پر بھی معاف کر دیں گے۔

یہ پیشگوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میسی نے 39 برس کی عمر میں ارجنٹائن کو مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا۔ اگرچہ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم شائقین کے نزدیک ان کی حیثیت بدستور ناقابلِ تردید ہے۔

واضح رہے کہ لیونل میسی کی جانب سے سیاست میں آنے یا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، اور یہ دعویٰ محض ایک تجزیہ کار کی ذاتی پیشگوئی ہے، جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران میں تعمیر نو کی رفتار پر اسرائیل حیران ہے، وال اسٹریٹ جرنل
  • 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
  • پاکستان نے چین کے لئے نیا سفیر نامزد کردیا
  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث