Islam Times:
2026-07-24@13:40:14 GMT

پاراچنار، کتابوں کی تقریب رونمائی

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

ضلع کرم پاراچنار کے نامور شعراء مرحوم عارف جان عارف کی کتاب "کلیاتِ عارف جان عارف" اور سراج آفریدی کی کتاب "د سپین غر پہ کنڈاونو" کی ایک باوقار تقریب میں رونمائی کردی گئی۔ اس حوالے سے سپین غر ادبی جرگہ کے زیر اہتمام گورنر کاٹیج پاراچنار میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

پاراچنار، کتابوں کی تقریب رونمائی کا انعقاد

پاراچنار، کتابوں کی تقریب رونمائی کا انعقاد

پاراچنار، کتابوں کی تقریب رونمائی کا انعقاد

پاراچنار، کتابوں کی تقریب رونمائی کا انعقاد

پاراچنار، کتابوں کی تقریب رونمائی کا انعقاد

پاراچنار، کتابوں کی تقریب رونمائی کا انعقاد

پاراچنار، کتابوں کی تقریب رونمائی کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم پاراچنار کے نامور شعراء مرحوم عارف جان عارف کی کتاب "کلیاتِ عارف جان عارف" اور سراج آفریدی کی کتاب "د سپین غر پہ کنڈاونو" کی ایک باوقار تقریب میں رونمائی کردی گئی۔ اس حوالے سے سپین غر ادبی جرگہ کے زیر اہتمام گورنر کاٹیج پاراچنار میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نواز، اسسٹنٹ کمشنر خالد عمران، شعراء، ادباء اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، تقریب کے دوران مرحوم عارف جان عارف اور مرحوم شہاب ہاشمی کا خوبصورت اور دلنشین کلام پیش کیا گیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا اور دونوں شعراء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نواز اور اسسٹنٹ کمشنر خالد عمران نے اپنے خطاب میں اس قسم کی علمی و ادبی سرگرمیوں کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات معاشرے میں مثبت سوچ، فکری شعور اور ادبی ذوق کو فروغ دیتی ہیں۔.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کتابوں کی تقریب رونمائی کا انعقاد کی کتاب سپین غر

پڑھیں:

بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟

امریکہ کی ریاست ایڈاہو کے ایک خاموش اور خوبصورت پہاڑی علاقے سن ویلی(Sun Valley) میں ہر سال جولائی کے مہینے میں ایک ایسی تقریب ہوتی ہے جہاں دنیا کے امیر ترین اور بااثر افراد اکٹھے ہوتے ہیں۔

اس خاص اور خفیہ محفل کو غیر رسمی طور پر ”ارب پتیوں کا سمر کیمپ“ کہا جاتا ہے۔ یہاں دنیا کے نامور اور طاقتور لوگ جیسے جیف بیزوس، مارک زکربرگ، بل گیٹس اور ایلن مسک بغیر کسی دکھاوے کے ایک ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

یہ سلسلہ 1983 سے چلا آ رہا ہے جسے ایلن اینڈ کمپنی نامی ایک معاشی ادارہ منعقد کرواتا ہے۔ اس تقریب میں شامل ہونے کے لیے کوئی ٹکٹ نہیں خریدی جا سکتی اور نہ ہی انٹرنیٹ پر کوئی رجسٹریشن ہوتی ہے۔ یہاں صرف وہی لوگ آ سکتے ہیں جنہیں ذاتی طور پر دعوت نامہ بھیجا جاتا ہے۔ منتظمین کی طرف سے اس تقریب کی کوئی باقاعدہ مہمانوں کی فہرست یا شیڈول جاری نہیں کیا جاتا۔ اس سال یہ تقریب 7جولائی سے 11 جولائی 2026 تک منعقد ہوئی۔

اس کانفرنس کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ روایتی دفتری میٹنگز کی طرح نہیں ہوتی۔ یہاں نہ طویل اجلاس ہوتے ہیں اور نہ ہی بڑی بڑی پریزنٹیشنز۔

امیر ترین شخصیات سوٹ بوٹ پہننے کے بجائے عام جوتوں اور آرام دہ کپڑوں میں نظر آتی ہیں۔ لوگ دن کے وقت پہاڑوں پر سیر کرتے ہیں، گولف کھیلتے ہیں، سائیکل چلاتے ہیں، مچھلی پکڑتے ہیں اور شام کو مل کر کھانا کھاتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی

اس سال کی ملاقات میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس یعنی اے آئی کا موضوع سب سے زیادہ چھایا رہا۔ اس تقریب میں ٹیکنالوجی اور کاروبار کی دنیا کے کئی بڑے نام شامل ہوئے۔

اگرچہ اس کیمپ میں میڈیا اور کیمروں کی اجازت نہیں ہوتی اور نہ ہی کوئی بڑا باضابطہ اعلان کیا جاتا ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی بڑے کاروباری معاہدوں کی بنیاد اسی خاموش جگہ پر رکھی جاتی ہے جو بعد میں دنیا کے سامنے آتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بہت سے شرکا اپنے اہلِ خانہ کو بھی ساتھ لاتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ تقریب ایک کاروباری اجلاس سے زیادہ ایک پُرتعیش خاندانی تعطیلات کا منظر پیش کرتی ہے۔ تاہم، اس کے باوجود دنیا بھر کی نظریں ہر سال اس خفیہ سمر کیمپ پر لگی رہتی ہیں، کیونکہ یہاں ہونے والی ملاقاتیں مستقبل کی عالمی معیشت اور ٹیکنالوجی کی سمت کا تعین بھی کر سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد
  • برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد