2025-11-04@08:47:24 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 2226				 
                «ا ج اور کل»:
(نئی خبر)
	پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) مالی بحران کا شکار ہوگیا۔ پی بی ایس اے نے حکومت پاکستان سے فنڈز جاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مالی بحران اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے مستقبل کے ایونٹس میں شرکت مشکل ہے۔   پی بی ایس اے نے بتایا کہ رواں ماہ میں سری لنکا میں ایشین ٹیم اینڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ اور آئندہ ماہ ماریشس میں کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں شرکت مشکل ہے جب کہ اگست میں چین میں ہونیوالے ورلڈ گیمز میں بھی فنڈز کی کمی کی وجہ سے شرکت مشکل لگ رہی ہے۔  پی بی ایس اے نے مزید بتایا کہ جولائی 2024 کے بعد سے پی بی...
	سابق بھارتی کرکٹرز یوراج سنگھ، سریش رائنا، ہربھجن سنگھ اور بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کو جوئے کو فروغ دینے کا الزام میں سیکیورٹی حکام نے پوچھ گچھ کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) بھارت کے تین سابق کرکٹرز کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے بھی تفتیش کی جبکہ ہربھجن اور رائنا مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔  بالی ووڈ اداکارہ سمیت تینوں کرکٹرز پر آن لائن جوئے کی تشہیر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کچھ پلیٹ فارمز جیسے ممنوعہ ناموں کا استعمال کررہے تھے، یہ پلیٹ فارمز صارفین کو غیرقانونی سٹہ بازی پلیٹ فارم پر ری ڈائرکٹ کرتے تھے جو کہ قوانین کی کھلی خلاف...
	  اسلام آباد:   پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت سے ورچوئل بات چیت میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ورچوئل ملاقات میں امریکی ٹیرف سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )قومی کھیل ہاکی کی بحالی کیلے جاری حکومتی کوششوں کو دھچکا، پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہاکی کلبوں کو سہولیات دینے کی بجائے پیسے بنانا شروع کر دیے، وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ اور وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی سے ہاکی کلبوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈنے اسلام آباد کے رجسٹرڈہاکی کلبوں کیلئے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم کے چارجز میں تقریبا تین سو فیصد اضافہ کرتے ہوئے پندرہ سو روپے سے بڑھا کر 5700روپے ایک دن کا کردیا ہے ،جس پر اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن سے رجسٹرڈ ہاکی کلبوں نے وفاقی وزیر اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے صدر رانا ثنا اللہ اور وفاقی سیکریٹری وزارت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کے بعد اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی اپنی بچپن کی دوست ونشیکا سے لکھن میں منگنی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی ) پریا سروج کی منگنی کے محض ایک ہفتے بعد لیگ اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی بچپن کی دوست ونشیکا سے لکھن کی ایک نجی تقریب میں منگنی کی تصویر شیئر کی۔کلدیپ یادیو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگیتر کیساتھ تصویر شیئر کی تھی لیکن پھر اسے ڈیلیٹ کردیا۔ یہ تقریب 4 جون کو منعقد ہوئی تھی جس میں بھارتی کرکٹر کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی، اس تقریب میں...
	 نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان کردی ، جس سے لمبی قطاروں میں نہیں لگنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کو بڑی سہولت دیتے ہوئے نادرا نے بائیکر سروس 3 سے بڑھا کر 8 کردی۔ ڈی جی عامرعلی خان نے بتایا کہ کراچی کے تمام اضلاع میں بائیکر سروس کے ذریعے شناختی کارڈ کی تجدید اور دیگر سہولیات دستیاب ہے۔ عامرعلی خان کا کہنا تھا کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی آگاہی کیلئے کراچی میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا جبکہ یونیورسٹی، اسکولز، شاپنگ مالز میں پاک آئی ڈی مہم شروع کر دی گئی۔. انھوں نے بتایا کہ پاک آئی ڈی کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ، تکنیکی مسائل حل کر...
	اسرائیل کی ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ کے بعد صدر ٹرمپ کا بھی لوگوں کو شہر سے نکلنے کا مشورہ
	واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جون ۔2025 )اسرائیل کی جانب سے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی لوگوں کو فوری طور پر تہران سے نکلنے کا مشورہ دیا ہے انہوں نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا کہ ایران کو امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ کر لینا چاہیے تھا. ٹرمپ نے ”ٹروتھ سوشل“ پر بڑے حروف میں لکھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی میں یہ بات کئی بار دہرا چکا ہوں سب کو فوراً تہران سے نکل جانا چاہیے.(جاری ہے)  انہوں نے انسانی جانوں کے ضیاع کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ امریکہ سب سے پہلے کا مطلب صرف اقتصادی...
	سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے بازی پاکستان اور ایران کی دوستی کا کھلا ثبوت ہے۔ گورنر سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ بحثیت گورنر ایرانی حکومت اور عوام سے اظہار یکجحتی کا اظہار کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اپنی سالمیت، خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اسرائیل سمیت کسی نے بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو افواج پاکستان منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ایم این اے شہلا رضا اور نیبل گبول کیساتھ گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ ایران...
	وقاص عظیم : پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف پر ورچوئل اجلاس، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری کامرس کی شرکت،دونوں ممالک کاتجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان ری سیپروکل ٹیرف پر ورچوئل اجلاس ہوا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری کامرس نے شرکت کی۔ دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا، مذاکرات میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوئی۔   اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان  وزارت خزانہ کے مطابق فریقین نےتکنیکی سطح پر مزید تفصیلی مذاکرات کا عزم کیا، امریکا اور پاکستان کا باہمی مفاد...
	ویانا میں ایران کے مستقل مندوب کا آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے ہنگامی اجلاس کے دوران دوٹوک الفاظ میں کہنا تھا کہ جب این پی ٹی کے ارکان کے حقوق اور ذمہ داریوں کے درمیان توازن کا خیال نہ رکھا جائے اور اس معاہدے کے پابند ارکان کو اس تنظیم میں رکنیت نہ رکھنے والے جارح ممالک کی جانب سے حملے اور دھمکیوں کا خطرہ ہو، تو رضاکارانہ طور پر انجام دیے جانے والے اقدامات کی کوئی توجیہ نہیں رہ جاتی۔ اسلام ٹائمز۔ ویانا میں ایران کے مستقل مندوب رضا نجفی نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے ہنگامی اجلاس کے دوران دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی مراکز پر...
	تل ابیب:  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ تہران کے عوام فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں کیونکہ فضاؤں میں ہماری فضائیہ کا کنٹرول ہے۔ نیتن یاہو نے یہ بات تل نوف ایئربیس کے دورے کے موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی طیارے تہران کی فضاؤں پر راج کر رہے ہیں اور ایران کے اہم حکومتی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران میں ہم صرف عسکری اور حکومتی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جب کہ ایران ہمارے معصوم شہریوں پر حملے کرتا ہے۔ نیتن یاہو نے ایرانی دارالحکومت تہران کے شہریوں سے اپیل کی کہ جلد از جلد شہر چھوڑ دیں تاکہ محفوظ...
	اسرائیل کی ایران پر آج مسلسل چوتھے روز بھی جارحیت جاری ہے جس کے جواب میں پاسداران انقلاب نے بھی صیہونی ریاست میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ تہران کے عوام فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں کیوں کہ فضاؤں میں ہماری فضائیہ کا کنٹرول ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یہ بات آج تل نوف ایئربیس کے دورے کے موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی طیارے تہران کی فضاؤں پر راج کر رہے ہیں اور ایران کے اہم حکومتی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران میں ہم صرف عسکری اور حکومتی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جب کہ...
	پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا گیا، مٹی کا تیل 4 روپے 19 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 20 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جارج کردیا، نئی قیمت کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے.
	 واشنگٹن:  فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا میلہ امریکا میں سجنے کو ہے لیکن اس بار میدان میں صرف کھلاڑی نہیں بلکہ "میڈ اِن پاکستان" گیند بھی خوب جلوے دکھانے کو تیار ہے۔ ایڈیڈاس کی جانب سے تیار کردہ آفیشل میچ بال "Club World Cup 25 Pro Ball" اپنی دلکش stars and stripes ڈیزائن، جدید ٹیکنالوجی اور شاندار کارکردگی کی وجہ سے عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ پاکستان میں تیار ہونے والا یہ بال مکمل طور پر ماحول دوست مواد سے بنایا گیا ہے اور اس میں ایڈیڈاس کی PRECISIONSHELL ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو گیند کی رفتار، اسپن اور پرواز کو مزید بہتر بناتی ہے۔ بال میں موشن سینسر بھی نصب ہے جو فی سیکنڈ...
	 کراچی:  قومی کرکٹرز کے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کا لاہور میں آغاز ہوگیا۔ اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ میں پندرہ کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ ایل سی سی اے کرکٹ گراونڈ میں صبح کے سیشن میں فیلڈنگ ڈرلز کرائی گئیں، بابر اعظم اور محمد رضوان بھی ایکشن میں دکھائی دیے۔ بیٹنگ کوچ حنیف ملک کے ساتھ این سی اے کے کوچز کی  نگرانی میں بیٹنگ اسکلز کو بہتر بنانے پرتوجہ دی گئی۔ اس موقع پر جم ورک بھی رکھا گیا، جس میں کھلاڑیوں نے اپنی فٹنس میں بہتری کے لیے مختلف جسمانی مشقوں میں حصہ لیا۔ کیمپ کے پہلے مرحلے میں ابرار احمد، احمد دانیال، بابر اعظم، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد عباس آفریدی، عامر جمال، محمد حارث، محمد نواز،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر سے آنے والے آزادی پسندوں کے کاروان برائے غزہ کے ساتھ یکجہتی کے لئے کراچی پریس کلب پر کیمپ لگایا گیا جس میں سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی، سوشل ورکرز اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کیمپ کا انعقاد فلسطین فائونڈیشن پاکستان اور وفاقی جامعہ اردو سمیت تھنک ٹینک کیپ کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا تھا۔ یکجہتی کیمپ کا مقصد گلوبل مارچ ٹو غزہ کے شرکاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔ واضح رہے کہ فریڈم فلوٹیلا کے بعد الجیریا سے چلنے والا زمینی کاروان برائے غزہ مختلف ممالک سے ہوتا ہوا مصر پہنچ چکا ہے جہاں سے غزہ کی طرف رفح کراسنگ جانا ہے تاہم...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دی ہیگ: نیدرلینڈز میں فلسطینیوں کے حق میں میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں نے جمع ہوکر اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا۔نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں اتوار کے روز اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری فوجی کارروائیوں اور ڈچ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ایک بڑے عوامی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں منتظمین کے مطابق 1,50,000 افراد شریک ہوئے۔احتجاج میں خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوان سب شریک تھے، جنہوں نے سرخ لباس پہن کر اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ”ریڈ لائن“ قائم کی۔مظاہرین نے نعرے بازی کی، تقاریر کیں اور بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے مارچ کیا۔ یہ وہی عدالت ہے جہاں جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف...
	انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے ملکی معیشت میں نئی روح پھونکنے کے لیے ریکوڈک منصوبے میں مزید 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔ریکوڈک منصوبے میں آئی ایف سی کی کل سرمایہ کاری 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، ریکوڈک منصوبے کی لاگت 6.6 بلین ڈالر ہے، مالیاتی اتحاد قرض و سرمایہ سے فنڈ فراہم کرے گا، ریکوڈک سے 37 سال میں 74 ارب ڈالر تک آمدن کی توقع ہے۔ریکوڈک منصوبے میں یو ایس ایگزِم، ایشیائی ترقیاتی بینک، کینیڈا اور جاپان کے مالیاتی اداروں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔آئی ایف سی کے سربراہ مختار ڈیوپ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انفراسٹرکچر، توانائی اور قدرتی وسائل پر توجہ بڑھا رہے ہیں، پاکستان میں توانائی و قدرتی وسائل میں...
	قدس کی غاصب اور جابر صیہونی وزیراعظم تل ابیب کے جنوب میں ایرانی میزائل کے حملے سے ہونے والی تباہی کو قریب سے دیکھنے کے مقام پر پہنچے۔ صیہونی وزیراعظم نے تل ابیب کے جنوب میں واقع بات یام میں ایرانی میزائل حملے کی جگہ کا دورہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے مسلسل میزائلی حملوں سے صیہونیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اب مقبوضہ سرزمین سے بھاگنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔قدس کی غاصب اور جابر صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو تل ابیب کے جنوب میں ایرانی میزائل کے حملے سے ہونے والی تباہی کو قریب سے دیکھنے کے مقام پر پہنچے۔ الجزیرہ نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بن یامین...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کل (پیر کو) مالی سال 2025-26 کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں  پیش کریں گے۔اس سے قبل پنجاب کابینہ سے خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کا آئندہ بجٹ بھی عوام دوست اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کا آ ئینہ دار ہوگا۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، پہلے سے لاگو ٹیکسز کی وصولیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وسائل میں اضافے کے لیے صوبائی اثاثوں کا موثر استعمال پنجاب حکومت کی ترجیحی پالیسی ہوگی، تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ...
	 کراچی:  اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کی انتھک محنت اور کوششیں بیس سال کے طویل انتظار کے بعد بالآخر رنگ لے آئیں۔ کراچی میں کھیلوں کی جدید ترین سہولیات سے آراستہ جہانگیر خان اسپورٹس کلب کا افتتاح ہوگیا، اس موقع پر جے کے اسپورٹس کلب اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے تحت اسکواش رپورٹنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں سجاس کے ممبران و سینئر جرنلسٹس سمیت پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم نے شرکت کی، اسکواش کوچ نوید عالم نے پوائنٹس اسکورنگ سمیت کھیل کے قوانین پر لیکچر دیا۔ تقریب تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی جہانگیر خان نے کہا کہ جے کے اسپورٹس کلب میرے خوابوں کی تعبیر ہے، ہر وہ...
	پنجاب کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025  سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان کل (پیر کو)مالی سال 2025-26 کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کریں گے۔اس سے قبل پنجاب کابینہ سے خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کا آئندہ بجٹ بھی عوام دوست اور وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کا آ ئینہ دار ہوگا۔ صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، پہلے سے لاگو ٹیکسز کی وصولیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ...
	پنجاب کا بجٹ کل (بروز پیر) پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا تاہم پہلے سے لاگو ٹیکسز کی وصولیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ’یہ غریب مکاؤ بجٹ ہے‘، خیبر پختونخوا حکومت وفاقی بجٹ سے غیر مطمئن کیوں؟ وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان پیر کے روز سہ پہر مالی سال 2025-26 کا تخمینہ شدہ بجٹ پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کریں گے ۔اس سے قبل پنجاب کابینہ سے خصوصی اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ وزیر خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی ویژن کا آ ئینہ دار ہو گا، بجٹ میں کوئی...
	 اسلام آباد:  ریکوڈک منصوبے کے لیے انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے پاکستان کو مزید 400 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی ہے جس کے بعد آئی ایف سی کی کل سرمایہ کاری 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ ریکوڈک منصوبہ ملکی معیشت میں نئی روح پھونکنے کو تیار ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کیا جا رہا ہے جس کے سبب ریکوڈک منصوبے میں بھاری سرمایہ کاری جاری ہے۔ ریکوڈک منصوبے کی لاگت 6.6 بلین ڈالر ہے، مالیاتی اتحاد قرض و سرمایہ سے فنڈ فراہم کرے گا۔ ریکوڈک سے 37 سال میں 74 ارب ڈالر تک آمدن کی توقع ہے۔ ریکوڈک منصوبے میں یو ایس ایگزِم، ایشیائی ترقیاتی بینک، کینیڈا...
	ایرانی میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے ردعمل میں اسے ’’انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح‘‘ قرار دیا ہے۔ اسرائیلی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں یہودی اور عرب شہری، بزرگ اور نئے آنے والے تارکینِ وطن سمیت کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’میں سوگوار خاندانوں کے دکھ میں شریک ہوں اور اس المناک نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘ صدر ہرزوگ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی خیریت سے واپسی کے لیے دعا کی اور کہا، ’’ہم اس اجتماعی دکھ کا سامنا مل کر کریں گے، اور اس پر قابو بھی پائیں گے۔‘‘ ایرانی حملوں کے بعد...
	انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح ہے، ہم مل کر سوگ منائیں گے، اسرائیلی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025  سب نیوز  ایران کے تازہ حملوں کے بعد اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح ہے۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ایرانی حملوں میں یہودی اور عرب، اسرائیلی شہری اور نئے آنے والے تارکینِ وطن، بچوں، خواتین، بزرگوں اور مردوں سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔اسحاق ہرزوگ نے مزید کہا میں سوگوار خاندانوں کے غم میں شریک ہوں اور اس المناک نقصان پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کے ملنے کے لیے دعا گو ہوں۔...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (آن لائن) مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے مابین شدید کشیدگی کے باعث خطے کے فضائی راستے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی حملے اور اس پر ایرانی جوابی کارروائی کے بعد 6 ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں، جس کے اثرات عالمی ہوا بازی پر پڑنا شروع ہوگئے ۔6 ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے سب سے زیادہ اثرات بھارت پر پڑے ہیں جو پہلے ہی پاکستان کے ساتھ تناؤ کے بعد فضائی حدود کی پابندیاں بھگت رہا ہے۔ فضائی حدود کی بندش کے بحران نے بھارت کو بری طرح جکڑ لیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی ائرلائنز کو اپنے درجنوں بین الاقوامی اور اندرونِ ملک پروازوں...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم شام کے وقت آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔  موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت )سکھر پریس کلب میں سندھ وومن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صحافتی امور، تنظیمی معاملات اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کی صدر سحرش کھوکھر نے کی جبکہ خصوصی شرکت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان نے کی۔اجلاس میں خواتین صحافیوں کو درپیش چیلنجز، ان کے حل اور سندھ بھر میں صحافتی شعبے میں خواتین کے فعال کردار پر زور دیا گیا۔ اجلاس کا مرکزی ایجنڈا تنظیم کے آئیندہ انتخابات کے طریقہ کار پر مشاورت تھا۔ اس حوالے سے دو آراء سامنے آئیں: ایک، آن لائن پولنگ کے ذریعے انتخابات کرانے کی تجویز، جبکہ دوسری،...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر): حیدرآباد کے گاؤں واہنکی واسی کی رہائشی پیرسن بانو بیوہ مبارک لغاری نے رشتہ داروں کے تشدد اور پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف کل حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کا نواسہ مسلم لغاری اور اس کی بیوی سکینہ اسے ناحق مارپیٹ کر کے گلا دبا کر قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نواسے کو اپنے سالوں افضل لغاری اور زاہد لغاری کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی شکایت ہٹڑی تھانے میں درج کرانے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔
	اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں کھیلوں کی رغبت صحت مند معاشرے کی ضامن ہے۔ جہانگیر خان اسپورٹس کلب کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ میں انتہائی معاون ثابت ہوگا۔ اسکواش، پیڈل، اسنوکر اور سوئمنگ کی جدید ترین سہولیات اہلیان کراچی کے لیے کسی تحفہ سے ہر گز کم نہیں۔ کشمیرروڈ پر جہانگیر خان اسپورٹس کلب کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی جہانگیر خان نے کہا کہ کلب میں موجود کھیلوں کی سہولیات سے شہری بہتر انداز میں مستفید ہوں گے۔ نوجوان تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی جانب بھی تیزی سے راغب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلب میں بہترین اور معیاری کوچز کی زیر نگرانی نئے ٹیلنٹ کو اپنی عمدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع...
	نئی دہلی(نیوز ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے مابین شدید کشیدگی کے باعث خطے کے فضائی راستے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی حملے اور اس پر ایرانی جوابی کارروائی کے بعد 6 ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں، جس کے اثرات عالمی ہوا بازی پر پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ 6 ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے سب سے زیادہ اثرات بھارت پر پڑے ہیں جو پہلے ہی پاکستان کے ساتھ تناؤ کے بعد فضائی حدود کی پابندیاں بھگت رہا ہے۔ فضائی حدود کی بندش کے بحران نے بھارت کو بری طرح جکڑ لیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، بھارتی ایئرلائنز کو اپنے درجنوں بین الاقوامی اور اندرونِ ملک پروازوں کے رخ موڑنے...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 )پاکستان نے انسانی سرمائے کو مضبوط بنانے اور ملک کی لیبر فورس کو جدید بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا ہے اہم سنگ میل پانچ فریقی معاہدے پر دستخط کے ساتھ حاصل کیا گیا جس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی، شانڈونگ کالج آف الیکٹرانک ٹیکنالوجی، لنکمال، جی سی ٹی فار ویمن، لٹن روڈ، لاہور اور آئی ٹی ایم سی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ شامل تھے.(جاری ہے)  معاہدے میں سرحد پار ای کامرس اور ڈیجیٹل مہارت کی تربیت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بان-مو اکیڈمی کا قیام شامل ہے خاص طور پر نوجوان خواتین کو مارکیٹ سے متعلقہ تکنیکی مہارت کے...
	 وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تمام مسلم ممالک متحد ہو کر اسرائیل کا مقابلہ کریں کیونکہ اگر آج مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آجائے گی۔ سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت ایران اور اسرائیل میں جنگ جاری ہے، گزشتہ رات اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، ایران کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور ملٹری قیادت کو شہید کیا گیا، اس ساری صورتحال میں اسرائیل اکیلا نہیں۔ "تمام مسلم ممالک متحد ہو کر اسرائیل کا مقابلہ کریں" انہوں نے کہا ہے کہ ایران ہمارا ہمسائیہ ملک ہے جس کے ساتھ صدیوں سے تعلقات ہیں، ایران...
	ہفتے کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اور عالمی حالات پر پُرجوش اور جذباتی خطاب کرتے ہوئے مسلم دنیا کو بیدار ہونے کی اپیل کی۔ خواجہ آصف نے اپنے خطاب کا آغاز گزشتہ شب اسرائیل کے ایران پر حملے کے مذمت سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران اور اسرائیل کے درمیان کھلی جنگ جاری ہے، اور ایران صرف ہمارا ہمسایہ ہی نہیں بلکہ صدیوں پر محیط تعلقات، اخوت، تاریخ اور ثقافت کا رشتہ رکھتا ہے۔  انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اسرائیل اس وقت یمن، ایران اور فلسطین کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔ ’اگر آج مسلم دنیا...
	قومی ہاکی ٹیم نیشنز کپ میں کل میزبان ملائیشیا کیخلاف کل مدمقابل آئے گی۔ پاکستانی ٹیم کل ملائیشیا کے خلاف مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے میدان میں اُترے گی۔ ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا آغاز 15 سے ہوگا اور ایونٹ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ملائیشا، 16 کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ سےکھیلےگی۔ مزید پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم نیشنز کپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئی ایونٹ کے سیمی فائنلز 20 جون کو کھیلے جائیں گے، ایونٹ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کی حقدار بنے گی۔ پاکستان کے ساتھ جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ پول بی میں شامل ہیں جبکہ فرانس،...
	رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی سے ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم سہیل حسین عرف اسٹیل باڈی نے موسیٰ کالونی میں ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم 1991ء میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آٹھ مزدوروں کو قتل کرنے اور سال 2003ء میں مذہبی جماعت کے دو کارکنوں کوقتل کرنے میں ملوث ہے۔  کراچی: پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، افغان گروپ کے 2 ملزمان گرفتارکراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت افغان گروپ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹس کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان کرکٹ کلب نے تیسر ٹاون ٹائیگر کرکٹ کلب کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے اس میچ میں تیسر ٹاون ٹائیگر کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 112 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ حبیب اللہ نے 4 چوکوں کی مدد سے 34 اور طحہ رضا نے 23 رنز بنائے۔ ٹیسٹ کرکٹرز میر حمزہ نے 11 رنز دیکر 4 ، سعود شکیل نے 22 رنز دیکر 3...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)تعلقہ ماتلی کے نواحی علاقے فلکارہ کے رہائشی بولنے سے محروم معذور شہری عبدالغفور لوری نے اپنی بیٹی فرزانہ لوری اور داماد اسلم لوری کے ہمراہ میڈیا کے سامنے اپنی درد بھری داستان بیان کی۔عبدالغفور لوری نے اشاروں اور تحریری انداز میں اپنی روداد سمجھانے کی کوشش کی، جب کہ ان کے داماد اسلم لوری نے تفصیل سے بتایا کہ وہ تعلقہ گولارچی کا رہائشی ہے اور اس کی شادی عبدالغفور کی بیٹی فرزانہ سے ہو چکی ہے۔ اسلم کے مطابق وہ اپنی خوشی اور رضامندی سے “گھر داماد” بن کر سسرال میں رہ رہا ہے۔اسلم لوری کا کہنا ہے کہ اسے اپنے اس فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں، لیکن اس کے اپنے سگے بھائیوں اور...
	خیبرپختونخوا اور سندھ کے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کل اپنی متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں پیش کیے جائیں گے۔خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ آفتاب عالم آفریدی سہ پہر 3 بجے خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، جن کے پاس خزانہ کا قلمدان بھی ہے، کل سہ پہر 3 بجے کراچی میں سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔دریں اثناء بجٹ کی منظوری کے لیے سندھ کابینہ کا اجلاس صبح 10 بجے ہوگا۔ اشتہار 
	پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سالانہ انتخابات15جون کو شیڈول،مسرت اقبال راجہ بلامقابلہ صدر ، ساجد یوسف بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب
	پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سالانہ انتخابات15جون کو شیڈول،مسرت اقبال راجہ بلامقابلہ صدر ، ساجد یوسف بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025  سب نیوز لندن(سب نیوز )پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سالانہ انتخابات 15 جون 2025 کو ہو نے جا رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پریس کلب برطانیہ واحد پریس کلب ہے جو گذشتہ تقریبا 16 برس سے جمہوری طریقہ کار اپنا ئے ہو ئے تنظیم سازی کے لیے ہر سال انتخابات کرواتا ہے ۔ رواں سال بھی اپنی روایت قائم رکھتے ہو ئے پریس کلب کے سالانہ انتخابات 15 جون کو برطانیہ کے دارلخلافہ لندن میں منعقد ہو رہے ہیں ۔ چوہدری ناہید رندھاوا گذشتہ کئی سالوں سے بطور الیکشن کمشنر اپنی خدما...
	---فائل فوٹو  قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے کل سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔سندھ اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب سندھ کابینہ کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کل صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے۔صوبائی سیکریٹری خزانہ کابینہ اجلاس میں سندھ کے مالی سال 26-2025ء کے بجٹ سے متعلق تجاویز پیش کریں گے۔ سندھ: سالانہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 520 ارب رکھے جانے کی تجویزصوبۂ سندھ کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 1018.64 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندد جسارت)پاکستان نے برسلز میں دیے گئے بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو یکسر مسترد کر دیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اعلی سفارت کاروں کی گفتگو کا مقصد اشتعال انگیز اور جارحانہ بیانات کے بجائے امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہونا چاہیے جبکہ ایک وزیر خارجہ کے لب و لہجے کو ان کے عہدے کے شایانِ شان ہونا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے بھارت ایک بدنیتی پر مبنی مہم میں مصروف ہے، جس کے ذریعے وہ دنیا کو ایک من گھڑت مظلومیت کے بیانیے سے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔تاہم، پاکستان مخالف مسلسل ہرزہ سرائی سے بھارت اپنی سرحدوں سے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی کوریا کی مشہور آٹو کمپنی ہیونڈائی نے پارکنگ کا ایسا زبردست حل نکالا ہے جو مستقبل کی جھلک پیش کرتا ہے ۔ جی ہاں، اب گاڑی کو انسان نہیں، خود روبوٹس پارک کریں گے!ہیونڈائی نے ایسی چپٹی اور لوہے کی پلیٹیں متعارف کروا دی ہیں جو زمین پر بچھی ہوتی ہیں۔ جیسے ہی گاڑی پلیٹ پر آتی ہے، یہ خود بخود گاڑی کے نیچے آتی ہے، پورے کی پوری گاڑی کو پہیوں سمیت اٹھاتی ہے اور مخصوص پارکنگ جگہ تک آرام سے پہنچا دیتی ہے۔ان پلیٹوں میں LiDAR، کیمرے اور QR کوڈ اسکینر لگے ہوئے ہیں۔ یعنی جیسے ہی کوئی گاڑی آتی ہے، یہ فوراً پہچان لیتے ہیں کہ کون سی گاڑی ہے اور اسے کہاں لے...
	 اسلام آباد:  ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارتی وزیرخارجہ کے پاکستان کے خلاف بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے یاد دہانی کروائی ہے کہ بھارت کو دوسروں پر الزامات عائد کرنے کے بجائے اپنی دہشت گردی، تخریب کاری اور ہدف وار قتل و غارت گری میں ملوث ہونے پر غور کرنا چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات کو سختی سے مسترد کرتا ہے، پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے برسلز میں مختلف میڈیا انٹرویوز میں غیر ذمہ دارانہ بیانات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، اعلیٰ سفارت کاروں کی گفتگو کا مقصد اشتعال انگیز جملے بازی کے بجائے امن و ہم آہنگی کو فروغ دینا...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں آئندہ مالی سال 2025 سے 2026 کے لیے وفاقی حکومت نے 175 کھرب سے زائد کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا جس کے بعد صارفین سیخ پا ہیں کہ بجٹ کے بعد عام آدمی کو ٹیکس کا اضافی بوجھ اٹھانا پڑے گا اور اب پاکستان میں رہنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین بھی اس حوالے سے مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ماہر معاشیات شہباز رانا نے کہا کہ بجٹ پڑھ کر مجھے لگا کہ یہ بجٹ پاکستانیوں کے لیے نہیں ہے۔ تنخواہ دار طبقے پر 35 فیصد ٹیکس کے علاوہ 10فیصد جرمانہ بھی ہے گھروں پر بھی ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ وقار خان نے صحافی آصف بشیر چوہدری...
	وزیراعظم کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے، وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر سینئر حکام شامل ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید سے دو طرفہ ملاقات ہوگی، پاک امارات قیادت کی اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔  روزانہ مستند اور...
	خیبر پختونخوا کے بجٹ برائے سال 26-2025 کا کل حجم 2 ہزار 70 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔ پشاور سے ذرائع کے مطابق بجٹ میں جاری اخراجات کیلئے 13 سو 52 ارب روپے مختص کئے جائیں گے، تنخواہوں کیلئے 680 ارب اور پینشن کیلئے 200 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق کے پی حکومت کا تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں نان سیلری کیلئے 520 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، کے پی حکومت کو این ایف سی کی مد میں 11 سو 48 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق نیٹ ہائیڈل پرافٹ مد میں 108 ارب اور آئل اینڈ گیس مد میں 55 ارب ملنے کا...
	وزیر اعظم محمد شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے، برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، جو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد ہوگا. جس میں نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر سینئر حکام شامل ہوں گے۔شہباز شریف، متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے، جن میں متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی شامل ہوگی۔ان اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے...
	نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میری نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز، خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تعاون پر بھی بات چیت کی۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔  WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل...
	ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے، اس دوران ان کی صدر شیخ محمد بن زید سے ملاقات بھی متوقع ہے جس میں اہم دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔  وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم، وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔ ابوظہبی میں وزیراعظم کی ملاقات یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ہوگی۔  دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور عالمی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔   یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری   دورے کے دوران سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر بھی بات چیت...
	پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل آیا، معاشی استحکام کا سفر ایک معجزہ ہے : وزیرِاعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 24 ہزار پوائنٹس تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ثبوت قرار دیا۔وزیرِاعظم نے کہا کہ “اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان اس بات کا مظہر ہے کہ کاروباری طبقہ اور سرمایہ کار نئے بجٹ کو عوام دوست تصور کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ “بجٹ میں عام آدمی پر کسی نئے ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا گیا، جبکہ تنخواہ...
	سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے تحت جاری منصوبہ "مسام" نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں یمن کے مختلف علاقوں سے 1,139 بارودی سرنگیں اور نہ پھٹنے والے گولہ بارود تلف کیے۔تلف کی گئی اشیا میں ایک اینٹی پرسنل بارودی سرنگ، 56 ٹینک شکن سرنگیں، 1,080 ناکارہ بارودی مواد اور دو دیسی ساختہ بم شامل ہیں۔صوبہ عدن میں "مسام" کی ٹیم نے تین ٹینک شکن سرنگیں اور 1,016 نہ پھٹنے والے گولت نکالے۔ الحدیدہ کے علاقے الخوخہ میں ایک دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنایا گیا، جبکہ صوبہ لحج میں مختلف علاقوں سے تین، طور الباحہ سے دو اور المضاربہ سے سات ناکارہ گولے ہٹائی گئیں۔مرب میں "مسام" نے 53 ٹینک شکن بارودی...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف 12 جون (کل)کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور متعدد شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔ وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہو گا جس میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراءاور دیگر اعلیٰ افسران بھی شامل ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے جس میں متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان سے دوطرفہ...
	وزیر اعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے، برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، جو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد ہوگا، جس میں نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر سینئر حکام شامل ہوں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے، جن...
	وزیراعظم شہباز شریف کل 12 جون کو متحدہ عرب امارات کے دورے پر جائیں گے۔ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد، مشترک اقدار اور مختلف شعبہ جات میں تعاون پر مبنی برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات نےعربی زبان میں مصنوعی ذہانت کے لیے ایک نیا ماڈل لانچ کردیا دورہ متحدہ عرب امارات میں وزیراعظم ایک اعلٰی سطحی وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سرکاری افسران شامل ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم اماراتی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارت کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زائد النہیان کے ساتھ دوطرفہ ملاقات بھی کریں...
	پشاور میں بدھ کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں واقع تھا جبکہ اس کی گہرائی 211 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔ زلزلے کے باعث شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور ممکنہ آفٹر شاکس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی...
	پی ٹی آئی پیٹرن انچیف اور ہن کی اہلیہ نے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی ہے، اس کیس میں احتساب عدالت نے 17 جنوری 2024ء کو فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی پیٹرن انچیف کو 14 سال اور ان کی اہلیہ کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کل ہو گی۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل (بدھ) کی کاز لسٹ جاری کر دی، کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل 2...
	دنیائے کرکٹ کا سب سے باوقار و شاہانہ ٹیسٹ میچ کل (بدھ) سے لارڈز میں شروع ہورہا ہے جہاں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا یہ محض ایک ٹیسٹ میچ نہیں بلکہ دنیا بھر میں 2 سال کے سخت مقابلے کا اختتام ہے جس میں دنیا کی 2 بہترین ٹیسٹ ٹیمیں کرکٹ کے حتمی انعام کے لیے لڑیں گی۔ پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا اوول میں ہونے والے گزشتہ مقابلے کا فاتح تھا جس نے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر یہ...
	وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشکل حالات میں جو کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ کامیابی سے کم نہیں ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اشرافیہ کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کتنا ٹیکس دیا اور تنخواہ داروں نے کتنا دیا؟ ہمیں معاشی میدان میں بھی دشمن سے آگے نکلنا ہے، اب آگے بڑھنے کا موقع آ گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی، ذرائعاجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، دیگر وزراء سمیت وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام شریک ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے جس دشمن کو شکست فاش دی ہے وہ پانی کو...
	بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی—فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کےلیے مقرر ہوگئیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل کی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی استدعا پر عدالت نے کل تک اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی مہلت دی تھی، اس سے قبل 5 جون کی سماعت نیب کی استدعا پر بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، کسی بھی رہنما کو اجازت نہ ملیراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کو (کل)بدھ کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل کی کاز لسٹ جاری کردی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔عدالت نے نیب کی استدعا پر (آج) بدھ تک اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی مہلت دے تھی ، 5 جون کی سماعت نیب کی استدعا پر بغیر کاروائی آگے بڑھے ملتوی ہو گئی...
	پی ٹی آئی کے سابق رہنما جاوید بدر نے پیشگوئی کی ہے کہ کل کا عدالتی فیصلہ عمران خان کے حق میں نہیں آئےگا، عمران خان کی رہائی صرف قوم سے مُعافی مانگنے پر ہی ہو گی، اللہ بھی تب ہی معاف کرتا ہے جب انسان معاف کرتا ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید بدر کاکہنا تھا کہ عمران خان نے بزدار اور فرح گوگی کے ذریعے پنجاب میں بھرپور کرپشن کروائی، جس پر میں نے اور جنرل باجوہ نے عمران خان کو بزدار کو فوری ہٹانے کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے اپنی بیوی کے لگوائے چیف منسٹر کو ہٹانے سے انکار کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ضمانت 11 جون کو ہورہی ہے؟ بلاول بھٹو...
	اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کل ہو گی ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بدھ کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے یہ کیس قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو سنا جائے گا اس سے قبل 5 جون کو نیب کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی تھی عدالت نے نیب کو کل تک سپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی ہدایت دی تھی جبکہ 15 مئی کو نیب کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا عمران خان اور بشریٰ بی...
	190ملین پاؤنڈ کیس؛بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل کی کازلسٹ جاری کردی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے،نیب کی استدعا  پر عدالت نے کل تک سپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی مہلت دی تھی،5جون کی سماعت نیب کی استدعا پر بغیرکارروائی آگے بڑھے ملتوی ہو گئی تھی۔  ائیر فرانس نے بھی پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا  یاد رہے کہ 15مئی کی سماعت میں نیب کو جواب جمع کرانے کیلئے نوٹس...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) گھوٹکی سے تعلق رکھنے والی خاتون حفیظہ نے اپنے شوہر شہزاد دایو اور کم سن بیٹیوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب پہنچ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے دو بھائی مسلسل مالی مطالبات کرتے رہے، اور وہ اپنے شوہر کی تنخواہ سے انہیں بغیر بتائے رقم فراہم کرتی رہی۔ تاہم جب گھر کے مالی حالات خراب ہوئے اور مزید رقم دینے سے انکار کیا تو بھائیوں نے رویہ بدل لیا اور اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔خاتون کا کہنا تھا کہ بھائیوں نے نہ صرف اسے بدنام کرنے کے لیے جھوٹے الزامات لگائے بلکہ غلط کاموں پر اکسانا شروع کیا۔ انکار...
	بلوچستان کا سماج ایک قبائلی روایات پر مشتمل سماج ہے جہاں 21ویں میں بھی خواتین کو گھروں سے باہر نکل کر کام کرنے کی ازادی نہیں ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب سرزمین بلوچستان کی بیٹیاں مختلف شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ پشتون معاشرے سے تعلق رکھنے والی نور صبا میں کوئٹہ میں خواتین کے لیے خصوصی جم کھولا ہے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے صبا نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں فٹنس اور خواتین کا تصور بہت ناپختہ ہے۔ اگر آپ جم جانا چاہیں تو لوگ ہنستے ہیں، کہتے ہیں یہ خواتین کا کام نہیں۔ خواتین کا دائرہ کچن اور بچوں کی دیکھ بھال تک محدود سمجھا جاتا ہے۔ مگر میں نے سوچا...
	پاکستانی حجاج کی وطن واپسی کا آغاز کل سے ہوگا، 307 پاکستانی حجاج کو لے کر پہلا طیارہ  11 جون بروز بدھ کو اسلام آباد پہنچے گا۔ وزارتِ مذہبی امور کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کا بعد از حج وطن واپسی کا آپریشن 10 جون سے شروع ہو رہا ہے، پہلا طیارہ رات 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگا اور 11 جون کو صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گا، اس پرواز کے ذریعے مختصر مدتی حج اسکیم کے تحت 307 عازمین وطن واپس پہنچیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: کامیاب حج سیزن پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کو خراج تحسین ابتدائی مرحلے میں 11 جون کو 8 پروازیں اسلام...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں کل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق کوآرڈینیٹر انتظار پنجھوتھہ نے ملاقات کے لیے آنے والے 6 وکلا کی لسٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی۔ کل وکلا کی ملاقات کے دن سلمان اکرم راجہ اور علی بخاری ملاقات کے لیے آئیں گے۔نیاز اللہ نیازی، عرفان نیازی کا نام بھی فہرست میں شامل ہے، ان کے ساتھ تنویر راجپوت اور احسن حمید اللہ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ ان کی فیملیز کی ملاقات کا بھی دن ہے، عمران خان کی بہنیں اور دیگر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس کل شام 4 بجے طلب کرلیا جس میں وفاقی بجٹ 26-2025 پر غور کیا جائے گا۔میڈیا ذرائع کےمطابق مشاورتی اجلاس کل شام 4 بجے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا جس میں قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔مشاورتی اجلاس کے لیے اپوزیشن اراکین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اسد قیصر، زرتاج گل، بیرسٹرگوہر ، عامر ڈوگر، ریاض فتیانہ کو شرکت کی دعوت دی گئی۔جبکہ جے یو آئی (ف) کے نور عالم خان، مسلم لیگ ضیا کے اعجاز الحق، مسلم لیگ کے حسین الٰہی اور نیشنل پارٹی...
	اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025ء سے متعلقہ اجلاس کےلیے پارلیمانی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا۔اسپیکر کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کل شام 4 بجے ہوگا، جس میں قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ وفاقی بجٹ، قومی اسمبلی اجلاس کا شیڈول آگیااسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ 26-2025ء کے لیے قومی اسمبلی اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وفاقی بجٹ پر بحث سمیت دیگر امور کا دورانیہ بھی طے ہوگا، اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ بھی شریک ہوں گے۔اجلاس کے لیے اپوزیشن اراکین میں اسد قیصر، زرتاج گل، بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر اور ریاض فتیانہ کو شرکت کی دعوت...
	گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایک رات میں سب کچھ تبدیل نہیں کیا جا سکتا کچھ وقت درکار ہے، ہر کوئی تسلیم کر رہا ہے ملکی معیشت میں بہتری آ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے ملک آگے بڑھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ مالی سال 26-2025ء کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔ شیڈول کے مطابق وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا، 13 جون کو...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حاجیوں کی وطن واپسی کا آپریشن کل سے شروع ہوگا، پہلی پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگی جو11 جون کی صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔سعودی عرب سے پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی کا فضائی آپریشن کل، 10 جون سے شروع ہو رہا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی حج پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہوگی، جو 11 جون کی صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔پہلی پرواز سے 307 پاکستانی حاجی وطن واپس پہنچیں گے۔ حکام کے مطابق، 11 جون کو مجموعی طور پر 8 حج پروازیں مختلف شہروں میں حاجیوں کو لے کر پہنچیں گی۔ ان...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب سے عازمینِ حج کی وطن واپسی کا فضائی سلسلہ کل سے باقاعدہ طور پر شروع ہو رہا ہے، جس کے تحت پہلی حج پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے اُڑان بھرے گی اور 11 جون کی صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ابتدائی پرواز میں 307 پاکستانی حاجی وطن واپس آئیں گے۔ حکام کے مطابق، صرف 11 جون کے دن مجموعی طور پر 8 خصوصی حج پروازیں مختلف شہروں کے ہوائی اڈوں پر حجاج کرام کو لے کر اتریں گی، جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی اور ملتان شامل ہیں، جہاں حاجیوں کا پرتباک خیرمقدم کیا جائے گا۔سعودی عرب سے عازمینِ حج کی وطن واپسی کا سلسلہ ایک مہینے...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  آئندہ مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔نجی ٹی وی  دنیا نیوز کے مطابق سپیکر نے وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔شیڈول کے مطابق وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا، 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث ہوگی، پارلیمانی جماعتوں کو بجٹ کیلئے وقت دیا جائے گا۔وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک جاری رہے گی اور 22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔23 جون کو مالی سال 26-2025 کیلئے مختص ضروری اخراجات پر بحث ہوگی جبکہ 24 اور 25...
	  اسلام آباد:   قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا جب کہ حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2024-25 کی اقتصادی کارکردگی پر مبنی اکنامک سروے آج پیش کیا جائے گا، جس کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کی عبوری شرح نمو 2.68 فیصد رہی، جو مقررہ ہدف 3.6 فیصد سے نمایاں طور پر کم ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران معیشت کا حجم 39 ارب 30 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 410 ارب 96 کروڑ ڈالر تک پہنچا جب کہ گزشتہ سال یہ حجم 371 ارب 66 کروڑ ڈالر تھا۔ معیشت کا حجم ملکی سطح پر 9600 ارب روپے بڑھا...
	ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں سیاسی اور جمہوری اختلاف رائے اور جائز سیاسی آوازوں کو دبانے کے لیے عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کو استعمال کرنے کی بھارت کی ایک طویل تاریخ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، آسیہ...
	 کل پیش کیے جانیوالے رواں مالی سال کے اکنامک سروے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس کے مطابق ملکی معیشت کا حجم 39 ارب 30 کروڑ ڈالر بڑھا لیکن معیشت کی عبوری شرح نمو3.6  فیصد ہدف  کے مقابلے میں 2.68 فیصد رہی۔  رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 410 ارب 96 کروڑ ڈالر رہاجو گزشتہ مالی سال 371 ارب 66 کروڑ ڈالر تھا، رواں مالی سال فی کس سالانہ آمدن میں 144 ڈالر کا اضافہ ہوا، سالانہ آمدن 1680 ڈالر رہی تھی جبکہ ملکی معیشت کا حجم 9600 ارب روپے بڑھا۔ رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کا حجم 114.7 ہزار ارب روپے رہا جبکہ گزشتہ سال پاکستان کی معیشت کا حجم 105.1 ہزار ارب روپے...
	جب دشمن یہ سمجھ بیٹھے کہ وہ جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈے سے سچ کو دبا لیں گے، تب قدرت خود سچ کو آواز بخشتی ہے۔ کچھ ایسا ہی ہوا جب بھارت نے ایک بار پھر بغیر ثبوت کے پاکستان پر حملے کا جواز گھڑا اور میزائلوں کی بارش کرنے کی کوشش کی۔ مگر یہ 1965 یا 1971 کا پاکستان نہیں تھا — یہ وہ پاکستان تھا جس نے نہ صرف دشمن کے طیارے مار گرائے، بلکہ دنیا کو اپنی دفاعی حکمتِ عملی سے حیران کر دیا۔ بھارت کی جنگی مہم جوئی کا آغاز پہلگام واقعہ سے ہوا، جسے بنیاد بنا کر وہ ایک اور فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے عالمی ہمدردی سمیٹنا چاہتا تھا۔ لیکن جب پاکستان نے بروقت اور...
	پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تصدیق کی ہے کہ وہ امریکا میں 14 جون سے شروع ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 میں حصہ نہیں لیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے بتایا کہ انھیں کھیلنے کے لیے کئی کلبوں کی جانب سے آفرز موصول ہوئیں مگر سب کو مسترد کر دیا ہے۔ انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کلب ورلڈ کپ پر بات کرنا بے معنی ہے میری پوری توجہ قومی ٹیم پر ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو نے مزید کہا ہے کہ مجھے اپنی قریبی، درمیانی اور طویل المدتی بنیادوں پر صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ میں کلب ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لوں گا۔ ان کے اس فیصلے سے فیفا کے...
	یورپی فٹبال کے دو عظیم ستارے، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور اسپین کے لامین یامال اتوار کو یوئیفا نیشنز لیگ کے فائنل میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ میونخ جرمنی کے الیانز ایرینا میں پاکستانی وقت کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات 12 بجے شروع ہوگا۔ اسپین نے سیمی فائنل میں فرانس کو 5-4 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جس میں 17 سالہ یامال نے دو گول کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسری جانب پرتگال نے جرمنی کو 2-1 سے ہرایا جہاں 40 سالہ رونالڈو نے فیصلہ کن گول کیا تھا۔ یہ فائنل 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اور 17 سالہ لامین یامال کے درمیان ایک یادگار...
	 عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کے سنت ابراہیمی ادا کرنے کےلیے پیشہ ور قصاب کو تلاش کرنا ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ پیشہ ور قصابوں نے امسال جانوروں کی قربانی کے نرخ میں 30 سے 50 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ لیاقت آباد کے پیشہ ور قصاب بابو قریشی نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کے ریٹ ہر علاقے میں الگ الگ ہیں۔ جانوروں کو ذبح کرنے کے ریٹ کا تعین اس کے وزن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ پیشہ ور قصابوں نے عیدالاضحیٰ سے تین روز قبل بکنگ بند کردی ہے۔ عیدالاضحیٰ پر ہلکے وزن کے بڑے جانور کم ازکم نرخ 20 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 30 ہزار روپے سے زائد...
	حریت رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کی مستقل حمایت مظلوم کشمیری قوم کے لیے باعث تقویت ہے۔ ہم اس لازوال رشتے کی قدر کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے عیدالاضحی کے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ بالخصوص جموں و کشمیر کے مسلمانوں اور حریت کانفرنس کے اسیر قائدین و کارکنان کو عید کی پرخلوص مبارکباد پیش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ اور سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی، ایثار، اخوت اور تقویٰ کے پیغام کی یاد دہانی کراتی...
	ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنوبی لبنان پر فضائی حملے کئے ہیں جو بین الاقوامی قانون اور لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، یہ حملے 24 نومبر کے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں لبنان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی افواج نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنوبی لبنان پر فضائی حملے کئے ہیں جو بین الاقوامی قانون اور لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، یہ حملے 24 نومبر کے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ دفتر...
	اسلام آباد/لاہور/کراچی /پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)ملک بھر میں عید الاضحی کل ( ہفتہ ) مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھرکی مساجد، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر عید کی نماز کے اجتماعات ہوں گے جس میں ملک و قوم کی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد ، مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔ عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد فرزندان توحید سنت ابرہیمی کی یاد میں اللہ تعالی کے حضور جانوروں کی قربانی دیں گے۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر...